• Columbus, United States
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اسد ع...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو بیان حلفی جمع کروایں، اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی کی تو سیاسی کیریئر کو بھول جائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد عمر کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، اسد عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے، جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے، اس پر بابر اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔ فاضل جج نے کہا کہ اسد عمر کے دو ٹوئٹس ہیں وہ تو فورا ڈیلیٹ کروائیں، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اگرچہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے، بابر اعوان نے استدعا کی کہ عدالت اسد عمر کو اس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کیسز میرے سامنے ہیں، اگر میں کوئی آرڈر کر دوں تو کل کیا ہوگا مجھے نہیں معلوم۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے کیسز کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ دو دن دے دیں تاکہ رہائی کی صورت میں ہم متعلقہ عدالت میں سرینڈر کر دیں، جو کریمنل کیس درج ہیں ہم ان میں حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں۔ فاضل جج نے کہا کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بھی بیان حلفی جمع کروانے کا کہا تھا، اس میں یہی تھا کہ 144 سیکشن کی خلاف ورزی نہ ہو، بابر اعوان نے کہا کہ اس سے قبل لوگ عدالتوں کو دھمکیاں دیتے رہے، احتجاج ہمارا حق ہے۔ بعدازاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے اسد عمر کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی کی تو سیاسی کیریئر کو بھول جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے یکساں مفاد پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے(ایچ ایس آر) چین اورخطے کے دیگر ممالک کے لیے وسیع مشاورت،مشترکہ شراکت اور مشترکہ مفاد پر مبنی  تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کوان خیالات کااظہارباقاعدہ پریس بریفنگ میں ہائی سپیڈ لائن کی تعمیر میں تازہ ترین پیش رفت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔تیز رفتار ریلوے کے افتتاح سے پہلےپیر کوجکارتہ-بانڈونگ ایچ ایس آر کی مشترکہ کمیشننگ اور ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا،جس کا مقصد ٹرین سیٹس کے محفوظ اور ہموار آپریشن کو یقینی بنانا تھا، جو ریلوے منصوبے کی تعمیر میں ایک سنگ میل حیثیت رکھتا ہے۔ماؤ نے کہا کہ جکارتہ-بانڈونگ ایچ ایس آر پہلا بیرون ملک ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ ہے جس میں مکمل طور پر چینی ریلوے سسٹم، ٹیکنالوجی اور صنعتی آلات کا استعمال کیا گیا ، یہ چین-انڈونیشیا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا اہم منصوبہ ہے۔ 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے یکساں مفاد پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے(ایچ ایس آر) چین اورخطے کے دیگر ممالک کے لیے وسیع مشاورت،مشترکہ شراکت اور مشترکہ مفاد پر مبنی  تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کوان خیالات کااظہارباقاعدہ پریس بریفنگ میں ہائی سپیڈ لائن کی تعمیر میں تازہ ترین پیش رفت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔تیز رفتار ریلوے کے افتتاح سے پہلےپیر کوجکارتہ-بانڈونگ ایچ ایس آر کی مشترکہ کمیشننگ اور ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا،جس کا مقصد ٹرین سیٹس کے محفوظ اور ہموار آپریشن کو یقینی بنانا تھا، جو ریلوے منصوبے کی تعمیر میں ایک سنگ میل حیثیت رکھتا ہے۔ماؤ نے کہا کہ جکارتہ-بانڈونگ ایچ ایس آر پہلا بیرون ملک ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ ہے جس میں مکمل طور پر چینی ریلوے سسٹم، ٹیکنالوجی اور صنعتی آلات کا استعمال کیا گیا ، یہ چین-انڈونیشیا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا اہم منصوبہ ہے۔ 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نیشنل آرٹ میوزیم کی 60 ویں سالگرہ کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نیشنل آرٹ میوزیم (این اے ایم او سی) کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کو بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نےتقریب سے خطاب کیا۔

لی نےاین اے ایم او سی کے تجربہ کار ماہرین اور فنکاروں کے  لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی طرف سے لکھا گیا خط پڑھ کر سنایا۔

 لی نے کہا کہ 60 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے این اے ایم او سی  ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے جسے چینی لوگ فنون لطیفہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی...

تہران(شِنہوا)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ انڈونیشیا  کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پاگیا ہے۔

 ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں بتایا گیا کہ  پی ٹی اے  تعاون کے ان 11 معاہدوں میں سے ایک ہے جن پر دونوں ممالک کے سینئر حکام  نے دستخط کیے ، دیگر میں توانائی، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ویزوں اور ادویات کی پیداوار سے متعلق ضوابط  کے معاہدے شامل ہیں۔

منگل کو اپنے انڈونیشیائی ہم منصب جوکو ویدودو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئیسی نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متنوع صلاحیتوں کے حامل ہیں اور امید ہے کہ ان کے دورہ جکارتہ سے اس سلسلے میں تعمیری اثرات مرتب ہوں گے۔  ویدودو نے دستخطوں کی تقریب کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ پی ٹی اے سے انڈونیشیا اور ایران کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے فلسطینی جنگجو کا گھر مسمار کر دیا

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی فورسز نے مارچ  میں تل ابیب میں ایک ریستوران کے باہر ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ  میں ملوث ایک فلسطینی کی رہائش گاہ کو مسمار کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے منگل کوایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ وسطی مغربی کنارے کے قصبے نائلین میں معتاز خواجہ کی رہائش گاہ کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 50 گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فورس نے نائلین پر دھاوا بول دیا اور کئی عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا جس سے مقامی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں کم سےکم دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوانوں نے جلتے ہوئے ٹائر،دھماکہ خیز مواد اور پتھر فوجیوں کی طرف پھینکے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہنگاموں کو منتشر کرنے کے طریقوں کے ذریعے جوابی کارروائی کی۔

گزشتہ 9 مارچ کی رات  معتاز خواجہ نے بارز اور ریستورانوں کے لیے مشہور ڈیزنگوف سٹریٹ میں راہگیروں پر فائرنگ کی  اورجائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے تین اسرائیلیوں کوگولی مار کر زخمی کر دیا لیکن مقامی رہائشیوں اور گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔

حملے کا نشانہ بننے والا 32 سالہ اسرائیلی شہری ایشکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا-لنگ کاوی-لیما 2023-بحری اور فضائی ن...

ملائیشیا کے شہر لنگ کاوی میں 16 ویں لنگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اورایرو سپیس نمائش ( لیما  2023) کی افتتاحی تقریب میں فضائی کرتب کا منظر۔(شِنہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ماؤنٹ قومولانگما-سائنسی مہم-سربراہ اجلا...

چینی مہم جو ٹیم کے ارکان 8 ہزار830 میٹر بلند ماؤنٹ قومولانگما کےموسمیاتی سٹیشن پرآلات کی دیکھ بھال اوراپ گریڈیشن کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ماؤنٹ قمولانگما-سائنسی مہم-سربراہ اجلاس

چینی مہم جو ٹیم کے ارکان 8 ہزار830 میٹر بلند ماؤنٹ قومولانگما کےموسمیاتی سٹیشن پرآلات کی دیکھ بھال اوراپ گریڈیشن کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا-لنگ کاوی-لیما 2023-بحری اور فضائی ن...

ملائیشیا کے شہر لنگ کاوی میں 16 ویں لنگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اورایرو سپیس نمائش ( لیما  2023) کی افتتاحی تقریب میں فضائی کرتب کا منظر۔(شِنہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-بوگور-ایرانی صدر-دورہ

انڈونیشیا کے صدرجوکوویدودو(دائیں) اورایرانی صدر ابراہیم رئیسی انڈونیشیا کے شہر بوگور میں صدارتی محل میں صحافیوں کی طرف ہاتھ لہرا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے سرحدی علاقے پر ڈرون حملے

ماسکو(شِنہوا)یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے بیلگوروڈ علاقے میں فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کو مار گرایا۔

علاقےکےگورنرویاچسلاو گلادکوف نے منگل کو ٹیلی گرام پوسٹ میں یہ ظاہر کیے بغیر کہ ڈرون یوکرین کی طرف سے لانچ کیے گئے تھے یا نہیں، کہا کہ ابتدائی اعدادوشمارکےمطابق حملوں میں کوئی شخص متاثر نہیں ہوا اور زمین پر ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلگوروڈ ریجن کے ضلع گریوورن اورضلع بوریسوف  کو ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے کئی نجی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بیلگوروڈ کا علاقہ جو یوکرین کے خارکوف علاقے کے ساتھ واقع ہے جو حال ہی میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔

روس کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کا ایک تخریب کاری اور جاسوسی گروپ پیر کو بیلگوروڈ کے علاقے میں داخل ہوا تاہم یوکرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں آپریشن کے پیچھے دو روسی نیم فوجی گروپوں کا ہاتھ تھا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسکونے چین میں کیٹیگری I انسٹی ٹیوٹ کے قی...

پیرس(شِنہوا)  اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی وثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کے 216ویں اجلاس کے دوران چینی شہر شنگھائی میں ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کی تعلیم سے متعلق  کیٹیگری  I انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعلق ایک فیصلے کی  منظوری دی گئی ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے مختلف ارکان نے یونیسکو کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف اوراس کا شکریہ ادا کیا۔ ارکان نے کہا کہ کیٹیگری I انسٹی ٹیوٹ ایس ٹی ای ایم تعلیم کے میدان میں یونیسکو کی قیادت کو مضبوط اور یونیسکو کے مینڈیٹ اور اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں متعین پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے نائب وزیر تعلیم، قومی کمیشن برائے یونیسکو کے چیئرپرسن اور چینی وفد کے سربراہ چھن جی نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ رقم کرے گا اور تاریخ بالآخر اس کے صحیح ہونے کو ثابت کرے گی۔ چین کی جانب سے، چھن نے تمام رکن ممالک اور یونیسکو سیکریٹریٹ کے لیے دلی احترام اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ چین اپنے وعدوں کو پورا کرے گا اور اس فیصلے پر عمل درآمد میں سیکریٹریٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسکونے چین میں کیٹیگری I انسٹی ٹیوٹ کے قی...

پیرس(شِنہوا)  اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی وثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کے 216ویں اجلاس کے دوران چینی شہر شنگھائی میں ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کی تعلیم سے متعلق  کیٹیگری  I انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعلق ایک فیصلے کی  منظوری دی گئی ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے مختلف ارکان نے یونیسکو کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف اوراس کا شکریہ ادا کیا۔ ارکان نے کہا کہ کیٹیگری I انسٹی ٹیوٹ ایس ٹی ای ایم تعلیم کے میدان میں یونیسکو کی قیادت کو مضبوط اور یونیسکو کے مینڈیٹ اور اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں متعین پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے نائب وزیر تعلیم، قومی کمیشن برائے یونیسکو کے چیئرپرسن اور چینی وفد کے سربراہ چھن جی نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ رقم کرے گا اور تاریخ بالآخر اس کے صحیح ہونے کو ثابت کرے گی۔ چین کی جانب سے، چھن نے تمام رکن ممالک اور یونیسکو سیکریٹریٹ کے لیے دلی احترام اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ چین اپنے وعدوں کو پورا کرے گا اور اس فیصلے پر عمل درآمد میں سیکریٹریٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں تبت کی ترقی سے متعلق فورم کا انعقا...

بیجنگ(شِنہوا)تبت کی ترقی سے متعلق ایک فورم  بیجنگ میں شروع ہوا جس کا مقصد چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے کی مزید ترقی کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

ریاستی کونسل انفارمیشن آفس اور تبت کی علاقائی حکومت کے مشترکہ طور پر زیر اہتمام منگل کومنعقد ہونےوالےایک روزہ فورم میں اندرون وبیرون ملک سے حکام، ماہرین، کاروباری اداروں اورمیڈیا تنظیموں کےنمائندوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع ہونےکاموقع ملا۔

اس فورم میں تبت کےاعلیٰ معیارکی ترقی اورانسانی حقوق کےتحفظ کےنئے باب پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کے سب سے بلندی پر قائم مرکز موسمیات کی...

ماؤنٹ قومولانگما بیس کیمپ، تبت(شِنہوا) ماؤنٹ قومولانگما پر8ہزار830میٹر کی بلندی پر دنیا کے سب سے اونچے  مرکز موسمیات کی مرمت کا کام منگل کو مکمل ہو گیا۔ ٹیم نے کیمپ بیس پر موجود اراکین کو ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ تقریباً صبح3 بجے،13 ارکان پر مشتمل  چینی مہم جو ٹیم  کیمپ سے 8ہزار300 میٹر کی بلندی پر ماؤنٹ قومولانگما کے لیے روانہ ہوئے، اور آٹھ گھنٹے کی مشکل چڑھائی کے بعد اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ ٹیم نے پوری تندہی سے سٹیل کی تاروں کو ٹھیک کیا ، بیٹریاں تبدیل  اور ہوا کی رفتار اور سمت کے سینسر لگانے کا کام مکمل کیا، تقریباً ایک گھنٹے کے بعد، موسمی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی گئی، اس طرح 5ہزار200 میٹر اور 8ہزار830 میٹراونچائی کے درمیان تمام آٹھ ایلیویشن گریڈینٹ میٹرولوجیکل سٹیشنز کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔ چینی محققین نے2022 میں، 8ہزار830 میٹر  اونچائی پر 50 کلوگرام وزنی خودکار موسمیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیا تھا  جو دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بلندی پر قائم اسٹیشن ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کے سب سے بلندی پر قائم مرکز موسمیات کی...

ماؤنٹ قومولانگما بیس کیمپ، تبت(شِنہوا) ماؤنٹ قومولانگما پر8ہزار830میٹر کی بلندی پر دنیا کے سب سے اونچے  مرکز موسمیات کی مرمت کا کام منگل کو مکمل ہو گیا۔ ٹیم نے کیمپ بیس پر موجود اراکین کو ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ تقریباً صبح3 بجے،13 ارکان پر مشتمل  چینی مہم جو ٹیم  کیمپ سے 8ہزار300 میٹر کی بلندی پر ماؤنٹ قومولانگما کے لیے روانہ ہوئے، اور آٹھ گھنٹے کی مشکل چڑھائی کے بعد اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ ٹیم نے پوری تندہی سے سٹیل کی تاروں کو ٹھیک کیا ، بیٹریاں تبدیل  اور ہوا کی رفتار اور سمت کے سینسر لگانے کا کام مکمل کیا، تقریباً ایک گھنٹے کے بعد، موسمی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی گئی، اس طرح 5ہزار200 میٹر اور 8ہزار830 میٹراونچائی کے درمیان تمام آٹھ ایلیویشن گریڈینٹ میٹرولوجیکل سٹیشنز کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔ چینی محققین نے2022 میں، 8ہزار830 میٹر  اونچائی پر 50 کلوگرام وزنی خودکار موسمیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیا تھا  جو دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بلندی پر قائم اسٹیشن ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کی بلند ترین چوٹی کے قریب سے قبل از تار...

لہاسا(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے ملک کے  جنوب مغربی تبت خود اختیارعلاقے میں سطح سمندر سے تقریباً 4ہزار میٹر بلندی پر  قبل از تاریخ  پائے جانے والے ایک سمندری شکاری جانور ہمالیاسارس کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔

ڈنگری کاؤنٹی کے گانگکر ٹاؤن کے قریب ہمالیہ سارس  کے دو فوسل دریافت ہوئے ہیں، جو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کومولانگما کے بیس کیمپ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ہے۔

یہ تازہ ترین دریافت چھنگھائی-تبت سطح مرتفع پر پائے جانے والے سب سے بڑے قبل از تاریخ جانور کے بارے میں ہماری معلومات کو مزید آگے بڑھائیں گے اور  میسو زوئیک دور کے دوران خطے میں زندگی کے ارتقاء کے مطالعہ میں معاونت کرے گی۔

ہمالیاسارس  رینگنے والا ایک معدوم جانور تھا جو زمین پرڈائناسورکی موجودگی سے بہت پہلے  21کروڑ سال پہلے سمندر میں پایا جاتا تھا۔ لمبے منہ، تیز دانتوں اور 10 میٹر سے زیادہ لمبا  یہ دیوہیکل رینگنے والے جانور تیز تیراک  تھا جس کی بنیادی خوراک  مچھلیاں اور دیگر غیر فقاری جانور تھے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرن افریقہ میں 5 سال سے کم عمر کے 70لاکھ سے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نےکہا ہے کہ قرن افریقہ میں بچوں کو ایک بڑے بحران کا سامنا ہے جس میں بھوک، نقل مکانی، پانی کی قلت اور عدم تحفظ شامل ہیں۔

یونیسیف کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 70لاکھ سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کے لیے فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے جبکہ 19لاکھ بچے اور بچیاں  شدید غذائی قلت کے باعث موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق یہ خطہ 40 سالوں میں بدترین خشک سالی سے آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران ناکافی بارش کے نتیجے میں کمزور کمیونٹیز نے مویشی، فصلیں اور اپنا سارا روزگار کھودیاہے۔

 مشرقی اور جنوبی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر محمد فال نے کہا کہ قرن افریقہ کا بحران بچوں کے لیے تباہ کن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کمیونٹیززندہ رہنے کے لیے انتہائی اقدامات کرنے پر مجبورہوئیں ہیں جبکہ لاکھوں بچے اور خاندان خوراک اور پانی کی تلاش میں مایوسی کے عالم میں اپنے گھر چھوڑ رہے ہیں۔ اس بحران نے بچوں کو انکے بچپن سے محروم کر دیا ہے جن میں کھانے کے لیے کافی اجناس، گھر، صاف پانی، اور سکول جانے کی سہولیات کا فقدان سرفہرست ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ سمیت پورے خطے میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں علاج کے خواہاں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے اور ممکنہ طور پر کچھ عرصے تک یہ زیادہ رہے گی۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایشیا پیسفک خطے میں ویلیو چین کا ایک اہم...

بیجنگ(شِنہوا)  عالمی تجارتی تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے باوجود، چین ایشیا پیسفک خطے میں ویلیو چین کا ایک اہم حصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے  جاری کی گئی ایشین اکنامک انٹیگریشن رپورٹ 2023 کے مطابق، چین کا 2022 میں خطے کی اشیاکی مجموعی تجارتی نمو میں 37.6 فیصد اور خدمات میں کل تجارتی نمو کا 44.6 فیصد حصہ تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے چیف ماہر اقتصادیات البرٹ پارک نے شِنہوا کو دیے  گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ  ایشیا بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان درمیانی اشیا کی  تجارت بہت زیادہ ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ درمیانی اشیا میں چین کا حصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لیے کہا جاسکتاہے کہ چین یقینی طور پر اب بھی خطے میں سپلائی چین تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، علاقائی تجارتی انضمام مسلسل مستحکم ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ  ہائی ٹیکنالوجی اور کاروباری خدمات کی علاقائی ویلیو چین کے مقابلے میں  پرائمری اور کم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مضبوط روابط  سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے تحت، سپلائی چین تعلقات اور سپلائی چین تعلقات کی پیچیدگی میں وقت کے ساتھ اضافہ ہونا چاہیے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایشیا پیسفک خطے میں ویلیو چین کا ایک اہم...

بیجنگ(شِنہوا)  عالمی تجارتی تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے باوجود، چین ایشیا پیسفک خطے میں ویلیو چین کا ایک اہم حصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے  جاری کی گئی ایشین اکنامک انٹیگریشن رپورٹ 2023 کے مطابق، چین کا 2022 میں خطے کی اشیاکی مجموعی تجارتی نمو میں 37.6 فیصد اور خدمات میں کل تجارتی نمو کا 44.6 فیصد حصہ تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے چیف ماہر اقتصادیات البرٹ پارک نے شِنہوا کو دیے  گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ  ایشیا بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان درمیانی اشیا کی  تجارت بہت زیادہ ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ درمیانی اشیا میں چین کا حصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لیے کہا جاسکتاہے کہ چین یقینی طور پر اب بھی خطے میں سپلائی چین تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، علاقائی تجارتی انضمام مسلسل مستحکم ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ  ہائی ٹیکنالوجی اور کاروباری خدمات کی علاقائی ویلیو چین کے مقابلے میں  پرائمری اور کم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مضبوط روابط  سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے تحت، سپلائی چین تعلقات اور سپلائی چین تعلقات کی پیچیدگی میں وقت کے ساتھ اضافہ ہونا چاہیے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی تبت کی ترقی سے متعلق فورم کے شرک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تبت کی ترقی سے متعلق منعقد ہونے والے ایک فورم کے ارکان کو مبارکباد دی ہے، جو منگل کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ "شیزانگ، چین کی ترقی سے متعلق فورم2023" کے نام اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ "عوام کی خوشی انسان کا اعلی ترین حق ہے، جبکہ ترقی لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی کلید ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے تبت کے لوگوں نے، مرکزی حکومت اور ملک بھر کے لوگوں کی بھرپور حمایت کے ساتھ، ہمت سے کام کیا اور شدیدغربت کے مسئلے کا حل نکالا ہے جس سے یہ خطہ صدیوں سے دوچار تھا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تبت نے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرہ حاصل کیا ، جو متحرک اور فروغ پذیر صورتحال پیش کررہا ہے۔

 شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے نئے سفر پر تبت نئے ترقیاتی فلسفے پر تمام محاذوں پر پوری طرح اور دیانتداری سے عملدرآمد اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے تبت میں اتحاد، تہذیب اور جدیدیت کی بنیاد   ایک خوشحال، ہم آہنگ اور خوبصورت نئے سوشلسٹ  معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کرے گا  تاکہ تبت کے لوگ بہتر اور بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں اقتصادی عدم مساوات کے باعث دولت ک...

استنبول(شِنہوا) امریکہ مقامی سطح پر اقتصادی عدم مساوات سے مئوثر طور نمٹنے میں ناکام رہا ہے جس سے زندگی کے تمام پہلوؤں میں امیر و غریب کے درمیان خلیج وسیع ہو رہی ہے۔

خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار اور سابق ترک سفارتکار گلرو گیزر نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ معاشرے میں امیر اور غر یب کے درمیان آ مدن اور دولت کا فرق بدقسمتی سے بڑ ھتا جا رہا ہے جو کہ اقتصادی مساوات کا پیما نہ ہے۔امریکہ میں گزشتہ کئی برسوں سے متوسط طبقہ مسلسل سکڑ تا جا رہا ہے۔

گیزر نے کہا کہ امریکہ میں آمدنی اور دولت کی عدم مساوات بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اقتصادی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع حالیہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں سی ای او کو ایک اوسط کارکن کی آمدنی سے 278 گنا زیادہ تنخواہ دی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  2021 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 3 کروڑ 80 لاکھ افراد غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم اور محصول کے نظام میں بھی عدم مساوات پائی جاتی ہے۔ اگر کوئی اپنے بچے کو مناسب تعلیم اور یونیورسٹی کی ڈگری دلانا چاہتا ہے تو اسے بچے کی پیدائش سے قبل ہی بچت شروع کرنا ہو گی۔

امریکہ میں یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرنے والوں کی تعداد آبادی کے 30 فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں متعدد وجوہات واضح عدم مساوات کی دلیل  ہیں جن میں 2008 کا عالمی مالیاتی بحران، نوول کرونا وائرس کی وبا اور ٹیکس اصلاحات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ان تمام مسائل کے ساتھ ساتھ ان کو حل کرنے کے لئے ناکافی حکمت عملی دراصل عدم مساوات کا سبب بنی ہے۔

گیزر نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز عدم مساوات کو حل کرنے کے لئے مختلف نظر یات کے حامل ہیں جو موثر حکمت عملی بنانے میں رکاوٹ ہے۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و پاکستانی محققین نے نظام ہاضمہ کی بیما...

لان ژو (شِنہوا)  ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے نظام ہاضمہ کی بیماری "سیلیاک" کا نیا علاج دریافت کرلیا ہے۔

جامعہ لان ژو کے مطابق چینی، پاکستانی اور دیگر غیرملکی محققین کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق جرنل فوڈ ریسرچ انٹرنیشنل میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ اور چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی جامعہ لان ژو میں پاکستانی پوسٹ ڈاکٹرل فیلو امان خان برسوں سے "سیلیاک" کے علاج بارے تحقیق میں مصروف ہیں۔

امان کے مطابق گلوٹین کے استعمال سے پیدا ہونے والی مدافعتی خرابی کی یہ بیماری پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں عام ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر آٹے سے تیار کردہ کھانا کھا یا جا تا ہے جس میں گلوٹین ہوتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے علم کو متاثرہ افراد کی مدد کے لئے استعمال کریں گے۔

جامعہ لان ژو کے ماتحت ماحولیاتی مائیکروبائیولوجی گروپ کے پروفیسر اور اپنے مشیر لی شیانگ کائی کی مدد سے امان پاکستانی خمیر شدہ کھٹی روٹی سے پروبائیوٹک بیکٹیریا کی اقسام کو الگ کررہے ہیں تاکہ انہیں "سیلیاک" بیماری کو روکنے میں استعمال کیا جاسکے۔

امان کے مطابق "سیلیاک" بیماری کے علاج پر کام کرنے کا خیال ان کے گروپ کی گزشتہ تحقیق سے آیا ہے۔انہوں نے ایک روایتی خمیر شدہ غذا "جیانگ شوئی" سے ایک پروبائیوٹک ریشے کو الگ کیا جو یورک ایسڈ کم کرکے آنتوں کے مائیکروبائیوٹا کو قابو کرسکتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے اس قسم کے ساتھ دہی بنایا اور ہائپریوریسیمیا کے ساتھ 120 رضاکاروں پر 2 ماہ تک انسانی آزمائش کی جس کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جیانگ شوئی دہی میں یورک ایسڈ کی انتہائی کمی ہوئی۔

اپنے مشیر کی رہنمائی میں امان اور ٹیم کے ارکان نے کامیابی کے ساتھ ایل زیڈ یو- جی ایم نام  کے پروبائیوٹک بیکٹیریا کی اقسام کو پاکستانی خمیرشدہ کھٹی روٹی سے الگ کیا اور چوہوں پر تجربات کا ایک سلسلہ مکمل کیا۔

امان نے بتایا کہ ان کے تجربات کے نتائج اور مربوط تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایل زیڈ یو ۔ جی ایم یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ چوہوں میں گلوٹین ایڈیٹیو فوڈ کے منفی اثرات دورکرسکتا ہے اور آنتوں کے مائیکروبائیوٹا کو متوازن بناسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "سیلیاک" کے علاج کے طور پر خمیر شدہ کھٹی روٹی میں پروبائیوٹکس کی حفاظت اور افادیت کا تعین کرنے کے لئے مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہوگی۔

لی شیانگ کائی نے بتایا کہ وہ پاکستانی کھٹی روٹی سے الگ ہونے والے جی ایم اسٹرین کے ساتھ دہی بنائیں گے اور پاکستان میں اس بارے تجربات جاری رکھیں گے۔

لی نے مزید کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ نیا حل سیلیاک بیماری کے علاج میں ایک تھراپیٹک معاون ایجنٹ ثابت ہوگا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و پاکستانی محققین نے نظام ہاضمہ کی بیما...

لان ژو (شِنہوا)  ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے نظام ہاضمہ کی بیماری "سیلیاک" کا نیا علاج دریافت کرلیا ہے۔

جامعہ لان ژو کے مطابق چینی، پاکستانی اور دیگر غیرملکی محققین کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق جرنل فوڈ ریسرچ انٹرنیشنل میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ اور چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی جامعہ لان ژو میں پاکستانی پوسٹ ڈاکٹرل فیلو امان خان برسوں سے "سیلیاک" کے علاج بارے تحقیق میں مصروف ہیں۔

امان کے مطابق گلوٹین کے استعمال سے پیدا ہونے والی مدافعتی خرابی کی یہ بیماری پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں عام ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر آٹے سے تیار کردہ کھانا کھا یا جا تا ہے جس میں گلوٹین ہوتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے علم کو متاثرہ افراد کی مدد کے لئے استعمال کریں گے۔

جامعہ لان ژو کے ماتحت ماحولیاتی مائیکروبائیولوجی گروپ کے پروفیسر اور اپنے مشیر لی شیانگ کائی کی مدد سے امان پاکستانی خمیر شدہ کھٹی روٹی سے پروبائیوٹک بیکٹیریا کی اقسام کو الگ کررہے ہیں تاکہ انہیں "سیلیاک" بیماری کو روکنے میں استعمال کیا جاسکے۔

امان کے مطابق "سیلیاک" بیماری کے علاج پر کام کرنے کا خیال ان کے گروپ کی گزشتہ تحقیق سے آیا ہے۔انہوں نے ایک روایتی خمیر شدہ غذا "جیانگ شوئی" سے ایک پروبائیوٹک ریشے کو الگ کیا جو یورک ایسڈ کم کرکے آنتوں کے مائیکروبائیوٹا کو قابو کرسکتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے اس قسم کے ساتھ دہی بنایا اور ہائپریوریسیمیا کے ساتھ 120 رضاکاروں پر 2 ماہ تک انسانی آزمائش کی جس کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جیانگ شوئی دہی میں یورک ایسڈ کی انتہائی کمی ہوئی۔

اپنے مشیر کی رہنمائی میں امان اور ٹیم کے ارکان نے کامیابی کے ساتھ ایل زیڈ یو- جی ایم نام  کے پروبائیوٹک بیکٹیریا کی اقسام کو پاکستانی خمیرشدہ کھٹی روٹی سے الگ کیا اور چوہوں پر تجربات کا ایک سلسلہ مکمل کیا۔

امان نے بتایا کہ ان کے تجربات کے نتائج اور مربوط تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایل زیڈ یو ۔ جی ایم یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ چوہوں میں گلوٹین ایڈیٹیو فوڈ کے منفی اثرات دورکرسکتا ہے اور آنتوں کے مائیکروبائیوٹا کو متوازن بناسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "سیلیاک" کے علاج کے طور پر خمیر شدہ کھٹی روٹی میں پروبائیوٹکس کی حفاظت اور افادیت کا تعین کرنے کے لئے مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہوگی۔

لی شیانگ کائی نے بتایا کہ وہ پاکستانی کھٹی روٹی سے الگ ہونے والے جی ایم اسٹرین کے ساتھ دہی بنائیں گے اور پاکستان میں اس بارے تجربات جاری رکھیں گے۔

لی نے مزید کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ نیا حل سیلیاک بیماری کے علاج میں ایک تھراپیٹک معاون ایجنٹ ثابت ہوگا۔

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لان ژو۔ پا کستانی محقق

 امان (با ئیں) اور ان کے مشیر  لی شیا نگ کائی (دا ئیں) بیکٹیر یا پر تجر بات کی تیاری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لان ژو۔ پا کستانی محقق

 امان (با ئیں) اور ان کے مشیر  لی شیا نگ کائی (دا ئیں) بیکٹیر یا پر تجر بات کی تیاری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی 40کارروائیاں ،39.658م...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے40کارروائیوں کے دوران39.658ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 2824.76کلوگرام منشیات اور 2309 لیٹر سلفیورک ایسڈ برآمد کرلیا۔ کاروائیوںمیں4 خواتین اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 36ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 11گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 100.285 کلوگرام افیون، 22.415 کلوگرام ہیروئن، 2586.562 کلوگرام چرس، 6.412کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 2 کلوگرام ایمیٹامائن (آئس)، 91.300 کلوگرام ایفیڈرین،116 گرام ایکسٹیسی گولیاں(193 گولیاں )، 720 گرام ریٹیلن گولیاں (2400 گولیاں) اور 14.950 کلوگرام ایکسی میکس گولیاں (65000 گولیاں)شامل ہیں۔ بلوچستان نے11کاروائیوں میں1856.45کلوگرام منشیات اور 2309 لیٹر سلفیورک ایسڈ برآمد کر کے 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 6ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 3 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 50 کلوگرام افیون، 15 کلوگرام ہیروئن ،1698کلوگرام چرس،2.150 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 91.3 کلوگرام ایفیڈرین شامل ہے ۔

پنجاب نے7کاروائیوںکے دوران 52.456کلوگرام منشیات برآمدکرکے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں5.460 کلوگرام ہیروئن، 45.600 کلوگرام چرس، 1.342 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 54 گرام ایکسٹیسی گولیاں (93 گولیاں) شامل ہیں ۔ خیبر پختونخوا نے11کاروائیوںکے دوران 501.99کلوگرام منشیات برآمد کر کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں37.200 کلوگرام افیون،349گرام ہیروئن، 448.700 کلوگرام چرس اور 14.950 کلوگرام ایکسی میکس گولیاں(65000گولیاں)شامل ہیں۔ سندھ نے 5 کارروائیوںکے دوران296.155 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمد شدہ منشیات میں85 گرام افیون، 1کلوگرام ہیروئن، 291.430 کلوگرام چرس، 2.920 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 720 گرام ریٹیلن گولیاں(2400گولیاں) شامل ہیں۔ راولپنڈی نے6کاروائیوںکے دوران118.5کلوگرام منشیات برآمدکرکے 2 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں13کلوگرام افیون ،606گرام ہیروئن ، 102.832 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس) اور 62 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100 گولیاں)شامل ہیں۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی کرپشن عدالت،پرویز الہی کی عبوری ضمانت...

اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ نے کرپشن کے دو مقدمات میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت میں یکم جون تک توسیع کر دی۔ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے وکیل نے ان کی بیماری کی بنیاد پر حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی جسے اینٹی کرپشن عدالت نے منظور کر لیا، درخواست کے ساتھ پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی تھی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یوسف سندھو نے چودھری پرویز الہی کی درخواست کی مخالفت کی، ایف آئی آرز میں چودھری پرویز الہی پر ترقیاتی سکیم میں 2 ارب روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلک...

ہنگو میں دہشتگردوں نے ایک نجی کمپنی پر حملہ کرکے 2 سیکیورٹی گارڈ اور چار ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق ہنگو میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایک نجی کمپنی پر حملہ کرکے 2 سیکیورٹی گارڈز اور 4 ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا۔ ڈی ایس پی ٹل کے مطابق پولیس و فرنٹیئر کور کی نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ شہیید سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ظل شاہ قتل کیس، ڈاکٹر یاسمین سمیت پی ٹی آئی...

سیشن کورٹ لاہور نے ظل شاہ قتل کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظلِ شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے فواد چودھری اور راجا شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القادر ٹرسٹ کیس،کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی...

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے 190 ملین پاونڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے کیس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے پوچھ گچھ مکمل کر لی۔ سابق وزیراعظم عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوئے جہاں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک گھنٹہ بات چیت کے بعد کیس سے متعلق پوچھ گچھ مکمل کر لی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے، این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک میری رسائی نہیں اور القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ادویات مسلسل مہنگی ہو کر عام آدمی کی پہنچ سے...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ادویات مسلسل مہنگی ہو کر عام آدمی کی پہنچ سے نکل گئی ہیں اور عام آدمی علاج کروانے سے قاصر ہو گیا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فارما انڈسٹری پر ٹیکس ختم کئے جائیں تاکہ مہنگائی سے بلکتی عوام کو سستی دوائیں مل سکیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ روپے کی قدر میں کمی مہنگائی اور بجلی اور تیل کی قیمت اور دیگر عوام نے دیگر صنعتوں کی طرح فارما انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور انکی کاروباری لاگت بہت بڑھ گئی ہے جسے عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔فارما انڈسٹری کے مسائل کی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی ضروری دوا مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ گزشتہ جولائی سے اب تک روپے کی قدر میں 78 فیصد کمی آئی ہے، ایندھن کی فی لیٹر قیمت میں 142 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بجلی کے ٹیرف میں 177 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے عوام اور کاروباری برادری کا بھرکس نکال دیا ہے۔ صنعتی شعبہ کے لئے مجموعی کاروباری لاگت تین سو فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ مہنگائی کی وجہ سے فارما انڈسٹری کی سیلز میں تئیس فیصد کمی آئی ہے کیونکہ عوام پیٹ بھرنے کے لئے علاج معالجہ پر کمپرومائیز کر رہے ہیں۔سنہ 2000میں پاکستان کے فارما سیکٹر میں 36 ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی تھیں جن کی تعداد اب گھٹ کر 22 رہ گئی ہے اور اگر صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو انکی تعداد مزید گھٹ سکتی ہے۔ اس صنعت کو بچانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فارما انڈسٹری کے خام مال، پیکنگ میٹریل، اور بجلی، گیس وغیرہ کے بلوں پر عائد ہر قسم کا ٹیکس ختم کیا جائے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات،بحرین بازار دوبارہ زیر آب، سیاح پھنس گئ...

سوات کی وادی بحرین میں برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہاومیں اضافہ ہوگیا، دریا کا پانی بازار میں داخل ہونے کے بعد کالام روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بند ہوگیا۔ سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہاوبڑھ گیا۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی بحرین بازارکو محفوظ نہ بنانے پر پانی بازارمیں داخل ہوگیا۔ کالام روڈ کی بندش کے باعث دونوں طرف لوگ پھنس گئے، سیاح بھی پھنس گئے جنہیں منی ٹرک کے ذریعے گاڑیاں نکالنے لگے۔ مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب کے نو ماہ ہونے کے باوجود بحرین بازار سے لامبٹ تک کی سڑک کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث دریائے سوات کا پانی ایک بار پھر بحرین بازار میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تمام دکانیں بند ہوگئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی بارہوی...

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی بارہویں برسی(آج)24مئی کو منائی جائے گی۔سردار حاکم علی زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سسراور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دادا تھے۔حاکم علی زرداری اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان تھے وہ 1965ء کے بلدیاتی الیکشن میں نواب شاہ کے ضلعی ناظم منتخب ہوئے۔بعدازاں وہ میر پور خاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے۔انہوں نے 1970ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا او رکامیاب ہوئے۔ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔حاکم علی زرداری 1988ء اور 1993ء میں ممبر قومی اسمبلی بنے 1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میںحاکم علی زرداری پبلک اکائونٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا ص...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جملہ پی ٹی آئی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ مجھے انھوں نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرکے جنرل الیکشنز میں بھرپور نتائج دوں،میں 2009 سے تین مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات دے چکا ہوں اور انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ ان نسبتا مشکل حالات میں پارٹی قیادت، کارکنان اور پارٹی سپورٹرز کی توقعات پر پور اتر سکوں، اللہ تعالی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، آمین

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ان کو کبھی...

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، 9مئی کے واقعات کو کبھی نہیں بھولیں گے ، 1935میں ریڈیو اسٹیشن کے نظام کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن ظالموں نے اسے نذر آتش کردیا ، ناقابل تلافی ظلم کو قوم کبھی نہیں بھولے گی ، منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9مئی کے واقعہ سیاہ دن خیبرپختونخوا کو دیکھنے کو ملا ، خیبرپختونخوا میں 10جگہوں پر 8ہزار 640مظاہرین مختلف اطراف سے نکلے ، 10مئی کو 9جگہوں سے 3400مظاہرین نکلے اور پشاور میں دھاوا بولا ، 11مئی کو 6جگہوں سے 2ہزار 910مظاہرین نکلے ، پشاور میں کل گرفتاریاں 860ہوئیں ۔ ریڈیو اسٹیشن میں موقع پر 21افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر کی تحقیقات کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ، ریڈیوپاکستان کے گیٹ کو چرانے والے شخص کو گرفار کیا گیا ، ریڈیو زون میں 6جگہوں سے حملہ آور ہوئے ریڈیو زون میں 250پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے بہادی کیساتھ مظاہرین کی پہلی کوشش ناکام بنایا ، ری انفورسنمنٹ اور اینٹی رائٹس فورس کو بلایا گیا فوری رسپانس دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا ہدف گورنر ہاؤأس ، صوبائی اسمبلی ، کورکمانڈر ہاؤس ، سرینا ہوٹل ، آئی جی ہوٹل پر حملہ کرنا ان کا ہدف تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب انتخابات،الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخو...

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے ، جس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی تھی،ا نتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ دی، الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کردیا، الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے، نظریہ ضرورت دفن کیا جاچکا جسے زندہ نہیں کیا جاسکتا، 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضہ ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی ، پاکستان تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل عدالت میں پیش ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت کسی فریق کے جواب کی کاپی نہیں ملی، تمام جوابات کا جائزہ لینے کیلئے موقع دیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنی درخواست پر تو دلائل دیں، آئندہ سماعت پر کوئی نیا نکتہ اٹھانا ہوا تو اٹھا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق نظر ثانی درخواست پر دلائل کا آغاز کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرادیا، جس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کردی گئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے نکات اٹھائے ہیں، نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی تھی۔ نتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ دی، الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کردیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر 30 اپریل کی تاریخ کو کور کیا، 30 اپریل کی تاریخ میں 13 دن کی تاخیر ہوئی، عدالت نے فیصلے میں 13 دن کی تاخیر کو کور کیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے، نظریہ ضرورت دفن کیا جاچکا جسے زندہ نہیں کیا جاسکتا، 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضہ ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے نکات اٹھائے ہیں، نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 218 کی روشنی میں آرٹیکل 224 کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آئین اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیتا ہے، آئین میں نہیں لکھا تمام انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، الیکشن کمیشن کے کہنے پر سپریم کورٹ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ آرٹیکل 254 کیلئے 90 دنوں میں انتخابات کے آرٹیکل 224 کو غیر مثر نہیں کیا جاسکتا، آئین کے بغیر زمینی حقائق کو دیکھنے کی دلیل نظریہ ضرورت اور خطرناک ہے، ایسی خطرناک دلیل ماضی میں آئین توڑنے کیلئے استعمال ہوئی، عدالت ایسی دلیل کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نظرثانی درخواست کا دائرہ اختیار آئینی مقدمات میں محدود نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھایا جاسکتا ہے لیکن کم نہیں کیا جاسکتا، نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار دیوانی اور فوجداری مقدمات میں محدود ہوتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کرنا سول نوعیت کا کیس ہوتا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کا ایک حصہ عوامی مفاد دوسرا بنیادی حقوق کا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نظرثانی درخواست کا دائرہ اختیار آئینی مقدمات میں محدود نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھایا جاسکتا ہے

لیکن کم نہیں کیا جاسکتا، نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار دیوانی اور فوجداری مقدمات میں محدود ہوتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کرنا سول نوعیت کا کیس ہوتا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کا ایک حصہ عوامی مفاد دوسرا بنیادی حقوق کا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر انتخابات کا مقدمہ ہائی کورٹ سے ہوکر آتا تو کیا سول کیس نہ ہوتا؟۔ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ کا آئینی اختیار سپریم کورٹ سے زیادہ ہے۔ جس پر جسٹس منیب نے پوچھا کہ ہائی کورٹ سے اپیل آئے تو آپ کے مطابق عدالتی دائرہ کار محدود ہے، نظرثانی کیس میں آپ کا مقف ہے کہ دائرہ محدود نہیں، کیا یہ بنیادی حقوق کے مقدمہ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں، سپریم کورٹ کیوں اپنے دائرہ اختیار میں ابہام پیدا کرے؟۔ وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ آرٹیکل 184 میں اپیل کا حق نہیں دیا گیا، اپیل کا حق نہ ہونے کی وجہ سے نظرثانی کا دائرہ محدود نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی حکومت اور نگراں پنجاب حکومت نے الگ الگ جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے تاہم الگ الگ جوابات میں یکساں موقف اپنایا گیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت عظمی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، عدالت 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ وفاقی اورپنجاب حکومتوں کے الگ الگ جوابات میںچودہ مئی کو الیکشن کرانے کے احکامات کو اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نو مئی کیواقعات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،اور دونوں نیسپریم کورٹ سے4 اپریل کیفیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے،سپریم کورٹ نیخود تاریخ دیکر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیرموثر کیا ۔وفاق کا استدلال ہے کہ پنجاب قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے، اسی میں جیت سے مرکزی حکومت کا تعین ہوتا ہے ، پنجاب میں انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں ۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے موقف اپنایا کہ صوبے میں الیکشن کیلئے 14 مئی کی تاریخ دینا اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہے ، اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے کے پی میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی ۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج میں سول اور فوجی املاک کونقصان پہنچایا گیا، 9 مئی کیواقعات کے بعد صوبے میں سیکیورٹی حالات تبدیل ہو گئے ہیں،پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزارسکیورٹی اہلکار درکار،اس وقت صرف 77 ہزار نفری دستیاب ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے لیے...

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ ) میں چائنا اسٹڈی سینٹر ( سی ایس سی ) نے معروف چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے پیش کردہ اسکالرشپس حاصل کرنے کے لیے پاکستانی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سی ایس سی کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گوادر پرو سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چین کی اعلیٰ یونیورسٹیاں مختلف شعبوں میں پاکستانی طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے وظائف کی پیشکش کر رہی ہیں۔ اہلکار نے مزید کہا کہ مرکز نسٹ کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے امیدواروں کی اسکالرشپ کے لیے درخواستوں پر کارروائی میں مدد کرے گا تاکہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے ان کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ کے لیے نسٹ میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جون ہے۔ نسٹ کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک اپ ڈیٹ کے مطابق انڈر گریجویٹ طلباء قانون، تاریخ، چینی زبان، فنانشل انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ، مکینیکل ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور آٹومیشن، کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی، ایم بی ایس ، اور حیاتیات میں اسکالرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس قانون، پورٹ اینڈ شپنگ ٹیکنالوجی، مینجمنٹ انجینئرنگ، ایکوا کلچر، چائنیز ہسٹری، ایم بی اے، اور فوڈ سائنس اینڈ انجینئرنگ سمیت مضامین میں پیش کیے گئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پوسٹ ڈاکٹر یٹ اسکالرشپس میں انسانی تحریک سائنس، میکانکس، ایکوا کلچر، فشری کی سہولت اور آلات، آف شور انجینئرنگ اور ڈائنامکس، آبی وسائل کی بایو پراسپیکٹنگ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سسٹم، فزیکل الیکٹرانکس، مائیکرو نینو الیکٹرانکس اور آئی سی کے ساتھ ساتھ میڈیسن کے شعبے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھن گانگ کا دورہ چین پاک سٹریٹجک پارٹنرشپ کو...

چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنک سو ے نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ چھن گانگ کا کامیاب دورہ چین پاکستان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط اور گہرا کرنے میں انتہائی اہم ہے گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا ''چین پاکستان اٹوٹ دوستی اور روشن مستقبل''۔ تقریب سے چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنک سو ے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد مجید خان، سیکرٹری خارجہ پاکستان، اور فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل مظہر جاوید نے خطاب کیا۔ پینگ نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے چین پاکستان تعلقات کی گہری تاریخی جڑوں، ٹھوس عوامی حمایت اور عملی ضرورتوں پر زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے آ غاز کا موقع ہے۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، اور علاقائی رابطوں میں نمایاں شراکت ہوئی ہے۔ 5 سے 6 مئی تک، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، جسے پینگ نے چین پاکستان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط اور گہرا کرنے میں انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے سفارت کاروں کے تعاون پر ان کی تعریف کی اور چین پاکستان دوستی کو مسلسل فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان نے چین اور پاکستان کی دوستی اور تعاون میں سفارت کاروں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ترقی پذیر دوستی کے ثبوت کے طور پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے احاطے کی تبدیلی کا ذکر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، آزادی، مالیاتی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر مظہر جاوید نے نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرتے ہوئے چین پاکستان تعلقات کی 72 سالہ طویل پرورش پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی نوجوان سفارت کاروں کے ساتھ سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگت کی مصروفیات اور چین پاکستان تعلقات کے بارے میں ان کی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کے لیے استقبال کی تعریف کی۔ گوادر پرو کے مطابق استقبالیہ سے پہلے مہمانوں نے چین پاکستان دوستی کی تاریخ اور چینی سفارت خانے کے احاطے کی تبدیلی کی تصویریں دیکھیں۔ اس تقریب میں روایتی چینی چائے کی تقریب اور ڈمپلنگ بنانے کا سیشن شامل تھا، جس سے گرمجوشی اور ہم آہنگی کا ماحول پیدا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے سائنس دان مالیکیولر بریڈن...

چین پاکستان جوائنٹ لیب کے ذریعے دونوں ممالک کے سائنس دان مالیکیولر بریڈنگ پر مشترکہ تحقیق کریں گے، پاکستان میں چینی گندم کے جراثیم کی جانچ اور انتخاب کریں گے، پاکستان کے سائنسدانوں اور تکنیکی عملے کو تربیت دیں گے اور ورکشاپس کا اہتمام کریں گے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق گندم کی مالیکیولر بریڈنگ پر چین پاکستان مشترکہ لیب کا پہلا سالانہ اجلاس بیجنگ میں کامیابی سے منعقد ہو، پاکستان سے گندم کے چھ سینئر سائنسدانوں کو 10 روزہ تربیت کے لیے چین مدعو کیا گیا اور اجلاس میں شرکت کی. چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دورے کے دوران، پاکستانی محققین نے سینئر چینی سائنسدانوں سے ملاقاتیں کیں اور تین مختلف چینی صوبوں میں گندم کے پیداواری نظام کا دورہ کیا، جن میں چین کے قومی اور صوبائی گندم کے تحقیقی پروگرام، کسانوں کے کھیتوں اور چین کے کارپوریٹ فارمنگ سسٹم شامل ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ونگ نے اس دورے میں سہولت فراہم کی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے سائنس اور ٹیکنالوجی کونسلر خان محمد وزیر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا اس تعاون سے گندم کی اعلیٰ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور گندم کے کاشتکاروں اور تکنیکی عملے کی صلاحیت کو بڑھانے کی توقع ہے۔ گندم کی مالیکیولر بریڈنگ پر چین پاکستان جوائنٹ لیب حال ہی میں چین کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی ( ایم او ایس ٹی ) کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ لیب کی ایک شاخ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز ( سی اے اے ایس ) بیجنگ میں قائم کی گئی تھی جبکہ دوسری شاخ قائداعظم یونیورسٹی پاکستان میں قائم کی گئی ہے ۔ مشترکہ لیب کے پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں ممالک کے سائنس دان مالیکیولر بریڈنگ پر مشترکہ تحقیق کریں گے، پاکستان میں چینی گندم کے جراثیم کی جانچ اور انتخاب کریں گے، پاکستان کے سائنسدانوں اور تکنیکی عملے کو تربیت دیں گے اور ورکشاپس کا اہتمام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیا ن زرعی تعاون کے مزی...

چین کی گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان کی سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی آف ٹنڈوجام کے درمیان باضابطہ طور پر چین پاکستان فلیکس ریسرچ اینڈ انوویشن حب کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے گانسو صوبے کے دارالحکومت لانژو نے فلیکس تناؤ کے خلاف مزاحمت اور افزائش نسل کی غیر ملکی دانشورانہ کامیابیوں کے مظاہرے اور فروغ کی بنیاد قائم کرنے کے لیے ایک کام کا آغاز کیا ہے۔ جی اے اے ایس کے صدر ڈاکٹر ما چونگ منگ اور ٹنڈوجام کی سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد ماری نے آن لائن ایم او یو پر دستخط کئے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق فریقین نے جی اے اے ایس سے ایس اے یو میں جدید زرعی ٹیکنالوجیز کی ایک سیریز کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا، جس میں سرد اور خشک علاقوں میں پھلوں کے جراثیمی وسائل کی اختراع اور کاشت کی تکنیک، السی کی کاشت اور سالماتی افزائش، چارہ جوار کی کاشت اور کھانا کھلانے کی تکنیک، افزائش اور افزائش شامل ہیں۔ سرد اور بنجر علاقوں میں نئی فصلوں کا اجرائ: کپاس، ریپ، السی ، چھوٹے متفرق اناج وغیرہ کے ساتھ ساتھ سرد اور خشک علاقوں میں زراعت کے ہنر کی تعلیم اور تربیت۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مزید وضاحت کے لیے جی اے اے ایس اور ایس اے یو مشترکہ تحقیقی پروگراموں، کانفرنسوں اور تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں، بلکہ اسکالرشپ پر فیکلٹی، گریجویٹس (ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبائ) کا تبادلہ بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ علمی مواد اور رسالوں کا تبادلہ بھی ناگزیر ہے۔

جی اے اے ایس کے کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق چائو ای نے چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ہماری نئی السی کی اقسام، لونگیا سیریز، سبھی کو شمال مغربی چین میں کم بارش کے ساتھ خشک موسمی حالات کے مطابق منتخب کیا گیا ہے۔ کاشت کے تجربات میں، پیداوار مقامی اقسام کے مقابلے میں عام طور پر 10 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے، اور بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت زیادہ تسلی بخش ہوتی ہے۔ اب تک، لونگیا نمبر 11، نمبر 14، اور نمبر 15 پاکستان میں ابتدائی طور پر کاشت کیے گئے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو سیریز کو خشک سالی کے خلاف مزاحمت اور پاکستان کے موسمی حالات میں پیداوار میں اضافہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مفاہمت نامے کے تحت، فریقین دونوں ممالک کے درمیان فلیکس اسٹڈی ریسرچ اور انوویشن حب قائم کرنے پر متفق ہیں، جو اعلیٰ پیداوار اور اعلیٰ معیار کی جامع فصلوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، تحقیق، مظاہرے، اور مختلف قسم کے انتخاب کو فروغ دینے، پودوں کے تحفظ، اور زرعی میکانائزیشن، کاشت کاری کی ٹیکنالوجی کی اصلاح میں تعاون کرتا ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق زمین کی کم زرخیزی، کھادوں کے اندھا استعمال، زیادہ پیداوار والی ہائبرڈ اقسام کی کمی اور پرانے کاشت کے طریقوں کی وجہ سے پاکستان میں فلیکس سیڈ کی اوسط پیداوار 692 کلوگرام فی ہیکٹر تک کم ہے۔

پاکستان میں خوردنی تیل کی اہمیت اور تیل کی فصلوں کی کم پیداوار کو دیکھتے ہوئے، یہ بہت اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کی آب و ہوا اور مٹی کے حالات کے لیے موزوں السی کی اقسام کو جلد از جلد منتخب کیا جائے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق السی کی کاشت کے علاوہ، ہماری ویلیو ایڈڈ مصنوعات، مثال کے طور پر، اے لینولینک ایسڈ کیپسول، آنکھوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ تکنیکی کامیابیاں جیسے کہ السی کے بیجوں کو مویشیوں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دودھ میں اے لینولینک ایسڈ کی مقدار کو بڑھایا جا سکے۔ اور گوشت، مقامی مارکیٹ کے لیے موزوں مزید مصنوعات تیار کرنے کے لیے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تجربہ شیئر کر سکتے ہیں،'' محقق چاوؤ نے بتایا کہ ان کی حیرت کی بات ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں فلیکس کے وسائل کا تحفظ اور اطلاق متاثر کن ہے۔ اس کے بعد، ہم السی کے تناؤ کے خلاف مزاحمت کرنے والے جراثیمی وسائل کی اختراع اور نئی اقسام کے انتخاب پر پہلے سے زیادہ تبادلے کرنے کی امید کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپن...

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق علی رضا عنایتی ایران کے وزیرخارجہ کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں، علی رضا ایران کے وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل، برڈ فلو کیسوں میں اضافہ، ملک بھر میں...

برازیل میں برڈ فلو کیسوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برازیل کے وزیر زراعت کارلوس فاوارو نے کہا ہے کہ خاص طور پر صوبہ ایسپیریتو سانتو اور صوبہ ریو ڈی جینریو میں جنگلی حیوانات میں کثیر تعداد میں برڈ فلو کیسوں کی تشخیص کے بعد حیوانات کی صحت کی خاطر ملک بھر میں 6ماہ کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے،وزارت زراعت کے حکام کے مطابق برڈ فلو کیس برازیل کے جنوب میں اور پیداواری علاقے سے بہت فاصلے پر دیکھے گئے ہیں،سالانہ تقریبا 10بلین ڈالر مالیت کے مرغی کے گوشت کی برآمد کے ساتھ برازیل دنیا میں سرفہرست ہے، بیماری کے تجارتی حیوانات میں منتقل ہونے کی صورت میں نہ صرف حیوانات تلف کرنے کا بلکہ گوشت کی برآمد میں کمی کا بھی اندیشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگ بندی معاہدے میں سیاسی مسائل شامل نہیں ،س...

سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ معاہدہ تکنیکی اور فوجی پہلوں تک محدود ہے اور اس میں سیاسی مسائل شامل نہیں ہیں۔ اتوار کو ایک بیان میں سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سوڈانی مسلح افواج نے کل شام جدہ میں مختصر مدت کے لیے جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،بیان کے مطابق مختصر مدت کی جنگ بندی کی مدت سات دن ہے، اور یہ پیر کی شام ٹھیک نو بج کر پینتالیس منٹ پر نافذ ہو جائے گی،یہ معاہدہ عارضی جنگ بندی کے انتظامات اور عام شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی کے طریقہ کار کے فوجی اور تکنیکی پہلوں تک محدود ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ بندی کا مقصد لوگوں کو آر ایس ایف کے تشدد اور خلاف ورزیوں سے بچانا ہے،بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنگ بندی کا مقصد کسی سیاسی صورتحال پر بات کیے بغیر ہسپتالوں کو خالی کرانا اور خدمات کی سہولیات اور متعلقہ امور کو برقرار رکھنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں مسلح تنازع نسلی شکل اختیارکرسکتا ہ...

سوڈان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ اگر متحارب فریقوں نے پیر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا احترام نہیں کیا اور اس میں توسیع نہیں کی تو سوڈان میں لڑائی نسلی بنیادوں پر مبنی مسلح تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے،سوڈان کے لیے عالمی ایلچی وولکر پرتھیس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ جنگ زدہ ملک میں تنازع نسل پرستی کا رخ اختیار کرسکتا ہے،اس کے طول پکڑنے کا اندیشہ ہے اور اس کے خطے پر اثرات مرتب ہوں گے،پرتھیس سوڈان میں مسلح افواج کے دونوں دھڑوں کے درمیان ایک ہفتے کی جنگ بندی شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل بات کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ پہلے ہی ایسے اشارے ملے تھے کہ لڑائی ملک کو نسلی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کو موجب بن سکتی ہے، ملک کے کچھ حصوں میں، دونوں افواج یا دو مسلح ڈھانچوں کے درمیان لڑائی فرقہ وارانہ تنا میں بدل گئی ہے، یا اس نے نسلی برادریوں کے درمیان تصادم کو جنم دیا ہے۔اس کے علاوہ خاص طور پر ریاست جنوبی کوردوفان میں بھی قبائلیوں کے متحرک ہونے کے اشارے ملے ہیں،انھوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پائیدار جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ کی دوسری ترجیح تنازع کو بڑھنے یا نسل کشی سے روکنا ہے،خصوصی ایلچی نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں جس پرانھوں نے دو روز قبل دست خط کیے تھے،انھیں لڑائی بند کرنی چاہیے،انھیں انسانی امداد تک رسائی کی اجازت دینی چاہیے اورانسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور اثاثوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی مگ 29طیارے کا اضافی فیول کا ڈراپ ٹینک...

مغربی بنگال میں بھارتی مگ29طیارے کا اضافی فیول کا ڈراپ ٹینک دوران پرواز گر گیا،بھارتی حکام کے مطابق پیر کو تربیتی پرواز کے دوران مگ 29 طیارے کا ڈراپ ٹینک کالائی کنڈا ائیربیس کے قریب جنگل میں گرا،انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ مگ 29کا ڈراپ ٹینک گرنے سیکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،بھارتی حکام کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران گرنے والے ڈراپ ٹینک کو واپس لایا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا 16 سالہ کم عمر شاگرد کے ساتھ جسمانی ت...

امریکا میں اپنے ہی شاگرد کے ساتھ کئی بار خفیہ طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے اور اپنے ساتھ جنسی عمل پر اکسانے کے الزام میں 38سالہ استانی کو گرفتار کرلیا گیا،امریکی میڈیاکے مطابق گرفتار ہونے والی 38سالہ ٹریسی وانڈر ہولسٹ اپنے اسکول میں ریاضی کی قابل اور مقبول ترین استانی ہیں جنھیں ٹیچر آف دا ایئر کا اعزاز بھی ملا تھا اور 2020میں ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر تھی،16سالہ طالب علم جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کے والدین نے لیڈی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھے جس پر پولیس نے ٹریسی وانڈر ہولسٹ کو گرفتار کرلیا،تفتیشی افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ استانی کے دیگر طالب علموں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات ہوسکتے ہیں،زیادتی کے شکار طلبا استانی کے خلاف سامنے آئیں اور گواہی دیں،بعد ازاں ٹیچر ٹریسی کو 30ہزار ڈالر کے عوض مرکزی حراستی مرکز سے ضمانت پر رہا کردیا تاہم انھیں عدالت میں لازمی پیش ہونا ہوگا اور شہر سے باہر جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا ریپ کیس کاملزم س...

سعودی عرب سے گرفتار کیے گئے ریپ کیس کے مطلوب ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارروائی کے نتیجے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم ابرار احمد ریپ کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے،متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچ...

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچیز سے منگنی کرلی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایما زون کے بانی 59سالہ جیف بیزوس کی گرل فرینڈ 53سالہ امریکی صحافی اور اینکر ہیں۔ جیف بیزوس نے جنوری 2019میں اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بیزوس اور لورین سانچیز نے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی،بیزوس اورمیکنزی کی شادی 26سال رہی اور ان کے 4بچے ہیں جبکہ ان کی گرل فرینڈ لورین سانچیز کی پہلی شادی سے 2بچے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں