لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی ریاست مونٹانا میں ٹِک ٹاک پر پابندی عائدکرنےکےمنصوبےکے خلاف ریاست کے ااٹارنی جنرل کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے،ٹِک ٹاک پرمواد بنانے والے پانچ افراد کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پابندی سے مونٹانا کے رہائشیوں کو مقبول ایپ استعمال کرنے سے روکا جائے گا جوپہلی ترمیم میں دئے گئے حقوق کی خلاف ورزی ،غیر آئینی اور وفاقی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے یہ اقدام مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ کے بدھ کے روز سینیٹ کے بل 419 پر دستخط کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس سے مونٹانا ہر کسی کے لیے سوشل نیٹ ورک کے استعمال یا اس تک رسائی پر پابندی لگا نے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔
مقدمہ دائرکرنے والوں میں کاروباری خواتین، کھیتی باڑی، طالب علم اور عمررسیدہ افراد شامل ہیں جوٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہیں،اپ لوڈ کرتے ہیں،دیکھتے اور آپس میں اشتراک کرتے ہیں۔
کنمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں ان دنوں اس سیزن کی گنے کی فصل کی کٹائی بتدریج ختم ہو رہی ہے۔ یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے شوگر کین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تیسرے ریسرچ بیس پر، ایک پاکستانی سائنسدان فیصل مہدی کو اکثر کھیتوں میں مطالعہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں کام کرتے ہوئے مہدی گزشتہ سال نومبر میں یوننان آئے تھے۔ جہاں انہوں نے شوگرکین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔ مہدی نے کہاکہ گنے کے کھیتوں اور لیبارٹری میں کام کے دوران، ہم ایک دوسرے کے ساتھی ہوتے ہیں، لیکن کام سے باہر، ہم دوست ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگرچہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا شکر پیدا کرنے والا ملک ہے، لیکن اس میں گنے کی پیداوار اور شکر کی مقدار کے لحاظ سے مسابقتی فوائد کا فقدان ہے۔ چونکہ عالمی موسمیاتی تبدیلی زراعت کے لیے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا باعث بن رہی ہے اور بیماری اور بلند درجہ حرارت جیسے عوامل گنے کی پیداوار پر نمایاں اثرات مرتب کررہے ، پاکستان کی گنے کی صنعت کے لیے اعلیٰ مقدار، پیداوار اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی حامل گنے کی نئی اقسام کی ترقی انتہائی اہم ہے۔ شوگر کین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب محقق ڈینگ جون کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیقی مہارت مہدی کی تحقیقی ضروریات کو بہتر طور سے پورا کررہی ہے۔مہدی کو اپنی تحقیقی سمت کا تعین کرنے میں مدد کرنے کے لیے، انسٹی ٹیوٹ نے ان کے لیے ون آن ون سرپرست کا انتظام کیا ہے۔ مہدی نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اگائی گئی گنے کی فصل ہماری صنعت میں ایک معیار ہے۔ صوبہ یوننان پہنچنے کے فوراً بعد، مہدی نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ گہری دوستی اور کام کے اچھے تعلقات قائم کیے،ان کا کہنا ہے کہ فی الحال، چین میں اس کی تحقیق ابھی شروع ہوئی ہے۔ یقین ہے کہ سب کے مخلصانہ تعاون سے ہم کامیابیاں حاصل کریں گے۔
اپنی پی ایچ ڈی کے دوران ، "سوکروز میٹابولائزنگ انزائمز"فیصل مہدی کی بنیادی تحقیق کا مرکز ہے۔ اب وہ اپنے ساتھیوں کی رہنمائی میں گنے میں چینی کی مقدار بڑھانے کے لیے مختلف اقسام کواگا رہے ہیں۔ فیصل مہدی سے متعلق شوگر انسٹی ٹیوٹ کے محقق ژاؤ پی فانگ نے کہا کہ وہ بہت تندہی سے کام کرتا ہے ہر صبح وقت کی پابندی کے ساتھ کام پر پہنچتے ہیں اور کھیتوں میں کام کرتے وقت اکثر واپس جانا بھول جاتے ہیں۔ 2015 سے، یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے یکے بعد دیگرے 50 سے زائد بین الاقوامی ممتاز نوجوان سائنسدانوں کو چاول، جنگلی چاول اور گندم جیسے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کے لیے مدعو کیا ہے۔ ان میں سے 12 پاکستانی سائنسدان گندم کی افزائش، کیڑوں پر قابو پانے، آلو کی افزائش، گنے کی افزائش اور بیماریوں سے بچاؤ وغیرہ میں دوگنا ہیپلائیڈ کے شعبوں میں تحقیق کے لیے اکیڈمی آئے اور وطن واپسی کے بعد انہوں نے اکیڈمی کے ساتھ قریبی تعاون رکھا۔ . یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شیاؤلِن نے بتایا کہ2020 میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے افریقہ، پاکستان اور ایران میں صحرائی ٹڈی دل کے پھیلنے کا عالمی الرٹ جاری کیا۔ چین میں ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کے لیے، ہم نے پاکستان کے ایک سینئر پلانٹ پروٹیکشن ماہر محمد اشفاق سے رابطہ کیا جنہوں نے ہماری اکیڈمی میں 'رائس پلانٹ ہوپر' پر تحقیق کی اور فوری طور پر صحرائی ٹڈی دل کوکنٹرول کرنے کی صورتحال ہمارے ساتھ شیئر کی۔
لی نے مزید کہا کہ اشفاق سے معلومات، ٹیکنالوجی اور تجربے کے اشتراک نے صحرائی ٹڈی دل کی نگرانی، قبل از وقت انتباہ، روک تھام اور کنٹرول کے لیے اہم مدد فراہم کی ہے۔ پاکستان میں، جہاں گندم بنیادی خوراک ہے اور گندم کی سالانہ کھپت مسلسل بڑھ رہی ہے، صرف رقبہ بڑھا کر پیداوار میں اضافہ کرنا اب پائیدار نہیں رہا بلکہ فی یونٹ رقبہ پر پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ساتھ ایک باقاعدہ تبادلہ اور تعاون کا طریقہ کار قائم کیا ہے، اور پاکستان میں گندم کی افزائش کے حالات کے مطابق افزائش نسل کی ٹیکنالوجی کی جدت پر تعاون کیا ہے۔ یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی طرف سے تیار کردہ گندم کے ڈبل ہیپلائیڈ کی بڑے پیمانے پر پیداواری ٹیکنالوجی نے گندم کی افزائش اور پیداوار میں بہتری کو فروغ دیا ہے اور پاکستان میں فی یونٹ رقبہ گندم کی پیداوار کی سطح کو بہتر بنانے کا امکان پیداکیا ہے۔ ژاؤ نے کہا کہ ہم مہدی کے لیے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی مناسب پوزیشن تلاش کر رہے ہیں۔
شوگر کین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مہدی کا پراجیکٹ رواں سال نومبر میں ختم ہو جائے گا، انسٹی ٹیوٹ میں ان کے ساتھی ان کے لیے کسی عہدے کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ گنے کی افزائش میں مزید جان سکیں اور مزید نتائج کے ساتھ پاکستان واپس آ سکیں۔
اس سال کے شروع میں، مہدی کے ساتھیوں نے انہیں چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے اپنے گھر بلایا، یہ ان کی زندگی کا ایک نیا تجربہ تھا۔
مہدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سال انسٹی ٹیوٹ میں پُرجوش طریقے سے بہارکا میلہ منایا۔‘‘ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں گنے کی تحقیق سے تعمیر کردہ دوستی کا پل مزید وسیع ہوگا۔
فیصل مہدی لیب میں اپنے ساتھی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

جدہ(شِنہوا) عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس سعودی شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں منظورکئے گئے جدہ اعلامیہ میں علاقائی مسائل کے حل کے لیے عرب اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق اعلامیے میں عرب لیگ (اے ایل) میں شام کی دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شام کے بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے عرب لیگ کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں فلسطینی مسائل کے حل کے لیے عرب امن اقدام ، سوڈان میں کشیدگی میں کمی، لبنان کے نئے صدر کے انتخاب اور لبنان کو بحران سے نکالنے کے لیے ضروری اصلاحات پر زور دیا گیا اوریمن میں سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کے اقدامات کی حمایت کی گئی۔
اعلامیے میں عرب ممالک کے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا گیا اور ریاستی اداروں کے دائرہ کار سے باہر مسلح گروپوں اور ملیشیاؤں کی تشکیل کے لیے ہر قسم کی حمایت کو واضح طور پر مسترد کیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ جدہ اعلامیہ مشترکہ عرب تعاون کو تقویت دے گا۔
سعودی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطین کا نصب العین عربوں کا بنیادی مقصد ہے اور امید ہےکہ عرب ممالک میں شام کی واپسی شام کے بحران کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے سوڈانی متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ مسلح جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کریں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران ریلوے مسافروں کے سفر میں اضافہ دیکھا گیا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری تا اپریل کی مدت میں ملک بھر میں ریلوے سے تقریباً 1 ارب 12 کروڑ مسافروں نے سفر کیاجو گزشتہ سال کی نسبت 111.9 فیصد زائد ہے۔
صرف اپریل میں تقریباً 32 کروڑ 86 لاکھ ریل مسافروں نے سفرکیا جس سے گزشتہ سا ل کی نسبت 477.4 فیصد اضافہ ظاہر ہوتاہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ریل مال برداری کا حجم جواقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشاریہ ہے،گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد بڑھ کر 2023 کے پہلے چار مہینوں کے دوران تقریباً 1 ارب 67 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا۔
کابل(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے دارالحکومت کابل میں تین اغوا کاروں کو ہلاک کر کے ایک یرغمالی کو بازیاب کرالیا۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ہفتہ کو بتایا کہ اغوا کاروں کے ایک گروپ نے جمعرات کی صبح کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں ایک تاجر کو اغوا کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسی دن تین اغوا کاروں کو ہلاک کرکے تاجر کو بازیاب کرایا۔
گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اغوا کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے منگل کو کابل میں ایک اور شخص کو اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی پبلک سیکورٹی ایجنسیاں کیس حل کرنے کے معیار اور غلط مقدمات کے ذمہ داروں کے تعین کا جائزہ لینے کے سسٹم میں پائیدار احتساب پرجامع عملدرآمد کریں گی۔
ایک آن لائن پریس کانفرنس میں وزارت کے مطابق، ایجنسیاں کیس کا جائزہ لینے کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں گی اورتحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے ذمہ داروں کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار وضع کریں گی۔ وزارت کے ترجمان ژانگ منگ نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انصاف کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہمارا مقصد قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں کے پورے عمل میں سخت، طریقہ کار پر مبنی، غیر جانبدارانہ اور قانون کےمہذب نفاذ کے تقاضوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
شی آن (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہاہے کہ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس چین-وسطی ایشیا تعلقات میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ شمال مغربی شہر شی آن میں سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد چھن نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ سربراہی اجلاس نے انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر میں ایک نئےباب کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کاکلیدی خطاب نئے دور میں چین کے اعلیٰ رہنما کی طرف سے وسطی ایشیا کے حوالے سے چین کی خارجہ پالیسی کا پہلا جامع اور منظم اظہار تھا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک نے سات دوطرفہ اور کثیر جہتی دستاویزات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں 100 سے زائد تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس چین اور وسطی ایشیا کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے نئی تحریک فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے بالترتیب کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ سطح پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کا اعلان کیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خطے میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے تصور کو کثیرالجہتی اور دو طرفہ سطح پر مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس نے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔ چھن گانگ نے کہا کہ متعدد نئے میکانزم اور پلیٹ فارمز کا قیام وسیع تر مواقع فراہم کرے گا اور تمام سطحوں پر چین-وسطی ایشیا تبادلوں کو وسعت دینے اور ہمہ جہت تعاون کو مزید گہرا کرنے کی زیادہ موثر ضمانت فراہم کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی شہر جدہ میں عرب لیگ کے 32 ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد کا پیغام بھیجا جو عرب لیگ کی کونسل کے گردشی صدربھی ہیں ۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب لیگ طویل عرصے سے اتحاد کے ذریعے ایک مضبوط عرب دنیا کی تعمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عرب ممالک نے مسلسل نئے اقدامات کیے ہیں اوراتحاد اور خود کی بہتری کے راستے پر نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
چینی صدرنے سعودی عرب کی تعریف کی جس نے وسیع دنیا میں ایک اہم طاقت کے طور پر عرب ممالک کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سالوں پر محیط ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے جبکہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مسلسل ترقی اور نتیجہ خیز نتائج حاصل کر رہے ہیں جو جنوبی ممالک کے تعاون اور باہمی فائدے کا نمونہ ہے۔

شی آن (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ کاروباری جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے نئے اورجرات مندانہ اقدمات اٹھائیں اورچین-وسطی ایشیا تعاون میں شراکت دار بنیں۔
ہی لی فینگ نے ان خیالات کا اظہار شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چین وسطی ایشیا بزنس کونسل کی افتتاحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین-وسطی ایشیا میکانزم کے تحت کاروباری مکالمے کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے بزنس کونسل کوتمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چین-وسطی ایشیا تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکمت اور طاقت کو استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت نے جمعرات اور جمعہ کو یہاں منعقدہ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں چین-وسطی ایشیائی تعلقات کی مستقبل کی ترقی کا خاکہ تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے، بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو مضبوط بنانے، تجارتی تعاون کو وسعت دینے، باہمی مفاد پرمبنی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تعاون کے نئے شعبوں کو فعال طور پر تلاش کرنے کے لیے کام کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے واضح کیا ہے کہ کسی ملک کو الگ تھلگ کرنا(ڈی کپلنگ) آج کی دنیا کے لیے ناقابل عمل ہےاور اسے نشانہ بنانے والے نام نہاد "ڈی-رسکنگ" کی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایک امریکی اہلکارکا کہنا ہے کہ اس سال کے جی7 سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں چین سے متعلق "ڈی کپلنگ" کی بجائے "ڈی-رسکنگ" پر زور دیا جائے گا۔ اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ "ڈی رسکنگ" کے بارے میں بات کرنے سے پہلے خطرات کی نوعیت اور ان کے ماخذ بارے جاننا ضروری ہے۔
وانگ نے کہا کہ آج دنیا کو جن سب سے بڑے خطرات کا سامنا ہے ان میں افغانستان، عراق اور شام جیسے کمزور ممالک پر وحشیانہ حملے کرنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کرنا،قومی سلامتی کے نظریہ کو وسعت دے کر،غیر ملکی کمپنیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانااور "جمہوریت بمقابلہ آمریت" کے بیانیے کو فروغ دے کر دنیا کو سرد جنگ کے دور کی طرف واپس گھسیٹ کر تاریخ کا پہیہ موڑنے کی کوششوں کے ساتھ منڈی کی معیشت کےاصول اور بین الاقوامی تجارتی اصولوں کو کمزور کرنے کے لیے جبر کے ہتھکنڈے استعمال کرنا شامل ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت آبی وسائل نے پہاڑی طوفان کے خطرات کو روکنے اور اس کے حل کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیا ہے۔
وزارت نے پہاڑی طوفان کی روک تھام سے متعلق ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ تمام سطحوں پر آبی وسائل کے حکام کوظاہری اورمخفی خطرات پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ مسلسل تحقیقات اور اصلاح کرنا چاہئے اور خطرناک علاقوں کی فہرست بنانی چاہئے۔
متعلقہ حکام کو پہاڑی طوفان کے لیے خطرے کی پیشن گوئی کو بہتر بنانا چاہیے، مقامی سطح پر وسیع ہنگامی مشقوں کی رہنمائی کرنی چاہیے، اور خطرے سے بچاؤ کے منصوبوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
وزارت نے لوگوں کے بروقت انخلا، بروقت موثر ہنگامی ردعمل، اور پہاڑی طوفان کی روک تھام اور کنٹرول کے منصوبوں کی تعمیر پر بھی زور دیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی"غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کے لیے جزیرے کے تمام وسائل کا فائدہ اٹھانے" پر سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ "شرمناک فعل" ناکامی سے دوچار ہوگا۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی پی کے اس اعلان کے بارے میں میڈیا استفسار کے جواب میں کیا کہ وہ "21ویں صدی کی تجارت پر یو ایس-تائیوان انیشیٹو" کے تحت امریکہ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم خودمختاری کے لیے مضمرات کے حامل کسی بھی معاہدے یا امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان سرکاری نوعیت کے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،ما نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات پرٹھوس اقدامات کے ذریعے عمل کرے۔ ترجمان نے ڈی پی پی کو جزیرے پر کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کی قیمت پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں کرغزستان کے صدر سردارجاباروف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر لی چھیانگ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ طور پر اچھی ہمسائیگی اور خوشحالی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-کرغزستان کمیونٹی کی تعمیر کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے علاوہ وسیع تعاون پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی اور دونوں ملکوں کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی تعاون کو اپ گریڈ کرنے، چین-وسطی ایشیا ٹرانسپورٹ کوریڈور جیسے باہمی رابطے کی تعمیر کو فروغ دینے، ماحول دوست توانائی اور سرحد پار ای کامرس سمیت تعاون کی نئی راہوں کی تلاش سمیت لوگوں کے درمیان تعلقات ، تعلیم ، ثقافت ، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط سیکیورٹی یقینی بنانے کی غرض سے سیکیورٹی تعاون میں اضافہ جاری رکھنا چاہیے۔
لی چھیانگ نے مزید کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے اہم نتائج پر عمل درآمد کرنے، چین-وسطی ایشیا حکمت عملی کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور چین-وسطی ایشیا تعاون کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر کرغزستان کے صدر جاباروف نے کرغزستان اور چین کے تعلقات اپنے تاریخی لحاظ سے بہترین ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ سیاسی، اقتصادی،تجارتی، عوامی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے سمیت بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی کو مضبوط بنانے ،دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانےاور دنیا کو درپیش نئے چیلنجزسے نمٹنے کی غرض سے متحد ہونے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ فورم بین الاقوامی تعاون کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن کر ابھرے گا جو علاقائی اور عالمی امن اور ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے سوڈان میں جاری لڑائی سے بھاگ کر چار پڑوسی ممالک جانے والے لوگوں کی مدد کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے تقریباً 2 لاکھ50 ہزارافراد کی مدد کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ،مصر اور جنوبی سوڈان میں حفاظت کی تلاش میں ہیں۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں 15 اپریل کو دو فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو ملک کے دیگر حصوں میں پھیل گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ بابراعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے بابر اعظم کو قانون کی پیروی کرنے پر سراہا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے واجبات کی ادائیگی کے لیے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ سیگفریڈ ایکمین نے 2 روز قبل ایک سال کا معاوضہ نہ دیے جانے پر استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا اور اس حوالے سے وکیلوں سے مشاورت کروں گا۔ ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی بات کریں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اور انہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ تنازع کی وجہ سے سیگفریڈ ایکمین کو ادائیگیاں نہ کی گئیں۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز باکسنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی برتری ثابت ہوگئی، 97 تمغوں کے ساتھ آرمی سب سے آگے ہے ۔ کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، پاک آرمی کی ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں 33گولڈ ، 28 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں ، واپڈا کی ٹیمیں 49 تمغے حاصل کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ۔ باکسنگ میں مردوں اور خواتین کی مجموعی 20 کیٹیگری کے مقابلوں میں آرمی نے 13 گولڈ میڈل لیے، آرمی کے باکسرز نے ایک سلور اور 4 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔ واپڈا کے باکسرز نے 4 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈل جیتے جبکہ ایئر فورس نے ایک گولڈ، 7 سلور اور 5 برانز میڈلز جیتے۔ نیوی ایک گولڈ، 3 سلور اور 8 برانز میڈل حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باکسنگ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور 5 برانز میڈل جیتے۔ مردوں کی 92 ویں کلو گرام کیٹیگری میں آرمی کے اظہر نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 54-57 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی فاطمہ زہرہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ 81 کلوگرام ویمنز کیٹیگری میں واپڈا کی مبشرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 75-81 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی ارفع خرم نے سب کو چت کر دیا۔
علاوہ ازیں مردوں کی 86-92 کلوگرام کیٹیگری کی فیصلہ کن باٹ آرمی کے عرفان خان کے نام رہی، مردوں کی 80-86 کے جی کیٹیگری میں ایئر فورس کے محمود الحسن نے سب کو آٹ کلاس کیا۔ آرمی کے بلاول ضیا نے مردوں کی 75-80 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کی بینٹم ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی دعا زہرہ نے سونے کا تمغہ جیتا، مردوں کی مڈل ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے سیف المنان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کی 63.5-67 کے جی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے گل زیب کو کوئی شکست نہ دے سکا، مڈل ویٹ اور فلائی ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے احسان اللہ اور عطا اللہ سرخرو ہوئے، آرمی کے ابرار علی نے مینز 60-63.5 کے جی کی ویٹ کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی لائٹ فلائی میں آرمی کی سحر عاطف، مینیمم میں ایچ ای سی کی حمنہ ممتاز کامیاب ہوئیں جبکہ مردوں کے فیدر ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے نقیب اللہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ مردوں کی لائٹ ویٹ کیٹیگری کا گولڈ میڈل آرمی کے ابراہیم کے نام رہا جبکہ خواتین کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی رمشا غفار نے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز بینٹم ویٹ میں آرمی کے محمد قاسم، مینیمم میں نیوی کے ذوہیب رشید نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ نیشنل گیمز میں پاکستان ریلوے نے 4، پولیس نے 2 تمغے حاصل کیے جبکہ پنجاب کی ٹیموں نے 11 تمغے حاصل کیے بلوچستان ، سندھ اور کے پی کے کی ٹیموں نے 5، 5 تمغے حاصل کیے۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرکٹر شعیب ملک کو بطور مہمان مدعو کیا گیا، میزبان کی جانب سے شعیب ملک سے ان کے بیٹے کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی کرکٹر بنانے کیلئے زور نہیں دیں گے؟۔ جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو نہ صرف کرکٹر بلکہ کسی بھی کام کیلئے زبردستی نہیں کروں گا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ قرآن حفظ کروانا میری خواہش ہے اور میں ایسا چاہتا ہوں، اس کے علاوہ وہ اچھا پڑھے اور سب کی عزت کرے، بس میں یہ چیزیں اپنے بیٹے سے چاہتا ہوں، باقی وہ زندگی میں جو کرنا چاہتا ہے وہ کرے۔
ایشیا ہاکی کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان کو تائیوان، جاپان، بھارت، اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں عمان، بنگلہ دیش، ملائشیا، کوریا اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو تائیوان کے ساتھ کھیلے گا، دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف، تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو آخری گروپ میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا۔
خان پور میں خود کواعلی پولیس آفیسر ظاہر کرنے والی خاتون کو سٹی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خان پور میں خاتون کئی روز تک خود کواعلی پولیس آفیسر ظاہر کرکے مقامی پولیس اہلکاروں کو دے رہی تھی۔ ملزمہ نے شبیر نامی مرد کے ہمراہ تھانہ سٹی میں پہنچ کراپناتعارف ڈاکٹرشیزہ حبیب اور اے ایس پی گلگت بلتستان بتایا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جام آفتاب احمد کے مطابق خاتون نے اپنا پولیس کارڈ دکھایا جس کی تصدیق کی گئی تووہ جعلی نکلا، جس کے بعد خاتون کو لیڈی پولیس کی مدد سے حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں اپنا جعلی تعارف کراکے کئی وزٹ بھی کیے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( پی سی جے سی سی آئی ) اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (APCEA) کے زیراہتما م لاہور میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی اور پاکستان کے قدرتی اور انسانی وسائل کا امتزاج خطے میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ ( سی پیک ) پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی رابطے کا سب سے مضبوط ستون ہے۔ گوادر پرو کے مطابق آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سنی یانگ نے کہا کہ چین کا ایک بین الاقوامی اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرنا پاکستان کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ سنی یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبوں کی کاروباری قیادت بھی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ براہیم حسن مراد تھے۔ تقریب میں مختلف کلیدی مقررین نے شرکت کی جن میں کے پی کے کے ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس ڈاکٹر سعد خان، پی سی جے سی سی آئی کے صدر معظم علی گھرکی، ہوم ڈیپارٹمنٹ (پنجاب) کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل احمد میاں، سید حسن جاوید، ڈاکٹر محمد شعیب پرویز، صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری ، عبدالباسط، ندیم قریشی، کاشف انور، صدر ایل سی سی آئی، نور اللہ، حمزہ خالد، و دیگرشامل تھے ۔ تقریب میں پاکستان اور چین دونوں کے اعلیٰ کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
جیکب آباد کی مقامی عدالت نے جیل انتظامیہ کو رہنما تحریک انصاف علی زیدی کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ علی زیدی کے وکلا نیجیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پردرخواست دائرکی تھی۔ تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی زیدی کو ہفتہ کو ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کوعلی زیدی کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کو علی زیدی کی وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔
بلوچستان کے علاقے زرغون میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی مثرجوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئلہ کانوں سے بھتہ خوری روکنے کیلئے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی، سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔
کوٹ ادو میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، واقعے میں دو بھائی موقع پر جبکہ تیسرا بھائی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کوٹ ادو میں کالی پل کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر اسکول جانیوالے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے بھائیوں کی عمریں 8 سے 17 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
پشاور پولیس نے بچوں کو 60 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اسمارٹ فون کرائے پر دینے والے 7 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فقیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو کرایے پر موبائل فون دینے والے7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 دکانیں سیل کردیں اور 47 موبائل فون برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر برائیوں کی ترغیب دیتے تھے۔
پاکستان کے معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ رات گئے ان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جس میں ان کے گھر والوں کو ہراساں کیا گیا۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں ابرار الحق نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی، انہوں نے بتایا کہ رات گئے پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران ان کے گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا جو کہ معصوم لوگ تھے، ساتھ ہی میر ے گھر والوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا'۔ گلوکار نے کہا کہ پولیس والے بغیر اجازت گھر میں داخل ہوئے اور تلاشی شروع کردی، اس دوران بچوں کو ان کے نانا کے گھر بھیجنے سے بھی روک دیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ وہ میرے بیٹے کو اٹھا کر لے جائیں گے پھر اس کا باپ آئیگا'۔ ابرار الحق نے ویڈیو بیان میں سوال کیا کہ 'بچوں کے باپ نے آخر کیا کیا ہے؟ میں نے سیاسی زندگی میں ہمیشہ کوشش کی کہ پیار سے گزاروں، میں تو 9 مئی کے واقعات پر بھی مذمت کرتا رہا ہوں جس کے ثبوت میڈیا پر موجود ہیں، میں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا اور لوگوں کو درس دیتا رہا کہ وہ توڑ پھوڑ، جلا گھیرا نہ کریں'۔ گلوکار نے ویڈیو میں کہا کہ 'میری سمجھ سے باہر ہے کہ یہ لوگ مجھے کیوں اٹھانا چاہتے ہیں؟'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں پاک فوج سے بیحد محبت کرتا ہوں، میرے خاندان کا فوج سے تعلق رہا ہے اور میں خود بھی فوج میں جانا چاہتا تھا'۔
بلدیاتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنیوالی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی تمام تر کوششوں پر پانی پھر گیا، پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام لگایا ہے کہ پی پی پی میئر کے انتخابی عمل میں پری پول دھاندلی کررہی ہے، پیپلز پارٹی عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکے ہیں، میئر کا انتخاب شفاف طریقے سے ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے منتخب افراد کو اغوا کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوامی مینڈیٹ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں تمام منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاون میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر منتخب مخصوص افراد کی حلف برداری 10 جون کو ہوگی۔
خیبر پختون خوا اسمبلی بحال کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے اور عدالت سے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست محمد فرقان قاضی کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے ۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر قانونی تھا کیونکہ وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے بغیر سوچے سمجھے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر خیبر پختون خوا کو بھیجی۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی نے پارٹی سربراہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی ہے اور اب پی ٹی آئی کے سربراہ نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ اس کو کسی اور نے دیا تھا اور اس کے کہنے پر انہوں نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے اس لئے عدالت خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کا حکم نامہ غیرقانونی قرار دے کیونکہ اس سارے عمل میں وزیراعلی نے آئین اور قانون کو سامنے نہیں رکھا اور گورنر کو مشورہ دیا کہ اسمبلی تحلیل کی جائے جبکہ گورنر نے بھی بغیر سوچے سمجھے ایک مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کر دی ۔انہوں نے رٹ درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسمبلی کیتحلیل کرنے کے آرڈر کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور جو پارٹی اکثریت میں ہو اسے وزیراعلی اور کابینہ منتخب کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں ۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ ملکی معیشت سے کھیلنے والوں کو معاف کر دیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آئین سے ہٹ کر کوئی چیز قبول نہیں، بیرونی قوتیں پاکستان میں مداخلت کر رہی ہیں، کوئی انہیں باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کر سکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، پی ٹی وی اور وزیرِ اعظم ہاس پر حملہ کیا گیا، املاک اور ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کیا پہلے پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے؟ نواز شریف اور اس کی فیملی کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر کوئی خط آیا؟ 2018 میں جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا کیا کوئی خط آیا تھا؟ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اب نہیں تو کبھی نہیں، مدینہ منورہ میں جو ہوا اس پر اگر ایکشن لیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، اگر میری ریاست خطرے میں پڑ گئی تو میں زبان پر لگا تالا کھولوں گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ مذہبی ٹچ دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو دفاعی تنصیبات پر حملہ ہونا ہی تھا، کیا افسوس اور مذمت سے ریاست کے دفاع کا جو مذاق اڑا ہے وہ واپس آئے گا، پاکستان میں انتشار کا جو بیج بویا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔
پنجاب کھجور کی ملکی پیداوار کا 6.5 فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ اس کے برعکس صرف خیرپور میں 75 ہزار ایکڑ رقبہ پر کھجور کے باغات اورسندھ سے 7 لاکھ ٹن کھجور حاصل کی جارہی ہے نیز فیصل آباد اور جھنگ میں کھجور کی اعلیٰ ترین قسم عجوہ،عنبراور برہی کی آزمائشی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اثمار و کھجور نے بتایا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر کھجور کاشت کی جاتی ہے جس کی بنا پر کھجور ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں مصر،ایران، سعودی عرب اورعراق کے بعد پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو چار موسموں سے نواز رکھا ہے جسکی وجہ سے یہاں کی آب و ہوا ہر قسم کی پیداوار کیلئے موزوں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھجور کے حوالے سے بلوچستان،جنوبی پنجاب اور صوبہ سندھ کے گرم اور خشک علاقے موزوں ترین ہیں جہاں پر ہر قسم کی کھجور کی پیداوار ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ضلع خیر پور میں مناسب آب و ہوا کے باعث تقریباً 75ہزار ایکڑ رقبے پر کھجور کے باغات موجود ہیں اور صرف سندھ سے سالانہ 7لاکھ ٹن کھجور حاصل کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد اور جھنگ میں کھجورکی اعلیٰ ترین قسم عجوہ،عنبراور برہی کی آزمائشی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ پنجاب بھی ملکی پیداوار کی 6.5فیصد کھجور پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسیع و عریض گرم اور صحرائی علاقہ موجود ہے اسلئے اگر حکومت ان علاقوں کے کاشتکاروں کی مناسب رہنمائی اور معاونت سمیت اعلیٰ کوالٹی کی کھجور لگانے میں مدد فراہم کرے تو ہم اعلیٰ معیار کی کھجور پیدا کرنیوالے پہلے تین ممالک کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب پلاننگ سے ملک کو زیتوں کی پیداوار میں بھی خود کفیل بنایا جاسکتا ہے-
پاکستان میں پیداہونیوالے40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 20سے 40فیصد تک پیداوار کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامناکرناپڑ رہاہے لہٰذا کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو بچانے سمیت بعد ازبرداشت عوامل کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے، پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانے، پختگی کے معیار کا تعین کرنے اور ان کو ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے اورایکسپورٹ کوالٹی کی تیاری کیلئے پری کولنگ ٹیکنالوجی و کولڈ سٹوریج ٹیکنالوجی کا قیام، گریڈنگ پیکنگ یونٹ کا قیام اور موبائل ائیر پلاسٹ ٹرک برائے ترسیل کے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پوسٹ ہارویسٹ سنٹر کے زرعی سائنسدان کسانوں،کھیتوں اور منڈیوں میں کام کرنے والی افرادی قوت اور زرعی ایکسپورٹ سے متعلقہ کمپنیوں کے لوگوں کی اصلاح اور رہنمائی کیلئے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں آم، کینو،امرود،آڑو، اسٹرابیری،انگور،انار، لیچی، لوکاٹ،گاجر،پھول گوبھی،آلو، مرچ،پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچوں کی بعد ازبرداشت زندگی کو بڑھانے کیلئے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
گوانگ ژو میں پاکستانی قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے صوبہ گوانگسی میں ممکنہ کاروباری مواقع تلاش کرنا چاہتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قائم مقام قونصل جنرل نے 16 سے 18 مئی تک 12 ویں چائناـآسیان مائننگ کوآپریشن فورم اور نمائش میں شرکت کے لیے چین کے گوانگسی چاوانگ خود مختار علاقے کا تین روزہ دورہ کیا اور خطے کی کاروباری تنظیموں کی قیادت سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ممکنہ کاروباری مواقع تلاش کرنا اور خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا تھا۔ محمد نے خطے کے نائب گورنر لیاو پن ہو کے ساتھ بات چیت میں کان کنی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سردار محمد نے چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، گوانگسی کمیٹی کا دورہ کیا اور اس کی چیئرپرسن محترمہ یانگ یانیان سے ملاقات کی۔
انہوں نے ان سے ٹیکسٹائل اور زراعت سمیت شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے چائنا سیان ایکسپو سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا اور سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وی ژاؤہوئی سے تفصیلی ملاقات کی۔ د فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کے ساتھ ساتھ آئندہ ایکسپومیں پاکستان کی شرکت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ سیان مرکنٹائل ایکسچینج ڈسپلے سنٹر کے دورے کے دوران قائم مقام قونصل جنرل کو پاکستان پویلین کا دورہ کرایا گیا جس میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات بشمول ٹیکسٹائل، چمڑے کی اشیائ، کھانے پینے کی اشیاء اور دستکاری کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی۔ محمد نے چائناـآسیان کموڈٹی کنورجینس سینٹر کی چیئرپرسن محترمہ ژاؤ کے ساتھ کیمکسمیں پاکستان کی شرکت کو مزید بڑھانے کے اقدامات اور پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
آٹوموبائل سیکٹر چین کی اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،چین کی نئی توانائی گاڑیوں نے اپریل میں 85.4 فیصد کی سالانہ ترقی کے ساتھ پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا ، اپریل میں چین کی کار کھپت کا انڈیکس 75.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،چین کی اقتصادی بحالی کے لیے پیش گوئیاں مثبت رہیں، رواں سال کے لیے شرح نمو 6 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی قابل ذکر اقتصادی بحالی میں مسلسل تیزی آ رہی ہے۔ ملکی کھپت، صنعتی پیداوار، اور ملک میں فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری رواں سال کے پہلے چار ماہ میں مضبوط اضافے کا رجحان ظاہر کرتی ہے۔ چین کے قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین کے بڑے صنعتی اداروں نے اپریل میں 5.6 فیصد کی مستحکم شرح نمو حاصل کی جو مارچ میں 3.9 فیصد تھی۔ گوادر پرو کے مطابق خاص طور پر ابھرتی ہوئی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل ماہانہ اضافہ ہے، بشمول سولر سیل پروڈکٹس سیکٹر، جس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اپریل میں 69.1 فیصد کا متاثر کن اضافہ درج کیا۔ خوردہ فروخت، گھریلو کھپت کا ایک اور بیرومیٹر ہے اس نے بھی نمایاں نمو ظاہر کی، جس میں مارچ میں 10.6 فیصد اضافے کے بعد اپریل میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ گوادر پرو کے مطابق آٹوموبائل کی فروخت سے لے کر سیاحت کی صنعت کے تک گھریلو استعمال کے مختلف شعبوں میں جاری بحالی کو دیکھتے ہوئے مضبوط بحالی مارکیٹ کے تخمینوں کے مطابق ہے۔
گوادر پرو کے مطابق خاص طور پر آٹوموبائل سیکٹر چین کی اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ این بی ایس کے مطابق، چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں نے اپریل میں 85.4 فیصد کی سالانہ ترقی کے ساتھ پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا۔ مزید برآں، چائنا آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اپریل میں چین کی کار کھپت کا انڈیکس 75.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اعداد و شمار چین کے آٹوموبائل سیکٹر میں مضبوط رفتار کو اجاگر کرتے ہیں، جو صارفین میں بڑھتی ہوئی مانگ کو اجاگر کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی اقتصادی بحالی کے لیے پیش گوئیاں مثبت رہیں، اس سال کے لیے شرح نمو 6 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو حکومت کے تقریباً 5 فیصد کے ترقی کے ہدف سے زیادہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابتدائی سہ ماہی کے دوران گھریلو جی ڈی پی میں 4.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم، جیسے جیسے سال آگے بڑھتا جا رہا ہے، چینی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار رہتی ہے، بنیادی طور پر عالمی اتار چڑھاؤ سے پیدا ہوتا ہے، جو سال کے آخر میں معاشی منظر نامے کو متاثر کر سکتا ہے۔
غیر یقینی صورتحال کو مزید پیچیدہ کرنے کے عوامل ہیں جیسے کہ امریکہ اور یورپ میں شرح سود میں اضافے کا سلسلہ، اور یوکرین کے تنازع کے ارد گرد جغرافیائی سیاسی اتار چڑھاؤ۔ گوادر پرو کے مطابق اگر امریکہ شرح سود میں اضافے اور عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ میں کمی کے اپنے موجودہ دور کو روکنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو یہ عالمی اقتصادی بحالی کا مرحلہ طے کر سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر سال کے دوسر ی ششماہی میں چین کی ترقی کی رفتار کو موجودہ مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ تیز کر سکتا ہے۔ تاہم، صورتحال متحرک ہے اور سازگار اور ناموافق دونوں سمتوں میں تیار ہو سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ماہرین، مجموعی طور پر، چین کی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، جو دوسری سہ ماہی کے دوران پائیدار اقتصادی بحالی کی پیش کش کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، وہ خبردار کرتے ہیں کہ عالمی اقتصادی منظر نامے غیر یقینی صورتحال سے خالی نہیں ہے، خاص طور پر اس سال کے آخر میں، امریکی مالیاتی پالیسیوں اور وسیع تر جغرافیائی سیاسی میدان میں ہونے والی پیش رفت پر منحصر ہے۔
نوشہرہ کے ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 9 سالہ معصوم بچی مناہل قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دیا ملزم یاسر پر جرم ثابت ہونے کی پاداش میں دو بار پھانسی مجموعی طور پر چالیس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صور ت میں ملزم کے ریونیو ریکارڈ اور دیگر اثاثے متاثرہ خاندان کو دینے کی ہدایت کردی گئی۔ خیال رہے کہ مجرم یاسر نے 28دسمبر 2018 کو نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلی قبرستان میں 9 سالہ بچی مناہل کو جنسی زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سر پر پتھر مار کر قتل کردیا یہ دلخراش واقع اس وقت پیش آیا ،جب مناہل دختر شاہ سید گھر سے قران کا سبق پڑھنے مدرسے گئی اور پھر گھر واپس نہ آئی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ملزم کا سراغ لگایا گیا اور ملزم یاسر کو گرفتار کیا گیا ،ملزم نے پولیس کے سامنے بھی اور عدالت میں بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ساڑھے 4 سال تک اس مقدمے کے ٹرائل جاری رہا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے معاملے پر انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ کراچی کے چڑیا گھر میں گزشتہ ماہ ہتھی نور جہاں کئی روز بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار عمران عزیز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی، جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتھنی کی موت کی ذمہ دار چڑیا گھر انتظامیہ ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ چڑیا گھر کے باقی جانوروں کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب )نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانیکا اعلان کیا تھا۔ ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماں کے اسکیم پر الزامات اور پروپیگنڈے کے بعدکیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہیکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بیضابطگی پائی گئی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائیگا۔
امیوزمینٹ پارک میں کھیلنے کے لیے آئی ہوئی 4 سالہ بچی گلے میں پھندا لگنے سے ہلاک ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں 4 سالہ بچی بانسنگ کاسل میں کھیلنے میں مصروف تھی کہ اچانک کاسل کی رسی اس کے گلے سے لپٹ گئی۔ اس دوران بچوں کی نگرانی پرمتعین خواتین اہلکار اپنے موبائل فون پر مصروف تھیں۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے دیر ہوجانے پر بچی کی تلاش ہوئی تو بچی کی موت کا انکشاف ہوا۔ بچی کی والدہ اسے گرمی کے باعث بے ہوش سمجھ کر اٹھاتی رہیں۔ پارک کے مالک اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پارک کو فی الحال پبلک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب ججز آبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے، آئین و قانون اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو بے گناہ گرفتار کیا جا رہا ہے، جب یہ پڑھا لکھا نوجوان باہر نکلے گا ملک چھوڑ جائے گا یا انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ جائیگا، عدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرے کا حصہ بنا سکتی ہیں، راستہ عدالتوں سے ہی نکلے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ججز آبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے، آئین و قانون اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو رہی ہے، ججز کہہ رہے ہیں کہ ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہو رہی ہے، آئین کیساتھ جس طرح مذاق ہو رہا ہے ایسا طرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف کورٹ کے اندر سے ہی گرفتار نہیں کیا جا رہا بلکہ ضمانت ہونے پر دوسرے کیس یا دوسرے صوبے کی پولیس گرفتار کر لیتی ہے، سپیکر 72 ارکان قومی اسمبلی کو کبھی اسمبلی نہیں آنے دے گا بلکہ عدلیہ کے فیصلے کی نافرمانی کرے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ڈالر 302 کا ہوگیا، آئی ایم ایف سے کٹی ہوگئی، خیالی بجٹ اور عدالتی فیصلوں سے فراری ڈار مزید تباہی پھیلائے گا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کو کبھی بھی اپنا دشمن نہیں سمجھا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا، اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کے مطابق ہم صیہونی حکومت (اسرائیل )کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔
مغربی ممالک یوکرین کو 50 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے جب کہ یوکرینی پائلٹوں کو تربیت یورپ میں دی جائیگی، طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک یوکرین کو ایف سولہ طیارے فراہم کریں گے اور آئندہ چند ماہ میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ طیاروں کی فراہمی کب شروع کی جائیگی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل جی سیون اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رہنماوں کو بتایا کہ واشنگٹن ایف 16 جنگی طیاروں پر یوکرین کے پائلٹوں کو مشترکہ تربیتی پروگرام کے منصوبے کی حمایت کرتا صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے اس سے ان کی فضائیہ مضبوط ہو جائے گی ، یوکرین کے پاس مغرب کے تیار کردہ لڑاکا طیارے نہیں، ایف 16 طیارے سابقہ سویت یونین کے لڑاکا طیاروں سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔ یوکرین اب بھی روس کے خلاف جنگ میں سابقہ سویت یونین کے جنگی طیارے استعمال کر رہا ہے ، پولینڈ اور سلوواکیہ نے یوکرین کو 27 مگ 29 طیارے فراہم کیے تھے۔ رواں ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے برطانیہ اور نیدرلینڈز کے وزرائے اعظم نے جیٹس اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق وعدے کیے تھے اور کہا تھا کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں۔ کانسل آن انٹرنیشنل ریلیشنز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو درجنوں چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنیکی سازش کرنے والے روسی وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔ پیوٹن نیکہا ہیکہ ان ممالک کے لیڈر احمق ہیں کیونکہ کسی بھی دبا کے ذریعے روس کو نیچا نہیں دکھایا جاسکتا۔