• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین۔ شانشی۔ شی آن ۔ شی جن پھنگ ۔ چین ۔ وسط ا...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن مہمانوں کے ساتھ استقبالیہ ضیافت میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن ۔ چین۔ وسط ایشیا سربراہ ک...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے تانگ پیراڈائز میں منعقدہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شریک وسط ایشیا کے رہنماؤں اور ان کی بیگمات کے لئے استقبالیہ تقریب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی۔ شی آن ۔ شی جن پھنگ ۔ چین ۔ وسط ا...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں واقع زی ین ٹاور کے سامنے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن ۔ چین۔ وسط ایشیا سربراہ ک...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے تانگ پیراڈائز میں منعقدہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شریک وسط ایشیا کے رہنماؤں اور ان کی بیگمات کے لئے استقبالیہ تقریب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن ۔ چین۔ وسط ایشیا سربراہ ک...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے تانگ پیراڈائز میں منعقدہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شریک وسط ایشیا کے رہنماؤں اور ان کی بیگمات کے لئے استقبالیہ تقریب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 2022 کے دوران 382 نئے عجائب گھر قائم ہو...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2022 کے دوران 382 نئے عجائب گھروں کا اندراج ہوا جس کے بعد ملک بھر میں عجائب گھروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 565 ہوگئی ۔

قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے مطابق سال بھر چینی عجائب گھروں میں 57 کروڑ 80 لاکھ دورے ہوئے ، تقریباً 34 ہزار آف لائن نمائشوں اور تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر کے عجائب گھروں میں تقریباً 10 ہزار آن لائن نمائشیں اور 40 ہزار سے زائد آن لائن تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے سربراہ لی چھون نے بتایا کہ عالمی سطح پر عوام کو دستیاب مختلف کیٹگریز اور متنوع موضوعات پر ایک جدید عجائب گھر کا نظام  بنیادی طور پر چین میں شکل اختیار کر چکا ہے۔

چین میں رواں سال کا عالمی یوم عجائب گھر "عجائب گھر، پائیداری اور بہتر زندگی" کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے جس کے دوران ملک بھر میں ہزاروں سرگرمیوں منعقد کی جا رہی ہیں۔

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان ائیرپورٹ پر چہرے شناخت کرنے والا جدید...

ملتان ائیرپورٹ پر بھی چہرے شناخت کرنے والا جدید ترین نظام فعال کردیا گیا،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)حکام کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان چوتھا ائیرپورٹ ہے جہاں چہرے شناخت کرنے والے جدید ترین کیمروں کا سسٹم فعال ہوا ہے،پاکستان کے ائیرپورٹ پر یہ سسٹم لگانے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم نے تعاون کیا ہے جس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعلقہ عملے کو ملتان ائیرپورٹ پر تربیت فراہم کی،ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا، بارڈر مینجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی،ترجمان کے مطابق سی اے اے اور جاپانی حکومت کے مابین ملکی ائیرپورٹس پر سکیورٹی نظام میں مسلسل بہتری کے لیے تعاون جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپ...

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم گ...

پولیس نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،پشاور پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد اسے کباڑ میں فروخت کردیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان پر گیٹ 9ہزار روپے میں فروخت کیا تھا جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولنے والے دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد،دفاع پاکستان کونسل کا 9مئی کے واق...

دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد نے 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کو آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانی آبپارہ چوک سے دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا مگر فوجی تنصیبات اور اکابرین اسلام کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد نے 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کے روز آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلان بھی کیا۔ دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کور کمانڈر ہائوس پر حملہ،انصاف نہ ہوا تو حکو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم کور کمانڈر ہائوس پر حملے کی مذمت کرتی ہے لیکن اگر انصاف نہ ہوا تو یہ حکومت کے گلے پڑے گا،، ووٹ عمران خان کا باقی سب جمعہ بازار ہے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13جماعتوں کی سیاست موذی کورونا بیماری ہے، جو دبا ئومیں بکے گا وہ بکائو مال کہلائے گا اور کوڑا دان میں جائے گا، چڑھتے سورج کی پوجا اور پارٹیاں بدلنے کی عدت پوری نہ کرنا، چلے ہوئے کارتوس عوام میں قابل نفرت ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انتقام کی آگ مزید نہ پھیلائی جائے، میرے سٹاف بلال طارق کو کل 10جھوٹے سنگین مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے، گھروں پر چھاپہ مارنے والے مائوں بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھیں اور ان کی تضحیک اور تذلیل نہ کریں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، چادر اور چاردیواری کا احترام کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے، بجٹ سے پہلے سیکرٹری خزانہ تبدیل کر دیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر کم، آٹا نایاب، اقتصادی تباہی اور سیاسی عدم استحکام ہے، پی ٹی آئی پرپابندی آرمی ایکٹ اور فوجی عدالتوں کا قیام سیاسی انتقام کم عقلی اور ذہنی پستی ہوگی، ووٹ عمران خان کا باقی سب جمعہ بازار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشا ف ہواہے کہ اسلام آباد کلب نے غیرقانونی طور پر32.5ایکڑزمین پر قبضہ کیاہواہے اسلام آباد کلب کے پاس لیز 352.8ایکڑ کی لیز ہے جبکہ قبضہ 385.31ایکڑ زمین پر ہے ،اسلام آباد کلب نے مری روڈ پر تجاوزات قائم کرکے پارکنگ بنائی ہے،کمیٹی نے معاملہ واپس ڈی اے سی کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی کہ سی ڈی اے سے مل کر جلذازجلد حدبندی کرائی جائے ۔ جمعہ کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر نواب شیر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلا س میںکابینہ ڈویژن سے متعلق سال 2018-19کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔آڈٹ حکا م نے بتایاکہ اسلام آباد کلب کی جانب سے خلاف ضابطہ اورغیر مجاز طور پر ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کا کنٹریکٹ دیا گیا،2016میں 269 ملین کا کنٹریکٹ دیا گیا،لیزڈ لینڈ پر سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر کام شروع کیا گیا، بغیر ٹیکنیکل سینکشن کے کام کیا گیا، نیب کو بھی کنٹریکٹ کی کاپی نہیں بھیجی گئی تھی۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہاکہ ڈی اے سی میں ہمیں بتایا گیا کیس عدالت میں ہے، ہم ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ آڈٹ حکام نے کہاکہ کنٹریکٹر عدالت میں گیا ہوا ہے،انٹرنل آڈیٹر اسلام آباد کلب نے بتایاکہ سی ڈی اے نے ہمیں نوٹس دیا تھا کہ کام فوری روکا جائے،منصوبہ رک گیا تھا اس پر مزید تعمیر نہیں ہوئی، ابھی تک یہ منصوبہ رکا ہوا ہے، آڈٹ حکام نے بتایاکہ منصوبہ بند ہو گیا ہے توبند ہونے کا کوئی لیٹر نکال دیں پیرا ہم ختم کردیں گے، کنوینر کمیٹی نے کہاکہ آپ لیٹر نکال دیں کہ ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا اور آڈٹ کو دکھا دیں۔آڈٹ حکام نے کہاکہ اسلام آباد کلب کے پاس کل 385.31ایکڑ زمین ہے جس میں سے 352.8ایکڑزمین لیز پر لی ہے اس طرح اسلام آباد کلب کے پاس 32.5ایکٹر اراضی لیز کے بغیر ہے،مری روڈ پر اسلام آباد کلب کی پارکنگ انکروچمنٹ ہے،سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بتایاکہ ڈیمارکیشن دوبارہ ہونی ہے،جب تک ڈیمارکیشن نہیں ہوتی اس آڈٹ پیرے کو موخر کردیا جائے،کمیٹی نے معاملے کو دوبارہ ڈی اے سی کے سپرد کردیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، قومی سلا...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا ہے،وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ نے 16مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی،وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو دورہ ایران پر بریفنگ دی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی آئے گی،وزیراعظم نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے سے پاکستانی عازمین کو حج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی،شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچائے جائیں، وزارتِ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں بھی کمی کی جائے،وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے،اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہدا قوم کا اثاثہ، قوم شہدا کی قربانیاں کبھی...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،جمعہ کو ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 12مئی کے مسلم باغ بلوچستان دہشتگرد حملے کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے شہدا کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا اور قوم کی جانب سے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کیلئے خدمات پر انہیں سلام پیش کیا،صدر مملکت نے شہدا کے ورثا سے گفتگو میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہدا کے ورثا سے بات چیت کے دوران صدر مملکت کی آنکھیں اشک بار ہوئیں، صدر مملکت نے حوالدار عبدالرحیم ، محمد عرفان اور ندیم اقبال کے لواحقین سے فون پرگفتگو کی۔ انہوں نے سٹینوٹائپسٹ غلام فرید اور سینٹری ورکرز صابر مسیح اور شان مسیح کے ورثاسے بھی بات چیت کی،صدرڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک فہیم مشتاق اور سپاہی سعید اسلم اورطلحہ جامی کے ورثا سے فون پر اظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداقوم کا اثاثہ ہیں، قوم ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے شہدا کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا اور قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے ک...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں،آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے ایک ارب سے زیادہ فینز ہیں، 90فیصد شائقین چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے،آئی سی سی کے موقف کے مطابق آئی او سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کر کے انڈین مارکیٹ سے بڑی کمائی کر سکتی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق آئی او سی انڈیا سے میڈیا رائٹس کی مد میں 130سے 260ملین ڈالر کما سکتی ہے،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پیرس 2024اولمپکس کیلئے آئی او سی کی انڈین مارکیٹ کیلئے میڈیا رائٹس 31ملین ڈالر تک محدود رہے ہیں،کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی جے شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا چکا ہے، آئی سی سی نے تجویز دی ہے کہ اولمپکس میں مردو خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیمیں ٹی 20فارمیٹ پر کھیلیں گی تاہم کرکٹ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ممبئی میں آئی او سی کی اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا،لاس اینجلس کے سابق میئر اور بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،امریکی سفیرایرک گارسیٹی کا کہنا تھا کہ امریکا کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ، افغانستان اور نیپال بھی پاکستان می...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی راہ سے ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا،ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے، دونوں کرکٹ بورڈز نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے،ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا سرے سے شامل ہی نہیں، اس لئے بھارت کے ہائبرڈ ماڈل پر اعتراضات کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا،بھارت کے علاوہ ہائبرڈ ماڈل میں شامل دیگر تمام کرکٹ بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد نیوٹرل وینیو پر بات چیت ہو سکتی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر بورڈز تاحال عرب امارات میں کھیلنے پر آمادہ نہیں اور انہوں نے ستمبر میں یو اے ای میں گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی انجری کے خدشے کا اظہار کیا ہے،ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹکٹوں کی زیادہ فروخت اور گیٹ منی کے باعث یو اے ای میں ایشیا کپ کروانا چاہتا ہے، ماضی میں ستمبر میں ہوئے ایشیا کپ اور آئی پی ایل کی بنیاد بنا کر پی سی بی اپنا موقف پیش کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل گیمز ،آرمی اور واپڈا کی مینز ہاکی ایون...

پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے 34ویں نیشنل گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی،ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان واپڈا اور نیوی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں واپڈا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنائی،علاوہ ازیں کبڈی ایونٹ میں پاکستان آرمی اور نیوی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آرمی نے ائیر فورس جبکہ نیوی نے واپڈا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رافیل نڈال پہلی بار فرنچ اوپن سے دستبردار، 2...

کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال 19سال میں پہلی بار فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئے، رافیل نے 2024میں ریٹائرمنٹ لینے کا بھی عندیہ دے دیا ،36سالہ ٹینس سٹار انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں ، رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ انجری توقع سے زیادہ طویل ہوگئی ہے، ابھی مکمل فٹ نہیں ، دستبرداری کا فیصلہ میں نے نہیں بلکہ میرے جسم نے کیا ہے ، رولینڈ گیروس کو کھیلنا ناممکن ہے،22گرینڈ سلیم جیتنے والے نڈال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انجری کے سبب ابھی مزید کچھ ماہ ٹینس کورٹ سے دور رہیں گے ، جس کی وجہ ان کی ومبلڈن میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے،ٹینس سٹار کی ستمبر سے قبل ٹینس کورٹس میں واپسی مشکل ہے، رافیل نڈال نے 2024کو اپنے کیریئر کا آخری سال بھی قرار دے دیا ہے،سپین سے تعلق رکھنے والے رافیل نڈال اس سال آسٹریلین اوپن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے،رافیل نڈال 2005میں ڈیبیو کے بعد سے پہلی بار فرنچ اوپن سے آوٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 17ایونٹس میں نڈال نے 14ٹائٹلز جیتے، جس میں انہیں صرف 3مرتبہ شکست ہوئی،واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹورنامنٹ 22مئی سے 11جون تک کھیلا جائے گا، 2005میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے یہ پہلا موقع ہوگا کہ رافیل نڈال اس ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام پیدا ک...

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،حافظ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی فوجی قیادت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، زلمے خلیل زاد نے اپنی قوم اور اپنے وطن افغانستان سے غداری کی،انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے کبھی بھی افغانستان میں ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی،حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاکستان کی فوج اور قوم کا اتحاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخ...

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں حقائق کے برعکس نااہل کیا گیا، الیکشن کمیشن کو کسی ممبر کو نااہل قرار دینے کا کوئی حق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کے لیے عمران خان نے درخواست کی جس پر فیصلہ نہیں ہوا،جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ کیوں نہیں کررہی،الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دینے شروع کیے جس پر عدالت نے انہیں روکتے ہوئے اپنی باری پر دلائل دینے کا حکم دیا،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید کارروائی یکم جون تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، عمران اسماعیل کو حراست میں لے کر نا م...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے،عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں، ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کر دیئے گئے ہیں،عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس پر حملہ قابل مذمت،9مئی واقعات کے...

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جناح ہائوس پر حملہ قابل مذمت ہے،یقین نہیں آتا کہ کوئی عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، 9مئی کے واقعے سے پاکستان کی جگ رسائی ہوئی ہے،9مئی کا واقعہ ہمیں ہمیشہ اس سانحہ کی یاد دلاتا رہے گا،اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، ایسے واقعات سے خود بچیں بلکہ دوسروں کو بھی سبق دیں،کسی کے خلاف نفرت ہو نہ ہو لیکن پاکستان کے خلاف نہیں ہونی چاہیے، قومی اداروں کے خلاف بات کوئی ملک دشمن ہی کرسکتا ہے،اگر کہیں شادیانے اور خوشیاں منائی جارہی تو وہ ہندوستان ہے،ہمیں ایسی غلط سوچ سے گریز کرنا چاہیے۔جمعہ کے روز لاہور میں جناح ہائوس میں 9مئی کے واقعہ کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جناح ہائوس پر حملہ قابل مذمت ہے،یہاں کے مناظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا،یقین نہیں آتا کہ کوئی عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے،ہر محب وطن پاکستانی واقعے کی مذمت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعے سے پاکستان کی جگ رسائی ہوئی ہے،9مئی کا واقعہ ہمیں ہمیشہ اس سانحہ کی یاد دلاتا رہے گا، افواج پاکستان بڑے ظرف اور صبر وتحمل سے مظاہرہ کیا،اگر ایسا کوئی معاملہ ہوجاتا تو کسی کے قابو میں نہیں آتا، پاک فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، افواج پاکستان ہم میں ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ملک کے کونے کونے تک بات پہنچے، یہ ہمارا ملک ہے، یہی ہمارے سروں کی چھت ہے،یہ ہمارے پاس آئند ہ نسلوں کی حفاظت ہے،اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم نہ صرف ایسے واقعات سے خود بچیں بلکہ دوسروں کو بھی تلقین کریں،ان کو بتانا چاہیے کہ کسی کے خلاف نفرت ہو نہ ہو لیکن پاکستان کے خلاف نہیں ہونی چاہیے،ہمیں اپنے ملک سے محبت ہونی چاہیے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بات کوئی ملک دشمن ہی کرسکتا ہے،اگر کہیں شادیانے اور خوشیاں منائی جارہی تو وہ ہندوستان ہے،وہ خوش ہورہے ہوں گے، ہر پاکستانی کادل خون کے آنسو رورہا ہے،ہمیں ایسی غلط سوچ سے گریز کرنا چاہیے،یہی ہماری منزل ہے اس میں ہماری بقا ہے ، اس میں ہی ہماری عزت اور وقار بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفو...

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور تحریک انصاف کے 72ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت دیگر کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا، عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی تر کما نستان کے ہم منصب سے ملا ق...

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے شمال مغربی صوبہ شا نشی کے شی آن میں تر کما نستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ازبک ہم منصب سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ نے از بک صدر شو کت مرزی یوف سے چین کے شمال مغربی صو بہ شا نشی کے شہر شی آن میں ملا قات کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور وسط ایشیائی ممالک بنیادی مفادات پر ا...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو شمال مغربی شہر شی آن میں منعقدہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ وسط ایشیا معاشرے کی تعمیر بارے وضاحت کی ہے۔ جمعرات سے جمعہ تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف، کرغز صدر صدیر جباروف ، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ازبک صدر شوکت میرزییوئیف نے شرکت کی۔ باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین اور وسط ایشیا کے ممالک کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد گہرا کر تے ہوئے خودمختاری ، آزادی ، قومی وقار اور طویل مدتی ترقی جیسے بنیادی مفادات کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی واضح اور مضبوط حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے مشترکہ پیشرفت پر زور دیتے ہوئے 6 ممالک پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں قائدانہ کردار جاری رکھیں اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عملدرآمد کو فروغ دیں۔انہوں نے تجارت، صنعتی صلاحیت، توانائی اور نقل و حمل جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کے امکانات کو مکمل طور پر فروغ دینے اور مالیات ، زراعت، غربت میں کمی، کم کاربن، صحت اور ڈیجیٹل اختراع جیسے شعبوں میں ترقی کے نئے محرکات کے فروغ کی کوششوں پر بھی زور دیا۔ چینی صدر نے عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 6 ممالک کو مشترکہ طور پر گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ممالک کو علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت اور "رنگین انقلابات" بھڑکانے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرنا اور دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی "تین قوتوں" کے خلاف صفر رواداری کا مئو قف برقرار رکھنا چاہئے۔ دائمی دوستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ 6 ممالک کو عالمی تہذیبی اقدام پرعمل درآمد کرنا چاہئے۔انہوں نے اپنی روایتی دوستی آگے بڑھانے ، اہلکاروں کے تبادلوں کو فروغ دینے حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ مضبوط بنانے ، تہذیبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور باہمی تفہیم کے فروغ پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور وسط ایشیائی ممالک بنیادی مفادات پر...

شی آن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو شمال مغربی شہر شی آن میں منعقدہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ وسط ایشیا معاشرے کی تعمیر بارے وضاحت کی ہے۔

جمعرات سے جمعہ تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف، کرغز صدر صدیر جباروف ، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ازبک صدر شوکت میرزییوئیف نے شرکت کی۔

باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین اور وسط  ایشیا کے ممالک کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد گہرا کر تے ہوئے خودمختاری ، آزادی ، قومی وقار اور طویل مدتی ترقی جیسے بنیادی مفادات کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی واضح اور مضبوط حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے مشترکہ پیشرفت پر زور دیتے ہوئے 6 ممالک پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں قائدانہ کردار جاری رکھیں اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عملدرآمد کو فروغ دیں۔

انہوں نے تجارت، صنعتی صلاحیت، توانائی اور نقل و حمل جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کے امکانات کو مکمل طور پر فروغ دینے اور مالیات ، زراعت، غربت میں کمی، کم کاربن، صحت اور ڈیجیٹل اختراع جیسے شعبوں میں ترقی کے نئے محرکات کے فروغ کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

چینی صدر نے عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 6 ممالک کو مشترکہ طور پر گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ممالک کو علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت اور "رنگین انقلابات" بھڑکانے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرنا اور دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی "تین قوتوں" کے خلاف صفر رواداری کا مئو قف برقرار رکھنا چاہئے۔

دائمی دوستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ 6 ممالک کو عالمی تہذیبی اقدام پرعمل درآمد کرنا چاہئے۔

انہوں نے اپنی روایتی دوستی آگے بڑھانے ، اہلکاروں کے تبادلوں کو فروغ دینے حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ مضبوط بنانے ، تہذیبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور باہمی تفہیم کے فروغ پر بھی زور دیا۔

چینی صدر کا وسط ایشیا ممالک سے تعلقات بڑھانے...

شی آن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو وسط ایشیا کے 5 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تاریخی سربراہ کانفرنس میں نئے دور میں چین۔ وسط ایشیا تعاون بارے لائحہ عمل پیش کیا۔

چینی صدر نے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں اقتصادی تعلقات کو وسیع کرنے سے لیکر ثقافتی تبادلے مضبوط بنانے اور علاقائی امن کے تحفظ کے لئے 8 نکاتی تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اس سربراہی اجلاس کو ایک موقع کے طور پر لینے اور وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ چین ۔ وسط ایشیا تعاون اچھی طرح سے طے شدہ اور مئو ثر طریقے سے نافذ ہو اور مسلسل آگے بڑھے ۔

چینی صدر نے کہا کہ تعاون کا طریقہ کار مضبوط بنانے کے لئے چین صنعت ، سرمایہ کاری، زراعت، نقل و حمل، ہنگامی انتظام، تعلیم اور سیاسی پارٹی امور میں ملاقات اور مکالمے کا طریقہ کار اختیار کرنے کی تجویز دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی حجم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے تجارت میں سہولت کاری کے مزید اقدامات کئے جائیں گے اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ رابطے بڑھانے کے لئے چین سرحد پارمال برداری کے حجم کو فروغ دے گا، بحیرہ کیسپین کے پار بین الاقوامی نقل و حمل راہداری کی تعمیر میں مدد کرے گا، بندرگاہوں کو بہتربنانے میں تیزی لائے گا، چین ۔یورپ مال بردار ٹرین مراکز کو ترقی دے گا اور کاروباری اداروں کو وسط ایشیائی ممالک میں بیرون ملک گودام تعمیر کرنے کی ترغیب دے گا۔

انہوں  نے توانائی تعاون کے حوالے سے چین۔ وسط ایشیا توانائی ترقی کی شراکت داری قائم کرنے، چین۔ وسط ایشیا قدرتی گیس پائپ لائن کی لائن ڈی کی تعمیر میں تیزی لانے، تیل و گیس تجارت میں اضافے، صنعتی چین میں توانائی تعاون کو فروغ دینے اور نئی اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کے فروغ کی تجاویز بھی دیں۔

چینی صدر نے وسط ایشیا میں زمین کی دیکھ بھال ، پانی کی بچت والی آب پاشی اور ہائی ٹیک کاروبار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین وسط ایشیا ممالک کے ساتھ سبز اختراع میں تعاون کے فروغ کو تیار ہے۔

چینی صدر  نے کہا کہ ترقی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے چین سائنس و ٹیکنالوجی کی  مدد سے غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کے منصوبے تیار کرے گا۔ چینی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ وسط ایشیا ئی ممالک کو چین 26 ارب یوآن (تقریباً 3.72 ارب امریکی ڈالر) کی مالی معاونت اور بلامعاوضہ مدد فراہم کرے گا۔

چین اور وسط ایشیا کے رہنما سربراہان مملکت اج...

شی آن (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور وسط ایشیائی ممالک کے 5 رہنماؤں نے جمعہ کو چین ۔ وسط ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقاتوں کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان شی آن میں کیا گیا جہاں جمعرات اور جمعہ کو چین۔ وسط ایشیا سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

اگلی سربراہ کانفرنس 2025 میں قازقستان میں  منعقد ہوگی۔

چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو وسط ایشیا کے 5 ممالک کے رہنماں کے ساتھ ایک تاریخی سربراہ کانفرنس میں نئے دور میں چین۔ وسط ایشیا تعاون بارے لائحہ عمل پیش کیا۔ جمعرات سے جمعہ تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف، کرغز صدر صدیر جباروف ، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ازبک صدر شوکت میرزییوئیف نے شرکت کی۔ چینی صدر نے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں اقتصادی تعلقات کو وسیع کرنے سے لیکر ثقافتی تبادلے مضبوط بنانے اور علاقائی امن کے تحفظ کے لئے 8 نکاتی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس سربراہی اجلاس کو ایک موقع کے طور پر لینے اور وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ چین ۔ وسط ایشیا تعاون اچھی طرح سے طے شدہ اور مئو ثر طریقے سے نافذ ہو اور مسلسل آگے بڑھے ۔ چینی صدر نے کہا کہ تعاون کا طریقہ کار مضبوط بنانے کے لئے چین صنعت ، سرمایہ کاری، زراعت، نقل و حمل، ہنگامی انتظام، تعلیم اور سیاسی پارٹی امور میں ملاقات اور مکالمے کا طریقہ کار اختیار کرنے کی تجویز دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی حجم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے تجارت میں سہولت کاری کے مزید اقدامات کئے جائیں گے اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ رابطے بڑھانے کے لئے چین سرحد پارمال برداری کے حجم کو فروغ دے گا، بحیرہ کیسپین کے پار بین الاقوامی نقل و حمل راہداری کی تعمیر میں مدد کرے گا، بندرگاہوں کو بہتربنانے میں تیزی لائے گا، چین ۔یورپ مال بردار ٹرین مراکز کو ترقی دے گا اور کاروباری اداروں کو وسط ایشیائی ممالک میں بیرون ملک گودام تعمیر کرنے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے توانائی تعاون کے حوالے سے چین۔ وسط ایشیا توانائی ترقی کی شراکت داری قائم کرنے، چین۔ وسط ایشیا قدرتی گیس پائپ لائن کی لائن ڈی کی تعمیر میں تیزی لانے، تیل و گیس تجارت میں اضافے، صنعتی چین میں توانائی تعاون کو فروغ دینے اور نئی اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کے فروغ کی تجاویز بھی دیں۔ چینی صدر نے وسط ایشیا میں زمین کی دیکھ بھال ، پانی کی بچت والی آب پاشی اور ہائی ٹیک کاروبار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین وسط ایشیا ممالک کے ساتھ سبز اختراع میں تعاون کے فروغ کو تیار ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ ترقی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے چین سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کے منصوبے تیار کرے گا۔ چینی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ وسط ایشیا ئی ممالک کو چین 26 ارب یوآن (تقریبا 3.72 ارب امریکی ڈالر) کی مالی معاونت اور بلامعاوضہ مدد فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین اور قازقستان...

آستانہ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انی شیٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور قازقستان کا تعاون رابطہ سازی، پیداواری صلاحیت، معیشت و تجارت اور عوامی و ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز رہا ہے۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف کے 2019 میں چین کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ۔

 سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی چین ۔قازقستان تعلقات کی پائیدار اور اعلیٰ سطح کی  ترقی کی ضمانت اور اس کو فروغ دیتی ہے۔

اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے اچھے بھائیوں کی حیثیت سے چین ۔قازقستان سڑک اور ریلوے ٹرانزٹ نقل و حمل اور بین الاقوامی زمینی-سمندری کثیر الجہتی نقل و حمل کو بھرپور طریقے سے ترقی دے کر قریبی رابطے پر زور دے رہے ہیں۔

چین-قازقستان (لیان یو نگانگ) لاجسٹک تعاون بیس، ہورگوس۔ایسٹرن گیٹ خصوصی اقتصادی زون میں خشک بندرگاہ اور چین کی مغربی اور  یورپ کی مغربی بین الاقوامی نقل و حمل راہداری نے یوریشین براعظم میں مال برداری کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنایا ہے اور قازق مصنوعات کو سمندری بندرگاہوں تک پہنچنے کے قابل بنایا ہے۔

2022میں چین اور قازقستان کے مابین ریلوے کارگو کا حجم2 کروڑ 30 لاکھ  ٹن تھا  جو گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے۔ آج قازقستان سے گزرنے والی چین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیاں مسلسل چل رہی ہیں جس سے وسطی ایشیائی ملک ٹرانزٹ نقل و حمل کے لئے ایک شریان بن گیا ہے۔

10 سال قبل تجویز کئے جانے والے اس اقدام کے فریم ورک کے تحت چین اور قازقستان پیداواری صلاحیت اور سرمایہ کاری کے تعاون میں فعال طور پر مصروف ہیں ۔ 

52 منصوبوں کی ایک فہرست تشکیل دی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت 21.2 ارب  امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔ اس طرح کا تعاون سبز، ڈیجیٹل، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں بھی پھیل رہا ہے۔

شیمکینٹ آئل ریفائنری کی جدید کاری کے منصوبے اور اتیرو خطے میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے آغاز نے قازقستان کو اپنی صنعت بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے پروگرامز بشمول زاناٹاس ونڈ فارم ، ترگسن ہائیڈرو پاور پلانٹ اور الماتے میں فوٹو وولٹک پاور پلانٹ نے ملک کو کم کاربن کی ترقی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  2022 کے آخر تک قازقستان میں چینی کاروباری اداروں کی شرکت کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی کل نصب شدہ صلاحیت 1 ہزار میگاواٹس سے تجاوز کر گئی تھی۔

شی آن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے شمال مغربی صوبہ شا نشی کے شی آن میں تر کما نستان کے صدر سردار  بردی محمدوف سے ملاقات کی ہے۔

چین، چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے شمال مغربی صوبہ شا نشی کے شی آن میں تر کما نستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی ہے۔(شِنہوا)

چینی صدر شی جن پھنگ اور وسط ایشیائی ممالک کے 5 رہنماں نے جمعہ کو چین ۔ وسط ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقاتوں کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان شی آن میں کیا گیا جہاں جمعرات اور جمعہ کو چین۔ وسط ایشیا سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔ اگلی سربراہ کانفرنس 2025 میں قازقستان میں منعقد ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ازبک ہم منصب سے ملاقات

شی آن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے از بک صدر شو کت مرزی یوف سے چین کے شمال مغربی صو بہ شا نشی کے شہر شی آن میں ملا قات کی ہے۔

چین، چینی صدر شی جن پھنگ نے از بک صدر شو کت مرزی یوف سے چین کے شمال مغربی صو بہ شا نشی کے شہر شی آن میں ملا قات کی ہے۔(شِنہوا)

بیلٹ اینڈ روڈ انی شیٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور قازقستان کا تعاون رابطہ سازی، پیداواری صلاحیت، معیشت و تجارت اور عوامی و ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز رہا ہے۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف کے 2019 میں چین کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔ سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی چین ۔قازقستان تعلقات کی پائیدار اور اعلی سطح کی ترقی کی ضمانت اور اس کو فروغ دیتی ہے۔ اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور پہاڑوں اور دریاں سے جڑے اچھے بھائیوں کی حیثیت سے چین ۔قازقستان سڑک اور ریلوے ٹرانزٹ نقل و حمل اور بین الاقوامی زمینی-سمندری کثیر الجہتی نقل و حمل کو بھرپور طریقے سے ترقی دے کر قریبی رابطے پر زور دے رہے ہیں۔ چین-قازقستان (لیان یو نگانگ) لاجسٹک تعاون بیس، ہورگوس۔ایسٹرن گیٹ خصوصی اقتصادی زون میں خشک بندرگاہ اور چین کی مغربی اور یورپ کی مغربی بین الاقوامی نقل و حمل راہداری نے یوریشین براعظم میں مال برداری کے ہموار بہا کو یقینی بنایا ہے اور قازق مصنوعات کو سمندری بندرگاہوں تک پہنچنے کے قابل بنایا ہے۔ 2022 میں چین اور قازقستان کے مابین ریلوے کارگو کا حجم2 کروڑ 30 لاکھ ٹن تھا جو گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے۔ آج قازقستان سے گزرنے والی چین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیاں مسلسل چل رہی ہیں جس سے وسطی ایشیائی ملک ٹرانزٹ نقل و حمل کے لئے ایک شریان بن گیا ہے۔ 10 برس قبل تجویز کئے جانے والے اس اقدام کے فریم ورک کے تحت چین اور قازقستان پیداواری صلاحیت اور سرمایہ کاری کے تعاون میں فعال طور پر مصروف ہیں ۔ 52 منصوبوں کی ایک فہرست تشکیل دی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت 21.2 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔ اس طرح کا تعاون سبز، ڈیجیٹل، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں بھی پھیل رہا ہے۔ شیمکینٹ آئل ریفائنری کی جدید کاری کے منصوبے اور اتیرو خطے میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے آغاز نے قازقستان کو اپنی صنعت بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے پروگرامز بشمول زاناٹاس ونڈ فارم ، ترگسن ہائیڈرو پاور پلانٹ اور الماتے میں فوٹو وولٹک پاور پلانٹ نے ملک کو کم کاربن کی ترقی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آخر تک قازقستان میں چینی کاروباری اداروں کی شرکت کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی کل نصب شدہ صلاحیت 1 ہزار میگاواٹس سے تجاوز کر گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،پسند کی شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی خلع ک...

گزشتہ برس پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا،نمرہ کاظمی نے شوہر نجیب سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا،نمرہ نے درخواست میں کہا کہ شادی کے وقت 5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے، اب نجیب کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں،واضح رہے کہ نمرہ نے 18 اپریل 2022کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقلیتی رکن جے پرکاش کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا ا...

پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9مئی کا پرامن احتجاج فوجی تنصیبات پر حملوں تک گیا، 9مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جو کچھ ہوا اس کی ہدایات نہیں تھیں،جے پرکاش کا مزید کہنا تھا کہ فوج ہے توپاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دل پر پتھر رکھ کر پارٹی کو الوداع کہہ رہا ہوں، 8مئی تک پارٹی چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا،سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے واضح کیا کہ بغیر کسی دبا ئوکے تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائ...

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائنس ہونے جا رہی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ اپنی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے،انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ بیلٹ پیپر کے ذریعے اور عوام کی سپورٹ سے آتے ہیں، مخالف کا تار تار ہو جانا ان کے اعمال ہیں،عظمی بخاری نے کہا کہ ہمیں میدان میں مقابلہ کر کے جیتنے کی عادت ہے، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنیوالے...

پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6دہشتگردوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں میں سے 4عسکری ٹاور اور 2کورکمانڈرہائوس حملے میں ملوث تھے،بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی تعداد اب 14ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کی عدالتی حکم کے باوجودگرفتاری ،...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ان کیسز میں عدالت کے تحفظات ہیں ، حکومت نے کوشش کی ہے کہ عدالتی رِٹ کو شکست دی جائے ، ہم کہتے ہیں مہذب ملک ہے، عدالتی احکامات کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس کو ثابت نہیں کرتا ،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آئینی عدالتوں کے خلاف ایک مہم لانچ کی گئی ، یہ عدالتیں قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے لیے بیٹھی ہیں، جومہم چلا رہے ہیں کل وہی انہی عدالتوں سے اسی طرح ریلیف لے رہے تھے ، ہم ججز ٹاک شوز نہیں کر سکتے وہاں بیٹھ کر دفاع نہیں کر سکتے ، ہماری طاقت بار ہے، اٹارنی جنرل صاحب آپ ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی رِٹ اس ملک کا وقار ہے، ملک کے لیے اعلی اتھارٹی کے سامنے یہ معاملہ رکھیں،دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ملک آئین کے تحت ہی چلنا ہے اور عدالتیں اور تمام آئینی اداروں نے آئین کے اندر رہ کر ہی کام کرنا ہے ،عدالت نے کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا لیکن اس کے اثرات ملک پر برقرار رہیں گے

دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جذباتی ہو گئے، اس موقع پر روسٹرم پر کھڑے وکلا نے کہا ہم عدالت کے ساتھ ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ کیا وجہ ہے آئینی ادارے کے آرڈرز کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے؟ یہ وقت گزر جائے گا ، لیکن یہ دھبے ہمیشہ رہیں گے ، ہم یہاں خدمت کے لیے بیٹھے ہیں ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں ہم اس کمپین سے بھی واقف ہیں جو آئینی عدالتوں کے خلاف جاری ہے، جو بھی ہوا وہ پاکستان کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب پولیس ڈائریکٹ اسلام آباد سے کسی کو گرفتار نہیں کر سکتی، بادی النظر میں اسلام آباد پولیس خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتی ، کیا پنجاب پولیس کو اسلام آباد پولیس نے بلایا تھا کہ عدالت نے گرفتاری سے روکا ہوا ہے؟ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو پنجاب پولیس کے حوالے کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کا مشروط رہائی سے انکار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باجود وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے تاحال رہائی نہ ہوسکی،وکیل بیرسٹرتیمور ملک کے مطابق شاہ محمود کی رہائی کا حکمنامہ تحریری یقین دہانی سے مشروط تھا، شاہ محمود قریشی کو عدالتی حکمنامہ اور شرائط سے آگاہ کیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی نے اب تک تحریری یقین دہانی عدالت کو جمع نہیں کرائی،بیرسٹرتیمور ملک کا کہنا تھا کہ شاہ محمود ایسا کوئی حلف نامہ نہیں دینا چاہتے جس سے انکے سیاسی وجمہوری حقوق متاثرہوں، اس صورتحال میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت پررہائی کا فوری امکان نہیں، شاہ محمود قریشی نے اپنے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کو کہا کہ عدالتوں کا بہت احترام ہے، تاہم پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول...

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی وجوہات سامنے آگئی،وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے میں التوا کی وجہ بین الااقومی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال ہے، پاکستان کو 1998جیسے ان دیکھے دبا ئوکا سامنا ہے۔ پاکستان کو 1998میں ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی ایسے ہی دبا ئوکا سامنا تھا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کی رقم الیکشن مہم میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے قرض کی رقم سیاسی فائدے کیلئے استعمال نہ ہو، آئی ایم ایف متوقع نگران حکومت کو معاہدے پر کاربند رہنے کی بھی ضمانت چاہتا ہے،وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بجٹ میں ایسے اہداف چاہتا ہے جن سے انحراف نہ ہو سکے، اگست سے اکتوبر تک قرض کی رقم آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق استعمال نہ ہونے کی ضمانت بھی ایک مطالبہ ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں کسی شعبے کے لئے مختص فنڈز بجٹ منظور ہونے کے بعد دوباری کسی اور طرف منتقل نہ کئے جا سکیں،ذرائع کے مطابق پاکستان سے ایسے مطالبات پر عمل کا مطالبہ کیا گیا جو مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، یہ مطالبات امریکہ کی طرف سے مختلف سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں سامنے آئے،ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات بھی معاہدہ نہ ہونے کی ایک وجہ ہے جبکہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی دوسری وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس حملے سیملک کی بدنامی ہوئی، سخت مذ...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشتگردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہائوس حملے کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کر رہا ہے، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا، دہشت گردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، سات ہزار لوگوں کو گرفتار کر کے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے، مشرف کے دور میں اس طرح نہیں ہوا تھا، ضیا کے دور کا علم نہیں مگر اتنا بڑا کریک ڈائون پہلے کبھی نہیں ہوا تھا،سابق وزیراعظمنے کہا کہ بنیادی حقوق ختم ہو کر رہ گئے ہیں، اب عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا، اتنا ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کے آنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہم تو 11ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں