• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

گوانگ ژو گریٹر بے ایریا سائنس فورم 2023 کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں 20 مئی سے 23 مئی تک گوانگ ڈونگ ۔ہانگ کانگ۔ مکاؤ گریٹر بے ایریا سائنس فورم کا انعقاد ہو گا۔

رواں سال کے فورم کا بین الاقوامی سائنس آرگنائزیشن اتحاد کی جانب سے آغاز  کیا جا ئے گا اور گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اس کی میزبانی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 15 ذیلی فورمز ہوں گے جس میں میرین سائنس، نینو سائنس، اعلیٰ توانائی فزکس، ایڈوانس مینوفیکچرنگ اور مصنوعی ذہانت توجہ کا مرکز ہوں گے۔

فورم کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے تحت سائنس ٹیکنالوجی جدت سازی اور تعاون بارے اعلیٰ معیار کی ترقیاتی رپورٹ اور گریٹر بے ایریا بارے انوویشن انڈیکس رپورٹ جاری کی جائے گی۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں دو ہفتے قبل کریش ہونیوالے جہاز م...

کولمبیا میں دو ہفتے قبل کریش ہونیوالے جہاز میں سوار 4بچے ایمازون کے جنگل سے زندہ مل گئے ہیں، واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے،فرانسیسی میڈیا کے مطابق بدھ کو کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں طیارہ حادثے میں لاپتہ ہونیوالے بچے ملنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ملک کیلئے خوشی کا موقع قرار دیتے ہوئے لکھا کہ فوجی اہلکاروں نے کافی مشکلات کے بعد بچوں کو تلاش کیا،رپورٹ کے مطابق جہاز کریش ہونے کے بعد حکام کی جانب سے 100سے زائد فوجی اہلکاروں کو تلاش کے کام پر لگایا گیا تھا جن کو سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل تھی، ایمازون کے جنگلات سے ملنے والے بچے اس جہاز میں سوار تھے جو یکم مئی کو گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بچے لاپتہ ہوگئے تھے،کولمبین ریسکیو اہلکاروں کو یقین تھا کہ لاپتہ بچے زندہ ہیں، ان کی 11ماہ، چار، 9اور 13برس ہیں، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے کیکویٹا میں پائے گئے،فوجی حکام کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جنوبی حصے میں انہیں شاخوں سے بنائی گئی ایک عارضی پناہ گاہ ملی جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا تھا کہ بچے کہیں قریب ہی ہیں، جس کے بعد ان کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا تھا،فوجی حکام اس سے قبل بچے کی دودھ کی بوتل اور پھل کا آدھا کھایا ہوا ٹکڑا بھی ملا تھا،ریسکیو آپریشن کے دوران فوجی حکام کو منگل کو جہاز کے کپتان اور دیگر 2افراد کی لاشیں ملی تھیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو ملنے والے بچوں کی ماں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -شانشی-شی آن-چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس-...

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہرشی آن میں چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس کے بارے میں پریس بریفنگ کا منظر۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-قازق صدر-آمد

قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کا چین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-قازق صدر -آمد

قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کاچین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن پہنچنے پر استقبال کیاجارہا ہے۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-قازق صدر-آمد

قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کے چین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بچے انکا استقبال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے کا اجل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس 26 سے 27 جون تک منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ بدھ کو  سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کے چوتھے چیئرپرسن کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے کی۔ اجلاس کے دوران، وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی مشاورتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تحقیقات اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ  تفصیلی مشاورت اور بات چیت کے لیے مزید کوششیں کریں۔

 اجلاس میں ماہرین کے مشاورتی فورمز کے لیے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے نظرثانی شدہ کام کے اصولوں اور ماہرین کے مشاورتی فورمز کے انعقاد کے لیے ایک ورک پلان کے ساتھ ساتھ تحقیقات اور ریسرچ سے متعلق سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کا ڈی پی پی حکام سے آبنائے پار...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام سے آبنائے پار براہ راست مسافر پروازوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے غیر معقول پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ریاستی کونسل  کے تائیوان اموردفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ  ڈی پی پی حکام اپنے مفادات کے  لیے مین لینڈ میں موجود تائیوانی ہم وطنوں کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے سیاست بازی  سے باز نہیں آتے۔ ترجمان نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی آراء پر دھیان دیں اور آبنائے پار کے اہلکاروں کے تبادلے کو آسان بنانے اور مین لینڈ پرموجود  تائیوانی ہم وطنوں کے لیے گھر واپسی کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے آبنائے پار براہ راست پروازوں پر عائد غیر معقول پابندیوں کو جلد از جلد ہٹا دیں۔    انہوں نے ڈی پی پی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے پار ٹورازم کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مختلف بہانوں کو ترک کردیں۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -شانشی-شی آن-چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس-...

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہرشی آن میں چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس کے بارے میں پریس بریفنگ میں صحافی شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک نمائش کا آغ...

ننگ بو(شِنہوا) تیسری چین۔وسطی اور مشرقی یورپی ممالک نمائش اور عالمی اشیائے صرف میلہ چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں شروع ہوگیا۔

رواں سال نمائش میں 380 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد خریداروں نے بھی اندراج کرایا ہے۔  شرکاء کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ننگ بو میں منعقدہ چین ۔ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک نمائش میں غیرملکی کاروباری اداروں کے شرکاء ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ننگ بو میں منعقدہ چین ۔ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک نمائش میں کھلاڑی تیک بال کھیل رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ننگ بو میں منعقدہ چین ۔ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک نمائش میں ایک نمائشی علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ننگ بو میں منعقدہ چین ۔ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک نمائش میں سلوانیا کے ایک کاروباری ادارے کا مندوب اسکی آلات کا عملی مظاہرہ پیش کررہا ہے۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور تاجکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ جامع...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بدھ کو بیجنگ میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔  ہان نےتاجک صدر سے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آپ کے دورے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک نیا خاکہ تیار اور چین تاجکستان تعلقات کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔ ہان نے کہا کہ چین اور تاجکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے اور دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائدحاصل ہوئے ہیں۔چین  کے نائب صدر نے کہا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جدیدیت کی جانب چینی راستے کے ذریعے  اپنی قوم کی تجدید کو آگے بڑھانے میں عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تاجکستان کے ساتھ سٹریٹجک ہم آہنگی  کو فروغ دینے، باہمی اور ہمہ گیر عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چین کا وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دین...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین  نے وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کاعزم ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک باہمی احترام، اچھی ہمسائیگی، باہمی مفاداور تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ دائی نے مزید کہا کہ  چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس جمعرات اور جمعہ کو چین کے شہر شی آن  میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی جانب سے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین-وسطی ایشیا کمیونٹی کی تعمیر کی جانب اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔ یہ علاقائی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے انفرادی سطح پر  وسطی ایشیائی ممالک کے لیے نئے مواقع لائے گا۔ انہوں نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ دنیا آج ہنگامہ خیز تبدیلیوں کے ایک نئے دور میں داخل ہے اور اسے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے  حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ، اعتماد کو بڑھانے، یکجہتی کو مضبوط اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا 9مئی کو پیش آنے والے...

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پوری قوم نے فوجی تنصیبات، شہدا کی یاد گاروں اور قومی عمارات پر حملوں کی مخالفت اور مذمت کی ہے۔ نیز تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں نے اس طرح کے اقدامات کو نا مناسب قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 9مئی کو پیش آنے والے واقعات پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی تاریخ کا سیا ہ باب ہے۔ فوجی تنصیبات ، شہدا کی یادگاروں اور قومی عمارات پر حملوں کو پوری دنیا میں دکھایا گیا اور بد قسمتی سے بھارتی میڈیا میں ان واقعات پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ قابل اطمینان امر یہ ہے کہ ان واقعات کی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مذمت کی ہے اور قوم میں اس حوالے سے ایک اتفاق رائے پیدا ہوا ہے کہ ایسے واقعات قابل مذمت ہیں۔ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ مسلح افواج قوم کا فخر اور فوجی تنصیبات ملکی دفاع کی ضامن ہیں۔ مادر وطن کی خاطر جان کی قربانی دینے والے شہدا کی یادگاروں کی عزت وتوقیر ملی فر یضہ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات ، قومی عمارات اور عوامی املاک پر حملوں میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں متفقہ میثاق سیاست کی تجویز پیش کی تھی، اسلامی نظریاتی کونسل اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ ملی میثاق سیاست آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ملک کی معاشی صورت حال میں استحکام پیدا ہو اور پاکستان دنیا بھر میں ایک قابل احترام ملک کے طور پر ابھرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا بےڈو نیویگیشن سیٹلائٹ خلا میں بھی...

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے بدھ کو جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا بےڈو نیویگیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 49 منٹ پر لانگ مارچ۔تھری بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ۔اسے مدار میں داخل ہونے اور آزمائش کے بعد بائیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔

زمینی مدار میں داخل ہونے کے لیے ڈیزائن کردہ یہ سیٹلائٹ بےڈو خاندان کا 56 واں سیٹلائٹ ہے اور ملک کے بےڈو۔3 نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کا پہلا متبادل سیٹلائٹ بھی ہے۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کا 473 واں پرواز مشن تھا۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، اینٹی کرپشن سرکل نے خود کو سپریم...

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہر کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلساز کو گرفتار کرلیا،حکام کے مطابق ملزم بلال شعیب خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف اور ڈسٹرکٹ جج ظاہر کرتا تھا، جس نے ایک شہری سے سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر 21لاکھ روپے کی خطیر رقم وصول کی،حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے مختلف طالبات سے اسکالرشپ کے نام پر بھی پیسے وصول کئے، جس کے قبضے سے پمفلٹس، ڈائریز، فائلیں اور متعدد مہریں برآمد ہوئی ہیں جبکہ جھنڈے اور کئی جعلی سروس بکس بھی قبضے میں لے لی گئیں،حکام کے مطابق بلال شعیب خود کو مختلف اداروں کے سربراہ کے طور پر بھی پیش کرتا اور لوگوں سے رقوم وصول کرتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شانشی کے لوک رقاصوں و فنکاروں کا وسط ایشیائی...

شی آن (شِنہوا) وسط ایشیا کے پانچ ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے صدور کی چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے صوبہ شانشی کے شہر شی آن آمد متوقع ہے جو 18 اور 19 مئی کو منعقد ہو گا۔

وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے استقبال کے لیے 190 فنکاروں کی ایک ٹیم ہوائی اڈے پر موجود ہے جس میں شانشی لوک رقاص بھی شامل ہیں۔

چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے استقبالیہ تقریب کے دوران شانشی  کےلوک رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے استقبالیہ تقریب کے دوران شانشی  کےلوک فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے استقبالیہ تقریب کے دوران شانشی  کےلوک فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم کی وزارت آئی ٹ...

موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے ٹیکس اصلاحات کی سفارش کردی،وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو ارسال کردہ سفارشات میں جی ایس ایم اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجٹیلائزیشن کے فروغ کے لیے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں،جی ایس ایم اے نے پاکستان میں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکسز کی شرح میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 15فیصد ودہولڈنگ اور 19.5فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز پر 34.5فیصد محصولات عائد ہیں،پاکستان ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکسز کی بلند شرح کے حامل سرفہرست ملکوں میں شامل ہے۔مالی سال 2023-24کے فنانس بل کے ذریعے ٹیلی کام سیکٹر اور ڈجیٹل سروسز پر ٹیکسز کی شرح میں کمی لائی جائے، موبائل براڈ بینڈ خدمات اور ہینڈ سیٹ پر بھاری محصولات سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہورہا ہے،موبائل ہینڈ سیٹ اور براڈ بینڈ سروسز پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی لائی جائے، کم آمدن والا بڑا طبقہ انکم ٹیکس ریٹرنز کے ذریعے ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ نہیں کراسکتا۔ ایڈوانس ٹیکس میں کمی سے حکومت کے اسمارٹ فون سب کے لیے عزم کو تقویت ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف حکومت نے توہین مذہب قانون کو عمرا...

امریکی ادارے برائے عالمی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ مذہب کارڈ استعمال کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022میں پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی حریفوں پر توہینِ مذہب جیسا حساس الزام عائد کیا،امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ برائے 2022میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی آنے والی حکومت نے توہین مذہب کے قانون کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیا تھا اور اپنے جلسوں میں بھی کئی بار یہ بات دہرا چکے ہیں،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم ن کے رہنما جاوید لطیف نے بھی ستمبر 2022میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر بطور وزیراعظم اسلام کے بنیادی اصولوں پر حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا،امریکی رپورٹ میں توہین مذہب پر پاکستان میں ہونے والے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب کارڈ ایک خطرناک کھیل ہے، اس سے اجتناب برتنا چاہیے،اس سے قبل جب سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تو امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ توہین مذہب کا الزام عائد کرکے کسی کو حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی قازق ہم منصب سے ملاقات،مضبوط با...

شی آن(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ نے شی آن میں قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف سے بات چیت کی جو چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔

صدرشی نے توکایف کا چین میں سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے سرکاری دورہ  کرنے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور انکی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  انہیں انکی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

صدرشی نے کہا کہ اس خصوصی موقع پر توکایف کا چین کا سرکاری دورہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور چین کے ساتھ ان کے منفرد تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔

شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور قازقستان اپنے تعلقات کی اگلی تین سنہری دہائیوں کا تعین کر رہے ہیں۔

شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو روایتی دوستی کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا چاہیے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہیے، باہمی فائدہ مند تعاون کووسعت دینے سمیت ترقی کی کوشش کرنی چاہیے اور لازوال دوستی، مضبوط باہمی اعتماد اور یکجہتی کی بنیادپرایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-قازقستان کمیونٹی کی تعمیر کرنی چاہیے۔

چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشیر کی تاجک صدر سے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ ترین سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے بیجنگ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سیاسی باہمی اعتماد   اورسیکورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عمل کو بڑھانا چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی تاجک فریق کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف چینلز کے ذریعے اور مختلف سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کے مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پرتاجک صدر  امام علی رحمان نے کہا کہ تاجکستان چین کے ساتھ اچھی ہمسائیگی پر مبنی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور نئے دور میں چین کو اس کی عظیم کامیابیوں پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

رحمان نے کہا کہ تاجکستان چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری میں نئی اور مضبوط تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔

تاجک صدر چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60اراکین کان...

پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا،خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دبا ئوڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈائون پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا،امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی معیشت کو طویل سست رفتاری کے خطرے کا سا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے  کہا ہے کہ عالمی معاشی منظر نامے میں معمولی بہتری کے اثرات کے باوجود کوویڈ-19 کے بعد کے اثرات، یوکرین بحران، موسمیاتی تبدیلی اور میکرو اکنامک حالات میں تبدیلی کے نتیجے میں عالمی معیشت کو طویل عرصے تک سست رفتاری کے خطرے کا سامنا رہے گا۔

جنوری 2023 کی عالمی اقتصادی صورتحال وامکانات کی وسط سال کی تازہ ترین  رپورٹ کے مطابق وبا کے بعد ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں بلند افراط زر کی وجہ سے کئی دہائیوں میں پہلی بار سب سے زیادہ شرح سود میں اضافہ ہوا ہے۔   بڑھتی ہوئی شرح سود کے باوجود،خاص طور پر ترقی یافتہ معیشتوں میں گھریلو اخراجات اور روزگار میں لچک  سے مرکزی بینکوں کے لیے افراط زر پر قابو پانا مشکل ہو گیا ۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ اس  صورتحال میں 2023 کے لیے عالمی نمو میں کمی ممکنہ طور پر پہلے کے اندازوں سے کم شدید ہونے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ سب سے بڑی معیشتوں، خاص طور پر امریکہ اور یورپی یونین میں مسلسل مستحکم گھریلو اخراجات کے ساتھ ساتھ چین میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی نمو اب 2023 کے لیے 2.3 فیصد  رہنے کی توقع ہے، جو جنوری کی رپورٹ کردہ 1.9 فیصد کی اندازے سے زیادہ ہے۔ وسط سال کےتازہ ترین جائزہ میں 2024 کے لیے عالمی نمو کو 2.7 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کیا گیا ہے۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندو...

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کیلئے برطانیہ سے بڑی خوشخبری آگئی،رپورٹس کے مطابق برطانیہ کو ان دنوں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں،سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لیے برطانیہ میں کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،امیگریشن کیٹیگری میں پہلی مرتبہ پولیس افسران، صحافیوں، ججوں، خفیہ افسران، بیرسٹروں، وکلا اور فلائٹ پائیلٹس بھی شامل ہیں ،افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری میں موسیقار، ڈانسر، ڈاکٹرز، اداکار اور سائنس دانوں سمیت 31کیٹیگریز بھی مختص کی گئی ہیں،ڈرائیورز، انسٹرکٹرز، ریلوے اسٹیشن اسسٹنٹس، ائیرہوسٹس، کیبن کریو، وٹرنری ڈاکٹرز، درزی بھی برطانیہ منتقل ہوسکیں گے جبکہ مستری مزدور، ائیرکرافت انجینئرز، اے سی فریج انجینئرز،ویلڈرز، چیریٹی افسران اور اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے بھی مواقع ہیں ،سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ،تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اعلی تعلیم یافتہ ہنر مندوں کے لیے تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ ہوگا،سرکاری مراسلے کے مطابق منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لیے ویزا فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اس وقت بڑے پیمانے پر کوویڈ-19 پھیلنے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے امراض پر قابو پانے اور روک تھام  کے مرکز(چائنہ سی ڈی سی) کے ایک ماہر کے مطابق، ملک میں اس وقت بڑے پیمانے پر کوویڈ-19 کی وبا پھیلنے کا امکان کم ہے۔

 محقق وانگ لی پھنگ نے بتایا کہ  سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے وسط سے آخر تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کوویڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تصدیق شدہ اکثر کیسز کی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں۔

   چائنہ سی ڈی سی کے ایک اور محقق چھین کاو نے کہا کہ مئی کے اوائل تک ملک میں کوویڈ-19 اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی سب سے غالب ذیلی قسم بن چکی تھی جبکہ ایکس بی بی  کی ذیلی قسم میں بیماری پید اکرنے کے حوالے سے کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدارکی سنگاپور کے نائب...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے سینئر عہدیدار لی گانجی نے بدھ کو بیجنگ میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کی۔

چین اور سنگاپورکے دوستانہ پڑوسی اور اہم شراکت دار ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے کے سربراہ لی نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے ، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دونوں لوگوں کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے ایک ہمہ جہت، اعلیٰ معیار اور مستقبل کے حوالے سے شراکت داری کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر سنگاپور کے نائب وزیراعظم لارنس وونگ نے کہا کہ سنگاپور اور چین مختلف شعبوں میں وسیع اور گہرے تعاون کے ساتھ ترقی کی تیز رفتار سے استفادہ کر رہے ہیں اور سنگاپوراپنے اہلکاروں کی تربیت کے تعاون کو مضبوط بنانے، اعلیٰ حکام کے باہمی دوروں کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چین کے دیہی علاقوں میں نئی توانائی کی گاڑیوں...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو نئی توانائی کی گاڑیاں (این ای ویز)خریدنے اور استعمال کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک رہنما اصول جاری کئے ہیں جس کا مقصد چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینا ہے۔

یہ ہدایت نامہ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) اور نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے ۔

ملک کے دیہی علاقوں کے وسیع و عریض حصے میں فی الحال چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئےگائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ملک کاؤنٹی کی سطح پر چارجنگ سٹیشنوں کی مکمل دستیابی اور ٹاؤن شپ کی سطح پر چارجنگ پوائنٹس کی مکمل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی رفتار تیز کرے گا۔

چین ان علاقوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا جہاں حالات پبلک ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور ڈیلیوری اور دیگر شعبوں میں این ای ویز  کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں اور دیہی رہائشیوں کو کھپت کے کوپن پیش کرتے ہیں جو اپنی رجسٹرڈ مستقل رہائش کے کاؤنٹی علاقوں میں این ای ویز خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

این ڈی آر سی  کے ترجمان مینگ وی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک میں چارجنگ کی سب سے زیادہ سہولیات اور دنیا میں سب سے زیادہ وسیع کوریج کے ساتھ ساتھ تمام قسم کی این ای ویز کو سہولت دینے کی صلاحیت بھی ہے۔ مینگ نے مزید کہا کہ چین میں چارجنگ پوائنٹس کی کل تعداد 52 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی ایک دہائی کے بعدچین ا...

شی آن (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے دس سال بعد چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔چین میں ہونے والے سنگ میل سربراہی اجلاس کے ساتھ، یہ ممالک زیادہ سے زیادہ کامیابی کی  کوشش کرتے ہوئے عالمی ترقی کی مزید حوصلہ افزائی کریں گے۔ چین نے 2013 میں قازقستان میں "شاہراہ ریشم کے ساتھ اقتصادی پٹی" کی تعمیر کا خیال پیش کیا تھا جو 21ویں صدی کی میری ٹائم شاہراہ ریشم کی تجویز کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر بالآخر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) بن گیاتھا۔ پچھلی دہائی کے دوران، وسطی ایشیائی ممالک بی آر آئی کو فروغ دینے کے علمبردار بن گئے ہیں اور انہوں نے خطے کو اعلیٰ معیار کی بی آر آئی ترقی کی ایک مثال  بنایا ہے۔  تجارتی سامان سےمکمل طور پر بھری ہوئی ٹرینوں سے لے کر پیداواری لائنز اور قدرتی گیس کی پائپ لائنوں تک، بھرپور تعاون کے نتیجے میں مشترکہ ترقی حاصل کی گئی ہے۔ ایسے وقت میں جب چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس 18 اور 19 مئی کو چین کے شمال مغربی شہر شی آن میں ہونے جارہا ہےماہرین کا خیال ہے کہ یہ دونوں فریقوں کے درمیان یکساں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔  بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، 26 اپریل کو ایک مال بردار ٹرین 12 دنوں میں ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے لیے نئی توانائی سے چلنے والی 260 سے زیادہ گاڑیوں کو لے جانے کے لیے شی آن سے روانہ ہوئی۔ فی الحال، 17 ریلوے روٹس شی آن کو وسطی ایشیائی ممالک اور بہت سے دوسرے ایشیائی اور یورپی مقامات سے جوڑتے ہیں۔  

ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات برقرار ہیں:...

تہران(شِنہوا)ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم (اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کےدرمیان تعاون مارچ میں دونوں فریقوں کے جاری کردہ مشترکہ بیان کی بنیاد پر جاری ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم (اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلامی نے یہ بات بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے خطاب میں بلومبرگ کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے  کہی جس میں آئی اے ای اے کی جانب سے ملک کی جوہری سرگرمیوں کے معائنے میں بڑی تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

 بلومبرگ نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ آئی اے ای اےکے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں معائنوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی جب ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ "اب ختم" معاہدے کے تحت مخصوص نگرانی کے انتظامات ترک کر دیے۔

اسلامی نے واضح کیا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات حفاظتی معاہدوں اور عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی بنیاد پر جاری ہیں اور اس میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا ہے۔   اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے پر واپس آنے کے امکانات بہت کم ہیں اور یہ ایجنسی وہ نہیں ہے جس کے ساتھ ایران معاہدے کی بحالی پر بات چیت کر رہا ہے۔

۱۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ -تاجکستان-صدر-ملاقات

چین کے نائب صدر ہان ژینگ  بیجنگ میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں جو شی آن میں چین-وسط ایشیائی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین میں موجود ہیں۔(شِنہوا)

چین-شانشی-شی آن-کرغزصدر -آمد

کرغزستان کے صدر سدیر جاپاروف چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن کے ہوائی اڈے پر پہنچے کے بعد طیارے سے نکل رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ۔شانشی۔شی آن۔کرغزستان صدر۔آمد

کرغزستان کے صدر سدیر جاپاروف چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ہاتھ ہلا رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-بیجنگ-وانگ ہو ننگ -تاجکستان-صدر-ملاقات

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-بیجنگ-لی گنجی-سنگاپور-نائب وزیر اعظم -مل...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے کے سربراہ لی گنجی بیجنگ میں سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین- شانشی -شی آن- شی جن پھنگ- قازق صدر- بات...

چین کے صدر شی جن پھنگ چین-وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پرآئے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کے ساتھ بات چیت کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)

تاجکستان کے ساتھ تعاون مزید وسیع کرنے کو تیا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزیراعظم لی نے صدر شی جن پھنگ اور صدر امام علی رحمان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں حالیہ برسوں میں چین ۔ تاجکستان کے تعلقات میں زبردست ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین تاجکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے کا خوا ہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین باہمی تعاون گہرا کرنے اور چینی جدیدیت سے پیدا شدہ نئے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ تعاون کو مسلسل بڑا اور زیادہ ٹھوس بنایا جاسکے اور دونوں عوام کو مزید دیرپا فوائد مل سکیں۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون، تجارتی ڈھانچہ مسلسل بہتر بنانے اور تجارتی سہولت کاری کے لیے کام کرتے ہوئے عملی تعاون کو مزید مستحکم کریں۔

وزیراعظم لی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو زراعت، صنعتی پارکس اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا ، ثقافت، تعلیم، طبی دیکھ بھال اور سسٹر شہروں کے شعبوں میں رابطوں کو فروغ دینا اور تبادلے مضبوط بنانا چا ہئیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین۔ وسط ایشیا تعاون کی نئی ترقی کے فروغ میں تاجکستان فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ چین۔  وسط ایشیا سربراہ اجلاس چین اور وسط ایشیا کے درمیان مجموعی تعاون کو نئی تحریک دے گا اور چین۔  تاجکستان تعاون وسیع کرنے میں نئے مواقع لائے گا۔

تاجک صدر رحمان نے کہا کہ تاجکستان چین کے تجربے سے سیکھنے، چینی ٹیکنالوجیز جذب کرنے، پیداواری صلاحیت، توانائی، زراعت، آبی تحفظ، رابطے و ثقافت جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لانے کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تاجک صدر رحمان چین کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں منعقدہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔