• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

زیمبیا، ٹریفک حادثہ کے باعث 24 افراد ہلاک ،...

لوساکا (شِنہوا) زیمبیا کے جنوبی علاقے میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 24 افراد ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

زیمبیا پولیس کےنائب افسر تعلقات عامہ ڈینی موالے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بس نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے وہ الٹنے کےبعد کھائی میں جاگری ۔ بس میں 35 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

موالے نے بتایا کہ حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک کا عقبی بمپر متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی میں زیمبیا میں کم از کم 7 ہزار 639 سڑک حادثات ہوچکے ہیں جس میں 390 افراد ہلاک ہو ئے۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، ہرات میں روایتی کشتی کے مقابلوں...

ہرات (شِںہوا) افغانستان کے شمال مغربی صوبہ ہرات میں روایتی کشتی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جسے سینکڑوں شا ئقین نے دیکھا ۔

شام کے وقت ننگے پاؤں کھڑے پہلوانوں نے مختصر زور آزمائی کے دوران ایک دوسرے  کو جکڑلیا اور اپنے مخالف کو چت کردیا۔

کوئی بھی کھیل کشتی سے زیادہ قدیم یا وسیع پیمانے پر مقبول عام نہیں ہے۔ یہ اکثر انتہائی مقامی طرز پر ہوتا ہے جو آج تک قائم ہے ۔ کشتی پورے افغانستان بھرمیں مقبول ہے اور روایتی طور پر افغان اس میں شرکت کرتے ہیں۔

افغانستان، صوبہ ہرات میں روایتی کشتی کے مقابلے میں افغان پہلوان زور آزمائی کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، ژے جیانگ میں جنوری سے اپریل کے دوران غی...

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی غیر ملکی تجارت رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد اضافے سے 15.6 کھرب یوآن (تقریباً 225 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

ہانگ ژو کسٹمز کے مطابق مجموعی طور پر برآمدات 10 کھرب یوآن سے زائد ہوگئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے جبکہ درآمدات 4 فیصد اضافے سے 400.98 ارب یوآن رہیں۔

جنوری سے اپریل کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ اور افریقہ کی ابھرتی منڈیوں کے ساتھ ژے جیانگ کی غیر ملکی تجارت میں بالترتیب 17.7 فیصد، 12.8 فیصد، 17.4 فیصد اور 30.8 فیصد کا اضافہ ہوا جو صوبے کی مجموعی تجارت کا 43.6 فیصد ہے۔

دریں اثنا بیلٹ اینڈ روڈ اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ صوبے کی تجارت میں بالترتیب 17.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں مکینیکل اور برقی مصنوعات ژے جیانگ کی کل برآمدات کا 45.5 فیصد رہیں جبکہ کوئلہ اور قدرتی گیس سمیت توانائی مصنوعات کی درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔

برکینا فاسو ، دہشت گرد حملے میں 33 افراد ہلا...

اوگاڈوگو (شِںہوا) برکینا فاسو کے شمال مغربی خطے باؤکل دو موہون میں ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

گورنر بابو پیئر بسنگا نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ( پاکستانی وقت کے مطا بق رات 10 بجے) کے قریب صوبہ موہون کے چیریبا ڈیپارٹمنٹ میں یولو گاؤں کو "بزدلانہ اور وحشیانہ" دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

گورنر کے مطابق مسلح افراد نے دریا کے کنارے سبزیوں کی کاشتکاری میں مصروف پرامن شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

مغربی افریقہ کا یہ ملک 2015 سے عدم تحفظ کا شکار ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شی آن کے عجائب گھر شاہراہ ریشم کی عظمت...

شی آن (شِںہوا) تقریباً 3 ہزار 100 برس قبل قائم ہونے والا شی آن  آج چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کا دارالحکومت ہے۔ یہ چینی تاریخ کے 13 خا ندانوں کے دور کا دارالحکومت رہا ہے۔

یہ وہ جگہ بھی ہے جہاں مغربی ہان خاندان (25 عیسوی۔ 202 قبل مسیح) کے سفیر ژانگ چھیان نے وسط ایشیا کے راستے مغربی علاقوں کا سفر شروع کیا تھا۔ اس مہم سے شاہراہ ریشم کا آغاز ہوا۔

شی آن میں کل 159 عجائب گھر ہیں جو ہرسال 3 کروڑ سے زائد سیاحوں کو اپنے جانب راغب کرتے ہیں۔ عجائب گھروں میں موجود بہت سی نمائشیں قدیم چین اور قدیم شاہراہ ریشم سے متصل ممالک کے درمیان 2 ہزار برس سے زائد عرصے سے موجود ثقافتی تبادلوں کی گواہی دیتی ہیں۔

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن بائلین عجائب گھر میں تانگ عہد (907-618) کے شہنشاہ لی شیمن کے حکم سے ژاؤ مقبرے پر بنائے گئے سواری کے لئے تیار 6 گھوڑوں میں ایک ٹی چھن بیاؤ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن بائلین عجائب گھر میں شیر کے پتھر کے مجسمے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن عجائب گھر میں سیاح تانگ عہد (907-618) کے سہ رنگی دوڑتے گھوڑے کو دیکھ رہے ہیں ۔(شِںہوا)

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن عجائب گھر میں ایک خاتون سیاح کانسی کے آئینے دیکھ رہی ہیں۔(شِںہوا)

چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی و برآمدی نمائ...

شنگھائی (شِںہوا) چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی و برآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ نمائش شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک آف لائن منعقد ہوگی۔

قومی نمائش اور کنونشن مرکز (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ سی آئی آئی ای کے جنرل منیجر فانگ ہوئی کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ شدہ کاروباری نمائش کا علاقہ 2 لاکھ 60 ہزار مربع میٹرز سے زائد ہوچکا ہے جس میں خوراک و زرعی مصنوعات، گاڑیاں ، ذہین صنعتیں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اشیائے صرف ، طبی سازوسامان، صحت نگہداشت مصنوعات ، اور خدمات میں تجارت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

اب تک 300 سے زائد نمائش کنندگان چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی و برآمدی نمائش میں شرکت کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان تمام کمپنیوں اور تنظیموں کے پاس نسبتاً بڑے نمائشی علاقے ہیں۔

چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی و برآمدی نمائش بیورو کے نمائش کنندگان کی ریکروٹمنٹ ڈویژن کے ڈائریکٹر سوئی ینگ کے مطابق چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی و برآمدی نمائش آف لائن کنٹری نمائش دوبارہ شروع کررہی ہے۔

 چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی و برآمدی نمائش کی عالمی تشہیری سرگرمیاں ایشیا، افریقہ، یورپ اور   بحر الکا ہل کے جز ائر سمیت  10 سے زائد ممالک اور خطوں میں پہلے ہی منعقد کی جاچکی ہیں۔

سوئی نے بتایا کہ ہم خواہش مند ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی ترقیاتی کامیابیوں، فائدہ مند صنعتوں، ثقافت ، سیاحت، اور نمائندہ کاروباری اداروں کو متعارف کر واتے ہو ئے اپنی قومی ساکھ اجاگر کریں۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی الٹرا ہائی ڈیفینیشن ویڈیو صنعت 30 کھر...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی الٹرا ہائی ڈیفینیشن ویڈیو صنعت کا حجم 2022 کے اختتام تک 30 کھرب یوآن (تقریباً 431.8 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوگیا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت چائنہ مرکز برائے اطلاعاتی صنعت ترقی کے مطابق اس میں چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کا حصہ 600 ارب یوآن رہا۔

مرکز نے بتایا کہ چین کے پاس اب 8 "فورکے" براڈکاسٹ چینلز اور دو "ایٹ کے" چینلز ہیں، جس سے اس شعبے کو پھیلنے میں تقویت ملی۔

 ملک نے "ایٹ کے" کیمروں ، " ایٹ کے" مانیٹرز اور " 8 کے" امیج سینسرز سمیت اہم مصنوعات تیار کیں اور اسے صنعت کی شکل دی۔

چائنہ مرکز برائے اطلاعاتی صنعت ترقی کے مطابق اس شعبے کی مزید ترقی، گھروں اور کار آڈیو و ویڈیو سسٹمز، ٹیلی کانفرنس سسٹم، آن لائن اسٹریمنگ سسٹم اور کمرشل ڈسپلے سسٹم پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے۔

چین نے گزشتہ نومبر میں گرافین، ورچوئل رئیلٹی اور الٹرا ہائی ڈیفینیشن ویڈیو صنعت کو فروغ دینے بارے 3 نئے قومی مینوفیکچرنگ اختراعی مراکز کے قیام کی منظوری دی تھی۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کا برا نڈ بلڈنگ کی بہتر...

شنگھائی(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ملک کی برانڈ بلڈنگ کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات شنگھائی میں جاری 2023 چائنہ برانڈ ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر چائنہ برانڈ ڈیویلپمنٹ پر بین الاقوامی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔

ڈنگ نے کہا کہ چین نے برانڈ کے فروغ اور ترقی پر اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے اور ملک کے اپنے معروف برانڈز بنائے ہیں  جس میں چینی برانڈز مسلسل مقبولیت ،وقار اور اثر و رسوخ حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے برانڈ کے فروغ اور ترقی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے، کاروباری اداروں کو برانڈ بلڈنگ میں چینی ثقافت سے متعلق عناصر کو شامل کرنے کی ترغیب دینے اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنے پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ برانڈ سے متعلق دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور معیارات کو بہتر بنانے، برانڈ بلڈنگ کے لئے مواصلات کو آسان بنانے اور عالمی سطح پر برانڈز کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

فورم میں شرکت سے قبل ڈنگ نے برانڈ کی ترقی پر ایک نمائش کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کے ساتھ بات چیت کی۔

2023چائنہ برانڈ ڈے کی تقریبات بدھ کو شنگھائی میں شروع ہوئیں اور 14 مئی تک جاری رہیں گی۔

ان تقریبات کا انعقاد نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت زراعت و دیہی امور اور کئی دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-اسرائیل-فضائی حملے

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے جہاں منگل کو اسرائیل کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 33 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-راکٹ

غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کا چھوڑا گیا دھواں غزہ شہرکے آسمان پر دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبے -شی جن پھنگ- معائنہ

چینی صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  شمالی صوبے ہیبےکے شہر شی جیاژوآنگ میں چائنہ الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے ایک تحقیقی ادارے کی ورکشاپ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبے -شی جن پھنگ- معائنہ

چینی صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیاژوآنگ میں چائنہ الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے ایک تحقیقی ادارے کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبے -شی جن پھنگ- معائنہ

چینی صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیاژوآنگ میں چائنہ الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے ایک تحقیقی ادارے کے دورےکے موقع پر محققین کے ساتھ گفتگوکررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی خلابازوں کی خلا میں چہل قدمی،ریڈی ایٹر...

ولادیووسٹک(شِنہوا)دو روسی خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ریڈی ایٹر ہیٹ ایکسچینجر کو کامیابی کے ساتھ ناؤکا ماڈیول کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز بتایا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے باہر ایکسٹرا وہیکیولر سرگرمی(ای وی اے) کے دوران، روسی خلاباز سرگئی پروکوپیف اور دمتری پیٹلین نے ریڈی ایٹر کے ہائیڈرولک سرکٹس کو کولنٹ سے بھرا جس کے بعد اسے نوکا ماڈیول کے تھرمل مینجمنٹ سسٹم کے ہائیڈرولک سرکٹس کے ساتھ جوڑ دیا۔ خلابازوں نے شام 6بجکر47منٹ(ماسکو وقت) (پاکستانی وقت رات8بج کر47 منٹ)  پر اپنی ای وی اے شروع کرتے ہوئے کام کو پانچ گھنٹے اور 14 منٹ میں مکمل کیا، خلاباز توقعات  سے زیادہ تیزی سے کرتے ہوئے مقررہ وقت سے پہلے اسٹیشن پر واپس آ گئے۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر حکومت کی ججزکے خلاف نفرت ان...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت نے  چین سے متعلق  امریکی کانگریس کے ایگزیکٹو کمیشن کی طرف سے شائع ہونے والی نام نہاد "اسٹاف ریسرچ رپورٹ" اور ہانگ کانگ کی صورتحال پر نام نہاد سماعت کی سخت مذمت  کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیاہے،جس میں ایک بار پھر ہانگ کانگ کے ججزکے خلاف الزام  تراشی کرتے ہوئےنفرت انگیز دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ایچ کے ایس اے آرحکومت  کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دھمکی ایچ کے ایس اے آر میں ججزپر نفرت انگیز دباؤ ڈالنے عدالتی عمل میں مداخلت اور انصاف کے نظام کو کمزور کرنے کی ایک بے شرم، مذموم اور بدنیتی پر مبنی کوشش ہے ترجمان نے کہا کہ اس کوشش نے امریکی سیاست دانوں کی منافقت اور دوہرے معیار کو واضح طور پر بے نقاب کیا ہے، جو قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طور پر قانون سے بالاتر سیاسی چالبازیوں سے اسے شدید نقصان پہنچا چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اقتصادی استحکام اور کھلا پن عالمی اقت...

اسلام آباد(شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ چیلنجز کے دور میں چینی معیشت کی لچک اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مزید فروغ دینے کے عزم سے عالمی اقتصادی بحالی اور استحکام کو تحریک ملے گی۔ سیاسی معاشی ماہر اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سویلائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سی ای اوشکیل احمد رامے نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اعلی معیار کے معاشی کھلے پن کو وسعت دینے کے وعدوں کے ساتھ سالانہ "دو سیشنز" میں سال 2023 کے لیے جی ڈی پی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کرتے ہوئے، چین نے خود کو غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک پسندیدہ ملک کے طور پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناسازگارمعاشی حالات کے باوجود چین عالمی تجارت اور اقتصادی مواقع کا مرکز بن گیا ہے ایشیا، یورپ، افریقہ اور دنیا کے دیگر حصوں سے بہت سے رہنما حال ہی میں مضبوط اقتصادی اور ترقیاتی روابط استوار کرنے کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے ممالک میں اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شکیل رامے نے کہا کہ چین ان کا کھلے دل سے خیرمقدم  کرتے ہوئے دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے عالمی بحالی کو ممکن بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ چین کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور دنیا کا صنعتی اور ویلیو چینز کا ایک بڑا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے رامے  نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین عالمی اقتصادی ترقی میں خاص طور پر وبا کے بعد کے دور میں مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پہلے سے ہی مکمل اقتصادی بحالی کی طرف تیزی سے گامزن ہے اور یہ کہ  کوویڈ-19اقدامات کو بہتر بنانے کے بعد کاروباری سرگرمیوں اور لوگوں کی روزمرہ معمول کی زندگیوں کی تیزی سے بحالی نے چینی معیشت کی مضبوط بحالی کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ چین 1ارب40کروڑسے زیادہ آبادی کی ایک بہت بڑی منڈی ہے۔ نئی اقتصادی اصلاحات اور پالیسیوں کے ساتھ، لاکھوں لوگ نچلے طبقے سے متوسط طبقے اور متوسط سے اعلیٰ طبقے کی طرف منتقل ہورہے ہیں، جس سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لیے منڈی کا ایک بہت بڑا موقع پیدا ہو گا۔ اور دنیا میں کوئی بھی کھربوں ڈالر کی بہت بڑی مارکیٹ کو چھوڑنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

چینی صدر کا بیجنگ-تیانجن-ہیبے کو چینی جدیدیت...

شی جیاژوآنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کی مربوط ترقی کونئی بلندیوں تک پہنچانے اور اسےچینی جدیدیت  کی پیش رفت میں علمبردار اور مثال بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار صوبہ ہیبے کے معائنہ اور بیجنگ-تیانجن-ہیبے کی مربوط ترقی کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر شی نےجمعرات اور جمعہ کو چھانگ ژو اور شی جیاژوانگ کے شہروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دیہی علاقوں، بندرگاہوں اور ایک تحقیقی ادارے سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے پہلے دن شی نے جھانگ ژو شہر کا دورہ کیا، جہاں انہیں گندم کے کھیت میں خشک سالی اور زیادہ تھورکو برداشت کرنے والی فصلوں کی کاشت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

صدر شی  نے سیم اور تھوروالی زمین کے جامع استعمال کو ترجیح دینے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے اہم کردار سے فائدہ اٹھانے، فصلوں کی کاشت کے علاقے کو وسعت دینے اور زرعی مصنوعات کی بہترین  پروسیسنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اپریل کے دوران نئے ٹیکس دہندگان میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہونے کی وجہ سے اپریل کے دوران ٹیکس ادا کرنے والے نئے مارکیٹ اداروں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمارکے مطابق  ٹیکس سے متعلقہ کاروبارکرنے والے مجموعی طور پر 14لاکھ80ہزار نئے مارکیٹ اداروں کو گزشتہ ماہ رجسٹر کیا گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔

نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.6 فیصد اضافے کے ساتھ 7لاکھ 10ہزار رہی،رپورٹنگ کی مدت میں نئے انفرادی کاروباری اداروں کی تعداد 7لاکھ 59 ہزار رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 33.6 فیصد زیادہ ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے زیرملکیت ٹیکس سے متعلق مارکیٹ کے نئے اداروں کی مجموعی تعداد اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87.9 فیصد اضافے کے ساتھ 6ہزار رہی،جب کہ نجی ملکیت والے نئے مارکیٹ اداروں کی تعداد 28.7 فیصد بڑھ کر14لاکھ 60ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان میں نیٹو کے ممکنہ دفتر کے خلاف...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کا علاقہ شمالی بحراوقیانوس کے جغرافیائی دائرہ کار سے باہر ہے جسے شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ کی تنظیم (نیٹو) جیسی تنظیم کی ضرورت نہیں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نےان خیالات کا اظہار باقاعدہ نیوز بریفنگ میں ان اطلاعات کے جواب میں کیا کہ  جاپانی وزیرخارجہ یوشیماسا ہیاشی اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اپنے انٹرویوز میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں فریق جاپان میں نیٹو کا رابطہ دفتر کھولنے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ نیٹو نے کئی مواقع پر اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک علاقائی اتحاد ہے اور وہ جغرافیائی سیاسی پیش رفت کا خواہاں نہیں ہے۔ وانگ نے کہا کہ تاہم، ہم نے نیٹو کو ایشیا پیسیفک ممالک کے ساتھ مسلسل تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے دیکھا ہے، اور وہ خطے میں مشرق کی طرف توسیع ، علاقائی امرمیں مداخلت اور گروہی تصادم کو بھڑکانے پر تلا ہوا ہے۔ نیٹو اصل میں کیا کر رہا ہے؟ترجمان نے کہا کہ اس سے دنیا کے ممالک خاص طور پر ایشیا پیسیفک کو انتہائی چوکس ہونے کی ضرورت ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ فریق صرف نام نہاد جغرافیائی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

اپریل میں چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں بت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پک اپ ٹرک مارکیٹ میں اپریل میں مسلسل توسیع دیکھی گئی اور اس سال کے آغاز سے گاڑیوں کی مانگ میں بتدریج بہتری آئی جس سے ملکی اورغیر ملکی سطح پر فروخت میں اضافہ ہوا۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں پک اپ ٹرکوں کی فروخت گزشتہ ماہ 42ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 24.5 فیصد زائد اور پچھلے پانچ سالوں میں درمیانے درجے کی اعلیٰ سطح پر رہی۔

اپریل میں پک اپ ٹرکوں کی پیداوار میں 22 فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انکی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 16.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ بیرون ملک طلب میں تیزی سے اضافے سے چین کی پک اپ ٹرک کی برآمدات کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،تیانجن میں 10ویں بین الاقوامی ڈیزائن وی...

تیانجن(شِنہوا)دسواں تیانجن بین الاقوامی ڈیزائن ویک چین کی شمالی میونسپلٹی تیانجن میں شروع ہوا جو ڈیزائن میں تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔

اس ایونٹ کا مقصد چین، فرانس اور اٹلی جیسے ممالک کے درمیان ثقافتی اور تخلیقی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران 16 نمائشیں منعقد کی جائیں گی جن میں ایک فرانسیسی طرز زندگی کی نمائش کے ساتھ ساتھ  اطالوی مصنوعات کی ایک نمائش سمیت12 سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں نو منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن میں اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں، فن کی تخلیق اور تعلیم کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔

تیانجن انٹرنیشنل ڈیزائن ویک مسلسل نو سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اٹلی، جرمنی، جاپان، ہالینڈ، فرانس اور بہت سے دوسرے ممالک کے شرکاء کو راغب کیا گیا ہے۔

اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں ڈیزائن کے شوقین اس ایونٹ میں آن لائن یا ذاتی طور پر شامل ہوئے ہیں۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین فلکیات نے تیز رفتار ریڈیو برسٹ کے ماخ...

بیجنگ(شِنہوا) ماہرین فلکیات کے ایک بین الاقوامی گروپ نے دور دراز کہکشاں سے  تیز رفتار شعاوں کے نکلنے(ایف آر بی) کا  17 ماہ تک کا طویل مطالعہ کیا ہے، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہکشاں نے اپنے مقناطیسی میدان کو دوبار الٹ دیا جس سے ایف آر بی کے ماخذ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

سائنس دانوں نے گزشتہ روز سائنس جریدے میں شائع ایک تحقیق میں کہا کہ مقناطیسی میدان کے الٹ جانے سےپتہ چلتا ہے کہ ایف آر بی کا ماخذ بائنری سٹار سسٹم میں گردش کرتا ہے اور اس کا ساتھی ستارہ بلیک ہول  یا پھر ایک بڑا ستاراہوسکتا ہے۔ کائنات میں مشہور ترین ریڈیو برسٹ، ایف آر بیز بہت ہی مختصر اور عارضی ہیں، جس کا دورانیہ صرف کئی ملی سیکنڈ تک ہوتا ہے۔ تاہم، ان کا اصل ماخذ واضح نہیں اور یہی بات جاری تحقیق کا موضوع ہے۔ 

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایشیا وبحرالکاہل خطے کے لیے ترقی کا بڑا...

بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ چین ایشیا و بحرالکاہل خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور توقع ہے کہ وہ مستحکم ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کھپت میں مضبوط بحالی دیکھے گا۔

آئی ایم ایف نے ایشیا و بحر الکاہل علاقائی اقتصادی آؤٹ لک کے اپنے مئی کے ایڈیشن میں کہا کہ چین کی معیشت اس سال 5.2 فیصد تک پھیلے گی جو گزشتہ سال اکتوبر میں کی گئی اس کی سابقہ پیش گوئی سے 0.8 فیصد زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف اور چائنہ فنانس 40 فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کے ایشیا اوربحرالکاہل  محکمے کے ڈائریکٹر کرشنا سری نواسن نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار نے 2023 میں ایک متحرک آغاز کے لیے ہماری پیشن گوئی کی تصدیق کی ہے جس میں کھپت میں زبردست بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر چینی ترقی میں 1 فیصد کا اضافہ بقیہ ایشیا کے لیے اوسطاً 0.3 فیصد کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔

چین کے خصوصی ایلچی یوکرین، پولینڈ، فرانس، جر...

بیجنگ(شِنہوا)یوریشیائی امور کے بارے میں چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی 15 مئی سے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات معمول کی پریس کانفرنس میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کا بحران شروع ہونےکے بعد سے چین بامقصد اور منصفانہ طریقے سے امن مذاکرات کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لی کا متعلقہ ممالک کا دورہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے چین کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ چین مضبوطی سے امن کی طرف کھڑا ہے۔

وانگ نے کہا کہ یوکرین کا بحران اب بھی بڑھ رہا ہے جس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ  عالمی برادری جنگ کو روکنے اور حالات کو معمول پرلانے کے لیے  جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین جنگ بندی، جنگ کے خاتمے، امن مذاکرات کے آغاز اور حالات کی خرابی سے بچنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور یوکرین  بحران کےسیاسی تصفیہ کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

جرمنی میں چینی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں تی...

برلن(شِنہوا)جرمنی میں چین کی بنی الیکٹرک کاروں کی فروخت عروج پر ہے اور درآمد شدہ الیکٹرک مسافر کاروں میں ان کا حصہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 28.2 فیصد ہو گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7.8 فیصد تھا۔

وفاقی شماریاتی دفتر (دی سٹیٹس) کے مطابق رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں چینی ساختہ الیکٹرک کاروں کی جرمن درآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 6 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی کل مالیت تقریباً 92 کروڑ 50 لاکھ یورو (1 ارب ڈالر) ہو گئی۔

فیڈرل موٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( کے بی اے) کے مطابق چین گزشتہ سال سے جرمنی کی مسافرکاروں کےاعداد و شمارمیں ایک مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر درج ہے اور اس نے پہلے ہی برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر جرمنی میں 1 فیصد سے کچھ کم مارکیٹ شیئر حاصل کر لیا ہے۔

یورپ کو نظریاتی اور گروہی تصادم کی مخالفت کر...

اوسلو (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین اور یورپ کو مشترکہ طور پر نظریاتی اور گروہی تصادم کی مخالفت اور مزاحمت کرتے ہوئے عالمی امن اور ترقی میں مزید استحکام، یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔

چھن نے ان خیالات کا اظہار اپنی نارویجن ہم منصب اینیکن ہیٹ فیلڈ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے چین نے ہمیشہ ناروے اور یورپ کو تعاون پر مبنی اپنا شراکت دار سمجھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ناروے کے تعلقات نے پیش رفت میں اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور یہ کہ چین عملے کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے، ماحول دوست ترقی کو فروغ اور ناروے کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چھن گانگ نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح پر کھلے پن پر قائم رہتے ہوئے پوری دنیا کے کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کا سازگار ماحول فراہم کرے گا اور ناروے کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

چھن نے کہا کہ اگلے سال چین اور ناروے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانا چاہیے، دو طرفہ تعاون کو فروغ اور مزید نتیجہ خیز نتائج برآمد کرنا چاہیے۔

ٹیسلا چین میں 11لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگ...

بیجنگ(شِنہوا)الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا 29 مئی سے چین میں سافٹ ویئر کے مسائل کی وجہ سے 11 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوا ئے گی۔

چین کی مارکیٹ ریگولیشن کے لئے ریاستی انتظامیہ کے پاس جمع کرائے گئے ایک بیان کے مطابق گاڑیوں کی واپسی میں درآمد شدہ ماڈل ایس، ماڈل ایکس اور ماڈل 3 کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ماڈل 3 اور ماڈل وائے گاڑیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو چین میں 12 جنوری 2019 سے 24 اپریل 2023 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔ 

بیان کے مطابق ان ماڈلز کی گاڑیوں میں صارفین کے لیے ری جنریٹیو بریک لگانے کی حکمت عملی کے اختیارات نہیں ہیں اور نہ ہی یہ  ڈرائیور کے طویل وقت تک ایکسلریٹر پیڈل دبائے رکھنے کی صورت میں مناسب وارننگ فراہم کرتی ہیں جبکہ اس طرح کی ناکامیوں سے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

بیان کے مطابق ٹیسلا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ متعارف کرائےگا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا سوڈان کے متحارب دھڑ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان میں متحارب دھڑوں کی جانب سے شہریوں اور انسانی امداد کی فراہمی کے تحفظ کے عہد پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل سوڈان میں تنازع کے فریقین کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور ملک میں انسانی امداد کی محفوظ گزر گاہ کی ضمانت کے عزم کے اعلان پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ڈوجارک نے کہا کہ سوڈان میں انسانی ہمدردی کے کارکنان خاص طور پر مقامی شراکت داروں نے انتہائی مشکل حالات میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل نے اس حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ  یہ اعلامیہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سوڈان میں لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امدادی کارروائیوں کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے فوری جنگ بندی اور اشتعال انگیزی کے مستقل خاتمے کے لیے بات چیت کو بڑھانے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

سعودی بندرگاہی شہر جدہ میں تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد متحارب سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے جمعرات کو اس اعلامیے پر دستخط کیے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اعلامیے  پر عمل درآمد میں مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور سوڈان میں جنگ بندی  سے قطع نظرانسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جنوبی سوڈان کےلئے انسانی ہمدردی کی بن...

جوبا(شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے جنوبی سوڈان کو تقریباً 2 ہزار400 میٹرک ٹن چاول موصول ہوئے ہیں  جس کا مقصد پڑوسی ملک سوڈان میں تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انسانی ہمدردی کے امور اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر البینو اکول اتک کے مطابق خوراک کی امداد ایک ایسے نازک وقت پر پہنچی ہے جب وہ سوڈان کے ساتھ سرحد کے پار تنازعات سے فرار ہونے والے ہزاروں افراد کی آمد کے تناظر میں وسائل جمع کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اکول نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں چاول حوالے کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ صرف اس سال میں ہمارے پاس جنوبی سوڈان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ضرورت مند ہیں۔ ہمارے پاس 94 لاکھ لوگ ہیں جنہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ سوڈان میں تنازعہ شدید ہونے کے باعث واپس آنے والوں کی آمد  سے بوجھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے عطیہ کیے گئے چاول کا کچھ حصہ واپس آنے والوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ ان کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

چین-سی ای ای سی ایکسپو خدمات کو یقینی بنانے...

بیجنگ(شِنہوا)چین آئندہ چین-وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) ایکسپو کے لیے خدمات کو یقینی بنانے کے لیے جامع کوششیں کرے گا اور چین اور سی ای ای سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا۔ 

چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی ٹنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تیسری  چائنہ-سی ای ای سی ایکسپو اور بین الاقوامی کنزیومر گڈز میلہ 16 سے 20 مئی تک  چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ننگبو میں منعقد ہوگا۔

شو نے کہا کہ وزارت نے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی ایک سیریز کی منصوبہ بندی کی ہے  جس میں سی ای ای سیز سے مصنوعات کی خریداری کا میلہ بھی شامل ہے تاکہ ایکسپو کو عملی نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ہورگوس ۔ سرحدی تجارت

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے علاقے ہورگوس کے ایک گودام میں مزدور ایک ٹرک سے درآمد شدہ کھانے پینے کی اشیا اتاررہے ہیں۔(شِںہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئرش شہری کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا :ا...

تہران(شِنہوا)ڈبلن میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ایران میں قید ایک آئرش شہری کو قونصلر اور انسانی بنیادوں پر معاف کر کے رہا کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے نے  اپنے ٹویٹر پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ برنارڈ فیلان نامی آئرش شہری کی رہائی ایران اور آئرلینڈ کے درمیان تعمیری سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔

پیرس میں مقیم ایک ٹریول کنسلٹنٹ فیلان کو اکتوبر 2022 میں ایران میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے  تہران کے ایک اسپتال میں 16 ستمبر کو انتقال کرنے والی 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد بیرون ملک سیکیورٹی معلومات بھیجنے کے جرم میں چھ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 64 سالہ شخص کو شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔

 آئرش شہری کے فرانسیسی پاسپورٹ کے ساتھ ایران میں داخل ہونے کی بنیاد پر اس کے کیس کی پیروی تہران میں فرانسیسی سفارت خانے نے کی۔   

جمعرات کو اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے فیلان کو رہا کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی عسکریت پسندوں کے یروشلم پر راکٹ حمل...

یروشلم(شِنہوا)فلسطینی عسکریت پسندوں نےمنگل کو تشدد کا موجودہ دور شروع ہونے کے بعد پہلی بار یروشلم کے علاقے پر راکٹ فائر  کئے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کے مطابق راکٹوں کے تازہ ترین حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے ) کے خلاف فضائی حملے کر رہی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کی صبح اعلیٰ دفاعی حکام کے ساتھ سکیورٹی مشاورت کی۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم پر تازہ ترین راکٹوں کے بعد مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جدید کاری باقی دنیا کے لئے مزید مواقع...

اوسلو (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین کی جدید کاری سب کی مشترکہ خوشحالی کے لئے کوشاں ہے جو نہ صرف چینی عوام کے لئے بہتر زندگی پیدا کرے گی بلکہ باقی دنیا کے لئے بھی ایک بڑی مارکیٹ اور زیادہ مواقع فراہم کرے گی۔

چھن  نے ناروے کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ  ناروے کی کمپنیز نے 1888 کے اوائل میں چینی مارکیٹ میں داخل ہو نے کے بعد سے اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں گہری دلچسپی لی ہے  جس نے دونوں ممالک کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون اور دوستانہ تبادلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کے لئے پرعزم رہنے  کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھے گا اور ہمہ جہت تعاون کو فروغ دے گا جبکہ عالمی کاروباری اداروں کے لئے سرمایہ کاری کا بہتر ماحول فراہم کرے گا تاکہ ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط لچک کے ساتھ چینی معیشت مستحکم، بامعنی اور پائیدار ترقی حاصل کرے گی اور عالمی معیشت کے لئے پاور ہاؤس کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

چھن  نے کہا کہ چینی جدیدکاری انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی بھی عکاسی کرتی ہے  جس سے چین اور ناروے کے مابین سبز اور کم کاربن تعاون کے لئے وسیع موا قع پیدا ہوں گے۔

ملاقات کے دوران ناروے کے نمائندوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ چین ناروے کے کاروباری اداروں کے لئے ایک اہم مارکیٹ اور تجارتی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور کاروباری برادری کے درمیان بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانا باہمی تفہیم کو بڑھانے اور تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے کے لئے سازگار ہے۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022 کے دوران ہوائی اڈوں کی تعمیر می...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ برس نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر میں پائیدار پیشرفت کی ہے۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے مطابق  2022 کے دوران چینی مین لینڈ میں 6 نئے مال بردار اور 29 نئے عام مقاصد کے ہوائی اڈے تعمیر کئے گئے جس کے بعد سال کے اختتام پر ان ہوائی اڈوں کی تعداد بالترتیب  254 اور 399 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ مال بردار طیاروں کی تعداد 4 ہزار 165 ہوچکی تھی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 111 زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک باقاعدگی سے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کی تعداد 4 ہزار 670 تک پہنچ گئی تھی جس میں سے 336 عالمی مقامات تھے۔

انتظامیہ نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ چین کی شہری ہوا بازی صنعت کے 2023 میں وبا سے قبل کی سطح کے تقریباً 75 فیصد تک واپس آنے کی توقع ہے۔

انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی شہری ہوابازی نقل وحمل میں مسلسل بہتری آئی اور اس شعبے کی مجموعی نقل و حمل 23.99 ارب ٹن کلومیٹرز رہی جو گزشتہ برس سے 39.7 فیصد زائد ہے۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کاغزہ میں تازہ ترین پی...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں سلامتی کی تازہ ترین پیش رفت اور جاری کشیدگی سمیت مزید جانی نقصان کے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل بچوں اور خواتین سمیت شہریوں کے جانی نقصان کی مذمت کرتے ہیں جسے وہ ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور اسے فوری طور پر روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور طاقت کا متناسب استعمال اور فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں اور شہری اشیاء کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

 ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ سے اسرائیل پر اندھا دھند راکٹ داغنے کی بھی مذمت کی جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے اور فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں دونوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

فرحان حق نے کہاکہ سیکرٹری جنرل تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور دشمنی کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کریں۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارس روور کی تصاویرمیں مریخ کی سطح پر دریا ک...

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے پرسیورینس روور کی طرف سے لی گئی نئی تصاویر میں کسی دور میں مریخ پر بہنے والے تیز دریا کی نشانیاں ملی ہیں، جو اس سے کہیں زیادہ گہرا اور تیز تھا جس کے سائنس دانوں نے ماضی میں کبھی ثبوت  دیکھے تھے۔

ناساکے مطابق ان مشاہدات سے سائنسدانوں کو اس بات پر دوبارہ غور کرنے کا موقع ملا ہے کہ سرخ سیارے پر قدیم دریا کیسے بہتا تھا۔

ناسا نے کہا کہ پانی والے ماحول کو سمجھنے سے سائنسدانوں کو قدیم مائکروبیل زندگی کے آثار تلاش کرنے کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے جو شاید مریخ کی چٹانوں میں محفوظ ہو۔ پرسیورینس روور فی الحال ایک چٹان کے پنکھے کی شکل کے ڈھیر کے بالائی حصے پر دریافتوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جو 250 میٹر اونچا ہے اور اس میں بہتے ہوئے پانی کی نشاندہی کرنے والی پرتیں موجود ہیں۔

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش،ڈھاکہ میں کرشنا چورا کے پھول کھل ا...

ڈھاکہ (شِںہوا) ڈھاکہ کے کچھ حصوں میں سڑک کنارے کرشنا چورا کے درخت مکمل طور پر کھل اٹھے ہیں اور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں رائل پوئن سیانا کو "کرشنا چورا" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ موسم گرما کے بہترین پھولوں میں سے ایک ہے جو درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھنے پر جوبن پر آتا ہے۔

بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں طالب علم ایک جھیل کنارے علاقے کا دورہ کررہے ہیں جہاں کرشنا چورا یا رائل پوئن سیانا درخت مکمل طور پر کھل اٹھے ہیں۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں لوگ ایک جھیل کنارے علاقے کا دورہ کررہے ہیں جہاں کرشنا چورا یا رائل پوئن سیانا درخت مکمل طور پر کھل اٹھے ہیں۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں ایک جھیل کنارے علاقے میں ایک لڑکی مکمل طور پر کھلتے ہوئے کرشنا چورا یا رائل پوئن سیانا درخت کے ساتھ تصاویر بنارہی ہے۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں ایک لڑکا کرشنا چورا یا رائل پوئن سیانا پھول جمع کررہا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں