• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

9مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر...

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتا لہذا ان واقعات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا پڑے گی۔ ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر کہا گیا کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا، ہم میں لاکھ خامیاں ہیں لیکن عوام کے جان و مال کا دفاع کریں گے، 9 مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتا، ان واقعات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نینیب قانون کو عدالت میں چیلنج کیا اورکہا میں اس سیکوئی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا لیکن عدالت میں عمران خان نے اس قانون کے ایک ایک لفظ کا فائدہ اٹھایا، اگر عمران خان وہی کریں گیجو وہ کہتے رہے ہیں تو نیب عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا جو شخص کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ اگرآپ نے ٹرانزکشن کے بدلے بنی گالا میں زمین نہیں لی توعدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں کاروبار کرنا جوئے شیر لانے کے مت...

نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ پاکستان میں وہی غیر ملکی سرمایہ کار قدم رکھتا ہے جس کے پاس دوسرا آپشن نہ ہو۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی بھاری اکثریت اگر پیسہ لگائیں بھی تو انکا ہدف برامدات نہیں بلکہ مقامی آبادی ہوتی ہے۔ ٹیکنالوجی یا انڈسٹری میں وہی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوتے ہیں جنھیں ناقابل یقین منافع دیا جائے جیسا کہ آئی پی پیز۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو مرکزی حکومت صوبائی حکومت اور مقامی حکومت سے درجنوں اجازت نامے اور این او سیز لینا پڑتی ہیں اور ہرقدم پرایسی کرپشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ انکے چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اسی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری گیارہ فیصد اوراگر چینی سرمایہ کاروں کو شمارنہ کیا جائے تو یہ چند فیصد ہی رہ جائے گی جبکہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ 29 فیصد سے زیادہ اور چین میں 35 فیصد سے زیادہ ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار اپنے ساتھ نئے خیالات، نئی ٹیکنالوجی اور جدید پراسس لاتے ہیں جبکہ مقامی آباد کی ہنرمندی اورمحاصل میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ یہاں ہر ممکن طریقہ سے ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جس سے ملکی قرضے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان، بلوچ علحیدگی پسندوں، وکیلوں کی تحریک اور حالیہ سول فرمانی نے ملکی امیج اورمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ موجودہ زہریلے سیاسی ماحول، معاشی بربادی اورعدم استحکام کی صورتحال میں غیرملکی و مقامی سرمایہکارتو کیا کوئی دیوانہ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی عدم دلچسپی اور سیاسی عدم استحکام کی...

حکومت کی عدم دلچسپی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان 2027ء تک 50ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گاجس سے ملکی معیشت مسلسل دباؤ کا شکار رہے گی اور ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام بھی شروع نہیں کئے جا سکیں گے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق یقین دلایا تھا کہ اگر علاقائی ملکوں کے مطابق پاکستان کو ہموار سطح اور یکساں مواقع مہیا کئے جائیں تو 2027ء تک ٹیکسٹائل کی برآمدات کو 50ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے بجلی 19.99روپے فی یونٹ اور گیس 9ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں 2سالوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 55فیصد کا اضافہ ہوا اور 2022ء میں پاکستانی برآمدات 11.25ارب ڈالر سے بڑھ کر 19.5ارب تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور بجلی اور گیس چوری کی روک تھام میں ناکامی کے بعد حکومت نے اِ ن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان اس وقت تجارتی حریف ملکوں میں سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے جبکہ اندرون ملک بھی سندھ کو گیس 5ڈالر جبکہ پنجاب کو 13.2ڈالر، انڈیا میں 6.1ڈالر، بنگلہ دیش میں 7.6اور ویتنام میں 7.8ڈالر میں مہیا کی جا رہی ہے۔

پنجاب کو بجلی فل ٹیرف پر مہیا کی جا رہی ہے جو 44روپے فی یونٹ بنتا ہے مگر اس کے برعکس انڈیا میں بجلی 7سینٹ، بنگلہ دیش میں دس اور ویتنام میں 6سینٹ پر مہیا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی آڑ میں حکومتی اقدامات نے پورے صنعتی برآمدی شعبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ اگر بجلی اور گیس کے مساویانہ ٹیرف نہ دیئے گئے اور اِن کی چوری نہ روکی گئی تو صنعتوں کے بند ہونے سے بے روزگاری کا ایسا سیلاب آئے گا جو اب تک کی معاشی ترقی کی تمام تر کامیابیوں کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو کی وصولیاں 99.9فیصد ہیں مگر فیصل آباد کے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام سے بھی دوسرے شہروں اور صوبوں کی بجلی چوری کی وصولیاں بھی کی جارہی ہیں جن کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فیسکو کیلئے بجلی کی اصل لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ 20روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اور خاص طور پر معاشی ماہرین کو اس صورتحال پر فوری توجہ دینا ہو گی ورنہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صنعتوں کے ہاتھ پیر باندھ کے اس سے ترقی کی توقع نہ رکھی جائے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں آگیا، سندھڑی سم...

پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں آگیا، سندھڑی سمیت دیگر آم اقسام کی خرید و فروخت،مانگ میں اضافہ،قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں فروخت کیلئے آگیا ہے، سندھ کے سب سے مشہور آم سندھڑی سمیت دیگر آموں کے اقسام کی خرید و فروخت شروع ہو گئی، پھلوں کے بادشاہ آم کی مارکیٹ میں آمد کیساتھ ہی آم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں آم کے مختلف اقسام کی بڑی مقدار میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ڈیلرز نے خرید و فروخت کیلئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے، معالجین کے مطابق، آم نا صرف دل بلکہ معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں، آم کے 26اقسام موجود ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی آموں کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں کاروں کی فروخت میں 10 ماہ کے دوران 5...

ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ملک میں 88620 یونٹس مسافر کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 191238 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل میں 2844 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 61 فیصد کم اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 95 فیصد کم ہے۔ مارچ میں ملک میں 7201 یونٹس اور گزشتہ سال اپریل میں 18626 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی 41497 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی اور ا س سے زیادہ پاور کی 84396 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح اسی مدت میں 1000 سی سی پاور کی 11531یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 70 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی یونٹ تک کے 38170 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کیمطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 35592 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 48 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 800 سی سی سے کم پاور کے 68678 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار ہفتہ وار بنیادو...

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطاق 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63480 بیرل ریکارڈ کی گئی جو 23 اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے مقابلہ میں 8.1فیصد کم ہے۔23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69110 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3217 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3.3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3325 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمار کیمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29924 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 32703 بیرل یومیہ تھی۔ پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4704 بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے میں 4861 بیرل تھی۔ پی پی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 10727 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں 12126 بیرل تھی۔ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 867 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 1138 بیرل تھی۔ اسی طرح 30 اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 686 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 65، پی پی ایل 597 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 908 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 726، پی او ایل 66، پی پی ایل 645 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 963 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 10 ماہ ک...

ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطا بق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ملک میں 5.28 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں ملک میں 7.30 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل میں 0.40 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو مارچ کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 50 فیصد کم ہے۔ مارچ میں ملک میں 0.40 ملین ٹن اور گزشتہ سال اپریل میں 0.92 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے نوماہ میں پی ٹی ایل کی...

پینتھر ٹائرز لمیٹڈ (پی ٹی ایل ) نے رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ )کے دوران فروخت میں 2 فیصد اور مجموعی منافع میں 20 فیصد اضافہ رپورٹ کیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران، پی ٹی ایل نے 14 بلین روپے کی مجموعی فروخت اور 1.7 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا، جس کے نتیجے میں مجموعی منافع کا تناسب 13 فیصد ہے۔ پی ٹی ایل نے اس عرصے کے دوران 0.60 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی۔مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں، آٹو پارٹس میں محصولات کو 13.9 بلین روپے سے 14.1 بلین روپے تک بڑھا دیا۔ پی ٹی ایل کی علامت کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج یہ فرم 3.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آٹوموبائل پارٹس اور لوازمات کے شعبے میں رجسٹرڈ تیسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔منافع کے سہ ماہی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی ایل نے مالی سال 23 کی حال ہی میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی(جنوری-مارچ) اور اس کے بعد دوسری سہ ماہی ( اکتوبر-دسمبر )میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ، پی ٹی ایل کو جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی-ستمبر ) میں خالص نقصان اٹھانا پڑا۔پہلی سہ ماہی میں، پی ٹی ایل نے 4.4 بلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 367 ملین روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کو 267 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں، آٹو پارٹس فرم نے 4.81 بلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 603 ملین روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 131 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ تیسری سہ ماہی میں، کمپنی نے 4.88 بلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 813 ملین روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔ کمپنی نے 236 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ لہذا، مجموعی منافع اور خالص منافع کے مارجن کا حساب بالترتیب 17 فی صداور 4.85 فی صد پر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن(کل)15مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدعوام میں خاندانوں کی اہمیت،خاندانی زندگی کے متعلق شعور و آگہی اور اس کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔خاندانوں کے عالمی دن کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں سیمینارز،ریلیاں مذاکرے اور سمپوزیم منعقد ہوں گے جس سے خطاب کے دوران مقررین مشترکہ خاندانی نظام کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان کا116واں ی...

پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان کا116واں یوم پیدائش 14مئی اتوار کو منایا جائے گا۔سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان 14مئی 1907ء کو ضلع ہری پور ہزارہ کے ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔جنرل ایوب خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی تھے وہ 27اکتوبر 1958ء سے لے کر 25مارچ 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے۔ایوب خان19اپریل1974ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولان میں مشکاف کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا،...

بلوچستان کے ضلع بولان میں مشکاف کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا ہے جنہیں سبی منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تینوں ملزم آزاد...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرامن تحریک اس وقت بدترین ریاستی دہشتگردی کی شکار ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تینوں ملزم آزاد ہیں اور اپنی گردنیں بچانے کیلئے ملک کو انتشار میں دھکیل رہے ہیں۔میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے عمران خان کی ماورائے قانون و عدالت گرفتاری ناقابل قبول ہے، ملک میں ہائبرڈ مارشل لا ء آئین و قانون کو تسلیم کرنے کو قطعاًتیار نہیں، پرامن احتجاج کا آئینی حق رکھتے ہیں، کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، کارکن قیادت کے فیصلے کی روشنی میں پورے ملک میں نکلیں اور پرامن طریقے سے ظلم و ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کیخلاف درخو...

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کیخلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، رضوان عباسی نے عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ںکاح کیوں کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان اور بشری بی بی اسلام آباد کی حدود میں رہتے رہے، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کیلئے لے جایا گیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا فروری 2018 میں دوبارہ نکاح اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے شادی ختم ہونے کے بعد بشری بی بی سے نکاح کیا تھا۔ درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سیشن عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈ...

امریکا کے 2 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا۔ امریکا کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے 2 لاکھ 37 ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کا ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیا۔ امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے کہا ہے کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔ ہیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کے لیے سسٹم کو کھول دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب؛ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر...

سعودی عرب میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یو ٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے خاتون یو ٹیوبر کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر ادارے کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔خاتون یوٹیوبر کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یوٹیوبر نے نے ادارہ امر بالمعروف کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلائیں جس پر عوامی ردعمل آیا اور معاشرے کے اقدار اور اصولوں پر بھی سوال اٹھا۔ خاتون نے جو کیا وہ سوشل میڈیا سے متعلق طے شدہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی ہے۔ خاتون یوٹیوبر کو طلب کرکے ان کا بیان لیا گیا تھا اور سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ انتخابات، سابق جرمن فٹبالر کا طیب اردو...

ترک نژاد جرمنی کے سابق فٹبالر مسعود اوزل نے ترکیہ کے انتخابات میں رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مسعود اوزل نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکانٹ سے ترک صدر سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'مسٹر صدر ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں'۔ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں(آج)ا توار یعنی 14 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان سمیت 3 امیدوارمیدان میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف بھارتی فلم ساز نے عمران خان پر گانا چر...

بھارت کے نامور فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اپنی متنازع فلم دی کشمیر فائلز کا گانا چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ وویک رنجن نے ٹوئٹر پر عمران خان کے انسٹاگرام اکانٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو سے متعلق بھارتی فلم ساز نے دعوی کیا کہ ویڈیو کے پیچھے چلنے والا گانا 'ہم دیکھیں گے' ان کی فلم کشمیر فائلز کا آفیشل گانا ہے۔ بھارتی فلم ساز نے واضح کیا کہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہاس سے حاصل کررکھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کے روس پر صدارتی انتخابات میں دھاندلی...

ترکیہ نے روس پر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے جس کے رد عمل میں روس نے الزامات کی تردید کی ہے۔ کریملن کی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات جھوٹے ہیں جو جھوٹے لوگوں نے گھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے حریف کمال کلیک داد اوغلو نے روس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں رائے شماری غلط شائع کرنے پر انتباہ جاری کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات(آج)...

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات(آج) اتوار کو ہوں گے ، 6 کروڑ 40لاکھ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ترک ووٹر 14 مئی کو پانچ سال کیلئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ملک کے اقتدار کا فیصلہ کریں گے، یہ الیکشن ایک ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب ترکی کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور فروری میں آنیوالے شدید زلزلے کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی کے 81 صوبوں میں انتخابات کیلئے 26 پارٹیاں مدمقابل ہیں ، رواں انتخابات میں 6 ملین نئے ووٹرز شامل ہوئے ہیں جبکہ 3۔4 ملین ووٹرز بیرون ممالک سے ووٹ ڈال سکیں گے ۔ ووٹرز 600 ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب بھی کریں گے جو کہ 87 اضلاع میں پارٹی کی فہرست کے متناسب نمائندگی سے منتخب ہوتے ہیں۔ صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر رجب طیب اردگان کا مقابلہ حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ داراوغلو سے ہے۔ ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی (جمہوریت خلق پارٹی) ہے یہ سیکیولر ترک جمہوریہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی طرف سے تشکیل دی گئی یہ جماعت ترک قوم پرستی کے نظریے کی وفادار ہے اور اسے سیاست کے مرکز میں بائیں بازو کی جماعت سمجھا جاتا ہے۔ رپبلکن پیپلز پارٹی نے نیشن الائنس نامی اتحاد میں خود کو دیگر قوم پرست اور قدامت پسند قوتوں کے ساتھ نتھی کر دیا ہے، جن کے مشترکہ ووٹ اردگان کی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (جسے آق پارٹی بھی کہا جاتا ہے )کو شکست دینے کے لیے کافی ہو سکتے ہیں۔

حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ داراوغلو کو نیشن الائنس نے اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے، وہ حزب اختلاف کی 6 جماعتوں کے اتحاد کے متفقہ امیدوار ہیں۔ وہ نرم لہجے میں گفتگو کرنے والے سابق سرکاری افسر ہیں اور اس لحاظ سے وہ ترکی کے طاقتور صدر اردغان سے بالکل مختلف شخصیت ہیں ، قلیچ داراوغلو ایک انتہائی تجربہ کار سیاست دان ہیں، وہ سال 2002 میں رکنِ پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔ سال 2010 میں ری پبلکن پیپلز پارٹیکی قیادت سنبھالنے کے بعد سے وہ کئی انتخابات ہار چکے ہیں، پارٹی کے لیڈر کے طور پر اپنے 13 برسوں میں انہوں نے اپنی پارٹی کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ 74 سالہ کمال قلیچ داراوغلو کے پاس ترکی کے سب سے طاقتور لیڈر رجب طیب کو شکست دینے کا اب تک کا سب سے بڑا موقع ہے۔ دوسری جانب قوم پرستوں کی طرف سے 2018 کے صدارتی انتخابات کے لیے حزب اختلاف کے امیدوار محرم اینجہ اپنی نئی ہوم لینڈ پارٹی کی جانب سے انتخاب لڑ رہے تھے مگر ان کی جانب سے دو روز قبل اچانک دستبرداری کے اعلان نے قلیچ دار اوغلو کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ نمایاں عوامی حمایت کے ساتھ دیگر قوم پرست اور بائیں بازو کی قوتوں نے نیشن الائنس سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف بائیں بازو کی جماعتیں صرف پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے سکی ہیں، ترکی کی بڑی کرد اقلیت سے تعلق رکھنے والے ممکنہ امیدواروں کو صدارتی دوڑ کے لیے خود کو نامزد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے پاس صرف قلیچ داراوغلو کی حمایت کا راستہ بچا ہے۔ صدر کے عہدے کیلئے اردگان اے کے (آق) پارٹی کے امیدوار ہیں، یہ پارٹی 2002 سے اقتدار میں ہے، اردگان 2003 میں وزیر اعظم بنے، اور پھر 2018 میں دوبارہ منتخب ہونے سے پہلے 2014 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ، اس بار اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں تو یہ ان کی آخری مدت ہو گی۔ اس سے قبل وہ 1994 سے 1998 تک استنبول کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ آق پارٹی ایک قدامت پسند جماعت ہے، وہ اس وقت انتہائی دائیں بازو کی نیشنلسٹ موومنٹ کے ساتھ اتحاد میں ہے جو قدرے غیر مقبول ہو چکی ہے،تاہم اس غیر مقبول اتحاد کے باوجود اردوگان خود عوام کے ساتھ کسی حد تک سازگار درجہ بندی برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مئی کا آخری ہفتہ خطرناک نظر آ رہا ہے، بہت کچ...

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکوالیکشن کروائے۔ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں،ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، بات ایمرجنسی سے بھی آگے جا سکتی ہے۔ منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کیساتھ سوچ سمجھ کرفیصلے لینے چاہئیں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔ منظور وسان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں،وف...

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ ہوئی تو کارروائی ہوگی۔ نوید قمر کا کہنا ہے کہ لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی، آئندہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاف کی سطح کے معاہدے کے بعد لیٹر آف کریڈٹ ایل سیز کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القادر ٹرسٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمرا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملی عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتاہے، تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی نے کہا آرٹیکل 245 کا نفاذ ہے لہذا عمران خان کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی کا یہ موقف جارحانہ ہے، اس موقف کا مطلب وہ بنیادی حقوق غصب کرنا ہے جو جمہوری اور اسلامی ریاست کی بنیاد ہیں، تصور نہیں کیا جا سکتا ایک ذمہ دار حکومت شہریوں کیلئے انصاف کی رسائی میں یہ رکاوٹ ڈالے گی۔ عدالت نے آرٹیکل 245 کے نفاذ میں عدالت تک رسائی کے نکتے پر اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرکے اہم آئینی نکتے پر معاونت طلب کرلی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے متعلقہ فورم احتساب عدالت ہونے کا اعتراض بھی اٹھایا، عمران خان کو سپریم کورٹ احکامات پر ہائیکورٹ پیش کیا گیا، ایڈوکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا اعتراض درست نہیں، ہائیکورٹ کوڈ آف کریمنل پروسیجر کی سیکشن 561اے کے تحت بھی کیس سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچای...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ساری قوم عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، فوج کسی دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں ہے، فوج بھی چاہتی ہے خزانہ لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے آئین و قانون کے ریڈار میں آئیں، ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیت گئی سازشی ہار گئے، سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کے بجائے شہباز شریف کو استعفی دینا چاہیے، ووٹ بیچنے والوں کو سکیورٹی مل سکتی ہے تو الیکشن کیلئے بھی سکیورٹی مل سکتی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 1997 میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے یاد رکھیں یہ 2023 ہے جب دلیل ختم ہوتی ہے تو حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے، قوم حکومت سے نفرت کرتی ہے، مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، حکومت ہر روز اپنے پاں پر خود کلہاڑی مارتی ہے، مارشل لا اور ایمرجنسی کی خواہشیں دم توڑ گئیں، عدالت کا فیصلہ بھانپ کر دھرنے کا سانپ نکالا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین اقتصادی تعاون روشن مستقبل کی طرف گام...

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) نے ملکی اور علاقائی سیاسی اور اقتصادی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کم سے کم اہداف حاصل کر لیے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ایک وزٹنگ اسکالر محمد عامر رانا نے فوڈان یونیورسٹی میں بین الاقوامی علوم پر55 ویں یوتھ اکیڈمک ورکشاپ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی ) کا ایک اہم جزو ہے، مہمان سکالر نے سی پیک کی کامیابیوں اور بی آر آئی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ' سی پیک سیکورٹی: چیلنجز اینڈ ریسپانس'' کے عنوان سے ایک تقریر کی۔ گوادر پرو کے مطابق عامر رانا نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے نقطہ نظر کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ اس اقدام سے حکومت کو اقتصادی ترقی اور فوجی ترقی سمیت مدد ملی۔ اس سے انہیں انسداد دہشت گردی جیسے ابھرتے ہوئے مسائل سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے روایتی سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی طاقت کا فائدہ اٹھانے کی اجازت ملتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا تاہم، پاکستان کو جغرافیائی سیاسی مجبوریوں کا سامنا ہے جیسے کہ ہندوستانی عنصر اور اس کا مغربی ملٹری ہارڈ ویئر پر انحصار، جو ملک میں سی پیک منصوبے کی کامیابی میں رکاوٹ بنی ۔

گوادر پرو کے مطابق اسکالر نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ پاکستان کے الگ الگ سیاسی مسائل اور طاقت ور اشرافیہ کا رویہ بھی سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کے اہداف کے حصول میں مشکلات کا باعث ہے۔ ملک نے اس طرح کے ایک بین الاقوامی بڑے اقدام کے لیے درکار بیانیے کی اہمیت کو پوری طرح سے نہیں سمجھا ہے، اور نہ ہی اس نے مغربی اور ہندوستانی پروپیگنڈے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کا مناسب طور پر مقابلہ کیا ہے۔ مزید برآں، اشرافیہ اور متوسط طبقے کے درمیان مروجہ ذہنیت مغرب سے بہت زیادہ متاثر ہے، دو ملکوں کے دو لوگوں کے درمیان عدم اعتماد کا ایک عنصر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رانا نے انتہا پسندی کو پاکستان اور سی پیک کے لیے ایک اور بڑا چیلنج قرار دیا۔ مسائل برتری کے سنڈروم اور ایک تنگ عالمی نظریہ کے ذریعہ پیچیدہ ہیں۔ انتہا پسندی نہ صرف پاکستان بلکہ سی پیک کے لیے بھی خطرہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان چیلنجوں کے باوجود، عامر رانا مسائل کے حل اور سی پیک کے نفاذ کا وعدہ کرنے کے بارے میں پر امید ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان کثیر سطحی تبادلوں کو گہرا کرنے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باہمی فائدہ مند اقتصادی تعاون کے ذریعے حاصل کیا جائے گا، جو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگر...

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چا لہ جی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔گوادر پرو کے مطابق اپنے پیغام میں چا ولہ جی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں آئین کی رہنمائی میں پاکستانی عوام نے مشکلات پر قابو تے ہوئے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے اور ملک کی تعمیر اور معاشی و سماجی ترقی ، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی بھائی اپنے اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوں گے اور آگے بڑھنے کی راہ میں خطرات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور ملک و قوم کے ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چاو لہ جی نے اس بات پر زور دیا کہ چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار کی حیثیت سے چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں اور منفرد "آہنی" دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کے درمیان دوستی میں اضافے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان گلاب انڈسٹری میں ت...

پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے اعلیٰ معیار کے گلاب پیدا کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے ، گلاب کی صنعت میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں ، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ پاکستانی گلاب کے پیداواری کلسٹر قائم کیے گئے ہیں، یہ کم لاگت کے لیے حوصلہ افزا ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر نعیم اقبال چیمہ نے چین کی کاونٹی پنگین میں منعقدہ 2023 روز مصنوعات کی نمائش میں شرکت کی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں، ''بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو'' گلاب انڈسٹری کنسورشیم کا باضابطہ طور پر قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی کو پنگین روز کے عالمی پارٹنر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستان دنیا کے اعلیٰ معیار کے گلاب پیدا کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ''ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کنسورشیم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیر جہتی اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور افرادی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک کیریئر کے طور پر کام کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق وانگ نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ پاکستانی گلاب کے پیداواری کلسٹر قائم کیے گئے ہیں، جو کم لاگت کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ مثال کے طور پر پتوکی گلاب کلسٹر کو لے کر، پھولوں کے کلسٹر کی ترقی سے پہلے مجموعی آمدنی کا تخمینہ 24.21 ملین ڈالر سالانہ ہے۔

کلسٹر ڈویلپمنٹ بیسڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ویژن 2025 کے مطابق، کلسٹر ڈویلپمنٹ کی سرمایہ کاری سے پروگرام کے دوسرے سال سے آمدنی متوقع ہے جس کے نتیجے میں دوسرے سال میں 2.96 ملین ڈالر اور 5ویں سال میں 13.25 ملین ڈالر کی اضافی مجموعی آمدنی ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق تازہ پاکستانی گلاب کی پنکھڑیوں کو عام طور پر رسمی اور آرائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ خشک پنکھڑیوں اور گملوں میں اگائے جانے والے پودے بنیادی طور پر خلیجی ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں۔ پاکستانی گلاب کے ضروری تیل، گلاب کے عرق، گلاب کے جام اور ہربل اور کاسمیٹک کی صنعتوں میں گلاب کی درخواست جیسی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیشکش چینی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان پاکستان گلاب کی نمائش کو مزید وسعت دے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں گلاب کی کاشت کے تقابلی فوائد میں مختلف زرعی موسمی علاقے شامل ہیں جو مختلف گلابوں کے لیے بہترین موزوں ہیں، زیادہ پیداوار اور گرمی برداشت کرنے والی اقسام، اور سستے انسانی وسائل۔ پاکستان میں گلاب کا کل رقبہ 9,480 ایکڑ ہے جس کی سالانہ پیداوار 42,660 ٹن ہے، یہ بات یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد (یو اے ایف) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گوادر پرو کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔

گوادر پرو کے مطابق یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گلاب کی صنعت میں بہت سے ممکنہ تعاون کے مواقع موجود ہیں، دونوں فریق گلاب کے جراثیم کے تبادلے اور پاکستان میں چینی تجارتی گلاب کی نسلوں کی تشخیص کو مزید گہرا کر سکتے ہیں روزا دماسکینا کے کھلنے کی مدت اور روزا سینٹی فولیا یو اے ایف کے ضروری تیل کی پیداوار اور معیار کو بڑھانا،ہائبرڈ گلاب کی تشہیر کے لیے چینی گلاب کے روٹ اسٹاک کی تشخیص، روزا سینٹی فولیا 'یو اے ایف' ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی سرٹیفیکیشن، خشک گلاب کی کلیوں اور پنکھڑیوں کی پیداوار کے لیے چینی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کنٹریکٹ فارمنگ چینی منڈیوں کو برآمد کرنے کے لیے بھی قابل عمل راستے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان چھوٹے کاشتکار گھرانوں کا ملک ہے جس کی ایک طویل تاریخ ہے اور پھولوں کی کاشت میں بھرپور تجربہ ہے۔ ڈاکٹر اقرار نے نتیجہ اخذ کیا کہ بی آر آئی کے ذریعے عالمی منڈیوں کو ہدف بنا کر پاکستان کی فلوریکلچر کی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی وزیرستان لوئرکے ماحولیاتی نمونوں میں پ...

جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔ وائرس جینیاتی طورپر ستمبر 2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت رکھتا ہے۔ رواں برس 6 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین خطرے کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ وائرس کی شناخت پاکستان کے موثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گ...

پاک فوج نے شمالی بلوچستان میں تخریب کاروں کیخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تخریب کاروں کیخلاف گزشتہ روز سے جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 جوان اور ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام شروع کیا گیا تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم کیلئے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے رابطوں، سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے انٹیلی جنس فالو اپ جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے عمران نیازی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا، اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے دہشت گردی کے واقعات کئے، حالیہ واقعات عمران خان کی ماسٹر مائنڈنگ کا اعتراف بھی ہیں، قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں ناقابل تصور ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان میں زہریلی گیس 4 مزدوروں کی زندگیاں نگ...

ملتان میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ ملتان بہاولپور روڈ پر ایک مزدور تیل کا کنواں صاف کر رہا تھا کہ زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر کنویں میں گر گیا۔ کنویں میں تیل اور صابن کی باقیات تھیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس کو بچانے کے لیے ایک ایک کرکے اس کے مزید 3 ساتھی مزدور کنویں میں اترے تو وہ بھی زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر کنویں میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور چاروں مزدوروں کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ،پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنان کو ایم پی ا...

سرکاری و نجی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا وگھیرا وکے الزام میں سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جلاو گھیرا وکے الزام میں گرفتار افراد کے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے۔ کراچی میں جلاو گھیرا وکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو لاڑکانہ ، سکھر، جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج کی آڑ میں افغان باشندوں نے بھی لوٹ مار، جلاو گھیرا واور تشدد میں حصہ لیا، ایم پی او کے تحت نظر بند کیے جانے والے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،جلاو گھیرا وکے بعد فضائی آلودگی میں اض...

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 مئی سے شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران گاڑیاں، املاک جلانے اور شیلنگ سے شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد شہر میں لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی میں سبزے کی شرح صرف ایک فیصد تک رہ گئی۔ گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران درختوں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں بھی جلا دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پودوں اور درختوں کے ساتھ یہ رویہ ماحولیاتی بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے،...

پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سے رہا ہونے والے 198 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے تھے، قیدیوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق بھی ہوچکی تھی، ماہی گیروں کی رہائی قیدیوں کے امور کو سیاسی رنگ نہ دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تین روز کی بندش کے بعد پنجاب کے سرکاری تعلیم...

تین روز کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔ سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی، پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز ہفتہ کو بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ سکولز بند ہی رہتے ہیں۔ پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔ دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان میں اے اور او لیول کیمبرج امتحانات پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا، کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے مطابق پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے سکولز بند اور امتحانات متاثر ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے دو چہرے، جلد بے نقاب کروں گا، س...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔ اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزائیں دل...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کینٹ میں شرپسندوں کی جانب سے فوج کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کو سزائیں دلوانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں سرگرم ہوگئیں۔ لاہور کینٹ میں شر پسندوں نے ملک دشمنوں کی طرح فوج کے دفاتر پر حملہ کیا، 9 مئی سیاہ ترین باب کے طور پر ملکی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ جناح ہاس میں شہدا کی تصاویر کی پامالی سمیت سرکاری املاک پر جلا گھیرا اور لوٹ مارکا بازار گرم کیا گیا، جناح ہاس میں فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ لاہور میں شرپسندوں نے فوجی دفاتر کو بھی نہ چھوڑا، چند شرپسندوں نے سیاسی قائدین کے اشاروں پر فوجی دفاتر پر حملہ کر کے وہاں پرموجود سامان اور دیگر چیزوں کو جلا کر خاکستر کر دیا۔ شرپسندوں نے حملہ میں دفاتر کی در و دیوار کو مِسمار کر کے اپنے مکروہ عزائم سے ثابت کر دیا کہ یہ حملہ دراصل ملک دشمنی میں وطنِ عزیز اور اس کے محافظین پر کیا گیا۔ ہائی لیول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں کو سرگرم کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق قرار واقع سزائیں دلوائی جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف مقدمات پر کارروائی روکنے کا...

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں ان کیخلاف قائم 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں کریمنل کے 9 مقدمات درج ہیں، عمران خان کے خلاف 7 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، ایک مقدمہ خارج اور دوسرے مقدمے سے بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ 26 مئی کو ساڑھے 9 بجے سماعت ہو گی، ایسوسی ایٹ وکیل کے مطابق عمران خان کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگامہ آرائی واقعات، پنجاب حکومت کا تحقیقات...

پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں جناح ہاوس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاوگھیراوکی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ تھوڑپھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کو پکڑیں گے نہیں، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہر شرپسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان سے 18 ہزار سے زائد افراد ایتھوپیا داخل...

ادیس ابابا (شِنہوا) سوڈان میں جاری صورتحال کے پیش نظر ایتھوپیا آنے والے افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(یو این او سی ایچ اے) نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ لوگ سوڈان سے میٹیما کے سرحدی قصبے کے ذریعے ایتھوپیا آ رہے ہیں جن کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ 

مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 440 سے زائد افراد ایتھوپیا کے بینشانگل گوموز خطے میں کرمک سرحدی کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے ایتھوپیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق سوڈان میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایتھوپیا کے گامبیلا خطے میں پگاک / بوبیر سرحدی کراسنگ پر نئے آنے والے افراد کی اطلاع ملی ہے۔

یو این او سی ایچ اے کے اعداد و شمار کے مطابق آمدہ افراد کا تعلق 60 قومیتوں سے ہے اور سب سے بڑا گروہ ایتھوپینز ، سوڈانیوں اور ترک کا ہے۔

اس سے قبل یو این او سی ایچ اے نے اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں کو نقل مکانی کی ضرورت ہے ان کے لیے پناہ گاہیں اور استقبالیہ کے علاقے زیر تعمیر ہیں اور مزید طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

سوڈان میں 15 اپریل سے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان مہلک مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تنازعہ شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا لیبیا میں بیرونی مداخلت کے خلا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے لیبیا میں بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسے ملک میں طویل بحران کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے منسٹر قونصلر سن ژی چھیانگ نے کہا کہ لیبیا کی ملکیت کے اصول اور لیبیا کی قیادت سے وابستگی ہی ملک میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی دستاویزات کے حوالے سے لیبیا بارے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو لیبیا کے سیاسی استحکام، قومی مفاہمت اور معاشی ترقی کے لیے تعمیری حمایت فراہم کرنی چاہیے اور لیبیا کی صورت حال بارے بیرونی طور پر مسلط کردہ حل کے پیچیدہ اثرات سے بچنا چاہیے۔

سن نے کہا کہ آئی سی سی سے متعلق سرگرمیوں پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی سی سی روم کے قانون کے مطابق تکمیل کے اصول پر سختی سے عمل جاری رکھتے ہوئے متعلقہ ممالک کی عدالتی خودمختاری اور معقول رائے کا مکمل احترام کرے گا اور اپنے کام میں سیاست اور دوہرے معیار سے گریز کرے گا۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا لیبیا میں بیرونی مداخلت کے خلا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے لیبیا میں بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسے ملک میں طویل بحران کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے منسٹر قونصلر سن ژی چھیانگ نے کہا کہ لیبیا کی ملکیت کے اصول اور لیبیا کی قیادت سے وابستگی ہی ملک میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی دستاویزات کے حوالے سے لیبیا بارے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو لیبیا کے سیاسی استحکام، قومی مفاہمت اور معاشی ترقی کے لیے تعمیری حمایت فراہم کرنی چاہیے اور لیبیا کی صورت حال بارے بیرونی طور پر مسلط کردہ حل کے پیچیدہ اثرات سے بچنا چاہیے۔

سن نے کہا کہ آئی سی سی سے متعلق سرگرمیوں پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی سی سی روم کے قانون کے مطابق تکمیل کے اصول پر سختی سے عمل جاری رکھتے ہوئے متعلقہ ممالک کی عدالتی خودمختاری اور معقول رائے کا مکمل احترام کرے گا اور اپنے کام میں سیاست اور دوہرے معیار سے گریز کرے گا۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ۔پاکستانی سفیر کا دورہ

چھنگ ڈو میں پاکستان کے قائم مقام قو نصل جنرل آغا حنین عباس خان (دائیں) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے شہر کاشغر کی کاؤنٹی شوفو میں موسیقی کے آلات بنانے کی روایت کے لیے مشہور ایک گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن میں چینی نسلی اقلیتی گروپ کی بنُائی کی...

لندن (شِنہوا) چین کے نسلی اقلیتی گروپ کی بُنائی کی مہارت پیش کرنے والی مصنوعات نے لندن کرافٹ ویک کے شرکا کو حیران کردیا۔

ان مصنوعات کے نمایاں کپڑوں کو ڈولونگ نسلی گروپ سے تعلق رکھنے والے جو لا ہوں نے ہاتھ سے تیار کیا تھا جو چین کی اقلیتی قومیتوں میں سب سے کم آبادی والے گروہوں میں سے ایک ہے۔

اونی دھاگے سے بُنے یہ کپڑے، روایتی ڈولونگ کمبلوں کی السی ساخت سے زیادہ نرم ہیں۔ مصنوعات میں کمبل، اسکارف، فون پاؤچز ، کشنز اور بیگز شامل ہیں۔

کاتسو اینڈ پال لمیٹڈ کے ڈائریکٹر پال ایورٹ نے اسکارف پہننےکے بعد کہا کہ یہ نرم اور موٹاہے اور بہت خوبصورت ہے۔

ایورٹ کے مطابق روایتی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں فیشن کے ساتھ پیش کیا جائے اور یہ دکھایا جائے کہ انہیں کس طرح پہنا جا سکتا ہے۔

چینی ملبوسات کی کمپنی زیڈ یو سی زیڈ یو جی کے قائم کردہ اسٹوڈیو کے غیر ملکی نمائندے شین یرین نے کہا کہ اگرچہ کچھ مصنوعات کی تیاری  مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر کی گئی تھی  لیکن اس کی دستکاری اور ظاہری شکل اب بھی ڈولونگ کمبل کی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہے۔

کرافٹ ویک کے دوران اسٹوڈیو ایک ورکشاپ بھی منعقد کرے گا جہاں شرکا مختلف رنگوں کے دھاگے کی بنیاد پر کمبل پیٹرن ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

اس سال لندن کرافٹ ویک برطانیہ کے دارالحکومت میں 200 سے زائد مقامات پر منعقد ہو رہا ہے جو اتوار کو اختتام پذیر ہو گا۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن میں چینی نسلی اقلیتی گروپ کی بنُائی کی...

لندن (شِنہوا) چین کے نسلی اقلیتی گروپ کی بُنائی کی مہارت پیش کرنے والی مصنوعات نے لندن کرافٹ ویک کے شرکا کو حیران کردیا۔

ان مصنوعات کے نمایاں کپڑوں کو ڈولونگ نسلی گروپ سے تعلق رکھنے والے جو لا ہوں نے ہاتھ سے تیار کیا تھا جو چین کی اقلیتی قومیتوں میں سب سے کم آبادی والے گروہوں میں سے ایک ہے۔

اونی دھاگے سے بُنے یہ کپڑے، روایتی ڈولونگ کمبلوں کی السی ساخت سے زیادہ نرم ہیں۔ مصنوعات میں کمبل، اسکارف، فون پاؤچز ، کشنز اور بیگز شامل ہیں۔

کاتسو اینڈ پال لمیٹڈ کے ڈائریکٹر پال ایورٹ نے اسکارف پہننےکے بعد کہا کہ یہ نرم اور موٹاہے اور بہت خوبصورت ہے۔

ایورٹ کے مطابق روایتی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں فیشن کے ساتھ پیش کیا جائے اور یہ دکھایا جائے کہ انہیں کس طرح پہنا جا سکتا ہے۔

چینی ملبوسات کی کمپنی زیڈ یو سی زیڈ یو جی کے قائم کردہ اسٹوڈیو کے غیر ملکی نمائندے شین یرین نے کہا کہ اگرچہ کچھ مصنوعات کی تیاری  مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر کی گئی تھی  لیکن اس کی دستکاری اور ظاہری شکل اب بھی ڈولونگ کمبل کی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہے۔

کرافٹ ویک کے دوران اسٹوڈیو ایک ورکشاپ بھی منعقد کرے گا جہاں شرکا مختلف رنگوں کے دھاگے کی بنیاد پر کمبل پیٹرن ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

اس سال لندن کرافٹ ویک برطانیہ کے دارالحکومت میں 200 سے زائد مقامات پر منعقد ہو رہا ہے جو اتوار کو اختتام پذیر ہو گا۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر۔ اسکندریہ ۔ ریت مجسمہ میلہ

مصر کے شہر اسکندریہ میں منعقدہ ریت سے مجسمے بنانے کے میلے میں ایک فنکار مجسمہ بنارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ۔پاکستانی سفیر کا دورہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں کاشغر ووکیشنل اسکول کے طلبا کلاسز  میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ۔پاکستانی سفیر کا دورہ

چھنگ ڈو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان چین کے شمال مغربی سنکیا نگ ویغور خود اختیار خطے کے مقامی کاروباری افراد سے بات چیت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ۔پاکستانی سفیر کا دورہ

چھنگ ڈو میں پاکستان کے قائم مقام قو نصل جنرل آغا حنین عباس خان چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں ارمچی کے بین الاقوا می گرینڈ بازار میں ایک مقامی چپاتی نان کھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ۔سفیرو ں کا دورہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطےکے شہر کاشغر کی  کاؤنٹی شوفو میں موسیقی کے آلات بنانے کی روایت کے لیے مشہور ایک گاؤں میں غیر ملکی سفیر لوک موسیقاروں کے ساتھ گروپ فوٹو  بنوا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹروے پولیس/تبلیغی اجتماع کے اقابرین کے درم...

موٹروے پولیس/تبلیغی اجتماع کے اقابرین کے درمیان میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع مسجد ابوالقاسم (موٹروے لنک روڈ اسلام آباد ) کے حوالے سے موٹروے پولیس اور اجتماع کے اقابرین کے درمیان میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک ، ایس پی ٹریفک عابد حسین ، اور تبلیغی اجتماع کے اقابرین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق ہوا ۔ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں نہیں بٹھائی جائیں گی۔ موٹروے پر سواریوں کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔ ٹرکوں میں سواریاں نہیں بٹھائیں جائیں گی۔ گاڑیوں میں او ورلوڈ نگ نہیں کی جائے گی۔ لنک روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ اور پیدل کراسنگ نہیں کی جائے گی۔ دوران سفر سامان کو محفوظ طریقے سے رکھا جائے گا۔ سفر شروع کرنے سے پہلے فیول،ٹائروں کا ایئر پریشر، ٹائر تبدیل کرنے کے آلات، اضافی پانی اور گاڑیوں کی لائٹس وغیرہ کی مکمل تسلی کی جائے گی۔ موٹروے، بالخصوص کلر کہار میں متعین کردہ حدود رفتار کی پابندی کی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مسجد عبدالقاسم، موٹر وے لنک روڈ پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں