• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی صدر چین ۔وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کی صدا...

بیجنگ (شِنہوا) چین ۔وسطی ایشیا  سربراہ اجلاس 18 اور 19 مئی کو چین کے صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں منعقد ہوگا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن انگ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ہوا نے کہا کہ چین کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرزییوئیف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، دوبارہ قابل استعمال تجرباتی خلائی جہاز...

جیوچھوان (شِنہوا)  دوبارہ قابل استعمال تجرباتی خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں اپنے طے شدہ لینڈنگ مقام پر واپس آ گیا۔

خلائی جہاز 276 دنوں کے مدار میں آپریشن کے بعد واپس آیا۔ تجربے کی کامیابی چین کی دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز ٹیکنالوجیز پر تحقیق میں ایک اہم پیشرفت ہے جو مستقبل میں خلا کے پرامن استعمال کے لئے زیادہ آسان اور سستے آمدو رفت کے طریقے فراہم کرے گی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اپریل کے اختتام پر   غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 32.048 کھرب امریکی ڈالرزہوگئے جو مارچ کے اختتام کی نسبت 0.66 فیصد زائد ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے کرنسی اور اثاثوں کی قدر میں تبدیلی کو اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق اپریل میں امریکی ڈالر انڈیکس عالمی میکرو اکنامک اعداد و شمار اور بڑی معیشتوں کی مالیاتی پالیسیوں کے سبب گرگیا تھا جس سے عالمی مالیاتی اثاثوں کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ریگولیٹر نے کہا ہے کہ چین کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر عمومی طور پر مستحکم رہنے کی توقع ہے کیونکہ ملک اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے اور اس کی معیشت نے مثبت ترقی کا رجحان ظاہر کیا ہے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اض...

فیصل آباد میں بخار، سرد درد، دل کے امراض، ملیریا، جلدی بیماری، آنکھ، کان، دانت اور منہ کے امراض کے علاوہ مختلف ادویات کی قیمت میں بیس فیصد خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ عام استعمال کے علاوہ اینٹی بائیوٹک اور قوت بخش ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ادویات تاجروں کے مطابق بلڈ پریشر کے مخصوص دوائی 973روپے سے بڑھ کر 1ہزار 42روپے، کیلشم کی کمی کو پورا کرنے والی دوا اوسینٹ ڈی کی قیمت 262روپے سے 324روپے، شوگر کی مرض میں استعمال ہونے والی دوائی گیٹریل دو ملی گرام کا ڈبہ 457روپے سے 507روپے، تک پہنچ گیا ہے 148روپے میں فروخت ہونے والی سی ای سی 1000پلس کا ڈبہ 197روپے، ڈائیکلوران گولیاں 148روپے سے 170روپے، سربیکس بوتل 247روپے سے 267روپے ہو گئی ہے جبکہ ادویات فروخت کرنے والے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیاہے قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیروزملز لمیٹڈ کی سیلز ریونیو رواں مالی سال...

فیروزملز لمیٹڈ کی سیلز ریونیو مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں 7.25 فیصد کم ہو کر 23 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 ارب روپے تھی۔کمپنی کا مجموعی منافع 3.3 فیصد کم ہو کر 4.7 بلین روپے ہو گیا جو 4.6 بلین روپے تھا۔تاہم ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.02 بلین روپے سے 52 فیصد بڑھ کر 3.08 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع بھی 51فیصدبڑھ کر 2.7 بلین روپے تک پہنچ گیا۔کمپنی کی فروخت میں 20.63فیصدکی کمی واقع ہوئی لیکن مجموعی منافع میں اسی مدت کے مقابلے میں 17.27فیصدکا اضافہ ہوا۔کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے کا خالص منافع اور خالص منافع کا تناسب 19.61 فیصد کمایا لیکن مجموعی منافع میں مالی سال22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.20فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے مالی سال23 میں 14.2 بلین روپے کی آمدنی2.79 بلین روپے کا مجموعی منافع اور مجموعی منافع کا تناسب 19.5فیصد پوسٹ کیا۔سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، سیفائر فائبرز لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، اور کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو فیروز ملز لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔ سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے پاس سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن روپے 23.8 بلین ہے اور اس کے بعد فیروزکا 23.2 بلین روپے ہے۔ کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 15.9 ارب روپے ہے ۔فیروز 1888 ملز لمیٹڈ بنیادی طور پر تولیوں کی پیداوار اور برآمد میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی گھر، مہمان نوازی اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے ٹیکسٹائل بنانے کے علاوہ یارن اور ٹیری مصنوعات کی صنعت کار اور برآمد کنندہ ہے۔ یہ غسل، ساحل سمندر اور باورچی خانے کے حصوں کے لیے مصنوعات پیش کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی امین گنڈا پور آڈیو لیک کیس کے شریکِ ملزم...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور آڈیو لیک کیس کے شریکِ ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج سکندر خان نے ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، کیس کا تفتیشی آفیسر شہر سے باہر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل اسد فاروق کو ٹیلی ویژن پر چلنے والی آڈیو لیک کی بنیاد پر شریکِ ملزم نامزد کیا گیا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ آڈیو کٹ پیسٹ کر کے بنائی گئی، اسد فاروق پر سیاسی نوعیت کا کیس بنایا گیا ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت میں 12 مئی تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی معیشت ڈوبتی جارہی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبتی جارہی ہے، بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکومت کی ترجیح بس پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات بنانا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کسی فردکیخلاف بات کرنا اور ادارے کے خلاف بات کرناالگ بات ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور مریم نواز بھی اپنیبیانات میں بھی اداریکونشانہ بناتیرہیہیں ، ان لوگوں سیعمران خان کیبیانیے کا مقابلہ نہیں کیاجارہا۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے شخص ہیں، قوم اپنے آئینی حق کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے ، بدترین مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے، عدالت نے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کا موقع دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرفتاری کا خدشہ،اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظو...

سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کو 25 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 6 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا، اسد عمر کے خلاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کوعمران خان کی...

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے عمران خان کیخلاف تمام کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی کو عمران خان تک رسائی دی گئی، ٹیم نے عمران خان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی تک تفتیش رپورٹ ہم تک نہیں پہنچی، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے ہمارے حکم کو سنجیدہ نہیں لیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ عمران خان کتنے مقدمات میں نامزد ہیں،رپورٹ دی جائے، جن کیسز میں عمران خان پولیس کو مطلوب ہیں انکی تفصیل بھی عدالت کو بتائی جائے۔ جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس دئیے کہ اگر عمران خان بے گناہ ہیں تو پولیس انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرے اور اگر قصور وار ہیں تو انہیں چالان کریں، عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کو تاحیات نا اہل کرنے والوں کو چوک...

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف جب پاکستان میں ہوں گے تو الیکشن ہوں گے، جن کرداروں نے 2017 میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا تھا، ان کو بے نقاب کر کے چوکوں پر لٹکایا جائے۔ ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو کردار بے نقاب ہو رہے ہیں وہ یا ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں یا سہولت کاری کر رہے ہیں، سہولت کاری کرنے والے کرداروں کو کھلا چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگا، پاکستان میں ہونے والی سازشوں سے مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ پاکستان دنیا میں بدنام ہو؟ معیشت کا بیڑا غرق ہو جائے؟ کیا پاکستان کے اندر اگر سازش چلتی رہے گی تو انتشار کم ہوسکے گا؟ آئین کسی کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ مجرموں کو تحفظ دیں؟ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب تک آپ انصاف نہیں کریں گے، 2017 میں کی گئی سازش کا مداوا نہیں کرسکتے، یکجہتی نہیں ہو سکتی، جس ادارے سے سہولت ختم ہو جائے آپ اس کو میر جعفر، میر صادق سے پکاریں، وقت آ گیا ہے کہ آج نہیں تو پھر کبھی نہیں، اگر آج بھی خاموشی رکھی گئی تو بڑھتا ہوا انتشار بڑھتا جائے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اداروں کا خاموش رہنا معنی خیز ہے، فل کورٹ فیصلہ کرے یا سپیشل پارلیمانی کمیشن فیصلہ کرے، جو کردار 2017 کے تھے وہ قوم سے معافی مانگیں، 2017 والی سازش سب کے سامنے آ چکی ہے، ملک کو بچانا ہے تو پارلیمانی کمیشن ایک ہفتے میں ان کرداروں کو بلا کر انصاف کر کے دکھائے، اداروں میں بیٹھے لوگوں کو آئین اور قانون کا پابند کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات مذاکرات کھیلنے سے کوئی فائدہ نہیں، آڈیو لیکس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟ کیا مذاکرات نواز شریف کو انصاف دے سکتے ہیں؟، قوم کا اعتماد بحال نہ ہوا تو آپ آئین بناتے جائیں، ری رائٹ کرتے جائیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر ملک کو کسی بڑے حادثے سے بچانا ہے تو فل کورٹ ایک ہفتے میں فیصلہ دے، یا پارلیمانی کمیشن ایک ہفتے میں ان کرداروں کو بلا کر انصاف کر کے دکھائے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فل کورٹ فیصلہ کرے یا سپیشل پارلیمانی کمیشن فیصلہ کرے کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دینے والے کردار کونسے تھے، ان کو پھانسی دینے والوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی پر لٹکایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جنگ، ویگنر گروپ نے باخموت سے انخلا کا...

روس کے ویگنر گروپ نے مشرقی یوکرین کے شہر باخموت سے انخلا کے منصوبے کو مسترد کردیا،غیر ملکیمیڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ نے باخموت سے انخلا کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں کو ماسکو کی طرف سے مزید ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور یہ تجویز کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حملے کو جاری رکھ سکتے ہیں،ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کے جنگجو جو باخموت میں جاری لڑائی میں مصروف ہیں گولہ بارود کے نہ ہونے اور اس کے نتیجے میں بیکار اور بلاجواز نقصانات اٹھانے کے بعد وہاں سے جلد نکل جانے کا ارادہ رکھتے ہیں،ایک آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ گولہ بارود اور ہتھیار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اور ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ دشمن کو شکست دینے کے لئے ہمیں ہر چیز مہیا کی جائے گی،روسی حکام نے بارہا ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ان کی افواج کو اسلحہ یا دیگر سامان نہیں مل رہا ہے،

دوسری جانب یوکرین کی فوج کے ترجمان سرہی چیریواتی نے پریگوزن کے بیانات کے بارے میں سوالات کے جواب میں کہا کہ روسی افواج کے پاس بہت زیادہ گولہ بارود ہے،انہوں نے کہا کہ پریگوزن کے بیانات کا مقصد اس بھاری نقصانات سے توجہ ہٹانا ہے جو ویگنر نے بہت سے فوجیوں کو جنگ میں پھینک کر اٹھایا ہے،علاوہ ازیں یوکرینی اور روسی میڈیا کی جانب سے روس کے زیر قبضہ کریمیا میں دھماکوں کی اطلاع دی گئی اور روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی دفاعی نظام نے بحیرہ اسود کے اوپر راتوں رات 22یوکرینی ڈرونز کو ٹریس کرتے ہوئے تباہ کر دیا ہے،روسی فیڈرل سکیورٹی سروس ( ایف ایس بی )نے کہا کہ اس نے یوکرینی انٹیلی جنس کی طرف سے وسطی روس میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے،روس نے بھی جوابی کارروائی میں یوکرین پر اپنے میزائل حملوں کو جاری رکھا جن میں جنوبی میکولائیو کے علاقے میں ایک صنعتی مقام کو نشانہ بنایا گیا،یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کے چھ ارکان بھی روسی گولہ باری کے دوران جنوبی علاقے خرسون میں مارے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب سوڈان کو 10کروڑ ڈالر کی مداد دے گا

سوڈانیوں کی مدد کے لیے سعودی کوششوں کے فریم ورک کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کو ہدایت کی ہے وہ سوڈانی لوگوں کو 10کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے،سعودی حکمرانوں نے سوڈانیوں کے فائدے کے لیے "ساھم" پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم چلانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سوڈانیوں کی تکالیف اور مشکلات میں کمی لانا ہے،مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ فراہم کردہ امداد مشکل وقت میں سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور بحران سے نمٹنے میں ان کی مدد کے لیے ہے،انہوں نے کہا کہ مرکز سوڈان میں بے گھر ہونے والوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا اور انہیں طبی امداد بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے سوڈان میں 15اپر یل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اب تک 550سے زیادہ افراد جاں بحق اور 5ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان غیر معمولی بحران سے گزر رہا ہے،سعودی و...

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سوڈان ایک غیر معمولی بحران سے گزر رہا ہے اور مملکت کا انتخاب اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ برادر ملک جمہوریہ سوڈان ایک بے مثال بحران سے گزر رہا ہے اور مملکت سعودی عرب میں ہمارا انتخاب یہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں اور حفاظت تک پہنچنے میں اس کی مدد کریں، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سوڈان کو اس بحران سے نکالنے کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی،سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان بات چیت تنازعات کے خاتمے اور سیاسی عمل کے آغاز کے لیے بہتر ثابت ہوگی اور یہ مذاکرات سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی واپسی کا باعث بن جائیں گے،واضح رہے سوڈان میں 15اپریل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپیں شروع ہیں، اس لڑائی میں 550سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی مشیر قومی سلامتی کی...

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ تشویش کی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی،سعودی عرب کے امریکہ کے سفیر مائیکل رتنے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے کوآرڈینیٹربریٹ میک گرک، محکمہ خارجہ کے صدارتی کوآرڈینیٹرآموس ہوچسٹین اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے دوہری شہریت کے حامل شہری کو سزائے م...

ایران نے دوہری شہریت کے حامل اپنے شہری کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی،ایران نے عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے ایرانی نژاد سوئیڈش شہری کی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا، حبیب فراج اللہ نامی شہری پر 2018میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کا الزام تھا جس میں 25افراد ہلاک ہوئے تھے، حبیب اللہ پر 2022میں علیحدگی پسند تحریک کی قیادت کرنے سمیت بم دھماکوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں اسے ایرانی اسلامی قانون کے مطابق سزا سنائی گئی تھی،دوسری جانب سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے حبیب اللہ فراج کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت ایک غیر انسانی اور ناقابل واپسی سزا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلوواکیہ کے عبوری وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر اپنے...

سلوواکیہ کے عبوری وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاہے،روس یوکرین جنگ میں کیف کی مکمل حمایت کے لیے مشہور، ہیگر نے اپنا استعفی صدر زوزانا کیپوٹووا کو پیش کردیا ہے،ہیگر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ملک کی سیاسی صورتحال اور سلواکیہ کے بہتر مفاد کے لیے کیا ہے،ان کے استعفی کے بعد صدر کیپوٹووا نے ملک کو ستمبر میں انتخابات میں لے جانے ولی ایک ٹیکنوکریٹک حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق کیپوٹووا حکومت سازی کے لیے سلواکیہ نیشنل بینک کے نائب صدر لڈووٹ اوڈور کو مقرر کریں گی،ملک میں جہاں ایک عرصے سے سیاسی عدم استحکام چل رہا ہے، ہیگر کی سربراہی میں تین جماعتی مخلوط حکومت سے فریڈم اینڈ سالیڈیرٹی پارٹی (ایس اے ایس)کی حکومت دسمبر 2022میں اعتماد کا ووٹ کھونے کے بعد حکومت ختم ہوگئی تھی،اس کے بعد، صدر کیپوٹووا نے ہیگر کی سربراہی میں ملک کو انتخابات کی طرف لے جانے کے لیے عبوری حکومت قائم کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعدادچار...

افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے مشرق میں واقع جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جانیں گنوانے والے افراد کی تعداد 394ہو گئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کیوو ریاست کے بشوشو اور نیاموکوبی گاں میں دو روز قبل آنے والے سیلاب کے بعد مزید 218افراد کی لاشیں ملی ہیں،اس طرح سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 394ہوگئی، ریسکیو ٹیمیں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر،نوجوان اور اس کی منگیتردریائے نیل میں ڈو...

مصرمیں ایک نوجوان اپنی منگیترکو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کے دوران خود بھی دریا برد ہوگیا، امدادی کارکنوں نے دریائے نیل میں ڈوبنے والے جوڑے کی لاشیں نکال لی ہیں،یہ واقعہ ایک کشتی سے لڑکی کا پاں پھسلنے سے پیش آیا،گزشتہ روزشمالی مصر میں دقہلیہ گورنری میں ریور ریسکیو فورسز نے ایک نوجوان اور اس کی منگیتر کی لاشیں برآمد کیں جو دریائے نیل کے پانی میں ڈوب گئے تھے، ان کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ منگنی کی تقریب کے انعقاد کے لیے ایک ہال بک کرانے کے لیے جا رہے تھے،لڑکی کو بچاتے نوجوان بھی ڈوب گیا،ایک نوجوان اور لڑکی دریائے نیل کے پانی میں اس وقت ڈوب گئے جب وہ شادی ہال بک کرانے جا رہے تھے جس میں انہوں نے اپنی منگنی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وہ کشتی پر سوار ہوئے، اس دوران لڑکی کا پائوں پھسل گیا اور وہ دریا میں ڈوب گئی، لڑکے نے اسے بچانے کے لیے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی لیکن وہ لڑکی کو بچانے کے بجائے خود بھی ڈوب گیا،واقعے کے فوری بعد منصورہ فرسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انویسٹی گیشن یونٹ اور ریور ریسکیو فورسز کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے،جانچ اور تفتیش سے منصورہ شہر میں دریائے نیل کے پانی میں ڈوبنے والے دو افراد کی پراسرار حالت میں موت کا انکشاف ہوا ہے،دونوں لاشیں منصورہ کے انٹرنیشنل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں اور واقعے کی ضروری رپورٹ جاری کر دی گئی، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی عمر 21سال تھی اوراس کی شناخت عبداللہ عبدالمنعم حسن ندا کے نام سے کی گئی ہے جب کہ لڑکی کی عمر 18سال اور اس کی شناخت سہیر کے نام سے کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فنڈز کی شدید کمی، ورلڈ فوڈ پروگرام اگلے ماہ...

عالمی ادارہِ خوراک ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)فنڈز کی شدید کمی کی وجہ سے اگلے ماہ 2لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی امداد معطل کر دے گا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلسطینی خطوں کے لیے ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر سمیر عبدالجبیر نے کہا کہ فنڈنگ کی شدید قلت کے باعث ادارہ محدود وسائل میں اضافے کیلئے فلسطینیوں کی خوراک کی امداد روک رہا ہے،ڈبلیو ایف پی اگلے ماہ جون سے 2لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی خوراک کی امداد معطل کرنا شروع کردے گا جو کہ ادارے کی موجودہ امدادی خوراک کا مجموعی 60فیصد ہے، غذائی قلت سے سب سے زیادہ متاثر خاندان غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہیں جہاں خوراک کے عدم تحفظ اور غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے،ڈبلیو ایف پی فلسطینیوں کو 10.30ڈالر کا ماہانہ واچر اور کھانا فراہم کرتا ہے تاہم اگلے ماہ امدادی خوراک کی معطلی سے یہ دونوں پروگرامز بند ہوجائیں گے،واضح رہے کہ فلسطینی اور اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق غزہ، جو کہ 2007سے حماس گروپ کے زیرِ انتظام ہے 2لاکھ 30ہزار فلسطینیوں کا گھر ہے جن میں سے 45فیصد بے روزگار ہیں اور 80فیصد کا انحصار بین الاقوامی امداد پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.2048ٹریلین...

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.2048ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا،چین کی قومی زرمبادلہ کی انتظامیہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم3.2048ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا اور مارچ کے مقابلے میں زرمبادلہ کے چینی ذخائر میں20.9ارب امریکی کی بڑھوتری ہوئی ہے جبکہ بڑھوتری کی شرح0.66فیصد رہی ہے،چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں دو ماہ سے مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یہ پیمانہ بنیادی طور پر مستحکم رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیئن ائیرلائنز کا 19سال بعد کراچی کیلئے...

افریقہ میں ائیرلائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک ایتھوپیا ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، 19 سال بعد پہلی براہ راست پرواز منگل کی صبح(آج) کراچی پہنچے گی،ایتھوپیا نے کراچی کیلئے پہلی بار جولائی 1966میں براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا، جو دسمبر 1971تک جاری رہا جس کے بعد جون 1993سے جولائی 2004تک سروس دوبارہ جاری رہی،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تیسری بار یہ سلسلہ لگ بھگ دو دہائی بعد 8مئی سے شروع ہوگیاہے، ایتھوپین ائیر لائن کی کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز ای ٹی 694عدیس ابابا سے مقامی وقت کے مطابق رات 9بج کر 45منٹ پر روانہ ہوگئی جو 9مئی کی صبح 5 بج کر 5منٹ پر کراچی پہنچے گی،کراچی سے عدیس ابابا کیلئے پہلی پرواز ای ٹی 695صبح 5بج کر 55منٹ پر شیڈول ہے، ایتھوپین ائیر لائن کی عدیس ابابا سے کراچی کیلئے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی،ایتھوپیئن ائیرلائنز گروپ کے سی ای او مسٹر میسفن تسیو کا کہنا ہے کہ ہم آخری بار خدمات انجام دینے کے تقریبا دو دہائیوں کے بعد کراچی واپس آنے کیلئے پرجوش ہیں، پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کے طور پر کراچی پاکستان اور وسیع تر جنوبی ایشیا کے خطے کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افریقا سے ملانے والی واحد پرواز کے طور پر کراچی کیلئے منصوبہ بند سروس دونوں خطوں کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ افریقہ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی آسان ہوائی رابطہ فراہم کرے گا،انہوں نے کہا کہ کراچی ایشیا میں ایتھوپیئن ایئر لائنز کی 37ویں منزل ہوگی، اس سے قبل ایتھوپیا ایئر لائن 145سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مسافر اور کارگو پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرب لیگ نے شام کی رکنیت بحال کر دی

عرب لیگ نے دس سال تک معطل رکھنے کے بعد شام کی رکنیت بحال کرنے کی منظوری دے دی،عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران شام کی رکنیت بحالی کیلئے ووٹنگ کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے،2011میں عرب لیگ کی جانب سے شام کی اتحاد کی رکنیت معطلی کے بعد 19مئی 2023کو سعودی عرب میں ہونے والے عرب لیگ سمٹ کے دوران شام کی رکنیت بحال کرنے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا تھا،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اردن کی میزبانی میں سعودی عرب، عراق، مصر اور شام کے اعلی سفارتی اجلاس کے بعد شام کی اتحاد میں واپسی کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ہے،اس حوالے سے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ اب بشارالاسد چاہیں تو رواں ماہ ہونے والے عرب لیگ سمٹ میں شریک ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیر سے شام کو عرب لیگ کے مکمل ممبر کی حیثیت حاصل ہو جائے گی جبکہ آج سے وہ اتحاد میں اپنے کرسی سنبھال سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، کیرالا میں کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 21...

بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع ملاپورم میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 21افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا ضلع ملاپورم میں تانور کے کنارے کے قریب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا جب شنکارا نامی کشتی نے خلاف قانون رات کے وقت مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے گنجائش سے زیادہ افراد سوار کرکے سفر شروع کیا ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں 25افراد کی گنجائش تھی لیکن 50 سے زائد افراد سوار کیے گئے ،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کے باوجود بچوں اور عورتوں سمیت 21افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد معلوم نہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے،کیرالا کی وزیر صحت نے واقعے کے بعد ریاستی محکمہ صحت کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور عہدیداروں کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی،دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو،دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہ...

بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا،حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2خواتین ہلاک اور 4زخمی افراد ہوگئے تھے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جن میں 3 خواتین شامل ہیں،بھارتی فضائیہ کے مگ طیاروں کو حادثات کی بلند شرح کے باعث اڑتے ہوئے تابوت بھی کہا جاتا ہے ،بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010تک 20جبکہ 2003سے لے کر2013تک 38مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو ، سونے کی کان میں آتشزدگی ، 27افراد ہلا...

لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی شہر اریکیپا میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 27افراد ہلاک ہو گئے،بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق دو عشروں سے زائد عرصے کے دوران پیرو میں سونے کی کان میں آتشزدگی کا یہ بدترین واقعہ ہے جس میں کان کنوں سمیت 27افراد زندگی کی بازی ہارگئے ،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سونے کی کان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں داخلی راستہ بند ہوگیا اور کان میں دھواں بھرگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں،حکام کے مطابق سونے کی یہ کان یانا کوئیہا نامی ایک چھوٹی فرم کی ملکیت ہے، کمپنی انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا،اریکیپا کے پروسیکیوٹر جیوانی ماٹوس نے مقامی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے میں 27ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کی دادرسی کے لیے کان کے مالکان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، ڈرائیور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی،...

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے افراد پرچڑھادی ، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براونزول میں تارکین وطن کے امدادی سینٹر کے باہر پیش آیا، ہلاک اور زخمیوں میں تارکین وطن شامل ہیں،مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ اشارہ توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھادی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر ایک حادثہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،دوسری جانب تارکین وطن کے قائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں 1...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں 17لاکھ افراد نے شریک ہو کر نیا ریکارڈ قائم کردیا،ترکیہ کے میڈیا کے مطابق صدر اردوان کا استنبول میں ہونے والا انتخابی جلسہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، انتخابی جلسہ اتاترک ائیرپورٹ پر منعقد کیا گیا جو 2016میں ناکام فوجی آپریشن اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی علامت سمجھا جاتا ہے،تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے سیاسی حمایت پر استنبول کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہیں دیں گے،صدر اردوان نے کہا کہ 17لاکھ افراد کا اجتماع مغربی میڈیا کی مجھ پر اور ترکیہ پر کی جانے والی تنقید کا جواب ہے،انہوں نے اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی ویڈیو بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی اور انتخابات جیتنے کی صورت میں مہنگائی میں کمی، تنخواہوں میں اضافے اورعوام اور ملک کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا،صدر اردوان نے طبیعت کی خرابی کے باعث چند روز کے لیے انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی تھی۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے۔ انتخابات میں اردوان اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیر اعظم اور آصف زرداری کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کر رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریلوے کے پاس ملازمین کو تنخواہ اور پ...

پاکستان ریلوے کے پاس ملازمین کو تنخواہ اور پنشن دینے کے پیسے نہیں دوسری طرف ریلوے افسران کی عیاشیاں عروج پر پہنچ گئیں، ریلوے افسران نے ترقیاتی بجٹ سے غیرملکی دوروں کے انبار لگادیئے،ریلوے افسران نے عملا کفایت شعاری مہم ہوا میں اڑادی ،ایک سال میں افسران نے سینکڑوں غیرملکی دورے کئے ،88افسران نے پی ایس ڈی پی فنڈ سے چین کے دورے کئے ،سابق سیکرٹری ریلوے ظفرزمان رانجھا نے کہاتھاکہ چین کے دورے افسران چینی کمپنی کے خرچے پر کررہے ہیں جبکہ دستاویزات کے مطابق تمام افسران کے دورے رہائش و دیگر اخراجات پی ایس ڈی پی سے اداکئے گئے ہیں۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کے افسران نے بڑی تعداد میں غیرملکی دورے کئے افسران نے سب سے زیادہ چین کے دورے کئے چین کے دورے کرنے والے افسران کی تعداد 88ہے جن میں ایک افسر نے کم سے کم دس دن کا چین کادورہ کیا جبکہ کچھ افسران نے دومرتبہ چین کادورہ کیا اور دس سے 22دن وہاں گزارے سرکاری دستاویزات کے مطابق ان تمام افسران کے ائیرٹکٹ، قرنطینہ اوررہائش سمیت دیگر اخراجات پی ایس ڈی پی سے اداکئے گئے

افسران نے تمام دورے سال 2022میں کئے ہیں ۔ریلوے کے کمرشل اینڈٹرنسپورٹ گروپ کے گریڈ 20کے دو افسران نے چین کا دس دس دن کادورہ کیا،اگریڈ19کے5افسران نے چین کادس دن کادورہ کیاگریڈ 18کے 1 افسران نے چین کا دورہ کیا۔ ریلوے کے مکینکل انجینئرنگ کے گریڈ 21کے دو افسران نے دومرتبہ چین کا دس دس دن کادورہ کیا،گریڈ 20کے 11افسران نے چین کے 15دورے کئے ۔گریڈ 19کے 15افسران نے چین کے دورے کئے اور گریڈ 18کے28افسران نے چین کے دورے کئے ۔چین جانے والے تمام افسران کے اخراجات ریلوے کی پی ایس ڈی پی سے اداکئے گئے ۔جب ان افسران کو چین بھیجا جارہاتھا تو اس وقت وفاقی سیکرٹری ریلوے نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاتھاکہ ان تمام افسران کے اخراجات چینی کمپنی ادا کررہی ہے جس سے پاکستان ریلوے کوچز خرید رہی ہے مگر اب دستاویزات میں یہ انکشاف ہواہے کہ ان تمام افسران کے تمام اخراجات چینی کمپنی نے نہیں بلکہ تمام اخراجات کی ادائیگی پی ایس ڈی پی فنڈسے کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ریلوے ترجمان سے باربار رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کاموقف نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خطے میں معاشی خوشحالی کیلئے پاکستانی کوششوں...

عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ خطے میں معاشی خوشحالی اور رابطوں کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں امیر خان متقی نے کہا کہ ہماری حکومت کو 20 ماہ ہو گئے، کئی چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی مگر پابندیوں کی وجہ سے افغان بینکوں کو خام مال درآمد کرنے میں مشکلات ہیں۔ امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت نے بیرونی مدد کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بجٹ پیش کیا، عالمی بینک کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم اور افغان کرنسی مستحکم ہوئی، دیگرممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں پابندیاں بڑا چیلنج ہیں۔ یاد رہے کہ عبوری افغان وزیر خارجہ امیر متقی سہ فریقی مذاکرات کے لیے دورہ پاکستان میں موجود ہیں، دورے کے دوران انہوں نے عسکری اور سیاسی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔ گزشتہ روز حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا میں آٹا...

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر انجنیئر امیر مقام نے رابطہ کیا، امیر مقام نے وزیراعظم کو آٹا بحران کے بارے عوام میں پائے جانی والی تشویش سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ پولیس میں بھرتیوں کے دوران جعلی ڈومیسائ...

سندھ پولیس میں بھرتیوں کے دوران جعلی ڈومیسائل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ڈی ایس پی نے 7 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں دھوکہ دہی کے تحت جعلسازی کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں امیدواروں کی تمام تفصیلات درج کر دی گئی ہیں۔ 7 امیدواروں وقاص، اختر علی، اکبر، نعیم، نبیل، عشرت اور شہزاد نے ڈومیسائل جمع کروائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی...

عدالت نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے سڑکوں پر گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روک دیا۔ عدالت نے کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم کے نام پر شہریوں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے سڑکوں پر گاڑیوں کی فٹنس کی فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہیں ، عدال...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہیں ، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،جوعدلیہ کے آئین اورقانون کافیصلہ نہیں مانے گاوہ آئین اورقانون کے شکنجے میں آجائیگا،آج سے آخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہے جس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑیگی،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے 13 پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں۔سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا 13 پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کر دے گی جوعدلیہ کے آئین اورقانون کافیصلہ نہیں مانے گاوہ آئین اورقانون کے شکنجے میں آجائیگاایک سال میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کومعاشی سیاسی اقتصادی گڑھے میں گرادیا ہے نہ عدلیہ کے کہنے پر پیسے دیے نا سکیورٹی دی اور نہ ہی اسمبلی کی کارروائی کی کاپی دی جس کا نتیجہ کھلی آئینی اور قانونی جنگ نکلے گامیں بشکیک سے3روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ چکاہوں جہاں پرمیں نے ایک سٹیڈیم میں عظیم الشان تاریخی جلسے اورایک بہت بڑے پاکستانیوں کے عشائیے سے خطاب کیاآج سے آخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہے جس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑیگی۔آئینی قانونی معاملات پرعدلیہ کی طرف سے فیصلہ عنقریب آکر رہیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلئے بہن فوزیہ صدیقی...

ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلئے بہن فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ مل گیا،عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے ، عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سے شئیر کیں جائیں ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کے علاہ استعمال نہیں ہوں گی ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا م...

پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ طارق آفریدی کو پشاورہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات نہ کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جوڈیشل کمیشن نے طارق آفریدی کو پشاور ہایکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس میں سوال اٹھایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیزججزکی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کر سکتی ہیں؟ اس سے عدلیہ کی آزادی پراثر پڑے گا۔پارلیمانی کمیٹی نے پیشہ وارانہ صلاحیت کی بجائے انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نیریماکس میں کہاعدالت معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی، کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرسکتی ہے؟اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کیلئے بلا لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ،16 طالبات...

راولپنڈی میں صدر کینٹ کے علاقے میں شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے 16 طالبات زحمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکھیوں نے 16 طالبات کو کاٹ لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان نے ایک اسکول ٹیچر کے حوالے سے کہا کہ ایک بچے نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو پتھر مارا تھا جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر عاصم کا نیب کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے باوجود ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کی۔ وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت نے اپنے حکم نامے میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بھی نہیں لکھیں، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس پر کیوں نہیں ہوتا؟ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت کو ریفرنس پر حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور دیگرز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج دھمکی کیس،نوٹس کیخلاف عمران خان کی...

خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے، نعیم پنجوتھا نے سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ دوران سماعت نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہوں گے۔ جس پر جج طاہر عباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سلمان صفدر مصروف ہیں تو کیس میں ان کا وکالت نامہ کیوں جمع کرایا؟ اپیل آپ نے دائر کی، دلائل نہیں دیں گے تو خارج کر دوں گا۔ وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا خاتون جج دھمکی کیس میں اپیل کو ابھی ایک ماہ نہیں ہوا، اپیل عمران خان نے دائر کی، ہمیں التوا پر کوئی اعتراض نہیں، سیاسی نوعیت کی بنیاد پر کیسز ختم ہوئے تو یہ کیس بھی شامل ہوگا۔ بعدازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت(آج) منگل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی...

رہنما پیپلزپارٹی وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین اور آصف زرداری کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ، ضمنی انتخابات میں عمران خان نے تین جلسے کئے میرا بیٹا جیتا یا ہارا جو ابھی دکھ رہا وہ ہے نہیں ، جب میدان لگے گا سب کو پتہ چل چائے گا۔پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سیاسی استحکام آئے گا عوام کو ریلیف ملے گا ۔ بطور وزیراعظم میں نے کہا تھا کہ سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آتا ہے ، مجھے ، وزرات عظمیٰ کے وقت 264ملے ، مجھے اپوزیشن سے عدم اعتماد لینے کی بھی ضرورت نہیں تھی ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ، اس کو نہیں چھیڑ سکتے ، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی ، معاملات سلجھانے کیلئے ٹیبل پر بیٹھنا پڑتا ہے ، ہم نے کہا تھا کہ بجٹ کے بعد تاریخ دیتے ہیں، کیا 14مئی کوممکن ہے کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن ہوں ، وہ بضد تھے کہ 14مئی سے آگے نہیں جانا چاہیے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی طیارے کی ہنگامی لی...

کراچی ایئرپورٹ پر اومان ایئر کے طیارے نے مسافر کی طبعیت خراب کے باعث ہنگامی میڈیکل لینڈنگ کی ہے۔ حکام کے مطابق پرواز میں موجود بنگلہ دیشی مسافر طبعیت خرابی کے باعث انتقال کر گیا پرواز مسقط سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ جا رہی تھی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹر نے شل جونی نامی بنگلہ دیشی مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی، طیارہ مسافر کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ...

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہت گردو ںنے تھانہ باڑہ الحاج پولیس چوکی پر فائرنگ جس سے پولیس کانسٹیببل نسیم شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق شہید نسیم کو اسنائپر سے ٹارگٹ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول نے بھر پور انداز میں پاکستان کا موقف پ...

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا۔ ایک بیان میں خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے قومی مفادات پر کبھی سیاست نہیں کی، سیاست بازی کے لیے ایک دوسرے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ ملک آج کل بہت مسائل میں گھرا ہوا ہے، بھارت کی خواہش ہیکہ پاکستان کسی طرح سے عالمی سطح پر تنہا ہوجائے، پاکستان کسی بھی صورت سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہوسکتا،کوئی بھی انٹرنیشنل فورم نہیں چھوڑنا چاہیے جہاں ہم پاکستان کا موقف پیش کرسکتے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک دوسریکی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ جمہوریت نہیں، جمہوری عمل کو بڑھانے کیلئے برداشت بڑھانا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا ایک اور مقدمے میں حفاظتی ضمانت...

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف اسلام آباد تھانے میں درج نئے مقدمے میں حفاظی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، جس میں آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالنے پر میرے خلاف اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ مقف پیش کرنے کیلئے حاضر ہونا چاہتا ہوں، تاہم تحقیقات میں پیش ہونے سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر میں 12 لاکھ گیلن ڈی سیلینیشن پلانٹ کو...

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے مرکز گوادر کی ترقی میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں 12 لاکھ گیلن ڈی سیلینیشن پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، گوادر ہسپتال کی تعمیر دسمبر کے بجائے ستمبر میں مکمل کی جائے، گوادر بندرگاہ پر ڈریجنگ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بریک واٹر کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد گوادر کی ترقی میں گہری دلچسپی لی اور گزشتہ سال ذاتی طور پر ساحلی شہر کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے صوبہ بلوچستان کے لیے 100 ارب کے ترقیاتی پیکج کے اعلان اور شہر کے لئے ایک خطیر رقم مختص کرنے کے علاوہ ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت بنیادی ڈھانچے کے کلیدی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ گوادر پرو کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ سال جون میں شہر کے دورے کے دوران گوادر میں پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے پانی اور بجلی کے منصوبوں میں مزید رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں 12 لاکھ گیلن ڈی سیلینیشن پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گھروں میں پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے انکوائری کا بھی حکم دیا۔ گوادر پرو کے مطابق شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر بندرگاہ پر ڈریجنگ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بریک واٹر کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گوادر ہسپتال کی تعمیر دسمبر کے بجائے ستمبر میں مکمل کی جائے۔ انہوں نے گوادر کے تمام 16,523 غریب خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔ گوادر پرو کے مطابق وزیراعظم نے چائنہ ایڈکی جانب سے گوادر سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ، جنگٹل گوادر پرائیویٹ لمیٹڈ، ہینگمی لبریکینٹ پلانٹ، ہینگینگ ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک، گوادر ایکسپو سینٹر اور گوادر فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا، اس کے علاوہ 3000 سولر پینلز بھی تقسیم کئے ۔

گوادر پرو کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے نتیجے میں اب تک گوادر میں متعدد منصوبوں پر قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے ایک حصے چھ لین کی ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کیا جو گوادر پورٹ کو مکران کوسٹل ہائی وے سے ملاتی ہے اور کراچی کو بھی لنک فراہم کرتی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر شہر میں بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ 19 کلومیٹر طویل یہ شاہراہ ساحلی پٹی کے متوازی چلتی ہے اور اس میں چار انٹرچینج، دو پل اور ایک ٹول پلازہ ہے۔ ایکسپریس وے کو بھاری ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ اس سے گوادر بندرگاہ تک او ر اس سے سامان کی نقل و حمل کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

والد کو شکایت لگانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر...

فیصل آباد میں 10 روز قبل گھرمیں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے اکلوتے سوتیلے بیٹے نے والد کو شکایتیں لگانے پر گولی مار کر قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا۔ پولیس نے سوتیلے بیٹے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 10 روز قبل ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا معاملہ رپورٹ ہوا مگر تفتیش میں اسکا سوتیلا بیٹا ہی ملزم نکلا، واردات سے ڈکیتی کے شواہد نہیں مل رہے تھے تو سوتیلے بیٹے کو شامل تفتیش کیا تھا۔ پولیس تحویل میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ والدہ میری شکایتیں والد کو لگا کر مار پڑواتی تھی جس وجہ سے گولی مار کر قتل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان سے بڑے پیمانے پر اسلحہ پاکستان سمگ...

کسٹم حکام نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا ، کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ کسٹم حکام کاکہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہیں ۔ کسٹم حکام نے افغانی ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کے گھر چھاپہ، لاہور ہائیکورٹ نے ف...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروایا، درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب کے لئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے راسخ الہی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی کی بحالی کی استدعا مسترد، درخوا...

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے اس کا کیا تعلق ہے؟، وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد میں سیاسی ورکر ہے، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کس طرح کی درخواستیں دائر کرتے ہیں؟۔ عدالت عالیہ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار شرافت علی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے کہا جرمانے کی معافی کی درخواست کی تو جرمانہ بڑھا کردو لاکھ روپے کردوں گا۔ واضح رہے شہری شرافت علی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست گزار کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواستگزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی، پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کر...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے،انتخابات سے کچھ ماہ قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف کیخلاف پولیس کریک ڈاون ہورہا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب صائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈان میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف-ٹین سے ہماراچیئرمین اور ابھرتاہوا نوجوان رہنماہے،ایک تحریک کاحصہ ہوں تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں