اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک فلسطینی بچے کا رشتہ دارغزہ شہر کے شفا ہسپتال کے مردہ خانے میں غم زدہ ہے جہاں منگل کی صبح فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم نو افراد جاں بحق ہوئے۔(شِنہوا)
اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک فلسطینی بچے کا رشتہ دارغزہ شہر کے شفا ہسپتال کے مردہ خانے میں غم زدہ ہے جہاں منگل کی صبح فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم نو افراد جاں بحق ہوئے۔(شِنہوا)
ڈھاکہ(شِنہوا)چین میں بنگلہ دیش کےسفیر یاؤوین نے کہا ہے کہ چین بنگلہ دیش کےساتھ تبادلے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کی کامیابی کے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
یاؤ نے یہ بات چینی حکومت کے 2023 کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیشی شرکاء کے لیے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو حال ہی میں چینی سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔
یاؤ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تبادلے، سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینے اور نتیجہ خیز اقتصادی اور تجارتی تعاون قائم کیا گیا ہے اور چین بنگلہ دیش کی اقتصادی اورسماجی ترقی میں سہولت فراہم کرنے سمیت ترقیاتی تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
سفیر نے تمام شرکاء کیلئے چین کا ایک نتیجہ خیز اور خوشگوار دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ تمام شرکاء بنگلہ دیش واپسی کے بعد چین بنگلہ دیش تعاون میں فعال کردار ادا کریں گے۔
ڈھاکہ(شِنہوا)چین میں بنگلہ دیش کےسفیر یاؤوین نے کہا ہے کہ چین بنگلہ دیش کےساتھ تبادلے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کی کامیابی کے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
یاؤ نے یہ بات چینی حکومت کے 2023 کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیشی شرکاء کے لیے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو حال ہی میں چینی سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔
یاؤ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تبادلے، سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینے اور نتیجہ خیز اقتصادی اور تجارتی تعاون قائم کیا گیا ہے اور چین بنگلہ دیش کی اقتصادی اورسماجی ترقی میں سہولت فراہم کرنے سمیت ترقیاتی تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
سفیر نے تمام شرکاء کیلئے چین کا ایک نتیجہ خیز اور خوشگوار دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ تمام شرکاء بنگلہ دیش واپسی کے بعد چین بنگلہ دیش تعاون میں فعال کردار ادا کریں گے۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی مغربی ڈسٹرکٹ عدالت نے سابق پولیس جنرل ٹیڈی منہاسا کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
منگل کو سنائی گئی یہ سزا پراسیکیوٹر کے مطالبے سے کم تھی جنہوں نے سزائے موت کا مطالبہ کر رکھا تھا۔
مقدمے میں مغربی سماٹرا کے ریجنل پولیس کے سابق سربراہ پر شواہد کے لاکر سے 5 کلو گرام کرسٹل میتھمفیٹامائن چوری کرنے، اسے پھٹکڑی کے ساتھ تبدیل کرنے اور پھر ذاتی فائدے کے لیے منشیات فروخت کرنے کا جرم ثابت ہوا۔
جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے ایک اسپتال میں فلسطینی غمزدہ ہیں جہاں منگل کی صبح دو اہداف پراسرائیلی بمباری میں کم سے کم تین افراد جاں بحق ہوئے۔(شِنہوا)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گزشتہ روز 2 کیسوں میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف محسن شاہنواز پر حملے اور اداروں کیخلاف بیان پر مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع دی جاتی ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری قانونی ہے تاہم رجسٹرار ہائی کورٹ تشدد اور دیگر معاملے کی انکوائری کریں۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے رجسٹرار کو ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ 16 مئی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھویں کے بادل اور آگ کے شعلے اٹھ رہےہیں۔(شِنہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں قدیم شہری دیوار کا جنوب مغربی کونا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ابھی تک عمران خان کی صحت اور خیریت سے قوم کو آگاہ نہیں کیا گیا، راتوں رات پولیس گیسٹ ہاوس کو عدالت ڈیکلئر کر دیا گیا ہے تا کہ وکلا اور میڈیا کا داخلہ نہ ہو سکے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا فوری طور پر عمران خان تک رسائی دی جائے اور ان کی صحت اور سکیورٹی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، گرفتاری کی وجہ سے کاغذات گزشتہ روز جان بوجھ کر بنائے گئے، پر امن احتجاج کا حق آئین اور قانون میں ہے، پرامن احتجاج کو ساتھ ساتھ استعمال کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ لگتا ہے کہ سازش کے ذریعے یہ کام کروائے گئے ہیں، پارٹی کی لیڈر شپ شاہ محمود قریشی کے پاس ہے، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں، قانون کے تقاضے پورے کرنے ہیں تو خدشات پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمر ان خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج فطری عمل تھا اور ہے، ، عمران خان کی گرفتاری بلا جواز تھی، کارکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، پر امن احتجاج آپ کا قانونی و آئینی حق ہے ۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج فطری عمل تھا اور ہے، جس انداز میں سابق وزیراعظم، پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا اس کا ردعمل فطری تھا، عمران خان کی گرفتاری بلا جواز تھی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنا احتجا ج کر رہے ہیں اور احتجاج جاری رکھیں البتہ کارکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، پر امن احتجاج آپ کا قانونی و آئینی حق ہے۔ تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے، ان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے ہیں، اس وقت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں موجود ہیں، ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اضطراب کی کیفیت ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی ہے، اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں سرمایہ کاری بند ہوچکی ہے، جبر کا کوئی جواز نہیں ٹھہرتا، آج پورے پاکستان میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری درخواست ہے پرامن احتجاج جاری رکھیں، تمام کارکنان نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہے، ہم نے معاملات کو دانشمندی سے آگے لے کر چلنا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے گھر میں 9 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مجھے اپنے بچوں پر فخر ہے، مجھے تحریک انصاف کے ہر کارکن پر فخر ہے، میڈیا پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں، میڈیا سے گزارش ہے کہ قوم کو صحیح آئینہ دکھائیں، قانون، جمہوریت نام کی کوئی چیز مظر نہیں آ رہی، یہ اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بس پل سے نیچے گر نےکے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ منگل کے روز مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں پیش آیا۔ کھرگون سے ریاست کے اندور شہر کی طرف جانے والی مسافر بس 50 فٹ کی اونچائی سے خشک ندی کے کنارے گر گئی۔
مقامی قانون ساز روی جوشی نے فون پر بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیاہے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ بس میں گنجا ئش سے زیا دہ افراد اور سامان موجود تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ اور زخمیوں کے لئے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی متاثرین کے لئے اضافی مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد (شِنہوا) افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان خطے اور اس سے بھی آگے پیغام دے رہا ہے کہ وہ باہمی تعاون پر مبنی مذاکرات اور مشترکہ روابط پر مبنی نئی خارجہ پالیسی تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے متقی نے کہا کہ جب خطے کی بات آتی ہے تو ہماری توجہ اقتصادی روابط اور ٹرانزٹ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افغانستان کے ذریعے اقتصادی رابطوں میں خاص طور پر وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا اور اس سے آگے جوڑنے میں اہم علاقائی دلچسپی ہے۔
قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ خطہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لئے مشترکہ اقتصادی خوشحالی کی اپنی دہائیوں پرانی خواہشات کو حقیقت بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
افغانستان کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک نے زراعت، معدنیات، صحت اور دیگر شعبوں میں اچھی پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی طبقے کے لئے افغانستان میں روزگار تلاش کرنے کے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو امریکہ کے چھوڑنے سے ملک میں موجود بدعنوانی، مختلف عسکریت پسند گروہوں اور متحارب جماعتوں کا خاتمہ ہوا ہے۔
قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہم کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم مستقبل میں بھی اس عہد پر قائم رہیں گے۔
چین۔ مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر رونگ چھانگ میں ماہی گیر دریائی گھاس کی کٹائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں قدیم شہری دیوار کے یانگ ننگ دروازے کے باہر لالٹینیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)
چین۔ مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر رونگ چھانگ میں ماہی گیر دریائی گھاس کی کٹائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
افغانستان، صوبہ بامیان میں بدھا کھنڈرات کے سامنے نوجوان فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اومی کرون کی ذیلی اقسام ایکس بی بی کوویڈ -19 وائرس کی زیادہ تر پائی جانے والی قسم ہے جس میں بیماری کا باعث بننے والی خصوصیات میں کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
چائنہ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار وائرل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ریسرچ فیلو چھین کاو نےپیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں ذیلی اقسام ایکس بی بی کا پھیلاؤ فروری کے وسط میں 0.2 فیصد سے بڑھ کر اپریل کے آخر میں 74.4 فیصد تک پہنچ گیاتھا۔
چھین نےبتایا کہ کوویڈ-19 کے درآمدی کیسز میں سے، اپریل کے آخر میں ریکارڈ کیے گئے 97.5 فیصد ایکس بی بی کی ذیلی قسم کے تھے، جو بنیادی طور پر دنیا بھر میں وبا کی صورتحال کے مطابق تھے۔انہوں نے کہا کہ چین نے کوویڈ-19کا مانیٹرنگ اور وارننگ سسٹم قائم کیا ہے جس میں کلیدی ہسپتالوں اور مقامات، بخار کے کلینکس اور اربن سیوریج کا احاطہ کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کی اچھی عادات کو برقرار رکھنا اور اس وبا سے بچاؤ کا معقول انتظام کرناچاہیے۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بیجنگ میں ایران کی مصالحاتی کونسل کے سیکرٹری محمد با قر زولغدر کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔
فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، گورننس کے بارے میں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی و علاقائی امور پر مواصلات اور رابطوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بیجنگ میں ایران کی مصالحاتی کونسل کے سیکرٹری محمد با قر زولغدر کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔
فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، گورننس کے بارے میں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی و علاقائی امور پر مواصلات اور رابطوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے عسکریت پسندوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 لاشوں کو غزہ شہر کے شفا اسپتال لایا گیا ہے جبکہ دیگر 2 لاشوں کو غزہ کی پٹی کے جنوبی قصبے رفح کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر اور غزہ کی پٹی کے جنوبی قصبے رفح میں متعدد عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
پی آئی جے ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فلسطینی علاقوں میں تنظیم کے ترجمان طارق ایزل دین، ان کی اہلیہ ، 2بچے اور 2 دیگر سینئر فوجی رہنما شامل ہیں۔
فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے منگل کی علی الصبح غزہ شہر اور غزہ پٹی کے جنوبی قصبے رفح میں متعدد عمارتوں پر بمباری کی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین، شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے مبارکباد پیش کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عرب لیگ نے اتوار کے روز وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں شام کو دوبارہ گروپ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وانگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عرب ریاستوں کی طاقت اور اتحاد، عرب دنیا کی ترقی و بحالی اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے سازگار ہے۔ یہ عرب ریاستوں کے طویل مدتی مفادات کو پورا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اتحاد کے ذریعے طاقت کے حصول میں عرب ریاستوں کی حمایت کی ہے اور عرب لیگ میں واپسی میں شام کی فعال حمایت کی ہے۔ چین نے اپنے چینلز کے ذریعے مختلف جماعتوں کو فعال طور پر شامل کیا ہے۔
وانگ کے مطابق گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی سفیر ژائی جون نے شام کا دورہ کیا اور شام کے مسئلے کے سیاسی حل اور عرب لیگ میں شام کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے بارے میں شام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ حال ہی میں چین نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے متعلقہ عرب ممالک میں ایک ٹاسک فورس بھیجی تھی۔
وانگ نے کہا کہ چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ فیصل میکداد جلد ہی چین کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام اور دیگر عرب ممالک کے مخلص دوست کی حیثیت سے چین عرب یکجہتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین، شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے مبارکباد پیش کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عرب لیگ نے اتوار کے روز وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں شام کو دوبارہ گروپ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وانگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عرب ریاستوں کی طاقت اور اتحاد، عرب دنیا کی ترقی و بحالی اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے سازگار ہے۔ یہ عرب ریاستوں کے طویل مدتی مفادات کو پورا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اتحاد کے ذریعے طاقت کے حصول میں عرب ریاستوں کی حمایت کی ہے اور عرب لیگ میں واپسی میں شام کی فعال حمایت کی ہے۔ چین نے اپنے چینلز کے ذریعے مختلف جماعتوں کو فعال طور پر شامل کیا ہے۔
وانگ کے مطابق گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی سفیر ژائی جون نے شام کا دورہ کیا اور شام کے مسئلے کے سیاسی حل اور عرب لیگ میں شام کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے بارے میں شام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ حال ہی میں چین نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے متعلقہ عرب ممالک میں ایک ٹاسک فورس بھیجی تھی۔
وانگ نے کہا کہ چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ فیصل میکداد جلد ہی چین کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام اور دیگر عرب ممالک کے مخلص دوست کی حیثیت سے چین عرب یکجہتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر شین یی چھن نے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں انتہائی ہنر مند افراد کی نشوونما کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے تاکہ ہر لحاظ سے جدید سوشلسٹ چین کی تعمیر میں مدد مل سکے۔
شین نے یہ بات بیجنگ میں انتہائی ہنر مند افراد بارے منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریاستی کونسل کی جانب سے انہوں نے چین کے اعلیٰ ترین ہنر مندی ایوارڈز کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔
شین نے کہا کہ ملک کو ہنر مند ٹیلنٹ کے لئے تشخیص کے نظام کو بہتر کرتے ہوئے اسے شراکت پر مبنی بنانا چاہئے تاکہ جدت سازی کی بہتر حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
شین کے مطابق مینوفیکچرنگ، دیہی بحالی اور جدید خدمات سمیت اہم شعبوں میں انتہائی ہنر مند ٹیلنٹ تیار کرنے کے لئے کوششوں پر توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے محنت اور مہارت کے لئے احترام کا ماحول پیدا کرنے پر بھی زور دیا اور ہنر مند ٹیلنٹ سے درخواست کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دیں۔
نان چھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں جاری شدید بارشوں سے 5 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی سیلاب کنٹرول اور خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹرز کے مطابق جیانگ شی میں جمعہ سے پیر کی سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ تک شدید بارش اور سیلاب سے 16 ہزار افراد نے نقل مکانی کی جس سے 67 کروڑ یوآن (تقریباً 9 کروڑ 69 لاکھ امریکی ڈالرز) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا۔
بارش کا موجودہ دور بنیادی طور پر ختم ہوچکا ہے جس کے سبب ہیڈ کوارٹرز نے پیر کی رات 8 بجے سے سیلاب پر قابو پانے بارے چو تھے درجے ہنگامی ردعمل ختم کردیا۔
متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی موسمی تبدیلی پر گہری نظر رکھیں کیونکہ جیانگ شی میں اب بھی سیلاب کا موسم ہے۔
قندھار (شِنہوا) افغانستان کے صوبہ قندھار میں کسان گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں، گندم افغانستان کی سب سے بڑی فصل ہے۔
گندم روٹی کا ایک ضروری جزو ہے جو افغان غذا کا اہم حصہ ہے۔
احتیاط سے بوائی اور آب پاشی کے بعد کسان اچھی فصل حاصل کرکے اس کی فروخت سے اچھی آمدن کی امید کرسکتے ہیں۔
افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک افغان کسان گندم کی کٹائی کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
افغانستان، صوبہ قندھار میں گندم کا ایک کھیت دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک افغان کسان گندم کی کٹائی کررہا ہے۔(شِنہوا)
افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک افغان کسان گندم کی کٹائی کررہا ہے۔(شِنہوا)
افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک افغان کسان گندم کی کٹائی کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں زیادہ تراہم اشیا کی قیمتوں میں اپریل کے وسط کی نسبت اپریل کے اختتام پر کمی ہوئی۔
قومی شماریات بیورو کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 اشیا میں سے 30 میں کمی ، 19 میں اضافہ اور ایک کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین، کوئلہ ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔
یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 خطوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہوتے ہیں جو ہر 10 دن بعد جاری کئے جاتے ہیں۔
نان ننگ (شِنہوا) چین کی جنوبی چھن ژو بندرگاہ سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نئی بین الاقومی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے ذریعے 31.89 ارب یوآن (تقریباً 4.61 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی اشیا کی درآمدات وبرآمدات ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 77.4 فیصد زائد ہے۔
زمینی ۔سمندری تجارتی راہداری چین کے مغربی صوبائی علاقوں اور آسیان ممالک کی مشترکہ طور پر تعمیر کردہ ایک تجارتی اور نقل وحمل گزرگاہ ہے جس میں چھن ژو اور گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کی دیگر متعدد بندرگاہیں اہم تجارتی گیٹ وے کے طور پر موجود ہیں۔
گوانگ شی کے دارالحکومت نان ننگ کے کسٹمز کے مطابق رواں سال کے آغاز سے نئے مواد اور نئی توانائی صنعتیں زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری کے ذریعے غیرملکی تجارتی معیار اور حجم بہتر بنانے میں نئی قوتیں بن گئی ہیں۔
چھن ژو بندرگاہ نے جنوری سے مارچ کے دوران نئے بین الاقوامی زمینی سمندری راستے سے درآمد کردہ 40 ہزار ٹن نئے توانائی خام مال کو نمٹایا جن میں نکل سلفر، نکل آئرن اور اسپوڈومین شامل تھا۔ یہ گزشتہ برس کی اسی مدت سے 37 گنا زائد تھا۔
چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان میں منعقدہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی) اقتصادی اور تجارتی نمائش کے دوران تقریباً 75 ارب یوآن (10.84 ارب امریکی ڈالرز) کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ مجموعی طور پر 113 منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔
منتظمین کے مطابق صوبے کے ہوائی ہوا شہر میں 4 مئی کو شروع ہونے والی اس تقریب نے آر سی ای پی کے رکن ممالک اور چین کے صوبائی سطح کے علاقوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کے لئے ایک نئی بین الاقوامی زمینی ۔سمندری تجارتی راہداری کے ہمراہ کام کیا ہے۔
یہ چین کے مغربی اور آسیان کے اراکین میں صوبائی سطح کے علاقوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کیا گیا ایک تجارتی اور لاجسٹک راستہ ہے۔
نمائش میں 600 سے زائد معروف کاروباری اداروں اور اندرون و بیرون ملک سے 1 ہزار سے زائد خریداروں نے شرکت کی۔ ان میں 112 کمپنیوں کا تعلق علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے 14 دیگر ممالک سے تھا۔
شہر کے بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں منعقدہ نمائش میں مختلف آف لائن اور آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک کی خصوصی مصنوعات کی 2 ہزار سے زائد اقسام نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔
ہوائی ہوا راہداری کے ساتھ صوبے کا واحد رابطہ شہر ہے اور آسیان ممالک کے لئے مال بردار اسمبلی کا مرکز ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور ملک کے لیے سیاہ دن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو فورا طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ یہ غلط کام ہے جس نے بھی کیا ہے۔ عمران خان کے مقدمات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت شروع کی اور شور شرابے پر پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ انہیں بتایا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے یہ غلط کام ہے جس نے بھی کیا ہے اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آدھا گھنٹہ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ شیشے بھی توڑے گئے ہیں، جس نے بھی کیا غلط کیا ہے، مجھے کارروائی کرنی پڑی تو وزرا اور وزیر اعظم کے خلاف بھی کارروائی کروں گا۔ عمران خان کے وکیل نعیم نے کہا کہ پولیس، وکلا اور اسٹاف کو رینجرز نے مارا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ عمران خان کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے؟ فورا بتائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا، قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ، ، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے،رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ منگل کو رینجرز نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرلیا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو رینجرز نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جہاں سے رینجرز نے ان کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف القادر یونیورسٹی کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیب انکوائری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
انہوں نے درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب راولپنڈی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی مخالفین نے بے بنیاد الزامات پر نیب تحقیقات کا آغاز کیا، عدالت نیب کی انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ القادر یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سوہاوہ میں زیر تعمیر یونیورسٹی ہے۔ یہ منصوبہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کا حصہ ہے۔ 5 مئی 2019 کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس یونی ورسٹی کے لیے نجی ہاسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کی گئی تھی۔ نیب اس کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔ شہزاد اکبر نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اس خریداری کیلیے سیل ڈیڈ پیش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ اس کے لیے 495 کروڑ لندن سے منتقل کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کے اہلخانہ تھے، یونی ورسٹی کیلیے 50 کروڑ کی ڈونیشن دی گئی، 450 کنال اراضی عطا کی گئی، نجی ہاسنگ سوسائٹی نے 200 کنال زمین فرح گوگی کو دی،ان تمام ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے،یہ ایک فراڈ تھا جو پلاٹ کیا گیا، یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں ایک مسافر بس پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 50مسافر سوار تھے اور بس مدھیا سے خارگون کی جانب جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ پاسکا اور وہ پل سے نیچے جاگری،پولیس کے مطابق ڈرائیور نے پل پر اوور اسپیڈ کی جس وجہ سے بس بے قابو ہوئی اور وہ پل پر لگی حفاظتی جالیوں کو توڑتے ہوئے نیچے گری جس سے اب تک 22افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 20سے زائد زخمی ہیں،پولیس کے مطابق جس پل پر حادثہ پیش آیا اس کے نیچے دریا بہتا ہے لیکن ان دنوں دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مکمل خشک ہے،پولیس کہنا ہے کہ دریا کے قریب قائم ڈونگر گاں کے مکینوں نے مسافروں کو بس کی کھڑیوں سے نکال کر ان کی جانے بچانے کی کوشش کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جی 20کی آڑ میں مودی کی خون سے کھیلی ہولی سب پر آشکار ہوگئی ہے، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مذہبی اجتماعات، تہواروں اور جنازوں پر بھی پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے،ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطابق 2019 سے 2021 کے درمیان 6ہزار 221کشمیری پیلٹ گنز کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسی مدت میں 782 بینائی کھو بیٹھے، 2016 سے 2019 کے درمیان پیلٹ گنز کی وجہ سے 139کشمیری بینائی سے محروم ہوئے، 2021 میں پیلٹ گن کے استعمال سے 9بچے شہید 30بینائی سے محروم ہوئے،جون 2021میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پیلٹ گن کے استعمال کو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذہبی تقریبات کے اجتماع کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ہیومن رائٹس واچ نے 4ستمبر 2020 کو بھارت سے کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا، بھارتی ڈاکٹر سندرم نترجن کے مطابق پیلٹ گن کے 80فیصد متاثرین جزوی بینائی سے محروم ہیں، 25نومبر 2019 کو بھارتی فوج نے ڈیڑھ سالہ بچی کو بھی پیلٹ گن سے اندھا کر ڈالا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تاج پوشی کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی پہلی سرکاری تصویر جاری کردی گئی،تصویر میں شاہ چارلس نے 360سال پرانا تاج پہن رکھا ہے، شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں،بادشاہ کے علاوہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی بھی سرکاری تصویر جاری کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمنی میں سکون آور دوا کے زائد استعمال سے مرنے والے مریضوں کے قتل کے شبے میں ماہر امراض قلب کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس کے مطابق ڈاکٹر پر دو شدید بیمار مریضوں کو جان بوجھ کر سکون آور دوا کی زیادہ مقدار دینے کا شبہ ہے، گزشتہ سال سکون آور دوا کی زیادہ مقدار ملنے پر دونوں مریضوں کی موت ہوگئی تھی،برلن کے مقامی اسپتال میں کام کرنے والے 55سالہ ڈاکٹر کو پچھلے سال اگست میں معطل کر دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے 3سینیئر ترین کمانڈر سمیت 9فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فوج کے خلاف برسر پیکار جہادی تنظیم حماس نے غاصب اسرائیلی فورسس کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر، رفاح اور خان یونس پر بمباری کی ،حملے کے بعد ایک عمارت میں آگ بھی لگ گئی،اسرائیل نے علاقے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا،اسرائیلی حملے میں اسلامی جہاد کے 3سینیئر ترین کمانڈر سمیت 9فلسطینی شہید ہوئے، شہید فلسطینیوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل، بریگیڈ کے ترجمان طارق اور سیکرٹری جہاد غنیم شامل ہیں، ٹوئٹر پر مختلف فلسطینی اکائونٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ حملوں کے دوران 3بچوں سمیت ایک پورا خاندان بھی شہید ہو گیا ہے جس کے سربراہ کی شناخت طارق عزیز الدین کے نام سے ہوئی ہے،غزہ کی پٹی کے جنوبی محصور شہر رفح پر اسرائیلی جارحیت کے دوران 5سالہ بچی بھی شہید ہوئی جس کی شناخت حجر البحیتی کے نام سے ہوئی ہے،فلسطینی گروپ حماس کے ترجمان نیعرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت کی پوری ذمہ داری اسرائیلی فوج پر عائد ہوتی ہے، مزاحمت ہمارے لوگوں اور ہمارے مقدس مقامات کا دفاع جاری رکھے گی،دوسری جانب ہوائی حملوں کے جواب میں فلسطین کی جانب سے راکٹ داغے جانے کی توقع میں اسرائیل کی فوج نے غزہ کے 40کلومیٹر (25میل)کے اندر کمیونٹیز کے اسرائیلی باشندوں کو نامزد بم پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،علاوہ ازیں آئی ڈی ایف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ہم نے ابھی اسلامی جہاد تنظیم کے سینئر آپریشنل آفیسر خلیل باہٹینی کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیلی شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ تھے،آئی ڈی ایف کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے ساتھ خلیل باہٹینی کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے عرب لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت پر تنقید کرتے ہوئیکہا کہ وہ شام کے عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کے حق میں نہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وحشیانہ خانہ جنگی کے بعد صدر بشارالاسد تعلقات معمول پر لانے کے مستحق نہیں، ہم بشار الاسد حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا شام سے تعلقات معمول پرلانے والے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی بھی حمایت نہیں کرتا، امریکا عرب شراکت داروں کے ساتھ شام میں استحکام اور شدت پسندی روکنے کی حمایت جاری رکھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی حکومت نے کورونا کے دوران عازمین حج کی تعداد سے متعلق پابندیاں اٹھالی ہیں،گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی زیرصدارت حج و زیارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حج سیزن کے دوران سرکاری اداروں کے آپریشنل پروگرام اور اسکیموں کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر گورنر مدینہ نے کہا کہ کوروناکے دوران عازمین کی تعداد سے متعلق جوپابندیاں تھیں وہ اس سال نہیں ہوں گی، بیرون ملکوں سے اس سال ساڑھے 18لاکھ عازمین کا خیر مقدم کیا جائے گا،شہزاد فیصل بن سلمان نے کہا کہ ائیرپورٹس اور بندرگاہوں پر عازمین کے خیر مقدم کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا کی جانب سے چینی سفارتکار کو ملک بدر کرنے کے بعد اب چین نے جوابی اقدام میں شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار کوملک بدرکرنیکااعلان کردیا، عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکارکوملک بدرکردیں گے،کینیڈین سفارتکارکی ملک بدری کینیڈاکے اقدام کے جواب میں ہے،وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار کو13مئی تک چین چھوڑناہوگا،یاد رہے کہ کینیڈا نے گزشتہ روز مداخلت کیالزام میں چینی سفارتکار کو ملک بدرکرنیکا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا نے اپوزیشن کے قانون ساز رہنما کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کر کے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ کینیڈین اپوزیشن قانون ساز کو ڈرانے دھمکانے کی مہم میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد کینیڈا ایک چینی سفارتکار ژا وی کو ملک بدر کر رہا ہے،ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے ٹورنٹو میں مقیم ایک سفارتکار ژا کو پرسن نان گراٹا نامزد کیا ہے،میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ میں واضح کہہ چکی ہوں کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے ، کینیڈا میں سفارتکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث ہوتے ہیں تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا،چینی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ اس نے کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گوٹھ فیض محمد راجپر میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ۔ اہل علاقہ کے مطابق گوٹھ فیض محمد راجپر میں خسرے سے2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 10سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں بیماری پھیل چکی ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ خسرہ انتہائی متعدی اور ممکنہ طور پر شدید بیماری ہے جو بخار، سرخ دانوں، کھانسی اور آنکھوں کی سرخی اور آنکھوں سے پانی بہنے کا باعث بنتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر خسرے سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کے بعد ہوا کے ذریعے پھیلتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خسرے کی علامات متاثرہ ماحول میں رہنے کے سات سے 21 دن بعد نمودار ہوتی ہیں۔ خسرہ دانے نکلنے کے اندازا چار دن پہلے سے لے کر دانے نکلنے کے چار دن بعد تک متعدی ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، واقعے میں مشین آپریٹر نعیم جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون کے سیکٹر 8 میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے مقامی انتظامیہ کی ٹیم پہنچی تو قبضہ مافیا نے فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے مشین آپریٹر نعیم جاں بحق ہوگیا، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع غربی کی پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن عدالت کے حکم پر کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے 22 مئی تک عثمان بزدارکی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔ مقدمے میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجرسمیت 5 افراد نامزد ہیں۔ اربن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے میں مبینہ کرپشن کیحوالے سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں 3 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار۔بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس عامر نواز رانا نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست ایڈووکیٹ عبدالرازق شرکی جانب سے دائرکی گئی، درخواست میں عمران خان،حکومت پاکستان اور اٹارنی جنرل و دیگر کو فریق بنایاگیا۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ نیغیرآئینی قراردیا، عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی29مئی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر خصوصی کمیٹی نے تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس رکن اسمبلی اسلم بھوتانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمن کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کو دینے سے متعلق فیصلے کرکے ایوان کو آگاہ کرے گی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم نثار کی آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب کو کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس سلسلے میں اسلم بھوتانی نے کہا کہ نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں آکر معاملے پر مقف دے سکتے ہیں، اجلاس میں نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کو کمیٹی میں طلب کرنے پر ممبران تقسیم نظر آئے جس کے بعد نجم ثاقب و ٹکٹ ہولڈر کی طلبی کے معاملے پر خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے یا شخص کے خلاف نہیں، خرید و فرخت کے خلاف ہیں، تحقیقات سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، علاوہ ازیں کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرنے کے معاملے کو بھی مخر کرتے ہوئے وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہ لگائی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر کئے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دے دی۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور 16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکور موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایتھوپیا ایئر لائنز کی کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز نے منگل کی صبح مقررہ وقت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پرواز کا استقبال کیا۔ افریقہ میں ایئر لائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے تین وزیر مملکت، اعلی افسران اور سفارتکاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے ، مراد علی شاہ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پروازوں کے شروع ہونے سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل نے استدعا کہ عدالت کیس کو دوسرے بنچ منتقل کرے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، نظیر موجود ہے نااہلی کے بعد نواز شریف بھی پارٹی صدر نہ رہے، قانونی طور پر نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی