• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

فرانس ۔ پیرس۔ چینی ثقافتی نمائش

فرانس ، پیرس کے پورٹ ڈی ورسیلاز نمائش مرکز میں چینی ثقافتی نمائش کے دوران چھوان جو (سیچھوان اوپرا) کا ایک فنکار ماسک بدلنے کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یوم مئی تعطیلات ۔ ثقافتی سیاحت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی لونگ ہوا میں ایک تفریحی مقام پر خاتون سیاح ایک بھیڑ کو خوراک کھلارہی ہے۔ (شِنہوا) 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یوم مئی تعطیلات ۔ ثقافتی سیاحت

چین، سیاح جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے وویی پہاڑ کے ایک خوبصورت مقام کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا) 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یوم مئی تعطیلات ۔ ثقافتی سیاحت

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر تینگ ژو میں منعقدہ ایک میلے میں گڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا) 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ ظروف سازی

پشاور ، ایک کارخانے میں ایک محنت کش مٹی کے برتن بنارہا ہے۔ (شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یوم مزدور تعطیلات

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر پھنگ ڈینگ شان میں یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران ایک بچی کتاب کا مطا لعہ کر رہی ہے۔ (شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یوم مزدور تعطیلات

چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے شین یانگ فانٹا وائلڈ ایڈوینچر یں سیاح آتش بازی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ ظروف سازی

پشاور ، ایک کارخانے میں ایک محنت کش مٹی کے برتن بنارہا ہے۔ (شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن میں جنگ بندی کےلیے سعودی کردارکو سراہتے...

بیروت(شِنہوا)  لبنان نے  یمن میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی حمایت  کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کوسراہا ہے۔

وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ لبنان یمنی بحران کے جامع اور پائیدار سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی مسلسل مدد کو سراہتا ہے جس سے یمن کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہو گا، یمنی عوام کو مصائب اور عدم تحفظ سے نجات ملے گی اور یمن کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خواہشات مکمل ہوسکیں گی۔

 گزشتہ ماہ سعودی عرب اور یمن کی حوثی ملیشیا کے درمیان براہ راست بات چیت  ہوئی تھی جس کا مقصد جنگ زدہ ملک میں جنگ بندی کو بحال کرنا تھا۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کا بڑا حصہ او...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس(جی ایس ڈی ایف) کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ریکارڈر سمیت ملبے کا ایک بڑا حصہ منگل کو اوکی ناوا کے جنوبی پریفیکچر میں سمندری تہہ سے  برآمد کیا گیا۔

کیوڈو نیوز نے ایک سرکاری ذریعہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایک امدادی کمپنی نے ملبے کو اوکیناوا کے میاکوجیما جزیرے کے قریب سطح زمین سے 106 میٹر نیچے سے خشکی پر لایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ڈی ایف حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ریکارڈر پر محفوظ ڈیٹا جیسے اونچائی اور رفتار کا تجزیہ کرے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرکے حادثے کی جگہ سے چھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل یوچی ساکاموتو کی لاش بھی شامل ہے جو جنوب مغربی جاپان میں دفاع کے انچارج جی ایس ڈی ایف کے آٹھویں ڈویژن کے کمانڈر تھے ۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صوبہ ہیبی کی غیرملکی تجارت میں 17 فیص...

شیجیاژوانگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبی میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت 143 ارب8 کروڑ یوآن (تقریباً 20 ارب 70 کروڑ ڈالر) ریکارڈ کی گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

شیجیاژوانگ کسٹمز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران ہیبی کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 22.3 فیصد بڑھ کر 87 ارب 91 کروڑ یوآن جبکہ  درآمدات 9.5 فیصد بڑھ کر 55 ارب 17 کروڑ یوآن ہوگئیں۔

صوبے کی اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں،امریکہ، آسیان، یورپی یونین اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ تجارت بالترتیب 19 ارب 11 کروڑ یوآن، 18 ارب 54 کروڑ یوآن، 14 ارب 72 کروڑ یوآن اور 6 ارب 9 کروڑ یوآن رہی۔

 بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ  واقع ممالک کے ساتھ ہیبی کی تجارت  گزشتہ سال کی نسبت 25.3 فیصد بڑھ کر52 ارب 44 کروڑ یوآن ہو گئی جو صوبے کے کل غیر ملکی تجارت کے حجم کا 36.7 فیصد ہے۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ اور آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازیں...

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) بیجنگ اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازیں منگل کو باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہوگئیں۔

ایئرچائنہ کا طیارہ 200 سے زائد چینی سیاحوں کو لے کر آکلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ دونوں شہروں کے درمیان فضائی سفر کی خدمات کوویڈ-19 کی سفری پابندیوں کی وجہ سےتین سال سے زیادہ عرصے سے معطل تھیں۔

 چینی سیاحوں کا ایئرپورٹ پرایک خصوصی تقریب میں روایتی ماوری رقص اور نغموں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ تقریب میں نیوزی لینڈ میں چینی سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے کہا کہ بیجنگ-آکلینڈ پروازوں کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے لیے "بڑی خوشی کا موقع " ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ وبا سے قبل چینی طلباء اور سیاحوں کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک تھا۔   انہوں نے کہا کہ پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان لوگوں اور سامان کے تبادلوں میں مزید سہولت ملی ہے اور اس سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک پیدا ہو گی۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ اور آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازیں...

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) بیجنگ اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازیں منگل کو باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہوگئیں۔

ایئرچائنہ کا طیارہ 200 سے زائد چینی سیاحوں کو لے کر آکلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ دونوں شہروں کے درمیان فضائی سفر کی خدمات کوویڈ-19 کی سفری پابندیوں کی وجہ سےتین سال سے زیادہ عرصے سے معطل تھیں۔

 چینی سیاحوں کا ایئرپورٹ پرایک خصوصی تقریب میں روایتی ماوری رقص اور نغموں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ تقریب میں نیوزی لینڈ میں چینی سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے کہا کہ بیجنگ-آکلینڈ پروازوں کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے لیے "بڑی خوشی کا موقع " ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ وبا سے قبل چینی طلباء اور سیاحوں کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک تھا۔   انہوں نے کہا کہ پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان لوگوں اور سامان کے تبادلوں میں مزید سہولت ملی ہے اور اس سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک پیدا ہو گی۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت نےشاہی فرمان کے ذریعے پارلیمنٹ تحلیل کر...

کویت سٹی(شِنہوا)کویت کی پارلیمنٹ جسے مارچ میں بحال کیا گیا تھا کو شاہی فرمان کے ذریعے تحلیل کر دیا گیاہے۔

 کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ یہ اقدام علاقائی اور بین الاقوامی اقتصادی پیش رفت کے تناظر میں کویت کے مفادات اور آزادی کے تحفظ اور شہریوں کے لیے خوشحالی اور ترقی کے حصول کے لیے کیا گیا ہے ۔

 ولی عہد نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ مقننہ کو تحلیل کر دیا جائے گا اور آنے والے مہینوں میں پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔

2020 میں پہلی بار منتخب ہونے والی پارلیمنٹ کو گزشتہ بار تحلیل کے بعد مارچ میں آئینی عدالت کے فیصلے پربحال کیا گیا تھا۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامی جہاد کے مشہوررہنما بھوک ہڑتال کے بعد...

رم اللہ/غزہ(شِنہوا)فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک (پی آئی جے ) کے ایک سرکردہ رہنما منگل کو اسرائیلی جیل میں 86 دنوں تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

فلسطینی قیدیوں کی کلب ایسوسی ایشن جو ایک غیر سرکاری تنظیم ہے، نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ خادرعدنان 86 دنوں تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

 اسرائیلی جیلوں میں عدنان کی یہ چھٹی بھوک ہڑتال تھی جبکہ اس سے قبل وہ بغیر کسی مقدمے کے اپنی گرفتاری اور انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پانچ مرتبہ احتجاجی بھوک ہڑتال میں زندہ بچ گئے تھے۔

ان کی آخری بھوک ہڑتال 5 فروری کو اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں واقع ارابہ میں ان کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں چھٹی بار گرفتار کیا۔

اسرائیلی جیل سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 45 سالہ عدنان نتزان جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں  آساف ہاروفہ ہسپتال منتقل کیا گیا اور طبی عملے نے ان کے دل کو بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر انکی موت کی تصدیق کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ عدنان نے بھوک ہڑتال کے دوران طبی معائنے اور علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

 دریں اثناء غزہ میں پی آئی جے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد الہندی نے کہا کہ ان کی تحریک عدنان کی وفات پر غمزدہ ہے اور اسرائیلی جیل میں ان کی موت کی مذمت کرتی ہے۔

الہندی نے شیخ خادرعدنان کے قتل کے جرم کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہو ئے کہا کہ  وہ اس جرم کی قیمت چکائے گا۔

 فلسطینی قیدیوں کی کلب ایسوسی ایشن کے مطابق عدنان کی موت کے بعد 1967 سے اسرائیلی جیلوں میں مرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 237 ہو گئی جن میں طبی غفلت کے باعث 75 ہلاکتیں ہوئیں۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلی سہ ماہی میں شنگھائی کی توانائی کی نئی م...

شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کسٹمز کے زیر انتظام الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم آئن بیٹریوں، سولر سیلز سمیت توانائی کی نئی مصنوعات کی برآمدات میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

منگل کو جاری شنگھائی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ تک 33 ارب 88 کروڑ یوآن (تقریباً4 ارب 89 کروڑ ڈالر) مالیت کی 1 لاکھ 47 ہزار  برقی کاریں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 34.9 فیصد اور 77.6 فیصد زیادہ ہیں۔

لیتھیم آئن بیٹریوں اور سولر سیلز کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت  بالترتیب 133.5 فیصد اور 27 فیصد بڑھ کر 35 ارب 2 کروڑ یوآن اور 35 ارب یوآن  تک پہنچ گئیں۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا وفاقی سطح پر کوویڈ-19 کی لازمی ویک...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی حکومت نے اگلے ہفتے وفاقی سطح پر کوویڈ-19 کی لازمی ویکسی نیشن ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔

امریکہ لازمی ویکسی نیشن کی پابندی ختم کر دے گا اور زیادہ تر بین الاقوامی مسافروں، وفاقی کارکنوں اور ٹھیکیداروں، شعبہ صحت کے  کارکنوں اور ہیڈ سٹارٹ ایجوکیٹرز کو 11 مئی سےکورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائی جائے گی جب ملک کی کورونا وائرس پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ختم ہو جائے گی۔

ویکسین کو سب سے پہلے بائیڈن نے 2021 کے آخر میں  لازمی قرار دیاتھا۔

  وائٹ ہاؤس سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جبکہ ویکسینیشن ملازمین کی صحت اور تحفظ  اور کام کی جگہوں پر کارکردگی کو فروغ دینے کے سب سے اہم ٹولز میں سے ایک ہے،اس وقت ہم اپنے ردعمل کے ایک مختلف مرحلے میں ہیں جب  یہ اقدامات مزید ضروری نہیں ہیں۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ازبکستان کو نئے آئین سے متعلق کامیاب...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  ازبکستان کو نئے آئین  کے حوالے سے کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد دی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے منگل کواپنے آن لائن بیان میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صدر شوکت مرزیوئیف کی قیادت میں، ازبکستان کے عوام ملک میں اصلاحات اور ترقی کی کوششوں میں تمام محاذوں پر اور بھی زیادہ ترقی حاصل کریں گے۔  ترجمان نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ اور جامع تزویراتی شراکت دار کے طور پر چین ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، چین مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ازبکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-ازبکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے نئی کامیابیوں کے لیے کوشاں ہے۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ازبکستان کو نئے آئین سے متعلق کامیاب...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  ازبکستان کو نئے آئین  کے حوالے سے کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد دی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے منگل کواپنے آن لائن بیان میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صدر شوکت مرزیوئیف کی قیادت میں، ازبکستان کے عوام ملک میں اصلاحات اور ترقی کی کوششوں میں تمام محاذوں پر اور بھی زیادہ ترقی حاصل کریں گے۔  ترجمان نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ اور جامع تزویراتی شراکت دار کے طور پر چین ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، چین مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ازبکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-ازبکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے نئی کامیابیوں کے لیے کوشاں ہے۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حلب پر اسرائیلی میزائل حملے، بین الاقوامی ہو...

دمشق (شِنہوا)شام کے صوبے حلب میں اسرائیلی میزائلوں نے  بین الاقوامی ہوائی اڈے اور کئی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ 

 شامی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ  یہ حملہ آدھی رات سے پہلے کیا گیا جس میں حلب کے دیہی علاقوں میں ہوائی اڈے اور متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجبکہ زخمیوں میں دو شہری بھی شامل ہیں۔

 حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت دمشق پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا تھا اور کئی دنوں تک سروس بند کر دی گئی تھی۔

ادھر انسانی حقوق کے بارے میں شام کے مبصر نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور صوبہ حلب میں النیراب ایئر بیس کے علاقے میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیٹرو چائنہ کے خالص منافع میں 12.1 فیصد اضاف...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی آئل کمپنی پیٹرو چائنہ کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں خالص منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔  کمپنی نے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے  بیان میں  بتایاکہ پیرنٹ کمپنی کا خالص منافع پہلے تین ماہ میں 43ارب 62کروڑیوآن( تقریباً6ارب30کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔

اس مدت میں کمپنی کی کاروباری آمدنی 6 فیصد کم ہو کر732ارب 47کروڑ یوآن ہو گئی۔ کمپنی کے مطابق اس کی فی حصص بنیادی آمدنی 0.24 یوآن رہی۔  شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں پیٹرو چائنہ کے حصص  کی مالیت گزشتہ کاروباری دن 28 اپریل کو 5.2 فیصد بڑھ کر 7.89 یوآن ہوگئی تھی۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-ہیلتھ ورکرز -مظاہرہ

برطانیہ کےدارلحکومت لندن میں ہیلتھ ورکرز مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے تنخواہوں میں اضافےسمیت دیگر مطالبات کےلئے تازہ ہڑتال کر رکھی ہے۔(شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تیانجن-جی فانگ پل-رات کا منظر

چین کےشمالی شہر تیانجن میں ایک کشتی کھلے ہوئے جی فانگ پل کے نیچے سےگزر رہی ہے، تاریخی پل 60 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ زاویے پر کھولا گیا۔(شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-ہیلتھ ورکرز -مظاہرہ

برطانیہ کےدارلحکومت لندن میں ہیلتھ ورکرز مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے تنخواہوں میں اضافےسمیت دیگر مطالبات کےلئے تازہ ہڑتال کر رکھی ہے۔(شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تیانجن-جی فانگ پل-رات کا منظر

چین کےشمالی شہر تیانجن میں لوگ  کھلے ہوئے جی فانگ پل کی تصاویر لے رہے ہیں، تاریخی پل 60 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ زاویے پر کھولا گیا۔(شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا-پناہ گزین-مہاجرکیمپ

کینیا کے شہرکیٹالے میں ایک پناہ گزین مرکز میں مہاجرین کودیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یوم مزدور تعطیلات

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کی موجیانگ ہانی خوداختیار کاؤنٹی میں ایک میلے کے دوران ایک بچہ تفریح کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوویڈ-19 کے دوران ڈپریشن کی علامات میں اضافہ...

لاس اینجلس(شِنہوا) کوویڈ-19 کی وبا کے دوران بچوں اور نوعمر افراد میں ڈپریشن کی علامات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جے اے ایم اے نیٹ ورک میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک کے 40ہزار سے زیادہ بچوں اورنوعمرافرادکے رویوں میں تبدیلی کا 53بار جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق کوویڈ-19 کی وبا کے دوران ڈپریشن کی علامات میں خاص طور پر خواتین اور نسبتاً زیادہ آمدنی والے پس منظرکے حامل افراد  میں اضافہ ہوا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج ذہنی صحت کے مسائل کودور کرنے کے لیے پالیسی اور صحت عامہ کے اقدامات میں معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یوم مئی کی تعطیل کے دوران محفوظ سفر...

بیجنگ(شِنہوا) چین بھر میں ریلوے، بجلی کی فراہمی اور شہری ہوابازی کے عملے نے یوم مئی کی تعطیل کے دوران مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی (چائنہ ریلوے) کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ روز  ملک بھر میں 10ہزار944 ٹرینوں کے ساتھ ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد1کروڑ68لاکھ 30ہزار رہی جبکہ منگل کو11ہزار548ٹرینوں کے ساتھ دوروں کی تعدادتقریباً1کروڑ64لاکھ50ہزار رہنے کی توقع ہے۔

 چائنہ ریلوے کے مقامی ذیلی اداروں نے سیاحتی مقامات کے لیے بلٹ ٹرین کے روٹس کو شامل کیا، نئے بیڈنگ سیٹ استعمال کرتے ہوئے ڈائننگ کاروں میں کھانے پینے کی فہرست میں اضافہ کیا۔    چائنہ سدرن پاور گرڈ نے مقامی علاقوں میں نقل و حمل کے لیے بجلی کی فراہمی کی سہولیات پر سیفٹی چیکس شروع کیے، جب کہ اسٹیٹ گرڈ کے تحت بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے ایکسپریس وے سروس کے علاقوں میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے ٹرک قائم کیے ہیں۔ شین ژین اور ہاربن جیسے شہروں کے ہوائی اڈوں پر ٹرمینلز کے قریب ٹریفک کے ہموار بہاو اور مسافروں کے انتظار کے اوقات کو کم کیاگیا۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، طو فانی بارش سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقد...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں بڑے حصے پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے سبب چینی محکمہ موسمیات انتظامیہ نے بارش کے طوفان کی سطح کو  چو تھے درجے پر کردیا ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ منگل سے جمعرات تک چین کے جنوب مغربی صوبوں سیچھوان اور وسطی ہوبے صوبہ سے ہینان، شان ڈونگ، ہیبے ، شنشی، انہوئی، جیانگ سو، ہونان اور جیانگ سی تک موسلا دھاربارش ہوگی۔

جمعے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جنوب کی سمت ژے جیانگ اور فوجیان کی جانب بڑھے گا جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

سمندری طوفانوں سے متاثرہ چین کے شمالی علاقوں میں دریائے یانگسی اوراس کے معاون دریائے ہان کے سنگم کے اطراف علاقوں میں بدھ سے جمعرات تک تیز ہوا چلے گی۔

ماہرین موسمیات نے ہیبے ، ہینان، ہوبے اورانہوئی میں پہاڑی سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں داخل ہونے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی تعطیلات کے اختتام پرواپسی کے سفر کے لئے برسات کے موسم کی وجہ سے سڑکوں کی حفاظتی خطرات کے خلاف مناسب تیاری کی جائے ۔

چین میں بارش کے طوفان کے لیے 4 در جوں کا ہنگامی ردعمل نظام موجود ہے جس میں در جہ 1 سب سے زیادہ شدید ہے۔

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سالانہ 2.32 ملین میگاواٹ شمسی تو...

پاکستان میں سالانہ 2.32 ملین میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ،پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پبلک پرائیویٹ سیکٹر پارٹنرشپ میکنزم کے تحت خیبر پختونخوا کی تین یونیورسٹیوں کو سولرائز کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اورپائلٹ بنیادوں پریونیورسٹی آف بونیر، یونیورسٹی آف ملاکنڈ اور یونیورسٹی آف کوہاٹ کو سولرائز کیا جائے گا۔ بعد کے مراحل میںدیگر سرکاری اداروں کو شمسی توانائی پر لگایا جائے گا۔پیڈوکے پراجیکٹ ڈائریکٹر سولرائزیشن اسفندیار خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی توانائی کے ترقیاتی ادارے نے خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں اور طبی تدریسی اداروں کو سولرائز کرنے کے لیے پالیسی تیار کی ہے۔ انرجی سروس کمپنی کے ماڈل کو اپناتے ہوئے جو ایک نجی شعبے کا ادارہ ہے ،یہ ماڈل نہ صرف اربوں روپے کی بچت میں مدد دے گا بلکہ ماحول دوست توانائی میں خود کفالت کو یقینی بنائے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور صوبے میں سماجی ترقی میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے اقدام کا مقصد اعلی تعلیمی اداروں کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہے۔

چونکہ بجلی کے بل یونیورسٹیوں کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہیں، اس لیے انہیں شمسی توانائی میں تبدیل کرنا بہترین سرمایہ کاری کا حل ہوگا۔اسفندیار خان نے کہا کہ ایسکوشمسی فوٹو وولٹک گرڈز کی تعمیر، ملکیت اور آپریٹ کرے گا۔ نیشنل ایفیشینسی انرجی کنزرویشن اتھارٹی کے منظور شدہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سولرائزیشن پراجیکٹ کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے مکمل طور پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے، اس لیے اس سے صوبائی خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ اعلی تعلیمی اداروں کو اس منصوبے کے تحت پائیدار، صاف اور سستی بجلی ملے گی۔توانائی کے ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں قابل تجدید ذرائع کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام اور بچت کے لیے بجلی کی پیداوار کے متبادل طریقوں کی طرف منتقل ہو جائے کیونکہ جیواشم ایندھن کی درآمد پر بھاری زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ پاکستان کو قومی پاور مکس میں صاف توانائی کے حصے کو بڑھانے کے لیے چھوٹے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے گرڈز تعمیر کرنے چاہئیں۔ پاکستان میں سالانہ 2.32 ملین میگاواٹ سے زیادہ شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کی...

رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات 14.81 فیصد اضافے سے 354 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات کے بڑے مقامات میں چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، مشرق وسطی اور یورپ شامل ہیں،جھینگا، کٹل فش، سکویڈ، انڈین میکریل اور سارڈینز پاکستان سے برآمد کی جانے والی سمندری غذا میں سرفہرست ہیں، چینی سرمایہ کار پاکستان کو مخصوص علاقوں میں ایکوا کلچر کا مضبوط انفراسٹرکچر قائم کرنے اور کاروبار سے وابستہ لوگوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسلم محمدی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ماہی پروری کی برآمدات پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے نو مہینوں کے دوران پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات 14.81 فیصد اضافے سے 354 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 309 ملین ڈالر تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پر مارچ 2023 کے دوران مچھلی کی برآمدات 32.44 فیصد بڑھ کر 54.69 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 41.29 ملین ڈالر تھیں۔ اسی طرح سمندری غذا کی برآمدات مارچ 2023 کے دوران ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر 42.71 فیصد بڑھ کر 54.69 ملین ڈالر ہوگئیں جو کہ فروری 2023 کے دوران 38.32 ملین ڈالر تھیں۔

پاکستان میں سمندری خوراک کی صنعت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ضرورت سے زیادہ ماہی گیری، غیر قانونی ماہی گیری اور ناقص کوالٹی کنٹرول شامل ہیں۔ یہ مسائل مچھلی کی آبادی میں کمی، برآمدات کے حجم میں کمی اور صحت کے خدشات میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے نئے ضوابط متعارف کر کے ماہی گیری کے پائیدار طریقوں پر عمل درآمد اور سمندری خوراک کی پروسیسنگ اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان میں ماہی گیری اہم صنعت ہے اور سمندری غذا ملک کی اعلی برآمدات میں سے ایک ہے۔ پاکستانی سمندری خوراک کی برآمد کے بڑے مقامات میں چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، مشرق وسطی اور یورپ شامل ہیں۔ ورلڈ بینک کی تحقیق کے مطابق چین سالانہ 65 ملین ٹن سمندری غذا استعمال کرتا ہے۔ پاکستان کی آبی مصنوعات کی چین کو برآمدات میں اضافے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ آبی مصنوعات کے دنیا کے سب سے بڑے درآمد کنندہ کے طور پر، چین نے 2021 میں 13.8 بلین ڈالر مالیت کی آبی مصنوعات درآمد کیں۔ محمدی نے کہا کہ ماہی گیری پاکستان کی برآمدات کے لیے ایک بڑی اور ابھرتی ہوئی صنعت ہے۔ جھینگا، کٹل فش، سکویڈ، انڈین میکریل اور سارڈینز پاکستان سے برآمد کی جانے والی سمندری غذا میں سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندری خوراک کی پیداوار اور جھینگے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کسانوں کو اچھی، سستی اور آسانی سے دستیاب ایکوا فیڈ کی ضرورت ہے جو ممکنہ طور پر چینی سرمایہ کاری کی مدد سے دستیاب ہو سکتی ہے۔ چینی سرمایہ کار مچھلی کی نئی نسلیں ترتیب دے کر پاکستان لا سکتے ہیں۔ اپنے فارموں اور ہیچریوں کو تیار کریں اور کاشتکاروں کو ان کی پیداوار بڑھانے کے لیے فیڈ اور ٹیکنالوجی فراہم کرکے ان کی مدد کریں۔ پی ایف ای اے کے چیئرمین نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کو مخصوص علاقوں میں ایکوا کلچر کا مضبوط انفراسٹرکچر قائم کرنے اور کاروبار سے وابستہ لوگوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ماہی گیری کے کاروبار کی پالیسیاں مرتب کی جانی چاہئیں اور ماہی گیری کی تجارت میں توسیع کے امکانات کو تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مچھلی کی سرمایہ کاری چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں دونوں کے لیے ایک منافع بخش کاروبار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مجموعی فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ زیر جائزہ مدت کے دوران مختلف غذائی اجناس بشمول چاول، سبزیاں، پھل، تیل کے بیج، گوشت، مچھلی، مصالحہ جات اور دیگر جن کی مالیت 3.81 بلین ڈالر ہے گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 3.94 بلین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں برآمد کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں آٹومیشن کے عمل کو شروع کرنے کے ل...

پاکستان میں آٹومیشن کے عمل کو شروع کرنے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کا فقدان ہے، آٹومیشن کا عمل 50 سال کی تاخیر سے ہے،چوتھا صنعتی انقلاب خودکار نظام، ڈیٹا، صاف توانائی پر انحصار کرے گا، خودکار نظاموں کے آپریٹرز کے لیے تیز رفتار اور بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ دستیاب ہونا چاہیے،آئی ٹی انقلاب نے بڑی کمپنیوں کو ڈیٹا کے استعمال اور فروخت پر اجارہ داری قائم کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔دبئی میں قائم ایکسپونر کے بانی حیدر علی بیگ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آٹومیشن کے عمل کو شروع کرنے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کا فقدان ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے معاملے میں آٹومیشن کا عمل 50 سال کی تاخیر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صنعت میں آٹومیشن کے عمل کو شروع کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس اس کے مناسب کام کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی بنیادیں رکھی جائیں۔آٹومیشن ایک ایسا عمل ہے جس میں توانائی اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی بلاتعطل فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان میں صنعت اب بھی مسلسل توانائی کی مستحکم فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔اسی طرح خودکار نظاموں کے آپریٹرز کے لیے تیز رفتار اور بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ دستیاب ہونا چاہیے۔

پاکستان میںعام طور پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی رفتار 2G کے مساوی ہے۔ آٹومیشن کا عمل اس وقت ہوگا جب صنعتی شعبہ آٹومیشن کے عمل کو شروع کرنے کی ضرورت محسوس کرے گا۔جب تک ہمارے صنعت کار اور کاروبار خود کار بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کریں گے ہم اپنے ملک میں آٹومیشن کی طرف کوئی خاص پیش رفت نہیں دیکھ پائیں گے۔ ہماری صنعت اب بھی سیٹھ کلچر کے پرانے خطوط پر کام کر رہی ہے جہاں جدت اور عالمی مسابقت کی پرواہ کیے بغیر پیداوار اور کاروبار کے روایتی طریقوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔آٹومیشن کے عمل کے ممکنہ نتائج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی منظر نامے میں جو لوگ آٹومیشن کے عمل کی وجہ سے فارغ ہو جائیں گے انہیں لامحالہ کوئی اور نوکری مل جائے گی۔چاہے کچھ بھی ہوایک مشین انسان کے کاموں اور کاموں کی جگہ لے سکتی ہے لیکن یہ انسان کی جگہ کبھی نہیں لے سکتی۔ ٹیکنالوجی نے انسان کی ترقی اور اس کی اعلی صلاحیتوں تک پہنچنے میں مدد کی ہے۔ آٹومیشن کا عمل تکنیکی ارتقا کے عمل میں ایسے ہی ایک قدم کی نمائندگی کرتا ہے جو خود انسانوں کی فکری صلاحیت کی علامت ہے۔

آٹومیشن کے عمل کے منفی نتائج کے بارے میں سوچنے کے بجائے ہمیں اس بات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس عمل کو اپنے فائدے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں تمام لوگوں کے لیے خوشحالی کی عام تقسیم ہو گی۔حیدر نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ابھرتی ہوئی حرکیات صنعتی شعبے میں روزگار اور پیداواری تکنیک کے لیے بالکل نیا منظر نامہ تشکیل دے رہی ہیں۔آئی ٹی انقلاب نے بڑی کمپنیوں کو ڈیٹا کے استعمال اور فروخت پر اجارہ داری قائم کرنے کے قابل بنا دیا ہے جو لامحالہ ان کے لیے ایسی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے لیے کافی وسائل جمع کرتی ہیں جو مکمل طور پر خودکار نظاموں پر انحصار کرتی ہیں جن میں انسانی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ٹیکنالوجی اور ڈیٹا میں اس طرح کی پیشرفت نے جاری صنعتی ترقی کے دور کا آغاز کیا ہے جو پہلے صنعتی انقلاب کی حرکیات کے بالکل خلاف ہے جہاں تمام پیداوار صنعت میں محنت کرنے والے ہزاروں کارکنوں کی کوششوں پر مرکوز ہے۔چوتھا صنعتی انقلاب خودکار نظام، ڈیٹا، صاف توانائی پر انحصار کرے گا۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ عوامی پالیسیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنائی جائیں کہ آٹومیشن کا عمل پاکستان میں جلد از جلد دوبارہ تقسیم کرنے والے طریقہ کار کے ساتھ شروع ہو جو تمام لوگوں کی خوشحالی کے لیے نتیجے میں ہونے والی دولت کو یکساں طور پر بانٹے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں لاطینی امریکی ممالک چلی، ارجنٹائ...

پاکستان لاطینی امریکی ممالک چلی، ارجنٹائن اور برازیل کو اپنی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان تجارتی معاہدے سے 220 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو سکتی ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران چلی، برازیل اور ارجنٹائن کو برآمدات 109 ملین ڈالر، 159 ملین ڈالر اور 47 ملین ڈالر رہیں۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق تجارتی معاہدوں کا فقدان، بھاری مالیت کے اخراجات اور غیر منصفانہ ایڈ ویلیورم ٹیکس برآمدات کو بڑھانے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ پاکستان ان ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کر کے چلی کو اپنی برآمدات میں 140 ملین ڈالر، ارجنٹائن کو 65 ملین ڈالر اور برازیل کو 180 ملین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کر سکتا ہے۔ ، برازیل اور ارجنٹائن نے رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے نو مہینوں کے دوران بالترتیب 47.14 ملین، 80.99 ملین، اور 35.92 ملین ڈالرکی رقم حاصل کی۔ اسی عرصے کے دوران چلی، برازیل اور ارجنٹائن سے درآمدات کی مالیت بالترتیب 25.72 ملین ڈالر، 644.31 ملین ڈالر اور 135.62 ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چلی، برازیل اور ارجنٹائن کو برآمدات 109.73 ملین ڈالر، 159.72 ملین ڈالر اور 47.361 ملین ڈالر رہیں۔

حقیقی تجارتی صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان چلی کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرے، جس کے نتیجے میں لاطینی امریکی ملک سے مزید خریداری کرکے اس کی درآمدی لاگت پر 8 ملین ڈالر تک کی بچت ہو سکتی ہے۔ بیڈ لینن، کپڑے اور آلات پاکستان کی چلی کو سب سے زیادہ برآمدات ہیں جبکہ لکڑی کا گودا اور غیر نامیاتی کیمیکل اس کی اہم درآمدات ہیں۔ تجارتی معاہدوں کے ذریعے ایڈ ویلیورم ٹیکس میں کمی اور مال برداری کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے حکومتی سبسڈی کی پیشکش سے چلی کو برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو پاکستان کو ممکنہ طور پر 220 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو سکتی ہے۔ ارجنٹائن کو پاکستان کی اہم برآمدات انسانی ساختہ سٹیپل ریشے، کپاس سے بنے ہوئے کپڑے اور کھیلوں اور کھلونوں کی تیاری ہیں، جب کہ اہم درآمدات جانوروں یا سبزیوں کی چربی، کپاس، اناج، اور لوہے اور سٹیل کی اشیا ہیں۔ پاکستان ممکنہ طور پر ترجیحی تجارتی معاہدے کے ذریعے برازیل سے درآمدات بڑھا کر درآمدی اخراجات میں 90 ملین ڈالرسے زیادہ کی بچت کرسکتا ہے۔ آلات، کپڑے اور کپاس برازیل کو پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات میں شامل ہیںجبکہ تیل کے بیج، اولیگینس پھل، کپاس، آئرن سٹیل اور چینی کنفیکشنری اس کی بنیادی درآمدات میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ پنجاب الیکشن سے متعلق اپنے حکم پر...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق حکم پر عملدرآمد کروانے کی استدعا کرے گی ۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں پی ڈی ایم اتحاد سے مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جا رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمان پارک پولیس تشدد کیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری...

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پولیس تشدد کے واقعات کی قائم جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے زمان پارک میں تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سرور نہنگ نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکنا سرکار کا استحقاق ہے، پراسیکیوٹر جنرل حکومت کا ملازم ہے، اپنی مرضی سے جواب جمع کرانے کا پابند نہیں ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ آزاد اور خود مختار ہے، پراسیکیوٹر جنرل ریاست کا ملازم ہے حکومت کا نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہر فوجداری مقدمے میں تو پراسیکیوٹر ریاست کی نمائندگی کرتا ہے، اس کیس میں کیسے کہہ سکتے کہ پراسیکیوٹر حکومت کی نمائندگی کرتا ہے، کابینہ نے کس قانونی جواز کے ساتھ پراسیکیوٹر جنرل کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکا، آگاہ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ زمان پارک میں وارنٹ گرفتاری اور پولیس آپریشن کا ریکارڈ عدالت میں طلب کیا تھا، زمان پارک آپریشن کے لیے کس نے کب منظوری دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے بتایا کہ زمان پارک میں پولیس آپریشن نہیں بلکہ تصادم ہوا تھا، وارنٹ گرفتاری کا ریکارڈ تو اسلام آباد پولیس کے پاس ہے، زمان پارک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تو پہلے سے موجود تھی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد پولیس پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی آپ کے زیر اثر آگئی، آپ ملبہ اسلام آباد پولیس پر ڈالنا چاہتے ہیں، کیا پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی کوئی خط و کتابت ہوئی تھی۔ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے آپریشن سے پہلے ہوم سیکرٹری سے کوئی خط وکتابت نہیں کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ریکارڈ پیش نہیں کیا جا رہا تو ذمہ دار افسروں کو بلا لیتے ہیں۔ عدالت نے زمان پارک پولیس تشدد کے واقعات کی قائم جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگا...

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے طیاروں کو پرندوں کے ساتھ تصادم سے بچانے کا منصوبہ بناتے ہوئے بڑے ایئرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے نے برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر جاری کردیا ہے، کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر برڈ ریپلینٹ سسٹم لگے گا۔ سی اے اے کی ٹینڈر سکیورٹی فیس 5 کروڑ 29 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایئرپورٹس پر برڈ ریپلینٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے ایئر لائنز کو سالانہ کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ ہر سال پاکستان کے ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جبکہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بڑے حادثے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں بڑے ایئرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلینٹ سسٹم نصب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانوالی، پولیس مقابلے میں 2 سگے بھائیوں سمی...

میانوالی میں پولیس مقابلے میں 3 راہ گیر جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بانگی خیل کے علاقے ساتو خیل میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 راہ گیر جاں بحق ھو گئے۔ گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل اور انکی ٹیم نے ایلیٹ فورس کے ساتھ اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب چار ملزمان ذیشان، شیراز، شکیل، بلال کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 راہگیر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔چاروں ملزمان رات کی تاریکی اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کالا باغ منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے معاملے پر...

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کا آغاز ہوتے ہی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ آخری فورم ہے پہلے مطمئن کیا جائے کہ کس انتظامی ادارے کے پاس گئے۔جس پر درخواست گزار نے کہاکہ میں نے تمام اداروں کو درخواستیں دیں مگر سنوائی نہیں ہوئی،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ عدالت کس بنیاد پر شہباز شریف کو نااہل قرار دے۔درخواست گزار نے کہا کہ نوازشریف دھوکہ دے کر بیرون ملک گئے، کبھی وہ یورپ اور کبھی سعودی عرب کے دورے پر ہوتے ہیں مگر پاکستان نہیں آرہے۔وفاقی حکومت کیوکیل نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، متعلقہ فورم موجود ہونے کی بنا پر درخواست ناقابل سماعت ہے۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے سوالات بڑے اہم ہیں، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بعد عدالت آیا۔عدالت نے درخواست گزار کو مزید دستاویزات پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتحادی حکومت پریس کی آزادی پر کامل یقین رکھت...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے۔ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان کا آئین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسائی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گی جنہوں نے سچ کی تلاش میں اپنی جانیں گنوا دیں، پاکستان میں 2018 سے 2022 تک صحافت ایک کٹھن دور سے گزری، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ایک ایسی پراسرار سنسرشپ جاری تھی جس نے صحافیوں کو خوفزدہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2017 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا، پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن پالیسیوں کے باعث درجہ بندی میں 12 پوائنٹ کی مزید کمی ہوئی، وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھے شخص کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرمناک خطاب دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف صحافیوں کی آواز بند کی بلکہ ان کے قلم توڑے، انہیں اغوا کیا، پیٹ میں گولیاں ماریں، پی ٹی آئی کا 4 سالہ دور صحافیوں کیلئے خطرناک دور تھا، عمران خان نے صحافت پر قدغنیں لگائیں، اس طرح قدغنیں لگانے سے دو چار دن تو اپنا مقف دیا جا سکتا ہے مگر بالآخر سچائی ماننا پڑتی ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ریاست کی طرف سے صحافیوں کی زبان بندی کیلئے دبا بڑھایا، اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا غصہ صحافیوں اور صحافتی اداروں پر نکالا، آج ملک میں صحافت مکمل طور پر آزاد ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت پیشی سے بچنے کیلئے شوکت خانم سے جھوٹی...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کیلئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کیلئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی۔ اپنے ایک بیان میں (ن)لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھا، عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں، 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کیلئے تھی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑی گئیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت سے شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا، عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے، کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا ہے تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر لندن چلے گئے...

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن چلے ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی دوپہر لاہور سے لندن چلے گئے ، وہ برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پارٹی کے امور پر بھی گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ برطانیہ 3 روز کا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ رہنماں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ برطانیہ میں عالمی رہنماں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کے حکم کی...

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے تاریخ واپس لینے کی استدعا کردی۔ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی میں کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس الیکشنز کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، عدالت نے تاریخ دیکر اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت قانون کی تشریح کر سکتی ہے مگر قانون کو دوبارہ لکھ نہیں سکتی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں دلائل دیے ہیں کہ آرٹیکل 254 سے استفادہ مدت معیاد گزرنے سے پہلے بھی اٹھایا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو قبل از وقت استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، جس بینچ نے ماضی میں الیکشن کو چار ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسے تاحال سیکورٹی اور فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن سے قومی اسمبلی کا الیکشن شفاف نہیں ہوگا، بااختیار الیکشن کمیشن وقت کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات سے متعلق 4 اپریل کو سنائے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کو ایک ساتھ پڑھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کیل...

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کے لیے خطرہ ہیں۔ 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہر سال 3 مئی کو منائے جانے والے عالمی یوم آزادی صحافت پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہنا تھا کہ آزادی صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے، صحافت ہم سب کو حقائق فراہم کرتی ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت پر حملہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کیاس پیغام کی ایک وڈیو جنرل اسمبلی ہال میں عالمی یوم صحافت کی 30ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران چلائی گئی جس میں دنیا بھر سے ممتاز صحافی اور میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی کلمات میں اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے کہا کہ 2022 صحافت کے لئے سب سے مہلک سال تھا، گزشتہ سال 86 صحافی مارے گئے جن میں زیادہ تر جنگی علاقوں سے باہر تھیجن میں سے اکثر اپنے خاندان کے ساتھ تھے ۔ انہوں نیمزید کہا کہ سینکڑوں صحافیوں پر خطرناک حملے کیے گئے یا انہیں قید کیا گیا ، ان حالات کے پیش نظر صحافیوں کی حفاظت صرف صحافیوں یا بین الاقوامی تنظیموں کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس میں صحافیوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں ، 2021 کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چار میں سے تین خواتین صحافی آن لائن ہراساں کیے جانے کا شکار ہوئی ہیں، جس سے یونیسکو کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے تحفظات کو بڑھانے کے لیے سفارشات جاری کرنے پر مجبور کیا۔ جنرل آڈری ازولے نے توجہ دلائی کہ یہ چیلنجز عین اس وقت درپیش ہیں جب صحافیوں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ڈیجیٹل دور کی آمد نے معلومات کا پورا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انٹرنیٹ نے معلومات اور اظہار کے لیے نئے راستے کھولے ہیں لیکن وہیں اس کو غلط معلومات اور سازشی نظریات کیلیے بھی استعمال کیا جارہاہے، ہم اس وقت ایک دوراہے پر کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا موجودہ راستہ ہمیں باخبر عوامی مباحثوں سے دور لے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے پر زور دیا کہ معلومات عوام کی بھلائی میں ہونی چاہیے ، یونیسکو ڈیجیٹل دور میں میڈیا اور معلومات کی خواندگی میں تعلیمی پالیسیاں تیار کرنے کے لیے تقریبا 20 ممالک کی مدد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، یہ دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے یوکرین کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے

روس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ اس نے یوکرین پربڑے پیمانے پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان یوکرین کے دو مِگ 29 لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب مارگرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ خرسن ریجن میں تباہ کیا گیا۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ اعلان ماسکو کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یوکرین میں فوجی ٹھکانوں جیسے گولہ بارود کی فیکٹریوں اور ہتھیاروں کے ڈپوکو نشانہ بنانے کے لیے رات گئے میزائل حملے کیے ہیں۔ یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعوی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی گئی ۔ دوسری جانب یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے مشرقی شہر باخموت میں شدید لڑائی کے بعد روسی فوج کے دستوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری طالبان پر دباو ڈالنے کے نئے طری...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق سلب ہونے پر فکر مند ہیں۔ دوحہ میں افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے 20 سے زائد ممالک کے عالمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے مطالبہ کیا کہ طالبان پر دباو بڑھانے کے لیے عالمی برادری کو مذاکرات کے نئے راستے چننا ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری یو این انتونیو گوتیرس نے بتایا کہ طالبان حکومت کی جانب سے این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی کے بعد عالمی برادری افغانستان سے متعلق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے امدادی تنظیموں میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ بھی افغانستان میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے یا بند کرنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ انتونیو گوتریس نے پریس کانفرس میں مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہم افغانستان میں رہے اور ہم نے ڈیلیور کیا اور اب بھی ہم اپنا کام جاری رکھنے کے لیے ضروری شرائط تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یو این کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے تک ہم افغان عوام کو دی جانے والی امدادی سرگرمیوں سے منقطع نہیں ہو سکتے اور بہت سے ممالک نے ان سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں 25 کروڑ سے زائد افراد کو خوراک...

عالمی سطح پر خوراک کے بحران کے باعث 2022 میں 25 کروڑ سے زائد افراد کو بھوک کا سامنا ہوا،جن خطوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی ان میں کانگو، افغانستان، یمن، شام، سوڈان ،ئیجریا اور پاکستان شامل ہیں ۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او ) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین میں جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ کووڈ 19 کی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں نے بھی خوراک کے بحران میں کردار ادا کیا۔ عالمی ادارے نے بتایا کہ مسلسل چوتھے سال خوراک کے بحران کے شکار افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خوراک کے بحران پر مرتب کی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بحران مسلسل بڑھ رہا ہے۔ صرف 2022 میں 58 ممالک کے کم از کم 25 کروڑ 80 لاکھ افراد کو خوراک کی عدم دستیابی کا سامنا ہوا اور یہ بحران اتنا سنگین ہے جس سے لوگوں کے روزگار اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔

2021 میں خوراک کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 5 سال سے کم عمر ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہوا۔ ایف اے او کے ڈائریکٹر Rein Paulsen نے بتایا کہ خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد سے تشویشناک صورتحال سامنے آتی ہے، مسلسل چوتھے سال اس طرح کے اعداد و شمار سامنے آئے اور صورتحال بدتر ہو رہی ہے۔ جن خطوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی ان میں کانگو، افغانستان، یمن، شام، سوڈان کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک جیسے نائیجریا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارے کے تخمینے کے مطابق موسمیاتی اثرات سے 12 ممالک میں خوراک کا بحران پیدا ہوا، مثال کے طور پر پاکستان میں گزشتہ سال شدید سیلابی صورتحال سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ ایف اے او نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ خوراک کے بحران کی وجوہات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، آرینا سبلینکا ا...

بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکااور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رانڈ میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، 24 سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی آرینا سبلینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری حریف کھلاڑی مایار شریف کو 6-2، 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانین حریف کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو کو 7-6(7-3)، 4-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹاپ فور رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں آرینا سبلینکااور ماریا سکاری ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل نے چیلسی کو 1-3 گول...

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چیلسی کی ٹیم پر سبقت لے گئی ، مارٹن اوڈیگارڈ نے 18 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔ مارٹن اوڈیگارڈ نے دوسرا گول میچ کے 31 ویں منٹ پر سکور کیا جس کے ٹھیک تین منٹ بعد گبریئل جیزز نے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا ، میچ کے ہاف پر آرسنل کو چیلسی کے خلاف 0-3 گول کی برتری تھی۔ چیلسی کی طرف سے واحد گول نونی مادوکے نے میچ کے 65 ویں منٹ میں سکور کیا اور مقابلہ 1-3 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔ اس فتح کے بعد آرسنل کی ٹیم نے ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے اسٹار فٹبالر لائ...

سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے۔فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے لائنل میسی کو معطل کردیا۔ بغیراجازت سعودی عرب میں چھٹیاں کیوں منائیں ؟فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے اسٹار فٹبالر کو دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا۔اس دوران میسی کلب کے کسی کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکتے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میسی کا پی ایس جی کے ساتھ مستقبل بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔30 اپریل کو ہونے والے میچ میں Lorient کے ہاتھوں شکست کے بعد میسی پریکٹس کی بجائے چھٹیاں منانے سعودی عرب چلے گئے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئیتصویریں ٹوئٹر پر اپ لوڈ بھی کیں تھیں۔ لائنل میسی کی دو ہفتوں کی معطلی 21 مئی کو ختم ہوگی۔اورجون میں ان کا فرانسیسی کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ رواں سال ختم ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں