• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، لاجسٹکس شعبہ میں پہلی سہ ماہی کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹکس شعبہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی ہوئی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق اس عرصے کے دوران سماجی لاجسٹکس گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد اضافے  کے ساتھ 843 کھرب یوآن (تقریباً 122.1 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔

صنعتی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران صنعتی مصنوعات کے لئے لاجسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی مدت کے دوران لاجسٹکس صنعت کا مجموعی منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 30 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالب علمی سے اداکاری تک: پاکستانی نوجوان ادا...

شی آن (شِنہوا)   پاکستانی طالب علم انیس قادر کا چین میں چینی زبان کی تھوڑی بہت سمجھ بو جھ کے ساتھ شروع ہو نے والا سفر  فلم اداکار  بننے اور  ایک ثقافتی کمپنی کا ما لک ہونے  کے ساتھ جا ری ہے۔

ا نہوں نے کہا  کہ چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں اسکی 9 برس کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔

انیس نے بتایا کہ اس دوران ان کی ملاقات حقیقی چین کے ساتھ ہوئی جسے وہ پوری دنیا کو اسکرین کے ذریعے دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی چین بارے مثبت رائے تھی جسے 2013 میں تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے تقویت ملی اور اب وہ مستقبل میں پاک ۔ چین دوستی پل تعمیر کرنے کے خواہاں ہیں۔

21 سالہ نوجوان 2014 میں شی آن کی  نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا۔

اپنے اسکول کے ایام میں انیس کو شوقیہ ماڈل بننے کا موقع ملا اور پھر 2018 میں پرفارمنگ آرٹس میں قدم رکھا۔

ان کی نگاہ میں فلمیں ایک ملک کا دریچہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے درمیان پل کا درجہ رکھتی ہیں۔ انیس نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ یہاں آنے سے قبل اکثر چینی ایکشن کامیڈی فلمیں دیکھتا تھا جن میں شاؤلن سوکر اور کنگ فو ہسل شامل تھیں ۔اس بارے میں یہ غلط رائے تھی کہ یہاں ہر کوئی کنگ فو ماسٹر ہے۔

انیس نے مزید بتایا کہ بیجنگ، شین ژین اور دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے اور مختلف کردار ادا کرنے کے بعد انہیں خطاطی سمیت  بہت سی روایتی چینی ثقافت کا تجربہ کرنے اور حقیقی چین کا خود مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

اب تک انیس نے 3 فلموں میں کام کیا ہے جو پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہیں اور کئی ٹی وی سیریز ریلیز ہونے والی ہیں۔ انیس نے بتایا کہ "مہمان اداکار سے لیکر معاون کردار کے سفر میں ہمیشہ یہ چاہا کہ میں وہ کردار نبھاؤں جو چین کی حقیقی عکاسی کرتے ہو ئے چین ۔ پاکستان مخلص دوستی کو بیان کرسکے۔

انیس نے یاد کیا کہ موسم بہار تہوار 2023 میں ا نہوں  نے شی آن میں منعقدہ متنوع ثقافتی سرگرمیوں عکس بندی کی۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں تہوار منایا اور روایتی چینی ملبو سات میں اداکاروں کے ساتھ شوز کا لطف اٹھایا۔ یہ وقت کے ساتھ سفر کی طرح لگ رہا تھا۔

انیس نے 2019 میں شی آن کے شی شیان نیو ایریا میں شانشی پاک چائنہ کلچر ایکسچینج میڈیا کمپنی قائم کی جس میں کرائے کے استثنیٰ اور کم ٹیکس کے ساتھ فلم سازی اور لائیو اسٹریمنگ کی سہولت شامل تھی۔

انیس نے بتایا کہ وہ مستقبل میں گوادر بندرگاہ اور قراقرم ہائی وے کی حقیقی داستان اسکرین پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اس کی مثال کے طور پیش کئے جاسکتے ہیں کیونکہ اس سے دونوں اطراف کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے محنت کشوں کی بے لوث لگن اس کی گواہ ہے۔ یہ دل کو موہ لینے والی داستانیں ریکارڈ کرنے کے قابل ہیں۔

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالب علمی سے اداکاری تک: پاکستانی نوجوان ادا...

شی آن (شِنہوا)   پاکستانی طالب علم انیس قادر کا چین میں چینی زبان کی تھوڑی بہت سمجھ بو جھ کے ساتھ شروع ہو نے والا سفر  فلم اداکار  بننے اور  ایک ثقافتی کمپنی کا ما لک ہونے  کے ساتھ جا ری ہے۔

ا نہوں نے کہا  کہ چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں اسکی 9 برس کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔

انیس نے بتایا کہ اس دوران ان کی ملاقات حقیقی چین کے ساتھ ہوئی جسے وہ پوری دنیا کو اسکرین کے ذریعے دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی چین بارے مثبت رائے تھی جسے 2013 میں تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے تقویت ملی اور اب وہ مستقبل میں پاک ۔ چین دوستی پل تعمیر کرنے کے خواہاں ہیں۔

21 سالہ نوجوان 2014 میں شی آن کی  نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا۔

اپنے اسکول کے ایام میں انیس کو شوقیہ ماڈل بننے کا موقع ملا اور پھر 2018 میں پرفارمنگ آرٹس میں قدم رکھا۔

ان کی نگاہ میں فلمیں ایک ملک کا دریچہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے درمیان پل کا درجہ رکھتی ہیں۔ انیس نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ یہاں آنے سے قبل اکثر چینی ایکشن کامیڈی فلمیں دیکھتا تھا جن میں شاؤلن سوکر اور کنگ فو ہسل شامل تھیں ۔اس بارے میں یہ غلط رائے تھی کہ یہاں ہر کوئی کنگ فو ماسٹر ہے۔

انیس نے مزید بتایا کہ بیجنگ، شین ژین اور دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے اور مختلف کردار ادا کرنے کے بعد انہیں خطاطی سمیت  بہت سی روایتی چینی ثقافت کا تجربہ کرنے اور حقیقی چین کا خود مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

اب تک انیس نے 3 فلموں میں کام کیا ہے جو پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہیں اور کئی ٹی وی سیریز ریلیز ہونے والی ہیں۔ انیس نے بتایا کہ "مہمان اداکار سے لیکر معاون کردار کے سفر میں ہمیشہ یہ چاہا کہ میں وہ کردار نبھاؤں جو چین کی حقیقی عکاسی کرتے ہو ئے چین ۔ پاکستان مخلص دوستی کو بیان کرسکے۔

انیس نے یاد کیا کہ موسم بہار تہوار 2023 میں ا نہوں  نے شی آن میں منعقدہ متنوع ثقافتی سرگرمیوں عکس بندی کی۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں تہوار منایا اور روایتی چینی ملبو سات میں اداکاروں کے ساتھ شوز کا لطف اٹھایا۔ یہ وقت کے ساتھ سفر کی طرح لگ رہا تھا۔

انیس نے 2019 میں شی آن کے شی شیان نیو ایریا میں شانشی پاک چائنہ کلچر ایکسچینج میڈیا کمپنی قائم کی جس میں کرائے کے استثنیٰ اور کم ٹیکس کے ساتھ فلم سازی اور لائیو اسٹریمنگ کی سہولت شامل تھی۔

انیس نے بتایا کہ وہ مستقبل میں گوادر بندرگاہ اور قراقرم ہائی وے کی حقیقی داستان اسکرین پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اس کی مثال کے طور پیش کئے جاسکتے ہیں کیونکہ اس سے دونوں اطراف کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے محنت کشوں کی بے لوث لگن اس کی گواہ ہے۔ یہ دل کو موہ لینے والی داستانیں ریکارڈ کرنے کے قابل ہیں۔

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شی آن ۔ پاکستانی نوجوان ۔ فلم

چین، انیس قادر شی آن شہر میں منعقدہ 9 ویں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فلم میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شی آن ۔ پاکستانی نوجوان ۔ فلم

چین، انیس قادر شی آن شہر میں منعقدہ 9 ویں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فلم میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی اے دوسرے ممالک کے خلاف سائبر حملوں م...

بیجنگ (شِنہوا) امریکہ کی سب سے بڑی انٹیلیجنس ایجنسیز میں سے ایک سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) بارے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوئی جس میں امریکی ساز باز کے تحت 'ہیکرز کے نیٹ ورک 'کا انکشاف ہوا ہے۔

چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور انٹرنیٹ سیکورٹی کمپنی 360 کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے دنیا بھر میں طویل عرصے سے خفیہ طور پر پُرامن ارتقا اور رنگین انقلاب کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے مسلسل جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

اس صدی میں انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی نے سی آئی اے کے لئے دراندازی کرنے اور تخریب کاری و مشکلات پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی انجام دہی کےلئے مواقع فراہم کئے ہیں۔

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپریل میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 16.55فیص...

سیمنٹ کی فروخت میں اپریل 2023کے دوران 16.55فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا، مجموعی فروخت 2.951ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 3.536 ملین ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.531ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل کی 3.380 ملین ٹن فروخت سے 25.13فیصد کم رہی۔اپریل 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ اپریل 2022کے مقابلے میں 168.61 فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 56ہزار613 ٹن کے مقابلے میں 4لاکھ 20ہزار677ٹن رہی۔ اپریل 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 23.54فیصد کمی سے 2.868ملین ٹن کے مقابلے میں 2.193ملین ٹن رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت اپریل 2022کی 0.669 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 13.44فیصد اضافہ سے 0.758ملین ٹن رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت اپریل 2023کے دوران 2.109ملین ٹن رہی جو اپریل 2022کی مقامی فروخت 2.806 ملین ٹن کے مقابلے میں 24.85فیصد کم رہی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اپریل 2023کے دوران 4لاکھ22ہزار 71ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی جو اپریل 2022کی 5لاکھ 73ہزار 975 ٹن فروخت سے 26.47فیصد کم رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ایکسپورٹ کی مقدار اپریل 2023میں 35.93فیصد اضافہ سے 84ہزار238 ٹن رہی جو اپریل 2022میں 61ہزار 971 ٹن رہی تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اپریل 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 255.49فیصد اضافہ سے 3لاکھ 36ہزار 439ٹن رہی جو اپریل 2022 میں 94ہزار 642ٹن رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (بشمول مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 36.551ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی فروخت 44.306ملین ٹن کے مقابلے میں 17.50فیصد کم رہی۔مقامی فروخت دس ماہ کے دوران 33.095ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی فروخت 39.506ٹن کے مقابلے میں 16.23فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ دس ماہ کے دوران مجموعی ایکسپورٹ 27.99فیصد کمی سے 3.456ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 4.800 ملین ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی مقامی فروخت 17.06فیصد کمی سے 27.157ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران شمالی علاقوں سے 32.743ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 16.35فیصد اضافہ سے 8لاکھ 62ہزار 675 ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 7لاکھ 41ہزار 452ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت جولائی تا اپریل کے دوران 16.32فیصد کمی سے 28.019ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 33.485ملین ٹن رہی تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 12.19فیصد کمی سے 5.938 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6.763ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 36.09فیصد کمی سے 2.593ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران 4.058ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 21.15فیصد کمی سے 8.532ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 10.821ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں وسطی ایشیائ...

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 124.774 ملین ڈالر کے مقابلے میں 166.205 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان کو برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر غیر معمولی اضافہ ہوا۔ مارچ 2023 میں ان ممالک کو برآمدات 35.74 ملین ڈالر تک پہنچ گئیںجو مارچ 2022 میں 5.44 ملین ڈالر کے مقابلے میں 30.30 ملین ڈالر کے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک وسطی ایشیائی ممالک سے درآمدات 22.62 ملین ڈالر تھیں۔ پاکستان تجارتی سرپلس کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اورسرپلس 143.58 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران قازقستان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ تجارتی سرپلس رجسٹر کیا جبکہ ترکمانستان کے ساتھ تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا۔ زیر جائزہ مدت کے دوران، پاکستان نے وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان قازقستان کو سامان کے بنیادی برآمد کنندہ کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ قازقستان کی برآمدات میں سالانہ 413 فیصد اضافہ ہوا، مارچ 2023 میں 12.864 ملین ڈالر کی برآمدات کی مالیت 2.508 ملین ڈالر تھی۔ پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران۔

تاہم رواں مالی سال کے نو مہینوں کے دوران قازقستان کو پاکستان کی برآمدات میں کمی آئی ہے جس کی مجموعی برآمدات 72.423 ملین ڈالر ہیں۔ یہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی 88.096 ملین ڈالر سے ایک نمایاں کمی ہے جو کہ 15.673 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کمی کے باوجود، اس عرصے کے دوران قازقستان کے ساتھ تجارتی سرپلس $68.074 ملین رہا۔ مارچ 2023 میں ازبکستان کو برآمدات پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.419 ملین ڈالر تھیں، جہاں برآمدات 2.352 ملین ڈالر تھیں۔ تاہم، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ازبکستان کو ہونے والی مجموعی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔ اس عرصے کے دوران ازبکستان کو کل برآمدات 64.637 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے 31.550 ملین ڈالر کے اعداد و شمار سے 33.087 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ہے۔ مزید برآں، اس نو ماہ کی مدت کے دوران، تجارتی سرپلس 52.554 ملین ڈالر رہا۔ پاکستان نے مارچ 2023 میں تاجکستان کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا۔ مارچ 2023 کے لیے ریکارڈ شدہ برآمدات مارچ 2022 میں 0.298 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.871 ملین ڈالر تھیں۔

مزید یہ کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک پاکستان سے تاجکستان کو ہونے والی برآمدات میں 671 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو کہ 2.590 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.980 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان نے تاجکستان کے ساتھ 16.718 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا۔ مارچ 2023 میں کرغزستان کو برآمدات 5.519 ملین ڈالر رہیں جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 0.282 ملین ڈالر تھیں۔ رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ کی مدت کے دوران کرغزستان کی کل برآمدات میں متاثر کن اضافہ دیکھنے میں آیا، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 1.870 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.306 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مزید برآں، جولائی تا مارچ مالی سال 23 کے دوران کرغزستان کے ساتھ 8.171 ملین ڈالر کا قابل ذکر تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ 2023 میں ترکمانستان کو برآمدات 0.069 ملین ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ کے دوران ترکمانستان کو برآمدات 0.856 ملین ڈالر کے مقابلے میں مجموعی طور پر 0.856 ملین ڈالر رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے آٹو سیکٹر نے لیٹر آف کریڈٹ کے اجر...

پاکستان کے آٹو سیکٹر نے لیٹر آف کریڈٹ کے اجرا کے لیے اسٹیٹ بینک سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز پہلے ہی ایک درخواست بھیج چکا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوملک میںآٹو پارٹس پر عائد درآمدی پابندیاں ختم کرنے اور آٹو مینوفیکچررز کے لیے ایل سی جاری کرنے کا مطالبہ، کاروں کی فروخت میں 66 فیصد کمی واقع ہوئی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے نو مہینوںکے دوران کاروں کی فروخت میں 66 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ملک کے بڑے کار مینوفیکچررز بشمول انڈس موٹر، اٹلس ہونڈا، سوزوکی موٹرز،بس اور ٹریکٹر مینوفیکچررز نے فزیبلٹی کے مسائل اور درآمدی پابندیوں کی وجہ سے اپنے پروڈکشن یونٹس بند کر دیے ہیں۔ چیئرمین منیر بانا نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں آٹو پارٹس مینوفیکچررز فراہم کرتے ہیں۔ تیس لاکھ سے زائد پاکستانی کارکنوں، تکنیکی ماہرین، انجینئرز اور انتظامی پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے مواقع، جنہیں اب برطرفی کا سامنا ہے کیونکہ اگر موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو آٹو انڈسٹری مکمل طور پر بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ ایک خط میںانہوںنے اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ تمام بینکوں کو آٹو مینوفیکچررز کی درآمدات کے لیے ایل سی کھولنے کی اجازت دیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی نے آٹو سیکٹر کو مکمل بندش کی طرف لے جایا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔

خط میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ آٹو انڈسٹری میں موجودہ سنگین صورتحال مئی 2022 سے جاری ہے جس کے نتیجے میں تمام قسم کی گاڑیوں کی پیداوار 70 فیصد سے زیادہ بند ہو گئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں جیپوں اور پک اپس کی فروخت 47 فیصد کم ہو کر 109,466 ہو گئی جو مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران 205,452 یونٹس تھی۔ ٹرکوں کی فروخت میں بھی کمی آئی۔ مارچ 2023 کے دوران 46 فیصد سے 279 یونٹس تھے جو فروری کے دوران 521 یونٹس تھے جبکہ مارچ 2022 کے دوران یہ 500 یونٹس پر رہے۔ مارچ 2023 کے دوران صرف 29 یونٹس جبکہ فروری کے دوران 136 اور مارچ 2022 کے دوران 65 یونٹس، جو ماہ بہ ماہ میں 79فیصد اور سال بہ سال کی بنیاد پر 55فیصدکی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ کم ماہانہ فروخت کے باوجود، مجموعی طور پر بسوں کی فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 458 یونٹس سے 22 فیصد بڑھ کر 557 یونٹس تک پہنچ گئی۔ مارچ کے دوران 2,984 یونٹس کی فروخت کے ساتھ بالترتیب 10فیصداور 47فیصدکی کمی تھی۔ دو پہیوں کی فروخت بھی 908,555 یونٹس پر ریکارڈ کی گئی جو کہ مالی سال22 کے دوران 1.348 ملین سے 33فیصدکم ہے۔ مارچ کے دوران، موٹر سائیکل کی فروخت 83,149 یونٹس رہی، جو کہ ماہانہ17فیصداور سالانہ بنیادوں پر 43فیصدکی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت امسال 5ارب ڈالر کی...

انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت امسال 5ارب ڈالر کی برآمدات کیلئے پرعزم،سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے 28ہزار سے زیادہ آئی ٹی کمپنیاں رجسٹر کی ہیںجو 100 سے زائد ممالک کو خدمات فراہم کر رہی ہیں،2023-2027 کے لیے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ حکمت عملی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ٹیراڈاٹا جی ڈی سی پاکستان کے ڈیٹا انجینئر بصیر احمد نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہاوس ایسوسی ایشن اور وزارت تجارت کی جانب سے 2023-2027 کے لیے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ حکمت عملی آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی سافٹ ویئر مارکیٹ ان کمپنیوں کے لیے کافی کاروباری مواقع پیش کرتی ہے جو کارپوریٹ سافٹ ویئر پراڈکٹس فراہم کرتی ہیں جس میںمالیاتی انتظام اور کاروباری پیشن گوئی، آن لائن آئی ٹی ٹریننگ پورٹلز، ای کامرس، ای پیمنٹ، ایمبیڈڈ ٹولز، اور دیگر ویب پر مبنی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔حکمت عملی نجی شعبے کی ترقی کے لیے جاری اقدامات پر مبنی ہے۔ یہ خطوں کو مربوط کرے گا اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں سرمایہ کاری لائے گا۔پاکستان کے آئی ٹی خدمات کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے بہت سے بنیادی اصول موجود ہیں۔ برآمدی آمدنی میں حالیہ تیزی سے اضافہ درمیانی مدت میں اس شعبے کی مضبوط برآمدی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اس کی مالی کشش،

بڑے درآمد کرنے والے ممالک کے لیے موجودہ مارکیٹ میں داخلے اور دستیاب ٹیلنٹ پول کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس پر استوار کرنے کے لیے کچھ اہم ترقی اور مسابقتی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہوگی۔پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول ہنرمندوں کو کام کرنے اور ملک میں رہنے کے لیے راغب کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں سائبر کرائم قوانین موجود ہیں لیکن سائبر سیکیورٹی کا ابھی بھی فقدان ہے۔ پاکستان مسابقت، سائبرسیکیوریٹی اور جدت طرازی میں بہت سے ممالک سے پیچھے ہے۔ چین اور متحدہ عرب امارات نے سائبر سیکیورٹی پر اعلی سکور حاصل کیا جبکہ پاکستان کا اسکور 64.9 کم ہے۔ دونوں ممالک نے سائبر سیکیورٹی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ پاکستان میں کمپیوٹر انڈسٹری کی کم ترقی کی وجہ ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 2021-22 میں آئی ٹی کی برآمدی آمدنی 1.8 بلین سے بڑھ کر 2.3بلین ڈالرہوگئی۔ 3.5 بلین ڈالر کے اپنے اصل ہدف کے باوجود، انڈسٹری کے 2023 تک 5 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع تھی۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے 28,604 سے زیادہ آئی ٹی کمپنیاں رجسٹر کی ہیںجو 100 سے زائد ممالک کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔300,000

سے زیادہ آئی ٹی پروفیشنلز ملازم ہیں جن میں سے 14 فیصد خواتین ہیں ۔یہ صنعت موجودہ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے علم رکھنے والے لوگوں کے لیے روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے۔سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ایکسپورٹ اسٹریٹجی کا مقصد یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو آئی ٹی فرموں میں جگہ دینے کے لیے ایک پروگرام قائم کرنا ہے جس میں انٹرنشپ کی توسیع، 1,000 انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کرنا اور کم از کم 20 سافٹ ویئر فرموں سے ایک سال میں 10 انٹرن کو ایڈجسٹ کرنے کا عزم حاصل کرنااور انعقاد کرنا ہے۔ وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت سافٹ ویئر فرموں کی ابھرتی ہوئی مہارت کی ضروریات کے بارے میں مہارتوں کے سروے کا انعقاد کرتی ہے اور اس کی تشہیر کرتی ہے تاکہ مہارتوں کی مماثلت کو کم کیا جا سکے۔ صنعت کی مطابقت اور روزگار کو یقینی بنانے کے لیے نصاب جیسے اقدامات سے پاکستان سے آئی ٹی سے متعلقہ برآمدات میں واضح اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میںرواں سال جولائی سے روایتی پنکھوں...

پاکستان میںرواں سال جولائی سے روایتی پنکھوں کی پیداوار اور خریداری بند ہو جائے گی،37 ماڈلز کے ساتھ 21 مینوفیکچررز 3اسٹار پاکستان انرجی لیبلز کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں،توانائی کی بچت کرنے والے پنکھوں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،حکومت کی جانب سے روایتی پنکھوں پر پابندی کے اقدام سے بین الاقوامی معیار کے توانائی سے چلنے والے پنکھوں کی تیاری کو فروغ ملے گا جو برآمدات میں اضافے کی راہ ہموار کرے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سٹریٹیجی مینجمنٹ آفس نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی صبیح حیدری نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مقامی مینوفیکچررز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق توانائی سے چلنے والے پنکھے بنانے کا پابند کرنے سے، ہم بجلی کی بچت کر سکیں گے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پنکھے کی برآمدات کو بھی فروغ ملے گا۔ توانائی کے تحفظ کے منصوبے کے تحت بجلی کی بچت کے لیے رواں سال جولائی سے روایتی پنکھوں کی پیداوار اور خریداری بند ہو جائے گی۔ اتھارٹی کو کم توانائی استعمال کرنے والے پنکھوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے جن کو 40 سے 60 واٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت کل 37 ماڈلز کے ساتھ 21 مینوفیکچررز 3اسٹار پاکستان انرجی لیبلز کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پاک فینز کے سیلز آفیسر سہیل سعید نے کہاکہ ہماری کمپنی گزشتہ دو سالوں سے توانائی کے قابل پنکھے تیار کر رہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ نے بھی توانائی کی بچت کرنے والے انورٹر پنکھوں کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔فی الحال توانائی کی بچت کرنے والے پنکھے کل قومی پیداوار کا ایک چھوٹا حصہ ہیں لیکن ان کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی پیداوار پر پابندی لگانے کے حکومتی منصوبے نے بھی توانائی کی بچت کرنے والے پنکھوں کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ابتدائی طور پرتوانائی کی بچت کرنے والے انورٹر پنکھوں کی پیداوار سست تھی لیکن اب اس کی رفتار بڑھ گئی ہے کیونکہ روایتی پنکھوں کے مقابلے ان کی مانگ زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان فین مینوفیکچررزکو اپنے نمونے تسلیم شدہ لیبارٹری کو بھیجنے کی ضرورت ہے۔ لیب طے شدہ معیارات کے مطابق پروڈکٹ کی جانچ کرتی ہے اور اتھارٹی کو ایک رپورٹ پیش کرتی ہے جو رپورٹ کی بنیاد پر درجہ بندی دیتی ہے۔سٹار کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی پنکھے کا معیار اور توانائی کی کارکردگی اتنی ہی بہتر ہوگی۔

تھری اسٹار توانائی کی کارکردگی کی درجہ بندی صنعت کا اعلی ترین معیار ہے۔پاک شائقین 50 سے 65 واٹ کے درمیان 3 اسٹار سرٹیفائیڈ پنکھے تیار کرتے ہیں جبکہ روایتی پرستار 75 واٹ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ 65 واٹ کے توانائی سے چلنے والے پنکھے کی قیمت 9,000 روپے ہے جبکہ روایتی پنکھا 8,700 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔اس وقت پاک فین 60 فیصد روایتی اور 40 فیصد انورٹر ٹیکنالوجی اور سولر پنکھے تیار کرتے ہیں۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ پابندی کے نفاذ کے بعد مارکیٹ اور مینوفیکچررز کے روایتی پنکھوں کے موجودہ اسٹاک کا کیا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتھارٹی سے تصدیق شدہ توانائی کے موثر پنکھوں کی زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں ایسے توانائی کے قابل پنکھے برآمد کرنا شروع کر سکتے ہیں لیکن فی الحال ہم روایتی اور شمسی دونوں پنکھے برآمد کر رہے ہیں۔ بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق تقریبا 5,000 میگاواٹ ہے۔ توانائی کے مسلسل بحران کے پیش نظر حکومت نے توانائی کے تحفظ کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے اور توانائی کی بچت کرنے والے پنکھوں کی تیاری اس منصوبے کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈ وائیوز(دائی) کی...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈ وائیوز(دائی) کی اہمیت کا عالمی دن (آج) جمعہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ہسپتالوں اور نجی کلینکوں میں مڈ وائیوز کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔مڈ وائیوز کا تعلق شعبہ صحت سے ہوتا ہے ہسپتالوں اور نجی کلینکوں میں خواتین کے زچگی کے دوران اور بعد میں زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے مڈوائیوزکی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔مختلف نجی کلینکوں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پریکٹیشنرز مڈ وائیو کی سہولت کا انتظام کرتے ہیں جہاں دوران ڈیلیوری ان سے مدد حاصل کی جاتی ہے،قدیم دور میں خواتین کو دوران ڈیلوری مڈ وائیوز (دایوں) کی سہولت حاصل کرنا پڑتی تھی جبکہ جدید دور میں میڈیکل کی سہولتیں حاصل ہونے کے باوجود بھی مڈ وائیوز (دایوں) کی اہمیت میں کمی نہ ہو ئی ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دوردراز اور دیہاتی علاقوں میں آج بھی مڈ وائیوز کو اہمیت حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قونصل خانے کی جانب سے گوادر کے غریب لوگ...

چینی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے گوادر کے سیکڑوں افراد عطیہ کیے گئے 10,000 مفت آٹے کے تھیلے وصول کرنے والے بن گئے،ہر خاندان کو 10 کلو گرام آٹے کے تین تھیلے مل دیئے گئے۔ گوادر پرو کے مطابق کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی، سرکاری محکموں، مقامی انتظامیہ اور پاک فوج کے اشتراک سے شروع کیے گئے انسان دوستی کے تازہ عمل کے سلسلے میں ہر خاندان کو 10 کلو گرام آٹے کے تین تھیلے ملے۔ گوادر پرو کے مطابق زیادہ تر وصول کنندگان کا تعلق ماہی گیر برادری سے ہے۔ ماہی گیروں کی تنظیم فشرمین نیشنل پارٹی کے سیکرٹری آدم قادر بخش نے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے آٹے کے تھیلوں کے عطیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی لہر سے بری طرح متاثر غریب لوگوں کو اس طرح کی امداد دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر بزنس سنٹر میں ''پاک چین دوستی زندہ باد، ایک بہتر مستقبل کے لیے ہاتھ میں ہاتھ'' کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے اس موقع پر خطاب کیا اور راشن صدقہ کو عوامی بھلائی قرار دیا۔ دیگر شرکاء میں سی او پی ایچ سی کے ڈپٹی جنرل منیجر ہاو جیان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ اور سی ایس او پاکستان نیوی کیپٹن فہد صادق شامل تھے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ چینی اہلکار نے گوادر میں معاشرے کے غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مفت راشن کی تقسیم کی مہم جاری رکھنے کا اشارہ دیا اور اس بات کا گہرا احساس دلایا کہ چین ہمیشہ مقامی غریبوں کے ساتھ کھڑا ہے اور گوادر کے صحت مند اور غربت سے پاک مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے غربت میں کمی کے اقدامات کے لیے کام کرتا ہے۔ بعد میں، مفت راشن اسکیم کو برقرار رکھنے کے علاوہ طویل مدتی عوامی بہبود کے منصوبوں کو شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک تجویز گوادر میں ساحل سمندر کے طویل حصے کے منتخب پوائنٹس پر پکنک اسپاٹس اور اوپن جیمز تیار کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر بلو...

سپریم کورٹ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر بلوچستان حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ ملزم کے کیس کا کیا بنا؟ یہ تحریک تھی کیا؟وکیل کامران مرتضی نے جواب دیا کہ ملزم گوادر میں پانی دینے کی تحریک کی قیادت کر رہا تھا، قتل کے واقعے سے ہدایت الرحمن کا تعلق نہیں، یہ صرف پانی مانگ رہے تھے۔ جسٹس سردار طارق نے کہا کہ پانی مانگنا آپ کا حق ہے، مگر آپ کال دیکر لوگوں کو بلاتے، توڑ پھوڑ کرتے ہیں، املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بھی تو دیکھیں۔ سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست پر بلوچستان حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان کو پولیس کانسٹیبل یاسر علی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے ۔ ملزم مولانا ہدایت الرحمان پر للکارنے اور قتل کی ہدایت کرنے کا الزام ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف دسمبر 2022 میں قتل ،دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31...

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ازخود ختم ہوگئی، وزارت تجارت جب کہے گی نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔ چیئرمین ایف آبی آر کا کہنا ہے کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد کی گئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی، فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کاریں اور موبائل فونز درآمد ہی نہیں ہورہے، درآمدی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ وزارت تجارت جب کہے گی ایف بی آر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے ایف ڈ...

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے ایف ڈی آئی بڑھ کر 319.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان کو دنیا کے مختلف ممالک سے 1,048.4 ملین ڈالر ایف ڈی آئی موصول ہوئی ، رواں مالی سال میں جاپان 157.3 ملین ڈالر کے ساتھ پاکستان میں دوسرا بڑا سرمایہ کار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ( بی او آئی ) پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2022-23کے پہلے نو ماہ میں چین سے 319.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) حاصل کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری اور مارچ 2023 کے دوران پاکستان کو چین سے مزید 119 ملین ڈالر موصول ہوئے، جس سے دوست پڑوسی ملک سے مجموعی ایف ڈی آئی 319.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ جولائی سے نومبر 2022 تک، چین سے ایف ڈی آئی 102 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اگلے چار مہینوں کے دوران (دسمبر 2022 اور مارچ 2023 کے درمیان) چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں مزید 217.2 ملین ڈالر ڈالے۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2022-23کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان کو دنیا کے مختلف ممالک سے 1,048.4 ملین ڈالر (تقریبا 1.05 بلین ڈالر) ایف ڈی آئی موصول ہوئی ہے۔ چین پاکستان میں 30.44 فیصد حصص کے ساتھ سرفہرست سرمایہ کار ہے۔

بی او آئی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جاپان 157.3 ملین ڈالر کے ساتھ پاکستان میں دوسرا بڑا سرمایہ کار ہے، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ 123.1 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، یو اے ای 102.6 ملین ڈالر، امریکہ 59.9 ملین ڈالر ، نیدرلینڈ 53.8 ملین ڈالر، یو کے45.6 ملین ڈالر ، ترکیہ 16 ملین ڈالر ، اور اٹلی 8.6 ملین ڈالر جبکہ 94 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دنیا کے دیگر ممالک نے کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے دنیا کے مختلف ممالک سے پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 460.1 ملین ڈالر وصول کیے ۔ پاور سیکٹر کے بعد 248.2 ملین ڈالر کے ساتھ مالیاتی کاروبار، 116.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیل اور گیس، 33.7 ملین ڈالر کے ساتھ تجارت، 33.5 ملین ڈالر کے ساتھ کیمیکل، 25.8 ملین ڈالر کے ساتھ ٹرانسپورٹ، اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 13 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی آئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2021-22میں، چین 531.6 ملین ڈالر کے ساتھ پاکستان میں سرفہرست سرمایہ کار تھا جو کہ دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان کو موصول ہونے والی کل ایف ڈی آئی کا 28.47 فیصد تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح مالی سال 2020-21میں پاکستان نے چین سے 751.6 ڈالر (41.3 فی صد) ملین ایف ڈی آئی حاصل کی جبکہ مالی سال 2020اور مالی سال 2018-19میں چین سے بالترتیب 130.8 ملین ڈالر اور 13.119 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان م...

امریکی وائٹ ہاوس کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت خوش آئند ہے ،سلیوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آذری وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور آرمینی وزیر خارجہ ارارات مرزویان کا وائٹ ہاوس میں خیرمقدم کیا گیا ہے امریکہ، دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے ،امید ہے کہ ایک پائیدار اور منصفانہ معاہدہ دونوں ممالک اور خطے کے لیے سودمند ہوگا،واضح رہے کہ امریکہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذکرات کی میزبانی کی ہے جس کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ پیر کے روز دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی تھی ،بلنکن نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرربراہوں سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے امن مذاکرات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت امریکی حمایت کا بھی یقین دلایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں شرحِ سود بڑھنے کے اثرات ،عالمی من...

امریکا میں شرحِ سود بڑھنے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے،امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 68.60پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30ڈالر ہوگئی ہے،گزشتہ روز ہی امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40ڈالر ہوگئی تھی،واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی مرکزی بینک نے شرح سودمیں مزید 0.25فیص...

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں جس کے پیشِ نظر مہنگائی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،امریکی مرکزی بینک نے شرح سود 16سال میں بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے جس کی وجہ سے تین امریکی بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں،واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات پر آئل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج نے 2فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار...

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ،شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے حارث میں فوج اور سرحدی محافظوں کے دستے نے 19سالہ محمد سامی صوف کے گھر کو گھیرے میں لے کر اڑا دیا، صوف کے خاندان نے بتایا کہ یہ مکان تین منزلوں پر مشتمل تھا اور اسے مکمل طور پر بم سے اڑا دیا گیا،اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گائوں حجہ میں یونس ہیلان کے گھر کو بھی مسمار کردیا،اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم بتسیلم کے مطابق رواں برس اسرائیلی فورسس فلسطینیوں کے 8مکانات مسمار کر چکی ہے، اسرائیل نے 2022میں بھی سزا کے طور پر فلسطینیوں کے 17گھروں کو مسمار کرکے 30بچوں سمیت 63افراد کو بے گھر کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل فوج کا نابلس پر حملہ، متعدد فلسطینی...

اسرائیل فوج کا نابلس پر بڑا حملہ، متعدد فلسطینی شدید زخمی ہو گئے،اسرائیلی قابض فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس شہر پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 9فلسطینی زخمی ہوگئے، دو فلسطینیوںکی حالت تشویشناک ہے،صہیونی قابض فورسز نے نابلس شہر میں آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کئی گھروں کا محاصرہ کرلیا، گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9فلسطینی زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد بھی پھینکا، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے،دوسری جانب گزشتہ روز غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کا...

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 3افراد سوار تھے، حادثے میں ایک پائلٹ اور ایک کریو ممبر زخمی ہوا ہے،سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کی باقیات ایک دریا سے مل گئیں، پائلٹ اور معاون پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،رپورٹس کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روانڈا ، شدید بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ...

روانڈا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 109افراد جان کی بازی ہار گئے،روانڈا کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزیر میری سولنج کائیسائر نے کہا ہے کہ ملک کی مغربی اور شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں 109افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ زرعی علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئیں ، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے کئی ایک اپنے گھروں ہی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو خیموں کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، سیلابی صورتحال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں کی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضرار سہگل عالمی شہرت یافتہ لا فرم گلوبل ایسٹ...

عالمی شہرت یافتہ لا فرم کلفورڈ چانس نے ضرار سہگل کو گلوبل ایسٹ فنانس گروپ کا نیا سربراہ مقرر کردیا،گلوبل ہیڈ آف فائنانشل مارکیٹس ایما میٹبالاو نے گلوبل اسیسٹ فنانس گروپ کے سربراہ کے طور پر ضرار سہگل کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضرار اپنے علم اور مہارت کی وجہ سے پوری صنعت میں شہرت رکھتے ہیں، انھوں نے عالمی سطح پر انتہائی پیچیدہ اثاثوں کے مالیاتی لین دین پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے،گلوبل ہیڈ آف فنانشل مارکیٹس نے مزید کہا کہ مجھے ایسٹ فنانس گروپ کی قیادت کے لیے ضرار سہگل کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، ایسٹ فنانس گروپ ہمارے عالمی سطح پر، ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی فنانس پریکٹس کا بنیادی عنصر ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ضرار عالمی سطح پر اپنے کلائنٹس کے لیے مکمل توجہ اور لگن کے ساتھ رہنمائی کرتے ہوئے ہماری شاندار عالمی اثاثوں کی ٹیم کی شاندار میراث کو آگے بڑھائیں گے اور میں واقعی اس کے نئے کردار میں اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں،ضرار سہگل جو امریکا میں گلوبل فنانشل مارکیٹس گروپ کے شریک سربراہ اور کلفورڈ چانس کے گلوبل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس سیکٹر گروپ کے سربراہ بھی ہیں، اب ولیم گلیسٹر کی جگہ گلوبل ایسٹ فنانس گروپ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے،تقرری کے بعد ضرار سہگل اب اثاثہ جات و واجبات کے مالیاتی وکلا کی 125مضبوط بین الاقوامی ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ ٹیم لا فرم کے عالمی کارپوریٹ، ٹیکس، دیوالیہ پن، قانونی چارہ جوئی اور ریگولیٹری طریقوں کے ساتھ مل کر کلائنٹس کو مکمل سروس اور مشورہ فراہم کرتی ہے،خیال رہے کہ ضرار سہگل بین الاقوامی اثاثوں کے مالیاتی لین دین کی وسیع اقسام کے اولین ماہرین میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، ان کی خدمات کی وجہ سے انھیں ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور فضائی سفر کی فنانس کے لیگل500کے ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے،ضرار سہگل کے تجربے میں حصول فنانسنگ، لیوریجڈ لیزنگ، محفوظ قرضہ، اسٹرکچرڈ فنانسنگ اور ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کے تعاون سے مالی اعانت شامل ہیں،تقرری کے اعلان کے موقع پر ضرار سہگل نے اپنے پیشرو ولیم گلیسٹر کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ناقابل یقین حد تک پرجوش اور کامیاب گروپ کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی حکام کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتی...

پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی،سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت حج کریں گی،وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی اسکیم ہی رکھی گئی تھی جس کے مطابق خواتین محرم کے ساتھ ہی حج پر جائیں گی، پاکستانی خواتین پر یہ پالیسی لاگو نہ کرنے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ویسے بھی اپنے خاندان کے ساتھ حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں،ترجمان نے کہا کہ پرانی اسکیم کے تحت سنی عقیدے سے تعلق رکھنے والی خواتین محرم کے ساتھ ہی حج کے لیے جاتی ہیں جبکہ اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں محرم کے بغیر جا سکتی ہیں، سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر سے حج کے لیے آنے والی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی عازمین حج سے '' نسوار'' بر آمد ہوئی...

سعودی حکام نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا کاسامنا کرنا پڑے گا،اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیرپورٹس پر انتباہی پوسٹرز بھی لگوا دیے ہیں، سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں،دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ حج پرمٹ 15شوال سے جاری ہوں گے لہذا عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں جبکہ اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے،حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10دن پہلے لگوانا لازمی ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں،علاوہ ازیں کچھ روز قبل پاکستانی ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ عازمین حج کو اب آب زم زم مفت نہیں بلکہ قیمت کی ادائیگی کے بعد ملے گا، اس کے عوض پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، اسکول ٹیچر کی سالگرہ منانے کے دوران...

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ٹیچر کی سالگرہ منانے والے 22طالبعلم بے ہوش ہوگئے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے جنوب میں واقع اسکول کے بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچی اور ہوش میں آنے والے طلبہ سے پوچھ گچھ کی،پولیسکے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سالگرہ کے جشن کے دوران غلطی سے خوشبو والے اسپرے کی جگہ کالی مرچوں کا اسپرے کردیا گیا تھا جس کے باعث بچوں کی آنکھوں میں مرچیں لگیں اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین نے کریملن پر ڈرون حملے کا الزام مسترد...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کے روسی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعوی کرتے ہوئے صدارتی محل پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دیا تھا،سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھویں کے بادل دیکھے گئے،کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے گئے، یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا ، 14سالہ طالب علم کی سکول میں اندھا دھ...

سربیا کے ایک سکول میں 14سالہ طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ اور 8طلبا ہلاک ہوگئے، ،پولیس نے 14سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم اب تک ملزم کی شناخت طاہر نہیں کی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے شہر بلغراد کے ایک سکول میں مسلح ملزم نے اندر گھس کر پہلے سکیورٹی گارڈ کو قتل کیا اور پھر طلبا پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ، فائرنگ میں 8طلبا اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے جبکہ 6طلبا اور ایک ٹیچر زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں سے ایک حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،پولیس نے 14سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کا پستول استعمال کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم اسی سکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے ، پولیس نے تاحال طالب علم (ملزم )کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے ،واضح رہے کہ سربیا میں بندوق کے سخت قوانین کے باعث فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں تاہم مغربی بلقان میں 1990کی دہائی میں جنگوں اور بدامنی کے بعد شہریوں کے پاس لاکھوں غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جنھیں ہتھیار جمع یا رجسٹر کرانے کے لیے کئی عام معافی کی پیشکش کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کے طاقتور مافیا گروپ کیخلاف کریک ڈائون،...

یورپی یونین پولیس نے اٹلی کے طاقتور مافیا گروپ درنگیٹاکیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کے 132افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں اٹلی،جرمنی،بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں کی گئیں، مافیا کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ اور آسٹریلیا تک منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پرمنشیات،ہتھیاروں کی اسمگلنگ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈکے الزامات ہیں، اطالوی مافیا براستہ پاکستان جنوبی امریکا تک ہتھیاروں کی سپلائی میں بھی ملوث تھا،اس کے علاوہ ہتھیار کوکین کے بدلے برازیل کے جرائم پیشہ گروپ کو دیے جاتے تھے،اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مافیا نے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے ہتھیاروں کا کنٹینر برازیل میں فروخت کرنیکی کوشش کی،رپورٹس کے مطابق مافیاکے خلاف کریک ڈائون 5سال کی خفیہ تحقیقات کے بعد کیا گیا،پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں اٹلی،جرمنی،بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں کی گئیں،یوروپول کے مطابق مافیا کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ اور آسٹریلیا تک منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کاررو...

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں ،بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاون کے باعث احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں ، پرتشدد واقعات کے بعد 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے، منی پور میں 5روز کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اور اجتماعات پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیے گئے جس میں کئی لوگوں کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی،بھارت کی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈائون سے حالات کشیدہ ہوگئے، منی پور کے علاقہ چوراچند پور میں کرفیو نافذ کردیا گیا جس کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیئے گئے جس میں کئی لوگوں کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،بھارتی میڈیا کی جانب سے ان واقعات پر خاموشی ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی کے خوف سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے ،رپورٹس کے مطابق بد امنی کی وجہ منی پور کی غیر قبائلی آبادیوں کا یہ مطالبہ ہے کہ انہیں قبائلی درجہ دیا جائے تاکہ ان کی آبائی زمینوں، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے،اس مطالبے کے خلاف منی پور کے قدیم قبائلیوں کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں، اسی احتجاج کے دوران ان فسادات کا آغازہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں 25کروڑ 80لاکھ افراد شدید غذائی...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2022میں 25کروڑ 80لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہوئے،عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022میں تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، کورونا وائرس وبا کے اثرات اور یوکرین پر روس کے حملے کے باعث 58ممالک کے 25کروڑ 80لاکھ افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ، افغانستان، برکینو فاسو، ہیٹی، نائیجیریا، جنوبی سوڈان اور یمن میں لوگوں نے فاقے کاٹے اور اس دوران اموات بھی ہوئیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 25کروڑ 80لاکھ افراد کو فوری خوراک کی ضرورت ہے، مسلسل چوتھے سال ان افراد کی تعداد میں مزید اضافہ بھی رپورٹ ہوا ہے،اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے ایف اے او کے ڈائریکٹر ریئن پالسن نے کہا ہے کہ وجوہات کے باہمی اثرات بھوک کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان میں تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، وبا کے اثرات اور یوکرین میں روس جنگ کے نتائج شامل ہیں،ریئن پالسن کے مطابق ان وجوہات کی وجہ سے عالمی سطح پر فرٹیلائزر، گندم، مکئی اور سورج مکھی کے تیل کی تجارت پر پڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اثرات غریب ترین ممالک پر پڑے ہیں جن کا انحصار خوراک کی درآمد پر ہے،ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے غریب ممالک بری طرح متاثر ہوئے ہیں،ورلڈ فوڈ پروگرام کی نئے سربراہ نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ خوراک کی امداد فراہم کرنے کے لیے ان کے ادارے کے وسائل خطرناک حد تک کم ہو رہے ہیں، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سینڈی میک کین نے کہا کہ اگر مزید فنڈنگ کا انتظام نہیں کیا گیا تو امداد میں کمی کے حوالے سے ان کا ادارہ سخت فیصلے لینے پر مجبور ہو سکتا ہے،سینڈی میک کین نے کہا کہ وہ ابھی صومالیہ سے لوٹی ہیں جہاں انہوں نے لاکھوں لوگوں کو بھوک اور تباہی کے دہانے پر دیکھا،شدید غذائی عدم تحفظ تب سامنے آتا ہے جب کسی شخص کے مناسب خوراک نہ لینے سے اس کی زندگی اور معاش فوری خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ،چلتے جھولے سے گِر کر نوجوان جاں بحق،...

کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود پارک میں چلتے جھولے سے گِر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ کلفٹن کے پلے لینڈ نامی پارک میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان کراچی میں اپنے رشتے داروں کے ساتھ گھومنے کیلئے کلفٹن پارک آیا ہوا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزی کے ساتھ جھولا چل رہا ہے جبکہ اطراف میں کئی لوگ کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اتنے میں نوجوان چلتے جھولے میں اپنا لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ جھولے کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے نوجوان خود کو سنبھال نہیں پاتا اور دور جاکر گرتا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 17 سالہ نوجوان کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ حادثے کے بعد پارک انتظامیہ نے متاثرہ جھولا بند کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور میں دہشت گردی کا خدشہ، ریڈ زون میں ایم...

پشاور میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ریڈ زون میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں 2 ماہ کیئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر ہاس، وزیراعلی ہاس، پولیس لائن، سول سیکرٹریٹ کے قریب حملے کا خدشہ ہے۔ اعلامیے میں مذکورہ مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے تمام اضلاع میں خراب واٹر فلٹریشن پل...

پنجاب کے تمام اضلاع میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس چلانیکا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب بھر کے 475 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری بحال کیا جائے گا۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کومخیرحضرات کے تعاون سے بحال کیا جائے گا۔پلانٹس کی بحالی سے تقریبا 40 لاکھ لوگ پینے کے صاف پانی سے مستفید ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر حکم امت...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پر حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ) پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی اصلاحات بل پر دیا گیا حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اس بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس میں بل پر ہونیوالی بحث کا ریکارڈ پیش کریں، جن قائمہ کمیٹیوں میں بل زیر بحث آیا ان کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل قائمہ کمیٹی قانون اور پارلیمنٹ سے منظور کیا جاچکا ہے، جس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات پر قدغن لگائی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹکٹوں کی فروخت کا الزام، پی ٹی آئی نے خواجہ...

تحریک انصاف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ پی ٹی آئی نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا جو عثمان ڈار کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا تھا اور ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا اور براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماں پر بہتان تراشی کی۔ نوٹس میں خواجہ آصف کو اپنے بے بنیاد الزام پر چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کرنے اور یہ معذرت نامہ ملک کے معروف اخبارات میں شائع کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے پاوں نہیں دماغ پر سازشی دبا وہے...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے، گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چیئر کا ڈرامہ، فارن ایجنٹ تمہارے پاں پہ دبا نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دبا ہے، وہیل چیئر پر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جا کر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو ۔ انہوں نے کہا کہ تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ٹیریان کیس سے ہے اِس لئے گولی، پلستر، ڈبے، ویل چیئر اور الیکشن کا بہانہ ہے، عدالت بلائے تو گولی، پلستر، معذوری، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چیئر۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا، چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی بینک پاکستان کو رعایت دینے کیلئے آئی ا...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی نائب صدر آئی ایم ایف سے پاکستان کو رعایت دینے کی درخواست کریں۔ عالمی بینک کی ہیومن کیپٹل ریویو ریسرچ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ایک بڑے معاشی چیلینج کا سامنا ہے۔ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پاکستان کے دورے پرموجود عالمی بینک کی نائب صدر واپسی پر آئی ایم ایف سے پاکستان کو رعایت دینے کی درخواست کریں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سیلاب سے قبل طے ہوئی تھیں۔ سیلاب کے بعد پاکستان ان میں سے کچھ شرائط پر عملدرآمد نہیں کر سکتا۔ آئی ایم ایف پروگرام کی عدم موجودگی سے غیر یقینی صورتحال بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹرکچرل عدم توازن کا شکار ہے۔ پاکستان کو درمیانی آمدن والے ممالک میں شامل ہونا چاہیے تھا مگر ہمارا انفراسٹرکچر غریب ترین ممالک کی طرح ہے۔ عالمی بینک کی نائب صدر ممتا مورتھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے پاکستان سے پیار ہے۔ میری والدہ کراچی میں رہیں انہوں نے مجھے پاکستان کے بارے میں بتایا۔ پاکستان کو انسانی وسائل کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان کو مالی مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستان مشکلات سے نکل سکتا ہے۔ عالمی بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائرکٹر گیلیس ڈریگولس نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ خواتین کی بڑی تعداد کوبھی ملازمت کے مواقع حاصل نہیں۔ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈرسٹینڈنگ چائنا فیلوشپ پروگرام 2023 کا آغا...

انڈرسٹینڈنگ چائنا فیلوشپ پروگرام 2023 کا آغاز ہو گیا ، پروگرام کے بعد شرکاء کو کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹ کے ساتھ 10,000 روپے اعزازیہ سے نوازا جائے گا، امیدوار 15 جون 2023 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ( اے آئی ای آر ڈی ) نے ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی ۔ پی ایم اے ایس راولپنڈی کے تعاون سے چین کو سمجھنے کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے انڈرسٹینڈنگ چائنا فیلوشپ پروگرام 2023 کا آغاز کر دیا ۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں اور تھنک ٹینکس کے چین سے متعلق ماہرین لیکچر دیں گے اور شرکاء کو تربیت دینے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔ اس پروگرام کو پاکستان میں چینی سفارت خانے کا تعاون حاصل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اے آئی ای آر ڈی کے سی ای او شکیل احمد رامے نے کہا کہ پروگرام کا مقصد شرکاء کو مختلف شعبوں میں چین کی کامیابیوں کے بارے میں معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔ ہم انہیں ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے چینی ماڈل سے آشنا کرنا چاہتے ہیں۔ اور انہیں رہنما خطوط فراہم کرنا کہ وہ کس طرح پاکستانی پالیسی سازوں کو چینی سوچ کے مطابق آگے بڑھنے کا راستہ تجویز کر سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل سائنسز میں کم از کم بیچلر ڈگری یا ماسٹر ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیحی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی جائے گی۔ صنفی امتیاز نہیں ہوگا اور سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد منتخب امیدواروں کو حتمی انتخاب کے لیے جولائی کے پہلے ہفتے میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق دو ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلا حصہ لیکچرز، پریزنٹیشنز اور مباحثوں پر مشتمل ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں، ہر شریک چین کے بارے میں اپنی تفہیم پر 2000 الفاظ کا تصوراتی پیپر تیار کرے گا۔ پروگرام کے بعد شرکاء کو پروگرام کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ 10,000 روپے اعزازیہ کے چیک سے بھی نوازا جائے گا۔ امیدواروں کو 15 جون 2023 تک درخواست فارم بھرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان جولائی میں سی پیک کی 10ویں سالگرہ من...

پاکستان نے جولائی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی دسویں سالگرہ منانے کی تیاریاں شروع کر دیں ، دونوں ممالک سی پیک میں ہونے والی دس سالہ پیش رفت کا جشن منائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی اور سی پیک کے نتیجے میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں نمایاں اقتصادی پیش رفت کا جشن منانے کی ہدایات جاری کیں۔ گوادر پرو کے مطابق احسن اقبال نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ جولائی میں منعقد ہونے والی آئندہ مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) میں پیش کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز پیش کریں۔ گوادر پرو کے مطابق ہر وزارت سے کہا گیا کہ وہ اپنے منصوبے کے بارے میں رپورٹس جمع کرائے، جس میں پاکستان کو ملنے والے معاشی اور سماجی فوائد پر زور دیا گیا اور سی پیک کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

گوادر پرو کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں، ڈویژنوں، چین میں پاکستانی سفارت خانے، پاکستان میں چینی سفارتخانے کی نمائندگی کرنے والے متعدد سرکاری حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور انہیں سی پیک منصوبوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت ،خاص طور پر اکتوبر 2022 میں ہونے والے 11ویں جے سی سی اجلاس کے بعد اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس (JWGs) کی باقاعدہ میٹنگیں منعقد کریں۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر نے وزارتوں کو خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کم لاگت کی پیداوار کے ساتھ چینی صنعتی نقل مکانی کو پاکستان میں راغب کیا جا سکے اور آئندہ جے سی سی کے لیے ٹھوس ایجنڈوں کے ساتھ تجاویز کو حتمی شکل دیں جس میں دونوں ممالک سی پیک میں ہونے والی دس سالہ پیش رفت کا جشن منائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت ن...

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مرکزی صدر تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر پٹرول بمب پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پرویز الہی کی ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الہی کی جانب سے وکیل عاصم چیمہ سابق صدر لاہور بار نے دلائل دیئے۔ بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے چودھری پرویز الہی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی نہ ہوئی تو جمہوریت پ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی تو جمہوریت پر گہرے بادل چھا جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کو جیل میں ڈالنے یا جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ عدلیہ کی توہین پر تلی ہوئی ہے، حکومت چیف جسٹس کو رخصت پر بھیجنے کی باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سنگین ترین بحران میں ہے، عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا، جو کچھ یہ کر رہے ہیں ان کے گلے پڑے گا، قانون اور آئین جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے، حکومت صدر سے الیکشن کی تاریخ کا اختیار واپس لینے جا رہی ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے حکومت کی ترجمانی کرنا نہیں، پارلیمنٹ عدلیہ کا گھیرا کرنے جا رہی ہے، بادشاہ کی تاج پوشی کیلئے شہزادے کے پاس وقت ہے، ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں۔ پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہے حکومت صدرسیالیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینے جارہی ہے خاقان عباسی کہتاہے مفت آٹاسیکم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہے حکومت کی ترجمانی کرنانہیں پارلمینٹ عدلیہ کاگھیراوکرنے جارہی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹی، برآمدات میں کمی، ٹیکس وصولی میں ناکامی یہ ہے حکومت، پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پر آگیا ہے، خاقان عباسی کہتے ہیں مفت آٹا سکیم 100 میں سے 40 بوریاں چوری کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر پورٹ نے گندم کی ترسیل اور پروسیسنگ میں...

اپنی عالمی مہار ، آپریشنل قابلیت اور ہائی ٹیک صلاحیت کو ثابت کرتے ہوئے گوادر پورٹ نے 450,000 میٹرک ٹن درآمد شدہ روسی گندم سے لدے ہوئے تمام نو جہازوں کو احتیاط سے خوش آمدید کہا اور ان کا انتظام کیا۔ گوادر بندرگاہ پر ترسیل پاکستان کو گندم کی قلت اور خوراک کے بحران سے بچانے کی سخت کوششوں کا حصہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق تمام 9ہیوی جہاز گوادر پورٹ کی 600 میٹر لمبی برتھوں پر 02 مارچ سے 03 مئی تک روکے رہے ۔ گوادر پورٹ پر یوریا کی درآمد کے بعد گندم کے نو جہازوں کو درست طریقے سے ہینڈل کرنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بندرگاہ آنے والی تمام بین الاقوامی کھیپوں کو سنبھالنے کے لیے موزوں اور قابل ہے۔ گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن (AGSCAA) کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ گوادر پورٹ نے گندم کی ترسیل اور پروسیسنگ میں پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ دیگر بندرگاہوں جیسے کے پی ٹی اور قاسم کے مقابلے میں زیادہ کفایتی ہے کیونکہ بعد کی دو بندرگاہوں پر ہمیشہ بھیڑ رہتی ہے اور جہازوں کو بار بار ڈیمریج اور زیادہ اسٹوریج چارجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ پر کوئی ڈیمریج اور سٹوریج چارجز نہیں ہیں، ساتھ ہی ساتھ تیز ترین سٹیوڈورنگ سروسز بھی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں پہلے جہاز کے لنگر انداز ہونے کے بعد سے گوادر پورٹ نے گندم کے اخراج اور ترسیل کے لیے صفر ہینڈلنگ نقصان کا مشاہدہ کیا ہے، ہر قسم کی لوڈنگ، آف لوڈنگ اور نقل و حمل پاکستانی افرادی قوت کے ذریعے کی جاتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دستی ہینڈلنگ کے بجائے ویب بیسڈ کسٹم کلیئرنس سسٹم (WeBOC) کو گوادر پورٹ سے گندم کی پروسیسنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ گوادر پورٹ میں ویب بیسڈ کسٹم کلیئرنس سسٹم نے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے تحت تمام تجارتی طریقہ کار اور لاجسٹک خدمات کی آٹومیشن، معیار کاری اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا۔ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اینڈ نیشنل لاجسٹک سیل، گوادر فری زون، اور جی آئی ٹی ایل نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا ہے کہ تمام کام اسپاٹ آن ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ٹرمینلز لمیٹڈ کے ایک اہلکار کے مطابق گوادر پورٹ کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی درآمد ایک نیا سنگ میل ہے کیونکہ اس سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے نمائندے تجویز کرتے ہیں کہ گندم کی کامیاب ہینڈلنگ کے بعد حکومت اس بندرگاہ کو مزید بین الاقوامی ترسیل کے لیے استعمال کرے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت برآمدات اور درآمدات، کارگو کی ترسیل اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو یقینی بنا کر گوادر پورٹ کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین...

سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت حج کریں گی۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی اسکیم ہی رکھی گئی تھی جس کے مطابق خواتین محرم کے ساتھ ہی حج پر جائیں گی۔ پاکستانی خواتین پر یہ پالیسی لاگو نہ کرنے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ویسے بھی اپنے خاندان کے ساتھ حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پرانی اسکیم کے تحت سنی عقیدے سے تعلق رکھنے والی خواتین محرم کے ساتھ ہی حج کے لیے جاتی ہیں جبکہ اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں محرم کے بغیر جا سکتی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر سے حج کے لیے آنے والی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،عثمان بزدار کوگرفتار کرنے سے...

لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں (آج) جمعہ تک توسیع کردی ہے ۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزدار کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا، عثمان بزدار شامل تفتیش نہ ہوئے تو درخواست خارج کردیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے وکیل کی عثمان بزدار کوگرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے (آج) جمعہ تک جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں (آج) جمعہ تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو بھارت چلے گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت چلے گئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارتی شہر گووا پہنچے ۔ پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارن...

مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔ مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ قبل ازیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مراد سعید اور مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میٹرک بورڈ کراچی نے8 مئی سے سالانہ امتحانات...

میٹرک بورڈ کراچی نے 8مئی سے سالانہ امتحانات کااعلان کردیا۔ ناظم امتحانات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں3 لاکھ سے زائدطلبہ وطالبات شرکت کرینگے ، نہم ودہم سائنس اورجنرل گروپ ریگولروپرائیویٹ کیامتحانی مراکز کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 400 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں جبکہ حساس امتحانی مراکزمیں دفعہ144 نافذ ہوگی۔ ناظم امتحانات کے مطابق معاملات سنبھالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سیرابطہ کرلیا گیا ہے جبکہ سکول کے نمائندگان ایڈمٹ کارڈصبح 10بجے سے شام6بجے تک وصول کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن اتو...

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7 مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں کراچی ڈویژن کی یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں بھی شامل ہیں۔ ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 13 نیو کراچی، ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹان، یو سی 8 لانڈھی، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد، ضلع جنوبی میں یو سی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوگی۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ سٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ایک بھی پولنگ سٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں 434 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں