• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ صدر...

حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو دوبارہ بھجوا دیا، صدر نے دس دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق یہ بل گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا۔ بل پرصدر کے دستخط کے بعد نیا قانون بننے کی صورت میں چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہوجائے گا اور تین سینئر ترین ججز ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ کرسکیں گے۔ صدر عارف علوی نے عدالتی اصلاحات سے متعلق یہ بل 3 روزقبل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظرثانی کے لئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا تھا۔ صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمٹ اس بل پر از سر نو غور کرے، مسودہ بل بادی النظر میں پارلیمٹ کے دائرہ اختیارسے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ کے جانچ شدہ قواعد میں چھیڑ چھاڑ عدالت کی اندرونی کارروائی، خود مختاری اورآزادی میں مداخلت کے مترادف ہو سکتی ہے، آرٹیکل 67 پارلیمان اور آرٹیکل 191 سپریم کورٹ کو تحفظ فراہم کرتا ہے، یہ آرٹیکل دونوں اداروں کے اختیار میں مداخلت سے منع کرتے ہیں۔ صدر کے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط سے انکار کے بعد بل صدر کے اعتراضات کے ساتھ پارلیمنٹ کو واپس موصول ہوا تھا جسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ منظور کیے جانے کے بعد صدر مملکت کو بھجوایا گیا ہے۔ صدرعارف علوی کی جانب سے بل پر10 دن میں دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود قانون بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک منصوبوں اور 11ویں جے سی سی کی تیاری ک...

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) پر مشترکہ تعاون کمیٹی ( جے سی سی ) کے 11 ویں جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔گوادر پرو کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے دورہ چین اور بدھ 5 اپریل 2023 کو بیجنگ میں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے وائس چیئرمین لی چھنلن کے ساتھ ملاقات، سی پیک کے اہم منصوبوں اور 11ویں جے سی سی اجلاس کے منٹس پر تبادلہ خیال کے لیے ایک فالو اپ پیش رفت کا جائزہ اجلاس 10 اپریل 2023 کو سی پیک سیکرٹریٹ، منسٹری آف پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات اسلام آباد میں منعقد ہوا۔گوادر پرو کے مطابق چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) پین جیانگ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔اجلاس میں منصوبہ بندی، توانائی، صنعت ، مواصلات، زراعت، داخلہ کی وزارتوں کے سینئر حکام ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اینڈ ٹی، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں اطراف نے سی پیک کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام زیر التوا مسائل کو روایتی تعاون، باہمی افہام و تفہیم، مکمل اعتماد اور بھائی چارے کے جذبے سے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق دونوں فریقین نے چار ترجیحی ایس ای زیز جن میں رشکئی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، دھابیجی اور بوستان ایس ای زیز میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا بھی اظہار کیا اور اس پیش رفت کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اعلی معیار کی صنعتوں کی نقل مکانی کو راغب کیا جا سکے۔ صنعتی تعاون کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کو بہت سراہا گیا اور دونوں فریقوں نے فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ہر چھ ماہ اجلاس منعقد کرنے کا عہد کیا۔ڈاکٹر ندیم جاوید نے این ڈی آر سی اور دیگر متعلقہ چینی حکومتی اداروں سے اہم منصوبوں جیسے ایم ایل ون، کے آر سی اور اہم توانائی کے منصوبوں پر قیادت کے اتفاق رائے کے مطابق عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کی درخواست کی ۔ گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ سال 2023 سی پیک کی دہائی اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔ اسی مناسبت سے، پاکستان اور چین دونوں 5 جولائی 2023 کو بی آر آئی اور سی پیک کے 10 سال کی تقریبات منا رہے ہیں جس کے تحت اعلی سطح کے چینی وفود سی پیک کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔10 سال کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے، دونوں فریقوں نے اپریل 2023 کے اختتام سے قبل 11ویں جے سی سی میٹنگ کے منٹس پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ متعلقہ ٹیکنیکل جوائنٹ ورکنگ گروپ (JWGs) پھر مئی 2023 کے وسط تک اپنی میٹنگیں منعقد کر سکیں۔ 12ویں جے سی سی اجلاس کے ٹھوس نتائج اسلام آباد میں جولائی 2023 کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم نے اپنی 2 اسمبلیاں ختم کیں، ہم الیکشن چاہ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 اسمبلیاں ختم کیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں، نالائق حکومت اس وقت اقتدار میں ہے، حکومت بہانے بنا کر الیکشن ملتوی کر رہی ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر قانونی کارروائی کررہے ہیں، پنجاب سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ ہم دوبارہ درخواست دائرکریں، آج ہم نے درخواست جمع کرا دی ہے۔ مشتاق غنی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی آج بھی کوئی آئینی حیثیت نہیں، نگراں حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، حکومت میں سب جماعتوں نے اپنا کوٹہ رکھا ہوا ہے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے نگراں وزیراعلی کو سپورٹ کیا، آج ان کے قلم کی سیاہی بھی گورنرہاوس سے آتی ہے، نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا بے بس ہے، وزیراعلی اپنی ساکھ خراب نہ کریں اور مستعفی ہوجائیں، ہم ان کے خلاف ریفرنس داخل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے ک...

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پشاورہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنرخیبرپختونخوا نے انتخابات کے لئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے، گورنر حاجی غلام علی نے 28 مئی کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفائی نہیں کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے، گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیرقانونی وغیرآئینی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 دن میں اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا کو فوری الیکشن کے لئے تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی وصوبائی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں الیکشن سے عام انتخابات متاثر ہوں گ...

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن سے عام انتخابات متاثر ہوں گے، بحران کے حل کے لئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے، تمام ججز اجتماعی دانش سے آئینی بحران کا حل نکالیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، چاہتے ہیں 2023 کے انتخابات شفاف اور مداخلت سے پاک ہوں، چاہتے ہیں انتخابات میں سب کو برابر کا موقع ملے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی، 2018 کے انتخابات کے بعد ن لیگ کو نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی دور میں ن لیگ میں توڑپھوڑ کی سازش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے عام انتخابات متاثر ہوں گے، پنجاب ملک کی 55 فیصد آبادی والا صوبہ ہے، پنجاب انتخابات پر چھوٹے صوبوں کو تحفظات ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک ساتھ انتخابات کی قرار داد منظور ہوئی، مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں اور پھرانتخابات ہوں گے، ہماری نظر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ 4،3 کا فیصلہ ہے۔ خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو 2018 میں دوتہائی سے زیادہ ووٹ ملے تھے، ہمارے فیصلوں کے پیچھے دوتہائی عوام کے ووٹ کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی بحران کے حل کے لئے سپریم کورٹ فل کورٹ تشکیل دے، تمام ججز اجتماعی دانش سے آئینی بحران کا حل نکالیں، نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا گیا، چاہتے ہیں وہی معیار دوسرے وزرائے اعظم پر لاگو ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عہدے کا حلف اٹھائے ایک سال مکمل، بڑے چیلنجز...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے ایک سال ہو گیا، میرے نقطہ نظر کے مطابق یہ بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سال رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے پوری دنیا میں لوگوں کو متاثرکیا ہے، جیوسٹریٹجک دشمنیاں، ایندھن، قیمتوں میں اضافہ اور سیلاب مہنگائی کے اہم عوامل ہیں، جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا، ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی، پی ڈی ایم حکومت پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئی، بہتربین وزارتی رابطہ کاری، عسکری قیادت کے تعاون سے طویل سفر تھا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیرمعمولی واقعہ تھا، اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف منشور رکھنے والی جماعتوں نے قومی مفاد پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا جو ملک میں سیاسی انقلاب کی طرف اہم پیش قدمی تھی، محاذ آرائی کے برعکس یہ سیاسی مصالحت اور تعاون کی سیاست کے نئے دور کا آغاز تھا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے، دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک سال میں ہم نے ایک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی، پاکستان کو گزشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچا ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور عالمی برادری کو متحرک کیا، سیلاب کے حوالے سے ریلیف کیکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا، جی 77 کے چیئر کے طور پر حکومت پاکستان نے فنڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جنیوا میں 9 ارب امریکی ڈالر کا وعدہ ہماری کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے، گزشتہ ایک سال میں توانائی کے شعبے میں حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو جھگڑے پر باپ نے 8 ماہ کی بیٹی سمیت نہ...

معمولی گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کو اٹھا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عباسیہ لنک کینال کے پل چٹھہ پر پیش آیا، بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگانے والے 35 سالہ شاہد نامی شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کی بچی حورین تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعہ کے پیچھے گھریلو تنازع سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کیساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کردی۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ آئین سے انحراف نہ ہونے دے، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں، آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات ہوتے ہیں تو شروعات حکومت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے معاونت کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ...

مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ مریم نواز سعودی ایئر لائن ایس وی 739 سے رات اڑھائی بجے جدہ روانہ ہوئیں، کیپٹن(ر)محمد صفدر ، جنید صفدر،بہو عائشہ سیف، بیٹیاں مہرالنسا اور ماہ نور صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، راحیل منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔ ن لیگی رہنما نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اللہ حافظ تحریر کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، گو...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو نہیں گنا جا رہا۔ کراچی میں 20 ویں روزے کی سحری گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حسن سکوائر کے قریب کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ہزار گھر دینے کا کہا لیکن انہوں نے نہیں دئیے، تاہم ہم چند لوگوں کو گھر بھی بنا کر دیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر پتا لگا کہ قبرستان میں قبر 70 ہزار روپے دے کر ملتی ہے، لوگوں میں جائیں گے تو مسائل کا پتا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبائی حکومت کے تعاون سے بنے یا وفاقی حکومت کے تعاون سے اس میں تاخیر کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ مردم شماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس معاملے پر خالد مقبول صدیقی سے گورنر ہاوس میں ملاقات ہوگی جس میں چیف شماریات بھی شریک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، وکیل علی امین گنڈا پور ایڈووکیٹ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت نے فریقین کو جمعہ کے روز تک علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے رابطہ، جم...

سابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو لاحق خطرات پر بات چیت کی گئی۔ امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان رابطہ پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف کے توسط سے ہوا، ٹڈ لیو کانگریس کے با اثر ترین ڈیمو کریٹک کاکس کے وائس چیئر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی نیشنل پارٹی کا ملک میں جاری صورتحال پر...

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی )بلانے کا اعلان کر دیا۔ رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ اے پی سی 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی میں شرکت کی دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا کہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور کی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات دور کردئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس (آج) بدھ کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو رجسٹرار آفس کے دونوں اعتراضات سے آگاہ کیا، ایک اعتراض اخراج مقدمہ سے قبل ضمانت نہ کروانے پر جبکہ دوسرا عمران خان کی پاور آف اٹارنی سے متعلق تھا۔ عدالت نے دونوں اعتراضات جوڈیشل سائیڈ پر دور کر کے درخواست کو (آج) بدھ کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی لاہور میں تقاریر پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، عمران خان کیخلاف سیاسی مخالفین کی ایما پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، کرپشن کا کیس نہ ملا تو ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بلیک میل کرنے کے لیے ایسے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ایف آئی آر کے الزامات کو سچ بھی مان لیا جائے تو لاہور میں تقریر پر اسلام آباد میں کیسے مقدمہ درج کیا گیا؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے 5 سالہ توانائی بچت منصوبے پر کام شر...

وفاقی حکومت توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام شروع کر دیا جس میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کو توانائی بچانے والی عمارات میں تبدیل کردیا جائے گا۔ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سردار معظم کے مطابق توانائی بچت کا پلان پہلے 10 سال کے لیے بنایا گیا تھا جسے اب 5 سال تک محدود کردیا گیا ہے۔ بلڈنگ کوڈز پر مثر عمل درآمدر سے 50 سے 60 فیصد تک توانائی کی بچت کی جا سکے گی اور تمام بڑی عمارتوں کے انرجی آڈٹ کے بعد توانائی بچت کے ایکشن پلان پر مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کمرشل، صنعتی اور گھریلو سیکٹر کو گیس کی بجائے کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کو فروغ دیا جائے گا، حکومت صارفین کو ایسے آلات کی فراہمی میں مدد دے گی۔ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مطابق توانائی بچت کے 5 سالہ پلان پر سرمایہ کاری کے لیے ورلڈ بینک سمیت مختلف عالمی اداروں سے مالی تعاون کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ اس مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ گرانٹ کی شکل میں مل سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی میں عوام کی امنگوں، ووٹ کے حق کا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اور ان کے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی ہے، آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، عوام کی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے، الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کیلئے 10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہوگا، عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، آج ان شااللہ اپنے وطن واپس آجاوں گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت...

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کے وکلا سے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر کیا کہتے ہیں؟ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیا ہے؟ پیسہ ضائع ہوتا ہے، آج کل تحریک انصاف کے کیسز کی وجہ سے بہت مصروفیات ہیں، کیسز کی بھر مار کے باعث وکلا کو تیاری کے لیے بھی وقت چاہیے ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر وکلا کی جانب سے ہڑتال بھی تھی۔ عمران خان کے دوسرے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی، 2 دن بعد الیکشن کمیشن کو خیال آیا ہے کہ تاریخ جلد مقرر کرانی ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم تو 2، 2 ماہ کی تاریخ مانگ رہے تھے، 1 ماہ کی نہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے دائر کیا، علی حیدر گیلانی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے پرائیویٹ شکایت دائر کی ہوئی ہے، علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس گزشتہ سال دائر کیا گیا تھا، 1 سال ہو گیا اور علی حیدر گیلانی کے کیس میں اب تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، کیا بات ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہا ہے؟ علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس میں ڈیڑھ ماہ کی تاریخ دی گئی۔

عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی ایسی درخواست سے سارا نظام درہم برہم ہو رہا ہے، کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اثر و رسوخ کے بغیر ہونا ہے، ملزم کے حقوق ہوتے ہیں، یہ نہ سمجھا جائے کہ کیس کو تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ توشہ خانہ کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی کوشش کیس میں مداخلت کرنے کے مترادف ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ عمران خان پر جرم عائد کیا جائے، پارلیمنٹ میں بیٹھے ارکان پر کیسز درج ہیں، وہ تو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، نیب کے کیسز کے حوالے سے تو کسی ملزم کو درخواست نہیں گئی، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ جلد فیصلہ نہ ہوا تو ہمارا پیشہ ورانہ کام متاثر ہو گا، عمران خان کو آج بھی سکیورٹی کے خدشات ہیں، جس کے لیے درخواستیں ہائی کورٹ میں دائر ہیں، حکومت یہ بھی نہیں بتاتی کہ عمران خان کو سکیورٹی کب دینی ہے؟ عمران خان کے وکلا کی جانب سے علی حیدر گیلانی کے کیس کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس میں جتنی دلچسپی لی گئی وہ سامنے ہے، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی دلچسپی دیکھی جا سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ حارث نے 15 روز مانگے، فیصل چودھری کے کہنے پر 1 ماہ کا وقت دیا گیا۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر سیاسی اثر و رسوخ نظر نہیں آنا چاہیے، جب ضرورت ہوئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ دلائل مکمل ہونے پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے جوابی دلائل میں کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے پاس پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کرنے کا اختیار ہے، رشوت دینا اور گوشواروں میں اثاثے ظاہر نہ کرنا 2 مختلف کیسز ہیں۔ وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک بار شکایت دائر ہو تو 3 ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کی درخواست میرٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دائر کی گئی، مجھے سپریم کورٹ نے کرپٹ پریکٹسز پر درخواست دائر کرنے کا حق دیا ہے۔ خواجہ حارث کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی ضرورت نہیں، صرف نوٹس موصول کرانا تھا، اس کے ساتھ ہی جج نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست واپس کر دی۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل بھی دئیے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ علی گیلانی نے کبھی ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر الیکشن کمیشن کو جھوٹا نہیں کہا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کا معاملہ سال سے التوا کا شکار ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمران خان تین چار ماہ سے الیکشن کمیشن کے کیس کو جھوٹا کہہ رہے ہیں، سچے ہیں تو عدالت آئیں، عمران خان کی بریت کی کوئی درخواست اب تک نہیں آئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم تو ٹرائل جلد چلانا چاہتے ہیں، مگر توشہ خانہ کیس انوکھا ہے جہاں یہ التوا چاپتے ہیں۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ابھی تو یہی فیصلہ نہیں ہوا کہ توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت جلد مقرر ہوگی یا نہیں؟ اس ضمن میں فیصلہ محفوظ کر لیا اور قرار دیا کہ محفوظ کیا گیا فیصلہ 10 منٹ بعد سنایا جائے گا۔ بعدازاں عدالت نے مقررہ وقت پر محفوظ کیاگیا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا پوری پارٹی سے صدر...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے پوری پارٹی سے کہا ہے کہ وہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے انجام دیےگئے چیدہ چیدہ فرائض پر مبنی نئی کتابی سیریز کی حال ہی میں شائع ہونے والی پہلی دو جلدوں کا مطالعہ کریں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹس  کے مطابق پہلی دو جلدوں میں نومبر 2012 سے اکتوبر 2022 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی کی جانب سے انجام دیے گئے اہم امور شامل ہیں۔

پیر کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پوری پارٹی اور ملک بھر کے عوام کے لیے نئی اشاعتوں کا بغور مطالعہ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے تاکہ وہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے صدر شی کی سوچ، سیاسی موقف، اور مشترکہ طور پر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے مقصد کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی بھرپور طور سے پیروی کرسکیں۔

نوٹس میں تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں اور سرکردہ پارٹی ممبران کے گروپوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پارٹی ممبران اور عہدیداروں کو اشاعتوں کا مطالعہ کرنے کے لیے منظم کریں اور اس مطالعے کونئے دور کے لیے شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں فکری مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کے لیے پارٹی کی وسیع تعلیمی مہم کا ایک اہم حصہ بنائیں۔

علاوہ ازیں اس میں ہر سطح پر پارٹی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تربیتی پروگرام شروع کریں جن کا مرکزی خیال نئی اشاعتوں پر مبنی ہو۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال- کھٹمنڈو- ثقافتی تہوار

نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں ایک ثقافتی میلے کے دوران نیواری لوگ روایتی موسیقی کے آلات بجا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-نیو یارک-ایسٹر-بونٹ پریڈ

امریکی ریاست نیو یارک میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کے قریب مین ہٹن کی ففتھ ایونیو پر ایک خاتون سالانہ ایسٹر بونٹ پریڈ میں شرکت کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-نیو یارک-ایسٹر-بونٹ پریڈ

امریکی ریاست نیو یارک میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کے قریب مین ہٹن کی ففتھ ایونیو پرلوگ سالانہ ایسٹر بونٹ پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-کوکٹوکے-سیاحت

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کی کاؤنٹی فویون کے علاقے کوکٹوکے میں سیاح ایک بین الاقوامی سکی ریزورٹ میں لطف اندوز ہو رہے ہیں، جہاں مارچ سے اب تک دنیا بھر سے1 لاکھ28 ہزار  سے زائد سیاح اس ریزورٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-کوکٹوکے-سیاحت

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کی کاؤنٹی فویون کے علاقے کوکٹوکے میں سیاح ایک بین الاقوامی سکی ریزورٹ میں لطف اندوز ہو رہے ہیں، جہاں مارچ سے اب تک دنیا بھر سے1 لاکھ28 ہزار  سے زائد سیاح اس ریزورٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو...

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای)  پیرکوشروع ہوگئی ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے3ہزار300 سےزیادہ اعلیٰ معیار کے برانڈز شرکت کررہے ہیں۔

"کھلے مواقع کا اشتراک کریں، مل کر ایک بہتر زندگی کی تخلیق کریں" کے تھیم پر مبنی اس ایکسپو کا مقصد کھپت کی بحالی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینا ہے تاکہ دنیا بھر کی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ میں اشتراک کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ 15 اپریل تک جاری رہنے والے اس ایکسپو میں 300 سے زائد برانڈز کی جانب سے 1ہزار سےزائد مصنوعات پہلی بار پیش کی جائیں گی۔ چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ اس سال کی ایکسپو میں ماحول دوست کھپت، صحت مند کھپت، سمارٹ کھپت اور فیشن کی کھپت جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔اس دوران  کھپت کو فروغ دینے کی کئی ایک سرگرمیوں کابھی انعقاد کیا جائے گا۔ وانگ نے کہا کہ یہ ایکسپو نمائش کنندگان اور خریداروں کے درمیان روابط کو مضبوط  اورمارکیٹ کو متحرک  کرتے ہوئے صارفین کے اعتماد اور کھپت کو اپ گریڈ کرنے اور ریلیزکے مواقع کو فروغ دے گی۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی فرانس کے لیے 16 بڑے کنٹینربحری جہ...

تیانجن(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن نے فرانس کے سی ایم اے  سی جی ایم گروپ کے ساتھ 21 ارب یوآن (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ مالیت کے 16 بڑے کنٹینر بحری جہاز تیار کرنے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیےہیں۔

یہ چین کی جہاز سازی کی صنعت کو کنٹینر بحری جہاز کی پیداوار کے لیے ملنےوالاسب سے بڑا آرڈر ہے ۔ اس آرڈرمیں میتھانول سے چلنے والے 15ہزارٹی ای یودوہرے ایندھن والے 12 بڑے کنٹینر بحری جہاز اور4 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے چلنے والے 23ہزار ٹی ای یو بحری جہازشامل ہیں۔

چینی جہاز ساز کمپنی نے کہا کہ میتھانول سے چلنے والے ہر جہاز کی لمبائی 366 میٹر اور چوڑائی 51 میٹر ہے اور اسے 1 لاکھ 56 ہزارٹن سامان لے جانے کی صلاحیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی فرانس کے لیے 16 بڑے کنٹینربحری جہ...

تیانجن(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن نے فرانس کے سی ایم اے  سی جی ایم گروپ کے ساتھ 21 ارب یوآن (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ مالیت کے 16 بڑے کنٹینر بحری جہاز تیار کرنے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیےہیں۔

یہ چین کی جہاز سازی کی صنعت کو کنٹینر بحری جہاز کی پیداوار کے لیے ملنےوالاسب سے بڑا آرڈر ہے ۔ اس آرڈرمیں میتھانول سے چلنے والے 15ہزارٹی ای یودوہرے ایندھن والے 12 بڑے کنٹینر بحری جہاز اور4 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے چلنے والے 23ہزار ٹی ای یو بحری جہازشامل ہیں۔

چینی جہاز ساز کمپنی نے کہا کہ میتھانول سے چلنے والے ہر جہاز کی لمبائی 366 میٹر اور چوڑائی 51 میٹر ہے اور اسے 1 لاکھ 56 ہزارٹن سامان لے جانے کی صلاحیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی حملے میں فلسطینی نوجوان جاں بحق: فل...

رم اللہ/بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی فوجیوں نے خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے دوران پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے میں ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نےایک بیان میں کہا کہ 15 سالہ محمد بلہان کی موت اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران سینے اور پیٹ میں گولی لگنے سے ہوئی جو جیریکو شہر کے جنوب میں عقبات جبر پناہ گزین کیمپ میں شروع ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو دیگر فلسطینی گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوئے اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

فلسطینی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سہ پہر کو پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں پر چھاپے مارے تاکہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو مبینہ طور پر اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ چھاپہ ایک مشتبہ دہشت گردکو پکڑنے کے لیے مارا گیا ۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی تائیوان جزیرے کے...

نانجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے گرد فوجی مشقیں ختم ہوگئیں، 8 سے 10 اپریل تک جاری رہنے والی حربی تیاریوں کے گشت اور فوجی مشقوں کے تمام ٹاسک مکمل کر لیے گئے۔

آپریشنز کے دوران حقیقی جنگی ماحول میں پیپلز لبریشن آرمی کی متعدد سروسز اور ہتھیاروں کی مربوط مشترکہ جنگی صلاحیت کا جامع تجربہ کیاگیا ۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر چینی قانون سازکی وینزویلا کے وفد سے مل...

بیجنگ(شِنہوا) سینئر چینی قانون ساز لی ہونگ ژونگ نے پیر کو یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی)  کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ کے رکن مروین مالڈوناڈو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور وہ موجودہ حالات میں چین-وینزویلا تعلقات کی ترقی کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔

لی نے سی پی سی اور پی ایس یو وی کے درمیان دوستانہ تبادلوں سمیت قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے حوالے سے مزید نتائج حاصل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مالڈوناڈو ،جو وینزویلا کے وزیر برائے عوامی طاقت برائے نوجوانوں اور کھیل بھی ہیں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ فریقین کے درمیان تبادلے کو وسعت اور دوستانہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر چینی قانون سازکی وینزویلا کے وفد سے مل...

بیجنگ(شِنہوا) سینئر چینی قانون ساز لی ہونگ ژونگ نے پیر کو یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی)  کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ کے رکن مروین مالڈوناڈو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور وہ موجودہ حالات میں چین-وینزویلا تعلقات کی ترقی کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔

لی نے سی پی سی اور پی ایس یو وی کے درمیان دوستانہ تبادلوں سمیت قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے حوالے سے مزید نتائج حاصل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مالڈوناڈو ،جو وینزویلا کے وزیر برائے عوامی طاقت برائے نوجوانوں اور کھیل بھی ہیں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ فریقین کے درمیان تبادلے کو وسعت اور دوستانہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اختتام ہفتہ پر 8 ہزار قدم روز کی چہل قدمی مو...

ٹوکیو(شِنہوا) صرف اختتام ہفتہ روز 8 ہزار قدم کی چہل قدمی موت کا خطرہ بڑی حد تک کم کردیتی ہے۔

جاپان کی کیوٹویونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف میڈیسن پر مشتمل گروپ کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ہفتے میں ایک یا دو دن 8 ہزار قدم روز چلتے ہیں، ان میں 10 سال بعد موت کا خطرہ تقریباً اتنا ہی کم ہوجاتا ہے جتنا ہفتے میں 3 سے 7 دن پیدل چلنے والے افراد میں ہوتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میڈیکل جرنل میں گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی۔

اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 8 ہزار یا اس سے زیادہ قدم چلنے سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ خطرہ قدم چلنے میں گزارے گئے دنوں کی تعداد پر کس طرح منحصر ہوسکتا ہے۔

محققین کی ٹیم نے 2005 سے 2006 کے درمیان کئے گئے امریکی قومی صحت سروے کے اعداد و شمار کو استعمال کرتے ہوئے 3 ہزار 101 ایسے افراد کے یومیہ قدم کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا جو 20 برس یا جن کی اوسط عمریں 50.5 برس تک تھی اور انہیں 10 برس بعد موت کا خطرہ تھا۔

جو افراد صفر دن یا ایک یا دو دن یا پھر3 سے 7 دن روز کم از کم 8 ہزار قدم چلتے ہیں۔ ان میں 3 سے 7 دن والے گروپ میں شرح اموات 16.5 فیصد رہی۔ یہ شرح صفردن والے گروپ کی نسبت کم ہے ۔ جبکہ ایک یا دو دن گروپ میں یہ شرح 14.9 فیصد تھی۔

جب تحقیقی گروپ نے موت کی وجہ کو دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں تک محدود کیا تو 3 سے 7 دن کے گروپ میں یہ شرح 8.4 فیصد اور ایک یا 2 دن کے گروپ کے لئے 8.1 فیصد کم تھی۔

تحقیق کی اشاعت کے وقت کیوٹو یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر کوسوکے انوئی نے کہا کہ ہر روز چہل قدمی کے لیے دباؤ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اختتام ہفتہ چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے کپاس کے ریشے کی کوالٹی کو بہت...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے حال ہی میں پودوں میں ایک ایسا ہارمون دریافت کیا ہے جو کپاس کے ریشے کی نشوونما کو کنٹرول کر سکتا ہے،  اس سے توقع ہے کہ کپاس کے ریشے کے معیار میں بہتری آئے گی۔ کپاس چین میں ایک اہم نقدی فصل اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہونے والا اہم خام مال ہے،کپاس کے فائبر کا معیار ٹیکسٹائل کے معیار کا تعین کرتا ہے۔ براسینوسٹیرائڈ(بی آر) ایک فائٹو ہارمون ہے جوخلیوں سمیت پودوں کی نشوونما کے بہت سے عمل کو منظم کرتا ہے۔تاہم جس طریقہ کار کے ذریعےبی آرفائبر کی نمو کو منظم کرتا ہے اسے اس سے پہلے اچھی طرح سے سمجھا نہیں گیا۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ کے محققین نے دریافت کیا کہ بی آر بہت لمبی زنجیر والی فیٹی ایسڈ بائیو سنتھیسس کو ماڈیول کر کے کپاس کے ریشے کی لمبائی کے مالیکیولر میکانزم کو فروغ دے سکتا ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہیلان پہاڑی ریلوے سرنگ کی تعمیرمیں نئی...

ین چھوان (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے میں ہیلان پہاڑوں سے گزرنے والی پہلی ریلوے سرنگ کی تعمیر میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق مرکزی سرنگ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے اورمزدوراب دوطرفہ عمل کے تحت داخلی اور خارجی راستوں کی کھدائی کررہے ہیں۔

اس سرنگ کی لمبائی 8 ہزار 792 میٹرزہے ، ین چھوان ۔ بایان ہوٹ ریلوے ایک رویہ ریلوے سرنگ ہے جو صرف مسافروں کی نقل وحمل کےلئے استعمال ہوگی۔

سرنگ میں پیچیدہ ارضیاتی حالات نے تعمیر کو انتہائی چیلنجنگ بنادیا اور اس دوران متعدد نوعیت کے حادثات ہوئے جن میں چٹان گرنا ، ان کا انہدام ، پانی اور کیچڑ کا بہاؤ شامل ہے۔ یہ اہم حفاظتی خطرات پیدا کرتے ہیں۔

ہیلان پہاڑوں میں ایک قومی فطرت کے ذخیرے نے بھی خراب حیاتیاتی ماحول پیدا کیا ہے۔ منگ خاندان (1368۔1644) کی عظیم دیوار میں سرنگ کی تعمیر بھی مزدوروں کے کام کا حصہ ہے۔

سرنگ کی تعمیر کے ذمہ دار چیف انجینئر ہی لی لیائی نے کہا کہ "عظیم دیوار کے نیچے سرنگ کی تعمیر میں بارود کے ذریعے کھدائی کی بجائے مکینکیکل کھدائی کررہے ہیں تاکہ عظیم دیوار پر اس کے اثرات کم سے کم ہوں ۔

سرنگ ین چھوان ۔ بایان ہوٹ ریلوے ، ہیلان پہاڑوں کو عبور کرکے ننگ شیا کو ہمسایہ اندرون منگولیا خوداختیار خطے سے جوڑے گی ۔ یہ سرنگ 2026 میں کھول دی جائے گی۔

توقع ہے کہ ریلوے ننگ شیا اور اطراف کے بڑے شہروں کے درمیان تیز رفتار اور ہموار رابطے کی سہولت مہیا کرے گی۔

ریلوے اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ ، سیاحتی وسائل کی تلاش اور دونوں خطوں میں کھلے پن کی سہولت فراہم کرنے میں انتہائی اہم ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جیو تھرمل پاور اسٹیشن سے 50 کروڑ کلو...

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خوداختیار خطے میں اونچائی کے لحاظ سے سب سے بڑے جیو تھرمل پاور اسٹیشن نے 2018 میں فعال ہونے کے بعد سے اب تک 50 کروڑ کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی ہے۔

لہاسا کے علاقائی دارالحکومت ڈیم شنگ کاؤنٹی میں واقع یان گی جیو تھرمل پاور اسٹیشن کمرشل آپریشن کے تحت چین کا واحد جیو تھرمل پاور اسٹیشن ہے۔

اسٹیشن اپنی بجلی کی پیداوار کے ذریعے پیدا ہونے والے ٹیل واٹر کو مکمل طور پر ریچارج اور ری سائیکل کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔

ہر سال یہ 4 لاکھ 20 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج،6 ہزار 2 سو ٹن نائٹروجن آکسائیڈ ، 12 ہزار ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ اور 1 لاکھ 16 ہزار ٹن معیاری کوئلے کو بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔

اسٹیشن کے چیئرمین سن جیابن نے کہا ہے کہ اس کااوسط سالانہ بجلی پیدا کرنے کا دورانیہ 8 ہزار 700 گھنٹے ہے  اور اس کی مستحکم بجلی کی فراہمی نے تبت کی بجلی کی فراہمی اور خطے کی موسم سرما کی توانائی کی فراہمی کی انتہائی ایڈجسٹمنٹ کو بہت حد تک محفوظ بنایا ہے۔

جیو تھرمل توانائی زمین میں ذخیرہ شدہ حرارتی توانائی ہے جو صاف اور پائیدار ہے۔ تبت میں جیوتھرمل کے بھرپور وسائل ہیں۔

یہ خطہ مستقبل میں قومی صاف توانائی کی بنیاد تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے  جس میں جیوتھرمل پاور ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن میں مقدس ہفتہ کے دوران ڈوبنے اور کار...

منیلا(شِنہوا)فلپائن میں  مقدس ہفتے کی تعطیلات کےدوران کم سےکم 72 افراد ڈوبنے سےاور چار افراد  کار حادثات میں ہلاک ہوئے۔

فلپائن کی نیشنل پولیس (پی این پی) کے ترجمان کرنل جین فجردو نے پیر کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ پی این پی نے اتوار تک ملک بھر میں ڈوبنے کے 67 واقعات ریکارڈ کیے ہیں جس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس نے ایک بیان میں یہ بھی بتایا کہ اس نے ہفتہ بھر کی چھٹیوں کے دوران گاڑیوں کے 11 حادثات ریکارڈ کیے جن میں کم  سےکم چار افراد ہلاک ہوئے۔

 فلپائنی حکومت  کی جانب سے2020 میں کوویڈ-19 کے وبائی مرض کےبعد اس سال پابندیاں ہٹائے جانےکے بعد مقدس ہفتے کے دوران فلپائنیوں کےسفری دوروں میں بے حد اضافہ ہوا جس سے سفری نظام پر بوجھ پڑا۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں بارش سے متعلقہ حادثے میں 7 افراد ہ...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع اکولا میں ٹین کی چادروں سے بنے ایک عارضی چھت پر ایک بڑا درخت گرنے سے کم سے کم سات افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

ایک مقامی پولیس افسر نے پیر کو بتایاکہ واقعہ کے وقت متاثرین ایک مندر کے باہر مذہبی تقریب کے لیے جمع تھے۔

اتوار کی شام اس علاقے میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث عارضی عمارتی ڈھانچے پر درخت گرنے سے 35 افراد ملبے تلے دب گئے۔

 مقامی لوگوں نے ضلعی حکام کے ساتھ مل کر امدادی کام کیا اور ملبے تلے متاثرین کو نکالا جن میں سے سات افراد مردہ پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی کمپنیز کو چین میں مسلسل ترقی اور گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب مغرب میں واقع 140 ہیکٹرز رقبے پر محیط نیوکویو ویٹ لینڈ پارک چین اور فرانسیسی کمپنیز کے درمیان کامیاب اشتراک کا ثبوت ہے۔

پارک کے مقام پر سائنوپیک یان شان پیٹروکیمیکل کمپنی (ایس وائے پی سی) کے صنعتی گندے پانی کا ذخیرہ موجود تھا۔ 2006  میں ایس وائےپی سی اور وی اولیا انوائرنمنٹ آف فرانس نے گندے پانی کی صفائی، اخراج اور ماحولیات کی بحالی میں تعاون شروع کیا تھا۔

2017 میں یہ مقام ویٹ لینڈ پارک بن گیا اور عوام کے لئے مفت کھول دیا گیا جہاں صاف شدہ گندے پانی کو پانی کا اہم ذریعہ بنایا گیا۔

آج نیوکویو ویٹ لینڈ پارک140 سے زائد انواع کے پرندوں بشمول نایاب پرندوں کا مسکن ہے اور سیاحوں اور فوٹوگرافراز کے لئے ایک اہم مقام ہے۔

وی اولیا کے ایشیا بحر الکاہل زون کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کرسٹوفی میکووٹ نے کہا ہے کہ وی اولیا ان کمپنیز میں شامل ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت کی مد میں صارفین کو حل فراہم کرتی ہے اور چین کا دوہرے کاربن کا ہدف کمپنی کے لئے نہایت اہم ہے۔

وی اولیا کے سی ای او ایسٹیلے براکلیانوف نے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کہا کہ ہم مستقبل میں چینی مارکیٹ سے جو توقع رکھتے ہیں وہ ڈی کاربنائزیشن، ڈی پلوشن اور گر دشی معیشت کے بارے میں ہو گا۔

گزشتہ ہفتے گوانگ ڈونگ صوبے کے جنوبی شہر شین زین میں فرانسیسی دواساز کمپنی سنوفی نے شین زین کے ضلع پنگ شان کی حکومت کے ساتھ تعاون کے ارادے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی کمپنیز کو چین میں مسلسل ترقی اور گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب مغرب میں واقع 140 ہیکٹرز رقبے پر محیط نیوکویو ویٹ لینڈ پارک چین اور فرانسیسی کمپنیز کے درمیان کامیاب اشتراک کا ثبوت ہے۔

پارک کے مقام پر سائنوپیک یان شان پیٹروکیمیکل کمپنی (ایس وائے پی سی) کے صنعتی گندے پانی کا ذخیرہ موجود تھا۔ 2006  میں ایس وائےپی سی اور وی اولیا انوائرنمنٹ آف فرانس نے گندے پانی کی صفائی، اخراج اور ماحولیات کی بحالی میں تعاون شروع کیا تھا۔

2017 میں یہ مقام ویٹ لینڈ پارک بن گیا اور عوام کے لئے مفت کھول دیا گیا جہاں صاف شدہ گندے پانی کو پانی کا اہم ذریعہ بنایا گیا۔

آج نیوکویو ویٹ لینڈ پارک140 سے زائد انواع کے پرندوں بشمول نایاب پرندوں کا مسکن ہے اور سیاحوں اور فوٹوگرافراز کے لئے ایک اہم مقام ہے۔

وی اولیا کے ایشیا بحر الکاہل زون کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کرسٹوفی میکووٹ نے کہا ہے کہ وی اولیا ان کمپنیز میں شامل ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت کی مد میں صارفین کو حل فراہم کرتی ہے اور چین کا دوہرے کاربن کا ہدف کمپنی کے لئے نہایت اہم ہے۔

وی اولیا کے سی ای او ایسٹیلے براکلیانوف نے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کہا کہ ہم مستقبل میں چینی مارکیٹ سے جو توقع رکھتے ہیں وہ ڈی کاربنائزیشن، ڈی پلوشن اور گر دشی معیشت کے بارے میں ہو گا۔

گزشتہ ہفتے گوانگ ڈونگ صوبے کے جنوبی شہر شین زین میں فرانسیسی دواساز کمپنی سنوفی نے شین زین کے ضلع پنگ شان کی حکومت کے ساتھ تعاون کے ارادے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی مالیاتی نظام کے خطرے کے نتیجے میں یور...

سنگاپور(شِنہوا) آزادانہ مالیاتی پالیسیوں اور نگرانی کے فقدان نے یورپی بینکاری صنعت کو امریکی مالیاتی نظام سے لاحق خطرات کی وجہ سے بحران میں ڈال دیا ہے۔

سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے نانیانگ بزنس اسکول کے سینئر لیکچرر یان لی نے کہا کہ کریڈٹ سوئس اور ڈوشے بینک میں جو بحران پیدا ہوا وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ یورپی بینک امریکی ڈالرزکے غلبے والے بین الاقوامی مالیاتی نظام پر حد سے زیادہ انحصار کی وجہ سے کتنے کمزور تھے۔

یان نے کہا کہ منظم مالیاتی خطرات اور اعتماد کی کمی نے مشترکہ طور پر یورپ میں بینکاری بحران کو ہوا دی۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں یورپی بینکاری صنعت اور معیشت کو مستقبل میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ امریکہ شرح سود میں اضافے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے لیکن ختم نہیں کریگا لہذا یورپی بینکاری صنعت کو بڑھتے ہوئے نظامی خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یان نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک اور امریکہ میں موجودہ بینکاری بحران کے 2008 کی طرح ایک اور عالمی مالیاتی بحران میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپ اور امریکہ میں بینکاری صنعت اور یہاں تک کہ مالیاتی نظام کا زوال ناقابل برداشت ہے لہذا متعلقہ حکومتیں اس بحران کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گی۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سی پی سی کا نظم و ضبط کے معائنے کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) انضباطی معائنہ کاروں کی 15 ٹیمز کو ہفتے کے روز عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے نظم و ضبط کے معائنے کا یہ پہلا دور ہے جس میں 30 مرکزی زیر انتظام سرکاری کاروباری اداروں ، 5 مالیاتی ایجنسیز اور چین کے کھیلوں کی عمومی انتظامیہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

معائنے کے دوران مرکزی زیر انتظام سرکاری کاروباری اداروں کی اعلی معیار کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے نمایاں مسائل اور اصولی تضادات کی تلاش، مالیاتی شعبے کے نمایاں مسائل کا حل اور بدعنوانی اور کھیلوں میں گہرے ادارہ جاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے کوششیں وقف کی جائیں گی۔

معائنہ کار ٹیمز اپنے تفویض کردہ مقام پر تقریباً ڈیڑھ یا اڑھائی ماہ رہیں گی جس کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ وہ کس قسم کے معائنے کے لئے تیار ہیں۔ 

دریں اثناء پارٹی عہدیداروں کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے جیسے معاملات کی خفیہ اطلاع حاصل کرنے لئے ٹیلی فون اور میل باکسز بنائے جائیں گے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان خاندانوں کو چینی امداد مو صول ہو گئی

شبرغان ، افغانستان (شِنہوا) افغان حکام نے شمالی صوبہ جوزجان میں ضرورت مند خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی کی امداد تقسیم کی۔

قدرتی آفات کا انتظام اور انسانی امورکے صوبائی ڈائریکٹر مولوی سراج الدین سراجی نے بتایا کہ  امدادی سامان میں چاول، خیمے اور موسم سرما کے کپڑے شامل تھے جو صوبائی دارالحکومت شبرغان شہر میں حکام کی جانب سے تقسیم کیے گئے۔

اس سے قبل چین نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران وسطی بامیان اور مغربی نمروز صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کو چاول اور گندم سمیت کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں۔

چین نے نوول کرونا وائرس ویکسین ، موسم سرما کے کپڑے، خیمے اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی ہیں، جو گزشتہ ایک برس کے دوران جنگ زدہ اور غر بت کا شکار ملک میں غریبوں ، زلزلہ سے متاثرہ اور سیلاب زدہ خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلےچھو ثقافتی میلے کا آغاز

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں واقع جنگ ژومیں پہلے چھو ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا جس میں چھو کی قدیم ریاست کے ثقافتی ورثے کی نمائش کی جا ئے گی۔

چھو ریاست کا قیام چھن دور سے قبل (221 قبل  مسیح سے پہلے) ہوا تھا جس کی تاریخ 800 سال سے زائد ہے۔ چھو ریاست کا دارالحکومت 400 سال سے زائد تک جنگ ژو میں تھا (جو قدیم دور میں جیانگ لنگ کے نام سے جانا جاتا تھا)۔اسی لئے جنگ ژو کوچھو ثقافت کا گہوارہ بھی کہا جاتا ہے۔

چھو کے لوگوں نے کانسی پگھلانے اور ریشم کی بُنائی میں اعلی درجے کی مہارت حاصل کی اور ادب اور فنون لطیفہ میں بھرپور کامیابیاں حاصل کیں۔

میلہ اپریل کے وسط تک جاری رہیگا جس کے دوران چھو کی تاریخ اور ثقافت پر مبنی نمائش اور فن پا روں کی نما ئش جیسی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا انعقاد ہو گا جبکہ تین چھو کلچر ٹریول روٹس کا  آغاز کیا جائے گا۔ 

جنگ ژو کے عہدیدار وو جن نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں جنگ ژو نے چھو ثقافت کی منتقلی اور ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور چھو ثقافت میں تبادلوں ، تحفظ اور جدت سازی کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے۔ 

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائی نان، چائنہ اشیائے صرف نمائش کے لئے تیار

ہائیکو (شِنہوا) چین کے استوائی صوبہ ہائی نان کا صدر مقام ہائیکو 10 سے 15 اپریل تک تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کی میزبانی کررہا ہے۔نمائش کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے ہائیکو میں آمدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کی میزبانی کر نے والے ہائی نان بین الاقوامی کنونشن اور نمائش مرکز میں ایک بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں آمدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کے مقام ہائی نان بین الاقوامی کنونشن اور نمائش مرکز میں نصب ایک خودکار بیرونی ڈیفیبریلیٹر (اے ای ڈی) سہولت دیکھی جاسکتی ہے۔(شِںہوا)

 

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے ہائیکو میں آمدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کی میزبانی کر نے والے ہائی نان بین الاقوامی کنونشن اور نمائش مرکز میں ایک بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں آمدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کی مناسبت سے موجود سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ریلوے کے مقررہ اثاثوں میں 6.6 فیصد اضا...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے جدید ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے کوششیں تیز کی ہیں جس کے سبب رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلوے کے مقررہ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ریلوے میں مقررہ اثاثہ سرمایہ کاری مجموعی طور پر 113.55 ارب یوآن (تقریباً 16.5 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔

گروپ نے کہا کہ اس عرصے میں  تیز رفتار ریلوے کی تین مرکزی لائنز کے لئے ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہوا ۔ اس کے علاوہ زیرتعمیر متعدد اہم منصوبوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔

گروپ نے کہا کہ وہ ریلوے نیٹ ورک کی رسائی اور کوریج بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور معیشت و معاشرے کی مربوط ترقی میں خدمات بہتر کرنے کے لئے علاقائی رابطوں کو فعال طریقے سے فروغ دے گا ۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان، جوتے ساز عیدالفطر کے لئے روایتی "چپ...

پشاور (شِنہوا) پاکستان میں جوتے ساز پشاور میں آمدہ عید الفطر کے لئے روایتی جوتے (جو مقامی زبان میں "چپلی" کہلاتی ہے) بنانے میں مصروف ہیں۔

خالص چمڑے اور مختلف رنگوں میں تیار کردہ یہ جوتے ملک کے کئی حصوں خاص طور پر شہری نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں۔

 

پشاور ، ایک شخص روایتی جوتے شیلف میں رکھ رہا ہے۔(شِںہوا)

 

پشاور ، ایک کارخانے میں جوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔  (شِںہوا)

 

پشاور ، ایک جوتا ساز روایتی جوتے بنارہا ہے ۔(شِنہوا)

 

پشاور ، ایک مزدور چمڑے سے بنے جوتے لیکر جارہا ہے ۔(شِنہوا)

 

پشاور ، ایک جوتا ساز روایتی جوتے بنارہا ہے۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے خصوصی طبی زون میں آںے والوں کی تعداد...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں  ملکی اورغیر ملکی مریضوں کو عالمی معیارکی طبی خدمات فراہم کرنے والے ایک خصوصی طبی زون میں علاج معالجے کی غرض سے آنے والے طبی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ڈیلی کی پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق  ملک کے پہلے اور واحد خصوصی میڈیکل زون، بوآؤ لیچھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 34ہزار سے زائد طبی سیاح آئے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد سے زیادہ ہے۔ اخبار کے مطابق  2013 میں قائم اس زون میں درآمدی طبی آلات اور ادویات کی منظوری، کسٹم کلیئرنس، استعمال اور نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے خود مختار ریگولیٹری نظام قائم ہے جہاں پر درآمدی ادویات کے لیے انشورنس میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے اپنا انشورنس سسٹم متعارف کرایاگیا ہے۔

 زون کی انتظامیہ کے ایک عہدیدار یان لوکائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ لیچھینگ میں بیرون ملک لائسنس یافتہ طبی آلات اور ادویات کا استعمال  کیا جارہا ہے جو تاحال باقی چین میں نہیں،  اور یہ زون مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید تشخیص اور علاج فراہم کر رہا ہے۔

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر۔ رمضان ۔ روایتی مٹھائی

غزہ شہر کی مقامی مارکیٹ میں رمضان المبارک کے دوران ایک دکاندار روایتی مٹھائی تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ جیان وائی ۔ بھاپ ٹرین ۔ نظار...

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر لی شان کی کاؤنٹی جیان وائی کے لیانگ شوئی تو اسٹیشن کے اطراف سیاح تفریح میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تیان جن ۔ ناشپاتی پھول ۔ سیاحت

چین ، شمالی شہر تیان جن کے ضلع جی ژو کے قصبہ شیا ینگ کے گاؤں توان شان زی کے ایک تھیم پارک میں سیاح تفریح کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ جیان وائی ۔ بھاپ ٹرین ۔ نظار...

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر لی شان کی کاؤنٹی جیان وائی کے لیانگ شوئی تو اسٹیشن سے بھاپ کے انجن سے چلنے والی ٹرین گزرہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں