• -, -
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر قانونی...

نکاح خواں مفتی سعید نیعدالت میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر قانونی ہے، عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی کہ بشری بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے، عمران خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے وقت بشری بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا، عمران خان نے کہا کہ نومبر2017 میں بشری بی بی کو طلاق ہوئی، عمران خان نے مجھے بتایا کہ بشری بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا ، عمران خان اوربشری بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی، عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر قانونی ہے اور پیشگوئی کی وجہ سے ہوا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی عدالت میں بیان قلمبند کرانے کے لیے مفتی سعید اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ساتھ کمرہ عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا، عمران خان سے اچھے تعلقات تھے اور ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا، عمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشری بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان نے کہا کہ نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے۔

مفتی سعید کے مطابق بشری بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشری بی بی کی بہن ظاہر کیا، خاتون سے میں نے پوچھا کہ کیا بشری بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتا ہے؟ اس پر خاتون نے بتایا کہ بشری بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں، خاتون نے بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔ مفتی سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح پڑھا دیا پھر عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی کہ بشری بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے۔ مفتی سعید کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے وقت بشری بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا، عمران خان نے کہا کہ نومبر2017 میں بشری بی بی کو طلاق ہوئی، عمران خان نے مجھے بتایا کہ بشری بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔ مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان اوربشری بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی، عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر قانونی ہے اور پیشگوئی کی وجہ سے ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ یوکرین میں بیالوجیکل ہتھیار بنا رہا ہ...

روس کے بیالوجیکل، کیمکل اور ایٹمی ہتھیاروں سے دفاع کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ یوکرین میں بیالوجیکل ہتھیار بنا رہا ہے۔ روس کے بیالوجیکل، کیمکل اور ایٹمی ہتھیاروں سے دفاع کے کمانڈر ایگور کریلوف نے ملکی پارلیمنٹ دوما سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ امریکہ یوکرین میں عالمی بیالوجیکل تحفظ کی کاروائیوں کی آڑ میں روسی سرحد کے نزدیک بیالوجیکل ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے۔ ایگور کریلوف نے مزید کہا کہ عینی شاہدین سے انٹرویو اور 2 ہزار صفحات کی اسناد خرسون، دونتسک اور لوہانسک سے ملنے کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ امریکہ کے ہاتھوں یوکرین میں بیالوجیکل ہتھیار بنانے کی باتیں درست ہیں۔ کریلوف نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک نے روس کی جانب سے فاش کی گئی اسناد کا انکار نہیں کیا۔ یاد رہے کہ روس نے یوکرین جنگ کی ابتدا میں امریکہ کی جانب سے یوکرین میں بیالوجیکل تجربہ گاہوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کی موجودگی کا دعوی کیا تھا جو امریکہ کے فراہم کردہ بجٹ سے کام کر رہی ہیں۔ امریکی حکومت نے گزشتہ سال مارچ میں یوکرین کے اندر ان تجربہ گاہوں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تجربہ گاہیں فوجی مقاصد کی نہیں ہیں۔ روس کے مطابق ان تجربہ گاہوں کے لئے بجٹ پینٹاگون فراہم کر رہا ہے۔ ماسکو نے گزشتہ اکتوبر میں ان بیالوجیکل تجربہ گاہوں کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پیش کیا تھا اور اس حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جسے یو این سیکورٹی کونسل نے ٹھکرا دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ،ملٹری سٹیشن میں فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

بھارتی ریاست پنجاب میں بھٹنڈا ملٹری سٹیشن میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اس واقعے سے متعلق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملٹری سٹیشن کے اندر صبح 4:30 کے قریب ہوئی ہے ، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دفاعی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ، حملہ آوروں کے پاس گولہ بارود بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والابھارتی پولیس اہل کار ہے جس نیکوارٹرگارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ بھٹنڈا ملٹری سٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گرد حملہ نہیں ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ملٹری سٹیشن دارالحکومت نئی دہلی سے تقریبا چھ گھنٹے شمال میں واقع ہے جس میں زیادہ تر فوجیوں کے خاندان رہائش پذیر ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کی...

آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے کا پاکستان کا دعوی سچ ثابت ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ کیپٹن سمن رائے چودھری اور ونگ کمانڈر شیام نے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی فضائیہ کی طرف سے کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کو سزا سنا دی گئی ہے، ہیلی کاپٹر گرائے جانے سے بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اپنا ہی ہیلی کاپٹرمار گرانے پر کیپٹن سمن رائے کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے، گھبراہٹ میں دیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسی وقت بھارتی حماقت کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا جسے بھارت نے مسترد کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا۔ کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کردی ہے، آئے روزکے سکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اورعزت خاک میں ملا کر رکھ دی ہے، آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کی ہزیمت چھپانے کیلئے ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا، بھارتی فوج مسلسل اپنے ہی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد الاقصی میں رمضان کے اختتام تک یہودیوں ک...

اسرائیل نے رمضان کے اختتام تک یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصی کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصی کے احاطے میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصی میں داخل نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصی میں یہودیوں کے آنے پر پابندی جاری ہے ۔ خیال رہے کہ 5 اپریل کو رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور سیکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مسجد اقصی میں گھسنے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر راکٹ حملہ بھی کیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، رواں برس اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 96 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ، ہوم سیکریٹری کا پاکستانی نژاد شہریو...

برطانوی ٹوری بیرونس سعیدہ وارثی نے ہوم سیکرٹری برطانیہ کے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا ۔ برطانوی وزیر داخلہ کی برطانوی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر حکمراں جماعت سے آواز اٹھنے لگی ہے ، اس حوالے سے برطانوی ٹوری بیرونس سعیدہ وارثی نے ہوم سیکرٹری کے بیان کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خط کی حمایت کرتی ہوں جس میں ہوم سیکرٹری کے تبصرے کو نسل پرستانہ قرار دیا گیا۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ ایک پارلیمنٹرین سے متعلق ایسا تبصرہ کرتے ہوئے بہتر محسوس نہیں کر رہی ، کسی بھی پس منظر کے افراد ہم جنس پرستی کے مخالف اور نسل پرست ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کی نسل پرستی واضح طور پر نظر آتی ہے ، بھارت میں عیسائی، دلت اور مسلمانوں کو نسل پرستی کا سامنا ہے۔ سعیدہ وارثی نے مزید کہا کہ ہوم سیکرٹری کو اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کوڈ ایونس سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانی نسل پرستانہ رویے کا شکار ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی سروے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نسلی طور پر انصاف پسند معاشرہ ہونے کے قریب نہیں، ادارہ جاتی نسل پرستی میں کمی کا حکومتی دعوی درست نہیں ، برطانیہ میں تمام نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو جسمانی اور زبانی نسل پرستانہ رویے کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممتازمذہبی سکالرڈاکٹراسراراحمد کی 13 ویں برس...

تنظیم اسلامی پاکستان کے بانی،ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی 13ویں برسی 14اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میںتنظیم اسلامی کے زیر اہتمام تعزیتی سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ڈاکٹر اسرار احمد اپریل1932ء کو بھارت کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے تقسیم کے بعد آپ نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا دوران تعلیم وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہو گئے وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے وہ جماعت اسلامی میں شامل رہے تاہم بعض اختلافات کے باعث وہ جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے تنظیم اسلامی قائم کر لی۔ڈاکٹر اسرار احمد جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ کے ممبر بھی رہے۔ڈاکٹر اسرار احمد ایک معروف اسلامی سکالر اور مبلغ تھے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر،سیرت نبویۖ پر سو سے زائد کتب تصنیف کیں بحیثیت مقررانہوں نے سینکڑوں لیکچر دیے حکومت پاکستان نے ان کے خدمات کے اعتراف میںانہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ڈاکٹر اسرار احمد 14اپریل2010ء کو 78برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان ن کی کاروائیاں 2...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے36کارروائیوں کے دوران2009.273ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 15217.182کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ کاروائیوںمیں4 خواتین سمیت 38ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 12گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 11533.290 کلوگرام افیون، 123.397 کلوگرام ہیروئن، 1664.320 کلوگرام چرس، 118.175 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 1778 کلوگرام مارفینشامل ہے۔ بلوچستان نے11کاروائیوں میں14977.88کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 11513.89کلوگرام افیون، 64.52 کلوگرام ہیروئن، 1506.57کلوگرام چرس، 114.9 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 1778 کلوگرام مارفین شامل ہے ۔ پنجاب نے6کاروائیوںکے دوران 93.45کلوگرام منشیات برآمدکرکے 10ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں8.600 کلوگرام افیون، 47 کلوگرام ہیروئن، 35 کلوگرام چرس اور 2.85کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔ خیبر پختونخوا نے5کاروائیوںکے دوران 57.35کلوگرام منشیات برآمد کر کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں10 کلوگرام ہیروئن، 47 کلوگرام چرس اور350 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔ سندھ نے ایک کارروائی کے دوران 40 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ راولپنڈی نے13کاروائیوںکے دوران88.462کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 خواتین سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 5گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں10.800کلوگرام افیون ،1.837کلوگرام ہیروئن ، 75.750 کلوگرام چرس اور 75 گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی...

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی طرف سے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی...

سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ امجد علی بوہیو،محمد عبدالرحمان،خادم سومروکو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج تعینات کردیا گیا۔ارباب علی ہاکڑو،جواد اکبر، ثنا اکرم منہاس بھی ایڈیشنل جج تعینات کیے گئے ہیں۔ وزارت قانون نے صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سال 2023 میں مہنگائی کی شرح 27 ف...

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستا نمیں رواں سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے مالی سال 2023ـ24 آؤٹ لک جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھے گی جبکہ پیداوار کم رہے گی۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ ناگزیر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مالی سال 23 میں شرح نمو 0.5 فیصد بڑھے گی جبکہ ا?ئندہ سال 2024ء میں یہ بڑھ کر 3.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 23 میں افراط زر تقریباً 27.1 فیصد رہے گا اور مالی سال 24 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر تقریباً 21.9 فیصد پر پہنچ جائے گی، اسی طرح مالی سال 23 میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ 6.8 فیصد رہے گا جبکہ ا?ئندہ سال یہ بڑھ کر 8.3 فیصد پر پہنچ جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈز کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مالی سال 23 میں سی اے ڈی 2.3 فیصد ہو گا جبکہ مالی سال 24 میں سی اے ڈی 2.4 فیصد ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 میں جی ڈی پی کا حجم 85.4 ٹریلین روپے ہو گا جو اگلے سال بڑھ کر 108.4 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں کاروں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے...

ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فروری کے مقابلہ میں مارچ میں کاروں کی فروخت میں عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کیاعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں ملک میں 110405 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 205452 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مارچ میں ملک میں 9351 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے 27202 یونٹس کے مقابلہ میں 66 فیصد کم ہے،فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر54 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے، فروری میں ملک میں 6072 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومارچ میں بڑھ کر9351 یونٹس ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاک سوزوکی موٹرکمپنی کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاک سوزکی کے 57923 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 109419یونٹس تھیں۔

تاہم فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پاک سوزوکی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر475 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے، فروری میں پاک سوزوکی کے 978 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومارچ میں بڑھ کر5628 یونٹس ہوگئیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں انڈس موٹرز کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر55 فیصد کی کمی ہوئی،اس مدت میں کمپنی کے 25592 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 56567 یونٹس تھی۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں انڈس موٹرزکی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ہونڈا اٹلس کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کے 16278 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 30010 یونٹس تھی، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں کمپنی کی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہونڈائی نشاط لمیٹڈ کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس مدت میں کمپنی کے 7902 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8262 یونٹس تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی تر...

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 564 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے، فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 455 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھااعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 4.911 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.828 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرما...

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2023 میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11836 ارب روپے ہوگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 14.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10328 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوںمیں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 23562 ارب روپے ہوگیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 15.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 20476 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر2.8 فیصدکی نموہوئی ہے۔فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22921 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر28.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19236 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 15012 ارب روپے تھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر1.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔فروری میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18993 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال...

ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو305.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو333.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 33.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 37.39 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 38.34 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو506.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو154.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 122.02 ملین ڈالرتھا، دستانوں کی برآمدات کاحجم 94.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 63.49 ملین ڈالرتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پرانے اور فرسودہ ٹیلی میٹری سسٹم کو نئ...

حکومت پرانے اور فرسودہ ٹیلی میٹری سسٹم کو نئے سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے تاکہ ملک میں پانی کے تمام دستیاب ذرائع کو انسانی مداخلت کے بغیر حقیقی وقت میں مانیٹر کیا جا سکے،چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں بھی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، ملک کی مختلف نہروں اور بیراجوں پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب سے پانی کی درست سطح کے اعداد و شمار فراہم کرکے پانی کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کرنے میں مدد ملے گی،یو ایس ایڈ کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں اس ٹیکنالوجی کو تمام نہروں پر متعارف کرایا گیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل فلڈ کمیشن کے چیئرمین انجینئر احمد کمال نے کہا کہ مین مانیٹرنگ اسٹیشن واپڈا ہاوس میں قائم کیا جائے گا جب کہ چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں بھی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کاشف نے کہا کہ ٹیلی میٹری سسٹم سیلاب کی پیشگوئی اور قبل از وقت وارننگ کے لیے اہم ہو گاجس سے حکام سیلاب کے بہتر طریقے سے انتظام کرنے اور ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کر سکیں گے۔ یہ پانی کی سطح اور بہا وکی شرحوں پر حقیقی وقت کا ڈیٹا بھی فراہم کرتا ہے۔محکمہ آبپاشی کا نظام پرانا تھا اور حکام کو ریڈنگ لینے اور دفتر میں جمع کرانے کے لیے مقام کا دورہ کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ عمل غلط اور ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کا شکار تھاجس کے نتیجے میں صوبوں میں عدم اعتماد پیدا ہوا۔نیا ٹیلی میٹری نظام پانی کے بہا وکی پیمائش کے لیے صدیوں پرانے مینوئل سسٹم کی جگہ لے رہا ہے اور یہ صوبوں کے درمیان خود بخود ڈیٹا کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ان کی مانیٹرنگ سائٹس پر بغیر کسی انسانی مداخلت کے حقیقی وقت کی بنیاد پر منتقل کر کے اعتماد پیدا کرے گا۔

انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے یہ پراجیکٹ شروع کیاگیا ہے اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں اس ٹیکنالوجی کو تمام نہروں پر متعارف کرایا ہے۔خیبرپختونخوا میں ہر نہر کے لیے مختلف ریٹنگ کروز تیار کیے گئے ہیں۔ حقیقی وقت کا ڈیٹا سرور پر آ رہا ہے جس کے بعد واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے محکمہ آبپاشی کو آگاہ کیا جاتا ہے۔دستی نظام سے تکنیکی نظام کی طرف منتقل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ملک کی مختلف نہروں اور بیراجوں پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب سے پانی کی درست سطح کے اعداد و شمار فراہم کرکے پانی کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کے کنٹری نمائندے اور سینٹرل ایشیا کے علاقائی نمائندے ڈاکٹر محسن حفیظ نے کہا کہ پاکستان آبی اکاونٹنگ اور آبی وسائل کی تشخیص، مختص نظام، زمینی پانی کے انتظام کی معلومات کے نظام اور آبپاشی کی طلب کے انتظام جیسی اصلاحات پر کام کر رہا ہے جس کامقصد پانی کے پائیدار استعمال کو فروغ دینا ہے۔پاکستان میں سطحی پانی، زیر زمین پانی اور بارش کے پانی کی دستیابی کے بارے میں معلومات محدود ہیں۔ ہر صوبے کا آبی وسائل کی نگرانی اور پیمائش کا اپنا طریقہ کار ہے جس کے نتیجے میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ بین الاقوامی معیارات کو اپنانے سے ایک متحد نقطہ نظر تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے جس سے پانی کی دستیابی کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں میپل لیف سی...

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈجو کہ پاکستان میں سیمنٹ کے سب سے بڑے مینوفیکچررز میں سے ایک ہے نے جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے لیے اپنی مالیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اسی مدت کے مقابلے میں آمدنی اور منافع میں نمایاں اضافہ دکھایا گیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے چھ مہینوں کے لیے کمپنی کی آمدنی 30 ملین روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 22 ملین روپے کے مقابلے میں متاثر کن 36 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔اسی مدت کے لیے مجموعی منافع 8.6 ملین روپے رپورٹ کیا گیاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.7 ملین روپے سے 51 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا چھ ماہ کی مدت کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 5.2 ملین روپے تھاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.3 ملین روپے کے مقابلے میں 56 فیصد کی شاندار نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح خالص منافع 3.5 ملین روپے رپورٹ کیا گیاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 2.4 ملین سے 48 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کے متاثر کن مالی نتائج اس کے سٹریٹجک منصوبوں کے کامیاب نفاذ سے منسوب ہیںجن میں پیداواری عمل کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے اقدامات شامل ہیںجس کے نتیجے میں فروخت میں اضافہ اور مارجن میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان میں سیمنٹ کی صنعت نے لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

سیمنٹ فیکٹری نے گزشتہ سال کے مقابلے مالی سال 22 میں آمدنی اور منافع میں نمایاں اضافہ دکھایا۔30 جون 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی نے 48.5 ملین روپے کی کل آمدنی کی اطلاع دی جو پچھلے سال کی 35.5 ملین روپے سے زیادہ کی آمدنی سے 37 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح اسی مدت کے لیے مجموعی منافع 12.2 ملین روپے پر رپورٹ کیا گیاجو پچھلے سال کے مقابلے میں 7.4 ملین روپے کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہے۔محصولات اور مجموعی منافع میں متاثر کن نمو کے باوجودکمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 21 میں 7.2 ملین روپے سے مالی سال 22 میں 7.1 ملین روپے تک کم ہو گیا۔خالص منافع 3.6 ملین روپے رپورٹ کیا گیاجو پچھلے سال کے 6.2 ملین روپے کے مقابلے میں 42 فیصد کی نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح فی حصص آمدنی 5.69 روپے سے 42 فیصد کم ہوکر 3.30 روپے ہوگئی۔اس کمی کو کئی عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے جن میںوبائی امراض کے اثرات، افراط زر کے دباو اور سیمنٹ کی صنعت میں بڑھتی ہوئی مسابقت شامل ہے۔میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کو پاکستان میں 13 اپریل 1960 کو کمپنیز ایکٹ کے تحت حصص تک محدود ایک عوامی کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی سیمنٹ کی پیداوار اور فروخت ہے۔ یہ کمپنی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ سال شیل پاکستان لمیٹڈ کی مجموعی فروخت...

شیل پاکستان لمیٹڈ نے 2021 کے مقابلے کیلنڈر سال 2022 میں مجموعی فروخت میں 48 فیصد اضافہ اور مجموعی منافع میں 42 فیصد اضافہ کیا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق شیل نے 2022 میں 418 بلین روپے کی مجموعی فروخت اور 33 بلین روپے مجموعی منافع کمایاجس کے نتیجے میں مجموعی منافع کا تناسب 8فیصدہے۔ تاہم کمپنی نے 72 ملین روپے کا خالص نقصان اور 2022 میں خالص نقصان کا تناسب 0.02 فیصد پوسٹ کیا۔شیل نے 2022 میں 0.34 روپے فی حصص کا نقصان رپورٹ کیا۔آئل مارکیٹنگ فرم کی آمدنی 2021 میں 282 بلین روپے اور مجموعی منافع 23 بلین روپے رہی۔ کمپنی نے 2021 میں 4.4 بلین روپے کا خالص منافع کمایا جو 2022 میں خالص نقصان میں بدل گیا۔سال 2022 کے سہ ماہی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے دوسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت اور مجموعی منافع حاصل کیا۔ شیل نے پہلی سہ ماہی میں 84 ارب روپے کی فروخت پوسٹ کی جو دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 114 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ کمپنی نے تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں بالترتیب 109 ارب روپے اور 110 ارب روپے کی فروخت کی۔کمپنی نے دوسری سہ ماہی میں 18 ارب روپے کا اپنا سب سے زیادہ مجموعی منافع رپورٹ کیا، اس کے بعد پہلی سہ ماہی میں 9.3 بلین روپے تھا۔ مجموعی منافع تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں بتدریج کم ہو کر بالترتیب 5.2 بلین اور 437 ملین روپے رہ گیا۔سال 2022 میں 418 بلین روپے کی فروخت اور 33 ارب روپے کا مجموعی منافع 2018 کے بعد سب سے زیادہ تھا۔مجموعی منافع کے لحاظ سے شیل نے پانچ سالوں میں 2021 میں صرف ایک بار خالص منافع لیا ہے۔ کمپنی نے بالترتیب 1.1 بلین روپے، 1.4 بلین روپے اور 4.8 بلین روپے کے مسلسل خالص نقصانات رپورٹ کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ، قابل تجدید توانائی ا...

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کمپنیز میں نجی شعبے کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان میں رئیل اسٹیٹ، قابل تجدید توانائی اور زرعی پیداواری صلاحیت میں کاروباری مواقع بڑھانے کی صلاحیت ہے۔یہ ایک سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم ہے جہاں ایک ادارہ آمدنی پیدا کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے اور کمائی کو سرمایہ کاروں میں تقسیم کرتا ہے۔ٹی پی ایل کے سی ای او علی اصغرنے بتایا کہ پاکستان میں ان کی کمپنی معیاری تعمیرات فراہم کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے شہری کاری کی طرف بڑھ رہا ہے اور دیہی علاقوں کے لوگ شہروں میں آباد ہو رہے ہیں جو افقی طور پر پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کی وجہ سے تعمیراتی شعبے کو عمودی طور پر شہروں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔علی نے کہا کہ ہم نے 2021 میں پاکستان کا پہلا رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ شروع کیا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے 500 ملین ڈالر اکٹھے کیے جائیں اورملک کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے اسٹیک ہولڈرز عام طور پر واحد ملکیت یا شراکت داری یا اس جیسی کسی اور چیز میں کام کرتے ہیںجن کی اکثریت پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر بھی کام نہیں کرتی ہے۔اس پورے منظر نامے میں، جب کوئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتا ہے تو یہ تبھی آئے گا جب اس مخصوص شعبے کو کارپوریٹائز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ تمام غیر سرکاری دولت کو اس شعبے میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی پاکستان کی خدمت کر سکتا ہے۔نہ تو مقامی اور نہ ہی غیر ملکی سرمایہ کار کسی ایسے منصوبے میں بچت کی سرمایہ کاری کریں گے جس کی ساخت میں بے ضابطگی ہو۔

اس شعبے کو غیر ملکیوں کے لیے بھی کھولنے کے لیے یہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی ڈالر کی تنگی والی معیشت میں سرمایہ کاری کے ماحول کی حوصلہ افزائی کی جائے۔علی نے بتایا کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں ڈویلپرز سرمایہ کاروں کا پیسہ لینے کے بعد پھسل گئے۔ تاہم اس رسمی ڈھانچے میںجب کوئی ایڈوانس سیل پیسے لیتا ہے یا پری سیلز اور آف پلان سیلز کرتا ہے تو یہ سب ایک مناسب طریقہ کار کے ساتھ آتا ہے۔پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے روایتی شعبے کے برعکس رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ڈھانچے میں ریگولیٹر کی نگرانی کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے مناسب شفافیت شامل ہے۔ جب کوئی سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ میں آتا ہے تو یہ شفافیت، گورننس، رپورٹنگ اور لیکویڈیٹی کے ساتھ لائسنس یافتہ چیز کی طرح ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ساتھ سرمایہ کار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہاں تک کہ ایک شخص جو اپارٹمنٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا وہ بھی ان فنڈز میں سرمایہ کاری کر کے کم از کم رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایکسپوزر لے سکتا ہے۔ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ٹیکس دہندگان کو براہ راست رئیل اسٹیٹ رکھنے کے بغیر رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ علی نے کہا کہ پاکستان معیشت کے جزوی بندش سے گزر رہا ہے جہاں سرمایہ کار آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہابیرون ملک مقیم پاکستانی جو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں ترسیلات زر کے ذریعے بھاری سرمایہ کاری کرتے تھے، انہیں پہلے مناسب وطن واپسی نہیں مل سکتی تھی۔فارن ایکسچینج مینول میں حالیہ ترمیم تارکین وطن پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کی اجازت دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، ڈینگی کا خطرہ ایک بار پھرمنڈلانے لگا

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا جس کے بعد ڈپٹی کمشنرنے 34 سرکاری محکموں کو ڈینگی سرویلنس میں لاپرواہی پروضاحتی مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ریلوے، واپڈا، جیل خانہ جات، ایکسائز، بورڈ آف ریونیو، سوئی گیس، لیسکو، پاکستان پوسٹ پنجاب، اسپورٹس، عشراور انڈسٹریزسمیت دیگر محکموں کو جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کھڑے پانی کی صفائی نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے ، متعلقہ محکموں کیفوکل پرسن ڈیش بورڈکا استعمال ہی نہیں کررہے، باربار مطلع کرنے کے باوجود محکموں کی جانب سے غیرسنجیدگی کامظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں نیگزشتہ بارشوں کے بعد ڈینگی سرویلنس کاکام تاحال شروع نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مذہبی تہوار بیساکھی کے موقع پر اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے دوہزار 470 سکھ یاتری شریک ہوئے ، سکھ یاتریوں کو خصوصی 58 اے سی کوچز کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا۔ سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا ہے ، سکھ یاتریوں نے تین روز تک ننکانہ میں قیام کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کی رہائش ، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں ، ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہے ، ہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں ۔ یاد رہے کہ ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی...

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور کا پہلے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا جو تفتیشی افسر کی نظر میں ناکافی تھا، وقت کی کمی کے باعث تفتیشی افسر پیمرا سے علی امین گنڈاپورکی ڈی وی ڈی حاصل نہیں کرسکے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی لیبارٹری سے وائس میچنگ کروانا ضروری ہے لہذا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر جامع تفتیش کے ساتھ اگلی سماعت پر حاضر ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ تھانے میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مظفر آباد اور گرد ونواح میں3.7 شدت زلزلے ک...

آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے مقامی ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پختونخوا مالی بحران،سرکاری افسران کے دفاتر م...

خیبر پختونخوا میں بدترین مالی بحران کے تناظر میں اعلی سرکاری افسران کے دفاتر میں تزئین و آرائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مالی بحران پر مشیر خزانہ نے سرکاری محکموں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر فائز اعلی افسران کے دفاتر میں فرنیچر، ٹائلز ، وال پیپر وغیرہ جیسی تزین و آرائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہدایت نامے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تمام اے ڈی بی اسکیموں کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جب کہ تمام سرکاری دفاتر میں کسی بڑے ریپئیرنگ کے کام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا پابندیوں کا خاتمہ ، چین واپس پہنچنے و...

کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین واپس پہنچنے والے پاکستانی طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ،چین کے لئے ویزا درخواست دینے والے طالب علموں کا رش ،چین پاکستانی طالب علموں کے لئے سرفہرست منزل ہے ، تقریبا 28,000 پاکستانی طلباء چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علم وسیم عباس وبائی مرض کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد بالآخر اپریل کے اوائل میں اپنے بیس ساتھی طالب علموں کے ساتھ چین کی ایک معروف یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 'یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ سب کچھ محفوظ بنیادوں پر معمول پر آ گیا ہے'، انہوں نے مزید کہا، 'جہاز میں سوار ہونے سے لے کر جہاز سے اترنے، ٹیکسی اور کیمپس میں داخل ہونے تک، ہم بلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں۔ ہم بیجنگ اور چین کے آس پاس آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔ پچھلے ہفتے، ہم نے دیوار چین کا دورہ کیا جہاں ہم نے بہت سے بین الاقوامی سیاحوں کو دیکھا۔ پوری قوت کیساتھ واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں چین میں آنے والے سیاحوں پر عائد کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین واپس آنے والے پاکستانی طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا چین میں ویزا کے لئے درخواست دینے والے طالب علموں کا رش تھا۔ کیمپس واپس آنے کے بعد وہ لیب ریسرچ دوبارہ شروع کریں گے اور جولائی 2024 سے پہلے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کریں گے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اینیمل سائنس پر ایک محقق کی حیثیت سے، وہ اسٹیٹ لیبارٹری آف اینیمل نیوٹریشن، کالج آف اینیمل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی بیجنگ، چین میں مطالعہ کر رہے ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں، اگرچہ لیبارٹری کی تحقیق جزوی طور پر معطل کردی گئی تھی، لیکن علم کے لئے ان کی سرچ نہیں روکی. اپنے سپروائزرز اور ہم جماعت کے ساتھ مل کر، انہوں نے فیڈ ایڈیٹوز پر سات مقالے شائع کیے اور ایک ایس سی آئی انڈیکسڈ پیپر پائپ لائن میں ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مزید برآں انہوں نے ایک چینی فیڈ ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ پارٹ ٹائم کام کرکے جو پاکستان میں موجود ہے، گریجویشن کے بعد اپنی مرضی کے مطابق بیجنگ میں کام کرنے کی راہ ہموار کی۔انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ پاکستان میں لائیو سٹاک کی پیداوار کل زرعی پیداوار ی قیمت کا 60 فیصد سے زائد ہے۔ ہمارے فیڈ ایڈیٹوز کا تقریبا 60 فی صد، جو مویشیوں کی صحت کے لئے ایک ضروری عنصر ہے چین سے درآمد کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال سیلاب کے بعد انہیں پاکستان کے پولٹری سیکٹر کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جانوروں کی جینیاتی افزائش، ویکسینیشن اور صحت کا انتظام پاکستانی اور چینی اداروں کے مابین مشترکہ تحقیق کا مرکز بن گیا ہے۔ وبائی امراض کے بعد، اس طرح کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے اہلکاروں کے تبادلے اور آمنے سامنے ملاقاتوں کو فروغ ملا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین پاکستانی طالب علموں کے لئے ایک سرفہرست منزل ہے جہاں تقریبا 28,000 پاکستانی طلباء چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سی پیک کی خوشحالی کی وجہ سے پاکستان میں اعلیٰ صلاحیت کی لیبر فورس کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پاکستان کو اپنے تعلیمی نظام میں اس صنعت تک رسائی، معیار، مساوات اور مطابقت کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ہر سال پاکستان میں روزگار کی منڈی میں داخل ہونے والے 30 لاکھ نوجوانوں کو ترقی اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی پاکستان کے ساتھ بیج کی افزائش میں...

چینی کمپنی پاکستان کے ساتھ بیج کی افزائش میں تعاون کو فروغ د ے گی ، کمپنی پاکستانی بیج اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بات چیت کرے گی ، بیج کی افزائش، زرعی تحقیق و ترقی اور کاشت کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرے گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی سیڈ انٹرپرائز ہینان اسٹیٹ فارمز نانفن انڈسٹریل گروپ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات پاکستانی قونصلر فارینہ ارشد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چین کی بیج کمپنی اور چین میں پاکستانی سفارتخانے نے بیجوں کی افزائش میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے قونصلر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ معیار کے ٹروپیکل پھل اور زرعی جرم پلازم وسائل موجود ہیں اور وہ بطور مشیر اپنے کردار میں دونوں ممالک کے زرعی اداروں کے درمیان تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گی اور زرعی تحقیق اور ترقی ، اور پروسیسنگ انڈسٹریز کاشت کاری کے لیے ایک ٹھوس پلیٹ فارم تیار کرے گی۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی بیج کمپنی کے صدر لی چی چھوان نے کہا کہ کمپنی پاکستانی بیج کے اداروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور بیج کی افزائش، زرعی تحقیق و ترقی اور کاشت کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرے گی۔ کمپنی کے اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پہلے قدم کے طور پر، مستقبل قریب میں ایک آن لائن فورم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دوطرفہ بیج کمپنیوں کو اکٹھا کیا جا سکے اور بیج کے تعاون اور تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اپریل کے اوائل میں چین کے جنوبی ساحلی شہر سانیا میں بیج کی صنعت سے متعلق ایک کانفرنس کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے 2015 سے اب تک ملک کی تیسری مردم شماری کے دوران 124,000 نئے زرعی جرم پلازم وسائل جمع کیے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،گلگت بلتستان اعلی عدلیہ میں تقرری...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی درخواست پر گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان تیاری کرکے خود پیش ہوں گے، عدالت سے درخواست ہے کہ مناسب وقت دیا جائے اس پر وکیل درخواست گزار مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ اس دوران اپیل کا قانون آ جائے، حکومت یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے۔ بعدازاں عدالت نے حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کیخلاف...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میری موکلہ کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ہم قانون کے مطابق اس میں پیش ہوسکیں۔ عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت کی کہ 19 اپریل تک درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور زیر التوا انکوائریوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ شاندانہ گلزار 2018 کے عام انتخابات میں کے پی سے خواتین کی مخصوص نشست پرایم این اے منتخب ہوئی تھیں، وہ وزارت تجارت میں نائب وزیر اور بطور پارلیمانی سیکرٹری کام کر چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسی...

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کاعمل جاری ،ڈیرہ غازی خان میں 48لاکھ 48ہزار 637 ، فیصل آباد میں 44لاکھ 3ہزار 182آٹے کی تھیلے تقسیم کئے گئے ، سرگودھا میں 36لاکھ 4ہزار 286 ، گوجرانوالہ میں36لاکھ 3ہزار 644مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں ۔بدھ کے روز وزارت اطلاعات کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 9شہروں میں آٹے کے تھیلے کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ، وزیرا طلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کاعمل جاری ہے ، پنجاب کے 9شہروں میں آٹے کی تقسیم میں لاہور سب سے آگے ہیں ،مفت آٹا لاہور ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، بہالپور ، سرگودھا اور ملتان میں تقسیم کیا گیا ، اس کے علاوہ فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کو یقینی بناگیا ، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں 48لاکھ 48ہزار 637مفت آٹے کی تھیلے تقسیم کئے گئے ، فیصل آباد میں 44لاکھ 3ہزار 182آٹے کی تھیلے تقسیم کئے گئے ، سرگودھا میں 36لاکھ 4ہزار 286آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں، گوجرانوالہ میں36لاکھ 3ہزار 644مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ ساہیوال میں 26لاکھ 90ہزار 58آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں، راولپنڈی میں 23لاکھ 8ہزار 559آٹے کے تھیلے مفت تقسیم ہوئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ائیرپورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔ دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، بزدارکی عبوری در...

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا، تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق عثمان بزادرنے سوالات کے جوابات نہیں دئیے۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر جلد از جلد انکوائری مکمل کریں، عدالت سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتی ہے، حاضری معافی میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہیں، عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے۔ تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان ہسپتال کی رپورٹس لگائی گئی ہیں ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے تحریری حکم جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی حمایت میں...

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔ بریڈ شرمین نے خط میں لکھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔ امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔رکن کانگریس بریڈ شرمین نے خط میں مزید لکھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سے ختم کردیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، درخواست مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ہو کر ایکٹ بن چکا ہے، ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سوموٹو کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184 اور 185 کے منافی ہے، اپیل کا حق صرف آرٹیکل 184 اور 185 میں ترمیم کر کے ہی دیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4 کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4 پر عمل درآمد روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کے داماد کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،...

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اورسید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اور سید طاہرنقوی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ افغانستان سے متعلق اجلاس میں...

بیجنگ(شِنہوا)ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی دعوت پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے منگل کو اعلان کیا کہ وزیر خارجہ 12 سے 13 اپریل تک ازبکستان کا دورہ کریں گے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ افغانستان سے متعلق اجلاس میں...

بیجنگ(شِنہوا)ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی دعوت پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے منگل کو اعلان کیا کہ وزیر خارجہ 12 سے 13 اپریل تک ازبکستان کا دورہ کریں گے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے یونان کو ٹینک شکن میزائل فروخت کر...

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل نے یونان کو ٹینک شکن سپائیک میزائل فروخت کرنے کے لیے 1 ارب 44 کروڑ شیکل (تقریباً 40 کروڑ ڈالر) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل یونان کو بحری، فضائی اور زمین پر مار کرنے والے سپائیک میزائل فراہم کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا یہ منصوبہ اسرائیل اور یونان کے درمیان کئی معاہدوں میں شامل ہے جو  دونوں ملکوں اور ہمارے دفاعی اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام کو یقینی بنائے گا۔

سپائیک ایک گائیڈڈ اور ٹھیک ٹھیک ہدف کو نشانہ بنانے والا الیکٹرو آپٹیکل میزائل ہے جو اسرائیل کی سرکاری دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز نے تیار کیا ہے۔میزائل کو زمین، ہوا اور سمندر میں تقریباً 45 پلیٹ فارمز سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق سپائیک میزائل کو 40 سے زائد ممالک استعمال کرتے ہیں جن میں یورپی یونین اور نیٹو کے 19 رکن ممالک شامل ہیں۔ 

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نورڈ سٹریم دھماکوں کی بامقصد، غیر جانبدارانہ...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کی بامقصد، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات انتہائی اہم ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو کہا کہ چین دھماکوں کی جلد بین الاقوامی تحقیقات کا حامی اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک بین الاقوامی برادری کے شکوک و شبہات کو مثبت طور پر دور کرتے ہوئے جلد از جلد سچائی سامنے لائیں گے۔

وانگ نے ان خیالات کا اظہار باضابطہ پریس کانفرنس میں ان رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا جن میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کے پبلک پراسیکیوٹر کے تحقیقات کے انچارج کا کہنا ہے کہ موجودہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکوں میں بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر ایک ریاستی ادارہ ملوث ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کو دیکھا ہے جو ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ نورڈ سٹریم پائپ لائن کے دھماکے کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا اور دھماکوں کے پیچھے جو کچھ ہے وہ کافی پیچیدہ ہو سکتا ہے،ترجمان نے  مزید کہا کہ دھماکوں کی بامقصد غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارچ میں چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی ف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کی فروخت مارچ میں گزشتہ سال  کی نسبت 34.8 فیصد بڑھ کر تقریباً 6 لاکھ 53 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی  پہلی سہ ماہی میں این ای وی کی فروخت تقریباً 15 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی جوایک سال پہلے کے مقابلے میں26.2 فیصد زائد ہے۔

 ملک میں این ای ویز کی پیداوار گزشتہ ماہ 6 لاکھ 74 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال  کی نسبت 44.8 فیصد زائد ہے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش-ڈھاکا- زندگی

بنگلہ دیش کے دالحکومت ڈھاکہ کی بیت المکرم قومی مسجد میں لوگ غروب آفتاب کے وقت روزہ افطار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-عالمی بنک-عالمی معیشت

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر کے پاس سے لوگ گزر رہے ہیں، جہاں بینک کے صدرنے چین اور بھارت  کو عالمی کساد بازاری کے اثرات سےمحفوظ ممالک قرار دیا۔(شِنہوا)

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن- کوئزون سٹی- امریکہ - فلپائن مشترکہ ف...

فلپائن کے کوئزون شہر میں فلپائن کی مسلح افواج (اے ایف پی) کے ہیڈ کوارٹر کے گیٹ کے سامنے امریکہ-فلپائن بالیکاتن مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران لوگوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-موسم-ریت کا طوفان

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں ماسک پہنے ہوئے لوگ ایک پیدل پل پر چل رہے ہیں جہاں شہرمنگل کوریت کے طوفان سے متاثرہوا تھا۔(شِنہوا)

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-موسم-ریت کا طوفان

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں ریت سے اٹی ہوئی سڑکیں اورعمارتیں دیکھی جا سکتی ہیں جہاں شہرمنگل کوریت کے طوفان سے متاثرہوا تھا۔(شِنہوا)

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے کابل میں تاجر کو بازیاب کر کے...

کابل(شِنہوا)افغانستان میں  سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں ایک تاجر کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کر کے تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ تاجر کو کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 12 سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے اس کی رہائی کے لیے متاثرہ خاندان سے 20 لاکھ ڈالر تاوان کے طور پر طلب کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی آئی کے اہلکاروں نے اغوا کاروں کے مقام کی نشاندہی کے بعد خصوصی آپریشن شروع کیا اور تاجر کو بازیاب کرایا اور تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا۔

اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے 10 روز قبل شمالی مزار شریف شہر میں  اغوا کاروں کے چنگل سے ایک تاجر کو بازیاب کرایا جبکہ3 لاکھ ڈالر تاوان طلب کرنے والے دواغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن اور امریکہ نے تنقید کے باوجود بڑے پیم...

منیلا(شِنہوا)فلپائن اور امریکہ نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں پرکی جانے والی اس تنقید کہ ان مشقوں سے خطے میں امن و استحکام کی بجائے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے ،کے باوجود فلپائن میں گزشتہ دہائیوں میں سب سے بڑی مشترکہ فوجی  مشقیں شروع کیں جن میں دونوں ملکوں کے 17 ہزار  سے زیادہ فوجی شریک ہیں۔

فلپائنی فوج کے مطابق بالیکاتن کے نام سے 18 روزہ سالانہ مشق میں 5 ہزار 400 فلپائنی او ر12 ہزار 200 امریکی فوجی شامل ہیں جو فلپائن-امریکہ کی گزشتہ دہائیوں میں سب سے بڑی فوجی مشق ہے۔ مشترکہ  مشقوں میں آسٹریلوی مسلح افواج کے تقریباً 100 ارکان شریک ہیں جب کہ جاپان اور برطانیہ سمیت ایک درجن ممالک مبصر کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

بالیکاتن 2023 کا انعقاد 11 سے 28 اپریل تک شمالی لوزون جزیرے، صوبہ پالوان، باتانیس جزائر، اور زامبلیس صوبے سمیت متعدد علاقوں میں کیا جائے گا۔

ان مشقوں میں میری ٹائم سیکیورٹی، ایمفیبیئس آپریشنز، لائیو فائر ٹریننگ، سائبر ڈیفنس، انسداد دہشت گردی، انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کی تیاری پر توجہ دی جائے گی۔ فلپائن اور امریکہ جدید ہتھیاروں کے نظام کو تعینات کریں گے جن میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری اور ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ( ایچ آئی ایم اے آر ایس ) شامل ہیں۔

فلپائن میں بالیکاتن مشق کے باضابطہ آغاز سے چند گھنٹے قبل  لیگ آف فلپائنی سٹوڈنٹس کے اراکین  سمیت سینکڑوں مظاہرین  نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 5 بجے کے قریب ایک بڑی ریلی نکالی۔ طلباء نے فلپائن کی حکومت پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ فوجی معاہدوں کو ترک کرے۔  

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مشقوں کی مذمت کی گئی تھی، جس میں فلپائنیوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ مشترکہ مشقوں کی مخالفت کریں۔ کچھ کارکنوں نے مشترکہ فوجی تربیت کی مذمت کرنے کے لیے منیلا میں امریکی سفارت خانے کی مہر کو خراب کرتے ہوئے پینٹ بم پھینکے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور بیلجیم کے درمیان ایک اور فضائی کارگ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ اور بیلجیئم کے شہر لیج کے درمیان ہوائی کارگو روٹ کا منگل کو آغاز کردیا گیا،جو چین اور یورپ کے درمیان ایک نئے ایئر لاجسٹک چینل کا اضافہ ہے۔ کارگو ایئرلائن، ایس ایف ایئرلائنز کے مطابق اس روٹ پر ہر ہفتے چین اور یورپ کے درمیان دو راؤنڈ ٹرپ کارگو پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے 400 ٹن ایئر ایکسپریس کی گنجائش کا اضافہ ہو گا۔

اس نئے روٹ کے کھلنے سے پہلے، ایئر لائن نے یکم اپریل کو چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر  ای ژو اور بیلجیم کے شہر لیج کے درمیان ایک نیا کارگو روٹ شروع کیا تھا۔ ایس ایف ایئرلائنز  چین کے معروف کورئیر انٹرپرائز ایس ایف ایکسپریس کی ہوا بازی کی شاخ ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا ایئر کارگو کیریئر ہے جو 80 مال بردار جہازوں کا بیڑا چلاتا ہے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے...

جنیوا (شِنہوا)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجو-آئیویلا نے کہا ہے کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے جس کا ایک اہم معیشت کی حیثیت سے دنیا کے لیے آزاد اور کھلے تجارتی نظام میں کرداربہت اہم ہے۔

شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی جون 2022 میں منعقدہ 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی12) کامیاب رہی  جس میں چین کا انتہائی اہم کردار رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) فروری 2024 میں منعقد ہوگی، اور امید ہے کہ یہ یکساں طور پر کامیاب رہے گی، لیکن اس کے لیے چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے ہر رکن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت، کثیر الجہتی تجارتی نظام نے دنیا کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا لوگو نمایاں ہے۔(شِنہوا)

ڈائریکٹرجنرل نے ڈبلیو ٹی او ارکان سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف تجارتی بلاکس میں تقسیم ہونے کا وقت نہیں، ہمیں تحفظ پسندانہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے...

جنیوا (شِنہوا)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجو-آئیویلا نے کہا ہے کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے جس کا ایک اہم معیشت کی حیثیت سے دنیا کے لیے آزاد اور کھلے تجارتی نظام میں کرداربہت اہم ہے۔

شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی جون 2022 میں منعقدہ 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی12) کامیاب رہی  جس میں چین کا انتہائی اہم کردار رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) فروری 2024 میں منعقد ہوگی، اور امید ہے کہ یہ یکساں طور پر کامیاب رہے گی، لیکن اس کے لیے چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے ہر رکن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت، کثیر الجہتی تجارتی نظام نے دنیا کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا لوگو نمایاں ہے۔(شِنہوا)

ڈائریکٹرجنرل نے ڈبلیو ٹی او ارکان سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف تجارتی بلاکس میں تقسیم ہونے کا وقت نہیں، ہمیں تحفظ پسندانہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےمقامی وبائی بیماریوں کی روک تھام کے لئ...

بیجنگ(شِنہوا) چین مقامی وبائی بیماریوں کی روک تھام اوران پر کنٹرول کو مضبوط اور بہتر بنائے گا۔

2025-2023 کے لیے بیماریوں کی روک تھام وکنٹرول کے قومی ادارے، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور 15 دیگر اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری ایکشن پلان کے مطابق،اس منصوبے میں 2025 کے آخر تک حاصل کیے جانے والے سات اہداف کا تعین کیا گیا ہے جن میں آیوڈین کی کمی کو مسلسل ختم کرنا،ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی بیماری کا خاتمہ،امراض دل کی مخصوص بیماری اور پینے کے پانی کی وجہ سے ہونے والی مقامی فلوروسس کو مسلسل کنٹرول کرنا شامل ہے۔

دستاویز میں تمام علاقوں کو اپنے معاشی اور سماجی ترقیاتی منصوبوں میں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو شامل کرنے، قیادت کو مضبوط بنانے اور اپنی کوششوں میں کافی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

۱۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں