• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کے نئے اعلیٰ قانون ساز صحافیوں کے مشکور

بیجنگ (شِنہوا) قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین ژاؤ لی جی نے چینی میڈیا کے اداروں کے عملے سے ملاقات کی اور قومی عوامی کانگریس اجلاس کی کوریج میں مصروف تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ نے کہا کہ چین کی معلومات اچھے طریقے سے بیان کرنے کے لئے قومی عوامی کانگریس کا اجلاس ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا چین کی مکمل عوامی جمہوریت بارے معلومات اسی طرح اچھے انداز میں بتاتا رہے گا۔

اتوار کو ژاؤ نے پیپلز ڈیلی، شِنہوا نیوز ایجنسی اور چائنہ میڈیا گروپ سمیت متعدد اداروں کے صحافیوں کو مبارکباد دی تھی۔

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ امریکہ تعلقات درست سمت پر واپس لانے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اخلاص کا مظاہرہ اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ چین۔امریکہ تعلقات کو درست میں واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جاسکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہا تھا کہ امریکہ آ ئندہ ہفتوں میں امریکہ ۔ چین صدور کے درمیان بات چیت  کی تو قع رکھتا ہے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ بریفنگ کے دوران اس بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور امریکہ ضروری رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین رابطوں کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتا ہے جو باہمی افہام و تفہیم بڑھانے اور اختلافات کو کم کرتے ہیں۔ رابطے محض رابطے نہیں ہونے چا ہئیں۔

وانگ نے مزید کہا کہ "امریکہ کو خلوص کا مظاہرہ اور چین کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے تاکہ چین ۔ امریکہ تعلقات کو درست سمت میں واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جاسکیں"۔

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تجا رتی تعاون کے فروغ کی امید ہے...

کٹھمنڈو (شِنہوا) نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی امید ظاہر کی ہے تاکہ نیپال کو اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد مل سکے۔

نیپال کے دارالحکومت میں منعقدہ نیپال۔چین سرمایہ کاری اور بزنس فورم 2023 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین نیپال کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

دہل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی سے نیپال کے لئے وسیع تر مواقع کھلیں گے اور متعلقہ برآمدات اور سرمایہ کاری ان کے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کرے گی۔

انہوں نے نیپال کو چینی سیاحوں کے لئے ترجیحی مقام کے طور پر درج کرنے کے چین کے حالیہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوویڈ۔ 19 وبائی امراض کے دوران نیپال کے سیاحتی شعبے نے "بہت نقصان" کا سامنا کیا ۔

دہل نے نیپال کی  جانب سے ون چائنہ  پرنسپل  پرعمل پیرا ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "یہ ہماری مستقل پالیسی رہی ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو اپنے ہمسایہ کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

اس موقع پر نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے کہا کہ چین نیپال کو اس کی ترقی کی "تیز رفتار ٹرین" میں شامل ہونے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو میں فعال طور پر  حصہ لینے  بارے خوش آمدید کہتا ہے۔

چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کو ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، جن میں صاف توانائی اور الیکٹرک آٹوموبائل شامل ہیں ، جو خود انحصاری کی ترقی کے حصول  بارے  نیپال کے لئے اہم ہیں۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے  نائب چیئرمین ژانگ شاؤ گانگ نے تجویز پیش کی کہ چین اور نیپال دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید  فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

فورم کے افتتاحی سیشن کے بعد چینی اور نیپالی کاروباری مندوبین نے بات چیت  کرتے ہو ئے تبادلہ خیال کیا۔

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جنوری تا فروری مستقل اثاثہ جات سرمایہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مستقل اثاثہ جات سرمایہ کاری میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد اضافہ ہوا جو 2022 کے پورے سال کی شرح نمو سے 0.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 53.577 کھرب یوآن (تقریباً 780 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اس دوران بنیادی ڈھانچہ کی تعمیرمیں کی گئی سرمایہ کاری میں 9 فیصد اور مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جائیدادوں کی تعمیر پر لگائے گئے سرمائے میں 5.7 فیصد کمی ہوئی۔

ہائی ٹیک صنعتیں ایک پرکشش شعبے کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں  جس میں 15.1 فیصد زائد سرمایہ کاری کی گئی ۔  خاص کر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور سروسز میں کی گئی سرمایہ کاری میں بالترتیب 16.2 فیصد اور 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔

لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتربنانے میں بھی سرمایہ سے مدد کی گئی اور صحت عامہ و تعلیم میں کی گئی سرمایہ کاری میں بالترتیب 18.8 فیصد اور 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سال 2023 کے پہلے دو مہینے میں صنعتی پی...

بیجنگ (شِنہوا) چین  کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق  ایک اہم اقتصادی اشاریے چین  کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں سال  2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

قومی ادارہ شماریات  کی جانب سے  بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق اس نمو میں دسمبر 2022 کی سطح کی نسبت 1.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ  دو سال کی اوسط شرح  نمو 4.9 فیصد رہی۔

قومی ادارہ شماریات  کے  ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں  بتایا کہ پہلے دو ماہ کے دورا ن چین کی  معیشت مسلسل بڑھتی ہوئی پیداواری طلب، مستحکم روزگار اور صارفین کی قیمتوں اور بہتر مارکیٹ کی توقعات کے ساتھ بحال ہوئی ہے۔

صنعتوں کے اعداد و شمار کی تفصیلات کے مطابق اس مدت کے دوران کان کنی کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  4.7 فیصد اضافہ ہواجبکہ مینو فیکچرنگ شعبے  کی پیداوار میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

قومی ادارہ شماریات  کے مطابق ملکیت کے لحاظ سےریاست کے ماتحت اداروں  کی  پیداوار میں  جنوری سے فروری تک 2.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نجی شعبے کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ہواہے ۔

مصنوعات کے لحاظ سے شمسی سیلز اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت  بالترتیب 40.8 فیصد اور 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی فنکاروں نے غزہ شہر کی سڑک کو خوبصورت...

غزہ (شِنہوا) غزہ میں اگرچہ تنازعات اور ناکہ بندی سے زندگی تلخ ہوسکتی ہے لیکن یہ رنگین بھی ہوسکتی ہے۔

رمضان کا مقدس مہینہ آتے ہی فلسطینی فنکاروں نے غزہ شہر کے ایک پرانے محلے کی ایک گلی کو روشن رنگوں سے خوبصورت باغ کا رنگ دیا ہے۔

 

غزہ شہر میں بچے ایک پرانے محلے کی گلی میں کھیل رہے ہیں جسے رمضان کی آمد سے  قبل فلسطینی فنکاروں نے چمکدار رنگوں سے رنگ دیا ہے۔ (شِںہوا)

غزہ شہر میں بچے ایک پرانے محلے کی گلی میں کھیل رہے ہیں جسے رمضان کی آمد سے  قبل فلسطینی فنکاروں نے چمکدار رنگوں سے رنگ دیا ہے۔ (شِںہوا)

غزہ شہر میں بچے ایک پرانے محلے کی گلی میں کھیل رہے ہیں جسے رمضان کی آمد سے  قبل فلسطینی فنکاروں نے چمکدار رنگوں سے رنگ دیا ہے۔ (شِںہوا)

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کشتی حادثے میں 14 پاکستانی جاں بحق ہوئے...

وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز ساجد حسین طوری کا کہنا ہیکہ اٹلی کشتی حادثے میں 14 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ 14پاکستانیوں میں سے 8 کی لاشیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کا جسد خاکی دو روز میں پاکستان آجائیگا۔ ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ کوشش ہیکہ پاکستان کے لوگ قانونی طریقے سے بیرون ملک جائیں، انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،اوور سیزپاکستانیوں کی زمینوں پر ہونے والے قبضیکا فیصلہ اب جلد ہوا کریگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ابتدائی طور پر 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی، پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ بعد ازاں اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا تھا کہ کشتی پر 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 پاکستانیوں کو ریسکیوکیا گیا جس کے بعد ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ قوانین کی موجودگی میں ملک قیامت تک تر...

پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ موجودہ قوانین اور طرز عمل کی موجودگی میں ملک قیامت تک ترقی نہیں کر سکتا۔ یہ قوانین اشرافیہ کے پشت پناہ ہیں جن کا عوام کے مفادات کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان میں فراڈ کا شکار ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جبکہ لوٹنے والے کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جاتاہے۔ مختلف محکمے سرمایہ کاروں کو شکار سمجھتے ہیں اور انھیں ہر طرح سے ہراساں کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کے لئے آنے والوں کی تعداد بہت کم اور بھاگنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کمزور قوانین اور متعلقہ محکموں کی ملی بھگت کے نتیجے میں سب سے زیادہ فراڈ پراپرٹی سیکٹر میں ہو رہا ہے جہاں گھر فلیٹ یا پلاٹ لینے والوں کی بڑی تعداد کی زندگی بھر کی کمائی لوٹ لی جاتی ہے اور وہ انصاف کے حصول کے لئے کئی دہائیوں تک دھکے کھاتے رہتے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک منظم مافیا کی صورت اختیار کر گیا ہے جس کی مدد سے کالا دھن چھپایا جاتا ہے اور اس میں سرمایہ کاری کو سب سے آسان اور منافع بخش رکھا گیا ہے اس لئے کوئی صنعت لگانے میں دلچسپی نہیں لیتاجو پیداوار برامدات ریونیو اور روزگار بڑھانے کا سب سے بہتر زریعہ ہے۔

اب تو زرعی شعبہ میں بھی سرمایہ کاری مسلسل کم ہو رہی ہے اور یہ سرمایہ بھی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لگایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے زرعی ملک اب اربون ڈالر کی گندم کپاس دالیں اور تیل درامد کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ اسلم خان نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹراشرافیہ کا پسندیدہ شعبہ ہے اس لئے اس سے نہ تو مناسب ٹیکس لیاجاتا ہے اور نہ ہی اسے اس طرح سے ریگولیٹ کیا جاتا ہے جیسا کہ کرنا چائیے اور اس کے لئے ایمنسٹی سکیمیں بھی لائی جاتی ہیں۔اس وجہ سے یہ شعبہ عوام اور ملکی معیشت کے لئے بڑی مصیبت بن گیا ہے۔ یہ شعبہ زرعی زمینوں کو ہڑپ کرنے مختلف سوسائیٹیوں کے زریعے شہروں کا حلیہ بگاڑنے معاشرے میں ناہمواری بڑھانے اورپلاٹ فائل کے نام پر عوام کو لوٹنے کے علاوہ پلاٹوں کی قیمت اتنی بڑھا دی گئی ہے کہ غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی گھر لینے کے قابل نہیں رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس حکومت کا نوے سے پچانوے فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایف بی آر کو تالا ڈال دیا جائے تب بھی حکومت کی آمدنی میں بمشکل دس فیصدتک کمی آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان تیزی سے اسٹارٹ اپس کا مرکزبننے لگا

پاکستان تیزی سے اسٹارٹ اپس کا مرکزبننے لگا،مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے باوجود اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ترقی یافتہ منڈیوں میں، وینچر کیپیٹل فنانسنگ کا اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے،اشتہارات کے لیے انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے اسٹارٹ اپس کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں پانچ پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فرموں کا اندراج۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سے اسٹارٹ اپس کا مرکز بنتا جارہا ہے اور سیاسی غیر یقینی صورتحال، کرنسی کے اتار چڑھاو، مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے باوجود اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹالسٹ لیب سٹارٹ اپ کی بانی اور ایگزیکٹو آفیسر جہاں آرا نے کہا کہ وینچر کیپیٹل نے دنیا بھر میں کاروباری اداروں خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ابھرتی ہوئی اور ترقی یافتہ منڈیوں میں، وینچر کیپیٹل فنانسنگ کا تیزی سے اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 220 ملین سے زائد آبادی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک بڑی اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے۔ جیسے جیسے ملک کا متوسط طبقہ پھیلتا ہے، سامان اور خدمات کی وسیع رینج کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اشتہارات کے لیے انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ان اسٹارٹ اپس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

جہاں آرا نے کہا کہ ماضی قریب میں متعدد اسٹارٹ اپس ابھر کر سامنے آئے ہیںجو معاشرے کے متعدد طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیںجن میں سفر، تجارت، سواری، کریئر اور ای کامرس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجیر، دعوائی، چیتے، صدا پے، بازار، دراز اورزمین ڈاٹ کام جیسے اسٹارٹ اپس نے پاکستانی اور عالمی مارکیٹ میں اپنا نام قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینچر کیپیٹل فنڈز کی کمی پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر مراعات دے کر مزید وینچر کیپیٹل فنڈز بنانے کی حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں مسلسل سیاسی عدم استحکام وینچر کیپیٹلسٹ کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کے فیصلے کرنا بھی مشکل بنا رہا ہے۔ ملکی معیشت اور سیاسی ماحول کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس سیاسی استحکام ہواور سرمایہ کاری کا زیادہ مستحکم اور متوقع ماحول ہو۔پاکستان میں قائم وینچر کیپیٹل فنڈ سرمایاکار کے بانی رابیل وڑائچ نے بتایا کہ وینچر کیپیٹل فرموں نے شراکت داروں کی جانب سے کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جو زیادہ تر بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کارہیں۔

وینچر کیپیٹلسٹ نہ صرف فنانسنگ فراہم کرتے ہیں بلکہ غیر مالی مدد بھی فراہم کرتے ہیں جن میں سرپرستی، اسٹریٹجک رہنمائی اور نیٹ ورک تک رسائی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانچ پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فرموں کا اندراج کیا گیا ہے جن میں سے لیکسن اور سرمایانے آغاز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ سرمایکار کے پاس بائیکا، دعوائی، سمپیسا، اور ٹرک شیر کا پورٹ فولیو ہے۔ یہ وینچر فنڈڈ اختراعی سٹارٹ اپس سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے درمیان بامعنی بانڈنگ کے ساتھ چلائے جاتے ہیں۔رابیل وڑائچ نے کہا کہ ٹیک سٹارٹ اپس جو کبھی پرخطر سرمایہ کاری سمجھے جاتے تھے اب وینچر کیپیٹلسٹ اعلی پیداوار کے مواقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کیپٹل سیکٹر اپنے ابتدائی دور میں ہے اور اسے چیلنجز کا سامنا ہے جیسا کہ تاجروں کا خطرے سے بچنے والا رویہ، خاندانی ملکیت والی کاروباری ذہنیت، اور حکومت کی طرف سے محدود حمایت اور ایس ایم ایز کے لیے فہرست سازی کے ضوابط شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ شفافیت اور سہولت کو ب...

انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ شفافیت اور سہولت کو بڑھا کر پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کر دیگی،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں، ڈیجیٹل میپنگ کی آمد نے انقلاب برپا کر دیا ،انٹرایکٹو نقشوں کے ساتھ خریدار اور سرمایہ کار دستیاب جائیدادوں، مقامات اور قیمتوں کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں،دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی، ڈیجیٹل نقشوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز منصوبہ بندی اور ڈیزائن زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ شفافیت، رسائی اور سہولت کو بڑھا کر پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیتوں سے بھرپور ہے۔ ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خان محمد وزیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ یہ ملک کے سب سے زیادہ امید افزا شعبوں میں سے ایک ہے جس کا جی ڈی پی میں اہم حصہ ہے۔ تاہم اس شعبے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں شفافیت کی کمی اور معلومات تک رسائی شامل ہے جو اس کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈیجیٹل میپنگ کی آمد نے معلومات کو پیش کرنے اور ان تک رسائی کے طریقے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میپنگ سے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو کافی فائدہ پہنچے گا۔مجھے یقین ہے کہ انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ شفافیت، رسائی اور سہولت کو بڑھا کر پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بدل دے گی۔انہوں نے کہا یہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت کو بڑھاتا ہے۔ انٹرایکٹو نقشوں کے ساتھ ممکنہ خریدار اور سرمایہ کار دستیاب جائیدادوں، ان کے مقامات اور قیمتوں کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ معلومات صارف دوست فارمیٹ میں پیش کی گئی ہے جس سے صارفین مختلف خصوصیات کا موازنہ کر سکتے ہیں اور باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی شفافیت سے سیکٹر میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔شفافیت کے علاوہ یہ معلومات تک رسائی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس سے پہلے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو دستیاب جائیدادوں کے بارے میں معلومات کے لیے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بروکرز پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔تاہم ڈیجیٹل میپنگ کے ساتھ صارفین اپنے گھروں کے آرام سے معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس رسائی سے ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کا وقت اور پیسہ بچ جائے گا جو انہوں نے جسمانی طور پر متعدد مقامات پر جانے میں صرف کیا ہوگا۔انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ وسائل کے زیادہ موثر استعمال کی بھی اجازت دیتی ہے۔

ڈیجیٹل نقشوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اپنے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے منصوبے شروع کرنے سے پہلے نقشوں کو استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ زمینی ٹپوگرافی، مٹی کے معیار، اور ماحولیاتی خدشات کا تجزیہ شامل ہیں۔ اس صلاحیت کے نتیجے میںیہ سسٹم صارفین کو مقام کے ڈیٹا کی گہری سمجھ، نمونوں کی شناخت، تعلقات قائم کرنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں بہتر فیصلے کرنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں بینک اور مالیاتی ادارے رسک اسیسمنٹ اور کریڈٹ کی منظوری کے لیے میپنگ ڈیٹا پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں زمین کے ریکارڈ کی مناسب دستاویزات تلاش کرنا مشکل ہے۔ رجسٹریوں کو اب بھی دستی رجسٹروں کا استعمال کرتے ہوئے برقرار رکھا جاتا ہے جو نقصان کا شکار ہوتے ہیں۔چونکہ متعدد فریق کبھی کبھار زمین کے ایک ہی ٹکڑے پر دعوی کر سکتے ہیں اس لیے کوئی بھی نظام اس تنازع کو حل نہیں کر سکتا۔ اس لیے ڈیجیٹل نقشے اس صورت حال میں صحیح مالک کے بارے میں شفاف معلومات فراہم کر کے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اسٹیک ہولڈرز کو ڈیجیٹل میپنگ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ اس شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو کھولا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں دربن اسپیشل اکنامک زون3...

ڈیرہ اسماعیل خان میں دربن اسپیشل اکنامک زون3ہزارایکڑ اراضی پر محیط ہوگا،سی پیک سے فاصلہ صرف دو کلومیٹر،پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبوں کے سنگم پر واقع اقتصادی زون سرمایہ کاروں کو افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے باہر مصنوعات برآمد کرنے کے مواقع فراہم کرے گا، معدنیات ، زرعی صنعتیں، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، فارماسیوٹیکل اور اسٹیل انڈسٹریز قائم کی جائینگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دربن اسپیشل اکنامک زون جو صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کیا جا رہا ہے، پنجاب، بلوچستان اور کے پی صوبوں کے سنگم پر واقع ہے جوپاکستان کے 78 فیصدعلاقوں تک رسائی دے گا۔ یہ مرکزی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے راستے پر 3,000 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا۔ یہ کے پی میں سب سے بڑا اقتصادی زون ہو گاجو سرمایہ کاروں کو افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے باہر مصنوعات برآمد کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن آفیسر ارباب ہارون نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ درابن ایس ای زیڈ ایک مثالی مقام پر واقع ہے جو سی پیک روٹ سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور کے پی کے بازاروں تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات کی ایک روشن مثال ہے۔ صوبہ کے پی کو بڑھتی ہوئی صنعتی سرگرمیوں اور دربن زون سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دربن ایس ای زیڈ کے ترقیاتی منصوبوں کی دستاویز کی گئی ہے اور صنعتکاروں کو زمین فراہم کی گئی ہے۔ زون کی اہم خصوصیات میں مربوط بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے کاروباری دوستانہ ماحول کی فراہمی کے ذریعے نئے کاروباروں کو راغب کرنے کا ایک بڑا موقع شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دربن میں مختلف قسم کے صنعتی یونٹس قائم کیے جائیں گے جن میں معدنیات ، زرعی بنیادوں پر مبنی صنعتیں، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، فارماسیوٹیکل اور اسٹیل انڈسٹریزشامل ہیں۔ پشاور یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر فخر الاسلام نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے اور وہاں بڑی صنعتوں کے مقابلے زرعی بنیاد پر صنعتیں قائم کی جائیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر صوبے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان پر منصوبہ بندی کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔ ایک زون کو پائیدار بنانے کے لیے اسے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے ان کی ضروریات، رکاوٹوں، خواہشات اور ترقی کے وژن کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاسی پیک دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اربوں ڈالر کے منصوبے کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعدچین اور پاکستان دونوں خطے کی ترقی اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈریگن فروٹ کی فارمنگ پاکستان کے زرعی شعبے کی...

ڈریگن فروٹ کی فارمنگ پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم،ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی کاشتکاری اور برآمد سے ملک کے لیے زرمبادلہ بن سکتا ہے،فی ہیکٹر 7ہزار پودے لگائے جا سکتے ہیں،ہر پودا 10 کلو پھل دیتا ہے، قیمت 4,500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ڈریگن فروٹ کی فارمنگ پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم ہے جس کی عالمی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی کاشتکاری اور برآمد سے ملک کے لیے زرمبادلہ بن سکتا ہے۔ رحیم یار خان کے کسان ڈاکٹر آصف جاوید نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غذائیت سے بھرپور اور معیاری قدرتی خوراک کی فراہمی میرا جنون ہے۔ کیلوریز میں کم لیکن فائٹونیوٹرینٹس، اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، معدنیات، وٹامنز، پروبائیوٹکس اور صحت بخش فیٹی ایسڈز کی زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈریگن فروٹ کو سپر فوڈز میں سے سمجھا جاتا ہے۔ہم نے امریکہ سے اپنی اقسام درآمد کیں اور کامیاب تجارتی پیمانے پر نرسریاں قائم کیں۔ ایک ہیکٹر اراضی پر تقریبا 500 ستون بنائے جاتے ہیں اور ان کے ارد گرد 2000 پودے اگائے جاتے ہیں۔

تاروں یا رنرز کو ٹریلس یا ہائی ڈینسٹی سسٹم میں ستونوں کے درمیان سخت کیا جاتا ہے جو ستونوں کے درمیان لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پودے ایک فٹ کے فاصلے پر لگائے جاتے ہیں اور مضبوطی سے کھڑی کی گئی تاریں اپنا وزن برداشت کرتی ہیں۔ فی ہیکٹر تقریبا 5000 سے 7000 پودے لگائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف کی زندگی کا دورانیہ تقریبا 25 سال ہے۔ پودے لگانے کے 15 ماہ بعد پھل لگنا شروع ہوتا ہے ۔ اگلے سال جب اس میں کچھ زیادہ پختگی آتی ہے تو پھلوں کی تعداد 12 تک پہنچ جاتی ہے۔ ہر پودا کم از کم 10 کلو پھل دیتا ہے۔ پھل لگنا مئی سے دسمبر کے شروع تک جاری رہتا ہے۔ پودے دسمبر سے فروری تک غیر فعال رہتے ہیں۔ اسکی تقریبا 250 معلوم اقسام خود پولن شدہ ہیں اور تجارتی کاشتکاری کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ پھلوں کا وزن 900 گرام تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک بالغ ڈی ایف باغ کم از کم 15 ٹن یا اس سے زیادہ سالانہ پیداوار دے سکتا ہے۔ اس سال اس کی قیمت مختلف قسم کے مطابق 4,500 فی کلو تک پہنچ گئی۔ پودے لگانے سے قیمت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ DF کو مقبول بنانے کے لیے نمبر 1 آرگینکس نے پاکستان بھر میں تقریبا 4,000 پودے تقسیم کیے ہیں۔ اس کے ہر پودے کی قیمت 1,000 سے 1,500 ہے۔ڈی ایف قدرتی طور پر بیماریوں کے خلاف مزاحم ہے۔

ڈاکٹر آصف نے کہا کہ کسانوں کو اس کی معاشی اہمیت اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات سے آگاہ کرنا ضروری ہے جن میں جیم، ڈرائی سلائسنگ، جیلی، آئس کریم اور فوڈ کلر ایکسٹرکشن شامل ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ فشریزسندھ، عبدالباری پتافی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ انہوں نے تحصیل گھوٹکی کے اشرف آباد میں اپنی کھیتی پر 1000 پودے ٹریلس سسٹم کاشت کیے ہیں۔ میں اس کی کاشتکاری کو مقبول بنانے کے لیے ایک نرسری قائم کرنے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے کے لیے پروسیسنگ پلانٹ لگانے اور اسے پراسیس شدہ اور تازہ دونوں شکلوں میں برآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ میں اپنے فارم کو قائم کرنے کے لیے پیشہ ورانہ خدمات، پودے، تکنیکی مشورے اور مواد فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹر آصف کے تعاون کی بھی تعریف کرتا ہوں۔ ڈاکٹر سبینہ علی نے کہاکہ ڈاکٹر آصف کی مہارت کی بدولت میں نے اسلام آباد کے بہارہ کہو میں کامیابی کے ساتھ ایک باغ لگایاجو 2,722 مربع فٹ پر مشتمل ہے جس میں 25 ستون ہیں اور ہر ایک میں چار پودے ہیں۔ قیمتیں کم کرنے کے لیے پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے۔ خود ڈی ایف اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات خاص طور پر بہت زیادہ غذائیت اور معاشی اہمیت کی حامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگلے 30ماہ میں سستی اور ماحول دوست بجلی ملک...

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ کہ سب سے بڑا 765کے وی میگا واٹ گرڈ اسٹیشن بنے گا ، پہلی اسٹیج میں تاثر سے بجلی لا ئیں گے ، یہ ورلڈ بینک فنڈ پراجیکٹ ہے ، اس کی زمین حاصل کر لی گئی اور کنڑیکٹر زکرکے حوالے کردی گئی ، بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا امید ہے کہ اگلے 30ماہ میں سستی اور ماحول دوست بجلی ملک میں پہنچائیں گے ، ڈیم کی تعمیر بھی ابھی جاری ہے ، گوادر پوری طرح مکمل ہوگیا اور تھر مٹیاری لائن پر تیزی سے کام جاری ہے ، مانسہرہ گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے ، 29کلومیٹر کی ٹرانسمین لائن بچھا دی گئی ہے ۔ ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت گوادر کو بجلی ملے گی ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم چاہتے ہیں عدلیہ مدد کرے، درمیانی راستہ نک...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ بھی گئے، لاہور ہائی کورٹ بھی آئے ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں عدلیہ مدد کرے اور کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے جس سے جانی نقصان کو روکا جائے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہے، دفعہ 144 کا نفاذ بے تکا تھا، آپ لوگوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ خلاف ورزی کریں، تحریک انصاف آئین و قانون پر عملدرآمد کرنے والی جماعت ہے، یہ حالات بگاڑنے پر تلے ہوئے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قانون کا راستہ اختیار کرنا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خدارا ہوش کے ناخن لو، آپ ملک کو ایسے بحران کی طرف دھکیل رہے ہو جس سے نکلنا مشکل ہوجائے گا، ہم عدالتوں میں آنے کیلئے تیار ہیں، آپ ہمیں سکیورٹی دے دیں، یہ سکیورٹی دینے کیلئے تیار نہیں، آپ نے اپنی انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے، پاکستان کو اپنی انا پر فوقیت دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرا بیگ تیار تھا، گرفتاری دے دیتا لیکن کارک...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا بیگ تیار تھا، گرفتاری دے دیتا لیکن کارکن نہیں مانے، کارکن سمجھتے ہیں مجھ پرسواتی،گل کی طرح تشددکریں گے، گرفتار کرنے آنے والے گولیاں نہیں چلاتے، باہر کارکنوں پر کنٹرول نہیں رہا، ان پر شیلنگ ہورہی ہے، کوئی میری نہیں سن رہا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں میں سیکیورٹی کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکا، لاہور ہائیکورٹ بار صدر کویقین دہانی کرائی تھی کہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو تشدد کرکے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیاگیا، پی ٹی آئی کارکنان گزشتہ رات سے زمان پارک کے باہرموجودہیں، کیا ہم نے اپنے دور میں کسی کیساتھ ایسا رویہ رکھا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان سب کا مقصد کیا ہے ،یہ کیا چاہتے ہیں، کیا یہ ساراایک تسلسل ہے کہ عمران خان کومائنس کرو۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرفتار کرنے آنے والے گولیاں نہیں چلاتے، باہر کارکنوں پر کنٹرول نہیں رہا، ان پر شیلنگ ہورہی ہے، کوئی میری نہیں سن رہا۔

عمران خان نے بتایا کہ میرابیگ تیارتھا،گرفتاری دیدیتا،کارکن نہیں مانے، کارکن سمجھتے ہیں مجھ پرسواتی،گل کی طرح تشددکریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت گئی کوشش کی ملک میں انتشار نہ ہو، جب انتشار کا وقت آتا تھا دھرنے کو ختم کیا اور انہوں نے ظلم کیا، 26 نومبر کو تصادم سے بچنے کیلئے دھرنا ختم کیا تھا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوجائے تودفعہ 144کیسے لگ سکتی ہے، ظل شاہ کوسب پیار کرتے تھے مگر اسے تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ کے خلاف گئے لیکن شیلنگ جاری ہے ، یہ ملک کو ادھر لیکر جارہے ہیں جہاں میرے ہاتھ سے بھی چیز نکل جائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے جیل چلا جاں،اب عدلیہ سے امید ہے ، یہ کوشش کررہے ہیں مجھ پر مزید کیسز کریں،میں نے لندن نہیں جانا جس طرح یہ ٹبر جاتا ہے ، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے عوام سے کہا کہ میں پکڑا جاں، جیل چلا جاوں مگرآپ نے حقیقی آزادی میں شرکت کرنی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ای سی سی اجلاس،کھاد کے پلانٹس کو مقامی گیس ف...

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خریف کی فصل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ای سی سی نے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد خریف کی فصل کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امد...

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیانوسٹ اور موسیقار فاضل سائے سمیت کئی فنکاروں نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا،فائونڈیشن ڈی فرانس کے تعاون سے پیرس کے اولمپیا کنسرٹ ہال میں "زلزلے کے متاثرین کے لیے دھڑکتا دل " کے نام سے منعقد ہونے والے کنسرٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ترکیہ اور شام کے متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لتھوانیا نے روسی سیکورٹی کمپنی ویگنر کو دہشت...

لتھوانیا کی پارلیمنٹ نے یوکرین میں فعال روسی سکیورٹی کمپنی، 'ویگنر ' کو "دہشت گرد تنظیم" تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ قبول کر لیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ویگنر نے یوکرین میں ایسی کاروائیاں کی ہیں جنہیں دہشت گردی کے مساوی قرار دیا جا سکتا ہے، ویگنر روس کی عسکری کاروائیوں میں فعال شکل میں شامل ہے،فیصلے میں نجی فوجی کمپنی ویگنر کے لئے "روس کا شیڈو پاور آلہ" کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں،فیصلے میں "دہشت گرد تنظیم" قرار دئیے گئے گروپ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ویگنر جمہوریہ وسطی افریقہ، سوڈان اور مالی جیسے ممالک میں بھی کاروائیاں کرتے رہے ہیں، اس گروپ کو امریکہ وزارت خزانہ کی طرف سے "قومی حدود سے بالاجرائم پیشہ تنظیم" تسلیم کیا گیا ہے،فیصلے میں دیگر ممالک سے بھی ویگنر کو "دہشت گرد تنظیم" تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے،ویگنر کے بانی پریگوجن نے ٹیلی گرام سے لتھوانیا پارلیمنٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ"لتھوانیا ایک مائیکرو حکومت ہے اور لتھوانیا پارلیمنٹ کی آرا خود اس کے ہمسایہ ممالک لٹونیا اور ایستھونیا کے عوام تک کو متاثر نہیں کرتیں،پریگوجن نے کہا کہ " اس فیصلے کی منظوری ویگنر کے کام پر کسی بھی شکل میں اثر انداز نہیں ہو گی"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نارچتھ فلو پائپ لائن میں دھماکے سے متعلق مغر...

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ نارتھ فلو گیس پائپ لائن پر یوکرینی گروہوں کے حملے سے متعلق دعوے احمقانہ ہیں،روسی صدر نے سرکاری میڈیا پر نارتھ فلو گیس پائپ لائن میں دھماکوں سے متعلق کہا کہ مغربی میڈیا کا دعوی ہے بعض یوکرینی گروپوں نے پائپ لائن اڑانے کی کوشش کی ہے جو کہ احمقانہ دعوے ہیں ،اس قسم کے حملوں کی کوشش صرف ماہرین یا اعلی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک ہی کر سکتے ہیں،پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک ایسے دھماکوں کی کوشش کرنے کے اہل ہیں حتی امریکہ نے اس حوالے سے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے، روسی گیس کی قیمت عام طور پر 25تا 30فیصد زیادہ ہوتی ہے مگر اس کے باوجود مائع گیس سمیت روسی توانائی کی یورپی بازاروں تک رسائی روکنے کیلیے امریکہ قریبی دلچسپی رکھتا ہے، روسی صدر نے بتایا کہ پائپ لائن پر متعدد دھماکہ خیز مواد نصب کیے گئے تھے جن میں سے بعض نہیں پھٹ سکے، پائپ لائن کو دھماکے سے نقصان ضرور پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس کی مرمت میں مشکل پیش آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکومت نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے...

افغانستان میں طالبان حکومت نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی،افغان میڈیا کے مطابق پروان صوبے کے درزیوں کو طالبان نے خواتین کے کپڑے نہ سینے کا حکم دیا ہے۔ درزیوں کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کی جانب سے یہ حکم زبانی دیا گیا ہے۔ ان احکامات سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا،دوسری جانب مقامی طالبان حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انہیں خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں روکا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور پارکوں میں جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ رواں سال 30بلین ڈالر کا گولہ بارود خر...

امریکہ کی پہلی نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس نے اعلان کردیا ہے کہ واشنگٹن اگلے مالی سال میں گولہ بارود کی خریداری پر 30.6 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو رواں سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ رقم ہے،ہکس نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم مالی سال 2024میں صرف 30.6بلین ڈالر کا گولہ بارود خریدیں گے۔ جو 2023کے مقابلے میں تقریبا 12فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت...

بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کا معاملے پر ایک لارجر بینچ بنا دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی تسلیم کرنے کی درخواستوں کو پانچ ججوں پر مشتمل لارجر بینچ کے پاس بھی بھیج دیا جہاں اس کیس کی سنوائی اگلے ماہ ہوگئی،اگر لارجر بینچ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیدیا تو بھارت ایشیا میں تائیوان کے بعد ہم جنس پرستوں کو شادی کا حق دینے والا دوسرا ملک بن جائے گا،یاد رہے کہ بھارت میں برطانوی قانون کے سیکشن 377کے تحت ہم جنس پرستی کی سزا 10سال قید تھی تاہم اس سیکشن کو کالعدم کروانے کے لیے 1990سے مہم جاری تھی،2009میں نئی دہلی کورٹ نے ہم جنس پرستی کو ناقابل سزا جرم قرار دیدیا لیکن سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ 2013میں کالعدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں تبدیلی صرف پارلیمنٹ سے ہوسکتی ہے،بعد ازاں 2018میں بھارتی سپریم کے 5رکنی بینچ نے اس اہم مسئلے پر طویل بحث کے بعد سیکشن 377کو منسوخ کردیا تھا جس کے بعد ہم جنس پرستی پر سزا ختم ہوگئی تھی اور یہ ناقابل گرفت جرم نہ رہا،اس فیصلے کے بعد سے سپریم کورٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کے لیے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس پر مودی سرکار نے بھی اپنا موقف عدالت میں جمع کرایا،مودی سرکار کے حلف نامے میں موقف اختیار کیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے خلاف ہیں اور اس پر کوئی فیصلہ دینا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ اس پر صرف پارلیمنٹ میں قانون سازی ہوسکتی ہے،حلف نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندو مذہب میں خاندان بائیولوجیکل مرد اور عورت پر مشتمل ہوتا ہے۔دیگر مذاہب میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہم جنس پرستوں کی شادی سے خاندانی نظام تباہ ہوجائے گا،بھارتی حکومے کے موقف کو سننے کے بعد سپریم کورٹ نے یہ معاملہ پانچ رکنی بینچ کے پاس بھیج دیا،واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 3لاکھ سے زیادہ ہم جنس پرست جوڑے شادی کر چکے ہیں مگر اکثر اوقات انھیں شادی کروانے والے پنڈتوں اور پجاریوں کی جانب سے دھتکار دیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پوری دنیا میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی...

15 مارچ پوری دنیا میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کیخلاف پھیلنے والی نفرت اور ان کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کرنا ہے،کرائسٹ چرچ حملہ اسلاموفوبیا کے مہلک نتائج کا عکاس تھا، 4سال پہلے 15 مارچ کے دن کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص نے حملے کرکے 51افراد کی جان لے لی تھی،اس واقعے میں جہاں 51افراد جاں بحق ہوئے تھے وہی 40زخمی بھی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی،برج العرب کے بلند و بالا ہیلی پیڈ پر جہ...

دبئی کے سمندر میں قائم برج العرب ہوٹل کے بلند و بالا ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ سے نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم ہوگیا،برج العرب اپنے متعدد غیر معمولی ریکارڈز کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، اب یہاں ہیلی پیڈ کی جگہ پر جہاز لینڈنگ سے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے،ہوٹل کے بلند ترین مقام پر مختصر سے ہیلی پیڈ کی جگہ جہاز اتارا گیا جس کی حیران کن ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے پائلٹ لیوک زیپیلا نے 212میٹر بلند ہیلی پیڈ پر یہ جہاز لینڈ کیا،پولینڈ کا پائلٹ لیوک زیپیلا، برج العرب کے اوپر واقع ہیلی پیڈ پر ہوائی جہاز کی Bull's Eyeلینڈنگ کرنے والاپہلے شخص بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 4 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لی...

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 4 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی، تھانہ رمنا اور تھانہ ریس کورس کے 2، 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالتِ عالیہ سے درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کر...

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کی والدہ انتقال کر گئیں۔ سینیٹر شوکت ترین کی والدہ کی نماز جنازہ (آج)16 مارچ کو صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراونڈ میں ادا کی جائے گی، والدہ کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شوکت ترین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خان صاحب نے کہا جو بندے لیکرنہیں پہنچے گا اس...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔ سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی گرفتاری کو لے کر گفتگو کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔ اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں، پھر یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات سابق وزیر کو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لیکرپہنچیں۔ یاسمین راشد کے مطابق عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے یہ بات ڈائریکلی کہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کارکن رل رہے، عمران بنکر میں بیٹھ کر تماشہ د...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر رل رہے ہیں،عمران خان بنکر میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہا ہے، توہین عدالت کا مجرم پولیس سے بھاگ رہا ہے، تاثر دے رہا ہے کہ میں بزرگ ہوں اور میری جان کو خطرہ ہے، شام کو دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر جھوٹ بولتا ہے، اگر تم نے خیرات کے پیسے سیاست کیلئے استعمال نہیں کیے تو جواب دے دو، اگر تم ٹیریان کے والد نہیں ہو تو جواب دے دو، ، یہ منافق، بزدل اور جھوٹا شخص ہے، عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے۔ بدھ کے روز ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پولیس سے بھاگ رہا ہے ، عدالت کو کہتا ہے کہ بزرگ ہوں ، معذور ہوں ، میری جان کو خطرہ ہے ، عمران خان دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر جھوٹ بولا کہ تحریک کیلئے تیار ہوں، عمران کان جیسا منافق شخص ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے ، عمران خان ملک مین افراتفری چاہتا ہے ، عمران کان نے حکومت پر گرفتاری سے متعلق تاثر دینے کی کوشش کی ، حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، اگر حکومت نے ایسا کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت اور اختیار موجود تھا ، عمران کان ریلی کیلئے ٹھیک ہوتے ہیں، لیکن عدالت نہیں جاتے ، انہوں نے کہا کہ عمران کان کی سیاست کی موت ہوچکی ہے ، عمران خان کو اپنے کیسز پر جواب دینا ہوگا ، پی ٹی آئی کے چار سالہ دورمیں سماسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا ، عمران خان انسانی مورچے میں چھپ کر بیٹھا ہے ، عمران خان کے خلاف توہین خاتون جج کا کیس ہے ، جس پر وارنٹ جاری ہوئے-

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے 65اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ، نہتے اہلکاروں پر پی ٹی آئی کے غنڈے حملہ آور ہیں، عمران خان نے جتھے کے ہمراہ عدالتوں پر دھاوا بولا ، عدالت کا حکم ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے ، میڈیا پر جو میراتھن ٹرانسمیشن دکھائی جارہی ہے ا سکا جواب دیا جائے ، ٹیریان کے حوالے عمران خان صاف جواب کیوں نہیں دیتے ، توشہ خانہ کے تحائف کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا ، اس کا جواب کون دے گا؟ اگر عمران خان کو عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے تو ہر شہر ی اس کا حق رکھتا ہے ، عمران خان فارن فنڈنگ ٹیریان کسی ، توشہ خانہ اور زیبا جج کی توہین کے کیسز میں ملوث ہے ، لیڈر ایسا نہیں ہوتاکہ خود چھپ کر بیٹھے اور کارکنوں کو مارکھانے کیلئے آگے کرے ، نوازشریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دی ، شہباز شریف ، شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار اور دیگر نے بھی گرفتاری دی تھی ، یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں، عمران خان سیاسی جماعت کا نام استعمال کرکے ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ، سیاسی لیڈر چھپتا نہیں بلکہ سینہ تان کر گرفتاری دیتا ہے ، عدالت کو عمران خان کی ضمانت ختم کرنا چاہیے ، عمران کان کا سیاسی کیریئر تباہ ہوچکاہے ، عوام کو پتہ چل چکا کہ کوئی گیڈر ، فارن ایجنڈ ملک کو لیڈ نہیں کرسکتا ، وہ کارکنوں کو کیا نام دے گا جو اپنی بیٹی کو نام نہ دے سکے ، اگرعدالتوں کونے ریلیف دینا ہے تو وارنٹ گرفتاری جاری نہ کیا جائے ، یہ عدالتوں اور قانون کے ساتھ مذاق ہے ، میڈیا کو کہنا چاہتی ہوں ، حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، یہ عدالتی وارنٹ ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس صبر سے کام لے رہی ہے، گرفتاری مشکل نہی...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ خدانخواستہ جانی نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل کام نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عزت و آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے، باہر نکلے اور گرفتاری دے، ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آ گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی بحران، میٹا کمپنی کا10ہزار ملازمتیں خت...

سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے رواں سال دس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دنیا کی پہلی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے انڈسٹری کی خراب معاشی صورتحال کے باعث ملازمتیں ختم کرنے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے،عملے کے نام ایک پیغام میں کمپنی کے مالک زکربرگ نے کہا کہ زیادہ تر نئی کٹوتیوں کا اعلان اگلے دو مہینوں میں کیا جائے گا، تاہم کچھ ملازمتیں کے خاتمے کا عمل سال کے اواخر تک جاری رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کی زیادہ تر تاریخ میں ہم نے سال بہ سال آمدنی میں تیزی سے اضافہ دیکھا اور بہت سی نئی مصنوعات میں سرمایہ کاری کرنے کے وسائل تھے، لیکن گزشتہ برس نے ہمیں اس حوالے سے جھنجھوڑا،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حقیقت کا اداراک کرنا چاہیے کہ اور خود کو اس کے لیے تیار کرنا چاہیے کہ نئے معاشی حقائق اگلے کئی برسوں تک ایسے ہی ہوں گے،میٹا کمپنی کے شیئرز میں 6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وسیع پیمانے پر ملازمتوں میں متوقع کٹوتی اس تنظیم نو کا حصہ ہے جس میں کمپنی کے پانچ ہزار نئی ملازمتوں کے منصوبے کو بھی ختم کر دیا جائے گا اور کم ترجیحی منصوبوں کو چھوڑنے کے ساتھ درمیانی درجے کی انتظامیہ کو ختم کر دیا جائے گا،پہلے مرحلے میں کمپنی نے گزشتہ برس 11ہزار ملازمتیں ختم کی تھیں جو میٹا کی ورک فوس یا ملازمین کا 13فیصد تھی، ٹیک کمپنیوں نے 2022کے آغاز سے لے کر اب تک دو لاکھ 90ہزار سے زیادہ کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا،میٹا کے ملازمین کی اتنی بڑی تعداد میں ملازمتوں سے فراغت کو ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون گرنے کا واقعہ واشن...

بحیرہ اسود کے اوپر روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون سے ٹکرانے کے نتیجے میں امریکی ڈرون گر کر تباہ ہوگی، واقعہ کے بعد امریکہ نے روسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے امریکہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ھوالے کیا ، دوسری جانب امریکی فضائیہ کے یورپ اور افریقہ کے کمانڈرجنرل جیمز ہیکر نے کہا کہ ہمار ا ایم کیو 9 طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی کارروائیاں کر رہا تھا جب اس سے ایک روسی طیارہ ٹکرا گیا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ماسکو میں امریکی سفیر نے روسی وزارت خارجہ کو سخت پیغام پہنچایا ہے، امریکی حکام نے اتحادیوں اور شراکت داروں کو واقعے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشار الاسد کی ماسکو آمد، پیوٹن سے عالمی ، اق...

شام کے صدر بشار الاسد گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطی سے باہر اپنے پہلے دورے میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو پہنچ گئے ہیں،دونوں صدور کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں روس شام تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گاجبکہمشرق وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین میں 6ماہ سے روپوش روسی فوجی گرفتار

یوکرین نے دارالحکومتکیف کی تباہ حال عمارتوں میں 6ماہ سے روپوش ایک روسی فوجی کی گرفتار کر لیا ہے،یوکرین پولیس کی پیٹرولنگ ٹیموں نے مذکورہ 42سالہ فوجی کو کپیانسک وزلووی کے ایک گائوں میں پیٹرولنگ کے دوران حراست میں لیا ہے،یوکرین پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجی کا تعلق 27ویں موٹرائزڈ گن بریگیڈ سے ہے،بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کی طرف سے کپیاسک کی رہائی کے بعد سے مذکورہ روسی فوجی علاقے میں چھپا ہوا تھا، تاحال اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں کہ گرفتار کیا جانے والا روسی فوجی 6ماہ تک اس علاقے میں کیسے چھپا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندم ترسیل راہداری سمجھوتے میں روس اپنی ذمہ...

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ گندم ترسیل راہداری سمجھوتے میں روس اپنی ذمہ داری نبھائے گا، ماسکو میںپریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے درمیان 22جولائی کو استنبول میں طے کئے گئے گندم برآمدی معاہدے بارے میں انہوں نے کہا کہ روسی غذائی مصنوعات اور کھاد کی ترسیل سے متعلقہ معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے گا،پیسکوف نے کہا کہ ہم اس معاملے میں اقوام متحدہ کے اقدامات کی قدر کرتے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے سمجھوتے کے دائرہ کار میں مغرب کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کے مقابل کوئی کاروائی نہیں کی، انہوں نے کہا ماسکو کے تمام مطالبات مکمل معنوں میں سمجھے جا رہے ہیں، نئی صورتحال اور نئے حقائق کو بھی ہر کوئی سمجھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کی روسی منصب سے ٹیلیفونک گ...

ایران اور روس نے طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے اور شام اور یوکرین معاملے پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرا ئے خارجہ نے ترکیہ، شام، ایران اور روس کے درمیان چار فریقی اجلاس پر بھی مشاورت کی،ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عبداللہیان نے یوکرین روس جنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو میں سمندری طوفان کے پیش نظروارننگ جاری...

پیرو میں سمندری طوفان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا،پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے کہا ہے کہ ٹراپیکل سمندری طوفان یاکو کے پیش نظر دارالحکومت لیما میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے،طوفان کی وجہ سے شدید بارش متوقع ہے، شہری دفاع، مسلح افواج اور قومی پولیس کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے،اسکولز اور یونیورسٹیاں ایک روز کے لئے بند کر دی گئیں ہیں ، ساحل سمندر کے قریبی علاقوں میں اور دریائوں میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے ، علاقوں میں امدادی ٹیموں کی تعیناتی کی جائیگی، شہریوں کو اس آفت کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت نے تین سطحی مستقل کوآڈینشن کی منظوری بھی دے دی ہے،بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان'' یاکو'' کے بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات کو ملک کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقی ممالک ملاوی اورموزمبیق میں سمندری طوف...

افریقی ممالک ملاوی اورموزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی نے تباہی مچادی ہے،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 200سے بڑھ گئی،غیرملکی میڈیا کیمطابق حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،ملاوی میں حکام کی جانب سے 10اضلاع کو آفت زدہ قراردے دیا گیا ہے جو سب سے زیادہ طوفان سے متاثر ہوئے،سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اوراس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہواوں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اوردرخت جڑوں سے اکھڑگئے،جبکہ موسلادھاربارشوں سیسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،حکومتی ڈیزاسٹرریلیف ایجنسی کیمطابق اب تک 20ہزارسے زیادہ لوگ بے گھرہو چکے ہیں، حکومت نے عوام سیان لوگوں کیلئے مدد کی اپیل کی جو بغیر خوراک اوررہائش کے کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور ہیں ،سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ ، خودکش حملے میں گورنر سمیت 11افراد...

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں گورنر سمیت 11افراد زخمی اور 5افراد ہلاک ہوگئے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک اہم سرکاری گیسٹ ہاوس میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گیسٹ ہاوس میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ گیسٹ ہاوس میں گورنر سمیت 15سے زائد اہم سرکاری شخصیات مقیم تھیں،گیسٹ ہاوس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی اشارے کے باوجود نہ رکی تو ٹائر پر فائرنگ کرکے گاڑی پنکچر کردی تھی۔ جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے کار کو دھماکے سے اڑادیا،اگر گاڑی پنکچر نہ ہوتی اور خود کش حملہ آور مزید اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا تو ہلاکتوں میں تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔ خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گورنر سمیت 11افراد زخمی ہیں، فی الحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم صومالیہ میں فوج اور سرکاری دفاتر و عمارتوں پر حملوں میں الشباب کے جنگجو ملوث ہیں جو اپنا تعلق داعش سے جوڑتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگریس کو بائیڈن خاندان کی مالی سرگرمیوں سے...

امریکی ایوان کی نگران کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ ہمیں صدر جو بائیڈن کے خاندان کے ارکان اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے متعلق کچھ بینکنگ سرگرمیوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کی اجازت دے گا،جیمز کومر نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ماہ کی سست روی کے بعد محکمہ خزانہ بالآخر ہمیں بائیڈن خاندان کی مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹس اور ان کے ساتھیوں کے کاروباری معاملات تک رسائی دے رہا ہے،ریپبلکن بائیڈن خاندان کے کاروباری معاملات کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مشکوک سرگرمی کی رپورٹس اور بینک ریکارڈ تلاش کر رہے ہیں۔ ان مشکوک سرگرمیوں کو ''سارس'' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جیمز کومر نے حال ہی میں صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے تین سابق ساتھیوں کے لیے اضافی بینکنگ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے بینک آف امریکہ کو ایک درخواست بھی دی تھی ،کومر نے الزام لگایا ہے کہ مالیاتی ریکارڈ خاص طور پر غیر ملکی کاروباری سودوں پر مشتمل ریکارڈ کے حوالے سے بائیڈن اپنا غیر ضروری اثر و رسوخ دکھا سکتے ہیں ۔

وائٹ ہائوس نے جیمز کومر کے الزامات کی تردید کی اور تحقیقات کو سیاسی محرک قرار دیا ہے۔ بائیڈن نے پہلے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے کسی بھی غیر ملکی سودے میں ملوث نہیں تھے،تاہم کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم بائیڈن خاندان کی کاروباری سکیموں کی حد تک تعین کرنے کے لیے منی ٹریل کے حصول کے لیے بینک دستاویزات اور مشتبہ سرگرمیوں کی رپورٹس کا استعمال جاری رکھیں گے۔ یہ دیکھا جائے گا کہ کہیں بائیڈن نے ان سودوں میں ایسا سمجھوتہ تو نہیں کیا ہے جس سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہو۔ اگر ٹریژری نے ایک بار پھر تحقیقات کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو ہم بھی اسے عمل کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنے اختیار کے ٹولز کا استعمال جاری رکھیں گے، کمیٹی کو دستاویزات کے خفیہ جائزے کی اجازت دی ہے۔ یعنی اس بات پر کچھ پابندیاں ہوں گی کہ کومر اور ان کی ٹیم دستاویزات کو کیسے دیکھ سکتے اور ان تک کس حد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ معاملے سے واقف ایک شخص نے سی این این کو بتایا کہ یہ جائزہ اس ہفتے کے اوائل میں ہی شروع ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے لڑاکا طیارے اور امریکی ڈرون کے ٹکرائو...

روس نے اپنے لڑاکا طیارے کے امریکی ڈرون سے ٹکرانے کا امریکی دعوی مسترد کردیا ہے، جبکہ واقعہ کے بعد امریکہ نے روسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے امریکہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ھوالے کیا،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون طیارے سے رابطے میں نہیں آیا، روسی لڑاکا طیارے نے کوئی ہتھیار امریکی طیارے کے خلاف استعمال نہیں کیے،روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ اپنی تیز رفتاری کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے،روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی لڑاکا طیارہ اپنی ایئر فیلڈ پر بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے،واضح رہے کہ امریکی فوج نے کہا تھا کہ بحیرہ اسود پر دوران پرواز روسی لڑاکا طیارے کی جانب سے امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈرون طیارے سے ٹکرانے کے بعد بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ واقعے میں روسی طیارے کو بھی نقصان پہنچا،امریکی فوجی حکام نے

روسی طیاروں کے اس عمل کو غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی طیارے نے متعدد بار امریکی ڈرون کے قریب سے گزر کر اس پر تیل گرانے کی کوشش بھی کی تھی جو کہ ماحولیاتی اور پیشہ ور اخلاقیات کے منافی عمل تھا،امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے باوجود امریکا اور اس کے اتحادی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے، دوسری جانب واقعہ کے بعد امریکہ نے روسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے امریکہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ھوالے کیا ، دوسری جانب امریکی فضائیہ کے یورپ اور افریقہ کے کمانڈرجنرل جیمز ہیکر نے کہا کہ ہمار ا ایم کیو 9 طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی کارروائیاں کر رہا تھا جب اس سے ایک روسی طیارہ ٹکرا گیا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ماسکو میں امریکی سفیر نے روسی وزارت خارجہ کو سخت پیغام پہنچایا ہے، امریکی حکام نے اتحادیوں اور شراکت داروں کو واقعے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بونیر،کھلے گٹر میں گرکر 4 افراد جاں بحق

بونیر کے تحصیل خدوخیل میں کھلے گٹر میں گرکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جان سے گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات ایک 16 سالہ لڑکا صفائی کے دوران بے ہوش ہوکر نیچے گٹر میں جا گھرا جس کو بچانے کیلئے اس کے بھائی حامد نے چھلانگ لگائی لیکن بد قسمتی سے وہ بھی ڈوب گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گھر والوں کے چیخ و پکار سن کر دو افراد جنگریز خان اور ریسان بچو کو بچانے کیلیے گٹر میں کھود گے لیکن وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دلخراش واقعے نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آٹا مزید مہنگا، آٹے پر دی جانے والی سبسڈی خت...

پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رمضان المبارک میں مفت آٹا تقسیم کرنے کے لئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اب648 روپے میں ملنے والا دس کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 510 روپے اضافے کے بعد 1158 روپے میں دیا جائے گا،سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہو جائے گا۔ پنجاب کی نگران کابینہ نے آٹے کی ملوں کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 1600 روپے فی من اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس اضافے کے بعدبیس کلو نجی آٹے کا تھیلا اب 24 سو روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رینجرز نے پی ٹی آئی کارکنوں پر سیدھی فائرنگ...

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی جانب سے ہمارے شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی نقل و حرکت ایسی ہے گویا وہ میدان جنگ میں کسی دشمن سے لڑ رہے ہیں۔ کیا پاکستانی شہری ان کے دشمن ہیں؟۔انہوں نے یہ ریاست کی جانب سے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ یہ سب لندن میں بیٹھے ایک مجرم کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس کی زمان پارک کی طرف پیش قدمی، کارکنوں...

اسلام آباد پولیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو توشہ خانہ کیس میں تاحال گرفتارکرنے میں ناکام ہے جبکہ زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں، بدھ کی صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں، تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔ مال روڈ، دھرمپورہ اور زمان پارک پوری رات میدان جنگ بنا رہا، رات بھر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، پتھراو سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور ایس پی عمارہ شیرازی بھی زخمی ہوگئیں۔ پتھرا کے نتیجے میں درجنوں پولیس اور ڈولفن اہلکار زخمی ہوئے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنزافضال کوثر اور سہیل سکھیرا تمام رات مال روڈ پر موجود رہے، قصور،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ ڈویژن سے آنیوالی پولیس فورس اور رینجرز اہلکاروں نے زمان پارک کو تینوں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔ اس سے قبل عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھرا کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے، مارو مارو کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہل کار اور ایک عام شہری سمیت 34 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بھی جوابی ایکشن لیا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پانی کی توپ سے دھلائی اور شیلنگ کی، کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پیٹرول بم پھینک کر پولیس کی واٹر کینن کو آگ لگا دی۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرکے ہی واپس جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھرا کیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سمیت پولیس کے 33 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پتھرا عمران خان کے گھر کی چھت سے کیا گیا، پتھرا کے باوجود پولیس نے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کیا، ڈی آئی جی آپریشنزکی جگہ ایس پی رانا حسین طاہر نے چارج سنبھال لیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف اور ایس پی سرفراز ورک بھی موقع پرموجود ہیں۔ پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پر موجود ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں موجود تھے جو پتھرا میں زخمی ہوئے۔ زمان پارک میں وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھرا کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 10 کا تعلق لاہور پولیس سے اور 4 کا اسلام آباد پولیس سے ہے، جھڑپوں میں پی ٹی آئی کے 3 کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کے کھلنے کا انتظار کئے بغیر پولیس ایک...

چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف بدترین پولیس گردی پر اسد عمر نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف دن منایا جا رہا ہے ، یہ دن عمران خان کی کاوش سے اقوام متحدہ نے ہر سال منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دین کے اس مجاہد اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر اس وقت پولیس حملہ آور ہے، 9 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کھلنا ہے، عدالت کے کھلنے کا انتظار کئے بغیر پولیس ایک دفعہ پھر زمان پارک پر حملہ آور ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے گھر پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا، بالا کوٹ میں 3.1 شدت زلزلے کے...

خیبرپختونخوا کے شہر بالا کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 28 کلو میٹر تھی۔ بدھ کی صبح 7 بج کر 15 منٹ پر آنے والا زلزلے کا مرکز بالا کوٹ کے شمال مشرق میں 59 کلومیٹر کی دوری پر تھا، زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی جان کو نقصان ہوا توحکمرانوں کو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سارا ملک جام ہوچکا ہے،لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا الیکشن کا فیصلہ آخری ہے،ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، راناثنااللہ کو عمران خان چارپائی کے نیچے نظر آرہا ہے، اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیرلے، وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا لاہور میں پولیس نہیں جو ہر روز اسلام آباد سے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زاد ہی نہیں بولے ، بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکا مدینا آج 3دن کے لئے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے 7کے بجائے6ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ پر اتفاق تو کیا ہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں جو کچھ ہو رہا وہ آپ کا اپنا کیا دھ...

سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آ پ کا اپنا کیا دھرا ہے، اس کورٹ نے پہلے ہی راستہ دیا تھا لیکن وہ رستہ آپ نے نہیں لیا تو اس کے اثرات دیکھنے ہوں گے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلیے مقرر کر دی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق تھوڑی دیر بعد درخواست پر سماعت کریں گے۔ بائیو میٹرک اور دستخط کے اعتراضات عدالت نے دور کر دیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو باقی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔دوران سماعت، کمرہ عدالت میں موجودگی پر چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی خواجہ صاحب آپ؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کل ہم نے درخواست دی تھی، کل ریکوئسٹ کی تھی وہ ابھی سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آج آپ نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دی ہے، اس عدالت نے عمران خان کو پہلے بھی ریلیف دیا ہے اور اس کے باوجود یہ کچھ ہو رہا ہے تو افسوس ناک ہے۔

اس کورٹ نے پہلے ہی راستہ دیا تھا لیکن وہ رستہ آپ نے نہیں لیا تو اس کے اثرات دیکھنے ہوں گے۔ ابھی تو آپکی درخواست فکس نہیں ہوئی، فکس ہوگی تو سماعت کروں گا۔ خواجہ حارث نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت نے درخواست سنی تھی اور ڈائرکشن دی تھی مگر افسوس کہ کیا ہوا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آپ ہمیں سن لیں ہم قانون کے تحت عدالت کو مطمئن کریں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس عدالتی احکامات کا کیا بنا، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا اس کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں دیکھیں گے۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ 12 بجے سپریم کورٹ میں سماعت ہے اس سے پہلے کیس سن لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے جو آج سماعت کی درخواست دی ہے وہ میں دیکھ لیتا ہوں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔ چیف جسٹس نے درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جو ٹکٹس نہیں لگے یا باقی چھوٹے چھوٹے اعتراضات ہیں وہ دور کر لیں جبکہ بائیو میٹرک اور دستخط والے اعتراضات میں دور کر رہا ہوں۔ آدھے گھنٹے میں بھی اعتراضات دور ہو جائیں تو میں ادھر ہی ہوں، آرڈر میں تین روز میں اعتراضات دور کرنے کا لکھ رہا ہوں لیکن آپ اگر ابھی اعتراضات دور کروا لیں تو میں ادھر ہی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پائلٹ زون، پاک چین زرعی تعاون کی اپ گریڈیشن...

چین کے شہر چھنگ چو کے نائب میئر چن وی نے کہا ہے کہ تعاون کے منصوبوں کے ذریعے، ہم پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پیداوار اور استعمال کی شرح میں اضافہ کر سکتے ہیں، جس سے مقامی کسانوں کو ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، ہماری زرعی ٹیکنالوجی کی تبدیلی اور پیداوار منافع پیدا کر سکتی ہے جو کہ بلاشبہ ایک جیت کی صورت حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ)، ویفانگ انجینئرنگ ووکیشنل کالج، چھنگ چو میونسپل گورنمنٹ اور ویفانگ نیشنل کمپری ہینسو پائلٹ ایگریکلچر زون کے درمیان مفاہمت کی ایک دستاویز (ڈی او یو ) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے چاروں فریق اعلی سطحی زرعی صنعت کاری کی تعمیر کا ایک سلسلہ انجام دیں گے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر حسین احمد جنجوعہ، پرنسپل، عطا الرحمان سکول آف اپلائیڈ بایو سائنسز (ASAB)، NUST نے روشنی ڈالی، ''ہمارے موجودہ زرعی انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنا ترجیحات میں اولین ہونا چاہیے۔'' ''زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی ترقی، بیج ہائبرڈائزیشن کے منصوبے، پودوں کی مالیکیولر بائیولوجی اور فارموں کی آٹومیشن جیسے مختلف اقدامات ہماری فہرست میں شامل ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق عطا الرحمان سکول آف اپلائیڈ بائیو سائنسز (ASAB) نسٹ کے پرنسپل ڈاکٹر حسین احمد جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے موجودہ زرعی انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنا اولین ترجیح ہونا چاہیے مختلف اقدامات جیسے کہ زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کا فروغ ، سیڈہائبرڈائزیشن کے منصوبے، پودوں کی مالیکیولر بائیولوجی اور فارمز کی آٹومیشن ہماری فہرست میں شامل ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر جنجوعہ کے جواب میں، چن وی نے بتایا کہ چاروں فریقوں نے سی پیک فریم ورک کے تحت ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں صنعتی ترقی، زرعی صنعت کے پورے نظام کی تعمیر، زرعی مصنوعات کی ڈیپ پروسیسنگ اور اس سے متعلقہ امور پر توجہ دی جائے گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مستقبل کے بارے میں، ہم تین پہلوؤں کے ساتھ شروع کریں گے: پہلے کی طرح معیاری کاشت، خاص طور پر منظم زرعی سہولیات کی وجہ سے سہولت والی زراعت، زرعی جدید کاری کی کلیدوں میں سے ایک ہے۔ ایس اے ایس خود کنٹرول شدہ مٹی کے بغیر کاشت کی ٹیکنالوجی کو ایک مثال کے طور پر لیں، پہاڑی علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے لیے مٹی کے بغیر کاشت کاری کی سہولیات کو استعمال کرنے سے زمین کو زیادہ سے زیادہ بچایا جا سکتا ہے۔ اس وقت، پہلے ڈیمونسٹریشن پارک نے چھنگ چو میں تعمیر شروع کر دی ہے، جو نچلی پہاڑیوں میں بیکار ویران زمین کے استعمال کی شرح کو 5 سے 10 فی صدتک بڑھا سکتا ہے، 40,000 سے 80,000 ایم یو (2667ـ5333 ہیکٹر) اراضی چھوڑ سکتا ہے۔ 10,000 سے زیادہ افراد کو وزگار ملے گا ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دوسرے، فصل کی درست کھاد اور فصل کے نقصان کو کم کرنا بھی ہماری توجہ کا مرکز ہے۔ مٹی کی ساخت کے ٹیسٹ اور کھاد کے میدان کے تجربات کی بنیاد پر، ہم مقامی کسانوں کی سائنسی طور پر رہنمائی کریں گے تاکہ کھاد

کے استعمال کی کارکردگی اور فارمولہ فرٹیلائزیشن کے ذریعے فصل کی پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، جدید زرعی مشینری، آلات اور ٹیکنالوجی پاکستانی کسانوں کو مشین کی کٹائی کے نقصان کو کم کرنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق آخری لیکن کم از کم، پاکستان میں زرعی مصنوعات کی پوری صنعتی زنجیر کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ پھلوں، سبزیوں اور پھولوں کی اپنی تین خصوصیت والی صنعتوں کی سفارش کروں گا۔ پاکستانی دوستوں کے ساتھ تجربات شیئر کریں گے ۔ چھنگ چو میں شہفنی کو ایک مثال کے طور پر لیتے ہوئے، وانگ فین ٹاؤن چھنگ چو میں 135 فروٹ پروسیسنگ انٹرپرائزز ہیں، جو 200,000 ٹن شہفنی کی مصنوعات تیار کرتے ہیں، جن کی سالانہ پیداوار 2.5 بلین یوآن سے زیادہ ہے، جو کہ ملکی مارکیٹ کا 70 فیصد سے زیادہ ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ کا 30 فیصد سے زیادہ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مزید، ڈاکٹر جنجوعہ نے اس تحقیقی شعبے کو بھی درج کیا جس میں اے ایس اے بی شامل ہے، ''بشمول حیاتیاتی کھاد، پودوں پر حیاتیاتی اور ابیوٹک دباؤ، فصل کے بعد کی تکنیک، موثر ڈرپ اریگیشن سسٹم، اور اسی طرح جس کی بازگشت وانگ وی، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کی۔ ویفانگ نیشنل کمپری ہینسیو پائلٹ ایگریکلچر زون کے پروموشن آفس کے مطابق ویفانگ میں مٹی کی جانچ اور فارمولہ فرٹیلائزیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی شرح 95.4 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے، پانی اور کھاد کے انضمام کا رقبہ 1.2 ملین ایم یو (0.08 ملین ہیکٹر) سے تجاوز کر گیا ہے، اور فصل کے بھوسے کے استعمال کی شرح 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

زرعی مشینری کے استعمال سے، روزانہ زمین میں ہل چلانا، گہرا ڈھیلا کرنا، اور فیومیگیشن سے نہ صرف زرخیزی بڑھانے کے لیے زمین کی ساخت کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جا سکتا ہے، بلکہ روگجنک فنگس، بیکٹیریا، جڑی بوٹیوں اور مٹی سے پیدا ہونے والے وائرس، اور کیڑے کو بھی مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دستخطی تقریب میں زرعی مشینری کے تعاون کے حوالے سے وانگ وی نے اشارہ کیا کہ چین کے زرعی مشینری کے شہر کے طور پر ویفانگ میں 650 سے زائد زرعی مشینری بنانے والے ہیں، جن میں زرعی مشینری کی کل طاقت 10.82 ملین کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے، اور اہم فصلوں کی کاشت اور کٹائی کی جامع میکانائزیشن کی سطح 92.7 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ جدید چ چھنگ چو اسمارٹ گلاس گرین ہاوس 120 سے زیادہ پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجیز کا اطلاق کرتا ہے، جو کہ ڈچ گرین ہاوسز کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ توانائی کی بچت ہے، "یہ سب تجربات ہیں۔ کہ ہم پاکستان کے ساتھ اشتراک کرنے میں بہت خوش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانا ثنااللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہیاس پرشور...

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہیاس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں، ہم اپنے قائد کو رانا ثنااللہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ اور لاہورہائیکورٹ میں ہماری ٹیمیں موجود ہیں، کیا وجہ ہے کہ ہماری درخواستیں نہیں سنی جارہی ، سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا، پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں