• -, -
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سپریم کورٹ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں...

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی۔ پاکستان سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے پر خارج کی۔ وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے کنڈیکٹ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نفرت آمیز ریوں کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام دیگرمذاہب کی طرح ترقی جیسی اعلی اقدارکی تلقین کرتاہے، اسلام امن، رواداری، انسانیت کے احترام کا درس دیتاہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اقوام متحدہ نے ایک قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا تھا۔ اسلاموفوبیا کے خلاف یہ قرارداد او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم نے پیش کی تھی۔ یہ قرارداد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرمسلح شخص کے حملے کے تین سال مکمل ہونے پر پیش کی گئی۔ ان حملوں میں 51 نمازی جان سے گئے اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری لاہور ہائیکورٹ میں پیش، زمان پار...

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کو عدالت لانے پر فواد چودھری سے مکالمہ کیا کہ یہ اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور عمران خان کی لیگل ٹیم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئی جس دوران فواد چودھری نے عدالت سے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ غلط برتاو برتا جا رہا ہے۔ اس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ پٹیشن کے بغیرکیسے سن سکتے ہیں؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم پٹیشن تیار کررہے ہیں۔ فواد چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ سی سی پی او کو طلب کرکے آپریشن کو روکیں، اس پر جج نے استفسار کیا کہ پٹیشن کے بغیر کیسے آرڈر جاری کر سکتے ہیں؟ عدالت نے سوال کیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کب جاری ہوئے ہیں، اس پر وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ یہ پرسوں جاری ہوئے اور 18 مارچ کو پیش ہونا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں، اس پر فواد چودھری نے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، ہم آدھے گھنٹے میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں، آپ حکم جاری کردیں کہ پٹیشن کو فوری فکس کیا جائے۔ فواد چودھری کی استدعا پر عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا، رات سے معاملہ چل رہا تھا تو آپ کو صبح ساڑھے 8 بجے پٹیشن لانی چاہیے تھی۔ اس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے دستخط کرانیکی کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہوسکا، اس پر عدالت نے کہا کہ ان کے دستخط کی ضرورت نہیں، کوئی اور کردے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 2 مزید مق...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما وں، کارکنوں پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیخلاف مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او کھنہ اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت ،راستہ روکنے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی سمیت مقامی قیادت اور نامعلوم ملزم شامل کیے گئے ہیں ۔ ایک مقدمے میں 19 برائے نام اور 50 سے 60 نامعلوم کارکنان شامل دوسرے مقدمے میں 8 برائے نام اور 70 سے 80 نامعلوم کارکنان شامل ہیں ۔ دوسری جانب عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماں کیخلاف ایک اور مقدمہ کراچی تھانہ پیرآباد میں ایم پی اے سعیدآفریدی و کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔ مقد مے میں ہنگامہ آرائی اورجلاو گھیراو کی دفعات شامل ہیں ، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سعیدآفریدی ساتھیوں کیساتھ وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کررہے تھے، مظاہرین نے پولیس موبائل کودیکھتے ہی پتھراواورہنگامہ آرائی کی ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر اب تک 80 کے قریب مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے ک...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرادی ہے۔ فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شورٹی انڈر ٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خون ریزی سے باز رہے، ہم پرامن ہیں، تصادم نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرفتاری کا دعوی ٰمحض ڈرامہ ،اصل مقصد اغوا او...

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعوی محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا ہے ، میں نے گزشتہ شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے انکار کردیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قا...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، افغانستان اور خطیکی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے 1984 کے بھوپال گیس سانح...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی سپریم کورٹ نے منگل کو ایک درخواست کو مسترد کر دیا جس میں 1984 کے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کے لیے مزید معاوضے کی درخواست کی گئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو تصفیہ کے بعد دو دہائیوں سے زیادہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

اس اقدام کو وفاقی حکومت کی 2010کی اصولی عرضداشت کے لیے ایک بڑے دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی صنعتی تباہی کےاس سانحے کے متاثرین کوادائیگی کے لیے یونین کاربائیڈ کارپوریشن (یو سی سی) سے مزید رقم حاصل کرنا تھا۔

 عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دو دہائیوں کے بعد اس معاملے کو اٹھانے کے لیے کوئی دلیل فراہم نہیں کی اور مزید معاوضے کی درخواست کی قانونی اصول میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔

دسمبر 1984 میں بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں یو سی سی کے کیڑے مار دوا کے پلانٹ سے میتھائل آئوسیانیٹ کا اخراج ہوا جس سے 3 ہزار 700 سے زیادہ افراد ہلاک اور5 لاکھ  سے زیادہ متاثر ہوئے۔ کارکنوں نے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزارتک بتائی اور کہا کہ گیس کے اثرات آج بھی برقرار ہیں۔

 1989 میں یو سی سی  نے عدالت سے باہر تصفیے میں 47 کروڑ ڈالر ہرجانے کی ادائیگی پر اتفاق کیا۔

ڈاؤ کیمیکلز جس نے سانحہ کے ایک دہائی بعد یو سی سی خریدا، نے ذمہ داری سے انکار کیا اور کہا کہ 1989 میں طے پانے والا معاہدہ حتمی تھا۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور تھائی لینڈ نے کلاسک مواد کے ترجمے سے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نیشنل پریس اینڈ پبلیکیشن ایڈمنسٹریشن نےتھائی لینڈ کی اعلیٰ تعلیم، سائنس، تحقیق اور جدت کی وزارت کے ساتھ دونوں ممالک کے کلاسک کاموں کے ترجمہ اور اشاعت کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 یادداشت کے مطابق مزید عمدہ ترجمہ شدہ کاموں کی فراہمی کے ذریعے چینی اور تھائی باشندوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو بڑھانے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں ان ممالک سے 50 کلاسک کاموں کا ترجمہ اور اشاعت کی جائے گا۔

چین اور تھائی لینڈ کے درمیان شعبہِ اشاعت میں تبادلوں اور تعاون میں ایک تاریخی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ توقع ہے کہ یادداشت پر دستخط سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک عوام کے درمیان ثقافتی تبادلے اور سیکھنے کے باہمی عمل کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کریں گے۔

لبنانی کرنسی مالیاتی بحران اورسیاسی تعطل کے...

بیروت(شِنہوا) لبنان میں مالیاتی بحران اور سیاسی تعطل  کے باعث لبنانی کرنسی منگل کوتاریخ میں پہلی بار1 لاکھ  لبنانی پاؤنڈ (ایل بی پی) فی ڈالر تک گر گئی۔

گزشتہ دو ہفتے میں لبنانی کرنسی کی قدر میں8 ہزار پاؤنڈ کی کمی ہوئی جب یہ ڈالر کے مقابلے میں92ہزارپاؤنڈ تھی۔

1997 میں پاؤنڈ کی قیمت1 ڈالر کے مقابلے میں1500ایل بی پی تھی جو اکتوبر 2019 تک آپس میں قابل تبدیل تھیں۔

یکم فروری کو لبنان کے مرکزی بینک نے اپنی دیرینہ سرکاری شرح مبادلہ ڈالر کے مقابلے میں 1ہزار 507.5 ایل بی پی سے 15 ہزارایل بی پی پرمنتقل کی تاہم یہ اب ڈالر کی حقیقی قدر سے کافی نیچے ہے۔

 لبنان کے ماہرین اقتصادیات حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ایک نئے صدر کا انتخاب کریں اور نئی کابینہ تشکیل دیں تاکہ سیاسی تعطل کو ختم کیا جا سکے اور ملک میں ضروری اصلاحات نافذ کرکے زوال کو روکا جا سکے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان پولیس نے کابل میں ہتھیاروں کا ذخیرہ بر...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  پولیس نے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے ۔

پی ڈی 3 کے سربراہ حاجی شیر علی جند اللہ کے مطابق پیر کی شام کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) 3 میں ایک گھر میں اسلحہ ڈپو کی اطلاع ملی۔ پولیس اہلکاروں کو مختلف قسم کا اسلحہ اور گولہ بارود ملا جن میں تین مشین گنیں، 12 کلاشنکوف، ایک راکٹ سے چلنے والا دستی بم، ہزاروں گولیاں، کارتوس اور دیگر فوجی سازوسامان شامل ہیں۔

اہلکار نے کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

اتوار کے روز اسی طرح کی کارروائیوں میں پولیس نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں 120 دستی بموں اور ہزاروں گولیوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا تھا۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القاعدہ کے عسکریت پسندوں کا شبوا میں یمنی فو...

عدن(شِنہوا)یمن کے جنوب مشرقی صوبے شبوا میں منگل کو القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے حملے میں یمن کی سرکاری فوج کے کم سے کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایک مقامی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ یمن میں مقیم القاعدہ کی شاخ کے ایک مسلح گروپ نے شبوا کے مقامی دفاعی دستوں کے پانچویں بریگیڈ کے الصفرا پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہوئی۔

 انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے چوکی پر ایک مربوط حملہ کیا، فوجیوں کو گھیرے میں لیا اور ان کے فرار ہونے کے راستے بند کر دیئے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شبوا میں دیگر سرکاری دستوں کی کمک جائے وقوعہ پر تیزی سے پہنچی اور چوکی پر محصور فوجیوں کو بروقت مدد فراہم کی۔

اہلکار کے مطابق کمک اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس  میں6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا اور حالات کو کنٹرول میں لایا گیا۔

چیک پوائنٹ پر حملہ جنوبی علاقوں میں سرکاری فوجیوں کے خلاف اسی طرح کے حملوں کے ایک  سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہےجبکہ سرکاری افواج اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

 شبوا اور دیگر ہمسایہ جنوبی صوبوں کے کئی علاقے حالیہ مہینوں میں القاعدہ گروپ کی سرگرمیوں کا گڑھ رہے ہیں جہاں حکومتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش-ڈھاکا-کچی آبادی-آگ

بنگلہ دیش  کے دارلحکومت ڈھاکہ کی ایک کچی بستی میں مکانات میں آتشزدگی دیکھی جا سکتی ہے جس سے کم سےکم 100 جھونپڑیاں تباہ ہو ئیں۔(شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ -کیلیفورنیا-سلیکون ویلی بینک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سانتا کلارا کےسلیکون ویلی بینک (ایس وی بی ) کے صدر دفتر کے باہر لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا-کینبرا- گرم ہوا کے غبارے

آسٹریلیا کے شہر کینبرامیں سالانہ کینبرا بیلون سپیکٹاکولر فیسٹیول کے دوران آسمان میں گرم ہوا کے غبارے اڑتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں،میلہ 19 مارچ تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران-تہران-کنعانی-چین-مشرق وسطی-امن

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جس میں انہوں نے  تہران-ریاض تعلقات کی بحالی اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اورسلامتی کو یقینی بنانے میں میں چین کے کردار کو انتہائی اہم قراردیا۔(شِنہوا)

کمبوڈیا سیاحت کے فروغ میں مدد کے لیے چین-لاؤ...

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے وزیر سیاحت تھونگ کھون نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ چین-لاؤس ریلوے سے ملک میں مزید بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے میں مددملےگی۔

ریلوے منصوبہ جوچین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں کنمنگ کولاؤ کے دارالحکومت وینتیانے سے ملاتا ہے، دسمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔

 کھون، جو اس وقت ہمسایہ ملک لاؤس میں چار روزہ دورے پر ہیں، نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار چین-لاؤس ریلوے پر وینتیانے سے صوبہ لوانگ پرابنگ تک سفر کیا ہے۔

  انہوں نے وزارت سیاحت کے فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ ایک نیوز ریلیز میں کہاکہ تیز رفتار ٹرین سے سفر کرنا محفوظ ہے اور کرایہ بھی مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لاؤشیائی اورتھائی مسافروں نےاس ریلوے پرچین کاسفرکیا ہے اور بہت سے چینی مسافر اس راستے سے لاؤس اور تھائی لینڈ بھی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امید پیدا ہوتی ہے کہ ریلوے مستقبل میں مزید سیاحوں کو کمبوڈیا لانے میں مدد کرے گی۔

 وزیر نے کہا کہ چین کی جانب سے8 جنوری کو اپنی انسداد کوویڈ19 حکمت عملی کو بہتر بنانے اور 6 فروری کو آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنےکے بعد کمبوڈیا میں 2023 میں 40 لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-میگلانگ-ماؤنٹ میراپی- تباہ کاریاں

انڈونیشیا کے وسطی جاوا کے میگلانگ کے کرینجنگ گاؤں میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کا مواد رہائشی علاقے کو لپیٹ میں لئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی ریاستی کونسل نے پہلے ایگزیکٹواجلا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نئی ریاستی کونسل نے منگل کووزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت اپنے پہلے ایگزیکٹو اجلاس کے  انعقاد سے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔

اجلاس میں ریاستی کونسل کےسیٹ اپ سے متعلق کام کا جائزہ گیا اور کونسل کے نئے نظرثانی شدہ قوانین پر غور کیا گیا۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ سی پی پی سی سی ۔ قائمہ کمیٹی اجل...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا ۔(شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین بہتر قانون کے ساتھ جدیدیت کو فروغ دینے م...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قومی مقننہ نے قانون سازی بارے قانون میں ایک ترمیم کی منظوری دیدی جس کا مقصد اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ اور قانون سازی کے معیار کو بہتر بناکر اچھی حکمرانی کی ضمانت مہیا کرنا ہے۔

یہ ترمیم 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں منظور کی گئی جس کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔

قانون سازی بارے قانون کو چین کے قانونی نظام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے ۔یہ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ قومی قوانین، حکومتی ضوابط اور مقامی قوانین کس طرح تشکیل دیئے جائیں اور کون سے ادارے قانون سازی کا اختیار رکھتے ہیں۔ 

یہ قانون 2000 میں پہلی بار اپنایا گیا اور 2015 میں اس میں ترمیم کی گئی۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے گزشتہ سال اکتوبر میں قانون کی حکمرانی کے تحت ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی کوششوں کا کہا تھا۔ 

اس مقصد کے لیے قانون سازی بارے قانون میں ترمیم کرکے ایک شق شامل کی گئی ہے کہ ''قانون سازی کو نئے ترقیاتی فلسفے کی پیروی کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کو جدیدیت کے چینی راستے سے سے آگے بڑھایا جائے"۔ 

مبصرین کی رائے میں ترمیم شدہ قانون کا مقصد قانون سازی کے معیار اور کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ قانون سازی کا نظام اور میکانزم بہتر بنانا ہے۔ توقع ہے کہ اعلیٰ معیار کی قانون سازی کے ساتھ ملک میں اعلیٰ معیار کی ترقی بھی فروغ پائے گی۔ 

تبدیلیوں میں سے ایک ماتحت اضلاع والے شہروں میں قانون سازی کی قوت کو بڑھنا بھی شامل ہے۔  2015 کی نظر ثانی کے بعد ایسے شہروں کو محدود دائرہ کار کے تحت قانون سازی کا اختیار دیا گیا تھا۔

ترمیم شدہ قانون  کی عمومی  شقوں میں اس بات کا احاطہ کیا گیا  ہے کہ مکمل عمل عوامی جمہوریت کو برقرار رکھا جائے اوراس کو ترقی دی جائے۔

قانون سازی کے امور میں شفافیت اورعوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے عوامی رائے کے حصول اور متعلقہ دستاویزات کی اشاعت جیسےموجودہ قوانین کے علاوہ  اس  ترمیم میں برسوں سے موجود بیرونی رسائی  کے مقامی قانون ساز دفاتر کے نظام کا احاطہ کیا گیاہے۔

 اس سے مراد یہ ہے کہ  نچلی سطح اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے  لوگوں سے قوانین کے مسودے  اور قانون سازی کے کام پر رائے حاصل کی جا سکے ۔

ملک بھر میں 32 مقامی قانون ساز  بیرونی ر سائی کے دفاتر موجود ہیں۔ قانون سازوں نے 2015 اور 2022 کے درمیان 142 قوانین کے  مسودات اور قانون سازی کے امور کے منصوبوں پر مقامی قانون سازی کے بیرونی رسائی کے  دفاتر کے ذریعے عوامی رائے حاصل کی ہے جن میں 15 ہزار سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔اس  میں سے 2 ہزار 800 سے زیادہ کو قبول کیا گیا ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20 ویں قومی کانگریس نے اس بات پر زور دیا  ہے کہ قانون پر مبنی حکمرانی اور قانون پر مبنی ریاستی طاقت کے استعمال کا آغاز آئین کی تعمیل سے ہونا چاہیے اورچین کی حکمرانی میں آئین کے اہم کردار کوبہتر اندازمیں ادا کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے ۔

گزشتہ  پانچ برسوں کے دوران  قومی عوامی  کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی نے آئین کے نفاذ اور تشہیر کو یقینی بنایا ہے جس میں قومی یوم دستور کے موقع پر سرگرمیوں کا اہتمام  اورنئے تعینات ہونے والے عہدیداروں کے لیے آئین سے وفاداری کا عہد کرنے بارے تقاریب کا انعقاد شامل ہے۔

نظرثانی  کے اس سلسلے میں آئینی نظرثانی کے نظام کے لیے نئے تقاضے متعارف کرائے گئے ہیں۔

خاص طور پر اس کے لئے  آئینی مسائل پر رائے شامل کرنے بارے بل کی وضاحتی دستاویز کی ضرورت ہے۔

قومی عوامی  کانگریس کے نائب اور ہونان لائرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر جیانگ فان نے کہا  ہے کہ آئینی نظرثانی کے نظام میں قانون سازی کے قانون کے مطابق  آئینی نظرثانی کے ضوابط بنانا اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ گویوآن ۔ شومی شان غار۔ بحالی

چین ، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر گویوآن کی شومی شان غار میں واقع شمالی وائی عہد (534۔386) کے آخری دور میں تعمیر کردہ بدھا مجسمے بحال کردیئے گئے۔ (شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ژے جیانگ۔چیری کے پھول

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے گاؤں تانگ بو میں چیری کے پھول کھل اٹھے ۔(شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوئی ژو ۔ ایکومیوزیم ۔ میاؤ نسلی گروپ ث...

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے لیوپان شوئی کے خصوصی ضلع لیوژی کے سوجیا میاؤ ، یی اور ہوئی قصبے میں واقع ایکو میوزیم کا داخلی دروازہ دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سعودی ۔ایران سفارتی تعلقات کی بحالی میں...

زغرب (شِنہوا) ایک کروشین سیاسی تجزیہ کارنے کہا ہے کہ چین کے ثالثی کے اہم کردار کے بغیرسعودی عرب اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے نہیں پا سکتا تھا۔

مارینکو اوگوریک نے  شِنہوا کو بتایا کہ یہ چین کے لیے ایک کامیابی ہے ۔  دنیا کے ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے پاس ایسی کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے سیاسی عزم اوربین الاقوامی وقاردونوں موجود  ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے برسوں کی کھلی عداوت کے بعد گزشتہ ہفتے چین کی جانب  سے فراہم کی گئی بات چیت کی سہولت کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا جو دونوں ملکوں کے لیے ایک اہم پیشرفت اورمشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک نعمت ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے جمعہ کو چین کے ساتھ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور سفارتی مشن دوبارہ کھولنے، سفیروں کے تبادلے کے انتظامات پر دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔

اوگوریک نے  کہا کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں ایک فریق کو دبانے اور دوسرے کی حمایت کرنے کا کردار ادا کیا ہے، اس کے بر عکس چین نے بات چیت، امن اور تعاون کو فروغ دے کر ایک مختلف انداز اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ چین امریکہ سے زیادہ اعتماد کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہواہے اوراس طرح زیادہ موثر ہے ۔

اوگوریک نے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد عرب اسپرنگ میں خود کو بدنام کیا ہے جس میں امریکہ یقینی طور پرملوث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغاوتیں ایسی  ختم نہیں ہوئیں جیسا کہ ان کا خیال تھا اور یہ کہ خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کم ہو گیا ہے۔

یورپی یونین کوچین کے ساتھ غیر نظریاتی موقف ا...

بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیر امور خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹونے کہا ہے  کہ یورپی یونین (ای یو) اور چین کے درمیان تعلقات  غیر نظریاتی اورعملی ہونے چاہئیں۔

سیجارٹونے پیرس میں صحافیوں کو بتایا کہ اگر یورپی یونین اور چین کے درمیان نظریاتی وجوہات کی بنا پر تجارتی تعاون منقطع ہو جاتا ہے تو اس سے ایک بہت گہرا معاشی بحران پیدا ہو جائے گا،اس لیے بہت ضروری ہے کہ  باہمی فائدہ مند، عملی تعلقات کو برقرار رکھا جائے ۔

یہ بات سیجارٹونے  اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی ) کے سربراہ متھیاس  کورمین کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

سیجارٹونے کہا کہ کیا یورپ موجودہ، انتہائی مشکل دور سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا،  یہ بات  بنیادی طور پر فیصلہ سازوں کے نقطہ نظر پر منحصر ہے کہ   کیا وہ نظریاتی  نقطہ نظر کی بجائے عقل کی بنیاد پر کام کر سکیں گے؟

عالمی معاشی بحران کو پیچھے چھوڑنے کے لیے سمجھ بوجھ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم عالمی سطح پر ان چند تنظیموں میں سے ایک ہے جو نظریات کی قیدی نہیں ہے بلکہ ایک عقلی، حقیقت پسندانہ، عام فہم اقتصادی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ہنگری کے سفارت نے کہا کہ اگر نظریات کی وجہ سے اقتصادی اور تجارتی تعاون منقطع ہو جاتا ہے تو مغربی یورپ یا امریکہ کے انشی ایٹیو پر یورپی معیشت وسیع تر کساد بازاری سے نہیں بچ سکے گی۔

سیجارٹونے یہ بات  زور دے کر کہی کہ آنے والے دور میں چین کے ساتھ عملی اقتصادی تعاون کو برقرار رکھنا یورپ کے بنیادی مفاد میں ہے۔

چین ، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے شہر گویوآن میں شومی شان غار میں واقع شمالی وائی عہد (534-386) کے آخری دور میں تعمیر کردہ  دیوار پر موجود نقش و نگار  کو بحال کردیا گیا۔ (شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل دستخط شدہ معاہدوں اوراقوام متحدہ کی...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دستخط شدہ معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے اور فلسطینی علاقوں میں تمام یکطرفہ اقدامات  کو روکے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وافا) کے مطابق عباس نے یہ بات مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تیانی سے ملاقات کے دوران کہی۔

تیانی نے بین الاقوامی قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل کے مطابق امن کے حصول کے لیے اٹلی کی حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

دریں اثناء فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اٹلی سے مطالبہ کیا کہ وہ دو ریاستی حل پر یقین اور اس کی حمایت کے عزم کی بنیاد پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیانی کے ساتھ ملاقات کے دوران اشتیہ نے کہا کہ زمینی حقائق کی پیچیدگی اور سیاسی اقدام کی کمی کی وجہ سے اس وقت فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا اہم ہے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں ک...

بلانٹائر، ملاوی(شِنہوا) ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی ہے اور صرف تجارتی شہر بلانٹائر میں 85 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

آفات اور انتظامی امور کے محکمے (ڈی او ڈی ایم اے) کے کمشنر چارلس کلیمبا نے بلانٹائر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ میں  ان اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

ملاوی کے بلانٹائر کے علاقے چیلوبوے میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہ شدہ مکان دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

کلیمبا نے کہا کہ بلنٹائر میں 134 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر زخمی اور املاک کا نقصان ان 10 اضلاع میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو طوفان سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جانی نقصان رہائشی مکانات کے گرنے، سیلابی ریلوں اور بلینٹائر سمیت متاثرہ اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوا ہے جہاں پہاڑوں میں سے ایک سوچے  پہاڑٹوٹنے سے پانی کے بڑے ریلے سمیت چٹانوں اور کیچڑ کا بہاؤ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں کئی گھراوران کے رہائشی دب گئے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس بلیک سی گرین انیشیٹو میں 60 دن تک توسیع...

جنیوا(شِنہوا)روس نےجنیوا میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں 60 دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نےاس بات کااعلان اقوام متحدہ کےحکام سے ملاقات کے لیے ایک وفد کی قیادت کرنے کے بعد کیاجس کی سربراہی اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرنسپان  اور انسانی امورکے انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد  کے کوآرڈینیٹرمارٹن گریفتھس نے کی۔

 ورشینن نے کہا کہ روس کو "بلیک سی انیشی ایٹو" کی دوسری مدت 18 مارچ کو ختم ہونے کے بعد اس کی ایک اور توسیع پر اعتراض نہیں ہے لیکن  یہ توسیع صرف 60 دنوں کے لیے ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مزیدموقف کا تعین ہماری زرعی برآمدات کو معمول پر لانے کی ٹھوس پیش رفت پر ہو گا جو صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عملی طور پرہو گی۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فروری میں چین کی تجارتی گاڑیوں کی پیداوار او...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی تجارتی گاڑیوں کی صنعت میں فروری2023 میں زبردست بحالی ریکارڈ کی گئی اور جنوری کی نسبت پیداواراورفروخت میں اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر3 لاکھ 17 ہزارکمرشل گاڑیاں تیار کی گئیں جو ماہانہ بنیادوں پر61 فیصد اور 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصد زائد  ہیں۔

اسی عرصے کے دوران چین میں تقریباً 3 لاکھ 24ہزارکمرشل گاڑیاں فروخت ہوئیں جو ماہانہ 79.4 فیصد اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت29.1 فیصد زائد ہیں۔

اسی طرح ٹرکوں کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.7 فیصد بڑھ کر2 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ 33ہزارکوچز فروخت ہوئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 43.1 فیصد اضافہ ہوا ۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی پوڈیل کو نیپال کی صدارت سنبھالنے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو رام چندرا پوڈیل کو نیپال کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور نیپال پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے دوست پڑوسی  ملک ہیں اور 1955 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ان کے تعلقات نےمستحکم ترقی کو برقرار رکھا اوربڑے اور چھوٹے ممالک نے  پرامن بقائے باہمی، دوستی اور باہمی تعاون کی ایک اچھی مثال قائم کی۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین اور نیپال کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تبادلے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلیٰ معیار کے تعاون کو بڑھانے کے لیے پوڈیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں تاکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے لازوال دوستی پر مشتمل تعاون کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دیا جاسکے۔

عالمی نمائش سی ای او سمٹ جون میں شنگھائی میں...

شنگھائی(شِنہوا)عالمی نمائش سی ای او شنگھائی سمٹ کوویڈ-19 کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد 19 سے 21 جون تک منعقد ہو گی۔

 شنگھائی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹریز ایسوسی ایشن (ایس سی ای آئی اے) کے مطابق نمائشی گروپوں اور اداروں کے 250 سے زائد ملکی اور بیرون ملک سینئر ایگزیکٹوز اور صنعتی انجمنوں کے سربراہان اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ایس سی ای آئی اے کے ایک عہدیدار چھن شیان جن نے کہا کہ یہ سمٹ چین کی نمائشی صنعت کی مکمل بحالی اور عالمی نمائشی مارکیٹ کے مرکز میں ملک کی واپسی کی ایک اہم علامت ہو گی جس سے عالمی اجتماع  اور نمائشی صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ مدعو کیے گئے سی ای اوز بہت پرجوش ہیں اور وہ جلد از جلد سفر کرنے کی امید رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران چین سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی نمائشی مارکیٹ رہا ہے اور تقریباً تمام بین الاقوامی شہرت یافتہ نمائشی اداروں نے شنگھائی جیسے  چینی شہروں میں ذیلی ادارے قائم کیے ۔

چھن نے کہا کہ خاص طور پر کوویڈ-19 پر قابو پانے کے اقدامات کو بہتر بنانے کے بعد عالمی نمائش میں مدعو افراد کی توجہ چین کے معاشی امکانات پر مرکوز ہےکیونکہ چینی کاروبار ان کے لیے اہم ہے۔

 نمائش کی صنعت کو معیشت کا بیرومیٹر سمجھا جاتا ہے۔ شنگھائی میونسپل کمیشن آف کامرس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال شہر کی نمائشی صنعت میں تیزی سے بحالی کی امید ہے۔

 شنگھائی میونسپل کمیشن آف کامرس نے کہا کہ شہر کے مرکزی نمائشی مقامات پر اس سال تقریباً 300 نمائشیں منعقد کرنے کا ارادہ ہے جن کا نمائشی رقبہ 1کروڑ40 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے غیر ملکیوں کیلئے ویزوں کا اجراء دوبار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیرون ملک ویزہ حکام بدھ سے غیرملکیوں کو تمام اقسام کے ویزے جاری کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ سرحد پار سفر کو مزید آسان بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ویزا پالیسی میں نرمی کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (شِںہوا) چین سرحد پار سفر آسان بنانے کے لئے اپنی ویزا اور داخلہ پالیسیوں کو ایڈجسٹ کررہا ہے جس کے تحت 28 مارچ 2020 سے قبل جاری کردہ مئوثر ویزا کے حامل غیرملکیوں کو چین میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ جنوبی جزیرائی صوبہ ہائی نان اور شنگھائی بندرگاہوں پر کروز سیاحتی گروپس میں شمولیت کے لئے ویزا فری پالیسیاں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔

جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے غیر ملکیوں کے سیاحتی گروپس کے لئے ویزا فری داخلہ بحال کردیا جائے گا ۔ اسی طرح آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس کے لئے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیارخطے کے گو ئی لِن میں داخلہ کا طریقہ کار بحال کردیا جائے گا۔

امیگریشن حکام کے مطابق یہ پالیسیاں بدھ سے نافذ العمل ہوں گی۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سوچ سعودی عرب۔ایران تعلقات کی بحالی...

بیجنگ (شِنہوا) سعودی عرب اور ایران نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے  گزشتہ ہفتے بیجنگ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔

مبصرین  نے کہا ہے کہ اس  حیرت انگیز معاہدے  نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے کہ کس طرح خطے کے ملک بات چیت اورمشاورت کے ذریعے تنازعات اوراختلافات کو حل کر سکتے ہیں اور اس سے  چین جیسی  ایک ذمہ دار بڑی طاقت کی جانب سے  ایک ہنگامہ خیز دنیا میں کردار ادا کرنے  کی عکاسی ہوتی  ہے۔

سعودی عرب نے سال  2016 کے اوائل میں ایک شیعہ عالم کو سعودی عرب  میں  پھانسی دیئے جانے  کے بعد ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے خلاف احتجاج  کے طور پر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ عراق اور عمان نے دونوں حریف ملکوں  کو تعلقات کی بہتری میں مدد فراہم  کرنے کے لئے 2021 اور 2022 کے درمیان مذاکرات  کی میزبانی کی تھی۔

سعودی عرب اور ایران دونوں نے بیجنگ میں اپنی تازہ ترین ملاقات کے بعد مذاکرات کی کامیابی میں تعاون کرنے  پر عراق اور عمان  کو سراہا اورشکریہ ادا کیا اورچینی رہنماؤں اورچینی حکومت کی میزبانی، حمایت اور کردار  کی  تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

شنگھائی انٹرنیشنل اسٹڈیز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈنگ لانگ نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے بہت حیرانی کا باعث بنا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں پرانے حریفوں  نے برسوں کی عداوت کے بعد امن قائم کیا بلکہ اس لیے بھی کہ بات چیت ہزاروں کلومیٹر دوربیجنگ میں ہوئی۔ یہ ایک سفارتی معجزہ تھا جس کی  زیادہ تر لوگوں کو  توقع نہیں تھی ۔

مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، اردن اور عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں نے بیجنگ معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

 اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے معاہدے کو سراہا اور اس عمل میں چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اچھے ہمسایوں کے تعلقات خلیج کے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

سال2020  کے بعد سے علاقائی طاقتوں کے درمیان تعلقات میں استحکام آیا ہے۔ ایران نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں جس سے سعودی عرب کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔

ڈنگ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران تعلقات فرقہ واریت، نسل پسندی  اور جغرافیائی سیاسی عوامل کے پیش نظر دنیا میں دوطرفہ تعلقات کی سب سے پیچیدہ مثالوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ چین کی ثالثی نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے عمل کو عروج پر پہنچاتے ہوئے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد فراہم کی ہے  ۔

چین ، ذرائع پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری کے آخر کے مقابلے میں مارچ کے اوائل میں چین میں زیادہ تر پیداواری اشیاء کی قیمتیں زیادہ رہیں۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق حکومت کی جانب سے نگرانی کی جانے والی 50 اشیاء میں سے 22 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 21 کی قیمتیں کم رہیں اور 7 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ اعداد و شمار ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہیں۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قومی مقننہ کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

بیجنگ (شِںہوا) چینی قومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس نے اپنے پہلے سیشن کا اختتامی اجلاس منعقد کیا ۔

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے شرکت کی۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے شرکت کی۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ ہاتھ ہلاکر 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے خیرمقدم کا جواب دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ ہاتھ ہلاکر 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے خیرمقدم کا جواب دے رہے ہیں۔  (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس کے بعد چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے  14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو بنوایا۔  (شِنہوا)

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ، پٹایا میں ہاتھیوں کا قومی دن من...

پٹایا، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کا قومی دن ہر سال 13 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

پٹایا میں ہاتھی جمع ہوئے اور پھلوں کی شاندار دعوت اڑائی ۔  جشن منانے کے لئے لوگوں نے انہیں کیلے کھلائے۔

اس سالانہ سرگرمی کا مقصد تھائی ہاتھیوں کی آبادی ، افزائش نسل اور ان کی رہائش کے تحفظ بارے شعور بیدار کرنا ہے۔

تھائی لینڈ ، پٹایا میں تھائی لینڈ کے ہاتھیوں کے قومی دن کے موقع پر ہاتھی پھل کھارہے ہیں۔ (شِںہوا)

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکا کیس، علی امین گنڈاپ...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ سول جج رانا مجاہد رحیم نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پورکے وارنٹ منسوخ کیے۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور نے عدالت میں دلائل دییکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم مطلوب نہیں، تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور نامزد بھی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست نمٹا چکی ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردیے اور کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں وی وی آئی پیز، وزرا اور بیورو کریٹس...

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں وی وی آئی پیز ، وزرا اور بیورو کریٹس سے ایس ایس یو کمانڈوز سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے جسٹس صلاح الدین اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بے امن کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے آئی جی سندھ کو امن و امان قائم کرنے کے لیے جمع کرائے گئے پلان پر عمل کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت ملٹری گریڈ اسلحے کی خریداری کے لیے بجٹ فراہم کرے، وی وی آئی پیز ، وزرا، بیورو کریٹس سے ایس ایس یو کمانڈوز سکیورٹی واپس لی جائے جب کہ ڈاکوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور آپریشن کے ساتھ دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہر جرم کی ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اور ہر ضلع میں ڈاکوں کے سرکی مقررہ قیمت متعلقہ ایس ایس پیز کو فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ عدالت نے پبلک سیفٹی کمیٹی کو بھی فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھڑی چوری چوری کہنے والی مریم نواز پائن ایپل...

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ گھڑی چوری چوری کہنے والی مریم نواز خود پائن ایپل چور نکلی ہے۔ توشہ خانہ کیس کے حوالے سے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، توشہ خانہ کی رٹ لگانے والی مریم حقیقت سامنے آنے پر قوم سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیاب ریلی نے پی ڈی ایم کے لیڈروں اور حکمرانوں کے اوسان خطا کر دیے ہیں، خیبر پختو نخوا ہمیشہ عمران خان کا مضبوط قلعہ ثابت ہوا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو ان کی بہادری اور حق کا ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اتوار کو لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ ملک کی جمہوریت کے لی سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات بنا کر عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان پاکستان کی آخری امید ہے ان کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ن لیگی اعلی عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر خصوصی نغمہ جاری

پاکستان کی سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے لیے تیار کیے گئے خصوصی نغمے یہ سینیٹ پاکستان کا کو شکیل اصغر ملک نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں وفاق اور صوبوں، اقلیتوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے لیے ایوان بالا( سینیٹ)کی اہمیت اور اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خصوصی نغمہ کا اجرا کیا۔ ملکی پارلیمنٹ کی 50 سالہ تاریخ میں سینیٹ جسے ایوان بالا یا ہاس آف سینیٹ بھی کہا جاتا ہے کو میوزک کے ذریعے خراج تحسین پیش کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اس سے قبل 1973 کے آئین کو بھی میوزیکل ٹریبیوٹ پیش کیا گیا تھا۔ پاکستان میں سینیٹ کا قیام 1973 آئین کی تخلیق کے فورا بعد عمل میں آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بی ڈی ایس کے اطلاق کا بڑے پیمانے پر...

بیجنگ (شِںہوا) چین مارکیٹ کے فروغ ، صنعت سازی اور بین الاقوامیت میں اپنے بائی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے اطلاق کی بڑے پیمانے پر ترقی کو تیز کرے گا۔

چائنہ سیٹلائٹ نیویگیشن دفترکے مطابق بی ڈی ایس  2020 میں اپنی تکمیل کے بعد سے مسلسل ، مستقل اور قابل اعتماد طریقے سے کام کر تے ہو ئے طاقتور سیٹلائٹ نیویگیشن خدمات فراہم کررہا ہے۔ اس میں اعلیٰ درستگی اور مختصر پیغام کی خدمات میں اس کی صلاحیتوں کی مکمل تصدیق کی گئی ۔

بی ڈی ایس سسٹم کا اطلاق ملک بھر میں سڑک پر چلنے والی 79 لاکھ سے زائد گاڑیوں ، 47 ہزار سے زائد جہازوں اور 40 ہزار سے زائد مین لائن پوسٹل اور ایکسپریس ڈیلیوری گاڑیوں پر کیا گیا ہے۔ ریلوے کے شعبے میں مختلف اقسام کے تقریباً 8 ہزار بی ڈی ایس ٹرمینلز لگائے گئے اور انہیں فروغ دیا گیا۔

بی ڈی ایس آٹومیٹک ڈرائیونگ سسٹم سے ایک لاکھ سے زائد زرعی مشینیں منسلک کی گئیں جس سے وسیع کاشتکاری، چاول کی پیوندکاری، بوائی، پودوں کی حفاظت، کٹائی، بھوسے کی دیکھ بھال اور خشک کرنے جیسے زرعی پیداوار کے درمیان روابط کا احاطہ کیا گیا۔

ہائیڈرولوجیکل مانیٹرنگ کے لئے بی ڈی ایس شارٹ میسج کمیونیکیشن سروسز کا استعمال کرنے والے آبی ذخائر کی تعداد 2 ہزار 587 ہے جبکہ 650 لینڈ سلائیڈ مقامات پر بی ڈی ایس نگراں اسٹیشن ہیں۔

ملک بھر کے 450 سے زائد شہروں میں 50 لاکھ سے زائد شیئرڈ بائیکس میں بی ڈی ایس ہائی پریسیشن پوزیشننگ چپس نصب ہیں۔

بی ڈی ایس شارٹ میسج کمیونیکیشن فنکشن کے معاون موبائل فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں جو براہ راست سیٹلائٹ کنکشن کے ساتھ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے۔

بی ڈی ایس زندگی کے تمام شعبوں کو بااختیار بنانے اور معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں ایک اہم انجن بننے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں