• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

تہران ۔ ریاض تعلقات کی بہتری میں چین کا کردا...

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ۔ ریاض تعلقات بحال کرنے میں چین کا اہم کردار مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں بیجنگ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے وفود کی میزبانی اور دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا اور خیر سگالی کے ساتھ ایران۔سعودی عرب معاہدے کے لئے ایک کامیاب اجلاس منعقد کرنے بارے راہ ہموار کی۔

کعنانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایسے کردار کو سراہا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی یقینی بناکر تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کو تحفظ دے رہا ہے اور استحکام اور سلامتی میں فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی حکومت کا کردار مشترکہ مفاد اور تمام فریقین کے مفادات کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات معمول پر آنے کے ساتھ ہی تہران اور ریاض اپنے تعاون کو وسیع کرکے نہ صرف اپنے مفادات کو پورا کریں گے بلکہ اس کے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تہران ۔ ریاض تعلقات کی بہتری میں چین کا کردا...

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ۔ ریاض تعلقات بحال کرنے میں چین کا اہم کردار مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں بیجنگ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے وفود کی میزبانی اور دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا اور خیر سگالی کے ساتھ ایران۔سعودی عرب معاہدے کے لئے ایک کامیاب اجلاس منعقد کرنے بارے راہ ہموار کی۔

کعنانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایسے کردار کو سراہا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی یقینی بناکر تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کو تحفظ دے رہا ہے اور استحکام اور سلامتی میں فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی حکومت کا کردار مشترکہ مفاد اور تمام فریقین کے مفادات کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات معمول پر آنے کے ساتھ ہی تہران اور ریاض اپنے تعاون کو وسیع کرکے نہ صرف اپنے مفادات کو پورا کریں گے بلکہ اس کے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کا ایران وسعودی سفارتی تعلقات کی ب...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پر جوش خیرمقدم کیا ہے جو کہ چین کی ثالثی میں  طے پا جانے والے معاہدے کی ایک اہم پیش رفت ہے ۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈھاکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر چین، عراق اور عمان کو سراہتا ہےجس سے ایک  کامیاب پیش رفت  کی راہ ہموار ہوئی جوکہ  تعمیری مصروفیت اور بامعنی بات چیت کی قوت کا اظہار ہے۔

انہوں نے اس انتہائی مثبت پیش رفت پرسعودی عرب اور ایران کی قیادت کی بھی تعریف کی ۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس پیش رفت  سے خلیج کے  خطے میں کشیدگی اور تنازعات کو کم کرنے، استحکام کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ کے خطہ میں لوگوں کی بہتری کے لیے پائیداراور مستحکم  طویل  المدتی امن کے لیے راستہ  ہموار گا۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کا ایران وسعودی سفارتی تعلقات کی ب...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پر جوش خیرمقدم کیا ہے جو کہ چین کی ثالثی میں  طے پا جانے والے معاہدے کی ایک اہم پیش رفت ہے ۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈھاکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر چین، عراق اور عمان کو سراہتا ہےجس سے ایک  کامیاب پیش رفت  کی راہ ہموار ہوئی جوکہ  تعمیری مصروفیت اور بامعنی بات چیت کی قوت کا اظہار ہے۔

انہوں نے اس انتہائی مثبت پیش رفت پرسعودی عرب اور ایران کی قیادت کی بھی تعریف کی ۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس پیش رفت  سے خلیج کے  خطے میں کشیدگی اور تنازعات کو کم کرنے، استحکام کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ کے خطہ میں لوگوں کی بہتری کے لیے پائیداراور مستحکم  طویل  المدتی امن کے لیے راستہ  ہموار گا۔

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قومی مقننہ کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

چینی قومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس نے اپنے پہلے سیشن کا اختتامی اجلاس منعقد کیا ۔ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ، پٹایا میں ہاتھیوں کا قومی دن من...

تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کا قومی دن ہر سال 13 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ پٹایا میں ہاتھی جمع ہوئے اور پھلوں کی شاندار دعوت اڑائی ۔ جشن منانے کے لئے لوگوں نے انہیں کیلے کھلائے۔ اس سالانہ سرگرمی کا مقصد تھائی ہاتھیوں کی آبادی ، افزائش نسل اور ان کی رہائش کے تحفظ بارے شعور بیدار کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بی ڈی ایس کے اطلاق کا بڑے پیمانے پر...

چین مارکیٹ کے فروغ ، صنعت سازی اور بین الاقوامیت میں اپنے بائی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم(بی ڈی ایس) کے اطلاق کی بڑے پیمانے پر ترقی کو تیز کرے گا۔ چائنہ سیٹلائٹ نیویگیشن دفترکے مطابق بی ڈی ایس 2020 میں اپنی تکمیل کے بعد سے مسلسل ، مستقل اور قابل اعتماد طریقے سے کام کر تے ہو ئے طاقتور سیٹلائٹ نیویگیشن خدمات فراہم کررہا ہے۔ اس میں اعلی درستگی اور مختصر پیغام کی خدمات میں اس کی صلاحیتوں کی مکمل تصدیق کی گئی ۔ بی ڈی ایس سسٹم کا اطلاق ملک بھر میں سڑک پر چلنے والی 79 لاکھ سے زائد گاڑیوں ، 47 ہزار سے زائد جہازوں اور 40 ہزار سے زائد مین لائن پوسٹل اور ایکسپریس ڈیلیوری گاڑیوں پر کیا گیا ہے۔ ریلوے کے شعبے میں مختلف اقسام کے تقریبا 8 ہزار بی ڈی ایس ٹرمینلز لگائے گئے اور انہیں فروغ دیا گیا۔ بی ڈی ایس آٹومیٹک ڈرائیونگ سسٹم سے ایک لاکھ سے زائد زرعی مشینیں منسلک کی گئیں جس سے وسیع کاشتکاری، چاول کی پیوندکاری، بوائی، پودوں کی حفاظت، کٹائی، بھوسے کی دیکھ بھال اور خشک کرنے جیسے زرعی پیداوار کے درمیان روابط کا احاطہ کیا گیا۔ ہائیڈرولوجیکل مانیٹرنگ کے لئے بی ڈی ایس شارٹ میسج کمیونیکیشن سروسز کا استعمال کرنے والے آبی ذخائر کی تعداد 2 ہزار 587 ہے جبکہ 650 لینڈ سلائیڈ مقامات پر بی ڈی ایس نگراں اسٹیشن ہیں۔ ملک بھر کے 450 سے زائد شہروں میں 50 لاکھ سے زائد شیئرڈ بائیکس میں بی ڈی ایس ہائی پریسیشن پوزیشننگ چپس نصب ہیں۔ بی ڈی ایس شارٹ میسج کمیونیکیشن فنکشن کے معاون موبائل فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں جو براہ راست سیٹلائٹ کنکشن کے ساتھ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے۔ بی ڈی ایس زندگی کے تمام شعبوں کو بااختیار بنانے اور معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں ایک اہم انجن بننے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تہران ۔ ریاض تعلقات کی بہتری میں چین کا کردا...

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ۔ ریاض تعلقات بحال کرنے میں چین کا اہم کردار مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں بیجنگ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے وفود کی میزبانی اور دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا اور خیر سگالی کے ساتھ ایران۔سعودی عرب معاہدے کے لئے ایک کامیاب اجلاس منعقد کرنے بارے راہ ہموار کی۔ کعنانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایسے کردار کو سراہا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی یقینی بناکر تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کو تحفظ دے رہا ہے اور استحکام اور سلامتی میں فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی حکومت کا کردار مشترکہ مفاد اور تمام فریقین کے مفادات کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات معمول پر آنے کے ساتھ ہی تہران اور ریاض اپنے تعاون کو وسیع کرکے نہ صرف اپنے مفادات کو پورا کریں گے بلکہ اس کے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کا ایران وسعودی سفارتی تعلقات کی ب...

بنگلہ دیش نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پر جوش خیرمقدم کیا ہے جو کہ چین کی ثالثی میں طے پا جانے والے معاہدے کی ایک اہم پیش رفت ہے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈھاکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر چین، عراق اور عمان کو سراہتا ہیجس سے ایک کامیاب پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی جوکہ تعمیری مصروفیت اور بامعنی بات چیت کی قوت کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس انتہائی مثبت پیش رفت پرسعودی عرب اور ایران کی قیادت کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس پیش رفت سے خلیج کے خطے میں کشیدگی اور تنازعات کو کم کرنے، استحکام کو فروغ دینے اور مشرق وسطی کے خطہ میں لوگوں کی بہتری کے لیے پائیداراور مستحکم طویل المدتی امن کے لیے راستہ ہموار گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا 2030 تک بجلی کی کل پیداوار میں قابل...

حکومت کا 2030 تک بجلی کی کل پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ،ملک کو موجودہ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ، قابل تجدید وسائل کے ذریعے بجلی کی پیداوار صرف6 فیصد ہے،توانائی کی طلب کو ملک کی شمسی توانائی کے صرف 0.07 فیصد سے فائدہ اٹھا کر پورا کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے قابل تجدید اور ہائیڈرو وسائل کے مساوی امتزاج کو استعمال کرتے ہوئے اپنی توانائی کی پیداوار میں کم از کم 60 فیصد شفٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے موجودہ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں بجلی کی پیداوار کا بنیادی ذریعہ تھرمل، ہائیڈل، قابل تجدید ذرائع اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کا مرکب ہے۔ الٹرنیٹیو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے پالیسی ایڈوائزر عدیل جعفری نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھرمل پاور جنریشن کا زیادہ تر حصہ ہائیڈل، قابل تجدید اور نیوکلیئر کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قابل تجدید وسائل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 6 فیصد ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ ملک میں قابل تجدید توانائی خاص طور پر ہوا اور شمسی توانائی کی بہت بڑی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2030 تک بجلی کی کل پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں شمسی، ہوا، چھوٹے ہائیڈرو اور بائیو ماس سے، بڑے پیمانے پر پن بجلی سے اضافی 30 فیصد کے ساتھ بجلی شامل ہے۔قابل تجدید توانائی سرمایہ کاری ماحول دوست ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ اقتصادی اور توانائی کا بحران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مضبوط سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی توانائی کی طلب کو ملک کی شمسی توانائی کے صرف 0.07 فیصد سے فائدہ اٹھا کر پورا کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے 2021 میں قابل تجدید توانائی میں 3.25 فیصد اضافہ کیا جبکہ بجلی کے شعبے میں خالص غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 911.7 ملین ڈالر رہی۔قابل تجدید توانائی کے بارے میں پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 100 فیصد قابل تجدید توانائی کے نظام کی طرف منتقلی نہ صرف مکمل طور پر ممکن ہے بلکہ ملک کے لیے ایک کم لاگت کا آپشن بھی ہے۔ یہ توانائی کے نظام کی لاگت کو کم کرنے میں مدد کرے گا جبکہ درآمد شدہ جیواشم ایندھن پر انحصار کم کرے گا، توانائی کی حفاظت میں اضافہ کرے گا۔پاکستان نے پہلے ہی بین الاقوامی فورمز پر 2030 تک 60 فیصد صاف توانائی کا انتخاب کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔اگرچہ عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ اب بھی اپنی ٹپوگرافی اور جغرافیہ کی وجہ سے سب سے زیادہ کمزور ممالک کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو اپنی صنعتی بنیاد اور پیداواری صلا...

پاکستان کو اپنی صنعتی بنیاد بنانے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسے ترقی یافتہ ممالک سے ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ضرورت ہے،برآمدات بڑھانے کیلئے چین، جاپان، جرمنی، امریکہ اور یورپی یونین تکنیکی معلومات کی فراہمی میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت تک مقامی پیداواری صلاحیت کی سطح کو حاصل نہیں کر سکے گا جب تک کہ اسے ترقی یافتہ دنیا میں اپنے تجارتی شراکت داروں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کیا جائے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ساہیوال یونیورسٹی کے اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر شمریز علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان برآمدات بڑھانے میں مدد کے لیے مقامی پیداواری بنیاد قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان نے خود کو تجارت اور لین دین کی اقتصادی سرگرمیوں کے ذریعے پیدا ہونے والی رقم سے اپنی درآمدات کی مالی اعانت کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے پایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صنعتی بنیاد کے ذریعے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے موثر پالیسیاں نہیں بنا سکا۔انہوں نے کہا کہ عالمگیریت نے دنیا بھر میں معیشتوں کی حرکیات کو تبدیل کر دیا ہے اور دنیا آج پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

اگر ہم کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ہیں تب بھی ہم اپنے بازاروں میں ایسی اشیا تلاش کر سکیں گے جو دنیا کے دور دراز کونوں میں تیار کی گئی ہیں۔تجارت کی ان بدلتی ہوئی حرکیات نے اسے انتہائی اہم بنا دیا ہے کہ پاکستان جدید ترین اور جدید اشیائے ضروریہ کی تیاری کے لیے اپنی صنعتی بنیاد بنائے۔ تاہم یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک کہ پاکستان کے پاس ان کی پیداوار کے لیے ضروری سرمایہ موجود نہ ہو۔شمریز بھٹی نے کہا کہ وسائل کا حصول بذات خود ایک بہت مشکل عمل ہے۔ آپ اس وقت تک اعلی درجے کی اشیائے ضروریہ تیار نہیں کر سکتے جب تک کہ آپ کے ملک میں مینوفیکچرنگ پلانٹس نہ لگ جائیں۔ ہم یہاں صرف اسپیئر پارٹس کو اس طرح جمع کرتے ہیں جیسے لیگو کھلونا ہوتا ہے۔پاکستان کو اپنی صنعتی بنیاد بنانے اور اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسے ترقی یافتہ ممالک سے ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ چین، جاپان، جرمنی، امریکہ اور وسیع تر یورپی یونین تکنیکی معلومات کی فراہمی میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں۔

جب پاکستان ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے تو وہ اپنی افرادی قوت کو تربیت دے سکے گا اور ایسی اشیا تیار کر سکے گا جس کی دنیا بھر میں زیادہ مانگ ہے۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی مسابقتی برتری حاصل کرنے کا پہلا قدم ہے جو معاشی طور پر آگے بڑھنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ٹیکنالوجی کی منتقلی کا عمل کئی طریقوں سے ہوتا ہے جو ریاست سے ریاستی سطح، کاروبار سے کاروباری سطح یا اس سے بھی زیادہ تعلیمی سطح پر کیا جا سکتا ہے۔معاشیات کے پروفیسر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد کے لیے اپنے شراکت دار ممالک تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ فرسودہ ٹیکنالوجی میں تجارت جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی معیار کے لحاظ سے جدید ترین ہو اور جہاں پیداواری صلاحیت بہت زیادہ ہو تاکہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سیاحتی مقامات کو مربوط ٹورسٹ زون...

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کو مربوط ٹورسٹ زونز میں تبدیل کرنے سے نہ صرف سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں بلکہ غربت کے خاتمے اور ماحولیات کے تحفظ میں بھی مدد مل سکتی ہے،مربوط ٹورسٹ زونزمیں وادی کاغان میں گنول، گلیات میں ٹھنڈیانی، بالائی سوات وادی میں مانکیال اور وادی چترال میں مدکلاشٹ شامل ہیں۔ ویلتھ پاک سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مزید ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحتی مقامات کو معیاری جگہوں اور ایک پائیدار ذریعہ معاش کے طور پر فروغ دینے کے لیے مربوط ٹورسٹ زونز اہم ہیں۔ اس وقت حکومت اس شعبے کو مزید ترقی دینے کے لیے آئی ٹی زون کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے کیونکہ سیاحوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ہمارے پاس پہلے ہی ساٹھ لاکھ ملکی سیاح ہیں۔ ہمیں عوام کے لیے کھولنے کے لیے نئے سیاحتی مقامات کی ضرورت ہے جہاں وہ جا کر اپنا معیاری وقت گزار سکیں۔ مربوط ٹورسٹ زونز کی ترقی پائیدار سیاحت کے لیے اہم ہے۔ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لیے پیشہ ورانہ نقطہ نظر اہم ہے۔ حال ہی میں خیبرپختونخوا میں ایک ماسٹر پراجیکٹ مکمل ہوا ہے جہاں پہلے چار مربوط ٹورسٹ زونز کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔تمام فزیبلٹی اسٹڈیز اور سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں اور نجی شعبے کو یہاں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ کے پی کا محکمہ سیاحت نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کے لیے کم از کم دو منصوبے کھولنے جا رہا ہے۔ اس ترقی کے مرحلے کو قائم کرنے اور چلانے میں تقریبا 4 سال لگیں گے۔ ان مقامات سے متعلق علاقوں کو بھی مناسب منزل کے انتظام کے نظام کے مطابق تیار کیا جائے گا۔یہاں پائیدار ترقی کے تمام اصولوں پر عمل کیا جائے گا جو سیاحت کے منصوبوں سے متعلق دیگر تمام جدید پہلوں کو مربوط کرے گا۔ مربوط ٹورسٹ زونزمیں وادی کاغان میں گنول، گلیات میں ٹھنڈیانی، بالائی سوات وادی میں مانکیال اور وادی چترال میں مدکلاشٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان زونز کی ترقی کے علاوہموجودہ سیاحتی مقامات جیسے گلیات ریجن، ناران، مری اور کالام پر ایک مناسب ڈیسٹینیشن مینجمنٹ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔

انہیں زیادہ ماحول دوست، پائیدار اور قابل عمل بنانا ضروری ہے۔ عالمی بینک کی مدد سے پنجاب حکومت تین مربوط ٹورسٹ زونز تیار کر رہی ہے جن میںشمالی پنجاب میں کوٹلی ستیاں، مری، چکوال ،۔ روہتاس قلعہ، کٹاس راج، کلر کہار، اور کھیوڑہ نمک کی کان شامل ہیں۔ تیسرا زون جنوبی پنجاب میں ہے جس میں ملتان، بہاولپور، صحرائے چولستان، اور فورٹ منرو شامل ہیں۔ یہ تمام مقامات ورثے کے مقامات، ثقافتی نظاروں اور سیاحتی مصنوعات کے بہت سے اجزا سے بھرے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت فزیبلٹی اسٹڈیز اور سرمایہ کاری کی تجاویز تیار کر رہی ہے۔ بہت جلدوہ نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی پیشکش کے لیے مکمل کر لیے جائیں گے۔سندھ اور بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں بھی ایسی ہی کوششیں جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت مناسب جگہوں پر آئی ٹی زیڈز کو تیار کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر فزیبلٹی اسٹڈیز کی تیاری کر رہی ہے۔ سندھ حکومت آئی ٹی زیڈز کے طور پر کئی مقامات کو تیار کرنے کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کر رہی ہے، جیسے کیرتھر رینج اور تھرپارکر کا صحرائی علاقہ ہے۔ سال 2027 تک تمام زیر بحث منصوبے مکمل طور پر کام کر جائیں گے۔تمام مربوط ٹورسٹ زونز میں، رہائش، تفریحی اور حفاظتی عوامل کو بہترین طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی توجہ سیاحت کی صنعت میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس میں شامل کرنے پر ہے۔ آفتاب الرحمن رانا نے مزید کہا کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے بغیر سیاحت خوبصورت انداز میں ترقی نہیں کر سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے 27 اضلاع کے لیے فصل بیمہ سکیم شروع

پنجاب کے 27 اضلاع کے لیے فصل بیمہ سکیم شروع،سکیم کے تحت کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے حملوں کا معاوضہ دیا جائے گا،انشورنس کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فصلوں کا بیمہ کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے زمینداروں کو قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ااور نقصانات کی تلافی کے لیے حکومت کو فصل بیمہ کے اقدامات کے لیے اندراج کرنا چاہیے۔ ہیڈ آف انوویشن اینڈ انٹیگریشن، پاکستان پاور ایلیویشن فنڈخان عباسی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ فصل کی انشورنس کاشتکاروں کو قدرتی آفات سیلاب، خشک سالی اور ٹڈی دل کے حملوں سے ہونے والے فصلوں کے نقصانات کے خلاف مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بیمہ ان فصلوں کی لاگت کا احاطہ کرتا ہے جو قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ ہوئی ہیں۔ یہ کسانوں کے لیے ایک حفاظتی جال فراہم کرتا ہے جو بصورت دیگر اہم مالی نقصانات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاشتکار برادری کی بقا کے لیے فصلوں کا بیمہ ضروری ہے کیونکہ قدرتی آفت کے وقت کسانوں کو اکثر مدد کا کوئی ذریعہ نہیں چھوڑا جاتا ہے۔ فصل بیمہ کے لیے اندراج کروا کرکسان اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ فصل کے نقصان کی صورت میں انہیں مالی تحفظ حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فصلوں کے بیمہ کے مختلف پروگرام شروع کیے ہیں۔ یہ اقدامات گندم، کپاس، گنا اور چاول سمیت متعدد فصلوں کے لیے کوریج فراہم کرتے ہیں۔

جو کسان ان پروگراموں کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں وہ ایک چھوٹا پریمیم ادا کرتے ہیںجس کا حساب ان کی فصلوں کی قیمت کے حساب سے لگایا جاتا ہے۔زرعی انشورنس کے معاملے میں پاکستان باقی دنیا سے کافی پیچھے ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بہت سے کسان زرعی انشورنس کو مالی تحفظ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی حد تک ایک زرعی ملک ہے جہاں آبادی کی اکثریت کا انحصار کاشتکاری پر ہے۔ تاہم بدقسمتی سے قدرتی آفات کی وجہ سے کسانوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑااور اکثر ان کی تلافی نہیں کی گئی۔ حکومت پنجاب کے محکمہ زراعت نے گندم، کینولا، سورج مکھی، کپاس اور دھان کی فصلیں لگانے والے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ صوبے کے کراپ انشورنس پروگرام تکافل کے لیے رجسٹر کریںجس میں ربیع 2022-23 کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ سہولت 27 اضلاع کے کسانوں کے لیے لاگو ہے جن میں شیخوپورہ، ساہیوال، لودھراں، رحیم یار خان، فیصل آباد، ملتان، مظفر گڑھ، نارووال، بکھر، ڈیرہ غازی خان، قصور، خانیوال، لیہ، منڈی بہاالدین، بہاولپور، اوکاڑہ، وہاڑی، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی اور حافظ آباد شامل ہیں۔ سکیم کے تحت کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے حملوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انشورنس کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ پاکستان کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 22 فیصد ہے۔ ملک میں 37فیصدسے زیادہ افرادی قوت زراعت کے شعبے سے منسلک ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا انتخابات،صدر مملکت سے گورنر غلا...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، صدر مملکت کو گورنر خیبرپختونخوا نے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ آج دوسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کروں گا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کروائیں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متعلق الیکشن از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں الیکشن 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ظلِ شاہ کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری، درخواست...

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کی ہلاکت ہوئی ہے، جسٹس شمس محمود مرزا نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اس سے متعلق قانون کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ٹربیونل آف انکوائریز ایکٹ موجود ہے، جسٹس شمس محمود مرزا نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ جوڈیشل کمیشن کا دائرہ اختیار حکومت کا ہے، کیا آپ نے متعلقہ فورم سے رجوع کیا، وکیل نے جواب دیا کہ جی میں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،کمسن لڑکی سے شادی کے ملزم کی ضمان...

سپریم کورٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کے ملزم سید ظفر علی شاہ کی ضمانت خارج کر دی اور ٹرائل کورٹ کو ملزم کی ساڑھے 14 سالہ لڑکی سے شادی کے معاملے کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ ساڑھے 14 سالہ لڑکی کی شادی کیسے ہو سکتی ہے؟ وکیل ملزم نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق 16 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی جرم ہے، جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ وکیل صاحب آپ اپنے موکل کے جرم کا اعتراف کر رہے ہیں۔ وکیل ملزم نے کہا کہ شرعی قوانین کے تحت ساڑھے 14 سالہ لڑکی کی شادی ہو سکتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ کو اس مروجہ قانون پر اعتراض ہے تو پارلیمنٹ سے ترامیم کرالیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کی کیا سزا ہے؟ وکیل ملزم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر عمر قید کی سزا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عمر 17 سال ہے۔ عدالت نے ملزم سید ظفر علی شاہ کی ضمانت خارج کر دی اور ٹرائل کورٹ کو ملزم کی ساڑھے 14 سالہ لڑکی سے شادی کے معاملے کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپشن کیس،چیئرمین ای او بی آئی آئندہ سماعت پ...

ای او بی آئی پراپرٹی کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین ای او بی آئی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے سیکرٹری ای او بی آئی اور بورڈ ممبران کو بھی طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ای او بی آئی پراپرٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ای او بی آئی میں کرپٹ پریکٹس جاری ہے، ای او بی آئی میں کرپشن کی وجہ سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ای او بی آئی وفاقی ادارہ ہے تو چیئرمین کون ہے اور کہاں ہوتے ہیں؟ حکام ای او بی آئی نے کہا کہ ای او بی آئی میں چیئرمین ناہیدہ درانی ہیں جو کراچی میں ہوتی ہیں، چیئرمین ای او بی آئی اور سیکرٹری کے علاوہ 16 بورڈ آف ٹرسٹیز ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیئرمین اور سیکرٹری ای او بی آئی یہاں نہیں آسکتے تو کراچی رجسٹری سے پیش ہوں، چیئرمین ای او بی آئی تیاری کر کے آئیں اور تمام معاملات کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی اتنا غیر منظم کیوں ہے یہ بھی عدالت کو بتائیں، ای او بی آئی پراپرٹی معاملات پر تعاون نہیں کر رہا ہے، لوگوں کی جائیدادیں لی ہیں تو ای او بی آئی اسے حل کیوں نہیں کر رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ای او بی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے سیکرٹری ای او بی آئی اور بورڈ ممبران کو بھی جمعرات کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا آپریشن، 2 دہشت...

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ بگوانی چوکی کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ اور 4 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے، جس کو ادارے نے ناکام بنادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس اور شہریو...

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور شہریوں میں تصادم ہو گیا۔ عدالتی حکم پر انسداد تجاوزات سیل، پولیس اور ہیوی مشینری آپریشن کے لیے علاقے میں پہنچی تو شہریوں کی جانب سے شدید پتھراو کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کر دی گئی، انسداد تجاوزات سیل نے ہیوی مشینری کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا عمل شروع کر دیا۔ کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، پلاٹوں کو واگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، گلستان جوہر بلاک 10 میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی واگزار کرایا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ صدر مملکت کے پلاٹ پر ایک مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے، پہلے مرحلے میں تقریبا 2 ہزار پلاٹس پر سے قبضہ چھڑانا ہے، قبضہ شدہ زمین پر گھر، دکانیں اور دیگر پختہ تعمیرات ہیں۔ دوسری جانب مظاہرین گھروں کی چھتوں سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر پتھراو کرتے رہے۔ مظاہرین کے پتھرا سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ جانے والی سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ کچی آبادی کے تمام دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں، گھر سے متعلق کیس اس وقت عدالت میں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پلاٹ ہم نے کے ڈی اے سے خریدے تھے، جب یہ گھر بن رہے تھے تو انتظامیہ، پولیس اور کے ڈی اے کہاں تھی، 20 سے 25 سال ہو گئے ہم یہیں رہ رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس آپریشن سے قبل ہمیں آگاہ نہیں کیا، اچانک پولیس کی نفری ہمارے گھر خالی کرانے آ گئی، ہمیں اپنے گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے، حکومت نوٹس لے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سے کے ڈی اے چالان کی مد میں پیسے لیتی رہی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظام...

پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ہے، درخواست کے متن میں مینار پاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے، جلسیکی سکیورٹی کے لییانتظامات کیے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جمع کروائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پر امن ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 39کارروائیا...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 39کارروائیوں کے دوران 33.302 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1652.968کلوگرام منشیات اور 1846لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا۔ کاروائیوںمیں2 خواتین اور 3 مفروران سمیت 45ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 13 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 23.032 کلوگرام ہیروئن، 1531.140کلوگرام چرس ،67.9کلو افیون ،28.011کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،8گرام کوکین ،530عدد ایکسٹسی گولیاں ،8320عدد زینیکس گولیاں ، 1065عدد ولیم گولیاں ، 8گرام کیفین اور 1846لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ شامل ہیں۔بلوچستان نے8کاروائیوں میں1092.200کلوگرام منشیات اور 1846لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں21کلو ہیروئن ، 1048.200کلوچرس،23کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 1846لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ شامل ہیں ۔سندھ نے 7کاروائیوں میں312.746کلو منشیات برآمدکر کے3 مفروران سمیت 10ملزمان کو گرفتارکر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

برآمدہ منشیات میں309.5کلو چرس ، 1.106کلو میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)، 7840عدد زینیکس گولیاں ،1060عدد ولیم گولیاں اور 75عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔راولپنڈی نے 10کاروائیوںکے دوران 141.677کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں63.6کلو افیون ،0.532کلو ہیروئن ، 76.900کلو چرس،305 گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)،8گرام کوکین ،8گرام کیفین ،242گرام ویڈاور140عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں ۔پنجاب نے9کاروائیوںکے دوران 64.205کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمدہ منشیات میں1.5کلو گرام ہیروئن ، 58.400کلو گرام چرس،300 گرام افیون ، 3.6کلو میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )،150گرام ویڈ ، 315عدد ایکسٹیسی گولیاںا ور 480عدد زینکس گولیاں شامل ہیں ۔خیبر پختونخوا نے5کاروائیوںکے دوران 42.140کلو منشیات برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 4کلو افیون اور کلوچرس اور38.140 شا مل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی تعریف

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دبا وکے باوجود جس طرح الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا وہ قابلِ تعریف ہے،آر اوز سے انکار کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے، الیکشن کے لیے آر اوز کے طور پر جوڈیشل افسران دیئے جائیں، ہماری الیکشن کمیشن پر تنقید رہی ہے، عمران خان پر اس وقت 83 کیسز ہیں، کیسے ممکن ہے کہ ایک بندہ اتنے کیسز میں پیش ہو سکے۔منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہمارا ذاتی جھگڑا نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے تمام تر دباؤ کے باوجود انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ، الیکشن کمیشن کے اس کردار کو ہم نے سراہا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور سی سی پی او لاہور کو کٹہرے میں آنا ہوگا ، الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ کسی طور پر نگران حکومت کا کردار نہیں ، ہم ظل شاہ کے خون کو کبھی بھولنے نہیں دینگے ، نگران وزیراعلیٰ کو بھی اس خون پر جواب دینا ہوگ ا، کل کی ریلی نے عوام کا موڈ بتادیا کہ وہ کہاں کڑے ہیں، ایک ہی ادارہ ہے جو آئین بچا سکتا ہے وہ سپریم کورٹ ہے

سپریم کورٹ کے جج صاحبان اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ کے سب سے بڑے بینفشری شریف خاندان اور آصف زرداری ہے ، توشہ خانہ کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کی گئی ہے ، ہمیں توشہ خانہ کے 2002سے پہلے کے ریکارڈ کا انتظار ہے ، عمران خان پر 83مقدمات درج ہیں، ہر کیس میں پیش ہونا کیسے ممکن ہے ، نواز شریف ، مریم نواز، عمران کان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے معافی مانگیں ، مجھے نوٹس بھیجے گئے آپ نے کیوں کہا کہ مریم نواز کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ، ایف آئی اے کا ادارہ مریم نواز کا منشی بنا ہوا ہے ، ایف آئی اے نوٹس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررہا ہوں ، اس وقت 2معاملات پر جوڈیشنل کمیشن کی ضرورت ہے ، توشہ خانہ کے تمام حقائق کے سامنے لائے جائیں ، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ، انسانی حقوق کی پامالی کو سپریم کورٹ ہی بچا سکتی ہے ، مریم نواز کے مشورے پر اربوں روپے لگا کر توشہ خانہ پر مہم چلائی گئی ، فواد چوہدری نے کہا کہ سیشن عدالت کے عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے ہیں، کیا ہم کالعدم جماعت ہیں ہمیں بھی سیاست کا حق ہے ، کچھ شرم ہوتی ہے ٹوئٹر پر مریم نواز اپنے منشی سے کہتی ہے کہ نوٹس جاری کرو ، اب بلا 22کروڑ عوام کے ہاتھوں میں ہے ، پی ڈی ایم آگے عوام پیچھے پیچھے ہے -

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات چند روز م...

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوجائے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے ۔ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔ رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ کل پاکستان کے انرجی ڈائیلاگ ہونے والا ہے جبکہ جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان موسمیات پر مذاکرات ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں 16 ایکڑ پر مشتمل مینگروو جنگل ک...

بلوچستان کے علاقے سونمیانی مارش ڈیم میں 16 ایکڑ پر مشتمل مینگروو جنگل کو کامیابی سے بحال کر دیا گیا ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (SCSIO) کے ساوتھ چائنا سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی نے پاکستان میں مینگروو بائیو ڈائیورسٹی اور مینگروو بحالی ڈیموسٹریشن زونز کی تعمیر کو فروغ دیاہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایس سی ایس آئی او "جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں ڈٹیا بیس کنسٹرکشن آف مینگروو بائیو ڈائیورسٹی اینڈ اینٹی پولیشن ایکالوجیکل ریسٹوریشن ڈیموسٹریشن زونز کے عنوان سے ایک پروجیکٹ کی قیادت کر رہا ہے، جو پاکستان میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (LUAWMS) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، تحقیقی ٹیم نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی آر اینڈ ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تاکہ پاکستان میں تباہ شدہ ساحلی زمینوں کو بحال کرنے کے لیے مینگروو انسداد آلودگی ماحولیاتی بحالی جنگلات کی ٹیکنالوجی کو لاگو کیا جا سکے۔ پاکستانی فریق نے سونمیانی مارش ڈیم کے علاقے میں 16 ایکڑ سے زائد م مینگروو بائیو ڈائیورسٹی اینڈ اینٹی پولیشن ایکالوجیکل ریسٹوریشن ڈیموسٹریشن زونز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جس نے مقامی مینگرووز کے تحفظ اور ترقی کو موثر طریقے سے فروغ دیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مینگرووز، زمین پر سب سے زیادہ پیداواری اور متنوع ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک کے طور پر، سیلاب کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو غیر حاضر ہونے کی صورت میں سالانہ 39 فی صدزیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کے مطابق مینگرووز غیر معمولی کاربن سنک ہیں، جن میں ٹروپیکل جنگلات سے تین سے پانچ گنا زیادہ کاربن ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ وہ عالمی سطح پر 120 ملین سے زیادہ لوگوں کے روزگار کو بھی برقرار رکھتے ہیں اور 3,000 سے زیادہ مچھلیوں کی انواع کے لیے رہائش فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان کے دو صوبے سندھ اور بلوچستان، منفرد ساحلی ماحولیاتی نظاموں سے مالا مال ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی کافی مقدار کو جذب اور اسے برقرار رکھنے کی قابل ذکر صلاحیت رکھتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسزکی فراہم کردہ ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے میرین سائنس سکول نے بلوچستان کے سونمیانی مارش ڈیم کے علاقے میں مینگروو کے پودے لگانے کے منصوبے اور ماہی گیر برادری کی شمولیت کی تقریب کا اہتمام کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پروفیسر محمد بلوچ اور میرین سائنس سکول کے ممبران نے بھی تقریب کے دوران ماہی گیر کمیونٹی سے ان کے روزگار کے بارے میں بات چیت کی۔ پروفیسر محمد بلوچ نے کہا کہ مینگرووز ماہی گیری پر مبنی ذریعہ معاش، ایندھن کی لکڑی، جانوروں کا چارہ فراہم کرتے ہیں اور قدرتی آفات کے خلاف قدرتی رکاوٹ کا کام کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اور سندھ میں 80,000 ہیکٹر اراضی پر چین...

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں 80,000 ہیکٹر اراضی پر چینی ہائبرڈ کینولہ کی کاشت، اس سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ بچانے اور دسیوں ہزار ٹن خوردنی تیل میں مدد کرے گی، اس کینولہ کی پیداوار مقامی کینولہ سے دس گناہ زیادہ ہے ، چینی کمپنی کے ڈائریکٹر چو شو شنگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کرر ہے ہیں تاکہ اسمارٹ زراعت کو مئو ثر بنایا جاسکے ، ہم میک ٹو آرڈر (MTO) کے ذریعے کینولا انڈسٹری چین تیار کریں گے۔ پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ پاکستانی کینولا کے کسانوں کے لیے ایک سلسلہ وار فیلڈ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں چینی ہائبرڈکینولہ کی کاشت کرنے والے زمیندار ناصر چیمہ کے ڈیری فارم پر کسان، بیج تقسیم کرنے والے اور زرعی تکنیکی ماہرین ہائبرڈ کینولا کی کاشت اور کٹائی کی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری کے لیے جمع ہوئے۔ گوجرانوالہ میں فیلڈ ڈے پاکستانی کسانوں کے لیے پہلی فیلڈ ٹریننگ تھی جس کا اہتمام کمپنی نے کیا ۔ آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں تقریباً 5 سے 10 ہزار گھرانوں کے لیے تقریباً 50 ایسے تربیتی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ چین کی ووہان چنگفا ہیشینگ سیڈ کمپنی کے فراہم کردہ بیجوں کے ساتھ ہائبرڈ کینولا اس سال پاکستان میں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 80,000 ہیکٹر اراضی پر لگایا گیا ہے ۔ اگلے مہینے کے آغاز میں ایک بمپر فصل کی توقع ہے جو دسیوں ہزار ٹن خوردنی تیل میں مدد کرے گی، اور ہاتھ سے کٹائی کے ساتھ ساتھ چین سے لائی کی گئی مشینی کٹائی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ کینولا کاشت کرنے والے کسان ناصر چیمہ نے بتایا کہ ہم اس ہائبرڈ قسم-021C HC سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں۔

سرسوں یا کینولا کے دیگر پودوں کے مقابلے اس کی شاخیں بہت زیادہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ اوسطاً 35 من فی ایکڑ فراہم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فصل کا دورانیہ دوسروں کے مقابلے میں 8 سے 10 دن کم ہے، اور اس کا تیز ہوا سے گرنے کا زیادہ امکان نہیں ے ۔ چینی بیج کمپنی کے ڈائریکٹر چو شو شنگ نے بتایا کہ یہ تقریب مقامی کسانوں کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کو کم کرنے میں ہماری مدد کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اگلے مرحلے میں مقامی ریفائنریوں اور کسانوں کے ساتھ شراکت داری اور چین کی جدید کٹائی اور دبانے والی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروا کر ہم میک ٹو آرڈر (MTO) کے ذریعے کینولا صنعتی سلسلہ تیار کریں گے ۔ 2021 سے 2022 تک پاکستان نے تقریباً 3.6 بلین ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کیا، جو ملک کی کل سپلائی کا 89 فیصد ہے۔ اگلے سال میں، کمپنی کا مقصد 130,000 ٹن کینولا کے بیجوں کا ہے، جس سے 80 ملین ڈالر مالیت کا 49,000 ٹن خوردنی تیل پیدا ہوگا۔ پاکستان میں کھانے کے تیل کی سالانہ کھپت تقریبا 50 لاکھ ٹن ہے لیکن مقامی منڈی میں تیل دار اجناس کی کم معاشی صلاحیت کے سبب کاشتکار اسے ترجیح نہیں دیتے۔ ملک کی طلب کو پورا کرنے کے لئے تقریبا 89 فیصد تیل درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر سالانہ 3.6 ارب امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

ملک میں خوردنی تیل کی طلب پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے میں مدد کے لیے چینی کمپنی ووہان چنگفا ہیشینگ سیڈ اور ایک پاکستانی کمپنی ایویول گروپ مشترکہ طور پر پاکستانی کاشتکاروں کو اعلی معیار کے ہائبرڈ بیج فراہم کررہے ہیں۔ ایو یول گروپ کے شعبہ مارکیٹنگ کے سربراہ غضنفر علی نے بتایا کہ انہیں مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والی، اچھی پیداوار کی حامل اور انسانی صحت کے لیے اچھی قسم تیار کرنے میں 10 برس لگے۔ انہوں نے فصل کی صلاحیت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فصل کاشتکاروں کو زیادہ منافع دیتی ہے ۔ اس کا 2 کلو گرام کا معیاری پیک 2 ایکڑ زمین پر کاشت کے لئے کافی ہے اور کسان اس میں سے 1.5 ٹن پیداوار حاصل کرسکتا ہے جو اس وقت پاکستان میں دستیاب دیگر اقسام کی پیداوار سے 10 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس،تحریک انصاف نے درگزر...

پاکستان تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی میں درگزر کرنے کی استدعا کر دی۔ الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عمران خان اور فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری اور اسد عمر کے وکیل انور منصور بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے توہین الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کیس قابل سماعت ہونے پر الیکشن کمیشن فیصلہ دے ، الیکشن کمیشن اس کیس کی قانونی حیثیت کا پہلے فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کیسز کی کارروائی ختم کرے۔ عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی، فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہو جائیں گے۔

ممبرپنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان نے رہنا ہے، ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم کسی کی تعریف یا گالی دینے سے متاثر نہیں ہوں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے آنا تھا مگر سکیورٹی مسئلہ ہے، اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، میں عمران خان کی طرف سے بھی حاضر ہوا ہوں، صبح اٹھتے ہیں تو روزانہ نئے مقدمات درج ہوتے ہیں۔ ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ معاملات سیاسی جماعتوں نے ٹھیک کرنے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ صرف تنقید سنتے ہیں تعریف نہیں سنتے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے صرف الیکشن کمیشن کھڑا ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پوائنٹ ٹو پوائنٹ بات کرتے ہیں الیکشن کمیشن سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف نے کے پی میں 30 اپریل کے ضمنی ان...

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات چیلنج کردیے۔ پی ٹی آئی ممبران نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو این اے 22، 24 اور 31 پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جنرل الیکشن سے 120 دن سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر الیکشن کروانا ہوتا تو 120 دن کے اندر تاریخ دیتے، مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی منظوری کے لئے ذاتی حیثیت میں نہیں سنا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ 30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے، ضمنی انتخابات سے نا صرف پیسہ کا ضیا ہو گا بلکہ آئین سے انحراف بھی ہوگا اور کئی آئینی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ،شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند...

کوئٹہ میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت قومی توانائی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری توانائی بشیر باذئی،چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی توانائی پالیسی اور توانائی بحران کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق شہر کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ مرکزی کاروباری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شہر کے دیگر نواحی علاقوں میں ساڑھے 8 بجے کاروبار بند کر دیئے جائیں گے، شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کو پابند بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف ائی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی سانحے کا...

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی سانحے کے مرکزی ملزم محمد سعید الیاس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے دو بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں جو لیبیا سے کشتی کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجواتے ہیں، مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے 20 سے 25 لاکھ وصول کیے تھے۔ خیال رہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تمام افراد کو ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جج دھمکی کیس،عدالت نے 16 مارچ تک عمران خان ک...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد سے روکتے ہوئے 6 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر 16 مارچ تک عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے جبکہ وکلا کو سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ دوران سماعت، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں عمران خان کے وکلا پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے نعیم پنجوتھہ اور انتظار پنجوتھا پیش ہوئے۔ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات تمام قابلِ ضمانت ہیں، جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے کیا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کے وکلا کو عدالتی دستاویزات ٹھیک کرکے دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990 سے 2001...

لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کی تفصیلات کے لیے درخواست پر 13مارچ کی سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پیش کرنیکی ہدایت کردی۔ جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ توقع نہیں ہے کہ کسی کوبھی مقدس گائے سمجھا جائیگا، وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کابینہ نے تحائف کے ذرائع کو کلاسیفائیڈ رکھنیکا فیصلہ کیا ہے، سرکاری وکیل کابینہ کے فیصلے سے متعلق دستاویزات ریکارڈ پر لائیں جس کا جائزہ لیا جائیگا۔ عبوری حکم نامے کے مطابق کابینہ کے سیکشن افسر نے بتایا کہ 1990 سے 2001 کا ریکارڈ جزوی طور پر مکمل ہے، 1990سے 2001 کے ریکارڈ کا آئندہ سماعت پر اوپن کورٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس ریکارڈ کی دستیابی آئندہ سماعت پر یقینی بنائی جائے۔ درخواست پرسماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تبدیلی سرکار نہ آتی تو آج پاکستان کا شمار تر...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر 2018 کی تبدیلی نہ آتی تو آج پاکستان کا شمار دنیا کی تیز ترین ترقی کرتی معیشتوں میں ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی ناممکن ہے، 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو ملک میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ جیسے بڑے مسائل تھے، مسلم لیگ(ن)نے گزشتہ دور میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، دنیا بھر کے سرمایہ کار سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار تھے، بدقسمتی سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو روکا گیا، ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے ہمیں جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا، ہم نے خلوص سے ریاست کو بچایا، پائیدار ترقی کے حصول کیلئے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جو ملک ہم سے پیچھے تھے وہ اپنی ایکسپورٹ بڑھا کر آگے نکل گئے، پاکستان کو زراعت کے شعبے پر دھیان دینا ہوگا، جس لحاظ سے آبادی بڑھ رہی ہے 2050 تک دنیا میں 2 ارب لوگ زیادہ آجائیں گے، برآمدات میں اضافہ کیے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا، مینار پاکستا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا، مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اس کی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی، جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا، 90 دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی، 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے، امریکا سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقاب...

اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔ ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی ہی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردئیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی جانب سے کامیاب ریلی پر اہلِ لاہ...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ اہلِ لاہور، خصوصا 7 گھنٹوں تک ہماری ریلی کے ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ مجرموں کا گروہ اور ان کے سرپرست ہم سے اتنے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے انکار کرتے رہے، 8 مارچ کو ہمارے کارکنان پر پرتشدد حملہ کیا اور ظلِ شاہ کے دورانِ حراست قتل کے مرتکب ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، طاقت کیایوان PTI کی سیاسی قوت اور اسے میسرعوامی تائید سے لرز رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے یا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے علاوہ مجرموں کا گروہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمیقائم کرتا چلا جا رہا ہے تاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ پالیسی2023 فوری نافذ ، 300 ڈالر سے...

حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی جس کے بعد کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں، زیورات اور قیمتی تحائف حاصل کرنے پر پابندی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان، ججز، سول و ملٹری افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد ہو گی، علاوہ ازیں ان افراد پر ملکی و غیر ملکی شخصیات سے کیش بطور تحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے اطلاق کے بعد مجبورا کیش تحفہ وصول کرنے پر پوری رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ تحائف کے طور پر ملنے والی گاڑیاں اور قیمتی نوادرات کوئی بھی شخصیت خریدنے کی مجاز نہیں ہو گی۔ علاوہ ازیں تحائف میں ملنے والی گاڑیاں سنٹرل پول میں جبکہ قیمتی نوادرات سرکاری مقامات پر سجائے جائیں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان، ججز، سول و ملٹری افسران 300 ڈالر سے کم مالیت کا تحفہ مارکٹ ویلیو پر خریدنے کے مجاز ہوں گے اور 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف ریاست کی ملکیت اوپن آکشن کے ذریعے عوام بھی خرید سکیں گے۔ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے اطلاق کے بعد اب سونے اور چاندی کے سکے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے کردیئے جائیں گے، صدر و وزیراعظم کے سوا دیگر شخصیات پر اپنے اہل خانہ کیلئے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔ توشہ خانہ پالیسی کی خلاف ورزی پر متعلقہ شخصیت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وزارت خارجہ کے افسران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کابینہ ڈویژن کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین ایف بی آر کے ماہر افسران اور نجی فرم سے کروایا جائے گا، تحفے میں ملنے والے اسلحے کی مالیت کا تعین نجی فرم اور پی او ایف کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ تحفے کی ملکیت اسی کی ہوتی ہے جس کو...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ تحفے کی ملکیت حکومت پاکستان کے پاس نہیں ہوتی، تحفے کی ملکیت اس شخص کی ہوتی ہے جس کو تحفہ ملتا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں، سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے، تحفے کو حاصل کرنے کیلئے قانون کے مطابق رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ تحفے کی رقم کا تعین حکومت پاکستان ہی کرتی ہے، حکومت پاکستان اگر یہ سمجھتی ہے کہ میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا یا رقم ادا نہیں کی تو میرے خلاف ضرور کارروائی کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش نئی پارٹی بنانے کی نہیں ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان پارٹیوں میں خود کفیل ہے، پاکستان میں 140 پارٹیاں موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ حقیقت پسندی سے کام کرے تو قیدیوں کا ت...

تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ حقیقت پسندی سے کام کرے تو تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہو جائے گا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یہ بات امریکہ کی جانب سے دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا بیان مسترد کیے  جانے کے ردعمل میں پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں  کہی۔

کنعانی نے کہا کہ ایران ایک انسانی مسئلہ کے طور پر امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔

قیدیوں کے تبادلے جیسے بعض امور کے حوالے سے ہم پہلے ہی (امریکہ کے ساتھ) معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں دونوں فریقوں نے ایک تحریری معاہدے کو حتمی شکل دی تھی جس پرامریکی فریق نے دستخط کیے تھے۔

 کنعانی نے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور تہران پر سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق بات چیت کے نتائج سے قطع نظر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا لیکن امریکیوں نے بعد میں اس معاملے کو جوہری مذاکرات سے جوڑ دیا۔

جوہری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئےکنعانی نے کہا کہ تہران کا موقف ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے سابقہ ریکارڈ کے پیش نظر کسی بھی نئے معاہدے کے لیے امریکہ کی سنجیدگی کو یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن سے قابل تصدیق ضمانتیں حاصل کرنا ضروری ہے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-اسلام آباد-ڈاگ شو

اسلام آباد میں ڈاگ شو کے دوران ایک خاتون اپنے کتے کے ساتھ کھیل رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ژی جیانگ-ہانگ ژو-منگ چھیان چائے

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے لونگ جنگ گاؤں میں چائے کے باغ میں چائے چننے والے کارکن  لونگ جنگ چائے کی پتیوں کی کٹائی کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیمرون-یاؤندے-سینیٹ انتخابات

کیمرون کے یاؤندے میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران ایک پولنگ سٹیشن پر ایک ووٹر بیلٹ باکس میں ووٹ ڈال رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن -سینٹ پیٹرک ڈے- پریڈ

لندن میں سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر پریڈ میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-یوگیاکارتا-ماؤنٹ میراپی-آتش فشاں پ...

انڈونیشیا کے یوگیاکارتامیں سلیمان ضلع کے گاؤں پورووبیننگون میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے دوران لاوا نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آبنائے پار معمول کے تبادلوں کی جلد بحالی کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب  کے مابین معمول کے تبادلوں کی جلد بحالی اور باقاعدہ تعاون مشترکہ خواہش ہے اور اس کے لیے دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

لی نے یہ بات  پیر کے روز چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی ہے۔

لی نے کہا کہ چینی مین لینڈ کی جانب سے ایک چین کے اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کی بنیاد پر آبنائے کے پار اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھا جا ئے گا۔

انہوں نے اس  امید کا بھی اظہار کیا  کہ تائیوان کے مزید ہم وطن اور کاروبار مین لینڈ  آئیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ نہ صرف مین لینڈ  پر آنے کے لیے تیار ہیں بلکہ مقامی برادریوں  میں ضم ہونے اور بہتر ترقی کے حصول کے قابل بھی ہیں۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سالہا سال سے جاری سعودی ایران اختلافا...

دمشق(شِنہوا)شام کے سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک معاہدے کی ثالثی میں کامیابی کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری کشمکش کا خاتمہ ہوا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اس طرح کی کوشش تقریباً تمام موجودہ علاقائی بحرانوں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔

جمعہ کو چین، سعودی عرب اور ایران  کے اعلان کے مطابق 6 سے 10 مارچ تک بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے بعد فریق ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس میں دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران دونوں نے 2021 اور 2022 کے درمیان مذاکرات کے متعدد دوروں کی میزبانی کرنے پر عراق اور عمان اور چینی رہنماؤں اور چینی حکومت کی میزبانی، حمایت اور مذاکرات کی کامیابی میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں تناؤ طویل عرصے  تک جاری رہا اور سعودی عرب نے ایران  کے ساتھ 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

شامی تجزیہ کاروں نے کہا کہ سعودی ایران کے ٹوٹے ہوئے تعلقات کو درست کرنا خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے اور اسی لیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں چین کے کردار کو "تاریخی" کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دمشق میں مقیم ایک شامی سیاسی تجزیہ کار اسامہ ڈانورا نے کہا کہ ہم اس خطے کی تاریخ میں پہلی بار چین کی موثر موجودگی کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو ایک مفاہمت کے سرپرست کے طور پر ہے یا دو اہم علاقائی ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تصادم کو ختم کرنے کے لیے ہے۔

ڈانورا نے کہا کہ چین یہ اہم کامیابی دونوں ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی بدولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

شام پر اثرات کے حوالے سے ڈانورا نے کہا کہ یہ مفاہمت ملک میں 12 سال سے جاری بحران پر مثبت انداز میں عکاسی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ تعطل کا آغاز ہو سکتا ہے۔

شام کے سیاسی ماہر محمد العمری نے کہا کہ چین سعودی عرب اور ایران کے درمیان اشتعال انگیزی کو کم کرنے کی اہمیت کو سمجھتا ہے تاکہ ان کی بات چیت میں ثالثی کی جائے جو کہ شام، عراق، لبنان اور یمن جیسے خطے کے مختلف حصوں میں بحرانوں کا حل تلاش کرنے پر مثبت انداز میں عکاسی کرے گی۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سالہا سال سے جاری سعودی ایران اختلافا...

دمشق(شِنہوا)شام کے سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک معاہدے کی ثالثی میں کامیابی کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری کشمکش کا خاتمہ ہوا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اس طرح کی کوشش تقریباً تمام موجودہ علاقائی بحرانوں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔

جمعہ کو چین، سعودی عرب اور ایران  کے اعلان کے مطابق 6 سے 10 مارچ تک بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے بعد فریق ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس میں دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران دونوں نے 2021 اور 2022 کے درمیان مذاکرات کے متعدد دوروں کی میزبانی کرنے پر عراق اور عمان اور چینی رہنماؤں اور چینی حکومت کی میزبانی، حمایت اور مذاکرات کی کامیابی میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں تناؤ طویل عرصے  تک جاری رہا اور سعودی عرب نے ایران  کے ساتھ 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

شامی تجزیہ کاروں نے کہا کہ سعودی ایران کے ٹوٹے ہوئے تعلقات کو درست کرنا خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے اور اسی لیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں چین کے کردار کو "تاریخی" کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دمشق میں مقیم ایک شامی سیاسی تجزیہ کار اسامہ ڈانورا نے کہا کہ ہم اس خطے کی تاریخ میں پہلی بار چین کی موثر موجودگی کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو ایک مفاہمت کے سرپرست کے طور پر ہے یا دو اہم علاقائی ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تصادم کو ختم کرنے کے لیے ہے۔

ڈانورا نے کہا کہ چین یہ اہم کامیابی دونوں ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی بدولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

شام پر اثرات کے حوالے سے ڈانورا نے کہا کہ یہ مفاہمت ملک میں 12 سال سے جاری بحران پر مثبت انداز میں عکاسی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ تعطل کا آغاز ہو سکتا ہے۔

شام کے سیاسی ماہر محمد العمری نے کہا کہ چین سعودی عرب اور ایران کے درمیان اشتعال انگیزی کو کم کرنے کی اہمیت کو سمجھتا ہے تاکہ ان کی بات چیت میں ثالثی کی جائے جو کہ شام، عراق، لبنان اور یمن جیسے خطے کے مختلف حصوں میں بحرانوں کا حل تلاش کرنے پر مثبت انداز میں عکاسی کرے گی۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجد ید شباب کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے  پر زور دیا ہے۔

صدرشی نے پیر کے روز 14ویں قومی عوامی  کانگریس کے پہلے سیشن  کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آج کے اس دن سے لے کر 21ویں صدی کے وسط تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی ) اور تمام چینی عوام کا بنیادی  کام ہر لحاظ سے چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانا اور تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کو آگے بڑھانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجد ید شباب  کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری تاریخی طور پر ہماری نسل کو دی گئی ہے۔

صدرشی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20ویں قومی کانگریس میں کیے گئے اسٹر یٹجک  فیصلوں کے مطابق چین کی جدیدیت  کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیو چھوان ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین، شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کر دیا گیا۔ (شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مڈغاسکر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 22 ا...

انتاناریوو(شِنہوا) جنوبی افریقہ میں مڈغاسکر کے ساحل کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے سے کم سےکم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

مڈغاسکر کی میری ٹائم اینڈ ریور پورٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی جس میں کل 47 افراد سوار تھے ہفتہ کو مڈغاسکر کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک حادثے کے باعث الٹ گئی۔

حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار افراد میں سے 23 کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان کے مطابق کشتی فرانس کے سمندر پار جزیرے مایوٹ جا رہی تھی۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی اقتصادی ترقی کا اہم محرک ہے :سینئر...

ہیفے (شِنہوا) میٹریلزسائنسز میں دنیا کی سرکردہ کمپنی کورننگ نے چین کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،کورننگ گریٹر چائنہ کے صدر اور جنرل منیجرلیوژی فیی کا کہنا ہے کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے اور یہ کہ ہم  ملک کی اقتصادی اور اپنی ترقی کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ امریکہ کی شیشہ سازی اور سیرامکس بنانے والی کمپنی  1980 میں چین میں اپنے پہلے سیلز آفس کے قیام کے بعد سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج چین کے 17 شہروں میں کمپنی کی 21 مینوفیکچرنگ سہولیات، ایک تحقیقی مرکز اور  ایک ٹیکنالوجی سینٹر قائم ہے،جن میں 6ہزار سے زیادہ ملازمین کام کررہے ہیں۔

لیو نے کہا کہ کارننگ نے پچھلی دہائیوں میں چینی مارکیٹ میں تیزرفتار ترقی کی ہے، اور وہ چینی معیشت کی مضبوط لچک اور زبردست قوت سے متاثر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، کمپنی بھی ترقی کر رہی ہے، اس کا سیلز اور مینوفیکچرنگ سسٹم اور یہاں کی صلاحیت بہت مکمل اور جدید ہوتی جا رہی ہے۔ لیو نے کہا کہ چین واحد جغرافیائی مارکیٹ ہے جہاں ہمارے تمام پانچ مارکیٹ رسائی کے پلیٹ فارمز اور امریکہ سے باہر ابھرتے ہوئے کاروبار کے لیے کاروباری موجودگی ہے۔ ان کا کہنا تھا  کہ چین کارننگ کی سب سے اہم اسٹریٹجک مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں