• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی صدر کی جانب سے کرسٹوڈولائڈز کو قبرص کی...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ  نے نیکوس کرسٹوڈولائڈز کو قبرص کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔صدرشی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور قبرص دیرپا دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلی سطح کی ترقی کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔شی نے کہا کہ وہ چین اور قبرص تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور صدر کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور قبرص کی اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ د یتے ہوئے ا سے نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے تاکہ اس سے  دونوں ملکوں کے لوگوں کو مزید فوائد پہنچ سکیں۔

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، کلاس روم کے بغیر تعلیم کا عمل جا...

کابل (شِنہوا)افغانستان کے ایک نوجوان استاد نے دارالحکومت کابل میں 300 مقامی لڑکیوں اور لڑکوں کو سخت سردی میں رضاکارانہ تعلیم فراہم کی ہے۔طلباباہر قالین پر بیٹھتے اور اپنے استاد کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔مشکل حالات میں کلاس روم کے بغیر تعلیم فراہم کر تے ہو ئے استاد نے طلبا کو پڑھائی میں ثابت قدم رہنے میں رہنمائی فراہم کی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان ، ٹرین تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تع...

ایتھنز (شِنہوا)یونان کے وسطی علاقے میں مسافر اور مال بردار گاڑی کے درمیان تصادم میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور دیگر 85 زخمی ہو گئے۔قومی نشریاتی ادارے ای آرٹی کے مطابق زخمیوں میں سے 25 کی حالت نازک ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔یونان کے قومی خبر رساں ادارے اے ایم این اے نے بتایا ہے کہ ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی مسافر ٹرین اور مال بردار گاڑی یونان کے چوتھے سب سے بڑے شہر لاریسا کے قریب انجیلی سموس علاقے میں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ تصادم کے بعد متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں اور کم سیکم 3 میں آگ لگ گئی۔تھیسالی کے علاقائی گورنر کوسٹاس اگوراسٹس نے ای آر ٹی کو بتایا کہ ویگن 1 اور 2 موجود نہیں تھیں۔ وہ شدید تصادم کے سبب باہر نکل گئی تھیں۔امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور علاقے کے اسپتالوں کو تیار رہنے کا کہا گیا۔

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیاکا 130چینی الیکٹرک بسیں اسمبل کرنے کا م...

نیروبی (شِنہوا)کینیا کی گاڑی ساز کمپنی ، ایسوسی ایٹڈ وہیکل اسمبلرز  (اے  وی اے)2023 میں چین کے گاڑی ساز ادارے بی وائی ڈی کی تیار کردہ 130 الیکٹرک بسیں اسمبل کرے گی۔کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایسوسی ایٹڈ وہیکل اسمبلرز کے منیجنگ ڈائریکٹر میٹ لائیڈ نے شِںہوا کو بتایا کہ اب تک اس نے مقامی مارکیٹ کے لیے 15 بی وائی ڈی الیکٹرک بسیں اسمبل کی ہیں جو پرزوں کی شکل میں درآمد کی گئی تھیں۔لائیڈ نے الیکٹرک وہیکل فورم کے دوران  گفتگو میں بتایا کہ بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس کی گاڑیوں کا معیار بہت بلند ہے۔لائیڈ کے مطابق مقامی طور پر اسمبل شدہ بی وائی ڈی بسیں اعلی حفاظتی معیار پر پورا اترتی ہیں اور اس سے کینیا میں روڈ سیفٹی میں مجموعی طور پر اضافہ ہوگا۔ ان کی کمپنی نے بی وائی ڈی کی تکنیکی مشاورت سے گاڑی سازی کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایوب ریسرچ کی سرسوں، کینولہ اور رایا کی 40سے...

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ تیلدار اجناس نیسرسوں، کینولہ اور رایا کی 40سے زائد نئی اقسام متعارف کروا دی ہیں۔ادارے نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ 50سے زائد پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کو پری بیسک بیج بھی فراہم کیا ہے۔چیف سائنٹسٹ شعبہ تیلدار اجناس آری فیصل آباد ڈاکٹر محمد ریاض نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال 45لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادنے لائیو سٹاک بالخصوص مرغی اور انڈہ کی برآمدات کیلئے پولٹری فیڈ کی حامل ہائی ویلیو کراپس مکئی اور سویابین کی فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے مقامی اقسام متعارف کروائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے جلدہی خود کفالت کی منزل حاصل کر لے گا جس کیلئے پنجاب ایگری کلچرل ریسرچ بورڈ نے اپنے محدودوسائل میں سے تقریباً100ارب روپے کا آئل سیڈ و سویابین کے منصوبہ کی منظوری دی ہے جبکہ سی پیک ٹومیں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے چائنا پاک تعاون کو مستحکم کیا جا رہا ہے جس سے زراعت اورلائیو سٹاک سمیت فشریز اور پھلوں کی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گاجس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں سمیت پاکستان کی دیہی آبادی کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور کاشتکاروں کی زرعی آمدن میں اضافہ سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے موجودہ مالی سال کے دوران 75ارب سے زائد کا تل برآمد کیا ہے جس میں مزید اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر باہمی تعاون کو فروغ دے کر زرعی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ کے تحت چائنا کی کمپنیاں پاکستان میں کارپوریٹو فارمنگ کے ذریعے مشینی کاشت کے فروغ اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے سرگرم عمل ہیں نیزخوشحال پاکستان،خوشحال زراعت کے لوگو کے تحت ہائی ویلیو کراپس کی کامیاب کاشت اور بعداز برداشت دیکھ بھال سے اعلیٰ کوالٹی کی حامل پیداوار کے حصول سے چائنا کو برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ لائیو سٹاک کا4 سے 6 مارچ تک ساہیوال گا...

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے 4 سے 6 مارچ تک بہادرنگر اوکاڑہ میں ساہیوال گائیوں اور نیلی راوی بھینسوں کے دودھ کے مقابلہ جات منعقدکرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ (توسیع) ڈاکٹر اقبال شاہدکے مطابق اکستانی بھینسیں اچھی پیداوار اور موسمی اثرات کو برداشت کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں تاہم بھینسوں کی افزائش اور پیداواری صلاحیت کے جینیاتی خواص بارے مزید مؤثر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ انڈسٹری، تعلیمی اداروں اور بھینس پال کسانوں کیلئے عمدہ تحقیق کررہا ہے جبکہ اس کے تیار کردہ انمول ونڈا، منرل مکسچر اور یوریا مولیسز بلاک کا معیاربھی نہایت اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند لائیوسٹاک فارمرزکی رجسٹریشن 28 فروری تک مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقابلوں میں جیتنے والے جانوروں کے مالکان کو ہارس اینڈ کیٹل شو میں انعامات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ سازی کا مقصد فارمرز کی حوصلہ افزائی اور پیداوار کے بہترین حصول کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوار اور سوڈان گھاس کے ملاپ سے تیار کیا جانی...

جوار اور سوڈان گھاس کے ملاپ سے تیار کیا جانے والا سبز چارہ سدا بہار موسم گرما کا انتہائی اہم چارہ ہے اور غذائیت سے بھر پور 3سے 4کٹائیاں دینے کی وجہ سے اسے گرمیوں کا برسیم بھی کہا جا تاہے لہٰذامحکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سدا بہار چارے کی مارچ کے آخر تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے بتایا کہ سدا بہار چارہ گرمی اور خشکی کو دوسرے چارہ جا ت کی نسبت زیادہ اچھے طریقے سے برداشت کر سکتا ہے اسلئے اسکی کاشت گرم اور خشک آب و ہوا والے علاقوں میں بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار سدا بہار چارے کیلئے 8سے 10کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور معیار ی بیج فی ایکڑ استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ہائبرڈ قسم ہے اسلئے ہر سال نیا بیج خرید کر ہی اس کی کاشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سدا بہار چارے کی پہلی کٹائی اسکی کاشت کے 60دن بعد کی جاتی ہے جبکہ اس کے بعد ہر 40سے 50دن کے وقفہ سے اس کی کٹائی کر کے چارہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسور کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کی...

مسور کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے پھول نکلنے اورپھلیاں بننے پربروقت پانی لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہر ہ نہ کریں کیونکہ بروقت آبپاشی سے پھول اور پھلیاں زیادہ لگنے سمیت دانے موٹے بنتے ہیں جن سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوتاہے نیز کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد میں مسور کی مخلوط کاشت بھی کرسکتے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں سے کہا کہ مسور کی فصل پر پھول نکلنے اور ٹاڈ بننے کے مرحلہ پر سست تیلے، لشکری سنڈی اور ٹاڈ کی سنڈی کے حملہ کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذاان نقصان رساں کیڑوں کے بروقت تدارک کیلئے کاشتکاروں کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ میں دوبار فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔انہوں نے بتایاکہ سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اورمیٹھا لیسدار مادہ خارج کرتا ہے جس پر کالی پھپھوندی اگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بروقت انسداد کیلئے کسان دوست کیڑوں، کچھوا بھونڈی، لیڈی برڈ بیٹل اور کرائی سوپرالا کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہاکہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈا کلوپرڈ 200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں ملا کر زہر پاشی کریں نیزلشکری سنڈی، لشکر کی صورت میں فصل پر حملہ آورہو کر پتوں اور تنوں میں موجود سبز مادے کو کھا کر پودوں کو ٹنڈ منڈ کردیتی ہیں اسلئے کیمیائی طریقہ انسداد کیلئے ایمامیکٹن 1.9ای سی بحساب 200ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ٹاڈ کی سنڈیاں ابتدامیں پودے میں موجود سبز مادے کو کھاتی ہیں اور بعدا زاں یہ سنڈیاں پھولوں و سبز پھلیوں کو کھاکر نقصان پہنچاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹاڈ کی سنڈی کے تدارک کیلئے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں اورروشنی کے پھندے لگائیں اورلشکری سنڈی وٹاڈ کی سنڈی کے کیمیائی طریقہ انسداد کیلئے ایمامیکٹن 1.9ای سی بحساب 200ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کیاجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضاف...

پوٹیٹو ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ سال کے دوران آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ ہواہے۔ پوٹیٹو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب میں گزشتہ سال کے دوران آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ ہواہے اور آلو کی پیداوار گزشتہ سال کے 27لاکھ ٹن کے مقابلہ میں ساز گار موسمی حالات کے باعث 37لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی آلو مختلف ممالک کو برآمد کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔چونکہ آلو کی بمپر کراپ حاصل ہوئی ہے اس لئے حکومت کی جانب سے اس ضمن میں بھر پور اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ ملکی ضرورت سے زیادہ آلو اور اس کی مصنوعات کی برآمدجلد شروع کر دی جائے تاکہ آلو کے کاشتکاروں کا معاشی تحفظ یقینی بنانے سمیت انہیں فصل کا بہتر معاوضہ مل سکے۔انہوں نے بتایاکہ دیگر غیر ملکی منڈیوں کے علاوہ اس بار ملائیشیا اور سری لنکا کو بھی بڑی مقدار میں آلو برآمد کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت آلو کے برآمد کنندگان کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے بھی آلو کی کوالٹی کے بارے میں برآمد کنندگان کو فوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں تاکہ آلو کی بروقت برآمد ممکن بنائی جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں آسیان ممال...

رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کو پاکستان کی برآمدات 2.3 فیصد بڑھ کر 768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، آسیان ممالک سے پاکستان کی درآمدات مجموعی طور پر 4.88 بلین ڈالر رہی جبکہ تجارتی خسارہ 4.11 بلین ڈالر رہا،ملائیشیا، سنگاپور، ویت نام، تھائی لینڈ، فلپائن، انڈونیشیا، کمبوڈیا، میانمار، لاوس اور برونائی کو برآمدات میں سال بہ سال 34 فیصد کی کمی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کو پاکستان کی برآمدات 2.3 فیصد بڑھ کر 768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملائیشیا، سنگاپور، ویت نام، تھائی لینڈ، فلپائن، انڈونیشیا، کمبوڈیا، میانمار، لاوس اور برونائی کو برآمدات میں سال بہ سال 34 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جوپچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 141 ملین ڈالر کے مقابلے میں 92.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔مالی سال 23 کے پہلے سات مہینوں کے دوران آسیان ممالک سے پاکستان کی درآمدات مجموعی طور پر 4.88 بلین ڈالر رہی جبکہ تجارتی خسارہ 4.11 بلین ڈالر رہا۔ پاکستان کا فلپائن اور کمبوڈیا کے ساتھ تجارتی سرپلس تھالیکن ملائیشیا، سنگاپور، ویت نام، تھائی لینڈ، برونائی، انڈونیشیا، میانمار اور لاوس کے ساتھ تجارتی خسارہ تھا۔

سنگاپور پاکستانی سامان کے لیے سرفہرست مقام رہا۔سنگاپور کو برآمدات جنوری 2023 میں 26.73 ملین ڈالر رہیں جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 42.10 ملین ڈالر سے کم تھیں۔سنگاپور کو پاکستان کی برآمدات جولائی تا جنوری مالی سال 23 کے دوران 2 فیصد بڑھ کر 183.73 ملین ڈالر تک پہنچ گئیںجو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 180 ملین ڈالر سے زیادہ تھیں۔ سنگاپور کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 23 کے پہلے سات ماہ کے دوران 1.63 بلین ڈالر تھا۔گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے جنوری 2023 میں ملائیشیا کو پاکستان کی برآمدات 64 فیصد کم ہو کر 15 ملین ڈالر رہ گئیں۔ مالی سال 22 کا ملائیشیا کے ساتھ تجارتی خسارہ 469.87 ملین ڈالر تھا۔جنوری 2023 میںپاکستان نے ویتنام کو 11.21 ملین ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کیں جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 11.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں 1.6 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ویت نام کی برآمدات مالی سال 23 کے جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی طور پر 145.21 ملین ڈالر رہیں جو کہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 120.19 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں۔ جولائی تا جنوری کے دوران ویتنام کے ساتھ تجارتی خسارہ 11.98 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جنوری کے دوران تھائی لینڈ کو برآمدات 13.15 ملین ڈالر رہیں جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 1.48 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

تھائی لینڈ کو پاکستان کی برآمدات مالی سال 23 کے پہلے سات مہینوں کے دوران 85 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ جولائی تا جنوری مالی سال 22 کے دوران 69 ملین ڈالر سے زیادہ ہیںجو کہ 23 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی خسارہ 360 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جنوری 2023 میں فلپائن کو پاکستان کی برآمدات 6.90 ملین ڈالر رہی جو جنوری 2022 کے دوران 17.21 ملین ڈالر تھیں۔جولائی تا جنوری مالی سال 23 کے دوران فلپائن کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا جنوری مالی سال 22 کے دوران 63.36 ملین ڈالر کے مقابلے میں 74.16 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ فلپائن کے ساتھ 24.53 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔جنوری 2023 میںانڈونیشیا کو برآمدات 13.72 ملین ڈالر رہیںجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.36 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔جولائی تا جنوری کے دوران پاکستان سے انڈونیشیا کو کل برآمدات 80.24 ملین ڈالر تھیںجو کہ 26 فیصد زیادہ ہیں۔ انڈونیشیا کے ساتھ 1.67 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔جنوری 2023 میں کمبوڈیا کو پاکستان کی برآمدات 4.94 ملین ڈالر تک پہنچ گئیںجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.83 ملین ڈالر کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔جولائی تا جنوری مالی سال 23 کے دوران برآمدات 21.20 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 11.20 ملین ڈالر کے مقابلے میں 89 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ کمبوڈیا کے ساتھ 19.37 ملین ڈالرکا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔جولائی تا جنوری تک میانمار، لاوس اور برونائی کو پاکستان کی برآمدات بالترتیب 5.96 ملین ڈالر، 0.53 ملین ڈالر اور 0.38 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال 2022 کے پہلے نو ماہ میں زل لمیٹڈ کی فروخ...

سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں زل لمیٹڈ کی فروخت 49 فیصد اضافے سے 2.9 بلین روپے ہو گئی،مجموعی منافع پہلے نو مہینوں میں 87 فیصد بڑھ کر 382 ملین روپے ہو گیا ،کمپنی دیوالیہ ہونے کی حالت میں، شیئر ہولڈرز کو فی حصص منافع اور آمدنی دینا مشکل ہوگیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں زل لمیٹڈ کی فروخت 49 فیصد اضافے سے 2.9 بلین روپے ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.96 بلین روپے تھی۔مجموعی منافع پہلے نو مہینوں میں 87 فیصد بڑھ کر 382 ملین روپے ہو گیا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 205 ملین روپے تھا۔ نو ماہ کی مدت کے دوران ٹیکس سے پہلے کا نقصان 91 ملین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال21 کی اسی مدت میں 158 ملین روپے کے نقصان سے تھا۔نو مہینوں میں ٹیکس کے بعد کا نقصان 124 ملین روپے تھا۔کمپنی نے تیسری سہ ماہی میں بہتر مارجن اور منافع کا مشاہدہ کیاجس کی بنیادی وجہ خوردہ قیمتوں میں اضافہ اور عالمی اجناس کی شرحوں میں کمی ہے۔ انتظامیہ منافع کو بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کے درمیان سال کے توازن میں شیئر ہولڈر کی قدر پیدا کرنے میں مزید بہتری کی توقع رکھتی ہے۔

تاہم اس کا انحصار روپے اور ڈالر کی برابری پر ہے جو خام مال کی قیمتوں، مجموعی سیاسی ماحولیاتی نظام اور ملک میں مہنگائی کے قریب کی فضا کے اثرات کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتا ہے۔انتظامیہ صارفین کی قیمتوں کا جائزہ لینا جاری رکھے ہوئے ہے، سازگار وقت پر خریداری کے بارے میں چوکس رہتی ہے اور اپنے مارکیٹ شیئر اور پوزیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ منافع فراہم کرنے کے لیے مجموعی پروڈکٹ مکس کو بہتر بناتی ہے۔زل لمیٹڈکے اسٹاک کی قیمت میں پچھلے کچھ سالوں میں نمایاں اتار چڑھاو دیکھا گیا ہے۔2019 میں فی حصص آمدنی 10.74 روپے تھی۔ 2020 میںیہ گر کر 2.17 اور مزید 2021 میں مائنس 47.63 فیصد پر آگئی۔ سال 2020 کے بعد سے آمدنی میں اضافہ کم ہو رہا ہے۔شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ، کولگیٹ پامولیو ، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ سبھی کو زل لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی کے دوسرے اخراجات کے ساتھ فروخت کی قیمت بہت زیادہ ہے۔اگر خالص منافع کا مارجن اتنا کم ہے تو کمپنی کے لیے منافع پیدا کرنااور شیئر ہولڈرز کو فی حصص منافع اور آمدنی دینا بہت مشکل ہوگا۔کمپنی دیوالیہ ہونے کی حالت میں ہے اور اسے انتظامی نااہلیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

موجودہ مینوفیکچرنگ سہولت میں کچھ آپریشنل دشواریوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کے آس پاس کے علاقے میں ہاوسنگ سوسائٹی بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے فیکٹری بند ہو گئی ہے۔زل لمیٹڈ گھریلو اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔کمپنی کیپری صابن، کیپری ہینڈ واش، اینٹی بیکٹیریل بار صابن، اوپل بیوٹی صابن، للی بیوٹی صابن اور بیوٹی ڈراپ صابن پیش کرتی ہے۔کیپری ہینڈ واش کی حد ایک بہتر بوتل کی شکل کے ساتھ آتی ہے۔ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ری فل پاچز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی للی بیوٹی صابن کی دو اقسام پیش کرتی ہے جس میں جڑی بوٹیوں کی خوشبو اور غیر ملکی پھولوں کی خوشبو ہے جو نرم اور خوشبودار جلد کے لیے پرورش بخش پھولوں کے عرق اور دودھ کے پروٹین کے امتزاج کے ذریعے ایک تازگی اور صاف کرنے والا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ یہ فیکٹری لنک حالی روڈ، حیدرآباد پر واقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روشنی ایسوسی ایشن ذہنی معذوری کے شکار افراد...

روشنی ایسوسی ایشن بھرپور طریقے سے ذہنی معذوری کے شکار افراد کو معاشی سرگرمیوں کا حصہ بنا رہی ہے،ورکشاپس میں 45 افراد تربیت حاصل کر رہے ہیںجنہیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے،پاکستان میں معذوری کی شرح8 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق روشنی ایسوسی ایشن لاہور بھرپور طریقے سے ذہنی معذوری کے شکار افراد کو معاشی سرگرمیوں کا حصہ بنا رہی ہے۔ انہیں خود کو پائیدار بنانے کی پہل ان کی زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہے اور انہیں مالی اور جسمانی طور پر خود مختار بنا رہی ہے۔ روشنی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد درانی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی بحالی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جسے مختلف مقامی اور غیر ملکی اداروں کے ذریعے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیںجودانشورانہ معذوری والے ادارہ جاتی لوگوں کی تربیت دیکھ بھال اور مہمان نوازی کے اخراجات برداشت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روشنی ایسوسی ایشن ورکشاپس میں 45 افراد تربیت حاصل کر رہے ہیںجنہیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ڈے بورڈرز کو دو دیکھ بھال والے گھروں میں رکھا جاتا ہے جن کا نام "روشنی" اور "سنبل" ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشنی ایسوسی ایشن نے کمیونٹی پر مبنی بحالی پروجیکٹ کے تحت اپنے آس پاس کے علاقوں میں بحالی کا جال بھی بڑھایا ہے۔تین گاوں میں تقریبا 90 لوگ جن کی عمریں 5 سے 30 سال ہیںسی بی آر کے مستفید ہیں۔ چار تربیت یافتہ کمیونٹی ریپریزنٹیٹو پرسنز اس اقدام کا انتظام کرتے ہیں۔ ہر خاص دوست کو ہفتہ وار بنیادوں پر مہینے میں چار بار وزٹ کیا جاتا ہے جس میں نگرانی، مشاورت اور تربیتی سیشن سے متعلق 45 منٹ فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کی خیریت کے لیے انہیں باقاعدہ طبی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔زاہدجو ہنزہ آرگنکس کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیںنے یہ بھی بتایا کہ وہ بحالی کے منصوبوں کو بڑھانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ خاص طور پر ذہنی معذوری کے حامل افراد، معاشی سرگرمیوں اور معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔ روشنی ایسوسی ایشن کے رضاکار پبلک ریلیشنز مینیجر ڈاکٹر عامر رضوی نے کہاکہ زیادہ ترہمارے معاشرے میں فکری یا ترقی کی خرابی کے شکار افراد کو ذہنی پناہ میں بھیج دیا جاتا ہے یا مکمل طور پر ترک کر دیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ان کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات پر بھی کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔ مجموعی طور پر پاکستان میں معذوری تقریبا 8 فیصد ہے جو خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو کسی نہ کسی طرح کام کے مواقع مل جاتے ہیں لیکن ذہنی معذوری کے شکار افراد کے لیے اس قسم کا کچھ بھی دستیاب نہیں ہے۔ ذہنی نقطہ نظر کے مطابق بشریاتی علاج کی تعلیم کے نقطہ نظر کی بنیاد پرروشنی نے خصوصی پیشہ ورانہ علاج کی ورکشاپس قائم کی ہیںجن میں لکڑی کا کھلونا بنانا، چھینی، پینٹنگ پالش ،لوم کی بنائی، کڑھائی، سادہ سوئی سلائی ،پیکنگ، پیمائش، کاشتکاری، پودوں کی دیکھ بھال، آرٹ اور کرافٹ تخلیقی تحریر، خاکہ نگاری، پینٹنگ، بیگ، اور چھوٹے پرس کی تیاری شامل ہیں۔ ڈاکٹر عامرجو راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں ریسرچ اینڈ مانیٹرنگ کے مینیجر بھی ہیںنے کہا کہ دانشورانہ معذوری کے حامل بالغ افراد کی بحالی ایک بتدریج عمل ہے جس میں وقت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ کسی بھی ناگہانی صدمے سے بھی پریشان ہو سکتے ہیں۔ لہذاساتھی کارکنوں کی ٹیم کے ساتھ ماہرین ان کی جانچ اور مدد کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ ان کے کام کو اجتماعی کوشش سمجھا جاتا ہے۔ ان کی بنائی ہوئی تمام مصنوعات روشنی ایسوسی ایشن کے احاطے میں واقع ایک ڈسپلے سینٹر میں نمائش اور فروخت کی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کی نئی شرطیں، ایک دن میں ڈالر 4...

قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرطوں نے کرنسی مارکیٹ میں روپے کو ہلا کر رکھ دیا۔ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 268 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔ کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑا۔ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کے آئی ایم ایف مطالبے کی خبروں نے مارکیٹ میں روپے کی قدر کو نقصان پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین سینیٹ سے گورنر خیبر پختونخواہ کی ملا...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے صوبے کے ترقیاتی عمل کو مزیدتیز کرنے کے سلسلے میں رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے ایوان بالا اہم کردار اد کر رہا ہے اورایوان بالا ایک ایسا فورم ہے جو تمام صوبوں کو برابر نمائندگی فراہم کرتا ہے۔ایوانِ بالا پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے کوشاں ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ کو سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو سادہ اور پروقار طریقے سے منایا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی ایک تاریخی موقع ہے اور یہ ہمیں قومی یکجہتی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معاونت اور رابطہ کاری پر زور دیا۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ بھر بالخصوص ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں بڑی ڈکیتی، ڈاکووں نے تقریبا 6 کروڑ...

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان بلڈرسے 5 کروڑ94 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ بہادرآباد تھانے کے علاقے میں واقع معروف سپراسٹورکے قریب 4 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زورپربلڈر سے5 کروڑ94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ متاثرہ بلڈرکی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا،مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ بلڈرنے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کا رہائشی ہے اور بلغ ٹریڈ سینٹر بہادرآباد میں اس کا دفترہے۔ منگل کی رات تقریبا11 بجے کے قریب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی گاڑی کی ڈگی میں 4 عدد کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے رکھ کرنکلا تھا جیسے ہی بہادر آباد میں واقع معروف سپر اسٹوراورنجی بیکری کے قریب پہنچا توایک گاڑی نے آکر ہماری گاڑی کو روکا جس میں 2 ملزمان موجود تھے۔ اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پرسوار2 اورملزمان بھی آگئے جن کے پاس اسلحہ موجود تھا مسلح ملزمان نے ہم دونوں کوگاڑی سے اتارا مسلح ملزمان ہم سے اسلحہ کے زور پرگاڑی پیسوں سمیت چھین کرفرارہوگئے۔ملزمان نے موبائل بھی چھین لیے۔ ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے اوران کی عمریں تقریبا30 سال کے قریب تھی، ایس ایچ او قربان علی عباسی نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان بلڈر کی گاڑی کچھ فاصلے پرچھوڑ کرفرارہوگئے تھے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیاہے۔ پولیس واردات کے مقام پرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 افراد...

گرجاروڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ ثابت ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گرجاروڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیں۔ گاڑی میں سوار دونوں افراد کے سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قتل ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ۔ مقتولین میں ریاست اور خضر شامل ہیں۔ مقتولین باپ بیٹا ہیں اور گرجا کے علاقے کے رہائشی ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولین نے بھی دو سال قبل قتل کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واشنگٹن : پی ٹی آئی رہنمائوں کی رکن کانگریس...

امریکی رکن کانگریس جم بینکس سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں سجاد برکی اور عاطف خان نے ملاقات کی ۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی جس دوران پی ٹی آئی امریکا نے عمران خان پر قاتلانہ حملے پر جم بینکس سے کانگریس کی سماعت کامطالبہ کیا اور زوردیا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر بھی کانگریس کی سماعت کرائی جائے۔ 30 منٹ تک جاری ملاقات میں پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں نے رکن کانگریس سے کہا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات پر زور دیا جائے اور اپوزیشن کی گرفتاریوں پرآوازاٹھائی جائے، ری پبلکن رکن کانگریس جم بینکس ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن اور پاکستان کاکس کے کو چئیر بھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں گ...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد میں گرفتاریاں پیش نہیں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا۔بدھ کو فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں دو صوبوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں گرفتاریوں کے بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا، بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی اے سی کا اسلام آباد میں منشیات کے بڑھتے ہ...

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اسلام آباد میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔کنوینرکمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ شیشہ منشیات کی برانچ ہے،تعلیمی اداروں کے اردگرد یہ مرض پھیلتا جارہا ہے۔اے این ایف حکام نے کہاکہ اسلام آباد میں فوکس کیاہوا ہے،پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن ہے۔بدھ کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر برجیس طاہر کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق سال2017-18 کی گرانٹس کاجائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے اسلام آباد میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔کنوینر برجیس طاہر نے کہاکہ شیشہ منشیات کی برانچ ہے،تعلیمی اداروں کے اردگرد یہ مرض پھیلتا جارہا ہے، آپ کے محکمے کے پاس انفراسٹرکچر موجود ہے؟آئے روز منشیات کے حوالے سے خبریں پڑھتے ہیں،اے این ایف حکام نے کہاکہ پورے ملک کے لئے ہمارے پاس 3600 کی نفری موجود ہے، ان میں سے فیلڈ کا اسٹاف 1600 سے 1700 کے قریب ہے،ہم کیس رجسٹرڈ کرتے ہیں،اس کے بعد کورٹ میں بھی لے کر جاتے ہیں۔کنوینر کمیٹی نے کہاکہ یہ اسلام آباد ہے،پچھلے سال منشیات کے واقعات اتنے نہیں تھے،جتنے آج ہیں،اسلام آباد کے اندر تو اپنی پرفارمنس دیں۔ اے این ایف حکام نے کہاکہ اسلام آباد میں فوکس کیاہوا ہے،پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن ہے،پولیس کے ساتھ مل کر آپریشنز بھی کرتے ہیں، اسلام آباد میں ایک تھانے میں 32 یا 33 لوگ ہیں، برجیس طاہر نے کہاکہ پارلیمنٹیرین کے واقعہ کے بعدکسی سے 15 کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد ہوئی ہے؟پی اے سی میں پوچھا تھا ہیروئن کا غلط کیس ڈالنے والے کے خلاف آپ نے کیا کاروائی کی ہے؟ پبلک اکانٹس کمیٹی میں پھر آپ سے پوچھیں گے۔سردار ریاض محمود مزاری نے کہاکہ پولیٹیکل وکٹمائزیشن نہیں ہونی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں،ح...

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں،حالات کے مدِ نظر الیکشن کی تاریخ دی جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی ہار جیت کی بات نہیں،آئینی معاملے پر بحث چھڑ گئی ، دو ججز نے رضاکارانہ خود کیس سے الگ کر لیا،سو موٹو کا اختیار اس لیے نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں ہے، ہمارے مطابق یہ پٹیشن تین کے مقابلے میں چار سے مسترد ہوگئی ہے، جہاں حالات سازگارہوں گے وہاں انتخابات ہوسکتے ہیں،صدر مملکت کی تاریخ سے متعلق معذرت اعلی ظرفی ہے،ن ریکارڈ کہہ رہے ہیں کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی 2ججز نے کیس سے متعلق اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو کیس سے الگ کر دیا تھا،ان کا فیصلہ درست تھا،چیف جسٹس نے 5رکنی بینچ قائم کیا جس نے کیس کی سماعت کی،آج 5ججز نے فیصلہ جاری کیا،2ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے کہا گیا کہ 23 فروری کو جسٹس یحییٰ اور جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ کیا اس کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا جائے۔وزیر قانون نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ فیصلہ 4/3سے آیا ہے،4جج صاحبان نے اس کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے،اس لئے جو پٹیشنز ہائیکورٹ میں دائر ہیں ان پر فیصلہ آنا چاہیے،سپریم کورٹ نے کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن مل کر 90دن میں انتخابات کرائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ مردم شماری کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔جو کہ 30اپریل تک جاری رہے گا، مردم شماری کے ذریعے نئی حلقہ بندیا ں ہوں گی، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات مردم شماری ہونے سے پہلے کروائے جائیں اور قومی اسمبلی کے انتخابات مردم شماری کے بعد کروائے جائیں اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے،اس لئے یہ ضروری ہے کہ مردم شماری کے بعد انتخابات کروائے جائیں تا کہ مزید مسائل پیدا نہ ہوں۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ ہم نے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا،کسی وکیل نے کیس کی تیاری کیلئے وقت نہیں مانگا،کیس کی سماعت 9فاضل جج صاحبان سے شروع ہوئی ، 23فروری کو دو جج صاحبا ن جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اختلافی نوٹ فیصلہ میں شامل کر دیا،چیف جسٹس نے 5رکنی بینچ بنا کر کیس کی سماعت کی ، 5رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیاجس میں سے 2ججزجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے اختلافی نوٹ جاری کیا۔اٹارنی جنرل نے مزید کہاکہ اس فیصلے میں 5ججز نہیں بلکہ 7ججز کا فیصلہ شامل ہے،2ججز نے 23فروری کو ہی کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کا کہا،2مزید ججز نے فیصلے کے خلاف اختلافی نوٹ جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کے علاقہ کا چین سے آنے والوں کے لئے نوو...

چین سے ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے لوگوں کو اب اٹلی کے لومبارڈی کے علاقے میں نوول کرونا وائرس انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔لومبارڈی کے فلاحی مشیر گائیڈو برٹولاسو نے یہ اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ دو ماہ تک جاری رہنے والی پالیسی بدھ کے روز سے ختم کردی گئی ہے۔یہ اعلان پلازو ڈیلی سائنٹیلی میں خطے کے نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے مرکزی سینٹر کے بند ہونے کے ساتھ ہی ہوا ہے۔ یہ مرکز 674 دنوں سے فعال تھا اور اس نے نوول کرونا وائرس ویکسین کی 24 لاکھ خوراکیں دی تھیں۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹولاسونے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران کئے جانے والے چیک اب ضروری نہیں ہیں۔اٹلی نے دسمبر کے آخر میں چین میں نوول کرونا وائرس انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے ٹیسٹنگ نظام متعارف کرایا تھا۔ ان پابندیوں کو جنوری کے آخر میں نرم کرتے ہوئے صوابدیدی معائنے میں بدل دیا گیا تھا۔لومبارڈی اٹلی کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے اور ملک کے مالیاتی اور فیشن کے دارالحکومت میلان کا گھر ہے۔ یہ چینی سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں قطبی روشنیوں کے حیرت انگیز نظ...

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مغربی ساحل پر واقع فاکس گلیشیئر سے قطبی روشنی کی خوبصورت رقص کرتی کرنیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہیں جنوبی روشنیاں بھی کہا جاتا ہے۔فاکس گلیشیئر میں وسیع نظارے کے ساتھ جنوبی روشنیاں رات میں آسمان کو سبز ، نیلے، جامنی اور سرخ چمکتے رنگوں سے منور کرتی ہیں۔ اس سے گلیشیئر پر حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں اور روشنیاں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے پاور پلانٹس سے کاربن ڈائی...

چین کے سائنسدانوں نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے کاربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج کا اندازہ لگانے کے لیے ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے جو کہ چینی اکیڈمی برائے سائنسز (سی اے ایس ) کے مطابق کاربن میں کمی کے بارے میں مزید تفہیم پیش کرتا ہے۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت ایرواسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آئی آر) کے ایک محقق اور مطالعاتی ٹیم کے سربراہ شی یوشینگ نے کہا ہے کہ کاربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج کو پلٹانے کا یہ طریقہ کاربن پر نظر رکھنے والے مصنوعی سیاروں کے ایک بہتر گاسیان پلوم ماڈل اور اعداد وشمار پر مبنی ہے۔شماریاتی اعدادوشمار کی رفتار میں کمی بیشی کیعمل اور اخراج کے عوامل کی درستگی کی حدود کی وجہ سے اخراج کی موجودہ تفصیلات کاربن ڈائی آکسائیڈ کے حالیہ اخراج کو درست طریقے سے ظاہر نہیں کرتی۔شی نے کہا کہ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کی ترقی کاربن کے اخراج کی نگرانی کے شعبے پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ طریقہ پیمائش شدہ اعد ادوشمار پر مبنی ہے جس میں انسانی عوامل اور شماریاتی اعدادوشمار کی غلطیوں سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے۔شی نے کہا کہ اس میں ایک مناسب صحیح وقت کی ریزولوشن بھی موجود ہیجو کہ تخمینے کے لیے ایک متفقہ معیار فراہم کرتی ہے۔شی کے مطابق نئے طریقہ کار کی توثیق کے نتائج نے اخراج کی موجودہ تفصیلات کے ساتھ اعلی سطح کی موافقت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کاربن کے اخراج کے اہم نکات کے ذرائع کی نگرانی اور اندازہ لگانے میں مدد کرتا ہے جو کہ بجلی کی صنعت کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کی انجام دہی بارے ایک لازمی شرط ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل آف کلینر پروڈکشن میں شائع ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا روایتی چینی ادویات کی ترقی کو فروغ د...

چین نے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021) کے دوران روایتی چینی ادویات کی ترقی میں معاونت کے لئے نئے تیار کردہ منصوبے پر عملدرآمد کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ریاستی کونسل کے جنرل آفس سے جاری کردہ اس منصوبے کا مقصد روایتی چینی ادویات کے فوائد کو مکمل اہمیت دینا، بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے روایتی چینی ادویات کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور اس کی سائنسی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔منصوبے کے تحت روایتی چینی ادویات صحت خدمات کی اعلی معیار کی ترقی، ہنرمندوں کی تربیت ، ثقافتی تشہیر، اس کی وراثت، اختراع اور جدیدیت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔منصوبے کے تحت روایتی چینی ادویات 2025 تک صحت مند چین کی تعمیر میں ایک اہم ستون بن جا ئیں گی جس سے روایتی چینی ادویات کا معیار بڑھے گا اور بین الاقوامی اثرورسوخ ، سائنسی اور تکنیکی اختراع کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔منصوبے میں روایتی چینی ادویات کی ترقی میں متنوع سرمایہ کاری کے لئے ایک مضبوط اور مستحکم میکانزم کے قیام اور بڑے منصوبوں کی کڑی نگرانی اور تشخیص کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے کرسٹوڈولائڈز کو قبرص کی...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے نیکوس کرسٹوڈولائڈز کو قبرص کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔صدرشی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور قبرص دیرپا دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلی سطح کی ترقی کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔شی نے کہا کہ وہ چین اور قبرص تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور صدر کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور قبرص کی اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ د یتے ہوئے ا سے نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے تاکہ اس سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو مزید فوائد پہنچ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، کلاس روم کے بغیر تعلیم کا عمل جا...

افغانستان کے ایک نوجوان استاد نے دارالحکومت کابل میں 300 مقامی لڑکیوں اور لڑکوں کو سخت سردی میں رضاکارانہ تعلیم فراہم کی ہے۔طلباباہر قالین پر بیٹھتے اور اپنے استاد کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔مشکل حالات میں کلاس روم کے بغیر تعلیم فراہم کر تے ہو ئے استاد نے طلبا کو پڑھائی میں ثابت قدم رہنے میں رہنمائی فراہم کی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان ، ٹرین تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تع...

یونان کے وسطی علاقے میں مسافر اور مال بردار گاڑی کے درمیان تصادم میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور دیگر 85 زخمی ہو گئے۔قومی نشریاتی ادارے ای آرٹی کے مطابق زخمیوں میں سے 25 کی حالت نازک ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔یونان کے قومی خبر رساں ادارے اے ایم این اے نے بتایا ہے کہ ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی مسافر ٹرین اور مال بردار گاڑی یونان کے چوتھے سب سے بڑے شہر لاریسا کے قریب انجیلی سموس علاقے میں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ تصادم کے بعد متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں اور کم سیکم 3 میں آگ لگ گئی۔تھیسالی کے علاقائی گورنر کوسٹاس اگوراسٹس نے ای آر ٹی کو بتایا کہ ویگن 1 اور 2 موجود نہیں تھیں۔ وہ شدید تصادم کے سبب باہر نکل گئی تھیں۔امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور علاقے کے اسپتالوں کو تیار رہنے کا کہا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیاکا 130چینی الیکٹرک بسیں اسمبل کرنے کا م...

کینیا کی گاڑی ساز کمپنی ، ایسوسی ایٹڈ وہیکل اسمبلرز (اے وی اے)2023 میں چین کے گاڑی ساز ادارے بی وائی ڈی کی تیار کردہ 130 الیکٹرک بسیں اسمبل کرے گی۔کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایسوسی ایٹڈ وہیکل اسمبلرز کے منیجنگ ڈائریکٹر میٹ لائیڈ نے شِںہوا کو بتایا کہ اب تک اس نے مقامی مارکیٹ کے لیے 15 بی وائی ڈی الیکٹرک بسیں اسمبل کی ہیں جو پرزوں کی شکل میں درآمد کی گئی تھیں۔لائیڈ نے الیکٹرک وہیکل فورم کے دوران گفتگو میں بتایا کہ بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس کی گاڑیوں کا معیار بہت بلند ہے۔لائیڈ کے مطابق مقامی طور پر اسمبل شدہ بی وائی ڈی بسیں اعلی حفاظتی معیار پر پورا اترتی ہیں اور اس سے کینیا میں روڈ سیفٹی میں مجموعی طور پر اضافہ ہوگا۔ ان کی کمپنی نے بی وائی ڈی کی تکنیکی مشاورت سے گاڑی سازی کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چارسدہ میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں منشیا...

محکمہ ایکسائز نے چارسدہ میں بحالی سنٹر پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کرلی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق محکمہ ایکسائز کو خفیہ اطلاع ملی کہ بحالی مرکز میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے تھانہ ایکسائز مردان کے ایس ایچ او نے چارسدہ کے علاقے مندنی اور امیر آباد میں کارروائی کی، منشیات بحالی مرکز میں مریضوں کے علاج کی بجائے انکو منشیات دی جاتی رہی، سنٹر میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی تھی۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق تھانہ ایکسائز مردان ریجن کے سرکل آفیسر اور ایس ایچ او کی سربراہی میں منشیات بحالی مراکز پر چھاپے کے دوران بحالی مرکز سے 508 گرام ہیروئن، 462 گرام آئیس، دو عدد رائفلز، دو عدد پستول اور دیگر دستایزات برآمد ہوئیں۔ ریہیب سنٹر کے مالک ملزم عارف اور منیجر حاجی رحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مرکز میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تندرست افراد کو پیسوں کی غرض سے قید کیا گیا تھا، ریہیب سنٹر سے دو کم عمر بچے بازیاب کرائے گئے جن میں ایک کی عمر سولہ سال ہے۔ دونوں بچوں کو انکے خاندانوں کے حوالے کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تمام جرائم کے تحت مقدمہ درج کرکے ریہیب سنٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکس چار پارٹی اب الیکشن میں آئے،فیض الحسن چو...

پی ٹی آئی رہنما فیض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی اب الیکشن میں آئے پھر ہم بتاتے ہیں کہ ہرا سمندر گوپی چندر ، بول میری مچھلی کتنا پانی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سلطان مفرور، سلطان مجبور، بیگم صفدر اور بلاوجہ بھٹو کی اس وقت کانپیں ٹانگ رہی ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے،حماد اظہر

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔ یم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں جو انتخابی میدان سے فرار اختیار کر رہیں تھیں انھیں اب عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ، آئین اور پ...

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ہیں، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفورا تاریخ دینے کا پابند کردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ ،قاسم علی شاہ کی تعیناتی کالع...

لاہور ہائیکور نے قاسم علی شاہ کو لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین تعیناتی کالعدم قرار دیئے جانے کیلئے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق قاسم علی شاہ کو الحمرا آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنر کا چئیرپرسن تعینات کرنے کے خلاف سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی نے ردا نور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بھی آئندہ سماعت پر پیش ہو کر عدالت کی معاونت کریں۔ درخواست شہری محمد علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں ان کا مقف ہے کہ نگراں حکومت نے قاسم علی شاہ کو تین برس کے لیے الحمرا آرٹ کونسل کا چیئرپرسن تعینات کیا ہے۔ درخواست میں نگراں وزیراعلی پنجاب سمیت بورڈ کے دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلی نے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے تعیناتی کیں۔ نگراں وزیراعلی کو ایسی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قاسم علی شاہ سمیت ممبر بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائیں اور نگراں وزیر اعلی کو دائرہ اختیار سے باہر نکل کر تعیناتیاں کرنے سے روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں 3ڈی سسٹم کی تجارتی کمپنی کو جرمان...

امریکہ کے ہتھیاروں کی تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 3D سسٹمز کمپنی نے امریکی حکومت کو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 3D سسٹمز کمپنی پر 2012ـ2018 میں امریکی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) اور محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے منصوبوں سے متعلق کچھ ڈیٹا بغیر اجازت جرمنی، تائیوان اور چین کو برآمد کیا، اور امریکہ محکمہ خارجہ نے سمجھوتہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس موضوع پر وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی نے تسلیم کیا کہ اس نے اسلحہ برآمد کنٹرول قانون اور بین الاقوامی اسلحہ تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی معاہدے کے تحت ان خلاف ورزیوں پر وزارت کو 20 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے یہ بھی اعلان کیا کہ تھری ڈی سسٹمز نے ناسا اور محکمہ دفاع سے متعلق کچھ منصوبوں کا تکنیکی ڈیٹا بغیر اجازت چین کو منتقل کرنے پر امریکی محکمہ تجارت کو 2 ملین 770 ہزار ڈالر کا انتظامی جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فورسز کے ہاتھوں لداخ میں مارے گئے بھارت...

مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں2020میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ایک بھارتی فوجی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں ضلع ویشالی کے قصبے جنڈاہا میں سرکاری اراضی پر اپنے بیٹے کے لیے ایک یادگار تعمیر کرنے پر پولیس نے مذکورہ فوجی کے والد کو تشدد کا نشانہ بناکرگرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ غیر قانونی تجاوزات کا مسئلہ ہے جس میںزمیندار کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سب ڈویڑنل پولیس آفیسرمس مہوا نے کہاکہ 23 جنوری کوجنڈاہا میںہری ناتھ رام کی زمین اور سرکاری زمین پر بنائے جانے والے مجسمے پر درجہ فہرست ذات اوردرجہ فہرست قبائل پرمظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاکیونکہ مجسمہ بنانے والوںنے کوئی اجازت نہیں مانگی تھی۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ چاہتے تو اسے اپنی زمین میں بنا سکتے تھے یا حکومت سے زمین مانگ سکتے تھے۔ اس صورت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے زمین کے مالک کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ہلاک ہونے والے فوجی جے کشور سنگھ کے بھائی نند کشور نے جو خود بھی فوج میں ہیں،کہا پولیس نے ان کے والد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی صاحبہ نے ہم سے ملاقات کی اور 15دن کے اندر مجسمہ ہٹانے کو کہا۔ میں نے انہیں بتایاکہ میں دستاویزات دکھائوں گا۔ بعد میں تھانہ انچارج ہمارے گھر آیا اور میرے والد کو گرفتار کرنے سے پہلے مارا پیٹا۔ انہوں نے میرے والد کو گالیاں بھی دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں گولڈن کوبرا مشقیں' امریکہ اور...

تھائی لینڈ گولڈن کوبرا مشقوں کے انعقاد کے لیے امریکہ اور دیگر درجنوں ممالک کے 7,000 سے زیادہ فوجیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ "گولڈن کوبرا" فوجی مشقوں کی میزبانی کر رہا ہے جس میں امریکہ اور 29 دیگر ممالک کے 7,394 فوجی شریک ہیں۔امریکی فوج کے انڈو پیسیفک فرنٹ کے کمانڈر جنرل جان اکیلینو نے بتایا کہ کوویڈـ 19 کی وبا کی وجہ سے اس مشق کو معطل کرنے کے بعد، اس سال کی مشقیں تقریباً 6000 امریکی فوجیوں اور دوسرے ممالک کے ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔امریکی جنرل نے مزید کہا کہ 10 مارچ تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح مشترکہ ردعمل ایک کھلے اور آزاد خطے کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ تمام ممالک امن، استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھ سکیں۔بنکاک میں امریکی سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کی مشقوں میں پہلی بار خلائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد فوجی کارروائیوں پر شمسی طوفان کے اثرات کو سمجھنا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ان فوجی مشقوں میں تھائی لینڈ، امریکہ اور جاپان کی فوجی اور سویلین خلائی ایجنسیاں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشقوں کے تمام مراحل میں جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک موجود ہیں تاہم انسانی ہمدردی کی مشقوں میں چین، ہندوستان اور آسٹریلیا بھی شریک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی میڈیا کا ایران کیخلاف حکومت کی ناکا...

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی توانائی نہیں رکھتا'تل ابیب کے میزائل 10 دنوں کے اندر ہی ختم ہو جائیں گے۔صیہونی حکومت کے چینلـ13 نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ حالیہ جنگ میں تل ابیب کے میزائل ڈپو خالی ہو گئے تھے، زور دیا کہ بنیامین نتن یاہو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی توانائی نہ کبھی تھی اور نہ ہی ہوگی۔صیہونی چینلـ13 نے باخبر افراد کے حوالے سے جنہیں اس نے "سفارتی ذرائع" قرار دیا ہے، خبر دی ہے کہ اسرائیل، ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔یہ رپورٹیں ایسے وقت میں شائع ہوئی ہیں کہ جب تل ابیب نے پہلے ایران پر فوجی حملے کے امکان پر زور دیا تھا اور اب میڈیا اس منظر نامے اور اس کے اہداف کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے۔المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینلـ 13 کے خارجہ تعلقات کے تجزیہ نگار گیل تماری نے اس چینل کے اینکر کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے؟ کہا کہ ایک سینئر سفارتی ذریعہ جس سے ہم نے بات کی، اس نے ہمیں بتایا کہ نتن یاہو کے دعووں کے بارے میں ہماری سمجھ یہ ہے کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اس کے پاس کوئی موثر فوجی آپشن نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین روس سے جنگ ہارا تو علاقائی سلامتی خطر...

لتھوانیا کے وزیر دفاع ارویڈس آنوساوسکاس نے کہا ہے کہ یوکرین کا روس کے خلاف جنگ جیتنا ضروری ہے بصورت دِیگر پورے علاقے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔آنوساوسکاس نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد اتحادیوں نے دفاعی بجٹ میں اہم پیمانے پر اضافے کے لئے تاریخی فیصلے کئے ہیں۔لتھوانیا کے دفاعی بجٹ کے بارے میں بھی مستحکم اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا ہدف اپنے دفاعی مصارف کو ملک کی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے 3 فیصد تک لانا ہے۔آنوساوسکاس نے کہا ہے کہ روس براہ راست اور طویل المدت خطرہ ہے۔ لتھوانیا کی سرحدیں روسی زمین کلینن گارڈ اور بیلاروس کے ساتھ ملتی ہیں۔ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ ثابت کرتی ہے کہ لتھوانیا کو درپیش فوجی خطرہ ایک حقیقی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس کا جارحانہ فوجی نقطہ نظر، کلینن گارڈ میں متعین بھاری فوجی قوت، روس کے فوجی سسٹم سے مکمل منسلک بیلاروس، لتھوانیا اور علاقے بھر کے لئے سنجیدہ سطح پر خطرہ تشکیل دے رہا ہے۔ اس وجہ سے نیٹو کی جارحیت میں اور خاص طور پر بالٹک ممالک کی دفاعی حیثیت میں مضبوطی نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے۔وزیر دفاع 'ارویڈس آنوساوسکاس' نے کہا ہے اس جنگ میں فتح کے لئے ہمارا ملک یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ لتھوانیا یوکرین کا ساتھ دیتا رہے گا۔ کیف کا یہ جنگ جیتنا ضروری ہے بصورتِ دیگر پورے علاقے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت سے ''پرامن'...

جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کے ساتھ ہی "پرامن، آزاد اور متحدہ یورپ کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں، یورپی یونین کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدواری کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کے ساتھ ہی "پرامن، آزاد اور متحدہ یورپ کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین نے ایک سال قبل روس اور یوکرین جنگ کے پانچویں دن یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری درخواست پر غور شروع کردیا گیا ہے اور اس سال الحاق کے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔یوکرینی رہنما نے کہا کہ پرامن، آزاد اور متحد یورپ کا عظیم منصوبہ یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے سے مکمل ہو جائے گا۔ ہم جدوجہد میں ایک ساتھ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہم ہم ضرور فتح یاب ہوں گے ، یورپ زندہ باد، آزادی زندہ باد۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات سے بھاگنے والے عوامی احتساب کیلئے ت...

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماوں نے انتخابات کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کو پامال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے اندر انتخابات کا سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ آئین کو پامال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، امپورٹڈ حکمران ٹولے کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی سیکرٹری انفارمیشن سنٹرل پنجاب عندلیب عباس نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا انتخابات سے بھاگنے والا ٹولہ عوامی احتساب کیلئے تیار ہو جائے۔ عندلیب عباس نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہونے سے تحریک انصاف دوبارہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ عمران خان کو ہر میدان میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کی اجتماعی سیاسی تدفین کا وقت زیاد...

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ٹولے کی اجتماعی سیاسی تدفین کا وقت اب زیادہ دور نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والے عوام کا جنون دیکھ لیں، سیاسی مخالفین روئیں چاہے اپنے بال نوچیں آج پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر نکلتے ہیں تو لندن اور پاکستان میں کئی لوگوں کے پلیٹ لیٹس گر جاتے ہیں، سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہوگا، ملک کے مستقبل کا تعین ہونا ہے، قوی امید ہے معزز جج صاحبان کسی دبا میں آئے بغیر آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ راجن پور ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا کہ تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں، ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے نتائج راجن پور کے نتائج سے مختلف نہیں ہوں گے، مستقبل کی سیاست میں مریم صفدر کا کوئی کردار نہیں، وقت گزارنے کیلئے باغبانی سیکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر کا عہدہ ان کو جانبداری کی اجازت نہیں دیت...

رہنما پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ واضح طور پر صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، صدر ایک آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں، ان کا عہدہ جانبداری کی اجازت نہیں دیتا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ صدر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان واپس لے کر ثابت کردیا کہ انہوں نے غیر آئینی حکم جاری کیا تھا، صدر کے وکیل خود تسلیم کر رہے ہیں کہ عارف علوی نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف فیصلہ واپس لینا کافی نہیں، صدر کو اپنے غیر آئینی عمل پر معافی مانگنی چاہیے، اس سے پہلے بھی وہ عمران خان کے غیر آئینی مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کر چکے ہیں، عارف علوی صدر کے طور پر برتا کریں، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل یا ٹائیگر فورس کے رکن کے طور پر نہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان کی سیاست کو فائدہ پہنچانے کیلئے اس طرح کے فیصلے اور اقدامات عارف علوی کو ایک متنازعہ صدر بناتے ہیں، ان کو آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، عمران خان کی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بطور وکیل سمجھتا ہوں پٹیشن چار، تین کے تناسب...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے ،تحریری فیصلہ پڑھنے تک اور کابینہ میں اس پر بحث کرنے تک میں بطور وزیر قانون اس پر بات نہیں کرسکتا، بد ھ کو اعظم نذیر تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، ٹی وی کے ذریعے مجھ تک پہنچا ہے، تحریری فیصلہ پڑھنے تک اور کابینہ میں اس پر بحث کرنے تک میں بطور وزیر قانون اس پر بات نہیں کرسکتا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جسٹس یحیی اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی ازخود نوٹس پر اختلاف کیا تھا، آج فیصلے میں دو جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہیکہ یہ قابل سماعت نہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں وزیر کی حیثیت سے نہیں بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے اور اس پر فیصلہ لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ہونا چاہیے جہاں اس حوالے سے درخواستیں دائر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی پنجاب کا پتنگ بازوں کیخلاف کر...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام شریک ہوا جبکہ دیگر اضلاع کے کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، ہر شہر میں قانون کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعلی محسن نقوی نے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پتنگ بازی روکنے کے لئے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے، کوئی واقعہ ہوا تو متعلقہ ڈی پی او ذمہ دار ہوگا، پتنگ بازی کے نتیجے میں کسی بھی انسانی جان کا ضیاع برداشت نہیں، پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی یقینی بنائے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، قصور اور دیگر اضلاع میں متوقع پتنگ بازی کے سدباب کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات سے متعلق از خود نوٹس جلدبازی میں لی...

انتخابات سے متعلق از خود نوٹس میں 2 فاضل جج صاحبان نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق از خود نوٹس جلدبازی میں لیا گیا،ازخود نوٹس لینے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا،ہائی کورٹس میں اسی طرح کا کیس زیر سماعت ہے، معاملہ ہائی کورٹس میں تھا تو سپریم کورٹ نوٹس نہیں لے سکتی تھی سپریم کورٹ ایک سب سے بڑی کورٹ ہے اس کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس میں 2 فاضل جج صاحبان نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کے فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے 3 - 2 سے فیصلہ دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ عدالت عظمی کی جانب سے جاری فیصلے میں دونوں فاضل جج صاحبان کے اختلافی نوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فیصلے میں شامل مشترکہ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، از خود نوٹس جلدبازی میں لیا گیا۔ اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ظہور الہی اور بے نظیر بھٹو کیس کے فیصلے اس بارے میں واضح ہے کہ جب ایک درخواست موجود ہو تو پھر اس کیس میں جلدی نہ ہو لیکن پہلے سے موجود درخواستوں کو جلدی سننے کی کوشش کی گئی۔ ہائی کورٹس میں اسی طرح کا کیس زیر سماعت ہے، معاملہ ہائی کورٹس میں تھا تو سپریم کورٹ نوٹس نہیں لے سکتی تھی سپریم کورٹ ایک سب سے بڑی کورٹ ہے اس کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، 90روز میں انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،کے پی الیکشن ازخودنوٹس،سپریم کورٹ کا...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیدیا،ازخود نوٹس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ 3-2 کے تناسب سے دیا گیا ہے۔ جسٹس منظور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیال نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی آئینی ذمہ داری گورنر کی ہے، گورنر کے پی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن فوری طور پر صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ تجویز کرے، الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صدر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، گورنر کے پی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن صدر اور گورنر سے مشاورت کا پابند ہے، پارلیمانی جمہوریت آئین کا Silent Feature ہے،جنرل اتنخابات کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، آئین میں انتخابات کے لیے 60 اور 90 دن کا وقت دیا گیا ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات ہونا لازم ہیں، پنجاب اسمبلی گورنرکے دستخط نہ ہونے پر 48 گھنٹے میں خود تحلیل ہوئی جب کہ کے پی اسمبلی گورنر کی منظوری پر تحلیل ہوئی۔بدھ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے لیا گیا ازخود نوٹس پر محفوظ فیصلہ 11 بج کر 20 منٹ پر سنا دیا گیا ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ ازخود نوٹس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ 3-2 کے تناسب سے دیا گیا ہے۔

جسٹس منظور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیال نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے محفوظ کیے گئے فیصلے میں حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں عام انتخابات کرائے جائیں۔ آئین عام انتخابات سے متعلق وقت کا تعین کرتا ہے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات ہونا لازمی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی گورنر کی منظوری پر تحلیل ہوئی۔ گورنر آرٹیکل 112کے تحت، دوسرا وزیراعلی کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 222کہتا ہے کہ انتخابات وفاق کا معاملہ ہے۔ گورنر کو آئین کے تحت تین صورتوں میں اختیارات دیئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی گورنرکے دستخط نہ ہونے پر 48 گھنٹے میں خود تحلیل ہوئی۔ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی۔ اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی خود کرسکتا ہے۔ اگر گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتا تو صدر مملکت سیکشن 57 کے تحت اسمبلی تحلیل کریں گے۔ الیکشن ایکٹ گورنر اور صدر کو انتخابات کی تاریخ کی اعلان کا اختیار دیتا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار حاصل ہے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی آئینی ذمہ داری گورنر کی ہے۔ گورنر کے پی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ تجویز کرے۔ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صدر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ گورنر کے پی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں۔ عدالت عظمی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر اور گورنر سے مشاورت کا پابند ہے۔ 9 اپریل کو انتخابات ممکن نہیں تو مشاورت کے بعد پنجاب میں تاریخ بدلی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی ادارے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔ وفاق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے۔ عدالت انتخابات سے متعلق یہ درخواستیں قابل سماعت قرار دے کر نمٹاتی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پارلیمانی جمہوریت آئین کا Silent Feature ہے۔ بینچ کی اکثریت نے درخواست گزاروں کو ریلیف دیا ہے۔ عام انتخابات کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔عدالت نے از خود نوٹس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے 22 فروری کو انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 9 رکنی لاجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ حکمران اتحاد نے بینچ میں شامل 2 ججز جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض اٹھایا تھا۔ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی خود کو بینچ سے علیحدہ کرلیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے دوبارہ 5 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ پنجاب اور کے پی انتخابات از خود نوٹس کی 4 سماعتیں ہوئیں۔ گزشتہ روز 7 گھنٹے کی طویل سماعت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئینی طور پر انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔ کوئی آئینی ادارہ انتخابات کی مدت نہیں بڑھا سکتا ہے۔ انتخابات وقت پر نہیں ہوئے تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرینی صدر زلینسکی نے یونائٹڈ فورسز کے کمان...

یوکرین کے صدر زلینسکی نے یوکرین کی یونائٹڈ فورسز کے کمانڈر "اڈوارڈ موسکالف" کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کے بارے میں کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فوج کے سربراہ کو مالی بدعنوانی کے الزام میں برطرف کیا گیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ان دنوں یوکرین میں مالی بدعنوانی کے الزامات میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی برطرفی کی متعدد خبریں آ چکی ہیں۔ یوکرین کے صدر اس سے پہلے بھی دو اعلی حکومتی عہدیداروں کو مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں برطرف کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا یوکرین میں کیمیائی مادوں کے ذریعے...

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں کیمیائی مادّوں کے ساتھ اشتعالی کاروائی کا ارادہ رکھتا ہے'کیمیائی مادے یوکرینی حکام کی نگرانی میں بوگی سے اتارے گئے ' یہ 16 سربمہر دھاتی ڈبے تھے' ہم بھی تیار ہیں 'بی زیڈ کیمیائی مادہ انسانوں میں حافظے کی خرابی، اوہام اور ہذیان کا سبب بنتاہے'کیمیائی اسلحے کے سمجھوتوں کی رْو سے اس مادے کا استعمال ممنوع ہے۔ روس مسلح افواج سے منسلک' تابکاری، کیمیائی اور بیالوجک دفاعی فورسز 'کے کمانڈر ایگور کیریلوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ایک با رسوخ امریکی سول سوسائٹی کے 22 فروری کو یوکرین کے واقعات سے متعلق کا نفرنس کرنے اور امریکہ کے ماسکو کے لئے سابق سفیرجان سولیوان کے اس کانفرنس سے خطاب کرنے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔کیریلوف نے کہا ہے کہ کانفرنس سے خطاب میں سولیوان نے کہا تھا کہ روسی فوج ،اسپیشل فوجی آپریشن کے علاقے میں، کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ ہمارے نزدیک یہ معلومات ایک اشتعالی کاروائی کی نیت کا اظہار ہیں۔ امریکہ اور اس کے حلیف زہریلے مادوں کا استعمال کر کے یوکرین میں ایک اشتعالی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔کیریلوف نے کہا ہے کہ "اس کے لئے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ 10 فروری کو غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ایک ٹرین بوگی میں کیمیائی مادے یوکرین کے شہر کراماتورسک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ کیمیائی مادے یوکرینی حکام کی نگرانی میں بوگی سے اتارے گئے ہیں۔ یہ 16 سربمہر دھاتی ڈبے تھے۔ ان میں سے نصف ڈبوں پر کیمیائی خطرے کی علامت ، بی زیڈ کے الفاظ اور دو سْرخ لکیروں کا اشارہ تھا۔کیریلوف نے کہا ہے کہ بی زیڈ کیمیائی مادہ انسانوں میں حافظے کی خرابی، اوہام اور ہذیان کا سبب بنتاہے۔کیمیائی اسلحے کے سمجھوتوں کی رْو سے اس مادے کا استعمال ممنوع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور مصر کے باہمی تعلقات میں بہتری لانے...

امریکہ نے مصری وزیر خارجہ سمیع شکری کے دورہ ترکیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً ترکی اور مصر دونوں ہمارے اہم شراکت دار ہیں' ہم ہمیشہ اپنے اہم شراکت داروں کے تعلقات میں فروغ کے حق میں کوششیں صرف کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز مصری وزیر خارجہ سمیع شکری کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک امریکہ کے اہم شراکت دار ہیں اور ہم ان کے تعلقات کی بہتری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے پرائس نے شکری کے دورہ ترکیہ پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ "یقیناً ترکی اور مصر دونوں ہمارے اہم شراکت دار ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے اہم شراکت داروں کے تعلقات میں فروغ کے حق میں کوششیں صرف کرتے ہیں۔وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 10 سال کے وقفے کے بعد ترکیہ آنے والے مصری وزیر خارجہ سمیع شکری کا ادانا ہوائی اڈے پر استقبال کیا تھا۔

دونوں وزراء نے مرسین بین الاقوامی بندرگاہ پر زلزلہ زدگان کے لیے مصر سے آنے والے کارگو بحری جہاز "الا حریری" کا خیر مقدم کرتے ہوئے اہم بیانات دیے تھے۔اس موقع پر وزیر چاوش اولو نے بتایا تھا کہ مصر کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صدر رجب طیب ایردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی تھی اور دونوں سربراہان نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔وزیر شکری کا کہنا تھا کہ ہم مصر اور ترکیہ کے باہمی تعلقات کو دوبارہ پرانی سطح پر لانے اور دونوں ممالک کے مفادات کی روشنی میں انہیں مزید آگے بڑھانے کو اہمیت دیتے ہیں۔ مصر ہمیشہ ترک بھائیوں کا ساتھ دے گا اور مجھے یقین کامل ہے کہ " مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات اب کے بعدسے بہترین سطح تک پہنچ جائیں گے۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماضی کی طرح آئںدہ بھی زلزلہ زدگان کو نئے مکا...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح آئںدہ بھی زلزلہ زدگان کو نئے مکانات میں بسا کر ہی دم لیں گے'زلزلے سے متاثرہ اپنے شہریوں کے بوجھ کو کم کرنے، ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے اور ان کے مسائل کے تدارک کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے جس طرح ماضی میں زلزلہ زدگان کا آباد کیا ہے بالکل اسی طریقے سے کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر سب کو ان کے نئَے گھروں میں آباد کریں گے۔صدر ایردوان نے قہرامان ماراش کے البستان کے علاقے میں ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو ریسکیو اور امدادی کوششوں میں ہاتھ بٹا رہی ہیں اور خاص طور پر غیر سرکاری تنظیموں سے لے کر ہماری میونسپلٹیوں تک، بین الاقوامی امدادی ٹیموں سے لے کر رضاکاروں تک کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ اپنے شہریوں کے بوجھ کو کم کرنے، ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے اور ان کے مسائل کے تدارک کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کی پناہ گاہوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹینٹ سٹی اور کنٹینر سٹیز قائم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں