چین، وسطی صوبہ ہینان کے علاقے لویانگ کے قدیم شہر لویی میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، وسطی صوبہ ہینان کے شہر لویانگ کی کاؤنٹی لوان چھوان میں سیاح لاؤ جُن پہاڑ کے خوبصورت علاقے کا دورہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)
چین، وسطی صوبہ ہینان کے علاقے لویانگ کے قدیم شہر لویی میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، وسطی صوبہ ہینان کے علاقے لویانگ کے قدیم شہر لویی میں خاتون سیاح تصاویر بنوا رہی ہے ۔(شِنہوا)
دونوں شہروں کے وفود کے ساتھ ساتھ بلغاریہ کے کاروباری اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر چین اور بلغاریہ کے درمیان سفری خدمات میں تعاون کو فروغ دینے بارے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
بلغاریہ میں چین کے سفیر ڈونگ شیاؤجن نے کہا کہ ثقافت ایک پل کی مانند ہے جو دوستی مضبوط بناتی اور دو طرفہ رابطوں میں سہولت مہیا کرتی ہے جبکہ سیاحت ایک کھڑکی کی مانند ہوتی ہے جس سے لوگ غیر ملکی ثقافت سیکھتے اور دنیا کو جانتے ہیں۔
ڈونگ نے کہا کہ یہ تقریب ثقافتی سیاحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مستحکم بنانے بارے چین کی خواہش اور اعتماد کا اظہار ہے۔
بلغاریہ کی نائب وزیر سیاحت میریلا موڈیوا نے کہا کہ نئی اور باہمی فوائد پر مبنی پالیسیوں اور اقدامات سے دوطرفہ تعاون اور سمجھ بوجھ کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روایتی دوستی مستحکم ہوگی۔
موڈیوا نے کہا کہ شعبہ سیاحت میں چین کے ساتھ باہمی مکالمے کو مستحکم کرنے اور مشترکہ اقدامات کو وسعت دینے کے لئے ان کی وزارت پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ مستقبل کے چیلنجزاور مواقع دونوں سے نمٹنے کے لئے (اپنے چینی ہم منصبوں) سے مل کر کام کرنے کی منتظر ہیں۔
شی جیا ژوآنگ (شِںہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ماہرین آثار قدیمہ نے جن عہد (420-265) کا ایک مقبرہ دریافت کیا ہے۔
مقبرہ زمین سے 5.2 میٹر نیچے ہے جس میں اینٹوں کا ایک کمرہ بنا ہوا تھا ۔ مقبرے سے مٹی کے برتنوں کی کل 16 اشیاء ملی ہیں جن میں ایک کپ، برتن، بیل گاڑی اور گھوڑا شامل ہیں۔
آثارقدیمہ ٹیم کے سربراہ رین شوئے یان کے مطابق مقبرہ دمنگ فو کھنڈرات میں واقع ہے، جبکہ یہاں سے سے در یافت ہو نے والی اشیاء سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ مقبرہ ایک خاتون کا ہوسکتا ہے۔
رین نے کہا کہ مقبرے سے کوئی تحریری ریکارڈ نہیں ملا ہے جس کےسبب مقبرے کی عمر کا حتمی تعین مشکل ہے۔
رین نے کہا کہ دریافت شدہ مٹی کے برتن اس وقت کے لوگوں کے رہن سہن کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ جن عہد میں مقامی لوک رسم و رواج کا مطالعہ کرنے بارے بہت اہم ہیں۔
امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں "گن فری زون" کا پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)
نیویارک (شِںہوا) " دی جیو پولیٹیکس" نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ایک کے بعد ایک اسلحہ کے حملوں کا شکار ہے جس میں اسکول، اسپتال، گرجا گھر، شاپنگ مالز، مسلم کمیونٹیز اور سیاہ فام افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 39 کروڑ اسلحہ کے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
امراض کی روک تھام اور تدارک مراکز کے مطابق 2020 میں 4 ہزار 300 بچے فا ئرنگ سے ہلاک ہو ئے، یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں 33.4 فیصد زائد تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں ٹریفک حادثات نوجوان امریکیوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ رہے ہیں اور اس کے بعد اسلحہ سے ہلاکتوں کا نمبر آتا ہے۔
اسلحے پر کنٹرول نہ ہونے سے بندوق کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔
ان سب کے باوجود نہ تو ریپبلکن اور نہ ہی ڈیموکریٹ انتظامیہ نے اسلحہ قوانین میں کوئی بڑی تبدیلی کی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں آتشیں اسلحہ کا تشدد انسانی حقوق کے بحران کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ امریکہ میں ہر سال 39 ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچے فا ئرنگ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ افراد اور خاندانوں کی اسلحہ تک آسان رسائی کے لیےناقص قوانین ہیں۔
بیجنگ (شِںہوا) منتظمین نے بتا یا ہے کہ 24 سے 26 فروری تک جاری رہنے والے 35 ویں بیجنگ کتب میلے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔
منتظمین کے مطابق 700 سے زائد نمائش کنندگان نے اس میں شرکت کی اور روایتی ثقافت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے موضوعات پر تقریباً 4 لاکھ سے زائد کتابیں نمائش کے لئے پیش کیں۔
میلے میں 300 سے زائد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری اشاعتی صنعتی چین پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان سرگرمیوں میں چین میں اشاعت کی ترقی پر ایک سیمینار اور پبلشنگ کاپی رائٹ پروٹیکشن فورم شامل تھا ۔
میلے کی میزبانی پبلشرز ایسوسی ایشن آف چائنہ اور بکس اینڈ پریوڈیکلز ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن آف چائنہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے چین انسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔
چھن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے حصے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کو اپنے قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے ۔
چھن نے کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ ہر قسم کے انسانی حقوق کو جامع طور پر فروغ دیں اور ان کا تحفظ کریں ، بین الاقوامی شفافیت اورانصاف کو برقراررکھیں اور بات چیت اورتعاون پرعمل پیرا رہیں۔
چھن نے کہا کہ چین کے انسانی حقوق کے نصب العین نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک نے ایک ایسے راستے کا انتخاب کیا جو وقت کے رجحان اور اس کے قومی حالات کے مطابق ہے۔ چین غیر متزلزل طریقے سے اس راہ پر گامزن رہے گا ۔
چھن نے کہا کہ چین سنکیانگ اورتبت سے متعلق معاملات کو چین کے تشخص کو داغدار کرنے اور اس کی ترقی کو روکنے کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چھن نے کہا کہ چین غیرمتزلزل، جامع اور صحیح طریقے سے ایک ملک، دو نظام کے اصول کا نفاذ کرے گا، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پختہ تحفظ کرے گا اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔
وزیر خارجہ نے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جاپان پر زور دیں کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو کھلے، شفاف، سائنسی اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین میں پولیس نے 2022 کے دوران منظم جرائم کی روک تھام بارے کوشش جاری رکھیں اور اس دوران 160 سے زائد منظم جرائم پیشہ گروپس اور 1 ہزار 520 جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ کیا۔
وزارت عوامی تحفظ کے مطابق گزشتہ برس 20 ہزار سے زائد مجرمانہ مقدمات نمٹائے گئے اور ان کوششوں نے منظم جرائم کے خلاف 3 سالہ ملک گیر مہم کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جو جنوری 2018 میں شروع کی گئی تھی۔
وزارت نے کہا کہ پولیس نے دیہی علاقوں میں سرگرم 28 منظم جرائم کے گروپس اور 229 گینگز کا خاتمہ کیا جس سے چین کے دیہی علاقوں میں سماجی نظم و ضبط مئوثر انداز میں برقرار رہا ۔
بتایا گیا ہے کہ گینگ سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے شعبہ تعلیم ، قرض کی سرگرمیوں اور اشیاء و خدمات کی گردش کو ہدف بناتے ہوئے کریک ڈاؤن کی خصوصی کارروائی میں تعاون کیا جائے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی مجموعی خاکہ بندی کے لیے ایک منصوبے کا آغازکیا ہے۔
اس منصوبے کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اورریاستی کونسل نے مشترکہ طورپرجاری کیا تھا جس کے مطابق ڈیجیٹل چین کی تعمیر اس ڈیجیٹل دور میں چین کی جدیدیت کے فروغ بارے اہم ہےاورملک کی مسابقت کی صلاحیت میں نئے فوائد کی ترقی کے لیے ایک ٹھوس معاونت فراہم کرتی ہے۔
منصوبے کے مطابق سال 2025 تک ڈیجیٹل چین کی تعمیرمیں اہم پیشرفت کی جائے گی جس میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں موثر باہمی رابطہ کاری ، ایک نمایاں طور پر بہتر ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت میں اہم کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔
چین ڈیجیٹل ترقی کے لحاظ سے سال 2035 تک عالمی سطح پرسب سے آگے ہو گا اوراقتصادی، سیاسی، ثقافتی، سماجی اورماحولیاتی شعبوں میں اس کی ڈیجیٹل پیشرفت زیادہ مربوط اورکافی ہوگی۔
اس منصوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورحقیقی معیشت کے گہرائی کے ساتھ انضمام اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے زراعت، مینوفیکچرنگ، مالیات ، تعلیم، طبی خدمات ، نقل وحمل اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔
یہ منصوبہ ایک ایسے ڈیجیٹل ملک کا تصور پیش کرتا ہے جس میں موثر ڈیجیٹل حکومتی خدمات، فروغ پذیر سائبر اسپیس کی ثقافت، ڈیجیٹل عوامی خدمات کی وسیع پیمانے پر رسائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت بااختیار ماحولیاتی حکمرانی موجود ہو ۔
اس منصوبے کے مطابق آزاد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت کے لیے ایک نظام وضع کیا جائے گا اور کاروباری اداروں کو تکنیکی جدت پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی جس میں املاک دانش کے تحفظ کو بھی بہتر بنانے پر زور دیا کیا گیا ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی،میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ ایک رن سے جیتا، جس کے نتیجے میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی،مہمان انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 435رنز 8وکٹ کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی،جواب میں کیوی ٹیم 209رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، جس پر انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو فالو آن کرانیکا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 226رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی اور 483رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 258رنز کا ہدف ملا تھا تاہم ٹیسٹ میچ کے آخری روز کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 256رنز پر آئوٹ ہوگئی اور یوں نیوزی لینڈ ویلنگٹن ٹیسٹ صرف ایک رن سے جیت گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی معروف پریزینٹر زینب عباس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں کام کرنے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے،حال ہی میں یوٹیوب پر دیے انٹرویو میں زینب نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ آئی پی ایل میں کام ضرور کریں گی،زینب عباس نے کہا میرا نہیں خیال کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کام کو لے کر سیاست آنی چاہیے، خاص طور پر کھیل کے شعبے میں سیاست بالکل نہیں رکاوٹ بننی چاہیے،انہوں نے کہا کہ کھیل ہمارے درمیان فاصلے کو ختم کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،زینب کا کہنا تھا کہ ہم صرف عالمی ایونٹس جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹس یا ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں، ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھنے کی ضرورت ہے،آئی پی ایل سے متعلق سوال کیا گیا تو زینب نے کہا میرا خیال ہے کہ کام کو صرف کام کے طور پر لینا چاہیے، اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور آئی پی ایل میں جا کر کام کروں گی،زینب کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کام کے تعلقات دوبارہ شروع ہوں گے، بھارت یہاں آئے اور ہم وہاں کرکٹ کھیلنے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل رائونڈر ڈیوڈ ویزا نے میچ کے بعد صفائی کرکے مثال قائم کی اور مداحوں کے دل جیت لیے،ڈیوڈ ویزا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آئوٹ میں صفائی کرتے رہے اور اپنے ڈگ آئوٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھاتے رہے، قلندرز کے آل رائونڈر نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں پھینکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی جانب سے ورلڈکپ 2024کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی،آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جب کہ دو ٹیمیں گلوبل کوالیفائر سے آئیں گی، 8ٹیموں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بنیا د پر کوالیفائی کیا، ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے،گروپ ون سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے براہ راست کوالیفائی کیا جب کہ گروپ ٹو سے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا،بنگلا دیش نے میزبان کی حیثیت سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ پاکستان ان ٹیموں کے بعد بہتر رینکنگ پر موجود ٹیم ہے،رواں برس ورلڈکپ کھیلنے والی سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں براہ راست اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے، نجی ٹی وی میں انٹرویو کے دوران شاداب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹر پر تنقید کرنا ناانصافی ہے،میرے خیال میں ہم ایسے ہیرے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں،شاداب نے کہا کہ پاکستان کو بابر کی صورت میں ایک شاندار ہیرا ملا ہے، وہ کوہِ نور سے بھی زیادہ بڑا اور قیمتی ہیرا ہے،نائب کپتان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دبا ئوڈال رہے ہیں، آخر کار وہ انسان ہے، ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے جس طرح دنیا اس کا احترام کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ اس پر بطور کپتان یا لیڈر کے شک کرتے ہیں، لوگوں کو اس کی عزت کرنی چاہیے جیسے ہم ٹیم میں عزت کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو میں کہا کہ بابر ایک اچھا پلیئر ہے لیکن بطور میچ فنشر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا،نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر وکٹ پر کھڑے رہ کر دوسرے کھلاڑیوں کو کھلا سکتا ہے کیوں کہ بابر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کا نمبر ون پلیئر ہے، اس ملک کی پہچان ہے لیکن ایک چیز بابر کیڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے کہ بابر میچ فنشر بن کر میچ کو ختم کرے،شاہد آفریدی کے بیان پر بابر کے دوست اور پاکستانی پلیئر امام الحق نے بھی اپنا موقف بتایا کہ بابر کا دوست ہوں لہذا ہماری ڈسکشن میں بھی یہ چیز آتی ہے اور بابر بھی اس چیز کو تسلیم کرتا ہے کہ جس طرح وہ اتنی کرکٹ کھیل چکا ہے تو وہ میچ کو ختم بھی کرکے جائے،امام الحق نے کہا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتا ہے مجھ میں یہ چیز آنی چاہیے کہ میچ کو درمیان میں چھوڑ کر جانے کے بجائے میچ فنش کروں جس کے لیے بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ففٹی ہوتے ہی اپنی مرضی سے ایسا کھیلے کہ بولر بھی اس کا سامنا کرنے سے ڈرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان روپ سکپنگ فیڈریشن(پی آر ایس ایف )کے زیر اہتمام نیشنل روپ سکپنگ چیمپئن شپ کا آغاز3مارچ سے ہو گا، کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی،روپ سکپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ،مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور لیڈیز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں جبکہ پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ،آزاد جموں و کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی، چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے لیگ اسپنر اور پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے راشد خان نے کہا کہ پاکستان آنے پر لاہور قلندرز کی جانب سے دل سے استقبال بہت اچھا لگا، یہاں سے ملنے والے پیار پر میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، گزشتہ برس جاتے وقت جس طرح سے محبت ملی تھی اسی طرح اب ثمین رانا و دیگر کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، میں قلندرز کا حصہ ہونے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں، نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان بہترین پرفارم کیا،وہ ٹیم کو یکجا رکھتے اور ساتھی کھلاڑیوں خاص طور پر نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،شاہین زیادہ جذباتی نہیں ہوتے، نوجوان ان سے بات کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتے، بطور بولر اور کپتان سب کو ان کی بڑی سپورٹ حاصل ہوتی ہے، گزشتہ سال ٹائٹل جیتنے میں ان کا اہم کردار تھا،راشد خان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف جیسے پیسرز کی سپورٹ حاصل ہوتو اسپنرز پر ذمہ داری کا بوجھ کم ہوجاتا ہے،اختتامی اوورز میں بھی ان کی بولنگ اچھی رہتی ہے، اس لیے درمیانی اوورز میں اسپنرز پر دبائو نہیں ہوتا،سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8میں شرکت کا تجربہ اچھا جارہا ہے،میں گذشتہ سال کی کارکردگی دہرانے کی کوشش کروں گا،میں بولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پرعزم ہوں، پاکستانی پچز سے اسپنرز کو مدد ملتی ہے،اگر بولرز اچھی لائن ولینتھ پر بولنگ نہیں کریں تو پٹائی ہوتی ہے
بطور بولر میرا اہم کردار ہے،میں بیٹنگ میں بھی اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا،راشد خان نے کہا کہ قلندرز لاہور میں ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیلتے ہوئے پر جوش ہیں، ٹیم اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے،ہم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،راشد خان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے لاہور پہنچنے کے بعد رات کو تکہ کباب کھلا کر تواضع کی تھی، ابھی شروعات ہے آگے چل کر موقع ملا تو کھانوں سے مزید لطف اندوز ہوں گے،مجموعی طور پر بھی ایک فیملی جیسا خوشگوار ماحول ہے، سب کی گپ شپ جاری رہتی ہے، تمام کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ شاہین کی قیادت میں بہترین پرفارم کریں،راشد خان نے کہا کہ پاکستان کیخلاف یواے ای میں سیریز کیلیے بہت پرجوش ہوں،ہمارے لیے ایک بڑا موقع ہوگا کہ مضبوط ٹیم سے میچ کھیلیں، نتیجہ کچھ بھی ہو افغانستان کی ٹیم کو سیکھنے اور کھیل میں بہتری لانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے،اس کی تیاری اور بہتری لانے کا اچھا موقع ہوگا جس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،کوشش ہوگی کہ بہتر کرکٹ کھیلیں اور شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں،راشد خان نے کہا کہ بطور بولر میری خواہش تو ہوتی ہے کہ بابر اعظم کو آئوٹ کروں مگر یہ آسان نہیں ہوتا، وہ ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں،مشکل صورتحال میں بڑا بیٹر سامنے ہو تب آپ بولنگ سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں،میں خود کو اس طرح کے چیلنجز کیلیے تیار رکھتا ہوں،راشد خان نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ پٹھان ہونے کی وجہ سے ہم پشتو میں بھی بات کرتے ہیں، کپتان سے پشتو میں بات کرتے ہوئے کافی آسانی محسوس کرتا ہوں، حارث رئوف بھی پشتو سمجھنے لگے،عام طور پر ہم سب اردو میں ہی بات کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا ورلڈ کپ 2022کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کپتان اور دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی نے 2022کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا،35سالہ سٹار نے فرانسیسی فارورڈز ایمباپے اور کریم بینزیما کو ہرا کر یہ اعزاز دوسری بار حاصل کیا ہے،فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ فیفا ایوارڈ کی تقریب میں سال 2022کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا،مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانسیسی سٹار امباپے ، کریم بینزیما اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا، تاہم میسی نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبال پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا،ایوارڈ حاصل کرنے پر میسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا خواب پورا کرلیا ہے، جس کی میں اتنے عرصے سے امید کر رہا تھا، بہت کم لوگ اسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں، یہ حیرت انگیز ہے، ساتھی کھلاڑیوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیلون ہائپ اپ امریکہ کے چین سے خوف کا ایک اور مظہر ہے، یہ غلط رائے ہے کہ چین سپر پاور کے طور پر امریکہ کی جگہ لے گا۔گوادر پرو کے مطابق ایک ایسی خوفناک صورتحال میں جہاں عالمی دنیا کساد بازاری کا شکار ہے اور مہنگائی روز بروز ایک ترتیب سے بڑھ رہی ہے، بائیڈن انتظامیہ نے اپنی تخلیق کردہ ''غبارہ سازش'' میں ڈوب کر یہ حقیقت قائم کر دی ہے کہ امریکہ ''چین کے مخصوص فوبیا'' کا ٹرمینل مریض بنتا جا رہا ہے۔ یہ صرف ایک غبارہ تھا لیکن شرارت سے اسے روس یوکرین تنازعہ اور دنیا کی دیگر پیچیدہ اقتصادی اور موسمی دلدلوں سے بھی زیادہ دنیا کے لیے بدترین خطرہ کے طور پر پیش کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق ہر کوئی چوہے کی بو سونگھ سکتا ہے کیونکہ چین امریکہ سے پوچھتا رہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی تفصیلات بتائے تاکہ بہتر احساس ہو لیکن امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے بارہا یہ واضح کیا کہ چین کا بغیر پائلٹ سیارہ موسمیاتی مقاصد کے لیے ہے، اس کا امریکی فضائی حدود میں داخلہ زبردستی میجر اور مکمل طور پر ایک حادثہ تھا۔ تاہم، جس دن غبارے کو دیکھا گیا، واشنگٹن نے اسے ہسٹیریا کی حد تک بڑھا دیا اور اب اسے ایک مزاحیہ طور پر مشکل چیلنج بنا دیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ پینٹاگون نے اس غبارے کو چین کی طرف سے اڑائے گئے ایک جاسوسی چیز کے طور پر غلط سمجھنے کی کوشش کی ہے، سمجھدار امریکی لوگوں نے اس خیال کو نہیں مانا ۔
اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے واقعات کی صداقت پر سوال اٹھایا۔ گوادر پرو کے مطابق 18 فروری کو ''دی نیویار ک '' پر شائع ہونے والی کہانی کے مطابق گونجنے والے نکات اٹھائے گئے تھے۔ وہ تھے ہم نے انہیں پہلے کیوں نہیں ٹریک کیا ، ہم ان کے بارے میں پہلے کیوں نہیں جانتے تھے ، وغیرہ۔ گوادر پرو کے مطابق پھر بھی، امریکی عوام کو ان سوالات کے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملے جن سے پوچھا گیا کہ ڈومین جب ایک سویلین نے دیکھا کیا یہ غبارہ نگرانی کے مقصد کے لیے اٹھایا گیا تھا اور امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا اور اس کی لانچنگ کے بعد سے اس کا پتہ کیوں نہیں چلا؟۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے ساتھ ہی، افسانہ اور حقیقت کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے، امریکی انتظامیہ نے کہا کہ تجزیہ کار اب اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ چین اپنے ہوائی جہاز سے مبینہ طور پر نگرانی کرنے والے آلے کے ساتھ امریکی مرکز میں گھسنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔حکام نے امریکی روزنامہ کے حوالے سے بتایا غبارہ گوام سے ہزاروں میل دور الاسکا کے الیوٹین جزائر پر تیرا، پھر کینیڈا کے اوپر گیا، جہاں اسے تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا جس نے بظاہر غبارے کو براعظم امریکہ میں دھکیل دیا، ۔ گوادر پرو کے مطابق دفاعی اور عسکری ماہر عدنان دانیال نے کہا کہ بیلون ہائپ اپ امریکہ کے چین سے خوف کا ایک اور مظہر ہے، یہ غلط رائے ہے کہ چین سپر پاور کے طور پر امریکہ کی جگہ لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نیند راتیں ہمیشہ ڈراؤنے خوابوں کا باعث بنتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد کے سنڈروم نے امریکی انتظامیہ کے ذہنوں اور دلوں پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک زمانے میں امریکہ عالمی نظام کا واحد معمار تھا، بعد میں چین کے دنیا کے معاشی انجن کے طور پر غلبہ نے سب کو بغیر کسی تار کے ایک ساتھ بڑھنے کی اجازت دی جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں خوف کا احساس پیدا کر دیا ۔گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں خوف مزید بڑھ گیا ہے۔ یہ کووڈ اوریجن ٹریس ایبلٹی رجحان سے شروع ہو کر تائیوان کے مسئلے تک، نیٹو کی حمایت یافتہ یوکرین کی جنگ سے لے کر انسانی حقوق کے مسائل تک، ذہنی تناؤ سے لے کر ٹیک جنگ تک اور ان میں سے سب سے اوپر چین کو شیطان بنانے کے لیے جعلی غبارے کی سازش پانچویں نسل کی جنگ تک پہنچ گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق آخر کار، امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 18 فروری کو جرمنی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار وانگ ای سے ملاقات کی۔ گوادر پرو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں سفارت کاروں کی میونخ میٹنگ میں '' سائیڈ لائن ملاقات ہوئی'' جو غبارے کو گرائے جانے کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان پہلی ملاقات تھی ۔ پرائس نے کہا کہ سیکرٹری نے ہر وقت سفارتی مکالمے اور مواصلات کی کھلی لائنوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ اس ملاقات سے امریکہ اور چین کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے سیکیورٹی بیریئرہٹا لیے گئے ۔ لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں منگل کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے۔ بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں۔ جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔ حفاظتی بیرئیرز کو عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد ہٹایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) نے کراچی الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق الیکٹرک کے جنوری کے فیول چارجز کیلئے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی اور 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ نیپرا ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے مطابق جنوری کے ایف سی اے کی مد میں اضافہ ایک روپے 71 پیسے یونٹ بنتا ہے جس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ایف سی اے کا اطلاق ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے چینی کنٹریکٹرز کو ان کے معیاری کام پر سراہا او ر کہا کہ چینی گرانٹ سے آئندہ چند ماہ میں نیشنل ہائی وے 5 (Nـ5) کے ہالا سکرنڈ سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق ممبر پی پی پی ، این ایچ اے عاصم امین نے لائیو بات چیت کے دوران سوالات کے جواب د یتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے نے سندھ میں این 5 کے 51 کلومیٹر ہالا سکرنڈ سیکشن کی بحالی کے لیے تین چینی سرکاری فرموں کی جانب سے پیش کردہ بولیوں کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی منظوری کے بعد تین سے چار ماہ میں منصوبہ شروع ہونے کی امید ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی شمال جنوب ہائی وے کے حصے کے لیے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ 2010 کے سیلاب سے سڑک کو شدید نقصان پہنچا تھا چینی حکومت نے 2011 اور 2016 میں این 5 کے کئی حصوں کی بحالی بھی کی تھی ۔
گوادر پرو کے مطابق این ایچ اے کے ممبر نے کہا کہ ہالا سکرنڈ سڑک بہترین سڑکوں میں سے ایک ہوگی کیونکہ پاکستان میں جس بھی سڑک کے منصوبے پر چینی کنٹریکٹرز نے کام کیا ہے، کام کا معیار بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے لیے چینی گرانٹ چینی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ عہدیدار نے ایک اور سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ چینی اور پاکستانی ماہرین جلد ہی بابوسر ٹنل اور بابوسر ناران سڑک کی فزیبلٹی اسٹڈی شروع کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق ہم نے اس منصوبے کے لیے چین سے تکنیکی اور مالی مدد مانگی ہے، جس پر تقریباً 100 سے 125 ارب روپے لاگت آسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بابوسر ٹاپ اور گلگت کے درمیان 90 کلومیٹر کا فاصلہ کم کر دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب بھی حکم ملے گا الیکشن کرا دیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہمارا خیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے بہت زیادہ ہوں گے، بہت زیادہ گرفتاریوں کے پیش نظرکچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں لاہورکا رہنے والا ہوں، لاہورکا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے، جاری پروجیکٹس کی تکمیل ترجیح ہے، جو پروجیکٹ کم وقت میں مکمل ہو سکتے ہیں، مکمل کرائیں گے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے معاہدہ ہوگیا ہے، پی سی بی لائٹس خریدیگا، لائٹس کرائے پر نہیں لیں گے، صرف لائٹس کے کرائے کی مد میں گزشتہ سال 60 کروڑ روپے خرچ کییگئے، رواں سال بھی لائٹس کیکرائیکا خرچ 50 کروڑ روپے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نائجیریا کی ریاست بینو میں مسلح حملوں میں 13افرادہلاک ہو گئے،فولانی ارکان نے صوبائی دیہات تسے لوگر، تسے ماگو اور تسے ڈوڈو میں حملے کیے،ان حملوں میں 13افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متعدد زخمی ہو گئے اور کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی،سیکیورٹی فورسز کو علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کولمبیا میں صدر گستاو پیترو نے اعلان کیا کہ انہوں نے نظام صحت میں اصلاحات کے قانون پر متفق نہ ہونے والے تین وزرا کو برطرف کر دیا ہے ،صدارتی محل کاسا دی نارینو میں بیان دیتے ہوئے پیترو نے کہا کہ وزیر تعلیم الیجینڈرو گاویریا، وزیر کھیل ماریا ازابیل اروتیا اور وزیر ثقافت پیٹریشیا اریزا کی جگہ نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں،پیترو کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے حکومت میں عوامی بحث اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ یہ تبدیلی حکومت کو، کولمبین عوام کے لیے نظام ِ صحت، پینشن اور خوشحالی میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے سے باز نہیں رکھے گی،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے عمل کو ملک میں پختگی دلانے کے لیے اتفاق رائے کی کوششیں جاری رکھی جائینگی، میری کابینہ اور میں بذات ِ خود نہ صرف اصلاحات بلکہ بیک وقت کولمبیا کے عوام کے معیارِ زندگی میں اہم سطح کی بہتری لانے والی بعض اصلاحات پر عمل کرنے میں پر عزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو سے متصل معدنی وسائل سے مالا مال شہر روبایہ باغیوں کے قبضے میں آ گیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل شہر روبایہ پر دو روز جاری جھڑپوں کے بعد باغی گروپ ایم 23کا قبضہ ہو گیا ،مشرقی کانگو کے متعدد شہری علاقوں پر اس گروپ کا قبضہ ہے جس میں اب روبایہ بھی شامل ہو چکا ہے جہاں سے سرکاری فوج نکل چکی ہے ،مشرقی کانگو میں مصروف باغی گروپ ایم 23نے دو سال قبل اپنے حملوں کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا جس کی وجہ سے متحارب علاقوں سے کافی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے روانڈا پہنچ گئے تھے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی،کانگو نے روانڈا پر الزام لگا رکھا ہے کہ وہ اس کے سونے ،کابالٹ اور دیگر معدنی وسائل پر قبضہ چاہتا ہے جس کیلیے اس نے ایم 23گروپ کی بھی مدد کی ہے مگر روانڈا ان دعووں کو مسترد کرتا آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام میں شدت پسندوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو شہری ہلاک ہو گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے کا واقعہ وسطی صوبہ حماہ کے مشرق میں واقع دیہی علاقے السلامیہ میں پیش آیا ،یہ بارودی سرنگ مبینہ طور پر داعش کے جنگجوں نے بچھائی تھی،جب اس کے اوپرسے ان شامیوں کی کارگذری تو وہ دھماکے سے پھٹ گئی،شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مقتولین صحرا میں کھمبیوں کی تلاش میں تھے۔ قبل ازیں 18فروری کو ہمسایہ صوبہ حمص کے صحرا میں داعش کیایک مشتبہ حملے میں 68افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں افراد نے مجوزہ انتخابی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔اس مجوزہ قانون سے ملک کے انتخابی اضلاع کی تعداد بڑھ جائے گی اوراس سے ممکنہ طور پرآزاد امیدواروں کو نقصان پہنچے گا،موجودہ قانون ملک کے 18صوبوں میں سے ہرایک کو کئی انتخابی اضلاع میں تقسیم کرتا ہے،اس قانون کے تحت 2021میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے اوریہ 2019کے آخرمیں ملک میں ہونے والے بڑے پیمانے پرحکومت مخالف مظاہروں کے اہم مطالبے کے بعد وضع کیا گیا تھا لیکن یہ کہا گیا ہے کہ یہ قانون آزادامیدواروں کو جیتنے کا بہتر موقع فراہم کرتا ہے،گذشتہ ہفتے عراقی پارلیمان نے اس مسودے پر بحث کی تھی جس کے تحت عراق کوہرگورنری کی بنیاد پرایک انتخابی ضلع بنایا جائے گا۔اس تجویزپراعتراض کرنے والے آزادقانون سازوں نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا اورپھر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس جلد ختم کردیا گیا تھا،پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں مجوزہ قانون پردوبارہ بحث ہوناتھی لیکن قانون سازوں نے بحث کو ہفتے تک ملتوی کرنے کے حق میں ووٹ دیا،قانون کے مطابق ہر صوبے میں ایک انتخابی ضلع کی واپسی کو کوآرڈی نیشن فریم ورک کی حمایت حاصل ہے،یہ ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کا اتحاد ہے،یہ موجودہ پارلیمان میں اکثریتی بلاک کا حامل ہے اور گذشتہ سال اس سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کو اقتدار میں لایا تھا،مظاہرے کے وقت سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری نے پارلیمنٹ کا محاصرہ کررکھا تھا،اس کے علاوہ دریائے دجلہ پر واقع جمہوریہ پل کو بند کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے 146سلور لائننگ کلائوڈ ایکٹیویٹی جمز کو واپس کریں، کیونکہ گیم کے کچھ حصوں کے الگ ہونے کے امکانات ہیں جو بچے کے لیے دم گھٹنے کے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں،وزارت تجارت نے گیم صارفین سے مطالبہ کیا کہ وہ کلائوڈ گیم کو فوری طور پر مصنوعات سے ہٹا دیں اور گیم کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں سے مفت میں گیم کے علاوہ متبادل کلائوڈ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں،وزارت نے صارفین پر زور دیا کہ وہ اس بات کی تصدیق کریں کہ ماڈل نمبر ڈیفیکٹیو پراڈکٹس ریکال سنٹر کی ویب سائٹ (Recalls.sa)کے ذریعے واپسی مہم میں شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امور حرمین شریفین کی ایجنسی فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 50سے زائد زبانوں میں عازمین حج وعمرہ کو اپنی خدمات فراہم کرے گی، تاکہ غیر عرب عازمین کے لیے جامع خدمات کو یقینی بنایا جا سکے،احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے کہا کہ مسجد الحرام میں ترجمہ دو اہم محوروں پر مشتمل ہے، ایک فیلڈ ترجمہ سروس ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے جو نماز کی ادائی کے لیے مسجد حرام میں آتے ہیں،دوسرا خصوصی قانونی ترجمہ ہے جو منبر کے خطبات اور دینی لیکچرز کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے،ایجنسی نے حال ہی میں اپنی خدمات کو بڑھا کر تمام راہداریوں اور مسجد حرام کے داخلی راستوں 24گھنٹے مترجم کی سہولت فراہم کی ہے،الحمیدی نے کہا کہ ترجمہ ایجنسی جدید ترین لائیو ریڈیو براڈکاسٹنگ میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے 10 منظور شدہ بین الاقوامی زبانوں میں حرمین شریفین کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے کوشاں ہے،اس مقصد کے لیے خدا کے مقدس گھر کے زائرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں تک پیغام پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار کو فعال کرتے ہوئے منارہ حرمین پلیٹ فارم اورایف ایم براڈکاسٹنگ کے ذریعے پیغام پہنچایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دہشت گرد گروپوں کا سامنا ہے پرامن مظاہرین کا نہیں، جینوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق تنظیم کے اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے عبداللہیان نے دعوی کیا کہ مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے ہر شخص کو رہا کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے انسانی حقوق کا احترام ایک اہم قدر ہے جو ہمارے عقائد میں پیوست اور جڑی ہوئی ہے، عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران اجلاس کے متعدد شرکا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ واضح رہے کہ ایران میں جواںسالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہرئوں میں شریک سیکڑوں احتجاجی قیدی اب بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں، جب کہ ان میں سے تقریبا 5کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشہور خلائی تحقیقی کمپنی سپیس ایکس کی جانب سے دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن بھیجنے کا پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ ناسا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے CREW-6 مشن کی روانگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اماراتی خلاباز سلطان النیادی ایک روسی اور دو دیگر کے ساتھ 6ماہ کے طویل مدتی مشن کے حصے کے طور پر پرواز میں شامل ہوئے ہیں،یہ ٹیم امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" کے 69ویں مشن کے ایک حصے کے طور پر "Falcon 9"راکٹ کے ذریعے لے جانے والے "SpaceX Dragon Endeavour"خلائی جہاز پر کینیڈی سپیس سنٹر میں کیپ کیناورل سے لانچ ہونا تھی۔ مشن کے عملے نے لانچ ڈے کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی تھیں جبکہ فالکن 9راکٹ اور سپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز لانچ پیڈ پر رکھے گئے تھے،دریں اثنا سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیوز میں النیادی کو دکھایا گیا کہ وہ مشن کی لانچنگ سے قبل آخری لمحات میں اپنے بچوں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ان کے اپنے بچوں کے ساتھ دل کو چھو لینے والے مناظر سامنے آئے، وہ گاڑی پر سوار نظر آئے اور انہوں نے بچوں کو الوداع کیا،النیادی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے بڑی تیاری کی ہے ۔ وہ کہ رہے تھے کہ اب مرکزی عملے کے لیے لانچنگ کا عمل شروع ہو رہا ۔ خلائی جہاز میں داخلے اور مشن سوٹ پہننے کی درست نقالی کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ انیادی نے طے شدہ لانچنگ سے چند گھنٹے قبل مقامی میڈیا کو دیے گئے پریس بیانات میں یہ بھی کہا کہ ٹیم نے نفسیاتی تیاری کو بڑھانے کے لیے آخری دن کے اختتام پر کچھ مشقیں کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کیخلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع دیا گیا ہے، صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے انسانیت کیخلاف جرائم پر اس کو کٹہرے میں لایا جائے،جدہ میں تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے فلسطین اور القدس الشریف سمیر بکر دیاب نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نائب کے طور پر کہا کہ "بین الاقوامی قانون واضح اور ناقابل تقسیم ہے،اسرائیل اپنے جرائم اور خلاف ورزیوں پرہٹ دھرمی کے ساتھ قائم ہے۔ وہ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے فلسطینی سرزمین میں اپنی نوآبادیاتی آباد کاری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کھلے عام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کو پامال کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے جرائم پرعالمی خاموشی صہیونی ریاست کی جرائم کے تسلسل میں اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جب کہ فلسطینیوں کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے،تنظیم کے سکریٹری جنرل نے نابلس، اس سے قبل اریحا اور جنین شہروں میں رونما ہونے والے گھنائونے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فوج کے نہ ختم ہونے والے جرائم کا تسلسل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے خبردار کیا ہے کہ 2024کے ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار یوکرین سے متعلق بیانات میں محتاط رہیں، امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کونڈو لیزا رائس نے کہا کہ ہم صرف یوکرین کی آزادی کے لئے کھڑے نہیں ہیں بلکہ ہم ایک اصول پر مبنی نظام کے لئے کھڑے ہیں، کسی ملک کو فوجی طاقت کے ذریعے کسی دوسرے پر قبضے سے روکنے کے لیے کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ نہ صرف یوکرین کے لیے حمایت چھوڑنا ایک تاریک میراث چھوڑے گا بلکہ یہ گھر کے قریب مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اس طرح امریکی شہری ایسی دنیا میں رہیں گے جس میں روس نے یوکرین میں جنگ جیتی تھی، یہ جانتے ہوئے کہ ان کا ملک اس نتیجے کو روکنے کے لیے کچھ کر سکتا تھا،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مستقبل کے صدر کے لیے یہ بہت اچھا پیغام ہو گا، کیونکہ یہ مسئلہ ان کی میز پر آ جائے گا۔ انہوں نے اس دوران امریکی فوج پر گزشتہ حملوں کا حوالہ بھی دیا اور کہا میں صرف یہ کہتی ہوں کہ 1914، 1941، 2001کی تاریخیں یاد رکھیں،یہ جدوجہد ہمیشہ گھر آتی ہیں، واضح رہے دو امریکی ریپبلکن امیدواروں نے گزشتہ دنوں روس یوکرین جنگ میں امریکہ سے کیف کی حمایت واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بحیرہ احمر گلوبل(آر ایس جی)اور کلینک لا پریری نے سعودی عرب کے شمال مغربی ساحلی علاقے امالا میں مکمل طورپرقابل تجدید توانائی سے چلنے والے اعلی درجے کے صحت ریزورٹ کی تعمیروترقی کے لیے ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے،36115مربع میٹر پرمحیط کلینک لا پریری ہیلتھ ریزورٹ میں 13ولاز کے ساتھ ساتھ 52کمرے اور سوئٹس بھی ہوں گے،صحت وتن درستی میں خدمات کے لیے معروف برانڈ مملکت میں کلینک لا پریری کا ریزورٹ چار شعبے کھولے گا، جن میں طبی دیکھ بھال ، غذائیت ، نقل و حرکت ، اور فلاح و بہبودپرتوجہ مرکوز کی جائے گی،آر ایس جی کے گروپ سی ای او جان پگانو نے کہا کہ "کلینک لا پریری کی عالمی شہرت یافتہ سہولیات اور صحت اور تن درستی کے تجربات سعودی عرب کے غیرمعمولی قدرتی مناظر میں ایک صحت افزا ماحول مہیا کریں گے اور زائرین کو فنون لطیفہ ، تندرستی اور بحیرہ احمرکی پاکیزگی سے متاثر ہوکر تبدیلی لانے والے ذاتی سفر پر لے جائیں گے،ریزورٹ کی لطیف خوب صورتی،اسلامی فن تعمیر اور جدید دستکاری کی پیداوار ایک پرسکون جگہ مہیا کرے گی جس میں آرام کرنے ، مراقبہ کرنے اور تزئین و آرائش کی سہولت ہوگی،کلینک لا پریری کے سی ای او سیمون گیبرٹونی نے کہا:امالا میں، ہم اب تک تیار کردہ سب سے اہم صحت اورطویل عمری پر توجہ مرکوز کرنے والا ریزورٹ بنا رہے ہیں۔
ہمیں اس طرح کے غیرمعمولی ماحول میں اپنی پہلی مکمل منزل کی تعمیر کرنے اور بحیرہ احمر گلوبل کے تجدیدی، انتہائی پرتعیش سیاحت کے ویژن کو زندہ کرنے میں مدد کرنے پر خوشی ہے،ریزورٹ کا ہر حصہ بہت سی سرگرمیوں اور سہولیات کی میزبانی کرے گا ، جس میں کلینک لا پریری کی طرف سے 90سال میں تیارکردہ تمام جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو مہمانوں کو طویل ، صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے کا موقع مہیا کرتی ہیں۔ ریزورٹ میں ایک تشخیصی لیب ، میوزیم ، بیچ کلب ، ورکشاپ اور تربیتی کمرے ، نجی کھانے کی جگہ ، اور یہاں تک کہ کھانا پکانے کا اسکول بھی ہے،کلینک لا پریری معروف ادویہ، جینیات، اور ایپی جینیٹکس کے ساتھ ساتھ طرز زندگی اور غذائیت کے منصوبوں کے امتزاج سے صحت کے لیے ایک منفردسہولت پیش کرتا ہے۔طبی ماہرین مہمانوں کو ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ عرصے تک انتہائی ذاتی بحالی، قوت مدافعت بڑھانے اور تبدیلی لانے والے سفری پروگرام مہیا کریں گے تاکہ صحت اور زندگی کو اس کی پوری صلاحیت کے ساتھ اپنایا جاسکے،ماہرین جدید سائنس اور قدیم علاج کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے تھکاوٹ، اضطراب، ہاضمے کی خرابی، بے خوابی، ذیابیطس سمیت مختلف قسم کے طبی عوارض کا علاج کرسکتے ہیں،
ریزورٹ میں طبی ستون میں جدید تشخیصی لیب اور ریڈیالوجی، فزیوتھراپی، نیورو سائنس، ڈرماٹولوجی، جمالیات اور دانتوں کی دیکھ بھال کا شعبہ شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ منزل کریوچیمبر، ہائپربیرک سویٹس، آئی وی انفیوژن اور مختلف اقسام کی تھراپیزکی جدید سہولتیں دستیاب ہوگی - یہ سب ایک منفرد صحت کی منزل کے طور پرامالا کی حیثیت میں کردار ادا کریں گے،امالا ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے پرکام جاری ہے اور توقع ہے کہ 2024 میں یہاں ابتدائی مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد امالا میں 25ہوٹلوں میں 3,000سے زیادہ کمرے ہوں گے اورقریبا 900لگژری رہائشی ولاز، اپارٹمنٹس اور اسٹیٹ ہومز کے ساتھ ساتھ اعلی معیارکے ریٹیل ادارے، عمدہ کھانے، تندرستی اور تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکانے یمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40کروڑ ڈالر سے زیادہ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یمن کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مہیا کی جانے والی امداد کی مالیت پانچ ارب 40کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے،امریکا نے جنیوا میں منعقدہ یمن ڈونرزکانفرنس کے موقع پر اس امداد کا وعدہ تھا۔اقوام متحدہ نے اس کانفرنس میں کہا تھا کہ جنگ زدہ ملک میں لاکھوں یمنیوں کی مدد کے لیے چارارب ڈالر سے زیادہ کی رقم درکارہے،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ یمن میں لاکھوں افراد دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں۔ان کے مصائب کو کم کرنے کے لیے امریکا کا عزم پختہ ہے،انھوں نے کہا کہ یہ امداد شراکت داروں کویمن کے سب سے کمزور لوگوں کو زندگی بچانے کی اشیا اور ادویہ مہیا کرنے کے قابل بنائے گی۔تاہم،انھوں نے کہا کہ یمنیوں کے لیے بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔انھوں نے تمام عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی اپیل کے مطابق درکار 4.3ارب ڈالر جمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی شادی پر پابندی کا ایک نیا قانون نافذ کردیا گیا جسے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے اپنی فتح قرار دیا ہے۔ میرج اینڈ سول پارٹنرشپ قانون (شادی کی کم از کم عمر)2022کے مطابق بچوں کو شادی کی طرف دھکیلنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کی کم عمری میں شادی کرانے والوں کو سات سال تک قید ہوسکتی ہے۔ اس قانون کے لیے گزشتہ سال اپریل میں شاہی منظوری حاصل کرلی گئی تھی،اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی اور کرد خواتین کے حقوق کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیانا نے بتایا کہ یہ قانون بچوں کے حقوق کے شعبے میں ایک بڑے قدم کو ظاہر کر رہا ہے۔ ڈیانا نے کہا ہم نے اس تبدیلی کے لیے ایک دہائی تک مہم چلائی ہے۔ کیونکہ شادی کے بعد بچے کو عمر بھر کا نقصان نہیں اٹھانا چاہیے،انہوں نے کہا میں ہر ایک سے قانون میں اس اہم تبدیلی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی بات کرتی ہوں۔ جو لوگ بھی جانتے ہیں کہ کسی بچے کو شادی کے خطرے کا سامنا ہے وہ اس بچے کی مدد کریں۔ غیرت سے متعلق بدسلوکی میں جبری شادی بھی شامل ہے۔
جب لڑکیوں یا خواتین کو اجنبیوں سے شادی کے لیے بیرون ملک لے جایا جاتا ہے،برطانویمیڈیا نے اس سے قبل بھی انتباہ کیا تھا کہ ہر سال سینکڑوں برطانوی لڑکیوں کی شادی کی جا رہی ہے کیونکہ برطانیہ کا قانون ان کو مناسب طریقے سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ خیراتی اداروں نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی کو اکثر ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں بھی یہ سب اندرون خانہ ہو رہا ہے تاہم صاف نظر نہیں آتا،اس قانون میں ترمیم سے قبل برطانیہ میں سرکاری طور پر رجسٹرڈ کیے بغیر کسی بھی عمر میں مذہبی شادیوں کی قانونی اجازت تھی، اس لیے بعض اوقات 10سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی بھی شادی کر دی جاتی تھی، تاہم کم عمری میں کی گئی شادیوں کی تعداد کا جاننا مشکل تھا کیونکہ یہ شادیاں رجسٹرڈ نہیں ہوتی تھیں،دوسری طرف 16اور 17سال کی عمر کے بچوں کو صرف والدین کی رضامندی سے شادی کرنے کی اجازت تھی۔ بچوں کے حقوق کے کارکنوں نے دلیل دی تھی کہ یہ قانون بچوں کی شادی کے معاملات میں والدین کے جبر کے مترادف ہو سکتا ہے،نائب وزیر اعظم اور خارجہ سیکرٹری برائے انصاف ڈومینک رااب نے کہا ہے کہ یہ بل ہمارے معاشرے میں جبری شادی کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کمزور نوجوانوں کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق افغان حکومت امریکی افواج کے کابل سے انخلا سے حیران رہ گئی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگان نے افغانستان کی سابقہ حکومت کو سکیورٹی تعاون کے ساتھ ملک سے انخلا کا یقین دلایا تھا مگر امریکی فوج افغان حکومت کی مدد نہیں کرسکی،حکومتی رپورٹ میں ایک امریکی تحقیقات کی طرف بھی اشارہ دیا گیا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر افغان کنٹریکٹرز کو چھوڑنے کے الزامات عاید کیے گئے تھے، جبکہ افغان حکام نے بائیڈن پر ٹرمپ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا،امریکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے جائزوں نے افغان کنٹریکٹرز کو نکالنے کو اہمیت نہیں دی اور افغان فوج کے خاتمے کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کردیا،طیارے اور میزائل طالبان کے ہاتھ لگ گئے، امریکی طیارے، میزائل اور مواصلاتی آلات طالبان کے ہاتھ میں جا چکے تھے،حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے تباہ شدہ افغان فوج کو 18ارب ڈالر سے تیارکیا جو بعد میں طالبان کے کنٹرول میں آئی، اسی طرح انخلا کے بعد 7بلین ڈالر کا فوجی سازوسامان افغانستان میں رہ گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان واقعے سے سبق سیکھ کر یوکرین کو فراہم کردہ اسلحہ پر نظر رکھی جائے، افغانستان سے متعلق حکومتی رپورٹ پر کانگریس جلد ہی بحث کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ میں اس ماہ آنے والے دوسرے بڑے زلزلے کے جھٹکے میں کئی عمارتوں سمیت ایک فیکٹری منہدم ہوگئی جس میں دب کر ایک مزدور جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے مالاطیہ میں 5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے،5.6شدت کے زلزلے کا مرکز صوبے مالاطیہ کے علاقے یشیلیورت میں زمین کی 6.96کلومیٹر (4.32میل) گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے مالاطیہ سے جڑے دیگر 4ہمسایہ صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے،ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے ملبے سے ایک لاش نکالی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر 32کو زندہ نکالا گیا ہے اور 110افراد زخمی ہیں جنھیں مختلف اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،زلزلے کے جھٹکے اتنے طاقتور تھے کہ کئی عمارتیں ہلنے لگیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10سے زائد عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئیں جب کی ایک فیکٹری بھی زمین بوس ہوگئی،رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے اب تک صرف ترکیہ میں دس ہزار کے قریب آفٹر شاکس آئے جس میں منگل کو آنے والا 5.8شدت کا زلزلہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی،بھارتی فوج کے اہلکار چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اس دوران ایمبولینس کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ موبائل فون اور نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔ بھارتی فوج نے ایک گھر میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا،ہٹ دھرم کٹھ پتلی انتظامیہ نے ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان عسکریت پسند تنظیم سے تعلق رکھتا تھا اور مسلح تھا،اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کے سبب انٹارکٹیکا سمند ر میں مسلسل دوسرے سال برف کی تہہ میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے،امریکی سائنسدانوں کے مطابق انٹارکٹیکا سمندر میں برف کی کمی 45سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا کے مطابق انٹارکٹیکا سمندر میں رواں سال 21فروری تک 1.79ملین مربع کلو میٹر برف پگھلی،تاہم مسلسل برف کے پگھلنے کے باعث سمندر کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں تقریبا 40لاکھ بچے اور خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور(او سی ایچ اے )نے کہا کہ 2023میں 5سال سے کم عمر کے 40لاکھ بچوں ، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو زندگی بچانے والی غذائی خدمات کی ضرورت ہے،جن میں سے 6لاکھ 11ہزار کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، غذائی قلت کی صورتحال متعدد عوامل کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے جس میں ناکافی خوراک، بیماری کا زیادہ پھیلائو، ناکافی دیکھ بھال اور کھانا کھلانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ صحت،پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سروس شامل ہیں ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بگڑتی ہوئی معیشت، مہنگائی اور نقل مکانی نے غذائی صورتحال کو مزید خراب کیا جو رواں سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے،اقوام متحدہ کے پہلے تخمینہ کے مطابق سوڈان کی ایک تہائی آبادی (تقریبا 15.5ملین افراد)کورواں سال انسانی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ 12.5ملین ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول کے معاملے پر اشیا کی ترسیل کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، بریگزٹ کے بعد طے پانے والے نئے معاہدے کا مقصد شمالی آئرلینڈ پر طویل عرصے سے جاری تجارتی تنازع کو حل کرنا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ونڈسر، انگلینڈ میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے درمیان اعلی سطحی بات چیت کے بعد ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اشیا کی ترسیل کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا،رشی سونک کا ارسلا وان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے اب ایک فیصلہ کن پیش رفت کی ہے اور مل کر اصل پروٹوکول کو تبدیل کر دیا ہے اور آج نئے ونڈسر فریم ورک کا اعلان کر رہے ہیں، نیا معاہدہ پورے برطانیہ میں ہموار تجارت اور شمالی آئرلینڈ کے لوگوں کی خودمختاری کا تحفظ کرتا ہے،سونک نے اس پیش رفت کو برطانیہ، یورپی یونین تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین ماضی میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم اتحادی، تجارتی شراکت دار اور دوست ہیں اور یہ معاہدہ ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے،انہوں نے کہا کہ ری پبلک آئرلینڈ اور یورپین یونین جانے والی اشیا ریڈ لین سے گزریں گی اور چیک بھی ہوں گی، برطانیہ کی وی اے ٹی اور ایکسائز تبدیلیاں ناردرن آئرلینڈ پر بھی لاگو ہوں گی، برطانیہ میں منظور شدہ ادویات بھی ناردرن آئرلینڈ میں ملیں گی، ناردرن آئرلینڈ اسمبلی کو ان قوانین پر رائے دینے کے علاوہ انھیں لاگو کرنے سے روکنے کی بھی آزادی ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے پارٹی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی عدلیہ کے خلاف تقاریر پر چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیا ل کو خط لکھ دیا ۔ منگل کے روز سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے پارٹی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی عدلیہ کے خلاف تقاریر پر چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیا ل کو خط لکھا خط میںکہا گیا کہ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، مریم نواز نے بغیر کسی ثبوت کے معزز ججز پر الزامات لگائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی پی رہنما منظور وسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہونے اور جیل جانے کی پیشگوئی کی ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، عمران خان میں وہ جرات ہی نہیں کیونکہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلیخودکو گرفتاری دینی پڑتی ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی سے سرکاری چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، چھوٹیگریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں جب کہ مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافے کا اعلان کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شور90کروڑ روپے سے زائد کا مہنگا پڑرہا تھا ، سپانسر کی کوشش کی لیکن زائد نہ مل سکے ، لاہور میں جشن بہاراں ہونے جارہا ہے ، دیگر بھی تہوار منعقد کئے جائیںگے ،منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سپانسر کے ساتھ منعقد کررہے ہیں، حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ؤئی کے قیدیوں کی کل تعداد کا علم نہیں ، ہوم ڈیپارٹمنٹ ہی آپ کو ایشو کردے گا ، یہاں گنجائش کا مسئلہ ہے ، لاہور میں گنجائش کے کروانے کے باعث گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ، ہمارا پی سی بی سے معاہدہ ہوگیا ، پی سی بی لائٹس خریدے گا ۔ اب ہم لائٹس کرائے پر نہیں لیا کریں گے ، الیکشن سے بھاگ نہیں رہے ، جب آرڈر آئیں گے توا لیکشن کرادیں گے ، کوئی انتقامی کارروائی ہے تو وہ بتادی جائے ، ٹریفک کے آدھے مسائل تجاوزات کی وجہ سے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے تو عمران خان بشری اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟، عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا، فارن ایجنٹ ضمانت کروا کے بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر رہا ہے، توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے وہاں سے مفرور ہے، گھڑی چور، توشہ خانہ چور پیش ہو کی آوازیں لگائی جا رہی ہیں لیکن عمران خان غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھڑی چور فارن ایجنٹ جواب دینا کہ توشہ خانہ کیوں لوٹا ؟، خانہ کعبہ کی گھڑی کیوں بیچی؟، بشری بی بی نے توشہ خانہ کے ہیروں کے ہار کیوں بیچے؟، عدالت میں پیش ہوکر جواب دو، فارن ایجنٹ خیرات کے پیسے سیاست پہ کیوں لگائے؟، اپنے ملازمین کے نجی اکانٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے کیوں استعمال کیا؟ جواب لے کر آنا۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کی خیرات کا پیسہ پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹی میں کیوں لگایا؟، جواب لے کر آنا، ووٹن کرکٹ کلب سے لاکھوں ڈالر کیوں لیے؟، خیرات کا پیسہ سیاست میں کیوں لگایا؟، فارن فنڈنگ ملک کے خلاف کیوں استعمال کی؟ جواب لے کر آنا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے لسیکو بورڈ آف ڈائریکٹر سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیدیا ، منگل کے روز لیسکو کے چیف محمد امین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر لیسکو کو دے دیا ، ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ لیسکو چیف چوہدری محمد امین اور لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر میں اختلافات تھے ، چوہدری محمد امین گزشتہ دور حکومت میں لیسکو چیف تعینات ہوئے تھے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ میں مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہونے کے طریقہ کار سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تمام ریکارڈ سمیت فوری طور پر طلب کر لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ میں سپریم کورٹ کا جج ہوں جبکہ پانچ سال تک چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی رہ چکا ہوں، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہونی چاہیے لیکن اگر رجسٹرار کیس ایک بینچ سے دوسرے بینچ میں لگا دے تو شفافیت کیسے ہوگی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے ایک رجسٹرار تو میرے جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے، میں 2010 کے کیسز نہیں سن سکتا کیوں کہ کیسز رجسٹرار سماعت کے لیے مقرر کرتا ہے، کیا میں فون کرکے رجسٹرار کو یہ کہہ سکتا ہوں فلاں کیس فلاں بینچ میں لگا دیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان صاحب کی منظوری سے ہی مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ سوال یہ ہے کہ بینچ میں جسٹس حسن رضوی صاحب تھے تو بینچ کیوں تبدیل ہوا، کیسز فکس کرنے کا کیا طریقہ کار ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنران نے کہا کہ لوگ پوچھ پوچھ کر تھک گئے ہیں لیکن ہمارے کیسز نہیں لگتے۔ وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عدالت پیش ہوئے۔ بار بار عدالتی سوالات پوچھنے کے باوجود رجسٹرار سپریم کورٹ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ جسٹس قاضی فازعیسی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں شفافیت نام کی کوی چیز نہیں ہے، 1999 کے مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ہم 2022کی اپیلیں سن رہے ہیں کوی تو وضاحت ہونی چاہیے۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس میں شفافیت ہونی چاہیے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس جو بھی کام کرے وہ تحریری صورت میں ہونا چاہیے۔ جسٹس قاضی فازعیسی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو کچھ نہیں پتہ۔ انہوں نے ایڈیشنل رجسٹرار سے استفسار کیا کہ کیا آپ ڈی فیکٹو رجسٹرار کے طور پر کام کر رہے ہیں؟ جسٹس قاضی فازعیسی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں بتائیں کہ پھر ہم کس کو بلائیں، کیا ہم سیکشن آفیسر کو اس معاملے پر بلائیں، ہمیں بتائیں کہ کیسز سے متعلق سپریم کورٹ کا کیا طریقہ کار ہے اور پرانے کیسز کیوں نہیں لگائے جا رہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی