• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اسرائیلی بجٹ میں قومی سلامتی کے نام پربن گوی...

اسرائیلی جنرل بجٹ نے 14 میں سے 9 بلین شیکل مختص کیے ہیں جن کی درخواست قومی سلامتی کے نام نہاد وزیر اتمار بن گویر نے اپنی وزارت کے فائدے کے لیے کی ہے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ سے متعلق منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔اگرچہ اسے وہ پوری رقم نہیں ملی جو وہ چاہتے تھے۔ بن گویر نے اس قدم کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ یہ کہ وہ اگلے بجٹ میں درخواست کی گئی پوری رقم حاصل کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔بن گویر نے کہا کہ یہ فنڈز اسرائیلیوں کے لیے سکیورٹی بڑھانے اور آنے والے مہینوں میں "نیشنل گارڈ" کی تشکیل کے فوری آغاز کے لیے اہم ہیں۔ بن گویر نے مزید بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قابض پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور ایک "نیشنل گارڈ" بنانے کا ارادہ کیا ہے جس کا مقصد اندرون فلسطین میں فلسطینیوں اور یروشلم کے لوگوں سے لڑنا ہے۔وزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کو سول انتظامیہ میں وسیع اختیارات حاصل کر کے اپنے مفادات کی تکمیل کے بعد منظور کیا گیا۔بجٹ 2023 میں 484 ارب شیکل اور 2024 میں 513 ارب شیکل ہوگا اور اسے حتمی ووٹنگ کے لیے کنیسٹ میں پیش کیا جائے گا۔وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس اقدام قرار دیا ہے جس سے ان کے بہ قول معیشت کو فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس۔ یوکرین جنگ ختم ہو بھی جائے تو بھی روس س...

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس نئے حملے شروع کر رہا ہے، مزید فوجیوں کو متحرک کر رہا ہے'مزید ہتھیاروں شمالی کوریا اور ایران دے رہے ہیں'واپسی کا کوئی راستہ نہیں' ہمیں کہیں زیادہ خطرناک دنیا میں اب ہمیں دفاع کو خواہش کے مطابق تصور کرناچاہیے'روس۔ یوکرین جنگ ختم ہو بھی جائے تو بھی روس سے تعلقات ماضی کی طرح نہیں رہ سکتے۔ سٹولٹن برگ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلنسکی میں ناردک سمٹ نامی پروگرام سے خطاب کیا۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ ہمیں اب یہ مان لینا چاہیے کہ چاہے روس۔ یوکرین جنگ ختم ہو بھی جائے روس کے ساتھ ہمارے تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ ہمیں کہیں زیادہ خطرناک دنیا میں اب ہمیں دفاع کو خواہش کے مطابق تصور کرناچاہیے۔یوکرین کے لیے مسلسل حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے کہا، "روس نئے حملے شروع کر رہا ہے، مزید فوجیوں کو متحرک کر رہا ہے، اور مزید ہتھیاروں شمالی کوریا اور ایران دے رہے ہیں۔ جیسا کہ چین نے روس کو مہلک مدد فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہو سکتا ہے ہمیں اس بارے میں تشویش لاحق ہے۔"لہذا ہمیں یوکرین کو وہ دینا ہوگا جو انہیں جنگ جیتنے میں مدد دے گا۔" اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ اسکینڈینیوین ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی اہم حمایت و امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ نیٹو کے اتحادی مل کر یوکرین کو 100 بلین یورو فراہم کی ہے ،ینز اسٹولٹن برگ نے کہا، "ہمیں اب فوری طور پر اپنی تربیت اور بھاری ہتھیاروں کے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اس سے قبل کہ روس کی رفتار تیز ہو جائے ہمیں اس کی استعداد کو بڑھانا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قابض اسرائیلی حکام کا 6 مکانات اور پانی کے ک...

قابض اسرائیلی قابض حکام نے الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے مشرق میں واقع گاؤں الجوایا اور ام لصفہ برادری کے چھ مکانات اور پانی کے دو کنوؤں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔مشرقی یطا اور جنوبی الخلیل میں دیوارفاصل اوریہودی بستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی پاپولر کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے بتایا کہ قابض فورسز نے گاؤں پر چھاپہ مارا اور محمود دعسان النواجعہ، فائز النواجعہ، انس ابو خضر النواجعہ اور محمود علی سالم النواجعہ کو تحریری نوٹس دیے جن میں انہیں اپنے مکانات اور دوکنوئیں مسمار کرنے کا حکم دیا۔مسافر یطا اور جنوبی الخلیل پہاڑوں میں حفاظتی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العمور نے بتایا کہ قابض فوج نے یطا کے مشرق میں واقع قصبے خلہ میہ میں ام لصفہ کمیونٹی پر چھاپہ مارا اور انہیں گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔ اس موقعے پر دو بھائیوں سمیر اور توفیق عالیان عوض کو مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جلد ہی نیٹو کا رکن بن جائے گا 'نارتھ...

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) چیف جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے اتحادیوں نے یوکرین کی رکنیت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے، مستقبل میں یوکرین بھی یورپی یونین اور نیٹو کا رکن بن جائے گا۔فن لینڈ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم سنا مارین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت مکمل ہونے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا کیونکہ اس وقت یوکرین ایک خودمختار ملک کی حیثیت میں روسی حملے سے نبرد آزما ہے۔نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ فی الحال یوکرین ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت رکھتا ہے اس صورتحال میں بھی ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کی مدد جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن اپنے پڑوسیوں پر حملے جاری نہیں رکھ سکتے، وہ یوکرین کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور امن کے بجائے مزید جنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہمیں کوشش کرنی ہے کہ تاریخ ایک بار پھر سے خود کو نہ دْہرائے۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کا کہنا تھا کہ مجھے یوکرین مستقبل میں یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ملک کی صورت میں نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دی تھی جس کے بعد جون کے مہینے میں اسے رکنیت کیلئے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا تھا۔دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کے بعد فن لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے بھی کسی دفاعی اتحاد کا حصہ نہ بننے کی اپنی دہائیوں پرانی پالیسی کو ایک طرف ڈالتے ہوئے نیٹو رکنیت کیلئے درخواستیں دی تھی، دونوں ممالک کی رکنیت پر ترکیہ اور ہنگری کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔اس حوالے سے فن لینڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن نے گزشتہ سال جون میں ترکیہ کے ساتھ میڈرڈ میں ہونے والے ٹرائی لٹرل معاہدے پر عملدرآمد کر دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے مکمل رکنیت کی توثیق کرتے ہوئے انہیں نیٹو اور یورپی یونین میں خوش آمدید کہا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی عدالت نے حماس رہنما کو 20 ماہ سزا س...

شیخ یوسف کے صاحبزادے اویس نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان کے والد نے اس سال جولائی کو رہا ہونا تھا۔ اس کے علاوہ قابض جیل انتظامیہ شیخ حسن کو اپنے پیاروں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دیتے رہے ہیں۔ اویس کے مطابق شیخ حسن کو مختلف امراض میں مبتلا ہیں تاہم ان کے حوصلے بلند ہیں۔یاد رہے کہ شیخ یوسف کو 13 دسمبر 2021ء کو رام اللہ کے مغربی علاقہ بیتونیہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔قابض اسرائیلی عدالت نے 70 سالہ شیخ یوسف کو شعفات پناہ گزین کیمپ میں فادبو شخدم شہید کے جنازہ میں تقریر میں لوگوں کو اکسانے کا الزام لگایا تھا۔حماس رہنما اور فلسطینی پارلیمان کی ممبر شیخ یوسف اکیسویں مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ وہ 25 سال سے زیادہ عرصہ اسرائیلی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلین پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب بھا...

آسٹریلین پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب بھارتی شہری کو گرفتار ی کے بعد دہلی سے میلبرن منتقل کر دیا گیا۔بھارتی شہری راجویندر سنگھ آسٹریلین پولیس کو 2018 میں 24 سالہ نوجوان لڑکی تویاہ کورڈنگلی کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے گرفتار ملزم کو کوئنز لینڈ منتقل کرکے برسبن کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے سے قبل آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم راجویر سنگھ کوگزشتہ سال نومبر میں دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بوٹر کلاں سے ہے، قتل کے وقت وہ جائے واقعہ سے دو گھنٹے کے مصافت پر اِنسفیل میں رہائش پذیر تھے۔24 سالہ مقتولہ ٹویاہ کورڈنگلی کی لاش اکتوبر 2018 میں کوئنز لینڈ کے ساحل پر دریافت ہوئی تھی، خاتون کے قتل کو انتہائی سفاک، بے رحمانہ اور اور دیوانہ وار قتل قرار دیا گیا تھا۔گزشتہ سال آسٹریلوی حکام کی جانب سے راجویندر سنگھ کی معلومات دینے والے کو 1 ملین آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 17 کروڑ، 57 لاکھ 75 ہزارپاکستانی روپے) انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔آسٹریلوی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم راجویندر سنگھ قتل کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلیا سے فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ اگلے 4 سال تک بھارتی ریاست پنجاب میں چھپا رہا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو بھارتی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم پنجاب سے طبی معائنے کیلئے بھارتی دارالخلافہ دہلی کاسفر کر رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قابض اسرائیل کا مغربی کنارے میں نئی یہودی آب...

قابض اسرائیلی وزیر دفاع یائو گیلنٹ نے مغربی کنارے میں غیر قانونی ا?بادکاری کیلئے بائی پاس کی تعمیر کے لئے فلسطینیوں کی ملکیتی سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کو ضبط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں روڈ 55 براستہ قلقلیہ اور نابلس کے وسط میں الفندوق سے گزرتی تھی۔ تاہم بائی پاس کی تعمیر سے الفندوق، عماتین اور بقات الحتب قصبوں میں واقع فلسطینیوں کی ملکیتی زرعی زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی آبادکاری تعمیر کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اردن کے شہر عقبہ میں ہونے والی سکیورٹی ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جہاں اسرائیل اس بات کی یقین دہانی کروا چکا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست ا?ئندہ چار ماہ میں کسی فلسطینی کی زمین کو ضبط نہیں کرے گا نا ہی اگلے چھ ماہ تک کسی نئی غیرقانونی آبادکاری کو قانونی درجہ نہیں دے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ روز نابلس کے جنوبی قصبہ حوارہ میں ہونی والی کارروائی کے جواب میں کیا گیا ہے۔گذشتہ برس یہودی آبادکار پر خنجر سے حملہ کا واقعہ پیش آنے کے بعد قابض اسرائیلی حکام الفندوق کے مضافات میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کے لئے ایک بائی پاس سڑک تعمیر کرنے پرغور کررہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن نے امریکی اداکار اسٹیون سیگال کو آرڈر...

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے ہالی وڈ اسٹاراسٹیون سیگال کو آرڈر آف فرینڈ شپ اعزاز سے نواز دیا۔بدھ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کیلئے اقدامات پر دیا جاتا ہے۔اسٹیون سیگال کو آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ ملنے سے قبل روس کی شہریت بھی دی جا چکی ہے جبکہ روس نے سیگال کو 2018 میں امریکا اور جاپان کیلئے وزارت خارجہ کا مندوب بھی مقرر کیاتھا۔رپورٹس کے مطابق امریکی اداکار اسٹیون سیگال کریمیا کو روس کا حصہ بنائے جانے کے حق میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قیدیوں کیخلاف نئی سزاؤں کا نفاذ 'النقب جیل م...

فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قائم اسرائیل کی صحرائی جیل میں منگل کو انتہا پسند قابض وزیر "بن گویر" کی جانب سے قیدیوں کے خلاف نئی سزائیں عائد کیے جانے کے بعد جیل میں سخت کشیدگی اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔النقب کے قیدیوں کے خلاف نئی سزاؤں میں بہت سے خاندانوں کو بغیر جواز کے ملنے سے روکنا، سرد موسم کی روشنی میں کپڑے نہ لانا، اور قیدیوں کے نمائندوں کو ان سے اعترافی بیان واپس لینے پر مجبور کرنا شامل ہے۔النقب جیل میں قیدیوں کی تحریک شدت پسند "بن گویر" کے تعزیری فیصلوں کے بعد کئی نئے احتجاجی اقدامات پر غور کررہی ہے۔قابض جیلوں میں قیدیوں نے اپنے خلاف جابرانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدو جہد کے بڑھتے ہوئے پروگرام کے تحت مسلسل پندرہویں روز بھی احتجاجی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔قیدیوں نے اپنے خلاف جابرانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لییجیل کے لباس "شاباص" پہننے کے علاوہ، صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک تمام جیلوں کے تمام حصے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔فلسطینی اسیران کی قومی تحریک کی سپریم ایمرجنسی کمیٹی نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ قیدیوں کی تحریک نام نہاد "بن گویر" کے اقدامات کا مقابلہ کر رہی ہے جو تمام جیلوں میں عام نافرمانی کے ساتھ ماہ رمضان کی پہلی تاریخ کو کھلی بھوک ہڑتال کی تیاری کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے جعلی معلومات کے الزام پر وکی پیڈیاپر...

روس نے جعلی معلومات کے الزام پر وکی پیڈیا پر 27 ہزارڈالر جرمانہ عائد کردیا۔روسی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وکی پیڈیا یوکرین میں روس آپریشن کے بارے میں جعلی معلومات ہٹانے میں ناکام رہا، وکی پیڈیا کو جعلی معلومات ویب سائٹ سے نہ ہٹانے کے الزام میں 27 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بنائے گئے قوانین کے بعد روس، یوکرین تنازع پر روس کے موقف کے خلاف رپورٹنگ کرنے والے افراد اور اداروں پر جرمانے اور پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ وکی پیڈیا کی مالک کمپنی وکی میڈیا کو اس سے قبل بھی جنگ سے متعلق دو آرٹیکل نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ حالیہ جرمانہ روسی ملٹری یونٹس کے حوالے سے غلط معلومات نہ ہٹانے کے الزام میں عائد کیا گیا ہے۔وکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال انہوں نے فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ فیصلے کے خلاف اپیل میں جا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فروری میں مظالم میں پسے فلسطینیوں کی قابض او...

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں فلسطینی علاقوں میں فروری کے مہینے میں قابض اور اس کے آباد کاروں کے خلاف موثر مزاحمت کارروائیاں کی گئیں۔مرکزاطلاعات فلسطین "معطی" نے اپنی متواتر رپورٹ میں گذشتہ ماہ کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے مجموعی طور پر 1177 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جن میں 8 اسرائیلی ہلاک اور 43 فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔سال 2023ء کے آغاز سے قابض فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، جو کہ مجموعی طور پر 2022 میں قابض فوج اور آباد کاروں کی ہلاکتوں کے نصف کے برابر ہے۔ پچھلے سال مجموعی طور پرفلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 33 صہیونی ہلاک ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق فروری میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 144 فائرنگ اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

ان میں فائرنگ کے 52 آپریشن نابلس اور 50 جنین میں کیے گئے۔پچھلے مہینے کے دوران فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کا باعث بننے والی سب سے نمایاں مخصوص کارروائیوں میں 10/2 کو گاڑی کی ٹکر سے کی گئی کارروائی تھی۔ یہ کارروائی بہادر شہید حسین قراقع نے مقبوضہ بیت المقدس میں کی جس کے نتیجے میں3 آباد کار ہلاک 6 دیگر کے زخمی ہوئے۔دو فروری کوایک یہودی آباد کار "شمعون متوف" تقریباً 9 ماہ قبل گزشتہ سال مئی میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔مزید برآں 13/2 کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک 13 سالہ لڑکے کی طرف سے کیے گئے چاقو کے حملے میں ایک "اسرائیلی" مارا گیا۔62 فروری اتوار کو ایک فلسطینی مزاحمت کار نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کے مرکز میں فائرنگ کا حملہ کیا، جس میں دو آباد کار ہلاک ہو گئے۔ جب کہ حملہ آور بہ حفاظت فرار ہوگیا۔گزشتہ شام 27/2 ایک فلسطینی مزاحمت کاروں نے اریحا شہر کے قریب 3 مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا ایران کے پاس لگ بھگ بم گریڈ ت...

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے معائنہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس لگ بھگ بم گریڈ تک افزودہ یورینیم کے ذرات موجود ہیں۔ویانا کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی جانب سے رکن ممالک کو فراہم کردہ خفیہ سہ ماہی رپورٹ میں اس افزودہ یورینیم کا انکشاف کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف ممکنہ طور پر ایران اور مغرب کے درمیان جوہری پروگرام پر تناؤ میں اوراضافہ کرے گا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایران میں 83 فیصد سے زائد یورینیم کے افزودہ ذرات ملے ہیں تاہم ان کے ماخذ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس موجود یہ یورینیم افزودگی 2015 کی ڈیل میں طے شدہ ہدف سے 18 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے یورینیم افزودگی کے دوران ایسا غیر ارادی طور پر ہوگیا ہو جب کہ اس حوالے سے ایجنسی اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نابلس میں سنگ باری کے دوران 2 یہودی آباد کار...

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ایک گاڑی پر سنگ باری کے نتیجے میں دو یہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔عبرانی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینیوں نے آباد کاروں کو لے جانے والی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے دو افراد ہاتھ اور چہرے پر زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پتھر پھینکنے سے زخمی ہونے والا آباد کار ان دو آباد کاروں کا چچا تھا جو دو روز قبل قصبے میں فائرنگ کے حملے میں مارے گئے تھے۔ "معطی" کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے کے دوران بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی 1,177 مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجی اور آباد کار ہلاک اور 43 دیگر زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان نے سفارتی مشنز اور مساجد پر حملے کرنی...

طالبان نے کابل میں سفارتی مشنز اور مساجد پر حملے کرنے والے داعش کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن کیا، دارالحکومت کابل میں کی گئی کارروائی میں داعش کا علاقائی 'انٹیلی جنس اور آپریشنز چیف' قاری فاتح ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ قاری فاتح کابل میں سفارتی مشنز اور مساجد پرہوئے حملوں کا ماسٹرمائنڈ بھی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے ایک اور آپریشن میں برصغیر پاک وہند میں داعش گروپ کا سرغنہ اعجاز امین آہنگر بھی دو دیگر دہشتگردوں کے ساتھ مارا گیا۔گزشتہ سال جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ میں فاتح کو داعش کا ایک اہم رہنما قرار دیا گیا، جس پر بھارت، ایران اور وسطی ایشیا میں فوجی کارروائیوں کا الزام عائد کیا گیا۔داعش غیر ملکیوں، مذہبی اقلیتوں اور سرکاری اداروں پر حملے کرتے ہوئے طالبان کی حکمرانی کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی چیلنج بن کر ابھری ہے۔داعش نے دسمبر میں کابل کے ایک ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں پانچ چینی شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ دسمبر میں بھی اس گروپ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا۔اس کے علاوہ جنوری میں داعش نے کابل میں وزارت خارجہ کے قریب ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب طالبان نے ستمبر 2022 میں کابل میں ہونے والے خودکش حملے کا الزام بھی داعش پر لگایا تھا جس میں 51 خواتین سمیت 54 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دہلی فسادات کے 3سال مکمل'سیاسی جماعتوں کے سر...

معروف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں نے دہلی فسادات 2020سے متعلق مقدمات میں گرفتار کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنتا دل یونائیٹڈکے ترجمان کے سی تیاگی، کانگریس کے سینئر رہنماسلمان خورشید، رکن پارلیمنٹ اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما منوج کمار جھاہ، سیاسی کارکن یوگیندر یادو، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب اور جیل میں نظر بند کارکن خالد سیفی کی اہلیہ نرگس سیفی نے دہلی فسادات کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی دہلی کے پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ خالد سیفی اور دیگر کارکن اس لیے تکلیف میں ہیں کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں ان تمام کارکنوں کے نام لیے۔ یہ ضروری تھا کیونکہ پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں ہونا ضروری ہے۔ پریس کانفرنس کا اہتمام'' سیٹیزنز کلیکٹو'' نے دہلی فسادات کے تین سال مکمل ہونے اورنظربند خالد سیفی اور عمر خالد، شرجیل امام، میران حیدر اور گلفشاں فاطمہ سمیت جیل میں نظر بند دیگر کارکنوں کی حمایت کے لیے کیا تھا۔منوج جھا نے کہاکہ جب مسلمان ظلم و ستم کا نشانہ بنتے ہیں تو سیاسی جماعتیں ان کا نام لینے سے ڈرتی ہیں۔ میں اکثر دیکھتا ہوں کہ لوگ مسلمانوں کا نام لینے سے گریز کرتے ہیں۔ وہ اقلیتوںکا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکھل کر بات کریں کیونکہ یہ مبہم انداز میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں دو مسلمانوںکو آگ لگاکر قتل کرنے کے تازہ ترین واقعے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ جنید اور ناصر کا نام لینے سے گریز کرتے ہیں جنہیں نام نہاد گائورکھشکوں نے قتل کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے مسائل پر خاموش رہنا اور ہندوتوا کے خلاف نرم رویہ اپنانے سے کام نہیں چلے گا۔سابق بھارتی وزیرسلمان خورشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جو جنگ لڑی جا رہی ہے اس میں موجودہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونے والوں میں بھی اتحاد کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب شہریت ترمیمی ایکٹ، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے اور یہ معاملہ عدالت میں گیا تو ہم تقسیم ہو چکے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایک حکمت عملی ہونی چاہیے کہ ان مقدمات کو کیسے لڑا جائے۔ لیکن ہم کوئی حکمت عملی تیار نہیں کر سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہا کہ خالد سیفی اور عمر خالد بھارت کے مستقبل کے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیفی کے ساتھ پچھلے دس سالوں میں انسداد بدعنوانی تحریک سے لے کر لنچنگ کے خلاف مظاہروں تک کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ جب تک خالد سیفی جیسے لوگ اس ملک میں ہمت اور ایمانداری کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہیں، اس ملک میں امید باقی ہے۔یادو نے سیفی کو ایک امن پسند، قانون پسند اور انصاف پسند شہری کے طور پر یاد کرتے ہوئے ان کے خلاف داخل کردہ چارج شیٹ پر بھی تنقید کی اور اسے''پریوں کی کہانیاں''قرار دیا۔خالد سیفی کی اہلیہ نرگس سیفی نے بتایا کہ ان کے شوہر کو پولیس اہلکاروں نے دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا اور عدالت میں جھوٹ بولا کہ سیفی کہیں سے گر کر زخمی ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان میں مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر، 2...

یونان میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایتھنز سے تقریباً 235 میل شمال میں ٹیمپی کے قریب ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جن میں سے3 میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 85 زخمی ہوئے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو اسپتال لے جانے کے لیے قریبی شہروں سے ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فوج کو ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحقیقاتی ادارے سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے...

بھارت میں کانگریس پارٹی نے سی بی آئی کے ذریعے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کی گرفتاری پر بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی) اور محکمہ انکم ٹیکس سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے ہتھیار بن چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہاکہ کانگریس پارٹی کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس جیسے ادارے مودی حکومت کے لئے سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے والے ہتھیار بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ادارے تمام پیشہ ورانہ مہارت کھو چکے ہیں۔انہوں نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کا ذکر کئے بغیر کہاکہ حزب اختلاف کے رہنمائوں کی ساکھ کو تباہ کرنے کے لیے انہیں چن چن کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔کانگریس کا رد عمل سی بی آئی کے ذریعے منیش سسوڈیا کی گرفتار ی کے کئی دن بعد سامنے آیا۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سمیت کئی اپوزیشن رہنمائوں نے بھی سسوڈیا کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سی بی آئی کے ذریعے منیش سسوڈیا کی گرفتاری اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح بی جے پی اپوزیشن کو دھمکانے کے لیے مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ طاقت کا صریحاً غلط استعمال اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ اس طرح کا جبر ہمارے ملک کی بنیادوں کو کمزور کرتا ہے اور اس کی مزاحمت کی جانی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج آباد کاروں کو فلسطینیوں پرحملوں...

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ جس میں سال 2021 کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج عام طور پر فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں کو نہیں روکتی اور فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کو شاذ و نادر ہی گرفتار کرتی ہے اور ان پر مقدمہ چلاتی ہے۔عبرانی ویب سائٹس کے مطابق یہ اب تک کا سب سے خطرناک بیان ہے جو آباد کاروں پر تشدد اور اسرائیلی حکومت کے ان کے ساتھ برتاؤ کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک سرکاری اور عوامی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔اگرچہ رپورٹ کی اشاعت کی تاریخ بہت پہلے سے طے کی گئی تھی، لیکن اس کی اشاعت کا وقت نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ پر آباد کاروں کے حملے اور فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے اور بے گھر ہونے کے دنوں میں آیا ہے۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ آباد کاروں نے فلسطینیوں پر جسمانی حملے، املاک پر حملے اور فلسطینیوں کے خلاف قومیت کے پس منظر میں جرائم کیے ہیں۔

رپورٹ کے مصنفین نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس کے مطابق آباد کاروں نے 2021 کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 496 حملے کیے، ان حملوں میں سے 370 حملوں میں املاک کو نقصان پہنچا اور 126 حملوں میں 2021 کے دوران تین فلسطینی مارے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق آباد کاروں کے حملوں کی نوعیت میں تبدیلی آئی ہے۔اگر ماضی میں 3ـ4 آباد کاروں پر مشتمل افراد یا گروہوں کی طرف سے کارروائیاں کی جاتی تھیں تو اب یہ کارروائیاں کئی درجن افراد پرمشتمل گروہوں کے ذریعے کی جاتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے پرتشدد حملوں کا جغرافیائی دائرہ بھی پہلی بار مغربی کنارے کے علاقے سیکٹر اے تک پھیل گیا ہے جہاں فلسطینیوں کو سکیورٹی اور شہری کنٹرول حاصل ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکار عام طور پر فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے حملوں کو نہیں روکتے اور تشدد کی کارروائیوں کے مرتکب آباد کاروں کے خلاف شاذ و نادر ہی گرفتاری یا الزامات عائد کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں فروری میں 5کشمی...

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے دو نوجوانوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔اس دوران بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی 193 کارروائیوں میں پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 115 نوجوانوں کو گرفتار اور کم از کم 7افرادکو زخمی کردیا۔بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ کی نگری پولیس چوکی پر ایک گرفتار شہری سونو کمار کو بھی تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک مکان اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا۔دریں اثناء چار ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن، نوجوان، طلباء اور انسانی حقوق کے کارکن بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مشتاق الاسلام، شریف سرتاج، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال احمد صدیقی، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ، محمد حیات بٹ، امیر حمزہ ،نور محمد فیاض، ڈاکٹر حمید فیاض، مولانا عبدالمجید ڈار، مولانا مشتاق ویری، عبدالرشید دائودی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر، رفیق احمد گنائی، غلام محمد بٹ، شکیل احمد ایتو ، محمد شعبان ڈار، انجینئر رشید، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، محمد احسن انتو، صحافی آصف سلطان، صحافی فہد شاہ اور ایک درجن سے زائدکشمیری خواتین سیاسی کارکن شامل ہیں۔ ان لوگوں کومن گھڑت الزامات پر انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان کے شہری حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں نے خون کے بدلے خون کا اصول اپنا لی...

اسرائیلی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار یونی بین میناچم نے کہا ہے کہ حوارہ فائرنگ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک خاص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مزاحمتی کارروائیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطینیوں نے خون کے بدلے خون کا اصول اپنا لیا ہے۔اسرائیلی دانشور نے اپنے ایک تازہ مضمون مین لکھا ہے کہ فلسطینیوں نے ایک نیا جنگی حربہ اختیار کیا ہے۔ یہ حربہ "خون کے بدلے خون" کا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فوجی دستوں کے ہاتھوں کسی بھی فلسطینی کے قتل کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کا قتل کیا جائے گا۔ان کا یہ مضمون "عکا'' ویب سائٹ کے برائے اسرائیلی امور صفحے پر شائع ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی کارروائیاں "اسرائیل" کے ایجنڈے میں شامل ہیں، جہاں شمالی مغربی کنارے میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور مزاحمت ماہ رمضان سے پہلے اپنا ایجنڈا مسلط کرتی دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج کو پہل کرنی چاہیے اور شمالی مغربی کنارے میں مسلح گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنا چاہیے۔مسٹر مناچیم نے نشاندہی کی کہ حوارہ کے قریب سیکڑوں فوجی اور آباد کار رہتے ہیں اور وہ دن میں زیادہ تر گاڑیوں سے بھری سڑک پر ایک فلسطینی گاؤں سے گزرتے ہیں اور یہ اس سے گزرنے والے کسی بھی اسرائیلی کے لیے موت کا جال بن سکتا ہے۔

اس لیے پہلی بات یہ ہے کہ حملے کے لیے اس راستے پر اسرائیلیوں کی طرف سے چلائی جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے ٹریفک کے انداز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔بین مناچم نے اس بات پر زور دیا کہ "فلسطینی کارروائیوں کے بنیادی ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا، یعنی نابلس اور جنین کے علاقوں پر عارضی طور پر قبضہ کرنا، عسکریت پسندوں کو ختم کرنا اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حوارہ میں فائرنگ کے وقت اور 2 آباد کاروں کی ہلاکت کا مقصد اردن کی عقبہ میں ہونے والے سکیورٹی اجلاس کو یہ پیغام دینا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا اب زمین پر کنٹرول نہیں ہے اور مزاحمت کار جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔اسرائیل براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہنے والے بین مناچم نے کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی اتھارٹی اور عقبہ میں اجلاس کے انعقاد میں شامل ہر فرد کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس اجلاس نے مردہ بچے کو جنم دیا ہے۔بین مناچم نے کہا کہ "وہ (فلسطینی مزاحمت کار) یوکرین پر روسی فوجی حملے اور اس کے نتائج کے معاملے پر دنیا کی توجہ کے باوجود فلسطینی کاز کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے کے لیے مغربی کنارے میں اپنے آپریشنز کے ذریعے کوشش کر رہے ہیں۔دریں اثنا عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' نے کل منگل کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو فلسطینی کارروائیوں کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے میں بڑی مشکل کا سامنا ہے اور سکیورٹی اداروں کو درپیش چیلنجز مزید پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوان پاکستانی سائنسدان چینی تعاون سے مقامی...

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (I آئی یو بی ) کے نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹرکراپنگ ( این آر سی آئی ) میں نوجوان پاکستانی زرعی سائنسدانوں کی ایک ٹیم اس امید کے ساتھ سٹرپ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجیز پر تحقیق کر رہی ہے جس میں ان کے ملک کی مدد کی جائے گی۔ کھانے پینے کی اشیاء خصوصاً سویا بین کے درآمدی بل کو کم کرنا، جو پہلے ہی پاکستان کی معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہاں جاری کام چین کے ساتھ ان کے تعاون سے شروع ہوا ہے، لیکن اسے خاص طور پر پاکستان کے لیے ملکی حقائق کی بنیاد پر بہتر بنایا گیا ہے، جو کہ سائنسی تحقیق اور تعلیمی تبادلے دونوں میں پاک چین تعاون کا ایک روشن نمونہ رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 2018 سے ڈاکٹر محمد علی رضا، ایک پوسٹ ڈاکٹر جنہوں نے سیچوان زرعی یونیورسٹی (SAU)، چین سے گریجویشن کیا ہے، نے اپنے پروفیسر یانگ وینیو کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ پاکستان میں چین کی مکئیـسویا بین کی پٹی کی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا شروع کیا ، جس میں حالیہ برسوں میں خاص طور پر مقامی صنعت کاروں اور ترقی پسند کسانوں کی طرف سے اچھا ردعمل ملا۔ برسوں کی محنت کے بعد، وہ ایک پیداواری ماہر زراعت اور پاکستان میں مخلوط فصلوں کی تحقیق کے ماہر بن گئے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آئی یو بی کے وائس چانسلر پروفیسر اطہر محبوب کے وژن کے تحت، 11 اگست 2021 کو انٹرکراپنگ کے قومی تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا گیا تاکہ پاکستان کی زراعت میں فصلوں کی پیداوار اور مٹی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے سٹرپ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں۔ اب ڈاکٹر محمد علی رضا سنٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جو پاکستان میں انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو مقبول بنانے میں آگے ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آج تک، مرکز نے مقامی حالات کے مطابق چینی مکئی اور سویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو پہلے ہی تیار اور بہتر بنایا ہے، اور گندم اور سویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ پر ٹرائلز کیے ہیں۔ مزید برآں، پاکستان کی شوگر بیلٹ سے وسائل کے استعمال کی کارکردگی اور زمین کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے، مرکز گنے پر مبنی انٹرکراپنگ سسٹم تیار کرنے پر کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں، مرکز نے گنے اور گندم پر مبنی پٹی انٹرکراپنگ سسٹم کے ٹرائل کیے جن میں ریپسیڈ، سویا بین، کلور، اور چنے کو ثانوی فصلوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے، ان فصلوں کی انٹرکراپنگ مخصوص اقسام تیار کرنے کے ساتھ یہ مرکز پاکستان میں موجودہ فارم مشینری کے ساتھ سٹرپ انٹرکراپنگ سسٹم کی میکانائزیشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد کے ساتھ مختلف قطاروں کی ترتیب، خاص طور پر وسیع سٹرپس پر تحقیق کر رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ''عالمی سطح پر سوچو، مقامی طور پر عمل کرو'' کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے چینـپاک تعاون این آر سی آئی کی ایک خاص خصوصیت ہے۔ مرکز نے سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی (SAU)، گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (GAAS) اور شیڈونگ اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (SAAS) کے ساتھ وسائل، محققین اور طلباء کے تبادلے کے لیے کثیر جہتی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، اور نیشنل سویا بین سینٹر (این ایس سی)، ایگرو ایکولوجی اینڈ کنزرویشن لیب، اور نانجنگ زرعی یونیورسٹی (این اے یو) میں مالیکیولر بائیولوجی لیب کے ساتھ تعاون بھی شروع کیا ہے ۔

یہ معلوم ہوا ہے کہ پانی کی بچت والی ٹیکنالوجی جیسے ڈرپ اریگیشن کا استعمال کرتے ہوئے مکئیـسویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کی ترقی اور اصلاح پر این آر سی آئی کی تحقیق مکمل طور پر جی اے اے ایس کے ذریعے سپانسر کی گئی ہے۔ بعد میں جی اے اے ایس پاکستان میں ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پھیلاؤ میں بھی مدد کرے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ، اس وقت این آر سی آئی میں کل آٹھ محققین ہیں جن میں چار ماہرین زراعت، دو بریڈر، دو مٹی سے متعلق سائنسدان، اور ایک کراپ ماڈلر ہیں، جن میں سے پانچ اعلیٰ ترین چینی زرعی یونیورسٹیوں بشمول سیچوان زرعی یونیورسٹی اور نانجنگ زرعی یونیورسٹی سے گریجویشن کر چکے ہیں۔ ان کے پی ایچ ڈی کے لیے وظائف مطالعہ سٹرپ انٹرکراپنگ ریسرچ اور فصلوں کی مالیکیولر فزیالوجی میں اچھی طرح سے تیار اور تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ چین میں سیکھی ہوئی چیزوں کو پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں لاگو کر رہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد علی رضا نے چین-پاک زرعی تعاون کے ذریعے جیت کی صورتحال حاصل کرنے کے وژن کے ساتھ کہا کہ دوطرفہ تعاون کے ذریعے چینی تجربے سے سیکھنے سے یقینا پاکستانیوں کو موجودہ معاشی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے تربیت اور حوصلہ ملے گا۔ خاص طور پر زرعی تعلیم اور تربیت میں چین کی مدد سے یقینا پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس سے نہ صرف پاکستان کی معاشی حالت مستحکم ہو گی بلکہ ملک چین کو ایک قریبی اور سستا خوراک کا ذریعہ بھی فراہم کر کے گا جو چین پر غذائی تحفظ کے دبا وکو کم کر سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر میں فش پروسیسنگ فیکٹری کی تعمیر شروع

گوادر میں مختلف پراجیکٹس کی کامیابی کے ساتھ ہی ایک چینی کمپنی ہا ئے شن تیان پیلیجک فشری اوورسیز بیس نے گوادر فری زون ساؤتھ (فیز 1) میں اپنی فش پروسیسنگ فیکٹری کی مکمل تعمیر شروع کردی ہے۔گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ماہ ہا ئے شن تیان پیلیجک فشری اوورسیز بیس(Haixintian Pelagic Fishery Overseas Base) کمپنی نے چین سے اپنے صنعتی یونٹس کی درآمد شروع کی اور اب کولڈ اسٹوریج اور مچھلی کی صنعت کے لیے ضروری دیگر سہولیات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس کی سہولت کے لیے کمپنی نے گوادر فری زون (فیز 1) میں 5,911 مربع میٹر پر پھیلے ایک گودام کو محفوظ کیا ہے۔ گودام 2,000 مربع میٹر معیاری ورکشاپ کی جگہ پر مشتمل ہے، جسے سبلیسر کے ڈیزائن کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ گوادر فری زون کی فیشنگ اور اس سے متعلق پہلی فیکٹری ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے کے لیے تمام قانونی اور دستاویزات کے طریقہ کار پہلے ہی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چونکہ یہ صنعت مقامی افرادی قوت کی مہارت سے منسلک ہے، اس لیے اس میں ملازمت اور کاروباری مواقع دونوں کے لحاظ سے کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے ک...

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بارعدالتی پیشی پر غیرحاضر رہے، وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندرپیش نہیں ہوئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی درخواست کے مطابق وہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے باعث کچہری نہیں آسکتے، صاف ظاہر ہورہا ہے کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کواپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں اور توشہ خانہ کیس ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان ضلع کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے، ان کی درخواست قابل قبول نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 7 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر نے سال 2023 کا ہدف پورا کرلیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )نے رواں سال 2023 کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر برائے خزانہ اسحق ڈار نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ ۔۔۔ ایف بی آر نے فروری 2023 کا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،کے پی الیکشن ازخودنوٹس،سپریم کورٹ کا...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیدیا،ازخود نوٹس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ 3-2 کے تناسب سے دیا گیا ہے۔ جسٹس منظور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیال نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پارلیمانی جمہوریت آئین کا Silent Feature ہے،جنرل اتنخابات کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، آئین میں انتخابات کے لیے 60 اور 90 دن کا وقت دیا گیا ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات ہونا لازم ہیں، پنجاب اسمبلی گورنرکے دستخط نہ ہونے پر 48 گھنٹے میں خود تحلیل ہوئی جب کہ کے پی اسمبلی گورنر کی منظوری پر تحلیل ہوئی۔بدھ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے لیا گیا ازخود نوٹس پر محفوظ فیصلہ 11 بج کر 20 منٹ پر سنا دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے محفوظ کیے گئے فیصلے میں حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں عام انتخابات کرائے جائیں۔ ازخود نوٹس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ 3-2 کے تناسب سے دیا گیا ہے۔ جسٹس منظور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیال نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پارلیمانی جمہوریت آئین کا Silent Feature ہے۔ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی۔ اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی خود کرسکتا ہے۔

آئین عام انتخابات سے متعلق وقت کا تعین کرتا ہے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات ہونا لازمی ہے۔ گورنر کو آئین کے تحت تین صورتوں میں اختیارات دیئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی گورنر کی منظوری پر تحلیل ہوئی۔ گورنر آرٹیکل 112کے تحت، دوسرا وزیراعلی کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ گورنرز کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ عدالت نے از خود نوٹس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے 22 فروری کو انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 9 رکنی لاجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ حکمران اتحاد نے بینچ میں شامل 2 ججز جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض اٹھایا تھا۔ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی خود کو بینچ سے علیحدہ کرلیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے دوبارہ 5 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ پنجاب اور کے پی انتخابات از خود نوٹس کی 4 سماعتیں ہوئیں۔ گزشتہ روز 7 گھنٹے کی طویل سماعت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئینی طور پر انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔ کوئی آئینی ادارہ انتخابات کی مدت نہیں بڑھا سکتا ہے۔ انتخابات وقت پر نہیں ہوئے تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قا...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 7رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ دہشتگردی کے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا غیر قانونی ہے لیکن اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہگزشتہ روز عمران خان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوری تایخ کا اہم ترین دن ہے، معاشی، سماجی و سیاسی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشار و خلفشار میں چلا جائے گا، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈیز نے ریٹنگ بھی کم کردی اور ڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے، سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونے جا رہا ہے، پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے، کوئی سمندر، کوئی سڑک پر اور کوئی گھر پر بھوک کا مارا مر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا 10 مہینے میں حکومت کی کوئی کارکردگی سوائے اپنے کیس ختم کرانے کے کچھ نہیں، ججوں کو تقسیم کرنے کی 1998 جیسی سازش ہو رہی ہے، ملک 98 کے حالات میں جا رہا ہے۔ بعدازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا، امید ہے سپریم کورٹ 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی...

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔ دفترخارجہ نے اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق اٹلی کے ساحل پر کشتی کے بدقسمت حادثے میں دو پاکستانی بھی جان سے گئے، جن کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں بھی ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس معاملے پر مدد کے لیے بدستور مصروف ہے، سفارتی عملے نے زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کی ہے اور اطالوی حکام سے بھی رابطے میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسد عمر سمیت 3 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استع...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ اسد عمر، راجہ خرم شہزاد اور علی نواز اعوان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر علی گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے استعفی منظور نہیں کیا جا رہا اور اب آپ کہہ رہے کہ غلط منظور کیا، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپیکر اور الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے صرف نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہوا ہے؟، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفوں سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے، اسلام آباد کے 3 ممبران کی حد تک ہم نے یہاں رجوع کیا، قومی اسمبلی کے ممبران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا، عدالت نے اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کا بھی نوٹیفکیشن معطل کردیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ج...

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روکتے ہوئے مقدمے کے فیصلے تک تعیناتیوں پرحکم امتناع جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ ججز تعیناتی کے خلاف وزیراعلی گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور بدھ کے روز سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت نے جواب دینے کے لیے مزید وقت مانگا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے اس پر وزیراعلی جی بی کے وکیل مخدوم علی خان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے مقدمہ زیر التوا ہے، کیس عدالت میں ہے پھر بھی ججز تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔ جسٹس مظاہر نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلی کی ایڈوائس ججز تعیناتی میں ضروری ہے؟ جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایک دو ہفتے تعیناتیاں نہ بھی ہوں تو کچھ نہیں ہوگا، ججز چارج سنبھال چکے ہیں، انہیں نوٹس دینے کی قانونی حیثیت آئندہ سماعت پرطے کریں گے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ جی بی میں ججز تعینات کون کرتا ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہاں ججز کی تعیناتی وزیراعظم پاکستان کرتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا اور مقدمے کے فیصلے تک تعیناتیوں پرحکم امتناع جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے جی بی سپریم ایپلٹ کورٹ میں تعینات ججزکوبذریعہ رجسٹرارنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-زرعی میلہ

فرانس کے دالحکومت پیرس میں پورٹ ڈی ورسیلز نمائشی مرکز میں لوگ 59 ویں بین الاقوامی زرعی میلے کا دورہ کر رہے ہیں جو5 مارچ تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-زرعی میلہ

فرانس کے دالحکومت پیرس میں پورٹ ڈی ورسیلز نمائشی مرکز میں 59 ویں بین الاقوامی زرعی میلے کے دوران عملے کا ایک رکن شہد فروخت کر رہا ہے، میلہ 5 مارچ تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-زرعی میلہ

فرانس کے دالحکومت پیرس میں پورٹ ڈی ورسیلز نمائشی مرکز میں 59 ویں بین الاقوامی زرعی میلے میں ایک گائے دیکھی جا سکتی ہے، میلہ 5 مارچ تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-زرعی میلہ

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں پورٹ ڈی ورسیلز نمائشی مرکز میں 59 ویں بین الاقوامی زرعی میلے کے دوران عملے کی ایک رکن ایک گائے کو چارہ کھلا رہی ہے، میلہ 5 مارچ تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-زرعی میلہ

فرانس کے دالحکومت پیرس میں پورٹ ڈی ورسیلز نمائشی مرکز میں 59 ویں بین الاقوامی زرعی میلے میں ایک بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے، میلہ 5 مارچ تک جاری رہے گا۔(شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی مسلح افواج کی بڑے پیمانے پر فضائی دفا...

تہران(شِنہوا)ایران کی مسلح افواج نے ملک کے حساس اہداف کے دفاع کے لیے اپنی تیاری کا مظاہرہ کرنے کی غرض سےمنگل کو ملک میں بڑے پیمانے پر جنگی فضائی دفاعی مشق کا آغازکیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس مشق کے ترجمان عباس فراج پور کے حوالے سےبتایا کہ ایرانی فوج اورپاسدارن انقلاب کور(آئی آرجی سی) کے دستوں نے مدافعان آسمان ولایت 1401 نامی مشق میں حصہ لیا جو ایرانی فضائی حدود کے دو تہائی حصے میں منعقد کی گئی ہے۔

فراج پور نے کہا کہ ان مشقوں سے  فضائی دفاعی نظام کی نقل و حرکت اوزمانہ امن میں دفاعی منظر نامے میں آپریشنل فورسز کے ردعمل کی رفتار کو جانچنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی ایوی ایشن برانچ اورآئی آر جی سی  کی فضائی افواج کی پائلٹ کے ساتھ اور بغیر پائلٹ فضائی جاسوسی کے علاوہ فضائی دفاعی ڈویژنوں کے پتہ لگانے، ٹریکنگ اور جنگی نظام کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

فراج پور نے مزید کہا کہ جدید فعال اورغیر فعال ریڈارز سے لیس مکمل طور پرمقامی سطح پر تیار کیا گیا فضائی دفاعی نظام  مشقوں کے مقامات کا سروے کرے گا تاکہ دشمن  کے کسی بھی ہدف کا پتہ لگانے کے بعد اس کا مقابلہ کیا جا سکے۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرنِ افریقہ پر خشک سالی کے انتہائی منفی اثرا...

 
 ادیس ابابا(شِنہوا) ترک وطن کے بین الاقوامی ادارے(آئی او ایم ) نے قرنِ افریقہ کے خطے میں خشک سالی کے اثرات سے خبردار کیا ہے۔

آئی او ایم نے مشرقی اورقرن افریقہ خشک سالی صورتحال سے متعلق جاری کردہ اپنی تازہ ترین  رپورٹ میں کہاکہ قرنِ افریقہ میں بارش کے مسلسل پانچویں ناکام سیزن کے بعد اس خطے میں خشک سالی سے 3کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ جان بچانے کی تلاش میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ قرن افریقہ کے خطے میں 2023 میں کثیر سالہ خشک سالی کے تباہ کن نتائج جاری رہیں گے جس سے لوگو ں کو فوری مدد کی ضرورت پڑے گی۔

ڈبلیو ایم او نے گزشتہ بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک نئی موسمی پیشن گوئی کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران خطے کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارش متوقع ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ کے لیے بارشوں کی قلت کے اعتبار سے چھٹاناکام موسم ہوگا۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022 کے دوران توانائی کی بچت اور کم...

 
 
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے یی بن میں 2022 ورلڈ ای وی اینڈ ای ایس بیٹری کانفرنس کی ای وی اور ای ایس بیٹری امپاورڈ  گرین اینڈ لو کاربن ٹریول نمائش کے دوران ایک وزیٹر ویڈیو بنا رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے اعلیٰ معیار اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت 2022 کے دوران توانائی کی کھپت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کی۔

شماریات کے قومی بیورو (این بی ایس ) کے منگل کو ایک بیان کے مطابق  گزشتہ سال، ملک کی مجموعی گھریلو پیداوارکے فی 10ہزار یوآن (تقریباً 1438.46 ڈالر) پر توانائی کی کھپت میں 2021 کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم جب کہ جی ڈی پی کے فی 10ہزار یوآن کے بدلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 0.8 فیصد کمی آئی۔ 

 این بی ایس کے نائب سربراہ شینگ لائی یون نے کہا کہ چین نے 2022 کے دوران معیشت کو مستحکم کرتے ہوئے ترقی کی ماحول دوست تبدیلی کو تیز کیا ہے، ملک کی ماحولیاتی صورتحال میں مسلسل بہتری اور ماحول دوست اور کم کاربن پیداوار اور طرز زندگی کی تشکیل میں تیزی آئی۔ شینگ نے کہا کہ ملک میں توانائی کھپت کی کم کاربن تبدیلی کو آگے بڑھایا گیا ہے، صاف توانائی کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ اور غیر فوسل توانائی کی کھپت میں مسلسل توسیع ہورہی ہے۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2022 میں چین کی سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ

فائل فوٹو،چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شوگوانگ شہر کے کائی لنگشی گاؤں میں عملے کی ارکان پھلوں اور سبزیوں کے کوآپریٹو میں مرچوں کو چھانٹ کر پیک کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سبزیوں کی برآمدات میں 2022 میں مستحکم ترقی دیکھنے میں آئی  اوربرآمدات کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت زراعت اور دیہی امور کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ سال تقریباً 1 کروڑ18 لاکھ 30ہزار ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن کی کل مالیت 17 ارب 22 کروڑ ڈالر تھی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتاہے۔

 چین نے اسی عرصے میں 3 لاکھ 37 ہزارٹن سبزیاں درآمد کیں۔ ان درآمدات کی کل مالیت 96 کروڑ ڈالر تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہے۔

 اعداد و شمارکے مطابق 2022 میں ملک کی سبزیوں کی تجارت کا سرپلس16 ارب  26کروڑ ڈالر تھا جوگزشتہ سال کی نسبت11.5 فیصد زائد ہے۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غیر ملکی کمپنیوں کو دبانے کے لیے امریکہ...

 

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ بڑھا رہا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے  ان غلط اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کوایک معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال پر کیا جس میں ان سے کانگریس کی جانب سے پابندی کے حکم کے بعد وائٹ ہاؤس کے سرکاری ایجنسیوں کو تمام وفاقی آلات سے ٹک ٹاک کو حذف کرنے کے لیے 30 دن کے وقت کی رپورٹ پرتبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا، جبکہ اس اقدام سے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ اور چین کے مقابلے کے تناظرمیں امریکہ کی قومی سلامتی پر پائے جانے والی تشویش کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

ماو نے استفسا رکیا کہ دنیا کی اعلیٰ ترین سپر پاور نوجوانوں کی پسندیدہ ایپ سے اس طرح خوفزدہ ہونے کے لیے کتنی غیر یقینی ہو سکتی ہے۔انہوں کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ بڑھا رہا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے جبکہ ہم ان غلط اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ماؤ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے، کمپنیوں کو دبانا بند کرنا چاہیے اور امریکہ میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیر اعظم کی اسرائیل کی جانب سے حملہ...

فائل فوٹو،فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اطالوی وزیر اعظم ماریو دراغی (تصویر میں نہیں) کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی شہریوں پرمہلک حملے کرنے والے فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کو حتمی شکل دینے کی غرض سے اسرائیلی کمیٹی کے ووٹ کی مذمت کی ہے۔

اشتیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ یہ قانون فسطائی اور مجرمانہ ہے اور اس کے ذریعے ہمیں ایک ایسی آزاد، خودمختار، متصل اور قابل عمل ریاست میں رہنے کے لیے اپنے حقِ آزادی اور وقار کے مطالبے سے روکا نہیں جاسکتاجس کا دالحکومت بیت المقدس ہو۔

اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے اس بل کو آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ہے جسے قومی سلامتی کے وزیراتامر بن گویرکی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اوتمسا یہودیت پارٹی نےکینسیٹ یا پارلیمنٹ میں پیش کیا۔

یہ بل اٹارنی جنرل کی مخالفت کے باوجود پیش کیا گیا اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی مبینہ طور پر اس میں تاخیر کی کوشش کر رہی تھی۔

غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے نسل پرست قانون کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرجوبائیڈن نےجرمنی پر دباؤ بڑھانے کے لیے ن...

ڈنمارک کی وزارت دفاع کی طرف سے  جاری کی گئی تصویر میں  نارڈ سٹریم پائپ لائن سے گیس کے رساؤکو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا) امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نےکہا ہے کہ  صدر جو بائیڈن نے نارڈ سٹریم پائپ لائن دھماکوں کا حکم دیا تھا تاکہ جرمنی پر روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ آرٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہرش نے وضاحت کی کہ بائیڈن نے پائپ لائن دھماکوں کا حکم دیا تھا ۔انہوں نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کو مکمل "افسانہ" قرار دیا۔صحافی کے مطابق امریکی صدر نے عوام سے یہ  جھوٹ بولا کہ  اس نے حملوں کی اجازت نہیں دی ۔ ہرش کے مطابق، تخریب کاری کا اصل مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یورپ نیٹو کی حمایت جاری رکھے اور یوکرین کو اپنے ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کرے، تاکہ وہ اس جنگ جاری رکھے جسے وہ "روس کے خلاف ایک واضح پراکسی جنگ" کہتے ہیں۔ فروری کے شروع میں، ہرش نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ اور ناروے نے جون 2022 میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ریموٹ سے متحرک دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، جس نے تین ماہ بعد نورڈ اسٹریم کی چار پائپ لائنوں میں سے تین کو تباہ کر دیا تھا۔ 

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا اور اسپیس ایکس کریو-6 کو 2 مارچ کو دوبا...

 
 
 

 اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کودیکھا جاسکتا ہے جو عملہ بردارخلائی جہاز ڈریگن کوفلوریڈا کےکینیڈی اسپیس سنٹر سےبین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔(شِنہوا) 

لاس اینجلس(شِنہوا)  ناسا اور اسپیس ایکس  کریو-6 کو 2 مارچ کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،جس کی گزشتہ روزعین وقت پرلانچنگ کو منسوخ کردیا گیاتھا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے کریو-6 مشن کو اس سے پہلے  فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے پیر کو مشرقی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 45 منٹ پر روانہ کیاجانا تھا،لیکن گراونڈ سسٹم میں آنے والے مسئلے کی وجہ سےلانچنگ روک دی گئی تھی۔

ناساکے مطابق، مشن ٹیموں نے فالکن 9 کی پہلی منزل کے مرلن انجنو ں میں  اگنیشن سورس کی مکمل لوڈنگ کے اعدادوشمارکی تصدیق نہ ہونے کی تحقیقات کے لیے مشن کی روانگی کوملتوی کردیا تھا۔

جس کے بعد اسپیس ایکس نے فالکن 9 راکٹ سے پروپیلنٹ کو ہٹا دیا تھا اور خلانورد ڈریگن خلائی جہاز سے باہر نکل آئے تھے  ۔ ناسا نے کہا کہ فالکن 9 اور ڈریگن دونوں محفوظ حالت ہیں۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان میں ماحول دوست ترقی کو فروغ د...

 
سندھ  کے تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پروجیکٹ میں شامل ایک کوئلے کی کان کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا)پاکستانی حکام اور ماہرین نے چین کی انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی) کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ پاکستان میں ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے، پائیدار ترقی کے اہداف پر قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر، رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں تعاون نے پاکستان کو ماحول دوست، کم کاربن پائیدارترقی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے توانائی کے بحران پر قابو پانے اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے علاوہ، پاکستان میں چینی کمپنیاں حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ  کے حوالے سے بین الاقوامی اور مقامی معیارات پر سختی سے عمل کر رہی ہیں۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ماحولیاتی عوامل پر پوری طرح غور کیا گیا ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں پورے ملک میں شمسی، ہوا اور پن بجلی سمیت ماحول دوست اور صاف توانائی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جس سے کاربن اخراج کو کم کرتے ہوئے اقتصادی ترقی، ماحولیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا گیا اوراس سے مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔

 حال ہی میں مکمل ہونے والے 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی جگہ کے ارد گرد ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے منصوبے کی تعمیر اور آپریشن کے مراحل کے لیے ایک جامع بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان تیار کیا گیا تھا۔ پائیدار ترقی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چائنہ اسٹڈی سنٹر کے سینئرمشیر حسن داؤد بٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے  سی پیک کے تحت خطے کے مفاد کے لیے گرین انرجی میں اپنا تعاون مزید بڑھایا ہے، جس سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔  شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے، ملک کو حال ہی میں سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے سی پیک ترقی کر رہا ہے، یہ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھا کر،گرین بلڈنگ کی تعمیر، توانائی کے نقصان میں کمی اور جدید طرز عمل جیسے کہ گرین فنانس اور دیگر اقدامات سے  موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں ملک کی مدد کر سکتا ہے۔  سی پیک کو گیم چینجر اور گرین کوریڈور قرار دیتے ہوئے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شکیل احمد رامے نے کہا کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پراجیکٹ عوام پر مرکوز، ماحول دوست، جامع اور سبز و شاداب ہے۔ 

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی نےوہیل کوخوراک کے لیے زیادہ...

ویلنگٹن(شِنہوا) توہورا،یا سدرن رائٹ وہیل،جنوبی سمندرمیں شمال اور جنوب کے علاقے میں خوراک کی تلاش کے لیے مزید آگے تک کے پانیوں میں پہنچ رہی ہے۔

یونیورسٹی آف آکلینڈ کے محققین کا کہنا ہے کہ 1700 کی دہائی سے وہیل مچھلیوں کی خوراک کے سلسلے میں "قابل ذکر مستقل مزاجی"کے برعکس   یہ تبدیلیاں گزشتہ 30 سالوں کے دوران دیکھنے میں آئی ہیں۔  امریکہ میں پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (پی این اے ایس) میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، یہ تبدیلی ممکنہ طور پر کرل اور دیگر چھوٹے کرسٹیشینز کی دستیابی میں آب و ہوا سے منسلک تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی کمی کے باعث ہے جو کہ توہورا وہیل کی خواراک ہے۔ محققین 1792 سے سدرن رائٹ وہیل پر وہیلنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے آگاہ کرتے آرہے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ سمندر کے بڑے  شکاری جانوروں کی آبادی میں تغیرات جنوبی بحر میں طویل مدتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق، 1994 کے بعد سے، سدرن رائٹ وہیل کی آبادی نے جنوبی بحر اوقیانوس اور جنوب مغربی بحر ہند میں اپنے خوراک کے علاقے کو بالائی سے کم عرض بلد کی طرف منتقل کر دیا ہے اور جنوب مغربی بحر الکاہل میں اپنے خوراک کے علاقے کے علاقے کو قدرے بلند عرض بلد پر منتقل کر دیا ہے۔ 

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیلی کام کمپنی کے سابق منیجر پر رشوت خو...

 بیجنگ(شِنہوا)چینی ٹیلی کام کمپنی چائنہ یونی کام کے سابق جنرل منیجر لی گوہوا پر رشوت خوری اور اپنے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ شان ڈونگ صوبے میں چھنگ ڈاؤ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے لی گوہوا کے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چھنگ ڈاؤ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں لی کے خلاف سرکاری سطح پر مقدمہ شروع کیا۔

ان پرالزام تھا کہ انہوں نے جیانگ شی کے صوبائی پوسٹ بیورو کے سربراہ اور چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے نائب سربراہ کےعہدوں سمیت اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، انٹرپرائز آرگنائزیشن، اورذاتی ترقی جیسے معاملات پر دوسروں کی مدد کرنے کے لیے  بدلے میں بھاری رقم اور قیمتی سامان وصول کیا۔

سرکاری وکیل کے مطابق لی نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیاجس سے ریاست کے مفادات کو بھاری نقصان پہنچا۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سرمایہ کاری کے لیے اب بھی سب سے پرکشش مم...

چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شیامن میں منعقدہ 22 ویں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں ایمبریر ای 190-ای 2 طیارے کے ماڈل کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

گوانگژو (شِنہوا) امریکی چیمبر آف کامرس ان ساؤتھ چائنہ (اے ایم چیم ساوتھ چائنہ) کے مطابق چین کو سرمایہ کاری کے لیے اب بھی سب سے پرکشش ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں اس سال مزید کمپنیاں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 چین کے کاروباری ماحول سے متعلق چیمبر نےسالانہ وائٹ پیپرجاری کیا ہے جسےغیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں  کی نظروں سے چین کے کاروباری ماحول کا مشاہدہ کرنے کے لیے  اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ وائٹ پیپر ستمبر سے دسمبر 2022 تک 200 سے زائد کمپنیوں کے سروے پر مبنی ہے۔ سروے میں کاروباری اداروں میں، 40 فیصد مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی کمپنیاں  اور تقریباً 20 فیصد غیر ملکی کمپنیوں اور مشترکہ منصوبوں کے نمائندہ دفاترشامل ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل 90 فیصد سے زائد کمپنیاں چین کو سرمایہ کاری کے اہم ترین مقامات میں سے ایک سمجھتی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق، نصف سے زائد کمپنیوں نے اپنی عالمی آمدنی کا 30 فیصد سے زیادہ چین سے کمایا جبکہ 45 فیصد کی گزشتہ سال چین سے آمدنی میں نمایاں یا معمولی اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق چین دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے جس میں سب سے زیادہ متحرک مارکیٹ ہے۔ اگرچہ اس کی معیشت کسی حد تک وباکی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی زد میں ہے، لیکن زیادہ تر کمپنیاں اب بھی چین کو اپنے مستقبل کے اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ سمجھتی ہیں، اورسروے میں شامل 75 فیصد کمپنیاں 2023 میں چین میں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،جو تقریباً 3 فیصد زیادہ ہیں۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے مکمل...

چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ بیجنگ میں سی پی سی کے 20ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط  معائنہ کے دوسرے مکمل اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی نے منگل کو اپنے دوسرے مکمل اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیاہے۔

 سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی زیر صدارت ہونے والے تین روزہ اجلاس سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا ۔  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے کل 203 ارکان اور 170 متبادل ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی سی سنٹرل کمیشن برائے نظم وضبط  معائنہ کے ڈپٹی سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے سرکردہ عہدیدار بھی غیر ووٹنگ ارکان کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں، مرکزی کمیٹی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی جانب سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ  ورک رپورٹ  پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ریاستی اداروں کے اہم عہدوں کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست منظور کی گئی جس کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے اجلاس میں سفارش کی جائے گی،  اجلاس میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قیادت کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست کی بھی منظوری دی گئی جس کی سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سفارش کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق، مکمل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ دونوں فہرستیں بالترتیب 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کے پریذیڈیم اور سی پی پی سی سی کی 14 ویں نیشنل کمیٹی کے پہلے اجلاس کے پریذیڈیم میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کے لائحہ عمل کی  منظوری دی گئی ۔ شی نے اجلاس میں مسودہ پلان پر وضاحتی کلمات پیش کیے۔  اجلاس میں اصلاحاتی منصوبے کے کچھ حصوں کو قانونی طریقہ کار کے مطابق غور و خوض کے لیے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کے سامنے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہینان ۔ لویانگ ۔ ثقافت اور سیاحتی صنعت

چین، سیاح وسطی صوبہ ہینان کے علاقے لویانگ کے قدیم شہر لویی کا  دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہینان ۔ لو یا نگ ۔ ثقافت اور سیاحتی صنع...

ین، وسطی صوبہ ہینان کے شہر لو یانگ کی کاؤنٹی لوان چھوان میں سیاحوں کو لاؤ جُن پہاڑ کے خوبصورت علاقے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

۲۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں