دمشق(شِنہوا)شام میں چینی کمیونٹی نے شامی عرب ہلال احمر کے ذریعے شدید زلزلہ کے بعد مقامی لوگوں میں امدادی سامان کے عطیات تقسیم کئے ہیں۔ایس اے آر سی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقدہ تقریب کے دوران چینی کمیونٹی سے انسانی امداد وصول کی۔ایس اے آر سی کے صدر خا لد ہبو باتی نے امداد کے حوالے سے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس میں نومولود بچوں کے لئے غذائی امداد، سردیوں کے کپڑے اور طبی سا مان شامل ہے۔شام میں چینی سفیر شی ہونگ وے نے کہا کہ امداد سے چینی عوام کی جانب سے شام کے لوگوں کے لئے یکجہتی کا اظہارہو تا ہے۔جمعرات کے روز ریڈ کراس سو سائٹی آ ف چائنہ نے ایک طیارے کے ذریعے شام کے لئے ہنگامی طبی سامان کی ایک کھیپ روانہ کی تھی۔
دمشق(شِنہوا)شام میں چینی کمیونٹی نے شامی عرب ہلال احمر کے ذریعے شدید زلزلہ کے بعد مقامی لوگوں میں امدادی سامان کے عطیات تقسیم کئے ہیں۔ایس اے آر سی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقدہ تقریب کے دوران چینی کمیونٹی سے انسانی امداد وصول کی۔ایس اے آر سی کے صدر خا لد ہبو باتی نے امداد کے حوالے سے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس میں نومولود بچوں کے لئے غذائی امداد، سردیوں کے کپڑے اور طبی سا مان شامل ہے۔شام میں چینی سفیر شی ہونگ وے نے کہا کہ امداد سے چینی عوام کی جانب سے شام کے لوگوں کے لئے یکجہتی کا اظہارہو تا ہے۔جمعرات کے روز ریڈ کراس سو سائٹی آ ف چائنہ نے ایک طیارے کے ذریعے شام کے لئے ہنگامی طبی سامان کی ایک کھیپ روانہ کی تھی۔
ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای) کے دوران ایک فیشن ویک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فیشن کی جدید ترین مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔منتظمین کے مطابق فیشن ویک میں آرٹ نمائش جیسی سرگرمیوں کے علاوہ جدید ترین مصنوعات کی نمائش کے لئے فیشن شوز اور فورمز ہوں گے۔ یہ فیشن ویک نمائش کا ایک حصہ ہے۔نمائش کے منتظمین نے دنیا بھر کے بہترین ڈیزائنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنی ساکھ بڑھانے، فیشن اور فنون بارے آئیڈیاز کے فروغ کے لئے اس میں شرکت کرکے اپنی فیشن مصنوعات پیش کریں۔ہائیکو شہر میں منعقد ہونے والی نمائش کی افتتاحی تقریب 10 اپریل کو ہوگی۔ نمائش 15 اپریل تک جاری رہے گی۔
شی آن(شِنہوا) چین میں گیس کی پیداوار کے سب سے بڑے مرکز چھانگ چھنگ آئل فیلڈ سے یومیہ قدرتی گیس کی پیداوار رواں سال کے آغاز سے اب تک 15 کروڑ مکعب میٹر سے زائد ہوچکی ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں حاصل کردہ پیداوار سے 1 کروڑ مکعب میٹرز سے زیادہ ہے۔گیس فیلڈ کے آپریٹر ، پیٹرو چائنہ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ کمپنی نے بتایا کہ آئل فیلڈ نے رواں سال 6 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا کی جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد سے زائد اضافی تھی۔آئل فیلڈ 40 سے زیادہ بڑے اور درمیانی نوعیت کے چینی شہروں کو گیس مہیا کرتی ہے جہاں صارفین کی تعداد 40 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ نومبر 2022 میں موسم سرما کے ہیٹنگ سیزن کے آغاز سے چھانگ چھنگ آئل فیلڈ تقریبا 15 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس مہیا کرچکی ہے۔گیس فیلڈ کمپنی کے 7 ہزار سے زائد ملازمین نے چین کے شمال مغرب میں واقع ایردوس طاس میں شدید سرد موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے مستحکم پیداوار کو یقینی بنایا ہے۔
نیویارک (شِنہوا)نیویارک میں 25 ویں سالانہ چائنہ ٹائون قمری نئے سال کی پریڈ اور میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نسلی پس منظر رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں شیر کا رقص، ڈریگن رقص ، روایتی چینی ملبوسات اور ثقافتی پرفارمنس، فلوٹس اور بینڈز موجود تھے۔عتدل موسم کے باعث لوئرمین ہٹن کے چائنہ ٹان علاقے میں 1.5 کلومیٹر راستے پر بڑا ہجوم اکٹھا ہوا۔یہ تقریب چائنہ ٹائون میں چینی نئے سال کی تقریبات کا دوسرا مرحلہ تھا جس میں 25 ویں قمری نئے سال کی آتش بازی کی تقریب اور ثقافتی تہوار کا انعقاد 22 جنوری کو کیا گیا تھا۔
نیویارک (شِنہوا)نیویارک میں 25 ویں سالانہ چائنہ ٹائون قمری نئے سال کی پریڈ اور میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نسلی پس منظر رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں شیر کا رقص، ڈریگن رقص ، روایتی چینی ملبوسات اور ثقافتی پرفارمنس، فلوٹس اور بینڈز موجود تھے۔عتدل موسم کے باعث لوئرمین ہٹن کے چائنہ ٹان علاقے میں 1.5 کلومیٹر راستے پر بڑا ہجوم اکٹھا ہوا۔یہ تقریب چائنہ ٹائون میں چینی نئے سال کی تقریبات کا دوسرا مرحلہ تھا جس میں 25 ویں قمری نئے سال کی آتش بازی کی تقریب اور ثقافتی تہوار کا انعقاد 22 جنوری کو کیا گیا تھا۔
حئی ہی(شِنہوا) حئی ہی ایریا آف چائنہ (حئی لونگ جیانگ) آزمائشی آزادانہ تجارتی زون میں کام کرنے والے کاروباری اداروں میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کارو باری ادارے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ایک اچھا آغاز کرتے ہوئے آرڈرز پورا کرنے میں مصروف ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)شنگھائی پیپلز پرو کیوریٹو ریٹ کے سا بق چیف پرا سیکیو ٹر ژانگ بن سائی پر مشتبہ رشوت ستانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔سپریم پیپلز پرو کیوریٹو ریٹ کے مطابق ژانگ نے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لئے فوائد حاصل کئے اور اس کے جواب میں بھا ری رقوم اور تحا ئف و صول کئے۔ژانگ کے مقدمہ میں تفتیش کے بعد اسے ایس ایس پی کی جانب سے نظر ثانی اور قانونی چارہ جوئی کے لئے صوبہ فو جیان کے شیا من سٹی پرو کیو ریٹو ریٹ کے حوالے کیا گیا ۔ایس پی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرا سیکیوٹرز نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی حقوق بارے آگاہ کیا، اس سے سوالات کئے اور وکلا کی رائے کو سنا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صوبائی سطح کے خطوں میں بہار سمسٹر کے آغاز کے ساتھ ہی تقریبا 30 کروڑ اساتذہ اور طلبا اسکول کیمپسز میں واپس آ رہے ہیں۔8 جنو ری کو چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے انتظامات کو در جہ اے سے در جہ بی تک کم کر نے کے بعد اسکولز میں یہ پہلا سمسٹر ہے۔چینی نا ئب وزیر اعظم سن چھون لان نے 6 فروری کو ملک کے بہتر بنائے گئے نوول کرونا وائرس کے رد عمل کے مطابق اسکول کے انتظام کو بہتر بنانے اور اسکول کی رونق کو مکمل طور پر معمول پر لانے کی کوششوں پر زور دیا۔پیر کے روز بیجنگ کے اسکولز میں 10 لاکھ سے زائد پرا ئمری اور مڈل اسکول طلبا کی واپسی ہوئی۔بیجنگ نمبر 13 مڈل اسکول میں اسکول کے نائب صدر چھن شنگ نے اعلان کیا ہے کہ اسکول کے کھلنے کے مرحلہ کو ہائی اسکول میں سینئرز سے متعلق "کمنگ آف ایج" تقر یب کے لئے استعمال کیا جا ئے گا۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں بارے مدد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی امدادی ٹیم کو سراہتے ہیں۔لی نے سوشل میڈیا پر کہا انہیں یقین ہے کہ ٹیم اپنا کام جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سکیورٹی بیورو نے کہا ہے کہ ترکی کے صوبہ ہاتے میں تلاش اور امدادی سرگرمی کے دوران ٹیم نے ملبے کے تقریبا 6 میٹر نیچے پھنسے 3 افراد کو بحاظت زندہ نکال لیا تھا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے بدھ کو 59 ارکان پر مشتمل ایک تلاش اور امدادی ٹیم روانہ کی تھی جس میں سکیورٹی، فائر سروسز، امیگریشن اور صحت جیسے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں بارے مدد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی امدادی ٹیم کو سراہتے ہیں۔لی نے سوشل میڈیا پر کہا انہیں یقین ہے کہ ٹیم اپنا کام جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سکیورٹی بیورو نے کہا ہے کہ ترکی کے صوبہ ہاتے میں تلاش اور امدادی سرگرمی کے دوران ٹیم نے ملبے کے تقریبا 6 میٹر نیچے پھنسے 3 افراد کو بحاظت زندہ نکال لیا تھا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے بدھ کو 59 ارکان پر مشتمل ایک تلاش اور امدادی ٹیم روانہ کی تھی جس میں سکیورٹی، فائر سروسز، امیگریشن اور صحت جیسے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)انشورنس ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے پاس اندراج شدہ مصنوعات کی مالیت 2022 میں 10 کھرب یوآن(تقریبا 147.3 ارب امریکی ڈالر)سے زائد ہوگئی۔اس عرصے میں اندراج کئے جا نے والے والے 529 منصوبوں میں سے 485 قرضوں کی سرمایہ کاری اور 23 ایکویٹی سرمایہ کاری منصوبے تھے۔ان میں رقم کی مالیت بالترتیب 871.18 ارب یوآن اور 57.72 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ دیگر 21 نجی ایکویٹی انشورنس فنڈز تھے جن کی کل مالیت 121.83 ارب یوآن تھی۔ایسویسی ایشن نے 2022 کے اختتام تک 2 ہزار 882 مصنوعات کی رجسٹریشن نمٹائی جس میں رقم کی مجموعی مالیت 63.3 کھرب یوآن تھی۔
جوہور بہرو(شِنہوا) ملائیشیا میں سالانہ چھن گے پریڈ تہوار کا شاندار جشن ایک بار پھر منعقد کیا گیا جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب میلے کا انعقاد 2 برس کے بعد ہوا ہے۔مقامی چینی اس روایت کو چینی نئے سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مناتے اور امن و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ پریڈ میں چمکتے فلوٹس ، شیر اور ڈریگن رقص بھی شامل ہوتا ہے۔
جوہور بہرو(شِنہوا) ملائیشیا میں سالانہ چھن گے پریڈ تہوار کا شاندار جشن ایک بار پھر منعقد کیا گیا جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب میلے کا انعقاد 2 برس کے بعد ہوا ہے۔مقامی چینی اس روایت کو چینی نئے سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مناتے اور امن و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ پریڈ میں چمکتے فلوٹس ، شیر اور ڈریگن رقص بھی شامل ہوتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں رواں سال بڑی تعداد میں عجائب گھر اور پارکس تعمیر کئے جائیں گے یا انہیں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے مطابق کیپیٹل عجائب گھر کی ایک شاخ کی تعمیر بیجنگ کے ذیلی مرکز تونگ ژو میں مکمل ہونے والی ہے جسے رواں سال کے اختتام تک عوام کے لئے کھول دیا جائیگا۔ یہ قدیم بیجنگ- ہانگ ژو گرینڈ کینال پر مشتمل ہے۔" تھری ہلز اینڈ فائیو گارڈنز" کے قومی تاریخی اور ثقافتی ورثہ مقامات کے تحفظ اور استعمال کا ایک نمائشی علاقہ بھی مکمل کیا جائے گا۔ان میں چھنگ عہد (1911-1644) کے شاہی باغات سمیت بہت سے تاریخی ثقافتی مقامات شامل ہیں۔مغربی ہان عہد 202(قبل مسیح سے 25 عیسوی) کے داباتائی مقبرے کے مقام پر عجائب گھر کی تعمیر نو کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ لیولی ہی قومی آثار قدیمہ پارک کی تعمیر بھی رواں ماہ شرو ع ہوجائے گی۔بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے ڈائریکٹر چھن منگ جی نے کہا کہ دارالحکومت میں 215 رجسٹرڈ عجائب گھر ہیں جس میں گزشتہ برس تقریبا 500 نمائشوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے پریٹوریا کیپٹلز کو شکست دے کر ساتھ افریقی ٹی20لیگ (ایس اے 20)کے افتتاحی ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا،جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ایس اے 20لیگ کے فائنل میچ میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے پریٹوریا کیپٹلز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم نے 136رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،سن رائزرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پریٹوریا کیپٹلز کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 135رنز پر ڈھیر ہو گئی، کوسال مینڈس 21اور رائلی روسو 19رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ روئیلوف وین ڈیر مروے نے شاندار بالنگ کی بدولت 4وکٹیں حاصل کیں،136رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے 17ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنا کر میچ میں 4وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، اوپنر ایڈم روسنگٹن نے 30گیندوں پر 57رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،فاتح ٹیم کے کھلاڑی روئیلوف وین ڈیر مروے 31رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ایڈن مارکرم کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی افریقا میں جاری ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،کیپ ٹائون میں کھیلے گئے گروپ 1کے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے، سوبھانہ موستری نے 32گیندوں پر 29اور کپتان نگار سلطانہ نے 34گیندوں پر 28رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے نے 3اور چماری اتا پاتو نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں 127رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے 18.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنا کر میچ میں 7وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، اوپنر ہرشیتھا سماراویکرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50گیندوں پر 69رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، نیلاکشی ڈی سلوا 41 اور کپتان چماری اتا پاتو نے 15رنز بنائے،فاتح ٹیم کی اوپنر بیٹر ہرشیتھا سماراویکرما کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا آٹھواں ایڈیشن شروع ہو چکا ہے،پی ایس ایل 8کے میچز پاکستان کے 4شہروں (ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ کا فائنل 19مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم 4کروڑ 80لاکھ کی رقم گھر لے کر جائے گی،واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3کروڑ 20لاکھ روپے ملے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی کابینہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا کہ فاسٹ بالر محمد عامر کیلئے ٹیم کے دورازے کھلے ہوئے ہیں البتہ عماد اور شرجیل کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر ہارون رشید نے کہا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں،انہوں نے کہا کہ لیگ میں قومی سلیکٹرز یاسرحمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، پی ایس ایل اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے،ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ لیگ میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں،چیف سیکٹر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے بھی قومی ٹیم کی بہتری کا سبب بنیں گے، 25سے 30 کھلاڑیوں کا قومی پول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ بینچ بھی مضبوط ہو،کامران اکمل کے حوالے سے کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہوئے، انہوں نے مشاورت کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا، پی ایس ایل کے اختتام پر دوبارہ بات کرنے کا سوچیں گے،ہارون رشید کا کہنا تھا کہ بلاشبہ فاسٹ بالر محمد عامر بہت باصلاحیت ہیں لیکن گیند اب ہمارے کورٹ میں نہیں، وہ پرفارم کریں اور پلئینگ الیون کا حصہ بنیں، عماد وسیم اور شرجیل خان کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17فروری کو منعقد کئے جائیں گے، ٹرائلز کی تفصیلات کے حوالے سے 15فروری کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس منعقد ہو گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف کی زیر نگرانی لاہور قلندر کے زیر اہتمام سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17فروری کی صبح 10بجے کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لئے جائیں گے،مذکورہ اوپن ٹرائلز پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونگے، تمام کھلاڑیوں کو صبح 10بجے رپورٹ کرنے اور اپنے ہمراہ ایف آر سی، ب فارم اور شناختی کارڈ لازمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ٹرائلز میں رجسٹریشن کے لئے کھلاڑی صوبائی سیکریٹریز کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اکائونٹس کی مدد سے ای فارم لنک پر آن لائن ہی اندراج کرکے مفت جمع کروا سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ضلع ادیامان کے ایسیاس نامی ہوٹل کے ملبے سے ملنے والی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی والی بال ٹیم کی بارہ میتیں آبائی وطن روانہ کر دی گئی ہیں، ان میتوں کو قبرص کے ارجان ہوائی اڈے پر متوفیوں کے اہل خانہ،دوستوں اور مداحوں نے وصول کیا ، میتوں کی آخری رسومات کیلیے یک سرکاری تقریب بھی منعقد کی گئی،یاد رہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے چوبیس کھلاڑیوں،پانچ کوچزاور چھ سرپرستوں سمیت 35افراد کا ایک قافلہ انٹرمڈل اسکول مقابلوں کے سلسلے میں ضلع ادیامان آیا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی ممتاز فٹ بالر لیونل میسی نے زلزلہ زدگان کے لیے ساڑھے تین ملین ڈالر کا عطیہ دیا،لیونل میسی نیقاہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کی طرف سے شروع کی گئی امدادی مہم کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا،میسی نے انسٹا گرام کے ذریعے اپنے پیغام میں یونیسف کی ویب سائٹ کے متعلقہ پیج کے لنک کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے " ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ ہزاروں بچوں اور ان کے اہل خانہ انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں، میرا دل و دماغ ان کے ساتھ ہے ، یونیسف شروع سے ہی بچوں کے لیے علاقے میں کام کر رہاہے۔ یونیسف پہلے سے ہی بچوں کے تحفظ کے لیے خطے میں کام کر رہا ہے، ہماری امداد اس حوالے سے بڑی اہم ہے۔ "لینول میسی نے یونیسف کی وساطت سے زلزلہ زدگان بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ساڑھے تین ملین یورو کی امداد عطیہ میں دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز ہو سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے ہنگامی امور کے ڈاریکٹر رچرڈ برینن نے بتایا ہے کہ اب تک شام میں زلزلے سے ساڑھے آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مسلسل اضافے کی وجہ سے حتمی تعداد کا بتانا اس وقت ممکن نہیں ہے لیکن اب تک کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق ،شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریبا چار ہزار افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار زخمی جبکہ شمال مغربی شام میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک اور ساڑھے سات ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جن میں اضافے کی توقع بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیرو میں ہوئے مسلح حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے،مقامی پریس کیمطابق، یہ واقعہ کوسکو نامی علاقے سے ملحقہ قصبے ناتی ویداد میں پیش آیا جہاں ایک پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ،حکام کا کہناتھا کہ پولیس اس وقت گشت میں مصروف تھی جب نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے سے حملے کر دیا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے، اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ہلاک شداہ پولیس اہلکاروں سے تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کے تحت خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کے حق میں کی گئی متنازع حلقہ بندیوں پر مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزاروں حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب مٹو نے موقف اختیار کیا کہ 2026سے پہلے ملک میں کہیں بھی ری ڈرائنگ یا حلقہ بندی پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود کمیشن نے نہ صرف حلقہ بندیاں کیں بلکہ اس پورے عمل میں بد نیتی اور غیر منصفانہ طریقے سے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچایا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرسکے،یاد رہے کہ اگست 2019کو مودی سرکار نے ایک کالے قانون کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا تھا اور پھر جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لے حد بندی کمیشن بنایا تھا،اس کمیشن نے جموں کے لیے 43اور کشمیر کی اسمبلی کے لیے 47نشستیں یعنی مجموعی طور پر 114نشستیں مختص کیں جن میں سے 24ریزرو نشستیں آزاد کشمیر کے لیے تفویض کردیں جو کہ پاکستان کا حصہ ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی دیگر 90حلقوں پر انتخاب ووٹنگ سے ہوگا،حد بندی کمیشن نے یہ متنازع سفارش بھی کی کہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر کے مہاجرین اور دو تارکین وطن کو بھی اسمبلی میں بطور ارکان نامزد کیا جائے،سپریم کورٹ میں درخواست گزاروں نے اس عمل کو سراسر غیر آئینی قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے باوجود ملک بھر میں حلقہ بندیاں 1971کی مردم شماری کی بنیاد پر طے کی گئی تھیں جس کے تحت 2026 تک مردم شماری تک کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی،تاہم حکومتی وکیل نے کہا کہ 2019میں کی گئی قانون سازی کے تحت جموں و کشمیر کی ریاستی اسمبلیوں اور وفاقی پارلیمنٹ کی حد بندی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس لیے یہ اقدام بالکل درست ہے،جس پر سپریم کورٹ نے حکومتی موقف کو درست قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں حلقہ بندیوں کے خلاف مسلمانوں اور اپوزیشن کی درخواست کو مسترد کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 14سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جینن شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے قصی رضوان واکد کو شہید کیا جبکہ تین افراد زخمی ہیں ،جنین کے نائب گورنر کمال ابو الرب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دوپہر کے وقت کیمپ پر دھاوا بول دیا ، اس آپریشن میں تین فلسطینی زخمی اور ایک نوجوان شہید ہوگیا،گذشتہ موسم بہار میں اسرائیل میں خونریز حملوں کے سلسلے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر تقریبا روزانہ رات کے چھاپے شروع کیے ہیں،فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ ماہ ایک چھاپے میں 10فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں نئے سال کے آغاز سے اب تک 43فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ریئسی میں 5.9ملین ٹن لیتھیم ذخائر دریافت ہوئے ہیں،بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ ریئسی میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے، یہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے اہم اجزا میں سے ایک ہے،بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں، بھارتی حکام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک عام گریڈ کا لیتھیم 220پارٹس فی ملین کا ہوتا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم 550پارٹس فی ملین گریڈ کا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں ہر 16منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے جب کہ ہر 30گھنٹے میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رونما ہوتا ہے،کشمیر میڈیا سروس میں خواتین کے دن پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں خواتین کے لیے بدترین جگہ ہے جہاں ایک گائے کا تو تحفظ ہے لیکن خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کو عام طور پر دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے جب کہ اقلیتوں بشمول مسلمان، دلت اور عیسائی خواتین ذہنی طور پر انتہائی ذہنی دبائو اور ذلت کا شکار ہیں،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی سب سے زیادہ غیر محفوظ شہروں میں سے ایک ہے۔ یوپی سے لے کر راجستھان اور کیرالہ سے لے کر مدھیہ پردیش تک میں ملک بھر کے مجموعی کیسز میں سے دو تہائی سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کولکتہ میں جنسی زیادتی کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،رپورٹ کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے 2020میں بھارت میں روزانہ 77جنسی زیادتی کے واقعات کی تصدیق کی ہے جب کہ 2020میں جنسی زیادتی کے مجموعی 28ہزار 046 واقعات رونما ہوئے۔ 2019میں یہ تعداد 32ہزار، 2018میں 33اور 2017میں 32،559تھی،بھارت میں مودی سرکار میں جنسی زیادتی کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں کہ عالمی سطح پر بھی ہندوستان کو ریپستان کہا جانے لگا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شام میں 6فروری میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں،تین روز قبل ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے قیامت خیز زلزلے سے متاثر ہزاروں افراد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے،ترکیہ کے نائب صدر نے بیان میں کہا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،دوسری جانب مبلے تلے دبے افراد کی زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں اور محکمہ صحت نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کی تصویر اب تک غیر واضح ہے اور اموات کا درست تعین بھی تاحال نہیں ہوسکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے،زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ترک صوبے حتائے میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 7ماہ کے بچے کو زلزلہ کے تقریبا 139گھنٹے بعد زندہ نکال لیا،اس کے علاوہ 12سالہ لڑکی کو اور قہرمان ماراش میں ملبے سے 70سالہ خاتون کو بھی زندہ نکالا گیا،ملبے سے زندہ نکلنے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اس سے قبل ایک نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمنی نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو جرمنی میں عارضی رہائش اختیار کرنے کیلئے ویزوں کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے،جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جرمنی میں آباد ترک اور شامی خاندانوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں سے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بلانہ چاہیں تو اپنے پاس بلا سکیں،انہوں نے بتایا کہ یہ کام روایتی ویزا کے طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا لیکن ویزا جاری کرنے کا عمل آسان بنایا جائے گا اور یہ ویزا تین مہینوں کیلئے کارآمد ہوگا،نینسی فیزر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہماری جانب سے زلزلہ متاثر لوگوں کیلئے ایمرجنسی امدادکی سوچ کے تحت کیا گیا ہے،جرمنی کی جانب سے یہ فیصلہ ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے زلزلے سے لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے اور اموات کی تعداد 29ہزار سے تجاوز کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شمال مغربی شام میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے نعشوں اور زخمی افراد کو نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 29,605ہو گئی ہے جبکہ شام میں 5,237 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ترکیہ میں 140گھنٹے بعد 7ماہ کے بچے ، 136گھنٹے بعد 13سال کی لڑکی اور ایک عمارت کے ملبے سے 70 سال کی ترک خاتون کو نکال لیا گیا ہے،دوسری جانب ترکیہ پولیس نے عمارتوں کی ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ٹھیکیداروں سمیت 12افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے،علاوہ ازیں ترکی اور آرمینیا کے درمیان سرحدی گزرگاہ 35 سالوں میں پہلی بار دوبارہ کھول دی گئی ہے تاکہ امداد کی آمدورفت آسان بنائی جا سکے،قبل ازیں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ شام میں زلزلے کے بعد 5.3ملین تک لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں جبکہ ترکی اور شام میں تقریبا 9 لاکھ افراد کو فوری طور پر گرم خوراک کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارت بہت کم ہے جسے بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں ایتھوپیا گھانااور دیگر ممالک کی حکومتوں کے ساتھ نجی شعبہ کو بھی بھرپور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اس بات کا فیصلہ ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ اور جمہوریہ گھانا کے وائس قونصل عمر شاہد بٹ کے مابین ملاقات میں کیا گیا۔دونوں سفارتکاروں نے پاکستان کی تاجر برادری اور ایتھوپیا، گھانا اور دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سفارتکاروں کے درمیان روابط بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی کاروباری برادریوں کو مواقع تلاش کرنے چاہئیں کیونکہ ہم افریقہ میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی تاجروں اور وفود کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے۔جمال بیکر عبداللہ اور عمر شاہد بٹ نے کہا کہ افریقہ وسائل سے مالا مال براعظم ہے جو پاکستان کے لیے روایتی مارکیٹ نہیں ہے کیونکہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان باہمی تجارت بہت کم ہے جسے بڑھانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں افریقی ممالک کو پاکستان کے قریب لانے کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں اور پاکستانی تجارتی وفود کو افریقی منڈی میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرنی چاہیے۔پاکستان ایک وسیع مارکیٹ ہے جسے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے متبادل منڈیوں کی ضرورت ہے جبکہ افریقی ممالک بھی پاکستان سے بہت سی اشیاء درآمد کر سکتے ہیں جس کے لیے رابطوں کو مضبوط بنانا ہو گا۔اس موقع پر عمر شاہد بٹ نے ایتھوپیا کے سفیر کی کوششوں کو سراہا اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں چائے، کافی، دھاتیں، دالیں، تیل کے بیج وغیرہ کی بہت زیادہ مانگ ہے اور مقامی تاجر مناسب نرخوں پر مزید اشیاء درآمد کرنا پسند کریں گے جس کے لیے معلومات، رابطے، کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ پاکستان افریقی ممالک کو چاول، کیمیکل، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل مصنوعات، طبی آلات، کھیلوں کی اشیائ، تعمیراتی مواد اور دیگر اشیاء برآمد کر سکتا ہے۔جمال عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریباً 78 ملین امریکی ڈالر ہے جسے دو سال کے اندر 300 ملین ڈالر تک بڑھانا ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیپرا نے کچرے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے اور کچرے کو استعمال میں لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، اس حوالے سے نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے جون تک حتمی لائحہ عمل مانگ لیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق نیپرا کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ماحول و صاف بنانے کا مشن بھی زیر غور ہے، اسی لئے این ٹی ڈی سی سے30جون تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں، این ٹی ڈی سی وفاقی وصوبائی اداروں سے معلومات حاصل کرے۔فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر اور اسپتالوں کا فضلہ مہلک بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، منصوبے کے مطابق کوڑے کرکٹ کو جدید طریقے سے ری سائیکل کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ سستی بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے۔یہ تمام مراحل طے کیسے ہوں گے، نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں اور آزاد کشیمر حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو کچرے سے بجلی پیداوار کا کوٹہ طے کرنے اور اس کی نیشنل گرڈ میں شمولیت کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں سائین لمیٹڈ کا منافع 125 فیصد بڑھ کر 114 ملین روپے ہو گیا جو 2021 کی اسی مدت کے دوران 51 ملین روپے تھا۔تاہم کمپنی کو مالی سال22 میں ٹیکس سے پہلے 320 ملین کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جومالی سال 21 کی اسی مدت میں 547 ملین کے منافع سے پہلے ٹیکس لگانے کے مقابلے میں158فیصدکی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح فرم کا خالص نقصان مالی سال22 میں 292 ملین روپے رہا جو کہ مالی سال21 کی اسی مدت کے دوران 457 ملین کے خالص منافع سے 164 فیصد کم تھا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابقمالی سال22 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، کمپنی نے نقد بہا وکی پیداوار کے لیے نمایاں صلاحیت کے ساتھ زیادہ پیداوار دینے والی بلیو چپ فرموں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کمپنی اپنے پورٹ فولیو کو معقول بنا رہی ہے تاکہ اعلی بیٹا سیکیورٹیز سے نمائش کو کم سے کم کیا جا سکے اور ڈیویڈنڈ ادا کرنے والے ویلیو اسٹاکس کی طرف رجوع کیا جا سکے۔ کمپنی اپنی لیوریج پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کو بہترطریقے سے کنٹرول کر رہی ہے۔کمپنی اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کر رہی ہے اور بینک لیوریج کو معقول بنا رہی ہے۔
کمپنی کو اس عمل میں مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ایک بار مکمل ہونے کے بعداس کے پاس کم بیٹا پورٹ فولیو ہوگا جو کافی اچھی پیداوار دیتا ہے۔2018 سے 2020 تک کمپنی کی فی حصص کی شرح نمو مضبوط رہی، لیکن سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 2021 میں ترقی کی رفتار گر گئی۔اس کے برعکس، فی حصص کی آمدنی 2019 سے 2021 تک کچھ مخلوط رہی۔سرمایہ کار کسی فرم کے سائز کا تعین کرنے کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ یہ اس قیمت کی عکاسی کرتا ہے کہ سرمایہ کار کمپنی کے اسٹاک کی ادائیگی کے لیے تیار ہیں۔1.3 بلین روپے کی مالیت کے ساتھ، سیان لمیٹڈ اپنے حریفوں میں تیسرا سب سے بڑا مارکیٹ کیپٹلائزیشن رکھتی ہے۔خالص منافع کا مارجن 2018 میں 267.13فیصدتک پہنچ گیا اور 2019 میں 39.05فیصدتک گر گیا۔ 2020 اور 2021 میں خالص منافع کا مارجن 47.25فیصد اور 46.74فیصدرہا۔کمپنی پروفائلسیان لمیٹڈ کو پاکستان میں 23 اپریل 1960 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ فرم داد کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔ کمپنی اعلی ترقی کی صلاحیت رکھنے والی کمپنیوں میں ایکویٹی سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گھریلو آلات بنانے والی کمپنی پاک الیکٹران لمیٹڈ کی فروخت کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 54 ملین روپے تک بڑھ گئی جو کہ 2021 کی اسی مدت میں42 ملین روپے سے 28 فیصد زیادہ ہے۔ عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور کمزور مقامی کرنسی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے درآمدی اخراجات کے باوجود، کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال22 میں 23فیصد بڑھ کر 8.4 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال21 میں 6.8 ملین روپے تھا۔ٹیکسیشن سے پہلے کا منافع مالی سال22 میں بڑھ کر 2.19 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال21 میں 1.85 ملین روپے تھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، ٹیکس کے بعد منافع مالی سال22 میں 9فیصد بڑھ کر 1.49 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال21 میں 1.37 ملین روپے تھا۔ہوم اپلائنسز ڈویژن، جو کمپنی کی آمدنی میں 54.36 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور مارکیٹ میں مسابقتی پروڈکٹ لائن رکھتا ہے، ایک اہم آمدنی پیدا کرنے والا طبقہ ہے۔ مجموعی اقتصادی سست روی کے باوجود، گھریلو آلات کے ڈویژن نے اپنی آمدنی میں سال بہ سال 3.96 فیصد اضافہ کیا جس کی بدولت ملک گیر سطح پر فروخت اور تقسیم کے نیٹ ورک اور کسٹمر پر مرکوز حکمت عملیوں کی بدولت موثر ہے ۔
کمپنی کی فی حصص آمدنی 2018 سے 2020 تک صفر کے قریب رہی۔ تاہم 2021 میں نمایاں بہتری آئی۔کمپنی کی مصنوعات کی مانگ 2022 میں بحال ہونا شروع ہوئی، اور فرم کو مستقبل میں اپنی آمدنی میں اضافے کی توقع ہے۔پاکستان کیبلز لمیٹڈ، ای ایم سی او انڈسٹریز لمیٹڈ، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ اور ہائی ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ کو پاک الیکٹرون لمیٹڈ کے حریف تصور کیا جاتا ہے۔پیل کا مارکیٹ سرمایہ 9 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ہائی ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ اپنے حریفوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ قیمتی کمپنی ہے، اس کے بعد پاک الیکٹران لمیٹڈ ہے۔پیل کے منافع کو اس کے خالص منافع کے مارجن اور مجموعی منافع کے مارجن سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مجموعی منافع کے مارجن کے مقابلے میں گزشتہ برسوں کے دوران خالص منافع کا مارجن کافی منفی رہا ہے جس نے کچھ صحت مند نمو ظاہر کی۔پیل کو 3 مارچ 1956 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر اب منسوخ شدہ کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی الیکٹریکل کیپٹل گڈز اور گھریلو آلالات کی تیاری اور فروخت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بیس اور قیمتی دھاتوں کی کثرت ہے جن کی مربوط کان کنی سے ملک کو سماجی اقتصادی عدم تحفظ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ،ضلع وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع اوفائیولٹک بیلٹ 1127مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے جوتانبے اور دیگر کئی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ پاکستان میں اوفیولیٹک کمپلیکس میں ارضیاتی ریسرچ کی سرگرمیوں کو ترتیب دینے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے گلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد میں پرنسپل جیو سائنس دان محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ہم اس کی تلاش کے لیے سنجیدہ کام کر رہے ہیںاور پاکستان کے مٹی کے خزانے استعمال کر کے اسے معاشی بحران کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقے مختلف قسم کے قیمتی معدنیات سے لدے ہوئے ہیں۔ تانبا، سونا، چاندی، کوبالٹ، نکل صرف صوبہ خیبر پختونخواہ میں بنیادی طور پر دتہ خیل، شنکئی، منظر خیل، مدار الگڑا، کھدر خیل، سپن کمر، شوال، میں بنیادی تانبے کی معدنیات دیکھی جا سکتی ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں رازین، پری گھر، مکین، دیگان، مانرہ اور شمالی وزیرستان کے اضلاع پائی خان میں موجود ہیں۔ضلع وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع اوفائیولٹک بیلٹ، جو تقریبا 1127 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے، تانبے اور دیگر کئی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ اس پٹی میں چٹان کی ترتیب زیادہ تر سمندری بستر کے ماحول پر مشتمل ہوتی ہے جس میں الٹرا بیسک چٹانیں شامل ہیں۔
انہوںنے کہا کہ کور ڈرلنگ کا کل رقبہ 13,700 میٹر پر مشتمل تھا۔ وہاں سے، کیمیائی تجزیہ کے لیے 37,000 نمونے جمع کیے گئے، جن میں 8,639 بنیادی نمونے، گرڈ پیٹرن پر 2,856 ہارڈ راک کے نمونے، اور 37 جیو فزیکل ذیلی سطحی پروفائلز شامل ہیں۔ نتائج نے 8 ملین ٹن تانبے والے ایسک کا وجود ثابت کیا۔ شنکائی کے آس پاس کے علاقوں میں صرف 27 ملین ٹن ایسک کا مظاہرہ کیا گیا۔ مذکورہ نتائج کا دوبارہ جائزہ لینے اور تصدیق کرنے کے لیے، تانبے کے ایک چینی ماہر وانگ زیتیان کی خدمات لی گئیں۔ اپنے فیلڈ مشاہدات کے بعد، انہوں نے پی ایم ڈی سی کے ذریعہ تیار کردہ ڈیٹا کی درستگی اور صداقت کی توثیق کی۔ انہوں نے یہ بھی رائے دی کہ شنکائی میں تانبے کے امکانات کے آس پاس کے علاقوں میں مزید جیولوجیکل ریسرچ اور کور ڈرلنگ کے ذریعے 50 ملین ٹن سے زیادہ ذخائر کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسی مدت کے دوران، شنکائی سے لیے گئے تقریبا 36 پہلے ڈرل کیے گئے نمونوں کا دوبارہ تجزیہ کیا گیا اور سونے کے مواد کے تناسب کی تصدیق ہوئی۔ اس مرحلے پر تمام سرکاری سرگرمیاں اچانک ٹھپ ہو گئیں۔یعقوب نے کہا کہ کے پی حکومت نے 2007 میں پی ایم ڈی سی سے درخواست کی تھی کہ وہ مشترکہ منصوبے کے ذریعے ایف ڈی اے سے تکنیکی مدد اور فنڈنگ فراہم کر کے مذکورہ منصوبے کو فعال کرے۔انہوں نے کہا کہ 2007-2019 کے دوران پی ایم ڈی سی نے تفصیلی جی تیار کیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رفحان میزپراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کی فروخت 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والے نو مہینوں میں 37 فیصد اضافے سے 41 ملین روپے ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 30 ملین روپے تھی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی 32 ملین روپے کی آمدنی فروخت کی جانے والی اشیا کی قیمت تھی جسے فروخت سے منہا کر دیا جاتا ہے۔مجموعی منافع مالی سال22 میں 8فیصد بڑھ کر 9 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال21 میں 8 ملین تھا۔ مجموعی منافع وہ رقم ہے جو تقسیم کے اخراجات، انتظامی اور آپریٹنگ اخراجات کے بعد بچ جاتی ہے۔مالی سال22 کے نو مہینوں کے دوران ٹیکس سے پہلے کا منافع 7.6 ملین روپے تھا جو کہ مالی سال21 کی اسی مدت میں 7.3 ملین روپے تھا۔ٹیکسیشن کے بعد کا منافع مالی سال22 کے نو مہینوں میں 4.9 ملین روپے سے منافع میں 7فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے جب کہ مالی سال21 کی اسی مدت میں 5.2 ملین منافع ہوا تھا۔گزشتہ چار سالوں میں، 2018 سے 2021 تک میں فی حصص قدر میںتیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ترقی پر مبنی سرمایہ کار تیزی سے ترقی کی شرح کے ساتھ کاروبار تلاش کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اس کی نمو 20فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے، لیکن وقت کے ساتھ مسلسل ترقی کی وجہ سے سرمایہ کاری اب بھی محفوظ ہے۔ رفحان مکئی پراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی میں مستقل مزاجی ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 72.93 بلین ہے۔
اپنے حریفوں کے مقابلے میں کمپنی کی قدر زیادہ نہیں ہوتی۔ حصص ان سرمایہ کاروں کے ذریعہ خریدے جائیں جو طویل مدتی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔کمپنی کا منافع اس کے خالص منافع کے مارجن اور مجموعی منافع کے مارجن سے ظاہر ہوتا ہے۔ 2020 کے مقابلے میں 2021 میں منافع نسبتا کم ہے۔ تاہم، قدریں گزشتہ تین سالوں میں برقرار ہیں۔کمپنی کی ماضی کی کارکردگی پر نظر ڈالنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاروبار میں سرمایہ کاری اس کی مستقل مزاجی کی وجہ سے ایک دانشمندانہ انتخاب ہوگا۔ اس لیے ایسی کمپنی میں سرمایہ کاری سرمایہ کار کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ ایک صحت مند مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور مناسب مقدار میں منافع پیدا کرنے کے ساتھ، کمپنی کی نہ تو زیادہ قدر ہوتی ہے اور نہ ہی اس کی قدر کم ہوتی ہے۔رفحان ایک کارن ریفائنر کمپنی ہے۔ بنیادی صنعتی نشاستہ، مائع گلوکوز، ڈیکسٹروز، ڈیکسٹرین، اور گلوٹین کھانے ان بہت سے صنعتی مصنوعات میں سے ہیں جو کمپنی مکئی کو بنیادی خام مال کے طور پر استعمال کرکے تیار اور فروخت کرتی ہے۔کمپنی کی پروڈکٹ لائن میں مختلف قسم کے پروڈکٹ کیٹیگریز شامل ہیں جو ٹیکسٹائل، کنفیکشنری، پراسیسڈ فوڈ، ڈیری، آئس کریم، مشروبات، فارماسیوٹیکل، لائیو سٹاک، آبی زراعت، اور بہت سی دوسری صنعتوں میں مختلف صارفین کے گروپوں کو پورا کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ڈی ایم حکومت کی مزدورو دشمنی،مزدورں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنایاگیا قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات غیرفعال ہوگیاہے،کئی ماہ سے چیرمین سمیت8ممبران کی نشستیں خالی ہیں ، قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات میں ممبران کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مقدمات زیرالتواء ہیں،کراچی،سکھر،لاہور،ملتان،پشاور،کوئٹہ میں دفاتر میں مقدمات سننے کے لیے ممبر ہی موجود نہیں۔سابق چیئرمین کمیشن جسٹس شاکر اللہ جان7ستمبر 2022کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کی مزدورو دشمنی یا کچھ اور حکومت نے مزدوروں کے مسائل حل کرنے والے کمیشن کو ہی غیر فعال ہوگیا کئی ماہ سے قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کو حکومت نے غیرفعال ہے کمیشن کے چیئرمین اور 8ممبران کی نشستیں خالی ہیںکمیشن کے فل بنچ کے لیے کم ازکم 3ممبران ہونا ضروری ہے کمیشن کے کراچی،سکھر،لاہور،ملتان،پشاور،کوئٹہ میں دفاتر میں مقدمات سننے کے لیے ممبر ہی موجود نہیں اسلام آبا داور لاہور میں ایک ایک ممبر موجود ہے جو مقدمات سن رہے ہیں سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈجج کو کمیشن کا چیئرمین لگایاجاسکتاہے
کمیشن ممبر ڈسٹرکٹ،سیشن،ایڈوکیٹ جو ہائی کورٹ کا جج بننے کے لیے اہل ہو بن سکتاہے 20گریڈ سے اوپر کاافسر جس کے پاس قانون کی ڈگری ہووہ بھی ممبربن سکتاہے اس وقت کمیشن میں دو ممبران کام کررہے ہیں جس میں نورزمان اور عبدالقیوم شامل ہیں نورزمان کو قائمقام چیئرمین کمیشن بنایا گیاہے ۔سابق چیئرمین کمیشن جسٹس شاکر اللہ جان7ستمبر کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیںممبر شوکت میمن15دسمبر2021کوریٹائرڈ ہوئے ممبر محمد اشرف،خاقان بابراورغلام صدیقی 15اپریل 2022میں ریٹائرڈ ہوئے ممبرمنترعلی جتوئی19اپریل 2022 اورممبر مختار26ستمبر 2022کوریٹائرڈ ہوئے چیئرمین اورممبران سمیت 8عہدے خالی ہونے کی وجہ سے کمیشن پر مقدمات کادبائو مزید بڑھ گیا۔دستاویزات کے مطابق کمیشن میں 5ہزار9سو9مقدمات زیر التوا ہیں ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے 5شہروںمیں مقدمات سننے والا کوئی نہیں ہے کراچی میں سب سے زیادہ مزدور یا یونین اپنے مسائل کے لیے کمیشن کا رخ کرتے ہیں روزانہ سینکڑوں سائلین کمیشن میں آتے ہیں مگر ممبران نہ ہونے پر تاریخ لے کر واپس چلے جاتے ہیںانصاف کی راستے میں رکاوٹ کی وجہ سے مزدور سائلین کو شدید مسائل کاسامناہے کمیشن میں 617ٹریڈ یونین،53فیڈریشن آف ٹریڈ یونین اور 45ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہیں۔وزارت اورسیز پاکستانی اور وزیر کے ساتھ باربار رابطہ کرنے کے باوجودکسی قسم کا موقف نہیں دیا۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کسٹم نے بیرون ملک سے آئے مسافرسے سوا دو کروڑروپے کے موبائل فونز برآمد کرلئے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آئے مسافرسے سوا دو کروڑروپے کے موبائل فونز برآمد کرلئے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم ارشد خان امریکا سے غیرملکی ایئرلائن پر دبئی کے راستے کراچی پہنچا تھا، جس سے دوران تلاشی 51 آئی فونز برآمد ہوئے، جن کی پاکستانی روپوں میں مالیت سوا دو کروڑ روپے بنتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے موبائلز پر 66 لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی بنتی ہے، تاہم ملزم کی جانب سے ٹیکس چوری کی گئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس ( پی آئی ایم ای سی 2023) میں قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں 7مفاہمتییادشتوں پر دستخط ہو گئے ،3 روزہ نمائش میں 21 بین الاقوامی اور 112 مقامی فرموں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تقریباً 133 نمائش کنندگان اور 17 ممالک کے 37 وفودنے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی) اور گوادر پورٹ اتھارٹی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 10 سے 12 فروری تک منعقد ہونے وا لی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس ( پی آئی ایم ای سی 2023) کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی سے شرکت کی۔ تقریب میں بلیواکانومی اور سمندری صلاحیت شامل تھی۔ وائس آف گوادر کے بانی اور سابق ڈپٹی کنوینر میری ٹائم افیئرز اینڈ گوادر ڈویلپمنٹ سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز قاضی عبدالماجد گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری، کامرس اور ڈپلومیٹ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں 7 مفاہمت ناموں پر دستخط کر رہے ہیں۔ کنٹری ہیڈ شہزاد سلطان نے اپنی ٹیم کے ساتھ گوادر، گوادر فری زون اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) میں مواقع کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت رپورٹ فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان کے خصوصی پویلین اس بین الاقوامی ایونٹ میں توجہ کا مرکز رہے جس کا مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔
گوادر پرو کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وفد نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ گوادر کے ایک نوجوان تاجر موسیٰ نے گوادر کی مزیدار سمندری غذاؤں کو فروغ دینے کے لیے پی آئی ایم ای سی میں اپنی کمپنی کا سٹال قائم کیا۔ 3 روزہ نمائش میں 21 بین الاقوامی فرموں اور 112 مقامی فرموں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تقریباً 133 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ 17 ممالک کے 37 وفود ـ بحرین، سعودی عرب، قطر، عمان، ترکی، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، پرتگال، امریکہ، کولمبیا، سری لنکا، ملائیشیا، گیمبیا، گنی بساؤ، ماریشس، مڈغاسکر، سیشلز اور قازقستان نے تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے لیے وزارت سمندری امور کی سرپرستی میں پاک بحریہ کے ایک اقدام پی آئی ایم ای سی کا انعقاد کیا گیا۔ پی آئی ایم ای سی میں سمندری نمائشیں، بزنس ٹو بزنس (B2B) اور بزنس ٹو گورنمنٹ (B2G) میٹنگز، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور میڈیا سے بات چیت شامل تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پی آئی ایم ای سی کا بنیادی مقصد بلیو اکانومی کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور میری ٹائم انڈسٹری کو پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ایک ہی فورم پر مصنوعات کی نمائش کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے پاکستان کی میری ٹائم اور دفاعی صنعتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کے ساتھ بات چیت کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں،ارشد شریف کے قتل کا قبل ازوقت کسی پر الزام عائد نہیں کرسکتے،کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی، کسی نے جان بوجھ کر پبلک کی ہے، پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عام کرنے کے پیچھے کون تھا؟۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ارشد شریف کے قتل کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے دوسری پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے سربراہ جےآئی ٹی اویس احمد کی سرزنش کی، جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا تھا وہ ہوا یا نہیں؟ کینیا سے قتل سے متعلق کوئی موادملا یا نہیں؟ کہانیاں نہ سنائیں،آپ کو شاید بات سمجھ نہیں آرہی۔ جواب میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ ارشد شریف قتل پر کینیا سیکوئی ٹھوس مواد نہیں ملا ، کینیا نے شواہد تک رسائی نہیں دی، جس پر جسٹس مظاہر نقوی ریمارکس دیئے کہ شواہد کی بات تو ٹرائل میں سامنے آئے گی، یہ بتائیں کہ مواد کیا جمع ہوا؟ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف کے موبائل اور دیگرسامان کہاں ہے؟ جواب میں جے آئی ٹی کے سربراہ اویس احمد نے بتایا کہ موبائل اور آئی پیڈ کینیا کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے، ارشد شریف کا باقی سامان موصول ہوچکا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ ارشد شریف پر مقدمات کرانے والوں سے بھی تفتیش ہورہی ہے، بعض سرکاری افسران کے نام آئے، ان سے بھی تفتیش کی گئی، مقدمات درج کرانے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی بات پر جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت سے کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہوسکا،کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنے گئی تھی؟ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں، کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی، کسی نے جان بوجھ کر پبلک کی ہے، پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عام کرنے کے پیچھے کون تھا؟ دوران سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کینیا پولیس جس کہانی پر تحقیقات کررہی ہے وہ قابل قبول نہیں، ارشد شریف قتل پر جے آئی ٹی بنانے کی یہی وجہ تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا حکام نے صرف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی، کینیا حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جائے وقوعہ جانے نہیں دیا، کینیا پر سفارتی ذرائع سے دبا ڈال رہے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی بات پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ سے کیوں مدد نہیں لی جا رہی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کینیا دوست ملک اور ہر عالمی فورم پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے، ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے کہ دوطرفہ اور عالمی تعاون کھو بیٹھیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو بھی حالات ہوں کسی دوسرے ملک سے متعلق احترام سے بات کی جائے،عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا؟ بتائیں اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹ میں چار بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے گئے ،بلوں میں دستورترمیمی بل (آرٹیکل 62اور63 میں ترمیم) ،پرسنل ڈیٹاپروٹیکشن بل ودیگر شامل ہیں ۔پیرکوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلا س میں سینیٹر مہرتاج روغانی نے دستور ترمیمی بل 2023دستور 62اور 63میں ترمیم کا بل پیش کیا بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر افنان اللہ خان نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔ڈیٹا کی پروٹیکشن کا کوئی قانون پاکستان میں موجود نہیں ہے اس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان نہیں آرہی ہیں ۔ سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل2023 پیش کیا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔سینیٹر رانا مقبول احمد نے مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیا بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹ میں سینیٹر شوکت ترین کو گرفتارکرنے کے وزیرداخلہ کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف کام کیاان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے،شہادت اعوان کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،قائدحزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ سینیٹر شوکت ترین ان کو آئینہ دیکھاتاہے اس لیے ان کوگرفتارکرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو دھمکیں دی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ حکومت کی طرف سے عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ہنگامہ آرائی میں اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔اجلاس میں شاعر مصنف امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کے لیے دعامغفرت کرائی گئی ۔پیرکو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس شروع ہواتو سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین انتقال کرگئے ہیں ان کے لیے ایوان میں دعا کرائی جائے ۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے حاجی ہدایت اللہ کو کہاکہ وہ ایوان میں دعاکرائیں جس پرضیاء محی الدین اور امجد اسلام امجد کے لیے دعا کرائی گئی۔قائدحزب اختلافسینیٹر شہزاد وسیم نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں اور حکومتی ترجیحات بھی سامنے ہیں وزارت داخلہ کہے رہاہے کہ ہم نے فلاں کو گرفتار کرنا ہے شوکت ترین کے حوالے سے بیان آیا ہے کہ ہم شوکت ترین کو گرفتار کرنے جارہے ہیں کس بات پر گرفتار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ آپ کو آئینہ دیکھاتا ہے ۔
یہ صوبوں کو پیسے نہیں دیتے ہیں تو وہ سیلاب سے تباہ کاری سے کس طرح نمٹیں گے ۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ صوبے سیلاب کی وجہ سے سرپلس پیسے نہیں دیں گے ۔ یہ کس طرف ملک کو لے کر جارہے ہیں ۔عدالتوں کے خلاف منظم کمپین شروع ہوگئی ہے ۔ آپ کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ آئی ایم ایف کو دیکھ لیں گے ان دھمکیوں پر کچھ نہیں ہوتا ہے ۔عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کاحکم دیا ہے مگر ابھی تک تاریخ نہیں دی گئی ہے ان کے عصاب پر عمران خان سوار ہے الیکشن سے لوگ نہیں بھاگتے ہیں ۔ترکی میں زلزلہ آیا ہے مگر وہ قائم ہیں کہ مئی میں الیکشن ہوں گے ۔ دھمکیوں کا سلسلہ بند کیا جائے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے ۔سینیٹ کے ایجنڈے کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کھڑے ہوئے اورکہاکہ وہ قائدحزب اختلاف کے بیان پر درعمل دیں گے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ایف آئی اے آزاد ادارہ ہے شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف بات کی ہے اس پر ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔ان کی تقریر کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزادوسیم ودیگر اپوزیشن کے سینیٹرز کھڑے ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرنا شروع کردیا شہزاد وسیم نے کہاکہ وزیر جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ سب کو خاموش ہونے کاکہتے رہے ۔شہادت اعوان نے سینیٹرشہزاد وسیم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں جھوٹ نہیں بول رہا آپ تمیز کے دائرہ میں رہے کر بات کریں ۔ اسی دوران چیئرمین سینیٹ نے اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک بحریہ کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاک بحریہ بحری شعبے میں متحرک اقدامات کرنے میں پیش پیش ہے اور ساحلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ حکومت کامیاب بحری کاروباری شراکت داری اور سازگار تعاون کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ کانفرنس کی تجاویز بحری شعبے کی ترقی کی ترویج کے لیے منافع بخش اقدامات شروع کرنے اور 2025 میں اگلی PIMEC کے انعقاد کے لیے رہنما اصول فراہم کریں گی۔ قبل ازیں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے مندوبین، اسکالرز، بحری امور کے ماہرین اور قابل قدر نمائش کنندگان کی تقریب میں شرکت اور متحرک کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ PIMEC کے ذریعے پاکستان کے بحری صنعت کار ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے، خیالات کا تبادلہ ہوگا اور پاکستان کی بلیو اکانومی کے خوشحال مستقبل کیلئے نئی راہیں پیدا ہوں گی۔
انھوں نے ''بلیو اکانومی کی ترویج – ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجز اور مواقع'' کے موضوع پر انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر NIMA کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آی ایم سی کے آخری سیشن کے دوران، صدر میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس ریئر ایڈمرل جاوید اقبال، میری ٹائم سیکیورٹی ڈائریکٹر MIDES ملائیشیا کیپٹن ڈاکٹر ٹائی یاپ لیونگ، واٹر لنک گروپ آف کمپنیز کے ڈائیریکٹر جناب احسن ملک اور ریجنل اسٹریٹجی مینیجر تھیلس مڈل ایسٹ جناب لوئس بریل نے ''محفوظ سمندروں کی اہمیت اور شپنگ اور پورٹ آپریشنز میں ابھرتے ہوئے رجحانات'' کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے معززین، پاکستان کی دفاعی افواج اور دوست ممالک کے افسران، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندوں اور مقامی و بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے محققین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امن مشق 23 کی مختلف سرگرمیوں میں پی این ایس قاسم منوڑہ، کراچی میں میری ٹائم کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمو کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کثیر القومی بحری مشق امن 2023 کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انسداد دہشتگردی کے مظاہرے کے موقع پر مبصرین، غیر ملکی سفارت کاروں، سول حکومتی ارکان، شریک بحری افواج کے اہلکاروں اور افواج پاکستان کے اعلیٰ حکام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کثیر ا لقومی بحری مشق امن 23 کا انعقاد ''امن کیلئے متحد'' کے نعرے کے تحت کیا جارہا ہے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی یہ مشق مختلف شریک ممالک کو بات چیت اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، صوبے کی 1100 ملوں نے سرکاری گندم کا کوٹہ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے، لاہور سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے، جبکہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ کئی ماہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری تھا، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے فلور ملز کو روزانہ 24 ہزار میٹرک ٹن سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی کے باوجود عوام آٹے کے حصول کے لیے خوار ہو رہے تھے۔ صورتحال کی بہتری کیلئے پنجاب کی نگراں حکومت نے گندم اور آٹے کے نرخوں میں کمی اور عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا اور سبسڈائزڈ سرکاری گندم کے کوٹے سے آٹا نہ بنانے والی ملز اور سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 13 فروری سے محکمہ خوراک کے گوداموں سے سرکاری گندم نہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک ملز مالکان کو ہراساں کر رہا ہے، ملز کی انسپکشن میں ایس او پیز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے-
ایسے میں ہم آج 13 فروری سے ہڑتال کر رہے ہیں، کل 14 فروری سے مارکیٹ میں سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب میں فلور ملز مالکان کی ہڑتال کئی نمائندہ تنظیموں کے اعلان لاتعلقی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکی۔ پنجاب میں فلور ملز مالکان نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا کہ لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، صوبے کے بیشتر علاقوں میں آٹے کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے، وافر مقدار میں آٹا موجود ہے، فلور ملوں کی انسپکشن قواعد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے، سرکاری گندم کے کوٹہ میں غبن کرنے والی فلور مل کے خلاف کارروائی ہوگی۔ محمد زمان وٹو نے مزید کہا کہ صرف لاہور میں روزانہ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، لاہور کی اوسط درجہ کی فلور مل کو روزانہ 26 لاکھ روپے سے زیادہ کی سبسڈی مہیا کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے، شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہڑتال کرنے والے وکلا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وکلا کا لائسنس ختم کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصل آباد کی ایک فیکٹری کیخلاف6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد گیس چوری کے کیس کی سماعت کی جس میں ٹرائل کورٹ کے آرڈر میں وکلا کے 2 سے 3 بار ہڑتال کے باعث پیش نہ ہونے کا تذکرہ کیا گیا جس پر جسٹس قاضی فائز وکلا پر برہم ہوگئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ وکلا کیسے ہڑتال کرسکتے ہیں؟ ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے، یہ کوڈ آف کنڈکٹ وکلا کا اپنا بنایا ہوا ہے جس پرخود عمل نہیں کرتے، ایسے ججزکو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈر پر یہ لکھ رہے ہیں کہ وکلا ہڑتال پر ہیں۔ جسٹس فائز نے کہا کہ وکیل ہڑتال کیوں کررہے ہیں؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا، کیا عدالت وکیل کو گھر سے اٹھا کر لائے؟ جو چاہتا ہے مرضی سے ہڑتال کرتا ہے، ایسے عدالتی نظام کوپھر بند کردیں، پورے سسٹم کو خراب کر کے رکھ دیا ہے، ہر آدمی اپنا اپنا کام کرے تو ملک کا سسٹم بہتر ہوسکتا ہے۔ معزز جج کا کہنا تھا کہ کنڈکٹ کا قانون وکلا نے خود بنایا ہے، ججز یا پارلیمنٹ نے نہیں، ہم عدالت میں آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں، انصاف اوپر والا کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کی بے چینی ہے، اور وہ کرسی کے لئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی