• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ...

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے فلرٹن میں پولیس افسران جائے وقوعہ پر تفتیش کر رہے ہیں جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مسلح حملہ آور ہلاک ہواتھا۔(شِنہوا)

شکاگو(شِنہوا)مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور کم سے کم 5زخمی ہو گئے۔

یونیورسٹی پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کیمپس سے باہر پایا گیا جو اپنی ہی بندوق کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

یونیورسٹی پولیس نے کیمپس کی جامع تلاشی کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا۔

یونیورسٹی کی ترجمان ایملی گیورنٹ کے مطابق ابتدائی گولیاں کیمپس کے شمالی سرے پر ایک ہال کے اندر مقامی وقت رات 8 بج کر 18 منٹ(پاکستانی وقت صبح 9 بج کر 18 منٹ)  پر چلیں اور بعد میں قریبی ہال میں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ دیوار چین ۔ خوبصورت منظر

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کے جیا نکو حصے پر  برف کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ دیوار چین ۔ خوبصورت منظر

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں عظیم دیوار چین کے جیانکو حصے پر غروب آفتاب کے وقت برف کا دلکش نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ دیوار چین۔ خوبصورت منظر

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کے جیانکو حصے پر برف کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ دیوار چین ۔ خوبصورت منظر

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں عظیم دیوار چین کے جیانکو حصے پر برف کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ دیوار چین ۔ خوبصورت منظر

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کے جیانکو حصے پر برف کا نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ریڈ کراس کی جانب سے شام میں مزید انسانی...

شام، د مشق میں دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین سے بجھوایا جا نے والا امدادی سا مان اتارا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ریڈ کراس سو سائٹی آف چائنہ ( آر سی ایس سی) کی جانب سے  شام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے دارالحکو مت دمشق میں انسانی امداد کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہے۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کے مطابق امداد میں کاٹن کے خیمے، خاندانوں کے لئے امدادی پیکجز ، تھرمل جیکٹس اور ادویات شامل ہیں۔ یہ اشیاء 10 ہزار  سے زائد  متاثرین کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے شام کے لئے امدادی سامان کی دو کھیپ بجھوائی گئی ہیں جس سے 15 ہزار سے زائد متاثرین کی مدد ہو گی۔

طبی سامان کی پہلی کھیپ ریسکیو آ پریشنز کے لئے شامی ہلال احمر  کے حوالے کر دی گئی ہے۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کسٹم حکام نے ہاتھی دانت کی مصنوعات کی س...

چھانگ شا (شِںہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں کسٹم حکام نے ایک درآمدی پیکج سے تقریباً ایک کلو گرام وزنی ہاتھی دانت سے بنی 3 مصنوعات ضبط کی ہیں۔

چھانگ شا کسٹمز نے بتایا کہ یہ 3 مصنوعات ایک پیکیج میں چھپائی گئی تھیں جنہیں شیشے کے کپ اور سگریٹ ہولڈر کے طور پر درج کروایا گیا تھا تاہم بعد ازاں ان  کی شناخت ہاتھی دانت سے تیار کردہ جدید دور کی اشیاء کے طور پر ہوئی۔

کسٹم حکام کے مطابق یہ چھانگ شا کسٹمز کی جانب سے 2020 کے بعد سے 9 فروری کو عمل میں لائی جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔

چینی حکومت نے ہاتھی دانت اور اس سے بنی مصنوعات کی درآمد 2015 سے معطل کردی تھی جبکہ 2017 کے اختتام پر جنگلی جانوروں کے تحفظ کے عزم کے تحت متعلقہ تجارتی پروسیسنگ اور فروخت بھی ختم کردی گئی۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق ایسے جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ملک میں ہاتھی دانت کی اسمگلنگ میں نمایاں کمی ہوئی اور ہاتھی دانت کی ضبط شدہ مصنوعات کا کل حجم 2019 کے 9.2 ٹن کے مقابلے میں 2021 میں 68 کلوگرام رہ گیا۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں گاڑیوں کے چارجنگ مقامات تقریباً دوگن...

فائل فوٹو، چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو ۔ شین ژین ایکسپریس وے کے ساتھ سروس ایریا میں نئی توانائی گاڑیاں چارج کی جارہی ہیں۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات 2022 کے دوران تقریباً دوگنا ہوگئی ہیں جس کی بڑی وجہ ملک کا نئی توانائی گاڑیوں کے فروغ کا عزم ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے ایک عہدیدار لیانگ چھانگ شین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر میں گاڑیوں کی چارجنگ کے مقامات 52 لاکھ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس الیکٹرک گاڑیوں کے لئے تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار عوامی چارجنگ پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس سے ان کی مجموعی تعداد 18 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کے دوران مجموعی طور پر 19 لاکھ نجی چارجنگ سہولیات کی تنصیب ہوئی جس سے ان سہولیات کی مجموعی تعداد 34 لاکھ یونٹس سے زائد ہوگئی۔

لیانگ کے مطابق برسوں کی تیز رفتار توسیع کی وجہ سے چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے وسیع کوریج چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک تعمیر کیا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح کے ڈیزائن اور پالیسی رابطے، چارجنگ نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور چارجنگ صنعت کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی نگرانی کو بہتر بنائے گی۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اندرون منگولیا میں ہوا سے بجلی کی پیدا...

ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں بڑے پیمانے پر کاروباری اداروں نے ہوا سے بجلی پیدا کی جس کے سبب 2022 میں یہاں بجلی کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد بڑھ کر 101.99 ارب کلوواٹ آورز تک پہنچ گئی۔

علاقائی بیورو برائے شماریات کے مطابق اندرون منگولیا کی تمام لیگز اور شہروں سے شیلین گول لیگ میں ہوا سے بجلی کی پیداوار سب سے زیادہ رہی جو خطے کی کل پیداوار کے 26.7 فیصد کے مساوی ہے۔ اس کے ساتھ ہنگ گن لیگ میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کا تیز ترین ریکارڈ قائم ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 57.3 فیصد زائد ہے۔

شیلین گول لیگ ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل سے مالا مال علاقہ ہے۔ لیگ میں نئی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 34 لاکھ 50 ہزار کلوواٹ آورز تک پہنچ چکی ہے جبکہ صاف بجلی کی سالانہ پیداوار تقریباً 29 ارب کلو واٹ آور ہے۔

توقع ہے کہ 2023 کے اختتام تک شیلین گول اندرون منگولیا کی پہلی لیگ بن جائے گی جہاں نئی توانائی سے بجلی کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت تھرمل پاور سے زیادہ ہوگی۔

حالیہ برسوں میں اندرون منگولیا نے فوسل انرجی بیس سے  صاف توانائی بیس میں اپنی تبدیلی کے عمل کو تیز کیا ہے۔ گزشتہ 5 برس کے دوران ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی اوسط سالانہ شرح نمو 15.6 فیصد رہی جو تمام بجلی کی پیداوار سے 8.1 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کی اسٹیٹ آف دی یونین تقریر حقیقت کے م...

بیجنگ(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں حقیقت کے بالکل منافی گفتگو کی۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اپنی کامیابیوں کے بارے میں شیخی مارتے ہوئے امریکی رہنما نے عوامی حمایت حاصل کرنے  کیلئے چین کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کی بھی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم چین یا دنیا میں کسی اور سے مقابلہ کرنے کے لیے گزشتہ دہائیوں میں مضبوط ترین پوزیشن میں ہیں اور چین سے مقابلہ جیتنے سے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔

اس کے باوجود امریکہ میں زمینی حقائق پر غور کرتے ہوئے چین کی ترقی کو روکنے کا جنون واقعی عجیب ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مایوسی امریکہ میں پھیلی ہوئی ہے، بائیڈن گزشتہ دو سالوں میں اپنی انتظامیہ کی سماجی و اقتصادی کامیابیوں کے بارے میں شیخی بگھار رہے ہیں جسکا مقصد صرف آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ-اے بی سی نیوز کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر امریکیوں کو یقین نہیں ہے کہ بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بہت کچھ کیا ہے اور 41 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر کے دور میں انکی مالی حالت بدتر ہے۔

ایک این پی آر/مارسٹ پول کے مطابق  ہر 10 میں سے سات افراد کا کہنا ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ بائیڈن کی عوامی مقبولیت کی درجہ بندی 41 فیصد ہے جو ان کی صدارت کی مقبولیت کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

بائیڈن نے انتہائی پرامید تقریر میں امریکی لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ملک نے اپنا عالمی اثرورسوخ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ اس کے باوجود کمزور طرز حکمرانی اور کرپٹ نظام حکومت سے  نہ صرف امریکی عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے بلکہ  دنیا بھی امریکہ پر اعتماد کھورہی ہے۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، ویلنٹائن ڈے کے مو قع پر خوبصورت...

اسلام آباد ، پھولوں کی ایک دکان سے خواتین ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پھول خرید رہی ہیں۔(شِںہوا)

اسلام آباد (شِںہوا) اسلام آباد میں پھولوں کی دکانیں  کھلونا بھالوؤں، غباروں اور دیگر خوبصورت پھولوں کی سجاوٹ سے بھری پڑی ہیں جنہیں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

ویلنٹائن ڈے پر لوگ اپنے پیاروں کے لئے خوبصورت ترین پھولوں کا انتخاب کرتے ہیں

 

اسلام آباد، ویلنٹائن ڈے کے مو قع پر پھولوں کی ایک دکان کے سامنے ایک بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 

اسلام آباد، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پھولوں کی ایک دکان پر پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

 

اسلام آباد ، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پھولوں کی ایک دکان پر دکاندار گلدستہ دکھارہا ہے۔(شِںہوا)

 

اسلام آباد ، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لوگ ایک دکان سے تحائف خرید رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

 

اسلام آباد، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پھولوں کی ایک دکان میں دکاندار پھول ترتیب سے رکھ رہا ہے۔(شِںہوا)

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ سفارتکار فرانس، اٹلی، ہنگری اور...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی بیجنگ میں  نکاراگوئے کے صدارتی دفتر میں سرمایہ کاری، تجارت اور بین الاقوامی تعاون کے مشیر لوریانو اورٹیگا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی 14 سے 22 فروری تک فرانس، اٹلی، ہنگری اور روس کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کے مطابق چاروں ممالک نے وانگ یی کو دورے کی دعوت دی ہے۔

 ترجمان وانگ وین بن نے پیرکو بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی  جرمنی میں ہونے والی 59ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کرتے ہوئے اس کے چائنہ سیشن میں صدر شی جن پھنگ کے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے وژن کے حوالے سے خطاب کریں گے،وہ اپنے خطاب میں پرامن ترقی کے لیے چین کے مستقل عزم کو واضح اورکانفرنس کے موضوع کی روشنی میں اہم بین الاقوامی مسائل پر چین کے موقف کوپیش کریں گے۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی طرح ہیں، چی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن  کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈان پرامودوی نائی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

سی پی سی مرکزی کمیٹی  کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی طرح ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال تھائی لینڈ کا کامیاب دورہ کیا  اور تھائی حکومت کے ساتھ ایک اتفاق رائے طے پایا۔ اس کے تحت وسیع تر استحکام ، خوشحالی اور پائیداری کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر  کی جا ئے گی۔

وانگ نے کہا کہ چینی حکومت صدر شی جن پھنگ کے دورے کے نتائج کو عملی جامہ پہنا نے، دونوں ممالک کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے زور دیا کہ چین اور تھائی لینڈ کے مابین تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ ملا ہے بلکہ اس سے دونوں اطراف کی عوام کے لئے ٹھوس فوائد بھی حاصل کئے گئے ہیں۔

ڈان پرامودوی نائی نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ ۔چین کے تعلقات کی ترقی میں تعاون کے منتظر ہیں اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کو فروغ دیں گے۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی بینک آف چائنہ نے موسم بہار کاشتکاری کیل...

فائل فوٹو، چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر ٹونگ چھوان کی کاؤنٹی یی جن میں ایک کسان ایگریکلچرل بینک آف چائنہ کا جاری کردہ ڈیبٹ کارڈ د کھا رہا ہے۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) ملک کے سب سے بڑے تجارتی قرض دینے والے بینکوں میں سے ایک زرعی بینک آف چائنہ نے بہار کی کاشت کاری کے لئے مستحکم مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ وہ رواں سال بہار کاشت کاری کی تیاری کے لئے 160 ارب یوآن (23.48 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد قرض جاری کرے گا اور مالی خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔

بینک نے کہا کہ زرعی اداروں کے علاوہ اناج کے بڑے کاشتکاروں، خاندانی فارمز اور کسانوں کے کوآپریٹوز کی مالی امداد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بینک کے مطابق ترجیحی قرض کے شرح سود، خصوصی قرض مصنوعات ، خدمات فیس میں کمی اور استثنیٰ بھی مہیا کیا جائے گا۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل میں پانی ک...

چین، مشرقی صوبہ جیانگ شی میں نان جی قومی ویٹ لینڈ افزائش کی پویانگ جھیل میں مہاجر پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)

نان چھانگ (شِںہوا) مسلسل بارش اور دریائے یانگسی میں پانی کی سطح میں اضافے کے سبب چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں واقع ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

شنگ ژی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں جھیل کی حد پر پانی کی سطح پیر کی سہ پہر  تک 9.16 میٹرز ہوگئی۔ اس میں مسلسل تیسرے روز یومیہ 40 سینٹی میٹرزسے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ صوبائی ہائیڈرولوجیکل مانیٹرنگ سینٹر نے پانی کی کم سطح بارے بلیو انتباہ منسوخ کردیا ۔یہ 4 سطح کے انتباہی نظام میں سب سے کم درجے کا انتباہ ہے۔

مسلسل خشک سالی کے سبب 17 نومبر2022 کو جھیل میں پانی کی سطح گھٹ کر 6.46 میٹرز رہ گئی تھی جو 1951 سے ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد کم ترین سطح ہے۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گوئی ژو کا بِگ ڈیٹا شعبے میں 20 ارب یو...

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں گوئی ژو یونیورسٹی میں پبلک بِگ ڈیٹا کی اسٹیٹ کی لیبارٹری میں عملہ کا ایک رکن کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

گوئی یانگ (شِنہوا) چین میں بگ ڈیٹا کے سب سے بڑے مرکز جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو نے 2023 کے دوران بگ ڈیٹا سے متعلق منصوبوں میں 20 ارب یوآن (تقریباً 2.9 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ 

صوبائی بگ ڈیٹا کانفرنس کے مطابق رواں سال صوبہ گوئی ژو مضبوط شرح نمو رکھنے والے ڈیجیٹل معیشت کے 200 سے زائد منصوبے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

صوبائی بگ ڈیٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنگ یاپھنگ نے کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں ڈیٹا سینٹرز، کمپیوٹنگ نیٹ ورکس، فائیو جی اور دیگر اگلی نسل کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں تیزی لائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 2025 تک گوئی ژو میں 8 لاکھ ڈیٹا سینٹرریکس اور 40 لاکھ سرورز ہوں گے جبکہ صوبے میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشنز تعمیرکئے جائیں گے۔

صوبہ گوئی ژو ملک کے پہلے قومی بگ ڈیٹا جامع آزمائشی علاقے میں بگ ڈیٹا صنعت کو فروغ دے رہا ہے جو صوبہ کی اعلیٰ معیار کی سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔

گوئی ژو کی مجموعی قومی پیداوار 2023 کے دوران 6 فیصد بڑھ کر 22 کھرب یوآن ہونے کی توقع ہے جس میں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ 40 فیصد ہوگا۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پیداواری قیمتوں کے ذرائع میں کمی ریکارڈ

بیجنگ (شِںہوا) چین میں فروری 2023 کے شروع میں جنوری کے اختتام کی نسبت اہم پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی  زیرنگرانی 50 اشیاء میں سے 35 میں کمی اور 12 میں اضافہ ہوا۔اس میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین ، کوئلہ ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں ہر 10 روز کے بعد تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کاروں  سے حاصل کرکے جاری کئے جاتے ہیں۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغا نستان، برف سے ڈ ھکے ہوئے صوبہ بامیان کے...

افغانستان، صوبہ بامیان میں برف سے ڈھکے بدھا مقام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

بامیان (شِںہوا) افغانستان کا وسطی صوبہ بامیان گزشتہ چند ہفتوں سے برف سے ڈھکا ہوا ہے اور پہاڑی صوبے کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سیلسیس تک گرگیا ہے۔

 

افغانستان، صوبہ بامیان کے دارالحکومت بامیان شہر کو برف نے ڈھانپ رکھا ہے۔(شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان میں بچے برف سے کھیل رہے ہیں۔(شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان کے دارالحکومت بامیان شہر کو برف نے ڈھانپ رکھا ہے۔(شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان میں برف سے ڈھکے بدھا مقام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان کے دارالحکومت بامیان شہر کو برف نے ڈھانپ رکھا ہے۔(شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان کے دارالحکومت بامیان شہر کو برف نے ڈھانپ رکھا ہے۔(شِںہوا)

 

 

 

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا شام جیسے ممالک سے یکطرفہ پا بندیاں ہٹ...

نیو یارک، اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نما ئندے ژانگ جن (در میان ، سامنے)بچوں اور مسلح تنازعات بارے سکیو رٹی کو نسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا)  ایک چینی مندوب نے شام جیسے ممالک میں بچوں کو " بچاؤ کی امید" د لانے کے لئے متعلقہ ممالک سے فوری طور پر یکطرفہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوا م متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن نے اس سنگین حقیقت کی نشاندہی کی کہ  یکطرفہ پا بندیاں متاثرہ ممالک کی اقتصادی بنیادوں اور ترقی کی صلاحیت کو ختم کر رہی ہیں۔

یہ پابندیاں بہت سے بچوں کے جینے کے حق اور ترقی کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں جو کہ تمام حقوق میں سے ایک بنیادی حق ہے۔

ژانگ نے بچوں اور مسلح تنا زعات بارے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے باعث  بھاری سا مان اور تلاش اور امدادی آ لات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اس عمل سے سنگین خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ ملبے تلے دبے بہت سے بچے بے وقت ریسکیو یا ناکافی ریسکیو کی صلاحیت کے با عث اپنی جان کھو سکتے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بغیر کسی شرط کے فوری طور پر اپنی غیر قانونی پا بندیاں ختم کریں۔ قدرتی آفات کا حصہ نہ بنیں اور نہ ہی شامی بچوں کے جینے کے حق پر ڈاکہ ڈالیں۔یہ ممالک اپنی منافقانہ سیاسی چالو ں سے باز آ جا ئیں۔

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلے ب...

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلے باز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر!بالنگ کروانا یکساں ہے،انہوں نے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کی میدان پر دشمنی مجھے اچھی لگتی ہے، جس سے توجہ نئے چیلنجز پر مرکوز ہوجاتی ہے،محمد عامر نے کہا کہ لیگز میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، صرف کنگز ہی نہیں تمام ٹیموں کے پاس کوالٹی بالرز موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک معیاری ٹورنامنٹ ہے اس لیے غیر ملکی کرکٹرز یہاں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ راولپنڈی ایکس...

پاکستان کے اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے خلاف کھیلتے ہوئے ڈرتے تھے،معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ 1999میں سہواگ نے ڈیبیو کیا، انہیں آج پتہ چلا کہ شعیب اختر کا بالنگ ایکشن غیر قانونی تھا، سہواگ اور گھمبیر کے شعیب اختر، شاہد آفریدی سمیت پاکستانیوں کے حوالے سے دیئے گئے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاست کرتے ہیں،اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ 1999کے کولکتہ کے ایڈین گارڈن گرائونڈ میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے کرائوڈ میں جب شعیب اختر نے دو گیندوں پر سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کو آئوٹ کیا تھا تو کسی اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی تھی صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی آواز آرہی تھی،ماضی کا ذکر کرتے ہوئے مرزا اقبال بیگ نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین دورہ پاکستان کیلئے آئے تو وہ توصیف احمد کے گھر شاہ فیصل کالونی چلے گئے تھے، اب تو سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑی ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے...

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں میچ سے فاسٹ بولر حسن علی نے ایسے کھلاڑی کی نشاندہی کی ہے جو بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے،کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ہر وقت نئے قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں،حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں شاداب اسلام آباد یو نائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں اور انہوں نے خود کو منوایا ہے، اگر انہیں قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسکا فائدہ اٹھائیں گے،دوسری جانب تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو ہوم گرائونڈ پر ایک بھی ٹیسٹ جیتنے میں ناکامی کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کیویز نے حال ہی میں ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے، سابق بھ...

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا بھی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے گرویدہ ہوگئے،ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں آکاش چوپڑا نے لکھا کہ جنوبی افریقا ٹوئنٹی لیگ بہت اچھی رہی، یہ مستقبل میں آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی دوسری بہترین لیگ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن فی الحال میں سمجھتا ہوں کہ ابھی دنیا کی دوسری بہترین پی ایس ایل ہے،آکاش چوپڑا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی سی پی ایل ابھی بہت پیچھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام جاری ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سائوتھ افریقا کی ویمنز ٹیموں نے اپنے میچز میں کامیابی سمیٹ لی، انگلش ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دی جبکہ میزبان سائوتھ افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہرایا،پارل میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے خلاف 4وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ ایونٹ کے ساتویں میچ میں سا ئوتھ افریقا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 65رنز سے شکست دی ،ایونٹ کے چھٹے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2اوورز میں 105رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ انگلش ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 106رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں مکمل کیا، انگلش کھلاڑی الائس کیپسے 22گیندوں پر 51رنز کی اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں،ایونٹ کے ساتویں میچ میں میزبان سائوتھ افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے جبکہ کیویز ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور انیسویں اوور میں محض 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش آل رائونڈر ٹرائیون کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد حفیظ کو پروفیسر اس لیے کہتے ہیں کہ ان م...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل رائونڈر عبدالرزاق نے محمد حفیظ کو پروفیسر کہنے کی وجہ بتادی،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے بتایا کہ محمد حفیظ کو پروفیسر اس لیے کہتے ہیں کیوں کہ ان کے اندر بولنے کی کوالٹی ہے،واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈ اوپن ٹینس ، رابن ہائوس اور میٹ وی مڈل نے...

رابن ہائوس اور میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی نے اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا،اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں رابن ہاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی نے امریکی ٹینس کھلاڑی میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی کے خلاف کامیابی سمیٹی،فائنل معر کے میں ڈچ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد میکسم کریسی اور البانو اولیویٹی کو 6-7(4-7)، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اناستاسیا پوٹا پووا نے اپر آسٹریا لیڈیز لنز...

معروف روسی ٹینس سٹار اناستاسیا پوٹا پووا نے اپر آسٹریا لیڈیز لنز ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا،آسٹریا کے شہر لنزمیں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل معرکے میں 21سالہ روسی کھلاڑی نے کروشین ٹینس کھلاڑی پیٹرا مارٹک کوشکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا،اناستاسیا پوٹا پووا نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں3-6اور 1-6سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ 16منٹ تک جاری رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ میں شدید بارشیں،ہنگامی حالت کا...

جنوبی افریقہ میں ملک کا وسیع حصہ شدید بارشوں سے متاثر ہو چکا ہے جس پر حکومت نے قومی آفت کا اعلان کر دیا ہے،ایوان صدر کیمطابق،ماپو ملنگا،مشرقی کیپ،گاٹینگ،کوا زولو ناٹال اور لمپوپو نامی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، شدید بارشوں کا باعث لانینا نامی ایک موسمی دباو تھا جس کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہونے سے متعدد علاقوں سے مالی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں ، جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے بھی بجلی کی فراہمی کے بحران پر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری د...

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ زلزلے کے مناظر نے ہمیں شدت سے متاثر کیا ہے اور ہم انسانوں کی مدد کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، زلزلے نے ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ ہم نے ترکیہ اور شام میں امدادی کاموں کے ساتھ تعاون کے لئے اضافی سامان اور وسائل مختص کئے ہیں ، ہم، مشکل حالات میں اور دن رات کا فرق کئے بغیر کام میں مصروف انسانی امدادی ٹیموں اور تلاش و بچاو کی ٹیموں کے ایثار کو سراہتے ہیں،ترجمان نے کہا کہ ترکیہ سے بیرونی امداد کو گزرنے کی اجازت دینے اور شام میں زلزلہ زدگان کو بین الاقوامی برادری کی امداد پہنچانے کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ "یہ سیاسی نہیں انسانی موضوع ہے، بیرونی ممالک سے جتنی زیادہ مدد علاقے میں پہنچے گی اتنی زیادہ زندگیاں بچیں گی۔ ہم دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ ترک اور شامی عوام کی مدد کی خاطر جو بن پڑتا ہے کریں"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو اے ای نے ترکیہ میں سب سے بڑا فیلڈ اسپتال...

ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد دنیا بھر سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں متحدہ عرب امارات نے بھی ترکیہ میں سب سے بڑا فیلڈ اسپتال قائم کردیا،متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ سب سے بڑا فیلڈ اسپتال ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے غازی عنتاب میں قائم کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہم کی جاسکے،عرب میڈیا کے مطابق 50بستروں پر مشتمل یہ فیلڈ اسپتال 40ہزار مربع میٹر پر قائم کیا گیا ہے جس میں 4بیڈ پر مشتمل انتہائی نگہداشت کا وارڈ بھی بنایا گیا ہے،اس فیلڈ اسپتال کا گزشتہ روز افتتاح کیا گیا جس میں ترکیہ میں متعین اماراتی سفیر سعید الظاہری اور ترک عہدیدار شریک ہوئے۔ اس موقع پر سعید الظاہری کا کہناتھا کہ زلزلہ متاثرین کی فوری ضروریات کی نشاندہی کے لیے ترکیہ کے سرکاری اداروں سے رابطے میں ہیں،فیلڈ اسپتال کے کمانڈر بریگیڈیئر عبدللہ الغیثی نے بتایا کہ اسپتال میں تمام ضروری سیکشن قائم کیے گئے ہیں اور مختلف امراض کے ماہر 15ڈاکٹروں سمیت 60نرسیں اور تکنیکی کارکن مقرر کیے گئے ہیں،یو اے ای کا یہ فیلڈ اسپتال ترکیہ میں انسانی امداد مشن کے حوالے سے قائم کیا جانے والا پہلا اور سب سے بڑا فیلڈ اسپتال ہے، جس میں پیچیدہ اور بڑے آپریشن بھی کیے جاسکیں گے،واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے ہولناک زلزلے میں اموات کی تعداد 37ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ زلزلہ، 155گھنٹے ملبے میں پھنسے رہنے وا...

ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 37ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے،زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا،ترک میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے صوبے Gaziantepمیں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے معجزاتی طور پر 9سالہ بچے کو زلزلے کے تقریبا 155گھنٹے بعد زندہ نکال لیا،رپورٹس میں بتایا گیا کہ 6دن سے زائد ملبے تلے بھوکا پیاسا پھنسے رہنے کے بعد بچے نے ریسکیو اہلکاروں کو دیکھتے ہی مختلف فرمائشیں کیں،ملبے سے زندہ نکلنے کے بعد بچے نے بظاہر اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ہی ریسکیو اہلکاروں سے درخواست کی کہ میرے لیے اسٹرابیری ذائقے والی آئسکریم لے کر آئیں،اس کے علاوہ اس نے 5گیلن پانی لانے کی بھی فرمائش کی،جب ریسکیو اہلکاروں نے بچے سے پوچھا کہ کیا تم اتنا سارا پانی پی لو گے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ جی پی لوں گا، مجھے بہت پیاس لگی ہے۔ساتھ ہی اس نے سوال بھی کیا کہ میں کتنے دن تک ملبے تلے رہا؟رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں 183گھنٹوں بعد 10سالہ بچی اور صوبہ حاطے میں 182گھنٹے بعد 12سالہ بچے کو بھی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،ریسکیو ٹیموں نے 12سالہ بچے کو ملبے سے زندہ نکالا تو وہاں موجود افراد نے تالیاں بجائیں اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن...

سعودی عرب نے اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال اپنی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی (Rayyana Barnawi)کو سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے 10روزہ مشن پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے،رپورٹس کے مطابق دونوں خلاباز AX-2خلائی مشن کے عملے میں شامل ہوں گے، عملہ فلوریڈاکیکینیڈی اسپیس سینٹرسیرواں برس کے آخر میں روانہ ہوگا،اس مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بڑھانا،انسانیت کی خدمت اور خلائی صنعت کی طرف سے پیش کردہ امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ صحت اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے کئی پہلوں میں سائنسی تحقیق میں تعاون کرنا ہے،برناوی اور القرنی کے علاوہ، دو اور خلابازوں، مریم فردوس اور علی الغامدی کو بھی مستقبل کے خلائی مشن کے لیے سعودی ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کی اشد ضرور...

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے ایک بار پھر یوکرین کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے لئے اپنی فوجی حمایت میں اضافہ کریں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو کو ایسا کوئی نشان نظر نہیں آتا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن امن کی تیاری کر رہے ہیں ، یوکرین کو زیادہ تیزی سے مسلح کرنے سے تنازعات کا جلد خاتمہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ نئے روسی حملوں کا آغاز ہمیں پہلے ہی نظر آ رہا ہے اس لئے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ہم رسد کی دوڑ میں ہیں، گولہ بارود، ایندھن اور سپیئر پارٹس جیسی کلیدی صلاحیتوں کو یوکرین تک پہنچنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ ، سمندری طوفان گیبریل کی تباہی، ا...

یوزی لینڈ کی حکومت نے سمندری طوفان گیبریل کی تباہی کے باعث ملکی تاریخ میں تیسری بار قومی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، ایمرجنسی کا اطلاق نارتھ لینڈ، آکلینڈ، ٹائراوہیٹی، بے آف پلینٹی، وائیکاٹو اور ہاکس بے کے علاقوں پر ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی منیجمنٹ کے وزیر کیران میک اینلٹی نے ایمرجنسی سے متعلق اعلامیے پر دستخط کیے، پانچ شمالی علاقوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا جا چکا ہے،نیوزی لینڈ کے شمال میں سمندری طوفان گیبریل کے ٹکرانے سے تقریبا 38 ہزارگھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، آکلینڈ میں حکام نے شہریوں کے انخلا کے لئے درجنوں مراکز قائم کیے ہیں اور شدید بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،آکلینڈ ایئرپورٹ حکام کے مطابق بین الاقوامی اور قومی پروازوں کا جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے لیکن اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو اس میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ،ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکرکورونا وائرس...

برطانیہ کی ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں،برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کنسورٹ کمیلا زکام کی علامات محسوس کر رہی تھیں جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے،رپورٹس میں بکنگھم پیلس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد ملکہ کمیلا پارکر نے اپنی آئندہ ایک ہفتے کی مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مزید یہودی بستیوں کی تعمیر، امریکا نے اسرائی...

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے اقدامات پر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا ایسے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو کشیدگی بڑھانے اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں،خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی 9بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور مزید 10ہزار یونٹس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا،دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے پیر کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کی رہائش گاہوں کو منہدم کرنے کے اقدامات میں اضافے کو روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی...

ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37ہزار سے تجاوز کر گئی، دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے اب تک ترکیہ میں 31ہزار 643اور شام میں 5ہزار 700افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37ہزار 346ہوگئی، سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 50ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہیجبکہ صحت و صفائی کے مسائل کا بھی سامنا ہے، اس کے علاوہ وبائی امراض بھی پھیلنے لگے، متاثرین کی جانب سے جلد کی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات سامنے آئی ہیں۔سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں،ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کی تصویر اب تک غیر واضح ہے اور اموات کا درست تعین بھی تاحال نہیں ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس نے 30 کارروائیوں کے دورا...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 30 کارروائیوں کے دوران 17.827 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 741.693کلوگرام منشیات اور 6020لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 3خواتین اور ایک غیر ملکی باشندے سمیت19 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 5.338 کلوگرام ہیروئن، 689.741 کلوگرام چرس ،14کلو گرام افیون ،11.556کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،20.430کلو گرام ایمفیٹا مائن اور 3376عدد نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔بلوچستان نے5کاروائیوں میں239.200کلوگرام منشیات اور 6020لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا۔کاروائیوں میںایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں3 کلوہیروئن، 227 کلوچرس اور 9.200کلو میتھ ایمفیٹامائن(آئس ) شامل ہے۔خیبر پختونخوا نے11کاروائیوںکے دوران 221.767کلو منشیات برآمد کر کے4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔برآمدہ منشیات میں 199.841کلوچرس ،1.496کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس اور 20.430کلو ایمفیٹامائن شا مل ہیں ۔ پنجاب نے4کاروائیوںکے دوران 202.580کلومنشیات برآمدکرکے2ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں1.080کلو گرام ہیروئن ، 14کلو افیون اور187.500کلو گرام چرس شامل ہیں ۔سندھ نے4کاروائیوں میں73.980کلو منشیات برآمد کرکے3 خواتین سمیت7 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ 2گاڑیا ںبھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں1.180کلو ہیروئن ،72کلو چرس اور 0.800کلو میتھ ایمفیٹامائن( آئس ) شامل ہیں ۔راولپنڈی نے6کاروائیوںکے دوران4.166کلومنشیات برآمدکرکے ایک غیر ملکی سمیت 6ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ برآمدہ منشیات میں 0.078کلوہیروئن ،3.400کلو چرس،0.060کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس اور 3376عدد نشہ آور گولیاں شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لال حویلی میں شیخ رشیدکا سیاسی دفتر کھول دیا...

محکمہ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی کی لال حویلی میں شیخ رشید کے سیاسی دفتر کو کھول دیا۔ 30 جنوری 2023 کو متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کے سیاسی ہیڈکوارٹر لال حویلی کے 6 یونٹس سیل کردیئے تھے۔ یونٹ سیل کئے جانے کے خلاف منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص کو درخواست کی سماعت کرنی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا متروکہ وقف املاک نے 30 جنوری کو درخواست گزار کی ملکیتی جائیداد ڈی 156 بھی سیل کر دی۔ محکمہ متروکہ وقف املاک نے یونٹ ڈی 156 کو گزشتہ رات ڈی سیل کردیا ہے۔ یونٹ ڈی سیل ہونے پر درخواست گزار کے وکلا نے پٹیشن واپس لے لی۔ لال حویلی کے نمائندے رضا اسلم کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے پبلک سکریٹریٹ ڈی کو کھول دیا گیا ہے، رات کی تاریکی میں سیل کرنے والے اندھیرے میں ڈی سیل کرگئے۔ شیخ رشید کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کی نشست این اے 62 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار ہیں، ڈی سیل کئے گئے یونٹ (ڈی 156 میں)ان کا الیکشن آفس بننا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا،...

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر پنجاب کی سربراہی میں اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک تھے۔ پنجاب انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا، اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گورنر بلیغ الرحمان سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں تھا، جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے، سستا قرض سکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی، انہوں نے کیا کبھی طلبا کو کوئی سکیم دی؟ عمران خان کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد لی، عمران خان کا بیانیہ تو بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟ چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے نہیں ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر فرار ہو گیا، عمران خان نیلوگوں کویوتھ کینام پر بیوقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود تو ذہنی مریض تھے قوم کو بھی بنارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا، سائفر کے بیانییکی تدفین زمان پارک میں ہو چکی ہے، آپ نے بیرون ممالک میں انٹرویو دئییکہ کوئی سازش نہیں ہوئی، ایبسلوٹلی ناٹ کے سٹیکر کیوں لگوائے تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سائفر فراڈ کے سوا کچھ نہیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا، بہت سنا ہم کوئی غلام ہیں، امپورٹڈ حکومت، حقیقی آزادی، ایبسلوٹلی ناٹ، آج پوچھ سکتی ہوں حقیقی آزادی کا کیا ہوا؟ غلامی نامنظور کے نعرے کا کیا ہوا؟ جس یوتھ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اردو میں بتائیں آپ نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ آج سوال کرنا چاہیے، ہمیں کیوں بے وقوف بنایا، گاڑیوں پر غلامی نامنظور کے سٹیکر لگوائے اس کا کیا کریں؟ جھوٹے بیانیے کے لیے لوگوں کو غدار اور ایجنٹ کہا، کوئی ندامت ہے اپنے جھوٹ پر،کوئی شرمندگی !، قوم آپ کی طرح ذہنی طور پر معذور نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پا کستان میں کھجور کا زیر کاشت رقبہ 99404ہیک...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پا کستان میں کھجور کا زیر کاشت رقبہ 99404ہیکٹرز اور پیداوار564220 ٹن ہے جبکہ پنجاب میں کھجور کا زیر کاشت رقبہ 4636ہیکٹرز اور پیدا وار 37685ٹن ہے۔زرعی ترجمان نے کہاکہ پاکستان کھجور عموماً چھوہارہ کی شکل میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی، نیپال، سپین،سری لنکا، امریکا اور برطانیہ وغیرہ کو برآمد کرتا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے۔پاکستان میں300سے زائد کھجور کی اقسام ہیں۔ پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخاں ڈویژن،جھنگ اور فیصل آباد کھجور کی کاشت میں نمایاں ہیں۔ کھجور میں پھل کی نشوونما سے پہلے نر اور مادہ زردانوں کا ملاپ یا عمل زیرگی (فرٹیلائزیشن) بہت ضروری ہوتا ہے جو کہ زر پاشی (پولینیشن)کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔کھجور سے عالمی معیار کا پھل اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے زرپاشی کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔عام طورپر کھجور کے پودوں میں عمل زیرگی قدرتی طورپر حشرات (شہد کی مکھی)، پرندوں اور ہوا کے ذریعے ہوتا ہے۔ کھجورمیں نر اور مادہ پودے الگ الگ ہوتے ہیں اور باغبان نئے باغات لگاتے وقت نر اور مادہ پودوں کا1اور10کاتناسب رکھیں۔

کھجور کے زیر کاشت رقبہ میں مسلسل اضافہ کے باعث زر پاشی کے لیے نر زردانوں کا حصول مشکل ہوتاجارہا ہے اس لیے باغبانوں کو کھجور میں زر پاشی کے مصنوعی طریقوں کو اختیار کرناہوگا۔کھجور کے پھول سیپی نما خول میں پیدا ہوتے ہیں اور یہ سپییاں مارچ کے آخر تک کھلتی ہیں۔نر سپیاں مادہ سپیوں سے دس دن پہلے نکلتی ہیں لہٰذا اس لیے مصنوعی زر پاشی کے لیے نر پودے کی تیار سپیوں کوکاٹ کر سایہ میں ہوا دار جگہ پر محفوظ کریں۔ ان نر سپیوں سے پھولوں کی لڑیاں نکال کر انہیں نمی سے پاک سایہ دار جگہ پر خشک کرکے نر زردانوں کوپوڈر کی شکل میں شیشے کے ہوا بند جار یا کاغذ کے تھیلوں میں محفوظ کرلیں۔مادہ پھول نکلنے پر آلہ زر پاشی کے ذریعے کھجور کے مادہ پودوں پر ان زردانوں کا چھڑکائو کریں۔اس آلہ کے استعمال سے مزدوری اوروقت دونوں کی خاطر خواہ بچت ہوتی ہے۔کھجور کی کامیاب فصل لینے کے لیے ضروری ہے کہ مصنوعی زر پاشی کا عمل دو سے تین دفعہ کیا جائے اور سپیاں نکلنے کے دوران باغات کی آبپاشی بند رکھی جائے۔مادہ پھولوں میں زردانہ قبول کرنے کا وقت صر ف 72گھنٹے تک ہوتا ہے لہذا اس وقت کے اندر مصنوعی زرپاشی کا عمل مکمل کریں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا میں پاکستان ترشاوہ پھلوں کی پیداوار کے...

دنیا میں پاکستان ترشاوہ پھلوں کی پیداوار کے اعتبار سے تیرھواں بڑا ملک ہے اور سٹرس کی95فیصد پیداوار صوبہ پنجاب سے حاصل ہو رہی ہے۔پاکستان سٹرس کی برآمد سے سالانہ قریباً180ملین ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا ہے۔ ترشاوہ پھل اپنی غذائی اہمیت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں قیمتی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں۔صوبہ پنجاب میں ترشاوہ پھل 4لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر لگائے گئے ہیںجس سے سالانہ قریباً21 لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں زرعی فیچر سروس، نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیڈ لیس مالٹے، گریپ فروٹ اور کنو کی اقسام کے متعارف ہوجا نے کے بعدترشاوہ پھلوں نے اہمیت کے لحاظ سے ایک نئی جدت اختیار کر لی ہے۔ترشاوہ پھلوں کابیشتر نقصان برداشت اور درجہ بندی جیسے اہم امورسے باغبانوںکی نا آشنائی کی وجہ سے ہورہا ہے کیونکہ اکثر باغات ٹھیکیدارکو دے دیے جاتے ہیں اور ٹھیکیدار یا تو پھل بہت پہلے توڑ لیتا ہے یا اس کو بہت دیر تک درخت کے اوپر رکھتا ہے۔

اس وجہ سے پھل کی فعلیاتی پختگی اور تجارتی پختگی دونوں متاثر ہوتی ہیں۔ پھل جسامت میں کم رہتا ہے۔رنگت میں سبز اور بیرونی دلکشی و جاذ بیت سے محروم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کر سکتا اور اس قسم کا پھل برآمدی حجم میں کمی کا باعث بنتا ہے جبکہ دیر کے ساتھ ٹوٹے ہوئے پھل میں جوس کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے۔ ذائقے میںناخوشگوار تغیر آجاتا ہے، پھانکیں خشک ہو جاتی ہیں اور پھل کھٹاس و مٹھاس کے مناسب امتزاج سے محروم رہتا ہے۔باغبان برداشت کرتے وقت پھل کو ڈنڈی سے توڑتے ہیں یا پھر پھل کو ہاتھ سے کھنچ کر درانتی یاقینچی سے ڈنڈی اور پتوں سمیت توڑ لیا جاتا ہے یا ٹہنیاں ہلا کر پھل کو زمین پر گرا یاجاتا ہے اس طرح سے ایک تو پھل زخمی ہوجاتا ہے اور دوسرایہ کہ درخت سے پتوں کا بہت زیادہ نقصان ہو جاتا ہے، اس سے بچنے کیلئے پھل کو خشک موسم میں قینچی کی مدد سے احتیاط کے ساتھ ڈنڈی کے بالکل قریب سے کاٹنا چاہیے تاکہ دوسرے پھل ڈنڈی کی وجہ سے زخمی نہ ہوں۔ اگر برداشت کے وقت مناسب سفارشات پر عمل نہ کیا جائے تو منزل مقصود تک پہنچتے پہنچتے کم از کم 30فیصد تک پھلوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انرجی ایفی شنسی اور انرجی مینجمنٹ کے موضوع پ...

انرجی ایفی شنسی اور انرجی مینجمنٹ کے موضوع پر ایک معلوماتی ورکشاپ ہوئی جس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر بجلی کے ضیاع کو روکنے کیلئے انرجی آڈٹ پر زور دیا گیا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے کہا کہ بجلی کی بچت ہر شخص کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس طرح نہ صرف ہم اپنے بجلی کے بل کو کم کر سکتے ہیں بلکہ ملکی وسائل پر بھی دبائو کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے اس آگاہی سیشن کے بروقت اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے معلوماتی سیمینار میں زیادہ سے زیادہ ممبروں کو شرکت کی دعوت دی جانی چاہیے۔ آر اینڈ ڈی کے چیئرمین انجینئر احمد حسن نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے بجلی کے ذمہ دار انہ استعمال کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے صنعتی ، تجارتی اور کمرشل اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا انرجی آڈٹ کرانا چاہیے تاکہ بجلی کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ جبکہ اس سے اُن کے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انرجی آڈٹ سے بجلی سے متعلقہ حادثات پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے جس سے بھاری جان و مال کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال سے برآمد کنندگان کیلئے عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔ اسپائر کنسلٹ پاکستان کے ایڈوائزر محمدسلمان بٹ نے اپنی پریزنٹیشن میں لیڈرشپ رول، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ، آپریشنل ٹرانسپرنسی ، تجزیہ کی وجوہات ، انرجی فلو میپ، پراسیس فلو ڈیزائن اور سیلف اسسٹمنٹ ٹولز بارے معلومات دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ ا...

100اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15فروری کو ہو گی۔ 100روپے کے اسٹوڈنٹ بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں۔1500روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696 انعامات تقسیم ہوں گے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ ماہی پروری نے مختلف نسل کی مچھلی کا 50...

محکمہ ماہی پروری فیصل آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیچری وفشریز شاہد مقبول نے کہا ہے کہ محکمہ ماہی پروری ہر سال بہت بڑی تعداد میں مچھلی کی مختلف نسلوں کے پونگ تیار کرتا ہے جبکہ گزشتہ سال 50سے 60لاکھ تک پونگ تیار کیا گیا جس میں رہو،موری،تھیلا،سلور کارپ،گراس کارپ،کامن کارپ اور تلاپیہ نسل کے پونگ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پونگ تقریباً 25 پیسے کا ہوتا ہے جس کی عمر تین دن ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر قیمت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ ادارہ پونگ فروخت بھی کرتا ہے اور ایک انچ کا پونگ 700 روپے فی ہزارمیں فروخت کیا جاتا ہے۔اسی طرح 2انچ کا پونگ 14سو روپے فی ہزار،2 سے3انچ کا پونگ 2500روپے فی ہزار،3سے 4انچ کا پونگ 5ہزار روپے فی ہزار،4سے 5انچ کا پونگ7ہزار روپے فی ہزار،5سے 6انچ کا پونگ10ہزار روپے فی ہزار فروخت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 6انچ سے بڑا پونگ 160روپے فی کلو فروخت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 60لاکھ میں سے تقریباً 30لاکھ پونگ کے لگ بھگ ادارہ خود دریاؤں میں چھوڑتا ہے جبکہ تقریباً 30لاکھ پونگ فروخت کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ادارہ جس علاقے میں پونگ چھوڑتا ہے وہاں ایک کمیٹی بنائی جاتی ہے جو اس علاقے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 2مزید افسران پر مشتمل ہوتی ہے جو دریاؤں میں پونگ چھوڑنے کے عمل کی مکمل نگرانی کرتی ہے

۔انہوں نے کہاکہ جون، جولائی اور اگست میں جال سے مچھلی پکڑنے پر پابندی ہوتی ہے جبکہ کنڈی سے مچھلی پکڑنے پر سارا سال کوئی پابندی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ دریائے راوی،جہلم اور دریائے چناب ہمارے ادارے کی رینج میں آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر میں تقریباً 550فش فارم موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے فش فارم بنانا ہو تو ادارہ مفت مشورہ فراہم کرتا ہے پھر وقتاً فوقتاً فش فارم اونر کے کہنے پر جب بھی اسے کوئی ایشو پیش آئے تو ادارے کے افسران وہاں جا کر وزٹ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ فش اونر کی زمین اور پانی کا مکمل تجزیہ مفت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بھی ہم ایک مہینے میں تقریباً 10سے زیادہ فارم وزٹ کرتے ہیں اور لوگوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلاپیہ کے علاوہ تمام قسموں کی مچھلی ایک جیسی ہی ہوتی ہے اور اس کی فش فارمنگ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پانی کی نیلامی ادارہ بولی لگا کر کرتا ہے اور ایک سال میں جس قیمت کی بولی لگائی جائے اگلے سال اس پانی کی نیلامی کی رقم 10فیصد بڑھا کر بولی لگائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال ہمارا ٹارگٹ 31لاکھ پونگ کا تھا جو ہم نے ٹارگٹ سے زیادہ 32لاکھ پونگ پیدا کر کے حاصل کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر مچھلی کے پونگ کی آمدنی کی بات کی جائے تو اس میں ضلع جھنگ پوری ڈویژن میں سب سے آگے ہے جس کی آمدنی عموماً ڈیڑھ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہوتی ہے جبکہ ضلع فیصل آباد کی تقریباً 12،13لاکھ،ضلع ٹوبہ کی آمدنی 50لاکھ اور ضلع چنیوٹ کی آمدنی تقریباً25لاکھ کے لگ بھگ سالانہ ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مچھلی پونگ کی پرورش کیلئے پنجاب کی تقریباً تمام زمینیں موزوں ہیں لیکن زیادہ مو زو ں گوجرانوالہ اور حافظ آباد کی زمینیں ہیں کیونکہ وہاں زیادہ تعداد میں فش فارم موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی کسی کو اس کی زراعت یاکھیتی باڑی ختم کر کے فش فارمنگ کا مشورہ نہیں دیتے بلکہ ہم اس بات کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپنی کلراٹھی زمینوں میں فش فارمنگ کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ حالانکہ فش فارمنگ زراعت سے زیادہ آسان اور کم خرچ ہے کیونکہ اس پر ایک ہی دفعہ خرچ آتا ہے اسلئے یہ زیادہ منافع بخش ثابت ہوتی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باغبان بیر کے پھل کو نقصان سے بچانے کیلئے پھ...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو بیر کے پھل کو نقصان سے بچانے کیلئے پھل کی مکھی کا بروقت تدارک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ آج کل کے ایام میں پھل کی مکھی بیر پر حملہ آور ہو کر فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جا ئے۔انہوں نے کہاکہ موسم کی تبدیلی اور بہار کے آغازپر پھل کی مکھی بیر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے کیونکہ اس کا حملہ پھل کی بڑھوتری کے مراحل میں ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مکھی پھل میں سوراخ کرکے بیر کے اندر انڈے دیتی ہے اور اس کے بچے پھل کی شکل کو خراب کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے باغات میں جنسی پھندے لگائے جائیں اور متاثرہ پھل کو توڑ کرزمین میں دبادیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پتوں کی سڑن کی بیماری بارش ہونے کی صورت میں پھل پر منتقل ہو جاتی ہے جس سے پھل کی شکل خراب ہونے سمیت بیر کے گلنے سڑنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ گلہریاں، چڑیاں اور دیگر پرندے بھی بیر کے پھل کو کھا کر نقصان کرتے ہیں لہٰذ ا ان پرندوں اور گلہریوں کو بھگانے کیلئے پٹاخے چلائے جائیں اور دیگر انسدادی اقدامات بھی کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بیر کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کیلئے ماہرین زراعت کا سفارش کردہ پھپھوند کش سپرے بھی کیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان و کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی نہ ہونے کے...

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کے سب سے اچھے پانی، بہترین موسم اور زراعت کیلئے شاندار زمین کی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن پھر بھی کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ہم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جو حاصل کرنے چاہئیں تھے۔ پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر علی احمد گورایہ نے'کہاکہ اگرماہرین زراعت کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان میں کاشتکاری کا نظام چلایا جائے تو صرف 5 سال میں زرعی پیداوار کی اضافی آمدن سے ملک کا اربوں ڈالر کا قرضہ اتارا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پپیتہ، انگور، اناراور دیگر پھل اور فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماموں کانجن اور اس کے گرد و نواح کی زرعی زمین ان پھلوں اور فصلوں کی پیداوار کے لحاظ سے انتہائی آئیڈیل ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ کھاد، بیج، زرعی ادویات، زرعی مشینری اور دیگر مداخل کی قیمتیں کم کرنے سمیت زراعت کے استعمال کیلئے ڈیزل پر سبسڈی اور بجلی و گیس کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے تاکہ ملک میں سر سبز انقلاب لاکر زرعی خود کفالت سمیت قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کی دھا...

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سوتر منڈی میں دھاگہ کی خرید و فروخت پر ہونے والی سٹہ بازی پر مکمل پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جہاں سوتر کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دھاگے سے تیار ہونیوالی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی ہے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہٰذا اگر سٹہ بازی روک دی جائے تو دھاگے کے نرخوں میں کمی یقینی ہوجا ئے گی۔اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رابطہ کمیٹی برائے ٹریڈنگ اور آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی رانا سکندر اعظم خاں کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،رانا خرم اخلاق منج، چوہدری جاوید صادق کاہلوں،رانا عامر رضا، عمر فاروق کاہلوں،چوہدری احسان الحق، چوہدری اکرم واہلہ،ملک طاہر مجید، چوہدری مشتاق، رانا عظیم اور دیگرنے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی رانا سکندر اعظم خاں اورچیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا کہ سوتر منڈی میں جاری سٹہ بازی کا رجحان پاور لومز انڈسٹری کیلئے زہر قاتل ہے اس لئے اس کا فوری تدارک کرنا ہوگا۔اجلاس میں پاور لومز ایسوسی ایشن کے مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور ملک کو اس عفریت سے نجات کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم نہیں ہوں گی ملک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کرسکے گالہٰذا اس کیلئے ہمیں اپنی برآمدات بڑھانے کی طرف بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں