• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کو یت، روایتی چینی ملبوسات میں شہریوں کی دلچ...

فروانیہ گورنریٹ، کویت (شِنہوا) کویت میں چینی نئے سال کے موقع پر روایتی چینی ملبوسات کی نمائش منعقد ہوئی جس نے کویتی باشندوں کو اپنی سمت متوجہ کیا۔

نمائش کا اہتمام کو یت میں ایسوسی ایشن آف اوورسیز چا ئنیز  نے کیا تھا، اس میں روایتی چینی ملبوسات اور ثقافت کی عکاسی کی گئی۔

کویت ، فروانیہ گورنریٹ میں چینی نئے سال کے موقع پر خواتین روایتی چینی ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

کویت ، فروانیہ گورنریٹ میں چینی نئے سال کے موقع پر خواتین روایتی چینی ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

کویت ، فروانیہ گورنریٹ میں چینی نئے سال کے موقع پر ایک خاتون روایتی چینی ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال چینی سیاحوں کا خیر مقدم کر نے کے لئے ت...

کھٹمنڈو (شِنہوا) ایک نیپالی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیپال ایک مشہور مقام کے طور پر چینی سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزارت ثقافت، سیا حت اور سول ایوی ایشن کے سیکرٹری سو ریش ادھیکاری نے چینی سفا رتخا نے کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ نیپال آ مدہ دنوں اور سالوں میں چین سے آنے والے قابل قدر سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے اضافی سہولیات، آسائشوں اور مصنوعات کے ساتھ تیار ہے۔

سیکرٹری نے نیپال اور چین کے درمیان " سالوں پر محیط " ثقافتی اور معاشی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ملک کو سیاحوں کے لیے مشہور منزل قرار دیا۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کو اتوار کو منائے جا نے والے  چینی نئے سال کے  موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -خرگوش کا سال -بہار میلہ

چین،  جنوبی شہر ہانگ کانگ کے وان چائی میں فنکار ڈریگن رقص پیش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -خرگوش کا سال -بہار میلہ

چین، جنوبی شہر ہانگ کانگ کے وان چائی میں فنکار ڈریگن رقص پیش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی کی نئی اتحادی حکومت نے ون چائنہ پالیسی ک...

سووا (شِنہوا) فجی کی نئی مخلوط حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ون چا ئنہ پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔

فجی میں چینی سفارتخانے، فجی میں چین کے ثقافتی مرکز اور مقامی چینی کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ چینی بہار میلے کی ایک تقریب میں فجی کے وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ سیوتنی ربوکا نے کہا کہ ان کی نئی حکومت ون چائنہ پالیسی کا احترام کرتی رہے گی۔

سیوتنی ربوکا  نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں بطور وزیر اعظم  ون چائنہ پالیسی کا احترام کیا اور اس پر بدستور  عمل جا ری رکھیں گے۔

ربوکا نے پیپلز الائنس (پی اے)، نیشنل فیڈریشن پارٹی (این ایف پی) اور سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی (ایس او ڈی ای ایل پی اے ) کے ذریعے 24 دسمبر 2022 کو نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے بعد ون چائنا پالیسی کی توثیق کی۔

 پیپلز الائنس کے رہنما ربوکا سال 1992 سے 1999 تک فجی کے وزیر اعظم رہے اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں فجی کے عام انتخابات میں اتحاد کی کامیابی کے بعد بحرالکاہل کے اس جزیرائی ملک کے دوبارہ وزیر اعظم بن گئے۔

چین اور فجی کے درمیان 1975 میں سفارتی تعلقات  کے قیام کے بعد سے گزشتہ دہائیوں کے دوران اچھے تعلقات رہے ہیں۔

بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا، محدود پیمانے...

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا، آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ سٹیشنز ہیں جن کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، محدود پیمانے پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گے البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے س...

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک عوام کا ہے ڈرائنگ روم میں بیٹھے اہل طاقت کا نہیں، فیصلے عوام کی منشا سے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے خصو صی نما ئندے کی جانب سے لی...

تریپو لی (شِنہوا)لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے عبد العئی باتھیلی نے لیبیا کو اس کے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے عالمی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

باتھیلی نے لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں عرب وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد ان خیا لات کا اظہار کیا۔

اس اجلاس میں مشترکہ تحفظات کے امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

باتھیلی  نے ٹویٹ میں کہا کہ میں لیبیا کے ہمسایوں سمیت عا لمی شراکت داروں پر زور دیتا ہوں کہ یک آواز ہو کر اس معاملہ کو اٹھائیں اور طویل مدتی بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے تعاون میں اضافہ کریں۔

انہوں نے لیبیا کی تمام جماعتوں پر بھی زور دیا کہ مشترکہ طور پر آ گے بڑھیں اور اپنے اختلافات کے حل کے لئے راستے تلا ش کریں۔

اس عمل سے اقوام متحدہ کا فعال رکن ہونے کے طور پر لیبیا افریقی۔عرب ملک ہو نے کے ناطے قا ئدا نہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہائی اینڈ مسافر کی گاڑیوں کی فروخت میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کھپت کو اپ گریڈ کرنے کے سبب ہائی اینڈ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سال 2022 کے دوران مستحکم اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق پچھلے سال 38 لاکھ 90 ہزار ایسی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 11.1 فیصد اضافہ ہے اور دیگر تمام مسافر گاڑیوں کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس تیز ترین ہے۔ 

اس عرصے میں فروخت شدہ ہائی ا ینڈ مسافر گاڑیوں کی تعداد مجموعی فروخت شدہ مسافر گاڑیوں کے 16.5 فیصد کے مساوی اور 2021 کی نسبت 0.7 فیصد پوائنٹس زائد تھی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 5 لاکھ سے زائد یوآن (تقریباً 73 ہزار 853 امریکی ڈالرز) مالیت کی پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں 2022 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 41.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ یوآن مالیت کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت 167 فیصد بڑھی ہے۔ 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تعلیم روزگار اور صحت میں بہتری، غربت میں کمی...

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم افراد کے لئے روزگار اور صحت میں بہتری اور غربت میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ عالمی یوم تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تعلیم کا ملک کی معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، تعلیم غربت کم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پہلی قومی تعلیمی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ نظام ِتعلیم قومی امنگوں کے مطابق ہو گا، اس وقت نوجوان نسل اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہے، بہت سے نوجوان روشن اور خوشحال مستقبل کی خاطر پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔ صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سکول سے باہر بچوں کے داخلوں میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی، ہم عہد کرتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے...

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے، پی ٹی آئی کے اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس بند ہونے کے باعث گزشتہ روز استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز، پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی پہنچے تھے جہاں پارلیمنٹ ہاوس کا گیٹ بند ملا جس پر معلوم ہوا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاس 3 روز کے لیے بند ہے۔ پی ٹی آئی اراکین نے احتجاجا پارلیمنٹ ہاس کے باہر دھرنا دیا، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے، عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایویئن فلو آسٹریلیائی بلیک سوان کو ختم کر سک...

سڈنی (شِنہوا)یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو) کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ  آسٹریلوی بلیک سوان کی منفرد جینیات اس کو ایویئن فلو جیسی وائرل بیماریوں کا شکار بنا دیتی ہے۔

پیر کو جینوم بائیولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بلیک سوان کا پہلا جینوم تیار کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بلیک سوان میں کچھ  ایسی مدافعتی جینز کی کمی ہے جو دیگر آبی پرندوں کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے، جس سے بائیو سیکیورٹی اور تحفظ سے متعلق آگاہی کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے شریک مصنف یونیورسٹی آف کوئنز لینڈکے سکول آف کیمسٹری اور مالیکیولر بائیو سائنسز کی  کرسٹی شارٹ نے کہا کہ آسٹریلیا کے بلیک سوان کی جغرافیائی تنہائی سے عام طور پر اسے دنیا کے دوسرے حصوں میں پائے جانے والے وبائی وائرس  کا محدود سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا مدافعتی تنوع کم ہے۔

۲۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان نے سولہ صوبوں میں پولیو کے قطرے پل...

کابل(شِنہوا)افغانستان نے ملک کے 34 صوبوں میں سے 16 میں پانچ سال سے کم عمر کے 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے اس سال پہلی مہم کا آغاز کیا۔

افغانستان کی صحت عامہ کی وزارت نے  ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں ہیلتھ ورکرز پیر سے جمعرات تک دارالحکومت کابل سمیت 16 صوبوں میں چار روزہ مہم چلائیں گے۔

بیان کے مطابق ملک میں بچوں میں پولیو کے باعث معذوری کی بیماری کو صفر پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

افغان وزیر صحت کے بیان کے مطابق 2022 میں دو مشرقی صوبوں پکتیکا اور کنڑ میں پولیو کے صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ہمسایہ صوبے ننگرہار میں اس سال اب تک پولیو کے دو کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس سے 2020 میں 56 کیسز کے مقابلے میں نمایاں کمی ظاہر ہوتی ہے۔

۲۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلائی اسٹیشن پر خصوصی تصاویری نمائش کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نئے قمری سال کی خوشی میں زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر گردش کرنے والے چین کے تیانگ گونگ خلائی اسٹیشن پر خلاء سے متعلق خصوصی تصاویری نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شین ژو خلائی جہاز کے خلا بازوں  فے جون لونگ، ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو نے زمین سے کھینچی گئی چینی خلائی اسٹیشن کی 21 تصاویر کی نمائش کی، جو مختلف شاندار لمحات اور منفرد زاویوں سے لی گئی تھیں۔

یہ تصاویر نومبر 2021 میں شروع ہونے والے "گلوبل لینز آن تیان گونگ" کے پروجیکٹ سے مختلف ذرائع سے جمع کی گئی تھیں۔ اس منصوبے میں پیشہ ور فوٹوگرافروں، فلکیات کے شوقین افراد، خلائی پیشہ ور افراد اور نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی تھی جس میں چینی خلائی اسٹیشن کی حرکت کرتے ہوئے  10ہزار سے زیادہ تصاویر تیار کی گئی تھیں۔

۲۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشین وزیراعظم کی چین کے شہریوں کو نئے ق...

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نےنئے قمری سال کی تقریبات سے قبل اتحاد کے پیغام کے ساتھ  ملک میں چینی برادری کو مبارکباد دی ہے ۔

انورنے کہا کہ ملائیشیا اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرے گا اورانہیں متحد کرے گا۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک آزاد اورخودمختار ملک کے طور پر یہ تمام نسلوں کے لوگوں کے لئے ایک موقع ہے کہ ہمارے پیارے ملائیشیا میں بااختیار ہوں ۔ اس سلسلے میں آئیے ہم سب مل کر اس تہوار کو منائیں جو چین کے لوگوں کے لیے اہم ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا گونگ شی فا کائی ،  نیا سال مبارک ہو، شین نیان ہاؤ۔

ملائی اکثریت کے بعد چینی نسل کے شہری  دوسرا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے، جو ملائیشیا کی 22 فیصد آبادی پر مشتمل ہے اور ملک کا ایک لازمی حصہ ہے۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی معیشت میں رواں سال زبردست بحالی کی تو...

ٹوکیو (شِںہوا) ایک جاپانی تھنک ٹینک کے محقق نے کہا ہے کہ 2023 میں چین کے معاشی امکانات حوصلہ افزا ہیں جبکہ چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس ردعمل کو بہتر بنانے سے رواں سال معیشت میں مضبوط بحالی متوقع ہے۔

متعدد بین الاقوامی مالیاتی ادارے چینی معیشت بارے پرجوش ہیں۔

جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپنگ اکانومیز کے سینئر ریسرچ فیلو ڈنگ کی نے شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں بتایا کہ وہ 2023 میں چین کے اقتصادی خاکے بارے بھی پرامید ہیں۔

ان کا تخمینہ ہے کہ مجموعی مقامی پیداوار میں 5 فیصد کی شرح نمو حاصل کی جاسکتی ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر بلٹ ٹرین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین کی مسابقتی صنعتوں بارے گفتگو کرتے ہوئے ، ڈنگ نے چین کی ڈیجیٹل معیشت کو سراہا اور کہا کہ چین میں لائٹ ہاؤس فیکٹریوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جس سے صنعت 4.0 کی طرف رہنمائی ہوتی  ہے اور عالمی انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ کی اعلی ترین سطح کی نمائندگی کرتی ہے۔

ڈنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت چین کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 40 فیصد ہے اور یہ تناسب بڑھ رہا ہے۔ اس میں نہ صرف صارفین کی سطح بلکہ پیداواری سطح پر بھی ڈیجیٹل تبدیلی تیزرفتار ترقی کررہی ہے۔

ڈنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایک عمومی مقاصد رکھنے والی ٹیکنالوجی ہے ۔  اس شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اوردنیا میں اپنا پہلامقام برقرار رکھنے کی کوشش کر نے والے مما لک  طویل مدت کے دوران پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ حاصل کر یں گے۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بہار تہوار پر فرا ئض ادا کر تے ہو ئے چی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قمری نئے سال یا بہار تہوار کے  موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اپنے کا موں  میں مصروف ہیں۔ چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہوا ہے۔

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک ٹیکنیشن دیکھ بھال مرکز میں بلٹ ٹرین کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کی بیجنگ جیاؤٹونگ یونیورسٹی کی کینٹین میں عملہ کا رکن طالب علموں کے لئے پکوان تیار کررہا ہے۔ (شِںہوا)

چین، وسطی صوبہ ہوبے کے شہر یی چھانگ کے یی چھانگ مشرقی ریلوے اسٹیشن پر پولیس افسران خدمات انجام دے رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کی بیجنگ جیاؤٹونگ یونیورسٹی میں ایک ٹیکنیشن ہیٹنگ اسٹیشن میں آلات کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔  (شِںہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اسٹیٹ گرڈ کا پاور گرڈ منصوبوں میں ریکار...

بیجنگ (شِنہوا) اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ (اسٹیٹ گرڈ) نے 2023 میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم کیا ہے جس سے پاور گرڈ کی تعمیر کے لئے مختص رقم 520 ارب یوآن (تقریباً 76.81 ارب امریکی ڈالرز) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گی۔

یہ اعداد و شمار ایک برس قبل سے 4 فیصد زیادہ ہیں اور یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ اسٹیٹ گرڈ نے اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کمپنی نے پاور گرڈ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 509.4 ارب یوآن خرچ کئے تھے جس نے اس شعبے میں 10 کھرب یوآن سے زیادہ سماجی سرمایہ کاری کو راغب کیا۔

اسٹیٹ گرڈ نے کہا کہ 2025 تک بین الصوبائی اور بین العلاقائی بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو 30 کروڑ کلو واٹس اور 2030 تک 37 کروڑ کلو واٹس تک بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

 اس میں پیدا شدہ توانائی کا نصف سے زیادہ حصہ صاف توانائی پر مشتمل ہوگا۔

کمپنی 4 پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کو بھی فعال کرے گی اور رواں سال اس طرح کے مزید 5 منصوبوں پر کام شروع کرنے ارادہ بھی رکھتی ہے ۔

اسٹیٹ گرڈ  کو2002 میں قائم کیا گیا  تھا ۔ اس کے ذریعے چین کے 26 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور بلدیات کو بجلی فراہم کی جا تی ہے جن کی آبادی 1 ارب 10 کروڑ سے زائد شہر یوں پر مشتمل ہے۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں طبی عملہ چینی قمری نئے سال پر خدمت...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ اسپتال کے شعبہ حادثات کا طبی عملہ چینی قمری نئے سال پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

رواں سال  21 جنوری  کو منا یا جا نے وا لا چھوشی  چین میں خاندانوں کے دو با رہ ملاپ کے حوالے سے ایک اہم دن ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے  پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ اسپتال کے شعبہ حادثات کی چیف ریذیڈنٹ ڈاکٹر چھن شیاؤلان کمپیوٹر پر مریضوں کی طبی تفصیلات کا معائنہ  کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے  پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں ایک نرس چھن روکون  شدید بیمار معمر مریض کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں نرس وو فان (دائیں پہلی) معمر مریض کے گھروالوں کو مریض کی حالت بذریعہ ویڈیو لنک  بتانے  میں معاونت کررہی ہے۔  (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے  پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں نرسیں ایک مریض کو ہومو ڈائیلاسِز کے لئے تیار کررہی ہیں۔  (شِنہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹوکیو ٹاور نئے قمری سال کے موقع پر سرخ روشن...

ٹوکیو (شِنہوا) چین کے  نئے قمری سال کے موقع پر جاپان کے  دارالحکومت میں مشہور ٹوکیو ٹاور کو روایتی تہوار منانے کے لیے سرخ رنگ میں روشن کیا گیا۔

رواں سال لگاتار پانچویں  مرتبہ چین اور جاپان کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر  اس خصوصی چراغاں  کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے دوران جلد ہی چین واپس آنے والے مقبول دیو  ہیکل پانڈا شیانگ شیانگ کے مسکوٹ نے خرگوش  تیان تیان  کے مسکوٹ کے ہاتھوں  میں ہاتھ ڈال کر چین اور جاپان کے 100 سے زائد بچوں کو نئے سال کی مبارکباد  دی ۔

اس تاریخی ٹاور کو چین کے  سرخ رنگ میں روشن کر نے کے وقت  دنیا کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے 2 ہزار سے زیادہ غبارے فضا  میں  چھوڑے گئے۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکوڈا نے اس تقریب میں ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں ان کی اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ ہر کوئی خرگوش کے سال میں اونچی اور دور تک چھلانگ لگا سکے۔

فوکوڈا نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہمیں اس وبا کےجلد خاتمے، اہلکاروں کے تبادلے کی بحالی سمیت جاپان اور چین کے درمیان بھرپور اور فعال تبادلوں کا  منتظر رہنا  چاہیے۔

فوکوڈا نے مزید کہا کہ میں سب کی بہتر صحت کی خواہش کرتا ہوں اور چین، جاپان، ایشیا اور مجموعی طور پر دنیا کے لیے امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

جاپان میں چین کے سفیر کانگ شوانیو نے بھی ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ ٹوکیو ٹاور پر چینی سرخ رنگ چین اور جاپان کے لوگوں میں مزید اعتماد اور طاقت لا سکتا ہے۔

چین کا بڑھاپے کے بیمے کا دائرہ کار بڑھا نے ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں بیمہ فنڈز کے بہتر انتظام کو ایک مربوط انداز میں اپنانے سے  ملک کے بنیادی بڑھاپا بیمہ کو زیادہ سے زیادہ چینی عوام تک رسائی ملی ہے ۔

وزارت افرادی قوت اور سماجی تحفظ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک چین میں بنیادی بڑھاپا بیمہ کو 1.05  ارب افراد تک رسائی حاصل تھی جو ایک برس کی نسبت 2 کروڑ 43 لاکھ زائد ہے۔

چین نے جنوری 2022 میں کاروباری اداروں کے ملازمین کے لئے بنیادی بڑھاپا بیمہ فنڈز کے قومی یونیفائیڈ مینجمنٹ کا باضابطہ آغاز کیا  تاکہ بڑھاپے بارے بیمہ نظام کو منصفانہ اور زیادہ پائیدار بنایا جاسکے۔

وزارت کے ایک عہدیدار چھی تاؤ نے کہا کہ مسلسل اصلاحات کی گئی ہیں  جس میں وسیع پیمانے پر بیمہ کوریج اور بیمہ رقم کی آمدن و خرچ میں مجموعی توازن شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیفائیڈ مینجمنٹ کا بنیادی مقصد ملک بھر میں پنشن پالیسیز کو یکجا کرنا تھا تاکہ کارکنوں اور ریٹائرڈ افراد کے حقوق و مفادات کا بہتر تحفظ ہوسکے۔

چھی کے مطابق گزشتہ برس 244 ارب یوآن (تقریباً 36 ارب امریکی ڈالر) کے بڑھاپا بیمہ فنڈز صوبائی خطوں کے ما بین دوبارہ منتقل کئے گئے تاکہ ان علاقوں کی مدد کی جا سکے جہاں ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مالی سبسڈیز میں اضافہ ہوا جبکہ بیمہ رقم میں مقامی حکومت کی سرمایہ کاری کا نظام بہتر بنایا گیا۔

چھی کے مطابق پنشن فوائد کی بروقت اور مکمل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے قومی یونیفائیڈ مینجمنٹ سسٹم کو مسلسل بڑھا تے ہو ئے بہتر انتظام کیا جائے گا۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا ، آتش بازی کے ساتھ چینی قمری نئے سا...

کوالالمپور (شِںہوا) ملائیشیا میں چینی قمری نئے سال 2023 کا جشن آ تشبازی اور رنگارنگ لائٹنگ شو کے ساتھ منایا گیا۔ چینی قمری نئے سال یا خرگوش کے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہوا ہے۔

ملائیشیا، کوالالمپور کے پیٹروناس ٹوئن ٹاورز چینی قمری نئے سال کے جشن پر سرخ روشنیوں سے منور ہیں۔ (شِںہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور کے پیٹروناس ٹوئن ٹاورز چینی قمری نئے سال کے جشن پر سرخ روشنیوں سے منور ہیں۔ (شِںہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چینی قمری نئے سال کے مو قع پر تھیان ہو مندر پر آتشبازی کرکے جشن منایا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، قومی ترقی کے زون غیر ملکی تجارت و سرمای...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی  وزارت تجارت نے کہا ہے کہ  ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زون ملک کے  کھلے پن ، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم رہے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021  کے دوران  217 ترقیاتی زونز میں غیر ملکی تجارت کا مجموعی تخمینہ 89 کھرب یوآن (تقریباً 13 کھرب  10ارب امریکی ڈالر) تھا جو کہ  چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 22.8 فیصد بنتا ہے۔

خاص طور پرترقیاتی زونز میں ہائی ٹیک مصنوعات کی تجارت سال 2021 کے دوران  30 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جس کا  ملک کے کل ہائی ٹیک تجارتی حجم میں حصہ ایک چوتھائی سے زیادہ  ہوگیا ہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق ان ترقیاتی زونز میں حقیقی زیراستعمال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً 38.2 ارب امریکی ڈالرز رہی جو کہ ملک کی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 22 فیصد ہے۔

اس جائزے کے مطابق  ترقیاتی زونز نے مستحکم سائنسی اور تکنیکی اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے ،  سال  2021 کے آخر تک صوبائی سطح پر یا اس سے اوپر کے تحقیق و ترقی کے اداروں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 400 ہو جائے گی۔

سرکاری اعداد و شمار  کے مطا بق  سال  2021 میں ان زونز کی مشترکہ مجموعی پیداوار 128 کھرب یوآن تھی جس کا حصہ  چین کی مجموعی ملکی  پیداوار میں 11 فیصد تھا۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف 2022 میں سرگرم...

بیجنگ (شِنہوا) چینی کسٹمز نے 2022 میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کو تیز کیا اور 4 ہزار 509 متعلقہ مقدمات نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد زائد ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق ان واقعات میں اشیا کی مالیت 121 ارب یوآن (تقریباً 17.87 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس سے 25.6 فیصد زائد ہے۔

حکام نے گزشتہ برس منشیات، اہم  ٹیکس سے متعلقہ اجناس  ، غیر ملکی کچرے، ہاتھی کے دانت اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد کارروائیاں شروع کیں۔

چینی کسمٹز  کی جا نب سے 2023 میں خصوصی مہم جاری رکھی جا ئے گی اور اہم علاقوں اور شعبوں میں اہم اشیا کی اسمگلنگ پر سخت سزا ئیں دی جائیں گی۔

حکام انسداد اسمگلنگ سرگرمی بارے انتظامات کو مجموعی طور پر بہتر بنائیں گے اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون مستحکم کریں گے۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کا...

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیٹ سینگ نے کہا  ہے کہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کی حکومت خرگوش کے سال میں اقتصادی بحالی اور تنوع کی رفتار تیز کرنے پر توجہ دے گی۔

اتوار کو شروع ہونے والے  چینی نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں ہو نے  کہا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کی  حکومت اعتماد کے ساتھ آ مدہ سال میں مکاؤ کے لیے ایک پائیداراورمستحکم نظم ونسق کے نظام کے نفاذ کوبرقرارر کھے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  ژو ہائی شہر کے پڑوس میں واقع ہینگ چھن میں  گوانگ ڈونگ۔ مکاؤ  کے وسیع تعاون کے زون کو مستحکم طور پر  فروغ دیا جائے گا اور غیر متزلزل طور پر قومی سلامتی کا تحفظ کیا جائے گا ۔

ہو نے مزید کہا کہ  مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کی  حکومت سماجی و اقتصادی ترقی میں وسیع مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کرے گی اور مجموعی قومی ترقی میں بہتر طور پر ضم کرنے کے لیے مکاؤ کے اپنے امتیازات اورخصوصیات کو مکمل طور پر پیش کرے گی۔

اس کے ساتھ مکاؤ کی خصوصیات پر مبنی  ایک ملک دو نظام کے طرزعمل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نئی بنیادیں استوارکی

جا ئیں گی ۔

چین ، سیاح جنوبی مکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات میں تصاویر  بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ  شن کونگ نے  کہا کہ عالمی  وبائی مرض کی تباہ کا ریاں ختم ہونے کے بعد مکاؤ کے لیے صبح دوبارہ طلوع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شہر بھر میں بڑی تعداد میں لوگ  تہوار کی سجاوٹ کی جانب  اور سیاحتی مقامات اور ریستورانوں کا رخ کر  رہے ہیں۔

بیجنگ کا 2023 کے دوران 70 فٹنس مراکز تعمیر ک...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2023 میں 70 فٹنس مراکز تعمیر کرنے اور 3 ہزار آؤٹ ڈور فٹنس آلات کی مرمت و دیکھ بھال کا ارادہ رکھتا ہے ۔اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ رہائشی 15 منٹ میں ورزش کے مقام تک پیدل پہنچ سکیں ۔

بیجنگ بلدیاتی حکومت کے اعلان کردہ 2023 کے منصوبہ میں بتایا گیا ہے کہ چینی دارالحکومت 10 "مثالی" گلیاں اور قصبے تعمیر کرے گا جو کھیل کی مشقوں کے لئے معروف ہوں گے ۔ اس کےعلاوہ کھیل کے 10 پارکوں کی توسیع اور ہائیکنگ ٹریلز تعمیر کئے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت بیجنگ 2023 میں چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز کرے گا، یہ ایونٹ 2020 میں منسوخ ہوا تھا جبکہ  بیجنگ میراتھون کی میزبانی جاری رکھی جائے گی۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان، ایک اپارٹمنٹ میں آ تشزدگی کے باعث 4...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے مغربی شہر کوبے کے ایک اپارٹمنٹ میں اتوار کی علی الصبح  آ تشزدگی سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  واقعہ میں 4 دیگرافراد کی  ہلاکت کا خدشہ ہے۔

کیوڈو نیوز کی  رپورٹ  کے مطابق  امدادی عملے  کو مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجکر 35منٹ کے قریب ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ کوبے کے ہیوگو وارڈ میں 3 منزلہ ہاؤسنگ کمپلیکس کی پہلی منزل کی کھڑکی سے کالا دھواں نکل رہا ہے۔

رپورٹ میں پولیس اور دیگر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا  ہےکہ جائے وقوعہ پر 4 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 دیگر افراد کو بے ہوشی کی حالت میں  ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تمام 8 افراد اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر پائے گئے تھے۔

اس آگ پر تقریباً 1 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

کیوڈو نیوز کے مطابق 300 مربع میٹرز عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کا مجموعی طور پر 60 مربع میٹرز حصہ  جل گیا تھا۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور افغانستان انسداد دہشت گردی میں تعاو...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں فریقوں نے تعاون کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین موسم بہارتہوار کے قریب آتے ہی افغانستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے ،امید ہے کہ افغانستان ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کرے گا۔

متقی نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کسی بھی قوت کو اپنی سرزمین ان سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو افغانستان۔ چین دوستی کو سبوتاژ کرتی اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور افغانستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گا۔

چھن نے کہا کہ چین افغانستان سے اچھے ہمسایہ تعلقات، دوستی اور تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ہمیشہ اس کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت، افغان عوام کے آزادانہ انتخاب اور ان کے مذہبی عقائد اور نسلی روایات کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی وہ افغانستان میں اپنا مفاد یا اثر و رسوخ چاہتا ہے۔

چھن نے کہا کہ چین ایک جامع اور وسیع البنیاد سیاسی ڈھانچے کی تعمیر، اعتدال پسند اور مستحکم داخلی اور خارجہ پالیسیوں کے نفاذ، ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور تمام ممالک بالخصوص اپنے ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کے قیام میں افغان عبوری حکومت سے تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین افغان عوام کی تکالیف پر ان سے ہمدردی رکھتا ہے اور افغانستان کی معاشی ، سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے مزید مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

متقی نے کہا کہ افغان عبوری حکومت ایک چین اصول کی پاسداری کرتی ہے اور اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر چین کی حمایت کرتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے پر چین کا خیرمقدم کرتا اور چین کے ساتھ تبادلہ و تعاون مضبوط بنانے کی توقع رکھتا ہے۔

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ۔ خرگوش کیفے

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک خرگوش کیفے میں پالتو خرگوش دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ۔ خرگوش کیفے

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک خرگوش کیفے میں عملہ کی ایک رکن نے پا لتو خرگوش کو اٹھارکھا ہے۔ (شِنہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ۔ خرگوش کیفے

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک خرگوش کیفے میں ایک پالتو خرگوش دیکھاجاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ۔ خرگوش کیفے

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک خرگوش کیفے میں پالتو خرگوش بسکٹ کھارہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ۔ خرگوش کیفے

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک خرگوش کیفے میں ایک ماہ کے  متعدد پالتو خرگوش دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، عدالتوں کی جا نب سے ماحولیاتی تحفظ کو ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کے مطابق سال  2013 سے ملک بھر کی عدالتوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی نقصان کے معاوضے اور عدلیہ کی توثیق سے مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی سے متعلق 16ہزارسے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سپریم پیپلز کورٹ نےایک  بیان میں کہا ہے کہ چین کی عدالتیں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق عدالتی نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھا رہی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پروکیور یٹو ریٹس اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔

 سپریم پیپلز کورٹ کے اعداد و شمارمیں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ماحولیات اور وسائل کے مقدمات کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار426 خصوصی عدالتی ادارے قائم کیے گئے تھے۔ 

علاوہ ازیں  ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی بارے فیصلے کے قوانین میں بہتری  کے لیے 21 عدالتی تشریحات اور 15 پالیسی دستاویزات جاری کیے گئے ۔

۲۲ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔گانسو۔چینی قمری سال نو کا سفری رش۔پاکستا...

چین، شمال مغربی صوبہ  گانسو کے تیان شوئی جنوبی ریلوے اسٹیشن کی انتظار گاہ میں محمد فیصل چینی قمری سال نو تہوار کی خطاطی مسافروں کو پیش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو  کے تیان شوئی جنوبی ریلوے اسٹیشن پر محمد فیصل ہائی اسپیڈ ریلوے ٹرین کے ساتھ چہل قدمی کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو  کے تیان شوئی جنوبی ریلوے اسٹیشن کے انتظار گاہ میں محمد فیصل ( دائیں سے پہلے)عملہ کی رکن وانگ لی کے ساتھ مسافروں کے سوالات کا جواب دے رہا ہے۔(شِنہوا)