• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے ک...

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے پر آپ یہاں سے واپس لینا چاہتے ہیں، اسلام آباد نہیں آتا چاہتے کہ یہاں ٹھنڈ پڑ رہی ہے، لاہور میں بھی کافی دھند ہے بلکہ اسموگ ہے، یہاں بارش بھی ہو رہی ہے، موسم ٹھیک ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے انگلش فلم ڈیول ایڈووکیٹ کے آخری ڈائیلاگ کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا اگر آپ اس کیس کو رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، دو مختلف شہریوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔ چیف جسٹس نے کہا درخواست گزار نے کیا کیا وہ ہمیں بتائیں، کیا آپ نے بھی یہاں کے بعد وہاں درخواست دائر کی۔ بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہمیں وہاں درخواستوں میں فریق بنایا گیا اور نوٹسز جاری کئے گئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہر کسی کا حق ہے کہ وہ جہاں جانا چاہے، درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر کے ساتھ قانونی نتائج بھی لکھ دیتے ہیں، جو بھی قانونی نتائج ہوں گے وہ پھر لاہور ہائی کورٹ بھی دیکھ لے گا۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ، درجہ حرارت منفی 40سینٹی گریڈ ت...

جنوبی کوریا میں موسم سرما کے سرد ترین دنوں کا سامنا ہے جہاں درجہ حرارت مائنس 39.3ڈگری تک گر گیا ہے، کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ (KMA)نے اعلان کیا کہ دارالحکومت سیئول میں درجہ حرارت منفی 25اور ملک کے شمال میں منفی 39.3ڈگری سینٹی گریڈ رہا،کچھ علاقوں میں شدید برف باری اور ہوا کے اثر کے نتیجے میں درجہ حرارت سردیوں کے موسم کی کم ترین سطح پر گر گیا ہے، موسم کی خراب صورتحال کے باعث جہاں 466 پروازیں منسوخ ہوئیں وہیں زمینی اور سمندری ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے،ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے 30ڈگری تک گر گیا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز آندھی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کار...

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، امپورٹڈ حکمرانوں کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔ بدھ کو عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، امپورٹڈ حکمرانوں کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے لکھا کہ فواد چودھری کو چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سونے کی پیداوار میں 2022 کے دوران 13.09...

چین نے 2022 کے دوران 372.048 ٹن سو نے کی پیداوار حا صل کی جو کہ گز شتہ سال کی نسبت 13.09 فیصد اضا فے کے ساتھ 43.065 ٹن رہی۔چا ئنہ گو لڈ ایسو سی ایشن کے اعدادو شمار کے مطا بق چین میں مجمو عی طور پر سو نے کی کھپت گز شتہ سال 1001.74 ٹن رہی جو کہ گز شتہ سال سے 10.63 فیصد کم ہے۔سونے کی جیو لری کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 8.01 فیصد گراوٹ کے ساتھ654.32 ٹن رہی جبکہ سونے کی اینٹوں اور سکوں میں سر ما یہ کا ری 2021 کی نسبت 17.23 فیصد کمی کے ساتھ 258.94 ٹن ہو گئی۔جغرا فیائی سیا سی بحرانوں، نوول کرو نا وائرس ، عالمی معیشت کی سست روی اور افراط زر کے باعث 2022 کے دوران عا لمی ما رکیٹ میں سو نے کی قیمت بلند سطح پر رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دسمبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں اضا...

چین میں دسمبر 2022 کے دوران بجلی کی پیداوار 757.9 ارب کلو واٹ آورز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔قومی بیورو برائیشماریات کے مطابق 2022 کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 84 کھرب کلوواٹ آورز تک پہنچ گئی۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران تھرمل پاور کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پن بجلی کی پیداوار ایک برس قبل کے مقابلے میں 3.6 فیصد بڑھی۔دسمبر کے دوران جوہری توانائی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.4 فیصد بڑھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکا ئومیں چینی قمری نئے سال کا ڈریگن رقص کے...

چین کے مکا خصوصی انتظامی خطے میں خرگوش کے چینی قمری نئے سال کا جشن آتش بازی ، ڈریگن ڈانس اور چمکتے فلوٹس کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ایگزم بینک نے غیر ملکی تجارتی صنعت کے...

ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ(چائنا ایگزم بینک)نے کہا ہے کہ اس نے 2022 میں غیر ملکی تجارت کی صنعت کو سہارا دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ قرض تعاون فراہم کیا۔سال 2022 کے اختتام تک غیر ملکی تجارتی صنعت کے لئے بینک کا واجب الادا قرض 28.7 کھرب یوآن (تقریبا 423.92 ارب امریکی ڈالرز) ہوگیا جو سال کے آغاز سے 470 ارب یوآن زائد ہے۔یوآن اور دیگر کرنسیوں میں واجب الادا قرض گزشتہ برس کے اختتام تک 50 کھرب یوآن سے تجاوز کرگیا جو 2022 کے آغاز سے 12 فیصد زائد ہے۔چائنہ ایگزم بینک ایک ریاستی مالی اعانت اور ریاستی ملکیت کا پالیسی بینک ہے جو چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مندر میلے میں موسم بہار تہوار کا جشن

چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے شین یانگ میں 6 روزہ ہوانگ سی مندر میلے میں موسم بہار تہوار کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹھٹھہ،کوئلے کی کان میں مزدور دب گئے، 2 کی لا...

کوئلے کی کان میں چار مزدور دب گئے، جن میں سے 2 کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا اور چوتھے لاپتا مزدور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں دبنے والے چار مزدوروں میں سے ایک کو بچا لیا گیا جب کہ 2 کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے مطابق کوئلے کی کان میں مرمت کے دوران پریشر سے پانی نکلنے پر واقعہ پیش آیا۔ 30 سالہ مزدور رحمان ولد وزیر عمر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ایازخان ولد فضل گل اور 34 سالہ سید قیوم شامل ہیں۔ جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشیں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا مستقبل کے مر یخ مشن کے لئے جو ہری...

ناسا اور امر یکی ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ مر یخ پر پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کے لئے مشترکہ طو ر پر خلا میں جو ہری تھر مل راکٹ انجن کا مظاہرہ کیا جا ئے گا۔ناسا اور ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی ایجل سس لو نر آپر یشنز پروگرام کے راکٹ کے مظا ہرہ کے لئے شرا کت داری کر یں گے۔نا سا کے مطا بق جو ہری تھر مل را کٹ کا استعمال تیز تر را ہداری وقت کی اجازت دیتا ہے جس سے خلا بازوں کے لئے خطرہ کم ہو تا ہے۔راہداری وقت میں کمی مر یخ کے لئے انسا نی مشنز کا ایک ا ہم عنصر ہے کیو نکہ طو یل سفر کے لئے زیا دہ سا ما ن اور زیادہ مضبوط نظام کی ضرورت ہو تی ہے۔نا سا کے منتظم بل نیلسن نے کہا ہے کہ نا سا ہما رے طویل مدتی شرا کت دار ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کے ساتھ کر ے گا جس کا مقصد 2027 تک ایک جد ید جو ہری تھر مل پر وپلژن ٹیکنا لو جی تیار کر نا اور اس کا مظا ہرہ کر نا ہے۔اس نئی ٹیکنا لو جی کی مدد سے خلا باز پہلے سے کہیں زیا دہ تیزی سے خلا میں اور وہاں سے سفر کر سکتے ہیں، یہ مر یخ کے لئے عملہ بردار مشن کی تیاری کی بڑی صلا حیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فی...

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر، دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13 فیصد مہنگی ہوئیں، دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15 اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں 15 فیصد، دانتوں سے متعلق علاج 13 اعشاریہ 59 فیصد، میڈیکل ٹیسٹس 16 اعشاریہ 40 فیصد اور ہسپتالوں کی فیس میں ساڑھے 6 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادویات کے لئے خام اور طبی آلات کی درآمدات میں آسانی اور ٹیکسوں میں کمی سے ان کی قیمتوں میں کمی لانا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، لین دین کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد...

بڈھ بیر میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر بچے سمیت 2 افرد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈ ھ بیر کی حدود شیخ محمدی میں لین دین کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، جس سے ایک فریق کے کفایت، صاحب ولد خان زادہ، جبکہ دوسرے فریق سے تحسین اللہ، جان امین گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے واقعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کی خاطر ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی مبینہ آڈیو...

خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسی الہی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چند روز قبل وجاہت حسین کی اپنے بیٹے موسی الہی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ایک خاتون رکن اسمبلی کو غائب کرنے کی بات کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک شہری کی جانب سے وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسی الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہو کر لوگوں کو ڈراتا رہا، دونوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفت...

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے ،فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔ پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن،جماعت اسلامی سے 7 روز میں دھاند...

الیکشن کمیشن نیجماعت اسلامی سے 7 روز میں دھاندلی کے ثبوت اور تفصیلات طلب کرتے ہوئے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں بدنیتی ثابت ہوئی تو آر اوز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بدھ کو سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی ہوئی، پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے ووٹوں کی گنتی میں ہی غلطی کر دی گئی، ایک یو سی میں فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کے 2088 اور پیپیلز پارٹی کے 546 ووٹ تھے، لیکن آر او رزلٹ میں پیپلز پارٹی کے ووٹ 1988 کر دیے گئے، آر اوز اور پولنگ عملے نے بہت زیادتیاں کی، تین پولنگ اسٹیشن پر وہ پولیس کے ساتھ آئے اور ڈبے لیکر بھاگ گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ ان یوسیز کی شکایت درج کرائیں ، ہم الیکشن دوبارہ کرا دیں گے ، فارم الیون سب سے اہم فارم ہے، اس حوالے سے سختی سے تاکید کی تھی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مجھ سے کہا کہ آر او کا رزلٹ الگ اور فارم الیون کا الگ آرہا ہے، اگر فرق آرہا ہے تو وہ درست ہو جائے گا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سنجیدگی سے لئے ہیں

الیکشن کمیشن کسی بھی محکمے کے لوگوں کو سزا دے سکتا ہے ، ڈسکہ کی مثال آپ کے سامنے ہے، اس معاملے میں کچھ ہوا تو مثال بنائیں گے، جماعت اسلامی یونین کونسل کے فارم الیون اور آر او کے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کریں ، جس شخص کی غلطی ہوئی اس کے خلاف ایکشن لیں گے، آپ کے تحفظات کو دور کریں گے، اگر فارم الیون میں فرق ہوا تو پریزائیڈنگ افسران کو سزا ہوگی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار نے کہا کہ میرے پاس ویڈیو موجود ہے یہ تیر کے نشان پر ٹھپے لگا رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ دھاندلی کے ثبوت لیکر آ جائیں ، ہم یہاں پر ویڈیو دیکھیں گے۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی سیل کے انچارج نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کسی جماعت نے شکایت درج نہیں کرائی، سب لوگ مطمئن ہیں، شہر میں کسی کو شکایت نہیں ، صرف جماعت اسلامی کو ہے، ہارنے پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار اپنے جواب اور ثبوت کی کاپی جمع کرا دیں ، وہ کاپی جوابدہ اور آر اوز کو فراہم کرنی ہیں ، آر اوز نے آکر جواب دینا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے متعقلہ آر اوز سے کہا کہ الیکشن کمیشن ترجیح دیتا ہے آر او انتظامیہ سے ہوں، سندھ میں ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا، آپ سول سرونٹ ہیں ، آپ نے نیوٹرل ہو کر کام کرنا ہے، بدنیتی پر صرف نتیجہ درست نہیں ہوگا بلکہ آپ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے ثبوت اور تفصیلات فراہمی کے لئے درخواست گزاروں کو سات روز دیتے ہوئے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ڈیجیٹل یوآن کی گردش 2022 میں 13.61 ارب...

چین میں 2022 کے اختتام تک زیرگردش ڈیجیٹل یوآن کی مالیت 13.61 ارب یوآن (تقریبا 2.01 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی۔پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کو شامل کرنے سے ساتھ چین کے واجب الادا ایم صفر یعنی زیرگردش نقد رقم گزشتہ برس کے اختتام تک 104.7 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.3 فیصد زائد ہے۔بینک کے نائب گورنر شوآن چھانگ نینگ نے کہا ہیکہ ڈیجیٹل یوآن چینی کرنسی کی ایک ڈیجیٹل شکل ہے جسے قانونی درجہ حاصل ہے ۔ یہ بالکل فزیکل رین من بی کی طرح ہے۔ اسی لئے اعدادوشمار اور تجزیہ کے لئے کرنسی کی دونوں طرز کو یکجا کرنا ضروری ہے۔شوآن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس کا اطلاق دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل یوآن کی ٹرانزیکشن اور مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انتظام اور حساب کتاب کا نظام بھی بہتر ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم صفر میں ڈیجیٹل یوآن کی شمولیت زیادہ درست طریقے سے زیر گردش موجود کرنسی کی مالیت بتاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا چین کے شہروں سے بالی کے لئے مزید پ...

انڈونیشیا زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی سمت متوجہ کر نے کے ساتھ چین کے شہروں سے اپنے تفر یحی جزیرے بالی کے لئے مزید براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سیاحت اور تخلیقی معیشت سانڈیگا اونو نے کہا کہ انڈونیشیا نے رواں سال چین سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر رکھا ہے۔گزشتہ اتوار وبائی مرض کے آغاز کے بعد چین سے بالی کے لئے پہلی براہ راست پرواز پہنچی تھی۔اس خصوصی پرواز کے ذریعے چین کے جنوبی شہر شین ژین سے 210 چینی سیاح نوروغ رائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تھے۔انڈونیشیا کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں تقریبا 20 لاکھ 70 ہزار چینی سیا حوں نے اس جز یرے کا دورہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 2022 میں 109 مستقل اثاثہ جات سرمایہ ک...

چین کے اعلی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ سال 2022 میں مجموعی طور پر 109 مستقل اثاثہ جات منصوبوں کی منظوری دی گئی۔قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے کہا کہ ان منصوبوں کی مالیت 14.8 کھرب یوآن (تقریبا 218.6 ارب امریکی ڈالرز)تھی اور ان کا تعلق نقل وحمل ، توانائی اور تحفظ آب کے شعبوں سے تھا۔اس سے قبل کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ چین کی مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد بڑھی اور یہ 572.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں ایک برس قبل کی نسبت بالترتیب 9.4 فیصد اور 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لے،اہلیہ...

فواد چودھری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا وہ ایسے حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔عدلیہ سے گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ اہلیہ فوادچودھری حبا فوادنے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیاگیا،ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی،میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری پیش کیاجارہاہے۔ فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیاگیا۔کیاکسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیاجاسکتاہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔ فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا۔فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے۔فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے۔میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔فوادچودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا ۔یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر کو یکم مارچ سے ایران سے 100 میگاواٹ بج...

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا انشاء اللہ گوادر کو 24/7 بجلی کی فراہمی ہوگی، اس سے گوادر میں صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔ گوادر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ایران کی حکومتوں نے جون 2022 میں 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپنے دورہ گوادر کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس منصوبے کو مختصر مدت میں مکمل کیا جائے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید یہ کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے گزشتہ جون میں جیوانی سے گوادر تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی تھی۔ 132 کے وی کے دوسرے سرکٹ سٹرنگنگ کی تعمیر، جیوانی سے گوادر (94 کلومیٹر) تک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے نام سے یہ منصوبہ 2,322.940 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر ایران سے درآمد شدہ بجلی پر انحصار کرتا ہے اور 132 کے وی لائن کی تعمیر سے ساحلی شہر پہلی بار نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کا پنجا...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے دونوں صوبوں کے گورنرز کو خط لکھ دیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخاب کے لئے پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی جائے۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبے میں عام انتخابات کے لئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کریں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، 13 اپریل کے بعد پنجاب میں پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی، اسی طرح خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں اور 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میں کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں، مجھے جیسے گرف...

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہمیں کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں، مجھے جیسے گرفتار کیا گیا وہ نامناسب تھا،مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر لایا گیا، پولیس مجھے کال کرتی تو میں خود ہی آ جاتا،جو مقدمہ ہوا اس پر فخر ہے،یہ مقدمہ نیلسن مینڈیلا پر بھی تھا، ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تا کہ بہتری آئے، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا۔بدھ کے روز لاہور میں کینٹ کچہری کے باہر گرفتاری صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ صبح سویرے مجھے گرفتا ر کیاگیا، جو مقدمہ ہوا اس پر فخر ہے،یہ مقدمہ نیلسن مینڈیلا پر بھی تھا،مجھے علم ہی نہیں تھا کہ کس جرم کے تحت گرفتا رکیا گیا، میں تو کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت 22کروڑ عوام کو گرفتا رکرلے، بعد میں بتایا گیا کہ مجھے بغاوت کرنے پر گرفتا ر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی پولیس لگا دی کہ جیسے جیمز بانڈ کو پیش کرنا ہے،یوں لگتا ہے جیسے کسی دہشتگرد کو کیا جاتا ہے،پولیس کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے گینگ وار ہونے لگی ہے،میں کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں، مجھے جیسے گرفتار کیا گیا وہ نامناسب تھا،مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر لایا گیا، پولیس مجھے کال کرتی تو میں خود ہی آ جاتا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تا کہ بہتری آئے، سابق وزیر ہوں میرے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے،عوام اس نظام سے بغاوت کریں، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنکاک جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت ک...

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف )نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق راحیل نامی مسافر کراچی سے بنکاک جارہا تھا، اور اس نے غیرملکی کرنسی اور سونا مہارت کے ساتھ اپنے بیگ میں چھپا رکھا تھا، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی یہ کوششں ناکام بنا دی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم راحیل سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالرز، 31 ہزار کینیڈین ڈالرز اور 50 گرام سونا شامل ہے، اور برآمد ہونے والی نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو برآمد شدہ نقدی اور گقلڈ سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں...

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت اسمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے۔ ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔ حکام کے مطابق کسٹمز چیکنگ بھانپ کر مسافروں نے سامان لاونج میں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کسٹمز حکام نے تینوں ملزمان اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ اختر عباس کا یہ پانچواں جبکہ دیگر دو کا پہلا وزٹ تھا۔ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی ا...

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھجوائے گئے استعفعوں کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید 43 قومی اسمبلی اراکین کی سیٹیں خالی قرار دے دیں۔ جن اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ان میں انور تاج، محمد یعقوب شیخ، گل ظفر خان، جواد حسین، طاہر صادق، ذوالفقار علی خان، حاجی امتیاز، ملک محمد احسان، رضا نصر اللہ، حماد ریاض خان اور محبوب سلطان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد احمر سلطان، راحت امان، رائے مرتضی اقبال، محمد شفیق، فاروق اعظم، جاوید اقبال، شبیر علی، نیاز احمد، خواجہ شیراز، محمد خان لغاری، سردار نصراللہ خان، منزہ حسن، صوبیا کمال خان، نوشین حامد اور روبینہ جمیل کو بھی دی نوٹیفائی کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت بنائی ہے خود کو بیچا نہیں ہے، خا...

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری 2023 کو انتخابات بغیر حلقہ بندیوں کے تحت ہوئے، وفاق اور صوبے کی حکومتیں فیصلہ کریں بلدیاتی انتخابات کیسے قانونی ہوئے، ہم الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تو وہ الیکشن نہیں کہلائے گا۔ کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما،ں کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے حلقہ بندیاں کیں، 12 جنوری 2023 کو ایکٹ 10 ون سندھ حکومت نے واپس لے لیا، 13 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں کسی یوسی کی حلقہ بندیاں موجود نہیں تھیں، 15 جنوری 2023 کو انتخابات بغیر حلقہ بندیوں کے تحت ہوئے، جب حلقہ بندیاں نہیں تو نامزدگیاں کہاں ہوں گی؟۔ خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آئینی اور قانونی الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تو وہ الیکشن نہیں کہلائے گا، وفاق اور صوبے کی حکومتیں فیصلہ کریں کہ بلدیاتی انتخابات کیسے قانونی ہوئے، 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن نہیں ایکشن ہوا تھا، 40 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کی منتخب جماعت یہاں بیٹھی ہے، مشکل ترین حالات میں بھی عوام نے ایم کیو ایم کو منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوسی نمائندوں کے ذریعے بننے والے میئر تسلیم کرنے کا جواز تلاش کر رہے ہیں، بتائیں کراچی اور حیدرآباد کے عوام15جنوری کے الیکشن کیسے تسلیم کریں؟۔ اس موقع پر انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں احتجاج کا جمہوری حق استعمال کرینگے۔ ہم الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت دونوں کو موقع دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اگلے ہفتے سے دوبارہ حلقہ بندیاں شروع کر دینی چاہئیں۔ 53 یوسیز کی غلطی سندھ حکومت قبول کرچکی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ حکومت میں چلے گئے تو کیا ہر چیز کو جائز کہنا شروع کردیں ؟، وفاقی حکومت بنائی ہے خود کو بیچا نہیں ہے، جن کے پاس ہمارے آفسز ہیں، وہ اپنے پاس رکھیں، ہمیں ہمارے آفسز کے بغیر جینے کا حوصلہ اور طریقہ آگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، میڈیکل...

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا ۔بد ھ کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔ وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فواد چوہدری کو میڈیکل کے بعد اسلام آباد روانہ کیا جائے۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر روانہ ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ،گھر میںگیس لیکیج سے دھماکا، 4 بچے جاں...

کوئٹہ میں خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں، کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افسوسناک واقعہ میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور: فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی ، متعدد...

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں شالیمارباغ کے سامنے فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ آگ کے نتیجے میں فرنیچر کی 52 دکانیں جل گئیں جبکہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ٹیموں نے شدید دھویں کیوجہ سے قریبی گھروں سے لوگوں کا محفوظ انخلا کروایا ۔ ریسکیو کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی زخمی یا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، اور 04 گھنٹے کی چیلنجنگ فائر فائیٹنگ سے آگ کو محدود اور کنٹرول کیا گیا۔ فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 15 ایمرجنسی وہیکل اور 50 ریسکیورز نے حصہ لیا، آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کی گرفتاری جمہوریت، قانون کی بال...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر طمانچہ ہے، خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے، ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زور دار طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا قصور ہے فواد چودھری کا، کس جرم کے تحت اٹھایا گیا اسے، خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے، ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔خیال رہے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر اخلاقی، غیر جمہوری کام کرکے اسکا دفاع کر...

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر غیر اخلاقی، غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر شرعی کام کرکے ڈھٹائی سے اس کا دفاع کرنا پی ٹی آئی قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں، تبدیلی کی حشیش پلا کر سازشی بہروپیے نے بہت سا شر اور گمراہی پھیلائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے غلیظ قول و فعل سے ریاست مدینہ کے مقدس نام کی بار بار توہین کی، ریاستِ پاکستان کی بنیادیں کمزور کیں، اب مکافاتِ عمل کا وقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگاکر عدالت میں...

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کینٹ کچہری پہنچا یا گیا۔ پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں میں کورونا سے اموات اور کیسز کی...

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 056 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.30 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 نومبر 2020 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب کے باعث بند گرین لائن ٹرین کو 27 جنوری...

سیلاب کے باعث بند کی گئی گرین لائن ٹرین کو سپیریئر سروس کے طور پر 27 جنوری سے دوبارہ چلایا جا ئے گا ، گرین لائن ٹرین میں اعلی معیار کی سہولیات دی جائیں گی ، ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہوں گی ۔ محکمہ ریلوے کے مطابق تمام سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی، یہ سہولیات پاکستان کی کسی اور ٹرین میں میسر نہیں ہیں۔ گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور دوسری ٹرینز سے تقابلی مطابقت رکھتا ہے۔ گرین لائن پاکستان کی آرام دہ ترین سواری ہوگی۔ گرین لائن ایکسپریس چین سے درآمد شدہ نئی کوچز اور بہترین انتظامات کے ساتھ اسلام آباد تا کراچی اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 جنوری کی دوپہر مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے دوپہر 3 بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450 روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 8500 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7550 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ،فرخ حب...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک اور پیغام میں چند گاڑیوں کی فوٹیج بھی شیئر کی اور دعوی کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چودھری کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف...

پاکستان تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کو رات کی تاریکی میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فواد چودھری کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ بتائیں کہ کیا مارشل لا لگ چکا اور اسکا اعلان باقی ہے؟ بتائیں فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازع نگران وزیراعلی کو کیا اس مقصد کیلئے لگایا گیا تھا؟، اس ظلم اور بربریت کوختم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کواٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبا لی گئی؟، فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف عدالت جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاس...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرے گی، فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے، الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کینتائج پرکیاخاک اعتبارکریگی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہیاوربڑے بھائی کیپاکستان آنیپر پاں میں مہندی لگی ہے۔ الیکشن کامطالبہ کرنیوالے الیکشن پرجانیکیلییتیارنہیں ہیں۔ نیب ترامیم سیفائدہ اٹھانیوالیعنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کیذخائر4بلین سیکم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں۔ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے۔سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنیوالاہے۔ملک جام ہے حکومت کاکام تمام ہے۔ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کریگی۔ اب ملک الیکشن کیبجائیتشددکی راہ پر چل پڑا ہے فیصلے سڑکوں پرہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی ت...

نئی دہلی (شِنہوا) آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں مشتبہ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ریاستی نشریاتی ادارے نے منگل کے روز  کہا کہ بہار میں جعلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہوئے اور 6 لوگوں کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو گئی۔

ان اموات کی اطلاع سب سے پہلے اتوار کی رات سیوان ضلع کے لکری نبی گنج میں ملی جو کہ  بہار کے دارالحکومت پٹنا سے 107 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

آل انڈیا ریڈیو کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ 14 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی  ہے۔

آل انڈیا ریڈیو نے کہا  ہے کہ تین لوگوں کو گورکھپور اور 11 کو پٹنا میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے نے بہار کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے ایس گنگوار کےحوالہ سے کہا ہے کہ سینیٹائزر بنانے کے بہانے کولکتہ سے لائے گئے اسپرٹ سے جعلی شراب بنائی گئی تھی۔

گنگوار نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اب تک 16 افراد کو غیر قانونی جعلی شراب کی فروخت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دریں اثنا اس معاملے پر دو اسٹیشن ہاؤس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اس ریاست میں جعلی شراب پینے سے 90 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے اور بہت سے دیگر ہسپتال میں داخل ہوئے۔ زیادہ تر اموات سیوان سے متصل سرن ضلع میں ہوئی ہیں۔

ان اموات نے اس ریاست میں غیر قانونی  شراب کی فروخت کو اجاگر کیا ہے جہاں قانون کے تحت شراب کی فروخت اور استعمال پر سختی سے ممانعت ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیمبیا چین کو نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام...

لوساکا (شِنہوا) چین ان دیگر غیرممالک میں شامل ہے جہاں زیمبیا  کھیلوں کی سفارت کاری اور تبادلے کے پروگرام میں دوبارہ شامل ہو رہا ہے تاکہ زیمبیا کے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت پیدا کی جاسکے۔

نوجوانوں، کھیل اور فن کی وزارت میں کھیلوں اور نوجوانوں کے مستقل سیکرٹری انچارج کانگوا چلیشی نے  کہا کہ حکومت کھیلوں کی ترقی میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزارت خارجہ اور داخلی سلامتی نے کھیلوں کی سفارت کاری اور تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کے بارے میں بیرون ملک ہمارے غیر ملکی مشنز کو خط لکھا ہے۔

چلیشی نے کہا کہ زیمبیا کو نوجوانوں کے لیے کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ملازمتوں کی  مارکیٹ میں پرکشش ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک چین نے زیمبیا میں دو اسٹیڈیم تعمیر کیے ہیں، حکومت نے اس کے بعد چین سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کاموں پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیمبیا چین کو نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام...

لوساکا (شِنہوا) چین ان دیگر غیرممالک میں شامل ہے جہاں زیمبیا  کھیلوں کی سفارت کاری اور تبادلے کے پروگرام میں دوبارہ شامل ہو رہا ہے تاکہ زیمبیا کے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت پیدا کی جاسکے۔

نوجوانوں، کھیل اور فن کی وزارت میں کھیلوں اور نوجوانوں کے مستقل سیکرٹری انچارج کانگوا چلیشی نے  کہا کہ حکومت کھیلوں کی ترقی میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزارت خارجہ اور داخلی سلامتی نے کھیلوں کی سفارت کاری اور تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کے بارے میں بیرون ملک ہمارے غیر ملکی مشنز کو خط لکھا ہے۔

چلیشی نے کہا کہ زیمبیا کو نوجوانوں کے لیے کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ملازمتوں کی  مارکیٹ میں پرکشش ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک چین نے زیمبیا میں دو اسٹیڈیم تعمیر کیے ہیں، حکومت نے اس کے بعد چین سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کاموں پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نجی طور پر پیش کردہ فنڈز میں دسمبر کے...

بیجنگ (شِنہوا) انڈسٹری ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے آخر میں چین کے نجی طور پر پیش کردہ فنڈز کا پیمانہ 200 کھرب 30  ارب یوآن (تقریباً 29 کھرب  60ارب امریکی ڈالرز) رہا۔

چین کی اثاثہ جات انتظامی  ایسوسی ایشن (اے ایم اے سی ) کے مطابق یہ  حجم گزشتہ ماہ  کی نسبت  22.09 ارب  یوآن یا 0.11 فیصد بڑھ گیا ہے۔ اندراج  شدہ نجی طور پر  پیش کردہ فنڈز کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 48 رہی۔

تفصیلات  کے مطابق اس میں سیکیورٹیز، پرائیویٹ ایکویٹی اور منصوبوں میں سرمایہ کاری  کا حجم بالترتیب 55 کھرب60ارب  یوآن، 109 کھرب 40ارب یوآن اور 28 کھرب  30ارب یوآن تھا۔

چین کی اثاثہ جات  کی انتظامی  ایسوسی ایشن 2012میں قائم کی گئی جو کہ  ایک خودکار  ریگولیٹری تنظیم ہے جو چین کی میوچل فنڈ صنعت  کی نمائندگی کرتی ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا،موسم بہار تہوار کے دوران آتش فشاں...

بانڈونگ، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشا میں تانگ کوبان پراہو آتش فشاں نے موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔

لوگ گرم پانی کے چشموں اور ابلتے لاوے کو قریب سے دیکھنے کے لئے اس کے کنارے تک چلے جاتے ہیں اور سحر انگیز مناظر کی تصاویر بنا تے ہیں۔

 

انڈونیشیا ، بانڈونگ شہرکے نزدیک ایک آتش فشاں تانگ کوبان پراہو کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، لوگ بانڈونگ شہرکے نزدیک ایک آتش فشاں تانگ کوبان پراہو کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، بانڈونگ شہرکے نزدیک ایک آتش فشاں تانگ کوبان پراہو کے گڑھے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، بانڈونگ شہرکے نزدیک ایک آتش فشاں تانگ کوبان پراہو کے گڑھے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، بانڈونگ شہرکے نزدیک ایک آتش فشاں تانگ کوبان پراہو کے گڑھے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، لوگ بانڈونگ شہرکے نزدیک ایک آتش فشاں تانگ کوبان پراہو کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالی فورسز کی کارروائی میں الشباب کے 39 عس...

موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کی نیشنل آرمی نے وسطی قصبے ہراردھیرے کے قریب شدید لڑائی کے بعد الشباب کے 39 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ 

فوجی کمانڈر محمد تہلیل بیہی نےسرکاری ریڈیو موغادیشو کو بتایا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کی حمایت یافتہ مقامی فورسز نے جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا جنہوں نے میدان جنگ سے فرار ہونے پر ایک مسافر بس کو نذر آتش کر دیا تھا۔

بیہی نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کئی محاذوں پر پیش رفت کر رہی ہیں۔ یہ جھڑپ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کو عسکریت پسند گروپ کے  تباہ کن حملے کے ایک دن بعد ہوئی۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ژی جیانگ-ہانگژو- نیاچینی قمری سال-تقریبا...

نئے چینی قمری سال کے موقع پر سیاح ملک کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگژو کے شی شی نیشنل ویٹ لینڈ پارک کی سیر کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان انجمن تاجران نے شرح سود میں مزید...

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے شرح سود میں مزید اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی نہیں سرمایہ کاری کم ہو گی ،شرح سود 17 فیصد کرنے سے معیشت مزید گر ے گی، بزنس انڈسٹری سمیت چھوٹے کاروباروں میںسرمایہ کاری مزید کم ہو جائے گی۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ 17فیصد پر شرح سود پر کون انتہائی مہنگے قرضہ لے کر سرمایہ کاری کرے گا ، نجی بینکوں سے قرضوں کے حصول پر شرح مزید زیادہ ہو جاتی ہے ۔انہو ںنے کہاکہ مقامی سطح پر سرمائے کی پہلے ہی قلت ہے ، جب لوگوںکو بینکوںسے منافع ملے گا تو وہ کیوں کسی کاروبار میں لگا کر رسک لیں جبکہ انہیںدیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی میں تو کمی نہیں البتہ سرمایہ کاری میں کمی ہو گی جس کے ساری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو مہنگائی تب کم تھی جب شرح سود کم تھی ، اصل مسئلہ طلب اور رسد کا ہے ، جب تک یہ نہیں ٹھیک ہو گی مہنگائی پر قابونہیں پایا جا سکے گا۔ جو کاروبار قرضوں پر چلتے ہیںاسٹیٹ بینک کے فیصلے سے وہ بند ہو جائیں گے ، جس سے روز گار کے مواقع بھی کم ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی کسٹمز ڈے 26ج...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی کسٹمز ڈے 26جنوری کو منایاجائیگا اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی اس حوالے سے آگاہی واکس،ورکشاپس اور سیمینارز منعقد ہوں گے اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر او پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی سطح پراشیا خوردنوش کی بلند قیمتوں کارح...

عالمی بینک نے کہاہے کہ یوکرین کی جنگ، عالمی معاشی سکڑائو اورکھادوں وزرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عالمی سطح پراشیائے خوردنوش کی بلند قیمتوں کارحجان جاری ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور افراط زر کارحجان جاری ہے۔ستمبر سے دسمبر 2022 تک کی مدت میں تمام کم آمدنی والے اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں افراط زر کی شرح بلند رہی ہے۔ کم اوردرمیانی آمدنی والے ممالک میں افراط زرکی شرح دوہندسی ہے۔اس کے برعکس زیادہ آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح 87.3 فیصد تک پہنچ گئی، اس وقت اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ سے افریقا، شمالی امریکہ، لاطینی امریکا، جنوبی ایشیا، یورپ اور وسطی ایشیا کے ممالک زیادہ متاثرہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے دسمبر 2022 کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سود کی شرح میں اضافے سے قیمتوں کے دباو میں قدرے نرمی کے باوجود یوکرین کی جنگ، توانائی کے اخراجات میں اضافہ اور موسمیاتی واقعات وعوامل کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتیں بلند رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے بھی کہاہے کہ قیمتوں میں ریکارڈاضافہ سے غذائی عدم تحفظ اورسماجی تفاوت میں اضافہ ہواہے، اس صورتحال نے کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات پر انحصار کرنے والے ممالک کے بجٹ پر دبائو ڈالا ہے۔عالمی بینک کے مطابق کھاد کی بلند قیمتیں کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی پیداوار میں ایک اہم رکاوٹ بن گئی ہیں، جو 2023 اور 2024 میں مختلف فصلوں کی پیداوار کے عمل کوعدم استحکام سے دوچارکرسکتی ہے۔ اس وقت دنیا کے 45 ممالک میں 205 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان میں سے بہت سے ممالک میں کافی خام مال نائٹروجن، پوٹاش، فاسفیٹ، قدرتی گیس اور پیداواری سہولیات کی کمی ہے جس سے کسانوں کو کھادوں تک سستی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق2020 کے اوائل سے کھاد وں کی قیمتیں تین گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ کھادوں کی مارکیٹ بھی غیر مستحکم رہتی ہیں، جس سے چھوٹے کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی میں مشکلات کاسامنا ہے، رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ زیادہ ترقی یافتہ معیشتوں میں قدرتی گیس اورڈیزل پرسبسڈی کی وجہ سے کسان زیادہ پھل اورسبزیاں اگا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے44 کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں نومولود اورکم عمر بچوں کی صحت پراثرات مرتب ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی سائنسدانوں نے ماحول میں کاربن مونو...

پاکستانی سائنسدانوں نے ماحول میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے سینسر تیار کر لیا، ڈیوائس کو پارکنگ، کوئلے کی کان کنی ، گھروں، فیکٹریوں اور بہت سی دوسری جگہوں پر انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، نینو سینسر گیس واٹر ہیٹر میں استعمال کیے جا ہیںسکتے ہیں،کاربن مونو آکسائیڈ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں کی طرف سے ماحول میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا سینسر مختلف شعبوںسے وابستہ افراد کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کو پارکنگ، کوئلے کی کان کنی ، گھروں، فیکٹریوں اور بہت سی دوسری جگہوں پر انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم نے سائنسی تجربات کے بعد ماحول میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے سمارٹ سینسنگ ڈیوائس کے ساتھ ایک لچکدار سینسنگ مواد شامل کیا ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے "نینو سینسر" مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔یہ ماحولیاتی نگرانی میں، آٹوموٹو انڈسٹری، انڈور ایئر کوالٹی کنٹرول، گرین ہاوس مانیٹرنگ اور ہسپتالوں میں انسانی صحت کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ ایک انتہائی خطرناک گیس ہے جس کے ماحولیاتی اثرات کو نقصان پہنچا ہے۔

انسانی صحت پر اس کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانا اور اس پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ پروین جو کہ نسٹ کے سکول آف انٹر ڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے شعبہ سائنس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیںنے بتایا کہ روایتی سینسر مہنگے تھے۔ میٹل آکسائیڈ سیمی کنڈکٹرز وسیع بینڈ گیپس کے ساتھ عام طور پر سی اوسینسنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حساسیت کم ہے۔ اس لیے اس زہریلی گیس کا پتہ لگانے اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے بہترین مواد اور ٹیکنالوجیز کا تعین کرنا ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے تیار کردہ کمپیوٹیشنل پروٹو ٹائپ میں سینسنگ میٹریل کے طور پر نینو کلسٹر موجود تھے۔ نانوکلسٹر 0-2 نینو میٹر کے پیمانے پر جوہری طور پر عین مطابق ڈھانچہ کے ساتھ ایک کرسٹل مواد ہے۔ اکثر متحرک طور پر مستحکم انٹرمیڈیٹس سمجھے جاتے ہیں، وہ زنک آکسائیڈ کے کلسٹرز کی ترکیب کی وجہ سے بنتے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ نانو ساختی مواد ایک بڑا سطح سے حجم کا تناسب فراہم کرتا ہے اور اس کے مطابق اسے ایڈجسٹ یا موافق بنایا جا سکتا ہے۔ انہیں بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور دوسرے مواد کے مقابلے نینو سینسنگ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نینو کلسٹرز کا قطر 100 نینو میٹر سے کم ہے جو کہ پروٹو ٹائپ میں استعمال کیا گیا تھا۔ نینو کلسٹرز نے اپنی سازگار شکلیات اور برقی خصوصیات کی وجہ سے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے جس نے فوٹو ڈیٹیکٹرز، ٹرانزسٹرز اور ماحولیاتی نینو سینسر میں اس کی ایپلی کیشنز کو فعال کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاربن مونو آکسائیڈ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔ یہ بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ گیس ہونے کے باوجود موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ صنعتی اور گھریلو ماحول میں سی اوکا پتہ لگانے اور اس کی پیمائش کرنے والے سستے اور موثر سمارٹ سینسنگ سسٹم کو تیار کرنا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ نینو سینسر گیس واٹر ہیٹر میں استعمال کیے جا ہیںسکتے ہیں۔ ایک سینسر کی مدد سے گیس واٹر ہیٹر کی حفاظتی قسم حقیقی وقت میں اندرونی اور بیرونی گیس کے ماحول کی نگرانی کر سکتی ہے۔ یہ سینسر ہسپتالوں میں سگریٹ نوشی سے متعلق صحت کے مسائل کو روکنے میں بھی کارآمد ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح کوئلے کی کان میں اچانک دہن کی وجہسے لگنے والی آگ کے سب سے اہم اشارے میں سے ایک ہے۔ کوئلے کی کان کے حفاظتی ضوابط میں نینو سینسر کی مدد سے کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے، اس لیے لوگ اپنے گھروں کے اندر ہوا کے معیار پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ نینو سینسر لوگوں کو اندرونی ماحول میں سی اوکی سطح کو چیک کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے زیر زمین پارکنگ کی ہوا کا معیار انسانی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی آمدنی میں 29 فیصد...

انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی آمدنی میں 29 فیصد کمی،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب روپے رہی،مجموعی منافع بھی 26فیصدکم ہو کر 888 ملین روپے ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی اور رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 بلین روپے رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.9 بلین روپے تھی۔ فروخت کا حجم سکڑ گیا کیونکہ اعلی حکام کی طرف سے اپنائے گئے سخت مالیاتی اقدامات کے نتیجے میں معیشت دب گئی اور تباہ کن سیلابوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کی وجہ سے مزید بڑھ گئی۔ مجموعی منافع بھی 26فیصدکم ہو کر 888 ملین روپے ہو گیا جو کہ مالی سال22 میں 1.19 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 1.76 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال23 میں 1.03 بلین سال بہ سال 41 فیصد کم ہے۔مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 28.9 بلین روپے سے بڑھ کر 37.85 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 31 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 4.67 بلین روپے رہا، جو مالی سال 21 میں 3.97 بلین روپے سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 20 میں، ای پی ایس 5.26 روپے تک گر گیا، جو مالی سال 19 میں 11.94 روپے تھا،یہ بڑھ کر 17.55 روپے ہو گیا اور مالی سال22 میں دوبارہ 16.35 روپے تک کم ہو گیا۔ انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کو پاکستان میں 1948 میں شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی جستی سٹیل کے پائپوں، پریزین سٹیل ٹیوبوں، لائن پائپوں، اور پولیمر پائپوں اور فٹنگز کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی...

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی کل برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ 61 فیصد رہا،مجموعی برآمدات 14.24 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،برآمدات میں5.79 فیصد کی کمی،جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کی برآمدات 9.38 ارب ڈالر سے کم ہو کر 8.73 ارب ڈالر رہ گئیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان کی کل برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ 61 فیصد رہا۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 14.24 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیںجو کہ 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران 15.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 5.79 فیصد کی کمی کے ساتھ تھیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے دوران 9.38 بلین ڈالر سے کم ہو کر 8.73 بلین ڈالر رہ گئیں۔ وزارت تجارت کے مطابق بیڈ ویئر، مردوں کے سوٹ، سوتی دھاگے، سوتی اور ٹی شرٹس کے بنے ہوئے کپڑے اور پل اوور سمیت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات نے زیادہ تر حصص پر قبضہ کرلیا۔ 13.6 فیصد کی کمی کے ساتھ، بیڈ لینن کی برآمدات ٹیبل لینن، ٹوائلٹ لینن، اور کچن لینن مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے 1.77 بلین کے مقابلے میں جولائی تا دسمبر 23 کے دوران 1.53 بلین ڈالر رجسٹرڈ ہوئے۔

مردوں کے سوٹ کی برآمدات زیر جائزہ مہینوں کے دوران 1.48 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.4 بلین ڈالر کی برآمدات میں معمولی کمی درج کی گئی۔ جولائی تا دسمبر مالی سال 23 کے دوران سوتی کے بنے ہوئے کپڑوں کی برآمدات 10.67 فیصد اضافے کے ساتھ 398.77 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینوں کے دوران 360.3 ملین ڈالر تھیں۔ زیر جائزہ مدت کے دوران جرسیوں، پل اوور، کارڈیگن، واسکٹ اور اسی طرح کی اشیا کی برآمدات 1.18 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ، مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے دوران 495.74 ملین ڈالر کے مقابلے میں 489.85 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ٹی شرٹس، سنگلٹ اور دیگر واسکٹ کی برآمدات میں بھی 1.18 فیصد کی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹی شرٹس کی برآمدات مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے دوران 324 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2022-23 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 330 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی تا دسمبر کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات 37 فیصد کم ہو کر 379 ملین ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینوں کے دوران 602 ملین ڈالر تھیں۔

ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ چاول کی برآمدات میں بھی زیر جائزہ مہینوں کے دوران 13 فیصد کی کمی ہوئی اور برآمدات کا حجم 2021-22 کے اسی عرصے کے دوران 1.06 بلین ڈالر کے مقابلے میں 928.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار نہیں رکھ سکا اور 2022-23 کے پہلے تین مہینوں جولائی، اگست، ستمبرکے دوران سنگل ہندسوں میں اضافے کے بعد اس سال اکتوبر کے دوران برآمدات میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بالترتیب 15فیصد، 18فیصد اور 15فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ اپٹما نے کہا کہ کیلنڈر سال 2022 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 2021 کے دوران 17.35 بلین ڈالر سے بڑھ کر 7.49 فیصدبڑھ کر 18.65 بلین ڈالر ہوگئیں۔ 2022 کے پہلے نو مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن گزشتہ تین ماہ کے دوران اس میں کمی آئی۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی پالیسی 2020-25 کے مطابق رواں سال کے لیے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں