چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ فیض احمد فیض اسٹیشن پرمیٹرو بس بائونڈری وال سے ٹکرا گئی، حادثے کے باعث متعدد مسافر معمولی زخمی، شیشے ٹوٹ گئے۔ میٹرو بس کو حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا،بس سنگل ٹریک پر اوورٹیکنگ کرتے ہوئے بائونڈری سے ٹکرائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کے باعث انہیں امراض قلب کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ رات شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔ شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے، انہیں کچھ دیر تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے شیخ رشید کے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے تک ہسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔ شیخ رشید کا صبح معائنہ کرکے حتمی رائے قائم کرسکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں پولیو کا عالمی دن منایا گیا لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان ہی صرف دو ملک ایسے باقی ہیں جو پولیو وائرس کو ختم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ سندھ میں چند ہفتے قبل پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس سال پاکستان میں اب تک پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد چار ہوچکی ہے، بدقسمتی سے لوگوں میں آگاہی کی کمی اور حکومت کی عدم توجہی سے 30 فیصد بچوں کو مکمل حفاظتی ٹیکے نہیں لگ پاتے۔ کراچی کے تقریبا ہر ضلع سے پولیو وائرس کے سیمپلز ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کے کئی بچے پولیو وائرس کے پھیلا کا سبب بن سکتے ہیں جو یقینا ایک خطرناک مسئلہ ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو وائرس 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو زندگی بھر کے لیے نہ صرف مفلوج کرسکتا ہے بلکہ ان کی موت کا بھی باعث بن سکتا ہے، ایسے علاقے جہاں صفائی کا انتظام نہ ہو وہاں پولیو کا وائرس بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے عوام کو مکمل ویکسینیشن سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا لازمی ہے جبکہ پولیو وائرس سے نجات کیلئے آلودہ اور گندے پانی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے جس پر پراسیکیوشن نے جواب دیا کہ مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت تاریخ دے دے آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔ بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، صداقت حسین، رفیق خان، اعزاز رفیق سمیت 24 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، نذیر چوہان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے خلاف مزید گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، پراسیکیوشن نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، نذیر چوہان، سعد نذیر، عابد علی، رفاقت علی، حافظ رضوان، قاسم، فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف 2022 میں تھانہ چونگ میں پولیس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال برقرار ہے جس کے باعث منگل کو بھی پی آئی اے کی 30 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد کی 4 دو طرفہ، کراچی سے تربت کی دو اور لاہور کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اسی طرح کراچی سے سکھر اور کراچی سے کوئٹہ کی دو طرفہ 4 جبکہ دمام سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کوئٹہ کی دو، اسلام آباد سے دبئی کی دو اور وفاقی دارالحکومت سے بھی ابوظہبی کیلئے دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے گلگت کیلئے دو طرفہ 4، اسلام آباد، کوئٹہ اور سکردو بھی کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد سے گلگت اور سکھر کیلئے آنے جانے کی 4 اور دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔ ملتان سے ریاض کی پی کے 2 جبکہ دبئی کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ کردی گئی، سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے دو طرفہ دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پشاور سے ریاض اور شارجہ کے لیے دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسی طرح دبئی اور ابوظہبی سے پشاور کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آزاد ریاست جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا ۔ 24 اکتوبر 1947 کو ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف کشمیری مسلمانوں نے مسلح جدوجہد کر کے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا تھا۔ منگل کو یوم تاسیس کی مناسبت سے مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں پریڈ گراونڈ میں منعقد ہو ئی ، مرکزی تقریب میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے خصوصی شرکت کی ۔ یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے یہ خطہ آزاد کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے۔ چودھری انوارالحق کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیو کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا نے پولیو کے مرض کو مات دے دی ہے لیکن پاکستان اور افغانستان میں ابھی تک پولیو موجود ہے، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہر پاکستانی کے کندھے پر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور موذی مرض سے بچائیں، پولیو کے خلاف جنگ میں شامل ورکرز اور آرگنائزیشنز کی کاوشوں کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی ہم آئندہ نسلوں کے لیے اس کرہ ارض سے پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں، آج کے دن اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ سے والٹن روڈ تک تعمیر ہونے والی سڑک کا معائنہ کیا، پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور والٹن ریلوے ٹریک پر اوورہیڈ برج پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے پل کی سائٹ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ محسن نقوی نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت بارے وزیراعلی پنجاب کو بریف کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر کا کام رواں ماہ میں مکمل ہو جائے گا، منصوبے کے انفراسٹرکچر میں روڈ ورک، سیوریج، پانی، بجلی اور مواصلات کا نظام شامل ہے، پراجیکٹ میں گرین ایریا کے لئے یکساں جگہ دی گئی ہے۔ دوران بریفنگ مزید بتایا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تا والٹن روڈکی کل لمبائی 4.2 کلومیٹر ہے اور اس میں بلیو روڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تا والٹن روڈ سگنل فری کوریڈور ہوگا جس میں تین لینز اور ایک فلائی اوور شامل ہے، پراجیکٹ سب بیس مکمل ہوگئی ہے جبکہ والٹن فلائی اوور کا پائل لوڈ بھی ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا، سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ تین منٹ میں طے ہوگا، سی بی ڈی کا پورا پراجیکٹ مکمل ہونے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری ہاسنگ، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او، این ایل سی کے حکام، ڈپٹی کمشنر، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی بریگیڈیئر (ر) منصور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، آئی ٹی ماہرین سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کو کچہریوں میں پیش کرنے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ منصوبے سے قومی خزانے کی کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، منصوبے سے کچہریوں میں رش کم اور کیسز کا بوجھ بھی ختم ہوگا، وہاڑی میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے کے بعد منصوبے کو پورے پنجاب میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں منصوبے پر یکم نومبر سے پنجاب کے 7 اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال، میانوالی ،مظفر گڑھ، بھکر چنیوٹ میں عمل درآمد ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں خواتین کی 13ویں قومی کانگریس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی ریاست کے رہنما شی جن پھنگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، چھائی چھی ، ڈنگ شوئی شیانگ اور لی شی بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں خواتین کی 13ویں قومی کانگریس کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے اس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ایک طبی کارکن غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مرکز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ناصر ہسپتال میں ایک زخمی بچے کا علاج کر رہی ہے۔(شِنہوا)
یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی آئندہ زمینی کارروائی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سنٹر میں وزیردفاع نے کہا کہ یہ غزہ میں آخری کارروائی ہو گی کیونکہ اس کے بعد حماس کا وجود نہیں رہے گا تاہم اس میں ایک سے تین مہینے لگ سکتے ہیں۔
پچھلے ہفتے گیلنٹ نے کہا تھا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی کے تین اہم مراحل ہوں گے۔
گیلنٹ نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں ہیں جس میں ایک فوجی مہم (فضائی حملوں) کے ساتھ ہو رہی ہے اور بعد میں ایک (زمینی) کارروائی کی جائے گی جس کا مقصد حماس کو شکست دینے اور تباہ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کم شدت کی لڑائی جاری رکھی جائے گی لیکن تیسرا مرحلہ ساحلی انکلیو میں ایک نئے سیکیورٹی نظام کی تشکیل پر مبنی ہوگا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبرسے شروع ہونے والے حالیہ تنازعے میں اسرائیل میں 14سو سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار 431زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 ہزار 87 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 117 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع کشور گنج میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد مستک سرکار نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ بندرگاہی شہر چٹوگرام کی طرف جانے والی کنٹینر ٹرین ڈھاکہ جانے والی ایگاروسندھور ایکسپریس سے مقامی وقت کے مطابق پیر کو دوپہر3 بجکر 30 منٹ پرٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملبے سے اب تک پندرہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں، حادثے میں ایگاروسندھور ایکسپریس کی کئی بوگیاں الٹنےسے تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ بچائے گئے مسافروں میں سے زیادہ تر زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ کولمبیا کے صدر گسٹاو فرانسسکو پیٹرو یوریگو 24 سے 26 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ایک اور ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزمرہ کی نیوز بریفنگ میں اس دورے کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صدر شی کولمبین صدر پیٹرو کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا انعقاد کریں گے اور دونوں سربراہان مملکت نئے دور میں چین-کولمبیا تعلقات کی ترقی کی راہ کے تعین کے لیے بات چیت کریں گے جبکہ دونوں صدور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ماؤ نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد کولمبین صدرپیٹرو کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
تہران (شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے مصری ہم منصب سامح شکری نے فلسطینیوں پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے اور غزہ کی پٹی میں امداد بھیجنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پیر کو شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، گزشتہ رات فون پر ہونے والی گفتگو میں، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی شدید مخالفت کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کی جانب سے غزہ میں جاری بحران پر بات چیت کے لیے قاہرہ کانفرنس برائے امن کے انعقاد اور تنازعہ کے خاتمے کی کوششوں اور غزہ کے لیے امداد بھیجنے کو سراہا۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایرانی ہلال احمر مصر کے راستے غزہ کے لیے امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے پیر کو بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تزویراتی رابطوں کو تیز کرنے، مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کی حامل مزید قریب تر چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی گورننس کے تجربات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ ایک اچھا ماحول پیدا کیا جا سکے اور چین پاکستان تعاون کے لیے مزید مثبت توانائی حاصل کی جا سکے۔
اس موقع پر سنجرانی نے کہا کہ پاک چین دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوئے اور یہ ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک نمونہ بن گئے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے پیر کو بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تزویراتی رابطوں کو تیز کرنے، مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کی حامل مزید قریب تر چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی گورننس کے تجربات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ ایک اچھا ماحول پیدا کیا جا سکے اور چین پاکستان تعاون کے لیے مزید مثبت توانائی حاصل کی جا سکے۔
اس موقع پر سنجرانی نے کہا کہ پاک چین دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوئے اور یہ ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک نمونہ بن گئے ہیں۔
نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کےوزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ اگر بھارتی سفارت کاروں کے تحفظ کے حوالے سے پیش رفت سامنے آتی ہے تو کینیڈا کے باشندوں کو ویزا کا اجرا دوبارہ شروع کر دیاجائے گا۔
جے شنکرنے گزشتہ روز کہا کہ کینیڈا میں ہمارے سفارت کار محفوظ نہیں ہیں۔اس لیے اگر ہم اس حوالے سے وہاں پیش رفت دیکھتے ہیں، تو ویزوں کے اجراء کو دوبارہ شروع کرنا چاہیں گے،مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ہونا چاہیے۔
ستمبر کے وسط میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
بھارت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں ڈیپ کول بیڈ میتھین (سی بی ایم) فیلڈ دریافت ہوئی ہے جس کے ثابت شدہ ذخائر 110 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ ہیں۔
چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی)کے سی ای او ژو شن ہوئی نے پیر کو بتایا کہ یولِن شہر میں اوردوس طاس کے مشرقی کنارے پر شینفو ڈیپ سی بی ایم فیلڈ کی دریافت قومی انرجی سیکورٹی میں معاون ثابت ہوگی۔
سی بی ایم سے مراد کوئلے کے ذخائر کی تہوں کے درمیان ذخیرہ شدہ قدرتی گیس ہے۔ 1ہزار500 میٹر سے زیادہ گہرائی میں دریافت ہونے والے ذخائر کو ڈیپ سی بی ایم کہا جاتا ہے۔
شینفو ڈیپ سی بی ایم فیلڈ کا کوئلہ تقریباً 2ہزار میٹر گہرائی میں موجود ہے اور ایک تہہ کی موٹائی 6.2 میٹر اور 23.3 میٹر کے درمیان ہے، جس میں فی ٹن کوئلے کی اوسط گیس کی مقدار 15 کیوبک میٹر تک ہے۔
فی الحال، علاقے میں 100 سے زیادہ دریافت شدہ کنویں کھودے گئے ہیں، جس میں یومیہ زیادہ سے زیادہ 26ہزار کیوبک میٹر فی کنواں گیس نکالی جارہی ہے۔
ہاربن(شِنہوا)چین کی سب سے بڑی ساحلی تیل کی فیلڈ ڈاچھنگ آئل فیلڈ سے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں تقریباً 2 کروڑ 26 لاکھ10 ہزار ٹن خام تیل اور 4ارب25 کروڑ مکعب میٹر قدرتی گیس پیداوار ریکارڈ کی گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت تیل کی پیداوار میں 1 لاکھ 84 ہزار 300 ٹن اور گیس کی پیداوار میں 17 کروڑ 30 لاکھ مکعب میٹرکا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ذیلی ادارے ڈاچھنگ آئل فیلڈ کے مطابق 1959 میں دریافت ہونے والی یہ آئل فیلڈ چین کی مجموعی ملکی زیرزمین خام تیل کی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔
2003 سے 2022 کے درمیان مسلسل 20 سالوں تک اس فیلڈ کی سالانہ تیل اور گیس کی پیداوار 4 کروڑ ٹن تیل کے برابر سے زائد رہی۔
بیجنگ(شِنہوا) 13ویں قومی خواتین کانگریس پیر کو بیجنگ میں شروع ہوگئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاستی رہنماؤں بشمول شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، چھائی چھی اور لی شی نے عظیم عوامی ہال میں قومی خواتین کانگریس کے شرکا کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے شرکت کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ڈنگ شیو شیانگ نے تقریب سے خطاب کیا۔
ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں(ایس اے آرز) سے خصوصی طور پر مدعو 90 مندوبین کے ساتھ کانگریس میں تقریباً 1ہزار800مندوبین شریک ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنماوں کا آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا۔
عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ اور کانگریس پریذیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسن شین یوئی یو نے کانگریس کے آغاز کا اعلان کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ڈنگ شیو شیانگ نے کانگریس اور خواتین اور ملک بھر میں خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر اور تائیوان کی خواتین ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینی خواتین کو مبارکباد پیش کی۔
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (سی اے ٹی اے) 3 سے 5 نومبر تک بیجنگ میں اپنی پہلی ایوی ایشن کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
تنظیم کی جانب سے پیر کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس کانفرنس کا مقصد سول ایوی ایشن کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سول ایوی ایشن سیکٹر، ایوی ایشن سروسز، فلائٹ نارملسی، ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کے ساتھ ساتھ سمارٹ ترقی سمیت دیگر محفوظ آپریشنز میں تبادلوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
بیان کے مطابق ایوی ایشن کانفرنس افتتاحی تقریب، فورمز اور ایک نمائش پرمشتمل ہے۔
غیر منافع بخش تنظیم، سی اے ٹی اے کے وائس چیئرمین رین یِنگ لی کے مطابق، نمائش میں نئے تصورات، نئی خدمات، نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئے کاروباری ماڈلز پیش کئے جائیں گے۔
نمائش میں 150 سے زائد ادارے، یونیورسٹیاں اور اندرون و بیرون ملک کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔ رین نے کہا کہ نمائش میں ایوی ایشن شعبے میں لباس اور فوڈ کلچر کے نمائشی خصوصی بوتھ کے ساتھ ساتھ انسانی مشین تعامل کے لیے سیمولیشن پروازکا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پنوم پن (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آرآئی) عالمگیریت اور ایک نئے عالمی اقتصادی نظام کی تشکیل کے لیے محرک ثابت ہوا ہے۔
پنوم پن کے ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ کے صدر چھیانگ وناریتھ نے شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آر آئی ڈی گلوبلائزیشن کے دور میں عالمی رابطوں اور کثیرالجہتی کے لیے ایک پرعزم منصوبہ ہے۔
وناریتھ نے کہا کہ ہنگامہ خیز، پیچیدہ اور غیر یقینی صورتحال اور گروہوں میں تقسیم دنیا میں بی آر آئی امید کی کرن ہے، جو ایک روشن، زیادہ جامع اور تعاون پر مبنی مستقبل کا وژن پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، بی آر آئی سے قابل ذکر فوائد سامنے آئے ہیں، جس سے عالمی اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔
ماہر نے کہا کہ بی آر آئی فریم ورک کے تحت تعاون سے عالمی سطح پر ایک اہم تبدیلی کا آغاز ہواہے، جو انسانی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کامیابی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پیر کو ٹریڈ یونینز پر پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنے اور ملک کے کروڑوں مزدوروں کو ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید کےعظیم مقصد میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے لیے متحرک کرنے پر زور دیا ہے۔
صدرشی نے ان خیالات کا اظہار آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی نئی قیادت کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
استنبول(شِنہوا)ترکیہ کے ایک سکالر نے کہا ہے کہ چینی معیشت مسلسل ترقی کرتے ہوئے صحیح راستے پر گامزن ہے۔
چین کے قومی شماریات بیورو کے مطابق چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ جبکہ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وبائی بیماری نے بہت سی اہم معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کئے تاہم بہت سی دوسری معیشتوں کے برعکس چین بلند افراط زر سے بچنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے "شروع سے ہی مہنگائی" پر قابو پالیا جبکہ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چینی معیشت مستحکم ہے اور چینی اقتصادی ترقی کی شرح عالمی اوسط سے زیادہ ہے جو چینی معیشت کے لیے ایک اور مثبت نتیجہ ہے۔
چین کے چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں گریٹ وال موٹرز کے ذہین پروڈکشن بیس کا منظر۔(شِنہوا)
حال ہی میں اعلان کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیداوار اور رسد میں مسلسل اضافے کے ساتھ چین کی معیشت کی بحالی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کی ترقی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا معاشی نقطہ نظر دنیا بھر کی بعض دیگر اہم معیشتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مثبت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں اس لئے ماحول دوست اور اعلیٰ معیار کی ترقی چین کی معیشت کے لیے اہم ہو گی۔
استنبول(شِنہوا)ترکیہ کے ایک سکالر نے کہا ہے کہ چینی معیشت مسلسل ترقی کرتے ہوئے صحیح راستے پر گامزن ہے۔
چین کے قومی شماریات بیورو کے مطابق چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ جبکہ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وبائی بیماری نے بہت سی اہم معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کئے تاہم بہت سی دوسری معیشتوں کے برعکس چین بلند افراط زر سے بچنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے "شروع سے ہی مہنگائی" پر قابو پالیا جبکہ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چینی معیشت مستحکم ہے اور چینی اقتصادی ترقی کی شرح عالمی اوسط سے زیادہ ہے جو چینی معیشت کے لیے ایک اور مثبت نتیجہ ہے۔
چین کے چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں گریٹ وال موٹرز کے ذہین پروڈکشن بیس کا منظر۔(شِنہوا)
حال ہی میں اعلان کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیداوار اور رسد میں مسلسل اضافے کے ساتھ چین کی معیشت کی بحالی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کی ترقی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا معاشی نقطہ نظر دنیا بھر کی بعض دیگر اہم معیشتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مثبت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں اس لئے ماحول دوست اور اعلیٰ معیار کی ترقی چین کی معیشت کے لیے اہم ہو گی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
پیر کو اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ معاہدے کی روح کو زندہ کرنے، دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین-جاپان تعلقات کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
پیر کو اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ معاہدے کی روح کو زندہ کرنے، دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین-جاپان تعلقات کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں کورئیر کے کاروبار میں جاری توسیع کی بدولت سنگ میل عبورہوا ہے جہاں کورئیرسیکٹر میں رواں سال پارسلز کی ترسیل کا حجم 2022 کےمقابلے میں 39 دن پہلے 100 ارب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق مارچ سے لے کر اب تک ایک ماہ کے پارسل کا حجم 10 ارب سے تجاوز کر گیا ہے اور اس شعبے کی ماہانہ کاروباری آمدنی 90 ارب یوآن (تقریباً12 ارب54 کروڑ ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیورو کے ایک اہلکار شو لیانگ فینگ نے کہا کہ صنعت کے وسیع انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور آٹومیشن اورخودکار ٹیکنالوجی کے فروغ کی بدولت کورئیر مارکیٹ ملک کے وسطی اور مغربی خطوں میں تیزی سے ترقی دیکھ کررہی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کے دورہ اور چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی پریس کانفرنس میں انتھونی البانیز کے دورہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی وزیر اعظم 4 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ اور چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت اور چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت پر وزیر اعظم انتھونی البانی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم چین-آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک اور دونوں عوام کے بنیادی مفادات میں ہیں اور یہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے بھی سازگار ہیں۔
کوہاٹ بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ جیت لی جبکہ سوات بورڈ کی ٹیم دوسرے اور کوئٹہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سوات ایجوکیشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین عمر حسین اور انٹر بورڈ کوآڈرینیش کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سوات بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس افضال احمد، مردان بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد صابر،بنوں بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس سید عبدالطیف شاہ، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری فہمید تلوکر، اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، کے علاوہ میزبان راولپنڈی بورڈ کے آفیشلز شمشاد علی، حافظ محفوظ احمد، جمیل خان، ملک سہیل، راجہ سرورِ خان، رانا عابد اورحامد صدیق کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کا فائنل میچ کوہاٹ بورڈ اور سوات بورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوہاٹ بورڈ نے سوات بورڈ کو 3-4پنلٹی ککس پر ہرا دیا،مقرہ وقت میں دونوں ٹیمیں 2-2گول سے برابر رہیں،تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ بورڈ نے اسلام آباد بورڈ کو 2-7گول سے ہرا دیا،میچ کمشنر کے فرائض رانا تنویر احمد نے جبکہ ریفریز کے فرائض محمد انور خان، عارف گل اور توحید گلزار نے انجام دیئے۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے صدر حضرت علی خان اور سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن پر آنے والی ٹیم کوہاٹ بورڈ، دوسری پوزیشن سوات بورڈ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کوئٹہ کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے مردان، کوہاٹ، کراچی (بی آئی ای)، سوات، پشاور اور بنوں کی ٹیمیں شامل تھیں جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور کراچی(ایس بی ٹی ای)کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل والی بال ٹورنامنٹس کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں جاری ہیں۔قومی کوچ سعید احمد خان نے بتایا کہ بوائز انڈر 18 کے پہلے مرحلے ٹرائلز ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائلز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 45 کھلاڑیوں کا چنائو فائنل ٹرائلز کے لئے کیا گیا اور فائنل ٹرائلز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ٹرائلز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 22 کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز غیرملکی برازیلین کوچ اسنانیا کیعلاوہ قومی کوچز سعید احمد خان،احسان اقبال اور محمد اسماعیل خان لے رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ فزیکل ٹریننر برازیلین لوکس بھی ہیں۔ چوہدری محمد اکرم ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر اور کیمپ کمانڈنٹ کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ منتخب ٹیم آئندہ برس جون میں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ سعید احمد نے کہا کہ یہ سب پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی ذاتی دن رات کوشش کا نتیجہ ہے اور انہوں نے کہا کہ چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی ٹیم میرٹ کی بنیاد پر مضبوط تیار کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ گریڈ ون میں دفاعی چیمپئین فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ڈویژن نے پول راونڈ میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے روز پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) افتخار منصور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیمپئین شپ آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور، ہیڈ کوچ ملک ریاض ، اعظم ڈار سمیت بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ چیمپئین شپ کے دوسرے راونڈ میں دفاعی چیمپئین فیصل آباد نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہویرانا بلاول کے 19اور حنان خان کے 15پوائنٹس کی بدولت گوجرانوالہ ڈویژن کو 42کے مقابلے میں 59پوائنٹس سے شکست دی،اسلام آباد نے راولپنڈی ڈویژن کو 54پوائٹس کے مقابلے میں 66پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اسلام آباد کی کامیابی میں اشراب بٹ کے19 اور بختاور تیمور کے 10پوائنٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے میچ میں پشاورڈویژن نے کراچی کیخلاف 63ـ77پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور کی طرف سے محمد بلال 24، عبدالوہاب 21پوائنٹس سکور کئے جبکہ لاہور ڈویژن نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ہزارہ ڈویژن کو یکطرفہ مقابلے میں 32ـ76پوائنٹس سے شکست دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے اور گیرونا دوسرے نمبر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے 25،25پوائنٹس ہیں، سپینش فٹ بال لیگ لالیگا رواں سال 11اگست 2023کو شروع ہوا اور 26مئی 2024کو اختتام پذیر ہوگا،بارسلونا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 27واں ٹائٹل جیتا تھا،اب تک کھیلے گئے لیگ میچز میں 16ٹیمیں 10،10میچز کھیل چکی ہیں جس میں ریال میڈرڈ اور گیرونا کی ٹیمیں 8،8میچز جیت چکی ہیں اور بالترتیب پہلے ،دوسرے نمبر پر ہیں،دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم بھی 10میچز کھیل چکی ہے اور 7میچز میں کامیابی کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر 24پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 9میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 7میچ جیت کر 22پوائنٹس حاصل کر چکی ہے اور وہ 22پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے،ریال سوسی ڈیڈ کی ٹیم 18پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ایتھلیٹک بلبا کی ٹیم 17پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ، ریوویاکانو کی ٹیم 16پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے،رئیل بیٹس 14پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، اوساسونا کی ٹیم 13پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ ویلنسیا کی ٹیم 11پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں فتح کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو شارٹ بریک دی ہے جس کے بعد کئی کرکٹرز نے ٹیم کو چھوڑ دیا،ٹیم چھوڑنے والوں میں کے ایل راہول ، شریاس ائیر ،جسپریت بمراہ، ویرات کوہلی، روہت شرما اور کئی دوسرے کھلاڑی شامل ہیں، بریک ملتے ہی بھاڑتی کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ بریک بھارتی ٹیم کے اگلے میچ میں وقفے کی وجہ سے ملی، بھارت اگلا میچ 29اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا،بھارتی کھلاڑی اب 26اکتوبر کو لکھن میں اکٹھے ہوں گے، ایشیا کپ سے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویمن کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ بگ بیش لیگ شروع ہو چکی ہے جس میں پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دینگے،پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز احمد خان، سید ہمایوں اور محمد قریشی لیگ میں شامل ہیں، تینوں امپائرز مینز بگ بیش لیگ میں فورتھ امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیں گے،کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز کو امپائرز پینل کا حصہ بنایا ہے،تینوں امپائرز ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ سیکنڈ الیون میچز اور ایج گروپ نیشنل چیمپئنز لیگ میں بھی امپائرنگ کریں گے،کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے لیے پینل میں 35امپائرز کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے جن میں سے 4امپائرز کا بیک گرائونڈ بھارت اور ایک کا سری لنکا سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کے دوران پہلا چھکا لگادیا،آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق کی جانب سے چھکا لگایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازع کی خبروں کی پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے تردید کردی گئی،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردیدکرتے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان جنوبی ایشیا میں چیری کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ، چیری پاکستان کا گرین ایکولوجی کی تعمیر کے لئے مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منصوبہ زیر غور ، یہ پائیدار مستقبل کے لئے پاکستان کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چیری نے ہمیشہ "سبز اور کم کاربن" کو ایک اہم اسٹریٹجک سمت بنایا ہے۔ وہ پائیدار ترقیاتی ٹیکنالوجی کے راستوں کو مسلسل تلاش کرتے ہیں اور پوری پیداوار ی زنجیر اور پروڈکٹ لائف سائیکل کے دوران کاربن میں کمی کے جامع حل تیار کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مثال کے طور پر ، چیری نے چین کے پہلے ایلومینیم پر مبنی ہلکے پھلکے پلیٹ فارم کا آغاز کیا ، جس نے کم توانائی اور اعلی ری سائیکلنگ کی شرح حاصل کی۔ 18 سال کی ہائبرڈ ٹیکنالوجی جمع کرنے کے ساتھ ، چیری کے پی ایچ ای وی میں ہائبرڈ وقف 1.5 ٹی انجن اور ڈوئل موٹر 3 انجن پاور کمبی نیشن شامل ہے ، جس نے 44.5 فی صد کی قابل ذکر تھرمل کارکردگی حاصل کی ہے۔ یہ سنگل چارج پر 1300 کلومیٹر کی جامع رینج پیش کرتا ہے اور ہائی پرفارمنس ہائبرڈ ڈیڈیکیٹڈ بیٹری سے لیس ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر 30 سے 80 فی صد تک فاسٹ چارجنگ میں صرف 19 منٹ لگتے ہیں ، جس سے صارفین کو سبز سفر کے لئے بہتر انتخاب فراہم ہوتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق 17اکتوبر کو 2023 کے چیری انٹرنیشنل یوزر سمٹ میں چیری نے بالترتیب اقوام متحدہ کے بین الاقوامی بچوں کے ہنگامی فنڈ (یونیسیف )اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر(آئی یو سی این) کے ساتھ عالمی عوامی فلاح و بہبود کی حمایت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ایک طرف، یہ بچوں کی تعلیم کے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے چیری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ دوسری طرف، یہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی پائیدار ترقی کے لئے عزم کی علامت ہے. گوادر پرو کے مطابق اپنے قیام کے بعد سے ، چیری گروپ نہ صرف اختراعی ترقی کے لئے پرعزم رہا ہے بلکہ مسلسل سماجی ذمہ داری کو کارپوریٹ فرض کے طور پر بھی دیکھتا ہے۔ یہ فعال طور پر رفاہی کوششوں میں مشغول ہے ، ماحولیاتی تحفظ ، غربت کے خاتمے اور عالمی سطح پر تعلیمی امداد جیسی خیراتی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج کا انعقاد کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چیری اور یونیسیف کے درمیان 6 ملین ڈالر کی دو سالہ شراکت داری چین، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور ترکی میں اس کے عالمی تعلیمی پروگرام اور ملکی قیادت میں تعلیمی پروگراموں کی مدد کرے گی۔ اس عزم کا مقصد ان ممالک میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے جامع، صحت مند اور محفوظ سیکھنے کا ماحول فراہم کرنا ہے، سیکھنے کے مساوی مواقع کو یقینی بنانا اور ان کی ملازمت کو بڑھانا ہے. دستخط کی تقریب میں چیری ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین ین ٹونگیو نے کہا چیری کی شناخت نہ صرف ایک ایسی کمپنی تک پھیلی ہوئی ہے جو آٹوموٹو آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ کے لئے وقف ہے بلکہ سماجی ذمہ داریوں اور تاریخی اہمیت کے حامی بھی ہے۔
چیری عالمی وسائل کو متحرک کرے گا، تمام شعبوں کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گا، اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور سب کے لئے بہتر طرز زندگی تخلیق کرنے کی کوششوں میں حصہ ڈالنا جاری رکھے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ووہو میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری ننگ بو اور چیری ہولڈنگز گروپ کے چیئرمین جناب ین ٹونگیو کے علاوہ آئی یو سی این چین کے نمائندے ژانگ یان اور آئی یو سی این ہیڈکوارٹرز میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ یونٹ کے سینئر منیجر گیوڈیٹا اینڈریاس نے مشترکہ طور پر چیری آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ اور آئی یو سی این کے درمیان دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ سنگ میل کا لمحہ "چیرش دی نیچر" کے باضابطہ عالمی اجرا کی علامت ہے۔ مستقبل میں ، آئی یو سی این کے ساتھ مل کر ، چیری مشترکہ طور پر جنگلات ، ویٹ لینڈز اور سمندروں کے لئے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے نئے ماڈل تیار کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد کاربن غیر جانبداری، فطرت کے مثبت، اور عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے چیری کی کوششوں میں حصہ ڈالنا ہے. معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد دنیا بھر کے 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 600 بین الاقوامی میڈیا نمائندگان اور عالمی صارفین نے سبز اور ماحولیاتی طرز زندگی کو اپنانے کے لیے پبلک بینیفٹ رائڈنگ ایکٹیویٹی میں حصہ لیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس کا مقصد چیری کے مرکزی کردار کو مزید ادا کرنا اور کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے طاقت کا استعمال کرنا، سبز اور ماحول دوست تصورات کو فروغ دینا اور کم کاربن سفر کے رجحان کی قیادت کرنا ہے۔ چیری کے آبائی شہر ووہو میں چیری کے بین الاقوامی صارفین کو شہر کے جامع اور کھلے جذبے، سبز اور ماحول دوست سفر کے ماحول کو اپناتے ہوئے سبز سفر کی خوشی کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل سکسٹی ٹو ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ترمیم اسمبلی میں ہوئی اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جواب دینا ہے تو دے دیں ورنہ وفاق جواب داخل کرے، جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے 90 روز میں انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ بروقت درخواست مقرر ہوتی تو ابھی تک فیصلہ ہوچکا ہوتا،کیا ہم صدر مملکت کو تاریخ نہ دینے پر نوٹس دیں؟ آپ تو تاخیر کا ذمہ دار صدر کو ٹھہرا رہے ہیں،ہم کیس لگائیں تو الزام نہ لگائیں تو بھی الزام، یہ عدالت ٹوئٹس نہیں دستاویز پر چلے گی، پیر کو سپریم کورٹ میں 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرعلی ظفر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل ہے، یہ اپیل تو چیمبرمیں لگتی ہے، کھلی عدالت میں کیسے لگی؟ عابد زبیری صاحب آپ اپنی درخواست میں کیا مانگ رہے ہیں، آپ نے درخواست کب دائر کی اپنی استدعا پر آئیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ رجسٹرار نے آئینی درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا، ایک درخواست گزار نے کہا کہ میری اپیلیں کیوں مقرر نہیں ہوئیں اس کا علم نہیں، عباد الرحمان لودھی نے بھی عدالت کو بتایا کہ میری درخواست پربھی اعتراضات لگے ہیں، چیمبر میں سماعت نہیں ہوئی۔ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 5 اگست کو مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ چیلنج کیا۔ چیف جسٹس نے عابد زبیری سے استفسار کیا کہ درخواست کب دائر کی اور ابتک سماعت کیلئے مقرر کیوں نہیں ہوئی؟ جس پر وکیل عابد زبیری نے بتایا کہ اگست میں درخواست دائر کی مگر کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں عدالتی سٹاف نے نوٹ دیا کہ آپ نے جلد سماعت کی کوئی درخواست نہیں دی، یہ تو فوری نوعیت کا معاملہ تھا۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو جلد سماعت کی درخواست دی تھی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بروقت درخواست مقرر ہوتی تو ابھی تک فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ عابد زبیری نے کہا کہ درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری کا ریکارڈ شائع کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مردم شماری شروع اور ختم کب ہوئی؟ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ آرٹیکل 19 کے تحت ایک خط لکھ کر پوچھ لیتے، وکیل نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دینے کی پریس ریلیز بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا مردم شماری سے متعلق آئین میں کچھ لکھا ہے کہ کب ضروری ہو گی؟ کیا مردم شماری کا انتخابات سے تعلق ہے یا کسی اور مقصد کیلئے ہوتی ہے، مردم شماری کیلئے آئین کا مینڈیٹ کیا ہے؟، وکیل عابد زبیری نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی صرف پالیسی بنانے کا ذکرہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا مردم شماری آئینی ضرورت ہے؟ اس سے پہلے مردم شماری کب ہوئی؟ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی کہا کہ اگلا سوال پھر وہی ہوگا کہ مردم شماری کب ہو گی؟ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ اس سے پہلے مردم شماری 2017 میں ہوئی تھی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں تو لکھا تھا کہ وہ ایک عبوری مردم شماری تھی، کیا اس کے بعد کوئی حتمی مردم شماری بھی ہوئی؟ کیا اس مردم شماری پر حتمی ہونے کا کوئی ٹھپہ لگا؟، وکیل نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازمی ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں عام انتخابات 2017 کی مردم شماری پر ہوں؟ جس پر عابد زبیری نے کہا کہ نئی مردم شماری اور حلقہ بندی کو بنیاد بنا کر انتخابات میں تاخیر ممکن نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کی بات مان لیں تو شاید انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔ عدالت نے 90 روز میں عام انتخابات کروانے کے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔ وقفے کے بعد درخواست پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے دلائل کا دوبارہ آغاز کردیا۔ چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ہمیں کیا دستاویزات دے رہے ہیں؟ جس پر وکیل عابد زبیری نے کہا کہ میں 2017 کی مردم شماری کی دستاویزات دے رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 2017 کے بعد مردم شماری کا آغازکرنے میں کتنے سال لگے؟ 2021 میں مردم شماری کا دوبارہ آغاز ہوا، آپ دوسری بارغلط بیانیاں کر رہے ہیں، آپ عدالت کو غلط حقائق بتا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک چیز منسوخ ہو گئی تو اس کا ذکر کرنے کی کیا ضرورت ہے، 2017 میں فیصلہ ہوا تو مردم شماری کا عمل 6 سال بعد کیوں شروع نہ ہوا، کس نے مردم شماری کا آغاز تاخیر سے کیا، آپ حقائق پر مقدمہ نہیں چلا رہے، بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضہ تھے۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ اپریل 2022 میں ایک حکومت ختم ہوئی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اتنی تشویش تھی تو 2017 سے 2021 تک درخواست دائر کیوں نہیں کی؟ اب جب مردم شماری ہو گئی تو آپ کہہ رہے مردم شماری غلط ہوئی ہے۔ عابد زبیری نے جواب دیا کہ میرا کہنا یہ نہیں کہ 2023 کی مردم شماری غلط ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 2017 سے 2021 تک مردم شماری کی منظوری میں 4 سال لگ گئے، 2021 کی مردم شماری کا آغاز بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہوا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی مردم شماری میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں انہیں ذمہ دارٹھہرایا جائے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ انتخابات کروائے جائیں؟ جس پر عابد زبیری نے جواب دیا کہ جی بالکل ہم اتنی ہی بات چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی ساری استدعا مردم شماری کے بارے میں ہے، کیا آپ آئین کے آرٹیکل 224 کی عملداری مانگ رہے ہیں؟ جس پر وکیل عابد زبیری نے جواب دیا کہ جی ہاں عدالت سے میری یہی استدعا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ 90 دن کب پورے ہو رہے ہیں؟ جس پر عابد زبیری نے بتایا کہ 3 نومبر 2023 کو 90 دن پورے ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس نے عابد زبیری سے استفسار کیا کہ اگر آج ہم 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیں تو کیا انتخابات ہو سکتے ہیں؟ جس پر وکیل عابد زبیری نے جواب دیا کہ اگر آج عدالت حکم دے تو 3 نومبر کو انتخابات نہیں ہو سکتے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پھر اپنی درخواست میں ترامیم کر لیں۔ چیف جسٹس نے صدر سپریم کورٹ بار سے استفسار کیا کہ صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو ہم کیا کریں، کیا ہم صدر مملکت کو تاریخ نہ دینے پر نوٹس دیں۔
وکیل عابد زبیری نے کہا کہ صدر مملکت کواستثنی حاصل ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدر مملکت کیخلاف ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اپنی رٹ بحال کرنے کیلئے حکم جاری کرسکتے ہیں، اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے کہنے پر مردم شماری کا فیصلہ کیا گیا، ہم تاریخ کو فراموش نہیں کر سکتے، گزشتہ حکومت نے مردم شماری کرانے کے فیصلے کیلئے 4 سال لگا دیئے۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کے احکامات کا حکم بھی اسی عدالت نے دیا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا لیکن کیا دو صوبوں میں انتخابات کا کیس زیر سماعت ہے؟ آپ وکیل ہیں لے آئیں ناں کوئی توہین عدالت کی درخواست، کس نے روکا ہے، جب میں بلوچستان کا چیف جسٹس تھا صرف بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، تاریخ دینے کے حوالے سے قانون میں ترمیم ہو گئی تھی، کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم آئین کےآرٹیکل 48 سے متصادم ہے؟ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں؟، انتخابات تو ہونے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدرمملکت کو ایک وکیل نے خط لکھا اس کا کیا جواب ملا؟ چیف جسٹس کے سوال پر وکیل درخواستگزار منیر احمد نے جواب دیا کہ صدر مملکت نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ تو تاخیرکا ذمہ دار صدر مملکت کو ٹھہرا رہے ہیں۔ عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ اپریل 2021 کو مشترکہ مفادات کونسل نے 2017 کی مردم شماری کی منظوری دی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس وقت کس کی حکومت تھی؟ وکیل عابد زبیری نے بتایا کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت تھی، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پھر مردم شماری منظور ہونے میں 4 سال کیوں لگ گئے؟ آپ مردم شماری میں تاخیر کے ذمہ دار کا نام بتائیں۔ عابد زبیری نے کہا کہ مردم شماری کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 2017 کی مردم شماری منظور ہو گئی تو کہا گیا جلد ازجلد نئی مردم شماری ہو پھر کیوں نہ کرائی گئی، آپ آدھی سچائی کیوں بیان کرتے ہیں، گزشتہ حکومت نے مردم شماری نہیں کرائی جب نئی حکومت نے کرا دی تو کہتے ہیں غلط ہے، آپ نے اس وقت مردم شماری کے فیصلے کوچیلنج کیوں نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اردو میں کہتے ہیں دیرآئے درست آئے مگرآپ کہتے ہیں غلط ہے، مردم شماری کرانا مشکل کام ہے مگر اس کی منظوری کیلئے وزرائے اعلی کو بلانا ہوتا ہے، آپ کہتے ہیں 2023 کی مردم شماری منظور کرنے والے دوممبرز نہیں تھے، 2017 کی مردم شماری میں بھی سندھ نے خلاف ووٹ دیا تھا، یا تو آپ کہہ دیں کہ ہم الیکشن نہیں چاہتے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر تو انتخابات کے انعقاد کیلئے مردم شماری آئینی ضرورت ہے تو انتخابات کا التوا سمجھ میں آتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار منیر احمد نے بھی جلد سماعت کی درخواست نہیں دی، میڈیا پر انتخابات کیس پر لمبی لمبی بحث ہوتی ہے، ہم کیس لگائیں توالزام، کیس نہ لگائیں تو بھی الزام، یہ ایسا مقدمہ ہے جو ہرصورت لگنا چاہیے تھا، آج وکلا کے پاس مقدمے کی فائل ہی نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد ہم نے اہم مقدمات لگانا شروع کر دیئے، میڈیا پر لمبی لمبی تقریریں اور کمرہ عدالت میں وکیل کے پاس کچھ نہیں ہوتا، اگر ہم نے تاخیر کرنا ہوتی تو خصوصی عدالتوں کے کیس میں نیا بنچ بنا دیتے، میڈیا ہم پر انگلی اٹھائے اگر ہم غلطی پر ہیں، کیس عدالت میں چلانا ہے یا ٹی وی پر چلانا ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ اپنا مقدمہ صرف 90 دن میں انتخابات تک رکھیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 90 دنوں والی بات ممکن نہیں وہ بات بتائیں جو ممکن ہو۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر صدر پاکستان نے آئین کی خلاف ورزی کی توعدالت کو بتائیں، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم اب صدر پاکستان کے ٹوئٹس پر فیصلے کریں گے، کیا سپریم کورٹ ٹوئٹس پر فیصلے کرے گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدرعارف علوی کا ٹوئٹ کمرہ عدالت میں پڑھ کرسنایا اور کہا کہ یہ ٹوئٹ مان بھی لیں تو صدر نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگی ہے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل انور منصور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسی صدر مملکت کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں، صدر پاکستان بہت اچھے اخلاق والے ہیں، آپ انہیں فون کر لیتے، انور منصور صاحب آپ رابطہ کرتے تو صدر آپ کو ضرور خط دیتے، یہ عدالت توئٹس پر نہیں بلکہ دستاویز پرچلے گی، اگر خط مان لیں تو صدر پاکستان نے 6 نومبر کی تاریخ دیکر خود خلاف ورزی کی، عابد زبیری کے مطابق انتخابات 90 روزکے اندر 3 نومبرتک ہونے چاہیے تھے۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ مائی لارڈ غلطی ہو گئی ، تاریخ 6 نومبر ہی بنتی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ تیسری بار غلطی کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد 90 روز انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا اور ریمارکس دیئے کہ درخواستوں میں مختلف نوعیت کی استدعا کی گئیں۔ عدالت نے درخواستگزاوں کی لارجر بنچ نہ بنانے کی استدعا بھی منظور کرلی اور کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت اسلام آباد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بری کر دیا۔ اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ قومی احتساب بیور نے عدالت میں جمع کیے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔ میرٹ پر دلائل دیئیعدالت فیصلہ سنادے۔ پراسیکیوٹرجنرل نے مجھے احتساب عدالت میں بیان دینے کی ہدایت کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نیب جواب کی روشنی میں لکھنا ہے کہ میرے مکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی