• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ گھڑسواری

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں گھڑ سواری کے انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے چین کے ہوا تیان کا ایوارڈ تقریب میں تصویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹکس

چین ،مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19 ویں ایشیائی کھیلوں میں چین کے وانگ ژین مردوں کی ہائی جمپ کوالیفیکیشن کے لئے مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین۔ قومی دن۔ پرچم ۔ کشائی کی تقریب

چین ،شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی کے ایک چوک میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹکس

چین ،مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ سے قبل چین کی ایتھلیٹ مو جیاڈی  خوش نظر آ رہی ہیں ۔ (شِنہوا)

چین میں شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، عا...

واشنگٹن (شِنہوا) عالمی بینک نے اپنی نئی جاری کردہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل اقتصادی رپورٹ میں 2023  کے حوالے سے چینی معیشت کی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

عالمی بینک کے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے چیف اکانومسٹ آدتیہ مٹو نے پریس بریفنگ کے دوران شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ "چین کے پاس قابل ذکر قوت موجود ہے"۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پیداواری شعبے میں بڑی وسعت دکھائی ہے ، اس نے نہ صرف بنیادی پیداوار بلکہ اختراعی پیداوار میں  انسانی صلاحیتوں کو جنم دیا ہے، اس طرح ایک طرح سے چین نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔

مٹو نے کہا کہ چین ترقی کا بہتر معیار یقینی بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور صرف یہ نہیں سوچتا کہ صرف مختصر مدت میں ترقی کی رفتار کیسے تیز کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ "چین کتنی ترقی کررہا ہے" یہ سوال زیادہ اہم نہیں بلکہ اس سے زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ چین ترقی کے کس راستے کا انتخاب کر رہا ہے۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھن آن ۔ ایشیائی کھیل ۔ ٹرائی تھلون

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی چھن آن میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں ٹرائی تھلون مکسڈ ریلے میں چین کی ہوانگ آن چھی مقابلہ کر ر ہی ہیں۔ (شِںہوا)

افریقہ کے لیے زراعت کو جدید بنانے کا چینی من...

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ افریقہ میں زراعت میں جدیدیت لانے بارے چین کے صدر شی جن پھنگ کا پیش کردہ منصوبہ براعظم کی جامع ترقی کو آگے بڑھانے میں اہمیت کا حامل ہے ۔

ایگرٹن یونیورسٹی کے ڈپٹی وائس چانسلر رچرڈ ملوا نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد مشترکہ تحقیق ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اعلی پیداوار والی فصلوں میں ترقی کے ذریعے افریقہ کے غذائی نظام کو نئی توانائی مہیا کرے گا۔

ملوا نے بتایا کہ پورا منصوبہ اچھا ہے. افریقہ اختراع میں عرصہ دراز سے پیچھے ہے تاہم چین کے تعاون سے تحقیق و ترقی، ویلیو ایڈیشن اور زرعی ماحولیاتی پارکس میں متعدد فوائد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 22 سے 24 اگست تک منعقدہ برکس سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے افریقہ میں زراعت کو جدید بنانے کا منصوبہ پیش کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ براعظم میں صنعت کاری کی حمایت اور صلاحیتوں کی ترقی پر چین-افریقہ تعاون کی حمایت کی گئی۔

زراعت کو جدید بنانے کے منصوبے کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے ملوا نے کہا کہ یہ دیہی آبادی کے لئے بھوک ، غذائی قلت اور غربت سے پاک مستقبل کو محفوظ بنانے کی کنجی ہے۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہانگ کانگ میں پرچم کشائی ، قومی دن منان...

ہانگ کانگ(شِنہوا)  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے  چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر  پرچم کشائی کی تقریب اور استقبالیہ کا انعقاد کیا۔

 ہانگ کانگ کے گولڈن بوہینیا اسکوائر پر چین کا قومی پرچم اور ہانگ کانگ کا پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ چین اور ایچ کے ایس اے آر کے جھنڈے اٹھائے ہیلی کاپٹرز نے وکٹوریہ ہاربر کے اوپر جشن منایا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیونگ چھن ینگ، ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی، ہانگ کانگ میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے حکام، ہانگ کانگ میں مرکزی عوامی حکومت کی قومی سلامتی کے تحفظ کے دفتر، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ہانگ کانگ گیریژن اور ہانگ کانگ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین کو ایک عظیم ملک بنانے اور چینی قوم کے احیا کا احساس کرنے کے سفر پر مادر وطن دنیا کے لیے کھلے پن  اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی پیروی کرنے میں ثابت قدم ہے جس سے ہانگ کانگ کو لامحدود مواقع میسر آئیں گے۔

لی نے کہا کہ آگے بڑھنے کے راستے میں ہانگ کانگ کو "ایک ملک، دو نظاموں" کے تحت مادر وطن کی مضبوط حمایت سے لطف اندوز ہونے اور دنیا سے قریبی طور پر منسلک ہونے، ملک کی مجموعی ترقی میں فعال طور پر ضم ہونے اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025)، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا ڈیویلپمنٹ، بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو وغیرہ کے ساتھ منسلک رہنے کے اپنی منفرد خصوصیات سے فائدہ اٹھانا جاری رکھنا چاہئے۔ 

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 1 کروڑ62 لاکھ90 ہزار سے زیادہ مسافرو...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی  8 روزہ تعطیلات کے تیسرے دن اتوار کو 1 کروڑ62 لاکھ90 ہزار سے زیادہ مسافروں نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین میں پیر کو 1 کروڑ 64 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفری دورے متوقع ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ اس دوران تقریباً 11ہزار 274مسافر ٹرینوں کے چلنے کی توقع ہے جن میں ریلوے مسافروں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 906 نئی ٹرینیں شامل کی گئی ہیں۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کی نگورنو کاراباخ کی آذربائیجان میں وا...

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے  کہا ہے کہ ان کے ملک نے ہمیشہ آذربائیجان میں نگورنو کاراباخ علاقے کی واپس شمولیت کی حمایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں قفقاز کے خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے ایران کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

ناصرکنعانی نے کہا کہ ایران نے بارہا اور واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ آذربائیجان اور آرمینیا کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل کوعلاقائی  حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی مذاکرات خاص طور پر دونوں طرف سے تین تین فریقوں پر مبنی  بات چیت کی حمایت کرتا ہے جس میں قفقاز کی تین  ریاستیں آرمینیا، آذربائیجان اور جارجیا  اور ان کے تین ہمسایہ ممالک روس، ترکیہ اور ایران شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر علاقائی معاملات میں بین الاقوامی مداخلت اور خطے میں غیر ملکی موجودگی کے خلاف ہیں۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک خفیہ ادارے کی شام میں کارروائی، وائی پی...

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے قومی خفیہ ادارے نے شمالی شام کے  شہرقمیشلی میں ایک کارروائی کے دوران شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترک میڈیا نے پیر کورپورٹ میں بتایا کہ  ہلاک ہونے والے سینئر وائی پی جی رکن کی شناخت مزدلف تسکین کے نام سے ہوئی ہے جس پر 2007 میں جنوب مشرقی صوبہ حقاری کے گاؤں دگلیکا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا جس میں 12 فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئےتھے ۔

ترک میڈیا نے ایک نامعلوم سیکیورٹی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تسکین وائی پی جی کا جنرل پبلک آرڈر آفیسر تھا جسے ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی شامی شاخ سمجھا جا تا ہے۔

 تسکین کاخفیہ نام اسلان سیلے یا اسلان سموراتھا جو 1988 میں پی کےکےکی دیہی صفوں میں شامل ہوا اور بعد میں عراق سے شام چلا گیا۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے 26 کھلاڑیوں...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے آئندہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے لیے 26 کھلاڑیوں کے  ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں کئی نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

چینی ٹیم کے ہیڈ کوچ الیگزینڈر جانکووچ نے خاص طور پران نو کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں ہانگژو ایشین گیمز میں کوارٹر فائنل میں حصہ لیا ۔ ان میں سے باصلاحیت نوجوان  فانگ ہاؤ، ہی یوپھنگ، اور یلجان شنار کے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کی توقع ہے۔

اسکے علاوہ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں  تیانجن جن مین ٹائیگرز سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سینٹر فارورڈ شی وی جُن شامل ہیں جو قومی ٹیم کے لیے ایک اور نیا چہرہ ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے واحد فٹبالر 23 سالہ سینٹر بیک وو شاؤکونگ ہیں جو ترکیہ کی دوسرے درجے کی لیگ میں گینسلربریلیجک ایس کے  کے لیے کھیلتے ہیں۔

ڈائی وی جُن (دائیں جانب دوسرے) ہانگژو ایشین گیمز میں میانمار کے خلاف مردوں کے فٹ بال گروپ اے راؤنڈ میچ کے دوران گول کرنے پر جشن منا رہے ہیں۔(شِںہوا)

چینی ٹیم نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے وارم اپ کے طور پردالیان میں بالترتیب 10 اور 16 اکتوبر کو ویتنام اور ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچز کھیلے گی۔

اسرائیلی فوج نے ستمبر میں غزہ میں 13 فلسطینی...

غزہ(شِنہوا) اسرائیلی فوج نے ستمبر میں غزہ کی پٹی میں 13 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

غیر سرکاری تنظیم فلسطینی پرزنر کلب (پی پی سی) نے  پیر کو شِنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں کہا کہ 11 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ غزہ کو اسرائیلی شہروں سے الگ کرنے والی مشرقی باڑ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 پی پی سی نے انکی گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر کہا کہ دیگر دو فلسطینی ماہی گیر تھے جنہیں غزہ سمندر میں ماہی گیری کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پی پی سی کے ایک اہلکار عبدالناصر فروانہ نے شِنہوا کو بتایا کہ حال ہی میں گرفتارکئے گئے افراد کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں غزہ کے قیدیوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل نے تقریباً 5 ہزار 200 فلسطینیوں کو 20 سے زائد جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ویٹ لفٹنگ

چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ  کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمز میں خواتین کے64 کلو گرام ویٹ لفٹنگ گروپ اے میچ کے دوران چین کی پی شِین یی وزن اٹھا رہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ایتھلیٹکس

چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ  کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں خواتین کے  200 میٹرایتھلیٹکس فائنل کے بعد چین کی لی یوتنگ خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ (ِشِنہوا)

چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ  کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمز میں  خواتین کے 200 میٹر ایتھلیٹکس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والی سنگاپور کی پریرا ویرونیکا شانتی ایوارڈ تقریب کے دوران فتح کی خوشی میں آبدیدہ ہوتے ہوئے۔ (ِشِنہوا)

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-شطرنج

 چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ  کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمز میں شطرنج کے مردوں کے ٹیم راؤنڈ 4 کے میچ کے دوران ٹیم چائنہ (سرخ) ٹیم قازقستان سے مقابلہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ٹیبل ٹینس

چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ  کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمز میں ٹیبل ٹینس کے مردوں کے سنگلز گولڈ میڈل میچ کے دوران  چین کے وانگ چھوچھن مقابلہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، زمینی اور سمندری تجارتی راہداری کے ذریع...

نان ننگ(شِنہوا)   چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیار خطے میں ریلوے حکام کے مطابق 2023 کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کی کنٹینر پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران  راہداری کے تحت ریل -سمندر انٹرماڈل ٹرینز کے ذریعہ سامان کے تقریباً 6 لاکھ 33 ہزار مساوی یونٹ (ٹی ای یو) کنٹینرز کی نقل و حمل کی گئی  جو گزشتہ سال کی نسبت  14 فیصد زیادہ ہے۔

2017 میں شروع ہونے والا نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور  چین کے مغربی علاقوں  اور آسیان کے رکن ممالک میں صوبائی سطح کے علاقوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ تجارتی اور لاجسٹکس راستہ ہے۔

تجارتی راہداری نے گزشتہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے  جس میں چین کے 18 صوبائی سطح کے علاقوں میں 61 شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے اور 119 ممالک اور خطوں میں 393 بندرگاہوں تک اس کی رسائی کو بڑھایا گیا ہے۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ترقیاتی بینک نے نقل و حمل کے لئے قرض...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پالیسی بینکس میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے ملک کے ٹرانسپورٹ شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ماحول دوست ترقی کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

بینک کے مطابق بینک نے رواں سال کے آغاز سے اب تک اس شعبے کو 530 ارب یوآن (تقریباً 73.82 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کے قرضے جاری کیے ہیں۔

ان قرضوں سے بنیادی طور پر ریلوے، سڑک، آبی گزر گاہ، شہری ٹرانزٹ اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے چارجنگ سمیت بڑے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں میں مدد ملی۔

انہیں ملک کی سبز اور کم کاربن نقل و حمل کی تبدیلی کو فروغ دینے اور جدید جامع نقل و حمل کے نظام کی ترقی کے لئے بھی استعمال کیا گیا تھا۔

بینک نے کہا کہ وہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے قرضوں کی معاونت میں اضافہ جاری رکھے گا اور ایک پائیدار نقل و حمل کے نظام کی تعمیر میں حصہ ڈالے گا جو محفوظ، آسان، مئوثر، سبز، اقتصادی، جامع اور لچکدار ہو۔

چین جدت سازی کے ذریعے غیر ملکی ٹیکنالوجی پر...

ایمسٹرڈیم (شِنہوا)  ایک بین الاقوامی میڈیا ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے سینئر تجزیہ کار نے چین کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے جدت سازی کے ذریعے غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنے کے ملک کے عزم پر زور دیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن فار دی براڈکاسٹ اینڈ میڈیا انڈسٹری (آئی اے بی ایم) کے سینئر تجزیہ کار اینا کلیر برنارڈس نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اطلاق کی فعال طور پر حمایت کرتے ہوئے اپنی ڈیجیٹل معیشت کو ترقی دینے پر نمایاں زور دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں یہ مضبوط ترقی مستقبل کی روزگار کی مارکیٹ کو نئی شکل دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیکنالوجیز پر چین کے انحصار کو کم کرنے کے لئے تیار ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اثاثوں کی ترقی ملازمتوں اور مہارتوں کو تبدیل کرنے جا رہی ہے اور واقعی ایک مضبوط ڈیجیٹل مقامی ذہنیت کی تعمیر کرے گی۔

برنارڈس نے کہا کہ کچھ بڑی چینی ٹیک کمپنیز اپنی شرائط پر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایسا کرنے کے لئے ملکی اور قومی مہارت ہے اور بیرونی ممالک پر کم انحصار کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکنالوجی زیادہ قابل رسائی اور سستی بھی ہو رہی ہے۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سافٹ ویئر شعبے میں جنوری۔ اگست کے دورا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت  کی آمدنی اور منافع میں اضافہ دو ہندسوں میں برقرار رہا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس مدت میں اس شعبے کا منافع 862.8 ارب یوآن (تقریباً 120.17 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 13.9 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں اس شعبے کی مجموعی آمدن 75.2 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 13.5 فیصد زائد ہے۔

اس مدت کے دوران کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت  15.7 فیصد اضافے سے 753.2 ارب یوآن اور ای کامرس پلیٹ فارمز میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خدمات کی آمدنی گزشتہ برس کی نسبت 9 فیصد اضافے سے بڑھ کر 698.1 ارب یوآن ہوگئی۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی تیل کمپنی کا سعودی عرب کی کنگ سعود یونی...

ریاض (شِنہوا)  چین کی تیل کی کمپنی سائنوپیک گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ سعود یونیورسٹی (کے ایس یو) کو ایک ہزار سے زائد کتابیں عطیہ کی ہیں۔

سائنو پیک کے مشرق وسطیٰ کے دفتر کی جانب سے عطیے میں چین کی سماجی و اقتصادی ترقی، تاریخ، ثقافت، فنون لطیفہ، تکنیکی ترقی اور چینی زبان جیسے موضوعات پر مشتمل کتابیں شامل ہیں۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر ژانگ جیان چھن اور کے ایس یو کے نائب صدر یزید الشیخ نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر "سلک روڈ لائبریری چائنیز بک شیلف" کی رونمائی کی۔

ژانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چینی اور سعودی عوام دونوں اپنے اپنے عظیم خوابوں کے لئے عظیم  جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی زبانوں میں مشغول رہنے اور دونوں ممالک کی کتابوں کا بغور مطالعہ  کرنے سے نہ صرف تاریخ اور ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دونوں اطراف کے درمیان قریبی تعلقات اور تفہیم کو بھی فروغ ملتا ہے۔

چین اور جرمنی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ک...

فرینکفرٹ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ چین جرمنی کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید مثبت توانائی پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینکفرٹ میں چین اور جرمنی کے درمیان تیسرے اعلیٰ سطح مالیاتی مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ان مذاکرات کی مشترکہ صدارت  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  اور مذاکرات کے چینی رہنما ہی لی فینگ اور جرمنی کے وفاقی وزیر خزانہ اور مذاکرات کے رہنما کرسچن لنڈنرنے  کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

لنڈنر نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ مالیات اور اقتصادیات کے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور جرمنی۔ چین تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

فریقین نے میکرو اکنامک امور، عالمی اقتصادی گورننس اور چین ۔جرمنی مالیاتی تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعدد امور پر اتفاق رائے حاصل کیا اور باہمی فائدہ مند اور ہمہ جہت نتائج پر پہنچے۔

مکالمے کے دوران ہی لی فینگ  اور لنڈنر نے مشترکہ طور پر چین ۔جرمنی مالیاتی گول میز اجلاس میں شرکت کی۔

چین ، جنوری ۔ اگست کے دوران کمرشل گاڑیوں کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد بڑھ کر 25 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق کوچز کی فروخت میں گزشتہ برس  کی نسبت 23.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرکوں کی فروخت گزشتہ برس کی اس مدت کے مقابلے میں 15.5 فیصد بڑھ گئی۔

چین میں جنوری سے اگست کے دوران کمرشل گاڑیوں کی مقامی سطح پر فروخت گزشتہ برس کی نسبت 13.4 فیصد اضافے سے 20 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی۔

اس مدت میں تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار کمرشل گاڑیاں برآمد کی گئیں جو 2022 کے اسی مدت کے مقابلے میں 31.1 فیصد زائد ہے۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، قومی یادگار کو چین کے قومی دن پر...

اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں واقع پاکستان کی قومی یادگار کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر سرخ رنگ سے روشن کیا گیا۔

اسلام آباد ،  لوگ عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن کی مناسبت سے سرخ رنگ سے روشن کی گئی قومی یادگار کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد، لوگ عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن کی مناسبت سے سرخ رنگ سے روشن کی گئی قومی یادگار کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد ، لوگ عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن کی مناسبت سے سرخ رنگ سے روشن کی گئی قومی یادگار کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد،  ایک شاہراہ پر عوامی جمہوریہ چین کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرارہے ہیں ۔  (شِنہوا)

چین میں قومی دن خوشیوں اور امیدوں کے ساتھ من...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے روز ملک بھر میں لوگ مختلف طریقوں سے لطف اندوز ہوئے۔

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی کاؤنٹی کے لی بو میں سیاح شیاؤ چھی کانگ کے خوبصورت مقام کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے کے ین چھوان میں لوگ ڈرم ٹاور کے قریب تصاویر بنوا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ووئی ماؤنٹین میں جیو چھو ندی میں سیاح بانس کی کشتیوں پر نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو میں ایک خاتون کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِںہوا)

چین، وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں سیاح ڈونگ ہو جھیل کے خوبصورت مقام کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات، کراچی جانے والی کوچ کی ٹکر سے ماں بیٹی...

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے چینوبابا میں کراچی جانے والی کوچ کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پیر کو صبح خاتون اور پانچ سالہ بیٹی اسپتال جانے کے لئے روڈکراس کررہی تھیں کہ اس دوران کراچی جانے والی کوچ نے دونوں کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں ۔ کبل پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاشیں کبل اسپتال منتقل کردی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی دارالحکومت میں پرائیویٹ سکولز کے لیے د...

وفاقی دارالحکومت میں تمام پرائیویٹ سکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دس فیصد غریب بچوں کو ضروری سکالر شپ دیں ،پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزریگیولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کے آرڈر کے تحت وفاق میں دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا مینڈیٹری پارٹ بنا دیا گیا۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزریگیولیٹری اتھارٹی (پیرا)کو حکم دیا تھا کہ دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کو دینی چاہیے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس آرڈر پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔ اب ہر سال پیرا سے رجسٹریشن کروانے کہ لیے پرائیویٹ سکولز پر لازم ہوگا کہ وہ دس فیصد طالب علموں کو نیڈ بیسڈ سکالرشپس دیں۔ نگران وزیر مدد علی سندھی نے کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلیں ہر بچے کی تعلیم ہماری ذمیداری ہے جسے ہم پوری ایمانداری سے پورا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلام ائیرفلائیٹ نے پشاور کے لیے انٹرنیشنل فل...

سلام ائیرفلائیٹ نے پشاور کے لیے انٹرنیشنل فلائیٹ شروع کردیں ،پہلی پرواز پشاور لینڈ کرگئی۔ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابقسلام ائیر فلائیٹ کی پہلی مرتبہ پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ آمد ہوئی ہے سلام ائیر کی مسقط سے پشاور پہلی پرواز صبح 3 بجکر 13 منٹ پر پہنچی۔پشاور پہنچنے پر افتتاحی فلائٹ کو ٹیکسی وے پر فائر ٹینڈرز نے روایتی واٹر سلوٹ پیش کیاسلام ائیر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آپریشنز بھی اسی فلیٹ سے پشاور پہنچے۔اس موقع پر سلام ایئر گروپ اور مینزیز-رائل ائرپورٹ سروسز (ایم-ار اے ایس)کیاعلی عہدیداران موجود تھے سلام ائیر نے ہفتہ میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کو مسقط سے پشاور فلائیٹس شروع کی ہیں۔(ایم-ار اے ایس)اور سلام ایئر کی جانب سے سی آئی پی لانج میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیاتقریب میں ڈپٹی اے پی ایم، ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر (ڈی ٹی ایم)اور ائیرپورٹ سروسز ٹیم نے سول ایویشن کی نمائندگی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ تعلیم کی فری شپ دینے کے لیے اسکولوں کو...

نجی اسکولوں می فری شپ کے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے پر نگراں وزیر اعلی سندھ کے نوٹس کے بعد سندھ حکومت کا محکمہ اسکولز ایجوکیشن حرکت میں آگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے نجی اسکولوں سے 10 فیصد فری شپ کے قانون پر عملدرآمد کی رپورٹ 4 روز میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ یہ ہدایت ایک سرکلر کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز پروفیسر رفعیہ ملاح کے مطابق یہ سرکلر چین آف اسکولز کو بھی جاری کیا گیا ہے اور ان سے بھی 4 روز میں ہی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی شوہر کی سیکورٹی کیلئے اسلام آب...

چئیرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی بی نے جیل میں شوہر کی سیکورٹی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں قیدیوں کو دی گئی سہولت کے برعکس چئیرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ملاوٹ زدہ خوراک میرے شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔انہیں و جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مینار پاکستان جلسے میں صرف نوازشریف ہی خطاب...

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے صرف پارٹی قائد نوازشریف ہی خطاب کریں گے۔ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے قائد نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی پارٹی رہنما خطاب نہیں کرے گا۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ میں پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت کوئی بھی رہنما خطاب نہیں کریگا، قائد ن لیگ کے خطاب سے قبل صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر حاضرین کا شکریہ ادا کریں گے۔سابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بیانیہ دیں گے، صرف نواز شریف کے خطاب کی تجویز چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے دی گئی ہے، مریم نواز کی تجویز سے پارٹی کے بڑوں نے اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے اس سے قبل استقبالی سٹیکرز کو بھی نوازشریف کی تصویر تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں