• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

خاور فرید مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف در...

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اوکاڑہ نعیم شوکت نے خاور فرید مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضے کے الزام میں گرفتار خاور مانیکا کو اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن اوکاڑہ کے جج نعیم شوکت نے خاور مانیکا کی درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں۔ خیال رہے کہ 30 ستمبر کو بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے 8 روز جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی، سماعت جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی اور درخواست کو 2 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کا کیس،م...

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس کی سماعت کی ، ملزمان معیز احمد، مہران یوسف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان را کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے ، فراہم کی گئی معلومات پر مزید تفتیش درکار ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل او سی اے کا چین کے قومی دن پر جشن

لاہور اوورسیز چائنا ایسوسی ایشن((ایل او سی اے) اور انڈرسٹینڈنگ چائنا فورم (یو سی ایف)نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پرجوش تقریب کا انعقاد کیا۔گوادر پرو کے مطابققائم مقام چینی قونصل جنرل لاہور کا کے نے اس موقع پر اظہار خیال کیا اور چین کے قومی دن کے انعقاد پر سب کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کے موقع پر سمندر پار چینی اور ملک بھر کے عوام یقینی طور پر متحد ہو کر چینی قوم کی عظیم بحالی میں ایک اور شاندار باب لکھیں گے۔گوادر پرو کے مطابق ایل او سی اے کے صدر لو نے کہا کہ وسط خزاں فیسٹیول کے رسم و رواج اور سرگرمیاں دوبارہ ملنے کی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں، رسم و رواج کو وراثت میں دینے، اتفاق رائے بڑھانے اور طاقت جمع کرنے، سمندر پار چینیوں کی روایتی چینی ثقافت کی یادداشت کو بیدار کرنے، گروہی شناخت کو بڑھانے اور روایتی چینی ثقافت کو وراثت اور فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کے بعد موسیقی کے پس منظر میں چین کے قومی دن کا کیک کاٹا گیا اور قومی احیا کے لیے چینی روایتی دعاں کا اہتمام کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخل...

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ استدعا کی کہ تحریری جواب کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ موقف اختیار کیا ہے کہ قانون عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے عدالت عظمی کے متوازی نظام قائم کرنے کی کوشش کی۔ آئین میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات واضح ہیں۔ تحریری معروضات میں تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف قانون سازی نہیں رہ سکتی، سپریم کورٹ رولز 1980 کی موجودگی میں قانون نہیں بن سکتا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے حوالے سے عدالت عظمی میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اگر یہ قانون برقرار رہا تو قانون کے نفاذ سے قبل تشکیل کردہ بینچوں کے ذریعے سنائے گئے فیصلوں کو تحفظ مل جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری عامر رحمن کی جانب سے دائر کردہ جواب میں کہا گیا کہ اگر بینچ اب بھی مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں تو ایسے بینچوں کی سینئر ترین 3 ججوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے دوبارہ تشکیل ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران 18 ستمبر کو فل کورٹ کی طرف سے سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا آئینی ترمیم کے برخلاف آرٹیکل 184(3) سے پیدا ہونے والے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق عام قانون سازی کے ذریعے دیا جا سکتا ہے، جس کے جواب میں حکومت نے استدلال کیا ہے کہ اس شق کے تحت عدالت عظمی کا اصل دائرہ اختیار اپنی طرز میں فطری ہوتا ہے اور اسے فوجداری اور دیوانی پہلوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم جلد مری میں اہم شخصیت سے ملاقات کری...

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر حکومت کو تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں، وزیراعظم جلد مری میں اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے، وفاق گلگت بلتستان کی طرح کسی قسم کے نئے سیاسی محاز کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے بیس کیمپ کے اندر بجلی کے بلوں اور اشیائے خورد و نوش میں قیمتوں اضافے کے حوالے سے مظاہرین پر آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے لاٹھی چار تشدد شیلنگ اور اہم شخصیات کو پابند سلاسل کیے جانے کا انتہائی سختی سے نوٹس لیا ہے ،اس سلسلے میں وفاقی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کو متنبہ کیا گیا کیا گیا ہے کہ وفاق گلگت بلتستان کے بعد کسی نے سیاسی محاز کا مکمل نہیں ہو سکتا لہذا طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور جلد سے جلد مذاکرات کے بعد گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائیاس سلسلے میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور کابینہ کے اراکین پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ مظائرین کے ساتھ پرامن مذاکرات کریں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم جلد مری میں اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے جس میں ازاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے وہ انہیں اعتماد میں لیں گے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ائندہ چند روز میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے گا اور حکومتی وزرا اور ممبران کو اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم نے 5روزہ قومی انسداد پولیومہم...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہمستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہمارادینی اور قومی فریضہ ہے، ملک بھر میں انسدادپولیو مہم میں 4کروڑ41لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی،ساڑھے تین لاکھ پولیو ورکرز ملک بھر میں فرائض انجام دیں گے،ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پیر کے روزاسلام آباد میں انسدادپولیو مہم کے آغاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،نگران وزیراعظم نے بچوں کو پولیو سے بچائو قطرے پلائے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا،تقریب میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے جس کا مقصد پاکستان میں مستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادپولیو مہم میں 4کروڑ41لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی،بچوں کو قطرے پلا کر 5روزہ قومی انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہمارادینی اور قومی فریضہ ہے،علمائے کرام اور مکاتب فکر سے گزارش ہے کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انسدادپولیو مہم میں ہماری معاونت کریں،ساڑھے تین لاکھ پولیو ورکرز ملک بھر میں فرائض انجام دیں گے،ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انسداد پولیو مہم کیلئے سب کو ذمہ داری نبھانا ہوگی،انشاء اللہ پولیو کے خلاف ہم یہ جنگ ضرورجیتیں گے،پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی پارٹنر کے ساتھ ملکر لڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جامشورو پاور پلانٹ کو مقامی کوئلے میں تبدیل...

660 میگاواٹ کا جامشورو پاور پلانٹ طویل عرصے سے توانائی پیدا کرنے کے لیے درآمدی کوئلے پر چل رہا ہے حالانکہ جنوب مغربی صوبہ سندھ میں کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ پلانٹ حیدرآباد کے مرکز سے تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر انڈس ہائی وے پر جامشوروسے پانچ کلومیٹر شمال مغرب میں موہڑہ جبل میں واقع ہے۔پاکستان کو بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن کی زیادہ قیمت کا سامنا ہے اور اسے بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن سے زیادہ مقامی ایندھن استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے اس سپرکرٹیکل پاور پلانٹ کے ذریعے استعمال ہونے والے درآمدی ایندھن کو اگلے 30 سالوں کے لیے مقامی تھر کے کوئلے سے تبدیل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے 545 ملین ڈالر کی مالی اعانت سے چلنے والا پاور پلانٹ ڈالر کی کمی کے باعث درآمدی کوئلے کی قلت کے باعث گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام تعطل کا شکار تھا۔ ایشیا پاک انویسٹمنٹ کے سربراہ شہریار چشتی نے کہا کہ پلانٹ کو تبدیل کرنے کی تجویز پہلے ہی حکومت کی میز پر ہے اور وہ پر امید ہیں کہ حکومت کسی بھی وقت اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے گرین سگنل دے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر حکومت ان کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دے دیتی ہے تو پلانٹ اگلے سال ستمبر تک مقامی تھر کوئلے سے اپنا تجارتی آپریشن شروع کر دے گا۔یہ پلانٹ ہر سال تقریبا 5 بلین یونٹ پیدا کرے گا اور پاکستان کے تجارتی مرکز اور ریونیو انجن کراچی میں بجلی کی فراہمی کو تقویت دے گا۔ ایشیا پاک جو کہ تھر بلاک1 اور کے ای کے شیئر ہولڈرز میں سے ایک ہے نے منصوبے کی تبدیلی کے لیے فنانسنگ کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترمیمی منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی جو منصوبے کی کل لاگت کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔پلانٹ کی روزانہ کوئلے کی مانگ تھر کول بلاک1 سے تقریبا 8,000 ٹن یا تقریبا 250 ٹرک یومیہ ہے۔ تھر کے کوئلے کی کانیں سپلائی کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں۔ تھر مائن سائٹ سے چھور تک 100 کلومیٹر کا ریل لنک بھی تیار کیا جائے گاجبکہ چھور سے جامشورو پلانٹ تک ریل ٹریک پہلے سے ہی برقرار ہے۔چھور سے مائن سائٹ ریل لنک بہت اہم ہے اور سندھ حکومت پہلے ہی وفاق کو آگاہ کر چکی ہے کہ وہ اس منصوبے کی مالی معاونت کرے گی۔ مشرق وسطی کے کچھ سرمایہ کاروں نے بھی اس ٹریک کی مالی اعانت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تحقیق کے مطابق بجلی کی شدید قلت نے معاشی ترقی کو درہم برہم کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ برسوں میں سماجی بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔قلت کو دور کرنے کے لیے ملک کو سستی، قابل اعتماد بیس لوڈ بجلی کی ضرورت ہے۔ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس بہت سے ممالک میں محفوظ، سستی بیس لوڈ پاور فراہم کرتے ہیں۔ اس منصوبے میں کوئلے سے چلنے والی سپرکریٹیکل پاور جنریشن متعارف کرائی گئی ہے جو پاکستان کے لیے بہترین دستیاب ٹیکنالوجی ہے۔ پاکستان لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی لاگت کو کم کرنے کے لیے تمام آپشنز تلاش کر رہا ہے لیکن سستی، قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے لیے اس کے پاس درمیانی مدت کے چند اختیارات ہیں۔ملک بیس لوڈ پاور پلانٹس کے لیے بنیادی ایندھن کے طور پر قدرتی گیس پر انحصار کرتا تھالیکن اس کے گیس کے ذخائر میں کمی آرہی ہے۔ اس سے ملک کو بجلی کی پیداوار کے لیے زیادہ مہنگا درآمدی ایندھن کا تیل استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جس سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور گھریلو اور معیشت متاثر ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضرورت سے زیادہ سرکاری قرضے انٹربینک لیکویڈیٹ...

مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں سخت لیکویڈیٹی حالات کی وجہ سے انٹربینک منی مارکیٹ کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی قرضوں میں خاطر خواہ اضافے نے صورتحال کو مزید خراب کر دیاجس سے ان کی لیکویڈیٹی کی ضروریات پر اہم مطالبات سامنے آئے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ کے چیف اکانومسٹ علی کمال نے کہا کہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کے مسلسل سخت حالات کی روشنی میں اس کے مضمرات کا جائزہ لینا بہت ضروری تھا۔ یہ صورتحال پاکستان کے وسیع تر معاشی منظر نامے کے لیے ہے۔موجودہ منظر نامے کا پچھلے سال کی اسی مدت سے موازنہ کریں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی ہے۔ سست ڈپازٹ متحرک ہونا لیکویڈیٹی میں اس مستقل تنگی کا ایک اہم عنصر رہا ہے۔ کمرشل بینکوں نے لیکویڈیٹی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کی ہے، اس طرح مارکیٹ میں چیلنجز کو بڑھاوا دیا ہے۔بڑھتے ہوئے لیکویڈیٹی دبا وسے نمٹنے کے لیے مرکزی بینک نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایک اہم قدم اس کے اوپن مارکیٹ آپریشنز انجیکشن کو بڑھانا ہے۔ اس حکمت عملی سے یہ اوسط 1,983.7 بلین روپے سے بڑھ کر جائزہ کی مدت کے دوران متاثر کن 4,887.5 بلین روپے تک پہنچ گیا۔مزید برآں مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کے دبا وکو کم کرنے کی کوشش میں سٹیٹ بنک نے جولائی تا دسمبر کی مدت کے دوران 22 طویل مدتی او یم او انجیکشن لگائے۔

ان میں 60 دن، 63 دن، 70 دن، 73 دن اور 74 دن کی مدت کے ساتھ نیلامی شامل ہے جس سے انٹربینک کرنسی مارکیٹ کو انتہائی ضروری ریلیف ملتا ہے۔سہ ماہی بنیادوں پر، مالی سال 23-23 کی سہ ماہی کے دوران لیکویڈیٹی کے حالات خاص طور پر سخت ہوئے۔ یہ سختی نجی شعبے کی طرف سے قرضے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور حکومت کی مالی اعانت کے لیے شیڈول بینکوں پر بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے ہوئی۔ مرکزی بینک سے قرض لینے کی عدم موجودگی کے ساتھ، شیڈول بینکوں نے ان لیکویڈیٹی چیلنجز کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔علی نے کہا کہ انٹربینک منی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی مسلسل سخت صورتحال تشویش کا باعث ہے کیونکہ یہ مالیاتی نظام کے مجموعی استحکام کو متاثر کر سکتی ہے اور اقتصادی ترقی کو روک سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا اپنی مالیاتی ضروریات کے لیے شیڈول بینکوں پر انحصار، جس کے ساتھ ساتھ ڈپازٹ کی سست شرح نمونے ایک نازک صورت حال پیدا کر دی ہے جو کہ لیکویڈیٹی کے ہموار بہا وکو یقینی بنانے کے لیے قریبی نگرانی اور فیصلہ کن اقدامات کی ضمانت دیتا ہے۔میرا ماننا ہے کہ حکومت کے فنانسنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے اور فنڈز اکٹھا کرنے کے متبادل طریقے تلاش کرنے پر غور کیا جانا چاہیے۔ شیڈول بینکوں پر انحصار کو کم کرنا نجی شعبے کے لیے لیکویڈیٹی کو آزاد کر سکتا ہے اور ہجوم کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔مزید برآں، مالی خواندگی کی مہموں اور بچت کرنے والوں کے لیے مراعات کے ذریعے ڈپازٹ کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹھوس کوشش ڈپازٹ کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں کپاس کی کاشت والے علاقوں میں سفید...

پنجاب میں کپاس کی کاشت کرنے والے علاقوں میں سفید مکھی کے حملے نے کافی نقصان پہنچایا ہے جس سے حکومتی سطح پر خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے کیونکہ رواں سال کا ہدف 8.3 ملین گانٹھوں پر رکھا گیا ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کپاس کی پٹی میں درجہ حرارت میں اچانک اضافے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سفید مکھی کے حملے نے فی ایکڑ پیداوار میں غیر معمولی کمی کا خدشہ پیدا کر دیا ہے جو کہ عام توقعات کے برعکس ہے۔ اس عنصر کی وجہ سے اس سال بھی لنٹ کی پیداوار کا ہدف حاصل نہیں ہو سکتا۔سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے سائنٹیفک آفیسر محمد اکبر نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے علاقے سب سے زیادہ متاثر بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں اور جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ریکارڈ کمی بھی بتائی جا رہی ہے۔ اس حملے سے نہ صرف ملکی کپاس کی پیداوار متاثر ہو گی بلکہ فصل کے معیار پر بھی اثر پڑے گاجس سے کپاس کی درآمدات بڑھ سکتی ہیں اور ملک کے محدود زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید تنا وآ سکتا ہے۔اس سال 10 ملین کپاس کی گانٹھوں کی ریکارڈ پیداوار متوقع تھی کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 2023-24 کو کپاس کا سال قرار دیا تھا۔ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق سفید مکھیاں اکثر ملحقہ کھیتوں میں پناہ لیتی ہیں جس کی وجہ سے کیڑے مار دوا کا جامع چھڑکاو ضروری ہوتا ہے۔سفید مکھیوں اور میلی بگ کے پھیلنے کی وجہ زیادہ درجہ حرارت اور ناکافی پانی ہے۔ سفید مکھی کا لاروا بلند درجہ حرارت کی وجہ سے وقت سے پہلے پختہ ہو جاتا ہے جو کیڑے مار ادویات کے بروقت استعمال میں رکاوٹ ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب کی پیسٹ مینجمنٹ ٹیمیں اب کلسٹر سپرے کا استعمال کر رہی ہیںکیونکہ ان کا اندازہ ہے کہ کھڑی فصل کا تقریبا 50 فیصد پہلے ہی متاثر ہو چکا ہے۔سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر صغیر احمد کے مطابق سفید مکھی کا حملہ حد سے تجاوز کر گیا ہے جس نے فی پتی تقریبا 100 کیڑے دیکھے ہیں۔ اس پر غور کیا جائے تو نصف سے زیادہ فصل پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ پنجاب کو اس سال کپاس کی 8.3 ملین گانٹھ کی پیداوار کے ہدف کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کیڑے مار ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے کاشتکاروں نے بروقت کیڑوں پر قابو پانے میں چیلنجوں کی اطلاع دی جس سے مٹی کے درجہ حرارت کو کم کرنے اور کیڑوں کے حملوں کو روکنے کے لیے ٹیوب ویلوں کو چلانا مشکل ہو گیا۔ کپاس کی آمد میں 50فیصدکمی اور پیداوار میں 15فیصدکمی کے ساتھ کاٹن جننگ کمپنیاں بھی اثرات محسوس کرتی ہیں۔ کیڑوں کے حملے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد عبوری وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیکریٹری زراعت افتخار سہو اور دیگر اعلی حکام کو علاقے میں بھیج دیا ہے۔اگرچہ سفید مکھی کے حملے سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ڈرون اور پاور اسپریئر آپریشنز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں نمایاں رقبہ کا احاطہ کیا گیا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا 20فیصدفصل کی پیداوار والے علاقے تباہ ہو چکے ہیںجب کہ بقیہ ہلکے حملے کی زد میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی کی ماڑی فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے گیس کی...

پٹرولیم ڈویژن نے ماڑی فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت 580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور فیول اسٹاک کے لیے 1580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی تجویز کی دیدی،وزیر پیٹرولیم محمد علی نے فرٹیلائزر انڈسٹری کی فیڈ گیس کی قیمتوں میں سبسڈی کے بجائے 1260 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی صنعتی شرح کے برابر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اگر نئی تجویز پر عمل درآمد ہوتا ہے تو یوریا کی قیمت میں 800 روپے فی بوری کا اضافہ ہوگا جو 3800 روپے سے بڑھ کر 4600 روپے فی بوری ہوجائے گا جبکہ یوریا کی درآمدی قیمت 7700 روپے فی بوری ہوگی۔ ذرائع نے وزیر پیٹرولیم کے حوالے سے اپنے مسودے میں دعوی کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے 90 ارب روپے کی بچت ہوگی جو صوبوں کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو منتقل کی جاسکتی ہے۔ تاہم فرٹیلائزر انڈسٹری کا خیال ہے کہ سبسڈی کی فراہمی کا طریقہ کار وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اختیار ہے نہ کہ پیٹرولیم ڈویژن کا کیونکہ ماضی میں ایسی اسکیموں کا فرٹیلائزر ڈیلرز نے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا تھا، جنہوں نے بغیر کوئی ٹیکس ادا کیے تقریبا 60 ارب روپے حاصل کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق ا ملک میں 10 فرٹیلائزر پلانٹس ہیں جن میں سے 6 پلانٹس کو ماڑی کے نیٹ ورک سے گیس فراہم کی جاتی ہے جبکہ 4 پلانٹس کو سوئی نیٹ ورک کے ذریعے گیس فراہم کی جاتی ہے۔ ماری میں قائم چھ پلانٹس کے گیس سپلائی ایگریمنٹ (جی ایس اے) جون 2024 تک قابل عمل ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) اپنے مختلف قدرتی گیس ذخائر (یعنی ایچ آر ایل، گورو-بی اور ایس ایم ایل / ایس یو ایل) سے پیدا ہونے والی گیس کے لئے حکومت کے ساتھ متعلقہ معاہدوں کے مطابق ویل ہیڈ گیس کی قیمتیں حاصل کرنے کی حقدار ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری آرڈیننس 2002 کے سیکشن 6 (2) (ڈبلیو) اور نیچرل گیس (ویل ہیڈ پرائس) ریگولیشنز، 2009 کے سیکشن 6 (2) (ڈبلیو) کے تحت اوگرا کی جانب سے ماڑی فیلڈ ویل ہیڈ گیس کی قیمتوں کا تعین اور نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ا اس طرح طے شدہ قیمتوں کا انحصار حکومت کے ساتھ ایم پی سی ایل کے معاہدے کے مطابق خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں اور روپے اور ڈالر کی قابل اطلاق شرح تبادلہ کے مطابق پچھلے چھ ماہ میں درآمدات کی گئی خام تیل کی قیمتوں پر ہے۔

وفاقی حکومت کو اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 7 (1) اور سیکشن 8 (3) کے تحت صارفین کو گیس کی قیمتوں کے حوالے سے مشورہ دینے کا اختیار حاصل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ا وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2023 سے ایس ایس جی سی ایل اور ایس این جی پی ایل پر فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت میں ترمیم کی ہے۔ تاہم اوگرا کے 23 اکتوبر 2020 کے نوٹیفکیشن کے بعد سے ایم پی سی ایل پر فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت پر نظر ثانی نہیں کی جا سکی تھی جس کے تحت گیس کی فروخت کی قیمت فیڈ اسٹاک کے لیے 302 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور فیول اسٹاک کے لیے 1023 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا کی جانب سے نوٹیفائیڈ گیس کی فروخت کی قیمتیں ایم پی سی ایل کی محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں جس کے نتیجے میں منفی فرق پیدا ہو رہا ہے۔ جنوری سے جون 2023 کے دوران اس منفی فرق مارجن کے مالی اثرات کا تخمینہ 4.26 ارب روپے ہے۔ ماڑی گیس فیلڈز کے لیے مقررہ قیمت کا تعین اوگرا کی جانب سے حکومت کی جانب سے منظور کردہ دو سطحی قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے۔پرٹائر 1 کے مطابق بینچ مارک پروڈکشن 525 ایم ایم سی ایف ڈی، ویل ہیڈ قیمت 545 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ایکسائز ڈیوٹی 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، مقررہ قیمت 555 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ ٹیئر ٹو، اضافی پیداوار 115 ایم ایم سی ایف ڈی، ویل ہیڈ قیمت 1686 روپے، ایکسائز ڈیوٹی 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، مقررہ قیمت 1696 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو۔ گوادر پرو کے مطابق ا پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ماڑی فیلڈ کی بڑھتی ہوئی پیداوار میں سے اینگرو اولڈ پلانٹ اور پاک عرب فرٹیلائزر پلانٹ کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی 2012 پر مبنی ہے جس کی مکمل وصولی کی جا رہی ہے۔ فوجی فرٹیلائزر پلانٹ 1، 2 اور ایل اور فاطمہ فرٹیلائزر ہیں۔ تاہم، بینچ مارک پیداوار کے تحت فیڈ اسٹاک اور فیول اسٹاک کے لئے بالترتیب 302 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور 1،023 روپے / ایم ایم بی ٹی یو کی فروخت قیمت وصول کی جارہی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگر کھاد کی قیمت فروخت پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو مالی سال 2023-24 کے لیے فرٹیلائزر سیکٹر کی جانب سے موجودہ فروخت کی قیمتوں کے ساتھ سالانہ خالص منفی فرق مارجن کا تخمینہ 16.77 ارب روپے سے زیادہ ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق ا صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر کابینہ کی ای سی سی نے 15 مارچ 2023 کو بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو گیس الاٹمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر کی قیمتوں سے متعلق سفارشات ای سی سی کو پیش کرے گی۔ کمیٹی نے مختلف اجلاس منعقد کیے اور اپنی رپورٹ ای سی سی کو پیش کی۔ ای سی سی نے 08 اگست 2023 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں رپورٹ کی اصولی منظوری دے دی تھی جس میں وزارت صنعت و پیداوار، پاور ڈویژن اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے لیے رپورٹ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجنے اور حتمی قابل عمل سمری ای سی سی کے سامنے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ گوادر پرو کے مطابق ا اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کی گئی ہے اور یہ معاملہ مقررہ وقت پر ای سی سی کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ تاہم ، یہ عمل بڑی حد تک اصلاحی ہے اور اس کے لئے تفصیلی غور و خوض اور تجزیہ کی ضرورت ہوسکتی ہے جبکہ ماری کے لئے صارفین کی قیمت کا تعین ایک باقاعدہ قانونی ضرورت ہے ، جس کے سنگین مالی مضمرات ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ا موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ یکم اکتوبر 2023 سے یا ای سی سی کی منظوری کی تاریخ سے ماڑی کے فرٹیلائزر پلانٹس کے لئے گیس کی فروخت کی قیمت فیڈ اسٹاک کے لئے 580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور فیول اسٹاک کے لئے 1580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جاسکتی ہے۔ قیمتوں کے نتیجے میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج مثبت ہوگا۔ تاہم پالیسی 2012 کی قیمتوں کی ترغیب کے حقدار ماری کے گیس کے حجم کی قیمت پیٹرولیم پالیسی 2012 کے مطابق برقرار رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو،چرچ کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک ، 40...

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی میکسیکو میں جتماع کے دوران ایک چرچ کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر کم از کم 9 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں رات گئے تک ملبے سے زندہ بچ جانے والوں اور زخمیوں کی تلاش میں مصروف رہیں ۔ تامولیپاس ریاستی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت چرچ میں تقریبا 100 لوگ موجود تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ میکسیکن کونسل آف بشپس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کہا گیا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے اور زخمی افراد کے لئے دعاگو ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بشپ کے ڈاسیز نے کہا کہ اس وقت ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے ضروری کام کیا جا رہا ہے، آج ہم ایک بہت مشکل لمحے سے گزر رہے ہیں، ہم ان لوگوں کے دردناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو وہاں موجود تھے۔ ڈاسیز نے تقریبا 50 افراد کی فہرست بھی جاری کی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا جن میں ایک چار ماہ کا بچہ، پانچ سال کے تین بچے اور دو نو سال کے بچے شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرس میں سکھ برادری کا بھارتی دہشتگردی کے خل...

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سکھ برادری کے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پیرس میں بھی سکھ برادری نے بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ پیرس میں ہونے والے احتجاج کے شرکا نے کینیڈین وزیراعظم کے مقف کی تائید اور بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ سکھ رہنماں نے کہا پہلے ہمارے بھارتی دہشتگردی سے متعلق مقف کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا مگر اب تو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بھارت کی عالمی دہشتگردی کی تصدیق کر دی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں بھارت پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، اس کے بعد مغربی طاقتیں بھی سکھوں کی حمایت میں آگئی ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ایک عرصے سے سکھوں کو دہشتگرد کہنے والی مودی سرکار کا اپنا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ کو دو نقاب پوش مسلح افراد نے جون 2023 کے وسط میں وینکوور سے تقریبا 30 کلومیٹر دور سرے نامی شہر میں واقع گرو نانک سکھ گرودوارے کی کار پارکنگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وہ کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں ایک ممتاز سکھ رہنما تھے جبکہ ان کا تعلق انڈین ریاست پنجاب کے جالندھر ضلع کے گاں بھرا سنگھ پورہ سے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر، پولیس ہیڈ کوارٹرمیں آگ لگنے سے 38 افراد...

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں پیر کی صبح ایک پولیس سٹیشن میں آگ لگنے سے 38 افراد زخمی ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق مقامی وقت کیمطابق تقریبا 3 بجے لگنے والی آگ پر تقریبا 5 بج کر 20 منٹ پرقابو پایا گیا جبکہ وزارت صحت نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ میں کم ازکم 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 12 افراد کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 26 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی سول ڈیفنس حکام کے مطابق عمارت کے کچھ حصے آگ کی زد میں آ گئے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ رپورٹس کے مطابق جان لیوا آگ مصر میں ایک عام خطرہ ہے جہاں بہت سی عمارتیں خستہ حال اور ناقص دیکھ بھال کا شکار ہیں۔ اگست 2022 میں قاہرہ کے ایک چرچ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک کے انفراسٹرکچر اور فائر بریگیڈ کے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل مارچ 2021 میں قاہرہ کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2020 میں دو ہسپتالوں میں آگ لگنے سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہر صورت یوکرین کے لیے امریکہ کی مدد جاری رہے...

امریکی صدر جو بائیڈن نے اتحادیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت یوکرین کے لیے امریکہ کی مدد جاری رہے گی ، کانگریس کھیلنا بند کردے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں ریمارکس دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ جلد سے جلد امدادی پیکج پر بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت ہے لیکن زیادہ نہیں ، ہم کسی بھی صورت میں یوکرین کے لیے امریکہ کی حمایت کو روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی اکثریت یوکرین کی مدد کرنے کی حمایت کرتے ہیں ، کانگریس کھیلنا بند کرے اور امداد کے اس عمل کو آگے بڑھنے دے ۔ بہت سے قانون ساز اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کانگریس میں یوکرین کی مدد کے لیے منظوری حاصل کرنا جنگ طویل ہونے کے ساتھ مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے یوکرین کو اضافی امدادکی فراہمی کیلئے قانون سازی پر غور کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میک کارتھی نے سی بی ایس کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جن ہتھیاروں کی ضرورت ہے وہ ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان کی ترجیح امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کی سکیورٹی ہے۔ حکومت کو چلانے کے لیے یوکرین کی امداد میں کٹوتی کرکے کیون میک کارتھی نے سینٹ کے ایک اور پیکج کے لیے بھی راستہ بند کر دیا ہے جس کے تحت یوکرین کو چھ ارب ڈالر کی رقم ملنا تھی۔ اب صدر بائیڈن امریکی اتحادیوں کو یقین دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ یوکرین کو مزید امدادی رقم فراہم کریں گے۔ غیرملکی اتحادیوں نے امداد کی فراہمی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر مزید 1.24 روپے سستا ، 286.50 کا ہو گیا

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 393 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 625 پر آ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ ا...

پنجاب میں کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا،پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا اضافی چاول ایکسپورٹ کرے گا۔ پنجاب حکومت نے کپاس کے بعد چاول کی فصل میں بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا، رواں سال ماضی کی نسبت 125 فیصد کپاس کی گانٹھیں زیادہ حاصل ہوں گی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چاول کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی، نگران وزیراعلی نے کپاس کے نرخ کے استحکام اور اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب سے گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا تھا، رواں برس چاول کی ایکسپورٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ہوگا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونا فی تولہ ایک ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاک...

سونے کی قیمتوں میں فی تولہ ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔ پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 2 ہزار روپے فی تولہ رہی۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔ کم مقدار میں سونا خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 173,182 ، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158,751 روپے ہے۔ 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ ، 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف ایک ہزار 90 درخو...

سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک ہزار 90 درخواستوں کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے مہلت مانگی جسے چیف جسٹس نے مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں تیاری کرنے کی تنبیہ کی۔ اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں، وہ خوددلائل دیناچاہتے ہیں، عدالت کچھ مہلت دے دے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ خود لکھ کرکہہ دیں کہ عامر رحمان نا اہل ہے، دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے، ہم تو عامر رحمان کو نااہل کہنے کی گستاخی نہیں کرسکتے، میں تو سمجھتا ہوں عامر رحمان قابل وکیل ہیں اورکیس میں خود دلائل دے سکتے ہیں، اتنے سارے وکلا موجود ہیں، کیس کو ساڑھے 11 بجے وقفے کے بعد سنیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر ہے، 16 اکتوبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے اور اس روز ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی جائے گی، تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کا عالمی دن ”ورلڈ اینیمل ڈے“ 4اکتوبر  کو منایا جائے گا۔ملک بھر میں ڈیری فارمز،مویشی پال اداروں اور حیوانات کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین جانوروں کے افزائش اور دیکھ بھال کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن (آج)منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن پیرکو منایا  گیا  اس سلسلہ میں   ملک کے بڑے شہروں میں واکس،سمینارز،مذاکروں کا اہتمام بھی کیا گیا جن  سے مقررین نے خطاب کیا عالمی عدم تشدد کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر کی143 رکن ممالک میں منایا  گیا  الیکٹرانک میڈیا پروگرا مز نشر اورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن 5اکتوبر...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن”ورلڈ ٹیچرز ڈے“5اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے   ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہونگی۔ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں،جہانیاں میں بھی یوم اساتذہ کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔”یونیسکو“کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،غلط کام سے انکار پر بہن اور بھانجی پر...

 سرجانی ٹاون گلشن نور میں 3 سالہ بچی کو قتل اور اس کی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطا بق 4 روز قبل سرجانی ٹاون گلشن نور میں فائرنگ سے 3سالہ بچی جنت جاں بحق اور اس کی ماں میرب زخمی ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خاتون کا بھائی اور بہنوئی شامل ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان میرب کو زبردستی غلط کام کرنے پر مجبور کررہے تھے، ملزمان نے فحاشی کے اڈے سے ایڈوانس رقم بھی وصول کی تھی، میرب کے انکار پر اس کے بھائی اور بہنوئی نے اس پر اور اس کی بیٹی پر گولیاں چلائیں، دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورپہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں،  ملزمان نے خود کو بچانے کے لیے واقعہ کے روز معاملہ ذاتی جھگڑا قرار دیا تھا۔ میرب کا کہنا ہے کہ میری والدہ، بھائی اور بہنوئی مجھے غلط کام پر مجبور کررہے تھے، میرے انکار پر وہ مجھے تشدد کرتے تھے، واقعہ کے روز میں گھر چھوڑ کر جارہی تھی،گھر سے نکلی تو مجھ پر اور میری 3سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو...

 بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں کیس کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر ایک ہزار90 درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں ہے وہ خود دلائل دینا چاہتے ہیں لہذا عدالت کچھ مہلت دے دے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ اگر تو آپ خود لکھ کر کہہ دیں کہ عامر رحمان نااہل ہے دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے لیکن ہم تو عامر رحمان کو نااہل کہنے کی گستاخی نہیں کر سکتے، میں تو سمجھتا ہوں کہ عامر رحمان ایک قابل وکیل ہیں اور کیس میں خود دلائل دے سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اتنے سارے وکلا موجود ہیں، کیس کو ساڑھے 11 بجے وقفے کے بعد سنیں گے، بجلی کی قیمتوں سے متعلق کیسز کا ڈھیر لگا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سعودی عر...

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعات پر سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متعدد یورپی ممالک میں اس طرح کے وقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے سوئیڈش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے اس طرح کے وقعات کی فوری روک تھام کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو اجازت نامے جاری نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیراعظم کوعلاج کیل...

بنگلا دیش کی حکومت نے 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے رو ک دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما 78 سالہ خالدہ ضیا جگر، سانس لینے میں دشواری اور ذیابیطس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔ خالدہ ضیا کو دل، جوڑوں اور گھٹنے میں تکلیف کا عارضہ بھی ہے۔ خالدہ ضیا کی بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے2 دفعہ ملک کی وزیراعظم رہنے والی سیاسی رہنما کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور خالدہ ضیا ایک دوسرے کی سخت سیاسی حریف ہیں اور دونوں 4 دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں بنگلا دیش کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو2008 میں کرپشن کے الزام میں 17 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ گھر پر نظر بند ہونے سے قبل انہوں نے 2 سال جیل میں گزارے۔ خالدہ ضیا نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے س...

کراچی میں بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر پلازہ کے قریب پیش آیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے غلام فرید کو کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچلاک،ٹریفک حادثے ایک ہی خاندان کے چار افراد...

کچلاک کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی شخص ایک خاندان کے ہیں، زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے درمیان حادثہ  پیر کو صبح کے وقت پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی، کراچی کی ترقی...

 کراچی کی ترقی کا عمل رک گیا، نئی ترقیاتی اسکیموں پر عائد پابندی کے باعث اربوں لاگت کی246 بڑی ترقیاتی اسکیمیں رل گئیں۔ صوبائی اے ڈی پی کی مالی سال2023-24 کی246 میں سے208 اسکیمیں منظوری سے قبل ہی التوا کا شکار اور منجمد ہوکر رہ گئیں، ترقیاتی منصوبوں میں بلدیہ عظمی کراچی، ادارہ فراہمی ونکاسی آب اورلیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں، مالی سال کے4 ماہ گزر جانے اور الیکشن کمیشن کی عائد پابندی کے باعث نگران حکومت کی جانب سے اسکیموں کی منظوری کیلیے کوئی اقدامات اور پیش رفت نہ ہوسکی۔ نجی ٹی وی  کے مطابق  مالی سال 2023-24  کیلیے صوبائی اے ڈی پی کی کراچی کیلیے مختص کی گئیں 246 بڑی ترقیاتی اسکیموں میں سے صرف 38 اسکیموں کی15 اگست 2023 سے قبل منظوری ہوسکی تھی تاہم مذکورہ کاموں کی ٹینڈرنگ کاعمل نہ ہونے کے باعث یہ اسکیمیں بھی فائلوں تک محدود ہیں، جبکہ بقیہ208 اسکیموں کی محکمہ بلدیات سندھ کو پی سی ون تک نہیں بھیجی گئیں جس کے باعث ان اسکیموں کا مستقبل سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔  الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث مذکورہ تمام اسکیموں پر کام بند پڑا ہوا ہے اور کراچی کی ترقی کے246 بڑے ترقیاتی منصوبے التواکا شکار اور منجمد ہوکر رہ گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 اگست سے پہلے تک منظور اور کام ایوارڈ کئے جانیوالے منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نئی اسکیموں کیلیے الیکشن کمیشن سے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔ 246 اسکیموں میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KDA)کی42،کراچی میٹرپولیٹن کارپوریشن (KMC) کی 164،ادارہ فراہمی ونکاسی آب (KWSC) کی5،لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA) کی 29،پی ڈی لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کی 1 جبکہ کراچی کے25 دیگر ٹانز کو نظر انداز کرکے صرف چنیسر ٹاون کو منتقل کی گئیں 5 ترقیاتی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلا...

وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو فرارہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ ڈاکوں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل کورکنے کااشارہ کیا۔ موٹرسائیکل پرسوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی۔ترجمان نے مذید کہاہے کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہواجبکہ دوملزمان فرارہوگئے ہیں۔مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں کی منظ...

  جناح ہاوس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی خواتین کارکنوں صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پراسکیوشن نے ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں حقائق کے برعکس منظور ہوئیں۔ پراسکیوشن نے استدعا کی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے وقت پراسیکیوشن کے مقف کو سنا نہیں، لہذا عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپر...

پرویز الہی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔  پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، پرویز الہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ واضح رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، وکلا نے مقدمہ کے اندراج پر سیشن کورٹ...

وکلا نے مقدمہ کے اندراج پر سیشن کورٹ میں ایک بار پھر تالہ بندی کر دی۔ پیر کو  تھانہ اسلام پورہ میں وکلا پر مقدمے کے اندراج پر وکلا نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے، سیشن کورٹ میں پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ تالہ بندی کے باعث عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہوگئے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، ہم قانون کی پاسداری کیلئے انتہائی اقدام بھی اٹھائیں گے۔ بعدازاں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کے حکم کے بعد سیشن کورٹ کے تمام دروازے کھول دیئے گئے، سیشن کورٹ میں کام معمول کے مطابق شروع ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیراطلاعات اور نگراں وزیرداخلہ کی ملا...

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات آمد پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں دونوں وزرا نے حالیہ بم دھماکوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے نگراں حکومت کی الیکشن کمیشن سے معاونت سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نگراں وفاقی وزرا نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔ اس موقع پرمرتضی سولنگی  نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمارا فرض ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبے کی سائٹ پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ کی جائے، منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا، گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ، کیولری گرانڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ نگران وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیض آباد دھرنا کیس، ایم کیو ایم پاکستان کا ن...

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایم کیو ایم درخواست واپس لینے کیلئے آج سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ وکیل ایم اکیو ایم عرفان قادر کا کہنا ہے کہ میرے مکل نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا کہا ہے، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 28 ستمبرکی سماعت میں وکیل کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا تھا۔  یاد رہے کہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جبکہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیہ فیکٹری کیس،سندھ ہائی کورٹ کا تمام مفرو...

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور اکاونٹس بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں کوئی سیاسی حکومت نہیں ہے، ملزمان کی گرفتاری پر کوئی ایم این اے ایم پی اے مداخلت نہیں کرے گا،صرف لاڑکانہ ڈویژن میں 23 ہزار مفرور ملزمان ہیں تو ڈی آئی جی لاڑکانہ کیا کررہے ہیں؟، بیشتر کیسز میں مفرور ملزمان کے نام، پتے، ولدیت درست درج نہیں ہوتی ہے، منشیات کے کیسز میں تو صرف ملزم کا نام ہوتا ہے، وہی اگر انتظامی معاملات بہتر کر لیے جائیں تو جرائم میں کمی آسکتی ہے، لاڑکانہ ڈویژن میں اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کا مفرور ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس میں حماد صدیقی سمیت دیگر مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر سماعت ہوئی، آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار عدالت میں پیش ہوئے اور مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 50 ہزار 58 ملزمان مفرور ہیں، لاڑکانہ ڈویژن میں مفرور ملزمان کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہے۔

عدالت نے مفرور ملزمان کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزمان کو نہ پکڑنا بھی جرم ہے۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو مفرور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا اور تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور اکاونٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت صوبے میں کوئی سیاسی حکومت نہیں ہے، ملزمان کی گرفتاری پر کوئی ایم این اے ایم پی اے مداخلت نہیں کرے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اتنی بڑی تعداد میں مفرور ملزمان کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صرف لاڑکانہ ڈویژن میں 23 ہزار مفرور ملزمان ہیں تو ڈی آئی جی لاڑکانہ کیا کررہے ہیں؟ آئی جی سندھ نے موقف پیش کیا کہ میں نے 40 دن پہلے چارج لیا ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ کو بھی حال ہی میں تعینات کیا گیا ہے۔

عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی ایس او پی، کوئی میکنزم تو ہوگا، مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا آپ کی کی ذمہ داری ہے، ہم کسی اور آئی جی کا انتظار نہیں کریں گے۔،جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ بیشتر کیسز میں مفرور ملزمان کے نام، پتے، ولدیت درست درج نہیں ہوتی ہے، منشیات کے کیسز میں تو صرف ملزم کا نام ہوتا ہے، وہی اگر انتظامی معاملات بہتر کر لیے جائیں تو جرائم میں کمی آسکتی ہے، لاڑکانہ ڈویژن میں اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کا مفرور ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ قبائلی اور دور دراز علاقے ہیں جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں ملزمان مفرور ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں نگران حکومت سے بھی توقع ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری میں معاونت کرے گی، آئی جی سندھ نے کہا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ عدالت نے صوبے بھر کے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ، بینک اکانٹس اور پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ طلب کر لی جبکہ چیئرمین نادرا، وزارت داخلہ و خارجہ، اور سٹیٹ بینک سے 23 اکتوبر تک رپورٹ طلب کر لی۔ نادرا نے کیس کی سماعت کے دوران ہی عدالت میں مفرور ملزم حماد، خرم نثار اور تقی حیدر شاہ سے متعلق رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ تینوں مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تینوں مفرور ملزمان کے بینک اکانٹس بلاک کرنے کے لیے تمام بینکس کو سرکلر جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر وزارت خارجہ کراچی کیمپ آفس نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ تینوں مفرور ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ مجاز اتھارٹی ہے۔ عدالت نے وزارت خارجہ کی جانب سے تینوں مفرور ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک تینوں مفرور ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کریں ورنہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوں۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملزم تقی حیدر شاہ دبئی میں ہے اس سلسلے میں وزارت خارجہ یو اے ای حکام سے رابطے میں ہے، 27 ستمبر کو یو اے ای کے اعتراضات ختم کردئیے ہیں اب یو اے ای کے جواب کا انتظار ہے، تقی حیدر شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔ نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار سوئیڈیش نیشنل ہے، ہم نے ملزم سے متعلق سوئیڈش حکومت سے قانونی معاونت مانگی ہے۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اق...

 ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 روز میں الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرے، عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پ...

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا مریم نواز کے جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم بی بی آئندہ تنگ گلیوں میں ہی جلسیاں کریں گی، ان کے ابا 4 سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے لوگوں کو موٹر سائیکل کی آفر ہو رہی ہے، میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ساتھ لیتے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم کے چاچو نے 10 ارب روپے اپنی تشہیر پر اڑا دئیے، مریم کے ابا کا استقبال لاہور میں جیل کے قیدی کریں گے، ان کے ابا پھولوں کے ہاروں کے بجائے ہتھکڑیاں پہنیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم کے ابا واپسی کی سیٹ کنفرم رکھیں ورنہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے نکل آئے تو بھاگنے کے لیے فلائٹ نہیں ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا ٹکٹ...

قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی گئی۔  نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد ن لیگ ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم کی نجی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔ نجی پرواز ای وائی 243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔  نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ ہوں گے، سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کا پولیس کو ایک ہف...

 لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔ جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کیکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو  عدالت ایف آئی آرکا حکم دیگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار  2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرن...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سماعت اِن کیمرہ ہوگی یا اوپن کورٹ میں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت کرنے کی ایف آئی اے درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دیں گے۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ استدعا ہے کہ آئندہ سماعت ایک دو دن میں ہی رکھ لی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔ دوران سماعت، ایف آئی اے پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈوکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کو پبلک نہیں کیا جا سکتا، آج ہم ایک درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ ٹرائل کا معاملہ الگ ہے، کیا ضمانت کی سماعت بھی اِن کیمرہ ہو سکتی ہے؟ چیف جسٹس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس حوالے سے تو نہیں معلوم، آپ بھی دیکھ لیجیے گا،

ٹرائل کورٹ میں بیان بونا ہے وہ ٹرائل کورٹ کا اختیار ہے کہ ان کیمرہ کرتی ہے یا نہیں۔ شاہ خاور ایڈوکیٹ نے کہا کہ سائفر ایک سیکرٹ دستاویزات ہی اور اس دستاویز کو ڈی کوڈ کون کرے گا؟ عدالت نے استفسار کیا کہ سائفر سے متعلق کوئی کوڈ آف کنڈکٹ یا ایس او پی ہے تو بتا دیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران کچھ اہم دستاویزات اور بیانات عدالت کے روبرو رکھنے ہیں، کچھ ممالک کے بیانات بھی ریکارڈ پر لانے ہیں، یہ کارروائی پبلک ہوگی تو کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ سائفر سے متعلق کوڈ آف کنڈکٹ عدالت میں پڑھا گیا۔ منور دگل ایڈوکیٹ نے کہا کہ کوڈڈ پیغام ہر ملک کا الگ ہے۔ شاہ خاور ایڈوکیٹ نے کہا کہ سائفر ایک خفیہ دستاویزات ہیں جسے ہر صورت خفیہ رکھا جاتا ہے، سائفر وزارت خارجہ سے آتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سائفر کا اصل گھر وزارت خارجہ ہے لیکن سائفر آتے کیسے ہیں؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیا اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا...

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق وزارت دفاع اپنی نظرثانی درخواست پر مزید کاروائی نہیں چاہتی۔ آئی بی، پیمرا، پی ٹی آئی نے بھی متفرق درخواست کے ذریعے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔ حکمنامے کے مطابق درخواست گزار شیخ رشید نے  وکیل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جبکہ درخواست گزار اعجاز الحق نے فیصلے کے پیراگراف نمبر4 پر اعتراض اٹھایا۔ دوران سماعت کیس سے متعلق 4 سوالات اٹھائے گئے۔ دوران سماعت  سوال اٹھایا گیا کہ طویل وقت گزرنے کے باوجود نظرثانی درخواستیں کیس کیوں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔ کیا آئینی و قانونی اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ آزادانہ ہے۔  نظرثانی درخواستیں واپس لینے کے لیے ایک ساتھ متعدد متفرق درخواستیں کیوں دائر کی گئیں۔ کیا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد ہو گیا؟ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کچھ درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر انہیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ کچھ لوگوں نے عوامی سطح پر کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ کیا ہوا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس میں عدالت نے ان کا نکتہ نظر کو مدنظر نہیں رکھا۔ فیض آباد دھرنا فیصلے کے پیراگراف 17 کے تحت یہ موقف عدالت کے لیے حیران کن ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ فریق آگے بڑھ کر تحریری طور پر اپنا موقف پیش کر سکتا ہے۔ عدالت ایک اور موقع دیتی ہے کوئی بھی شخص حقائق منظر عام پر لانا چاہے تو اپنا بیان حلفی عدالت میں پیش کرے۔ کوئی بھی فریق یا کوئی اور شخص اپنا جواب جمع کروانا چاہے تو 27 اکتوبر تک جمع کروا دے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیض آباد دھرنا ایک محدود وقت کے لیے اس کے دائرہ اختیار کو وسیع نہیں کیا جانا چاہیے۔ کیس کی آئندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں میڈیکل شعبےمیں حفاظ قرآن کے اضافی...

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے حفاظ قرآن کے اضافی نمبرز کے خاتمے کو افسوسناک قرار دیا،مولانا جالندھری نے کہا کہ مختلف حیلے بہانوں سے پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے اور نظریہ پاکستان سے انحراف کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی طور پر قابل برداشت نہیں،انہوں نے مطالبہ کیاکہ حفاظ بچوں کے اضافی نمبرز بحال کیے جائیں تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب( میڈیکل ایجوکیشن ونگ ) کی جانب سے 27 ستمبر2023 کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا جس میں ملک بھر کے تمام میڈیکل کالجز کے داخلے میں شریک حفاظ طلبہ و طالبات کے حفظ قرآن کریم کے اضافی نمبرز کو ختم کر دیا گیا جس پر ملک بھر میں غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حوالے سے ایک متنازعہ معاملے میں فیصلہ کرکے حکمنامہ بھی جار کر دیا ہے- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا- مولانا جالندھری نے کہا کہ حفاظ بچوں کے نمبرز کے خاتمے کی کوشش نظریہ پاکستان سے انحراف اور پاکستان کی اسلامی اور دینی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش ہے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ حفاظ بچوں کے نمبرز فی الفور بحال کیے جائیں- حالانکہ ملک کے باقی کالجز و یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے حفاظ طلبہ و طالبات کو حفظ قرآن کریم کے اضافی نمبر دئے جارہے ہیں۔ ممحمداویس

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے جھگڑے پر دوسرے...

پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے جھگڑے پر دوسرے مسافر کو مبینہ طور پر قتل کردیا،لاش کو فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس سے اتار لیا گیا مبینہ قاتل فرار،قاتل کی فیملی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا،مرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جارہایے ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق
ٹرین 46DN پاکستان ایکسپریس کا ایک مسافر نام ثناء اللۀ ولد شیر محمد عمر قریب 50/55 سال جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن علی پور سے فیصل آباد تک سفرکنا  تھا۔ٹرین جب ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک مسافر نام ندیم ولد محمد بوٹا فیملی کے ھمراہ سانگلہ ہل سے حیدر آباد کے لیے ٹرین مزکورہ کی بوگی نمبر 16 اکانومی کلاس میں سوار ھوا۔دونوں مسافران کی رواں ٹرین میں سیٹ کی بکنگ کیوجہ سے توں تکرار ھوئ۔جس پر دونوں آپس میں گلو گیر ہوکر لڑائی جھگڑا کرنے لگے۔اسی دوران مسمی ثناء اللۀ حرکت قلب بند ھونے کی وجہ سے وفات پا گیا۔جبکہ دوسرا مسافر ندیم ولد محمد بوٹا ٹرین ریلوے اسٹیشن چک جھمرہ آہستہ ہونے پر رواں ٹرین سے اتر کر فرار ہوگیا۔ڈیڈ باڈی کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد اتارا گیا ھے۔ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق موت کس وجہ سے ہوئی اس کے لیے پوسٹ مارٹم کیاجارہاہے ۔ ترجمان ریلوے پولیس نے پہلے لاعلمی کا اظہار کیا کہ ایسا کوئی واقع نہیں ہوئی جس پر ادارے نے اپنے سورس کی خبر دی کی سورس ریلوے ملازم ہےجس پر ترجمان نے واقع کی تصدیق کردی ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیائی کھیلوں میں چینوں کھلاڑیوں نے دوہرے ط...

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں چینی کھلاڑیوں نے مرد وخواتین دونوں میں 100 میٹر دوڑ کا فائنل جیت کر کھیلوں میں نئی تاریخ رقم کردی ۔

شائی 200 میٹر میں ایشیائی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے 9.97 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کرکے بہترین کارکردگی دکھائی اور جاپانی کھلاڑی سانی براؤن کو پیچھے چھوڑدیا جو رواں سال ایشیا میں سرفہرست رہے تھے۔

رواں سال 100 میٹر اور 200 میٹر دونوں میں قومی سطح پر سب سے آگے رہنے والے شائی چین کے لئے تمغے کی سب سے بڑی امید تھے ۔ وہ صحت کے مسائل کے سبب 2023 سیزن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

 

 

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کا فائنل جیتنے کے بعد چین کے شائی ژین یی جشن منارہے ہیں ۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں چین کے شائی ژین یی مقابلہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں چین کے شائی ژین یی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کی تمغوں کی تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والے شائی ژین یی (درمیان) چاندی کا تمغہ جیتنے والے تھائی لینڈ کے پوریپل بووم سن (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے ملائیشیا کے محمد عظیم بن محمد فہیم اپنے تمغے دیکھا رہے ہیں۔  (شِںہوا)

خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں جی مان چھی نے سنگاپور کی ویرونیکا شانتی پریرا کو 11.23 سیکنڈ کے فرق سے شکست دیتے ہوئے ایشیائی کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ کا فائنل جیتنے کے بعد چین کی جی مان چھی خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں چین کی جی مان چھی (بائیں) اور وائی یونگ لی ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔(شِںہوا)

 
۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیائی کھیلوں میں چینوں کھلاڑیوں نے دوہرے ط...

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں چینی کھلاڑیوں نے مرد وخواتین دونوں میں 100 میٹر دوڑ کا فائنل جیت کر کھیلوں میں نئی تاریخ رقم کردی ۔

شائی 200 میٹر میں ایشیائی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے 9.97 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کرکے بہترین کارکردگی دکھائی اور جاپانی کھلاڑی سانی براؤن کو پیچھے چھوڑدیا جو رواں سال ایشیا میں سرفہرست رہے تھے۔

رواں سال 100 میٹر اور 200 میٹر دونوں میں قومی سطح پر سب سے آگے رہنے والے شائی چین کے لئے تمغے کی سب سے بڑی امید تھے ۔ وہ صحت کے مسائل کے سبب 2023 سیزن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

 

 

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کا فائنل جیتنے کے بعد چین کے شائی ژین یی جشن منارہے ہیں ۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں چین کے شائی ژین یی مقابلہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں چین کے شائی ژین یی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ کی تمغوں کی تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والے شائی ژین یی (درمیان) چاندی کا تمغہ جیتنے والے تھائی لینڈ کے پوریپل بووم سن (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے ملائیشیا کے محمد عظیم بن محمد فہیم اپنے تمغے دیکھا رہے ہیں۔  (شِںہوا)

خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں جی مان چھی نے سنگاپور کی ویرونیکا شانتی پریرا کو 11.23 سیکنڈ کے فرق سے شکست دیتے ہوئے ایشیائی کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ کا فائنل جیتنے کے بعد چین کی جی مان چھی خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں چین کی جی مان چھی (بائیں) اور وائی یونگ لی ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔(شِںہوا)

 
۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر پیداواری شعبے میں ستمبر کے دوران تی...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں ستمبر کے دوران غیر پیداواری سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو کہ خدمات اور تعمیراتی صنعتوں میں پائیدار سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک کے غیر پیداواری شعبے کا خریداری انڈیکس ستمبر میں 51.7 فیصد پر تھا جو ایک ماہ قبل سے 0.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

انڈیکس میں 50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ اس سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے ۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں خدمات کا ذیلی اشاریہ 50.9 تھا جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان ژاؤ چھنگ ہی نے بتایا کہ اس عرصے میں خدمات کا شعبہ تیزی سے بڑھا ہے جبکہ  آبی نقل و حمل اور ڈاک کے ساتھ ساتھ مالی اور مانیٹری شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں 55 سے اوپر ہیں۔

ژاؤ نے بتایا کہ تعمیراتی شعبے نے رواں ماہ ترقی میں تیزی کو برقرار رکھا اور کاروباری سرگرمیوں میں اس کا ذیلی اشاریہ 2.4 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 56.2 فیصد تک پہنچ گیا۔

اس شعبے میں سرگرمیوں کی توقعات بارے ذیلی اشاریہ 61.8 پر آیا  جو تعمیراتی اداروں میں مضبوط امید کا عکاس ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے پیداواری شعبے میں پی ایم آئی ستمبر میں 50.2 پر آگئی جس اس کے توسیع کی سمت بارے واپسی کا اظہار ہے۔

 
۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی محتسب کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کو 1ک...

شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی غفلت لاپراوہی سے مریض کے جان بحق ہونا ثابت ہونے کے بعد وفاقی محتسب نے ہسپتال کو 1کروڑ 63لاکھ روپے سے زائد میڈیکل بل لواحقی کو واپس کرنے کا حکم دے دیا،سزا کے خلاف نجی ہسپتال شفا انٹرنیشنل کی اپیل صدر نے مسترد کرتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔جرم ثابت ہونے پر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی ہسپتال کو5لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔مریض کی حالت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے معائنہ نہیں کیا اور جسدخاکی کو 9گھنٹے تاخیر سے لواحقین کے حوالے کیا۔اس خبررساں ادارے کے مطابق صدر مملکت نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی

ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مریض فوت ہونے پر مریض کے والد نے ہسپتال کے خلاف غفلت اور لاپرواہی پر وفاقی محتسب میں کیس کیا تھا وفاقی محتسب نے لواحقین کے حق میں فیصلہ دیا اور ہسپتال کو جرمانہ کیا تھا. جس پر ہسپتال نے صدر مملکت سے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس کو صدر نے بھی مسترد کردیا ۔مریض عثمان مرحوم کے والد نے غفلت پر وفاقی محتسب میں کیس کیا جس میں وفاقی محتسب نے ہسپتال کو غفلت لاپرواہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مریض کا سارا میڈیکل بل لواحقین کو واپس کرنے کا حکم دیا۔جس کے بعد کیس اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی میں گیا جہاں پر سماعتوں کے بعد ہسپتال کی لاپرواہی ثابت ہونے پر 5لاکھ جرمانہ کیا گیا مگر لواحقین کے مطابق سی ای او اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر فیصلے سے موت کی وجہ کو فیصلے سے نکال دیا

جس پر درخواست گزار نے دوبارہ وفاقی محتسب میں اپیل کردی اور فیصلہ میں جرمانے کے ساتھ موت کی وجہ بھی فیصلہ میں درج کروادی ۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کو غفلت لاپرواہی کی وجہ سے موت کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے 5لاکھ روپے جرمانہ کیا اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی میں 103سماعتیں ہوئیں جس میں ہسپتال کی انتظامیہ اس بات کاجواب نہ دے سکیں کہ جسدخاکی کو 9گھنٹے 20منٹ تاخیر سے کیوں لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔وفاقی محتسب نے میڈیکل بل کی صورت میں ادا کئے گئے 1کروڑ 63لاکھ54ہزار 741روپے بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار گل زمان کے مطابق اس کے بیٹے عثمان جس کی عمر 26سال تھی گردوں کے مرض اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور عرصہ دس سال سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے علاج کررہے تھے 3جون 2020کو ہسپتال نے Heparin انجکشن کی ہیوی ڈوز دی گئی باوجود ہمارے منع کرنے کے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی درخواست گزار نے سب ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ اس کے بچے کو چیک کرنے آئیں مگر کوئی ڈاکٹر نہیں آیا اور اگلے دن دوبارہ نرسنگ سٹاف نے Heparin انجکشن کی دوبارہ ہیوی ڈوز لگادی گئی جس کی وجہ سے میرے بیٹے عثمان کی موت واقع ہوگئی ۔بیٹے کی موت کے 9گھنٹے بعد جسد خاکی ہمارے حوالے کیا گیا اور ہسپتال نے 9گھنٹے تاخیر کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی ۔

درخواست گزار نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا 23اگست 2023کو وہاں سماعت ہوئی ۔وفاقی محتسب اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ ہسپتال نے لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا مریض کی حالت خراب ہونے کے باوجود اور لواحقین کی درخواست پر بھی مریض کو آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا اس لیے ہسپتال کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے اور فیصلے پر 30دن کے اندر عمل درآمد کرکے رپورٹ وفاقی محتسب میں جمع کی جائے ۔وفاقی محتسب سے لواحقین کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد شفا ہسپتال نے سزا کے خلاف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو درخواست کی جس کو صدر نے بھی مسترد کرتے ہوئے سزا پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے ایک ماہ میں وفاقی محتسب سے رپورٹ مانگ لی۔درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سی ای او اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی مریضوں کے حقوق کی حفاظت کے بجائے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی سرپرستی کرتی ہے اور مافیا کے ساتھ مل کر مریضوں کو انصاف فراہم نہیں کرتی ہے۔سی ای او اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ہماری سماعت کے دوران ماہرین نے کہاکہ جو لواحقین بتارہے ہیں یہ موت کی وجہ نہیں ہے اس لیے فیصلے میں یہ نہیں لکھا ہے باقی غفلت ثابت ہونے پرہسپتال کو 5)لاکھ جرمانہ کیا ہے ہمارے قانون میں یہ نہیں ہے کہ میڈیکل بل بھی واپس کئے جائیں گے ۔(محمداویس)

 

(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ ہنزہ ۔ پرندہ

گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں شہد کی مکھی کھانے والا نیلی دم والا پرندہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا بم حملوں پر پاکستانی صدر سے اظہ...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں حملوں کے بارے میں جان کر صد مہ ہوا جن میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے شی جن پھنگ نے جاں بحق افراد کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی استحکام و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت کی ۔

 
۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں