• -, -
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چینی صدر کا بم حملوں پر پاکستانی صدر سے اظہ...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں حملوں کے بارے میں جان کر صد مہ ہوا جن میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے شی جن پھنگ نے جاں بحق افراد کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی استحکام و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت کی ۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیرونی تجارت کے لیے 5 لاکھ 10 ہزار سے ز...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام کی جانب سے اگست کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 10 ہزار 800 سرٹیفکیٹس آف اوریجن جاری ہوئے۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے مطابق چینی حکام نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 21 ہزار 672 سرٹیفکیٹس آف اوریجن جاری کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 16.04 فیصد زائد ہیں۔

کونسل نے بتایا کہ ان سرٹیفکیٹس سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ممالک کو درآمد کردہ چینی مصنوعات پر محصولات میں 1 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کی کمی متوقع ہے۔

سرٹیفکیٹس آف اوریجن بیرونی تجارتی لین دین میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی دستاویزہے۔

یہ سرٹیفکٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فہرست میں شامل مصنوعات کسی خاص ملک کے معیار پر پورا اترتی ہے۔

ان سرٹیفکیٹس کے اجراء کو بڑے پیمانے پر غیر ملکی تجارت کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، لاٹری کی فروخت میں 53.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں لاٹری ٹکٹس کی فروخت اگست میں 53.6 فیصد اضافے کے ساتھ 52.96 ارب یوآن (تقریباً 7.38 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فلاحی نظام کو سہارا دینے کے لیے لاٹری ٹکٹس کی فروخت تقریباً 18.64 ارب یوآن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 47.1 فیصد یا 5.97 ارب یوآن زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ کھیلوں کی صنعت کو سہارا دینے کے لئے لاٹری ٹکٹس کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت  57.4 فیصد اضافے کے ساتھ 34.31 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

چین کے لاٹری مینجمنٹ قوانین کے تحت ٹکٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم انتظامی اخراجات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا قومی ہیروز کے لئے خراج عقیدت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور دیگر ریاستی رہنماؤں نے بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں جان قربان کرنے والے قومی ہیروز کو پھول پیش کئے گئے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائرمیں جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروز کو پھولوں کی ٹوکریاں پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور دیگر ریاستی رہنما لی چھیانگ، ژاؤ لی جی ، وان ہوننگ ، کائی چھی، ڈینگ شوئے شیانگ، لی شی، اور ہان ژینگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائرمیں چینی صدر شی جن پھنگ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور دیگر ریاستی رہنما عوامی ہیرو کی یادگار کے گرد چکر لگاکر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ہر اعتبار سے " جھوٹ کی سلطنت" ہے، چین...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ متعدد مر تبہ حقائق سے ثابت ہو چکا ہے کہ ہر اعتبار سے امریکہ "جھوٹ کی سلطنت"  ہے۔

ترجمان نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے جواب میں کہی ہے جس میں امریکہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چین نے عالمی سطح پر غلط معلومات پھیلانے کے لیے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ہے کیونکہ اس میں حقائق اور صداقت کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اصل حقائق کے مطابق امریکہ ایسا ملک ہے جس نے بین الاقوامی اطلاعات کے ذرائع کو بطورہتھیار استعمال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا متعلقہ مرکز جس نے یہ رپورٹ تیار کی ہے وہ "عالمی مصروفیت" کے نام پر پروپیگنڈہ اور دراندازی میں مصروف ہے۔ یہ غلط معلومات کا ذریعہ اور "نقطہ نگاہ کی جنگ" کا کمانڈ سینٹر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرد جنگ میں پروپیگنڈہ مقاصد کے لیے میڈیا کو رشوت دینے والے آپریشن موکنگ برڈ سے لیکر "سفید پاؤڈر کی ایک شیشی" اور "وائٹ ہیلمٹس" کی ایک ویڈیو تک کو رواں صدی کے اوائل میں عراق و شام میں جارحیت شروع کرنے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ چین کی سنکیانگ پالیسی کو بدنام کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر جھوٹ بولا گیا۔  حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکہ "جھوٹ کی سلطنت" ہے۔ امریکہ میں سینیٹر رینڈ پال جیسے کچھ افراد نے بھی تسلیم کیا کہ امریکی حکومت دنیا کی تاریخ میں غلط معلومات پھیلانے والی سب سے بڑی پروپیگنڈہ مشنیری ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکہ میں کچھ افراد یہ سو چتے ہیں کہ وہ جھوٹ کے ذریعے معلومات کی جنگ میں غالب آسکتے ہیں تاہم وہ بھول گئے ہیں کہ دنیا کے لوگ اندھے نہیں ہیں۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو کو آئندہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے تو قعات...

برازاویل (شِنہوا)  کانگو  کے بین الاقوامی تعاون اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے وزیر ڈینس کرسٹل ساسو نگوسو  نے کہا ہے کہ  چین کی جانب سے جمہوریہ کانگو کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی دعوت کانگو۔ چین تعلقات کی عمدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت برازاویل میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اکتوبر میں ہونے والے اس ایونٹ سے اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت نامہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی عمدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

2024 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کانگو کے وزیر نے کہا کہ کانگو۔ چین جامع اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری نے ملک کی ترقی کے لئے فائدہ مند متعدد منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے قابل بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا، مضبوط ہوگا اور سب سے بڑھ کر متنوع ہوگا۔

چینی سفیر لی یان نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین اور کانگو کے درمیان روایتی دوستی جاری ہے اور مزید مستحکم ہوئی ہے۔

چین کا بی آر آئی مشترکہ مستقبل کے ساتھ معاشر...

نوم پنہ (شِنہوا)  کمبوڈیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ دس سال بعد چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے زبردست حوصلہ افزائی کی ہے جو عالمی و علاقائی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے تحت تھنک ٹینک انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی آر آئی کے ذریعے چین نے کئی خطوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے کے بڑے منصوبوں کی فعال طور پر حمایت کی ہے جس سے ممالک کو اپنے تجارتی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور اقتصادی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں جیسے کمبوڈیا میں سیہانوک ویل اسپیشل اکنامک زون، لاؤس میں چائنہ-لاؤس ریلوے، انڈونیشیا میں جکارتہ-بنڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے، پاکستان میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری، چائنہ۔ یورپ ریلوے ایکسپریس اور نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور نے خطوں اور اس سے باہر کی معیشتوں اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فی نے شِنہوا کو بتایا کہ بی آر آئی عالمی اقتصادی ترقی کا ایک نیا انجن بن گیا ہے جس نے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں مضبوط رفتار پیدا کی ہے۔

 یہ امن، سلامتی، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد کے لئے ایک فعال بین الاقوامی تعاون پلیٹ فارم ہے۔

چین، سول ایوی ایشن جرائم بارے بین الاقوامی ض...

بیجنگ (شِںہوا) سول ایو ی ایشن ایڈ منسٹریشن آف چا ئنہ کے مطابق بین الاقوامی شہری ہوابازی میں غیر قانونی اقدامات کو روکنے بارے ضابطے اتوار سے نافذ العمل ہوگئے ۔

بیجنگ میں 2010 میں بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ فضائی قانون پر عالمی کانفرنس میں ان ضابطوں کی منظوری دی گئی تھی۔ اکتوبر 2022 میں 13 ویں قومی عوامی کانگر یس کی قائمہ کمیٹی کے 37 ویں اجلاس میں اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

ضابطوں کے تحت شہری ہوا بازی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے غیر قانونی اقدامات جرائم تصور ہوں گے جو یا تو ہوچکے ہیں یا مستقبل میں ہوسکتے ہیں۔

اس میں معاہدہ کرنے والے فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضابطوں میں شامل جرائم پر سخت سزائیں نافذ کریں۔

سول ایو ی ایشن ایڈ منسٹریشن آف چا ئنہ نے کہا ہے کہ یہ دستاویز بین الاقوامی ایوی ایشن سیکیورٹی کنونشنز کا نظام بہتر بنانے اور شہری ہوابازی میں سلامتی کو مضبوط بنانے میں موزوں ہے۔ یہ چین کی فضائی نقل و حمل کی صنعت میں محفوظ اور صحت مند ترقی کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

اب تک دنیا کے 46 ممالک اور خطے ان ضابطوں کی توثیق کرچکے ہیں جن میں چین، روس ، فرانس ، جرمنی اور سنگاپور شامل ہیں۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی، یویوآن باغ میں وسط خزاں تہوار کے جشن...

ہیمبرگ (شِنہوا) ہیمبرگ میں یویوآن باغ میں وسط خزاں تہوار کے ایک میلے کا انعقاد کیا گیا۔

یہ باغ 2008 میں کھولا گیا تھا جو چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی کے ایک مشہور روایتی چینی طرز کے باغ " یویوآن باغ" کی نقل ہے ۔

باغ میں تالابوں کے اوپر عام چینی طرز کے پویلین اور زگ زیگ پُل بنائے گئے ہیں ،یہ چین کے اصل پکوان اور چائے پیش کرتا ہے اور یہاں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس باغ کو مقامی لوگ چینی چائے خانے کے نام سے پکارتے ہیں۔

جرمنی، ہیمبرگ کے یویوآن باغ میں وسط خزاں تہوار کے میلے میں فنکار روایتی چینی موسیقی ساز گوژینگ بجارہے ہیں۔ (شِنہوا)

جرمنی، ہیمبرگ کے یویوآن باغ میں وسط خزاں تہوار کے میلے میں ایک لڑکی فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

جرمنی، ہیمبرگ کے یویوآن باغ میں وسط خزاں تہوار کے میلے میں فنکار رقص پیش کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

جرمنی، ہیمبرگ کے یویوآن باغ میں وسط خزاں تہوار کے میلے میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

جرمنی، ہیمبرگ کے یویوآن باغ کے ایک پویلین میں لوگ چاند کا نظارہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

جرمنی، ہیمبرگ کے یویوآن باغ کا ایک دلکش منظر۔ (شِںہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی اورئینٹلسٹ نے چین کو ثقافتی تحفظ کی اہم...

سینٹ پیٹرز برگ (شِنہوا) روس کے ایک اورئینٹلسٹ نے کہا ہے کہ چین کی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب قومی شناخت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ایک عظیم مثال ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں  سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں چینی فلولوجی کے شعبے میں پروفیسر الیکسی روڈیونوف نے چینی ثقافت کی تعریف کی۔

طویل عرصے سے چینی زبان اور چینی ادب میں مصروف رہنے کے بعد  روڈیونوف نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی ثقافتی خوشحالی ، طویل تاریخ اور دنیا پر قابل ذکر مثبت اثر و رسوخ اسے خاص طور پر پرکشش بناتے ہیں۔

روڈیونوف نے کہا کہ زبان سیکھنے اور چینی ثقافت کو سمجھنے نے ان کے لئے ایک بالکل مختلف دنیا کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ  زبان کے زیادہ مطا لعے  سے احساس ہوا کہ چینی عوام نے پوری تاریخ میں کتنا قیمتی تجربہ اکٹھا کیا ہے۔

روڈیونوف نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ چینی تہذیب وہ واحد تہذیب ہے جو 5000 سال سے زیادہ عرصے سے غیر متزلزل رہی ہے اور چینی تہذیب کی پائیداری کی وجوہات میں سے ایک اس کی اقدار کا استحکام ہے۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مہم جو ٹیم سائنسی تحقیق کے لیے ماؤنٹ چو...

ماؤنٹ چو اویو بیس کیمپ، تبت (شِنہوا)  18 ارکان پر مشتمل ایک چینی مہم جو ٹیم دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی پر سائنسی تحقیق کرنے کے لیے اتوار کی صبح ماؤنٹ چو اویو کی چوٹی پر پہنچ گئی۔

یہ پہلا موقع ہے جب چینی سائنس دانوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ قومولانگما کے علاوہ 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر چوٹی سر کی ہے۔

چین ۔نیپال سرحد پر واقع ماؤنٹ چو اویو دنیا کا چھٹا بلند ترین پہاڑ ہے جس کی اونچائی 8201 میٹر ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم یاؤ ٹنڈونگ نے کہا کہ یہ مہم انتہائی اونچائی والے علاقوں میں جامع سائنسی تحقیق کو مئو ثر طریقے سے منظم کرنے اور انجام دینے کی چین کی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

مہم جو ٹیم جمعہ کے روز 5700 میٹر کی اونچائی پر واقع  کیمپ سے روانہ ہوئی۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریا ، چینی وسط خزاں تہوار پر محفل موسیقی...

گراز ، آسٹریا (شِنہوا) آسٹریا میں چینی وسط خزاں تہوار کا جشن منانے کے لئے روایتی چینی موسیقی پر مشتمل ایک کنسرٹ منعقد ہوا۔

چین کی نان جنگ یونیورسٹی کے روایتی چینی آرکسٹرا کے موسیقاروں نے روایتی چینی لوک موسیقی کے 10 سے زائد فن پارے پیش کئے جن میں "جیسمین فلاورز" اور "برڈ پے اینگ ہوم ایج ٹو دی فینکس " شامل ہیں۔

آسٹریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں منعقدہ یہ کنسرٹ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

کنسرٹ میں موسیقاروں نے روایتی چینی موسیقی آلات جیسے ایرہو، بانس کی بانسری اور سوآنا بجائے۔

یونیورسٹی آف گراز کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں منعقدہ اس کنسرٹ میں  سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر چھن وان جی نے بتایا کہ موسیقی انسانوں کی ایک عام زبان ہے اور کنسرٹ سرحدوں کی قید سے آزاد موسیقی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں ۔

 اس  تقریب نے وسط خزاں تہوار کے لئے ایک جشن کا سماں پیدا کیا۔

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹکس

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 110 میٹر رکاوٹوں کی ایتھلیٹکس میں پاکستان کے فرحان الیاس زخمی ہوکر میدان سے باہر جا رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹس

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 10 ہزار میٹر  ایتھلیٹکس کے فائنل میں پاکستان کی فرحت بانو مقابلہ کر رہی ہیں۔ (شِںہوا)

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ اسکوائش

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں اسکوائش کے مردوں کی ٹیم گولڈ میڈل میچ کی ایوارڈ کی تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم انڈیا (بائیں، دوسری)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم پاکستان (بائیں پہلی)، کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم ملائیشیا (دائیں پہلی) اور چین کی ٹیم ہانگ کانگ (دائیں سے دوسری) شرکت کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کے ناصر اقبال (بائیں) اسکوائش میں مردوں کے ٹیم گولڈ میڈل میچ میں اسکور پر جشن منارہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-ایتھلیٹکس

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں چینی ایتھلیٹ لیو جِنگ یی خواتین کے ہیپٹاتھلون ہائی جمپ ایتھلیٹکس کے دوران مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ایتھلیٹکس

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں  مردوں کے  1500 میٹر ہیٹ آف ایتھلیٹکس کے دوران ایتھلیٹس مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا- کوالالمپور- وسط خزاں فیسٹیول- جشن

ملائیشیا کےشہر کوالالمپور میں لوگ وسط خزاں کا تہوار منا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ- سان فرانسسکو - پورا چاند

امریکہ کی  ریاست سان فرانسسکومیں گولڈن گیٹ برج پر پورے چاندکا منظر۔(شِنہوا)

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-کفر قدوم-جھڑپیں

نابلس کے قریب مغربی کنارے کے گاؤں کفر قدوم میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے بعد جھڑپوں کےدوران  فلسطینی مظاہرین میں سے ایک شخص اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤکے لیے غلیل کا استعمال کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی سلامتی کا قانون ہانگ کانگ کی ترقی کے مو...

جنیوا(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےسے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سیکورٹی کے قانون کے نفاذ کے بعد ہانگ کانگ کی طرز حکمرانی کی تازہ ترین صورتحال پرروشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی کا قانون ہانگ کانگ کی طویل مدتی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

نوجوانوں کے نمائندے روزی یانگ نے کونسل کو بتایا کہ 1997 میں ہانگ کانگ کے چین میں واپس شمولیت  کے بعد ایسے اقدامات  کئی دہائیوں سے نسبتاً کم تھے جو چین کی قومی سلامتی کو مناسب طور پر تحفظ دے سکتے تھے جبکہ 2020 میں متعارف کرایا گیا قومی سلامتی کا قانون اس خلا کو پر کرتا ہے۔

یانگ نے زور دیا کہ یہ قانون ہانگ کانگ کی پائیدار ترقی کی بنیاد رکھتا ہے۔

یانگ نے کہا کہ درحقیقت ممالک عام طور پریہ  تسلیم کرتے ہیں کہ سلامتی اور ترقی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

ہانگ کانگ کےنوجونوں کے ایک اور نمائندے جیسن وونگ جو سیاحت کی صنعت میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ سے افراتفری کی صورتحال کا فوری خاتمہ ہو گیا ہے اور ہانگ کانگ کی مجموعی سکیورٹی بحال ہو گئی ہے جس سے سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو بھی اعتماد ملا ہے۔

وونگ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہانگ کانگ کی سیاحت کی صنعت ہمارے ملک کی ٹھوس حمایت  سے مسلسل ترقی کرتی رہے گی جس نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین چاند پر اپنا اگلا تحقیقاتی مشن2024میں بھ...

بیجنگ(شِنہوا) چین چاند پر اپنا اگلا تحقیقاتی مشن چھانگ  ای- 6 منصوبہ بندی کے مطابق آئندہ سال لانچ کرے گا،اور اس سے متعلقہ ترقیاتی کام جاری ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کے مطابق تحقیقی پروگرام کے مطابق چھانگ  ای- 6 مشن چاند کے دور دراز کے علاقے سے نمونے جمع کرے گا۔ اس کا مقصد چاند کے قطب جنوبی-آٹکن بیسن میں اترنا اوروہاں سے مختلف خطوں اور ادوار کے نمونے جمع کرنا ہے۔

سی این ایس اے نے کہا کہ چاند کے دوردراز کے علاقے اور زمین کے درمیان رابطوں کے قیام کے لیے، چین 2024 کی پہلی ششماہی میں اپنے نئے تیار کردہ ریلے سیٹلائٹ چھیو چھیاو-2 یا میگ پھی برج-2 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 سی این ایس اے نے بتایا کہ  چھانگ ای-6  فرانس، اٹلی، پاکستان اور یورپی خلائی ایجنسی کا  پے لوڈ لے کر جائے گا،جس میں ایک منفی آئن ڈیٹیکٹر اور ایک ریڈون گیس ڈیٹیکٹر شامل ہے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا یوم شہدا پر قومی ہیروز کو خراج ع...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاست کے دیگر رہنماؤں نے ہفتہ کی صبح بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں وطن کے لیے جان قربان کرنے والے قومی ہیروزکی یادگار پر پھول چڑھانے کی  تقریب میں شرکت کی۔

 یہ تقریب چین کے قومی دن سے ایک دن پہلے، 10ویں یوم شہداء کے موقع پر منعقد کی گئی۔  

  دیگر رہنماؤں میں لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، تسائی چھی، ڈنگ شیوشیانگ، لی شی  اور ہان ژینگ شامل تھے۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

صبح 10 بجے تمام شرکاء نے قومی ترانہ گایا اور پھر ان شہداء کو خاموش خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے چینی عوام کی آزادی اور عوامی جمہوریہ چین کی ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

عوامی ہیروز کی یادگار کے سامنے نو بڑے گلدستے رکھے گئے ۔ صدر شی اور دیگر رہنما یادگار کے دامن تک گئے،جہاں انہوں نے گلدستوں پر فیتے باندھے۔ اس سے پہلے صدرشی کی قیادت میں  اعلیٰ عہدیداروں نے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار کا چکر لگایا۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تجویز کردہ بی آرآئی سب کی شمولیت و عا...

ہوانا(شِنہوا)کیوبا کے بین الاقوامی پالیسی ریسرچ سینٹر کے محقق ایڈوارڈو ریگالڈو نے کہا ہے کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اقوام عالم کی شمولیت اور بین الاقوامی تعاون کی ایک مثال ہے۔

ماہر نے شِنہوا کو بتایاکہ یہ ایک بہت جامع منصوبہ ہےجو بین الاقوامی تعاون اوراقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھنے والی تمام اقوام کے لیے کھلا ہےجبکہ بی آر آئی اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے مطابق بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی دنیا کے جنوبی خطے کے ممالک کے لیے انتہائی ضروری ہے جسے تعاون کی ایسی مثالوں کی ضرورت ہے جن کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چند دہائیوں میں چینی عوام اور حکومت کے حاصل کردہ نتائج سے متاثر ہیں۔

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہرشی آن میں بین الاقوامی بندرگاہ کے قریب چھانگ آن چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے درآمدی آٹے کو اتارنے کے لیے ایک کارکن فورک لفٹ چلا رہا ہے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی میں شامل ہونے والے تمام ممالک اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنی ضروریات کو پورا کریں گے کیونکہ یہ خوشحالی کے مقصد کے تحت حقیقی تعاون ہے ۔

محقق نے کہا کہ بعض بڑے ممالک کے برعکس چین کے دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور حمایت پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ آمرانہ تعلقات نہیں رکھتا جبکہ  بی آر آئی عالمی چیلنجوں کا عملی حل پیش کرتا ہے۔

ریگالڈو نے کہا کہ بی آر آئی کے لیے فنڈنگ  بنیادی ڈھانچے اور روابط کی ترقی کے لیے ہے جو ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتی ہے اور صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔

کیوبا کے ماہرنے تجویز دی کہ لاطینی امریکہ اور افریقہ کے ممالک عالمی معیشت میں مزید ضم ہونے کے لیے بی آر آئی سے استفادہ  کر سکتے ہیں۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر، عراق، ایران کی پاکستان میں تباہ کن بم د...

قاہرہ(شِنہوا)مصر، عراق اور ایران نے بلوچستان میں  مذہبی اجتماع میں ہونے والے تباہ کن بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں کم سےکم 50 افراد جاں بحق  ہوئے۔

مصری وزارت خارجہ نے  اس حملے پر مذمتی بیان میں  ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔

عراقی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کی طرف سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کے خلاف حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیان میں اقوام عالم سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ممالک کی اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید تعاون اور ہم آہنگی پیدا کریں۔

 ایرانی صدر کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کے نام ایک پیغام میں تباہ کن بم حملے کی مذمت کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ اس المناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جذبہ کبھی ختم نہیں ہوتا ، پاکستانی لیجنڈ ٹی...

ہانگ ژو(شِنہوا) ایشین گیمزکے ٹینس کورٹ میں، کھلاڑیوں نے ہر مقابلے میں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ کیا۔ 43 سالہ عقیل خان نے اپنے ساتھی اعصام الحق قریشی کے ساتھ اپنے آخری ایشین گیمزمیں حصہ لیا۔ہانگ ژو ایشین گیمزعقیل خان کے ساتویں اور قریشی کے تیسرے ایشین گیمز تھے۔

وہ کورٹ کے مقبول کھلاڑی نہیں اور نہ ہی چیمپئن شپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔ اس لیے زیادہ تر میچز ٹینس سنٹر میں چھوٹے مقامات پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ بہت کم لوگ ان کی طرف توجہ دیتے ہیں، اور صرف مٹھی بھر تماشائی ہی کھیل دیکھنے آتے ہیں۔

ایک دوسرے کو پسند کرنے والے دونوں کھلاڑی 25 سال سے ایک ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں۔ 1998 میں، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز میں دونوں پہلی بار ایک ساتھ کھیلے تھےجب ان کی عمر اٹھارہ سال تھی۔ عقیل خان تب سے اب تک ہر ایشین گیمز میں حصہ لے رہے ہیں  ۔ اب، چالیس کی دہائی میں، ان کی گھنی داڑھی میں سفید بال واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اعصام الحق قریشی نے اپنے ہی ساتھی کھلاڑی کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کے ایک لیجنڈ ہیں۔ ہمارے ملک میں بہت سے لوگ انھیں جانتے ہیں۔ ایشین گیمز میں حصہ لینے کا یہ ہمارا آخری موقع ہے۔ ہم ابھی تک ڈٹے رہے اور صرف پاکستان کے لیے تمغہ جیتنا چاہتے تھے۔

عقیل خان کا کہنا تھا کہ اعصام الحق اور میں بہت اچھے دوست ہیں۔ ہم نے 25 سال سے زیادہ عرصے سے ایک ساتھ ڈیوس کپ کھیلا ہے۔ اس بار ہم نے اپنے آخری ایشین گیمز میں شرکت کے لیے ایک ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شروع سے آخر تک، ہم ایشیائی گیمز کو ایک دوسرے کے لیے یادگار بنانا چاہتے تھے۔

اپنے والد کے زیر اثر عقیل خان کا ٹینس سے تعلق قائم ہوا ۔ تاہم، پہلے وہ اس کھیل کو سمجھ نہیں پائے تھے اور نہ اسے پسند  کرتے تھے .عقیل خان نے کہا کہ  "جب میں چھوٹا تھا، میرے والد نے مجھے ٹینس کورٹ میں کیڈی بننے کے لیے کہا، لیکن میں وہاں بالکل نہیں جانا چاہتا تھا۔اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ مجھے  کیڈی نہیں بننا، میں نے ٹینس کی پریکٹس شروع کردی۔"

اعصام الحق قریشی کا تعلق ایک ٹینس فیملی سے ہے، ان کے دادا اور والدہ دونوں ٹینس کے کھلاڑی ہیں، اور ان کے چچا اور کزن سبھی ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اپنے خاندانی ماحول سے متاثر ہو کر، اس نے 6 سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کر دیا۔ وہ 2010 کے یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں رنر اپ رہے، اور ومبلڈن اور فرنچ اوپن ڈبلز میں کئی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ہانگژو ایشین گیمز میں اس نے اپنی کزن اشنا سہیل کے ساتھ مکسڈ ڈبلز مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

مقابلوں میں شرکت کے علاوہ اعصام الحق پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے امن کو فروغ دینے اور ٹینس کے ذریعے پسماندہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے  ٹینس چیریٹی کی بنیاد رکھی ۔ اس کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ٹینس کا کھیل نوجوانوں اور بزرگوں کی زندگیوں میں خوشی لا سکتا ہے۔

اشنا سہیل نے کہا کہ "میں نے اپنے کزن سے متاثر ہوکر ٹینس کھیلنا  شروع کیا ۔ پیشہ ور کھلاڑی بننا مشکل ہے۔ ہمارے ملک میں ٹینس مقبول نہیں ہے، لیکن اعصام  کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس کھیل کے بارے میں سیکھا۔ اب بہت سے نوجوان اس میں شامل ہو رہے ہیں۔"

چین کے شہر ہانگژو میں  ایشین گیمز میں مکسڈ ڈبلز ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اپنی ساتھی کھلاڑی  اشنا سہیل سے ہاتھ ملاتے ہوئے۔

ستمبر 2022 میں، اعصام قریشی نے مزید نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے عقیل خان کے ساتھ اے سی ای اکیڈمی قائم کی۔

ایشین گیمز میں عقیل خان کے آخری گیم کا سکور "6-0، 6-0"، تھا مکسڈ ڈبلز میں سیڈ ٹیم کا سامنا کرتے ہوئے وہ بے بس نظر آئے۔

عقیل خان نے کہا کہ "ہاں، یہ میرا ایشین گیمز کا آخری کھیل  تھا ۔  افسوس کی بات ہے کہ ہم نے کوئی مقابلہ نہیں جیتا اور یہ اس طرح ختم ہوا، لیکن میں ٹینس سکھاتا رہوں گا۔ شاید میں اگلے ایشین گیمز میں ٹینس کی کوچنگ کروں۔"

عقیل خان کی طرح اعصام  قریشی بھی شکست کے بعد قدرے مایوس نظر آئے۔قریشی نے کہا کہ "ہم فتح کے بہت قریب تھے، لیکن بدقسمتی سے، حتمی فتح ہماری نہیں ہوئی اور میڈل جیتنے کی ہماری خواہش ابھی تک پوری نہیں ہوئی۔"

اگرچہ ایشین گیمز ختم ہو چکے ہیں لیکن دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں گے۔ وہ 14سے 18 سال عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ"ہم اپنا تجربہ ان کے ساتھ شیئر کریں گے۔ امید ہے کہ نوجوان نسل ٹینس کو اتنا ہی پسند کرے گی جتنا ہم کرتے ہیں۔ ہم قدم بہ قدم محنت کریں گے۔"

ان کے دلوں میں خواب اب بھی زندہ ہیں۔ محبت ہمیشہ قائم  رہتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ مستقبل میں کہیں بھی جائیں، ان کے خواب پورے ہوئے ہیں۔

چین میں تعطیلات کےدوران مسافروں کے ریکارڈ یو...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی دن کی تعطیل اور وسط خزاں کے تہوار کے دوران 12 روزہ سفری رش کے تیسرے دن  چینی مسافروں کے ریلوے کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 2 کروڑ98 ہزار تک پہنچ گئی۔

چین کی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ یومیہ بنیادوں پر ریلوے مسافروں کے سفری دوروں کی ریکارڈ تعداد ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ہفتہ کے روز چین  میں12ہزار180 مسافرٹرینوں کے ذریعے 1 کروڑ 76 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفری دوروں کی توقع ہے۔

27 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس سفری رش کے دوران ملک میں ریلوے کے ذریعے کل 19 کروڑسفری دورے متوقع ہیں۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

58 فیصد روسی چینی مصنوعات بارے مثبت خیالات ر...

ولادیووسٹاک(شِنہوا) روس میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق  تقریباً 58 فیصد روسیوں نے چینی مصنوعات کے بارے میں مثبت رویہ ظاہر کیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس  سروے میں روس کے اوتکریتائی بینک اورروسگوستراخ لائف انشورنس کمپنی نے  14 سے 21 ستمبر تک ملک کے تمام میکروریجنز میں18 سے 65 سال کی عمر کے 1ہزار600 لوگوں کی رائے معلوم کی ، جن کی آبادی 1 لاکھ  سے زیادہ ہے۔

روسی باشندے  چینی گھریلو اشیاء، کپڑوں اور جوتوں، الیکٹرانکس، کھلونوں اور بچوں کے سامان کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ 68 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چینی گھریلو اشیاء یورپی اشیاء سے کمتر نہیں ہیں، جبکہ گیارہ فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ تقریباً 58 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چینی لباس اور جوتے یورپی کمپنیوں کے موزوں متبادل ہو سکتے ہیں، جبکہ 18 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ٹیلی کام سیکٹر کی جنوری تا اگست شاندا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت نے ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کی وجہ سے  جنوری سے اگست تک مسلسل ترقی کی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، اس شعبے میں کمپنیوں کی مجموعی مشترکہ کاروباری آمدنی 11 کھرب40 ارب یوآن (تقریباً158ارب 57کروڑڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے۔

  کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، انٹرنیٹ آف تھنگز اور انٹرنیٹ ڈیٹا سنٹرز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 18.9 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی مدت کے دوران ملک میں 5جی ٹیکنالوجی میں بھی مسلسل ترقی ہوئی۔اگست کے آخر تک، چین میں تقریباً 31لاکھ40 ہزار5 جی  بیس سٹیشن تھے، ملک کی تین ٹیلی کام کمپنیوں کے 5جی موبائل فون صارفین کی تعداد71کروڑ40 لاکھ  تک پہنچ گئی ہے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ایوان نمائندگان حکومتی اخراجات کا بل...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی کانگریس کےریپبلکن اکثریتی  ایوان نمائندگان میں ایک ماہ کے لیے حکومتی اخراجات کا بل منظور نہ ہوسکا،جس سے حکومتی امور ٹھپ ہونا یقینی ہوگیا ہے۔

تمام ڈیموکریٹس ارکان اور ریپبلکن کے 21 ارکان  نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا، بل کی مخالفت میں 232 جبکہ حق میں 198ووٹ ڈالے گئے۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکرکیون میک کارتھی جو اس بل کی حمایت کے لیے کوشاں تھے کے لیے یہ ایک بڑی شکست ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو ایوان زیریں میں ڈیموکریٹس اور کچھ سخت گیر ریپبلکنز کی مخالفت کے باوجودایک اہم طریقہ کار کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے بل کے لیے 210 کے مقابلے میں 218ووٹ پڑے تھے۔

اگرچہ ایوان نمائندگان   بل کی منظوری دے بھی دیتی ، تو اسے ڈیموکریٹک اکثریتی  سینیٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اس نے اخراجات میں بڑی  کٹوتیوں کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈائی نیم فوجی دستوں نےاومدرمان پر تباہ کن...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی وزارت خارجہ نے پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر دارالحکومت خرطوم کے شمال مغرب میں واقع اومدرمان شہر پر بھاری توپ خانے سے حملہ کرنے کا الزام  عائد کیا ہے جس میں بچوں سمیت 10 شہری جاں بحق ہوئے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف نے جمعرات کو اومدرمان کے شمال میں الجرافہ محلے میں ایک پر ہجوم پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشن پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گولہ باری سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد10  تھی جن میں بچے بھی شامل تھے جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

بیان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک ہے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سیاحتی شعبے کو اعلیٰ معیار کی ترقی دی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ملک میں سیاحتی مواقع کو مزید اجاگرکرنے اور سیاحت کے اعلیٰ معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے  کے لیے ایک دستاویز جاری کی ہے۔

اسٹیٹ کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی شعبے کے پانچ پہلوؤں میں مزید کوششیں کی جائیںگی،اعلیٰ معیار کی سیاحتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی، سیاحتی کھپت کی طلب کو متحرک ، اندرون ملک سیاحت سے متعلق انتظامات اور خدمات، سیاحت کی صنعت کو بہتر  اور  اس شعبے کی ترقی کے لیے تعاون میں اضافہ کیا جائےگا۔

جنرل آفس نے ان حوالے سے  30 اقدامات تجویز کیے،جن میں  ثقافت وسیاحت کی مربوط ترقی کو آگے بڑھانا، متنوع سیاحتی مصنوعات کی تیاری، بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن دوبارہ شروع کرنا اور ان کی تعداد میں اضافہ  اور دیگر شامل ہیں۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک ف...

رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر البریح میں ایک فلسطینی شخص کوقتل کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ محمد جبریل رامانہ نامی فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے چل بسا جبکہ واقعے میں ایک اور شخص معمولی زخمی ہوا۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر البریح میں پساگوٹ بستی کے داخلی دروازے پر دو نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچھائی ایڈری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ان فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جنہوں نے پساگوٹ بستی سے ملحقہ ایک فوجی چوکی کی طرف آتشگیر موادپرمشتمل بوتلیں پھینکیں۔

 ایڈری نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر معمول کی سرگرمیاں انجام دینے والے فوجیوں نے دو حملہ آوروں پر براہ راست فائرنگ کی تاہم حملے میں اسرائیلی فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کی پاکستان میں دہشت گر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دو الگ الگ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے  ان حملوں کے بارے میں انتونیو گوتریس کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیئے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حقیقت  ان حملوں کو مزید گھناؤنا بناتی ہے کہ لوگ مذہبی تقریبات کے دوران حملوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ پرامن مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی مکروہ فعل ہے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نے کینسرامیونو تھراپی کےضمن...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے کینسرکی امیونو تھراپی کی وجہ سے   سائٹوکائن ریلیز سنڈروم (سی آر ایس)  کو روکنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

 نیچربایومیڈیکل انجینئرنگ جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سی آر ایس، جسے سائٹوکائن سٹارم بھی کہا جاتا ہے، مدافعتی نظام کاحد سے زیادہ ردعمل کا اظہار ہے۔ یہ بعض اقسام  کی امیونو تھراپی کے منفی اثرات  کےباعث  ہوتا ہے، جیسا کہ سی اے آر ٹی سیل تھراپی، جس میں مدافعتی خلیوں کومہلک ٹیومر کے علاج کے لیے  کافی مقدار میں سائٹوکائنز جاری کرنے کے لیے تحریک دی جاتی ہے۔

سی آر ایس کی وجہ سے مریض کو بخار، ہائپوٹینشن، اعضاء کی خرابی  یہاں تک کہ شدید صورت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔اس کے علاج کا موجودہ  آپشن انٹرلییوکن-6 اینٹی باڈیز کو مریض کے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے ، جو ایک پروانفلامیٹری سائٹوکائن ہے،تاہم، انہیں سی آر ایس ہونے سے پہلے انجکیٹ نہیں کیا جا سکتا، بصورت دیگر، جسم میں انٹرلییوکن-6 کی معمول کی سطح متاثر ہوتی ہے۔

 نیشنل سنٹر فار نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے انٹرلییوکن-6 اینٹی باڈیز کے ساتھ مل کر ایک  ہائیڈروجل تیار کیا ہے  جسے پہلے سے انجکیٹ کیا  جا سکتا ہے اوریہ سی اے آر ٹی سیل کے ذریعے سی آر ایس ہونے پرانٹرلییوکن-6کی سطح کو بڑی حد تک کم کر دیتا ہے۔

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتحانہ بند کر...

افغانستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سفارتخانہ بندکر کے اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ چھوڑدیاہے اور سابق سفیر اور دیگر سفارتکاروں کو امریکا اور یورپ منتقل کر دیا گیا ہے،بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کام کرنے والے افغان سفارت خانے نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا،نئی دہلی میں تعینات افغان سفیر فرید مامون زادہ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیں،سفارت خانے کے عملے کے درمیان اندرونی تنازعات ہیں جبکہ سفارت کاروں کے سیاسی پناہ حاصل کرکے تیسرے ملک چلے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات لیک کرن...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ امریکی ٹیکس کے امور دیکھنے والی باڈی آئی آر ایس کے کنٹریکٹرچارلس لٹل جون نے سابق صدر کی ٹیکس کی تفصیلات چوری کرکے ایک خبر رساں ادارے کو دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ہزاروں امریکی دولت مندوں کی ٹیکس انفارمیشن بھی چرائیں،امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ملزم کی جانب سے یہ ڈیٹا دوسرے ادارے کو بھی فراہم کیا گیا اور عدالتی دستاویزات سے یہ واضح ہوتا ہیکہ ملزم کے دیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر دو خبر رساں اداروں نے اس پر متعدد کالمز شائع کیے،برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں کسی حکومتی عہدیدارکا نام موجود نہیں ہے لیکن یہ تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستاویزات ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ 2017سے 2021کے درمیان لٹل جون نے نامعلوم شخص کی حیثیت سے آئی آر ایس میں کنسلٹنسی کی جسے بعد میں محکمہ خزانہ کے ٹیکس امور دیکھنے کے لیے کنٹریکٹ میں تبدیل کردیا گیا جب کہ اس دوران ملزم نے ٹیکس کی تفصیلات چوری کیں جن میں 15سال پرانی تفصیلات بھی شامل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2016اور 2017میں 750ڈالر فیڈرل انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ انہوں نے سن 2000سے 2015تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں پیش آئے واقعے پر امریکا کو تفصیلی...

بھارت نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکا کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات ہوئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب پر ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون پر زوردیا ہے،تاہم اب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران کینیڈا میں پیش آئے واقعے پرسینئر امریکی حکام کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے،انٹونی بلنکن اور جیک سلیون سے ملاقات کے بعد جے شنکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کینیڈا میں چلنے والی سکھوں کی تحریک پر بھارت کے تحفظات سے مکمل طور پر آگاہ کیا ہے،امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر جو چیزیں میں نے انٹونی بلنکن اور سلیون کے ساتھ اٹھائیں اس پر انہوں نے امریکی تاثرات کا اظہار کیا ہے جب کہ ہم نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے،انہوں نے کہا پرامید ہوں کہ ہم ان میٹنگوں میں بہتر معلومات کے ساتھ قریب آئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں