• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین میں گریجویٹ ملازمتوں کو فروغ دینے کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں موسم خزاں جیسے نئے ملازمین کی بھرتی کا موسم ہےکیونکہ ملک بھرمیں لگنے والے روزگار فیسٹیول سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے روزگار میں اضافے کی امید ہے۔

 وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ نے جمعہ کو بتایا کہ  جاب فیسٹیول، جو اس سال 20 نومبر تک جاری رہیں گے،صوبوں کے مرکزی مقامات  پر منعقد کیے جائیں گے جنہیں صوبائی ذیلی مقامات کی طرف سے تعاون حاصل ہوگا ۔ وزارت نے کہا کہ ان تقریبات سے کالج کے فارغ التحصیل افراد کے لیے 1کروڑ سے زیادہ موزوں ملازمتوں کی تشہیر کی توقع ہے۔ وزارت کے مطابق  بھرتی میں  ان علاقوں پرزیادہ توجہ دی جائےگی  جہاں روزگار کی طلب زیادہ اورجاب مارکیٹ میں ملازمتوں کی تعداد کم ہے۔ وزارت نے کہا کہ وہ ایسے شہروں میں جہاں یونیورسٹیوں کی تعدا د زیادہ اوربڑی تعداد میں گریجویٹس موجود ہیں اورجہاں روزگار کے حوالے سے بڑے چیلنجزہیں، نیز دریائے یانگتسی کی اقتصادی پٹی اور وسطی اور مغربی خطوں کے پسماندہ علاقوں میں  جامع اور صنعتی لحاظ سے کراس ریجنل جاب فیسٹیولز کا اہتمام کرے گی تاکہ مقامی گریجویٹس کے لیے ملازمت کے مزید مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

اعداد و شمار کے مطابق  چین میں اس سال 1کروڑ15لاکھ80ہزارنئے کالج گریجویٹس فارغ التحصیل ہوں گے۔ایک سرکاری ورک رپورٹ کے مطابق، حکومت کا ہدف تقریباً 1کروڑ 20لاکھ نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنا ہے، جس میں ایک تخمینہ کے مطابق شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد ہے۔

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کا آتش فشاں ماونٹ سیمیرو پھٹ پڑا

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبےمشرقی جاوا میں واقع ماونٹ سیمیرو آتش فشاں جمعہ کو پھٹ پڑا جبکہ مقامی حکام نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

 سیمیرو آتش فشاں مانیٹرنگ پوسٹ کے مطابق آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق صبح9 بج کر 23 منٹ  پر پھٹا جس سے گرم لاوا جنوب مشرق کی طرف 700 میٹر تک پھیل گیا۔

مانیٹرنگ پوسٹ کے ایک افسر یادی یولیانڈی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ آتش فشاں کے پھٹنے سے جنوب مشرق اورجنوب کی طرف سرمئی رنگ کا لاواپھیل گیا۔

 حکام نے لوگوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ خاص طور پر اس کے جنوب مشرقی علاقے میں 13 کلومیٹر اور چوٹی کے ارد گرد 5 کلومیٹر تک کے علاقے میں جانے  سے گریز کریں تاکہ دوسری مرتبہ لاوا پھٹنے کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے۔

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی کسانوں کوفصل کی کٹائی کے تہوار ک...

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے کسانوں، زرعی شعبے اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والے عوام کو چینی کسانوں کے کٹائی کے چھٹے تہوارسے پہلے  تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدرشی جن پھنگ نے ایک مضبوط زرعی شعبے اور ایک خوبصورت اور ہم آہنگ دیہی علاقوں کی تعمیر کے مقصد پر قائم رہنے پر زور دیا جو رہنے اور کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں  نے کہا کہ چین کے کچھ مشرقی حصوں میں مسلسل بارشوں، شمال اور شمال مشرق کے کچھ حصوں میں شدید سیلاب اور شمال مغربی علاقے کے کچھ حصوں میں خشک سالی کے اثرات پر قابو پانے کے بعد، ملک کو اس سال ایک اور بمپر فصل کی توقع ہے۔

چینی صدرنے مزید کہا کہ یہ فصل معیشت کی پائیدار بحالی کو فروغ دینے، ترقی کے نئے ماڈل کی تعمیر میں سہولت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کرے گی۔

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے افتتاح کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدرمقام ہانگ ژو  میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 اس مو قع پر چینی صدر  کھیلوں کے افتتاح کا اعلان بھی کریں گے۔

افتتاحی تقریب چائنہ میڈیا گروپ سے براہ راست نشر کی جائے گی اور شِنہوا نیٹ اس براہ راست نشریات کی تصاویر اور متن مہیا کرے گا۔

جرمنی ، نیوسلک روڈ لاجسٹکس فورم کا انعقاد

ڈوئسبرگ(شِنہوا) جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ میں شاہراہ ریشم پر لاجسٹکس کو بہتر بنانے بارے ایک فورم منعقد ہوا۔ نئے سلک روڈ لاجسٹکس فورم میں جرمنی اور چین کے  200سے زائد نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینزمیں توسیع ہوئی ہے  اور ڈوئسبرگ اب 20 سے زائد چینی شہروں سے منسلک ہے۔

ڈوئسبرگر ہیفن اے جی کے سی او او لارس نینہاس نے کہا کہ چین۔یورپ ریلوے ایکسپریس کے نام سے  چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینزبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایک کامیاب اور مسابقتی منصوبہ ہیں۔

 نینہاس نے مزید کہا کہ ڈوئسبرگر ہیفن اے جی اور اس کے چینی شراکت داروں کے درمیان لاجسٹکس پر تعاون بارے وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کر رہا ہے۔

ڈوسلڈورف میں چین کے قونصل خانے کے قونصل جنرل ڈو چھنگو نے کہا کہ یورپ میں سب سے بڑے اندرونی بندرگاہی شہر اور بین الاقوامی تجارت اور لاجسٹکس مرکز کی حیثیت سے ڈوئسبرگ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں گہری شمولیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوئسبرگ مغربی یورپ میں چین۔یورپ ریلوے ایکسپریس کے لئے ایک اہم منزل بن گیا ہے۔ اس اسٹیشن پر بڑی تعداد میں ٹرینز چلائی جاتی ہیں جس میں نقل و حمل کا حجم سب سے زیادہ ہے۔

 چین اور یورپ کے درمیان لاجسٹک انفراسٹرکچر اور خدمات کو بہتر بنانے سے دونوں فریقین کے درمیان تعاون کو دیرپا تحریک ملے گی۔

چین سیرالیون کے ساتھ عملی تعاون بڑھانے کے لئ...

نیو یارک (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین سیرالیون کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے اور عالمی امن و ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ہان نے یہ بات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر سیرالیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو سے ملاقات کے دوران کہی۔

ہان نے چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بائیو کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ہان نے کہا کہ چین اور سیرالیون مخلصانہ دوستی اور باہمی حمایت کے ساتھ اچھے بھائی اور اچھے دوست ہیں اور دونوں فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔

بائیو نے ہان سے چینی صدر  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کو کہا اور گزشتہ برسوں کے دوران سیرالیون کی بے لوث مدد پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سیرالیون کے عوام کا ایک قابل اعتماد اچھا دوست ہے۔

چین اور کمبوڈیا کی "پیس اینجل۔2023" مشترکہ ا...

نوم پنہ (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ انسانی مشقیں "پیس اینجل۔2023" کمبوڈیا کےدارالحکومت نوم پنہ میں رائل کمبوڈین آرمی کی اسپشل فورسز کمانڈ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ٹی سیہا اور چینی آبزرویشن گروپ کے رہنما وانگ شکیان کے ساتھ ساتھ کمبوڈیا میں دیگر ممالک کے ملٹری اتاشیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں دونوں افواج کی طرف سے مشترکہ انسانی امدادی مشقیں کی گئیں۔

مشترکہ مشقوں میں دونوں افواج نے قدرتی آفات کے مقام پر تلاش اور بچاؤ، بیماروں اور زخمیوں کے علاج اور متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے کا موں میں حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیہانے کہا کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان یکجہتی اور تعاون اور دونوں عوام کے درمیان دوستی کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے اور تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں دونوں ممالک کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

 وانگ نے کہا کہ مشترکہ انسانی مشقیں چین اور کمبوڈیا کے مابین عملی تبادلوں کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا ایک نیا مظہر ہیں۔

چینی صدر کی جا نب سے شاؤشنگ کا دورہ

ہانگ ژو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ کا معائنہ جاتی دورہ کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونٹی سطح پر حکمرانی کے فروغ بارے "فینگ چھیاؤ طرز" پر مبنی ایک نمائشی ہال کا دورہ کیا تاکہ وہ تنازعات کے حل بارے طریقہ کار کے ارتقاء جائزہ لے سکیں اور نئے دور میں اس کی اختراعی ترقی بارے جان سکیں۔

چینی صدر نے قدیم نہروں کی تاریخ، عظیم نہر کے تحفظ اور عظیم نہر پر مشتمل ایک قومی ثقافتی پارک کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے کینال کلچر پارک کا دورہ بھی کیا۔

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کینال کلچر پارک کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کینال کلچر پارک کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میر واعظ عمر فاروق کی چار برس بعد گھر میں نظ...

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے سینئرحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار برس سے زائد عرصے بعد گھر میں نظر بندی سے رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، مشتاق الاسلام ،ڈاکٹر حمید فیاض، محمد شریف سرتاج اور عبدالمجید ڈار المدنی سمیت تمام نظربند رہنماوں کارکنوں، نوجوانوں اور خواتین کو رہا کرے جو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔انہوںنے کہ یہ رہنما مقبوضہ علاقے اور نئی دلی کی تہاڑ سمیت مختلف بھارتی جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں برسہا برس سے نظر بند ہیں۔میر واعظ عمر فاروق کو 5 اگست 2019 کو سرینگر کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا تھا جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے دفعہ 370اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا سلسلہ بند کرے اور خطے میں دیر پا امن اور ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے آگے آئے۔انہوںنے زور دیکر کہا کہ کشمیری وحشیانہ بھارتی مظالم کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،سیشن کورٹ کا بیٹی سے زیادتی کرنے والے...

لاہورکی سیشن کورٹ نے بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ٹرائل مکمل ہونے پر زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ باپ کو ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہے اگر بیٹی کو کوئی باہر تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو محافظ سمجھتے ہوئے شکایت کرتی ہے،موجودہ کیس میں سگے باپ نے اپنی بیٹی کی شخصیت ،روح اور جسم کو تباہ کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کمسن بچی ذہنی اذیت کا بھی شکار ہوئی، دوران ٹرائل پراسیکیوشن نے گیارہ گواہ عدالت میں پیش کیے،پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی،والد کو اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت حکم سنایا جاتا ہے ،مجرم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2019میں مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ بھر میں 11اور 12ربیع الاول کو موٹر سائی...

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 11اور 12ربیع الاول (28اور 29ستمبر)کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

12ربیع الاول 29ستمبربروزجمعہ کو عام تعطیل ہو...

پنجاب حکومت نے عیدمیلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول 29ستمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل ہو گی12ربیع الاول کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، 29ستمبر کی تعطیل کا نوٹیفکیشن تمام محکموں کو ارسال کردیا گیا،اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29ستمبرکو عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلا کردیا۔وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترجمان پی ٹی آئی کا عمران خان کے خلاف 9مئی ک...

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف 9مئی کے تمام مقدمات میں مجرمانہ سازش اور بغاوت کے الزامات سمیت نئی شقیں شامل کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ اور کارکنان پر بغاوت پہ اکسانے جیسے سنگین الزامات عائد کرنا پارٹی کو ماورائے قانون انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین کوشش ہے ، 9مئی کی آڑ میں تحریک انصاف کے خلاف جاری غیر قانونی کارروائیاں عمران خان اور تحریک انصاف کو سیاست سے مائنس کرنیکے مذموم مقاصد واضح کر رہی ہیں،پی ٹی آئی ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں پر لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں نئی دفعات کا اضافہ ان واقعات میں ملوث اصل ذمہ داران کو بچانے کی ایک کوشش ہے ۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر 9 مئی کے جلائو گھیرائو واقعات کی پر زور مذمت کی جسے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کا حصہ بنایا ، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی واقعات کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر آج تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے مقدمات میں نئی دفعات کا اضافہ ان واقعات میں ملوث اصل ذمہ داران کو بچانے کی ایک کوشش ہے ، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر 180سے زائد جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 9مئی کی آڑ میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری غیر قانونی کارروائیاں واضح طور پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو سیاست سے مائنس کرنے کے مذموم عزائم کی نشاندہی کر رہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی طور پر محرک مقدمات میں بغاوت جیسی سنگین شقوں کو شامل کرنے کا نوٹس لے اور قانون کے اس مجرمانہ استعمال میں ملوث پولیس افسران سمیت دیگر پراسیکیوشن حکام کے خلاف کارروائی کی جائے ،پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے مطالبے کی روشنی میں 9مئی کے واقعات کے اصل کرداروں کا تعین کرنے کے لیے اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئر مین سینیٹ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات...

چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارتی، پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیاچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،پاکستان اور ایتھوپیا کے کاروباری افراد کے مابین رابطوں کو آسان اور بہتر بنانا چاہئے تاکہ دونوں ملک اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہوں ملاقات میں دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا چیئرمین سینٹ نے کہاپاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی از سر نو بحالی خوش آئند ہے، صادق سنجرانی نے کہا کہ کراچی سے ایتھوپین ائیرلائن کی پروازیں شروع کرنا خوش آئنداقدام ہے۔ انہوں نے ایتھوپیا کی حکومت کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ۔اس فضائی سروس سے پورے افریقہ کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد ملے گی دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی سے تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، ملاقات میں چئیرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے تدارک ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ دینا چاہئے،ایتھوپیا، پاکستان کی اینگیج افریقہ پالیسی کی تحت انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سفیر نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کی قیادت کی جانب سے ایتھوپیا کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی پارلیمانی قیادت، حکومت اور سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔افریقی ممالک کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سفیر جمال بکر عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخا...

سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہئیے ، بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے،اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چودھری پرویز الہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میری رہائی کی بات اللہ تعالی ہی بہتر جانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی،ایک سوال کے جواب میں پرویز الہی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو کو اپنی سالگرہ خوشی سے منانے دیں،ان کاکہناتھا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، جیل میں پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی، اب ان کو اس میں بھی مسائل نظر آنے لگے ہیں،پرویز الہی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف خود بھی بدل گئے ہیں۔بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، عدالت نے پرویز الہی کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر رکھی ہے

،پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی اس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پوچھا کہ ضمانت منظور ہو چکی ہے، کیا مچلکے جمع نہیں کروائے ؟ مچلکے جمع کروادیں اگر کہتے ہیں تو کیش میں کردیتا ہوں، کیا پرویز الہی صاحب دوسرے کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں؟وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ جی اینٹی کرپشن سے متعلق مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ہماری طرف سے تو مچلکے جمع کروانے پر آزاد ہیں۔اس دوران پرویز الہی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرا پیٹ خراب ہے، جج نے کہا اللہ خیر کرے گا، پرویز الہی نے کہا کہ میرے سیل کے باہر بھی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے،تازہ ہوا تک نہیں آتی سیل کے باہر ایک اجنبی کو بٹھایا ہوا ہے،جج نے استفسار کیا کہ اجنبی کون ہے کیا اس کا نام ہی اجنبی ہے؟ چلیں پتا کرتے ہیں اجنبی کون ہے، جج نے کہا کہ پرویز الہی لاہور میں درج اینٹی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں کیا اس میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ جی!اینٹی کرپشن کیس میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر کھی ہے، عدالت سے استدعا ہے کوئی لمبی تاریخ دے۔جج نے کہا کہ ہمارا کیا ہے ہم 40 دن بعد کی تاریخ دے دیتے ہیں، عدالت نے 13 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زوہائی ٹینس چیمپئن شپ ' برطانوی ٹینس سٹار ای...

انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے زوہائی ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے،چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری اے ٹی پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اینڈی مرے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،36سالہ ٹینس سٹار نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے یی کونگ مو کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور3-6سے شکست دے کر نہ صرف چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،واضح رہے کہ اے ٹی پی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں فاتح اینڈی مرے کا مقابلہ روس کے اسلان کاراتسیو سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 3بھارتی خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز...

چین نے 3بھارتی خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز میں شرکت سے روک دیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایشین گیمز میں شرکت سے روکی گئی بھارتی ایتھلیٹس کا تعلق بھارت کے اس علاقے سے ہے جس کا چین دعویدار ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا باقی اسکواڈ کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ 2روز قبل چین چلا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق، اس حوالے سے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن اور بھارتی وزارت خارجہ نے فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا قومی دن،فٹ بالرکرسٹینا رونالڈو...

سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے سٹار فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو نے سعودی انداز اپنا لیا،روایتی عرب لباس پہنے اور تلوار ہاتھ میں لئے رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن کو یادگار بنا دیا ۔سعودی عرب 23ستمبر کو اپنا 93واں یوم الوطنی منا رہا ہے،ایسے میں سعودی فٹ بال کلب النصر کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کرسٹنا رونالڈو نے روایتی عرب پہن کر اور تلوار پکڑ کر نا صرف عرب روایات کے مطابق ڈانس کیا بلکے سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فاسٹ بائولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر 5ماہ ک...

پاکستان کے ایک اور فاسٹ بائولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرا دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4سے 5ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں، کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بالنگ کی اجازت دے دی، احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر کا بتایا جس کے بعد لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا، احسان اللہ کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کا سکیورٹی پلان تیا...

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کا جامع پلان تیار کر لیا گیا،بھارتی میڈیا نے سکیورٹی آفیسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سٹیڈیم تک فینز کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے،سکیورٹی آفیسر کے مطابق ورلڈ کپ میچز کے دوران ملٹی لیئر سیکورٹی فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے کے لیے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیموں کے لیے محفوظ راستہ بنایا جائے گا، پونے سمیت کئی سٹیڈیمز شہر سے دور واقع ہیں، دوری کی وجہ سے جامع پلان ترتیب دئیے جا رہے ہیں،کمشنر پولیس وینوئے کمار کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اطراف میں ملٹی لیئر سکیورٹی کا حصار ہو گا، ہر سکیورٹی لیئر کا ایک الگ مقصد ہو گا اور ہر لیئر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مخصوص تعداد ہو گی،کمشنر پولیس کے مطابق ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سٹیڈیم میں پارکنگ کو دیکھے گی، ہر سکیورٹی لیئر پر فینز کی چیکنگ ہو گی اور میچز سے قبل بھی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سکیورٹی چیکنگ ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ٹینس ٹیم چین...

چین میں جاری ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ٹینس ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوگئی،پاکستان کی ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، عشنا سہیل اور سارہ ابراہیم شامل ہیں، عقیل خان اور سارہ ابراہیم نیشنل لیول پر نمبر ون رینکنگ پر موجود ہیں،اعصام الحق انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے باعث چین کے شہر زو ہائی میں ہی موجود ہیں۔ اعصام الحق چین میں قومی ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے،ایشین گیمز میں ٹینس ایونٹ اتوار سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ٹینس ٹیم نے حال ہی میں ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کو شکست دی تھی،صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ نے قومی ٹینس ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دو...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہین شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی،ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ نہ بھولیے گا کہ ناصرف میں آپ کا گرائونڈ میں کوچ رہا ہوں بلکہ اب میں اپنے تجربے کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کو ایک بہترین شوہر بننے کی ٹریننگ بھی دوں گا،ثقلین مشتاق نے دعوت ولیمہ میں عدم شرکت پر کہا کہ وہ ولیمے پر شریک تو نہ ہوسکے لیکن انہوں نے سب کو بہت یاد کیا،ایک اور پوسٹ میں انہوں نے شاہد آفریدی کو پیارے بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور ایک اور بیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر ڈھیروں مبارکباد دیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین نہیں آتا کہ ننھی سی گڑیا اب اتنی بڑی ہو گئی ہے، انشا کی شاہین کے ہمراہ ایک بہتر اور خوشگوار زندگی کے لیے میری طرف سے بہت سی دعائیں،ثقلین مشتاق نے شاہین کی تعریف میں کہا کہ شاہین ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر وہ ایک بہتر انسان ہے وہ ہماری شہزادی کی خوب دیکھ بھال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تمام کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کے دروازے کھلے...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ عامر بہت اچھا کرکٹر رہا ہے، اس نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اگر وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے تو تمام کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کے دروازے کھلے ہیں، آپ فرسٹ کلاس کھیلیں اور پرفارم کریں، آپ کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا،انضمام الحق کا مزید کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کبھی بھی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرتا، یہ ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، حسن علی کی...

کرکٹ ورلڈکپ 2023کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے،ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں بابراعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)حارث رئوف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر شامل ہونگے جبکہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے،انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بالر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ بالرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے بالر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہو جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد کے سرکا...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں ور کالجز میں چلنے والی بسز کا فیول نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ٹرانسپورٹ بند کردی گئی بچوں کو مشکلات کا سامنا نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے کئی اسکول اور کالجز میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے آئی ایم سی بی ایف ایٹ فور اور ایف سیون کالج فور گرلز سمیت متعدد کالجز اور اسکول کی بسوں کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے کئی روز سے بند کیا گیا جس کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، خواتین کیلئے ایک تہائی نشستیں مخصوص ک...

بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں مخصوص کرنے کا بل لوک سبھا کے بعد راجیا سبھا سے بھی منظور کر لیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق راجیا سبھا میں بل کے حق میں دو سو چون ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا،خواتین کی 33 فیصد مخصوص نشستوں کا بل گذشتہ روز لوک سبھا سے بھی اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منظور ہوا تھا،بل کو قانون بنانے کیلئے بھارت کی نصف ریاستی اسمبلیوں سے منظوری درکار ہوگی،قانون منظور ہونے پر 2029کے عام انتخابات میں اسے نافذ کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران ، مزار پر حملے کے مرکزی ملزم تاجک شہری...

ایران میں مزار پر حملے کے الزام میں تاجک شہری کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ دیگر 2افراد کو پانچ پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے مرکزی ملزم کو مسلح جنگ اور ملک کی سلامتی کے خلاف اکسانے کے الزامات میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی۔ دیگر افراد کو حملے سے تعلق کی بنا پر 5سال قید اور ملک سے جلاوطنی کی سزا سنائی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق 13اگست کو حملے میں 2افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے تھے جس کے بعد 9مشتبہ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق اس مزار کو شاہ چراغ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی جگہ کو ایک سال سے بھی کم وقت کے دوران دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وینزویلا ، سیکیورٹی فورسز خطرناک گینگسٹرز کے...

وینزویلا میں سیکیورٹی فورسز نے خطرناک گینگسٹرز کے قبضے سے ایک ایسی جیل خالی کرانے میں کامیاب ہوگئے جسے قیدیوں نے آسائشوں سے آراستہ لگژری ہوٹل بنا لیا تھا،عالمیمیڈیا کے مطابق وینزویلا کی ایک جیل کا قبضہ واگزار کروانے کے لیے 11ہزار اہلکاروں کو آپریشن کرنا پڑا کیوں کہ اس آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں کو انتہائی خطرناک اور بین الااقوامی نیٹ ورک کے حامل گینگسٹرز کا سامنا تھا،اس جیل میں گینگسٹرز نے ڈسکو اور جوا خانے کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، چڑیا گھر اور دیگر سہولیات کھول رکھی تھیں۔ یہ جیل سونے کے اسمگلر ٹرین دی آگورا کے گینگ کا ہیڈکوارٹر کے طور پر بھی استعمال ہوتی تھی،اس جیل میں مخالف گینگز کے قیدیوں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں اور غیرملکی مغویوں کو بھی تاوان کی نیت سے رکھا جاتا تھا جب کہ گینگ سربراہان کو یہاں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات حاصل تھیں،یہ سرکاری جیل تھی جس میں قید خطرناک گینگسٹرز نے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد قبضہ کرلیا تھا اور وہاں اپنا سسٹم چلانا شروع کردیا تھا،ٹرین ڈی آراگوا وینزویلا کا سب سے طاقتور گینگ ہے جو نہ صرف ملک بھر میں بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی جرائم کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اس گینگ کے ارکان کی تعداد 5ہزار کے لگ بھگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ری...

بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے،رواں برس 3مئی سے بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ میٹی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی تصادم تاحال ختم نہیں ہو سکا،منی پور پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شمال مشرقی ریاست کے مختلف تھانوں اور اسلحہ خانے سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹا گیا جب کہ لوٹ مار کے واقعات ریاست کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق 5668کی تعداد میں رائفلیں اور دیگر اسلحہ لوٹ لیا گیا،بھارتی پولیس اسٹیشن میں انڈین رائفلز کمانڈو بٹالین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے 28مئی کو خبیسوئی میں واقع ان کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا۔ لوگوں نے 322انساس رائفلز، اے ایف رائفلز، اسالٹ رائفلز اور مختلف دیگر جدید گولہ بارود قبضے میں لیا،پولیس میں درج ایک اور ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مختلف جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، سیل گارڈ ہیلمٹ اور فائبر اسٹکس بھی چوری کی گئی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ہتھیار 2مراحل میں لوٹے گئے۔ پہلے 3مئی سے قبل اور دوسرے 27مئی یا اس کے بعد لوٹے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی 2023 سے اب تک منی پور فسادات میں 1118افراد زخمی، 33افراد لاپتا اور 5172جلا ئوگھیرا ئوکے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ بھارتی سیاست دان لوگوں سے ہتھیار واپس کرنے کی استدعا کررہے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنے کے لیے مزید وقت بھی طلب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ کا یوکرین کو مزید اسلحے کی فراہمی روک...

روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے اہم اتحادی ملک پولینڈ نے جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو مزید اسلحے کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے اہم اتحادی ملک پولینڈ کا تازہ فیصلہ جنگ میں یورپی اہداف کو متاثر کرسکتا ہے جبکہ فیصلے کے بعد یورپ کے پولینڈ کے ساتھ تزویرواتی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی جانب سے اچانک کیے گئے فیصلے کے امکانات یوکرینی اناج کی برآمد پر پر یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے عارضی پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی تلخیوں کے بعد واضح چکے تھے،برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ کی حکومت کی جانب سے عام انتخابات سے قبل کیے گئے اس اقدام کے امکانات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یوکرین کے خلاف اپنائے گئے سخت موقف سے بھی عیاں ہوتے ہیں، رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے اس فیصلے سے یوکرین کی روسی افواج کو پیچھے دکھیلنے کیلئے جاری کوششوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو کہ روس پر یوکرینی حملوں کی رفتار میں کمی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلح گروہوں کے بڑھتے کردار سے عالمی امن کو خ...

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ مسلح گروہوں کے بڑھتے کردار سے عالمی امن کو خطرہ ہے،عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیر خارجہ نے عرب سربراہی اجلاس ،ٹرائیکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزارت خارجہ کی سطح پر منعقدہ غیر رسمی مذاکراتی سیشن کے دوران تقریر کے بعد ایک بیان میں کہا کہ بحران پیدا کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے میں ریاست کے فریم ورک سے باہر مسلح گروہوں کا بڑھتا ہوا کردار ہے،انہوں نے کہا کہ جس آسانی کے ساتھ ان گروہوں کے پاس جدید تکنیکی ذرائع اور ہتھیار آ رہے ہیں یہ صورتحال ریاستی اداروں کو کمزور کر رہی ہے، ان گروہوں کا اثر و رسوخ جغرافیائی سرحدوں سے تجاوز کر رہا ہے جو سلامتی اور استحکام کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے،سعودی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرے،سعودی وزیر خارجہ نے سیشن کے دوران کہا کہ سعودی عرب یمنی فریقوں کے درمیان بات چیت کا منتظر ہے، یہ بات چیت یمن میں سلامتی اور استحکام لانے میں کردار ادا کرے گی،واضح رہے کہ عرب اجلاس کا ٹرائیکا الجزائر، سعودی عرب اور بحرین پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجر قتل کیس میں بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے ک...

کینیڈا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کی نہ صرف انسانی بلکہ سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے،کینیڈین حکومتی ذرائع کے حوالے میڈیا کے دعوی کے مطابق کئی ماہ سے جاری تحقیقات میں یہ شواہد جمع کیے گئے تھے،کینیڈین میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ قتل سے متعلق جو بات چیت نوٹ کی گئی اس میں بھارتی افسربھی ملوث تھے اوران میں ایسے بھارتی سفارت کار بھی شامل تھے جو کینیڈا میں موجود تھے،میڈیا کے مطابق یہ معلومات نہ صرف کینیڈا نے جمع کی تھی بلکہ فائیو آئیز انٹیلی جنس الائنس کے ایک رکن نے بھی فراہم کی تھیں، ان شواہد کو لے کر کینیڈین حکام کئی بار بھارت گئے اور تعاون مانگا تھا،میڈیا کا دعوی ہے کہ کینیڈا کے نیشنل سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایڈوائزر جوڈی تھامس اگست میں چار روز تک بھارت میں تھے اور اس کے بعد بھی 5روز کیلئے بھارت کو دورہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا کینیڈا کی...

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے بھارتی پروپیگنڈا کہ یو ایس اے اور کینیڈا میں اختلاف رائے ہے کو یکسر مسترد کر دیا ہے،امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے کینیڈا کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مکمل طور پر کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہے اور کینڈین خدشات پر انویسٹیگیشن کو قریب سے دیکھ رہا ہے،دوسری جانب، نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز نے حالیہ بھارتی دہشتگردی کے خلاف کینیڈین گورنمنٹ کے سامنے چار مطالبات رکھ دیے ہیں۔ ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے اراکین بھی اس پریس کانفرنس میں شریک تھے،پہلا مطالبہ یہ کہ ہندوستان میں کینیڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا کہ کینیڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کیا جائے،تیسرا مطالبہ یہ کیا ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلق کو باضابطہ منجمد کیا جائے، بشمول جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے)اور آر ایس ایس پر فوری پابندی اور قانون کے تحت کینیڈا سے بھارت کے ایجنٹوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ،حجاب پہننے والی خواتین کو سراہنے کیل...

برطانیہ میں حجاب پہننے والی خواتین کو سراہنے کیلئے دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے سمتھ وِک میں رکھا جائے گا جس کی باقاعدہ نقاب کشائی اگلے ماہ کی جائے گی، یہ حجابی مجسمہ دنیا کا پہلا مجسمہ ہے جس کے ذریعے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو سراہا گیا ہے، یہ مجسمہ اسٹیل سے بنایا گیا ہے جسے آرٹسٹ لیوک پیری نے ڈیزائن کیا، مجسمہ 5میٹر لمبا اور ایک ٹن وزنی ہے، اس آرٹ کے نمونے کو 'اسٹرینتھ آف حجاب' یعنی حجاب کی طاقت کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس مجسمے پر ایک جملہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ یہ عورت کا حق ہے کہ وہ جو بھی پہننے کا انتخاب کرتی ہے اسے پیار اور عزت دی جائے،مجسمہ بنانے و الے آرٹسٹ لیوک پیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'حجاب کی طاقت' ایک ایسا مجسمہ ہے جو ان خواتین کی نمائندگی کرتا ہے جو اسلامی عقیدے کے مطابق حجاب پہنتی ہیں اور یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری کمیونٹی کا ایک کم نمائندگی والا لیکن اہم حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ مجسمہ مسلم خواتین کے ساتھ مل کر بنایا ہے،لیوک نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ تنازع کا باعث بھی بن سکتا لیکن برطانیہ میں رہنے والے لوگوں کی نمائندگی کرنا بھی ضروری ہے، آرٹسٹ ماضی میں بھی بلیک برٹش ہسٹری کا مجسمہ ڈیزائن کرچکا ہے جو رواں سال مئی میں ونسن گرین کے علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم...

فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہو سکتا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیگزشتہ روز خطاب میں فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی عوام اپنے مکمل، جائز قومی حقوق سے لطف اندوز ہوئے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم ہو سکتا ہے، وہ غلطی پر ہیں ،انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلائیں،ان کاکہنا تھا کہ امریکہ نے جو تاریخی لحاظ سے ر دونوں فریقوں کے درمیان امن کے لئے سہولت کار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سخت دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کو ترک کر دیا ہے، جس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متنازعہ بستیوں کو آگے بڑھایا ہے،فلسطینی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس دو ریاستی حل کو بچانے اور حالات کو مزید سنگینی سے بگڑنے اور ہمارے خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے سے بچانے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی...

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادیوں میں کمی کی نشان دہی کر دی،کمیشن کی جانب سے امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کو قابلِ تشویش ملک نام زد کرنے کی سفارش کردی گئی،امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے قوانین اور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں،کمیشن کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، مسیحیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے،کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں ہندو مسلم فساد کے بعد مسجد کو جلا دیا گیا اور نائب امام کو قتل کر دیا گیا تھا،اقوام متحدہ کے اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدلوگوں کوحق رائے دہی سے محروم کیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ خصوصا مسلم کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی کا حق چھیناجارہاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی حکومت معاملے کو منطقی انجام تک پہنچان...

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں'' را ''کے ملوث ہونے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا، ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کا یقین کرنے کی مصدقہ وجوہات ہیں،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا بہترین اور آزادانہ انصاف کا نظام ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے، بھارتی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پاکستانی سائنسدانوں کا ہانگ ژو ایشیائی...

ہانگ ژو (شِںہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں پاکستان اپنی روایتی کھیل کبڈی میں شرکت کرے گا۔ اس حوالے سے ہانگ ژو میں قیام پذیر ایک پاکستانی نوجوان محمد جوزف بہت پرجوش ہیں۔

محمد جوزف نے بتایا کہ اس کھیل کی تقریباً 4 ہزار برس پرانی طویل تاریخ ہے ۔اس کبڈی کا تصور  چینی کنگ فو کی طرح ہے، اسے آپ پاکستانی کنگ فو بھی کہہ سکتے ہیں، مقابلہ جیتنے کے لئے، آپ کو لچکدار اور ذہین ہونا چاہئے۔ میں اس کھیل کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں۔

جوزف اس وقت ژے جیانگ یو نیورسٹی کے ہانگ ژو انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر میں مرکزی محقق کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی تحقیق الیکٹرو کیمیکل توانائی ذخیرہ کرنے والے آلات ہیں۔ ان کی تحقیق کا مقصد توانائی ذخیرہ کثافت، بیٹری میں پائیداری اور سائیکل چارجنگ اور اخراج کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔

ہانگ ژو آمد سے قبل جوزف پیکنگ یو نیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔

جوزف نے بتایا کہ ان کی ہانگ ژو آنے کی وجہ ان کے دوست علی ہیں جو جامعہ ژے جیانگ کے اسکول آف مائیکرو ۔ نینو الیکٹرانکس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہ صاف توانائی بارے تحقیقی کام میں ہانگ ژوانٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

جوزف اور علی نے کچھ عرصہ قبل ہانگ ژو شہر کے گوالی کلچر اینڈ اسپورٹس سینٹر میں کبڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا جہاں ایشیائی کھیلوں کے دوران 3 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

اسٹیڈیم میں توانائی بچت کے لئے کافی سہولیات میسر کی گئی ہیں، مثلاً اس مقام پر ایل ای ڈی لائٹس کے 180 سیٹ لگائے گئے ہیں۔ جب یہ عمومی طور پر کھلا ہوتا ہے تو ان میں سے صرف ایک تہائی ہی روشن ہوتے ہیں۔

جوزف نے بتایا کہ توانائی ان بڑے مسائل میں سے ایک ہے جن کا دنیا کو سامنا ہے۔ ہانگ ژو حکومت نے حیاتیاتی ماحول بہتر بنانے کے لئے توانائی کی بچت بارے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

جوزف مستقبل میں چین اور خاص طور پر ہانگ ژو میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے لئے یہ نہ صرف ایک خوبصورت اور محبت نچھاور کرنے والا شہر ہے بلکہ یہ ان کے سائنس بارے خوابوں کو تعبیر بھی دے رہا ہے۔

علی نے بتایا کہ ان کی رائے میں ہانگ ژو کی ثقافت اور تاریخ بہت دلچسپ ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی باقی زندگی ہانگ ژو میں بسر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی ابتدائی عمر سے علم ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان بہت اچھے دوست ہیں، چین ہمارے لیے فطری کشش رکھتا ہے اور ہم ہمیشہ "وفادار دوست" رہیں گے۔

چین- ہانگژو- پاکستانی سائنسدان

جوزف (دائیں سے دوسرے) اور علی (بائیں سے پہلے) روایتی چینی پرنٹنگ دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ہانگژو- پاکستانی سائنسدان

جوزف (دائیں سے دوسرے) اور علی (بائیں سے پہلے) روایتی چینی پرنٹنگ دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ہانگژو- پاکستانی سائنسدان

جوزف اورعلی لیبارٹری میں کام کرتے ہوئےدیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ہانگژو- پاکستانی سائنسدان

جوزف اورعلی لیبارٹری میں کام کرتے ہوئےدیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں