• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین ۔ ژے جیانگ ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ کو...

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدرمقام ہانگ ژو میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  پہنچ گئے۔(شِنہوا)

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ چین۔ ہان ژینگ ۔ پیرو ۔ صد...

امریکہ ، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چین کے نائب صدر ہان ژینگ پیرو کی صدر دینا بولوارٹے سے ملاقات کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین ۔ شنگھائی ۔ سیاحتی میلہ

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ایک بچی شنگھائی نیچرل ہسٹری میوزیم کا دورہ کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشیائی کھیل ماحول دوست اور اسمارٹ ت...

ہانگ ژو (شِنہوا) اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ونود کمار تیواری نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشیائی کھیل اب تک کے سب سے زیادہ ماحول دوست اور اسمارٹ ترین کھیل ہوں گے۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ بنیادی ڈھانچہ اور اسٹیڈیمز مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں تقریباً تمام گاڑیاں الیکٹرک ہیں ۔ یہ ممکنہ طور پر مستقبل کے ایشیائی کھیلوں کے لئے اہمیت کی حامل ہوگی ۔ دیگر ممالک ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے ذریعے متعارف کردہ تصورات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

ونود کمار تیواری نے کہا کہ وہ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں استعمال کردہ ڈیجیٹل ایپلی کیشنز سے بھی متاثر ہیں۔

تیواری نے بتایا کہ سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی نقد رقم وصول نہیں کرتا اور تمام ادائیگیاں موبائل فون سے کی جاتی ہیں ۔ دوسرا ایکریڈیٹیشن کارڈ ہے۔ آپ صرف اندر داخل ہوتے ہیں تو آپ کی تصویر آجاتی ہے، آپ کو اپنا بارکوڈ یا کسی بھی چیز کو اسکین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایشیائی کھیل صرف کھیلوں کے مقابلے نہیں بلکہ یہ ثقافتی تبادلہ بھی ہے۔

ہانگ ژو کی مغربی جھیل بارے تیواری نے کہا کہ یہ ہانگ ژو کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے جس سے آ پ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر ایشیائی کھیل 2006 کے آغاز پر کسی نے دوحہ بارے نہیں سنا تھا لیکن اب یہ کھیلوں کا مرکز بن چکا ہے۔

تیواری نے کہا کہ یہ مقابلے ہانگ ژو کو ایک متحرک شہر بناتے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ انہیں یقین ہے کہ جب ہانگ ژو میں کھیلوں کا اختتام ہوگا تو یہ نہ صرف چین بلکہ پورے ایشیا میں کھیلوں کا مرکز بن چکا ہوگا۔

چین اور ہم خیال ممالک کا معذور خواتین کے لئے...

جنیوا (شِنہوا) چین اور ہم خیال ممالک نے معذور خواتین کو فائدہ پہنچانے اور ان کی مساوی زندگی اور ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے جامع معاشروں کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ 

جنیوا میں جاری 54 ویں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چھن شو نے کہا کہ معذور خواتین انسانیت کی مساوی رکن ہیں۔

80 سے زائد ممالک کی جانب سے چین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بیجنگ میں خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے خواتین کی ترقی کے عالمی مقصد میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم معذور خواتین کو ناکافی سماجی تحفظ، امتیازی سلوک اور غربت جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سماجی شمولیت کے بارے میں شعور اجاگر کرے، معذور خواتین کے خلاف تعصب اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کی کوششیں کرے، معذور افراد کے مقصد کو تعلیم کے ذریعے بہتر طور پر اجاگر کرے، ایک کثیر سطح کاسوشل سپورٹ سسٹم تیار کرے اور معذور افراد کے لئے سماجی تحفظ اور دیکھ بھال کی خدمات کے نظام کو بہتر بنائے۔

انہوں نے اس بات کا حوالہ دیاکہ معذور خواتین کی روزگار کی شرح تمام معذور افراد اور خواتین سے کم  ہے۔  مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کی جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو آسان بنانے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ان کے زندگی اور ترقی کے حقوق کو بہتر طور پر فروغ اور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور چین رابطے مضبوط بنائیں ، چینی نائ...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے چین اور امریکہ کو چینی صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کے تین اصولوں کے تحت رابطے مضبوط بنانے اور اختلافات مناسب طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی دوست گروپس ، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے ملاقات میں کہی۔

 ہان نے کہا کہ چین اور امریکہ کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

انہوں نے اجلاس کے امریکی شرکاء پر زور دیا کہ وہ چین ۔ امریکہ کے درمیان معیشت، تجارت اور عوامی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں تاکہ چین-امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔

چینی نائب صدر  نے کہا کہ اس وقت چینی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور تیز رفتار ترقی سے اعلیٰ معیار کی ترقی پر منتقل ہورہی ہے۔ چین اقتصادی حجم کی نمو پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اور اس سے کہیں زیادہ توجہ اپنی معاشی ترقی کا معیار اور کارکردگی بڑھانے پر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کے لئے باہمی فائدہ مند تعاون کا موقع پیش کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کا کھلا پن مہیا کیا ہے۔ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ فائدہ مند تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی معیشت کی بحالی و ترقی میں مستقل محرک قوت فراہم کررہا ہے۔

امریکی شرکاء نے ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی میں چینی کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکہ اور چین کے درمیان ہرسطح پر رابطے اور اہلکاروں کے تبادلے برقرار رکھنے اور امریکہ ۔ چین تعلقات کی مستحکم ترقی کے فروغ بارے امید کا اظہار کیا۔

چینی صدر 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ 22 اور 23 ستمبر کو ہانگ ژو میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں میں میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورڈوم سیہا مونی، شام کے صدر بشار الاسد، کویت کے ولی عہد شیخ میشال الاحمد الجابر الصباح، نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دہل پراچندا، مشرقی تیمور کے وزیر اعظم شانانا گسماؤ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو اور ملائیشیئن پارلیمنٹ کے اسپیکر جوہری بن عبدل شامل ہیں۔

برونائی کے نمائندے شہزادہ حاجی صفری بولکقیا، امیر قطر کے نمائندے شیخ جوآن بن حماد بن خلیفہ الثانی، اردن کے شہزادہ فیصل بن حسین، تھائی لینڈ کی شہزادی سریوانواری اور کرغزستان کے نائب وزیر اعظم عادل بائی سالوف بھی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی باغبانی نمائش کی میزبانی چین کا...

بیجنگ (شِنہوا) بین الاقوامی باغبانی نمائش آئندہ سال 26 اپریل سے 28 اکتوبر تک چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں منعقد ہو گی۔

چھنگ دو کے ڈپٹی میئر چھن ژیونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 242 ہیکٹر پر محیط اس نمائش میں مختلف مو ضواعت پر مبنی 7 نمائشی علاقے ہو ں گے

چھن نے کہا کہ ایونٹ کے لئے تیاری کا کام منظم طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے  اور 70  فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 غیر ملکی شہروں اور 20 غیر ملکی ایسوسی ایشنز اور کاروباری اداروں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

چائنہ فلاور ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے توقع ظاہر کی کہ اس تقریب سے چین کی باغبانی کی صنعت کی اپ گریڈیشن اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ 

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وینسینسو مونتیلا ترک قومی فٹبال ٹیم کے کوچ م...

وینسینسو مونتیلا کو ترک قومی فٹبال ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ،ترک فٹ بال فیڈریشن نے اسٹیفن کنٹز کی جگہ اب کوچ کیلیے ونسینزو مونتیلا سے معاہدہ کیا ہے، یہ معاہدہ سال 2026کے عالمی کپ کے آخر تک جاری رہے گا،49 سالہ مونتیلا اس سے قبل،روم ،میلان ،فیورینتینا اور سیویلا جیسے کلبوں کی کوچنگ کر چکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث...

جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑی کرکٹ ورلڈکپ ایونٹ سے چند روز قبل انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے،فاسٹ بولر اینریچ نورکیا اور سیسانڈا مگالا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، کرکٹ ساتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ اینڈائل فلک وایو اور لیزاڈ ولیمز کو ان کے متبادل کے طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہسپانوی خواتین فٹ بال کھلاڑی یورپی نیشنز لیگ...

ہسپانوی خواتین فٹ بال کھلاڑیوں نے یورپی نیشنز لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی،ہسپانوی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے پہلے بائیکاٹ کیا تھا تاہم طویل بات چیت کے بعد ان کھلاڑیوں کو آئندہ یورپی نیشنز لیگ میں شرکت کے لیے قائل کر لیا گیا ہے،سپین کی سپریم سپورٹس کونسل کے سربراہ وکٹر فرانکوس نے کہا کہ قومی ٹیم کے 23میں سے 21کھلاڑیوں نے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ باقی دو کھلاڑی کیمپ چھوڑنا چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی،ہسپانوی قومی ٹیم جمعہ کو سویڈش ٹیم سے کھیلے گی۔ پھر اگلا مقابلہ منگل کو سوئس قومی ٹیم سے ہوگا،سپین کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ساتھ 2023کا ورلڈ کپ جیتنے والے گینی ہرموسو کی حمایت میں بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا،ہسپانوی فیڈریشن کے صدر لوئس روبیئلز نے 2023کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد تقریب میں ہرموسو کے منہ پر بوسہ دے دیا تھا، اس کے بعد سپین میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔ فٹ بال کھلاڑی ہرموسو متعدد مرتبہ واضح کر چکی ہیں بوسہ رضامندی سے نہیں تھا،اس واقعہ کے بعد ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت کئی کھلاڑیوں نے اعلان کیا تھا کہ جب تک روبیلز فیڈریشن کے صدر کے عہدے پر ہیں وہ قومی ٹیم کے لیے نہیں کھیلیں گے۔ روبیلز نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارش نے پاکستان ویمنز ٹیم کو ایشین گیمز کے س...

پاکستان ویمنز ٹیم کو بارش نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا،چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کوارٹرفائنل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔،پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے مناسلو کا ریئ...

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا،سرباز علی نے 2019میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا، 2021میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا ہے،کوہ پیما سرباز نے گزشتہ صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کی ٹاپ پر پہنچے ، انہوں نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا،نیپال میں واقع مائونٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے،سرباز علی 8ہزار میٹر سے بلند 14میں سے 12چوٹیاں سر کرچکے ہیں، پاکستانی کوہ پیما بقیہ دو چوٹیاں سر کرنے جلد چین روانہ ہوں گے،خیال رہے کہ شہروز کاشف نے دوسری بار جبکہ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی مناسلو کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ، میڈیکل پینل نے حارث رئوف کو ٹیم میں...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رئوف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا،قومی کرکٹر حارث رئوف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا،پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رئوف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،واضح رہے کہ حارث رئوف کو ایشیاکپ کے میچ میں فٹنس مسائل کاسامنا ہوا، انہیں بھارت کیخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی...

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی،سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی کرکٹرز ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے کھیلا ہے، ان کی اہم توجہ گراس روٹ لیول یعنی انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 پر ہونی چاہیے اور انہیں سکھانا چاہیے،انہوں نے کہا ہمارے یہاں ہوتا یہ ہے کہ جنہوں نے کرکٹ کھیلی ہوتی ہے اس کی کوشش ہوتی ہے وہ پاکستان ٹیم کو کوچ بن جائے جس کے حق میں نہیں ہوں،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، کوچنگ کی ضرورت گراس روٹ لیول پر ہوتی ہے، اگر ٹیچر اچھا ہوگا تو پراڈکٹ بھی اچھا نکلے گا، اس لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین سینیٹ سے ارشد ندیم کی ملاقات ، دس لا...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی ، چیئر مین سینٹ نے ورلڈ اتھلیکٹس چیمپین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کودس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں چیئر مین سینیٹ نے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی انتہای شاندار رہی ۔صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر، قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپکی معاونت کیلئے تیار ہیں، چیرمین سینیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی سپانسر شپ کیلئے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد بارے چئیرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چیئر مین سینیٹ نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بگولے نے تباہی مچادی،5افراد ہلاک

چین کے صوبے جیانگ سو میں بگولے کی زد میں آ کر پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں،چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر سوکیان میں بگولہ اٹھا،دا ژنگ اور نان سائی نامی قصبوں میں اس بگولے کی زد میں آ کرکئی گاڑیاں الٹ گئیں، کھمبے گر گئے جبکہ حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے،ابتدائی معاملات اس بگولے سے 5512افراد متاثر ہوئے ،1646مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ چار سو پانچ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ،سوکیان شہر میں اب تک 41.8ہیکٹر کا رقبہ تباہ ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے...

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد چین بھی جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرے گا، چینیمیڈیا کے مطابق بیجنگ میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 385یوآن تقریبا 53.7امریکی ڈالر فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 370یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا،چین کے موجودہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت جب بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں 50یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیل ہوتی ہیں اور 10کام کے دنوں تک اسی سطح پر رہتی ہیں تو چین میں پٹرول اور آئل مصنوعات کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں،چین کی تین سرکردہ تیل کمپنیوں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن، اور چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل میں سہولت فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں خنزیر کا گوشت کھانے والی خاتون...

انڈونیشیا میں خنزیر کا گوشت کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھنے والی خاتون ٹک ٹاکر کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کی ویڈیو اسی وجہ سے وائرل بھی ہوئی تھی۔ انڈونیشیا کی مقامی عدالت نے 33سالہ لینا لطفیاوتی کو مذہبی جذبات ابھارنے اور نفرت بھرے رویے کو ہوا دینے کے الزام میں 2سال قید اور16ہزار245ڈالرجرمانہ بھی عائد کیا گیا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر سزا میں 3ماہ کی توسیع ہوگی۔اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانا حرام قرار دیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر بالی ووڈ فلموں کی فین ہیں اور اس لیے مسلمان ہونے کے باجود انہوں نے اپنا نام لینا مکھرجی رکھا ہے اور وہ بھارت میں اپنا کاروبار بھی چلاتی ہیں، لینا لطفیاوتی کے ٹک ٹاک پر 20لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،لینا کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین گیمز نے ایشیائی خاندان کو دوبا...

رم  اللہ(شِنہوا) ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشین گیمز ایشیائی خاندان کا ایک عظیم الشان اتحاد ہے اور فلسطین اس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔ 

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں فلسطین نیشنل لبریشن موومنٹ(فتح) کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جبریل رجوب نے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں چین کے شاندار تجربے اور اس کی بہترین تیاری اور تنظیمی کام کی تعریف کی۔

فلسطینی سپریم کونسل برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سربراہ رجوب نے کہا کہ چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت فلسطینی کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا لمحہ ہے جس سے انہیں بہترین نتائج حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔

فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ 100 سے زائد ایتھلیٹس پر مشتمل فلسطینی وفد 16 کھیلو ں میں حصہ لے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہانگ ژو ایشین گیمز فلسطینی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نمایاں ایونٹ ہے۔

 چین کے مشرق میں میزبان شہر ہانگ ژو کو منفرد تعمیراتی انداز اور گہرے ثقافتی ورثے کے ساتھ ایک قدیم اور خوبصورت شہر قرار دیتے ہوئے رجوب نے کہا کہ کھیل ایشیائی ممالک اور خطوں کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دیں گے اور ایشیائی عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیں گے۔

ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے چین...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین گنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ وہ اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں۔

ہان نے  اس عزم کا اظہار  نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گنی کے عبوری صدر ماماڈی ڈومبویا سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گنی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا سب صحارا کا پہلا افریقی ملک ہے۔

چینی نائب صدر نے کہا کہ چین اور گنی کے عوام طویل المیعاد مخلصانہ دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ہان نے مزید کہا کہ چین گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو میں گنی کی شرکت کو سراہتا ہے اور گنی کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو گہرا اور مستحکم کرنے بارے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل کا سفر م...

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے آخری مرحلے کے اختتام پر چین کے ٹینس اسٹار وو یی بنگ نے مشعل تھامی۔

مشعل کا سفر 8 ستمبر سے ہانگ ژو سے شروع ہوا جس کے دوران 2 ہزار 22 مشعل برداروں نے صوبہ ژے جیانگ کے 11 شہروں میں مشعل کو تھاما ،اس سفر میں چینی ثقافت اور عام افراد کی دل کش داستانیں پیش کی گئیں ۔

ٹارچ ریلے نے ان شہروں میں مختلف پرکشش اور ثقافتی ورثہ مقامات کے ساتھ ساتھ ہانگ ژو میں ہوبن روڈ اور مغربی جھیل موسیقی فوارہ جیسے جدید  مشہورمقامات کا دورہ بھی کیا۔

فائل فوٹو، لیو شوئے جوآن 8 ستمبر کو مشعل ریلے کا آغاز کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

مشعل کے سفر میں پہلی مشعل بردار اولمپک 2004 میں خواتین کی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک فاتح لیو شوئے جوآن تھی جبکہ آخری مشعل بردار چینی مین لینڈ سے اے ٹی پی ٹور ٹرافی جیتنے والے پہلے کھلاڑی وویی بنگ تھے۔

چینی ٹینس کھلاڑی وو میڈیا کے توسط سے اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کے پیغامات اکثرشیئر کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی دوڑ مکمل کرنے کے بعد بچپن کی کچھ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے خواب محفوظ رکھیں اور ان کی پیروی کریں۔ ہماری نوجوان نسل ایک شعلے کی مانند ہے جسے بھڑکتے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مشعل برداروں کی عمریں 14 سے 84 برس کے درمیان تھیں جو ایشیائی کھیلوں کے جامع جذبے کی علامت ہیں اس کا مقصد ہر عمر کے افراد کو شامل کرنا تھا۔

یہ جامع خیال ورچوئل دنیا میں بھی پھیل رہا ہے۔ورچوئل مشعل ریلے میں 10 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی جس کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم 15 جون کو لانچ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات، باہ...

نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی ،اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری حوصلہ افزا ہے، ہم تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ روابط کے فروغ میں سنجیدہ ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سکیورٹی سروسز کے باہمی تعاون سے حملے روکے گئے اور جانیں بچائی گئیں،انہوں نے پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کیلئے دو طرفہ دوروں کی امید بھی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت ، چینی ثقافتی طائفہ کی جا نب سے نسلی ا...

کویت سٹی (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر لین کانگ کے 10 فنکاروں پر مشتمل ثقافتی طائفے نے کویت کے چینی ثقافتی مرکز میں فن کا مظاہرہ کیا۔

دارالحکومت گورنریٹ میں  یہ تقریب مرکز کے آزمائشی آغاز کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہوئی۔

فنکار 13 پروگرام پیش کر رہے ہیں جو یون نان میں نسلی اقلیتوں کی بھرپور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

کویت کے دارالحکومت گورنریٹ میں چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر لین کانگ کا ثقافتی طائفہ فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

برطانیہ میں نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں...

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی حکومت کی گرین پالیسیز سے متعلق خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں پانچ برس کی تاخیر کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے ڈائنگ سٹریٹ میں خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاریں اب 2030کے بجائے 2035میں فروخت ہوسکیں گی،انہوں نے کہا کہ سال 2035کے بعد بھی پیٹرول، ڈیزل سے چلنے والی سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت ممکن ہوگی،رشی سونک نے کہا کہ نئی پالیسی برطانیہ کو دیگر یورپی ممالک سے ہم آہنگ کرے گی ، ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے سبب 2030تک بیشتر کاریں الیکٹرک ہوں گی،انہوں نے کہا کہ گیس بوائلر کی جگہ ہیٹ پمپس کی تنصیب کیلئے بھی مزید وقت درکار ہوگا،رشی سونک نے کہا کہ 2035کے بعد بوائلر تبدیل کرتے وقت ہیٹ پمپ لگواسکیں گے ، بوائلر اپ گریڈ سکیم کے تحت گرانٹ 50فیصد بڑھا کر ساڑھے 7ہزار پائونڈ کی جائے گی،برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ انتہائی غریب افراد کو نیا بوائلر لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور 2050تک نیٹ زیرو کا ہدف اب بھی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی آئین سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ مٹ...

بھارتی آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ ہٹانے کو آئین پر حملہ قرار دیا ہے،کانگریس رہنما ادھیر رنجن نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے، حکمران جماعت بھاریہ جنتہ پارٹی (بی جے پی)کی نیت مشکوک ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر ارکان پارلیمنٹ کو آئین کی کاپیاں دی گئی تھیں،اس حوالے سے وزیر قانون ارجن میگھوال کا دعوی ہے کہ ان کاپیوں میں آئین کی تمہید کا "اصل ورژن"دیا گیا، جب آئین وجود میں آیا تو اس میں سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہیں تھے،وزیر قانون ارجن میگھوال نے دعوی کیا کہ سوشلسٹ اور سکیولر کے الفاظ بھارتی آئین میں 1976میں 42ویں ترمیم میں شامل کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے آزاد تجارتی زونز نے اصلاحات کے لئے ک...

شنگھائی (شِنہوا) وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ فری ٹریڈ زونز (ایف ٹی زیڈ) چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے لئےرہنما بن گئے ہیں۔ 

2013 میں شنگھائی میں پہلے پائلٹ ایف ٹی زیڈ کے قیام کے بعد سے چین نے ملک بھر میں 21 فری ٹریڈ زونز بنائے ہیں۔

 نائب وزیر تجارت گو ٹنگ ٹنگ نے کہا کہ ان شعبوں میں 302 ادارہ جاتی اختراعات کو ملک بھر میں فروغ دیا گیا ہے۔

گو نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی میں ان علاقوں نے ملک کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے حجم میں 18 فیصد حصہ ڈالا ہے اور ملک کے زمینی رقبے کے چار ہزار ویں حصے سے بھی کم ہے۔

گو کے مطابق مستقبل میں  پائلٹ ایف ٹی زیڈ اپنی پالیسیزکو اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ مزید ہم آہنگ کریں گے ، ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دیں گے  اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائیں گے۔

گو نے کہا کہ پائلٹ  فری ٹریڈ زونز میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کے انضمام کو مضبوط بنانے اور اپنی خصوصیات کے ساتھ جدید صنعتی کلسٹرز کی تعمیر کے طریقے تلاش کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کیرولائنا ، ہیکوری میں گاڑی پل سے کھائ...

شمالی کیرولائنا کے علاقے ہیکوری میں ایک گاڑی پل پر جاتے وقت کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2بچیوں کے والد فِل پیکسن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کا ذمہ دار متوفی کی بیوہ نے گوگل کو ٹھہرایا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 47سالہ فِل پیکسن شمالی کیرولائنا میں ایک دوست کے گھر اپنی 9سالہ بیٹی کی سالگرہ پارٹی سے رات کے وقت شدید بارش میں واپس آرہے تھے۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے فِل پیکسن نے اپنے فون پر گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے تقریبا 4.3میل دور 10منٹ کے فاصلے پر اپنے گھر تک جی پی ایسہدایات آن کردیں، تاہم جی پی ایس انہیں اسنو کریک پل پر لے گیا جو 2013میں جزوی طور پر ڈھے گیا تھا،جیسے ہی وہ پل پر آئے پیکسن کی جیپ گلیڈی ایٹر سڑک سے 20فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ شمالی کیرولائنا کے سیکورٹی حکام نے کہا کہ عام طور پر ڈرائیوروں کو پل عبور کرنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی جاتی ہیں۔ لیکن کچھ دنوں میں مرمت اور توڑ پھوڑ کے کام کے بعد پل سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں،پیکسن کی بیوہ نے اپنے شوہر کی موت کا گوگل کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے، یہ مقدمہ 19ستمبر کو ویک کائونٹی کی نارتھ کیرولینا سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جہاں گوگل کا رجسٹرڈ دفتر بھی موجود ہے،مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوگل نے ٹوٹے ہوئے پل کے بارے میں شہریوں کی شکایات کو نظر انداز کیا اور اپنے نقشوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اپریل 2023تک گوگل میپس نے پل کو قابل گزر راستے کے طور پر دکھایا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ کشمیر خطے کے امن واستحکام کو درپیش اہم...

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن واستحکام کو درپیش اہم چیلنجز میں سے ایک ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے تحت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کا بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سیشن کے موقع پر خصوصی اجلاس ہوا،عالمی میڈیاکے مطابق رابطہ گروپ کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ کے لیے کوشاں مسلم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے، متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے باشندے شامل ہیں،سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کا اثر خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا باعث بنے گا،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن تصفیے اور حالات کو پرسکون بنانے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے متحارب فریقوں کے درمیان ثالثی کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے،شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب یہ کام مسلم اقوام کی حمایت سے متعلق اپنے غیر متزلزل موقف کی بنیاد پر کر رہا ہے،اجلاس میں سیکریٹری کثیر فریقی بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی شریک تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل...

بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد کینیڈا میں کینیڈین شہریوں کے لیے اپنی ویزا سروس کو معطل کردیا ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حکومت نے اگلے نوٹس یا تا حکم ثانی ویزا سروس کو معطل کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آن لائن ویزا درخواستوں کو دیکھنے والے ویزا ایپلی کیشن سینٹر بی ایل ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا جس میں بھارتی مشنز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر ویزا سروس معطل کی ہے،نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ویزا معطلی کے فیصلے پرعملدرآمد 21ستمبر 2023سے ہوگیا ہے جو اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا کی جانب سے بھارت کی ٹریول ایڈوائزری م...

کینیڈا نے بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم بھارتی شہریوں کیلئے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کردیا،کینیڈا کی پبلک سیفٹی منسٹری نے بھارت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کیلئے محفوظ ملک ہے،کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجر قتل کیس میں بھارت کا معاملہ کیوں سامنے ل...

کینیڈا کے وزیر ہرجیت سجن نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ٹروڈو خالصتان تحریک کے مقتول کینیڈین رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے مبینہ ملوث ہونے کا معاملہ صرف اس لیے سامنے لائے کیونکہ میڈیا بھانڈا پھوڑنے والا تھا،ایک انٹرویو میں کینیڈا کے وزیر ہرجیت سجن کا کہنا تھا کہ ترجیح تو یہی تھی کہ معاملہ سامنے نہ لایا جاتا مگر اس سے پہلے کہ معاملہ ہیڈلائنز کی زینت بنتا وزیراعظم ٹروڈو چاہتے تھے کہ عوام تک درست معلومات پہنچ جائیں،انہوں نے کہا کہ جہاں تک شواہد کا تعلق ہے تووہ پولیس کے پاس ہوتے ہیں اور وہی فیصلہ کرتے ہیں کہ اگلا قدم کیا ہوگا،اس سوال پر کہ نجرکی جان کوخطرہ تھا اور اسے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے اسے بلٹ پروف جیکٹ بھی دی گئی تھی تو مناسب تحفظ کیوں نہیں دیا گیا، وزیرنے کہا کہ اگر خطرے سے متعلق قابل اعتماد معلومات ہوں تو پولیس اور ایجنسی انتہائی تیزی سے عمل کرتی ہیں،ایک سوال پر کہ کینیڈا کے سابق رکن پارلیمنٹ اجل دوسانجھ نے واقعہ کی مذمت کرنے کے بجائے کہا ہے کہ کینیڈین حکومت بھارت کی بجائے خالصتانیوں کی دوست بن گئی ہے،وزیر ہرجیت سجن نے کہا کہ وہ اپنے سابق ساتھی کی بات سے یکسر اختلاف کرتے ہیں۔ کینیڈین حکومت بھارت سمیت کسی ملک کو توڑنے کی وکالت نہیں کرتی لیکن کسی معاملے پر رائے ظاہر کرنے والے کسی کینیڈین کی وفاداری پر سوال بھی نہیں اٹھانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 20کانفرنس،کینیڈین وزیراعظم کا بھارتی انتظ...

بھارت میں چند روز قبل ہونے والی جی 20کانفرنس کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی جانب سے بھارتی سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہوٹل کی لگژری رہائش کی پیشکش مسترد کر دی گئی، بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والی جی 20کانفرنس کے دوران مودی سرکار کی جانب سے امریکی و چینی صدور سمیت غیر ملکی مہمانوں کے لیے 30ہوٹلوں میں وی وی آئی پی کمرے بک کروائے تھے،امریکی صدر کو آئی ٹی سی موریا شیراٹن ہوٹل میں خاص کمرہ دیا گیا تھا جبکہ چینی صدر کے لیے تاج محل ہوٹل میں کمرہ بک کیا گیا تھا،اسی طرح کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے لیے نئی دلی کے للت ہوٹل میں صدارتی سوٹ بک کیا گیا تھا تاہم جسٹن ٹروڈو نے پورے دورہ بھارت کے دوران وی وی آئی پی کمرے کو استعمال نہ کیا اور ہوٹل کے عام کمرے میں ہی قیام کو ترجیح دی،میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس ٹروڈو کی جانب سے وی وی آئی پی کمرے میں سکونت اختیار نہ کرنا کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے انتظامات پر عدم اعتماد کا واضح اشارہ ہے۔واضح رہے کہ 4 روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں،اس بیان کے فوری بعد کینیڈا نے بھارتی ایجنسی را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا تھا جبکہ امریکا کی جانب سے بھی کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کو سنجیدہ نوعیت کا قرار دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں بھارت کینیڈا کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں آزاد خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ...

بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ (سکھا دونیکے)کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا، کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی'' را ''کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے، بھارتی ایجنسی این آئی اے نے ابھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا جو خالصتان تحریک کے حامی تھے، سکھدول سنگھ 2017سے کینیڈا میں مقیم تھے،یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے۔تین روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی'' را ''کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوہری ہتھیاروں کا حصول ایران کے ساتھ مشروط ک...

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حصول ایران کے ساتھ مشروط کر دیا ہے،اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی طاقت کے توازن اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کیلئے ہتھیار حاصل کرے گا،امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ چین کی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے کے بعد سے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو کسی بھی ملک کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا استعمال کرنے پر تشویش ہے ، دنیا ایک نئے ہیروشیما کو برداشت نہیں کر سکتی،سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر آپ ایٹمی ہتھیار استعمال کرتے ہیں تو آپ کو باقی دنیا کے ساتھ بھی لڑائی لڑنا پڑے گی،اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہے ، امریکا بھی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بہتر تعلقات چاہتا ہے،امریکی ثالثی میں مذاکرات کے معطلی کی تردید کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فلسطین کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ہم پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر کیا ہو سکتا ہے،ولی عہد نے امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے واشنگٹن کے ساتھ اہم سکیورٹی تعلقات ہیں، صدر بائیڈن کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ امریکی اور غیر ملکی کمپنیاں آئیں اور مشرق وسطی میں محفوظ ماحول میں سرمایہ کاری کریں،انہوں نے کہا کہ ہم امریکی ہتھیاروں کے پانچ بڑے خریداروں میں سے ایک ہیں اور امریکا کے علاوہ دیگر ممالک سے ہتھیار خریدنے کا ہمارا اقدام ان کے مفاد میں نہیں ہے،سعودی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دیا کہ ہمارا ملک اکیسویں صدی کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانی ہے اور یہ اس صدی کی کہانی ہے، ان کا ملک اس وقت تمام شعبوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھٹی چین عرب اسٹیٹس ایکسپو میں پاکستانی نمائ...

چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے ننگشیا کے دارالحکومت ینچوان میں جمعرات کو شروع ہونے والی چھٹی چین عرب اسٹیٹس ایکسپو میں پاکستانی نمائش کنندگان نئے مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔ گوانگژو قونصل یٹ آف پاکستان کے کمرشل قونصلر محمد عرفان نے کہا کہ یہ ایونٹ چین اور عرب ممالک کے کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ ایک ساتھ آئیں اور دنیا کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دیں۔ محمد عرفان نے چائنا اکنامک نیٹ ( سی ای این) کو بتایا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم کھلاڑی ہونے کے ناطے تجارت اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ اس تقریب میں پاکستانی نمائش کنندگان کی شرکت دوطرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ممکنہ کاروباری امکانات سے فائدہ اٹھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اضافے کی راہ ہموار کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اس تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، جس میں توانائی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں بڑے منصوبے جاری ہیں۔

کمرشل قونصلر نے کہا کہ چار روزہ نمائش میں 25 سے زائد پاکستانی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں اور وہ شرکت اور چینی زائرین سے ملنے کے لیے بہت پرجوش ہیں جبکہ پاکستان کے لیے 300 مربع میٹر سے زائد ایریا مقرر کیا گیا ہے۔ ایک پاکستانی نمائش کنندہ شہزاد چدیالا نے چائنا عرب اسٹیٹس ایکسپو میں مہمانوں کے سامنے اپنی لکڑی کی دستکاری، فرنیچر اور ہاتھ سے تیار کردہ تراشے ہوئے مصنوعات کی نمائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی کاروباری اداروں کو چینی ہم منصبوں کے ساتھ منسلک ہونے، نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے اور اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دستکاری دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔ خطے میں چین کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک کی حیثیت سے پاکستان اپنے معاشی تعاون کو مضبوط بنانے اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایکسپو کے پانچ سیشن 2013 سے ینگشیا کے شہر ینچوان میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں "دوستی، تعاون اور جیت جیت کی ترقی" اصول کے طور پر شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق گزشتہ پانچ نمائشوں میں 24 چینی اور غیر ملکی شخصیات، 318 چینی اور وزارت خارجہ کی سطح کے عہدیدار اور 112 ممالک اور خطوں سے 6,000 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں نے شرکت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی چوری کیخلاف آپریشن، 7 روز میں 6 ارب وصو...

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہیکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 7 روز میں 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف مہم زوروں سے جاری ہے جس دوران آخری 7 دن میں بجلی چوروں سے 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جب کہ 1500بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوری کلچر ختم کیے بغیرآرام سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ جرم کرنے والوں کی سزا بل اداکرنے والوں کو دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ لیسکو نے بجلی چوروں سے ایک ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ریکور کرکے 4 ہزار 928 ایف آئی آرز کا اندراج کیا ہیجب کہ لیسکو ریجن سے اب تک 406 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ حیسکو نے بجلی چوروں سے ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کیے، اس دوران 310 ایف آئی آرز درج کرکے 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکرٹری توانائی کے مطابق میپکو میں 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، میپکو میں 3ہزار 497 ایف آئی آرز اور 249 گرفتاریاں ہوئیں جب کہ سیپکو میں اب تک 70 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے اور 325 ایف آئی آرز کا اندراج کرکے 234 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف دوبارہ لندن نوازشریف کو پچ رپورٹ...

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف دوبارہ لندن نوازشریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی لندن روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے، وہ ہوم گراونڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں، ن لیگ شاید کسی "سپر لیگ "مقابلوں کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ سے قبل ٹاس کے لئے کپتان کا گرانڈ میں آنا ضروری ہوتا ہے، دیکھتے ہیں کہ نواز شریف ٹاس کے لئے خود میدان میں اترتے ہیں یا کسی اور کو بھیجتے ہیں۔ رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی سیاست میں آمد کی وجہ سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے، آئی پی پی اپنی عوام دوستی سے دیگر پارٹیوں کو شکست دے گی، آئی پی پی دیگر پارٹیوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفالٹر نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیک...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کے کیس میں نظرِ ثانی کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، دورانِ سماعت وکیل ریاض حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور کسٹم کے ری فنڈ سے متعلق نوٹیفکیشن موجود ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام قوانین کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن ہونا چاہیے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الگ نوٹیفکیشن اس صورت میں ہوتا ہے جب خصوصی حیثیت برقرار ہو۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سوال کیا کہ درخواست گزار پاکستان میں رہتا، کھاتا، پیتا ہے تو تھوڑے سے ٹیکس کی ادائیگی میں اسے کیا مسئلہ ہے؟ ٹیکس کے پیسے آئیں گے تو سڑکیں، پل اور سکول بنیں گے۔ درخواست گزار نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انکم ٹیکس لاگو نہیں ہو سکتا، 37 لاکھ روپے کا ادا کردہ ٹیکس ری فنڈ چاہتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا اب وہ اسٹیٹس نہیں رہا، ان کا کے پی میں انضمام ہو چکا ہے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کی اپیل خارج کر دی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار مانسہرہ کے رہائشی محمد طاہر نے 2011 میں 37 لاکھ انکم ٹیکس ری فنڈ کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے ٹیکس ٹربیونل کے 37 لاکھ روپے ٹیکس ری فنڈ کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا، چیلنجز...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، ملک کو درپیش چیلنج سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان 2030 تک اپنی توانائی کی 60 فیصد ضروریات متبادل توانائی کے ذرائع سے حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 100 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس کیلئے ہمیں عالمی مدد کی ضرورت ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی اور تکنیکی تعاون کے ذریعے موسمیاتی انصاف ملنا چاہیے۔ قبل ازیں امریکا میں اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وبائی امراض سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تقسیم میں بھی عدم مساوات سامنے آئی۔ انوار الحق نے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کیلئے ممکن بنانا ضروری ہے، حقوق دانش کے نام پر غریب ملکوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برآمدات میں بحالی سے پاکستان کا ٹیکسٹائل سیک...

پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی لگ بھگ 20 فیصد تنصیب بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ تاہم حالیہ پیش رفت ایک مثبت رجحان کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ اگست 2023 میں جولائی 2023 کے مقابلے میں مجموعی برآمدات میں ماہ بہ ماہ 14.27 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے کی موثر پیداواری صلاحیت اب 25 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ پالیسی اقدامات سے توقع کی جاتی ہے کہ اس شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف کے کامیاب نفاذ کی وجہ سے ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات مالی سال 22 میں 19.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رحمان نے نشاندہی کی کہ وزارت تجارت ایک جامع منصوبے کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد 1,600 سے زائد ٹیکسٹائل صنعتوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہے جو گزشتہ 16 ماہ سے غیر فعال تھیں۔ نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کی صنعت کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک کے اعلان کے بارے میں امید ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک "بہت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے" اور اس میں علاقائی مسابقتی توانائی کی قیمتوں کے تعین، ورکنگ کیپیٹل سپورٹ، تیز رفتار رقم کی واپسی، مارکیٹ تک رسائی اور مصنوعات کی پیشکشوں میں تنوع شامل ہے۔

اعجاز نے مزید کہا کہ اس فریم ورک میں "ملک کی مکمل پیداواری صلاحیت کو ختم کرنے" اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 2028 تک 50 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کی صلاحیت ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پریشانیاں پوری ویلیو چین میں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں جننگ، ویونگ، اسپننگ، پروسیسنگ اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ سمیت مختلف مراحل شامل ہیں۔ کچھ صنعتیں کم پیداواری سطح پر بھی کام کرتی ہیں، جو اس شعبے کی بحالی کی ضرورت پر مزید زور دیتی ہیں۔اس وقت پاکستان میں 6,300 رجسٹرڈ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اس زمرے میں افراد کی 1,800 سے زیادہ انجمنیں ہیں۔ ان میں سے 2000 ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے برآمد کنندگان کے طور پر وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہیں۔ مجوزہ منصوبے کے تحت، وزارت تجارت کا تصور ہے کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات اگلے پانچ سالوں میں 80 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ یہ پالیسی غیر روایتی شعبوں، جیسے دواسازی، معدنیات، جواہرات اور ماربل پر بھی سخت زور دیتی ہے، خاص طور پر وسطی ایشیائی ممالک اور افریقہ میں منڈیوں کو متنوع بنانے کی کوشش کرتی ہے۔اپٹما کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نے بھی کپاس کی پیداوار کے حوالے سے مثبت خبریں شیئر کیں، جس میں 2023 کے لیے 12 ملین گانٹھوں کا تخمینہ لگایا گیا، جس میں مزید ترقی کے امکانات ہیں۔ انہوں نے اس کا سہرا پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو دیا۔حالیہ ناکامیوں کے باوجود، رحمن پر امید ہیں کہ وزارت تجارت کا جامع منصوبہ بند صنعتوں کو بحال کرکے اور پاکستان کے برآمدی شعبے کو تقویت دے کر اقتصادی ترقی کو تیز کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویڈیو چیٹ ایپس انڈسٹری نے دو سالوں میں 8.9 م...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں ویڈیو چیٹ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے 8.93 ملین ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے ہیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینئر اہلکار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ دو ایپس کی اقسام مالیاتی اور ویڈیو چیٹ ایپس پاکستان کے بڑے اسمارٹ فون صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ڈیٹا دربار، ٹیک انڈسٹری کے ڈیٹا سے باخبر رہنے والے ایک ویب پورٹل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سب سے اوپر آٹھ چیٹ روم ایپس کو جنوری 2018 اور جون 2023 کے درمیان تقریبا 157 ملین بار ڈان لوڈ کیا گیا۔ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران اس نمو نے زور پکڑا، 2020 کی تیسری سہ ماہی میں تنصیبات 12.1 ملین کی چوٹی تک پہنچ گئیں۔ 2022 کی تیسری سہ ماہی تک ڈان لوڈز کی تعداد مسلسل آٹھ ہندسوں سے اوپر رہی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے اہلکار نے وضاحت کی کہ پاکستان میں معروف ویڈیو چیٹ ایپ لائیک تھی۔ ایک سنگاپوری ایپ جس کے دنیا بھر میں 819 ملین سے زیادہ ڈان لوڈز ہیں، جن میں سے 52.7 ملین پاکستان سے تھے۔بیگو لائیوجو ایک سنگاپوری ایپ بھی ہے، ایک دوسرے کے قریب ہے۔ تاہم، چین کی سنیک ویڈیو جنوری 2021 کے بعد سے سب سے زیادہ مقبول ایپ رہی ہے جس میں دیگر دو کی مشترکہ تنصیبات سے زیادہ انسٹالیشنز ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ایپس کے ذریعے 8.93 ملین ڈالر کے اخراج نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ان پر پابندی لگانے پر غور کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم، ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ڈیٹا آئی ایپ کے تجزیاتی اعداد و شمار فراہم کرنے والے کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین نے 2021 میں لائیو اسٹریمنگ ایپس پر 548 بلین گھنٹے صرف کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا تھا کہ لائیو اسٹریمنگ مارکیٹ 2028 تک 4.26 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں۔ ان ایپس کی مقبولیت کو کئی عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے، بشمول گیمیفیکیشن، جو صارف کی مصروفیت، اطمینان اور وفاداری کو بڑھاتی ہے۔ صارفین میزبانوں کے لیے تحائف خریدنے کے لیے کم از کم 300 روپے میں ورچوئل کرنسی خرید سکتے ہیں، باہمی تعامل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ ایپس مواد کے تخلیق کاروں کو، خاص طور پر خواتین، کو چہرے کی شکل دینے والی خصوصیات کے ذریعے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے خاطر خواہ آمدنی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ چھوٹے شہر، اپنی تعلیمی قابلیت یا مقامی لیبر مارکیٹ کے مطابق ملازمتوں سے زیادہ کماتے ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اس طرح کی ایپس کی مقبولیت پاکستان کے لیے منفرد نہیں ہے بلکہ ایک عالمی رجحان ہے۔ رپورٹ میں نظرثانی کی مدت کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1.7 بلین سے زیادہ ڈان لوڈز ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں