• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین جنوب۔جنوب تعاون کے نئے دور کے لیے جی 77...

ہوانا (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے کہا ہے کہ چین گروپ 77 (جی77) کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مضبوط یکجہتی کے ذریعے زیادہ ترقی کے حصول کے لیے جنوب جنوب تعاون کا  ایک نیا باب کھولاجاسکے۔

لی نے ان خیالات کا اظہار کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر گروپ 77 اور چین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا،انہوں نے  اپنے ملک کی جانب سے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک عالمی جنوبی برادری کی تعمیر اور مشترکہ ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنے  لیے جی 77 کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ ترقی پذیر ممالک مضبوط ہو رہے ہیں۔ جنوب جنوب تعاون ترقی پذیر ممالک کے اجتماعی عروج کی رفتار کو آگے بڑھانے اور عالمی اقتصادی ترقی کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترقی پذیر ممالک وسیع پیمانے پر یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے کی توقع رکھتے  ہوئے عالمی گورننس  کو مزید منصفانہ اور مساوات پر مبنی بنانے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی، یکطرفہ  پن اور تسلط پسندی کا رجحان  پروان چڑھ رہا ہے۔ کچھ ممالک یکطرفہ پابندیاں، ڈی کپلنگ اور صنعتی وسپلائی چین میں خلل ڈالنے جیسے طریقوں کا سہارا لے رہے ہیں، جو ترقی پذیر ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اورترقی کے مفادات کو بری طرح سے مجروح کر رہے ہیں۔

انہوں نے جی 77 اور چین کے درمیان تعاون کے حوالے سے تین نکاتی تجویز پیش کی، جس میں جی 77 کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ اتحاد کے ذریعے آزادی اور زیادہ اجتماعی طاقت کے لیے جی 77 کی اصل خواہش پر قائم رہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مساوات، انصاف اور جامعیت  کی حوصلہ افزائی اور ترقی، احیاء اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کو  فروغ دینے کی اپیل کی۔

 
۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جنوب۔جنوب تعاون کے نئے دور کے لیے جی 77...

ہوانا (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے کہا ہے کہ چین گروپ 77 (جی77) کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مضبوط یکجہتی کے ذریعے زیادہ ترقی کے حصول کے لیے جنوب جنوب تعاون کا  ایک نیا باب کھولاجاسکے۔

لی نے ان خیالات کا اظہار کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر گروپ 77 اور چین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا،انہوں نے  اپنے ملک کی جانب سے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک عالمی جنوبی برادری کی تعمیر اور مشترکہ ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنے  لیے جی 77 کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ ترقی پذیر ممالک مضبوط ہو رہے ہیں۔ جنوب جنوب تعاون ترقی پذیر ممالک کے اجتماعی عروج کی رفتار کو آگے بڑھانے اور عالمی اقتصادی ترقی کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترقی پذیر ممالک وسیع پیمانے پر یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے کی توقع رکھتے  ہوئے عالمی گورننس  کو مزید منصفانہ اور مساوات پر مبنی بنانے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی، یکطرفہ  پن اور تسلط پسندی کا رجحان  پروان چڑھ رہا ہے۔ کچھ ممالک یکطرفہ پابندیاں، ڈی کپلنگ اور صنعتی وسپلائی چین میں خلل ڈالنے جیسے طریقوں کا سہارا لے رہے ہیں، جو ترقی پذیر ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اورترقی کے مفادات کو بری طرح سے مجروح کر رہے ہیں۔

انہوں نے جی 77 اور چین کے درمیان تعاون کے حوالے سے تین نکاتی تجویز پیش کی، جس میں جی 77 کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ اتحاد کے ذریعے آزادی اور زیادہ اجتماعی طاقت کے لیے جی 77 کی اصل خواہش پر قائم رہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مساوات، انصاف اور جامعیت  کی حوصلہ افزائی اور ترقی، احیاء اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کو  فروغ دینے کی اپیل کی۔

 
۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں، نواز شریف کی...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں نواز شریف کی واپسی کے لیے قومی صوبائی اسمبلی کے ممبران اور عہدے داران سے ملاقات کریں گی مسلم لیگ نون کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مریم نواز شریف قائد محمد شریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کریں گی مریم نواز شریف آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی مرکزی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات اور مشاورت کریں گی ۔قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا تھا مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گی مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے مرکزی عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت...

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواست ضمانت کو نمبر لگ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت آج دائر کی تھی۔ سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں م...

پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ تاخیر ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے بتایا کہ نئے گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تاہم اس میں تکنیکی بنیادوں پر تاخیر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ائیرپورٹ کا ساز و سامان اور تکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے، بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے۔ خاقان مرتضی کا کہنا تھا کہ چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادر ائیرپورٹ کے افتتاح کیلئے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے، نیا گوادر ائیرپورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے، ائیرپورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اور اس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 3000 ایکڑ زمین دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرح گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حالات اس نہج پر پہنچ چکے کہ ہمیں کچھ تلخ فیص...

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) وسیم مختار نے کہا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہوگا جو بجلی چوری کر رہا ہے اس کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خریدے۔ چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔ اوور بلنگ پر انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اسٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیوٹ سیکٹر کو لانا ضروری ہے۔ وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، نیپرا نے کبھی بھی کوئی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی پٹیشن پر عوامی سماعت ہوتی ہے جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرحدی خطرات کے باوجود الیکشن التوا کا امکان...

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان اور سرحدی صورت حال کے باوجود الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا ، بیک وقت سرحدی خطرات پر قابو اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کروا لیں گے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیر کو ایک بڑی جیل کی صورت میں تبدیل کردیا گیا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایسی کوئی خلاف ورزیاں نہیں، پاکستان میں کسی کا نام بھی لینے پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ بہت بہتر ضرور ہے، الیکشن کی تاریخ کا مینڈیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے، نگراں حکومت کا نہیں، پاکستان کا مفاد سب سے اولین ترجیح ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے۔ امن و امان اور سرحدی صورتحال کے باعث سردست عام انتخابات کے التوا کا امکان دکھائی نہیں دیتا لیکن یقین ہے کہ بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پا لیں گے اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کروا لیں گے۔ دورہ امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تنازع کشمیر کا ایجنڈا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بہت پرانا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم تواتر کے ساتھ کشمیر کے کیس کا دفاع اور اس کی وکالت مختلف بین الاقوامی فورمز پر کرتے رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیر کو ایک بڑی جیل کی صورت میں تبدیل کردیا گیا ہے اوروہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو قیدیوں کی طرح محصور کردیا گیا ہے، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایسی کوئی خلاف ورزیاں نہیں ہیں، جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی کے نتیجے میں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا کی آزادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کا نام بھی لینے پر کوئی پابندی نہیں، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں۔ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ اگر سب سے بہتر نہ بھی سہی، مگر بہت بہتر ضرور ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے، پاکستان کے حکومتی اور ریاستی اداروں کے کردار کے حوالے سے، پاکستان میں معاشی اصلاحات کے حوالے سے کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس میں آپ کو اپنی صدا بلند کرنے کی اجازت نہ ہو یا اسے میڈیا پر چلانے کیمواقع دستیاب نہ ہوں۔ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انعقاد بنیادی طور پر قانونی اور آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے کام کو انتہائی ایمانداری سے سرانجام دینے جا رہے ہیں اور وہ اس پراسس کو پہلے ہی شروع کر چکے ہیں، جس کے کچھ آئینی تقاضے وہ پورے کررہے ہیں، جس میں کچھ حلقہ بندیوں سے متعلق ہیں اور جلد ہی الیکشن کمیشن دن کا تعین بھی کردے گا اور انتخابات کا اعلان بھی جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت کے سلسلے میں نگراں حکومت کئی اقدامات کر چکی ہے۔ ایسا نظر نہ آنے کا ایک پہلو یہ ہو سکتا ہے کہ اس کی تشہیر کم ہو رہی ہے لیکن ایسا قطعا نہیں ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ہم کوئی اقدامات نہیں کررہے۔ روزانہ کی بنیاد پر نگراں حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مختلف ضروریات کو پورا کرنے اور جہاں تعاون درکار ہو، وہاں ذمے داری ادا کررہے ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس پر حکومت کا اعتراض نہیں بنتا۔ یہ بات پھر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ مینڈیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے، نگراں حکومت کا نہیں۔ نگراں حکومت نے صرف معاونت کرنی ہے۔ اس سلسلے میں اخراجات یا سکیورٹی کے حوالے سے ذمے داریاں نگراں حکومت نیک نیتی کے ساتھ پوری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم بیک وقت ان چیلنجز اور خطرات پر بھی قابو پا لیں گے اور انتخابات کے حوالے سے جو کام کرنا ہے، اسے بھی ہم مکمل کروائیں گے۔ عمران خان پر الزامات اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ معاملات عدالت میں ہیں اور ہمیں ان الزامات کے نتائج کا بھی انتظار ہے۔ یہ تاثر اگر جا رہا ہے تو درست نہیں ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں جو عدالتی کارروائی ہے یہ شفاف ہو، تاکہ ان کے حامی اور دیگر جماعتوں کے لوگوں کو بھی پتا چل جائے کہ یہ کسی کو سیاست سے دور کرنے کا عمل نہیں بلکہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون کے مطابق ہو رہا ہے۔ اس کا اطلاق مجھ سمیت سب پر یکساں ہونا چاہیے۔ نگراں حکومت سے متعلق ایسا تاثر ہے کہ یہ جی ایچ کیو کا سویلین چہرہ ہے، اس سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی نیا تاثر نہیں ہے، یہ ہر حکومت میں آتا ہے۔ یہ عمران خان کی حکومت میں بھی تھا، جس پر سلیکٹڈ حکومت کا الزام لگایا جاتا تھا، اس کے بعد جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی، ان پر بھی یہی الزام لگایا جاتا تھا، اس سے قبل بھی اسی طرح کے الزامات تھے۔ یہ پاکستان کے مخصوص سیاسی حالات میں ایسے تاثرات ابھرتے ہیں اور جب نئی حکومت آتی ہے تو پھر نئے چہروں اور نئی قیادت کے ساتھ یہ تاثر قائم رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک آئینی طریقے سے آئے ہیں۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تجویز کے ساتھ نگراں حکومت قائم ہوئی ہے، ہم اس عمل سے گزر کر آئے ہیں اور اسی کے نتیجے میں آئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تناو بڑھتا جا رہا ہے، پشتون لیڈر ہونے کی حیثیت سے آپ کو طالبان سے بات چیت کرنے میں کیا مشکلات ہیں؟، جس پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے اولین ترجیح ہے۔ پشتون نسل سے تعلق ہونا اور پشتو زبان سے استعمال سے بعض اوقات فائدہ مند ہو بھی سکتا ہے لیکن دراصل دونوں جانب اپنے اپنے قومی مفادات کے ارد گرد اپنی بات چیت رکھتے ہیں، یہ ادراک ہماری لیڈر شپ کوبھی ہے اور دوسری جانب سے بھی میرا یہی گمان ہوگا کہ وہ بھی اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ تاثر ہے کہ طالبان پاکستان کی بات نہیں سن رہے، نہ کوئی ایسی بات ہے کہ پاکستان طالبان کے حوالے سے کوئی مخصوص مطالبہ رکھ رہا ہو۔ ہمیں مغربی باردر پر دہشت گردی کے حوالے سے چیلنج درپیش ہے اور جب دوحا مذاکرات ہو رہے تھے، تب بھی خطے کے ممالک، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، چین، مشرق وسطی ، روس اور جو آئی ایس ایف اور جو نیٹو کی فورس جو کہ خطے سے جا رہی تھیں، ان تمام قوتوں کی ٹی ٹی اے کے ساتھ اس نقطے پر بات ہوئی تھی کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، جس کی انہوں نہ دوحا میں اس حوالے سے کمٹمنٹ بھی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ، بابراعظم کی کپتانی پر گمبھیر نے بھ...

سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے ایشیا کپ میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں سپر فور مرحلے میں شکست پر بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا۔ ایشیا کپ کے براڈ کاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے میچ کے اختتامی اوورز میں بابر اعظم کی کپتانی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زمان خان اور شاہین آفریدی اچھی بالنگ کروارہے تھے لیکن بابراعظم کی فیلڈ پلیسمنٹ مجھے سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب سست رفتار سے شاہین اور زمان گیندیں کروا رہے تھے تو بابراعظم نے لانگ آف پر فیلڈر کو اوپر کیوں نہیں بلایا؟ اسی طرح کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کی سنچری شراکت کے دوران بابر نے پارٹنرشپ توڑنے کے بجائے پارٹ ٹائم بالرز سے بالنگ کروائی۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب کوئی پارٹنرشپ بننا شروع ہوتی ہے تو کپتان اپنے ایٹکنگ بالرز کو اوور دیتا ہے لیکن بابراعظم نے ایسا بھی نہ کیا۔ انہوں نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ درمیانی اوورز میں زیادہ جارحانہ انداز، وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کرنا ہی آپ کو میچ جتواسکتا ہے، بابر کو اپنی کپتانی میں بہتر ہونا پڑے گا کیونکہ ون ڈے کرکٹ ایسی نہیں کہ آپ غلطیاں کرتے رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں! شکست سے ٹوٹتے...

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے اپیل کی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پوری جان لڑائی، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔ ایشیا کپ میں سری لنکا نے سنسنی خیز میچ میں آخری بال پر میچ اپنے نام کیا، بابر اعظم پر میچ کے دوران بالرز کے درست طریقے سے استعمال نہ کرنے اور فیلڈنگ صحیح طریقے سے سیٹ نہ کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بابر اعظم پر یہ تنقید صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں کر رہے بلکہ سابق کپتانوں اور کوچز نے بھی ان کو جارحانہ کپتانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔ کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں اور بیٹے کو اس مقام تک لانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے، سری لنکا سے شکست کے بعد انہوں نے انسٹا گرام پر جذباتی پوسٹ کی۔ بابر اعظم کے والد نے قوم سے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کو دیکھیں تو اللہ صرف نیت اور دل سے کیا ہوا عمل دیکھتا ہے قبول کرے نہ کرے وہ مالک ہے، میرے خیال میں ٹیم نے پوری جان لگائی، ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں یہی حب الوطنی ہے۔ بابر اعظم کے والد نے پوسٹ میں باولر زمان خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کا سپر سٹار زمان خان دکھائی دیا ہے جو شدید پریشر میں بھی بہترین بالنگ کر رہا تھا۔ اعظم صدیقی نے مزید لکھا کہ آدھے کھلاڑیوں کی انجری کے باعث آدھی ٹیم نے پورا مقابلہ کیا لیکن آخری گیند پر فیصلہ سری لنکا کے حق میں آگیا، ان شا اللہ ولڈ کپ میں سارے کھلاڑی فٹ ہوں گے تو میچز کا مزہ آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کرتا تھا،والد ل...

قومی کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کرتا تھا،والد لکڑی کا کام کرتے تھے،ہمارے گراونڈ میں ٹیپ بال ہورہی تھی اور میں لوگوں کو کھیلتا دیکھتا تھا تو اچانک میں وہاں گیا اور ان سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف آخری اوور کرانے والے قومی کرکٹر زمان خان کے ان دنوں سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور ایسے میں پی سی بی کی جانب سے ان کی دلچسپ کہانی بھی شیئر کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر زمان خان کا انٹرویو جاری کیا جس میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مزدوری کرتے تھے، ان کے والد لکڑی کا کام کرتے تھے اور انہوں نے بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کیا ہے۔ قومی کرکٹر نے بتایا کہ ہمارے گرانڈ میں ٹیپ بال ہورہی تھی اور میں لوگوں کو کھیلتا دیکھتا تھا تو اچانک میں وہاں گیا اور ان سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے مجھے اوور دیا تو میں نے ایک اوور میں 12 وائٹ بالز کیں اور پھر دوسرے دن وہی اوور زور سے کیا تھا تو ایک بھی وائٹ بال نہیں ہوئی تو وہاں سے مجھے شوق ہوا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں۔

انہوں نے کرکٹ سے اپنی محبت کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں کرکٹ سے بہت پیار کرتا تھا، بیمار ہونے پر مدرسے سے چھٹی لے لیتا تھا لیکن کرکٹ کھیلنے جاتا تھا، میں اسی طرح کھیلتا تھا تو میرے ایک بھائی ہوتے ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ زمان میر پور میں انڈر 16 کے ٹرائل ہورہے ہیں تم بھی ٹرائل دو، آپ ٹیپ بال میں تیز ہو تو شاید آپ سلیکٹ ہوجا، میں نے وہاں جاکر ٹرائل دیا اور میں سیلکٹ ہوگیا۔ زمان خان نے مزید بتایاکہ مجھے فیملی کا سپورٹ حاصل نہیں تھا اور میں اپنی فیملی کو ٹرائل کیلئے سپورٹ کرنے کا کہتا تھا جس کیلئے میں کافی روتا بھی تھا، پاکستان انڈر 16 میں سلیکٹ ہوا تو انڈر 16 کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کیا تو بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کا اعزاز ملا تو پھر میں نے سوچا میں پاکستان ٹیم کیلئے کھیل سکتا ہوں، مجھے اور بھی زیادہ محنت کرنا پڑے گی اور میں ڈومیسٹک میں اور بھی اچھا پرفارم کروں گا۔ زمان خان کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ یہ ہی مقصد تھا کہ میں اپر لیول پر کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں، اپنے علاقے میں ایک اکیڈمی بنالوں تاکہ آنے والے بچوں کو بھی کھیلنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا اور کرکٹ نہ ہوتی شاید میں اپنی فیملی کیلئے کچھ نہ کرپاتا، کرکٹ سے میری روزی ڈبل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا ٹی20 سیزن 2 کی نیلامی میں 5 پاک...

جنوبی افریقا ٹی20 کے دوسرے سیزن کی نیلامی میں 5 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہوگئے۔ جنوبی افریقا ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لیے 14 ممالک کے 122 کھلاڑیوں نے 27 ستمبر کو ہونے والے آکشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ایونٹ کے رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر نسیم شاہ، آل راونڈر محمد نواز، اسامہ میر، بیٹر شان مسعود اور سپنر عثمان قادر شامل ہیں۔ نسیم شاہ، محمد نواز اور شان مسعود کی ریزروڈ پرائس ساڑھے 8 لاکھ ساوتھ افریقی رینڈ ہے، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اسامہ میر اور عثمان قادر سوا 4 لاکھ رینڈ کی بیس پرائس کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں کم از کم 66 لاکھ روپے بنتے ہیں، سیزن 2 میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بطور امریکی پلیئر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے کھلاڑیوں کو آکشن میں شامل ہونے کے لیے این او سی جاری نہیں کی تھی، ساوتھ افریقا ٹی20 میں ٹیموں کی بھارتی اونر شپ کی وجہ سے پاکستان پلیئرز کے معاہدے ہونا غیر یقینی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوتھا ون ڈے، کلاسن کی جارحانہ اننگز، جنوبی ا...

چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 164رنز سے شکست دے دی، 5 میچوں پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔ سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے، ہینری کلاسن نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ ملر 82 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ راسی وینڈر ڈوسن 62 اور کوئنٹن ڈی کوک 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر آٹ ہو گئی، الیکس کیری 99 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ٹم ڈیوڈ 35 اور مارنوس لبوشین 20 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقا کے لونگی نگیڈی نے 4 اور کگیسور بادا نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے، آخری اور فیصلہ کن میچ(آج) اتوار کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمن فٹبالر رابرٹ باور خاندان سمیت دائرہ اسل...

سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ بار نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ بار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا، جس میں وہ نماز پڑھتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔ جرمن فٹبالر رابرٹ بار سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ایک سالہ معاہدے کے بعد شہ سرخیوں میں آئے تھے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابراعظم بڑا کھلاڑی ہے لیکن اسے چاہیے وہ بطو...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ بورڈ میں بطور چیف سلیکٹر ایک ماہ یا اس سے تھوڑا زائد عرصہ گزارنا کسی افرتفری سے کم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر بابراعظم اور ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ رہا ہوں لیکن یہ بات بتادوں کہ کپتان اور کوچ کا انتخاب بلکل مختلف ہوتا تھا، دونوں مجھے الگ رپورٹس دیتے تھے جبکہ رابطہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی، میں خود حیران تھا کہ بورڈ چل کیسے رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر ایک ماہ یا اس سے تھوڑا زائد عرصہ گزارنا کسی افرتفری سے کم نہیں تھا۔ سابق کپتان مشورہ دیا کہ ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے اب ورلڈکپ کھیلنے جانا ہے، میرے خیال میں مکی آرتھر سمیت تمام سینئرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تاکہ مضبوط حکمت عملی بنائی جاسکے اور سخت فیصلے کرنے سے نہ گھبرائیں۔ ایسے فیصلوں سے یا تو آپ جیتیں گے یا آپ سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم 3 سال سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں انکے اردگرد پیشہ ور افراد موجود ہیں، وہ اپنی کپتانی کو بہتر کرنے کیلئے بات کریں، وہ بڑے کھلاڑی ہیں لیکن انہیں چاہیے، لوگ انہیں بطور کپتان یاد رکھیں۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان کی بھارت اور سری لنکا کے خلاف شکست پر بابراعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید کی گئی تھی جبکہ سری لنکا کے خلاف اہم معرکے میں انکی کپتانی پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیاکپ،قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بابراعظ...

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہت غلطیاں کی ہیں، ہماری فیلڈنگ بری تھی جبکہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پر پریشر آرہا ہے، ورلڈکپ سے قبل اپنی کوتاہیوں پر کام کریں گے۔سری لنکا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نائب کپتان شاداب خان اور بولنگ آل رانڈر محمد نواز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹیں نہیں مل رہیں، دونوں اسپنرز کی موجودگی میں ہمارے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں۔ سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا وہیں 6 ٹیموں میں محض چوتھی پوزیشن حاصل کرسکا۔ پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، سابق انگلش کپ...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور این مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک دن پاکستان ٹیم بالکل نیچے ہوگی تو اگلے روز وہ سب کو آوٹ کلاس کردے گی، پاکستان کو یہ طے کرنا ہوگا کہ جو سری لنکا میں کیا ویسا آئندہ نہیں کرنا ہے، بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ سائیڈ ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور این مورگن نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈکپ چانسز کا انحصار ان کے فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا، اس وقت ان کے 3 اہم ترین پیسرز میں سے شاہین آفریدی فٹ ہیں جب کہ حارث رف اور نسیم شاہ کے ساتھ مسائل ہیں، اس لیے ان 3 بولرز کی موجودگی پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم بنائے گی، ون ڈے کرکٹ میں سب سے اہم کردار وکٹ لینے والے بولرز کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جب کہ فخر زمان آوٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کے لیے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک دن پاکستان ٹیم بالکل نیچے ہوگی تو اگلے روز وہ سب کو آوٹ کلاس کردے گی۔ اس حوالے سے این مورگن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بلاشبہ ایک اچھی ٹیم کی کشش موجود ہے، حال ہی کے نتائج پاکستان کے لیے سبق آموز رہیں گے۔ مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ طے کرنا ہوگا کہ جو سری لنکا میں کیا ویسا آئندہ نہیں کرنا ہے، بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ سائیڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایسا نہیں چلے گا، ارجنا رانا ٹنگا نے بھارتی...

سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بی سی سی آئی پر سخت تنقید کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا جو تباہ کن اثرات کو جنم دے گا۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا ٹورنامنٹ کے قوانین میں ایک دم سے تبدیلی کر دی گئی جو غلط ہے، پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے رکھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا۔ ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ جب یہ سب ہو رہا تھا تو ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کہاں تھی، ایک بورڈ طاقت ور ہے، ایک شخص طاقت ور ہے، ایسے نہیں چلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چند لوگ پاکستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہی...

وفاقی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امورخلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ایک کی نہیں بلکہ ہم سب کی قربانیوں سے بنا ہے اسلئے یہاں اپنی اپنی حدود وقیود میں اقلیتوں سمیت ہر کسی کورہنے کا حق ہے۔16 اگست کے سانحہ جڑانوالہ کے آخری متاثرہ فرد کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ وہ دورہ جرانوالہ کے دوران پاک مشن سوسائٹی، یورپین یونین ہیومینیٹرین ایڈاور ٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 16 اگست کے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین میں ڈگنٹی کٹس، باورچی خانے کے برتن، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر اشیا کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے بعد آئی این پی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کے ہاتھ سے کبھی بھی امن کی شمع کو گرنے نہ دیا جائے۔یاد رکھیں پاکستان کسی ایک کی قربانی سے نہیں بلکہ ہم سب کی قربانیوں سے بنا ہے اور اس کی بنیادوں میں ہمارے بڑوں کا لہو شامل ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے، ہمارے پاس ایک ہتھیار ہے اور وہ دعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کا یہاں پانچواں دورہ ہے اور وہ باور کراناچاہتے ہیں کہ حکومت خاموش نہیں بیٹھی بلکہ وزیر اعظم، چیف جسٹس بھی آپکے پاس آئے۔آرمی چیف اور پوری قوم آپکے ساتھ ہے، جب اتنے لوگ اور خداوند آپکے ساتھ ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان میں جتنے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں ان میں ریاست ہمیشہ مظلوم کیساتھ کھڑی رہی ہے،یہ واقعہ جڑانوالہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتا ہوں کہ چر چز کی بحالی کا کام مزید تیز کیا جائے کیونکہ ہم جب تک اپنی عبادت ان چر چز میں نہیں کریں گے ہمیں سکون نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ این جی اوز، پاک مشن، پور پی یونین اور جتنے بھی لوگ آپ سے ہمدردی کر رہے ہیں میں ان سب کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔آپ کو اگر ضلعی انتظامیہ سے کوئی شکایت ہو تو پاسٹرز کو بتائیں کیونکہ وہ منسٹری آف ہیومن رائٹس سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چند لوگ پاکستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان دنیا کا عظیم ترین ملک ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مذہب کی صحیح تشریح کریں تو ہمیں اپنے اچھے کردار سے بتانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو بتانا ہے کہ ہم یسوع کے ماننے والے ہیں، ہم بدلہ لینا نہیں جانتے ہم معاف کرنا جانتے ہیں۔ ان تعلیمات سے متاثر ہوکر میں آج انکو معاف کرتا ہوں جنہوں نے یہ کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے آگے بڑھنا ہے، ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔آپ نے پاکستا ن کیلئے اپنی دعاؤں کو بند نہیں کرنا کیونکہ پرچم کا سفید حصہ ہماری وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے آئین اور قائد اعظم نے ہمیں بتایا کہ یہ ملک سب کا ہے۔ آج آپ اداسی کی بجائے خوش ہوں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ این جی اوز نے جو امداد کی ہے یہ ان کی محبت ہے، ایسی این جی اوز نے ہمیشہ کرسچین کمیونٹی کی مدد کی ہے خواہ سیلاب ہو، کورونا ہو یا زلزلہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے بعدبحالی کے کام برق رفتاری سے جاری ہیں،جن لوگوں کے گھر متاثر ہوئے انہیں بیس بیس لاکھ کے چیک دیئے گئے جس سے ان گھروں کی از سر نو تعمیر ومرمت اور بحالی سمیت تمام متاثرہ چرچز کی بحالی، تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا مرحلہ بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ بعض چرچز کا وزٹ کیا ہے جہاں کام کی رفتار کچھ سست ہے جسے تیز کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈی سی بذات خود لمحہ بہ لمحہ بحالی کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اسلئے جلد تمام امور مکمل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی بحالی ہوگی اتنی جلدی لوگ سیٹل ہوں گے اتنا ہی ہمارے لیے فائدہ ہے نیز جتنے بھی اقدامات حکومتی سطح پر ہیں وہ تسلی بخش ہیں۔خلیل جارج نے کہا کہ ہم آتے رہیں گے اور ان کی مدد کرتے رہیں گے جبکہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک متاثرہ مسیحیوں کو ان کے گھروں میں مکمل سیٹ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ امن کمیٹیز سے آج بھی ہم نے میٹنگ کی اور ہیومن رائٹس کے جتنے بھی ہمارے ادارے تھے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ امن کمیٹیوز کو مزید فعال سے فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اب ان کی پہلے والی سپیڈ نہیں لیکن ہم چاہ رہے ہیں کہ ان کو جلد از جلد فعال،مؤثر ومربوط اور مضبوط بنائیں تاکہ یہ امن کمیٹیاں اپنا کام احسن طریقے سے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ واقعات ہوتے ہیں اور ضرور وہ اپنے اثرات چھوڑ جاتے ہیں لیکن حکومت کی اس ٹائم اولین ترجیح ہے کہ ہم متاثرین جڑانوالہ کو تنہا نہیں چھوڑ رہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر کی ہدایت پر ہم مسلسل تمام امور کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور ہم ان کو جب تک مکمل سیٹل نہیں کر دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تقریب سے دیگر مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شارٹ، سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ٹرپل ایس قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جاتے جاتے ٹرپل ایس (SSS) فیصلہ سنایا ہے، اس شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے جس کے اثرات 30 دسمبر تک اپنا اثر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل ساری دنیا میں بریکنگ نیوز تھی کہ پاکستان میں 2027 افراد کرپشن کے شکنجے میں دوبارہ آگئے ہیں، 16 ماہ کی پی ڈی ایم کی حکومت نے جو اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے شب وروز محنت کی وہ خاک میں مل گئی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو بھی اندھے کنوئیں میں دھکا دیا اور خود بھی عوام کی بددعاں کی زد میں آ گئے جس لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہے تھے وہ کیسوں کی بحالی کی صورت میں انہیں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سارا ریکارڈ اپنی تحویل میں محفوظ کر لیا ہے یہ ریکارڈ نہ اب ضائع کیا جا سکتا ہے نہ اس کو آگ لگ سکتی ہے جس اسمبلی میں ترامیم پاس کی گئیں اس کے ممبروں کی تعداد بعض اوقات 9 اراکین سے زیادہ نہیں تھی، لوٹ مار کرنے والے عوام کے سامنے دوبارہ بے نقاب ہوگئے، سیاست بچا سکے نہ کیسوں سے نکل سکے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے یہ ریاست بچانے نہیں عوام کو تباہ و برباد کرنے آئے تھے اور اب پھر غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، بجلی، پٹرول، چینی اور آٹا غریب کا مسئلہ ہے لندن کے بھگوڑوں کا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدر پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا...

سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین ساہیوال جیل میں ہلاک ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کرم دین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 50 سالہ کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی تھی اور جیل میں 18 سال سے قید بھگت رہا تھا۔ گزشتہ روز جیل میں اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، اسے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جو صادق آباد لے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، عوام اپنا غصہ سوشل...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک بار پھر بجلیاں گرا دی ہیں لیکن حکومت میں بیٹھے لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عوام پر کیا گزرتی ہے۔ تاہم پاکستانیوں میں بھی اب اتنی سکت نہیں بچی کہ وہ احتجاج کر سکیں کیونکہ احتجاج کرنے جائیں گے تو بچوں کو اس رات بھوکا ہی سلانا پڑے گا۔ آج کل جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہر چیز ڈیجیٹل ہوگئی یہاں تک کہ احتجاج بھی اب ڈیجیٹل ہی ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دلچسپ میمز شیئر کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور غصہ نکال رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت سے پریشان شہریوں نے تو موٹر سائیکل کا ہی جنازہ نکال دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے میچ کے دوران پریشانی میں کھڑے افتخار احمد کے جذبات کا استعمال کرتے ہوئے میم بنا ڈالی۔ یہ تو پہلے ہی واضح ہو گیا تھا کہ اس پولیس والے کا انداز مستقبل قریب میں میمز کی زینت بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ (آج) عہدے کا...

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ (آج) اتوار کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (آج) اتوار کو نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے کی کمپنی پراکس رحمان بابا ایکسپریس کون...

پاکستان ریلوے کی کمپنی پراکس رحمان بابا ایکسپریس کوناکام کرکے آج پاکستان ریلوے کو واپس کرئے گی ، رحمان بابا ایکسپریس کے لگیج وین کو پراکس کمپنی نے بغیرٹینڈر نجی کمپنی کو دی تھی ، پاکستان ریلوے نے رحمان بابا ایکسپریس کی ان الائن وکاؤنٹر پر ٹکٹ کی ریزرویشن ابھی تک نہیں کھولی جس سے پہلے دن رحمان بابا ایکسیرپس کے خالی جانے کا خدشہ پیداہوگیا،پراکس نے دوماہ قبل ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ واپس کرنے کا باقاعدہ خط لکھا تھا جس کی معیاد آج بروز ہفتہ مکمل ہوجائے گی۔17ستمبر سے رحمان بابا ٹرین مکمل طورپرپاکستان ریلوے کے کنٹرول میں چلے گی۔رحمان بابا کی ناکامی کے بعدپراکس کمپنی اب ہزارہ ایکسپریس چلانے کی خواہشمند ہے ۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کامیاب بولی پر ریلوے ہی کی کمپنی پراکس کو رحمان بابا ایکسپریس ٹرین آؤٹ سورس کی تھی جس میں ٹرین پاکستان ریلوے نے چلانی تھی جبکہ مسافروں کی ٹکٹ اور ٹکٹ چیک کرنا لگیج ویل میں سامان کی بکنگ کرنا شامل تھا پراکس کمپنی کو دی تھی پراکس کمپنی نے پہلے بہانے بنائے کہ اس ٹرین کاکرایہ زیادہ ہے جبکہ باقی ٹرینوں کاکرایہ کم ہے اس لیے اس کابھی کم کیاجائے مزید اس روٹ کی ٹرنیوں کوبحال نہ کیاجائے اس سے ہمارا منافع کم ہوگا اس کو دیکھتے ہوئے مبینہ طور پر ریلوے افسران نے سیلاب کی وجہ سے بندہونے والی دیگر ٹرنیوں کو بحال نہیں کیا

مگر اب پراکس کمپنی نے باقاعدہ خط لکھے کر ٹرین پاکستان ریلوے کو دینے کی منظور ی دی ہے خط کے مطابق 16ستمبر کو رحمان بابا پاکستان ریلوے کو واپس کردی جائے گی ۔پراکس کی طرف سے رحمان بابا ریلوے کے حوالے کئے جانے کے باوجود رحمان بابا ایکسپریس کی ان لائن بکنگ شروع نہیں کی گئی ہے جس سے کامیاب ترین ٹرین کا مستقل خطرہ سے دوچار ہوسکتاہے ۔رحمان بابا پشاورسے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلتی ہے اور کامیاب ترین ٹرینوں میں اس کاشمار ہوتاہے ۔پراکس کے ایک اور دستاویز کے مطابق پراکس کمپنی ریلوے سے ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ لینا چا ہتی ہے جو کہ حکومت کے حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت لی جائے گی اور اس میں 60فیصد منافع پاکستان ریلوے اور 40فیصدپراکس کے پاس جائے گا۔واضح رہے کہ پراکس کمپنی نے اپنااصل کام کرنا چھوڑدیا ہے جس کے بعد ریلوے افسران اس کو مسافر ٹرنیں چلانے کے لے دی رہے ہیں تاکہ یہ کمپنی چل سکے پراکس حکام نے بتایاکہ ڈیڈھ ماہ سے ان کو روزانہ 10لاکھ روپے نقصان ہورہاتھا جس کی وجہ سے ہم نے ٹرین واپس کردی ہے ۔پراکس نے دوماہ قبل ٹرین واپس کرنے کا نوٹس دیاتھا جو 16ستمبر کو پورا ہورہاہے دوسری طرف ریلوے نے بھی ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ واپس لینے کاحکم دے دیاہے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس کی سکیورٹی کے ل...

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاوس کی سکیورٹی کے لیے پاسبان امن کے نام سے نئی فورس بنالی،پاسبان امن فورس کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دی گئی ہے،پاسبان امن فورس پارلیمنٹ ہاوس اور سپیکر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ادا کرئے گی،پاسبان امن کے اہلکاروں کوپارلیمنٹ کے ملازمین کی پارکنک کی سیکیورٹی ایف سی سے لے کر دے دی گئی،پاسبان امن کے اہلکاروں کو چندماہ قبل بھرتی کیاگیا انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ دی گئی تیسرے بیج کی 25اگست کو پاسنگ آؤٹ ہوئی ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ نے اپنے حفاظت کے لیے تاریخ میں پہلی بار پاسبان امن کے نام سے سیکیورٹی فورس بنالی ہے پاسبان امن فورس کی وردی ایلیٹ فورس کی طرح ہے ان کی ٹوپیوں پر اے ٹی ایس لکھا ہواہے جبکہ دائیں کندھے پر پاسبان امن لکھاہواہے ۔پاسبان امن فورس نے باقاعدہ پارلیمنٹ ہاوس کی جذوی طور پر سیکیورٹی سنبھال لی ہے جہاں پہلے ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی دیتے تھے وہاں پر پاسبان امن کے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے پولیس کے ایلیٹ فورس سے ملتی وردی کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار ہیں مگر تحقیق کرنے پر معلوم ہواکہ یہ پولیس کے نہیں بلکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین ہیں جن کو چندماہ قبل بھرتی کیاگیا ہے اوران کا پے سکیل 9 ہے ۔ اس کے بعد ان کی ٹریننگ سملی ڈیم کے پاس کی گئی ان اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ کرائی گئی اب تک سیکیورٹی اہلکاروں کے تین بیج نے ٹریینگ مکمل کی ہے آخری بیج میں 34نوجوان تھے جن میں سے 30جوانوں نے ٹریننگ مکمل کی ہے جبکہ 4نوجوان ٹریننگ کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے ٹریننگ مکمل نہیں کرسکے ۔پاسبان امن فورس کے اہلکاروں میں سے زیادہ تر کا تعلق گوجرخان سے ہے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،بلڈر کے بھتہ نہ دینے پر زیر تعمیر بلڈن...

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ملزمان کی فائرنگ سے زیر تعمیر عمارت کا چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلڈر سے بھتہ طلب کیا گیا تھا جو نہ دینے پر چوکیدار کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ گینگ وار سر غنہ جمیل چھینگا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں لسبیلہ نشتر روڈ پر رینجرز ، پولیس اور اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم نے غیر قانونی ہائیڈرینٹ کے خلاف کارروائی کی جس میں 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ رینجرز حکام نے بتایا کہ پانی چوری کے لیے واٹر ہائیڈرینٹ میں 80 فٹ گہرا کنواں اور ٹینک بنائے ہوئے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں غیرقانونی چلنے والے ہائیڈرینٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون، 152 کلو ہیر...

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 7 کارروائیوں میں 152 کلو منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے مردان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، برآمدہ ہیروئین گاڑی کے ٹائر (سٹپنی)میں چھپائی گئی تھی اور بنوں کے رہائشی 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کر لی، 500 گرام ہیروئن بیڈ شیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی۔ ادھر کیچ اور گوادر میں 2 کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ باجوڑ اور خیبر کے قریب 2 کارروائیوں کے دوران چھپائی گئی 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

19ویں ایشین گیمز پاک چین ثقافتی اور کھیلوں ک...

شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ 19ویں ایشین گیمز جو 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہانگچو میں منعقد ہوں گی، پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلوں کو گہرا کرنے کے لیے ایک اہم محرک بننے کے لیے تیار ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حسین حیدر نے کہا 45 ممالک کے 12,500 سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں، 19 ویں ایشین گیمز نے عالمی توجہ حاصل کی ہے،یہ ایونٹ ایک سنسنی خیز قابل دید ہونے کا وعدہ کرتا ہے ، جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی غیر معمولی مہارت ، عزم اور ٹیم ورک کو دکھایا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان 262 سرشار آفیشلز اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ایک مضبوط دستہ بھیج رہا ہے جو کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، مارشل آرٹس سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ کرکٹ اور ہاکی کے علاوہ، جسے اکثر پاکستان کا قومی جنون کہا جاتا ہے، پاکستان کو ای اسپورٹس، اسکواش اور کبڈی میں بھی بہت زیادہ مسابقتی برتری حاصل ہے۔ کھیلوں کے دوران پاکستان کی کھیلوں کی صنعت کو فروغ دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ 29 سال سے کم عمر 64 فیصد آبادی کے ساتھ ایک نوجوان ملک کی حیثیت سے پاکستان میں کھیلوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، سیالکوٹ پاکستان کی کھیلوں کی صنعت کا مرکز ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آنے والے سرمایہ کاروں بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کے لیے جو پہلے ہی پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کار ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے دیگر صنعتوں کے لیے کھولی جانے والی تمام سہولیات اور ترجیحی پالیسیاں کھیلوں کی صنعت میں سرمایہ کاری پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قومی اتحاد اور ترقی کے فروغ میں کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور پی او اے نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کی ہے کہ پاکستانی وفد کو اعلی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ضروری وسائل اور سہولیات ملیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 19 ویں ایشین گیمز ہانگچو کے حوالے سے 13 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی نیوز بریفنگ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے میگا ایونٹس کے انعقاد میں چین کی کارکردگی کو سراہا۔ ایشین گیمز کے اس سے قبل 1990 میں بیجنگ اور 2010 میں گوانگچو میں ہونے والے ایشین گیمز میں زبردست کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ م...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ہمیں اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ناقابل تردید شواہد کیس سے تعلق ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں، ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 اور ناقابل ضمانت دفعات کے بظاہر جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، استدعا ہے کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے پٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 17روپے 34 پیسے مزید مہنگا کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نمیرا سلیم 5 اکتوبر کو پاکستانی پرچم خلا میں...

پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی اب خلا میں جائے گا، نمیرا سلیم 5 اکتوبر کو امریکا سے اسپیس شپ کے ذریعے تاریخی اڑان بھریں گی۔ نمیرا سلیم اس سے قبل وطن کے جھنڈے کو قطب شمالی اور قطب جنوبی میں بھی لہرا چکی ہیں۔ کامیابیاں سمیٹنے اور اعزازات اپنے نام کرنے والی پاکستان کی پرعزم بیٹی نمیرا سلیم 5 اکتوبر کو پاکستان کا جھنڈا خلا میں لہرائیں گی۔ چیلنجز کے حوالے سے کلکٹر آف فرسٹس کے طور پر جانے جانی والی نمیرا سلیم امریکا سے کمرشل اسپیس شپ کے ذریعے خلا کا سفر کریں گی اور پہلی پاکستانی خلا باز کا اعزاز بھی اپنے نام کریں گی۔ موناکو میں قیام پذیر نمیرا سلیم کو حکومت پاکستان نے 2006 میں پہلی پاکستانی خلا باز کے طور پر لانچ کیا، جب انہوں نے کمرشل خلائی پرواز کا ٹکٹ خریدا اور پھر 17 سال اس تاریخی موقع کا انتظار کیا۔ گزشتہ 25 سال سے گلوبل اسپیس انڈسٹری میں کام کرنے اور نام بنانے والی نمیرا سلیم نے بچپن سے ستاروں پہ کمند ڈالنے کا خواب دیکھا، جو اب حقیقت میں بدلنے اور مادر وطن کا نام روشن کرنے والا ہے۔ کلکٹر آف فرسٹس نمیرا سلیم اس سے قبل وطن کے جھنڈے کو قطب شمالی اور قطب جنوبی میں بھی لہرا چکی ہیں، یہی نہیں وہ 2008 میں مانٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو بھی لگا چکی ہیں۔ 1975 میں پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہونے والی نمیرا سلیم نے ہوفسٹرا یونیورسٹی، نیویارک سے بین الاقوامی تجارت میں بیچلرز کیا اور کولمبیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں اور یہاں اقوام متحدہ کے کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت بننے والی بین الاقوامی اکنامکس اور بزنس مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی صدر منتخب ہوئیں۔ 1997 میں نمیرا یورپی ملک موناکو منتقل ہوگئیں، نمیرا نا صرف ایک خلا باز ہیں بلکہ وہ ایک فنکارہ بھی ہیں، شاعری، مجسمہ نگاری اور موسیقی میں بھی نمیرا نے کام کر رکھا ہے، ان کی پینٹنگز امن جیسے موضوع پر ہوتی ہیں۔ گزشتہ 17 سال سے نمیرا ورجین گروپ کے تعاون سے خلائی سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،پانی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 69...

پاکستان رینجرز سندھ کی ٹیموں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر ضبط کر لئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کراچی کے علاقوں ایوب گوٹھ، پختون آباد، فردوس کالونی، ناظم آباد، منگھوپیر، جمشید کوارٹر اور قیوم آباد میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کشمیر ہائیڈرنٹ اور شاکر ہائیڈرنٹ سمیت 11 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کیا گیا، آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لئے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 25 واٹر پمپ، 12 جنریٹر، پائپ، الیکٹرک کیبل اور دیگر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور دوران آپریشن 75 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخ...

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے گورنر ہاوسز کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے، لوگ گھروں سے نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، لوگ موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ روز آئی ایم ایف کے خنجر سے عوام کو مارا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان دشمن ثابت ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں...

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا لندن آنے کا بنیادی مقصد دولت مشترکہ کی یوتھ منسٹرز کانفرنس میں شرکت تھا، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے متعدد نئے آئیڈیاز سامنے آئے، وزیراعظم پاکستان نے بھی نوجوانوان کی ترقی کے لیے 80 ارب روپے کا فنڈ مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کانفرنس میں 50 ممالک شریک تھے جن میں 40 وزرا شامل تھے، کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کو خصوصی اہمیت دی گئی، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے پاکستان کے بھارت سے تعلقات منقطع ہیں۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا سعودی عرب کی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا نگران حکومت کے اقدامات سے حالات میں بہتری آئی ہے، کرنسی سمگلنگ کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ڈالر گرنا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کو نکالنے کا فیصلہ مناسب ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کا وقت دے دیا ہے۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویزالٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی کیخلا...

سابق وزیراعلی پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نظربندی احکامات پر یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے 5 ستمبر کو نظر بندی آرڈر معطل کر کے فوری رہائی کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق رہائی کے احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے رہا کر دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر کو پولیس لائنز کے گیٹ سے سی ٹی ڈی حکام نے دوبارہ گرفتار کیا، وکیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی میں گرفتاری عمل میں آئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر چکی ہے، پرویز الہی کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ اس عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وینچر کیپیٹل فنڈز کی کمی پاکستان میں اسٹارٹ...

پاکستان کا وینچر کیپیٹل سیکٹر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے ناکافی فنڈز جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دیوسائی وینچرز کے منیجنگ پارٹنر، شیریار حیدری نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر مراعات دے کر مزید وینچر کیپیٹل فنڈز کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب کامیاب کاروباری افراد اپنی دولت کو نئے سٹارٹ اپس میں لگاتے ہیں تو اس سے جدت کا ایک اچھا دور شروع ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف ہنر کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور انٹرپرینیورشپ کے جذبے کو فروغ دیتا ہے بلکہ ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بھی قائم کرتا ہے جہاں علم اور وسائل کا اشتراک ہوتا ہے، جو پورے شعبے کو آگے بڑھاتا ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں، پاکستان کے سرمایہ کاری کے منظر نامے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔"سرمایہ کار، چاہے وہ وینچر کیپٹلسٹ ہوں، سرمایہ کار ہوں، یا ادارے، زیادہ احتیاط سے چل رہے ہیں۔ اقتصادی غیر یقینی صورتحال، عالمی واقعات اور مارکیٹ کے اتار چڑھا نے انہیں زیادہ خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ، سرمایہ کار منصوبوں کے بارے میں زیادہ منتخب ہو رہے ہیں۔ نتیجتا، فنڈز کا یہ محدود پول اسٹارٹ اپس کے لیے تیزی سے مسابقتی بناتا ہے کہ وہ اس فنانسنگ کو محفوظ کر سکیں جو انہیں بڑھنے کے لیے درکار ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2021 میں سرمایہ کاری کے ایک تاریخی سال اور 375 ملین ڈالر سے زیادہ ہونے کے باوجود، پاکستان پچھلی دہائی کے دوران سرمایہ کار سنڈیکیٹس کا ایک منظم نیٹ ورک تیار کرنے میں ناکام رہا۔ہمارے نظام میں، وہ اہم سرمایہ کاری کا مرحلہ غائب ہے اور اب بھی بہت بکھرا ہوا ہے، اس لیے بہت سارے عظیم اسٹارٹ اپس کو اپنے پہلے سال میں فنڈ نہیں ملتا۔دیوسائی وینچرز کے مینیجنگ پارٹنر نے کہاکہ یہ اگلے چند سالوں میں مزید بدتر ہو جائے گا

جس سے سرمایہ کاروں کے آنے اور ابتدائی مرحلے کے سٹارٹ اپس کی مدد کرنے کے لیے ایک بہت بڑا خلا رہ جائے گا، جب تک کہ وہ تجارتی فنڈنگ کو سڑک پر نہیں لے سکتے ۔دیوسائی وینچرز کے منیجنگ پارٹنر نے کہاکہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو پروان چڑھانے میں، حکومت کو مراعات فراہم کرنے، تحقیق اور ترقی کی فنڈنگ میں سہولت فراہم کرنے، اور ایک سازگار ریگولیٹری ماحول قائم کر کے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔اسٹارٹ اپس کو فنڈنگ اور دیگر وسائل تک رسائی فراہم کرکے، پاکستان انٹرپرینیورشپ اور اختراع کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کر سکتا ہے۔ اس سے ملازمتیں پیدا کرنے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور ملک کی مجموعی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔شیریار نے کہا کہ ماضی قریب میں متعدد اسٹارٹ اپس ابھرے ہیں، جو معاشرے کے متعدد طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، جن میں سفر، تجارت، سواری، کریئر، ای کامرس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجیر، دعوائی، چیتے، صدا پے، بازار، دراز اور زمین جیسے اسٹارٹ اپس نے پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی اپنا نام قائم کیا ہے۔وینچر کیپیٹل کے ذریعے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں کو بااختیار بنانا ریگولیٹری اصلاحات اور سرمایہ کاروں کی تعلیم جیسے چیلنجوں کے بغیر نہیں ہے۔ تاہم، صحیح پالیسیوں اور مراعات کے ساتھ، ان چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔حکومت کو مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایسے ماحول کو فروغ دینا چاہیے جو وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری کو راغب کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی پائیدار نقل و حمل کی راہ پر گامزن...

دو روزہ گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ فورم جی ایس ٹی ایف25ستمبر سے بیجنگ میں شروع ہو رہا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کی میزبانی اور گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن کے زیر اہتمام یہ بین الاقوامی کانفرنس پائیدار نقل و حمل کی ترقی اور سرحد پار تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہے۔"پائیدار ٹرانسپورٹ کے ذریعے بنی نوع انسان کے لیے مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کی تعمیر" کے موضوع پر یہ فورم متنوع سامعین کو اکٹھا کرے گا، جس میں حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، تعلیمی اداروں، کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔اس تقریب کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کھلے مکالمے، علم کے تبادلے اور تعاون کو آسان بنانا ہے تاکہ پائیدار ٹرانسپورٹ کی ترقی پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔فورم کا ایجنڈا مکمل سیشنز اور موضوعاتی بات چیت پر مشتمل ہے جس میں پائیدار نقل و حمل سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں کنیکٹیویٹی، مشترکہ ترقی، سبز اور کم کاربن کی نقل و حمل، اختراعات، اور گورننس شامل ہیں۔یہ عالمی اجتماع چین اور دیگر اقوام کی پائیدار نقل و حمل کی ترقی میں کامیابیوں اور بہترین طریقوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، وزارت مواصلات کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا نے کہا کہ یہ فورم پاکستان کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ٹرانسپورٹ کی ترقی میں چین اور دیگر ممالک سے انمول اسباق اور تحریک حاصل کر سکتا ہے۔ شروع کرنے کے لیے، پاکستان ایک جامع قومی پائیدار ٹرانسپورٹ پالیسی اور حکمت عملی کی ترقی کو ترجیح دے سکتا ہے جو عالمی اہداف سے ہم آہنگ ہو، بشمول پائیدار ترقی کا 2030 ایجنڈا اور موسمیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی توسیع اور اضافہ میں سرمایہ کاری ایک اور اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سستی، موثر اور کم کاربن والے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بنانے کے لیے وسائل مختص کر سکتا ہے، جس میں بسیں، میٹرو سسٹم، لائٹ ریل، اور بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔سائیکل چلانا اور پیدل چلنا جیسے نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کے طریقوں کو فروغ دینا ایک پائیدار اور صحت کے حوالے سے شعور رکھنے والے انداز کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان نقل و حمل کے ان طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موٹر سائیکل لین، فٹ پاتھ اور پیدل چلنے والوں کے کراسنگ جیسے مخصوص انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔اہلکار کے مطابق، ریلوے نیٹ ورک کو پھیلانا پاکستان کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹ، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک دانشمندانہ انتخاب ہو سکتا ہے۔ ریلوے کے استعمال میں اضافہ سبز اور زیادہ موثر نقل و حمل کے نظام میں حصہ ڈال سکتا ہے۔نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے، پاکستان متعدد اقدامات پر عمل درآمد پر غور کر سکتا ہے۔ ان میں قیمتوں کا تعین، پارکنگ کی فیس، ایندھن کے ٹیکس، اور گاڑیوں کے کوٹے شامل ہو سکتے ہیں، یہ سبھی افراد کو پائیدار ٹرانسپورٹ کے اختیارات کی طرف لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پائیدار ٹرانسپورٹ سفر کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون بھی اہم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، چین-یورپ انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کوآپریشن، اور پائیدار ٹرانسپورٹ پر بیجنگ انیشیٹو جیسے اقدامات میں شامل ہونا باہمی تعاون اور مشترکہ مہارت کو فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شعور اجاگر کرنے اور صلاحیت بڑھانے کو ترجیح دینی چاہیے۔ حکومتی ایجنسیوں، ٹرانسپورٹ آپریٹرز، سول سوسائٹی اور عام لوگوں کو پائیدار نقل و حمل کے فوائد اور چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے، اس طرح پائیدار نقل و حرکت کے حل کے لیے اجتماعی عزم کو فروغ دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید فارمنگ ٹی...

سال 2022 میں ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہ کن سیلابوں کو جنم دینے کے بعد زرعی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں مون سون کی شدید بارشوں سے ملک کا تقریبا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا جس کے نتیجے میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔سیلاب خریف کے موسم کے ساتھ ہی آیا۔ نتیجتا تمام اہم فصلوں کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ سال کے مقابلے چاول نے سب سے زیادہ نقصانات رپورٹ کیے جس کے بعد کپاس کا نمبر آتا ہے۔ گنے اور مکئی نے نسبتا کم نقصانات کی اطلاع دی۔وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے مطابق، کپاس اور چاول کی پیداوار میں بالترتیب 24.6 اور 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔سپلائی چین میں خلل کے ساتھ اہم فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات نے خوراک کی قلت پیدا کی اور خوراک کی استطاعت اور دستیابی کو محدود کرکے غذائی تحفظ کی صورتحال کو مزید خراب کیا۔صوبہ سندھ میں نقصانات زیادہ واضح ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ پاکستان کو حالیہ برسوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے اس کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت اور پائیداری متاثر ہوئی ہے۔ پانی کی کمی، کھیتی باڑی کے پرانے طریقوں، ناکافی سرمایہ کاری، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عوامل نے اس شعبے کے جمود میں مجموعی طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہمیں اپنے زرعی شعبے کو اس کی پیداوار بڑھانے کے لیے دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر اقبال نے زرعی طریقوں کو جدید بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لیے پیداوار کو بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز کو اپنانا بہت ضروری ہے۔ آبپاشی کے موثر نظام کو نافذ کرنا اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینا، جیسے فصل کی گردش اور درست زراعت، نمایاں طور پر پیداوار میں اضافہ کر سکتی ہے۔انہوں نے بیماریوں سے مزاحم فصلوں کی اقسام تیار کرنے اور مویشیوں کی جینیات کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے تحقیق میں سرمایہ کاری اہم ہے۔مزید برآں، ڈاکٹر اقبال نے کسانوں کو سبسڈی، قرض کی سہولیات تک رسائی، اور توسیعی خدمات کی صورت میں مناسب مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور وہ جدید کاشتکاری کے طریقے اپنانے کی ترغیب دیں۔ یہ انہیں ضروری وسائل اور علم فراہم کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈن ہوانگ کلچرل ایکسپو پاکستان کے لیے ایک شان...

چھٹی شاہراہ ریشم ڈن ہوانگ بین الاقوامی ثقافتی نمائش حال ہی میں شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں قدیم شاہراہ ریشم کے ایک بڑے مرکز ڈن ہوانگ میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد شاہراہ ریشم کو تعاون اور باہمی سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ 6 ستمبر سے شروع ہونے والی دو روزہ ایکسپو میں، شرکا نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کا عہد کیا۔اس ایکسپو میں نمائشیں، فورمز، پرفارمنس، اور ثقافتی ٹور شامل تھے، جس میں ڈن ہوانگ کی بھرپور ثقافتی میراث پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، جس میں موگاو گروٹوز کے نادر نمونے بھی شامل تھے۔ اس نے مختلف ممالک اور خطوں کے ماہرین، اسکالرز، فنکاروں اور حکام کے درمیان مکالمے اور تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔جیسا کہ چین اپنے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور شاہراہ ریشم انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو جیسی تقریبات کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، پاکستان اپنے ثقافتی فروغ اور ورثے کے تحفظ کی کوششوں کے لیے قابل قدر اسباق اور بصیرت حاصل کر سکتا ہے۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے، سابق وزیر سیاحت اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیئرمین اعظم جمیل نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے بھرپور ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات اور فنکارانہ کامیابیوں کی نمائش کے لیے بین الاقوامی ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کر سکتا ہے۔ اس طرح کی تقریبات عالمی توجہ مبذول کر سکتی ہیں، سیاحت کو فروغ دے سکتی ہیں اور ثقافتی تبادلے کو آسان بنا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ثقافتی ورثے کو سفارت کاری کے ایک آلے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے تاکہ مشترکہ ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے چین جیسی دیگر اقوام کے ساتھ شراکت داری قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے منصوبوں، ثقافتی آثار کی بحالی اور میوزیم کی تعمیر پر تعاون بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔جمیل کی طرف سے اٹھائی گئی ایک اہم تشویش ٹیکسلا جیسے ممکنہ عالمی ثقافتی ورثے کی جگہوں کا کم استعمال تھا۔ افسوس کے ساتھ، انہوں نے کہا، ان سائٹس کو وہ پہچان نہیں ملی جس کی وہ عالمی سطح پر مستحق تھیں۔ انہوں نے اس کی وجہ توجہ کی کمی کو قرار دیا اور وہ چاہتے تھے کہ ان مقامات کو پاکستان کے ورثے کا ایک لازمی حصہ سمجھا جائے، جو تحفظ اور فروغ کے مستحق ہیں۔جمیل نے بیداری اور سیاحت کی ذہنیت میں تبدیلی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔گھریلو سیاحوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی سیر کریں، اپنے قابل ذکر ورثے پر فخر کے احساس کو فروغ دیں۔ نقطہ نظر میں یہ تبدیلی، بین الاقوامی مقامات سے مقامی خزانوں کی طرف، ایک مضبوط گھریلو سیاحتی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔انفراسٹرکچر کی ترقی اس کوشش میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بہتر نقل و حمل، رہائش اور سہولیات گھریلو سفر کو عام پاکستانیوں کے لیے زیادہ قابل رسائی اور پرکشش بنا سکتے ہیں۔ حکومت اور نجی شعبے کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے کہ ان اہم پہلوں پر توجہ دی جائے۔ایک اہم مسئلہ بہت سے علاقوں میں اچھی طرح سے لیس عوامی سہولیات اور سیاحتی مراکز کی کمی ہے۔ اس کو درست کرنے کے لیے، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ضروری ہے تاکہ مسافروں کو آسان اور پرلطف تجربات فراہم کیے جاسکیں۔مزید برآں، جمیل نے پیشہ ورانہ سروس نیٹ ورک کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔ اچھی تربیت یافتہ عملہ اور ٹور آپریٹرز گھریلو سیاحت کے تجربات کے معیار کو بلند کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سیاحوںکو اپنے ملک کی سیر کے لیے یادگار اور لطف اندوز وقت ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ -کمبوڈیا کے وزیراعظم -م...

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ -کمبوڈیا کے وزیراعظم -م...

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا-ڈیرنا-سیلاب-تباہ کاریاں

لیبیا کے شہرطرابلس سے تقریباً 13 سوکلومیٹر مشرق میں بحیرہ روم کے طوفان سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ ڈیرنا شہرکا منظر۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - خزاں - فصل کٹائی

 چین کےمشرقی صوبہ شان ڈونگ کی تان چھینگ کاؤنٹی کے گاؤں نان چھوان میں ایک کسان مکئی کی  فصل کی چھانٹی کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش-الحوز-زلزلہ-امدادی کارروائیاں

مراکش کے صوبہ الحوز کے گاؤں اِملیل میں زلزلے کے بعد امدادی کارکن ملبے میں امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان- سیڈون-مہاجر کیمپ-جنگ بندی

فلسطینی پناہ گزین لبنان کے شہرسیڈون میں عین الحلوہ کیمپ جانے کی تیاری کر رہے ہیں جہاں گزشتہ روزجنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

18ویں ورلڈ واٹر کانگریس کا پانی کے موثر استع...

بیجنگ(شِنہوا) پانی کے بار ے میں 18ویں عالمی کانگریس نے آبی وسائل کے موثر استعمال وتحفظ، پانی کے انتظام کے تجربے کے تبادلے  اور پانی سے متعلقہ چیلنجز سے باہمی تعاون سے نمٹنے پر زور دیا  ہے۔

جمعہ کو اختتامی تقریب میں جاری بیجنگ اعلامیہ  میں کیا گیا کہ اس مقصد کے لیےکانگریس نے قومی پالیسیوں اور منصوبہ بندی، تکنیکی جدت، معلومات کے تبادلے، سرمایہ کاری اور عوامی شرکت پر روشنی ڈالی۔

کانگریس کے اعلامیے کےمطابق آبی وسائل کی حفاظت اور معقول استعمال ایک مشترکہ فریضہ  ہے جسے تمام ممالک اور انکے باشندوں کو پورا کرنا چاہیے جبکہ ہر تنظیم ادارے اور ملک کو پانی کے تحفظ، آبی وسائل کی ترقی اور اپنی صلاحیتوں کے  مطابق پانی کے موثر استعمال کی کوشش کرنی چاہیے۔

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث دو امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ  چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، امریکی حکومت جان بوجھ کر چین کے علاقے تائیوان کو ہتھیار فراہم کرتی ہے۔ یہ ون چائنہ اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات کی شرائط،بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اورچین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔امریکہ تائیوان کو مسلح کرنے کے غلط اور خطرناک راستے پر گامزن ہے۔

ماؤ نے کہا کہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن، سینٹ لوئس ایم او نے 24 اگست کوپرنسپل کنٹریکٹرکے طور پر تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں براہ راست حصہ لیا۔ نارتھروپ گرومن بھی تائیوان کو کئی بار امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں شامل رہا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ غیرملکی پابندیوں کے خلاف چینی قانون کے مطابق، چین نےمذکورہ بالا دو امریکی دفاعی کارپوریشنز پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیاہے۔

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث دو امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ  چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، امریکی حکومت جان بوجھ کر چین کے علاقے تائیوان کو ہتھیار فراہم کرتی ہے۔ یہ ون چائنہ اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات کی شرائط،بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اورچین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔امریکہ تائیوان کو مسلح کرنے کے غلط اور خطرناک راستے پر گامزن ہے۔

ماؤ نے کہا کہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن، سینٹ لوئس ایم او نے 24 اگست کوپرنسپل کنٹریکٹرکے طور پر تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں براہ راست حصہ لیا۔ نارتھروپ گرومن بھی تائیوان کو کئی بار امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں شامل رہا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ غیرملکی پابندیوں کے خلاف چینی قانون کے مطابق، چین نےمذکورہ بالا دو امریکی دفاعی کارپوریشنز پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیاہے۔

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا انسانی حقوق کونسل سے جاپان کے جوہری آ...

جنیوا(شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے سمندرمیں اخراج کے معاملے پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اخراج کو روکے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چھن سو نے پینے کے صاف پانی اور صفائی سے متعلق انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ  اگر فوکوشیما کا جوہری آلودہ پانی واقعی محفوظ ہے تو جاپان کواسے سمندر میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہے تو یقینی طور پراسے سمندر میں نہیں پھینکنا نہیں چاہئے۔

چھن نے بتایا  کہ جاپانی حکومت نے یکطرفہ اور زبردستی فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں بہانا شروع کیا، جس سے بحرالکاہل کے ساحلی ممالک اور یہاں تک کہ دنیا بھر کے لوگوں کے صحت، ترقی اور ماحولیاتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا انسانی حقوق کونسل سے جاپان کے جوہری آ...

جنیوا(شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے سمندرمیں اخراج کے معاملے پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اخراج کو روکے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چھن سو نے پینے کے صاف پانی اور صفائی سے متعلق انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ  اگر فوکوشیما کا جوہری آلودہ پانی واقعی محفوظ ہے تو جاپان کواسے سمندر میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہے تو یقینی طور پراسے سمندر میں نہیں پھینکنا نہیں چاہئے۔

چھن نے بتایا  کہ جاپانی حکومت نے یکطرفہ اور زبردستی فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں بہانا شروع کیا، جس سے بحرالکاہل کے ساحلی ممالک اور یہاں تک کہ دنیا بھر کے لوگوں کے صحت، ترقی اور ماحولیاتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوائل جوانی میں ورزش خواتین میں دل کی صحت کے...

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ عمرکی 20 اور 30 سال کی دہائی میں کی گئی  جسمانی ورزش کے فوائد خواتین کی 40 کی دہائی کے دوران دل کی بہتر صحت کے لیے برقرار رہتے ہیں۔

 یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محققین نے 479 خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہوں نے اپنی عمر کی 20 کی دہائی کے اوائل سے لے کر 40 کی دہائی کے وسط تک ہر تین سال بعد اپنی جسمانی ورزش کی تفصیلات سے آگاہ کیاتھا۔

 فزیکل ایکٹیویٹی اینڈ ہیلتھ جریدے میں شائع اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ 40 کی دہائی میں جو خواتین جوانی میں سب سے زیادہ متحرک تھیں، ان کے دل کی دھڑکن اوسطاً 72 فی منٹ (بی پی ایم ) تھی، جو 20 سے 40 کی دہائی تک سب سے کم متحرک خواتین کی  تقریباً 78 بی پی ایم سے کم ہے۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سکول آف پبلک ہیلتھ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو گریگور ایون میلکے نے کہا کہ اگرچہ یہ فرق معمولی نظر آتا ہے، لیکن گزشتہ کی گئی تحقیق میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ  ایک بی پی ایم کا اضافہ بھی اموات میں اضافے کی وجہ ہے۔

 
۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں