• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی کے سابق...

چین کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین وانگ بن کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ،عدالت نے 64سالہ وانگ کو 44ملین ڈالر مالیت کی رشوت لینے اور 7.8ملین ڈالر کے بیرون ملک ڈپازٹس کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی جبکہ انہیں پیرول بھی فراہم نہیں کیا جائے گا،وانگ پر 1997اور 2021کے درمیان رشوت لینے کا الزام تھا، جب وہ چائنا لائف انشورنس، چائنا کا بینک آف کمیونیکیشن اور چائنا تائپنگ انشورنس سمیت متعدد سرکاری مالیاتی اداروں کے سربراہ تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر ہانگ کانگ کے بینک کھاتوں میں غیر قانونی رقم چھپائی تھی،وانگ چین میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون میں پھنسنے والے پہلے ایگزیکٹو ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، طیارہ رن وے پر پھسلن کے باعث حادثے کا...

بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ میں لینڈنگ کے دوران ایک مسافر بردار طیارہ پھسلن کے باعث رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہو گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریئل اسٹیٹ ادارے کی زیر ملکیت کینیڈا کی فضائی کمپنی کے بزنس کلاس نجی طیارے میں 5مسافر اور عملے کے 3ارکان موجود تھے جو آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچا تھا،ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر بارش کے باعث پھسلن تھی جس کے باعث طیارہ لینڈنگ کے بعد سنبھل نہ پایا اور180ڈگری کے زاویے پر گھوم کر رن وے سے اتر گیا،طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آدھا حصہ تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹس شدید زخمی ہوگئے تھے جب کہ مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ طیارہ مکمل طور تباہ ہوگیا۔ رن وے کو بند کرنے کے بعد تمام پروازوں کو گوا اور احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا،ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈے پر روزانہ ایک رن وے استعمال ہوتا ہے اس لیے پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی پولیس نے 10سالہ بچی سارہ کے قتل کیس...

برطانوی پولیس نے 10سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں والد ، سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد کردیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرے پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کے والد 41سالہ عرفان شریف، سوتیلی والدہ 29سالہ بینش بتول اور چچا 28سالہ فیصل ملک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تینوں پر بچی کی موت کا سبب بننے یا ہونے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں گلڈفورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،تینوں افراد کو 10سال کی سارہ شریف کے قتل کے شبے میں پاکستان سے برطانیہ واپسی پر گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سارہ شریف کی لاش 10اگست کو ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاض،غداری کے الزام میں گرفتار 2سعودی فوجی ا...

سعودی عرب میں غداری کے الزام میں گرفتار 2فوجی اہلکاروں کا سرقلم کردیا گیا،سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، دونوں ملزمان کو ستمبر2017میں فوجی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،سعودی میڈیا کے مطابق پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا نے فوجی حیثیت میں کئی بڑے جرم کیے، دونوں اہلکاروں کو ملک سے بغاوت، قانون کی حکم عدولی،قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار پھیلانے کے اقدامات کے علاوہ بطور فوجی اپنے حلف کو توڑنے پر سزا سنائی گئی تھی،سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ابتدائی فیصلے کے بعد انہیں عدالت میں اپیل کا حق دیا گیا تاہم دونوں ملزموں کے اعتراف جرم اور تمام شواہد دیکھنے کے بعد اور قانونی تقاضوں کے مطابق ان کے خلاف فیصلے جاری کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا ہمارے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غ...

امریکا نے روس کی جانب سے سفارتکاروں کی بے دخلی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا ہمارے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غیر قانو نی ہے اور امریکا کی طرف سے اس کا جواب دیا جائے گا،برطانوینشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روس کی طرف سے ہمارے دو سفارتی ملازمین کو ملک بدر کرنا بلاجواز ہے،روس میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ امریکاروس کو امریکی سفارت کاروں کی بے دخلی کا جواب دے گا، امریکا نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے جن کی بنیاد پر ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے دو ملازمین کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے پرغیرقانونی طور پر...

امریکا کے صدر نئی مشکل میں پھنس گئے ، جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 5برس قبل غیرقانونی طور پر بندوق خریدنے کے کیس میں فردجرم عائد کردی گئی،عالمی میڈیا کی رپورٹمطابق ہنٹر بائیڈن پر 5برس قبل غیرقانونی طور پر بندوق خریدنے پر فردجرم عائد کردی گئی ہے اور اس وقت انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں،رپورٹ کے مطابق 53سالہ ہنٹر بائیڈن پر دو الزامات عائد کیے گئے کہ انہوں نے ڈیلاویئر میں جب بندوق خریدی تو فارم میں غلط بیان درج کیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہیں کرتے ہیں،امریکی صدر کے بیٹے پر دوسرا الزام یہ ہے کہ جھوٹے بیان کی بنیاد پر انہوں نے غیرقانونی طور پر بندوق اپنے پاس رکھی، جس کے تحت انہیں 10سال قید کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے وکیل ڈیوڈ ویئس نے ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ درج کیا تھا، جس پر 2018سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے دو ماہ قبل ہنٹر بائیڈن اور ڈیوڈ ویئس کے درمیان معاہدے کی درخواست دی گئی تھی، جس میں بندوق رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی مبینہ خلاف ورزی شامل تھی تاہم یہ معاہدہ اس بات پر کھٹائی پڑ گیا تھا کہ آیا صدر کا بیٹا اضافی الزامات کا سامنا کرسکتا ہے،رواں برس جولائی میں ہنٹربائیڈن نے ٹیکس سے متعلق دو معمولی الزمات پر غلطی کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا،دوسری جانب صدر جو بائیڈن کے خلاف ہائوس سپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنیکا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگ بندی مذاکرات کیلئے یمن کی حوثی ملیشیا کا...

سعودی عرب کی دعوت پر جنگ بندی مذاکرات کیلئے یمن کی حوثی ملیشیا کا وفد صنعا سے دارالحکومت ریاض کیلئے روانہ ہو گیا،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد، عارضی جنگ بندی کو حتمی انجام تک پہنچانے اور سعودی یمن تنازعہ کا تمام یمنیوں کیلئے قابل قبول مستقل حل تلاش کرنے کیلئے حوثی وفد کو مذاکرات کیلئے دعوت دی تھی،اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے متوازی عمان کی ثالثی میں الریاض اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ، اس سلسلے میں عمان کی ثالثی میں مشاورت کا پہلا دور اپریل میں منعقد ہوا تھااور تب سعودی سفیروں نے صنعا کا دورہ کیا تھا،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 2014کی یمنی خانہ جنگی کے بعد حوثی حکام پہلی مرتبہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں،واضح رہے کہ یمن میں جاری مسلح تنازع میں لاکھوں افراد ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک کی 80فی صد آبادی کا انحصار بین الاقوامی انسانی امداد پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذیلی کمیٹی نے نرسنگ کالجوں کی انسپکشن تھرڈ پ...

سینیٹ کی قومی خدمات ریگولیشن اور کوآرڈینشن کی مجلس قائمہ کی ذیلی کمیٹی نے نرسنگ کالجوں کی انسپکشن تھرڈ پارٹی سے کرانے کی سفارش کر دی ،ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی روبینہ خالد کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ،کمیٹی نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا سوال ہے گھوسٹ کالجوں کو ختم کر کے رہیں گے، ذیلی کمیٹی کو نرسنگ کے نصاب،کلنیکل تربیت اور ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نرسنگ کالجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس نے نرسنگ کا شعبہ طب میں نمایاں کردار قرار دیا اورکہا اس کی ترقی مریضوں کی بہترین خدمت ہے، کمیٹی نے جن ہسپتالوں کے نرسنگ کالج نہیں ہیں ان کو کالج کھولنے ،نرسنگ کے نصاب کا جائزہ لینے اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو عہدہ سے ہٹائے کی ہدائت کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ایچ ای سی کے حکام اورنرسنگ کالجز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف...

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا،کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران چکری روڈ پر 11غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے دفاتر گرادیے گئے،ڈی جی آر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی 11ہائوسنگ سوسائٹیز کے دفاتر مسمار کرکے سر بمہر کردیے گئے، عوامی شکایات پر غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی،ڈی جی نے کہاکہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز شہریوں کو ورغلا کر جعلسازی میں ملوث تھیں، شہری نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے معلومات لیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف در...

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی،استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التوا ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206، 209اور 210کے تحت سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے اس لئے استحکام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف درخواستیں خارج کی جاتی ہیں،فیصلے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا،واضح رہے کہ استحکام پاکستان تحریک کے احمد کلیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ یکساں نام ہیں اور اس سے ابہام پیدا ہوگا اس لئے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن نہ کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ، پورے ر...

نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے فیول اخراجات میں کمی لانے کیلیے اقدامات، پورے ریلوے نیٹ ورک کو بتدریج آن لائن فیول مینیجمنٹ سسٹم پر منتقل کرنے، فیول چوری ہر صورت روکی جانے اور آپریشنل ایفی شینسی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے ہیلتھ سیکٹر خدمات میں بہتری کیلیے اقدامات کیے جائیں، ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کے دوران نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ نے فیول کے استعمال کی ڈیجیٹل نگرانی کرنے اور سٹوریج ڈپوز میں فیول کی فراہمی موثر طریقے سے کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا، نگران وزیر نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون پر انتظامیہ کو شاباش دی، اجلاس کے دوران وزیر ریلوے کو الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں اخراجات میں کمی لانے کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی، سیلاب و بارشوں سے متاثرہ ٹریک کی بحالی پر ہونے والے ریپئیر ورک بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ شاہد اشرف تارڑ نے ڈی ایس کوئٹہ کو سبی ہرنائی سیکشن پر ٹریک بحالی کا کام 30ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریلوے کالونیوں کے تمام رہائشی یونٹس میں الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے میٹر لگانے کی ہدایت کی،اجلاس میں کیرنز ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ہسپتال کی آٹ ڈور سروسز کو عام پبلک کیلیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگران وزیر کی ہدایت پر ریلوے کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نہیں ہو گی، ریلوے خود ہسپتالوں میں جدت لائے گا۔وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو ریلوے ہسپتالوں سے ریونیو کے حصول کیلیے اگلے جمعہ تک بزنس ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دھماکوں سے ڈرنے والا نہیں، مزید قوت سے مہم چ...

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ وہ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں اور مزید قوت سے مہم چلائیں گے،گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لییا سپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 11افراد زخمی ہوئے،مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے وقت گاڑی میں4افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترجمان الیکشن کمیشن کی چیف الیکشن کمشنر سے ر...

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض سے چیف الیکشن کمشنر کیساتھ ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ، ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابق قائد حزب اختلاف کی طرف سینہ ہی چیف الیکشن کمشنر کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کو ئی بھی ملاقات ہوئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک، صو...

ولی تنگی کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا، جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت...

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا، کیس کی سماعت 18ستمبر کو ہوگی،رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ،سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کئی شقیں کالعدم قرار دے دیں،عوامی عہدوں پرموجودشخصیات کیخلاف کرپشن کیسز بحال ہو گئے،چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ پر مشتمل 3رکنی خصوصی بینچ نے عمران خان کی جانب سے 2022میں اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت سابق حکومت کی متعارف کردہ نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا، سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کر تے ہوئے عدالت عظمی نے پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم کو آئین کے منافی قرار دے کر کالعدم کردیا،سپریم کورٹ نے 2ایک کی اکثریت سے فیصلہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن درخواست کو منظور کیا جب کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عوامی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز بحال کردیے جب کہ نیب کو 50کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق صرف کیسز نہیں، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز بھی بحال کردی گئیں ہیں، فیصلے میں نیب عدالتوں سے ترمیم کے بعد کالعدم قرار دیئے گئے کیسسز بھی بحال کردیے گئے ہیں،اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کرپشن کے ختم کیے گئے

تمام مقدمات کو احتساب عدالتوں میں ایک ہفتے کے اندر دوبارہ لگایا جائے،عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں سروس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی شق بحال رکھی ہے۔عدالتی فیصلے سے آصف علی زرداری کے جعلی اکائونٹ کیسز واپس احتساب عدالت کو منتقل ہو جائیں گے اور سابق وزیراعظم شاید خاقان عباسی کا ایل این جی کیس اسپیشل جج سینٹرل سے احتساب عدالت کو واپس منتقل ہوگا،نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا جبکہ مراد علی شاہ کے خلاف نیب ریفرنس بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔ سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہل ریفرنس اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیسز بھی بحال ہوں گے،نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے پوچھے گئے سوال کا جواب حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے 9 ستمبر کو جمع کروایا تھا۔ تحریری جواب پانچ صفحات پر مشتمل تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کے خلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور سپریم کورٹ نے درخواست پر 53سماعتیں کیں،واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آج آخری دن ہے۔ عدالت عظمی کے تین رکن بینچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو شیخ رشید کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیرقانونی طور پر قبضے میں لیں، گاڑیوں کو وہیں لوٹا دیا جائے جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا،اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو شریک ملزم کے ضمنی بیان کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا،فیصلے کے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں، بظاہر پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں انہیں سرنڈر کروانے کیلئے قبضے میں لیں،عدالت نے اپنے تحریری بیان میں مزید کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کارنہیں اپنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت پراکسانے کا کیس، علی وزیرکو 14 روزہ جو...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیربھٹی نے کی ، ایف آئی آئے نے جمعہ کے روزعلی وزیر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، ایف آئی اے کے مطابق تفتیش کے دوران علی وزیر سے موبائل فون برآمد نہیں ہوا، موبائل فون برآمدگی کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے،عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ منظور کروانے کے لیے ٹھوس وجوہات سامنے نہیں لا سکا ، عدالت نے علی وزیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح میں...

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 3ماہ کے ڈالرسرٹیفکیٹس کا شرح منافع ایک اعشاریہ 25فیصد سیبڑھا کر8اعشاریہ 25فیصد جبکہ پاکستانی روپے کا شرح منافع 6سے بڑھاکر21فیصد کردیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق 6ماہ کیلیے ڈالرسرٹیفکیٹس کی شرح منافع ایک اعشاریہ 30فیصد سے بڑھا کر 8اعشاریہ 50فیصد اور پاکستانی روپے سیونگ سرٹیفکیٹ کے لیے 6ماہ کا منافع 6سے بڑھا کر 21اعشاریہ 25فیصد کردیا گیا ہے۔بارہ ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 50فیصد سے بڑھا کر 9فیصد کردی گئی جبکہ 12ماہ کے پاکستانی روپیہ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 6فیصد سے بڑھا کر21اعشاریہ 50فیصد کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے...

سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے اور ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے،ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،انھوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان کا فرض ہے وہ امن کی ضمانت اورفروغ یقینی بنائیں، خیرسگالی اورنیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں،سابق وزیر دفا ع کا کہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمدورفت اور تجارت تک محدود نہیں، مریضوں کے تیمارداروں کے لبادے میں دہشتگرد پاکستان آر ہے ہیں،لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہورہے ہیں، پس منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وفاقی وزیراطلاعات سے نمیرہ سلیم سے ملا...

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم نے ملاقات کی اور انہیں 5اکتوبر کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نمیرہ سلیم کو خلائی سفر شروع کرنے پر حکومت پاکستان، وزیراعظم اور عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ نمیرہ سلیم تمام خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں، ان کا سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے جو قوم کے لئے اہم کامیابی ہے،مرتضی سولنگی نے کہا کہ نمیرہ سلیم کی اس کاوش سے پاکستان کے امن پسند اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے مثبت تشخص اجاگر ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر سکتی ہے،واضح رہے کہ نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،نمیرہ سلیم 21اپریل 2007کو قطب شمالی اور 8جنوری 2008کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ وہ خلائی سفر پر روانہ ہونگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کم بی ٹی یو گیس موسم سرما میں بجلی کے بحران...

گھوٹکی ریجن میں بدر، کنڑا اور سارہ ویسٹ فیلڈز سے قادر پور پلانٹ کو گیس مختص کرنے سے سستی بجلی پیدا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔پرمیٹ گیس کم بی ٹی یو گیس کی ایک شکل ہے جس میں سلفر کی مقدار زیادہ ہے اور اس کا کوئی متبادل استعمال نہیں ہے۔ ایک مائیکرو اکنامک تجزیہ کار اسامہ صدیقی نے کہا کہ یہ پائپ لائن گیس سے مختلف ہے اور یہ عام طور پر بھڑک اٹھنے سے ضائع ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس قدرتی وسائل کا مستقل نقصان ہو جاتا ہے کیونکہ توانائی کو دوبارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔اندازوں کے مطابق، بدر فیلڈ سے گیس 20 سے 30 میگاواٹ سالانہ تقریبا 200 ملین یونٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے اور اس سے ہر سال تقریبا 20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔مزید برآں، کنڑا گیس فیلڈ 65 میگاواٹ پیدا کر سکتی ہے جو 520 ملین یونٹ سالانہ پیدا کر سکتی ہے اور قادر پور پلانٹ کی زندگی میں ممکنہ زرمبادلہ میں 0.7 بلین ڈالر کی بچت میں مدد کر سکتی ہے۔اسی طرح، سارہ ویسٹ بھی 290 ملین یونٹس سالانہ کی پیداوار کے ساتھ تقریبا 36میگاواٹ کی پیداوار فراہم کر سکتی ہے، جس سے ممکنہ طور پر زندگی بھر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی 0.3 بلین ڈالر کی بچت ہو گی۔اسامہ نے کہا کہ سردیوں کے عروج کے موسم میں گھریلو اور تجارتی صارفین کو طویل گھنٹے تک گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں، بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ایران سے گیس کی سپلائی کے امکانات محدود ہیں، اور روس اور یوکرین تنازعہ کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل پڑتا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ سے مہنگے درآمدی ایندھن پر بڑھتے ہوئے انحصار کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت نے صارفین کے لیے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایسا ہی ایک وسیع دستیاب وسیلہ سندھ کے گھوٹکی علاقے کے کھیتوں سے کم بی ٹی یوگیس ہے جو ملک کے توانائی کے بحران کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان گیس فیلڈز کے اثرات قومی گرڈ کو سستی اور سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے نمایاں ہوں گے۔درآمدی ایل این جی پر بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے، درآمدی بل 2030 تک 30 بلین ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔ چونکہ کارگو کی ترسیل میں بہت تاخیر ہو رہی ہے، اس لیے حکام پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں 50 فیصد کمی پر زور دے رہے ہیں۔اس تناظر میں، توانائی کے شعبے کو مقامی گیس کے دستیاب راستوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو بجلی پیدا کرنے اور قومی گرڈ پر طویل مدتی اثر ڈالنے کا ایک مثر متبادل ہو سکتے ہیں۔کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کو تقریبا 30-50 ایم ایم بی ٹی یوگیس کی مختص کرنے سے قومی گرڈ میں 110میگاواٹ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔'جیسے اور جب' کی بنیاد پر اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اگلے 12 سالوں میں صارفین کو 200 بلین روپے سے زیادہ کا ممکنہ فائدہ ہوگا۔اس گیس فیلڈز سے فائدہ اٹھا کر ملک کے درآمدی بل کو 2 بلین ڈالر تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ ان فیلڈز کو سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔موسم سرما میں بجلی کی قلت سے بچنے کے لیے ان کم بی ٹی یوگیس کے ذخائر کو جلد از جلد استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو ان مقامی گیس کے وسائل کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرض کے بحران سے نمٹنے کے لیے مالیاتی نظم و ض...

پاکستان اپنے آپ کو ایک خوفناک معاشی چیلنج کے درمیان پا رہا ہے کیونکہ وہ اپنے مسلسل بڑھتے ہوئے قرضوں کے بحران سے نبرد آزما ہے۔ کئی دہائیوں کے قرضے لینے کی وجہ سے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت کے بارے میں سخت سوالات کا سامنا ہے۔ پاکستان کے قرضوں کی صورت حال کئی سالوں سے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، لیکن حالیہ اعداد و شمار نے صورتحال کی سنگینی کو واضح کر دیا ہے۔مرکزی بینک نے اپنے کل قرضوں اور واجبات میں خاطر خواہ 29 فیصد اضافے کی اطلاع دی، جو مالی سال 2022-23 کے اختتام تک 56.21 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی۔ قرضوں میں یہ اضافہ اس وقت ہوتا ہے جب حکومت اپنے اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قرض لینے پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 23 میں، مجموعی قرض اور واجبات جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر بڑھ کر 91.1 فیصد ہو گئے جو پچھلے مالی سال کے 89.7 فیصد تھے۔پاکستان کے قومی قرضے میں 28.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے مالی سال 23 میں 72.991 ٹریلین روپے ہو گئے، جبکہ واجبات 34.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.587 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر حکومت کو اپنے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو پورا کرنے اور گھریلو قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات کو پورا کرنے کی ضرورت سے منسوب ہے۔قرض کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے، قومی صارف قیمت اشاریہ کی افراط زر بھی مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں 25 فیصد تک بڑھ گئی، جو مالی سال 22 کی اسی مدت کے 9.8 فیصد سے تقریبا تین گنا زیادہ ہے۔ چوتھی سہ ماہی کے زبردست اضافے کو برقرار رکھتے ہوئے، افراط زر کا دبا بڑھتا چلا گیا، کیونکہ اشیا کے تین چوتھائی سے زیادہ نے دیہی اور شہری علاقوں میں دوہرے ہندسے کی افراط زر دیکھی۔

اس کے علاوہ، متفرق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مہنگائی کی رفتار بھی بلند رہی جیسا کہ ماہانہ افراط زر کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر مشیر ڈاکٹر حسن داود بٹ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں حالیہ 29 فیصد اضافہ گہری تشویش کا باعث ہے اور اس نے جامع مالیاتی اصلاحات کے نفاذ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ "یہ ضروری ہے کہ پاکستان اس بحران کو کم کرنے کے لیے اپنے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، بجٹ کے خسارے کو کم کرنے اور اپنے مالیاتی انتظام میں شفافیت کو بڑھانے پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح کے نہ صرف حکومت بلکہ وسیع تر معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ "قرض کے اخراجات میں اضافہ اہم عوامی خدمات اور معاشی ترقی کے لیے کم وسائل چھوڑتا ہے۔ حکومت کو معاشی تنوع کی راہیں تلاش کرنی چاہئیں تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو، بالآخر آنے والی نسلوں پر قرضوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیئرمین اظفر احسن نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور واجبات نے اپنے مالیاتی چیلنجوں کو مثر طریقے سے سنبھالنے کی اس کی صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ "حکومت کو اب ملک کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے اور اس کے قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کا ایک مضبوط کام درپیش ہے۔انہوں نے بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، بہتر ٹیکس اصلاحات اور معیشت میں تنوع کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ قرض کے انتظام میں شفافیت اور جوابدہی اور بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ قرض کی تنظیم نو کے اختیارات کی تلاش بھی اقتصادی بحالی کی راہ میں نمایاں طور پر نمایاں ہے۔پاکستان کی معیشت کے لیے آگے کی راہ بلاشبہ چیلنجنگ ہے، لیکن ملک کے مالیاتی استحکام کو محفوظ بنانے اور طویل مدتی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس کوششیں اور دانشمندانہ مالیاتی پالیسیاں ناگزیر ہیں۔ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو ان چیلنجوں سے دانشمندی سے نمٹنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرتی ہوئی برآمدات تجارتی خسارے میں اضافہ کر...

مسلسل تجارتی خسارے میں گرتی ہوئی برآمدات ایک اہم کردار کے طور پر ابھری ہیں، جو ایک کثیر جہتی چیلنج ہے جو 2000 کی دہائی کے اوائل سے ملک کو دوچار کر رہا ہے۔یہ بات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پی آئی ڈی ای کا حالیہ مختصر عنوان "پاکستان کی برآمدات کو جمود کا شکار بنانے والے عوامل کیا ہیں؟ لٹریچر ریویو سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جی ڈی پی میں برآمدی شعبے کا حصہ 16 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گیا ہے۔انہوںنے ملک کے مسلسل تجارتی عدم توازن کے لیے متعدد عوامل کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان میں اعلی درآمدی محصولات، طویل مدتی فنانسنگ کی محدود دستیابی، مارکیٹ انٹیلی جنس خدمات کی ناکافی فراہمی، چند برآمدی مقامات، اور فرموں کی ساختی طور پر کم پیداواری صلاحیت شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کم ترجیحی تجارتی معاہدوں اور کموڈیٹی کے کم ارتکاز کو بھی پاکستان کے برآمدی چیلنجز کا بڑا محرک سمجھا جاتا ہے۔تاہم، جدید دنیا مارکیٹ تک رسائی کو محفوظ بنانے اور علاقائی اور عالمی انضمام کو گہرا کرنے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدوں اور تنوع کو نمایاں ٹولز کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔برآمدات کو مسابقتی بنانے کے اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی ترجیح درآمدی پابندیوں میں نرمی ہونی چاہیے۔ برآمدات کو بڑھانے کے لیے ریگولیٹری ماحول کو اپ گریڈ کرنا، مصنوعات کو متنوع بنانا اور فرموں کو بین الاقوامی معیارات کی تعمیل میں مدد کرنا ضروری ہے۔

تعاون اور جدت پر توجہ مرکوز کرنے سے بین الاقوامی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق نئی اور متنوع مصنوعات کی ترقی ہوگی۔ سبسڈی والے کریڈٹ اور تربیتی پروگراموں سمیت پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ مقامی کاروباروں کو ان کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے کی اجازت دی جا سکے۔عالمی بینک کی رپورٹ جس کا عنوان ہے "پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ: برآمدات کی بحالی" میں وفاقی اور صوبائی حکام کی جانب سے ایک مربوط انداز میں پالیسی اصلاحات کے ایجنڈے کو ڈیزائن اور اس پر عمل درآمد کی تجویز پیش کی گئی ہے جو برآمدات کی بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے وسیع تر تعاون کے ساتھ ہو گی۔مزید برآں، ایکسپورٹ امپورٹ بینک کا موثر آپریشن یقینا ملک کی برآمدات کی بنیاد کو وسیع اور متنوع بنائے گا اور برآمد کنندگان کو مالی مدد اور خدمات کے ذریعے عالمی تجارتی خطرات کو کم کرے گا۔موجودہ معاشی بحران سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ ممکنہ منڈیوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ملک کی برآمدی صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام شعبوں حکومت، برآمد کنندگان اور ماہرین اقتصادیات کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔برآمدی چیلنج کو حل کرنے کے لیے ان کے موثر نفاذ کے ساتھ ساتھ دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھر کا کوئلہ توانائی کی کمی کے شکار پاکستان...

توانائی کی کمی کا شکار پاکستان بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ فنڈز کی کمی اور مہنگے ایندھن مہنگی بجلی عوام کی بے چینی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ملک اس حقیقت کے باوجود کہ تھر کے کوئلے کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھا کر مقامی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، توانائی بنانے کے لیے درآمدی ایندھن پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ تاہم، یہ اب تک اس خزانے سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہا ہے کیونکہ اس ذریعہ سے توانائی کی جو بھی ضروریات پوری کی گئی ہیں وہ اس سستے اور مقامی توانائی کے منبع کے بڑے سائز کے مقابلے میں "محض زیرہ" ہیں۔تھر میں تقریبا 175 بلین ٹن کوئلہ موجود ہے جو کہ 50 بلین ٹن تیل کے برابر ہے جو ایران اور سعودی عرب کے مشترکہ تیل کے ذخائر سے زیادہ ہے اور پاکستان میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر سے 42 گنا زیادہ ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے انڈیکیٹیو جنریشن کیپسٹی ایکسپینشن کے مطابق، پاکستان کے انرجی مکس میں گرین انرجی کا حصہ 2032 تک 59 فیصد تک پہنچنے کا ہدف ہے جبکہ فرنس آئل کا استعمال اس ٹائم لائن تک بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔ مالی سال 23 کے دوران بجلی کی پیداوار کی اوسط لاگت 9.3 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ تھی جو کہ سال بہ سال 6 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم، حال ہی میں، ہائیڈل، مقامی کوئلہ اور جوہری توانائی جیسے سستے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کی بدولت بجلی کی پیداوار کے ایندھن کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

ایل این جی اور فرنس آئل سب سے مہنگے ایندھن کے ذرائع تھے، جن کی قیمت بالترتیب 24.46 روپے اور 23.24 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ تھی۔ تاہم، امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی مسلسل گراوٹ نے بجلی کی پیداوار کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں پر بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے کا بوجھ پڑ رہا ہے۔انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ سید سیف اللہ کاظمی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت توانائی کے مکس میں فرنس آئل کے استعمال کو بتدریج ختم کرنے اور سستے مقامی وسائل جیسے کوئلہ، ہائیڈل اور بجلی کی پیداوار میں حصہ بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ حکومت کو انرجی مکس میں مقامی کوئلے کا حصہ بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ درآمدی بل میں مزید آسانی ہو اور لوگوں کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔ تھر کے کوئلے کی کانوں سے فیز II میں پیداوار بڑھ کر 7.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے۔ فیز I کی پیداوار 3.8 ملین ٹن سالانہ تھی۔کاظمی نے کہا کہ بلاک II سے 1,320 میگاواٹ کی مجموعی بجلی کی پیداوار کے ساتھ کوئلے کی پیداوار میں اضافے نے ملک میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں نمایاں مدد کی ہے۔ "فیز III کوئلے کی قیمتوں کو مزید کم کرے گا، جو اسے توانائی کے ایندھن کے سب سے سستے ذرائع میں سے ایک بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ تھر میں 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر کے ساتھ یہ مقامی وسیلہ اگلے 200 سالوں تک تقریبا 100,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے ملک کو آسانی سے توانائی میں خود کفیل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں س...

اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے سے انکار کردیا ،خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا،اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کا اس حوالے سے جواب میں کہنا ہے کہ جیل قوانین اجازت نہیں دیتے، ٹیلی فونک گفتگو نہیں کروائی جاسکتی،اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو ٹیلیفون کی سہولت نہیں، ٹیلیفون سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی،اس حوالے سے عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر 18ستمبر کو دلائل طلب کرلیے،سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے پنجاب پریزنرز فائونڈیشن کا خط بھی عدالت میں جمع کروایا ہے،جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب کے مطابق پریزنرز قوانین 1978کے مطابق قیدیوں کو بیرونِ ملک ٹیلیفون پر بات کی اجازت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عارف علوی کے پاس الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے...

سابق وفاقی وزیر تعلیم و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر رانا تنویر حسین نے کہا ھے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے پاس الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں وہ خود ایسے فیصلے کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنے عہدے کو متنازعہ بنا رھے ھیں صدر وفاق کا نمائندہ ہوتا ھے عارف علوی وفاق کے نہیں بلکہ ایک جماعت کے نمائندے ھیں الیکشن کی تاریخ دینا اور اسے صاف شفاف بنانا الیکشن کمیشن کا کام ھے اور آئین میں بڑا واضح ھے مسلم لیگ نواز پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں اترے گی اور ھم الیکشن کے لیے بالکل تیار ھیں نواز شریف کی وطن واپسی سے ملک میں نہ صرف معاشی و سیاسی استحکام آئے گا بلکہ ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ عبد المالک خانپور میں مسلم لیگ نواز کے سنیر رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے صدر پی پی 138چوہدری محمود اختر گورائیہ بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کے پاس اپیل کا حق موجود ھے جسے وہ استعمال کریں گے ان کے خلاف عدالتی فیصلہ نہیں آیا تھا بلکہ وہ ایک پنچائتی فیصلہ تھا اور اس سازش کے پیچھے بہت سے کردار تھے جو جیلوں میں اپنے کیے کی سزا بھگت رھے ھیں نواز شریف لانڈھی سے لیکر اٹک تک جیلوں میں اسیر رھے مقدمات کا سامنا بڑی بہادری سے کیا مسلم لیگ نواز اور اس کے اتحادی حکومت نہ کرتے تو آج پاکستان کا نقشہ کوئی اور ہوتا ریاست کا وجود خطرے میں ہوتا مسلم لیگ نواز نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اتحادی رھے ھیں انہیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جو جمہوری اقدار کو کمزور کریں بلاول بھٹو زرداری بڑھکیں مار کر عوام میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، 9مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد عمران نیازی کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں اگلا الیکشن مسلم لیگ نواز جیتے گئی اور پارٹی فیصلے کے مطابق چوتھی مرتبہ بھی نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہونگے مسلم لیگ نواز کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی البتہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کورٹ ر...

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کورٹ روم میں آخری کیس کے دوران وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گڈ تو سی یو آل مائی فرینڈز،مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا نے چیف جسٹس کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا شکریہ، میں بھی آپ کے لیے دعا گو ہوں،وکیل میاں بلال نے کہا کہ جب ہائیکورٹ میں بطور آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا اور آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہو رہا ہوں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیس تو غیر موثر ہوگیا ہے لیکن اگر دلائل دیں گے تو دل کو خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے،وکیل میاں بلال نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ تحمل سے ہمیں سنا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ سب کو تحمل سے سنیں، بار کی طرف سے ہمیشہ تعاون اور سیکھنے کو ملا، کالا کوٹ پہن کر ہم خود کو بار کا حصہ سمجھتے ہیں۔ جسٹس ساحر علی کہا کرتے تھے کہ بار تو ہماری ماں ہے، انشااللہ بار روم میں ملیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے مستعد رکھا، میڈیا کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرور کرے لیکن ججز پر نا کرے، تنقید کے جواب میں ججز اپنا دفاع نہیں کر سکتے اور جج پر تنقید سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ تنقید سچ پر مبنی ہے یا قیاس آرائیوں پر، ججز پر تنقید جھوٹ کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کے لیے خدمت لی، اللہ کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں گزشتہ روز آخری دن تھا، انہوں نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا، چیف جسٹس کے ساتھ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئی سے کراچی جانیوالی گیس پائپ لائن میں دھم...

کندھ کوٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی،پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں گاں غلام رسول ملک کے مقام پر دھماکا ہوا،پولیس حکام کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے،حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں نامناسب رویے پر است...

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں نامناسب رویے پر استحقاق کمیٹی میں متعلقہ سیکرٹری پیٹرولیم کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ استحقاق کمیٹی میں متعلقہ افسر کا ہونا ضروری ہے۔ ان کا رویہ انتہائی نا مناسب تھا ان کی موجودگی میں معاملے کا جائزہ لیا جائے۔سیکرٹری اپنی حاضری یقینی بنائیں اگر حاضر نہ ہوئے تو یہ کمیٹی قواعد کے مطابق ان کے خلاف ایکشن لے گی۔سینیٹ کی قواعد وضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔سینیٹ کمیٹی اجلاس میں 2مئی2023کو منعقد ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کے نامناسب رویے پر سینیٹر فدا محمد، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی اور سینیٹر شمیم آفریدی کی جانب سے استحقاق کے معاملہ،سینیٹر فلک ناز کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے خلاف استحقاق کا معاملہ برائے سینیٹر فلک ناز جو ایوان بالا میں چترال کے عوام کی واحد نمائندہ ہیں کو چترال میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے متعلق انتظامیہ کی میٹنگ میں نہ بلانے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے گھر پر بغیر وارنٹ کے 200پولیس اہلکاروں اور 20پولیس گاڑیوں کے ہمراہ چھاپے پر معزز سینیٹر کی جانب سے ایس پی لاڑکانہ عمران، ایس پی لاڑکانہ عتیق میکن، ڈی ایس پی سول لائنز اسد بھٹی، ایس ایچ او مارکیٹ سرتاج جاکھرانی، ایس ایچ او حیدری محمد منگیرو،ایس ایچ او داری، ایس ایچ او تلوکاکے خلاف استحقاق کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر دہشتگرانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں 2 مئی2023 کو منعقد ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کے نامناسب رویے پر سینیٹر فدا محمد، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی اور سینیٹر شمیم آفریدی کی جانب سے استحقاق کے معاملہ کے حوالے سے متعلقہ سیکرٹری پیٹرولیم کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ استحقاق کمیٹی میں متعلقہ افسر کا ہونا ضروری ہے۔ ان کا رویہ انتہائی نا مناسب تھا ان کی موجودگی میں معاملے کا جائزہ لیا جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کا تبادلہ دوسری وزارت میں ہوگیا ہے۔ جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ سیکرٹری اپنی حاضری یقینی بنائیں اگر حاضر نہ ہوئے تو یہ کمیٹی قواعد کے مطابق ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ جولائی میں آنے والے سیلاب سے چترال بری طرح متاثر ہوا تھا اس میں چترال بری طرح متاثرہوا تھا میں بھی زخمی ہوئی تھی۔ اس دوران چیف سیکرٹری وہاں آئے تو اپر اور لوئر چترال کے ڈی سیز نے اجلاس بلایا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بلایا گیا مگر میں چترال کی واحد عوامی نمائندہ تھی مجھے نظر انداز کیاگیا۔ میرا فون تک اٹینڈ نہیں کیا گیا یہ میری توہین نہیں ایوان بالا کی توہین کی گئی ہے اس لئے یہ معاملہ استحقاق کمیٹی میں اٹھایا گیا ہے۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ متعلقہ ڈی سیز کو ایسا امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔ سینیٹر فلک ناز کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہے۔ کمیٹی کو ڈی سی اپر چترال نے بتایا کہ سیلاب کے دوران سوشل میڈیا پر چترال کے حوالے سے بہت کچھ چل رہا تھا۔ چیف سیکرٹری نے ہفتے کی شام کو پروگرام بنایا کہ اتوار کو حالات کا جائزہ لیا جائے۔ ٹنل بند ہونے کی وجہ سے وہ لیٹ آئے تھے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ تمام عمائدین کو بلایا گیا تھا البتہ سینیٹر فلک ناز کو نہیں بلایا گیا۔ ہم پر کسی قسم کا دبائو نہیں تھا مصروفیت کی وجہ بلا نہیں سکے۔

جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ ڈی سی اپر اور ڈی سی لوئر چترال کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ آئندہ ان امو ر کا خیال رکھیں اور ایک تحریری معذرت کا نوٹ معزز سینیٹر صاحبہ کو بھیجا جائے۔ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹرین کی عزت کا خیال رکھنا سب کا فرض ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے گھر پر بغیر وارنٹ کے 200پولیس اہلکاروں اور 20پولیس گاڑیوں کے ہمراہ چھاپے پر معزز سینیٹر کی جانب سے ایس پی لاڑکانہ عمران، ایس پی لاڑکانہ عتیق میکن، ڈی ایس پی سول لائنز اسد بھٹی، ایس ایچ او مارکیٹ سرتاج جاکھرانی، ایس ایچ او حیدری محمد منگیرو،ایس ایچ او داری، ایس ایچ او تلوکا و دیگر کے خلاف استحقاق کے معاملے کا کمیٹی اجلاس میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا تبادلہ ہو گیا ہے وہ سکھر چلے گئے ہیں۔ جس پر اراکین کمیٹی نے کہا کہ متعلقہ ڈی آئی جی کو آنا چاہیے تھا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میرے بھائی کے خلاف غلط ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو غلط ایف آئی آر درج کرے ان کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہیے۔ میرے بھائی کے خلاف تین ایف آئی آرز درج کی گئیں اور انہیں مجرم کہا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں جو دفعات شامل کی گئیں ہیں ان کی وزارت داخلہ سے پہلے اجازت حاصل کرنی پڑتی ہے اجازت نامہ کمیٹی کو دکھایا جائے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایک گاڑی اور ایک ایس ایچ اوچند پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈیرے پر گیا تھا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ 25 گاڑیاں میرے ڈیرے پر آئیں رات ڈیڑھ بجے میرے بھائی کو گرفتار کیا گیا اور رتو ڈیرو جیل میں قید کیا گیا۔ ان کے ریکارڈ کے مطابق میرا بھائی مجرم ہے۔ میرا گھرانہ پڑھا لکھا ہے۔ ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے ہم پر یہ الزامات لگائے ہیں جو سیکشنز ایف آئی آر میں درج ہیں ان کا جواز نہیں بنتا۔ پولیس کو غیر سیاسی ہونا چاہیے۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ ماضی میں ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔پولیس والوں کا رویہ نا مناسب ہوتا ہے۔ بعض اوقات چھوٹے افسران کو حکام ملتا ہے کہ ان لوگوں کو گرفتار کریں۔ (محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں حکام نے ایوی...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں حکام نے ایوی ایشن انڈسٹری کے تمام مسائل کا ذمہ دار میڈیا کوقراردے دیا،میڈیا خبر دیتا ہے اس پر ایاسا سیفٹی ایڈوائزری جاری کرتاہے جس کے بعد پاکستان کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ،پی آئی ا ے کے خلاف بھی خبریں لگائی جارہی ہیں ،قائمہ کمیٹی نے میڈیا کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر زور دیا۔ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کے بند ہونے کے حوالے سے خبریں دینے والے سینئر ڈائریکٹر کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی ۔چیرمین قائمہ کمیٹی ہدایت اللہ نے پارلیمنٹ میں صحافی کی طرف سے سی ای او پی آئی اے سے سوال پوچھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ ایسا کیا گیا تو میں صحافی پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی لگادوں گا۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین سینٹر ہدایت اللہ خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔پی آئی اے حکام نے بتایاکہ پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 11877ہے 765ریگولر اور 183کنٹریکٹ پر ہیں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے بیرون ملک تعیناتیوں کے متعلق پی آئی اے کے حکام نے کہا کہ تعیناتیاں مقامی ضروریات کو مندنظر رکھ کر کی جاتی ہیں اور پاکستانی شہریت والے افراد کو ترجیح دی جاتی ہے قائمہ کمیٹی کو ایک ہی سٹیشن پرعرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں اورایاسا ایڈوئزاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور کہا کہ مختلف ملک اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے رہتے ہیں مذکورہ ایڈوائزری ہمارے میڈیا کی خبروں کے بعد جاری کی گئی تھی معاملہ حل ہو چکا ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے میڈیا کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر زور دیا۔سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے کہاکہ پی آئی اے مسافروں کو بیرون ممالک بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے حکام نے بتایاکہ پی آئی اے میں بیرون ممالک تعیناتیاں کچھ پاکستان سے کی جاتی ہیں۔کچھ افراد کو انہی ممالک سے ہائر کیا جاتا ہے،بیرون ملک تعینات نوے فیصد ملازمین کی پاکستانی شہریت ہے پاکستانی افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

برطانیہ میں کافی تعداد میں ملازمین کو کم کیا گیا ہے۔چیرمین کمیٹی سینٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ پارلیمنٹ آنے والے تمام افسران ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔تمام صحافی برادران اور سینیٹرز کے لیے پیغام ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں کسی سرکاری آفیسر یا ادارے کے سربراہ سے بدتمیزی قطعا برداشت نہیں۔پچھلی میٹنگ میں سی ای او پی آئی اے کیساتھ بدتمیزی ہوئی ایک مرتبہ اسحاق ڈار صاحب کیساتھ بھی ایسا واقع پیش آیا ہے۔اگر آئندہ کسی صحافی یا سینٹر نے بدتمیزی کی تو اسکا پارلیمنٹ/سینٹ میں داخلہ بند کردی جائے گا۔ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی نے کہاکہ ایاسا نے ایک بلٹن میں ایڈوئزری جاری کی تھی۔جرمنی برطانیہ اور فرانس کی اس قبل ایڈوئزری جاری ہو چکی تھی۔برطانیہ کی ایڈوئزری ختم ہو چکی ہے۔پاکستانی میڈیا میں کچھ ایسی خبریں اس ایڈوئزری کی بنیاد بنی تھی۔خبروں میں ڈاکوں کے ہاتھوں اینٹی ائیرکرافٹ گنز اور راکٹ لانچر دیکھائے گے۔راکٹ لانچر کی رینج تیس سے چوبیس سو فٹ تک ہوتی ہے۔ائیرکرافٹ کو نقصان پہنچانے والا کوئی میزائل پاکستان میں کسی کے پاس نہیں ہے۔ایاسا بلٹن کے بعد پہلے ہی دن اتحاد ائیر نے اپنی فلائٹس روک دی تھی۔سی اے اے نے بروقت تفصیلی بریفنگ کے بعد فلائٹس بحال کروائی۔برسلز میں میٹنگ ایاسا حکام نے کہا کہ آپکا میڈیا اور پریس میں خبریں لگائی گا۔ایاسا ایڈوئزاری کے بعد اسی رات پاکستان کے اوپر فلائٹس آپریشن رک گیا تھا۔میڈیا/پریس سے گزارش ہے۔ایسی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔خبر لگانا میڈیا کا حق ہے لیکن تھوڑی سی ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہو تو بہتر ہے۔ان علاقوں میں فلائٹ 35/40ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہیں کرتی اگر بروقت ردعمل نہ آتا تو شاید فلائٹس بند ہو چکی ہوتی۔

چیرمین کمیٹی نے کہاکہ آج اس ایشو کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔سینٹر افنان اللہ نے کہاکہ میڈیا کو احساس ذمہ داری کرنا ہو گا۔پہلے پی آئی اے کیساتھ ایسا ہوتا رہا اب سول ایوی ایشن کے ساتھ یہ شروع ہو گیا ہے۔سینیٹرفیصل سلیم رحمان نے کہاکہ میڈیا کو اگر دشمنوں کوخوش کرناہے تو کسی اور چیز کی خبر دیں ۔قائمہ کمیٹی نے میڈیا کو ملکی مفاد کے منافی خبروں کی تشہیر سے اجتنا ب کرنے کی سفارش کردی ۔کمیٹی میں صحافی سے سوال کرنے کی اجازت مانگی جس کے بعد انہوں نے کہاکہ میڈیا پر الزام لگایا جارہاہے جبکہ پی آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر کے حوالے سے خبر لگی ہے کہ پی آئی اے 15دن میں بندہوجائے گی۔چیرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ قومی ائیرلائن کے خلاف منفی خبر دینے والے ڈائریکٹر پی آئی اے کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائے ۔پی آئی اے حکام کی بیرون ملک تعیناتیوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔حکام نے بتایاکہ بیرون ملک تعیناتی مقامی ضروریات کو مندنظر رکھ لگایا جاتا ہے۔پاکستانی شہریت والے افراد ترجیح دی جاتی ہے،کمیٹینے 25/30 سال سے مستقل تعینات والے افراد کے بارے میں استفسار کیا، پی آئی اے حکام نے کہاکہ ملازمین انکی کارکرگی کی جانچ کے بعد انکی توسیع یا تبادلے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔بیرون ملک 93افراد کی گزشتہ تعیناتی تین سال کی گئی ہے۔ پی آئی اے کے کل ملازمین کی تعداد 11877ہے۔مانچسٹر اسٹیشن پر چوبیس میں سے نو افراد کو کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر فارغ کردیا گیا۔سعودی عرب سے کارکردگی کی بنیاد پر دو افراد کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ کمیٹی نے ممبران کی عدم حاضری پر چار ایجنڈا آئٹمز موخر کردیے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی کی پہلی خاتون...

جناح ہائوس حملہ کیس کے مرکزی مقدمے میں نامزد پہلی سیاسی خاتون رہنما کی ضمانت منظور ہوگئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جج اعجاز بٹر نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، روبینہ جمیل مرکزی ایف آئی آر میں ضمانت لینے والی پہلی ملزمہ ہیں،تحریری حکم میں کہا کہ میڈیکل گرائونڈ پر روبینہ جمیل کی ضمانت منظورکی جاتی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی ملزمہ خالی ہاتھ تھی، وہ صرف سیاسی نعرے بازی کر رہی تھی،حکم نامے میں کہا کہ ملزمہ روبینہ جمیل کی 1لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے، ضمانت منظور ہونے باوجود روبینہ جمیل کی رہائی ممکن نہیں ہے،ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں پولیس مزید دفعات کا اضافہ کر چکی ہے، مرکزی ایف آئی آر میں مزید دفعات میں ملزمہ کونئی ضمانت کرانا ہو گی، ملزمہ روبینہ جمیل کیخلاف مزید 2مقدمات بھی درج ہیں اور باقی دونوں مقدمات میں بھی روبینہ جمیل کو ضمانت کرانا ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،چودھری پرویز الہ...

انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ضمانت منظور کر لی،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پرویز الہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چودھری پرویزالہی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں بھی وہ نامزد نہیں ہیں،اے ٹی سی عدالت نے 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صدر تحریک انصاف پرویز الہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ عدالت نے 8ستمبر کو سابق وزیراعلی پنجاب کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا،خیال رہے کہ تھری ایم پی او معطلی پر چودھری پرویز الہی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی پنجاب سے قائمقام چینی قونصل ج...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے قائمقام چینی قونصل جنرل چاکی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی کے دورہ چین کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نگران صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹو سی ایم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،قائمقام چینی قونصل جنرل نے وزیراعلی محسن نقوی کے دورہ چین کو اہم پیشرفت قرار دیا، وزیراعلی کے دورہ چین کے دوران زرعی، انڈسٹریل اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کا وفد چین کے ون ونڈو آپریشن کا بھی مشاہدہ کرے گا، پنجاب میں سیڈ لیس اورنج اور چاول کے ہائبرڈ بیج کی کاشت کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کا ون ونڈو آپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے، آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبے کے باہمی اشتراک کے بے شمار مواقع موجود ہیں، زراعت کے شعبے اور سموگ کے خاتمے کے لئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کی زرعی یونیورسٹیوں کے پنجاب کی ایگریکلچرل یونیورسٹیوں اور کالجز سے الحاق کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائمقام چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دوستوں کے لئے دروازے کھلے رکھتے ہیں، پاکستانی دوستوں کا بھرپور خیرمقدم کریں گے، وزیراعلی محسن نقوی اور ان کے وفد کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طور خم بارڈر 9روز بعد آمدورفت اور مال بردار...

افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد طورخم بارڈر 9روز بعد کھول دیا گیا،ذرائع کے مطابق افغانستان سے دو گاڑیاں پاکستان داخل ہوئیں، آمدورفت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، طور خم بارڈر کے دونوں جانب سے گیٹ کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات میں افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بارڈر کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے بارڈر کھولنے پر غور کیا گیا، طورخم بارڈر 9روز بند رہنے سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کوعالمی سمجھوتے کرنےکی ضرورت ہے:سربراہ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سمجھوتہ کرنا ہر ملک کے مفاد میں ہے۔

انتونیو گوتریس نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک ہفتے پر مشتمل 78ویں اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

18 ستمبر سے عالمی رہنما اور مندوبین اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور تقریبات کے سلسلے میں شرکت کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوں گے۔

گوتریس نے کہا کہ عالمی رہنماؤں سے میری اپیل واضح ہو گی کہ یہ ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہونے ، اختلافات میں پڑنے ، بے حسی اور فیصلے نہ کرنے کا وقت نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی اور عملی حل کے لیے اکٹھے ہونے کا وقت ہے اور یہ ایک بہتر کل کے لیے سمجھوتہ کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ،  سفارتکاری  اور موثر قیادت  سمجھوتہ ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پرمشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس دنیا کے ہر کونے سے آنے والے رہنماؤں کے لیے ہر سال ایک  موقع ہوتا ہے تاکہ نہ صرف دنیا کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکے بلکہ مشترکہ بھلائی کے لیے کام کیا جا سکے اور دنیا کو اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس (پیچھے) امن کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔(شِنہوا)

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی رہنما ایک ایسے وقت میں جمع ہو رہے ہیں جب انسانیت کو بگڑتی ہوئی ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے لے کر بڑھتے ہوئے تنازعات، عالمی لاگت کے بحران، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور ٹیکنالوجی کی ڈرامائی رکاوٹوں تک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس بحران سے نکلنے کے لیے اپنے رہنماوں کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم جغرافیائی سیاسی تقسیم ہماری ردعمل کی صلاحیت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ تائیوان کو بڑے پیمانے پر سبز ب...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ آبنائے تائیوان میں توانائی تعاون مستحکم کرنے کو تیار ہے اور اس کے پاس پہلے ہی بڑے پیمانے پر تائیوان کو سبز بجلی فراہم کرنے کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ کونگ لیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مین لینڈ میں پن بجلی، ہوا سے بجلی اور سورچ سے بجلی کی پیداوار کی شرح کئی برس سے دنیا میں سب سے زائد ہے جبکہ مین لینڈ میں دنیا کی جدید ترین ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداواری صلاحیت اور طویل فاصلے تک بجلی کی ترسیل کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ فوجیان خاص طور پر صاف توانائی میں تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔فوجیان کے جنوبی بیرونی ساحل ہوا کی توانائی کی پیداوار کے لئے موزوں ہیں اور تائیوان کو سبز بجلی کی بڑے پیمانے پر ترسیل کرنے کے قابل ہیں۔

کونگ نے کہا کہ مین لینڈ آبنائے پار توانائی تعاون مضبوط بنانے اور تائیوان کے ساتھ مشترکہ طور پر سبزتوانائی منتقلی کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

 

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اپنی الیکٹرک گاڑیوں پرسبسڈی کی تحقیق...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین (ای یو)کی جانب سے  چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات شروع کرنے کے اعلان پر "انتہائی  تشویش " اور "سخت عدم اطمینان " کا اظہار کیا ہے۔

 وزارت تجارت( ایم او سی) کے ترجمان نے جمعرات کوکہا کہ یورپی یونین کی طرف سے تجویز کردہ تحقیقات خالص "تحفظ پسندی" کاایک  اقدام ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کا مقصد یورپی یونین کی صنعت کو "منصفانہ مسابقت " کے نام پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تحقیقات دنیا بھربشمول یورپی یونین میں آٹو موٹیو انڈسٹریل اور سپلائی چینز کو بری طرح سے متاثر کریں گی  اس کا چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات پربھی  منفی اثر پڑے گا۔

 

 

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔الجیریا اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے...

الجزائر (شِنہوا) چین اور الجیریا کے اعلیٰ حکام اور کاروباری نمائندے الجزائر کی مغربی بندرگاہ اُوران میں چین ۔الجیر یا اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اکٹھے ہوئے۔

الجیریا  میں چینی سفارت خانے اور اُوران کی صوبائی حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس فورم میں الجیریا کے قانون سازوں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے کاروباری افراد سمیت 200 شرکا نے شرکت کی۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے الجیریا  میں چین کے سفیر لی جیان نے کہا کہ فورم کا مقصد چین اور الجیریا کے کاروباری اداروں کے درمیان مواصلات کو آسان بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے کر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اُوران کے صوبائی گورنر سعید سایود نے کہا کہ ان کے صوبے میں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور الجیریا  کا نیا سرمایہ کاری قانون غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

فورم کے دوران تعمیرات، ٹیکسٹائل اور مواصلات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں کے لیے تین گول میز مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔الجیریا اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے...

الجزائر (شِنہوا) چین اور الجیریا کے اعلیٰ حکام اور کاروباری نمائندے الجزائر کی مغربی بندرگاہ اُوران میں چین ۔الجیر یا اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اکٹھے ہوئے۔

الجیریا  میں چینی سفارت خانے اور اُوران کی صوبائی حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس فورم میں الجیریا کے قانون سازوں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے کاروباری افراد سمیت 200 شرکا نے شرکت کی۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے الجیریا  میں چین کے سفیر لی جیان نے کہا کہ فورم کا مقصد چین اور الجیریا کے کاروباری اداروں کے درمیان مواصلات کو آسان بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے کر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اُوران کے صوبائی گورنر سعید سایود نے کہا کہ ان کے صوبے میں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور الجیریا  کا نیا سرمایہ کاری قانون غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

فورم کے دوران تعمیرات، ٹیکسٹائل اور مواصلات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں کے لیے تین گول میز مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کے جنرل...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی کمیٹیوں اورحکومتوں کے جنرل دفاتر کو ایسے ماڈل بنانے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے جن پر پارٹی بھروسہ کرسکے اوروہ عوام کی توقعات پر پورا اترسکیں۔  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  صدر شی نے ان خیالات کا اظہار نئے دور میں جنرل دفاتر کے فرائض  کے بارے میں  دی گئی حالیہ ہدایات میں کیا۔ صدر شی نے کہا کہ پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کے جنرل دفاتر کا پارٹی اور ملک کے نظام حکومت میں ایک خاص اور اہم کردار ہے اوروہ اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدیدیت کے نئے سفر پر، جنرل دفاتر کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ سوچ، سیاسی موقف اورعمل میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قریب سے پیروی کرنا چاہیے۔ صدر شی نے جنرل دفاتر پر زور دیا کہ وہ پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کے مشیروں اور معاونین کے طور پر بہتر کردار ادا کریں اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور چینی قوم کی عظیم تجدید کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

 

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم 20ویں چائنہ-آسیان ایکسپو سمیت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ 17 ستمبر کو  چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں 20ویں چائنہ-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان کاروباری و سرمایہ کاری سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ، لاؤٹیا کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈون، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن، انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت پھمتم ویچایاچائی آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن سمیت غیر ملکی رہنما اور اعلیٰ حکام ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کا چین ۔وینزویلا مضبوط تع...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ  شو ئے شیانگ نے چین اور وینزویلا پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کریں اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے لئے عملی تعاون کو وسعت دیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات مشترکہ وینزویلا-چین اعلیٰ سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین نے وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات نے مستحکم اور بامعنی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

ڈنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں اور دونوں فریق ایک مضبوط بنیاد، زبردست صلاحیت اور تعاون کے وسیع امکانات کے حامل ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مشتر کہ وینزویلا اور چین کی اعلیٰ سطح کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ کمیٹی دوطرفہ تعاون کو مزید رہنمائی فراہم کرے گی اور دوطرفہ عملی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جائے گی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون میں ایک نئے سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کے لئے دونوں فریقین  کے درمیان مزید تبادلے اور تعاون ہوگا۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی ایلوینا روڈریگیز گومز اور چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سربراہ ژینگ شنجی نے اجلاس میں شرکت کی۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کا چین ۔وینزویلا مضبوط تع...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ  شو ئے شیانگ نے چین اور وینزویلا پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کریں اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے لئے عملی تعاون کو وسعت دیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات مشترکہ وینزویلا-چین اعلیٰ سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین نے وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات نے مستحکم اور بامعنی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

ڈنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں اور دونوں فریق ایک مضبوط بنیاد، زبردست صلاحیت اور تعاون کے وسیع امکانات کے حامل ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مشتر کہ وینزویلا اور چین کی اعلیٰ سطح کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ کمیٹی دوطرفہ تعاون کو مزید رہنمائی فراہم کرے گی اور دوطرفہ عملی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جائے گی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون میں ایک نئے سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کے لئے دونوں فریقین  کے درمیان مزید تبادلے اور تعاون ہوگا۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی ایلوینا روڈریگیز گومز اور چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سربراہ ژینگ شنجی نے اجلاس میں شرکت کی۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جدید ترین صنعتوں کے لیے جملہ حقوق کی...

بیجنگ (شِنہوا) حقوق دانشورانہ املاک کے چینی ریگولیٹر نے کہا کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جینیاتی ٹیکنالوجی اور بلاک چین شعبوں میں جملہ حقوق کے بہتر تحفظ کے لیے جانچ  پڑتال کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار وو ہونگشیو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  ان جدید صنعتوں کے لیے جانچ پڑتال کے معیارات پر نظر ثانی کی  گئی ہے،جانچ پڑتال کا اعلیٰ معیار اور کارکردگی فراہم کرتے ہوئے  پیٹنٹ کے دائرہ کار کووسیع کیا گیا ہے۔ وو نے مزید کہا کہ ابھرتی ہوئی صنعتوں اور نئی کاروبار میں سائنس ٹیک انوویشن اور آئی پی پروٹیکشن کی معاونت کے لیے، انتظامیہ ایجادات کے  ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ شفاف ہے اورفرنٹیئر ٹیکنالوجیز پر 18 ڈیٹا بیسزتک عوام کو رسائی دی گئی ہے۔

چین نے جدت کے لیے خاص طور پر حالیہ برسوں میں نئی ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے آئی پی کا فائدہ اٹھایا ہے۔ مثال کے طور پر، 2022 تک اے آئی ٹیکنالوجیز کے لیے دائر کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد کے لحاظ سے چین دنیا بھر میں سرفہرست تھا،جس میں بنیادی اے آئی صنعت کا حجم 500 ارب یوآن (تقریباً 68 ارب 70 کروڑ ڈالر) سے زیادہ تھا۔ 

 

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان ، فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں پرتشدد جھ...

بیروت (شِنہوا) لبنان کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک بار پھر مسلح جھڑپوں کے دوران سات افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے کہا ہے کہ جنوبی شہر سیدون کے قریب عین الہیلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں مشین گنز اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کا استعمال کیا گیا۔

مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں سیدون اور اس کے گردونواح میں نمایاں نقل مکانی ہوئی اور جنوبی سیدون ہائی وے اور کیمپ کے قریب متعدد محلوں میں بھی فا ئرنگ ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعرات سے کیمپ میں تشدد کی نئی لہر میں تقریباً 20 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔

عین الہیلوہ کیمپ میں اکثر مخالف گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بجلی کے استعمال میں 3.9 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں بجلی کی کھپت میں اگست کے دوران مستحکم توسیع جاری رہی جو کہ معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم بیرومیٹر ہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق صنعتی توانائی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے بجلی کا استعمال ایک سال قبل کے مقابلے میں 3.9 فیصد بڑھ کر 886.1 ارب کلوواٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

پرائمری صنعتوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی بجلی میں گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے شعبوں میں استعمال ہونے والی بجلی میں بالترتیب 7.6 فیصد اور 6.6 فیصد اضافہ ہوا تاہم رہائشی بجلی کے استعمال میں 9.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر پہلے 8 ماہ کے دوران ملک میں بجلی کی کھپت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ کر 60.8 کھرب کلو واٹ گھنٹے ہوگئی۔

 
۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس۔ پیرس۔ کون چھواوپیرا ۔ عوامی پرفارمنس

فرانس ، پیرس کے لوور عجائب گھر کے نزدیک کن چھو اوپرا کے اداکار شی شیامنگ (دائیں) اور اداکارہ کونگ اے پھنگ  عوام کے سامنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس۔ پیرس۔ کون چھواوپیرا ۔ عوامی پرفارمنس

فرانس ، پیرس کے لوور عجائب گھر کے نزدیک کن چھو اوپرا کے اداکار شی شیامنگ (دائیں) اور اداکارہ کونگ اے پھنگ  عوام کے سامنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ بنکاک۔ ہانگ ژو ایشیائی کھیل ۔ س...

تھائی لینڈ، بنکاک میں 19 ویں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے میسکوٹ کے سامنے لوگ تصاویر بنارہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں