انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں نو افراد میں کوویڈ-19 کی نئی قسم ای جی۔5 کی تشخیص ہوئی ہےجسے ایرس بھی کہا جاتا ہے۔
ترکیہ کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹر کے سابقہ نام مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس پیشرفت کوتشویش کا باعث نہیں سمجھا جانا چاہیے جبکہ ہماری ریفرنس لیبارٹری میں کیے گئے ٹیسٹ میں 9 افراد میں ایرس کی تصدیق ہوئی جو وائرس کی کم خطرناک قسم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ افراد کے بین الاقوامی رابطے ہیں اور وہ ایک ہی صوبے میں مقیم ہیں جبکہ ہم موجودہ اقدامات اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو جاری رکھیں گے۔
کابل(شِنہوا)افغانستان میں بےروزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ایک مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے افغان وزارت اطلاعات و ثقافت میں نوجوانوں کےامورکے نائب محمد یونس رشید کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں تقریباً 30 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جن میں سے نصف بے روزگار ہیں۔
عہدیدار کے حوالے سے میڈیا ادارے نے جمعہ کو اطلاع دی کہ نگران حکومت جنگ سے متاثرہ ملک کے لوگوں خصوصاً تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
افغانستان میں سالانہ ہزاروں طلباء یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوکرملک میں روزگار کے مواقع تلاش کرتےہیں تاہم ان میں سے بہت سے غربت اور ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑ کر پڑوسی ممالک سمیت بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے باشندوں کی فوری ضروریات کو پوراکرنےکےلیے7 کروڑ14لاکھ امریکی ڈالرمالیت کی ایک فلیش اپیل جاری کی۔
اقوام متحدہ کےانسانی امور کے رابطہ دفتر(اوسی ایچ اے)نےکہاکہ یہ فنڈز8 لاکھ84 ہزارافراد میں سے 2 لاکھ 50 ہزارلوگوں کےلیےہیں جنہیں اگلے تین ماہ کے دوران امداد کی ضرورت ہے تاہم اضافی معلومات دستیاب ہونےکے بعد فلیش اپیل کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
او سی ایچ اے نے بتایا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والےعلاقوں میں ڈیرنا، البیدہ، سوسہ، المرج، شہات، تکنیس، بطح، تولمیتا، برسیس، توکرہ اورالابیارشامل ہیں جبکہ بے گھرمتاثرین سکولوں اور ہوٹلوں میں پناہ لیےہوئےہیں۔
اوسی ایچ اےنےاطلاع دی ہےکہ پورے سرسبز پہاڑی علاقے کو طبی خدمات فراہم کرنے والاالبیدہ کاہسپتال سیلاب میں بہہ گیا جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ کے مریضوں کو نجی ہسپتالوں اور کلینکوں میں منتقل کرنا پڑا جبکہ دیگر مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کا پیمانہ چونکا دینے والا ہے جس سے پورے محلے نقشے سے مٹ گئے اور پورے خاندان حیرت انگیز طور پرسیلاب میں بہہ گئے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین یکم دسمبرسے غیرملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ کا ایک نیا ورژن جاری کرے گا، جس سے کارڈ ہولڈرز اپنے ذاتی امور کو آن لائن انجام دے سکے گا۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے کارڈ رکھنے والے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے سفر، روزانہ کی ضروریات اور مالی معاملات جیسے ذاتی امورانجام دے سکیں گے۔
غیر ملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ کا نیا ورژن ایک نئے ڈیزائن کی شکل میں ہوگا اور اس میں جعلسازی کے خلاف مزید جدید ٹیکنالوجیزکے فیچر شامل کیے جائیں گے۔
یکم دسمبر کے بعد، موجودہ غیرملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ اپنی مؤثر مدت کے اندر کارآمد رہیں گے اور کارڈ رکھنے والے مقررہ وقت میں نئے ورژن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
تیانجن(شِنہوا)چین کےسرٹیفائیڈجنرل ایوی ایشن ہوائی اڈوں کی کل تعداد 2025 تک 500 تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے تحت سول ایئر کرافٹ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر کاو ہی نے چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں منعقدہ ہیلی کاپٹرز کی نمائش میں کہا کہ چین ملک کے کاؤنٹی سطح کے 2 ہزار 800علاقوں میں سے ہر ایک کے اپنے جنرل ایوی ایشن ہوائی اڈے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
ہیفے (شِنہوا) چین میں شہری استعمال کے لیے رواں سال اگست کے آخرتک حقیقی ناموں کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں( یو اے ویز) کی تعداد 11لاکھ 10ہزار سے تجاوز کرگئی جوگزشتہ سال کے آخر کی تعداد سے15.9 فیصد زیادہ ہیں۔
یہ اعداد و شمار چین کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے جمعہ کو مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ووہو میں منعقفدہ لوایلٹیچوڈ اقتصادی ترقی کانفرنس (ایل اے ای سی) میں جاری کیے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اگست تک مجموعی طور پر1لاکھ 82ہزاریو اے وی پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ جنوری سے اگست تک، ملک میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں نے 1کروڑ68لاکھ سے زیادہ گھنٹےپرواز کی۔
شنگھائی(شِنہوا) چین شمسی تحقیق اور خلائی موسم کی نگرانی کے لیے شمسی ریسرچ سیٹلائٹ کو زمین اور سورج کے درمیان غیردریافت شدہ مدار میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔
شنگھائی میں ایڈوانسڈ اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاری 10ویں کانفرنس میں سیٹلائٹ کے ڈیزائنرز میں شامل فینگ چھینگ نے بتایا کہ زمین اور سورج کے درمیان غیردریافت شدہ مدار میں بھیجنے کے لیے شی ہی-2 سولر ایکسپلوریشن مشن پر جائزہ کام جاری ہے۔
منصوبے کے مطابق، چینی ٹیم 2026 کے ارد گرد متعین مدار میں شمسی مشن کو لانچ کرنے کے لیے بھرپورمحنت کر رہی ہے۔ زمین سے تقریباً 15کروڑکلومیٹر دور سورج-زمین لگرینجیئن ایل 5 پوائنٹ، خلائی موسم کی تحقیق اور نگرانی کے لیے ایک منفرد مقام ہے، کیونکہ یہاں سے زمینی نقطہ نظر سے کم از کم تین دن قبل شمسی سرگرمیوں کی امیجنگ اورزمین کے اثرات سے چار سے پانچ دن پہلے شمسی ہوا کے حالات کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔
شنگھائی(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ڈی این اے کے مالیکیولز پر مبنی ایک نئی قسم کی عمومی مقاصد اور قابل پروگرام کمپیوٹنگ یونٹ تیار کیا ہے، جو ڈی این اے کمپیوٹر کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں استعمال ہونے والے وسیع پیمانے پر معروف انٹیگریٹڈ سرکٹس زیادہ تر الیکٹرانک اور فوٹوونک ہیں جو سیمی کنڈکٹرز پر مبنی ہیں۔ جینیاتی کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے مائع فیز سرکٹ سسٹم ایک بالکل نئی کمپیوٹنگ حکمت عملی ہے جو الگورتھم کی انکوڈنگ اور عمل درآمد میں بڑے پیمانے پر متوازی صلاحیت کا حامل ہے۔
تاہم، حیاتیاتی مالیکیول مائعات میں گھل مل جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اس حکمت عملی کو عام مقصد کے کمپیوٹنگ پر استعمال کرنا مشکل ہے۔
اس ہفتے جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک ایسے نظام کا مظاہرہ کیا جو کثیر پرتوں والے ڈی این اے پر مبنی پروگرام ایبل گیٹ اری (ڈی پی جی ایز) کے انضمام سے چوکور ایکویشن کو حل کر سکتا ہے۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری نسلی تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 175 ہو گئی ہے۔
ریاست میں پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 مئی سے ریاست میں تشدد پھوٹنے کے بعد سے اب تک 175 افراد ہلاک، 1 ہزار 118 زخمی اور 33 لاپتہ ہوئے ہیں۔
تشدد کے آغاز سے لے کر اب تک ریاستی اسلحہ خانے سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تعداد 5 ہزار 668 تھی تاہم اب تک صرف 1 ہزار329 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ سرکاری فورسز نے ریاست میں کم سےکم 360 غیر قانونی بنکروں کو تباہ کیا۔
قاہرہ (شِنہوا) شورش زدہ مغربی ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے آمدہ ایشیائی کھیل نہ صرف انفرادی صلاحیتوں کے اظہار بلکہ جنگ اور تنازعات سے متاثرہ ممالک کا نام روشن کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔
غزہ کی پٹی کے رہائشی فلسطینی بیچ والی بال کھلاڑی عبداللہ العرقان فلسطینی گروہوں اور اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی کے دوران بڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ کسی تنازع میں بچ جاتے تو محسوس کرتے کہ یہ ان کے لئے ایک اور پیغام ہے کہ وہ اپنے خواب کی تکمیل کے لئے اپنی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کام جاری رکھیں۔ 20 سالہ نوجوان فلسطینی علاقے میں 4 بڑی فوجی کارروائیوں کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔
کسی بین الاقوامی مقابلے میں فلسطین کی نمائندگی کرنا العرقان کا بچپن کا خواب تھا۔
ان کی سخت محنت رنگ لائی جس کے بعد وہ اور ان کے فلسطینی ساتھی 2022 اور 2023 میں قطر میں منعقدہ 2 عرب ٹورنامنٹس میں کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
العرقان نے کہا کہ ان تکلیف دہ حالات سے گزرنے پر انہیں خود پر اور اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر میں حالیہ جیت نے انہیں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے اور ایک ایسے ملک میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی ترغیب دی جس کا انہوں نے ہمیشہ خواب دیکھا ۔
شام ، دمشق کے الفاحہ اسپورٹس سٹی میں مان اسعد آمدہ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تر بیت حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
ٹوکیو 2020 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے 29 سالہ ویٹ لفٹر مان اسعد نے بتایا کہ ہماری معاشی صورتحال خراب ہے لیکن یہ ہمیں اپنے ملک اور اس کے لوگوں کی مثبت تصویر اجاگر کرنے اور اسے پیش کرنے کے لئے زیادہ پرعزم بناتی ہے۔
الحائق نے کہا کہ کھلاڑی شامی عوام کا حصہ ہیں جنہوں نے یکجا ہوکر اپنے مسائل پر قابو پایا ہے۔ اگر ہمارے پاس بیرونی تربیتی کیمپ نہیں ہیں تو بھی ہم ملک میں تربیتی کیمپ بناتے ہیں ۔ ہمارے پاس بین الاقوامی میدانوں میں اپنے ملک کا پرچم لہرانے کی قوت موجود ہے۔
قاہرہ (شِنہوا) شورش زدہ مغربی ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے آمدہ ایشیائی کھیل نہ صرف انفرادی صلاحیتوں کے اظہار بلکہ جنگ اور تنازعات سے متاثرہ ممالک کا نام روشن کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔
غزہ کی پٹی کے رہائشی فلسطینی بیچ والی بال کھلاڑی عبداللہ العرقان فلسطینی گروہوں اور اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی کے دوران بڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ کسی تنازع میں بچ جاتے تو محسوس کرتے کہ یہ ان کے لئے ایک اور پیغام ہے کہ وہ اپنے خواب کی تکمیل کے لئے اپنی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کام جاری رکھیں۔ 20 سالہ نوجوان فلسطینی علاقے میں 4 بڑی فوجی کارروائیوں کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔
کسی بین الاقوامی مقابلے میں فلسطین کی نمائندگی کرنا العرقان کا بچپن کا خواب تھا۔
ان کی سخت محنت رنگ لائی جس کے بعد وہ اور ان کے فلسطینی ساتھی 2022 اور 2023 میں قطر میں منعقدہ 2 عرب ٹورنامنٹس میں کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
العرقان نے کہا کہ ان تکلیف دہ حالات سے گزرنے پر انہیں خود پر اور اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر میں حالیہ جیت نے انہیں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے اور ایک ایسے ملک میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی ترغیب دی جس کا انہوں نے ہمیشہ خواب دیکھا ۔
شام ، دمشق کے الفاحہ اسپورٹس سٹی میں مان اسعد آمدہ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تر بیت حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
ٹوکیو 2020 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے 29 سالہ ویٹ لفٹر مان اسعد نے بتایا کہ ہماری معاشی صورتحال خراب ہے لیکن یہ ہمیں اپنے ملک اور اس کے لوگوں کی مثبت تصویر اجاگر کرنے اور اسے پیش کرنے کے لئے زیادہ پرعزم بناتی ہے۔
الحائق نے کہا کہ کھلاڑی شامی عوام کا حصہ ہیں جنہوں نے یکجا ہوکر اپنے مسائل پر قابو پایا ہے۔ اگر ہمارے پاس بیرونی تربیتی کیمپ نہیں ہیں تو بھی ہم ملک میں تربیتی کیمپ بناتے ہیں ۔ ہمارے پاس بین الاقوامی میدانوں میں اپنے ملک کا پرچم لہرانے کی قوت موجود ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے چھٹے آبنائے تا ئیوان یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔
شی نے ملک اور قوم کے مستقبل کی امید کے طور پر نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے فورم کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کے لئے خیالات کے تبادلے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سراہا۔
شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس فورم کے ذریعے آبنائے تائیوان میں زیادہ سے زیادہ نوجوان قریبی دوست اور بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے والے اچھے شراکت دار بنیں گے۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی تجدید شباب کا احساس تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔
شی نے تائیوان کے نوجوانوں کو مین لینڈ پر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے خوش آمدید کہا۔
انہوں نے آبنائے تائیوان کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تاریخ کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور چینی قوم کے مجموعی مفادات اور قومی اتحاد کا تحفظ کریں۔
شی جن پھنگ نے ان پر زور دیا کہ وہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کے صحیح راستے پر قائم رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آبنائے پار تعلقات کا مستقبل آبنائے کے دونوں اطراف کے چینی عوام کے ہاتھوں میں مضبوطی سے قائم رہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ذہین تعمیراتی حل میں مہارت کے حا مل ہانگ کانگ میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے شریک بانی اور سی ای او آرتھر لام بہت خوش ہیں کہ ان کی کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ میں جمعرات کو اختتام پذیر ہونے والے آٹھویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران کمپنی نیگاواٹ یوٹیلیٹی لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مصدر سٹی فری زون میں واقع اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی ایکسلریٹر کیٹالسٹ کے ساتھ تعاون کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
سمٹ کے منتظمین کے مطابق یہ تعاون ان 21 مفاہمتی یادداشتوں میں سے ایک ہے جن میں قابل تجدید تعمیراتی وسائل، پائیدار توانائی، تحقیق و ترقی، بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
کیٹالسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر سلیمان علی امین نے کہا کہ دونوں فریق اسمارٹ سٹی کی ترقی سے متعلق ٹیکنالوجیز میں تعاون کو بڑھائیں گے،یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے مشرق وسطیٰ اور چین دونوں متلاشی ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے بعد انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ تبادلہ باہمی ہے۔ یہ صرف ہانگ کانگ سے مشرق وسطیٰ میں آنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز نہیں ہیں بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) نے ان تبادلوں میں بہت سہولت فراہم کی ہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ذہین تعمیراتی حل میں مہارت کے حا مل ہانگ کانگ میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے شریک بانی اور سی ای او آرتھر لام بہت خوش ہیں کہ ان کی کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ میں جمعرات کو اختتام پذیر ہونے والے آٹھویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران کمپنی نیگاواٹ یوٹیلیٹی لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مصدر سٹی فری زون میں واقع اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی ایکسلریٹر کیٹالسٹ کے ساتھ تعاون کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
سمٹ کے منتظمین کے مطابق یہ تعاون ان 21 مفاہمتی یادداشتوں میں سے ایک ہے جن میں قابل تجدید تعمیراتی وسائل، پائیدار توانائی، تحقیق و ترقی، بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
کیٹالسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر سلیمان علی امین نے کہا کہ دونوں فریق اسمارٹ سٹی کی ترقی سے متعلق ٹیکنالوجیز میں تعاون کو بڑھائیں گے،یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے مشرق وسطیٰ اور چین دونوں متلاشی ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے بعد انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ تبادلہ باہمی ہے۔ یہ صرف ہانگ کانگ سے مشرق وسطیٰ میں آنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز نہیں ہیں بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) نے ان تبادلوں میں بہت سہولت فراہم کی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا ہے کہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ 18 سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے جنرل مباحثے میں شرکت کریں گے۔
عام مباحثے کے موقع پر نائب صدر ہان اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی سربراہ اجلاس، موسمیاتی عزائم سربراہ اجلاس اور چین کی میزبانی میں گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو (جی ڈی آئی) تعاون کے نتائج سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا ہے کہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ 18 سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے جنرل مباحثے میں شرکت کریں گے۔
عام مباحثے کے موقع پر نائب صدر ہان اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی سربراہ اجلاس، موسمیاتی عزائم سربراہ اجلاس اور چین کی میزبانی میں گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو (جی ڈی آئی) تعاون کے نتائج سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے بیشتر شہروں میں اگست کے مہینے کے دوران گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے جبکہ کچھ شہروں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق گزشتہ ماہ 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں سے 17 میں گھروں کی نئی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے اضافہ ہوا ہے جو کہ جو لا ئی کی نسبت 20 کم ہیں۔
ایک ماہ قبل کی سطح کے مقابلے میں چار پہلے درجے کے شہروں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شینزین میں گھروں کی نئی قیمتوں میں اگست کے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں جولائی کے مقابلے میں 0.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں نئے مکانات کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ جولائی کی 0.3 فیصد کمی کے مقابلے میں گراوٹ کی حد ایک درجہ بڑھ گئی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے دوران شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس سے مسافر دوروں میں گزشتہ برس کی نسبت 38.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے 54 شہروں میں شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے مجموعی طور پر 2.71 ارب مسافروں کے دورے ہوئے جو گزشتہ ماہ سے 1.7 فیصد زائد ہیں۔
وزارت نے کہا کہ یہ اعداد و شمار 2019 کی ماہانہ اوسط سطح 36 فیصد زائد ہیں۔
چین میں اگست کے اختتام تک 297 شہری ریل ٹرانزٹ لائنز تھیں جس کی مشترکہ لمبائی 9،771.8 کلومیٹر تھی۔
بیجنگ (شِنہوا) قومی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیورو نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس عرصے میں مجموعی سرمایہ کاری 327 کھرب یوآن (تقریباً45.6 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔
انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.4 فیصد اور مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔ پراپرٹی ڈیویلپمنٹ میں سرمایہ کاری میں 8.8 فیصد جبکہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ہائی ٹیک صنعتوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت سرمایہ کاری میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا۔ خاص طور پر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں بالترتیب 11.2 فیصد اور 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔
تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں چھٹی چائنہ ہیلی کاپٹر نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں اختراع ، ترقی اور باہمی تعاون سے فوائد کو اجاگر کیا گیا۔
نمائش میں مجموعی طور پر 65 ہیلی کاپٹر اور بغیرپائلٹ کی فضائی گاڑیاں نمائش کےلئے رکھی گئی ہیں ۔ نمائش میں 350 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں کئی بڑے عالمی ہیلی کاپٹر مینوفیکچررز بھی شامل ہیں۔ نمائش کا رقبہ 1 لاکھ 60 ہزار مربع میٹرز ہے۔
مصنوعی ذہانت، ورچوئل رئیلٹی سمیت انسان اور مشین کے باہمی تعلق جیسی ٹیکنالوجیز کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
اس میں نمائشیں، فورمز، ائیر شوز، نئی مصنوعات کے اجراء اور کاروباری بات چیت جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی ہیلی کاپٹر صنعت میں اختراع ، تعاون اور ترقی کا فروغ ہے۔
توقع ہے کہ 6 ہزار سے افراد اس نمائش کو دیکھیں گے۔
نمائش کی میزبانی تیان جن بلدیاتی حکومت ، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ اور چائنیز پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورس کررہی ہے۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی مما لک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے اقتصادی ترقی، امن اور استحکام میں آسیان اور چین کے درمیان رشتوں کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔
کاؤ نے ہانگ کانگ یو نیورسٹی میں " مشترکہ مستقبل، آسیان- چین معاشرے کی قربت " کے مو ضوع پر خطاب کے دوران کہا کہ چین مسلسل 14 برس سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ آگے بڑھنے کے لئے آسیان اور چین کو ملکر بہت کچھ کرنا ہے۔
شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمدہ 20 ویں چین۔ آسیان نمائش ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو آسیان اور چین نے ملکر قائم کیا ہے ،یہ آسیان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے سکتا ہے۔
آسیان سربراہ نے آسیان میں ترقی ، آسیان ۔ چین تعلقات اور تعاون میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا اور آسیان ۔ چین تعلقات بڑھانے میں ہانگ کانگ کے ممکنہ مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی مما لک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے اقتصادی ترقی، امن اور استحکام میں آسیان اور چین کے درمیان رشتوں کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔
کاؤ نے ہانگ کانگ یو نیورسٹی میں " مشترکہ مستقبل، آسیان- چین معاشرے کی قربت " کے مو ضوع پر خطاب کے دوران کہا کہ چین مسلسل 14 برس سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ آگے بڑھنے کے لئے آسیان اور چین کو ملکر بہت کچھ کرنا ہے۔
شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمدہ 20 ویں چین۔ آسیان نمائش ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو آسیان اور چین نے ملکر قائم کیا ہے ،یہ آسیان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے سکتا ہے۔
آسیان سربراہ نے آسیان میں ترقی ، آسیان ۔ چین تعلقات اور تعاون میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا اور آسیان ۔ چین تعلقات بڑھانے میں ہانگ کانگ کے ممکنہ مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔
تائی ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں 19 ویں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کا سفر جاری ہے۔ گزشتہ روز تائی ژو میں اس ریلے کا انعقاد کیا گیا ۔
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار فینگ یو مشعل لیکر دوڑرہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار گووین بیاؤ مشعل لیکر دوڑرہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار میاؤ یو اور ژانگ لونا کا مشعل کے ساتھ تصاویرکے لئے ایک انداز ۔ (شِںہوا)
تائی ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں 19 ویں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کا سفر جاری ہے۔ گزشتہ روز تائی ژو میں اس ریلے کا انعقاد کیا گیا ۔
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار فینگ یو مشعل لیکر دوڑرہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار گووین بیاؤ مشعل لیکر دوڑرہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار میاؤ یو اور ژانگ لونا کا مشعل کے ساتھ تصاویرکے لئے ایک انداز ۔ (شِںہوا)
سمنگان (شِنہوا) سیب افغانستان میں کاشت کی جانے والی سب سے زیادہ فصلوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ یہاں کی سازگار آب و ہوا ہے۔ صوبہ سمنگان میں زیادہ تر کسان موسم خزاں کے آغاز پر سیب کی کٹائی میں مصروف ہیں۔
افغانستان، صوبہ سمنگان میں افغان کسان سیب کی فصل کی کٹائی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان، صوبہ سمنگان میں افغان کسان سیب کی فصل کی کٹائی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان، صوبہ سمنگان میں افغان کسان سیب کی فصل کی کٹائی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان، صوبہ سمنگان میں افغان کسان سیب کی فصل کی کٹائی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان، صوبہ سمنگان میں افغان کسان سیب کی فصل کی کٹائی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، شمالی بلدیہ تیاجن میں منعقدہ چھٹی چائنہ ہیلی کاپٹر نمائش کی افتتاحی تقریب میں تیان جن بلدیہ عوامی تحفظ بیورو کا ایک ہیلی کاپٹر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں چین کے سروس پروڈکشن انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح نمو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔
رہائش اور کیٹرنگ کے لئے سب ریڈنگ میں گزشتہ سال کی نسبت 16.1 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے مطابق انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز کی پیداوار پر نظر رکھنے والے ذیلی انڈیکس میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالیاتی خدمات کی پیداوار میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا۔
خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کی پیمائش کرنے والا انڈیکس اگست میں 50.5 فیصد رہا جو 50 فیصد بوم۔بسٹ لائن سے اوپر تھا۔
2023 کے پہلے 8 ماہ کے دوران سروس پروڈکشن انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد اضافہ ہوا اور سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی سروس انٹرپرائزز کی مشترکہ آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے ترجمان فو لنگہوئی نے کہا ہے کہ خدمات کے شعبے میں اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے کھپت میں اضافے کے لئے مضبوط حمایت فراہم ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھپت کی مسلسل ترقی کا رجحان اگلے مرحلے میں عام طور پر مستحکم ہوگا جو معاشی بحالی کے لئے سازگار ہوگا۔
مودی راج میں مسلمانوں کیخلاف انتہاپسندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے لیے زمین اسی روزتنگ پڑگئی تھی جس دن نریندرمودی برسر اقتدار آیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2014سے اب تک لاکھوں معصوم مسلمان مودی کی انتہا پسندی کے زیر عتاب آچکے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے حال ہی میں مساجد اور مزاروں کو مسمارکرنے کی کاروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی حکمرانی میں ریاست اترا کھنڈ میں ہندو عسکریت پسندوں نے مسلمانوں کے ایک مقدس مزارشریف کو مسمار کردیا ،دیوبھومی رکھشا ابھیان کیایک ہجوم نے ہتھوڑوں،بلڈوزر سے مزار کو مسمار کیا ، ہندوتوا واچ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے مزارکی بے حرمتی کی اور وہاں پر موجود قبروں کی توڑ پھوڑ کی مزار میں موجودقبروں کو ہتھوڑے سے مسمارکرتے ہوئے شرپسند جئے شری رام کے نعرے بھی لگاتے رہے،مسلمانوں کے مقدس مقامات کو مسمارکرنا اورمسلمانوں پر تشدد، دہشت پھیلانا مودی حکومت کی ایک حکمت عملی ہے، اس طرح کی منصوبہ بندی کا مقصد اس سال ہونیوالے بھارتی انتخابات میں انتہا پسند ہندوں کی حمایت حاصل کرکے بی جے پی کے لیے کامیابی سمیٹنا ہے،ذرائع کیمطابق جے پی کی حکومت میں آنے کے بعد تقریبا ایک ہزار سے زائد مساجد اور دیگر مقدس مقامات مودی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں،دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی سربراہان بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے آئے ہیں لیکن مودی سرکار اپنی انتہا پسند روش پر قائم ہے۔
پاکستانیوں کی محبت میں غیرملکی خواتین کے کھنچے چلے آنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ تازہ واقعے میں سویڈن کی رہائشی خاتون سوات پہنچ گئی،چارباغ کے 23سالہ احمد شاہ کی محبت میں پاکستان آنے والی 44سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں،احمد شاہ کا تعلق سوات کے علاقہ آلہ آباد چارباغ سے ہے اور وہ بی ایس انگلش کا طالب علم ہے،دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی جس کے بعد محبت کا رشتہ استوار ہوا جبکہ نکاح کے بعد خاتون اور احمد شاہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
پشاورہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کے کیسز پر طلبا کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دے دیا،نجی ٹی وی کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لیے اور چیف سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کیے جائیں، بعدازاں عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے لیے طلبا نے درخواست دائر کی تھی۔
لاہورہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نگران پنجاب حکومت نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کر دیئے گئے، نگران حکومت تو کمال کر کے دکھانے کے چکر میں پڑ گئی،عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی دو ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سیمنٹ بیریئرز بھی لگائے جائیں جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ 500سیمنٹ بیریئرز ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ نگران حکومت والے کس سے تعریفیں لینے کے چکر میں پڑ گئے ہیں، ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کچھ پروجیکٹ شروع کئے ہیں ان پر کام جاری ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ستمبر سے جنوری تک سموگ کا سیزن ہوتا ہے اور اس عرصے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہونا چاہئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف صرف چالان کافی نہیں ہے، اس حوالے سے طریقہ کاربنایا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عالمی یوم ِ جمہوریت کے موقع پر اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جمہوریت کی بقا ، فروغ اور استحکام کیلیے اپناآئینی کردار ادا کرتا رہے گا اور معاشرے کے تمام افراد بشمول محروم طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ تمام اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرستوں میں نہ صرف شامل کیا جائے بلکہ انکی انتخابی عمل میں بلاامتیاز وتفریق بھر پور شرکت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔
سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ایک سابق صدر اور 6سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے، سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس نیب کے پاس جائیگا،سابق وزرائے اعظم نواشریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے،شہبازشریف، راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز کیخلاف مقدمات بھی نیب کے پاس دوبارہ جائیں گے،اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کیخلاف بھی مقدمات دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا تھا، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کرے گی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کام ہورہا ہے، سول ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم جاری رہے گی، تمام اداروں کو دستیاب وسائل کے تحت بھرپور کام کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف فیصلے کیے گئے ہیں، کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جتنے بھی وقت کے لیے رہیں بھرپور طریقے سے کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے جڑی ہیں،اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے،نگراں وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کسی کو بھی پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں، غیر قانونی رہائشی غیرملکیوں کو جلد ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی گئی ہے، ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگر میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کروں گا تو یہ غیرقانونی ہوگا، انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ فواد حسن اور احد چیمہ قابل لوگ ہیں، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ فواد حسن اور احد چیمہ کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار رہے ہوں،انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا، نگراں حکومت بلاخوف و خطر کارروائی کر رہی ہے، کچے کے حوالے سے آپریشنل کمانڈ نے فیصلہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بل قسطوں میں لینے کا فیصلہ جلد کریں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو بحال کیا ہے، روز گار کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمے داریوں میں شامل ہے۔
دفاعی چیمپئن کینیڈا ، آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ڈیوس کپ فائنلزکے گروپ سٹیج میں اپنے میچز جیت لئے ،دفاعی چیمپئن کینیڈا اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان گروپ اے کے میچز بولوگنا میں کھیلے گئے جس میں کینیڈا کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی،گروپ بی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان میچز انگلینڈ،مانچسٹر میں کھیلے گئے جس میں سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2میچز سے فتح حاصل کی،گروپ سی کے میچز والنسیا میں کھیلے گئے جس میں جمہوریہ چیک کی ٹیم نے حریف جنوبی کورین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے ہرا دیا،گروپ ڈی کے میچزسپلٹ میں کھیلے گئے جس میں امریکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں گروپ ڈی میں نیدرلینڈز نے امریکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2سے شکست دی، دفاعی چیمپئن کینیڈا ،آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ڈیوس کپ فائنلزکے گروپ سٹیج میں اپنے میچز جیت لئے۔
یلجیئم کے 23سالہ سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 18ہواں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ تیسری سٹیج فتح ہے ،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 18ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ جو 179کلو میٹر پر محیط تھا ،جس کوبیلجیئم کے 23سالہ سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے 18ویں رانڈ کا مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 47منٹ اور 37سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی،اٹلی کے 35سالہ سائیکلسٹ ڈیمیانو کیروسونے ریس کے 18ویں مرحلے میں دوسری ، ڈنمارک کے سائیکل سوار اینڈریاس کرون نے تیسری ،برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے چوتھی جبکہ فرانسیسی سائیکل سوار پال اورسیلین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ، امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو چیمپئن بیٹر قرار دے دیا،سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ بابر اعظم چیمپئن ہیں، وہ کئی بار اسی طرح کی صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے،چیمپئنز ایسا ہی کیا کرتے ہیں،اگر اب تک بابر کے کیریئر اعداد وشمار کا تقابلی جائزہ لیں تو وہ ویراٹ کوہلی سے آگے دکھائی دیتے ہیں،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں کتنا اہم کردار ہے،بابر اعظم اس لیے امیدوں کا محور نہیں کہ کندھوں پر کپتان کی ذمہ داری ہے بلکہ اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بھی وہ بیٹنگ یونٹ کی جان ہیں،میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہم سب سمجھتے ہیں پاکستانی بیٹنگ بابر اعظم کی فارم پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے ، بیشتر میچز میں انھوں نے توقعات کا بوجھ اٹھایا بھی ہے،اگر کبھی ان کی کارکردگی عروج پر نہیں ہوتی تو ٹیم پر بھی اثر پڑتا ہے، اچھی بات ہے کہ یہ صورتحال مستقل نہیں ہوتی اور کپتان بھرپور کم بیک کرتے ہوئے اپنے کردار سے انصاف کرتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر شدید مایوس ہوگئے، ٹوئٹر ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کولمبو میں سری لنکا کے ہاتھوں ناک آئوٹ مقابلے میں شکست پر لکھا کہ ایشیاکپ کے دوران جس طرح چیزیں پھیلی ہیں میں اس سے مایوس ہوں تاہم مجھے امید ہے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023کیلئے بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔
بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے اوپننگ اسٹینڈ پر سوال اٹھادیا، ٹوئٹر (ایکس)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاری کے دوران عبداللہ شفیق کی شکل میں مثالی اوپننگ بلے باز مل گیا ہے،انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی آپ صحیح فیصلے پر ٹھوکر کھا کر سکتے ہیں،واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے 69گیندوں پر 62رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چوکے اور 2چھکے شامل تھے جبکہ دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان بابراعظم کے ساتھ 64 رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی تھی۔
سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے ایشیاکپ میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں سپر فور مرحلے میں شکست پر بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا،ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے میچ کے اختتامی اوورز میں بابراعظم کی کپتانی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زمان خان اور شاہین آفریدی اچھی بالنگ کروارہے تھے لیکن بابراعظم کی فیلڈ پلیسمنٹ مجھے سمجھ نہیں آئی،انہوں نے کہا کہ جب سست رفتار سے شاہین اور زمان گیندیں کروا رہے تھے تو بابراعظم نے لانگ آف پر فیلڈر کو اوپر کیوں نہیں بلایا، اسی طرح کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کی سنچری شراکت کے دوران بابر نے پارٹنرشپ توڑنے کے بجائے پارٹ ٹائم بالرز سے بالنگ کروائی،گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب کوئی پارٹنرشپ بننا شروع ہوتی ہے تو کپتان اپنی ایٹکنگ بالرز کو اوور دیتا ہے لیکن بابراعظم نے بھی نہ کیا،انہوں نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ درمیانی اوورز میں زیادہ جارحانہ انداز، وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کرنا، ہی آپکو میچ جتواسکتا ہے۔ بابر کو اپنی کپتانی میں بہتر ہونا پڑے گا کیونکہ ون ڈے کرکٹ ایسی نہیں کہ آپ غلطیاں کرتے رہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر پر سوالات اٹھا دئیے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق رائے مانگ لی،شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں اس سے بہتر چوائسز کرسکتے تھے، میری رائے میں صورتحال کے لحاظ سے یہ بہترین بیٹنگ آرڈر نہیں تھا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لئے دستیاب ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کی ٹکٹیں (15ستمبر)شام 8بجے سے فروخت کیلئے دستیاب ہیں ،ورلڈ کپ 2023کا پہلا سیمی فائنل 15نومبر کو ممبئی، دوسرا سیمی فائنل 16ستمبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ 19نومبر کو احمد اباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا آغاز 5اکتوبر سے بھارت میں ہو گا، تمام ٹکٹیں آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہوں گی۔
نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا)نے میکسیکو سٹی میں ایلینز کی لاشوں کی نمائش پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے،ناسا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میںان آئیڈینٹیفائیڈ اینولوس فینومینا (UAP) کے بارے میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ان آئیڈینٹیفائیڈ اینولوس فینومینا (UAP) کو عموما ان آئیڈینٹیفائیڈ فلائنگ اوبجیکٹس (UFOs) بھی کہا جاتا ہے،ناسا نے ایک آزاد مطالعاتی ٹیم کی جانب سیان آئیڈینٹیفائیڈ فلائنگ اوبجیکٹس (UFOs) کو سمجھنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کرنے کی سفارش کے جواب میںان آئیڈینٹیفائیڈ اینولوس فینومینا (UAP) پر تحقیق کے لیے ایک ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے،ناسا حکام سے اس پریس کانفرنس کے دوران میکسیکو کی کانگریس میں ایلینز کی لاشوں کی نمائش کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے جس پر پرنسٹن یونیورسٹی کے ایسٹرو فزکس کے شعبے کے سابق سربراہ اور ان آئیڈینٹیفائیڈ اینولوس فینومینا (UAP) رپورٹ کے سربراہ ڈیوڈ اسپرگل نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلومات صرف ٹوئٹر یعنی ایکس پر ہی نظر آئی ہیں،انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس غیر معمولی چیزیں ہوں تو پہلے آپ ان کے بارے میں معلومات کو سامنے لاتے ہیں،انہوں نے میکسیکو کی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ان نمونوں کی نوعیت نہیں جانتے، اگر آپ کے پاس ایسی کوئی عجیب چیز موجود ہے تو اس کے نمونے سائنسی برادری کو تحقیق کے لیے دیں،واضح رہے کہ دو روز قبل میکسیکو سٹی میں میکسیکو سٹی میں کانگریس کا ایک عجیب و غریب اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں عوامی نمائش کے لیے ہزار سال قبل محفوظ کی گئی دو ممیز پیش کی گئیں جوکہ مبینہ طور پر ایلینز کی ہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دورہ روس کے موقع پر قیام کے دورانیے میں مزید کچھ دن اضافے کا فیصلہ کر لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے روس میں اپنے قیام کی دورانیے میں اضافے کا فیصلہ غیر متوقع طور پر کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی مبینہ ڈیل اس کا سبب ہو سکتی ہے۔
فرانس کی جانب سے آئی فون 12کی فروخت پر پابندی کے بعد بیلجیئم نے بھی ایپل فون کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے ڈیجیٹلائیزیشن کے وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ریگولیٹرز بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم نے اپنے ریگولیٹر سے کہا ہے کہ وہ صرف آئی فون 12نہیں بلکہ ایپل کے تمام اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ سمیت دیگر فونز کا بھی جائزہ لیں تاہم یہ کام آگے چل کر کیا جائے گا،دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے ایپل فون پر پابندی اور آئی فون کے مضر صحت اثرات سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،یونین میں ایپل پراڈکٹ پر پابندی کے حوالے سے یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل یونین کے دیگر رکن ممالک کے فیڈ بیک کا انتظار کریں گے۔