• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

لاہور پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ قبضہ ما...

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشا بم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق منشا بم کو سی سی پی او کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے خلاف زمینوں پر قبضے کی متعدد شکایات موجود ہیں۔ حکام نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے قبضہ مافیا کی سرکوبی کا حکم دے رکھا ہے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ منشا بم کو پہلے بھی کئی مربتہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی...

پاکستان مسلم ق کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نیکہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ شہبازشریف گھر آئے تھے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی تھی ، ممکن ہے کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن سے گجرات کے حوالے سے بھی بات ہو گی لیکن ہم ہر طرح سے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ چودھری شافع حسین کا کہنا تھا تھا کہ اگراگلے مہینے الیکشن ہوں تو پھر بھی ہم تیار ہیں، لیکن کچھ حلقوں میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری بھی ہونیوالی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے قلمدانوں میں...

خیبرپختونخوا نگران کابینہ اراکین کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔ انجینئر احمد جان،عامر ندیم درانی،ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ اور ظفراللہ خان کیمحکمے تبدیل کئے گئے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سید عامرعبداللہ کو قبائل امور کے ساتھ انڈسٹری، کامرس اور فنی تعلیم کے محکمے دئیے گئے انجینئر احمد جان سیمنرل ڈیولپمنٹ اوتوانائی کا وازرت واپس لے کر کمیونیکیشن اینڈ ورک اورآبپاشی کے محکمے تفویض انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اسی طرح ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزارتیں واپس لیکرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اورمنرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان حوالہ اسی طرح ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لیکر ہاوسنگ ، ٹرانسپورٹ اورماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حا...

اینٹی وہیکل لفٹنگ سی کی پولیس پارٹی نے شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزم عمران ولد محمد گل سے اتحاد ٹاون کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کے علاوہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور اسلحے کے مقدمات میں ملوث ہے، ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے ک...

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کی علاج کی د...

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے علاج کیلئے درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفرازکے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی۔ وکلانے عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، جیل سے باہر علاج کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے اجازت دی جائے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو فوری سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل از گ...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں ضمانت منظور کی۔ اسد عمر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈوکیٹ نے عدالت میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسد عمر کی گرفتاری درکار نہیں ہے کیونکہ ابھی تک ان کے خلاف شواہد نہیں لیکن دوران تفتیش شواہد سامنے آئے تو دیکھیں گے۔ اسد عمر کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا، عدالت میرا بیان لکھ لے۔اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ شاہ خاور سے کہیں کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت نہ کریں۔ شاہ خاور ایڈوکیٹ نے کہا کہ مستقبل میں اگر کوئی شواہد سامنے آئے تو اسد عمر کو آگاہ کریں گے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بالاکوٹ، جنگلی ریچھ آبادی میں گھس آیا، ایک ش...

بالاکوٹ میں جرید کے مقام پر جنگلی ریچھ نے آبادی میں گھس کر ایک شخص کو نوچ کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگلی ریچھ نے گھر میں حملہ آور ہوکر عمر خطاب نامی شہری کو نوچ کر شدید زخمی کیا۔ تاہم، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ریچھ شہری کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ جنگلی ریچھ کے حملے سے زخمی ہونے والے شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آزاد کشمیر،مسافر وین کو حادثہ ، 3افراد جاں ب...

آزادکشمیر کے علاقے باغ میں گوہیں نالہ کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین راولاکوٹ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سدھنوتی منتقل کیا جارہا ہے ، مسافر وین میں 15 افراد سوار تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کا ادا...

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کو ڈیڑھ سال سے ادائیگیاں نہیں ہوئیں جس پر اساتذہ نے آج سے ایوننگ کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کلاسز چھوڑ کر سراپا احتجاج بن گئے اور یہ احتجاج ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث کیا جارہا ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہیکہ ادائیگیوں کے معاملے پر وائس چانسلر خالد عراقی کی طرف سے حوصلہ افزا جواب نہیں ملا جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ انجمن اساتذہ نے ایوننگ پروگرام کے بلوں پر بات ہی نہیں کی، وہ تو ایم فل، پی ایچ ڈی میں انرولڈ اساتذہ کی فیس معاف کرانے آئے تھے، فیس معاف کرنے کا اختیار وائس چانسلر کا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت ، یاسمین راشد کی علاج...

انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے علاج کے لیے دائر درخواست منظور کرلی۔ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے علاج کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی تھی جس میں انہوں نے سروسز اسپتال سے کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی اور عدالت نے جیل حکام کو یاسمین راشد کے سروسز اسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلا گھیرا کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے۔ ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں یہ ضرورپتا ہے بلیک مارکیٹ میں جگہ جگہ یہ اسلحہ فروخت ہورہاہے، بی ایل اے، ٹی ٹی پی اورداعش تینوں کے پاس یہ اسلحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز اس اسلحے کو استعمال کررہے ہیں،پنجگور اور نوشکی میں جو حملے ہوئے ان میں یہ اسلحہ استعمال ہوا۔ نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے، کچھ لوگوں نے یہاں ہماری فیملی ٹری میں گھس کر شناختی کارڈ بنائے، ایک مشق چل رہی ہے کہ ایسے لوگوں کا بھی پتا لگایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں ہنگامی ص...

قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی شیڈول پرواز کیو آر 614 نے دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر ٹیک اپ کیا۔ پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ایئر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔ روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف کو نجات دہندہ کہنا قوم سے مذاق ہے،...

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نواز شریف کی واپسی کو نجات دہندہ کی واپسی قرار دے کر قوم کا مذاق اڑا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے اب نواز شریف کی واپسی کا کارڈ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام ن لیگ اور اتحادیوں سے مہنگائی اور اپنی رسوائی کا حساب ضرور لیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لاہور پہنچیں گے جہاں پورا پاکستان ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر کو حل...

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ 16 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاوس خالی کردیا ہے اور چیف جسٹس ریٹائرڈ ججوں کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل ڈی اے کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اربوں...

نگران وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں ایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، 24 گھنٹے میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی اولاہور نے ایکشن لیتے ہوئے جوہر ٹاون پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف جمعرات کو علی الصبح آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے روڈ جوہرٹاون کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروایا۔ اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا، ان املااک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان لطیف کھوسہ کو...

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان اور پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا، پارٹی نے لطیف کھوسہ سے 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب مانگ لیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں، وکلا کی تقریب میں آپ نے سائفر معاملے پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوٹس میں لطیف کھوسہ سے استفسار کیا گیا ہے کہ بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائیگی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سبی ہرنائی سیکشن بحال نہ ہوسکا،ہرنائی پسنجر...

سبی ہرنائی سیکشن بحال نہ ہوسکا،ہرنائی پسنجر کا ریک بھی واپس چلاگیا، گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے 7اگست کوٹرین کا افتتاح کیا تھا،سیکشن مکمل بحال نہ ہونے پر ایک دن بعد ٹرین بند کردی گئی اور اب مسافر ٹرین کا ریک (کوچز) بھی واپس منگوالی گئیں،مسافر ٹرین کی کوچز واپس منگوانے اور ٹرین نہ چلنے پر عوام نے مایوسی اور شدید برہمی کااظہارکیا۔ اس خبررساں ادارے کے مطابق سبی ہرنائی سیکشن کو سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے 17سال بعد 7اگست کو بحال کرنے کا دعویٰ کیا اور گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ اوربلوچستان کے دیگر اتحادی رہنماو¿ں نے سبی جنگشن پر ہرنائی پسنجر کا افتتاح کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت ریلوے میں افتتاح تقریب میں ان لائن شرکت کی جبکہ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے لاہور سے ان لائن افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ ٹرین کے افتتاح کے ایک دن بعد 8اگست کو اعلان کیاگیا کہ ٹریک مکمل نہیں ہے اس لیے ٹریک مکمل فعال ہونے کے بعد ٹرین چلائی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ہرنائی پسنجرکا ریک(مسافرکوچز) جو کہ 10کوچز پر مشتمل تھا سبی سٹیشن پر کھڑا تھا جبکہ اس کے ساتھ آنے والا انجن اسی دن واپس چلاگیاتھا۔اب سبی سے ہرنائی پسنجرکا ریک بھی واپس لے گئے ہیں ۔اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ترجمان پاکستان ریلوے نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ہرنائی پسنجر کا ریک واپس لایاگیا ہے ایک ہفتہ میں واپس چلا جائے گا مگر انہوں نے بھی یہ نہیں بتایاکہ ہر نائی پسنجر کب چلے گی ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے شدیدمالی مشکلات تاہم افسران پر نوا...

پی آئی اے شدیدمالی مشکلات کا شکار تو دوسری افسران پر نوازشات جاری ،یورپ اوربرطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی کے باوجود ڈیپوٹیشن پر افسران کی تعیناتی کا انکشاف ہواہے ۔یورپ ،برطانیہ ،امریکہ میں مقامی شہریوں کو بھی نوکری پر رکھاگیاہے ۔ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران اورمقامی ملازمین کو تنخواہ ،الاونسزاوردفاتر کے لیے ماہانہ کڑوروں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،پی آئی اے پرپابندی کے باوجود ڈیپوٹیشن پر افسران کی تعیناتی سوالیہ نشان ہے ،ترجمان سے رابطہ کیاگیامگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن شدید مالی مشکلات کا شکارہے اور اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے اور دیگر اخراجات کے لیے وزارت خزانہ سے مدد کی درخواست کررہی ہے مگر دوسری طرف انتظامیہ کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے پی آئی اے میں مالی نظم وضبط کی بھی کمی ہے ۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے 24جون 2020 کوبیان کے بعد یورپ ،برطانیہ اور امریکہ نے پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی لگادی تھی جس کا اطلاق 3جولائی 2020سے ہوگیاتھا۔سرکاری دستایزات کے مطابق پی آئی اے نے یورپ ،برطانیہ اورامریکہ میںمقامی شہریوں کو مقامی قوانین کے تحت نوکری پر رکھا تھا وہ ابھی بھی کام کررہے ہیں

-۔پورپ ،برطانیہ اورامریکہ میں کل26 مقامی شہریوں پی آئی اے میں کام کررہے ہیں اور9افسران پاکستان سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ۔پی آئی اے کے برطانیہ میں 22مقامی لوگو ں کو نوکری پر رکھا گیاہے ان کا پے سکیل تین ،چار پانچ ،چھ اور سات ہے ۔امریکہ میں ایک مقامی شہری کو جس کا پے سکیل تین ہے رکھاگیاہے۔بھارت میں عرصہ داراز سے پروازیں بند ہیں مگر وہاں بھی دومقامی شہریوں کو نوکری پر رکھا گیاہے اور ان کا پے سکیل تین ہے ۔فرانس میںایک مقامی شہری کورکھاگیاہے جس کو پے سکیل چار ہے ۔ اس کے ساتھ پابندی کے باجود پاکستان سے پی آئی اے کے افسران کو ڈیپوٹیشن پر پورپ اوربرطانیہ میں تین سال کے لیے تعینات کیاگیاہے ۔فرانس میں دو پاکستانی افسران کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیاگیاہے جن کو پے سکیل چھ اورسات ہے یہ دونوں افسران سال 2022سے فرانس( پیرس) میں تعینات ہیں ۔برطانیہ میں پی آئی اے نے 7ملازمین کو تعینات کیاہے اور ان کے پے سکیل 6سے 9ہیں اور یہ برمنگم ،لندن اورمانچسٹر میں تعینات ہیں ۔ واضح رہے کہ جولائی سال2020سے پی آئی اے پر یورپ ،برطانیہ اور امریکہ میں پابندی ہے اور وہ وہاں آپریٹ نہیں کرسکتی ہے، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو کروڑوں روپے ادا کئے جارہے ہیں ۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے سے رابطہ کیاگیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ (محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-نابلس-چوکی-فائرنگ حملہ

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی مسلح شخص کے فائرنگ حملے کے جائے وقوعہ کے قریب ایک چوکی  پراسرائیلی فوجی پہرہ دےرہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-وسط خزاں فیسٹیول-مون کیک-تیاری

چین کےمشرقی صوبہ شانڈونگ کےشہرچھنگ ژومیں کارکن ایک ورک شاپ میں مون کیک ترتیب دے رہے ہیں جہاں اس سال کا وسط خزاں فیسٹیول 29 ستمبر کومنایا جائےگا۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو ایشین گیمز-ڈیجیٹل مشعل بردار

تصویر میں ایک پرفارمنس کے دوران ڈونگ سی جیاؤ (بائیں) دیکھی جا سکتی ہیں جنہوں نےژی جیانگ کے شہرشاوشنگ میں 19 ویں ایشین گیمز کی مشعل اٹھائی جبکہ وہ آن لائن مشعل بردار بھی تھیں۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش-الحوز-زلزلہ-تباہ کاریاں

مراکش کے صوبہ الحوز کے طلعت این یعقوب میں تباہ شدہ عمارتوں کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ-متحدہ عرب امارات-ساقرغوبا...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ  بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل (یو اے ای) کے سپیکر ساقرغوباش سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین اور وینزویلا کے صدورکا دوطرفہ تعلقات کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر موجود اپنے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو موروس سے بدھ کے روز عظیم عوامی ہال میں بات چیت کی۔

دونوں صدور نے چین اور وینزویلا کے تعلقات کو سدا بہارسٹرٹیجک شراکت داری تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور وینزویلا کے درمیان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کا قیام دونوں عوام کی مشترکہ توقعات پر پورا اترتا ہے  جو تاریخی ترقی کے عمومی رجحان کے مطابق ہے۔ شی نے دونوں فریقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین اور وینزویلا کے سٹرٹیجک تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں تاکہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے لیے مزید فوائد کے حصول اور عالمی امن و ترقی میں مزید مثبت توانائی ڈالی جا سکے۔

صدر شی نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن  خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات اور کھلا پن چین کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے  جس سے  وقت کے ساتھ  چلنےاور چین کوموجودہ رتبہ دلانے میں مدد ملی ہے۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اس عمل میں حاصل ہونے والے قیمتی تجربے کی قدر کرتا ہے اور وہ اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھاتا رہے گا اورکوئی طاقت چین کی ترقی اور پیشرفت کو نہیں روک سکتی۔

 شی نے کہا کہ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ ان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے اور پارٹی اور قومی حکمرانی کے تبادلوں کو مضبوط بنانے میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں وینزویلا کی حمایت کرتا ہے اوروہ اس کی قومی ترقی میں مدد کے لیے اپنے تجربے کا اشتراک کرے گا۔

اس موقع پروینزویلا کےصدر نکولس مادورو موروس مادورو نے کہا کہ وینزویلا کی قومی ترقی اور وینزویلا چین تعلقات ایک اہم مرحلے پر ہیں جبکہ سدا بہارسٹرٹیجک شراکت داری کا قیام تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے یقینی طور پر دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں چین کے تجربے سے سیکھنے اور زراعت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سیاحت میں عملی تعاون کو وسعت دینےکے لیے تیار ہے۔

لیبیا کے تباہ کن سیلاب میں 5 ہزار300 سے زیا...

بیجنگ(شِنہوا)لیبیا کے مشرقی علاقے سے ٹکرانے والے بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور 10 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہو گئے۔

مشرقی لیبیا میں قائم وزارت داخلہ نےکہا کم سے  کم 5 ہزار 300 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ہنگامی امدادی کارکنوں نے لیبیا کے مشرقی شہر درنا کے ملبے سے 1 ہزار500سے زائد لاشیں نکالیں ہیں۔

مشرقی لیبیا کی پارلیمنٹ کے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد مسعود نے شِنہوا کو بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق درنا سے تھا جو دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 13 سو کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

 دریں اثنا بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی نمائندگی کرنے والے لیبیا کے ایلچی تمر رمضان نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اب بھی کم سے کم 10 ہزارافراد لاپتہ ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-عرب ایکسپومیں موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خ...

ین چھوان(شِنہوا)آئندہ چین-عرب ریاستوں کی ایکسپو میں پہلی بار موسمیاتی تعاون پر ایک کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

 تقریب کے منتظمین نے بدھ کو کہا کہ چھٹی چائنہ عرب سٹیٹس ایکسپو 21 سے 24 ستمبر تک چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں منعقد ہو گی۔

موسمیاتی کانفرنس میں موسمیاتی ترقی اور تعاون پر ایک اہم فورم شامل ہوگا۔ اس میں قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایک گول میز اجلاس اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ  واقع ممالک اور خطوں کے لیے موسمیاتی خدمات فراہم کرنے کا ایک متوازی فورم بھی شامل ہوگا۔

ایکسپو میں جدید موسمیاتی آلات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی جائے گی ۔

چین اور سنگاپور کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم

سنگاپور(شِنہوا)چین اور سنگاپور نے  جورونگ کیمپ میں پانچویں دو طرفہ تربیتی مشق کامیابی کے ساتھ  مکمل کیں ۔

 چین کی ایلیٹ  فورس اور سنگاپور کی زمینی افواج نے منگل کو ایک جامع شہری انسداد دہشت گردی مشق کے دوران جاسوسی، گھیراؤ اور کنٹرول، فائر سٹرائیکس، یرغمالیوں کو بچانے اور مخلوط ٹاسک فورس گروپوں میں تیزی سے انخلاء کی مشقیں کیں۔

دونوں فوجوں کے سینئر افسران نے مشق کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید تبادلوں کی توقع کی۔

عوامی جمہوریہ کوریا کیلئے روس کے ساتھ تعلقا...

ولادیووستوک (شِنہوا)روس کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا کے سرکردہ رہنما کم جونگ اُن روس کےساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو پیانگ یانگ کی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔

کم جونگ اُن نے روس کے مشرق بعید میں آمور کے علاقے میں ووستوچنی اسپیس پورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری دوستی کی جڑیں گہری ہیں اور روس کے ساتھ تعلقات اب ہمارے ملک کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ دو طرفہ مذاکرات سے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں مدد ملے گی۔

کِم نے روس کے دورے کی دعوت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ دورہ ایک اہم وقت پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے روس کے دورے کے بارے میں اپنے تاثرات  بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روسی سرزمین میں داخل ہونے کے وقت سے اپنے روسی دوستوں کے خلوص کو محسوس کیا اور وہ عوامی جمہوریہ کوریاکی جانب سے پیوٹن اور تمام روسی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آنےوالےسفری رش کےدوران ریلوےکے 19کر...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی دن کی تعطیلات کےلیےآئندہ 12روزہ سفری رش کے دوران ریلوے کے 19 کروڑسفری دوروں کی توقع ہے جو وسط خزاں کے تہوار کے رش سے تجاوز کر جائے گا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوےگروپ کمپنی لمیٹڈ نے منگل کو کہاکہ سفری رش 27 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گااورٹرین ٹکٹوں کی فروخت بدھ سے شروع ہوگی۔

کمپنی نے کہا کہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے کے لیے لوگ پر عزم ہیں جس کے نتیجے میں ریلوے مسافروں کے سفر میں زبردست اضافے کی توقع ہے جبکہ نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے اور ٹکٹوں کی فروخت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی وزارت خزانہ نئی پالیسیوں کے ساتھ جامع...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی وزارت خزانہ نے آئندہ پانچ سالوں میں جامع مالیات کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں وضع کرلی ہیں جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ مرکزی حکومت سٹارٹ اپ قرض پرسود کی شرحوں میں رعایت دینے، جامع فنانس کے لیے ڈیمانسٹریشن زون کی تعمیر اور دیہی مالیاتی اداروں کو سبسڈی دینے کے لیے فنڈزمختص کرے گی۔

  پالیسیوں کے مطابق روزگار پیدا کرنے کی ملکی کوششوں میں معاون اہل سٹارٹ اپ قرض پر اصل شرح سود میں50 فیصد رعایت یا دیگر سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ چھوٹی اور مائیکرو سائز کی کمپنیوں کے واجب الادا جامع مالیاتی قرضوں کا حجم  جون کے آخر میں277کھرب یوآن(38کھرب 50ارب ڈالر) تک پہنچ گیا تھا جو گزشتہ سال کی نسبت 26.1 فیصد زیادہ ہے۔ 

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غیر ملکی ویزوں اور دستاویزات کے لیے آن...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کا امیگریشن کا قومی ادارہ(این آئی اے)  9 اکتوبر سے اپنے سروس پلیٹ فارم پرآن لائن اپائنٹمنٹ اورغیر ملکیوں کے لیے ویزہ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی انکوائریز جیسی نئی خدمات شروع کرے گا۔

 پلیٹ فارم کی  نئی سروسز میں انفرادی ویزوں اور دیگر دستاویزات کے لیے درخواستوں کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ، انفرادی ویزا اور دیگر دستاویزات کے اجراء میں پیش رفت بارے آن لائن انکوائریز ، انفرادی ویزوں اور دیگر دستاویزات سے متعلق معلومات کے بارے میں آن لائن انکوائریز اورچین کی جانب سے جاری غیر ملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ بارے آن لائن معلومات شامل ہیں۔

این آئی اے کے مطابق آن لائن خدمات سے مستقل رہائش کی حیثیت رکھنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ کی معلومات،متعلقہ دستاویزات جاری کرنے والے حکام سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی،اس کے علاوہ آن لائن سروس گائیڈنس اور سروس استعمال کرنے والوں کے رشتہ دار یا دوست بھی ان  کی جانب سے  آن لائن مدد حاصل کرسکیں گے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدرکی متحدہ عرب امارات کی وفاقی قو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے  بیجنگ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وفاقی قومی کونسل کے اسپیکرصقر غوباش سے ملاقات کی۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو فروغ دینے ، ایک دوسرے کی بھرپور حمایت، سیاسی دوستی کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے،کثیر الجہتی ہم آہنگی اوردوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کومسلسل مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہان نے متحدہ عرب امارات کو برکس کا رکن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین جدیدیت کو فروغ دینے اور باہمی مفاد پرمبنی یکساں تعاون کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔

صقر غوباش نے کہا کہ چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے برکس تعاون کے طریقہ کار میں شمولیت میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے پر چین کی کوششوں کو سراہا۔

ڈی پی پی حکام ہتھیاروں کی خریداری سے امن کو...

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی طرف سے ہتھیاروں کی خریداری کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدامات تائیوان کو جنگ کے دہانے کی طرف دھکیل دیں گےجو ہم وطنوں کے لیے تباہی کے سوا کچھ نہیں لائے گا۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بِن ہوا نے ان خیالات کااظہار پریس کانفرنس کے دوران اس سے متعلقہ میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکیا۔  میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے، ترجمان نے  کہا کہ جب سے ڈی پی پی حکام اقتدار میں آئے ہیں، تائیوان کے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ ساتھ خطے کے دفاعی بجٹ میں  ہر سال بعد مسلسل اضافہ ہوا ہے۔چھین نے میڈیا رپورٹس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020 اور 2022 کے درمیان، تائیوان امریکہ  کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار رہا  اور 2024 کے لیے تائیوان کے خطے کا دفاعی بجٹ آٹھ سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہو گیا ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اضافی محصولات سے مستثنیٰ امریکی مصنوع...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے امریکی سیکشن 301 کے خلاف ٹیرف کے انسدادی اقدامات سے خارج کی جانے والی امریکی مصنوعات کی فہرست کے 12ویں مجموعے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

 کمیشن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ محصولات کے انسدادی اقدامات سے خارج اشیا کی فہرست کے 10ویں سیٹ کے استثنیٰ میں 16 ستمبر 2023سے 30 اپریل 2024 تک توسیع کی جائے گی۔

چین نے اپنی معیشت کے منہدم ہونے کے مغربی بیا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال کے آغاز سے ہی عالمی اقتصادی بحالی اور ایک مشکل اور پیچیدہ بیرونی ماحول کی موجودگی میں چینی معیشت معمول کی بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ ترجمان ماو ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں امریکہ اور آسٹریلیا کے حالیہ بیانات کے جواب میں کیا ، جن میں چینی معیشت کو زوال پذیر کہا گیا تھا۔

ماؤ نے کہا کہ چینی معیشت کے زوال کی پیش گوئی کرنے والے ہر طرح کے تبصرے وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن چینی معیشت نے ان سب کوغلط ثابت کیا ہے۔چینی معیشت کی بجائے ایسی بیان بازی کومنہ کی  کھانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5.5 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے 3 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کی معیشت اس سال 5.2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی اوراس کا عالمی ترقی میں ایک تہائی حصہ ہوگا۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تابکاری سے آلودہ پانی کےسمندری اخراج کی نگرا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نےکہا ہے کہ جاپان کی جانب سے تابکاری سے آلودہ پانی کےسمندری اخراج کی نگرانی کا عمل جاپانی اقدام کی توثیق کر سکتا ہے نا ہی اسے کوئی قانونی حیثیت یا جوازدے سکتا ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے)نے کچھ دن پہلے اپنی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن کے قریب سمندری پانی کا حاصل کیا گیا پہلا نمونہ اور تجزیہ ایڈوانسڈ مائع پروسیسنگ سسٹم (اے ایل پی ایس ) کے ٹریٹڈ پانی کے خارج ہونے کے بعد سے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ٹریٹیم کی سطح جاپان کی آپریشنل حد سے کم ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنا ایک غیر معمولی اقدام ہے جو  دوسرے ممالک کے لیے انتہائی  تشویش کا باعث ہے، اور آئی اے ای اے سیکریٹریٹ کی نام نہاد نگرانی کا نہ تواس کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے حکم دیا گیا ہے اور نہ ہی رکن ممالک کی طرف سے اس حوالے سے مکمل بحث کی گئی ہے۔ 

ایران ۔ تہران ۔ چین ۔ ژے جیانگ ۔ ثقافتی تقری...

ایران، دارالحکومت تہران میں چینی سفارت خانے میں فنکار  فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ایران، دارالحکومت تہران میں چینی سفارت خانے میں ایک اداکارہ فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران ۔ تہران ۔ چین ۔ ژے جیانگ ۔ ثقافتی تقری...

ایران، دارالحکومت تہران میں چینی سفارت خانے میں ایک اداکارہ فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژوشان ۔ ایشیائی کھیل۔ مشعل ریلے

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ژوشان میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب میں اداکار  فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)