• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

2023 کی پہلی ششماہی کے دوران شیل پاکستان کے...

شیل پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی میں معمولی اضافہ ہوا لیکن 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں جاری کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران منافع میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ اس عرصے کے دوران، کمپنی کی آمدنی میں 198.4 بلین روپے سے 215.4 بلین روپے، 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ترقی کی وجہ کمپنی کی فروخت اور مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ مجموعی منافع 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران میں 34.87فیصدکم ہو کر 18.1 بلین روپے ہو گیا جو 27.9 بلین تھا، اس طرح مجموعی منافع کا تناسب 8.44فیصدہو گیا۔ مجموعی منافع میں یہ کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی پیداواری لاگت میں اضافے کی مالی اعانت کرنے سے قاصر ہے۔ اسی طرح، شیل پاکستان کا آپریٹنگ منافع 43.62 فیصد کم ہو کر 6.9 بلین روپے ہو گیا جو کہ گزشتہ سال کے 12.3 بلین روپے سے کم ہو گیا ہے۔ خالص منافع 7.5 بلین روپے سے 52.9 فیصد کم ہو کر 3.5 بلین روپے ہو گیا، جو بڑھے ہوئے اخراجات اور ٹیکسوں کو ظاہر کرتا ہے۔ لہذا، فی شیئر آمدنی 35.08 روپے سے 16.54 روپے تک گر گئی۔ خالص منافع میں کمی کور آپریشنز کی لاگت میں اضافے اور ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہوئی جس نے کمپنی کو فروخت کو خالص منافع میں تبدیل کرنے میں کم موثر بنا یا۔شیل پاکستان کی آمدنی 114.2 بلین روپے سے 6.5 فیصد کم ہو کر 106.8 بلین ہو گئی۔ مجموعی منافع بھی 18.5 بلین روپے سے 67.7 فیصد کم ہو کر 5.99 بلین روپے پر آ گیا۔ شیل پاکستان نے اپنے خالص منافع میں 52.9 فیصد اضافہ کیا، جو 8.3 بلین روپے تک پہنچ گیا ۔ خالص منافع کا مارجن بھی بڑھ کر 7.77فیصدہو گیا۔ دوسری سہ ماہی کے اختتام پر مالیات نے اشارہ کیا کہ کمپنی فروخت میں کمی کے باوجود منافع کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔پچھلے چار سالوں میں پچھلے چار سالوں کی فروخت میں بتدریج اضافہ دیکھا، جب آمدنی میں قدرے کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے 4.4 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا۔شیل پاکستان کے مجموعی منافع کا مارجن سب سے کم 4.57فیصدریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -پاکستان - سی پیک- دوستی

 لاہور کنورٹر سٹیشن کے چینی اور پاکستانی ملازمین معمول کی چیکنگ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -پاکستان - سی پیک- دوستی

 لاہور کنورٹر سٹیشن کے چینی اور پاکستانی ملازمین معمول کی چیکنگ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -پاکستان - سی پیک- دوستی

 لاہور کنورٹر سٹیشن کے چینی اور پاکستانی ملازمین معمول کی چیکنگ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں105 وائیڈ بال کے ساتھ...

حال ہی میں یونان میں رومانیا اور لگسمبرس کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے 105 وائیڈ بال کے ساتھ مجموعی طور پر 115 اضافی رنز دیکر ایک بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔رومانیا ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ مخالف ٹیم کے بیٹرز پر دبا بڑھایا جا سکے لیکن بولرز رومانیا کی بولرز اپنی لائن لینتھ پر قابو نہ رکھ پائیں اور بے تحاشا اضافی رنز دیے۔ اسی طرح جب رومانیا کی ٹیم کی بیٹنگ کا نمبر آیا تو لگسمبرگ کی خواتین بولرز نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور جب 106 ویں وائیڈ بال پھینکی گئی تو اضافی رنز کا سابقہ بدترین ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ اضافی رنز کا بدترین ریکارڈ 114 رنز تھا جو 4 سال قبل میکسیکو اور کوسٹا ریکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قائم ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -پاکستان - سی پیک- دوستی

لاہور کنورٹر سٹیشن کے کنٹرول روم میں ژاؤ ہانگ اور محمد اشرف کا  گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -پاکستان - سی پیک- دوستی

لاہور کنورٹر سٹیشن کے کنٹرول روم میں ژاؤ ہانگ اور محمد اشرف کا  گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -پاکستان - سی پیک- دوستی

لاہور کنورٹر سٹیشن کے کنٹرول روم میں ژاؤ ہانگ اور محمد اشرف کا  گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز،پاکستانی کلائمبر اقرا جیلانی تاری...

23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگزو میں شروع ہونے والے ایشین گیمز میں اسپورٹس کلائمبنگ کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 25 سالہ اقرا جیلانی ایونٹ میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ قومی ایتھلیٹ کی نظریں ایونٹ میں پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔ ایشین گیمز میں کلائمبنگ کو دوسری مرتبہ شامل کیا گیا ہے، ایونٹ میں اس بار پاکستان کے تین کلائمبرز شریک ہیں جن میں اقرا جیلانی کے علاوہ امانی جنت، فضل ودود، ظہیر احمد اور ابوذر فیض شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں اقرا جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کلائمبنگ ٹیم گزشتہ تین ماہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور الپائن کلب کی نگرانی میں ٹریننگ کررہی ہے اور ٹریننگ میں ہر ایتھلیٹ اپنا بہترین کھیل پیش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ میں فوکس یہی ہے کہ ایشین گیمن میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ تین پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے میڈلز جیتے جائیں۔ اسلام آباد میں مقیم اقرا جیلانی مارکیٹنگ میں بیچلر اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

اقرا کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں مقابلہ سخت ہوگا، چین ، جاپان اور انڈونیشیا کے ایتھلیٹس ایسے ہیں جو پاکستان کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں تاہم وہ پر امید تھیں کہ پاکستانی کلائمبرز ایونٹ میں اچھے نتائج دیں گے۔ اسپورٹس کلائمبنگ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئیاقرا نے کہا کہ مانٹین کلائمبنگ کے برعکس اسپورٹس وال کلائمبنگ میں ایتھلیٹس کم سے کم وقت میں ایک مصنوعی دیوار پر چڑھتے ہیں جب کہ مانٹین کلائمبنگ میں وقت کی قید نہیں ہوتی تاہم حالات کافی چیلنجنگ ہوتے ہیں۔ اقرا کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین سال سے کوہ پیمائی میں بھی حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ سال انہوں نے کے ٹو بیس کیمپ کا ٹریک بھی مکمل کیا تھا۔ ایک سوال پر پاکستانی کلائمبر نے کہا کہ وہ اس کھیل میں نائلہ کیانی سے کافی متاثر ہیں ، نائلہ کیانی ہر کسی کے لیے ایک رول ماڈل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وال کلائمبنگ میں فزیکل فٹنس اور قوت برداشت کا کردار کافی اہم ہوتا ہے اور اگر کوئی ایتھلیٹ مانٹین کلائمبنگ میں بھی شریک ہوتا ہے تو وہ مطلوبہ فٹنس کے معیار کو حاصل کرلیتا ہے لیکن ضروری یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی پریکٹس کرے کہ وہ کم سے کم وقت میں دیوار پر چڑھ سکے۔ایشین گیمز میں اسپورٹس کلائمبنگ کے مقابلے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو ایس اوپن مینز ڈبلز، بھارتی ٹینس کھلاڑی رو...

بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سکستھ سیڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سکستھ سیڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف پیری ہیوز ہربرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 43 سالہ بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا گرینڈ سلام میں پہنچنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ۔ میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن کا مقابلہ امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساف انڈر 16چیمپئن شپ، بنگلہ دیش نے پاکستان ک...

ساف بال انڈر 16چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دے دی۔ بھوٹان کے شہر تھمپو میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں عبدالغنی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے مرسد علی نے 14ویں منٹ میں گول کرکے سکور 1-1 کردیا۔ 29 ویں منٹ میں بنگلہ دیش کے ابوسعید نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح بنگلہ دیش ٹیم ساف بال انڈر 16 چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، چیمپئن شپ کا فائنل 10 ستمبر کو تھمپو میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیوس کپ تیاریاں،شعیب کھوسو کی زیر صدارت اجلا...

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو کی زیر صدارت ڈیوس کپ کے انعقاد کے انتظامات کا جازہ لینے کیلے اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گی۔ اجلاس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ر گل رحمن، ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سعید اختر، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی ۔شعیب کھوسو نے پی ایس بی حکام کو 15ستمبر سے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گرین کورٹس میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹای کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کے انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کیلے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ ڈیوس کپ ٹای میں نامور ٹینس پلیر اعصام الحق قریشی پاکستان ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عقیل خان، محمد شعیب، محمد عابد، برکت اللہ شامل ہیں ۔ مصحف ضیا ڈیوس کپ ٹیم کے کوچ کے طور پر خدمات سر انجام دینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن پر ا...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ بے ضابطیگوں میں ملوث اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے شکیل شیخ اور دیگر عہدداران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹاتے ہوے ایڈہاک کمیٹی تعینات کردی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ریجن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کے نیتجے میں شکیل شیخ اور ناصر اقبال کو فوری طورپر کام کرنے سے روکتے ہوے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ریجن کے معاملات تین رکنی ایڈہاک کمیٹی کے سپرد کردیے گئے ہیں جس کے سربراہ محمد جنید اختر ہونگے جبکہ ارکان میں عبدالسمیع اور اجمل صابر شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شکیل شیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا تمام ریکارڈ تشکیل کردہ نی ایڈہاک کمیٹی کے حوالے کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین بھارتی بیٹرز کے ذہنوں میں کرائے کے بغی...

بھارت کے معروف کمنٹیٹر، یوٹیوبر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹرز کے دماغ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی براجمان ہیں۔ایشیا کپ ون ڈے میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران بارش کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی اور اختتام پر پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ بارش ہی فتحیاب ہوئی، البتہ پاکستانی فاسٹ بولرز نے اپنی جو دھاک بٹھائی اسے دنیا نے سراہا یہاں تک کہ خود بھارت کے سابق کھلاڑی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکے۔ اس میچ میں شاہین آفریدی نے 4 جب کہ نسیم شاہ اور حارث رف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر آٹ کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش چوپڑا نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بارش کی وجہ سے کھیل ختم ہونے سے قبل شاہین ان کے لیے مین آف دی میچ تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں سب سے پہلے پلیئر آف دی میچ کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے چاہے کھیل مکمل ختم نہ ہوا ہو'۔ سابق کرکٹر نے کہا 'ویسے تو دیکھا جائے تو اس میچ میں مین آف دی میچ کے بہت سے دعویدار تھے جیسا کہ ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے ہندوستان کو اس مقام پر پہنچا دیا جہاں سے وہ لڑ سکتے تھے، لیکن میرا پلیئر آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی ہے'۔ آکاش چوپڑا نے شاہین کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'شاہین نے میچ کے آغاز سے ہی بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کی، لڑکے کے پاس کلاس ہے اور وہ گیند کو اچھی رفتار سے سوئنگ کرتا ہے۔ بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ (شاہین) ہمارے ذہنوں میں کرائے کے بغیر رہ رہا ہے کیونکہ جب وہ گیند کرانے کے لیے بھاگنا شروع کرتا ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ بلے باز کیا سوچتے ہیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اس کی گیند پیڈ پر لگے گی یا بلے باز کو آٹ کر دے گا'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین، حارث اور نسیم کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم...

قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنادیا ہے اور یہ تینوں بے حد پراعتماد ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان تینوں کی موجودگی دوسری ٹیموں کو بتاتی ہے کہ پاکستانی بالنگ کتنی خطرناک ہے، تینوں بالرز بااعتماد ہیں، وہ رنز سے خوف نہیں کھاتے وکٹ لے کر دکھاتے ہیں۔ شاہین، حارث اور نسیم کو وسیم اکرم اور وقار یونس جیسی بالنگ لائن اپ کہے جانے پر شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ تینوں فاسٹ بالرز بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔ شعیب اختر نے پاکستان کی جانب سے دنیا کے بہترین فاسٹ بالر پیدا کرنے کی صلاحیت پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ بالرز ہیں، شاہین اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، حارث بھی شاہین کے مائنڈ سیٹ یعنی وکٹ لینے کے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔ سابق سپیڈ سٹار نے نسیم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم کو وکٹ لینے کے انداز سے بالنگ کرنی چاہیے، وہ سٹاک بالنگ کے بجائے وکٹ لینے کی کوشش کریں کیوں کہ ان کی بال شاہین سے زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک سپنر کی کمی ہے، شاداب اگرچہ بہترین بالر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھی ٹیم میں ایک سپنر اور ہونا چاہیے، پاکستان کے پاس مڈل آرڈر کیلئے عبد الرزاق جیسے بالنگ آرڈر کی کمی ہے، ہمیں بھارت کیخلاف فہیم اشرف کو کھلانا چاہیے کیوں کہ ایسی صورت میں ہماری بالنگ مزید اچھی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ تقریبا ًبنا چکے ہیں، پلی...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں موسم کی وجہ سے پریشانی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، ہم نے ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔ کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم ورلڈکپ کے لیے اپنا اسکواڈ تقریبا بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ کا اسٹارٹ اچھا ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کیں، مڈل اوورز میں ہمیں وکٹیں ملنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں، افتخار احمد نے بھی اچھی بولنگ کی، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم نے آل رانڈر فہیم اشرف کو کھلایا۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اس میچ میں قومی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں کا بوجھ اٹھا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16 مہینے میں 13 پارٹیوں کا حکومت میں سے کوئی بھی فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے ان تمام پارٹیوں نے مل کر فیصلے کئے، آئی ایم ایف کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹی سارا بوجھ عوام پر ڈالا جو اب ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام 13 پارٹیاں تباہی اور بربادی کی ذمہ دار ہیں یہ ریاست بچانے کا نعرہ لگا کر ریاست کو معاشی طور پر تباہ کر کے گئے ہیں، یہ ریاست بچانے کا نام لیتے ہیں عوام کا نام ہی ریاست ہے جنہیں انہوں نے اندھے کنویں میں پھینک دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب نون لیگ کے علاوہ ساری پارٹیاں 90 دن میں الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں، یہ وہی پارٹیاں ہیں جو الیکشن سے خوفزدہ تھی اور آج بھی خوفزدہ ہیں جو 16 ماہ میں 13 پارٹیوں نے ملکر تباہی اور بربادی کی ہے کوئی بھی عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ زیادہ تر شوگر ملیں سابق صدر، وزیراعظم، وزرا کی اور حکومت کے فرنٹ مینوں کی ہیں جو ہمیشہ اپنی مرضی کے فیصلے کروا لیتے ہیں اور سزا غریب عوام بھگتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک...

ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی،سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا۔ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلوقیمت 195 روپے تک ہوگئی۔ اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 25 روپے تک بڑھی، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے وکیل نے ملزم کو جیل میں حاصل سہ...

سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکلا نے سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے انصاف کے دروازے بند ہیں۔ انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کو جب سزا دینی تھی تو ٹرائل کورٹ نے 5 دن میں فیصلہ سنایا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں حاصل سہولیات کی جعلی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کل جج ابوالحسنات ذوالقرنین ریمانڈ دینے آگئے لیکن آج چھٹی پر چلے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف نہ دینا اور درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔ نعیم پنجوتھا نے کہا سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت،یاسمین راشد کا 5 روزہ...

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جلا وگھیرا وکرنے اور شیرپا پل پر انتشار انگیز تقاریر کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دعات شامل کردی گئی ہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان میں درج جلاو گھیروا کے مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد گرفتار 6 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ملزمان میں ارباز ،عبد الحفیظ ،فہیم قیصر ،طاہر خان محمد گل اور غلام عباس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلا گھیرا کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کردیا۔ پولیس نے مقف اختیار کیا کہ نئی دفعات کی روشنی میں ملزمہ خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے ۔ عدالت جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، معام...

پی ٹی آئی پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں، ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا، وکلا کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے، حلقہ بندیاں ہوں گی، عدالت جو فیصلہ کرے گی، قبول ہو گا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکرائو کے حق میں نہیں تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے رہے ، قوم سمجھی کہ نجات دہندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا، اتنے قرضے لیے گئے کہ اب واپس کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپری...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل افراد کاروبار کی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے اور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی چوری کیخلاف آپریشن تیز، 21 افراد گرفتار...

نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ،21 افراد گرفتار، 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ۔ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون شروع ہوچکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب آئیسکو کا اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، بجلی چور صارفین پر 75 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پنجاب میں بجلی چوری کو کنٹرول کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے 3 کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ بلوچستان میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں، 171 بجلی چوروں اور نادہندگان کے 682 بجلی کنکشنز کاٹ دئیے گئے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بجلی چوری پر کریک ڈاون جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھرکی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کیخلاف...

پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کے خلاف جزوی ہڑتال ۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے، جبکہ وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی ہونے لگی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب بارکونسل نے مہنگائی کیخلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ترجمان نے پنجاب بار کونسل نیعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی۔ دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے انکار کر دیا، سٹی کورٹ اور دیگرعدالتوں میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔ صدر کراچی بار نے کہا ہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بند ہوتے ہیں ہڑتال کا کیا جواز ہے، ہفتے والے دن صرف ماتحت عدالتیں کھلی ہوتی ہیں، ہفتے کو ہڑتال کا مطلب ہے کہ صرف چھوٹی عدالتیں، پریکٹس کرنے والے وکلا ہڑتال کریں، یہ ناممکن ہے۔ عام سلیم ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو وکلا کے مفاد میں نہ ہو ہم وہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری ملازمین کواکسانے کا کیس، فوادچودھری ک...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی ۔ فواد چودھری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکردی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری لاہور میں درج مقدمات میں پیشی کے باعث پیش نہیں ہو سکے،لاہور کی عدالت سے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہوئے تھے۔ وکیل صفائی نے کہاکہ ضمانت کروانے کیلئے پیشی لازمی تھی،عدالت سے استدعا ہے کہ آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرے ،عدالت نے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی، فواد چودھری کیخلاف تھانہ کہسار میں مقدمہ درج ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کا مراکش میں...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ دوسری جانب نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کا دکھ ہے، پاکستان کی حکومت، نگران وزیراعظم اور قوم اس مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی20 اجلاس،بھارتی صحافیوں کو بائیڈن کااستقبا...

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں جی20 سربراہی اجلاس کیلئے آئے امریکی صدر جو بائیڈن کا پرتپاک استقبال کیا تاہم میڈیا نمائندوں کو ملاقات کی کوریج سے روک دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 20 جیسے اہم سربراہی اجلاسوں کے موقع پر رہنماوں کی ملاقات تک میڈیا کی رسائی کو ہمیشہ سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے تاہم ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ اس پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی جائے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ جون میں نریندر مودی کے سرکاری دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے واشنگٹن میں امریکی نامہ نگاروں کی جانب سے ایک سوال لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ جس میں وال اسٹریٹ کی رپورٹر سبرینا صدیقی نے وزیر اعظم سے بھارت میں مسلمانوں پر جبر و تشدد اور انسانی حقوق کیخلاف وزریوں سے متعلق سوال کیا تھا۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے امریکی صدر کو بھارت لے جانے والے طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آزاد صحافت امریکی جمہوریت کا ستون ہے اور وہ جوبائیڈن کی ملاقات تک میڈیا نمائندوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایئر فورس ون کے بورڈ پر کہا کہ ہم صحافیوں کی صدر کے معمولات تک رسائی حاصل کرنے اور اسے یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ تاہم بھارت میں لینڈنگ کے بعد بائیڈن بھارتی رہنما کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوئے لیکن ان کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو باہر ہی رہنے کو کہا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان، سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچادی، 1...

یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچائی ہے، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے جبکہ چار افراد لاپتا ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یونان کا شہر کارڈیسا سیلابی پانی میں ڈوب گیا، صرف گھروں کی چھتیں دکھائی دے رہی ہیں اور دیگر گھر بہہ گئے جبکہ 800سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ساتھ ہی درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ سیلاب نے کئی مراکز صحت اور ہسپتالوں کو بھی متاثر کیاجبکہ علاقے میں آمدورفت مشکل ہے ، ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق یونان میں 1930 کے بعد یہ سب سے بڑی تباہی ہے۔ سیلاب کے باعث ہمسایہ ممالک ترکیہ اوربلغاریہ بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں بارش سے تقریبا20 سے زائد افراد کی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ دوسری جانب ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واگنر سربراہ کو پیوٹن نے قتل کروایا، یوکرینی...

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کا ذمہ دار روسی صدر کو قرار دے دیا۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک تقریر میں کہا کہ گزشتہ ماہ طیارہ حادثہ میں واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کے پیچھے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ ہے ، ہم سب کے پاس یہ معلومات ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی اور نہیں ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ روسی صدر سیاسی طور پر کمزور ہوچکے ہیں۔اگست کی 23 تاریخ کو ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے واگنر گروپ کے سربراہ پریگوژن سمیت 10 فراد ہلاک ہو گئے تھے۔دو ماہ قبل پریگوژن نے اپنے جنگجوں کے ساتھ ایک مختصر مدت کی بغاوت کی قیادت کرتے ہوئے روس کی اعلی فوجی کمان کو چیلنج کیا تھا۔بیلا روس کی ثالثی میں روس سے ہونے والے معاہدے کے بعد پریگوژن نے بغاوت کو ختم کردیا تھا۔ معاہدے کے بعد پریگوژن کو کسی مجرمانہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی...

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے لیکن بھارت پہنچنے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ برطانوی وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔ رشی سونک نے کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے، سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ شامل نہیں ہے۔ اسی حوالے سے برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ 2021 میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے بھارت برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھارت تجارتی مذاکرات آخری، لیکن مشکل ترین' مرحلے میں داخل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

او آئی سی کی مسجد اقصی باب الرحمہ میں اسرائی...

اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے مسجد اقصی باب الرحمہ میں اسرائیلی افواج کے گھسنے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی گئی ہے۔ او آئی سی کے مطابق مصلی باب الرحمہ مسجد اقصی کا اٹوٹ حصہ ہے، یہ مقدس مقامات، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی عوام، فلسطینی اراضی اور مقدس مقامات کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش میں 6.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے نے ہر ط...

مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے 300 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ، متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہے جب کہ 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اورسڑکوں پرگزاری۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکی مروت ، گیارہ ہزار واٹ ٹرانسمیشن لائن پر...

لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چار ٹیکنیشن تتر خیل کے قریب ٹرانسمیشن لائن پر کام میں مصروف تھے کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے۔ جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے۔ پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ایم...

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ایم ڈی کیٹ کا امتحان(آج) 10 ستمبر کو ہوگا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے امتحان کے پیش نظر (آج) اتوار کو شہر کے 9 مقامات پر دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے سلسلے میں امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر کی حدود میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹان شپ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور گورنمنٹ اپوا کالج جیل روڈ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی پی ایس سکول ماڈل ٹان، ڈی پی ایس سکول ٹان شپ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹان شپ اور گورنمنٹ کوئین میری کالج کے اطراف میں بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز پر اسلحہ، موبائل فون اور ڈیجیٹل ڈیوائسز لانا جرم تصور ہوگا جبکہ امتحانی عملہ اور امیدوار بھی ممنوعہ مواد کو پاس نہ رکھنے کا پابند ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیا بلاول کو نہیں پتا تھا الیکشن آگے جائیں گ...

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے سوال کیا ہے کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا تھا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائیں گے، کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔ علاوہ ازیں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہیں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کی گرفتاری،آئی جی اسلام آباد کیخ...

عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لئے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر...

سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوتھہ، خالد یوسف اور علی بخاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے قومی سیاسی مشیروں کاماحول دوست مصنوعا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی سیاسی مشیروں نےجمعہ کو ورچوئل سیمینارمیں شرکت کی، جس میں ماحول دوست مصنوعات کی اہمیت کویقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی (سی پی پی سی سی) کے زیر اہتمام منعقدہ اس سیمینار کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین  وانگ ہوننگ نے کی۔ وانگ نے ماحولیاتی تہذیب کی ترقی کے حوالے سے خصوصی مشاورت اور جمہوری نگرانی کو تیز کرنے اور اس شعبے میں اہم امور پر تفصیلی مشاورت پر زور دیا۔  انہوں نے ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو فروغ دینے پر وسیع اتفاق رائے کو مستحکم کرنے اورچینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں کی رہنمائی پر بھی زور دیا جس میں انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کو نمایاں کیا گیا ہو۔

 

۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں چین کے خلاف بے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر تا ہے  جس پر امریکی فریق کو سنگین ڈی مارش کیا گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بات مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے چین پر امریکی مندوبین کے الزامات کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کوئی غیر ملکی مداخلت نہیں ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ آبنائے تائیوان میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ تائیوان کی آزادی کے لئے علیحدگی پسند سرگرمیوں اور انہیں ملنے والی غیر ملکی ملی بھگت اور حمایت سے پیدا ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آبنائے پار امن اور استحکام کو مئو ثر طریقے سے برقرار رکھنے کے لئےتائیوان کی آزادی کی سختی سے مخالفت کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشتر کہ اعلا میوں پر سختی سے عمل کرے۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں تائیوان کے سوال کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے اور آبنائے پار امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ غیر علاقائی ممالک نے بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنے، محاذ آرائی کو ہوا دینے اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے اور چین نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں چین کے خلاف بے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر تا ہے  جس پر امریکی فریق کو سنگین ڈی مارش کیا گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بات مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے چین پر امریکی مندوبین کے الزامات کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کوئی غیر ملکی مداخلت نہیں ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ آبنائے تائیوان میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ تائیوان کی آزادی کے لئے علیحدگی پسند سرگرمیوں اور انہیں ملنے والی غیر ملکی ملی بھگت اور حمایت سے پیدا ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آبنائے پار امن اور استحکام کو مئو ثر طریقے سے برقرار رکھنے کے لئےتائیوان کی آزادی کی سختی سے مخالفت کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشتر کہ اعلا میوں پر سختی سے عمل کرے۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں تائیوان کے سوال کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے اور آبنائے پار امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ غیر علاقائی ممالک نے بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنے، محاذ آرائی کو ہوا دینے اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے اور چین نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی وینزویلا کی نائب صدر سے م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی ایلوینا روڈریگیز گومز سے ملاقات کی جو وینزویلا اور چین کی مخلوط سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے کہا ہے کہ چین اور وینزویلا نے ایک اٹوٹ، آہنی دوستی قائم کی ہے اور چین وینز ویلا کی قومی آزادی اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چین، وینزویلا کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے اگلے مرحلے کے لیے اچھی تیاریاں کرنے، اعلیٰ سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کو کامیاب بنانے اور چین ۔وینزویلا تعاون میں نئی پیش رفت پر زور دینے کے لیے تیار ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے بلکہ عالمی امن و استحکام میں بھی نئے کردار ادا ہوں گے۔

روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا یکطرفہ پابندیوں اور غیر معقول رکاوٹوں کی مخالفت کرنے اور ایک آزاد اور باوقار ملک کی تعمیر میں وینزویلا کی حمایت کرنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ 

ان کا ماننا ہے کہ وینزویلا اور چین کے تعلقات مزید روشن مستقبل کو قبول کریں گے۔

روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا ،چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم عالمی اقدامات کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ بین الاقوامی رابطہ کاری اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے بین الاقوامی میدان میں آگے بڑھنا ایک ناگزیر تاریخی رجحان ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ترقی و خوشحالی کے لئے ان کا قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی وینزویلا کی نائب صدر سے م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی ایلوینا روڈریگیز گومز سے ملاقات کی جو وینزویلا اور چین کی مخلوط سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے کہا ہے کہ چین اور وینزویلا نے ایک اٹوٹ، آہنی دوستی قائم کی ہے اور چین وینز ویلا کی قومی آزادی اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چین، وینزویلا کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے اگلے مرحلے کے لیے اچھی تیاریاں کرنے، اعلیٰ سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کو کامیاب بنانے اور چین ۔وینزویلا تعاون میں نئی پیش رفت پر زور دینے کے لیے تیار ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے بلکہ عالمی امن و استحکام میں بھی نئے کردار ادا ہوں گے۔

روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا یکطرفہ پابندیوں اور غیر معقول رکاوٹوں کی مخالفت کرنے اور ایک آزاد اور باوقار ملک کی تعمیر میں وینزویلا کی حمایت کرنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ 

ان کا ماننا ہے کہ وینزویلا اور چین کے تعلقات مزید روشن مستقبل کو قبول کریں گے۔

روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا ،چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم عالمی اقدامات کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ بین الاقوامی رابطہ کاری اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے بین الاقوامی میدان میں آگے بڑھنا ایک ناگزیر تاریخی رجحان ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ترقی و خوشحالی کے لئے ان کا قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں گندھارا آرٹ کے 200 سے زیادہ آثار کی...

لانژو(شِنہوا) گانسو کے صوبائی عجائب گھر میں گندھارا آرٹ کے 200 سے زیادہ شاہکار نمونے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، یہ نمائش 8 ستمبر سے 8 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 

  گندھارا ایک قدیم خطہ ہے جو موجودہ پاکستان کے کچھ حصوں پرمشتمل تھا ۔ یہ تہذیبوں کے ملاپ کا مرکز تھا، جہاں مختلف ثقافتیں آپس میں ملتی تھیں۔

  "شاہراہ ریشم کے ساتھ گندھارا ورثہ" کے عنوان سے پاکستان اور چین کی مشترکہ نمائش تین یونٹس کے ساتھ گندھارا آرٹ کی ابتدا اور ترقی کو پیش کررہی ہے ، جو چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور فن کے تبادلوں کی طویل تاریخ کا اظہار ہے۔ مجموعی طور پر  آرٹ کے 212 نمونوں کونمائش میں پیش کیا گیا ہے  ان میں سے 173 پاکستان سے اور 30 بیجنگ کے پیلس میوزیم سے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن بلال محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے سات مختلف عجائب گھروں سے احتیاط سے لائے گئے یہ 173 نمونے نمائش میں آنے والوں کو گندھارا تہذیب کے فنکارانہ کارناموں کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔

پیچیدہ مجسموں سے لے کر شاندار مٹی کے برتنوں تک، یہ نمونے ان لوگوں کی دستکاری اور تخلیقی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں  جو اس خطے میں صدیوں سے آباد تھے۔

  عجائب گھر کی ڈائریکٹر جیا جیان وی نے کہا کہ گانسو کے صوبائی میوزیم میں کثیرثقافتی خصوصیات اور گندھارا آرٹ کے اہم آثارکی بہتر تشریح کے لیے نمائش میں گندھاراآرٹ کو نمایاں کرنے والے مقامی ثقافتی آثار کے 9 نمونے بھی رکھے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ نمائش کو ایک موقع سمجھتے ہوئے گانسو کا صوبائی میوزیم مستقبل میں چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی ورثے کے مزید تبادلوں اور تعاون کا آغاز کرے گا۔

چین کے شمالی مغربی صوبے گانسو کے صوبائی میوزیم میں گندھاراآرٹ کا ایک نمونہ دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا) 

پاکستان کے قومی ثقافتی ورثہ کی سیکرٹری حمیرا احمدنے کہا کہ  گندھارا آرٹ ہمارے  دونوں ممالک کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ نمائش نوادرات کی نمائش سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے؛ یہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار رشتے کا زندہ ثبوت ہے۔ یہ  جغرافیائی سرحدوں سے ماورا اورایک دوسرے کی ثقافتوں اوردوستی  کی باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے۔

 
 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز کے مقامات عوام کی فٹنس کو فروغ دی...

ہانگ ژو(شِنہوا)ایشین گیمز کے 1990 میں بیجنگ اور 2010 میں گوانگ ژو  میں انعقاد کے بعد ہانگ ژوگیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن جائےگا۔بیجنگ اورگوانگ ژوایشین گیمزکےلیےزیر استعمال  یا نئے بنائےگئے کھیلوں کے کچھ مقامات تکمیل کے بعد پہلے ہی عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں جو بڑے پیمانے پرعوام کی فٹنس کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھیلوں میں حصہ لینے طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری دی تان جمنازیم میں ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری دی تان جمنازیم میں باولنگ کر رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا) 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری دی تان جمنازیم میں  سکوئر رقص کر رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز کے لیے تیارکیا گیا تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بچے دی تان جمنازیم میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بچےنیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر کے ینگ ڈونگ ناٹا ٹوریم میں تیراکی کر رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں تیراکی کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر میں ایک بچہ پان پان کے پاس رولرسسکیٹ کر رہا ہے جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز کا علامتی مجسمہ تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر سٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمزمیں ہینڈ بال کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

شہری تیان ہی جمنازیم میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو  چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو 2010 ایشین گیمز میں بیڈمنٹن کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز کے مقامات عوام کی فٹنس کو فروغ دی...

ہانگ ژو(شِنہوا)ایشین گیمز کے 1990 میں بیجنگ اور 2010 میں گوانگ ژو  میں انعقاد کے بعد ہانگ ژوگیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن جائےگا۔بیجنگ اورگوانگ ژوایشین گیمزکےلیےزیر استعمال  یا نئے بنائےگئے کھیلوں کے کچھ مقامات تکمیل کے بعد پہلے ہی عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں جو بڑے پیمانے پرعوام کی فٹنس کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھیلوں میں حصہ لینے طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری دی تان جمنازیم میں ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری دی تان جمنازیم میں باولنگ کر رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا) 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری دی تان جمنازیم میں  سکوئر رقص کر رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز کے لیے تیارکیا گیا تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بچے دی تان جمنازیم میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بچےنیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر کے ینگ ڈونگ ناٹا ٹوریم میں تیراکی کر رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز میں تیراکی کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر میں ایک بچہ پان پان کے پاس رولرسسکیٹ کر رہا ہے جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمز کا علامتی مجسمہ تھا۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر سٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو بیجنگ 1990 کے ایشین گیمزمیں ہینڈ بال کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

شہری تیان ہی جمنازیم میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں جو  چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو 2010 ایشین گیمز میں بیڈمنٹن کے لیے کھیلوں کا مقام تھا۔(شِنہوا)

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے غزہ کی مرکزی راہداری کے ذریعے بر...

غزہ(شِنہوا)اسرائیل کےحکام نے پانچ دن کی بندش کے بعد غزہ کی پٹی سے جانے والے تجارتی سامان کے لیے کریم شالوم سرحدی راہداری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام رابطہ کار کمیشن نے جمعہ کو شِنہوا کو ایک پریس بیان میں بتایا کہ اسرائیل نے ہمیں باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ کریم شالوم کے ذریعے سامان کی برآمدات اتوار کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

 فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے راہداری پر دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد منگل کے روز غزہ سے اسرائیل کو برآمدات کے لیے واحد راہداری کریم شالوم کے راستے غزہ جانے والے تجارتی سامان کو روک دیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ میں مسلح فلسطینیوں پر مغربی کنارے کے عسکریت پسندوں کو اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میں مدد کرنے کا الزام لگایا۔

 پانچ روزہ معطلی کے دوران غزہ میں مقیم تاجروں، کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے اورراہداری دوبارہ کھولے۔

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی قمری ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور جنوبی افریقہ کی خلائی ایجنسیوں نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) پروگرام میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے)کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق آئی ایل آرایس پروگرام میں جنوبی افریقہ کی باضابطہ شرکت کے لیے ایم اویو پراس ماہ کے اوائل میں چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کی جانب سے جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر چھین شیاؤڈونگ اورجنوبی افریقہ کی قومی خلائی ایجنسی کے سربراہ ہمبولانی موداو نے دستخط کیے تھے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اورجنوبی افریقہ کے درمیان تعاون زمین کے قریب خلاء سے چاند تک اور گہری خلائی تحقیق تک پھیلا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

دونوں ممالک آئی ایل آرایس کے ڈیمانسٹریشن ، انجینئرنگ ، آپریشن اینڈ ایپلی کیشن ، تعلیم وتربیت میں وسیع تعاون کریں گے۔

 

۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی قمری ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور جنوبی افریقہ کی خلائی ایجنسیوں نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) پروگرام میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے)کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق آئی ایل آرایس پروگرام میں جنوبی افریقہ کی باضابطہ شرکت کے لیے ایم اویو پراس ماہ کے اوائل میں چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کی جانب سے جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر چھین شیاؤڈونگ اورجنوبی افریقہ کی قومی خلائی ایجنسی کے سربراہ ہمبولانی موداو نے دستخط کیے تھے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اورجنوبی افریقہ کے درمیان تعاون زمین کے قریب خلاء سے چاند تک اور گہری خلائی تحقیق تک پھیلا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

دونوں ممالک آئی ایل آرایس کے ڈیمانسٹریشن ، انجینئرنگ ، آپریشن اینڈ ایپلی کیشن ، تعلیم وتربیت میں وسیع تعاون کریں گے۔

 

۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی آر کے نے پہلی ٹیکٹیکل حملہ آور ایٹمی آ...

سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ  کوریا (ڈی پی آر کے) نے ملک کی 75 ویں سالگرہ سے قبل پہلی ٹیکٹیکل حملہ آورایٹمی آبدوزسمندر میں اتار دی ہے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ  حکمران ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کے  مرکزی فوجی کمیشن کے حکم کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی نمبر 841 آبدوز، کورین پیپلزآرمی  بحریہ کے مشرقی سمندری بیڑے سے منسلک آبدوز سکواڈرن میں منتقل کر دی گئی ہے جسے  "ہیرو کم کن اوک" کا نام دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم کن اوک کو ملک کی بحری فوج کی پہلی نسل کے ہیرو کمانڈنگ آفیسر کے طور پر بہت عزت دی جاتی ہے۔ ڈبلیو پی کے کے جنرل سکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امورکے صدر کم جونگ ان نے بدھ کو ہونے والی لانچنگ تقریب میں کہا کہ نئی تعمیر شدہ آبدوز ڈی پی آر کے کی بحریہ کے "بنیادی زیر آب جارحانہ ذرائع میں سے ایک" کے طور پر اپنا جنگی مشن انجام دے گی۔

 

۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سخت سیکورٹی میں نئی د...

نئی دہلی(شِنہوا)گروپ آف 20 ( جی ٹوئنٹی) کا آئندہ سربراہ اجلاس بھارتی دارالحکومت نئی دہلی  میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہو گا۔

بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی میں پابندیاں اور ٹریفک قوانین جمعہ کی صبح سے نافذ ہوئے جو پیر کی صبح تک جاری رہیں گے۔

لوگوں سےاپیل کی گئی ہےکہ وہ اس دوران پیدل چلنے،سائیکل چلانے یا پکنک منانے کے لیے انڈیا گیٹ اور کارتاویہ پاتھ پر نہ جائیں۔

شہربھرمیں تعینات پولیس اہلکاروں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ مقررہ راستوں پر پابندیاں نافذ کی گئیں ہیں۔پولیس اہلکاروں نے کئی مقامات پر گاڑیوں کو روکا اور ڈرائیوروں کو واپس جانے کی تلقین کی۔

ہفتہ اور اتوار کو جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کا احسن انداز میں انعقاد یقینی بنانے کے لیے سخت ٹریفک پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

 
۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں