• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین ۔ سنگاپور مشترکہ مشقوں کا آغاز

سنگاپور (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی اور سنگاپور کی مسلح افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں جورونگ کیمپ میں شروع ہوگئی ہیں جس میں  شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مشقوں کے دوران دونوں افواج کے 280 سے زائد فوجی اہلکار سازوسامان کی مہارت،  چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ، مکمل قوت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی مشقیں اور کمانڈ پوسٹ مشقیں کریں گے۔

دونوں ٹاسک فورسز کے کمانڈرز اس بات پر متفق ہیں کہ مشترکہ مشقوں سے باہمی اعتماد بہتر اور دوستی میں اضافہ ہوگا۔

ان مشترکہ مشقوں کا آغاز 2009 میں ہوا اور جاری باہمی مشقیں اس کا 5 واں ایڈیشن ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنگاپور مشترکہ مشقوں کا آغاز

سنگاپور (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی اور سنگاپور کی مسلح افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں جورونگ کیمپ میں شروع ہوگئی ہیں جس میں  شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مشقوں کے دوران دونوں افواج کے 280 سے زائد فوجی اہلکار سازوسامان کی مہارت،  چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ، مکمل قوت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی مشقیں اور کمانڈ پوسٹ مشقیں کریں گے۔

دونوں ٹاسک فورسز کے کمانڈرز اس بات پر متفق ہیں کہ مشترکہ مشقوں سے باہمی اعتماد بہتر اور دوستی میں اضافہ ہوگا۔

ان مشترکہ مشقوں کا آغاز 2009 میں ہوا اور جاری باہمی مشقیں اس کا 5 واں ایڈیشن ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

جیو چھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے  جمعرات کے روز ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔

یاؤگان۔33 صفر3 نامی سیٹلائٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق قبل از سحر 2 بج کر 14 منٹ پر لانگ مارچ۔ 4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور یہ کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

اسے سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصل کی پیداوار کا تخمینہ، اور آفات کی روک تھام اور ریلیف کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 486 واں پرواز مشن تھا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین سرکاری د...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے چیئرمین اور سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے جنرل کمانڈر عبدالفتاح البرہان جمعرات کو سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوئے۔

خود مختار کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ البرہان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں سمیت باہمی تشویش کے مسائل اور سوڈان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان  میں مزید کہا گیا کہ البرہان کے ہمراہ قائم مقام وزیر خارجہ علی الصادق اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر احمد ابراہیم مفدل بھی ہیں۔

اپریل کے وسط میں  ایس اے ایف اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے مصر اور جنوبی سوڈان کے دوروں کے بعد یہ البرہان کا تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔

 سوڈانی وزارت صحت کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں تباہ کن تنازعہ تاحال جاری ہے جس میں کم سے کم 3ہزار افراد ہلاک اور6ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

90 سے زائد ممالک نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اب تک 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اکتوبر میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔7 ستمبر کوشاہراہ ریشم  اکنامک بیلٹ (بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےکاجزو) کی 10ویں سالگرہ کے موقع پرترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اکتوبر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم  برائے بین الاقوامی تعاون کی تقریب سب سے بڑی یادگاری تقریب ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ فورم تمام فریقین کے لیے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک، 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرممالک کے رہنما، وزراء اوردیگرسرکاری نمائندے،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نیزبیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں فعال طور پرشریک کاروباری برادری، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی شامل ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

90 سے زائد ممالک نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اب تک 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اکتوبر میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔7 ستمبر کوشاہراہ ریشم  اکنامک بیلٹ (بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےکاجزو) کی 10ویں سالگرہ کے موقع پرترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اکتوبر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم  برائے بین الاقوامی تعاون کی تقریب سب سے بڑی یادگاری تقریب ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ فورم تمام فریقین کے لیے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک، 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرممالک کے رہنما، وزراء اوردیگرسرکاری نمائندے،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نیزبیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں فعال طور پرشریک کاروباری برادری، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی شامل ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا-نیروبی-چینی ثقافت-وو اوپرا

کینیا کے شہر نیروبی میں ژی جیانگ وو اوپرا گروپ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصرمیں چینی سفارت خانے کی جوہری آلودہ پانی ک...

قاہرہ(شِنہوا)  مصر میں چینی سفارت خانے نے جاپان کے فوکوشیما پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو بحرالکاہل میں چھوڑنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک خود غرض اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا جس سے عالمی خدشات نے جنم لیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہیاشی کے قاہرہ کے دورے کے موقع پر چینی سفارتخانے کے ترجمان لی ژی من نے پریس کانفرنس میں  کہا کہ جاپان کے اس اقدام کی چین کی جانب سے "سخت مخالفت اور شدید مذمت"کی گئی ہے۔

لی نے کہاکہ سمندر پوری انسانیت کی مشترکہ ملکیت ہیں، اور اس میں جوہری آلودہ پانی کو زبردستی خارج کرنا ایک انتہائی خود غرض اورغیر ذمہ دارانہ فعل ہے جس میں بین الاقوامی برادری کے عوامی مفادات کو نظر انداز کیاگیا ہے۔

 اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ مسئلہ ماحول، سمندر اور تمام لوگوں کی بھلائی کے تحفظ سے متعلق ہے  چینی سفارت کار نے جاپان کے اس دعوے کی تردید کی کہ چین جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا واحد مخالف ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-گرمی کی لہر

برطانیہ کےشہرلندن میں ویسٹ منسٹرپل پرلوگ گرمی کی لہر کے باعث دھوپ سے بچاؤ کرتے ہوئے نظر آ رہےہیں۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-بامیان-بند ِامیرجھیل

افغانستان کے صوبہ بامیان کی بندِامیرجھیل میں سیاح کشتی پر سوار ہیں۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیبون-لبریویل-سرحدیں -دوبارہ کھولنا-ایئرپورٹ

گیبون کے شہرلیبرویل میں لیون ایمبا لیبرویل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لوگ دیکھے جا سکتے ہیں جہاں زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں دوبارہ کھول دی گئیں۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے...

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2017 کے بعد ایک بار پھر بی پی ایل کھیلنے کیلئے تیار، سٹار کرکٹر نے رنگ پور رائیڈرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2017 میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے،بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکائونٹ پر کیا، دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے،یاد رہے کہ فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ بھی معاہدہ طے کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابراعظم اور شاداب آئی سی سی پلیئر آف دی منت...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا،اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے، کپتان بابر اعظم اور آل رائونڈر شاداب خان کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے،دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے سیریز اور نیپال کے خلاف ایشیا کپ میچ کی کارکردگی پر نامزد کیا گیا،ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف بابر اعظم نے 131گیندوں پر 151رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان نے اس میچ میں 6.4اوورز میں 27رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا،ایوارڈ ملنے کی صورت میں بابر تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتیں گے،اس کے علاوہ مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی نامزد ہوئے ہیں،پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آرا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بارش سے لینڈ سلائیڈز کے باعث 7 افراد ل...

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈز سے کم از کم 7 افراد لاپتہ اور تین زخمی ہو گئے۔ حکام نے جمعرات کے روز بتا یا کہ گن نان تبتی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی شیا ہی کے 2 قصبے جمعرات کی صبح تقریبا 3 بجے لینڈ سلائیڈز کی زد میں آگئے۔ ان دونوں مقامات پر بالترتیب 50.2 اور 31.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاپتہ افراد میں 6 مزدور بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارکنوں کو بھیج دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کان میں حفاظتی انتظامات کی بہتری کیلئے...

چینی حکام نے کان میں حفاظتی انتظامات کی بہتری بارے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق رہنما خطوط میں ایسے متعدد اقدامات شامل ہیں جن پر عملدرآمد کیا جانا ہے۔ ان میں مارکیٹ تک رسائی مضبوط بنانا ، کانوں میں تبدیلی کو فروغ دینا اور حفاظتی انتظام کا نظام بہتر بنانا شامل ہے۔ چین 9 لاکھ ٹن سالانہ سے کم پیداواری صلاحیت والی نئی کان کی تعمیر کو روک دے گا ۔ اس کے علاوہ کوئلہ اور گیس کے پھٹنے یا پیچیدہ ہائیڈروجیولوجیکل خطرات سے متعلق حفاظتی ضروریات پوری کرنے سے قاصر کانوں کو بند کر دیا جا ئے گا۔ غیر کوئلہ کان کے انضمام اور حصول کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کان میں مشینی، خودکار، انٹیلی جنٹ اپ گریڈ کو فروغ دیا جائے گا۔ بڑے خطرات میں کمی کے لئے حفاطتی انتظامی نظام بہتر بنانے کا کام کیا جائے گا جس میں حفاظتی خطرات کی جانچ کے لئے باقاعدہ اور جامع اسکر یننگ بھی شامل ہے۔ رہنما اصول کے مطابق چین اس بات کو یقینی بنانے کا کام بھی کرے گا کہ مقامی حکام اپنی نگرانی کی ذمہ داریاں پوری کریں اور ملک میں کان کے تحفظ بارے قانون پرنظرثانی کے حوالے سے زور دیں اور کان میں حادثات کی تحقیقات کو مضبوط بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جنوری سے اگست کے درمیان بیرونی تجارت می...

چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران یوآن کے لحاظ سے چین کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد کم ہوکر 270.8 کھرب یوآن (تقریبا 37.6 کھرب امریکی ڈالر) رہ گئی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران برآمدات 0.8 فیصد اضافے سے 154.7 کھرب یوآن رہی جبکہ درآمدات ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.3 فیصد گھٹ کر 116.1 کھرب یوآن رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست میں ملک کی بیرونی تجارت میں ایک برس کے مقابلے میں 2.5 فیصد کمی ہوئی تاہم گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے دوران چین۔پاکستان ک...

بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے ۔ ژونگ گوان کن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ژانگ شیا ڈونگ کے مطابق چین ۔ پاکستان ڈبل ہنڈرڈ انٹرپرائزز کوآپریشن پروجیکٹ ہر ملک سے 100 کاروباری اداروں کا انتخاب کرے گا جو دوسرے ملک میں ان کی ترقی میں جامع خدمات فراہم کرے گا۔ اس منصوبے میں کاروباری تربیت، اسٹریٹجک مشاورت، پالیسی کی تشریح، اہلکاروں کی خدمات، قانونی خدمات، بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی خدمات، سرمایہ کاری اور قرض خدمات شامل ہیں۔ اس کا مقصد چین ۔ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں تعاون کو فروغ دینا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے خاکے میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان مربوط ترقی کا فروغ ہے۔ اس منصوبے کا آغاز دونوں ممالک کے سرکاری محکموں، اداروں اور کاروباری اداروں نے کیا ہے جن میں ژونگ گوان کن ایسوسی ایشن اور چین میں پاکستانی سفارت خانہ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔کمبوڈیا مضبوط تعلقات سے بین الاقوامی تعل...

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں کمبوڈیا کے نئے وزیراعظم ہن منیٹ سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے ملاقات کے دوران کہا کہ دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی منظرنامے میں آنے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط اور اٹوٹ رہے ہیں جو ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کے لئے مثال ہیں۔ جکارتہ میں مشرقی ایشیا تعاون رہنماں کے اجلاسوں، 26 ویں چین-آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری سربراہ اجلاس اور 18 و یں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر دونوں سربراہان حکومت کے درمیان بات چیت ہوئی جو کہ ان کی پہلی ملاقات بھی تھی۔ لی نے کہا کہ چین ،کمبوڈیا کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح کمبوڈیا کو اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اس کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں بھرپور حمایت کرے گا۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنائیں، اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں میں مزید ہم آہنگی پیدا کریں اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیں۔ لی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا برادری کی تعمیر کے لئے ایک نئے ایکشن پلان پر دستخط کے مذاکرات کو ایک موقع کے طور پر لیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک تعاون کے لئے ہمہ جہت منصوبے بنائیں تاکہ کمبوڈیا کی خوشحالی، ترقی اور طویل مدتی استحکام میں کردار ادا کیا جاسکے۔ لی نے کہا کہ دونوں فریقین کو آسیان کی مرکزیت کے تحفظ اور علاقائی تعاون کو صحیح سمت میں رکھنے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات کی روک...

چین کے اسٹیٹ کونسلر اور پبلک سیکورٹی کے وزیر وانگ شیا ہونگ نے کہا ہے کہ چین گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات کی روک تھام اور لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لئے نیا اور بڑا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ وانگ نے یہ بات گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات پر قابو پانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والوں کے 14 ویں وزارتی اجلاس میں کہی۔ وانگ نے کہا کہ 30 سال قبل گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں ڈرگ کنٹرول میکانزم کے قیام کے بعد سے تمام فریقین نے مشترکہ طور پر میکانزم کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا ہے اور علاقائی منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے، جو تمام فریقین کی گہری دوستی اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کے مضبوط عزم کی واضح طور پر وضاحت کرتا ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین اپنے پیش کردہ گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو پر فعال طور پر عمل درآمد، منشیات کے چیلنج سے جامع طور پر نمٹنے، منشیات کی قانونی حیثیت اور منشیات پر قابو پانے کی سیاست کی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت، یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال اور منشیات کے مسئلے کے بہانے طویل مدتی دائرہ اختیارکی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اجلاس سے کمبوڈیا، لاس، میانمار، تھائی لینڈ، ویتنام اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے وفود کے سربراہان نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے ٹیک سٹارٹ اپس میں تیز رفتار اقتصا...

معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیش نظرٹیکنالوجی کے سٹارٹ اپ کا ابھرنا ایک موقع فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے پاکستان اقتصادی ترقی کی بلند شرح حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستان ٹیکنالوجی کی قیادت میں کاروبار پر توجہ دے کر خطے کی بڑھتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں اسٹارٹ اپ اب بھی ابتدائی مرحلے میں ہیں حالانکہ انہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں کافی پیش رفت دکھائی ہے ۔اوانزا سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احمد نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سماجی اقتصادی بنیادیں ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے فعال کرنے والے عوامل کے طور پر کام کرتی ہیں۔ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کی تقریبا 65فیصدآبادی 30 سال سے کم ہے۔ ٹیکنالوجی کے کاروبار عام طور پر ایسی مارکیٹ میں داخل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نوجوان آبادی عام طور پر ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے زیادہ بے تاب ہوتی ہے، اس طرح وہ کمپنیوں کے لیے کسٹمر بیس کے طور پر کام کرتی ہے۔انھوں نے ملک میں سیلولر فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی طرف اشارہ کیاجو معاشرے میں ٹیکنالوجی کی وسیع پیمانے پر قبولیت کی علامت ہے۔

عمر نے کہا کہ ایک اور فعال کرنے والا عنصر ملک میں ایڈٹیک، ہیلتھ ٹیک، ایگری ٹیک، اور فوڈ ٹیک میں دستیاب خلا ہے۔ اگرچہ پاکستان نے ترقی کی ہے لیکن دیگر ممالک کے مقابلے میں ٹیکنالوجی سے متعلق سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں وہ پیچھے ہے۔ ترقی حاصل کرنے کے لیے ٹیک سٹارٹ اپس میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ 2015 اور 2021 کے درمیان ان دو شعبوں میں 71 فیصد فنڈنگ کی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سٹارٹ اپ سرگرمیاں ایڈٹیک، ہیلتھ ٹیک، ایگریٹیک، اور فوڈ ٹیک سائیڈ میں وسیع نہیں ہیں۔اس کے علاوہ، ہنر مند انسانی وسائل کی کمی ٹیک سٹارٹ اپس کی ترقی کو روک رہی ہے۔ عمر نے کہاکہ اسٹارٹ اپ کے ذریعے معاشی ترقی کو تکنیکی مہارتوں سے لیس لیبر فورس کے ایک بڑے حصے سے برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ایک اور رکاوٹ کے طور پر نوزائیدہ ٹیک کاروباروں کے لیے کریڈٹ تک رسائی کی کمی کا ذکر کیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے داخل ہونے والوں کے پاس عام طور پر زمین اور پودوں کی شکل میں ضمانت نہیں ہوتی ہے۔ قرضوں کے حصول میں مشکلات کا اسٹارٹ اپس کی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے سٹارٹ اپس پاکستان کی مشکلات کا شکار معیشت کے لیے ترقی کا انجن ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ لیبر فورس کو جذب کر سکتے ہیں اور ٹیکس کی وصولی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی سے متعلقہ تمام اسٹارٹ اپس کو حکومت کی جانب سے سازگار مارکیٹ کے حالات اور ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کے نرخوں میں اضافے نے صوبہ خیبر پختونخو...

بجلی کے نرخوں میں اضافے نے صوبہ خیبر پختونخوا میں لگ بھگ 6000 ماربل فیکٹریوں کے آپریشنل مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اور مالکان کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو وہ بند ہو جائیں گی۔ آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے کے پی میں ماربل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کو مزید تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارخانوں کی ایک قابل ذکر تعداد پہلے ہی بند ہے جس سے اس شعبے سے وابستہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماربل انڈسٹری کے پی کے مختلف اضلاع بشمول مردان، نوشہرہ، بونیر، سوات صوابی، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مہمند میں لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ اصغر نے کہا کہ کے پی میں ماربل کی صنعت بھی ٹیکس ریونیو کے ذریعے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ماربل انڈسٹری کے چیلنجز کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے اس پر بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں اور سہ ماہی ٹیرف کی آڑ میں ، بجلی کے بلوں کو اضافی سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس سے کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے، جس نے صنعت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے ماربل کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ پوٹھوہار ایونیو، اسلام آباد میں ماربل ڈیلر حسن نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ملک بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی نے ماربل کی صنعت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی کو ملک کے مجموعی معاشی چیلنجوں بالخصوص مہنگائی کی وجہ قرار دیا، جس نے صارفین کی قوت خرید کو کمزور کر دیا ہے۔خیبرپختونخوا کا قبائلی ضلع مہمند سنگ مرمر کے بھرپور اور متنوع ذخائر کے لیے جانا جاتا ہے۔ 845 ملین ٹن کے تخمینہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے، مہمند ماربل سٹی 2008 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ تمام مقامی صنعتوں کو منظم آپریشنز کے لیے وہاں منتقل کیا جائے گا۔ تاہم، ماربل سٹی پر ترقی مختلف وجوہات کی بنا پر سست روی کا شکار ہے۔ اس کے باوجود، یہ ایک حوصلہ افزا قدم ہے کہ ماربل سٹی کو اب خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اسے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ماربل بہترین معیار کا ہے اور اس صنعت سے قومی معیشت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیںلیکن حکام کو اس شعبے کو مکمل اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے لیے مراعات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-یروشلم-قدیم شہر-چھرا گھونپنے کاحم...

مشرقی یروشلم کے قدیم شہرمیں ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے چھرا گھونپنے کے حملے کے مقام پر اسرائیلی پولیس افسران جمع ہیں ،حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم عوامی جمہوریہ کوریا کے 75...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ کی زیرقیادت ایک جماعت وحکومتی وفد عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے 75ویں یوم تاسیس کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے ڈی پی آر کے کا دورہ کرےگا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو اعلان کیاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو گوژونگ  ورکرز پارٹی آف کوریا اورڈی پی آرکے کی حکومت کی دعوت پر ملک کا دورہ کریں گے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت...

نانجنگ(شِنہوا)چین میں اس سال کی پہلی ششماہی تک قابل تجدید توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 1 ارب 32 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہےجو پہلی بار کوئلے سے حاصل توانائی سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

 چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں 5 سے 7 ستمبر تک منعقدہ 2023 کے توانائی منتقلی کے بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے  چین کی قومی توانائی انتظامیہ کےسربراہ ژانگ جیان ہوا نے کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران چین نے اپنی توانائی کی کھپت کے ڈھانچے کو مسلسل بہتر کرتے ہوئے توانائی کی بچت میں اضافہ کیا ہے جبکہ جانوروں کی باقیات سے حاصل توانائی کی کھپت میں ملک کا حصہ 2012 میں 9.7 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں 17.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

چین نےبجلی کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بجلی کی پیداوارکے لیے دنیا کا سب سے بڑا نظام بنا رکھا ہے اوروہ پانی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار سمیت  فوٹو وولٹک ،بائیو ماس اور زیر تعمیرجوہری توانائی سے بجلی کی پیداورکے لحاظ سے کئی سالوں سے دنیا میں سرِفہرست ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آرآئی عالمی اکثریتی آبادی کے مفادات کے حق...

آستانہ(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سابق سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) دنیا بھر کے لوگوں کی اکثریت کے مفادات کے حق میں ہے اوراس سے کم ترقی یافتہ اورزیادہ ضرورت مند خاص طور پر چھوٹی اوردرمیانی ریاستوں کو مدد  فراہم ہوتی ہے۔

بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پرجمعرات کو منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے سابق وزیر خارجہ نوروف نےکہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کوبدنام اور مسخ کرنے کی کوششوں کے باوجود بی آر آئی میں شامل ہونے والے ممالک کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نوروف نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ان ممالک کے ساتھ چین کا تعاون رضاکارانہ طور پر کیا جاتا ہے اور چین شراکت داروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں نظر بایوف یونیورسٹی میں "بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 سال میں کامیابیوں اور چیلنجز کے بارے میں عالمی کانفرنس اور چین-وسطی ایشیا شراکت داری کے سنہری دور" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

قازقستان کے نائب وزیر برائے اطلاعات اور عوامی ترقی ایلدار ٹولگن بایوف نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ قازقستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بی آر آئی کو یہاں سے شروع کیا گیا۔

ایلدار ٹولگن بایوف نے کہاکہ دس سال بعد قازقستان اور چین نے دوطرفہ  مشترکہ کوششوں سے نقل و حمل، تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سیمینار میں چین اور قازقستان کے 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں نظربایوف یونیورسٹی کے حکام، اسکالرز اور طلباء، ماہرین، کاروباری شخصیات اور نامہ نگار شامل تھے۔

تقریب کے دوران، انہوں نے کھلے اور دوستانہ ماحول میں خیالات کا تبادلہ کیا اور گزشتہ 10 سالوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لینے سمیت اگلے "سنہری 30 سالوں" میں چین-قازقستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کے امکانات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آرآئی عالمی اکثریتی آبادی کے مفادات کے حق...

آستانہ(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سابق سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) دنیا بھر کے لوگوں کی اکثریت کے مفادات کے حق میں ہے اوراس سے کم ترقی یافتہ اورزیادہ ضرورت مند خاص طور پر چھوٹی اوردرمیانی ریاستوں کو مدد  فراہم ہوتی ہے۔

بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پرجمعرات کو منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے سابق وزیر خارجہ نوروف نےکہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کوبدنام اور مسخ کرنے کی کوششوں کے باوجود بی آر آئی میں شامل ہونے والے ممالک کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نوروف نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ان ممالک کے ساتھ چین کا تعاون رضاکارانہ طور پر کیا جاتا ہے اور چین شراکت داروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں نظر بایوف یونیورسٹی میں "بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 سال میں کامیابیوں اور چیلنجز کے بارے میں عالمی کانفرنس اور چین-وسطی ایشیا شراکت داری کے سنہری دور" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

قازقستان کے نائب وزیر برائے اطلاعات اور عوامی ترقی ایلدار ٹولگن بایوف نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ قازقستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بی آر آئی کو یہاں سے شروع کیا گیا۔

ایلدار ٹولگن بایوف نے کہاکہ دس سال بعد قازقستان اور چین نے دوطرفہ  مشترکہ کوششوں سے نقل و حمل، تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سیمینار میں چین اور قازقستان کے 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں نظربایوف یونیورسٹی کے حکام، اسکالرز اور طلباء، ماہرین، کاروباری شخصیات اور نامہ نگار شامل تھے۔

تقریب کے دوران، انہوں نے کھلے اور دوستانہ ماحول میں خیالات کا تبادلہ کیا اور گزشتہ 10 سالوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لینے سمیت اگلے "سنہری 30 سالوں" میں چین-قازقستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کے امکانات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک انٹیلی جنس نے شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کی  قومی انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی ٹی ) نے شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) کی ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے جمعرات کوگمنام سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وائے پی جی کی زلفییہ بنبیر نامی رکن گروپ کے مالی اخراجات  کی ذمہ دار وائے پی جی کے لیے  امور خزانہ کی ذمہ داری نبھانے کاکام کر رہی تھی۔

اس کا سراغ شام میں ایم آئی ٹی کے کارندوں کے ذریعہ لگاکر اسے شمال مشرقی شام کی الحسکہ گورنریٹ کے ایک قصبے رمیلان میں ماراگیا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سپریم کورٹ کےسابق چیف جج زیرتفتیش

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلزکورٹ کےنمبر1سول عدالتی ٹریبونل کےسابق چیف جج ژینگ شوئی لن پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں زیرِ تفتیش ہیں۔

جمعرات کو ایک سرکاری بیان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے ژینگ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاربن اخراج کم کرنے کے لیےچین اوربیرون ملک...

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں 2 سے 6 ستمبر تک  منعقد ہونے والے چائنہ انٹرنیشنل فیئرفارٹریڈ ان سروسز2023 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں شرکانے بانس سے تیارکردہ سائیکلیں، فرنیچر،اسٹوریج بکس اور دیگرمصنوعات میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ بانس سے تیارکردہ مصنوعات کی نمائش کرنے والے بوتھ انٹرنیشنل بیمبو اینڈ رتن آرگنائزیشن نے قائم کیے تھے، جس کا مقصد پلاسٹک کی مصنوعات کی بجائے بانس کی اشیاء کو متعارف کراکے عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ ان بوتھس میں سے ایک پر، سیچھوان وانوف نیو میٹریل کمپنی، نے "بابو" کے نام سے اپنے بانس فائبر پیپر برانڈ کی نمائش کی۔ 2021 میں، کمپنی نے سٹاربکس کے ساتھ مل کر کافی گراونڈز کو قدرتی بانس کے ریشے کے ساتھ ملا کر نیا مواد تیارکرنا شروع کیا تھا جس سے کافی بنانے والی امریکی کمپنی کو پیکیجنگ مواد میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملی۔ وانوف کے بوتھ پر موجود ایک اہلکارہوانگ مان چھی نے کہا کہ  ہمیں امید ہے کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں مزید ایسے شراکت دار ملیں گے جو کم کاربن پائیدار ترقی کے تصور کوفروغ دینے کے لیے کام کرتے ہوئے ہمارے گھر یعنی زمین کی حفاظت کررہے ہیں۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 29 ممالک کے ساتھ ای کامرس تعاون میکنز...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے "شاہراہ ریشم ای کامرس" تعاون کو موثر طور پر وسیع کرتے ہوئے 29 ممالک کے ساتھ دو طرفہ ای کامرس تعاون میکنزم قائم کیا ہے۔

 وزارت تجارت (ایم اوسی) کے ترجمان ہی یادونگ نےجمعرات ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے 18 ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں، خدمات میں ملک کی ڈیجیٹل لحاظ سے ڈیلیور ایبل تجارت کا حجم 372 ارب 70کروڑ ڈالر رہا، جوگزشتہ سال سے 3.4 فیصد زیادہ ہے، جس سے چین دنیا کا پانچواں بڑا  ملک بن گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق،رواں سال 23 سے 27 نومبر تک مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژومیں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کا انعقادکیا جائے گا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ۔ ثقافت...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات   میں ثقافت وسیاحت خدمات کے نمائشی علاقے میں سری لنکن رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ٹاشکورگان ۔ سیاحتی خدمات

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں ٹاشکورگان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں پامیر سیاحتی علاقے کے صارف خدمات مرکز پر فن کا مظاہرہ کرنے  سےقبل مقامی گانے او رقص گروپ کی ایک رکن تیاری کررہی ہے ۔ (شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ۔ ثقافت...

چین، دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں منعقدہ  2023چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  میں ثقافت وسیاحت خدمات کے نمائشی علاقے میں سیاحوں کا تصاویر کے انداز ۔ (شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ۔ بیلٹ و...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں لوگ برطانوی بوتھ میں شو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض۔ بینک آف چائنہ ۔ شاخ ۔ افتت...

سعودی عرب، ریاض میں بینک آف چائنہ کی شاخ کی افتتاحی تقریب میں شریک  مہمانوں کا تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض۔ بینک آف چائنہ ۔ شاخ ۔ افتت...

سعودی عرب، ریاض میں بینک آف چائنہ کی شاخ کی افتتاحی تقریب میں شریک  مہمانوں کا تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا جنسی زیادتی کے مقدمات کی ت...

لاہور ہائی کورٹ نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے پنجاب میں سپیشل یونٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے سیالکوٹ میں گینگ ریپ کی شکار خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس طارق سلیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کئی کیسز ناقص تفتیش کی وجہ سے عدالتوں میں فیل ہو جاتے ہیں، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کئی اضلاع میں سپیشل یونٹ نہیں بنے۔ عدالت نے کہا کہ سپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے، بچوں کے کیسز میں خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جنسی زیادتی کیسز میں دیگر فوجداری کیسز کی طرح تفتیش کی ضرورت ہے۔ جسٹس طارق سلیم کا کہنا تھا کہ ثبوت لیبارٹری بھیجنے میں تاخیر یا میڈیکل وقت پر نہ ہونے سے کیس کمزور ہو جاتا ہے جس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے۔ عدالت نے ڈی پی او سیالکوٹ کی رپورٹ کی روشنی میں خاتون کی درخواست نمٹا دی۔ یاد رہے کہ خاتون نے گینگ ریپ کی دفعات کو زنا سے بدلنے کے پولیس کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لائے بغیر ایمان...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئین کے مطابق ذمہ داری نبھاتے ہوئے شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔ سراج الحق سے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اقلیتوں کے تحفظ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لائے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، ہمارے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، جب تک ہمارے پرچم میں سفید رنگ کی پٹی نہ ہو ہمارا پرچم مکمل نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسلام اور ہمارے ملک کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، جماعت اسلامی 100 فیصد عوام کی ترجمانی کر رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں چور بازاری اور مینجمنٹ کے مسائل ہیں، ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حیران کن ہے، چینی کی قیمت 215 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، عام آدمی پوچھتا ہے پٹرول تو باہر سے درآمد ہوتا ہے مگر چینی کیوں مہنگی ہے، معیشت ٹھیک نہیں ہوتی تو سوسائٹی آہستہ آہستہ انارکی کی طرف جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں نگران حکومت کمزور ہوتی ہے، یہاں جتنی بھی حکومتیں تھیں شوگر مافیا، لینڈ مافیا اور دیگر تمام مافیاز ان کے ساتھ تھے، موجودہ نگران حکومت میں محدود کابینہ ہے ان کے ساتھ مافیاز والے لوگ نظر نہیں آ رہے، ہم نے ہمیشہ اصولی بات کی، نگران حکومت آئین کے مطابق ذمہ داری نبھاتے ہوئے مقررہ مدت میں صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بارش سے لینڈ سلائیڈز کے باعث 7 افراد...

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈز سے کم از کم 7 افراد لاپتہ اور تین زخمی ہو گئے۔

حکام نے جمعرات کے روز بتا یا کہ گن نان تبتی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی شیا ہی کے 2 قصبے جمعرات کی صبح تقریباً 3 بجے لینڈ سلائیڈز کی زد میں اگئے۔ ان دونوں مقامات پر بالترتیب 50.2 اور 31.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

لاپتہ افراد میں 6  مزدور بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارکنوں کو بھیج دیا گیا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کان میں حفاظتی انتظامات کی بہتری کےلئے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے کان میں حفاظتی انتظامات کی بہتری بارے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق رہنما خطوط میں ایسے متعدد اقدامات شامل ہیں جن پر عملدرآمد  کیا جا نا ہے ۔

ان میں مارکیٹ تک رسائی مضبوط بنانا ، کانوں میں تبدیلی کو فروغ دینا اور حفاظتی انتظام کا نظام بہتر بنانا شامل ہے۔

چین 9 لاکھ ٹن سالانہ سے کم پیداواری صلاحیت والی نئی کان کی تعمیر کو روک دے گا ۔

 اس کے علاوہ کوئلہ اور گیس کے پھٹنے یا پیچیدہ ہائیڈروجیولوجیکل خطرات سے متعلق حفاظتی ضروریات پوری کرنے سے قاصر کانوں کو بند کر دیا جا ئے گا۔

غیر کوئلہ کان کے انضمام اور حصول کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کان میں مشینی، خودکار، انٹیلی جنٹ اپ گریڈ کو فروغ دیا جائے گا۔

بڑے خطرات میں کمی کے لئے حفاطتی انتظامی نظام بہتر بنانے کا کام کیا جائے گا جس میں حفاظتی خطرات کی جانچ کے لئے باقاعدہ اور جامع اسکر یننگ بھی شامل ہے۔

رہنما اصول کے مطابق چین اس بات کو یقینی بنانے کا کام بھی کرے گا کہ مقامی حکام اپنی نگرانی کی ذمہ داریاں پوری کریں اور ملک میں کان کے تحفظ بارے قانون پرنظرثانی کے حوالے سے زور دیں اور کان میں حادثات کی تحقیقات کو مضبوط بنائیں۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جنوری سے اگست کے درمیان بیرونی تجارت می...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران یوآن کے لحاظ سے چین کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد کم ہوکر 270.8 کھرب یوآن (تقریباً 37.6 کھرب امریکی ڈالر) رہ گئی۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران برآمدات 0.8 فیصد اضافے سے 154.7 کھرب یوآن رہی جبکہ درآمدات ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.3 فیصد گھٹ کر 116.1 کھرب یوآن رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست میں ملک کی بیرونی تجارت میں ایک برس کے مقابلے میں 2.5 فیصد کمی ہوئی تاہم گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات کی روک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اسٹیٹ کونسلر اور پبلک سیکورٹی کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا ہے کہ چین گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں منشیات کی روک تھام اور لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لئے نیا اور بڑا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

وانگ نے یہ بات گریٹر میکانگ ذیلی خطے  میں منشیات پر قابو پانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والوں کے 14 ویں وزارتی اجلاس میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ 30 سال قبل گریٹر میکانگ ذیلی خطے میں ڈرگ کنٹرول میکانزم کے قیام کے بعد سے تمام فریقین نے مشترکہ طور پر میکانزم کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا ہے اور علاقائی منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے، جو تمام فریقین کی گہری دوستی اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کے مضبوط عزم کی واضح طور پر وضاحت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اپنے پیش کردہ گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو پر فعال طور پر عمل درآمد، منشیات کے چیلنج سے جامع طور پر نمٹنے، منشیات کی قانونی حیثیت اور منشیات پر قابو پانے کی سیاست کی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت، یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال اور منشیات کے مسئلے کے بہانے طویل مدتی دائرہ اختیارکی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے تیار ہے۔

اجلاس سے کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ، ویتنام اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے وفود کے سربراہان نے بھی خطاب کیا۔

 
۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پر فرد جرم عائد کر دی۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر عدالت میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی بطور پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے عدالت میں وضاحتی جواب جمع کرایا گیا جس پر جج نے کہا آج تو ہم نے چارج فریم کرنے کا دن کا رکھا ہوا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے آپ بھی تھوڑا سا جیل میں رہ لیجیے گا تاکہ آپ کو بھی پتہ چلے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بھی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگی تاہم جسٹس بابر ستار نے کہا اس کیس میں 6 ماہ کی قید ہے، آپ بھی کچھ عرصہ جیل میں رہ لیں تاکہ آپ کو بھی معلوم ہو کہ دوسرے کیسے جیل میں رہتے ہیں، جو کچھ بھی ہے اب ٹرائل میں ثابت کیجیے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ڈی سی عرفان نواز میمن نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر بھی فرد جرم عائد کی اور انہوں نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا آپ دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے کہا مجھے وقت دے دیا جائے۔ عدالت نے توہین عدالت کیس میں ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر بھی فرد جرم عائد کیں تاہم دونوں نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل قیصر امام کو توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور: ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، تین...

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں سٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارائیاں سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی والے ناشتہ کر رہے تھے کہ بے قابو ڈمپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر کے پی کی طبیعت خراب، اسپتال کے سی سی ی...

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان گورنر کے پی کے مطابق نتھیاگلی میں گورنر حاجی غلام علی کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ترجمان گورنر ہاس کا بتانا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا، گورنر خیبرپختونخوا اسپتال میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی حالت اطمینان بخش ہے، احتیاطا کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو)میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود ک...

سائفر گشمدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سرفخرسے ب...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاں میں مکمل حکمرانی قائم کی اور ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 5 طیارے تباہ کرکے تاریخ رقم کی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا، جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سرفخرسے بلند کیا، پاکستان کے شاہینوں نے جرت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 7ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مزید کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جس دلیری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، آج اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک۔ چین ڈبل ہنڈریڈ انٹرپرائزز تعاون منصوبے...

چین پاکستان ڈبل ہنڈریڈ انٹرپرائزز تعاون منصوبے نے چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں منعقد ہونے والی چائنا پاکستان ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانفرنس میں مرکزی حیثیت حاصل کرلی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس اقدام کے سنگ میل کی کامیابیوں کی یاد میں یادگاری تختیاں تقسیم کی گئیں۔ بیجنگ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دونوں ممالک کے اقتصادی رابطوں کو بڑھانے اور ترقی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے سائنس قونصلر خان محمد نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ ڈبل ہنڈریڈ انٹرپرائزز کوآپریشن منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان ایک اہم دوطرفہ منصوبہ ہے جس کا مقصد معاشی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے میں آئی او ٹی، کلاؤڈنگ ٹیکنالوجی اور دیگر سمیت مختلف آئی ٹی شعبوں میں ہر ملک سے دو سو اسٹارٹ اپ انٹرپرائزز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین تعاون کے منصوبے کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا جس میں تختیوں کی تقسیم کے لئے وقف ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان اداروں کی شاندار خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

اس اقدام نے نہ صرف منصوبے کی کامیابیوں کا جشن منایا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار دوستی کو بھی اجاگر کیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے اس بڑے منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور توقع ہے کہ اس کے راستے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق خان نے کہا کہ 100 پاکستانی اسٹارٹ اپ آئی ٹی انٹرپرائزز یہاں دفاتر قائم کریں گے اور 100 چینی کاروباری ادارے پاکستان میں دفاتر قائم کریں گے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) پاکستان کے ڈائریکٹر حمزہ سعید نے کہا کہ اس منصوبے سے علم کے تبادلے میں مدد ملے گی اور پاکستان بھر میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کی ترقی کو ممکن بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ اس تعاون سے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی جہاں دونوں ممالک کے جدت طراز، سائنسدان اور کاروباری افراد مل کر کام کر سکیں اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیجیٹل سلک روڈ پاک چین ای کامرس تعاون کو فرو...

ڈیجیٹل سلک روڈ پاک چین ای کامرس تعاون کو فروغ دے گی،نومبر 2022 تک چین نے پاکستان سمیت 26 ممالک کے ساتھ سلک روڈ ای کامرس دوطرفہ تعاون کا میکانزم تیار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینے اور کامیاب تجربے سے سیکھنے کے لئے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا بھرپور استعمال ہونے جا رہا ہے ، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ خوشحالی کو مؤثر طریقے سے سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کی قومی ڈیجیٹل حکمت عملی میں ضم ہوں گے۔ چین کی ڈیجیٹل تجارت نے گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی ڈیجیٹل معیشت کے پیمانے میں 4.1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس میں 2016 سے 2022 تک اوسط سالانہ کمپاؤنڈ گروتھ ریٹ 14.2 فیصد ہے۔گوادر پرو کے مطابقچین کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل تجارت کے منافع نے کاروباری مواقع کا ایک پول فراہم کیا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک میں نئی امید پیدا کی ہے۔ نومبر 2022 تک چین نے 16 ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل سلک روڈ تعاون کا میکانزم قائم کیا تھا اور پاکستان سمیت 26 ممالک کے ساتھ سلک روڈ ای کامرس دوطرفہ تعاون کا میکانزم تیار کیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بگ ڈیٹا، موبائل انٹرنیٹ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے والی سمعید کلاؤڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھایا اور چینی مصنوعات درآمد کرنے والے مقامی خوردہ فروشوں کو ڈیجیٹل تجارتی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنا ای کامرس پلیٹ فارم ای زیڈ ٹریڈر لانچ کیا۔گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق سے کہا کہ وہ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچیں۔

سفیر نے کہا کہ دونوں فریقین کا مشترکہ مقصد پاکستانی عوام کو بہتر اور سستا چینی سامان خریدنے کی اجازت دینا ہے اور ساتھ ہی ہمارے تاجروں کو مالی دباؤ کم کرنے اور اپنے کاروباری پیمانے کو بہتر طور پر وسعت دینے کے قابل بنانا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی مصنوعات پاکستان میں مقبول ہیں۔ اس سال مئی میں جب سے ای زیڈ ٹریڈر پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے، اس نے 3000 سے زیادہ مقامی خوردہ فروشوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے، جس میں تھری سی ڈیجیٹل، ہوم اپلائنسز، اسٹیشنری، لوازمات، بیوٹی میک اپ اور اسی طرح کی چیزیں شامل ہیں، جو ہماری توقعات سے کہیں زیادہ ہیں۔گوادر پرو کے مطابق آج تک ای زیڈ ٹریڈر ایک مقامی جامع ای کامرس سروس پلیٹ فارم بننے کے لیے پرعزم ہے جو پاکستان میں مقامی چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیل بی سائیڈ اور ٹریڈ بی سائیڈ کو جوڑتا ہے۔ ایک موثر سپلائر سسٹم کے ساتھ، یہ خریداری اور فروخت سے ادائیگی تک ای کامرس تجارت کے پورے لنک کے لئے ون اسٹاپ بی 2 بی ڈیجیٹلائزیشن فراہم کرتا ہے۔ لین کا ماننا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی مقبولیت کے ساتھ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک پاکستان کے ساتھ، معلومات کے بہاؤ، سرمائے کے بہاؤ اور لاجسٹکس کی ایک خاص ترقی کی بنیاد ہے، اس طرح ڈیجیٹل تبدیلی میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ مستقبل میں کمپنی پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں اعلیٰ سطح ی اور گہرے تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چینی تاجروں کو انسانی وسائل سے فا...

چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں چائنا انٹرنیشنل اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن فورم (سی آئی ای ٹی اے ایف) سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر نے کہا کہ اس فورم کا موضوع کاروباری افراد، خاص طور پر چھوٹے کاروباروں اور پسماندہ برادریوں کو بااختیار بناتا ہے اور انہیں مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 91 فیصد پاکستانی مصنوعات زیرو کسٹم ڈیوٹی پر چین آتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے کر چین کو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے اور اسے آبادی کا بہت بڑا فائدہ حاصل ہے کیونکہ 65 فیصد سے زائد آبادی کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ہمارے نوجوان ٹیکنالوجی سے واقف ہیں اور ملک میں ڈیجیٹل اقدامات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی ای کامرس مارکیٹ پیش کرتا ہے جس میں برآمدات پر مبنی صنعت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ رواں سال اگست میں 200 سے زائد چینی تاجروں نے کراچی میں ہونے والی پہلی فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات خریدنے اور ای کامرس پلیٹ فارمز پر کاروبار کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک فریم ورک کے تحت آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے۔ ہم نے اس مقصد کے لئے دو مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کئے ہیں۔ ہم نے ان شعبوں میں اپنے دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے چین پاکستان ڈیجیٹل، گرین اور ہیلتھ کوریڈور کا بھی آغاز کیا ہے۔ ہم اپنے تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان روابط قائم کر رہے ہیں تاکہ اپنے وژن کے عملی نفاذ اور ڈیجیٹل دور کے مشترکہ سفر پر آگے بڑھ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں