• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین میں سابق صوبائی سینئر اہلکار کو بدعنوان...

نانجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ہینان کی صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن اور صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امورکمیشن کے سابق سیکرٹری گان رونگ کن کورشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

جیانگ سو صوبے کے شہر چھانگ ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے گزشتہ روز یہ فیصلہ جاری کیا۔

1999 اور 2021 کے درمیان، گان نے تعمیراتی پروجیکٹ کے معاہدوں، کاروباری آپریشنز، اور کیس ہینڈلنگ میں دیگر افراد کی مدد کے لیے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے بدلے میں، اس نے 16کروڑ60 لاکھ  یوآن (تقریباً 2کروڑ33لاکھ 70ہزار ڈالر) سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور سے حاصل کیں۔

فیصلے کے مطابق ملزم کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم اور اس کی ذاتی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صوبے ہیبے میں 3 قدیم سکے دریافت

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر ووآن کے ژاؤیاؤ کھنڈرات میں کھدائی کے دوران 3 قدیم سکے دریافت کئے ہیں جو جنگجو ریاستوں کے دور (475-221 قبل مسیح) سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہر سکے کا قطر 3.2 سینٹی میٹر اور وزن تقریباً 5.5 گرام ہے۔ اس میں جنگجو ریاستوں کے دور کی چھن ریاست میں جاری سکے کی مخصوص خصوصیات موجود ہیں۔

آثارقدیمہ ٹیم کے سربراہ وی شوگوانگ کی رائے میں دریافت شدہ ان سکوں کا تعلق فوجی سرگرمیوں سے ہوسکتا ہے جو جنگجو ریاستوں کے آخری دور میں چھن اور ژاؤ ریاستوں کے درمیان جنگ کے پس منظر سے بھی گہری مطابقت رکھتا ہے اور یہ قدیم جنگی تاریخ کے مطالعے میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وائی نے بتایا کہ ژاؤ کھنڈرات 11 لاکھ مربع میٹررقبے پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ ژاؤیاؤ کھنڈرات ایک وسیع خطے احاطہ کرتے ہیں جو ثقافت سے مالا مال ہے اور ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ یہ جنوبی ہیبے میں قدیم دور سے لیکر چھن اور ہان عہد (221 قبل مسیح - 220 عیسوی) تک آثار قدیمہ میں ثقافت کے ارتقا ء کا مطالعہ کرنے میں ایک عمدہ مثال ہے

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں عظیم نہر کے بارے میں عجائب گھر عوا...

بیجنگ(شِںہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا جس میں بیجنگ اور 25 سو برس قدیم  عظیم نہر کے درمیان تعلق کو پیش کیا گیا ہے۔

بیجنگ میں عظیم نہر کے بارے میں عجائب گھر بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریٹو سینٹر میں واقع ہے جس کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ مربع میٹر ہے۔ اسے دارالحکومت عجائب گھر مشرقی شاخ بھی کہا جاتا ہے۔

دارالحکومت عجائب گھر کے نائب نگہبان تان شیاؤلنگ نے بتایا کہ اس کا مرکزی خیال بیجنگ کی تاریخ اور قدیم نہر پر مشتمل ہے جو شہر کے باہمی انحصار اور مصنوعی آبی گزرگاہ کا تعلق ظاہر کرتی ہے۔

تان نے کہا کہ بیجنگ میں ایک پرانی کہاوت ہے کہ یہ شہر عظیم نہر پر تیر رہا ہے تاریخی اعتبار سے سامان کی ترسیل اور ثقافتوں کے فروغ میں نہر نے اہم راستے کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

چین، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریٹو سینٹرمیں نئے قائم کردہ عظیم نہرعجائب گھر میں لوگ نمائش دیکھ رہے ہیں اس عجائب گھر کو دارالحکومت عجائب گھر مشرقی شاخ بھی کہا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

تان کے مطابق بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریٹو سینٹر کی 3 تاریخی عمارتوں میں سے ایک ہے ۔ نیا عجائب گھر اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے ایک کشتی کی مانند ہے جس میں بحری جہاز کو جہاز رانی اور پانی کے ساتھ ضم کیا گیا ہے۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں بیجنگ اور ہانگ ژو کو ملانے والی عظیم نہر دنیا کی طویل ترین مصنوعی آبی گزرگاہ ہے۔

انسانی سرگرمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب اس کے کچھ حصے 20 ویں صدی کے پہلے نصف میں خشک ہوگئے تھے تاہم پانی کی فراہمی کے ایک منصوبے کے ذریعے خشک حصوں کو 2022 میں تقریباً ایک سو برس بعد پانی سے بھردیا گیا تھا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد...

کنشاسا (شِنہوا)مشرقی عوامی جمہوریہ کانگو کےجنوبی صوبے کیووکے دارالحکومت بوکاوو میں شدید بارشوں  کے باعث سیلاب اور مٹی کےتودے گرنے سے کم از کم 40 افراد  ہلاک ہو گئے۔

صوبائی گورنر کے دفتر کے مطابق بکاؤومیں کم سے  کم 20 افراد مردہ پائے گئے  جبکہ قریبی گاؤں برہینی میں مزید 20 افراد ہلاک ہوئے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مغربی صوبوں میں صاف توانائی کی پیداوا...

لہاسا (شِنہوا)چین میں موسم سرما میں جب بجلی کی قلت ہوتی تھی تو چین کے سیچھوان اور چھنگ ہائی صوبوں سے بجلی جنوب مغربی شی ژانگ خودمختارخطے کو منتقل کی جاتی تھی تاہم اس یہ علاقہ ماحول دوست توانائی کےحصول میں اپنے قدرتی وسائل پر زیادہ انحصار کر رہا ہے۔

رواں سال شی ژانگ میں شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار جیسے  ماحول دوست توانائی کے درجنوں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

شان نان شہر میں اکتوبر کے اوئل میں سومی ڈریگو ونڈ فارم کے 3 میگاواٹ سے زائد کے سنگل یونٹ صلاحیت والے 15 ونڈ ٹربائن جنریٹرز کو بجلی کی پیداوار کے لئے کامیابی کے ساتھ گرڈ سے منسلک کردیا گیا تھا۔

ان میں کچھ ونڈ ٹربائن 3.6 میگاواٹ ونڈ ٹربائن ہیں۔ اس وقت چین کے بلند علاقوں میں کام کرنے والے سب سے بڑے سنگل یونٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔

ریاستی گرڈ تبت الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں موسم سرما سے اگلے موسم بہار تک اس خطے 13 لاکھ 90 ہزار کلو واٹ شمسی توانائی ، ایک لاکھ کلوواٹ ہوا سے بجلی 11 لاکھ 20 ہزار توانائی ذخیرہ کرنے کے منصوبے گرڈ کے ساتھ منسلک ہوجائیں گے۔ موسم سرما سے موسم بہار کا عرصہ توانائی کی کھپت کے عروج کا عرصہ ہوتا ہے۔

علاقائی توانائی انتظامیہ کے ڈائریکٹر می فینگ چھوان نے بتایا کہ یہ خطہ بجلی کے نظام کو بڑے پیمانے اور اعلیٰ تناسب کے ساتھ نئی توانائی کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

شی ژانگ نے صاف توانائی کی صنعت میں تیز رفتار ترقی کے بعد چین کے مشرقی علاقوں سے بہت سے کاروباری اداروں اپنی سمت راغب کیا ہے۔

سونگ ہوئی ہوا 2018 میں شی ژانگ آئے تھے اور انہوں نے یہاں توانائی ٹیکنالوجی کمپنی قائم کی تھی جو مشرقی صوبے جیانگ سو میں صدر دفتر رکھنے والے " ان بیٹ ایبل" گروپ کا حصہ ہے۔

کمپنی نے حرارت کے آلات کا کاروبار شروع کیا ہے جس کے لئے وہ خطے کے وافر شمسی توانائی کے وسائل استعمال کررہی ہے۔ سونگ نے بتایا کہ یہ شمسی توانائی سے حرارت حاصل کرنے کی ایک مثالی جگہ ہے جس سے کمپنی کی لاگت ہوتی ہے۔ تبت کا صدر مقام لہاسا میں سورج سال میں 3 ہزار گھنٹے سے روشنی مہیا کرتا ہے۔

کمپنی کی مصنوعات جیسے سیرامک شمسی توانائی کے ہیٹر اور سطح مرتفع ہیٹنگ بیڈ نظام خطے کے تمام پریفیکچرل سطح کے علاقوں کے بلند مقام پردستیاب ہےاور یہ ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو حرارت مہیا کررہے ہیں۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں ایک گاؤں کی عمارت میں آتشزدگی سے 4...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤیانگ کے گاؤں ڈونگ شِن ڈیان میں ایک نجی طور پر تعمیر کردہ عمارت میں آتشزگی سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ زخمی زیر علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح ایک الیکٹرک سائیکل میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ 

چھاویانگ ڈسٹرکٹ میں فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق صبح 3 بج کر 43 منٹ بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا اور 54 افراد کو  عمارت سے باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

 
۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنےکیلئے عالمی س...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وبائی امراض سے نمٹنے کیے لیے تیاری کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ وہ کوویڈ 19 بحران سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں  وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر تیاری کریں۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے زور دیا کہ جب اگلی وبا آئے گی تو ہمیں بہترردعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کوویڈ 19 کے دوران سیکھے گئے سبق سےپر عمل اور تیاری کرنی  چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ امیر ممالک کو اخلاقی طور پر وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے سامان کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ  کرکے طبی بحران سے بچنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا ہر کسی کو تشخیص، علاج اور ویکسین تک رسائی ملے۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اختیارات اور رقم کی فراہمی بھی کو بھی مضبوط کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ عالمی تعاون سے جڑا ہے۔ دنیا وائرس کی نگرانی کا نظام بہتر کرے۔ صحت عامہ کے نظام مضبوط بنائے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے وعدے کو حقیقت کا روپ دے۔

سربراہ اقوام متحدہ نے کہا کہ ان کوششوں میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ستمبر میں وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس میں ایک ٹھوس سیاسی اعلامیہ جاری ہوا تھا جو وبائی امراض سے نمٹنے کے معاہدے کے لیے جاری بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئیں اور ملکر کوویڈ 19 سے حاصل سبق پر عمل کریں ، سب کے لئے ایک منصفانہ اور صحت مند دنیا کی تیاری کریں اور اسے تعمیر کریں۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پانی کے بحران میں کمی کے لیے انٹ...

تیزی سے شہری کاری اور آبادی میں اضافے نے پاکستان میں پانی کے بحران میں شدت پیدا کر دی ہے جس سے آبی وسائل کے پائیدار اور موثر استعمال کے لیے انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ہمارے شہری علاقوں کو زیر زمین پانی کے ضرورت سے زیادہ اخراج، تقسیم کے ناکارہ نظام، آلودگی اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ اس کے نتائج سنگین ہیں، لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو پانی کی قلت اور صفائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے،انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ریسرچ اسسٹنٹ محمد اعظم نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ پانی، زمین اور متعلقہ وسائل کی پائیدار ترقی اور انتظام کو بڑھانے کے لیے ایک منظم طریقہ ہے۔ یہ ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے وسائل کے بہترین استعمال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ سماجی بہبود اور طویل مدتی ماحولیاتی پائیداری کے لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دیتا ہے۔پاکستان کے شہری پانی کے مسائل موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بڑھ گئے ہیںجس کے نتیجے میں بارشوں کے بے ترتیب طریقے اور شدید موسمی واقعات کی تعدد میں اضافہ ہوتا ہے۔دنیا بھر کے کئی شہروں نے اپنے آبی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ کی حکمت عملیوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے جو پاکستان کے لیے قابل قدر اسباق فراہم کرتے ہیں۔ ان میں پانی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، پانی بچانے والی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا، اور پانی کے تحفظ کی کوششوں میں مقامی کمیونٹیز کی فعال شمولیت شامل ہے۔پاکستان نے قومی آبی پالیسی کے ساتھ انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ کی طرف قدم اٹھایا ہے، لیکن شہری سطح پر موثر نفاذ بہت ضروری ہے۔

مقامی حکومتوں کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرانٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ کے منصوبوں کی ترقی اور نفاذ کو ترجیح دینی چاہیے جو منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق بنائے گئے ہیں۔آبی وسائل کے نظام کے انتظام اور اس کے استعمال میں دستیاب پانی کو مربوط کرنے کے لیے ڈیموں کی ایک سیریز کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، پانی کی فراہمی اور تقسیم کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اپ گریڈنگ میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں 2025 تک پانی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ویلتھ پاک کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں پانی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ 1951 میں فی کس پانی کی دستیابی 5,600 کیوبک میٹر تھی، جو اب کم ہو کر 908 کیوبک میٹر رہ گئی ہے، جس سے ملک پانی کی قلت کا شکار ہے۔ موجودہ آبادی کا تخمینہ 220 ملین سے زیادہ ہے، جیسا کہ 1951 میں 34 ملین تھا، خدشہ ہے کہ ملک جلد ہی پانی کی کمی کے زمرے میں آجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں کباڑیوں کا کاروبار فروغ پا رہا...

فیصل آباد میں کباڑ خانے کے ڈیلر مختلف جگہوں سے اسکریپ اکٹھا کرنے کے لیے دکانداروں کی خدمات حاصل کر کے دولت کما رہے ہیں۔ وہ گھروں، دکانوں اور صنعتی علاقوں سے ضائع شدہ اشیا جمع کرتے ہیں اور منافع کے لیے فروخت کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک نور احمد نے اپنے عروج کے کاروبار کی بدولت ایک نیا مکان خریدا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں میں اس کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں، گلیوں، دکانوں، کارخانوں اور یہاں تک کہ سڑکوں سے اکٹھا کیا گیا اسکریپ ان کے لیے ایک خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکریپ انڈسٹری بھی پاکستان کی بڑی غیر رسمی معیشت کا حصہ ہے۔ایک اور کباڑ خانے کے ڈیلر امین نے کہا کہ کباڑیوں کے کاروبار کو ایک کمتر تجارت سمجھا جاتا تھالیکن اب یہ اچھی رفتار کے ساتھ فروغ پا رہا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کاروبار میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،. اسٹیل اور پلاسٹک کے کارخانوں کے متعدد مالکان نے ان سے دوبارہ استعمال ہونے والا مواد اپنی پیداوار کے عمل میں استعمال کرنے کے لیے خریدا۔ہم بغیر کسی حکومتی مدد کے ردی کی ٹوکری کو نقدی میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اب ہم بھاری کرشر درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ہم اس کو دبانے کے لیے مزدوروں کا انتظار کرنے کے بجائے اس کو تیزی سے کچل سکیں۔فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کباڑ خانے قائم ہیں اور شہر میں زیادہ تر دکانیں اور پش کارٹ فروش انہیں روزانہ کچرا فروخت کرتے ہیں۔ تاہم، کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے کہ کتنے کباڑ خانے کام کر رہے ہیں اور ڈیلر حکومت کو کتنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔اسکریپ ڈیلر نور احمد نے ایک درجن سے زائد ملازمین کی خدمات حاصل کی ہیں اور انہیں گھروں سے سکریپ اکٹھا کرنے کے لیے پش کارٹس دیے ہیں۔اپنی کاروباری حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے، احمد نے کہا کہ اس نے گھروں سے سکریپ اکٹھا کرنے کے لیے ہر دکاندار کو 10,000 سے 15,000 روپے ادا کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کی مدد کر رہے ہیں کہ وہ اپنے اسکریپ کو نقدی میں تبدیل کریں اور موجودہ حالات میں جب مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کر رہی ہے، انہیں مالی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں۔رفیق، ایک پش کارٹ فروش، اپنے کاروبار سے خوش ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے گھروں سے اسکریپ اکٹھا کیا اور اسے کباڑ خانے کے مالک کو فروخت کیا۔سب سے پہلے، میں نے خاندانوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی، جہاں سے میں نے ضائع شدہ اشیا کو باقاعدگی سے اکٹھا کیا۔ کنکشن تیار کرنے کے بعد، میں نے انہیں اس بات پر قائل کیا کہ وہ اپنا اسکریپ بیچیں اور اسے گھر میں بیکار رکھنے کے بجائے نقد رقم حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ضائع شدہ اشیا میں گھریلو سامان، سٹیل اور چاندی سے بنی اشیا، گیجٹس، کاغذ اور پلاسٹک کی اشیا شامل ہیں۔ ہم ایسی تمام اشیا کو کباڑ خانے کے مالکان کو فروخت کرنے سے پہلے ترتیب دیتے ہیں۔غلام محمد آباد کے علاقے میں ایک اور کباڑ خانے کے مالک رشید، جہاں بڑی تعداد میں پاور لومز واقع ہیں، نے کہا کہ لوگ اکثر پرانی اشیا کو کوڑے دان میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ انہیں ان کی قیمت کا علم نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ضائع شدہ اشیا کی قیمت معلوم ہے اور اسی وجہ سے ہم اچھی خاصی کما رہے ہیں۔انہوں نے کہاہم مینوفیکچرنگ یونٹس کو سستی قیمتوں پر ردی فراہم کرتے ہیں، جو بعد میں مفید مصنوعات بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔دکان لگانے کے بعد لوگوں سے اسکریپ اکٹھا کرنے والے ذاکر حسین نے بتایا کہ اب تک ان کا کاروبار اچھا چل رہا ہے۔شوکت، ایک ماحولیاتی کارکن، نے ملک کے نوجوانوں کو کباڑ خانے کے کاروبار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، جو ماحول کو صاف کرنے میں بہت زیادہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیسہ بھی حاصل کیے بغیر صفائی کرنے والے سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور گھروں سے کچرا اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت اور معاشرے کے لیے بھی جیت کی صورتحال ہے۔یہ کباڑ خانے بھی ایسی جگہیں ہیں جہاں سے گھریلو استعمال کے لیے کافی پائیدار اشیا مل سکتی ہیں۔گلشن کالونی کی رہائشی عائشہ نے قریبی کباڑ خانے سے کچھ گھریلو سامان کم قیمت پر خریدا۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اعلی قسم کی لکڑی سے بنا تھا جو آج کل بازار میں ملنا مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سورج مکھی کی کاشت سے پاکستان کے خوردنی تیل ک...

پاکستان اپنے بجٹ کا ایک بڑا حصہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کر رہا ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے اس کا حجم ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بھاری درآمدی بجٹ قومی خزانے پر مزید دباو ڈال رہا ہے۔زرعی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر حکومت ملک بھر میں سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دے تو خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے بجٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے زرعی سائنسدان، اعجاز احمد نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان سالانہ خوردنی تیل کی درآمد پر 300 ارب روپے خرچ کرتا ہے، جو اس کی زراعت اور معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ان مصنوعات پر توجہ دی جائے جو خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کر سکتی ہیں اور سورج مکھی کی پیداوار بہترین حل پیش کرتی ہے۔پنجاب حکومت کے سرکاری ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اس وقت مطلوبہ خوردنی تیل کا صرف 18 فیصد پیدا کرتا ہے اور اس کی درآمد پر بہت زیادہ رقم خرچ کرتا ہے۔ تیل کی مقامی پیداوار میں سورج مکھی کا حصہ 11 فیصد ہے۔مختلف وٹامنزکے بہترین ذریعہ کے طور پر، سورج مکھی کے بیجوں میں 40 فیصد تیل ہوتا ہے۔ اس میں 90 فیصد غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈ بھی ہوتے ہیں اور یہ دل کے مریضوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔سورج مکھی میں 30 فیصد مونو سیچوریٹڈ اومیگا 9 اور 59 فیصد پولی ان سیچوریٹڈ اومیگا 6 ہوتا ہے۔ اس کی نشوونما کی مدت مختصر ہے 100-120 دن اور سال میں دو بار اگائی جا سکتی ہے اور مختلف فصلوں کی گردشوں میں اچھی طرح سے فٹ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کر رہے ہیں جن میں فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، وہاڑی، بہاولنگر، مظفر گڑھ، لیہ، لودھراں، بھکر، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، سیالکوٹ گوجرانوالہ اور لاہور شامل ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، گندم کی کاشت کو ترجیح دینے والے کسان بلال احمد نے کہا کہ وہ سورج مکھی اگانے کے لیے تیار ہیں لیکن جب فصل مارکیٹ میں آئے گی تو منفی عناصر کسانوں کا استحصال شروع کر دیں گے۔

"میرے ایک دوست سورج مکھی کی کاشت کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ کسان بھی زراعت کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ انہیں درمیانی آدمی کے استحصال اور قدرتی آفات سے نہیں بچا رہے ہیں ۔ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جن کسانوں کی فصلیں ضائع ہوئیں، وہ اپنے کاروبار کی بحالی کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف زبانی طور پر تسلی دی جا رہی ہے۔اعجاز نے کہا کہ کسان خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں لیکن سب سے پہلے حکومت کو ایک حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی تاکہ انہیں ان کی محنت کا واپسی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج مکھی کا تیل برآمد کرکے انتہائی ضروری زرمبادلہ بھی حاصل کرسکتا ہے، کیونکہ کاشتکار طبقہ سورج مکھی کی کاشت کے ذریعے ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ کے ترجمان مبین احمد نے کہا کہ وہ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال پنجاب حکومت نے 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر سورج مکھی کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں حکومت کسانوں کو اس فصل کو اپنانے میں مدد کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برآمدات...

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برآمدات کو فروغ دینے میں مدد کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔معدنی شعبہ مختلف قسم کی مصنوعات تیار کرتا ہے جیسے قیمتی اور نیم قیمتی معدنیات اور قیمتی پتھر خام اور ویلیو ایڈڈ دونوں شکلوں میں۔ دنیا بھر میں، ممالک خام شکل میں برآمدات کے بجائے ویلیو ایڈڈ کان کنی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر زور دیتے ہیں،راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا اور کمیونیکیشن کے سربراہ ذوالفقار احمدنے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر سی سی آئی پچھلے کچھ سالوں سے جواہرات اور زیورات سے متعلق نمائشیں باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے کیونکہ یہ معدنیات کے شعبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستان اور بیرون ملک سے تاجر اور کاروباری افراد ان نمائشوں میں شرکت کرتے ہیں، اس طرح اپنی مصنوعات کی نمائش اور ممکنہ خریداروں کو راغب کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر سی سی آئی نے اپنے ممبر برآمد کنندگان کو اصل کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، جو کسی بھی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے بنیادی دستاویز ہے۔ اصل کا سرٹیفکیٹ برآمد کرنے والے مواد کی فہرست، ان کی کل تعداد، وزن اور پیکیجنگ کی قسم ہے۔ پھر یہ مصنوعات خشک بندرگاہ یا شپ یارڈ میں بھیجی جاتی ہیں۔ مناسب جانچ پڑتال اور سیکورٹی چیک کے بعد، مصنوعات کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے، جس میں اصل سرٹیفکیٹ ہوتا ہے۔

آر سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ اصل سرٹیفکیٹ اس ڈیوٹی کا بھی تعین کرتا ہے جو ایک درآمد کنندہ ادا کرے گا۔ مختصرا، یہ دنیا بھر کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے بنیادی دستاویز ہے۔ برآمدات میں دلچسپی رکھنے والے اپنے اراکین کی حوصلہ افزائی کے لیے چیمبر کم سے کم وقت میں دستاویز پر کارروائی کرتا ہے۔احمد نے کہا کہ آر سی سی آئی ایک ڈسپلے سنٹر بھی شروع کرنے جا رہا ہے تاکہ برآمد کنندگان کو اپنے سامان، خاص طور پر خام اور ویلیو ایڈڈ کان کنی مصنوعات کی نمائش کا ایک اچھا موقع فراہم کیا جا سکے۔ ڈسپلے سنٹر برآمد کنندگان کو غیر ملکی خریداروں کے ساتھ رابطے میں آنے کا موقع فراہم کرے گا۔" انہوں نے ملک بھر کے تمام چیمبرز میں چھوٹے اور بڑے ڈسپلے سنٹرز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ "یہ مراکز زائرین کو بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا موقع فراہم کرتے ہیں۔آر سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ زراعت کی طرح پاکستان کان کنی کی اشیا سے بھی مالا مال ہے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے معدنیات کے شعبے کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔احمد نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس بین الاقوامی سطح پر معدنیات سے نمٹنے کے لیے کاروباری افراد کو تربیت دینے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد بھی شروع کرے گا۔ لیپیڈری سے متعلق چھوٹی ورکشاپس کا قیام بھی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ایکسپورٹ پروموشن پلان کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی ترک خارجہ کمیشن س...

سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے نیٹو میں ان کے ملک کی رکنیت پر مبنی قرارداد کی تر پارلیمان کے خارجہ کمیشن سے منظوری ملنے کا خیر مقدم کیا ہے، بل اسٹروم نے سوشل میڈا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے کہ ترک پارلیمان بھی اسے قبول کر لے گی جس کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہے،یاد رہے کہ سویڈن کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق پروٹوکول کو گزشتہ روز ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن نے قبول کر لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا میں مسلح ڈرون حملہ، 8شہری ہلاک

ایتھوپیا میں مسلح ڈرون حملے کے نتیجے میں 8شہری ہلاک ہو گئے ہیں،ایتھوپیا کے ضلع اورومیہ کے علاقے کمبولچا میں شہریوں پر مسلح ڈرون حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو کمبولچا سِٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایتھوپیا کی سول سوسائٹی نے حملے کی مذمت کی اور حکومت کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،آدیسابابا انتظامیہ نے حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا، پیٹرول پائپ لائن میں دھماکہ، 20اف...

نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں پیٹرول لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہو گئے ہیں، نائیجرین میڈیا کے مطابق پیٹرول چرانے کے خواہش مند نوجوانوں نے صوبہ ریورز کے علاقے 'اوموکو' میں واقع پیٹرول کمپنی کی پائپ لائن میں سوراخ کر دیا،پیٹرول رِسنے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں،حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں...

میانمار کی فوجی حکومت کے مظالم سے تنگ آکر بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات ختم نہیں ہوسکیں۔ انڈونیشیا میں انہیں شدید مخالفت کا سامنا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق طلبہ کے ایک گروپ نے باندے آچے میں اس عمارت پر دھاوا بول دیا جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ٹھہرایا گیا ہے، ان طلبہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کے ملک میانمار واپس بھیجے، انڈونیشین طلبہ کنونشن سینٹر کی بیسمنٹ میں پہنچے جہاں سیکڑوں پناہ گزین مرد، عورتیں اور بچے زمین پر بیٹھے تھے اور شدید خوف کے عالم میں رو رہے تھے۔ پولیس نے ان پناہ گزینوں کو باہر نکالا۔ چند ایک نے پلاسٹک کے تھیلوں میں سامان اٹھا رکھا تھا۔ انہیں ٹرکوں کے ذریعے وہاں سے لے جایا گیا جبکہ طلبہ یہ تماشا دیکھتے رہے،پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن (UNHCR)نے ایک بیان میں کہا کہ جن پناہ گزینوں کی زندگی کو ان کے اپنے ملک میں شدید خطرات لاحق ہیں ان کے کیمپ پر طلبہ کا یوں دھاوا بولنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ یو این ایچ سی آر نے بیان میں مزید کہا کہ جن پناہ گزینوں کو ہراساں کرکے نکالا گیا ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جنہیں معقول تحفظ درکار تھا،یو این ایچ سی آر کے بیان کے مطابق طلبہ نے پولیس کا پہرا توڑ کر 137روہنگیا پناہ گزینوں کو زبردستی ٹرک میں سوار کرکے کیا اور انہیں باندے آچے میں کسی اور مقام کی طرف روانہ کیا۔ اس واقعے سے روہنگیا پناہ گزین شدید خوفزدہ ہوئے،روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد بڑھنے سے انڈونیشیا میں عوامی سطح پر شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ میانمار سے کشتیوں میں پناہ گزین انڈونیشیا پہنچ رہے ہیں۔ صدر جوکو ودودو نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ گروپ روہنگیا مسلمانوں کو انڈونیشیا بھیج رہے ہیں۔ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے بات چیت کرکے انہیں پناہ گزین کیمپوں میں رکھا جائے گا،نومبر اور اپریل میں، جب سمندر قدرے پرسکون ہوتا ہے، روہنگیا کے مسلم پناہ گزینوں کی تھائی لینڈ اور انڈونیشیا آمد بڑھ جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مائیکرو سوفٹ...

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مائیکرو سوفٹ اور اوپن اے آئی (OpenAI)پر کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا ہے،نیو یارک ٹائمز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تیاری کے دوران معیاری اور کارگر چیٹ بوٹ بنانے کی خاطر اخبار کے لاکھوں مضامین، فیچرز، انٹرویوز، خصوصی رپورٹس، سیاسی و معاشرتی تجزیوں اور نیوز آئٹمز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا،مین ہیٹن فیڈرل کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں اخبار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مائیکرو سوفٹ اور اوپن اے آئی نے غیر قانونی طور پر جو مواد استعمال کیا ہے اس سے ادارے کا اربوں روپے کا ہرج واقع ہوا ہے جس کا معاوضہ دیا جانا چاہیے،مقدمے کے متن کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے اپنی ساکھ مضبوط بنانے کے لیے عشروں کے دوران جو غیر معمولی سرمایہ کاری کی ہے اور جو محنت کی گئی ہے اس سے مفت فوائد بٹورے جارہے ہیں،مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرنے والے پلیٹ فارمز کے خلاف مختلف ماڈلز کی تیاری کے لیے مواد کے غیر قانونی استعمال کا یہ سب سے بڑا مقدمہ ہے۔ مائیکروسوفٹ پر حال ہی میں 6بڑے مصنفین نے بھی اپنی تخلیقات سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے کا مقدہ دائر کیا ہے،مصنوعی ذہانت کے مختلف ماڈلز کو زیادہ مفید اور استعمال میں آسان بنانے کے لیے دنیا بھر سے مواد لیا جاتا ہے۔ مواد کے تجزیے کی بنیاد ہی پر چیٹ بوٹ زیادہ موثر انداز سے کام کر پاتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرنے والی مصنوعات استعمال کرنے والوں کو اپنے لیے زیادہ سے زیادہ آسانی درکار ہوتی ہے،اے آئی ماڈل کو زیادہ موثر بنانے کے لیے دنیا بھر کی معلومات، مضامین، فیچرز، خبروں، تحقیق اور اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس بھرپور تجزیے کے لیے بہت زیادہ مواد درکار ہوتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس حوالے سے کاپی رائٹ کے مسائل ابھرتے رہے ہیں،زبان سیکھنے کے لیے تیار کیے جانے والے مختلف اے آئی ماڈلز کی تیاری میں معروف مصنفین کی تخلیقات کے علاوہ اخبارات و جرائد کا مواد غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے،چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والا ادارہ اوپن اے آئی ہے جو مائیکروسوفٹ کی ملکیت ہے۔ کام کرنے کے طریقے اور سلامتی کو اولیت نہ دینے کے معاملے پر ادارے کو اندرونی کشمکش کا بھی سامنا رہا ہے۔ اس قضیے کے نتیجے میں اس کے منہ پھٹ سی ای او سام آلٹمین کو برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حوثی حملوں سے بچائو کیلئے بحیرہ احمر میں "اٹ...

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک یمنی حوثی گروپ کے حملوں سے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے یورپی یونین کی انسدادِ بحری قزاقی بحری فورس جسے آپریشن اٹلانٹا کہا جاتا ہے کہ کے استعمال کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ میڈرڈ وہاں کوئی مختلف مشن قائم کرنے کا مخالف نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی حکومت کی جانب سے دو صحافیوں کی جاسوسی ک...

مودی حکومت صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث نکلی، مودی حکومت کی جانب سے دو صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار نے مشترکہ تحقیقات سے مودی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو غیر قانونی طور پر نگرانی کے خطرے کا سامنا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مودی حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث نکلی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے دو صحافیوں کی اکتوبر میں اسرائیلی سوفٹ ویئر پیگاسس سے جاسوسی کی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر دنیا بھر کی کئی حکومتوں کو فروخت کیا گیا ہے جس سے فون کے میسجز، ای میلز اور تصاویر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جب کہ اس سے لوکیشن کا بھی پتا لگایا جا سکتا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل سیکیورٹی لیب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو غیر قانونی طور پر نگرانی کے خطرے کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کایوکرین کو 250ملین ڈالراضافی فوجی ام...

امریکا نے یوکرین کے لئے رواں سال کے آخری امدادی پیکیج کے طورپر 250ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ،روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو اضافی 250ملین ڈالر کی فوجی امداد یوکرین کیلئے امداد میں کمی کی ہدایت کے مطابق ہے،انہوں نے کہا کہ پیکج میں فضائی دفاع کے لئے استعمال ہو نے والا گولہ بارود، راکٹ، توپ خانے کے155ایم ایم اور 105ایم ایم کے گولے اور چھوٹے ہتھیاروں کے گولہ بارود کے ایک کروڑ 50لاکھ سے زیادہ رائونڈ شامل ہیں،امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر امریکی کانگرس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لئے امداد کی جلد منظوری دینے کے اقدامات کر ے تاکہ یوکرین کو اپنے دفاع اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد کر کے امریکا قومی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں بھی کانگریس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرے تاکہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت جاری رہ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تعلیم اورتجربے کی شرط ختم،کینیڈا نے سٹارٹ اپ...

کینیڈین حکام نے سٹارٹ اپ ویزا کا ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کیمطابق کینیڈا نے ورک ویزا،لیبر ویزا،کے بعد اب سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے،جس کے حصول کیلئے تعلیم،تجربے یا نوکری کی پیشکش جیسی شرائط کی ضرورت نہیں ہے،پاکستان سمیت بھارت اوردنیا بھر سے ہزاروں لوگ بہتر مستقبل کیلئے کینیڈا کا رخ کرتے ہیں،اسی لیے ان ممالک میں امیگریشن اور ورک ویزا کیقوانین میں کسی بھی تبدیلی یا کسی نئے پروگرام کے تعارف پرگہری نظر رکھی جاتی ہے،جیسے کینیڈا نے رواں ماہ ورک پرمٹ کے قانون میں تبدیلی کی ہے۔کینیڈین حکام نے کووڈ دورمیں لیبرمارکیٹ میں مانگ بڑھنے کے باعث 18ماہ تک ورک پرمٹ میں توسیع کی تھی جسے اگلے سال جنوری سے ختم کیا جا رہا ہے،کینیڈا انٹری کیلئے بزنس ویزا میں بہت زیادہ پیسے درکارہوتے ہیں،جو کاروباری افراد کی جیب پر بھاری ہوتے ہیں۔ تاہم اب سٹارٹ اپ ویزا اسکا درمیانی راستہ ہے،سٹارٹ اپ ویزا پروگرام میں اپلائی کرنے کیلئے آپ کے پاس ٹیکنالوجی سے متعلق کوئی ایسا بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جوکہ کینیڈین مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو۔اس سٹارٹ اپ پروگرام کو ماہرین کی جانب سنہری موقع قرار دیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپین کمیشن کے سابق صدر جیک ڈیلور چل بسے

یورپین کمیشن کے سابق صدر اور یورو کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے جیک ڈیلور98برس کی عمر میں انتقال کرگئے،بین الاقوامیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیک ڈیلور ایک سوشلسٹ سیاستدان تھے جنہوں نے 1985سے لیکر 1995تک یورپین کمیشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس سے قبل صدر متراں کے دور میں وہ فرانس کے وزیر خزانہ بھی رہے،جیک ڈیلورس انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ جیک ڈیلور کا نام یورپین سنگل مارکیٹ اور یورو کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے کے علاوہ یورپی پروجیکٹ کے بہت سے بنیادی کاموں سے منسلک ہونے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا،ان اقدامات میں شینگن پاسپورٹ، فری ٹریول ایریا، اس میں توسیع، Erasmusپروگرام کے تحت طلبا کے تبادلے اور غریب ممالک میں ترقی میں مدد کے لیے ہم آہنگی فنڈز جیسے اقدامات شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگ...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے امیدواروں کو الیکشن سے محروم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں حکم دیا گیا کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے سے محروم نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی شکایت قانون کے مطابق دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔ خط میں حکم دیا گیا کہ یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی امیدوار ریٹرننگ افسران کے سامنے آزادانہ پیش ہوں اور پی ٹی آئی امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگان کی پیشی بھی یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پ...

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلاول بھٹو کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے سینئر قانون دان عرفان قادر، قانونی مشیر افتخار شاہد سمیت دیگر ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے، جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر اور شاہدہ جبیں بھی موجود تھیں۔ ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو (آج) جمعہ تک تحریری طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کے کاغذات پر حلقہ این اے 127 پر اعتراض ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں چائنہ آئس اینڈ سنو ٹورازم اوورسی...

چائنہ کلچرل سینٹر کی جانب سے پاکستان میں چینی سفارتخانے کے کلچر آفس کے تعاون سے چائنہ آئس اینڈ سنو ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2024 کا آغاز کردیا گیا ،یہ ایونٹ جنوری 2024 کے آخر تک جاری رہے گا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر چائنہ کلچرل سینٹر پر متعدد پروموشنل ویڈیوز، دستاویزی فلمیں اور نمائشیں نشر کی جائیں گی، ساتھ ہی آفیشل وی چیٹ اکانٹ، اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے کلچرل قونصلر اور سینٹر کے ڈائریکٹر ژانگ ہیکنگ کے ٹویٹر اکانٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس کا مقصد پاکستانی ناظرین اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو چین کی سنو اور سنو کی ثقافت اور سیاحت کے بارے میں گہری تعریف کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ، جو انہیں چین کا دورہ کرنے اور خود اس خوبصورتی کا تجربہ کرنے کی ترغیب دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود مزید 12 مقدمات میں...

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ9 مئی کے راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ کے دفتر پر حملہ اور میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی نامزد ہیں جب کہ ان کی تمام 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہیکہ شاہ محمود سے تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ پراسیکیوٹر نے تمام 12 مقدمات میں شاہ محمود کے 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ان کیمر...

اسلام آ باد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے ان کیمرہ ہونے والے ٹرائل پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ دروازوں کے پیچھے ہونے والے ٹرائل سے متعلق اٹھنے والے سوالات کا جائزہ لینا ہے،یک دو لوگوں یا خاندان کے افراد کی موجودگی سے بھی یہ کلوزڈ ڈور ٹرائل ہی رہے گا، گزشتہ سماعت کے مطابق ٹرائل جیل میں ہو گا تو اوپن ہو گا۔سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ مجھے کچھ تشویش ہے جس طرح کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔ بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے ٹرائل سے متعلق اٹھنے والے سوالات کا جائزہ لینا ہے۔ ایک دو لوگوں یا خاندان کے افراد کی موجودگی سے بھی یہ کلوزڈ ڈور ٹرائل ہی رہے گا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پراسکیوشن کے 25 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ 21 دسمبر کے بعد 12 گواہان کے بیانات میڈیا کی موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے مطابق ٹرائل جیل میں ہو گا تو اوپن ہو گا ۔ اب صورتحال تبدیل ہوئی ہے کہ جیل ٹرائل ان کیمرہ ٹرائل ڈکلیئر کر دیا گیا ۔ ان کیمرہ کا سیکشن 14 کا آرڈر فیلڈ میں ہے اس کی موجودگی میں کیا ہوا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اس ججمنٹ میں اوپن ٹرائل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے کیوں نہیں سمجھتے ۔ 1923 میں انسانی حقوق بنیادی حقوق دنیا کو معلوم نہیں تھے ۔ یہ میرے سامنے فرسٹ ایمپریشن کا کیس ہے ۔ اسٹیٹ کی سیفٹی کمپرومائز نہیں ہونی چاہیے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھیں وہ کہہ رہے ہے میٹریل ناکافی ہے ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسٹیٹ کا موقف ہے کہ 3 ایسے گواہ تھے جن کا بیان نشر نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ ان گواہان کے بیانات 15 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے ، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ 12 دیگر گواہان کے بیانات بھی تو کلوزڈ ڈور ٹرائل میں ہوئے ہیں ناں۔ آپ سمجھتے کیوں نہیں ہیں ، ہم نے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ اوپن ٹرائل کیا ہوگا ۔ ان کیمرہ کرنے کی جج کی وجوہات دیکھ لیں اس میں 3 لائنیں لکھی ہوئی ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ اوپن ٹرائل کیا ہے یہ واضح کر چکے ہیں۔ تم آ جا اور تم آ جا، یہ اوپن ٹرائل نہیں ہوتا۔ اوپن ٹرائل میں جو چاہے آ سکتا ہے۔ میڈیا کو اجازت ہے کہ جو چاہے آ سکتا ہے۔ ایسے نہیں ہوتا ، اس بارے باقاعدہ آرڈر ہونا چاہیے۔ کیا جرح میڈیا کی موجودگی میں کی گئی؟۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جن 3 افراد کی جرح ہوئی وہ سائفر کی کوڈ، ڈی کوڈ سے متعلق تھے۔ سائفر سے متعلق سیکرٹری خارجہ کا بیان بھی ان کیمرہ ہو گا۔ عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کو کہنا چاہیے تھا کہ جج صاحب 3 گواہان کے لیے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم دیں تا کہ ٹرائل پر سوالات نہ اٹھیں۔ کبھی کبھی اچھا بھلا کیس ہوتا ہے لیکن جس طریقے سے چلایا جاتا ہے خراب ہو جاتا ہے۔ پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عدالت میں کہا کہ سائفر ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سائفر ٹرائل کے لیے 14 دسمبر کو حکم ہوا اور 15 دسمبر کو ٹرائل شروع ہوا۔ اگر عدالت چاہتی ہے کہ جرح اوپن ہو تو ہو جائے گی۔ عدالت نے کہا کہ یہ عدالت نہیں کہہ رہی یہ ضرورت ہے کہ ٹرائل اوپن ہو اور یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کیمرہ جرح صرف ان 4 گواہان کی ہو گی جو دفتر خارجہ کے سائفر سکیورٹی سے جڑے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ چاروں گواہان دفتر خارجہ کے ملازمین ہیں؟، جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ چاروں گواہان دفتر خارجہ کے ملازمین ہیں۔ چاروں گواہان سائفر ٹرانسکرپٹ کرنے اور سائفر سکیورٹی سسٹم سے جڑے ہیں۔ ان ملازمین کا کام پوری دنیا سے سائفر ڈی کوڈ کرنا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سائفر سسٹم کیسے کام کرتا ہے یہ تفصیلات پبلک کے سامنے نہیں لائی جا سکتی۔ 13 میں سے جو باقی 9 گواہان ہیں ان کی جرح دوبارہ کر لیں گے۔ اگر عدالت 13 میں سے 9 گواہان کے بیانات کالعدم قرار دیتی ہے تو دوبارہ ہوں گے۔ عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ آپ اٹارنی جنرل کی اس پیشکش پر کیا کہیں گے کہ گواہان کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرلیے جائیں؟، جس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت پہلے ٹرائل کورٹ کے ان کیمرہ پروسیڈنگ کے آرڈر کو دیکھے ۔ میرے پاس پہلے 3 گواہان کے بیانات کے عدالتی آرڈر کی کاپی ہے ۔ وکیل نے کہا کہ سرٹیفائیڈ کاپی تو پبلک دستاویز ہوتی ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری استدعا ہوگی کہ اسے پبلک نہ کیا جائے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں یہ دستاویزات دیکھنا چاہتا ہوں۔ آپ یہ مجھے فوری طور پر فراہم کریں۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں اہم آئینی ایشوز سامنے آئے ہیں عدالت ان کو دیکھے گی ۔ سپریم کورٹ نے اس کیس میں اپنے فیصلے میں بھی مواد کو ناکافی قرار دیا تھا۔ میرا مائنڈ آج آپ نے بہت کلئیر کردیا ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، سا...

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سابقہ بیوی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم سلمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سلمان نے چند روز قبل شادی ہال کے باہر فیصل آباد سے آئی فیملی کو قتل کیا تھا، قتل کیے جانے والوں میں ملزم کی سابقہ بیوی کرن اور دیگر سسرالی شامل تھے ، فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں تھی، واردات کا مقدمہ قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے دعوی کیا کہ ملزم سلمان نے گزشتہ رات مقدمے کی مدعی کے گھرکے باہر فائرنگ کی، پولیس کے پہنچنے پر اس نے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر بھی فائرنگ کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں سلمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سب ہی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سب ہی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہو گی، سینٹرل پنجاب میں مقابلہ ہو گا، سینٹرل پنجاب کے ناراض جیالے واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جیتنے والے بھی پیپلز پارٹی میں آگئے ہیں، کوئی کھل کر انتخابات کی بات نہیں کر رہا، کوئی سکیورٹی کی اور کوئی موسم کی بات کر رہا ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آمد پر جو جلسہ ہوا اس میں بھی الیکشن کی بات نہیں کی، بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہی کی اہلیہ سے پیپر چھیننے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی 9 مئی کی سوچ رکھنے والے کو ڈس اون کرے گی تو ان سے بات کیوں نہیں ہو سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں آئی جی، چیف سی...

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں انسپیکٹر جنرل ( آئی جی)اور چیف سیکریٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی طرف سے جمع کرائی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ دونوں افسران تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنان کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں روکی جائیں اور ساتھ ہی ان کے امیدواروں کو چانچ پڑتال کے عمل میں شامل کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی...

وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق تمام سفرا سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق مستقل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سال 2023 کے دوران دیئے گئے اہداف اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ وزرائے خارجہ کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔ وزرائے خارجہ کانفرنس 29 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیو سے متاثر بچے دیکھ کر مجھے حیا آتی ہے،ن...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے میری ذاتی نہیں، جب کوئی بچہ پولیو سے متاثر ہوتا ہے تو مجھے حیا آتی ہے۔ اسلام آباد میں پولیو سے متعلق قومی علما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں پولیو کے قطرے پلانا غیر شرعی ہے وہ بدبخت ہیں، معاشرے میں فتنے اور انتشار کی کیفیت آگئی ہے، ہمیں بنیادی اصولوں کی جانب لوٹ کر آنا ہوگا، وقت کے فتنے کے سامنے کھڑا ہونا ہی بقا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آنے والی نسل کا حق ہے کہ وہ صحت مند زندگی گزاریں، صحت مندی زندگی نئی نسل کا حق ہے، ذمہ داری ہماری ہے، پولیو کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پولیو کے حوالے سیغیر ذمہ دار گفتگو ہمیں روکنی چاہیے، سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کی ہم میں اخلاقی جرات ہونی چاہیے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام کی اپنی ایک شناخت ہے، قرآن و حدیث ہماری بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں ہم نے اجتماعی فیصلے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان لڑائی کو دعوت نہیں دیتا لیکن لڑنے سے گھبراتا بھی نہیں، غزہ میں 9 ہزار معصوم بچے شہید ہوگئے ہم ان کی زندگیاں نہیں بچا پائے، غزہ میں بھیڑیا دندناتا پھر رہا ہے، وہ بھیڑیا دنیا میں قابل احترام بن کر پھر رہا ہے، بچوں کا قاتل کیسے قابل احترام ہو سکتا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نہ ہم متعصب ہیں نہ کسی مذہب سے نفرت کرتے ہیں، ہم انصاف کی صدا ضرور بلند کرتے رہیں گے، قرآن کی نظر میں دو ہی قومیں ہیں ایک ظالم دوسرا مظلوم، قرآن ہمیں باخبر کرتا ہے کہ خبر کی تحقیق کیا کرو، ہم سب قیدی ہیں ،ہم میں سے کوئی آزاد نہیں، مومن آزاد نہیں پابند ہوتا ہے، میں بھی پابند ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلوک ہینڈ گن متعارف کرانے والے گیسٹن گلوک ان...

مشہور زمانہ گلوک ہینڈ گن متعارف کرانے والے اسلحہ سازگیسٹن گلوک 94برس کی عمر میں انتقال کرگئے،امریکی میڈیا کیمطابق گیسٹن گلوک کاتعلق آسٹریا سے تھا اوروہ ارب پتی تھے گیسٹن گلوک کی تیارکردہ ہینڈ گن امریکی پولیس کے دو تہائی اہلکار استعمال کرتے ہیں،ان کی تیار کردہ ہینڈ گن امریکا کے علاوہ 48ممالک کے اہلکار بھی استعمال کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا اور بھارت میں کرونا کے ویرینٹ جے این...

دنیا بھر میں ایک بار پھر کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکا میں کرونا وائرس کا جے این ون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا لگی ہے،رپورٹ کے مطابق امریکا میں جے این ون قسم پہلی بار ستمبر میں رپورٹ ہوئی تھی اب امریکا میں کرونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے ہیں،امریکی حکام کے مطابق کورونا کا یہ ویرینٹ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے کمزور لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،ادھر بھارت میں بھی ایک بار پھر کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹے میں پانچ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس مزید پانچ افراد کو نگل گیا،عالمی ادارہ صحت کے مطابق اکتالیس ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں،ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوانے، ماسک پہننے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر کاربند رہیں جبکہ کرونا سے متاثرہ شخص سے کسی بھی طرح رابطے میں آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ بھی کروایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کے رہنما کا فوج کو جنگی تیاریاں...

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیدیا،غیرملکی میڈیاکے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے اسلحہ ساز اداروں اور جوہری ہتھیاروں کے شعبے کو پیداوار بڑھانے اور جنگی تیاریاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ جنگی تیاریاں بڑھانے کا مقصد امریکا کے کسی بھی حارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینا ہے،شمالی کوریا کی سرکاریمیڈیا کے مطابق حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایسے تمام ملکوں سے رابطے اور تعلقات بڑھائے گا جو موجودہ سامراجی قوت کے ساتھ نہیں ہیں اور خود مختار ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان گزشتہ دنوں رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای کی روایتی ڈش''ہریس''اقوام متحدہ کی ث...

متحدہ عرب امارات کی روایتی ڈش ''ہریس''کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ورثہ کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیہ نما'ہریس'ڈش جو کہ اماراتیوں اور غیرملکیوں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ڈشوں میں سے ایک ہے،اماراتی ہریس کی بین الاقوامی پذیرائی پر جشن منا رہے ہیں،یہ ڈش گندم،گوشت گھی اور زعفران کی آمیزش سے تیار کی جاتی ہے۔اس دلیہ نما ڈش کو اماراتی شہری زیادہ ترماہ رمضان میں استعمال کیا جاتا ہے،جس کو کھانے کے دستر خوان پر ایک خاص ڈش کے طور پر سجایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے مسلمانوں کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ع...

غزہ کے مسلمانوں کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عزم وحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30خواتین نے ایک ساتھ اسلام قبول کر لیا ہے،غزہ میں ڈھائی ماہ سے جاری اسرائیلی کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کا عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے حق پر ڈٹے رہنا دنیا میں امن کے مذہب اسلام کا پرچار کر رہا ہے اور لوگ تیزی سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس کے دامن میں پناہ لے رہے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک یا دو نہیں بلکہ 30خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قبول اسلام کی یہ روح پرور تقریب آسٹریلوی شہر میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد ہوئی جہاں 30خواتین نے کلمہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کیا،ترک میڈیا کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں عبایا زیب تن کیے خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا،نومسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے کہا کہ اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں،ایک اور نو مسلم خاتون جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرکے بہت سکون ملا ہے، ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ ایسا قدم انہوں نے غزہ کے حالات دیکھ کر اٹھایا اور اب میری خواہش ہے کہ اسلام اور اللہ کے مزید قریب ہوں،اس سے قبل امریکی ٹک ٹاکر میگن رائس اور ایبی بھی دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں،واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ڈھائی ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس دوران 23ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ 50ہزار سے زائد زخمی اور لاپتہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی حملوں میں تیزی سے غزہ کو امداد کی ف...

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پٹی میں اسرائیلی بمباری اور جھڑپوں کی وجہ سے امداد کی فراہمی کا کام مشکل ہو گیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے خبررساں دفتر نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے امداد (OCHA)کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں بالخصوص وسطی علاقے میں 23سے 26دسمبر تک فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ہولناک بمباری کی ہے،امدادی رابطہ دفتر نے مزید کہا کہ بمباری میں 24اور 25دسمبر کو تین پناہ گزین کیمپوں البریج، النصیرات اور المغازی پر 50سے زیادہ حملے کئے گئے اور درجنوں فلسطینیوں کو شہیدکردیا گیا، اسرائیل کی ان کارروائیوں نے امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور ان کیمپوں کو ملانے والی سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں،ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA)کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل تباہ ہونے لگا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی مکمل اور بلا روک ٹوک ترسیل میں سہولت فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب فلسطینی ریاست قائم ہوگی تواسرائیل کو تسلی...

حماس کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ جب فلسطینی ریاست کے قیام کا وقت آئے گا تو ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس ثالثوں کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت اور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔حماس کے قیدیوں کی فائل کے ذمہ دار زاہر جبارین نے کہا کہ "تمام فلسطینی دھڑے پہلے جنگ بندی پر متفق ہیں، اس کے بعد کسی بھی چیز پر بات چیت کی جائے گی،حماس رہ نما زاہر جبارین نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمومی طور پر ہمارا موقف واضح ہے ہم ان تمام خیالات کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں جو جامع جنگ بندی کا باعث بن سکیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ حماس کے سامنے بہت سے اقدامات اور آپشنز پیش کیے گئے ہیں ہم تمام ممکنہ اقدامات کے لیے فراخ دلی کا مظاہرہ کررہے ہیں،زاہرجبارین نے غزہ کے حوالے سے مصری تجویز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے اور میں اس پر میڈیا میں بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو روکیں اور اس کے بعد ہم ان تمام نظریات کے بارے میں بات کریں گے جو پیش کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ مسئلہ صرف قیدیوں سے متعلق نہیں ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تنازعہ 75سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ مسئلہ اسرائیل اور اس کا قبضہ ہے۔حماس رہ نما نے زور دے کر کہا کہ حماس کے پاس ثابت قدمی اور صبر کے ساتھ جنگ لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم انہیں مہینوں، سالوں یا دہائیوں کے بعد شکست دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو ہٹلرسے مختلف نہی...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نیاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ہٹلر قرار دے دیا،عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں،اپنے بیان میں انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور صہیونی بربریت کا موازنہ یہودیوں کے ساتھ نازیوں کے سلوک سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہٹلر کو برا بھلا کہتے ہیں مگر خود یہ ہٹلر سے کس طرح مختلف ہیں؟رجب طیب اردوان نے استفسار کیا کہ ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا کیا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہے؟مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیلی حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکا اس کی ہر طرح مدد و تعاون کرتا ہے اور اس مدد کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل غزہ میں 20ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے،دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو پر ترک صدر کی کڑی تنقید کی مذمت کی ہے،واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 21ہزار سے زائد فلسطینی باشندے شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجاز...

امریکی ریاست مشی گن کی عدالت نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں 4ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی کہ کیپیٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 27فروری کو ہونے والی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے،درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے، مشی گن کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے،امریکی صدارتی الیکشن میں پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک امریکی ریاست مشی گن بھی ہے،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے،گزشتہ ہفتے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے آئین کی اسی دفعہ کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیل بربریت ، وحشیانہ بمباری جاری،...

غزہ کے رہائشی علاقوں پراسرائیلی فوج کے حملے جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 200سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ شہدا کی تعداد 21ہزار سے متجاوز ہو گئی،اسرائیلی فوج نے بھیانک جنگی جرائم کی انتہا کرتے ہوئے لاشوں سے اعضا بھی چرا لیے، 80سے زائد مسخ شدہ لاشوں کی رفح میں اجتماعی تدفین کردی گئی، دنیا کے با اثر ممالک اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف دیوار بننے کے بجائے خاموش تماشائی بن گئے،عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 20فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملے میں بھی کئی افراد کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں،جنوبی غزہ میں رفح میں اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ نصیرات کیمپ میں 7اور المغازی کیمپ پر حملے میں مزید 20فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے پناہ گزین کیمپ، اسپتال، اسکول اور مذہبی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہ رہ پائیں، صیہونی افواج نے دیر البلاح کی مسجد بھی شہید کر دی،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہزاروں فلسطینی اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے وسطی غزہ اور خان یونس سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کیلئے ازخود ویزوں کا اجرا بھی روک دیا ہے،ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6فلسطینی شہید جبکہ رام اللہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی جھڑپوں سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہو گیا،فلسطینی اتھارٹی کے مطابق 7اکتوبر سے شروع ہونے والی کارروائیوں کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں روزانہ کم از کم 42چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہے،دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی غزہ میں شدید مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز حماس کے جوابی حملوں میں مزید 3اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے،القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کرنے کے ساتھ متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے، گزشتہ 5روز میں 24اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 165سے تجاوز کر گئی ہے،اسرائیل نے اپنے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے قبول کر لیا ہے کہ غزہ میں شروع کی گئی جنگ میں اسرائیل تاحال قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور حماس کے خلاف میدان جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسری جماعت پیدا کرنے کا شوق رکھنے والے بربا...

رہنما مسلم لیگ (ن)اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تیسری جماعت پیدا کرنے کا شوق رکھنے والے بربادی کی سوچ لیکر آئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میں اپنی 16 ماہ کی حکومت میں بھی کہتا رہا کہ اب بھی سہولت کاری موجود ہے، ہمارے کیسز عدالتوں سے ختم ہو چکے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کو لٹکایا جاتا رہا، لوگ پوچھتے رہے پیسہ کہاں سے آیا، آج کسی کو معصوم کہا جاتا ہے تو ہمیں بے گناہ کیوں نہیں کہا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تو 10 سال تک اطمینان رہا، تیسری جماعت پیدا کرنے کا شوق رکھنے والے بربادی کی سوچ لیکر آئے جس نے 4 سال ملکی نظام کو تباہ کیا، بتایا جائے کہ 9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے، قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈنڈے کہاں ملتے ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انصاف کے ادارے، ساسو ماں اور پرویز الہی سمیت دوسروں کے حوالے سے آڈیوز لیک ہوئیں، اس پر بار بار بات کرنی چاہئے یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے مگر یہ بتایا جائے کہ کیا یہ آڈیوز سچی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، سارے تانے بانے انہیں سازشوں سے ملتے ہیں، 9 اور 10 مئی سانحے کی پالیسی بنانے والوں کو سزا نہیں دی جا رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے...

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کیساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ رواں برس سفارتی لحاظ سے پاکستان کے لیے اہم رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 پاکستان کی سفارت کاری کے لیے بہت مثبت رہا، پاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر مملکت نے کئی ممالک کے دورے کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کیے، اسی طرح سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کئی ممالک کے دورے کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پلوامہ حملے میں بھارتی کی جانب سے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، دفتر خارجہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جموں اینڈ کشمیر مسرت عالم گروپ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ پانچوی سیاسی جماعت ہے جس پر بھارت نے پابندی عائد کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسرت عالم کی قید میں 20 سال کا اضافہ کیا گیا ہے، بھارت تمام حریت رہنماوں کو رہا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے سال 2023 میں 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے، اس سال پاکستان نے 400 بھارتی قیدیوں کو رہا بھی کیا۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن رجسڑیشن بھی شروع کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن،نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد...

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے نگران کابینہ سے جانب دار وزرا کو ہٹانے کے معاملے پر وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہیکہ فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس ایچ او نے مجھے لاتیں گھونسے مارے، شاہ مح...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں اپنے اوپر پولیس تشدد کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، ایس ایچ او جمال نے مجھے دھکے لاتیں ماریں مجھے پنچ مارے گئے، رات بھر مجھے ٹھنڈے انتہائی فریزر روم میں رکھا گیا، لائٹس بند کرکے موم بتی جلا دی گئی،بیس پچیس افراد زور زور سے قہقہے لگاتے رہے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا۔ جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید جہانگیر علی نے شاہ محمود کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں ان کی ہتھکڑی کھلوا دی۔ پراسیکیوشن ٹیم نے مکمل تفتیش کے لئے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے نو مئی کو عوام کو احتجاج کے لئے اکسایا۔ شاہ محمود قریشی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، ایس ایچ او جمال نے مجھے دھکے لاتیں ماریں مجھے پنچ مارے گئے، میری حالت خراب تھی اس لیے طبی امداد کی استدعا کی مگر پولیس افسران نے انکار کردیا۔

شاہ محمود قریشی روداد بتاتے ہوئے کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ رات بھر مجھے ٹھنڈے انتہائی فریزر روم میں رکھا گیا، لائٹس بند کرکے موم بتی جلا دی گئی، پھر اچانک تیز ترین تیز روشنی کیساتھ فل لائٹس جلادی گئیں اور بیس پچیس افراد زور زور سے قہقہے لگاتے رہے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا، کیا یہ انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجھے ڈال دیا، قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں، میں 9 مئی کو راولپنڈی کیا پنجاب میں بھی نہیں تھا، بلکہ کراچی میں تھا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی شخصیت نے کہا شاہ محمود قریشی 9 مئی میں ملوث نہیں تھا، وہ شخصیت آج حکومت کی اہم کرتا دھرتا ہے، عدالت چاہے گی تو اس شخصیت کا نام بھی بتا دوں گا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ڈسچارج کیا جائے، جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں یہ جھوٹا انتقامی کیس ہے، جب چالان بھی پیش ہوگیا تو جسمانی ریمانڈ کیسے دیا جائے، پورے چالان میں شاہ محمود قریشی کا نام نہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات ایک ارب...

پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران 28.98 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت میں دیکھا گیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات ایک ارب 25کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 97کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔ پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات جولائی تا نومبر کے دوران 50فیصد بڑھ کر 27کروڑ 56لاکھ ڈالر رہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان کے لیے سعودی عرب دوسری بڑی برآمدی منڈی ہے۔ گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران اس کے لیے برآمدت 13.1 فیصد اضافے کے بعد 50 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی تھی، جو اس سے گزشتہ برس 42 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خانیوال،شدید دھند کے باعث بس اور ٹریلر میں ت...

صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے جمس آباد کے قریب دھند کے باعث بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، ضلع خانیوال کے علاقے جمس آباد میں دھند کے باعث بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بس میں سوار 11 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ ثقافت کو تاریخی مقاما...

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے تاریخی مقامات کی بحالی اور تشہیر کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے محکمہ ثقافت کو اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر، حیدر آباد، شکار پور کے کلاک ٹاور کو بحال کیا جائے۔ اسی طرح تاریخی مقامات کی بحالی اور تشہیر کے لییکمیٹی تشکیل دینیکا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی تجاویز دے کہ کیسے غیر ملکی سیاحوں کو کس طرح سہولیات دی جائیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ٹورگائیڈ بھرتی کر کے انہیں 3 ماہ میں تربیت دی جائے، مزید حکم دیا کہ موہن جوڈارو، کوٹ ڈیجی، بھنبھور، روہڑی ہلز سے متعلق معلومات کی فراہمی کے جدید طریقے اپنائے جائیں۔ عدالت نے سکھر ،حیدر آباد ،شکار پور کے کلاک ٹاور بحال کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاورز کے ارد گرد کوئی انکروچمنٹ ہے، تو دو ماہ میں ختم کرائی جائے۔ عدالت نے تاریخی عمارتوں کی فہرست نوٹیفیکیشن کے ساتھ طلب کرلی اور بھنبھور سمیت 10 تاریخی مقامات پر انفارمیشن ڈیسک بنانے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ، سائفر ٹرائل پر فوری حک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف جاری سائفر کیس کے ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سائفر ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ پہلے نوٹس ہوں گے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکمنامہ کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردی، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ضروری دستاویزات جمع کرائی جائیں، شکایت کے بجائے ایف آئی آر پر کارروائی کیخلاف درخواست پربھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی، یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 12 دسمبر کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر چیلنج کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف فردِ جرم عائد کردی گئی تھی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی تھی۔ سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی جب کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپل...

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی حصار میں ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس پہنچا یا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا بعدازاں بدھ کو انکی نظر بندی کے احکامات واپس لیے گئے تو راولپنڈی پولیس نے انہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں