• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

نوجوان ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے باہمی دوروں سے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیبل ٹینس ٹیموں کے باہمی دوروں سے چین-امریکہ  دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے اور لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کو نئی  تحریک ملی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ پریس بریفنگ میں سان فرانسیسکو میں سربراہ اجلاس کے بعد چینی اور امریکی یونیورسٹیوں کے درمیان دوستانہ تبادلے کے طور پر پی کنگ یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے دورہ امریکہ اور ورجینیا یونیورسٹی کے ٹیبل ٹینس وفد کے دورہ چین کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ پی کنگ یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے اس کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کیا اور یو ایس اے ٹی ٹی ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور حال ہی میں امریکہ میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی جانب سے تاریخی پنگ پونگ ڈپلومیسی کی یادگاری تقریب میں حصہ لیا اور ٹیم نے ٹیبل ٹینس کھیلی اور امریکی دوستوں کے ساتھ بات چیت کی جو ذاتی طور پر پنگ پونگ ڈپلومیسی، نوجوان طلباء اور مقامی لوگوں میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ورجینیا کے ٹیبل ٹینس کے وفد نے دعوت پر چین کا دورہ کیا اور سنگ ہوا یونیورسٹی میں چین-امریکہ یوتھ پنگ پونگ تبادلے پروگرام میں شرکت کی ۔

  ماؤ نے کہا کہ باہمی دوروں نے چین امریکہ کی دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا جو پنگ پونگ ڈپلومیسی سے شروع ہوئی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کی نئی تحریک پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ "چین امریکہ تعلقات کی امید لوگوں میں ہے، اس کی بنیاد ہمارے معاشروں میں ہے، اس کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور اسے قومی سطح پر ہونے والے تبادلوں سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔"

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اہم مارکیٹ ہے:...

بیجنگ(شِنہوا)چین اس سال کثیر الملکی کارپوریشنز (ایم این سیز ) کے لیے ایک اہم مارکیٹ بنا ہوا ہے کیونکہ عالمی کمپنیاں کھپت میں اضافے کے مواقع پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 ہانگ کانگ میں  قائم انگریزی زبان کے روزنامہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے عالمی مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم بائن اینڈ کمپنی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے 2022 میں جاپان، یورپ اور امریکہ کی 200 بڑی  کثیر الملکی کارپوریشنز کے لیے عالمی آمدنی کا تقریباً 15 فیصد حصہ بنایا۔

بائن اینڈ کمپنی کے شنگھائی پارٹنر برونو لینیس نے کہا کہ "قلیل مدتی اتار چڑھاؤ پر توجہ دینے کے بجائے چین کے بارے میں طویل مدتی نقطہ نظر اختیار کرنا ضروری ہے۔" "چین کی معیشت ترقی کرتی رہے گی اور یہاں کاروبار کرنے والی  کثیر الملکی کارپوریشنز کو عالمی آمدنی کا خاطر خواہ حصہ ملتا رہے گا۔"

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جرمنی ۔ فرینکفرٹ ۔ ہیم ٹیکسٹائل۔ ٹیکسٹائل می...

جرمنی، فرینکفرٹ میں سیاح ہیم ٹیکسٹل 2024 میں چینی پویلین کے قریب سے گز رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آسٹریا ۔ ویانا ۔ عجائب گھر۔ اپر بلویڈر

آسٹریا کے شہر ویانا میں اپربیلویڈیر میں سیاح ایک نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جرمنی ۔ فرینکفرٹ ۔ ہیم ٹیکسٹائل۔ ٹیکسٹائل می...

جرمنی،فرینکفرٹ میں چینی نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹل 2024 میں خریداروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آج کی شِنہوا تصاویر

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ پناہ گزین بستی می تباہ شدہ عمارت میں لوگ موجود ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آج کی شِنہوا تصاویر

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ کنسٹرکشن بینک  کی ایک شاخ میں ایک خاتون  2024 کی خوشی میں حاصل کردہ نئے یادگاری سکے اور بینک نوٹ دکھا رہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایکواڈور میں چینی سفارت خانہ 10 جنوری سے عار...

میکسیکو سٹی (شِنہوا)ایکواڈور میں چینی سفارت خانہ اور قونصل خانے 10 جنوری سے تاحکم ثانی تک عارضی طور پر بند رہیں گے۔

 ایکواڈور میں چینی سفارتخانے کے مطابق، ایکواڈور میں چینی کاروباری اداروں اور چینی شہریوں کی سلامتی سے متعلق کسی واقعے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 ایکواڈورمیں  "اندرونی مسلح تصادم" کی وجہ سے ملک کے صدر ڈینیئل نوبوا نے  60 دن کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر رکھا ہے۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیجنگ-تیانجن-ہیبے علاقے کے ذریعے گزشتہ سال...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے سے گزشتہ سال 1 ہزار 59 چین-یورپ اور چین-وسطی ایشیا مال بردار ٹرینوں کی آمد رفت ہوئی  جس سے روس، منگولیا اور جرمنی سمیت ممالک اور خطوں تک مال برداری کی خدمات کو وسعت ملی۔

چائنہ ریلوے بیجنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 2023 میں خطے نے چین-یورپ روٹ پر چلنے والی 335 ٹرینیں اور چین-وسطی ایشیا کے راستے پر چلنے والی 724 ٹرینوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی۔

کمپنی کے  عہدیدار ژانگ جن چھاو نے کہا کہ مال بردار ٹرینیں تیان جن اور شی جیا ژوانگ سمیت دیگر شہروں سے روانہ ہوئیں اور ایرن ہوٹ، مانزولی اور ہورگوس جیسی بندرگاہوں کے ذریعے وسطی ایشیا اور یورپی ممالک تک اپنی رسائی کو بڑھایا۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایان خان آئی ایل ٹی 20 ٹرافی برقرار رکھنے کے...

 انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں جو کھلاڑیوں توجہ کا مرکز ہوں گے، ان میں بولنگ آل راﺅنڈر ایان خان بھی شامل ہیں جو مسلسل دوسرے سیزن میں گلف جائنٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ایان نے صرف 16 برس کی عمر میں ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں تاریخ رقم کی وہ گلف جائنٹس کی ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے پہلی بار ٹرافی جیتی تھی۔ نوجوان آئی ایل ٹی 20 ٹرافی کو برقرار رکھنے میں گلف جائنٹس کی ٹیم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں گلف جائنٹس سے کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ٹرافی جیتنے کے بعد اسے برقرار رکھنا میگا کرکٹ ایونٹ کے سیزن 2 کا بنیادی مقصد ہے۔ یہ ٹیم ایک خاندان کی طرح کھیلتی ہے۔ اس لئے پہلا سیزن ایک قابل ذکر تھا۔ ہم نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھلینا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ دوسرے سیزن کے لئے بہت بے تاب ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کا چھانگ ای-6 قمری مشن 2024 کی پہلی ششما...

بیجنگ(شِنہوا)چین کا چھانگ ای- 6 قمری تحقیقی مشن اس سال کی پہلی ششماہی میں چاند پر بھیجا جا ئے گا۔

چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے ایک بیان میں  کہا کہ چھانگ ای- 6 قمری تحقیقی مشن کے لیے درکار آلات کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے اور لانچ سے پہلے کے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق فی الحال لانچ سائٹ پر سہولیات اچھی حالت میں ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق تیاری کا کام جاری ہے۔

چھانگ ای- 6  چاند کے دور دراز حصوں سے نمونے جمع کرے گا جبکہ یہ مشن انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔

یہ مشن اہم ٹیکنالوجیز میں بڑی پیش رفت کرے گا، جیسے کہ خودکار نمونہ جمع کرنا، ٹیک آف کرنا اور چاند کے دوردراز حصوں کی تحقیق۔

 دریں اثنا  مشن لینڈنگ زون کی سائنسی تحقیق بھی کرے گا۔

چین کی قومی خلائی انتظامیہ  نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، اٹلی اور یورپی خلائی ایجنسی/سویڈن کے سائنسی آلات سمیت پاکستانی پے لوڈ چھانگ ای- 6 مشن کے لینڈر کے ذریعے چاند پرجائیں گے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیلجیئم کے وزیراعظم 11 جنوری کو چین کا دورہ...

بیجنگ(شِنہوا)بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پرچین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو بتایا کہ بیلجیئم کے وزیر اعظم کا یہ دورہ  11 سے 12 جنوری تک ہو گا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیلجیئم کے وزیراعظم 11 جنوری کو چین کا دورہ...

بیجنگ(شِنہوا)بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پرچین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو بتایا کہ بیلجیئم کے وزیر اعظم کا یہ دورہ  11 سے 12 جنوری تک ہو گا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین و تیونس کے صدور، وزراءاعظم کا سفارتی تعل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیونس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر اپنے تیونسی ہم منصب قیس سعید کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور تیونس گہری روایتی دوستی اور 60 برس قبل قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں پائیدار اور مستحکم پیشرفت دیکھ رہے ہیں اور انہیں عالمی منظرنامہ کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو تقویت ملی اور تبادلوں و تعاون سے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں چین ۔ عرب ممالک سربراہ اجلاس کے دوران انہوں نے صدر سعید سے ملاقات کی اور جس میں اہم اتفاق رائے ہوا جس سے چین ۔ تیونس تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین۔ تیونس تعلقات میں پیشرفت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تیونسی ہم منصب سعید کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ 60 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیا جائے، دونوں ممالک کی روایتی دوستی کی تجدید ہو اور دو طرفہ دوستانہ تعاون کے تعلقات میں مزید پیشرفت پر زور دیا جاسکے۔

تیونس کے صدر سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں تیونس اور چین نے دیرینہ دوستی اور نتیجہ خیز تعاون کے ساتھ مشترکہ اقدار کو برقرار رکھا ، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینے میں پرعزم رہے اور عالمی و علاقائی امور پر قریبی تعاون میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیونس مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک نئی قسم کی شراکت داری کے فروغ میں چین کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کواعلیٰ سطح تک بڑھایا جاسکے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی تیونس کے وزیراعظم احمد الحشانی کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین ۔ تیونس دوستانہ تعاون کے تعلقات میں مسلسل پیشرفت کے لئے احمد الحشانی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تیونس کے وزیراعظم احمد الحشانی نے کہا کہ تیونس چین کے ساتھ دوطرفہ دوستی بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے کام جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین و تیونس کے صدور، وزراءاعظم کا سفارتی تعل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیونس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر اپنے تیونسی ہم منصب قیس سعید کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور تیونس گہری روایتی دوستی اور 60 برس قبل قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں پائیدار اور مستحکم پیشرفت دیکھ رہے ہیں اور انہیں عالمی منظرنامہ کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو تقویت ملی اور تبادلوں و تعاون سے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں چین ۔ عرب ممالک سربراہ اجلاس کے دوران انہوں نے صدر سعید سے ملاقات کی اور جس میں اہم اتفاق رائے ہوا جس سے چین ۔ تیونس تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین۔ تیونس تعلقات میں پیشرفت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تیونسی ہم منصب سعید کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ 60 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیا جائے، دونوں ممالک کی روایتی دوستی کی تجدید ہو اور دو طرفہ دوستانہ تعاون کے تعلقات میں مزید پیشرفت پر زور دیا جاسکے۔

تیونس کے صدر سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں تیونس اور چین نے دیرینہ دوستی اور نتیجہ خیز تعاون کے ساتھ مشترکہ اقدار کو برقرار رکھا ، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینے میں پرعزم رہے اور عالمی و علاقائی امور پر قریبی تعاون میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیونس مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک نئی قسم کی شراکت داری کے فروغ میں چین کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کواعلیٰ سطح تک بڑھایا جاسکے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی تیونس کے وزیراعظم احمد الحشانی کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین ۔ تیونس دوستانہ تعاون کے تعلقات میں مسلسل پیشرفت کے لئے احمد الحشانی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تیونس کے وزیراعظم احمد الحشانی نے کہا کہ تیونس چین کے ساتھ دوطرفہ دوستی بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے کام جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آسٹریلوی سائنس دانوں نے محبت کو سمجھنے اہم ک...

کینبرا (شِنہوا) آسٹریلوی محققین نے پہلی بار اس بات کی پیمائش کی ہے کہ کس طرح انسانی دماغ اپنے پیاروں کو کسی شخص کی توجہ کا مرکز بناتا ہے۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو)، یونیورسٹی آف کینبرا (یو سی) اور یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا (یو این آئی ایس اے) کی ایک ٹیم نے دماغ کے طرزعمل کے نظام (بی اے ایس) اور رومانوی محبت کے درمیان تعلق دریافت کیا۔

محققین کی ٹیم نے ایسے  1 ہزار 556 بالغ نوجوانوں سے سروے کیا جنہوں نے اپنے ساتھی کے جذباتی رد عمل، ان کے جانب رویے اور محبت کرنے کے عمل کو بہترطور پر سمجھنے کی کوشش میں اپنے پیاروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے "محبت میں" مبتلا ہوئے تھے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ جب کوئی شخص محبت میں مبتلا ہوتا ہے تو دماغ مختلف ردعمل ظاہر کرتا ہے، جس سے پیارے ان کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

یو سی اور یونیورسٹی ایس اے سے تعلق رکھنے والے فل کاواناگ نے ایک میڈیا ریلیز میں بتایا کہ نئے نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ رومانوی محبت کا تعلق رویے کے ساتھ ساتھ جذبات میں تبدیلی سے بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رومانوی محبت میں آکسیٹوسن کے کردار کو جانتے ہیں کیونکہ جب ہم اپنے پیاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو اس کی لہریں ہمارے اعصابی نظام اور خون کے بہاؤ میں گردش کرتی ہیں۔

ڈوپامائن کے ساتھ آکسیٹوسن کے امتزاج کی وجہ سے  پیارے خاص اہمیت رکھتے ہیں، ڈوپامائن ایک ایسا کیمیکل جسے ہمارا دماغ رومانوی محبت کے دوران خارج کرتا ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا سب سے بڑا دشمن ہے، ملکی دفاع مضب...

سیؤل (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)کے سربراہ نے جنوبی کوریا کو "سب سے بڑا دشمن " قرار دیتے ہوئے  اپنے ملک کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے یہ بات رواں ہفتے کے شروع میں اسلحہ فیکٹریوں کے معائنے میں کہی۔

کم جونگ ان نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بات کی جائے تو عوامی جمہوریہ کوریا کو اپنے دفاع اور جوہری جنگ کی روک تھام کے لیے فوجی صلاحیتیں بڑھانے پر ترجیح دینا چاہیئے۔

عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما نے کہا کہ بآلاخر وہ تاریخی لحمہ آچکا ہے جب عوامی جمہوریہ کوریا ، جنوبی کوریا کو "سب سے بڑی دشمن ریاست" قرار دے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کے ملک کو "ناگزیر اور ناقابل تنسیخ حقیقت" کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔ کیونکہ جنوبی کوریا "تقریباً 80 برس سے ہماری حکومت اور سماجی نظام کا تختہ الٹنے کےلئے وحشیانہ محاذ آرائی کررہا ہے۔

کم جونگ نے  جزیرہ نما کوریا میں سلامتی کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا  یکطرفہ طور پر کسی بڑے واقعہ کا سبب نہیں بنے گا تاہم اس کا جنگ سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر جنوبی کوریا نے عوامی جمہوریہ کوریا کے خلاف مسلح افواج استعمال کرنے کی کوشش کی یا اس کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ان کا ملک تمام ذرائع اور افواج استعمال کرکے جنوبی کوریا کو تباہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کا یہ تازہ ترین سخت انتباہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کا تائیوان سے مزید درآمدات پر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ تائیوان کی تجارتی پابندیوں اور سیاسی حربوں کے جواب میں چینی مین لینڈ تائیوان سے درآمد شدہ مزید مصنوعات پر ٹیرف مراعات معطل کرنے پرغورکر رہا ہے۔

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت کی ترجمان نے کہا کہ ان درآمدات میں زرعی، ماہی گیری اور مشینری مصنوعات، پرزہ جات اور ٹیکسٹائل شامل ہیں جو فی الحال اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) میں مقرر کردہ ترجیحی ٹیرف کی شرح سے مستفید ہورہے ہیں۔

ای سی ایف اے ایک جامع آبنائے پار اقتصادی معاہدہ ہے جس کا مقصد مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان تجارتی رکاوٹیں کم کرنا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے ایک بیان کے مطابق یکم جنوری 2024 سے مین لینڈ نے تائیوان کی 12 مصنوعات پر ای سی ایف اے ٹیرف کی شرح معطل کردی ہے جس میں پروپیلین اور پیراکسیلین شامل ہیں ۔  مین لینڈ نے یہ فیصلہ تائیوان کی یکطرفہ اور امتیازی تجارتی پابندیوں کے ردعمل کے طور پر کیا ہے۔

تاہم تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے گزشتہ ماہ مین لینڈ کے اس بیان پر کے بعد سے مین لینڈ کے لئے اپنی تجارتی پابندیاں ہٹانے کے لیے کسی قسم کے ٹھوس اقدمات نہیں کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی حکام الزام تراشی اور ذمہ داری سے بچنے کے لئے سیاسی حربے استعمال کررہے ہیں۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مالدیپ چین کے ساتھ تعاون میں پیشرفت کا خواہش...

مالے (شِنہوا) مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ وہ پیر سےچین کے اپنے سرکاری دورے میں چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سیاحتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعاون میں پیشرفت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک تحریری انٹرویو میں مالدیپ کے صدر نے کہا کہ چین مالدیپ کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ۔ چین تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی امور میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں جو اہم عالمی اصول ہے اور جن پر عالمی اقتصادی اور سیاسی نظام قائم اور پائیدار ہے۔

صدرمالدیپ معیزو نے کہا کہ وہ تعلقات میں نئی سرمایہ کاری، شراکت داری میں ایک نئی امید اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے مشترکہ مقصد میں ایک نئے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ صدر کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا دورہ چین ہے۔

فائل فوٹو،مالدیپ میں چین ۔ مالدیپ دوستی پل کا منظر۔ (شِنہوا)

مالدیپ کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم اسے مزید وسعت دینا اور اس میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔ چین سے بیرونی سفر کی بحالی کے بعد چینی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے ان کے ملک کی اقتصادی ترقی کو تبدیل کرنے میں اہم ہیں۔

صدر نے کہا کہ چین ۔ مالدیپ دوستی پل نے جدا زمینی علاقوں اور لوگوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چھانگ ای۔ 5 قمری ریگولیتھ نمونوں سے شیشے کا...

بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے مطابق چینی ماہرین نے چھانگ ای 5 مشن کے ذریعے زمین پر لائی گئی چاند کی مٹی کے نمونوں میں شیشے کے مختلف نوعیت کا مواد دریافت کیا اور ان پر منظم تحقیق کی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اسکیننگ اور ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرواسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے چاند کے ریگولیتھ سے حاصل کردہ پاؤڈر کے نمونوں میں پائے جانے والے شیشے کے مادوں کی مورفولوجی، ساخت اور مائکرواسٹرکچر کا جامع تجزیہ کیا۔

انہوں نے شیشے کے مختلف مادے دریافت کئے جو اصل سے مختلف تھے جن میں مائع ٹھنڈک، بخارات کا جمع ہونا اور تابکاری سے نقصان شامل تھا اور اس معلومات کی بنیاد پر ایک فہرست تیار کی۔

محققین نے پہلی بار چاند کی سطح پر قدرتی طور پر بننے والے شیشے کے ریشے بھی دریافت کیے۔ جن سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ چاند کی مٹی شیشہ سازی کے مواد کی تیاری میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ تحقیق نیشنل سائنس ریویو جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

چھانگ ای 5  پروب 17 دسمبر 2020 کو چاند کی سطح سے نمونے لیکر زمین پر واپس آیا تھا ،ان نمونوں کا مجموعی وزن 1 ہزار 731 گرام تھا  جن میں زیادہ تر چٹانیں اور مٹی تھی۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر کا بدعنوانی کو جنم دینے والےحالات ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 20 ویں سی پی سی  سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن(سی سی ڈی آئی) کے تیسرے مکمل اجلاس سے اہم خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں بدعنوانی کے خلاف 10 برس کی مسلسل کوششوں کے بعد ایک زبردست فتح حاصل کی گئی اور اسے مکمل طور پر مستحکم کیا گیا ہے۔تاہم صورتحال اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہے۔ ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور رجحانات اور بدعنوانی کو جنم دینے والے حالات کی واضح سمجھ بوجھ ہونی چاہیئے۔پارٹی کو مسلسل ثابت قدمی، استقامت اور درستگی کے ساتھ بدعنوانی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور انسداد بدعنوانی اور طویل جنگ کو دلجمعی سے جیتنا ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی سی ڈی آئی کے سیکرٹری لی شی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام ارکان لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، کائی چھی اور ڈینگ شوئے شیانگ نے اجلاس میں شرکت کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 2023 تمام محاذوں پر 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے نفاذ کا پہلا سال تھا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی خود اصلاح میں پیشرفت کے لیے  پرعزم ہے۔

ایک نئے دورمیں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر سوچ کو سیکھنے اور نافذ کرنے کے لئے پارٹی بھر میں ایک نظریاتی مطالعہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اتحاد کے فروغ اور پارٹی میں نئی روح پھونکنے کے لئے پارٹی نظریات میں جدت لاتی رہی ہے  اور اس نے سیاسی نگرانی کو زیادہ ٹھوس ، بامقصد اور باقاعدہ بنایا ہے۔

اس نے فضول رسمی کارروائیوں اور بیوروکریسی کارویہ درست کرنے، بدعنوانیوں کےخاتمے، جماعتی ارکان کا انتظام و نگرانی مضبوط کرنے ، پارٹی کی مکمل اور سخت خود مختاری کے فروغ ، 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے فیصلوں اور انتظامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے اور نئے سفر کے ہموار آغاز پر توجہ مرکوز کی ہے۔

چینی صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی سب سے بڑی مارکسٹ حکمران جماعت ہونے کے ناطے ہماری پارٹی کیسے کامیابی کے ساتھ عروج و زوال کے تاریخی گرداب سے آزاد ہوکر اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ پارٹی اپنی نوعیت، یقین یا اپنے کردار کو کبھی نہیں بدلے گی؟ یہ ایک اسٹریٹجک سوال ہے جس کا سامنا پارٹی کے تمام ارکان کو کرنا پڑرہا ہے۔پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ہم مسلسل پارٹی کے مکمل ازخود نظم و نسق  پر عمل درآمد کی عظیم جدوجہد کے دوران عملی کھوج اور نظریاتی غور و فکر میں مشغول رہے ہیں۔ کامریڈ ماؤ زے دونگ کا اس سوال کا پہلا جواب ہے کہ "عوام کو حکومتی نگرانی کرنے دیں" ۔

اسی بنیاد پر ہم نے دوسرا جواب مہیا کیا کہ پارٹی کی ازخود اصلاح میں مسلسل پیشرفت کی جائے ۔گزشتہ ایک دہائی میں نئے دور میں پارٹی کی مکمل  ازخود نظم و نسق کی عملی اور نظریاتی کھوج کی گئی جس میں پارٹی کی از خود اصلاح کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کو مسلسل وسعت دی اور بھرپور تجربہ یکجا کرکے اہم نظریاتی کامیابیاں سمیٹیں۔

ان سوالات نے منظم طریقے سے اہم سوالات کا جواب دیا ہے کہ ہماری پارٹی کو خود اصلاح کی ضرورت کیوں ہے۔ وہ اس طرح کی ازخود اصلاح کیوں کرسکتی ہےاور اسے کیسے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی اعلیٰ سفارت کار نے 2024 کے لیے سفارتی ا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 2024 کے لیے چین کے سفارتی امور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پراعتماد اور خودمختاررہے گا اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات 2023 میں عالمی صورتحال اور چین کے خارجہ تعلقات پر ایک سمپوزیم سے خطاب میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ چین سربراہ مملکت سفارتکاری کے اسٹریٹجک قائدانہ کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا اور چین ۔ افریقہ تعاون فورم، باؤ فورم برائے ایشیا، چائنہ عالمی برآمدی نمائش اور فورم آن گلوبل ایکشن فار شیئرڈ ڈیویلپمنٹ سمیت ایونٹس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور ایک نئے ترقیاتی نمونے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں سازگار بیرونی ماحول کے لیے کوشاں رہے گا۔ وہ ترقی پذیر ممالک کے اتحاد، تعاون اور جائز حقوق ، انسانیت کے مستقبل ، تقدیر اور عالمی ترقی کے بارے میں اہم معاملات پر اپنی اپنی ذمہ داریاں تندہی سے نبھائے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین کھلے اور جامع پن کےبارے میں پرعزم رہے گا اور عالمی شراکت داری کا نیٹ ورک مضبوط بناکر اسے وسعت دے گا۔

چینی وزیرخارجہ وانگ نے کہا کہ چین سان فرانسیسکو میں چین ۔امریکہ سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پرعمل درآمد کرے گا اور چین ۔ روس اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دے گا تاکہ نئے دور میں تعاون کی اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم کرسکے۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-امریکہ تعلقات میں کامیابیاں عوام کی اجتم...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات میں کامیابیاں بنیادی طور پر دونوں ممالک کے عوام کی اجتماعی کوششوں کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔

صدرشی نے یہ بات جمعرات کو امریکی ریاست آئیووا میں ان کی ایک دوست سارہ لینڈے کے ایک خط کے جواب میں کہی۔

 چینی صدر نے کہا کہ چین سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے اور امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے اور اس سیارے کے مستقبل کو چین-امریکہ  تعلقات کے استحکام اور بہتری کی ضرورت ہے۔

شی نے یہ کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات کی  مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایکواڈور-کوئٹو-داخلی مسلح تصادم

ایکواڈور کی مسلح افواج کے اہلکار کوئٹو میں صدارتی محل کے باہر پہرہ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین تباہ کن موسموں کی پیش گوئی کے نظام کو مز...

بیجنگ(شِنہوا) چین 2024 میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے شدید موسمی واقعات کے پیش نظر، تباہ کن موسمی حالات کی نگرانی اور پیشگی انتباہ کی اپنی صلاحیت  کو بہتربنارہا ہے ۔

بدھ  کومنعقدہ قومی موسمیاتی ورک کانفرنس میں محکمہ موسمیات کے سربراہ، چھین ژین لِن نے کہا کہ موسمیاتی اداروں کو تباہ کن موسم کی پیش گوئی اور ردعمل کو بہتر بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی انتباہ آفات سے بچاؤ اور ریلیف کا پہلا قدم ہیں۔ رواں  سال، موسمیاتی ادارے  موسمی واقعات کی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، موسم کی پیش گوئی کی درستگی کو مزید بہتر کرنے اور نتائج کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کام کریں گے۔

چھین کے مطابق بارشوں اور طوفانوں کی پیش گوئی کرنے کی ملکی صلاحیت تاریخ کی بہترین سطح پر ہے۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-جبالیہ پناہ گزین کیمپ-اسرائیل...

 شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک تباہ شدہ عمارت کے اندر لوگ موجود ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-ژی جیانگ-ہانگژو-گوانگ ژو-نئی ٹرین سروس

ایک بلٹ ٹرین چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ کے ہانگ ژوویسٹ ریلوے اسٹیشن سے  جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے گوانگژو ایسٹ ریلوے سٹیشن کے لیے روانہ ہورہی ہے۔(شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-شی ژانگ-شی گازے-کسانوں کا نیا سال-مارکیٹ

چین کےجنوب مغربی خود اختیارعلاقے شی ژانگ کے شہرشی گازے میں لوگ کسانوں کے نئے سال کے موقع پر سامان کی خریداری کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 90 سے زائد ف...

Indonesia's Mount Lewotobi Laki-Laki erupted anew Wednesday, spewing ash clouds two kilometres (6,561 feet) above its peak as authorities raised the volcano's alert status to the highest level. The eruption follows weeks of heightened volcanic activity on the mountain, located on eastern Indonesia's Flores Island, and prompted the local government to issue an evacuation order for nearby residents. "The communities are urged to immediately evacuate to safe points to avoid hot ash (from the volcano)," local official Benediktus Bolibapa Herin told a foreign news agency Wednesday. Local authorities have established two temporary shelters, which are currently accommodating about 5,000 people, Herin said. The Volcanology and Geological Disaster Mitigation Center (PVMBG) late Tuesday raised Lewotobi Laki-Laki's alert level to 4 after it was raised to the second-highest level last week and imposed an exclusion zone of four to five kilometres around the crater.

Locals are advised to be on alert for potential flooding as volcanic mudflows pour into rivers, PVMBG head Hendra Gunawan said in a statement. He added that people should wear masks "to prevent the dangers of volcanic ash to the respiratory system". The Southeast Asian archipelago nation sits on the Pacific Ring of Fire, an area of intense volcanic and seismic activity, and has nearly 130 volcanoes. Indonesian authorities on Tuesday increased the alert status of Mount Marapi, located on the country's Sumatra island, to the second-highest level and imposed a 4.5-kilometre exclusion zone from its crater. A December eruption of Marapi, which means "mountain of fire", killed 23 people.

Credit: Independent News Pakistan (INP)

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ گوادر ، 500 سے زائد طلب...

گوادر یونیورسٹی میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ(پی سی ٹی اینڈ 6) کے مختلف ڈپلومہ پروگرامز میں داخلہ لینے کے لئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد طلبا و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے مطالعہ کے سات شعبوں میں مختلف تین سالہ اور ایک سالہ ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے 40 فیصد درخواست دہندگان طالبات تھیں جو انسٹی ٹیوٹ میں معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام تربیتی پروگرام اور کورس کا نصاب شینڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی سی ٹی) چین اور متعلقہ تسلیم شدہ اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس میں تقریبا 300 طلبا کو جگہ ملے گی اور انہیں ایک سال کی تعلیم فراہم کی جائے گی جس کے بعد انہیں ایک سالہ ڈپلومہ کے لئے چین کے شینڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی میں منتقل کردیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق ان کورسز میں میری ٹائم اور پورٹ مینجمنٹ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی، ای کامرس اور ٹورازم مینجمنٹ، الیکٹرانکس میں ڈپلومہ، چینی زبان اور ثقافت میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ اور انگریزی زبان میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر میں پی سی ٹی اینڈ وی آئی بلوچستان کے نوجوانوں خصوصا خواتین کو فنی تعلیم اور ہنر فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے تعمیر کی گئی ہے جس سے انہیں گوادر پورٹ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ توقع ہے کہ یہ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور بلوچستان بالخصوص گوادر کے نوجوانوں کو بڑے فوائد فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیوی کو جلاکر مارنے کا واقعہ، شوہر سمیت سوتی...

بیوی کو زندہ جلاکر مار دینے اور کچن میں آگ لگنے کا رنگ دینے والے شوہر اور سوتیلے بیٹے سی ٹی ڈی انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں آگ لگنے سے خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں نیا رخ سامنے آگیا، پولیس کے مطابق خاتون تبسم کو آگ لگا کر قتل کیا گیا جس پر مقتولہ کے شوہر نذیر اور سوتیلے بیٹے سی ٹی ڈی انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر راجہ نذیر اور سی ٹی ڈی انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، راجہ نذیر نے تبسم سے دوسری شادی کی تھی، ملزم کے سالے مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بہنوئی ملزم راجہ نذیر بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ملزم نے موقف اختیار کیا کہ تبسم کو چائے بناتے آگ لگی جب کہ موقع پر پہنچے تو آگ کچن کی بجائے کمرے میں لگی تھی۔پولیس کے مطابق جائے وقوع اور حالات و واقعات نے ملزم کے بیان کی نفی کردی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی گئی ۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ سلمان اکرم راجہ، عثمان گل اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی بھی پیش ہوئے ، بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔ درخواست گزار وکیل راجہ رضوان عباسی نے استثنی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مقف اختیارکیا کہ درخواست پر بشری بی بی کے دستخط موجودنہیں ہیں، جس پر وکیل صفائی نیکہا کہ دستخط کرواکر دوبارہ درخواست عدالت میں جمع کرادیں گے۔ وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ(آج) جمعرات کو فردجرم عائد کی جائے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ(آج) جمعرات کو ہائیکورٹ میں سائفر کیس ہے، کب فری ہوں علم نہیں، سماعت پیر تک ملتوی کی جائے ،عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی لاہور کے بعد میانوالی سے بھی...

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے بعد میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔ بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔ راولپنڈی ہائیکورٹ بنچ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری افضل نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے دلائل دیئے تھے جبکہ ٹریبونل نے 7 جنوری کو اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے آج فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی اور انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل الیکشن ٹریبونل بانی پی ٹی آئی کو این اے 122 لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں این اے 122 لاہور، این اے 89 میانوالی اور اسلام آباد شامل ہیں تاہم دو حلقوں سے انہیں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پرویز مشرف کی سزائے موت برقرار رہے گی، سپریم...

سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل تھے۔ درخواست گزار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ پرویزمشرف نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جو کرمنل اپیل ہے، ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ کی سزا کالعدم کرنے کے خلاف ہے جو آئینی معاملہ ہے، دونوں اپیلوں کو الگ الگ کرکے سنا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا موجودہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار اور اپیل دو الگ معاملات ہیں، پہلے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کو سن لیتے ہیں۔ دوران سماعت وفاقی حکومت نے پرویزمشرف کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کی، جس پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے استفسار کیا آپ پرویزمشرف کی اپیل کی مخالفت کر رہے ہیں یا حمایت؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا پرویز مشرف کی اپیل کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینا شروع کیے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پرویز مشرف کے ورثا کی عدم موجودگی میں تو ان کے وکیل کونہیں سن سکتے،

مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، ورثا کے حق کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے، عدالت 561 اے کا سہارا کیسے لے سکتی ہے؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا اس عدالت کے اقدام کو سراہتا ہوں لیکن پرویز مشرف کے ورثا پاکستان میں مقیم نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا آپ کے لاہور ہائیکورٹ پر تحفظات کیا ہیں؟ جس پر سلمان صفدر کا کہنا تھا لاہورہائیکورٹ میں مشرف ٹرائل والے جج کے سامنے سپریم کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوتا، اس بارے میں آپ کے چیمبر میں کچھ گزارشات ضرور کروں گا، چیف جسٹس نے کہا ہم کسی کو چیمبر میں نہیں بلاتے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آرٹیکل 12 کے تحت مشرف کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف عدالتی دروازے تو کھلے ہیں، جس پر وکیل سلمان صفدر بولے ایمرجنسی کے نفاذ میں پرویز مشرف تنہا ملوث نہیں تھے، اس وقت کے وزیراعظم، وزیر قانون، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے ججز بھی ملوث تھے، پرویز مشرف کو سنے بغیر خصوصی عدالت نے سزا دی، ایک شخص کو پورے ملک کے ساتھ ہوئے اقدام پر الگ کر کے سزا دی گئی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اگر 1999 کی ایمرجنسی کی تحقیقات ہوتیں تو 3 نومبرکا اقدام نہ ہوتا۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کا سزا معطل کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکا کے مشرقی علاقوں میں بارش اور برفانی ط...

امریکا کی 12مشرقی ریاستوں میں آندھی اور بارش کے ساتھ برفانی طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا،برفانی طوفان سے بجلی کا نظام متاثر ہونے کے بعد تقریبا 5لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ جارجیا میں تقریبا 50ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں، بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے جبکہ پیسیفک اور شمال مشرق میں آندھی اور برفباری ہورہی ہے،امریکی ریاستوں میں اس ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی وزیر دفاع کو کینسر کی تشخیص، صدر جو ب...

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کو چند ہفتے قبل کینسر کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو)میں داخل کیا گیا تاہم امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ہی وزیر دفاع کی صحت سے متعلق دو ہفتے تک لاعلم رہے،امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران امریکی وزیر دفاع میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، 22دسمبر کو امریکی وزیردفاع کی سرجری ہوئی اور اگلے دن وہ گھر چلے گئے تھے،ڈاکٹرز کے مطابق کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے لائیڈآسٹن کو یکم جنوری کو دوبارہ اسپتال داخل ہونا پڑا، وزیردفاع کو پروسٹیٹ کینسرسرجری کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کا پروسٹیٹ کینسر ابتدائی اسٹیج میں تھا اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،دوسری جانب وائٹ ہائوس نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ امریکی صدر کو وزیر دفاع کے کینسر سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے تک لاعلم رکھا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈ...

بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق مزید ہوشربا دستاویزات جاری کردی گئیں،برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کا الزام لگانے والی لڑکی ورجینیا جوفرے Virginia Giuffreنے دعوی کیا ہے کہ اسے17برس کی عمر میں فرانس لے جایا گیا تھا جہاں شہزادہ اینڈریو کے ساتھ ساتھ ایک اور غیرملکی شہزادے نے بھی اس سے جنسی تعلق قائم کیا تھا،لڑکی ورجینیا جوفرے کا کہنا ہے کہ شہزادہ انگریزی بھی بولتا تھا، نام پتا نہیں، شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق پرایپسٹین نے 15ہزار ڈالر دیے تھے،ورجینیا کا دعوی ہے کہ اس کی دوست کا بل کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ، رچرڈ برینسن سمیت وکٹوریا سیکرٹ کے مالک سے بھی جنسی تعلق تھا،ورجینیا نے مزید دعوی کیا کہ پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ، سپر ماڈل نااومی کیمبل Naomi Campbell، اداکار کیون اسپیسیKevin Spacey، لیبرلیڈر پیٹرمینڈلسنPeter Mandelsonبھی ایپسٹین کے جزیرے پر دیکھے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بحیرہ احمر میں امریکی و برطانوی فورسز نے 21ڈ...

امریکا و برطانیہ کی فورسز نے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے 21ڈرونز کو مار گرایا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 26کوششیں ہو چکی ہیں،امریکی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی نیوی نے حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں ، ان ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بحیرہ احمر سمیت مختلف سمندری راستوں پر متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ حملے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج میں شروع کیے گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایکواڈورمیں خانہ جنگی پھوٹ پڑی ، ہنگامی حالت...

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازع سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر فوج بلالی اور ہنگامی حالت نافذکردی ہے،ایکواڈور میں گینگسٹرز نے ٹی وی سٹوڈیو پرقبضہ کرلیا اور یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے جبکہ قیدیوں نے جیل گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار اور بعد ازاں قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے،گینگ لیڈر منشیات سمگلنگ کے جرم میں 34برس کی سزا کاٹ رہا تھا اور ایک جیل سے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقلی سے پہلے فرار ہوگیا تھا، یہ گینگ بنیادی طور پر منشیات کی سمگلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کے میکسیکو کے طاقتور سینالووا کارٹیل کے ساتھ بھی تعلقات ہیں،واضح رہے کہ ایکواڈور کے صدر ڈینیئل ملک کی تاریخ کے سب سے کم عمر صدر ہیں اور انھیں ابھی اپنے منصب کو سنبھالے دو ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے ، وہ حال ہی میں ایک پرتشدد الیکشن مہم میں فاتح قرار دیے جانے کے بعد صدر بنے ہیں، اس انتخابی مہم کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک صدارتی انتخابی امیدوار فرنینڈو ویلاسینس کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فلسطینیوں کی نسل کشی، عالمی عدالتِ انصاف اسر...

عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کیخلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے پر (آج) سے سماعت شروع کرے گی، درخواست جنوبی افریقا نے دائر کر رکھی ہے،جنوبی افریقا نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ غزہ میں حملوں کے ذریعے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، درخواست میں غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے،جنوبی افریقا نے 84صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تباہ کرنے والے حالات پیدا کر کے نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری،...

اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں مزید 126فلسطینی شہید ہو گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے وسطی اور جنوبی غزہ پر شدید حملے جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کی کارروائیوں میں مزید 126فلسطینی شہری شہید اور 241زخمی ہو گئے ہیں،مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج وحشیانہ وار جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 4نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد ان پر گاڑیاں چڑھا دیں، اس کے علاوہ طول کرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عرب ممالک کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ ا...

اردن، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے ہیں،امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو پائے، عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ پرحملے کے باوجود اسرائیل سے تعلقات معمول...

سعودی عرب نے کہا ہے 7اکتوبر2023کو غزہ پر حملے کے باجود اسرائیل سے تعلقات معمول لانا چاہتے ہیں،برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں دلچپسپی رکھتا ہے تاہم فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ نہیں چل سکتے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجود حکومت تنازع کو ختم کرنے کے بجائے تشدد پر عمل پیرا ہے۔ عالمی برادری اب تک جنگ بندی پر متفق نہیں ہوئی ہے۔ پہلے جنگ بندی پر متفق ہونے کی ضرورت ہے،سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک مستحکم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے بغیر کسی اور چیز کی اہمیت نہیں ہے، کیونکہ اس کا نتیجہ تنازع کا طویل مدتی حل فلسطینی ریاست کے بغیر اور کوئی نہیں ہو گا۔ یہ تنازع 100سال پہلے سے چلا آ رہا ہے۔ 7اکتوبر کے حملے کی وجہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی اور نے وہی کیا جو اسرائیل نے کیا تو اسے عالمی برادری سے خارج کر دیا جائے گا اور اس پر پابندیوں اور دیگر معاملات بھی سامنے آئیں گے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سعودی کابینہ نے غزہ پردوبارہ قبضے بارے اسرائ...

سعودی عرب کی کابینہ نے غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، پٹی پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی عزائم کو مسترد کردیا،عرب میڈیا کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ، وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات بارے تبادلہ خیال بالخصوص فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی،اجلاس میں غزہ کی پٹی پر ناجائز قبضہ بحال کرنے، یہودی بستیوں کی تعمیر اور غزہ سے اس کے باشندوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات کو مسترد کیا گیا،یہ واضح کیا گیا کہ انسانی قانون اور بین الاقوامی قانونی ضوابط کی خلاف ورزی پر احتساب کا نظام موثر کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان کی ترسیلات زر میں 13.4 فیصد کا اضافہ...

بیرن ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر میں بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 13.4 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 38 کروڑ 15 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ترسیلاتِ زر نومبر 2023 کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھیں، ملک کو دسمبر 2022 میں 2.1 ارب ڈالر اور گزشتہ مہینے 2 ارب 25 کروڑ 85 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ تاہم رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ترسیلات زر 6.817 فیصد کمی کے بعد 13 ارب 43 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہیں، یہ حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 14 ارب 41 کروڑ 76 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 57 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں۔ مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای )سے 41 کروڑ 92 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 26 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حکومت پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400...

حکومت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے کے اسلامی بانڈز فروخت کرے گی۔ اسلامی بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں گے۔ 100 ارب روپے کے اسلامی بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔ 150 ارب مالیت کے اسلامی بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی میں بسوں کااضافہ خوش آئند ہے، وزیراعلی...

کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا ہے کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔ کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل ہوگئیں۔ مزار قائد پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے، گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاق کو خط لکھا ہے۔ قبل ازیں میئرکراچی مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کو شہر کی سڑکوں پر روانہ کرنے کی افتتاحی تقریب مزار قائد پر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیماریوں سے مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کر...

افغانستان کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ بیماریوں سے مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، دنیا کو بہترین ہیلتھ سسٹم کی ضرورت ہے۔افغانستان کے وزیر صحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکر گزار ہیں، بیماریوں سے مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ افغان وزیر صحت نے کہا کہ ایڈز سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف جدید طریقہ علاج پر توجہ دینا ہوگی، دنیا کو بہترین ہیلتھ سسٹم کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد، عالمی ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتت...

اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہیں۔ اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر سمیت دیگر اہم مندوبین شریک ہیں۔ سمٹ کے دوران صحت سے متعلق مندوبین کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی اعلی تعلیم کی کامیابی ترقی پذیر ممالک...

پشاور یونیورسٹی کے چائنا اسٹڈی سینٹر کے پرو وائس چانسلر، ڈائریکٹر اور یوننان یونیورسٹی کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور نے کہا ہے کہ چینی اعلی تعلیم کی کامیابی کی کہانی نے بہت سے ترقی پذیر ممالک کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہوں نے اپنی یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کے سفر کا آغاز کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں یوننان یونیورسٹی میں منعقدہ تیسرے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی یونیورسٹی کے صدور فورم میں وائس چانسلر نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی نے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو امید دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے چینی ادارے علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں یوننان یونیورسٹی، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک کے قیام میں کنمنگ کا اہم قدم ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق ساوتھ ایسٹ ایشین یونیورسٹیز نیٹ ورک نے اس سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس سے رکن یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملے گی تاکہ جنوب مشرقی ایشیائی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے چیلنجز سے اجتماعی طور پر نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یو او پی اس اقدام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور گلوبل ساوتھ میں کم ترقی یافتہ ممالک کے لوگوں کو بااختیار بنانے کی اس طرح کی کوششوں میں مکمل کردار ادا کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں