• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مشرق وسطیٰ -غزہ-اسرائیل- حملہ

اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے۔(شِنہوا) 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-کابل-انسداد پولیو-مہم

 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بچوں کو انسداد پولیو ویکسین  پلائی جارہی ہے۔(شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے یانگ جیانگ ساحل سے ملحقہ سمندر   سے لانگ مارچ 11 کیریئر  راکٹ 3 سیٹلائٹس لے کر خلا ء میں روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ جکارتہ ۔ انٹرویو ۔ جکارتہ ۔ بانڈو...

انڈونیشیا ، جکارتہ میں انڈونیشیا کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چائنہ کمیٹی کے چیئرمین غریبالدی تھوہیرشِنہوا سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ جکارتہ ۔ انٹرویو ۔ جکارتہ ۔ بانڈو...

انڈونیشیا ، جکارتہ میں انڈونیشیا کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چائنہ کمیٹی کے چیئرمین غریبالدی تھوہیرشِنہوا سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ کرسمس ۔ کھانا۔ کھلونے

امریکہ ، نیویارک کے علاقے ہارلیم میں واقع ہاؤس آف جسٹس میں نیشنل ایکشن نیٹ ورک (این اے این) کے کرسمس عشائیہ اور کھلونےتقسیم کی تقریب کے دوران لوگ کھانا کھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ موہی ۔ روزمرہ زندگی

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر موہی کے موہی ریلوے اسٹیشن کا بیرونی منظرجہاں موسم سرما میں ہر شعبے کے کارکنوں کو شدید سرد موسم کا سامنا رہتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان ۔ اسرائیل ۔ سرحد ۔ کشیدگی

لبنان ، خیام میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آئندہ تعطیلات کے لیےسرکاری امورکی ان...

بیجنگ(شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل دفاتر اور ریاستی کونسل نے مشترکہ طور پر ایک سرکلر جاری کیا ہے تاکہ آئندہ نئے سال کے پہلے دن اور بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران تمام شعبوں  میں  امور کی انجام دہی کو اچھے طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

سرکلر میں پسماندہ افراد کی بہتر دیکھ بھال اور ضرورت مندوں کے لئے مناسب مدد کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زوردیا گیاہے۔

سرکلر کے مطابق تعطیلات کے دوران مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جس سے  مجموعی کھپت کی طلب پوری اور ثقافتی زندگی کو تقویت ملے۔

سرکلر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی اچھی خدمات، متعدی بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول، کام کی جگہ پر حفاظت اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

سرکلر میں حکومتی اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان تکلفات، نوکر شاہی، خوشامد اور اسراف کو روکنے کی کوششوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آڈٹ میں سامنے آنے والی مالی بے ضابط...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ ترین  آڈیٹر نے کہا ہے کہ آڈیٹرز کی جانب سے جون 2022 اور مئی 2023 کے درمیان نشاندہی کردہ  مالی بے ضابطگیوں کا ازالہ کیا جارہاہے۔   چین کے نیشنل آڈٹ آفس (سی این اے او) کے آڈیٹر جنرل ہو کائی، نے 14ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے آخر تک، 957 ارب یوآن (تقریباً 134 ارب 79 کروڑ ڈالر)سے زائد فنڈز پر مشتمل معاملات کی اصلاح کی گئی اور 1ہزار600 سے زیادہ قواعد و ضوابط میں بہتری لائی گئی ، جس کے دوران  تقریباً 2ہزار540 افراد کوقابل احتساب ٹھہرایاگیا۔  ہو نے کہا کہ اصلاحی عمل کے ذریعے  کچھ ادارہ جاتی اور طریقہ کار سے متعلقہ مسائل کو حل کیا گیا  جو اصلاحات، ترقی اور معاشی وسماجی استحکام کے لیے نقصان دہ تھے، انہوں نے مزید کہا کہ سی این اے او نے 138 علاقوں، محکموں اور یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے ہیں۔

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی کار ساز کمپنی ڈائی ہاٹسو نے حفاظتی ٹی...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپانی کار ساز کمپنی ڈائی ہاٹسو موٹر نے اپنے حفاظتی ٹیسٹ میں غلط فہمی کے ایک اسکینڈل کے باعث منگل کو تمام مقامی پیداوار معطل کردی ۔

  کار ساز نےایک  روز قبل شیگا، کیوٹو اور اویٹا کے صوبوں میں تین دیگر پلانٹس بندکرنےکےبعدمنگل کو اوساکا پریفیکچر میں اپنے کارخانے میں کام بند کر دیا جس سے کمپنی کی ملکی پیداوار مکمل طور پر رک گئی۔

ڈائی ہاٹسو کے مطابق   توقع ہے کہ چار فیکٹریاں کم سے کم اگلے سال جنوری کے آخر تک معطل رہیں گی جبکہ کمپنی نےا ن تمام کمپنیوں کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا جنہیں وہ براہ راست سپلائی کرتی ہے۔

 ڈائی ہاٹسو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ تحقیقات میں 64 ماڈلز کی نئی گاڑیوں کی حفاظتی جانچ کے حوالے سے بدانتظامی کے 174 نئے کیسز ملے ہیں۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ پر یادگاری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کا محکمہ ڈاک  ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا۔

چائنہ پوسٹ  کی جانب سے مجموعی طور پر78لاکھ اسٹامپ سیٹ جاری کیے جائیں گے، 4.8 یوآن (تقریباً 68 امریکی سینٹ)قیمت کے ساتھ فی سیٹ اگلے چھ مہینوں میں نامزد پوسٹل آؤٹ لیٹس اور آن لائن شاپس سے خریدے جا سکیں گے ۔

ہر سیٹ میں چار ڈاک ٹکٹ ہیں، جن میں جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی عوامی جنگ میں استقامت، منگ ٹومبز ریزروائر کی تعمیر، عالمی وژن اور جنگ گانگشان پہاڑوں پر واپسی کے موضوعات شامل ہیں۔

ماؤ 26 دسمبر 1893 کو پیدا ہوئے ان کا 9 ستمبر 1976 کو انتقال ہوا تھا۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا لنکانگ میکونگ ممالک کے درم...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے لانکانگ میکونگ ممالک سے مربوط ترقی اور سیکورٹی گورننس تعاون  مضبوط بنانے پر زوردیتے ہوئے  چین کی طرف سے لنکانگ میکونگ ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے خصوصی طور پر مختص قرض دینے کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعظم  لی نے ان خیالات کااظہارویڈیولنک کے ذریعے منعقدہ لانکانگ میکونگ کوآپریشن (ایل ایم سی) رہنماؤں کےچوتھے اجلاس سے کیا،لی اور میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اجلاس  میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت، لاؤ کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈون، تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاوسین اورویتنام کے وزیر اعظم فام من چن نے شرکت کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لانکانگ میکونگ تعاون خطے کے چھ ممالک کی طرف سے شروع کردہ ایک ترقی یافتہ اہم اقدام ہے، لی نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی کے اقدام اورعالمی تہذیبی اقدام پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک مثال قائم کریں۔ وزیر اعظم لی نے لانکانگ میکونگ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چار تجاویزبھی پیش کیں۔

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا لنکانگ میکونگ ممالک کے درم...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے لانکانگ میکونگ ممالک سے مربوط ترقی اور سیکورٹی گورننس تعاون  مضبوط بنانے پر زوردیتے ہوئے  چین کی طرف سے لنکانگ میکونگ ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے خصوصی طور پر مختص قرض دینے کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعظم  لی نے ان خیالات کااظہارویڈیولنک کے ذریعے منعقدہ لانکانگ میکونگ کوآپریشن (ایل ایم سی) رہنماؤں کےچوتھے اجلاس سے کیا،لی اور میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اجلاس  میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت، لاؤ کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈون، تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاوسین اورویتنام کے وزیر اعظم فام من چن نے شرکت کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لانکانگ میکونگ تعاون خطے کے چھ ممالک کی طرف سے شروع کردہ ایک ترقی یافتہ اہم اقدام ہے، لی نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی کے اقدام اورعالمی تہذیبی اقدام پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک مثال قائم کریں۔ وزیر اعظم لی نے لانکانگ میکونگ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چار تجاویزبھی پیش کیں۔

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین و تیونس تہذیبوں کے تبادلے کی کانفرنس تی...

تیونس(شِنہوا)چین اور تیونس کے درمیان تہذیبوں کے تبادلے اور مکالمے سے دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہو گا۔

یہ بات چینی ایسوسی ایشن برائے بین الاقوامی مفاہمت (سی اے ایف آئی یو) کے صدر جی بنگ شوان نے سی اے ایف آئی یو  اور تیونس کے قومی ورثہ انسٹی ٹیوٹ (آئی این پی ) کی طرف سے مشترکہ طور پر تیونس کے دارالحکومت میں منعقدہ چینی-تیونسی ثقافتی اور تہذیبوں کے تبادلے کی کانفرنس سے خطاب میں کہی جس میں چینی اور تیونس کے محققین، ماہرین تعلیم اور تاریخ دانوں نے شرکت کی۔ 

جی نے کہا کہ چین کے تجویز کردہ عالمی تہذیبی اقدام کا مقصد مختلف تہذیبوں کے درمیان بقائے باہمی اور باہمی  طور پر سیکھنا ہے اور یہ انسانی معاشرے اور دنیا کی مختلف تہذیبوں کی جدید کاری کے عمل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر آئی این پی کے ڈائریکٹر طارق باکوچے نے اپنی تقریر میں کہ حالیہ برسوں میں چین اور تیونس کے درمیان ثقافتی تعاون میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس سال شروع کیا گیا چین-تیونس مشترکہ آثار قدیمہ کا منصوبہ بہتر انداز میں  آگے بڑھ رہا ہے۔

باکوچے نے کہا کہ 2024  میں چین اور تیونس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں  سالگرہ منائی جارہی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون بلند سطح تک پہنچ جائے گا۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین و تیونس تہذیبوں کے تبادلے کی کانفرنس تی...

تیونس(شِنہوا)چین اور تیونس کے درمیان تہذیبوں کے تبادلے اور مکالمے سے دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہو گا۔

یہ بات چینی ایسوسی ایشن برائے بین الاقوامی مفاہمت (سی اے ایف آئی یو) کے صدر جی بنگ شوان نے سی اے ایف آئی یو  اور تیونس کے قومی ورثہ انسٹی ٹیوٹ (آئی این پی ) کی طرف سے مشترکہ طور پر تیونس کے دارالحکومت میں منعقدہ چینی-تیونسی ثقافتی اور تہذیبوں کے تبادلے کی کانفرنس سے خطاب میں کہی جس میں چینی اور تیونس کے محققین، ماہرین تعلیم اور تاریخ دانوں نے شرکت کی۔ 

جی نے کہا کہ چین کے تجویز کردہ عالمی تہذیبی اقدام کا مقصد مختلف تہذیبوں کے درمیان بقائے باہمی اور باہمی  طور پر سیکھنا ہے اور یہ انسانی معاشرے اور دنیا کی مختلف تہذیبوں کی جدید کاری کے عمل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر آئی این پی کے ڈائریکٹر طارق باکوچے نے اپنی تقریر میں کہ حالیہ برسوں میں چین اور تیونس کے درمیان ثقافتی تعاون میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس سال شروع کیا گیا چین-تیونس مشترکہ آثار قدیمہ کا منصوبہ بہتر انداز میں  آگے بڑھ رہا ہے۔

باکوچے نے کہا کہ 2024  میں چین اور تیونس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں  سالگرہ منائی جارہی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون بلند سطح تک پہنچ جائے گا۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے عالمی ثقافتی ورثے کے قریب ہوائی اڈے س...

لانژو(شِنہوا) چین کے شمال مغربی علاقے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام موگاو گروٹوز کے قریب واقع ڈن ہوانگ موگاو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باضابطہ طور پر بین الاقوامی پروازیں  دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں ۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ سے ایک سیاحتی چارٹر پرواز گزشتہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ہوائی اڈے پر پہنچی جو اس سال ہوائی اڈے پر  پہلی بین الاقوامی سیاحتی چارٹر پرواز تھی۔

24 دسمبر 2023 سے 5 جنوری 2024 تک انڈونیشیا (جکارتہ) کنمنگ-ڈن ہوانگ ہوائی راستے پر آٹھ پروازیں چلیں گی جو باٹک ایئر کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ توقع ہے کہ انڈونیشیا سے تقریباً 600 سیاح سیاحتی چارٹر پروازوں پر ڈن ہوانگ جائیں گے۔

ہوائی اڈہ 2024 میں چین کے ہانگ کانگ، عوامی جمہوریہ کوریا کے سیول اور ویتنام کے نہا ٹرانگ کو سیاحوں کے لیے جوڑنے والے راستے کھولنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائجیریا میں مختلف حملوں میں 160 افراد ہلاک

ابوجا (شِنہوا)نائیجیریا کے وسطی علاقے میں دیہاتوں پر حملوں کے سلسلے میں کم سے کم 160 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 یہ ہلاکتیں بوکوس کی مقامی حکومت کے علاقے کے ایک گاؤں مشو میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تصادم میں 16 ہلاکتوں کی  ابتدائی اطلاعات  کے بعد مجموعی  تعداد میں  تیزی سے اضافہ ظاہر کرتی ہیں ۔

خبرر رساں ادارے اے ایف پی نے بوکوس کی مقامی حکومت کے سربراہ مونڈے کسساہ کے حوالے سے بتایا کہ کم سے کم 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے  جبکہ 300 سے زائد زخمیوں کو بوکوس، جوس اور بارکن لاڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 مقامی ریڈ کراس کے ایک عارضی ٹول نے بوکوس کے علاقے کے 18 دیہاتوں میں 104 اموات کی اطلاع دی۔

ریاستی پارلیمنٹ کے رکن ڈکسن چولوم کے مطابق، بارکن لاڈی کے علاقے کے کئی دیہاتوں میں کم سے کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

یہ گزشتہ مئی  میں  کسانوں اور چرواہوں کی جھڑپوں میں 100 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں تشدد کا بدترین پھیلاؤ ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع پر 900 میگاواٹ کا فو...

شی نِنگ  (شِنہوا)چین کےشمال مغربی  صوبہ چھنگ ہائی میں900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ایک فوٹو وولٹک منصوبہ فعال ہو گیا ہے۔

چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق یہ الٹرا ہائی وولٹیج پاور لائن کے لیے دوسرے مرحلے کا منصوبہ ہے جو چھنگ ہائی سے  چین کے وسطی صوبےہینان  تک بجلی کی ترسیل کرتا ہے۔ کارپوریشن نے کہا کہ فوٹو وولٹک پروجیکٹ، ہائی نان تبتی خود مختار پریفیکچر کی گونگ ہی کاؤنٹی میں واقع ہے، یہ چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع کے شمال مشرقی حصے میں 3 ہزار میٹر کی بلندی پر تقریباً1 ہزار 540  ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔

یہ منصوبہ اوسطاً ایک سال میں تقریباً 2 ارب 10 کروڑ کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے تقریباً6 لاکھ 40 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت سمیت  کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 17 لاکھ 40 ہزار ٹن تک کم کیا جا سکے گا۔

چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر واقع، چھنگ ہائی صاف توانائی کے وسائل، جیسے پانی، ہوا اور شمسی توانائی سے مالا مال ہے جو اسے نئی توانائی کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک مثالی جگہ بناتا ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں تعطیلات کے دوران کوویڈ اور زکام م...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں تعطیلات کے دوران زکام اور کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس پر ماہرین صحت نے سانس کی بیماریوں کے بیک وقت پھیلنے سے صحت کو لاحق خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

ماہرین صحت کے مطابق اس اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں تعطیلات کے اجتماعات، بڑی تعداد میں لوگوں کا ویکسین نہ لگوانا اور کورونا وائرس کی ایک نئی اور ممکنہ طور پر زیادہ متعدی قسم کا پھیلنا چاہیئے۔

امراض پر قابو پانے کے امریکی سنٹرز(سی ڈی سی )کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں موسمی زکام کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سی ڈی سی کے تخمینے کے مطابق امریکہ میں رواں سیزن کے دوران اب تک زکام سے سے کم سے کم 53 لاکھ افراد بیمار ہوئے ہیں جس میں سے 54 ہزار اسپتال میں داخل ہوئے جبکہ 3 ہزار 200  افراد کی موت واقع ہو ئی۔

ادھرامریکہ میں ایک کورونا وائرس کی نئی قسم جے این1 تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے سبب ملک میں کوویڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

سی ڈی سی نے بتایا کہ جے این 1 اس وقت پھیلنے والی تیزترین قسم ہے اور امریکہ میں اس کا غلبہ ہے جبکہ  اس وقت ملک بھر میں 44 فیصد سے زیادہ نئے انفیکشن اسی کے سبب ہورہے ہیں جو پہلے رپورٹ کردہ اعداو شمار سے 21.4 فیصد زائد ہے۔

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی میں فیس ماسک پہنے ایک شخص نیشنل مال کے قریب سے گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

سی ڈی سی کے مطابق جے این 1 نیوجرسی اور نیویارک سمیت شمال مشرقی علاقوں میں شدت اختیار کرچکا ہے جہاں یہ تقریباً 57 فیصد کیسز کا سبب ہے۔

جے این1 ایک اور ویرینٹ بی اے.2.86 ویرینٹ سے قریبی تعلق رکھتا ہے سی ڈی سی اس پر اگست سے نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ میں اس کا پہلا کیس ستمبر 2023 میں سامنے آیا تھا۔

سی ڈی سی نے کہا کہ جے این 1 ممکنہ طور پر دیگر اقسام کی نسبت زیادہ متعدی ہے یا دیگر پھیلنے والی اقسام کی نسبت ہمارے مدافعتی نظام کو زیادہ بہتر انداز سے دھوکہ دیتا ہے۔

 
 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی کا 2 فوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین شی جن پھنگ نے دو فوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے سرٹیفکیٹ آف آرڈر پیش کیے ہیں۔

ترقی پانے والے افسران میں  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے پولیٹیکل کمشنر وانگ وین چھوان اورپی ایل اے  نیوی کے کمانڈر ہو ژونگ مِنگ شامل ہیں۔

سی ایم سی کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نےصدر شی کے دستخط کے بعد پروموشن آرڈر کا اعلان کیا۔

 سی ایم سی کے ایک اور وائس چیئرمین ہی وی ڈونگ نے تقریب کی صدارت کی۔

صدرشی جن پھنگ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔

 بعد ازاں شی اور دیگر رہنماؤں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔

چین میں حاضر سروس فوجی افسروں کے لیے جنرل سب سے اونچا درجہ ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مشترکہ خوشحالی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے وسیع تر اورایک بہترڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے ایک عملی منصوبے کا اجرا کیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیورو اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس پلان کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور حقیقی معیشت کے انضمام میں سہولت فراہم کرنا اور ڈیجیٹل ذرائع سے غیر متوازن اور ناقص ترقی کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ 2025 تک، ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی کے ذریعے خطوں ، شہری و دیہی علاقوں، آبادی کے مختلف گروپوں کے ساتھ ساتھ بنیادی عوامی خدمات میں فرق کو ختم کرنے میں مثبت پیش رفت کی جائے گی۔ 2030 تک، ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے حوالے سے خاطر خواہ ترقی کی جائے گی، جس میں مشرقی اور مغربی خطوں کے درمیان تعاون کے جدید طریقے کو ملک بھر میں اپنایا اور فروغ دیا جائے گا۔

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شاہراہ منہدم ہونے سے 3 افراد ہلاک

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ہائی وے کا ایک حصہ منہدم ہونےسے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

علاقائی پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو بتایا کہ  الانقاب شہر میں پیر کوشام ساڑھے سات بجے کے قریب سڑک ٹوٹنے سے چار گاڑیاں الٹ گئیں۔

حادثے کی مزید  وجوہات جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"اگلا چین" بھی چین ہی ہوگا:چیئرمین میک کنزی...

بیجنگ (شِنہوا) میک کنزی اینڈ کمپنی اِن گریٹر چائنہ کے چیئرمین جو نگائی نے کہا ہے کہ ایک برس بعد میرا یہ یقین پختہ ہوگیا ہے کہ "اگلا چین" بھی چین ہی ہوگا۔

شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نگائی نے کہا کہ چین اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کشش رکھتا ہے۔  2023 کے آغاز میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ کہا تھا کہ " اگلا چین" بھی چین ہی ہوگا۔

نگائی نے چین بارے اپنی توقعات کا اعادہ کیا ہے کہ کیونکہ ملک میں ایک مکمل  ڈھانچہ ایک مضبوط پیداواری مرکز ، اعلیٰ پیداواری صلاحیت ، اور  بڑی معیشتوں کے لیےبڑی منڈیوں سمیت کم لاگت کے فوائد بھی مہیا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ گزشتہ 30 برس میں چین نے جو سپلائی چینز تیار کی ہے اس کی نقل کرنا بہت مشکل ہے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں چینی مین لینڈ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حقیقی استعمال 10.4 کھرب یوآن (تقریبا 146.55 ارب امریکی ڈالر) رہا ۔

وزارت نے بتایا کہ اس مدت کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 78 نئی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں قائم کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 36.2 فیصد زائد ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہی نان میں شانگ دور کے 28 مقبرے دریافت

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہی نان کے شہر ان یانگ میں ڈاپو کھنڈرات کے مقام سے 28 مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔ یہ مقبرے ایک خاندانی قبرستان میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئے ہیں جو شانگ دور (1600-1046 قبل مسیح) سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ دریافت صوبہ ہی نان میں آثار قدیمہ کی کامیابیوں بارے ایک حالیہ سالانہ اجلاس میں عوام کے سامنے پیش کی گئی۔

ان یانگ ادارہ برائے ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ کے نائب صدر کوئی ژونگ لیانگ نے بتایا کہ یہاں  بڑے، درمیانے اور چھوٹے 3 اقسام کے مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔ ڈاپو کھنڈرات ان یانگ کے ضلع ین دو میں واقع ہیں  جو ین شو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقام سے تقریباً 4.5 کلومیٹر کی دوری پر ہیں ،انہیں ین کھنڈرات کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

ان مقبروں میں سے 3 بڑے مقبرے چینی حروف "ژونگ" کی شکل کے ہیں۔

کوئی ژونگ  نے بتایا کہ ایسے مقبرے اشرافیہ کے اعلیٰ طبقے کے تھے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ین کھنڈرات کے بیرونی علاقے میں اتنے بڑے مقبرے ملے ہیں۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے قبروں کے اطراف انسانوں، گھوڑوں اور مویشیوں کی قربانی کے گڑھے بھی دریافت کئے ہیں۔

کوئی ژونگ نے کہا کہ اس دریافت نے شانگ دور میں جنازے کے انتظام سے متعلق نظام کا مطالعہ کرنے کے لئے نئی معلومات مہیا کی ہیں اور یہ اس وقت کے معاشرتی ضرورت اور معاشرتی تنظیمی ڈھانچے کی تلاش میں بھی معاون ثابت ہوئی ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاغذ صنعت میں گرین ہاؤس گیس کی کمی کیلئے مخت...

بیجنگ(شِنہوا) محققین کے ایک گروپ نے 1961 سے 2019 تک 30 بڑے ممالک میں کاغذ  کی گھریلوصنعتوں میں خالص عالمی گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) کے اخراج کا جائزہ لیا ہے جس میں ان ممالک میں تاریخی اخراج کے ارتقاء اور ڈھانچے میں نمایاں فرق پایا گیا ہے۔

جریدے نیچرمیں حال ہی میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق پلپ اور کاغذ کی صنعت گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ 2050 تک اس صنعت میں خالص صفر اخراج کے حصول کے لئے ان ممالک کو اپنے اعتبار سے مخصوص نوعیت کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت کیونکہ ان ممالک میں مختلف بودوباش رکھنے والے افراد بستے ہیں۔

فودان یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنس اور انجینئرنگ کے محققین نے کاغذ کی صنعت سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیا اور 2050 تک خالص صفر اخراج تک پہنچنے کی حکمت عملی تجویز کی جس میں ان ممالک کے مقامی حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عالمی کاغذی صنعت نے 1961 سے 2019 تک گرین ہاؤس گیسوں کے مساوی 43.5 ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی تھی۔

عالمی سطح پر کاغذ کی صنعت میں خالص گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج نے پہلے بڑھنے اور پھر کمی یا استحکام کا رجحان پایا گیا ہے۔

تحقیق میں تمام ممالک سے توقع ظاہر کی گئی ہے وہ 2050 تک اپنے پلپ اور کاغذ کی صنعتوں میں خالص صفر اخراج کا ہدف حاصل کرلیں گے ۔ زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں ایک ہی طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک کی اکثریت میں متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

منظرنامے کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ توانائی کا ڈھانچے اور توانائی کی کارکردگی دونوں میں اخراج کم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں جن سے تحقیق میں شامل 30 ممالک میں بالترتیب 64 فیصد اور 41 فیصد اوسطاً اخراج کم ہوسکتا ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامریڈ ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ کی یاد م...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام منگل کی صبح عظیم عوامی ہال میں کامریڈ ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ کی یاد میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی جن پھنگ نے سمپوزیم سے کلیدی خطاب کیا۔

صدر شی نے کامریڈ ماؤ زے دونگ کے پیش کردہ مقصد کو آگے بڑھانے کی اہمیت  اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے کی کوششوں اور چین کی جدیدیت کی پیروی کرتے ہوئےچینی قوم کی تمام شعبوں میں تجدید پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ماؤ زے دونگ کی فکر پارٹی کے لیے ایک انمول روحانی دولت ہے جو طویل مدت کے لیے ہمارے عمل کی رہنمائی کرے گی، شی نے کہا کہ کامریڈ ماؤ زے دونگ کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے پیش کردہ مقصد کو آگے بڑھانا جاری رکھا جائے۔  

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جکارتہ-بنڈونگ تیزرفتار ریلوے سے چین۔ انڈونیش...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چائنہ کمیٹی کے چیئرمین غریبالدی تھوہیر نے کہا کہ جکارتہ- بانڈونگ تیزرفتار ریلوے نے انڈونیشیا اور چین کے عوام کے درمیان دوستی کو وسعت دی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جکارتہ میں شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جکارتہ- بنڈونگ تیز رفتار ریلوے کو انڈونیشیا میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔ 2 ماہ قبل یہ باضابطہ طور پر فعال ہوئی تھی۔ تیزرفتار ریلوے پر سفر کرنے کے لئے انڈونیشیا کے عوام میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدید تیز رفتار ریلوے ٹیکنالوجی ، انڈونیشیئن عملے دوست اور پرجوش خدمات نے جکارتہ - بنڈونگ تیزرفتار ریلوے کو انڈونیشیا میں انتہائی پرکشش عوامی نقل و حمل کا ذریعہ بنادیا ہے۔

جکارتہ- بانڈونگ تیزرفتارریلوے جکارتہ اور صوبے مغربی جاوا کے صدرمقام بنڈونگ کو جوڑتی ہے۔ انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں یہ پہلی تیزرفتار ریلوے ہے جس میں ٹرین کی رفتار  350 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ گھٹ کر تقریباً 40 منٹ رہ گیا ہے جو اس سے قبل 3 گھنٹے تھا۔

یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کی مجموعی طوالت  142.3 کلومیٹر ہے ۔ یہ بیرون ملک تیزرفتار ریلوے کا پہلا منصوبہ بھی ہے جس میں مکمل طور پر چینی ریلوے سسٹم ، ٹیکنالوجی اور صنعتی آلات استعمال ہوئے ہیں۔

تھوہیر نے کہا کہ تیز رفتار ریلوے ایک مستحکم ، مؤثر اور کم کاربن نقل و حمل کا ذریعہ ہے۔ اس میں مسافروں کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

چین کے شہروں نے تیز رفتار ریلوے سے ایک قابل اعتماد اور آسان باہم مربوط نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ انڈونیشیا کو اس شعبے میں چین سے سیکھنا اور زیادہ تیز رفتار ریلوے تعمیر کرنی چاہئے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جکارتہ-بنڈونگ تیزرفتار ریلوے سے چین۔ انڈونیش...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چائنہ کمیٹی کے چیئرمین غریبالدی تھوہیر نے کہا کہ جکارتہ- بانڈونگ تیزرفتار ریلوے نے انڈونیشیا اور چین کے عوام کے درمیان دوستی کو وسعت دی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جکارتہ میں شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جکارتہ- بنڈونگ تیز رفتار ریلوے کو انڈونیشیا میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔ 2 ماہ قبل یہ باضابطہ طور پر فعال ہوئی تھی۔ تیزرفتار ریلوے پر سفر کرنے کے لئے انڈونیشیا کے عوام میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدید تیز رفتار ریلوے ٹیکنالوجی ، انڈونیشیئن عملے دوست اور پرجوش خدمات نے جکارتہ - بنڈونگ تیزرفتار ریلوے کو انڈونیشیا میں انتہائی پرکشش عوامی نقل و حمل کا ذریعہ بنادیا ہے۔

جکارتہ- بانڈونگ تیزرفتارریلوے جکارتہ اور صوبے مغربی جاوا کے صدرمقام بنڈونگ کو جوڑتی ہے۔ انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں یہ پہلی تیزرفتار ریلوے ہے جس میں ٹرین کی رفتار  350 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ گھٹ کر تقریباً 40 منٹ رہ گیا ہے جو اس سے قبل 3 گھنٹے تھا۔

یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کی مجموعی طوالت  142.3 کلومیٹر ہے ۔ یہ بیرون ملک تیزرفتار ریلوے کا پہلا منصوبہ بھی ہے جس میں مکمل طور پر چینی ریلوے سسٹم ، ٹیکنالوجی اور صنعتی آلات استعمال ہوئے ہیں۔

تھوہیر نے کہا کہ تیز رفتار ریلوے ایک مستحکم ، مؤثر اور کم کاربن نقل و حمل کا ذریعہ ہے۔ اس میں مسافروں کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

چین کے شہروں نے تیز رفتار ریلوے سے ایک قابل اعتماد اور آسان باہم مربوط نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ انڈونیشیا کو اس شعبے میں چین سے سیکھنا اور زیادہ تیز رفتار ریلوے تعمیر کرنی چاہئے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سمندر سے 3 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیے

یانگ جیانگ، گوانگ ڈونگ(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ-11 کیریئر راکٹ کے ذریعے  تین سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ۔

اس راکٹ کو چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے ساحلی پانیوں سے  تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے صبح 6 بج کر 39 منٹ (بیجنگ وقت) پرخلاء میں بھیجا ۔

شی یان -24 سی سیٹلائٹس بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

 یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 503 واں  پرواز مشن تھا۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی 2023 کے سرفہرست 10 سائنسی کارناموں ک...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی  فرنٹیئر سائنس، بائیو ٹیکنالوجی، خلائی تحقیقات اور انجینئرنگ جیسے شعبوں کی  2023 کے دوران  10 سرفہرست سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی فہرست  ایک اخبار نے شائع کی ہے۔

منگل کو سائنس و ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق، مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیشن کا قیام اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ یہ کمیشن سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا ۔

خلائی تحقیقات میں،قومی خلائی تجربہ گاہ کے طور پر کام کرنے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن نے کام شروع کیا۔

ملک کی فاسٹ دوربین کو نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کے کلیدی شواہد ملے، جو بڑے پیمانے پر بلیک ہولز، کہکشاں کے انضمام کی تاریخ اور کائنات میں بڑے اجسام  کی تشکیل کے حولے سے ابتک پراسرار رہنے والی چیزوں کو جاننے میں  مدد کر سکتے ہیں۔

بائیوٹیکنالوجی میں، چینی سائنسدانوں نے فصلوں کے ایک کلیدی جین کی نشاندہی کی جو جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے، الکلائن مٹی میں فصل کی پیداوار کو کافی حد تک بہتر بنا سکتا ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق اعلیٰ صوبائی مشیر کی گرفتاری کا...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی حئی لونگ جیانگ صوبائی کمیٹی کے سابق نائب سربراہ چھو من کو مشتبہ رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

ایس پی پی نے منگل کو کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کےبعد  کیس کو تشخیص اورٹرائل کے لیے استغاثہ حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے میزائل حملے میں روسی بحریہ کے جہاز...

ماسکو(شِنہوا)  یوکرین کے میزائل حملے سے کریمیا کے بندرگاہی شہر فیوڈوسیا میں روسی بحریہ کے ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

 کریملن نے ایک بیان میں بتایاکہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوتن کو رات گئے ہونے والے حملے کے بارے میں آگاہ کیا۔

شوئیگو نے بتایا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے ہوائی جہاز سے گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے  کریمیا میں فیوڈوسیا بیس کو نشانہ بنایا۔    بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بڑے لینڈنگ جہاز نووچرکاسک کو نقصان پہنچا اور روسی فضائی دفاع نے نکولائیف شہرکے قریب یوکرین کے دو ایس یو -24 ٹیکٹیکل طیاروں کو تباہ کر دیا۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں 11 ماہ کے دوران 5 لاکھ چینی سیاح...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں 2023 کے ابتدائی 11 ماہ سے 4 لاکھ 98 ہزار 250 چینی سیاحوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے 90 ہزار 648 کی نسبت 449 فیصد زائد ہے۔

وزارت سیاحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد رواں سال جنوری سے نومبر کے دوران اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آنے والے 49 لاکھ 10 ہزار غیرملکی سیاحوں کا 10.1 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کی آمد میں تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد چین تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس مدت کے دوران تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار تھائی اور 9 لاکھ 20 ہزار 93 ویتنامی سیاحوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جو بالترتیب 130 فیصد اور 129 فیصد زائد ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کے سیکرٹری اور ترجمان ٹاپ سوفیاک نے بتایا کہ کمبوڈیا مزید چینی سیاحوں کو راغب کرنے کا خواہش مند ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ ملک ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔

انہوں نے شِنہوا  کو بتایا کہ ان کا ملک مزید چینی سیاح کی آمد کا خواہش مند ہے کیونکہ اس نے ہماری اقتصادی اور سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ تحفظ غربت میں اہم کردارادا کیا ہے۔

فائل فوٹو، کمبوڈیا کے صوبہ سیم ریپ میں سیاح انگ کور آثارقدیمہ پارک کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سوفیاک کی رائے میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈہ کمبوڈیا میں چینی مسافروں سمیت مزید غیرملکی مسافروں کو راغب کرے گا۔ اس ہوائی اڈے نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر اپنا تجارتی آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو اپنی جانب راغب کرے گاجو کمبوڈیا اور خاص کر سیم ریپ صوبے میں مزید سیاح اور سرمایہ کاروں کو لائیں گے جہاں ے صوبے صوبہ سیم ریپ میں مشہور انگ کور آثارقدیمہ پارک واقع ہے۔

سیاحت کمبوڈیا کے 4 معاشی ستونوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ ملبوسات، جوتے اور سفری سامان کی برآمدات، زراعت ، تعمیرات اور ریئل اسٹیٹ اس کی آمدن کے اہم ذرائع ہیں۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں 11 ماہ کے دوران 5 لاکھ چینی سیاح...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں 2023 کے ابتدائی 11 ماہ سے 4 لاکھ 98 ہزار 250 چینی سیاحوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے 90 ہزار 648 کی نسبت 449 فیصد زائد ہے۔

وزارت سیاحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد رواں سال جنوری سے نومبر کے دوران اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آنے والے 49 لاکھ 10 ہزار غیرملکی سیاحوں کا 10.1 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کی آمد میں تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد چین تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس مدت کے دوران تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار تھائی اور 9 لاکھ 20 ہزار 93 ویتنامی سیاحوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جو بالترتیب 130 فیصد اور 129 فیصد زائد ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کے سیکرٹری اور ترجمان ٹاپ سوفیاک نے بتایا کہ کمبوڈیا مزید چینی سیاحوں کو راغب کرنے کا خواہش مند ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ ملک ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔

انہوں نے شِنہوا  کو بتایا کہ ان کا ملک مزید چینی سیاح کی آمد کا خواہش مند ہے کیونکہ اس نے ہماری اقتصادی اور سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ تحفظ غربت میں اہم کردارادا کیا ہے۔

فائل فوٹو، کمبوڈیا کے صوبہ سیم ریپ میں سیاح انگ کور آثارقدیمہ پارک کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سوفیاک کی رائے میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈہ کمبوڈیا میں چینی مسافروں سمیت مزید غیرملکی مسافروں کو راغب کرے گا۔ اس ہوائی اڈے نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر اپنا تجارتی آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو اپنی جانب راغب کرے گاجو کمبوڈیا اور خاص کر سیم ریپ صوبے میں مزید سیاح اور سرمایہ کاروں کو لائیں گے جہاں ے صوبے صوبہ سیم ریپ میں مشہور انگ کور آثارقدیمہ پارک واقع ہے۔

سیاحت کمبوڈیا کے 4 معاشی ستونوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ ملبوسات، جوتے اور سفری سامان کی برآمدات، زراعت ، تعمیرات اور ریئل اسٹیٹ اس کی آمدن کے اہم ذرائع ہیں۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششیں جاری...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے جلد خاتمے، دو ریاستی حل اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون بڑھانے اور مزید ذمہ دارانہ اور نتیجہ خیز اقدامات کے لیے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2720 کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ جس میں غزہ کو انسانی امداد کی توسیع اور جنگ کے مستقل خاتمے سے متعلق حالات پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ 2 ارکان نے مخالفت کی تھی۔

ترجمان ماؤ نے کہا کہ چین نے قرارداد 2720 کے حق میں ووٹ دیا جو موجودہ فلسطینی۔ اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد سلامتی کونسل کی منظور کردہ دوسری قرارداد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قرارداد دنیا کی توقعات پر پورا نہیں اترتی اور اس میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ موجودہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع میں ہزاروں شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔ غزہ میں انسانی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے ایسے میں چین نے اس قرارداد پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ، انسانی امداد میں وسعت اور نگرانی کا نظام جلد سے جلد قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ جنگ بندی کو حقیقت کا روپ دینا ہر چیز میں اولین ترجیح اور شرط ہے۔

چین غزہ میں جنگ کے جلد خاتمے، 2 ریاستی حل اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے انتھک کوششوں میں سلامتی کونسل میں تعاون بڑھانے اور مزید ذمہ دارانہ اور نتیجہ خیز اقدامات کے حصول کے لیے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، زلزلہ زدہ علاقوں میں کاروبار اور اسکول...

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے زلزلہ زدہ علاقوں میں کاروبار اور اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں جس سے زندگی بتدریج معمول پر لوٹ رہی ہے۔

ایک ہفتہ قبل لین شیا ہوئی خود مختار پریفیکچر کے علاقے جی شی شان کی بونان ڈونگ شیانگ سالار خود مختار کاؤنٹی میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے گانسو اور پڑوسی صوبے چھنگ ہائی میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

گانسو کے صوبائی محکمہ ہنگامی انتظامات نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کاؤنٹی جی شی شان میں سپرمارکیٹوں سے لیکر ریستورانوں تک 90 فیصد کاروباری دکانیں دوبارہ کھل چکی ہیں جبکہ چھوٹے شہروں میں کاروبار بحال ہونے کی شرح 50 فیصد سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ کاؤنٹی کے تمام اسکولوں نے پیر سے تدریس کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے۔

پریفیکچرحکومت کے مطابق زلزلہ زدہ علاقے میں 8 ہزار 96  تیارشدہ مکانات مہیا کئے گئے ہیں۔

صوبے نے ایسے 15 ہزار گھر مہیا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ان رہائشیوں کو چھت مہیا کی جاسکے جن کے گھر تباہ ہوگئے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔

ان تیار شدہ گھروں میں رضائی اور الیکٹرک ہیٹرز موجود ہیں جبکہ  دوبارہ آباد کاری کے ان مقامات پر طبی عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

 
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل،چھوٹا طیارہ زمین سے جا ٹکرایا، پائلٹ...

برازیل کے صوبہ ساو پاولو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ،پی ٹی۔زیڈ وی ایل چھوٹے طیارے نے مونٹے آلٹو شہر سے پرواز لی اور صوبہ ساو پاولو کے شہر جابوٹی کیبل میں زمین سے جاٹکرایا ،حادثے میں پائلٹ سمیت 5افراد ہلاک ہو ئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائجیریا کی ریاست پلیٹو میں مسلح افراد کے حم...

نائجیریا کی ریاست پلیٹو کے دیہات پر مسلح افراد کے حملوں میں 100سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،بوکوس کے علاقائی صدر پیر کاسا نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے ریاست پلیٹو کے بوکوس اور بارکن لادی علاقوں کے دیہاتوں پر حملے کئے، سکیورٹی فورسز کو ان حملوں میں اغوا ہونے والوں کی تلاش کے لیے علاقے میں بھیجا گیا ہے۔کاسا نے کہا کہ حملوں کے دوران بہت سے گھروں کو آگ لگا دی گئی تھی، کاسا نے وضاحت کی کہ مسلح افراد گائوں میں کھانے کی اشیا کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ،کاسا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،دوسری جانب پلیٹیو کے گورنر کالیب متفوانگ نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی یونٹس کو ذمہ داروں کو فوری طور پر پکڑنے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ نائجیریا کی ریاست پلیٹو حال ہی میںمسلح افراد کے حملوں کی زد میں رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرآمد سے چند ل...

سعودی عرب میں سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرآمد سے چند لمحے پہلے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا،عرب میڈیا کے مطابق پانچ برس قبل جدہ کے علاقے حمدانیہ میں علاقے میں کار پارکنگ کے اختلاف پر 6افراد میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا، عدالت میں کیس چلنے کے بعدقاتل کو سزائے موت سنا ئی گئی تھی، فیصلے کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی،اپیل مسترد ہونے کے بعد قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے ورثا سے رابطہ کیا،اصلاحی کمیٹی نے بھی معاملہ حل کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کیا مگر مقتول کے والد کسی صورت میں قاتل کو معاف کرنے کے لیے تیار نہ تھے،قاتل کے ورثا ہر طرح سے ناامید ہو چکے تھے جبکہ سزائے موت پر عمل درآمد کے دن بھی قریب آر ہے تھے،قصاص کے دن میدان میں لوگ جمع تھے، عدالتی اہلکار نے جرم کی نوعیت اور عدالتی فیصلہ سنایا،آخری لمحات میں مقتول کے والد نے میدان میں آکر جلاد کو تلوار واپس رکھنے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے قاتل کو صرف اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتا ہوں،معافی کے اعلان پر قاتل کی ماں خوشی سے رو پڑیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست 4نوجوانوں کو ہندوس...

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے راجوری سیکٹر میں مزید 4معصوم کشمیریوں کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا،تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فوج راجوری سیکٹر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کی مرتکب ہوئی، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے راجوری سیکٹر سے حراست میں لیے جانے والے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے بیدردی سے قتل کر دیا،دوسری جانب مودی سرکار نے اس قتلِ عام پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا ڈرامہ رچایا۔ افسران کو ہٹانے کا ڈرامہ زیر حراست 3کشمیریوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیوز آرمی کیمپ سے لیک ہونے پر کیا گیا۔ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیوز سے مودی سرکار کا دنیا کے سامنے اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،یاد رہے کہ آرٹیکل 377کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 9لاکھ بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ راجوری سیکٹر میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی سیکورٹی فورسز کی اس بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا، دھاندلی کے الزامات پر ہنگامے پھوٹ پڑے...

سربیا میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد دارالحکومت بلغراد ہنگامے پھوٹ پڑے،تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں اپوزیشن کے حامیوں نے مرکزی پولیس اسٹیشن تک مارچ کیا، مظاہرین الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور تاریخی عمارت بلغراد سٹی ہال کے شیشے بھی توڑدئیے،اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیپر سپرے کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین حراست میں بھی لئے ہیں،حکام کے مطابق مظاہرین کو منشتر کرنے کے دوران مختلف واقعات میں 8پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں،دارلحکومت میں تاحال مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں مسلسل 9دن درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہا، یہ 1951کے بعد سے پہلا موقع ہے جب بیجنگ میں منفی 10درجہ حرارت 9دن تک برقرار رہا،اس کے علاوہ چین کے شمالی اور شمال مشرقی حصے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ماہ چین کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر آئی، شدید سردی کی وجہ سے چین کے مرکزی صوبے ہینان میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی جہاں ہیٹ فراہم کرنے والے پلانٹ بھی بند ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے یوکرین کے اہم سٹریٹجک شہر پرقبضہ کرلی...

روس نے یوکرین کے اہم سٹریٹجک شہر مارینکا (Marinka)پر قبضہ کرلیا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق قبضے میں لیا گیا علاقہ مارینکا روس میں شامل ہوئے علاقے ڈونئیسک کے مضافات میں واقع ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو مکمل آزاد کرانے سے روسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے،روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کارروائی میں شریک فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت نے دشمن کو پیچھے دھکیلا ہے اور اب دائرہ آگے بڑھانے کا موقع بھی میسر آیا ہے،دوسری جانب یوکرین کی فوج نے روس کی جانب سے میرینکا پر قبضے کے دعوں کی تردید کی ہے جبکہ روس کے 5فوجی طیارے مار گرانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل، غزہ جنگ کے لیے فروری تک کے بجٹ کی م...

اسرائیل کی غزہ مں حماس کے خلاف جنگ کے لیے کم از کم 14ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی، یہ تخمینہ ماہ فروری تک کے لیے جاری کیے گئے جنگی بجٹ پلان میں بتایا گیا ہے، اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق جنگی اخراجات کے نتیجے میں بجٹ کا مجموعی خسارہ 3گنا تک ہو سکتا ہے اور یہ بجٹ تخمینہ فروری تک کے جنگی منصوبے کے پس منظر میں لگایا گیا ہے،اسرائیلی قانون سازوں کو جنگی بجٹ کے سلسلے میں بریفینگ دیتے ہوئے بجٹ کمشنر اتائی تمکین نے کہا اندازہ کیا جا رہا ہے کہ جنگ 2024کے پہلے دو مہینوں میں جاری رہے گی جس کے لیے 30ارب شیکل جنگی اخراجات کے لیے اور 20ارب شکل جنگ کے دوران سویلینز پر خرچ کرنے کے لیے درکار ہوں گے۔ یہ رقم مجموعی طور پر 14ارب ڈالر ہوگی،بجٹ کمشنر نے پارلیمان کی فنانس کمیٹی کو بتایا جنگ کے معاشی اخراجات 48ارب شیکل سے زیادہ ہوجائیں گے اس سے قطع نظر کہ اخراجات کا شروع میں تخمینہ کیا تھا اور کتنے وسائل مختص کیے گئے تھے،فنانس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے بجٹ خسارہ ملکی شرح نمو کے 5اعشاریہ 9فیصد تک جا سکتا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے اندازہ 2اعشاریہ 25فیصد کا تھا۔ گویا تقریبا 3گنا اضافہ ہو رہا ہے،بجٹ کمشنر نے بتایا اگلے سال میں خسارے کی سطح بلند ہو کر 75ارب شیکل سے 114ارب شیکل تک جا سکتی ہے اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبوں کے اخراجات میں کٹوتیاں کرنے کے ساتھ ساتھ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانا پڑے گا،ایک سوال کے جواب میں بجٹ کمشنر نے کہا کہ ابھی یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ جنگ مارچ 2024کے بعد بھی جاری رہے گی یا نہیں البتہ کچھ دیر بعد شاید اس کا اندازہ لگانا آسان ہو جائے کہ غزہ میں جنگ کتنی لمبی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صبح اٹھے ناشتہ نہیں ملا، غزہ میں شہید 11سالہ...

غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 11سال کی بچی شہید ہوگئی،المغازی مہاجرین کیمپ میں رہنے والی 11سالہ سیلا نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھی تھی جس کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،سیلا نے لکھا تھا کہ ہم صبح ساڑھے7بجے اٹھے مگرناشتہ نہیں ملا، دیگربچوں کے ساتھ کھیلاہمیں بہت مزا آیا،میڈیا رپورٹ کے مطا بق سیلا کے ساتھ کھیلنے والے دیگربچے بھی شہید ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحی...

غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیا،اسرائیل کی قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نیبدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں قتل عام دنیا کی اجازت سے ہو رہا ہے،...

اقوام متحدہ کے فلسطین کے لئے خصوصی رپورٹر آلبنیز نے کہا ہے کہ سریبرینیٹسا اور روانڈا کی طرح غزہ کا قتل عام بھی دنیا کی اجازت سے کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر فرانسسکا آلبنیز نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ پیغام میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر دفتر برائے حقوقِ انسانی کے شیئر کردہ اور اسرائیل کو، غزہ کے محلے الرمال میں11نہتے فلسطینیوں کے ان کے کنبوں کے سامنے قتل کرنیکا قصوروار ٹھہرانے سے متعلق پیغام کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ "اگر بغور دیکھیں تو آپ کو غزہ کا قتل عام دیگر شہری قتل عاموں سے مختلف دِکھائی نہیں دے گا نسل کشی کوئی اقدامِ واحد نہیں بلکہ ایک مرحلہ ہے جس کا سدباب کیا جانا ضروری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بالکل سربرینیٹسا اور روانڈا کے قتل عاموں کی طرح غزہ کا قتل عام بھی دنیا کی اجازت سے کیا جا رہا ہے،آلبنیز نے اپنے پیغام میں ایک اور سوشل میڈیا پیغام کا حوالہ دیا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ 'غزہ میں شہری قتل عام اور بچوں کا قتل عام فرانس، امریکہ، برطانیہ، یوکرین، اٹلی، جرمنی، جنوبی افریقہ اور انڈیا سے آنے والے کرائے کے فوجیوں کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی انہیں غیر ملکی دہشت گرد جنگجو نہیں کہہ رہا'۔ اس حوالے کے ساتھ آلبنیز نے کہا ہے مقبوضہ فلسطینی زمینوں سمیت بیرونی ممالک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں پر ان کی شہریت کے ممالک میں عدالتی کاروائی کے لئے ان ممالک کے عدالتی نظام پر دباو ڈالا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگتیں توعالمی فوجدا...

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے رہائشی حقوق بالاکرشنن راجگوپال نے کہا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر بہت کم وقت میں کارروائی نہیں کرتی ہے تو ایک نئی بین الاقوامی عدالت قائم کی جانی چاہئے،سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میںاقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے راجگوپال نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ادارہ جاتی استثنی کی صورت حال کا نتیجہ تھا،جہاں اقوام متحدہ کے نمائندے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں اور اجتماعی سزا کے اقدامات کو نسل کشی سے تعبیر کرتی ہیں وہیں عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو ذمہ داروں خاص طور پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے جیسے احتیاطی اقدام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں گرجا گھر بھی محفوظ نہیں رہے،فرانسیسی...

فرانس کے صدر نے غزہ میں قائم چرچ کے بھی اسرائیلی جنگ کی زد میں آجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،صدارتی دفترکے مطابق ،انہوں نے اس سلسلے میں مشرقی القدس میں لاطینی چرچ کے سرپرست کارڈینل پیئرباٹیسٹا پیزابالا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ جب سے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران بہت افسوسناک صورت حال موجودہے،ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے زیادہ مدت ہو چکی ہے اور سینکڑوں شہری بلا شبہ بمباری اور گولیوں کی زد میں ہیں حتی کہ چرچ میں عبادت کرنے والی ضعیف اور معذوروں کی خدمت پر مامور راہباہیں بھی نشانہ بنی ہیں،لاطینی چرچ کے سرپرست نے کہا سولہ دسمبر کو اسرائیلی فوجیوں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ ایک مسیحی خاتون اور اس کی بیٹی کوغزہ میں ہلاک کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں