• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین- ہونان- چھانگشا- بین الاقوامی آٹوموبائل...

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہرچھانگشا میں چھانگشاانٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں آٹوموبائل نمائش کے دوران  شرکا ایک کار کے اندرونی ڈھانچے کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- ہی لی فینگ-سنگاپور- ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی واقتصادی امور دفتر کے ڈائریکٹر ہی لی فینگ  بیجنگ میں جمہوریہ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

انڈونیشیا- مغربی سماٹرا- ماراپی آتش فشاں - ر...

انڈونیشیا کے صوبے مغربی سماٹرا میں ماراپی آتش فشاں راکھ اگل رہا ہے۔(شِنہوا)

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ-ہان ژینگ- میکسیکو-وزیر خارجہ - مل...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ دارالحکومت بیجنگ میں میکسیکو کی وزیر خارجہ ایلیسیا بارسینا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین- ہینان- ژینگ ژو- ورلڈ 5جی کنونشن

 چین کے وسطی صوبے  ہینان کے شہرژینگ ژو میں جاری ورلڈ 5جی کنونشن میں ایک شخص خود کار بس کو دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کے"سرفہرست 10 چینی بز ورڈز"کا اجرا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نیشنل لینگویج ریسورسز مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے "چینی زبان کا جائزہ 2023" کی سالانہ تقریب میں بدھ کو 2023 کے "سرفہرست 10 چینی بز ورڈز" کی نقاب کشائی کی۔چینی بز ورڈز میں  "جدید چینی تہذیب،" "اعلی معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون،" "عالمی تہذیبی اقدام،" "ڈیجیٹل چائنہ،" "ہانگ ژوایشین گیمز،" "جوہری آلودہ پانی،" "فلسطین اسرائیل تنازع،"لارج  لینگویج ماڈلز،" "شینژو-17" اور "ولیج سپر لیگ"شامل ہیں۔

 "سرفہرست 10 چینی بز ورڈز"  کاانتخاب قومی زبان کے وسائل کے نگران  ادارے نے کہا ہے جس کے پاس1 ارب حروف سے زیادہ کا مجموعہ ہے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا چھ افریقی ممالک کو صفر ٹیرف کی رعایت...

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے چھ کم ترقی یافتہ افریقی ممالک کو صفر ٹیرف کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے بدھ کوایک بیان میں بتایا کہ   25 دسمبر سے انگولا، گیمبیا، جمہوریہ کانگو، مڈغاسکر، مالی اور موریطانیہ کی چین آنے والی 98 فیصد قابل ٹیکس مصنوعات محصولات سے مستثنیٰ ہوں گی۔

 کمیشن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد چین-افریقہ دوستی اور تعاون کے جذبے کو مضبوط کرنا اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ اعلیٰ معیار کی چین-افریقہ کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنا ہے۔  کمیشن کے مطابق، اگلے مرحلے میں، چین زیرو ٹیرف سہولت کو ان تمام کم ترقی یافتہ ممالک تک توسیع دے گا  جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نئی نسل کا سپر کمپیوٹنگ سسٹم تیار کرل...

گوانگژو (شِنہوا) چین نے  کمپیوٹنگ پاور سے لے کر سٹوریج اور ایپلی کیشن تک متعدد شعبوں میں صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی نسل کے سپر کمپیوٹنگ سسٹم "تیان ہی شنگ یی" کو متعارف کرادیا ۔

نیشنل سپر کمپیوٹنگ سنٹر نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں سپر کمپیوٹر کی نقاب کشائی کی۔

مرکز کے ڈائریکٹر لو یوتونگ کے مطابق، نئے کمپیوٹرنے سی پی یو کمپیوٹنگ، نیٹ ورک، اسٹوریج اور ایپلیکیشن جیسی صلاحیتوں میں دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں سے ایک تیان ہی -2کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مرکز کے مطابق،سسٹم "تیان ہی شنگ یی" کے آپریشن سے اعلی کارکردگی والے کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) بگ ماڈل کی تربیت اور بگ ڈیٹا تجزیہ کے شعبوں میں کمپیوٹنگ کی بڑھتی ہوئے ضروریات پورا ہوسکیں گی۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان نے مریخ کے چاند کے تحقیقاتی مشن کو دو...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان نے مریخ کے چاند کے تحقیقاتی مشن کو 2026 تک دو سال تک موخر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی برائے قومی خلائی پالیسی نے یہ فیصلہ کابینہ دفترکے ماتحت کمیٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد کیا ہے،یہ فیصلہ ملک کے خلائی منصوبے میں پراجیکٹ ٹائم ٹیبل پر نظر ثانی مسودے میں شامل ہے۔

یہ فیصلہ رواں سال مارچ میں ایچ3 راکٹ سے پہلے خلائی جہاز کی ناکام لانچ کے بعد کیا گیا ہے۔

موخر کردہ مشن کو ،مریخ کے چاند کا مشن یا ایم ایم ایکس کا نام دیا گیا ہے، سرخ سیارے کے دو چاند فوبوس اور ڈیموس پر تحقیقات کرے گا، جاپان فوبوس سے نمونے تحقیقاتی مقاصد کے لیے  استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خلائی جہاز کو 2024 میں ایچ 3 راکٹ سے لانچ کیا جانا تھا،جسے مالی سال 2025 میں مریخ کے قریب پہنچنا اور مالی سال 2029 میں زمین پر واپس آنا تھا۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے غزہ میں محفوظ مقامات کے بارے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے امریکہ کے اس دعوے کی تردید کی کہ غزہ کے شہریوں کو اقوام متحدہ کی نامزد محفوظ مقامات پر پناہ لینا چاہیے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے اس مشورے کے جواب میں کہ غزہ کے باشندوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد کردہ مقامات پر پناہ لینی چاہیے جن کو اسرائیل کی طرف سے "عدم تصادم کاعلاقہ"قراردیا گیاہے،سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ غزہ میں ایسی کوئی جگہیں نہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بات واضح ہوجانی چاہیے  کہ  غزہ میں اقوام متحدہ کے نامزد کردہ محفوظ زون نہیں ۔ میرے خیال میں ہمارے تمام سینئر ساتھی بشمول سیکرٹری جنرل اس حوالے سے بہت واضح ہیں کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کے حوالے سے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت نے بدھ کو پائلٹ شہروں اور ہائی ٹیک صنعتی ترقیاتی پارکس کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس کا مقصد کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی انتہائی سطح حاصل کرنا ہے۔

چین کے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فہرست کا اعلان حکومت کے 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی انتہائی سطح حاصل کرنے کے ایکشن پلان کے مطابق اور متعلقہ علاقوں میں شہروں اور پارکس کی جانب سے رضاکارانہ ڈیکلریشن  کی بنیاد کے ساتھ ساتھ بالترتیب صوبائی حکومتوں اور این ڈی آر سی کے جائزے کے مطابق کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں 25 پائلٹ شہروں میں ژانگ جیاکو،تانگشان،چھنگ دے،،تائی یوآن،اردوس،باؤتو،شین یانگ،دالیان،ہیہی،یان چھینگ،ہانگژو،ہوژو،بوژو،چھنگداو،یانتائی،شن شیانگ،شن یانگ،شیانگ یانگ،شی یان،چھانگشا،شیانگ تان،گوآنگ ژو،شین ژین،یولِن اور کارامے شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق، فہرست میں شامل 10 ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ پارک چھانگژی،چھیفینگ، ہاربن، سوژو، نانجنگ، ہیفے، ڈیژو، ژاؤ چھنگ، شی شیان  نیو ایریا، اور کوچھا کے شہروں میں واقع ہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پولیس کے سربراہ کی روسی وزیر داخلہ سے م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاؤہونگ نے بیجنگ میں روسی فیڈریشن کے داخلی امور کے وزیر ولادیمیر کولوکولتسیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور روس کے تعلقات نے مستحکم اور بھرپور ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ وانگ نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے  اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے، سائبر سیکورٹی، منشیات پر قابو پانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

کولوکولتسیف نے دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے دو طرفہ تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

چین میں افواہیں پھیلانے پر 1ہزار 660 آن لائن...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انٹرنیٹ واچ ڈاگ نے 1ہزار 660 آن لائن اکاؤنٹس کو افواہیں  پھیلانے پر سزا دے دی۔

سنٹرل سائبر سپیس افیئر کمیشن کے دفتر نے بدھ کو بتایا کہ متعلقہ خلاف ورزیوں میں ہنگامی واقعات یا سنسنی خیز معاملات کے بارے میں افواہیں پھیلانا اور سرکاری پالیسیوں کے حوالے سے  چیزوں کو بے بنیاد طور پر توڑ مروڑ کر پیش کرنا شامل تھا۔

اتھارٹی نے اس حوالے سے کئی کیسز بھی شائع کیے ہیں۔

دفتر نے کہاہے کہ  متعلقہ خلاف ورزیوں کی نگرانی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کے لیے کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔ دفتر نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا کہ وہ آن لائن غلط معلومات سے زیادہ چوکنا رہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب صدر کی میکسیکو کی وزیر خارجہ سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں میکسیکو کی وزیر خارجہ ایلیسیا بارسینا سے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اورمیکسیکو کے تعلقات اعلیٰ سطح پر باہمی امور میں تعاون کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جو تیزی سے تزویراتی، تکمیلی اور باہمی طور پر فائدہ مند شکل اختیار کررہے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین میکسیکو جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ ہے ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط  اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت ، عملی تعاون کو مستحکم اور لوگوں کے درمیان تفہیم کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین میکسیکو کا اس حوالے سے خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو چین کے تصورات اور اقدامات کے ساتھ مربوط کرے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جا سکے۔

چینی وزیر خارجہ کا چین-امریکہ تعلقات کی مض...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین-امریکہ  تعلقات کی مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کووانگ یی کو فون کیا،جس کے دوران  بلنکن نے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیت کے لیے چین میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کرنے پر وانگ کا شکریہ ادا کیا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  وانگ نے کہا کہ ڈاکٹر کسنجر نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ چین اور امریکہ کو دو بڑے ممالک کی حیثیت سے  ایک دوسرے کا احترام ، مل کر ترقی اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوراکرنا چاہئے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ڈاکٹر کسنجر نے بار ہا اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو چین کے لیے تائیوان مسئلہ  کی اہمیت کو پوری طرح سمجھنا چاہیے، آنجہانی کی سفارتی میراث سے  آئندہ نسلوں کو آگے بڑھانے اور تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔ 

اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فلسطینی...

رم اللہ (شِنہوا) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی جاں بحق اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے  بدھ کو ایک  پریس بیان میں بتایا کہ 16 سالہ نوجوان کو اسرائیلی فوج نے تممون قصبے میں قتل کیا جبکہ  ایک 23 سالہ شخص شمال مغربی کنارے کے الفراء پناہ گزین کیمپ میں مارا گیا۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جھڑپیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے الفراء کیمپ اور طوباس کے جنوب میں واقع تممون پر چھاپے کے بعد ہوئیں، جس کے دوران کم از کم 11 فلسطینی زخمی ہوئے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سینیئرعہدیدار کی سنگاپورکے نائب وزیر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سینیئرعہدیدار ہی لی فینگ نے بدھ کو بیجنگ میں سنگاپورکے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران چین-سنگاپور اقتصادی و تجارتی تعاون، بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور سنگاپور ہمہ جہت، اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کے نمائندہ ہیں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالیات واقتصادی امور دفتر کے ڈائریکٹرہی لی فینگ نے کہا کہ  چین سنگاپور کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پروونگ نے کہا کہ سنگاپور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینےکے لیے چین کے ساتھ معیشت، تجارت، مالیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

چین ۔ موسم سرما ۔ دلکش نظارہ

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگ بو کے ضلع ین ژو کے دیہات رین جیو کا دل کو چھو لینے والا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ گوادر۔ سی پیک ۔ چین ۔ امدادی منصوب...

گوادر میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ (دوسرے دائیں ، سامنے) اور پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ (پہلے دائیں ، سامنے) پاکستان میں پاک چین دوستی اسپتال کی اپ گریڈیشن اور چین کی امداد سے ڈی سیلینیشن منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین نے آف شور ونڈ ٹربائنز کی آزمائش کے لئے م...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں آف شور ونڈ ٹربائنز کے مطالعے اور آزمائش کے لئے مختص پہلے قومی مرکز کی تعمیر شروع ہوگئی۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق یہ مرکز ملک کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) میں شامل بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک زمینی آزمائشی مرکز اور ایک آزمائشی ونڈ فارم  پر مشتمل ہوگا۔ ونڈ ٹربائنز کے مکمل سائز کے زمینی آزمائش ، انتہائی بڑی صلاحیت کے ساتھ ایک پیچیدہ پاور گرڈ کا ماڈل ، لوڈنگ ٹیسٹ اور انتہائی طویل بلیڈز پر تحقیق اس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

زمینی آزمائشی مرکز صوبہ فوجیان کے شہر فوچھنگ میں واقع ہے۔ آزمائشی ونڈ فارم میں 6 زمینی آزمائشی سلاٹ  اور 20 سے 40 آف شور آزمائشی سلاٹ ہوں گی 20 آف شور آزمائشی سلاٹ فوژو شہر کے ضلع چھانگ لی کے ساحل پر واقع ہے۔

مرکز کی تکمیل کے بعد اس میں بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن کی جاری کردہ تازہ ترین معیارات اور متعلقہ چینی معیارات کا احاطہ کرنے والی آزمائش کی صلاحیت ہوگی۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی گنجائش اور دنیا کے طویل ترین  بلیڈ کے ساتھ ونڈ ٹربائنز کا تجربہ کرنے کے قابل بھی ہوگا۔

یہ مرکز سائنسی تحقیق، آزمائش و تصدیق، معلومات کے تبادلے اور صنعتی چین کے شراکت داروں بشمول آف شور ونڈ پاور سازوسامان مینوفیکچررز، تحقیقی ادارے، اور ونڈ فارم آپریٹرز کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور اشتراک میں ہمہ جہت خدمات فراہم کرے گا۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور چین کی حقیقی تصویر میڈیا کے ذریعے...

گوانگ ژو (شِںہوا) تہران ٹائمز کے سی ای او محمد مہدی رحمتی نے کہا ہے کہ میڈیا تعاون کے ذریعے حقیقی ایران اور چین کی حقیقی تصویر پیش کرنا ضروری ہے۔

پانچویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس میں شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شِنہوا کی میزبانی میں منعقدہ اس سربراہی اجلاس نے میڈیا اداروں کے درمیان باہمی تبادلوں اور باہمی تفہیم کا ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

رحمتی نے تعاون اور تبادلے مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کی تشکیل کے لئے مزید باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

چینی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین جدیدیت کے حصول کی کوششوں میں اپنے انداز سے ترقی کی منزل طے کررہا ہے۔

پہلی بار چین آنے والے ایرانی میڈیا لیڈر نے کہا کہ ڈی جے آئی ڈرونز اور ہواوے فونز جیسی ہائی ٹیک مصنوعات ایران میں مقبول ہیں اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اس بار چینی اختراع کا براہ راست تجربہ ہوا۔

رحمتی نے خودکو "کتابی کیڑا" قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے ملک میں چینیوں کی لکھی کتابوں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا تاکہ ایرانی عوام چین کو براہ راست اور جامع طریقے سے سمجھ سکیں۔

رحمتی نے چین کی مختلف صنعتوں کے نمائندوں کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح، ہم ایک تازہ اور نئے تعلقات کا آغاز کرسکتے ہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی میڈیا رہنما عالمی میڈیا تعاون کو مز...

کن منگ (شِںہوا) پاکستانی میڈیا رہنماؤں نے 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس (یون نان، چین) اور دوسرے یون نان بین الاقوامی مواصلات فورم میں انسانیت کے بہترمستقبل کے لیے عالمی میڈیا تعاون مضبوط کرنے پر امید کا اظہار کیا ہے۔ 

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ اس تقریب میں تقریباً 30 ممالک اور خطوں سے میڈیا اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور تھنک ٹینکس سمیت تقریباً 80 اداروں کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا۔

سربراہ اجلاس کی افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انٹر نیوز پاکستان کے ایڈیٹر انچیف محمد اسلم خان نے کہا کہ عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کو شاہراہ ریشم ممالک اور اس سے باہر کے ذرائع ابلاغ کو فعال طریقے سے شامل کرنا اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرنا چاہیئے۔

 اتفاق رائے کے فروغ میں میڈیا کی بے پناہ قوت کا ذکر کرتے ہوئے ااسلم خان نے کہا کہ میڈیا مثبت اقدار کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے  پر توجہ مرکوز کرے  اور تعاون و سمجھ بوجھ کے جذبے کو فروغ دے  جو ثقافتی حدود سے بالاتر ہو۔

انہوں نے تجویز دی کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کی جامعات کے درمیان میڈیا طالب علموں کا تبادلہ پروگرام آگے بڑھایا جائے تاکہ میڈیا کے منظر نامے میں تعاون اور معلومات کا تبادلہ آسان ہوسکے۔

پاکستانی خبر رساں ادارے نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کے ایڈیٹر انچیف عمار یاسر نے اس سربراہ کانفرنس کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا طاقتور ہوتا ہے جب دنیا بھر کے میڈیا ادارے، تحقیقی شعبے اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اپنے منفرد خیالات اور نقطہ نظر پیش کرکے ملکر کام کرتے ہیں۔

یاسر نے کہا کہ یہ اب تک معلوماتی سفر رہا ہے۔ شِنہوا نیوزایجنسی اور دیگر میڈیا اداروں کے اعلیٰ حکام کی باتیں سننے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ دنیا بدل رہی ہے اورمیڈیا بھی  تبدیل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے بڑے پلیٹ فارم کے تحت ملکر کام کرنے سے عالمی سطح پر مثبت تبدیلی آئے گی۔ سربراہ اجلاس نے انہیں اپنے ادارے میں جدید دور کے طریقے نافذ کرنے اور اپنے ملک میں تبدیلی لانے کے لئے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

چینی میڈیا کے ساتھ تعاون بارے گفتگو کرتے ہوئے یاسر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر سمجھنے اور برادر ممالک چین ۔ پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے میں میڈیا تعاون کے تصور سے بہت پرجوش ہیں۔

چین ۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ عالمی میڈیا سربراہ...

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کن منگ میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس (یون نان، چین) اور دوسرے یون نان عالمی مواصلات فورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگان شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ایتھوپیا۔ ادیس ابابا ۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ۔...

ایتھوپیا، ادیس ابابا کی جامعہ ادیس ابابا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 10 ویں سالگرہ پر منعقدہ خصوصی تقریب میں طالبات فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ گوبی عظیم دیوار

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں گوبی کو عظیم دیوار کے مندر میلے میں لوگ شیر رقص پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مشرقی علاقوں کی عمارتوں کو دریائی پانی...

جان جنگ (شِنہوا) اگرچہ نان جنگ کے جیانگ بائی نیو ڈسٹرکٹ میں شہری مرکز کے بیرونی حصے پر ایئرکنڈیشننگ کی کوئی روایتی سہولت میسر نہیں ہے۔ تاہم یہ سردیوں میں اندر سے گرم رہتا ہے۔ جس کی وجہ دریا کے پانی سے چلنے والا جدید ایئرکنڈیشننگ نظام  ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ میں کئی سرکاری عمارتوں میں "جیانگ شوئی" یا "دریا کے پانی" کا ایئرکنڈیشننگ نظام استعمال ہورہا ہے۔

یہ نظام مقامی دریا کا پانی استعمال کرتا ہے جو سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے۔ 

ریاستی گرڈ کی ضلعی شاخ کے جنرل منیجر تان جن نے بتایا کہ اس نظام سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ مربع میٹر کے مجموعی رقبے پر پھیلی مقامی سرکاری عمارتوں کو پائپ سے گرم پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

موسم گرما میں حرارت کے آلات استعمال کرتے ہوئے یہ نظام اندرونی طور پر ٹھنڈک حاصل کرکے ٹھنڈا پانی فراہم کرتا ہے۔

تان نے کہا کہ یہ نظام کاربن اخراج میں سالانہ ایک لاکھ 40 ہزارٹن تک کمی  کی صلاحیت رکھتا ہے اور 14 کروڑ کلوواٹ آور ایئرکنڈیشننگ توانائی کی کھپت کو بچاتا ہے۔ جو نان جنگ میں 56 ہزار شہری گھروں میں استعمال مجموعی سالانہ بجلی کے مساوی ہے۔

نیا ایئر کنڈیشننگ نظام شہر کے شعبہ فن تعمیر میں ماحول دوست ترقی کی ایک عمدہ مثال ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے بعد سے نان جنگ نے عمارتوں میں 5 کروڑ 30 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ سبز عمارتوں اور تقریباً 2 کروڑ مربع میٹر قابل تجدید توانائی کے اطلاقی رقبے کا اضافہ کیا اور سرکاری عمارتوں میں توانائی کی کارکردگی بہتر کرکے ملک بھر کی قیادت کررہا ہے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دنیا کا پہلا چوتھی نسل کا جوہری بجلی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں دنیا کا پہلا چوتھی نسل کا جوہری بجلی گھر شائی ڈاؤ وان ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی آر) باضابطہ طور پر فعال ہوگیا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ اور چائنہ ہوانینگ گروپ کے مطابق یہ بجلی گھر صوبہ شان ڈونگ میں واقع ہے اور چین کے ساتھ مکمل طور پر جملہ حقوق ملکیت رکھتا ہے۔ اسے چائنہ ہوانینگ گروپ، سنگھوا یونیورسٹی اور چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے۔

ایچ ٹی جی آر جوہری بجلی گھر کے چیف ڈیزائنر اور سنگھوا یونیورسٹی کے جوہری توانائی اور نئی توانائی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ژانگ زویی نے بتایا کہ ایچ ٹی جی آر ایک جدید قسم کا ری ایکٹر ہے جس میں چوتھی نسل کی جوہری توانائی ٹیکنالوجی اور جوہری بجلی کی اہم ترقیاتی سمت شامل ہے۔

ژانگ نے مزید بتایا کہ "حفاظت" ایک اہم خصوصیت ہے جو ری ایکٹر کو محفوظ حالت کو برقرار رکھ سکتی اور تابکار مواد کے پگھلنے یا اخراج  کا عمل روک سکتی ہے۔ یہ صلاحیت کولنگ صلاحیت کے مکمل ختم ہونے کی صورت میں بھی بغیر کسی مداخلت برقرار رہتی ہے۔

منصوبے کے انچارج ژانگ یان شو نے بتایا کہ اس منصوبے کے ڈیزائن ، ترقی، انجینئرنگ ، سازوسامان کی مینوفیکچرنگ، پیداوار اور آپریشن میں 500 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا ہے ۔ جوہری بجلی گھر میں مقامی آلات کے استعمال کی شرح 90 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری بجلی گھر کا تجارتی آپریشن حفاظت کے فروغ کے ساتھ ساتھ چین کی جوہری توانائی میں ترقی کی سائنسی، تکنیکی اور اختراعی صلاحیتوں کے فروغ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

شائی ڈاؤ وان ایچ ٹی جی آر جوہری بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز دسمبر 2012 میں ہوا تھا جبکہ بجلی کی پیداوار دسمبر 2021 سے شروع ہوئی ہے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی ویزا فری پالیسی سے سیاحت اور اقتص...

شنگھائی / ہانگ ژو (شِنہوا) چین کی نئی ویزا فری پالیسی بارے علم ہونے کے بعد جرمن سیاح کراؤس آرتھر رابرٹ نے فوری طور پر شنگھائی کے اچانک سفر کے لئے ٹکٹ بک کرالیا ۔

رابرٹ نے بینکاک جانے سے قبل شنگھائی کے دورے کو شامل کرنے کے لئے اپنے مجموعی سفر کو ایڈجسٹ کیا۔ رابرٹ نے بتایا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر نئی پالیسی بارے پڑھا ہے کہ شہر کو دیکھنے کے لئے مختصر مدت کے لئے ویزے کے بغیرآنا ممکن ہے۔

فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے چین ویزا فری سفر کی آزمائش کررہا ہے تاکہ عوامی تبادلے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دیا جاسکے۔

یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک ان 6 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، رشتہ دار اور دوستوں سے ملنے اور 15 دن سے زائد کے ٹرانزٹ  پر ویزے کے بغیر چین میں داخل ہوسکیں گے۔ 

عبیدہ ایسپی جوآن رافیل ایک ہسپانوی کاروباری شخصیت اور نئی پالیسی کے پہلے روز فائدہ اٹھانے 2 ہزار 29 افراد میں ایک ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اگر کاروبار کرنا ہے وہ محض ٹکٹ خرید کر چین آسکتے ہیں اور یہ بہت ہی آسان ہے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نام نہاد "تائیوان کی آزادی" کا نعرہ اپنے انج...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام جو بھی بلند بانگ بیان بازی کرنے کی کوشش کریں وہ تائیوان کے باشندوں کو "تائیوان کی آزادی" کے جنگی رتھ سے باندھنے کی اپنی مذموم کوشش پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات تائیوان خطے کی رہنما سائی انگ وین کے ایک بیان کے ردعمل میں کہی ۔ انہوں نے حال ہی میں ڈی پی پی کی انتخابی ریلی کے دوران کہا تھا کہ وہ ہانگ کانگ کی طرز کا نہیں بلکہ وقار کے ساتھ امن چاہتی ہیں۔ 2024 کے عام انتخابات امن اور جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں ہیں اور یہ تائیوان کے عوام ہیں جنہیں وقار کے ساتھ امن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

وانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہ خارجہ امور کا سوال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے اور تائیوان خطے میں انتخابات خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ "تائیوان کی آزادی" کا آبنائے پار امن کے ساتھ وہی تعلق ہے جو پانی کے ساتھ آگ کا ہے جس کا مطلب جنگ ہے اور اس کا خاتمہ ہونا ہے۔ 

وانگ نے کہا کہ ڈی پی پی حکام باآواز بلند جو بھی بیان بازی کی کوشش کریں وہ تائیوان کے باشندوں کو "تائیوان کی آزادی" کے جنگی رتھ سے باندھنے کی اپنی بدنیتی پر مشتمل کوششوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں اس سے یہ حقیقت بدل نہیں سکتی کہ "تائیوان کی آزادی" کے عناصر ناکام ہورہے ہیں اور چین کے دوبارہ اتحاد کے رجحان کو نہیں روک سکتے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نچلی سطح پر بنیادی طبی خدمات تک رسائ...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چینی عوام اب نچلی سطح پر طبی اداروں میں زیادہ قابل رسائی اور آسان بنیادی طبی اور صحت کی دیکھ بھال خدمات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال اگست میں نچلی سطح پر طبی خدمات کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ۔ مقامی حکام نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیونٹی سطح پر طبی خدمات یقینی بنانے بارے نئے تصورات پیش کئے۔

مثلاً صوبہ شان ڈونگ میں پرائمری سطح کے صحت کی دیکھ بھال کے ادارے میں مقامی افراد کے لئے اختتام ہفتہ ویکسین کی خدمات پیش جارہی ہیں اور شعبہ بیرونی مریضاں کی خدمات بھی بڑھادی گئی ہیں۔

دریں اثنا، سانس کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی حالیہ بڑی تعداد کے ردعمل میں بیجنگ میں کچھ کمیونٹی صحت خدمات مراکز میں اختتام ہفتہ بچوں کے لئے تشخیص اور علاج کی خدمات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی صحت کمیشن کے مطابق رہائشیوں میں دائمی بیماری کے علاج میں کمیونٹی میڈیکل اداروں کا کردار مضبوط بنانے اور زیادہ تجربہ کار ڈاکٹروں کو نچلی سطح پر پریکٹس کی ترغیب دینے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن میں مسافر بس چٹان سے گرنے سے 29 افراد...

منیلا (شِنہوا) فلپائن کے وسطی صوبے اینٹیک میں ایک مسافر بس چٹان سے نیچے گرنے سے کم از کم سے 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق بس میں 53 مسافر سوار تھے اور یہ ایلوئیلو شہر سے صوبہ اینٹیک کے علاقے  سان ہوزے ڈی بوینوسٹا جارہی تھی ۔ بس ہیمٹک ٹاؤن میں 15 میٹر گہری کھائی میں گری ۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ ہوا۔

صوبائی دفتر اطلاعات کے سربراہ جن لی سیلو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ 25 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ 4 نے اسپتال میں دم توڑا ۔

مقامی نیوز ویب اے بی ایس- سی بی این کے مطابق ہلاک شدہ میں بس ڈرائیور اور اس کا معاون بھی شامل ہے۔

ایک علاقائی اخبار پنائے نیوز نے اینٹیک صوبائی حکومت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 2 شدید زخمی مسافروں کو علاج کے لیے ایلوئیلو شہر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق کینیا سے ہے۔

امدادی کارکن زندہ بچ جانے مسافروں اور لاشوں کو کھائی سے نکال رہے ہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

5 ویں ورلڈ میڈیا سربراہ اجلاس نے کن منگ انیش...

کن منگ (شِنہوا) 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس (یون نان، چین) کے شرکاء نے سربراہ کانفرنس کے افتتاح پر کن منگ انیشی ایٹو کو اپنالیا۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کن منگ میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس (یون نان، چین) ہوا جس میں تقریباً 30 ممالک اور خطوں سے میڈیا اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور تھنک ٹینکس سمیت تقریباً 80 اداروں کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس بارے کن منگ انیشی ایٹو کے مطابق نمائندوں نے "عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کو فروغ " کے موضوع پر وسیع اور تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ڈیجیٹل دور میں عالمی میڈیا صنعت کو درپیش مواقع اور چیلنجز کا تجزیہ کیا، معاشی اور سماجی ترقی کے فروغ میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داری کی کھوج کی اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح انسانی ترقی کی داستان کو بہتر طریقے سے بیان کرکے دنیا کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے۔

اس اینشی ایٹو میں کہا گیا ہے کہ عالمی میڈیا کو دنیا میں آباد تمام برادریوں کے تصور کو برقرار رکھنا ، ماحولیاتی ترقی اور تمام ممالک کی پائیدار ترقی کی پیروی کرنا ، لوگوں کو فائدہ دینے والی اقدار کو فروغ دینا ، عالمی برادری کو مشترکہ طور پر انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ اپنانا ، معیشت اور ماحولیات کی مربوط ترقی اور تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیئے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی اور یون نان کی صوبائی حکومت 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔ 4 دسمبر کو شروع ہونے والا یہ اجلاس 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ایک تجرباتی سیٹلائٹ لانچ کر دیا

گوانگ ژو (شِنہوا) چین نے ایک تجرباتی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے جو سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی آزمائش کرے گا۔ سیٹلائٹ اسمارٹ ڈریگن-3 (ایس ڈی-3) کیریئر راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا جو طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

تائی یوآن سیٹلائٹ مرکز سینٹر نے راکٹ صبح 3 بجکر 24 منٹ (بیجنگ وقت) پر جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ساحل کے قریب سے خلاء میں روانہ کیا۔

یہ لانچ اسمارٹ ڈریگن 3 کیریئر راکٹ سیریز کا دوسرا مشن تھا۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہلر کی ناقابل شکست 69 رنز کی اننگزنے گلیڈی...

ابوظہبی ٹی 10 کے 21 ویں میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور نے صرف 19 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ نوان تھشارا کی 4 وکٹوں کی شاندار باﺅلنگ نے ناردرن واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کوہلر کیڈمور نے چنئی بریوز کے خلاف 19 گیندوں پر 3 چھکے اور 5 چوکے لگا کر ناقابل شکست 44 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 6.1 اوورز میں 10 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔ ناردرن واریئرز کے خلاف یہ اننگز انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز کی ایک بہترین اننگز میں سے ایک تھی کہ آسانی سے چھکے کیسے لگائے جاتے ہیں۔ ان کے 8 چھکوں میں سے ہر چھکا بے مثال ٹائمنگ اور قوت سے لگایا گیا تھا۔ ناردرن واریئرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت ملی تھی تاہم وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز ہی بنا سکی کیونکہ تھشارا نے صرف 12 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نوان تھشارا کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ابوظہبی ٹی 10: ٹیم ابوظبی اپنا چھٹا میچ بھی...

نیویارک اسٹرائیکرز کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کی 41 رنز کی اننگز اور سنیل نارائن کے 16 رنز کے عوض 2 وکٹوں کے اسپیل کی بدولت ٹیم ابوظبی 22 ویں میچ میں 24 رنز سے ہارگئی۔ ٹیم ابوظبی کی یہ 6 میچز میں چھٹی شکست تھی۔ ٹیم ابوظبی نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تاہم گرباز نے 26 گیندوں پر 8 چوکے لگا کر 41 رنز بنائے اور محمد وسیم (23) کے ساتھ 5.4 اوورز میں 62 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔نور احمد نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 23 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں اور اسٹرائیکرز مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ ٹیم ابوظبی کے بلے باز ایک بار پھر چیلنج قبول کرنے میں ناکام رہے۔ آصف خان نے 20 گیندوں پر 4 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 39 رنز بنائے اور اوپنر کائل میئرز (22) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ سنیل نارائن نے 16 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں۔ رحمان اللہ گرباز کھیل کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اس فتح کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے مویشیوں کی بیم...

پاکستان اپنے لائیو سٹاک کے شعبے کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کر سکتا اور مویشیوں کی بیماریوں کے انتظام اور روک تھام کے لیے اپنی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے چین سے سیکھ سکتا ہے۔یہ بات لائیو سٹاک ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین سید جاوید حسین کاظمی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو آمدنی اور روزگار فراہم کرتا ہے۔ یہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کر کے ہماری معیشت کو بھی فروغ دے سکتا ہے لیکن مویشیوں کی بیماریاں معیشت کے ساتھ ساتھ پروڈیوسروں کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ زرعی شعبے میں لائیو سٹاک کا کافی کردار ہے اور 50فیصدسے زیادہ آبادی زراعت پر مبنی سرگرمیوں سے منسلک ہے۔لائیو سٹاک پاکستان اور چین دونوں کی معیشتوں میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو زراعت اور غذائی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ چین نے حالیہ برسوں میں مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور پاکستان اپنے تجربات سے سیکھ سکتا ہے۔ ایک اہم پہلو جو پاکستان چین سے سیکھ سکتا ہے وہ ہے بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر پر زورہے۔ چین نے کامیابی کے ساتھ جامع حکمت عملیوں پر عمل درآمد کیا ہے جس میں جلد تشخیص، موثر تشخیص اور بروقت مداخلت شامل ہے۔ اس کے امراض کی نگرانی کے نظام، تیزی سے تشخیصی ٹیکنالوجیز کو لاگو کرتے ہیںاور تیز ردعمل کے طریقہ کار کو یقینی بناتے ہیں تاکہ پھیلنے سے پہلے ان کے بڑھنے سے پہلے ان پر قابو پایا جا سکے۔کاظمی نے کہاکہ مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں چین کی کامیابی کی وجہ تحقیق اور ترقی میں اس کی سرمایہ کاری بھی ہے۔

پاکستان تعلیمی اداروں، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مشترکہ تحقیقی اقدامات کے قیام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ جدت کے کلچر کو فروغ دے کر، دونوں ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ویکسین، تشخیص اور علاج کے طریقے تیار کرنے کے لیے جو ان کے مویشیوں کی آبادی کو درپیش مخصوص چیلنجوں کے مطابق بنائے گئے ہوں۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اور چائنہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ ایک جامع تربیتی فورم کا انعقاد کیا۔چائنا پاکستان ٹریننگ فورم آن لائیو سٹاک ڈیزیز کنٹرول" کے عنوان سے اس فورم کا مقصد مویشیوں کی بڑی بیماریوں سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنا تھا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد محمود، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں ڈیری اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لیے نئی تکنیک اور ٹیکنالوجی سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں کو مویشیوں کے لیے بیماری سے پاک زون قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیت خاص طور پر مویشیوں کی بڑی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے نئے تجربات کے بارے میں جاننے کے لیے ضروری ہے اور چینی تعلیمی اور کاروباری صنعت کے ساتھ باہمی اشتراک دونوں ممالک کے لیے نہ صرف علمی اور تحقیق کو فروغ دینے بلکہ برآمدات کوبڑھانے کے لیے بھی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب آئل ملز کی آمدنی میں اضافہ ہوالیکن منا...

پنجاب آئل ملز لمیٹڈ نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیاجو کہ گزشتہ میں ریکارڈ کیے گئے 8.83 بلین روپے کے مقابلے میں خالص فروخت میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ 9.84 ارب روپے ہو گئی۔ کمپنی نے اس اضافے کو خام مال کی بلند قیمتوں اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے فروخت کے عمل میں اضافے کو قرار دیا۔کمپنی نے مالی سال 23 میں 921.33 ملین روپے کا مجموعی منافع کمایا، مالی سال 22 میں 816.4 ملین روپے کے مقابلے میں 12.85 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی مارجن مالی سال 22 میں 9.24 فیصد سے مالی سال 23 میں معمولی طور پر بڑھ کر 9.36 فیصد ہو گیا۔کمپنی نے فروخت اور تقسیمی اخراجات میں 0.76 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔ اسی طرح انتظامی اخراجات مالی سال 22 میں 243.56 ملین روپے سے مالی سال 23 میں 20.99 فیصد بڑھ کر 294.68 ملین روپے ہو گئے۔ اخراجات میں اضافہ توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے ہوا۔کمپنی نے 261.94 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو 210.89 ملین روپے سے 24.21 فیصد زیادہ تھا۔ تاہم، مالی سال 23 میں دیگر آمدنی میں 5.16 فیصد کمی ہوئی، جو 31.03 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 میں 181.20 ملین سے مالی سال 23 میں 15.82 فیصد کم ہو کر 152.53 ملین روپے ہو گیا

۔پنجاب آئل ملز لمیٹڈ نے مالی سال 23 کے دوران 42.99 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع رجسٹر کیا جبکہ مالی سال 22 کے دوران 67.3 ملین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں 36.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ لہذا، خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 0.76 فیصد سے کم ہو کر 0.44فیصد ہو گیا۔کمپنی نے مالی سال 22 میں 8.67 روپے کے مقابلے میں 5.54 روپے فی حصص آمدنی کی اطلاع دی۔ فروخت 2018 میں 4.95 بلین روپے سے بڑھ کر 2023 میں 9.84 بلین روپے ہوگئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی پیداوار کو بڑھایا۔مجموعی منافع 2018 میں 739.6 ملین روپے سے 2023 میں 921.3 ملین روپے تک مختلف سالوں میں مختلف تھا۔2023 میں، کمپنی نے سب سے زیادہ 261.9 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع اور 2021 میں سب سے کم 65.58 ملین روپے درج کیا۔ تاہم، خالص منافع 2018 میں 69.15 ملین روپے سے کم ہو کر 2023 میں 42.99 ملین روپے رہ گیا۔ 2019 میں 107.37 ملین روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع، اور 2021 میں 16.96 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ پنجاب آئل ملز نے وقت کے ساتھ لیکویڈیٹی کی مستحکم پوزیشن برقرار رکھی کیونکہ اس کا موجودہ تناسب 1.2 سے اوپر رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرگودھا انڈسٹریل پارک چھوٹی صنعتوں کو تقویت...

سرگودھا انڈسٹریل پارک مقامی معیشت کے لیے دور رس اثرات کے ساتھ ایک تبدیلی کے اقدام کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پارک چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے تیار ہے، جس میں فرنیچر اور لیموں کی پروسیسنگ جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میںنائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز راجہ سہیل امجدنے کہا کہ صنعتی زون زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے بہا وکو تیز کرنے، روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے، مہارتوں میں اضافے اور انتظام کے ذریعے معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ معیارات، اور برآمد کنندگان کو درآمدی ڈیوٹی سے پاک ماحول میں پیداوار کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرگودھا ڈویژن کو ایک چھوٹے اقتصادی اور صنعتی زون میں تبدیل کرنے کی ضرورت تیزی سے واضح ہو گئی ہے جو کہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خطے کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت کے مطابق ہے۔امجد نے ان کثیر جہتی فوائد پر روشنی ڈالی جو سرگودھا کو منی اکنامک اور انڈسٹریل زون میں تبدیل کرنے سے پیدا ہوں گے۔ انہوں نے ضلع کی موجودہ صنعتی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، جو کہ دستکاری، لیموں کی پروسیسنگ، زرعی مشینری اور دیگر صنعتی مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔ صنعتی پارک کے منصوبے کی تکمیل سے مثبت تبدیلی کی لہر آنے کی توقع ہے ۔

پارک کا اسٹریٹجک محل وقوع، متنوع صنعتوں کے ساتھ مل کر، اس علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے روزی کا ایک اہم ذریعہ بننے کے لیے تیار ہے۔تقریبا 3,500 کاٹیج انڈسٹریز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور مینوفیکچرنگ یونٹس کے ساتھ جو سرگودھا میں پہلے سے کام کر رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ان تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، جس سے روزگار کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر نے مزید کہا کہ یہ سرگودھا میں چھوٹی صنعتوں کا پہلا میگا پراجیکٹ ہو گا جس سے چھوٹے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور صنعتی حب سے وافر آمدنی حاصل ہو گی۔صنعتی پارک تاجروں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور 10 سال کی ٹیکس چھوٹ کی پیشکش کرتا ہے۔ صنعتی زون میں ڈیوٹی فری ماحول کی فراہمی برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم ترغیب ہے۔یہ مینوفیکچررز کو خام مال اور اجزا پر درآمدی ڈیوٹی کے بوجھ کے بغیر سامان تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ لاگت کی تاثیر میں اضافہ کرے گا اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ بہت سے معروف کمپنیاں پہلے ہی اس خطے میں سرمایہ کاری کر چکی ہیںجن میں بیسٹ وے پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ونڈر بریڈ، شمع گھی، سمی فارما، اور اوریل سیرامکس شامل ہیں۔ مزید برآں یہ زون فوڈ پروسیسنگ یونٹس جیسے سٹرس گریڈنگ جیمز، جیلیز، اسنیکس اور کولڈ اسٹوریج کو سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہتر مارکیٹنگ اور قیمتوں کے تعین کے لیے قیمت...

برانڈنگ پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کمانے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی پتھر پیدا کرنے والا مرکز بننے میں مدد دے سکتی ہے۔پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر جیولوجی جاوید انور نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کے قیمتی پتھروں کی ایک بڑی تعداد بین الاقوامی مارکیٹ میں مختلف ممالک کے برانڈ ناموں سے فروخت ہوتی ہے، اس طرح ملک قیمتی زرمبادلہ سے محروم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیش کیے گئے زیادہ تر اعلی معیار کے قیمتی پتھر پاکستان کے ہیں لیکن مضبوط برانڈنگ کی کمی کی وجہ سے ملک صارفین میں اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کٹلانگ اور وادی کاغان کے پیریڈوٹ کے گلابی پکھراج اور شمالی علاقہ جات کے معدنی نمونے، خاص طور پر جواہرات کے معیار، فطرت کے لحاظ سے منفرد اور خوبصورت ہیں لیکن انہیں برانڈنگ کے بغیر ملک سے باہر بھیج دیا جاتا ہے۔انور نے قیمتی پتھروں کی ملک سے باہر ترسیل پر نظر رکھنے کے لیے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ جواہرات کی کان سے بازار تک مناسب نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے ایک مناسب فریم ورک کی ضرورت ہے۔ پالیسی سازوں کو کان کنی کے شعبے سے متعلق کمیونٹیز کے سماجی و اقتصادی فائدے کے لیے اس مسئلے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔پاکستانی قیمتی پتھروں کی برانڈنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بلوچستان میں قائم کمپنی کوہِ دلیل معدنیات پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ کام کرنے والے ماہر ارضیات عبدالبشیر نے کہا کہ پاکستانی قیمتی اور نیم قیمتی جواہرات کی برانڈنگ ایک اسٹریٹجک طریقہ کار پر مشتمل ہے۔

پاکستانی قیمتی اور نیم قیمتی قیمتی پتھروں کو بین الاقوامی نمائشوں اور تجارتی شوز کے لیے مناسب برانڈ نام کے تحت اپنا راستہ تلاش کرنا چاہیے تاکہ ممکنہ قیمتوں کا تعین کیا جا سکے۔ یہ تاجروں اور چھوٹے پیمانے پر کان کنوں کے لیے آمدنی کا ایک پائیدار ذریعہ یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی حصے قیمتی پتھروں کی مختلف کانوں سے مالا مال ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں راس کوہ، خاران، چمن اور چاغی میں بھی قیمتی پتھر پائے جاتے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ذاکر اللہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی برانڈنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ امریکہ اور جرمنی قیمتی پتھروں یا ان کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی فروخت کے دو اہم مرکز ہیں۔ چین نیفرائٹ یا کیلسائٹ کا بھی اچھا خریدار ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے پاکستان کو اپنے برانڈز متعارف کرانا ہوں گے۔انہوں نے لیپیڈیری میں تربیت یافتہ افراد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قیمتی پتھروں پر مبنی مصنوعات کی قدر بڑھانے کے لیے چین سے تعاون حاصل کر سکتا ہے۔2023 میں، جواہرات کی بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت 32.38 بلین ڈالرہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈبلن سٹی کونسل نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہت...

ڈبلن سٹی کونسل نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم بلند کرنے کی قرارداد منظورکرلی،فلسطینی پرچم کو بلند کرنے کی تحریک جو نومبر کے آغاز میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھی لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا تھا، گزشتہ رات دوبارہ ووٹنگ کے نتیجے میں پارلیمنٹ نے منظور کرلیا،آزاد ڈبلن سٹی کونسل ممبر سیرن پیری نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ اتفاقِ رائے سے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سات روز فلسطین کے پرچم کو لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں