• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5سال میں 27کروڑ...

بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5سال کے دوران 27کروڑ 72لاکھ 55ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو ا۔نجی ٹی وی کے مطابق 2018میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے تھی جبکہ 2023میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 31کروڑ 59لاکھ 50ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے،دستاویز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایک بھی گاڑی کے مالک نہیں ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کے اثاثوں میں 2لاکھ روپے کی چار بکریاں بھی شامل ہیں،بانی پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7کنال 8مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے جبکہ زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4کروڑ 86لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح اسلام آباد میں بنی گالہ میں 300کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا ہے جبکہ اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50لاکھ مالیت سے زائد کی 6کنال 16مرلے اراضی بھی اپنے اثاثوں میں ظاہر کی ہے،اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی بانی پی ٹی آئی کی ملکیت میں شامل ہے جبکہ 3کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے بھکر میں وراثت میں ملی 188کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی ہے جبکہ ان کے پاس 3کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد رقم کیش کی صورت میں موجود ہے اسی طرح اسلام آباد کے مختلف بنک اکائونٹس میں 6کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی ہے،سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمتی اشیا کی قیمت 1کروڑ 18لاکھ 77ہزار سے زائد ظاہر کی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698کنال اراضی بھی بتائی ہے۔دستاویزات کے مطابق بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی نے ایف بی آر کو 2021میں 14کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے جبکہ ایک سال کے دوران 2022میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32کروڑ روپے سے زائد ہو گئی،ایف بی آر سرٹیفکیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 2023میں اثاثوں کی مالیت 31کروڑ 59لاکھ روپے ظاہر کی، بانی پی ٹی آئی نے اپنی تعلیمی قابلت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے موجودہ پیشہ فلنتھروپسٹ ظاہر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، 8پرواز...

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی 8پروازیں منسوخ کردی گئیں،صوبے کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری ہے، دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معمول پر نہیں آسکا ہے،ہفتہ کے روز بھی مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی8پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور درجنوں متاثر ہیں، اس کے علاوہ دھند کے باعث 4دن میں 100سے زائد ملکی غیرملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں، دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ائیر کی پرواز سیالکوٹ میں پھر لینڈ نہ کرسکی اور 2روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جب کہ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور اتاری گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی سے لاہور کی پرواز دھند کے باعث اسلام آباد اتارلی گئی،ائیرپورٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ، ریاض اور استنبول کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی جب کہ دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ کی پروازوں کی آمد میں بھی غیر معمولی تاخیر ہوئیں،سیالکوٹ سے دبئی کی تین مختلف پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، ملتان جدہ، القسیم، مدینہ اور شارجہ کی پروازوں کی آمد و روانگی، اسلام آباد سے دمام، جدہ، ریاض اور دبئی، کراچی سے دبئی، مدینہ، کولمبو اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی،ائیرپورٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کیلئے پرواز منسوخ کردی گئی، کراچی لاہور کی پروازیں، اسلام آباد اور جدہ کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احتساب عدالت نے فواد چوہدری کے کرپشن کیس میں...

احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے کرپشن کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیری منصوبوں میں خوردبردکیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تو 10روزہ جسمانی ریمانڈ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خوردبرد کا شک ہوا ہے، کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کیاگیاہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 16میں سے 8کنال کی زمین فواد چوہدری کے نام کی گئی، کنٹریکٹر نے فوادچوہدری کے نام 8کنال کی زمین کی، 2جنوری کو تعمیری منصوبوں سے منسلک 2افراد کو طلب کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا مزید 10روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کرسکیں،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مخالفین الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں،عام...

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن کے بغیر پاکستان کے حالات مزید خراب ہوں گے، مخالفین الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، ڈان اور سسلین مافیا کے آج تک الفاظ واپس نہیں لئے گئے، آج ایک شخص کو کبھی معصوم تو کبھی گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، 2018میں تو ہمارے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی کیا اس وقت معصوم کا لفظ استعمال کیا گیا؟ اگر کوئی کہتا ہے 9مئی کا واقعہ کوئی جرم نہیں ہے تو آئین بدل دو،انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ کا الیکشن بغیر انتخابی نشان کے لڑا تب کسی نے آواز نہیں اٹھائی، اس وقت کسی نے یہ نہیں کہا کہ دوتہائی اکثریت والی جماعت سے ناانصافی نہ کی جائے، مقبول ہونے کیلئے جلسے جلوس کرنے پڑتے ہیں، کبھی سوشل میڈیا پر بھی کوئی مقبول ہوتا ہے،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی کی خواہش پر فیصلے سپریم کورٹ میں کیے جاتے تھے، آج کہا جاتا ہے ضمانت کیلئے حاضری ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این اے 129سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پرا...

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ این اے 129سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا،حماد اظہر کے خلاف اعتراض رانا عرفان ایڈووکیٹ نے دائر کیا ہے ، اعتراض میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم ہے ، حماد اظہر پر دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں لہذا استدعا ہے کہ آر او کاغذات نامزدگی مسترد کرے،اس سے قبل پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 171سے بھی سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا،ادھر پی پی 150سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض دائر کردیا گیا ، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں ، صنم جاوید پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں ،صنم جاوید کے والد نے اعتراض پر تحریری جواب جمع کرا دیا ، جواب میں کہا گیا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی ڈی سی سے اجازت لیکر دائر کیے ، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق ہیں آر او اعتراض مسترد کرے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف کمشنر کو اسلام آباد کیلئے صوبائی حکومت ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چیف کمشنر کو اسلام آباد کیلئے صوبائی حکومت کے اختیارات دینے والے تمام صدارتی آرڈر،نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیئے گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف درخواستوں پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اسلام آباد کی حدود میں صوبائی اختیارات کے لیے 3ماہ میں قانون سازی کا حکم دیا ہے،جسٹس بابر ستار نے 82صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایم پی او کے سیکشن 2اور 3آئین کے آرٹیکل 4اور 10کی صریحا خلاف ورزی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر کو اسلام آباد کے لیے صوبائی حکومت کے اختیارات دینے والے تمام صدارتی آرڈر اور نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں،عدالتی حکم نامے کے مطابق وفاقی حکومت آئین کے تحت اسلام آباد پر لاگو ہونے والے وفاقی و صوبائی قوانین کے حوالے سے انفرادی اختیارات رکھتی ہے، اسلام آباد کے لیے وفاقی حکومت ہی وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا کردار ادا کرتی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں قانون کے تحت کسی بھی فیصلے یا اختیارات کا استعمال وفاقی کابینہ کے اشتراک سے ہی کیا جاسکتا ہے، آئین کے آرٹیکل ون، ٹو، بی کے تحت اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہے اور کسی صوبے کا حصہ نہیں، 1980 کا صدارتی آرڈر 18ضیا الحق کی جانب سے جاری کیا گیا تھا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضیا الحق نے1977 میں آئین پامال کرتے ہوئے مارشل لا لگایا اور ریاست کے اختیارات پر قبضہ کر لیا، 1980 کا صدارتی آرڈر 18، 1987 کا صدارتی آرڈر 2 اور 1990 کا صدارتی آرڈر 2 بیسویں سکیل کے چیف کمشنر کو ون مین صوبائی حکومت بناتے ہیں،حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر کو وفاقی دارالحکومت کیلئے صوبائی حکومت کے اختیارات دینے والے تمام صدارتی آرڈر اور نوٹیفکیشن خلاف آئین ہیں، آئین کے آرٹیکل 99کے تحت وفاقی حکومت پر لازم ہے کہ اسلام آباد میں صوبائی حکومتی اختیارات کے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط تشکیل دے، وفاقی حکومت 3 ماہ میں اسلام آباد کی حدود میں صوبائی حکومت کے اختیارات کے استعمال سے متعلق رولز تشکیل دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کی شام میں بمباری، ایرانی پاس...

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11اہلکار ہلاک ہوگئے، اسرائیلی بمبار طیاروں نے نشانہ ہی پاسداران انقلاب کا لیا تھا، یہ پاسدران انقلاب کے اہلکار ایرنی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق امور تربیت کی ذمہ داری کے لیے شام میں تعینات تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مسافر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا

بھارت کی ریاست بہار میں ایک خراب اور ناکارہ طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا، طیارے کو ایک بڑے ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پھنس جانے کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی جس کے باعث کچھ دیر تک ٹریفک بھی رکا رہا،رپورٹس کے مطابق مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور رہائشیوں کی مدد سے جہاز کے حصے کو نکالا گیا جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی نے ویتنام ، انڈونیشیا اور فلپائن سے نر...

جرمنی اس وقت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی سے دوچار ہے، 2025تک تقریبا 150,000اضافی نرسنگ اسٹاف کی ضرورت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،جرمنی میں نرسوں کی کمی کا مسئلہ کئی سالوں سے برقرار ہے، جس نے حکام کو حل تلاش کرنے پر مجبورکر دیا ہے ، ضرورت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ کرتے ہوئے پر کشش پیشکش کر دی گئی ہے ،جرمنی نے اس پروگرام کو ٹرپل وِن کا نام دیا ہے جس کے تحت ویتنام ، انڈونیشیا اور فلپائن سے نرسنگ سٹاف کو راغب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس پروگرام کے تحت ہنگامی بنیادوں پر نرسنگ سٹاف کو نوکریاں دی جائیں گی ،پروگرام کے تحت جرمنی جانے والے میڈیکل کی فیلڈ سے وابستہ افراد ایک بھاری رقم اپنے گھر والوں کو بھیجنے میں کامیاب ہو پائیں گے ،اس شعبے میں پیشگی تجربہ رکھنے والے نوجوان افراد جرمنی میں نرسنگ ٹریننگ پروگرام سے گزریں گے اورٹریننگ مکمل ہونے پر جرمنی میں ہی نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی،تبوک ریجن میں شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی،برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا جسے دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا،اللوز کا پہاڑی سلسلہ تبوک شہر سے تقریبا 200کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار گرم اور صحرائی علاقوں میں ہوتا ہے لیکن ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے صحرا اور پہاڑ سرسبز ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل،اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی بر...

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرلی گئی،اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے امریکا نے بھی حمایت کی جب کہ قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 13ارکان نے ووٹ دیا ہے،اس کے علاوہ چین اور روس رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے،افغانستان کیلئے یو این کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کا مقصد طالبان رہنمائوں سے رابطے بڑھانا ہے کیونکہ یو این سیکرٹری جنرل سے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا،کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئ...

نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی،وسطی پلاٹیو (Plateau)ریاست میں کیے گئے ان حملوں میں 300سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ آوروں نے 2علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور سوا دو سو گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگادی،انتظامیہ نے حملہ آوروں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی تاہم حملوں میں مرنے والے مسیحیوں کی تعداد 160بتائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا نئے سال میں اتحاد اور امید کا دامن تھام...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نئے سال کی آمد کے موقع پر جاری پیغام میں گزشتہ سال کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں اتحاد اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2023بہت زیادہ مشکلات، تشدد اورماحولیاتی افراتفری کا سال رہا ہے، انسانیت درد میں مبتلا ہے اور ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے جبکہ 2023گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا،انتونیوگوتریس نے کہا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا 2024کو اعتماد کی تعمیر نو اور امید کی بحالی کے لئے وقف کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش...

ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلی نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے صدر نے کہا ہے کہ روس اور چین کے برعکس امریکا کا اتحادی بننا چاہتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 22دسمبر کو لکھے گئے خط جو کہ گزشتہ روز جاری کیا گیا، ارجنٹینا کے صدر نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے رہنمائوں کو بتایا کہ بلاک میں ارجنٹینا کی رکنیت کا وقت مناسب نہیں ہے،انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ خارجہ امور کے بارے میں میرا نقطہ نظر پچھلی حکومت سے بہت سے پہلوں پر مختلف ہے اور اس لحاظ سے پچھلی انتظامیہ کے کچھ فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی،غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے صدر نے مرکزی بینک اور کئی وزارتیں ختم اور پیسو ںکے بجائے ڈالر استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ، القسام بریگیڈز نے بارودی سرنگ کو اڑا دی...

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے البریج پناہ گزین کیمپ کے شمال میں ایک پیدل فوج اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں میں 4بیرل بموں اور ایک اینٹی پرسنل "ٹی وی" ڈیوائس پر مشتمل بارودی سرنگ کو اڑا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر بتایا کہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں صیہونی حملے جاری ، 24گھنٹوں میں 180س...

غزہ میں قابض صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، 24گھنٹوں میں 180سیزائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ، اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 21 ہزار 507تک پہنچ گئی ،غزہ میں نصائرت کیمپ، خان یونس اور رفح سمیت دیگر علاقوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے، نصائرت اور المغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے35افراد شہید ہوئے جبکہ کویتی ہسپتال کے قریب حملے میں 20افراد شہید ہو ئے،اسرائیلی افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی کھیپ پر بھی فائرنگ کی گئی ، اقوام متحدہ کے ایڈ چیف مارٹن گریفتھس نے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی رضاکاروں پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں ہر طرف بکھرے سفید کفن ان شہریوں کی موت کی علامت بن گئے ہیں، غزہ کی تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے کئی افراد موجود ہیں جبکہ جنگ سے تباہ حال فلسطینیوں کو ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،اسرائیلی حملوں میں اب تک 56ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اورخواتین کی ہے ، بین الاقوامی تنظیم ہلال احمر نے خان یونس کے علاقے میں رہائشی عمارت پر حملے کے بعد زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ایمبولینسوں میں منتقل کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی...

جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا،جنوبی افریقہ کے صدارتی سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی ہے،درخواست میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اورنسل کو تباہ کرنا ہے۔انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں، واضح رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 22 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپی...

بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، سعودی عرب سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی جاسوس بلاگرکو گرفتار کرلیا گیا،مودی حکومت اور اس کے میڈیا کارکنان مختلف ممالک میں گھنائونی کارروائیاں کرنے سے باز نہ آئے، سعودی عرب سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی جاسوس بلاگر کی گرفتاری سامنے آئی ہے۔18دسمبر کو سعودی سکیورٹی فورسز نے بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو سعودی مملکت کے مفادات کیلیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ، زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا ، زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی ۔زہاک نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو داعش جیسی خطرناک اور بنیاد پرست تنظیموں میں شامل ہونے کی بھی تاکید کی۔ مئی 2020میں متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا ۔قطر میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ بحرین کے ہسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل را کو اسلام مخالف بیانیے پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔ اپریل 2020کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمینٹس کرنے کی مد میں نوکری سے نکال دیا گیا ۔عالمی سطح پر ہندوستان کا اسلام مخالف چہرہ عیاں ہونے کے باوجود ہندو انتہا پسند اپنی اسلام مخالف پالیسیوں سے باز نہیں آئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ننکانہ صاحب،تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو...

ننکانہ صاحب میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا،ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ننکانہ صاحب کے علاقے چک نمبر 10کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا،حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قلات میں شدید سردی ، پارہ نقطہ انجماد سے گر...

قلات شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہواں کا راج برقرار ہے جس کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،دوسری جانب قلات میں شدید سردی میں گیس پریشر کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے انسانی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھرمیں نیو ایئرنائٹ کے سکیورٹی انتظاما...

پنجاب بھرمیں نیو ایئرنائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، پنجاب میں 21ہزار413پولیس افسران، اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ لاہور میں نیوایئر پروگرامزکی سکیورٹی کیلئے2373افسران واہلکار تعینات ہوں گے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تفریح کے نام پر کوئی خلاف قانون سرگرمی قبول نہیں، والدین اپنے بچوں کو کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے سال کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144نافذ، پ...

نئے سال کے موقع پر کراچی ڈویژن میں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن میں دفعہ 144نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کا فیصلہ سال نو کے باعث کیا گیا،اعلامیے کے مطابق شہر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور فائر کریکر چلانے پر پابندی عائد ہوگی، پابندی آج رات سے یکم جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منظورپشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا م...

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر چوہدری نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)کے رہنما منظور پشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں منظورپشتین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر منظورپشتین کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر چوہدری کی عدالت پیش کیاگیا،پولیس نے منظورپشتین کو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے منظورپشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،منظور پشتین کے وکیل کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کردی گئی۔ عدالت نے درخواستِ ضمانت پر فریقین کو 2جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،ایم کیو ایم کا سال...

ایم کیو ایم پاکستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تمام تقربیات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، فلسطین کے مظلوم شہریوں پر ہونیوالے ظلم و جبر پر ایم کیو ایم تمام پلیٹ فارمز پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،گھر میںآتشزدگی سے خواتین سمیت 3افراد ج...

لاہور میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں،آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، جہاں گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 3افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افتخار، ثمینہ اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے، آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے ٹیکس جمع کرنے سے متعلق آئی ایم ای...

پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4.44ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرکے آئی ایم ایف کی ایک بنیادی شرط پوری کردی،نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انکم ٹیکس 730ارب روپے اضافے کے ساتھ 2.13ہزار ارب روپے وصول کیا گیا جو کہ ہدف سے 335ارب روپے زیادہ ہے، سیلز ٹیکس20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5ہزار ارب روپے جمع کیا گیا، جو کہ مقررہ ہدف سے 220ارب روپے کم ہے، جس کی بنیادی وجہ امپورٹس میں کمی رہی،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 65فیصد اضافے کے ساتھ 265ارب روپے جمع ہوئے، جو گزشتہ مالی سال 105ارب روپے تھے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 540ارب روپے جمع ہوئے، جو کہ مقررہ ہدف سے 100ارب روپے کم ہیں، اس دوران ایف بی آر کو 3.6ملین انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے، جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلیے یہ تعداد جون 2024تک بڑھا کر 6.5 ملین کرنی ہے،چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آر اگلے ماہ ایک نیا سرکولر جاری کرے گا، جس میں ان لوگوں کے نام ہوں گے، ریٹرن جمع نہ کرانے پر جن کے بجلی، گیس اور موبائل فون کے کنکشن بند کردیے جائیں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ 28دسمبر تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، تین دہائیوں بعد محکمہ بیت المال جدت ک...

32سال کے بعد محکمہ بیت المال جدت کی راہ پر گامزن، وظائف اورامدادی رقوم کی ادائیگی کیلئے بیت المال پورٹل،ایپ کا آغاز ہو گیا،وزیراعلی محسن نقوی نے باقاعدہ افتتاح کردیا،نگران وزیراعلی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مستحقین اورضرورت مندوں کو بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے امداد آسانی سے میسر ہوگی، بیت المال پورٹل،ایپ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی میں شفافیت ہوگی، بیت المال پورٹل،ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اورپیپر لیس ورکنگ ہے، امداد اورسکالرشپ کیلئے بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے درخواست دی جاسکے گی،محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی وظائف،میرج گرانٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکے گا، خصوصی افراد اورضرورت مند بھی بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے، طبی علاج معالجے کیلئے بھی اپلائی کیا جاسکے گا، ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کیلئے بیت المال سے امداد کا نظام بھی آن لائن کیا جائے گا،صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے وزیراعلی محسن نقوی کو پنجاب بیت المال پورٹل، ایپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ درخواست دہندہ کے اپلائی کرنے پر متعلقہ ضلع سے تصدیق کے بعد کمیٹی کارروائی کرے گی، دستیاب فنڈز کی تقسیم کے مطابق درخواست دہندہ کو یو بی ایل اومنی کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی،صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، قانون، اطلاعات،چیئرمین پی آئی ٹی بی، امین بیت المال پنجاب، ڈی جی پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات...

پی ٹی آئی کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے،ایک بیان میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہے وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے،انہوں نے کہا کہ اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے، بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو،معظم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے تعاون سے جمہوریت کے لیے موثر پیشرفت ہو گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی، مزید 1207افغا...

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 1207افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ہیں،29دسمبر 2023کو جانے والے 1207افغان شہریوں میں 374مرد، 319خواتین اور 514بچے شامل تھے جبکہ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 453,480تک پہنچ چکی ہے،افغان باشندوں کی واپسی کا یہ سلسلہ جاری وساری ہے، افغانستان روانگی کے لیے اب تک 112گاڑیوں میں 131خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، این اے 102 سے عابد شیر علی کے کاغ...

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی کے این اے 102سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا،لیگی رہنما عابد شیر علی کے خلاف چند سال قبل پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے کا کیس سامنے آ گیا، حلقہ کے ووٹر رانا عدنان جاوید نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دے دیودرخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عابد شیر علی کے خلاف تھانہ مدینہ ٹان کے کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی عدالت میں مقدمہ درج ہے، کریمینل ریکارڈ کے باعث عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو پنشن واجب...

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پنشن واجبات کے 2کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جب کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاداختر نے پنشن واجبات کے 2کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پینشن واجبات کے 2ٹریلین (2کھرب)روپے کی ادائیگی کیلئے طویل مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ ای سی سی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی،اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری موخر کردی گئی۔ ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان، میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی...

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران 5دہشت گردمارے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ- شی جن پھنگ- خارجہ امورسے متعلق مر...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ میں خارجہ امور سے متعلق مرکزی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ- شی جن پھنگ- خارجہ امور سے متعلق م...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  صدر  شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ میں خارجہ امور سے متعلق مرکزی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری-بڈاپسٹ-ڈینوب-سیلاب

ہنگری کے دارالحکومت  بڈاپسٹ میں لوگ دریائے ڈینوب کےکنارے زیر آب بنچوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان -وین چھانگ-کمرشل اسپیس لانچنگ س...

فضاسے لی گئی اس تصویر میں چین کےجنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ہائی نان کمرشل خلائی جہازوں کی لانچنگ سائٹ کے نمبر 1 لانچ پیڈ کو دکھایا گیا ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ یان تائی ۔ پیداوار ۔ اعلیٰ...

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر یان تائی کی ریمی جین کمپنی لمیٹڈ کی لیبارٹری میں تکنیکی ماہرین کام کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-نصیرات پناہ گزین کیمپ-ہسپتال

 وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک ہسپتال میں ایک زخمی لڑکی کا علاج کیا جا رہاہے۔(شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ رفح ۔ فلسطینی مصور۔ امن

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں باسل المقوصی اپنی مصوری کا ایک فن پارہ دکھا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریا۔ ویانا ۔ نیا سال ۔ کنسرٹ ۔ ریہرسل

آسٹریا، ویانا میں نئے سال کے روایتی کنسرٹ کی ریہرسل کے دوران موسیقار کرسچن تھیلمین (درمیان ، سامنے) ہدایات دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ بینکاک ۔ چینی فن پارے ۔ نمائش

تھائی لینڈ، بینکاک میں نیشنل گیلری آف تھائی لینڈ میں منعقدہ نمائش کے دوران خواتین چینی فن پارے دیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ۔ بینکاک ۔ چینی فن پارے ۔ نمائش

تھائی لینڈ، بینکاک میں نیشنل گیلری آف تھائی لینڈ میں منعقدہ نمائش کے دوران خواتین چینی فن پارے دیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان 3 سال کے اندر خود کفالت حاصل کرنے...

کابل(شِنہوا) افغان نگراں حکومت کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کہا ہے کہ کابل انتظامیہ اگلے تین سالوں میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز کے مطابق عزیزی نے کہا کہ ہم خود کفالت کی طرف جا رہے ہیں اور اگلے تین سالوں میں ہدف حاصل کر لیں گے۔ ہم اپنے تجارتی تعلقات کو بھی بہتر بنائیں گے۔ طلوع نیوز کے زیر اہتمام پینل مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے عزیزی نے کہا کہ ہمیں اپنے بجٹ  اخراجات کو اپنے قومی محصولات سے پوراکرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں غیر ملکی امداد کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی زیرقیادت افواج کے انخلاء اور امریکی بینکوں میں افغان مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثے منجمد  رکھنے کے بعد افغانستان کو سخت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ملٹری ٹرانسپورٹ، فورس پروجیکشن کے ضوا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوجی نقل و حمل اور فورس پروجیکشن سے متعلق ضوابط شائع کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جو یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

فوج کی طرف سے ایک بیان کے مطابق آٹھ ابواب میں 58 اندراجات کے ساتھ ان ضوابط کا مقصد فوجی نقل و حمل اور فورس پروجیکشن کو نئی فوجی قیادت اور کمانڈ سسٹم کے مطابق ڈھالنا، فرائض اور ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کام کے تعلقات کو واضح کرنا اور آپریشن کے طریقہ کار کو منظم کرنا ہے۔

توقع ہے کہ اس دستاویز سے صلاحیتوں کو بڑھانے اور معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے فوجی نقل و حمل اور فورس پروجیکشن کے طریقہ کار، مشن اور پوزیشننگ اور تنظیمی طریقہ کار کو  بہتر بنا کر  نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کھیلوں کی صنعت 2022 میں 465 ارب ڈالر...

بیجنگ (شِنہوا)چین میں 2022 میں کھیلوں کی صنعت کا کل پیمانہ 33 کھرب یوآن (تقریباً 465 ارب  ڈالر) تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت5.9 فیصد زیادہ ہے۔

کھیلوں کی سٹیٹ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس جی اے ایس) کے سربراہ گاؤ ژیڈان نے سالانہ نیشنل اسپورٹس بیورو ڈائریکٹرز کانفرنس میں ورک رپورٹ کے دوران ان اعداد و شمار  پیش کئے جس کے مطابق  کھیلوں کی صنعت کی مالیت 13 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.9 فیصد زیادہ ہے۔

چین میں  گزشتہ کئی سالوں میں کھیلوں کی کھپت کو بڑھانے اور کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لیے متعدد پالیسیاں جاری کی گئی ہیں۔

چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے مطابق 2025 تک چین کی کھیلوں کی صنعت کی کل پیداواری مالیت 50 کھرب یوآن تک پہنچ جائے گی۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کا شنگھائی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے شنگھائی کے سابق سینئر قانون ساز ڈونگ یون ہو کو رشوت خوری کے الزام میں  گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈونگ شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق سیکرٹری اور کمیٹی کے سابق چیئرمین تھے۔

ایس پی پی نے جمعہ کو کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی تکمیل کے بعد ا ن کا کیس مزید تحقیقات اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ملک کی پہلی بین الاقوامی طبی امد...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پہلی بین الاقوامی طبی امدادی ٹیم روانہ کرنے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو منعقدہ تقریب میں نمائندوں سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے نمائندہ افراد  اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے غیر ملکی طبی امدادی مشن میں خدمات سرانجام دیں یا وہ اس وقت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اس تقریب میں موجود تھے۔صدر شی اور دیگر لوگوں کا تقریباً ساڑھے گیارہ بجے عظیم عوامی ہال کے ایسٹ ہال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر شی اور دیگر نے نمائندوں کے استقبال کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا  اورگروپ فوٹو سے پہلے ان کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلی مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس خت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلی مقننہ  14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا  بیجنگ میں جاری ساتواں اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی اجلاس میں، قانون سازوں نے نظرثانی شدہ کمپنی قانون، فوڈ سیکورٹی قانون  ،فوجداری قانون میں بارہویں ترمیم اور چیریٹی قانون میں ترامیم کے فیصلے کی منظوری کےحق میں ووٹ دیا۔

قانون سازوں نے ڈونگ جون کو وزیردفاع مقرر کرنے، تانگ ڈینگ جی کو شہری امور کے وزیر کے عہدے سے ہٹانے اور لو ژی یوان کو اس عہدے پر تعینات اور ہو ہی پھنگ کو ثقافت وسیاحت کے وزیر کے عہدے سے ہٹانے اور سن یی لی  کو اس عہدے پر مقرر کرنے کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔ صدر شی جن پھنگ نے قوانین اور فیصلوں کی توثیق کے لیے پانچ صدارتی احکامات پر دستخط کیے ۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیاؤمی نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعا...

بیجنگ (شِنہوا) سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے بیجنگ میں ایک لانچ ایونٹ میں اپنی پہلی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑی (این ای وی) کی نقاب کشائی کی۔

شیاؤمی نے کہا کہ ایس یو7 کا پیدا واری عمل شروع کردیا گیاہے اور 2024 میں مارکیٹ میں داخل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس نے اپنے پہلے مرحلے کے آٹو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں 10 ارب یوآن (تقریباً 1 ارب41 کروڑ ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں 3ہزار400 سے زیادہ انجینئرز کی ٹیم شامل ہے۔ شیاومی نے الیکٹرک ڈرائیونگ، بیٹریاں، ذہین ڈرائیونگ اور ذہین کاک پٹ جیسے اہم شعبوں میں تکنیکی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور موٹرز اور بیٹری پیک جیسے پرزوں کے لیے کارخانے بنائے ہیں۔ 

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے روایتی مینوفیکچرنگ صنعتوں کی اپ گریڈن...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے روایتی مینوفیکچرنگ صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ تیز کرنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)  اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سمیت  آٹھ اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 2027 تک، ملک کی روایتی مینوفیکچرنگ صنعتوں کو اپنی اعلیٰ، ذہین، ماحول دوست اور مربوط ترقی میں قابل ذکر پیش رفت حاصل کرتے ہوئے محنت اور تعاون کے عالمی صنعتی شعبے میں اپنی پوزیشن اور مسابقت کو مستحکم کرنا چاہئے۔

گائیڈ لائن میں 2027 تک حاصل کیے جانے والے اہداف کو پیش کیا گیا ہے۔

ہدایات کے مطابق، ڈیجیٹل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈیزائن ٹولز کی رسائی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ جبکہ کلیدی پراسس میں عددی کنٹرول کی شرح 2027 تک 70 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں