• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

چین کی قومی مقننہ کا سالانہ اجلاس 5 مارچ کو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی  14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اپنے دوسرے سالانہ اجلاس کا آغاز 5 مارچ 2024 کو بیجنگ میں کرے گی۔

جمعہ کو این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے  اعلان کے مطابق  یہ فیصلہ پیر سے جمعہ تک منعقدہ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ آنہوئی ۔ ہوائی بائی ۔ ایتھنول پیداواری...

چین، مشرقی صوبے آنہوئی میں ہوائی بائی مائننگ گروپ کے ذیلی ادارے تان شین ٹیکنالوجی کمپنی کا ایتھنول کی پیداوار کا سامان دیکھا جاسکتا ہے، اس کمپنی کی سالانہ پیداوار 6 لاکھ ٹن ہے۔ (شِنہوا) 

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ایل - ایس اے آر 01 سیٹلائٹ گروپ کا اس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایل - ایس اے آر 01 سیٹلائٹ گروپ کا خلا میں ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد باضابطہ استعمال شروع کردیا گیاہے۔

چین کےقومی خلائی ادارے کے مطابق چین کا ایل- ایس اے آر 01 ایک سیٹلائٹ گروپ ہے جو ایل بینڈ مصنوعی اپرچرریڈار(ایس اے آر) سے لیس دو سیٹلائٹس ایل- ایس اے آر 01 اے اور ایل- ایس اے آر 01بی پر مشتمل ہے۔

ایس اے آر ایک مائیکرو ویو امیجنگ ریڈار سسٹم ہے جو زمین پر برقی مقناطیسی لہریں خارج کرتے ہوئے بازگشت وصول کرتا ہے۔ یہ ہر موسم میں، چوبیس گھنٹے، زمین کی سطحوں کی ہائی ریزولوشن مائکروویو تصاویر لے سکتا ہے۔ یہ سیٹلائٹس ارضیات، زمین، آفات میں کمی، سروے اور نقشہ سازی، زلزلوں، جنگلات اور گھاس کے میدانوں جیسے شعبوں میں جیولوجیکل انڈسٹری کو ہائی ریزولوشن آپریشنل ڈیفارمیشن مانیٹرنگ سروسز فراہم کریں گے۔

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشکلات کے باوجود چینی زبان کی تعلیم امریکہ م...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی متعدد ریاستوں میں والدین بچوں کو ایسے اسکولوں میں بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں چینی زبان کی مکمل کلاسز پڑھائی جاتی ہیں۔ 

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مینڈیرین  زبان سیکھنے کا پروگرام 32 امریکی ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اسکولوں میں رائج ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبارکے مطابق سرکاری فنڈز کی فراہمی سے چلنے والے ایسے اسکول 31 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔جہاں تک والدین کی اپنے بچوں کو ابتدائی، مڈل اور ہائی اسکولوں میں پیش کیے جانے والے ان پروگراموں میں داخل کرانے کی خواہش کا تعلق ہے جن کی دسمبر تک تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے، اخبار نے کہا کہ بچوں کی خواہش ہے کہ وہ عالمی تناظر اور زندگی کے مواقع حاصل کریں۔ اخبار کے مطابق ایک شخص سام وائٹ نے کہا کہ میری وجوہات سادہ ہیں کہ اپنے بچوں کے زیادہ کھلے ذہن کے لیے ایک منفرد موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشکلات کے باوجود چینی زبان کی تعلیم امریکہ م...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی متعدد ریاستوں میں والدین بچوں کو ایسے اسکولوں میں بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں چینی زبان کی مکمل کلاسز پڑھائی جاتی ہیں۔ 

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مینڈیرین  زبان سیکھنے کا پروگرام 32 امریکی ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اسکولوں میں رائج ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبارکے مطابق سرکاری فنڈز کی فراہمی سے چلنے والے ایسے اسکول 31 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔جہاں تک والدین کی اپنے بچوں کو ابتدائی، مڈل اور ہائی اسکولوں میں پیش کیے جانے والے ان پروگراموں میں داخل کرانے کی خواہش کا تعلق ہے جن کی دسمبر تک تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے، اخبار نے کہا کہ بچوں کی خواہش ہے کہ وہ عالمی تناظر اور زندگی کے مواقع حاصل کریں۔ اخبار کے مطابق ایک شخص سام وائٹ نے کہا کہ میری وجوہات سادہ ہیں کہ اپنے بچوں کے زیادہ کھلے ذہن کے لیے ایک منفرد موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پہلی کمرشل خلائی لانچنگ سائٹ کانمبر 1...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ملک کے  پہلے کمرشل خلائی جہاز کی لانچنگ سائٹ کے نمبر 1 لانچ پیڈ کا جمعہ کو تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔ہائی نان انٹرنیشنل کمرشل ایرو اسپیس لانچ کمپنی کے چیئرمین یانگ تیان لیانگ کے مطابق، یہ منصوبہ ملک کے نئی نسل کے درمیانے سائز کے راکٹ، لانگ مارچ 8 کی لانچنگ سائٹ کے طور پر کام کرے گا۔

یانگ نے کہا کہ نمبر 1 لانچنگ پیڈ کی تعمیر سے پہلی بار کئی جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں کون ایگزاسٹ گائیڈ اور ٹھنڈک اور شور کو کم کرنے کے لیے ایکسٹروشن واٹر اسپرے شامل ہیں۔ نمبر 1 لانچنگ پیڈ کی تعمیر جولائی 2022 میں شروع کی گئی تھی  اور آلات کی تنصیب کا مرحلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کے سب سے بڑے ایتھنول پروڈکشن پلانٹ کی چ...

ہیفے(شِنہوا) چین کے صوبے آنہوئی کے شہر ہوائی بی میں 6لاکھ ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت کے حامل دنیا کے سب سے بڑے  ایتھنول پیداواری پلانٹ کو آزمائشی طور پر چلادیا گیا۔

یہ پلانٹ کوک اوون گیس کو ایتھنول میں تبدیل کر سکتا ہے، جس سے کوئلے کی اضافی قدر میں بڑا اضافہ ہوگا اور اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں کی کم کاربن ترقی کے لیے ایک قابل عمل طریقہ کار فراہم ہوگا۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے  دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس (ڈی آئی سی پی) اور شانشی یانچھانگ پیٹرولیم (گروپ) کمپنی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل پلانٹ ہوائی بی کان کنی گروپ کے ذیلی ادارے تان شن ٹیکنالوجی کمپنی  نے بنایا ہے۔

ایتھنول ایک بہترین پٹرول ایڈیٹیو اور ایک اہم بنیادی کیمیکل ہے۔ یہ بنیادی طور پر امریکہ، برازیل، اور دیگر ممالک میں اناج اور گنے جیسی فصلوں کے خام مال سے تیار اور فیول ایتھنول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مہاجر پرندوں کے تحفظ کی کوششوں میں پ...

تائی یوآن (شِنہوا) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سائبیریا سے ہنس کے جھنڈ چین کے شمالی صوبے شنشی کی کاؤنٹی پھنگ لو میں دریائے زرد کے کناروں کی جانب ہجرت کرتے ہیں۔

یہ دلچسپ مظاہرہ بے شمارسیاحوں اور فوٹوگرافروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

رواں موسم سرما میں پاکستانی طالب علم انیس الرحمان ان میں سے ایک تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پرندے مجھے اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں ان کی موجودگی ہمارے سیارے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

پرندے اور فطرت کا مطالعہ ان کا شوق ہے جسے پورا کرنے کے لئے انہوں نے پاکستان سے ہزاروں میل کا سفر کرکے چین کی بیجنگ فارسٹری یونیورسٹی میں جنگلی حیات کے تحفظ کا مطالعہ کیا۔

چین میں اپنے قیام کے دوران انیس الرحمان نے باقاعدگی سے فیلڈ سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ملک بھر میں جنگلی پرندوں کی رہائش گاہوں پر تحقیق کی جس سے انہیں چین میں کے حیاتیاتی ماحولیات اور پرندوں کے تحفظ کی کوششوں سے متعلق تفصیلی معلومات ملیں۔

کاؤنٹی کےمحکمہ جنگلات کے ایک ملازم وانگ چھاؤ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں دریائے زرد طاس کا حیاتیاتی ماحول مسلسل بہترہورہا ہےاور یہاں موسم سرما میں جنگلی ہنس کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

قومی جنگلات اور سبزہ زار کی انتظامیہ کے مطابق چین پرندوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کے مالامال ممالک میں سے ایک ہے۔ دنیا میں مہاجر پرندوں کی 9 گزرگاہ ہیں جن میں 4 چین سے گزرتی ہیں۔

چین میں پرندوں کے لیے ماحول بہتر بنانےکی کوششوں کے تناظر میں دریائے زردکے کنارے مہاجر پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

انتظامیہ کی نگرانی کے سبب حالیہ برسوں میں چین میں 20 سے زیادہ نایاب اور معدومی کے خطرے سے دوچار پرندوں کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے کریسٹڈ آئی بیس خاص کر قابل ذکر ہے۔ 1980 کی دہائی میں اس کی تعداد محض 7 تھی جو اب بڑھ کررواں سال 7 ہزار ہوگئی ہے۔

انیس الرحمان نے کہا کہ چین کے بھرپور حیاتیاتی اقسام اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں اس کا عزم میرے یہاں آکر تعلیم حاصل کرنے کی بینیادی وجہ بنی۔ انہیں چین میں تیزی سے بدلتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب اس کی متحرک تحقیقی برادری میں حصہ لینے اور اس سے سیکھنے کا موقع ملا۔

چین نے مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کے دوران ان کی بہتر تحفظ اور حفاظت کے لیے ایک جامع نیٹ ورک قائم کیا ہے جس میں افزائش نسل، سردی سے بچاؤ، آرام گاہیں ، ویٹ لینڈز اور قدرتی افزائش گاہیں شامل ہیں جو مہاجر پرندوں کی پروازوں کے ہر سرے کا احاطہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ برسوں کے دوران چین کے ماحولیاتی طریقہ کار میں مثبت تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔سخت قواعد و ضوابط، قابل تجدید توانائی میں بڑھتی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی پر بڑھتی توجہ ماحولیاتی اعتبار سے باشعور نقطہ نگاہ کی سمت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

مہاجر پرندوں کو محفوظ رہائش گاہیں اور افزائش کے مقامات فراہم کرنے جیسے مؤثر حفاظتی اقدامات کی بدولت چین میں مہاجر پرندوں کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے چین میں کچھ نایاب جنگلی حیات کے معدوم ہونے کا خطرہ کم کردیا ہے ان میں سرخ تاج والے سارس اور کریسٹڈ آئی بیس شامل ہیں۔

انیس الرحمان نے  کہا کہ اپنی تحقیق جاری رکھنے اور مشترکہ تحفظ منصوبوں میں شامل ہونے کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ میں عالمی کوششوں میں حصہ لینا اور جنگلی حیات و مقامی برادریوں دونوں کے فائدے کے لئے پائیدارطریقوں کو فروغ دینا ہے۔

 
 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنشی ۔ پرندوں کا تحفظ ۔ پاکستانی طالب...

چین میں پرندوں کے لیے ماحول بہتر بنانےکی کوششوں کے تناظر میں دریائے زردکے کنارے مہاجر پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنشی ۔ پرندوں کا تحفظ ۔ پاکستانی طالب...

چین میں پرندوں کے لیے ماحول بہتر بنانےکی کوششوں کے تناظر میں دریائے زردکے کنارے مہاجر پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےسیمی کنڈکٹر چپس پر امریکی کارروائی کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت (ایم او سی ) نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل جو مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہو اور عالمی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ کے لیے نقصان دہ ہو، اس سے نہ صرف چینی اداروں کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچے گا بلکہ امریکہ سمیت دیگر ممالک سے آنے والوں کو بھی متاثر کرے گا۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے چین کی طرف سے بنائی گئی چپس پر سیمی کنڈکٹر سپلائی چینز کے انحصار کا جائزہ لینے کی کوششوں کے بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری عالمی سطح پر پھیلی ہوئی ہے اور ان اقدامات سے عالمی صنعت اور سپلائی چینز کے استحکام میں خلل پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ امریکی اقدامات کے رجحانات اور اثرات پر گہری نظر رکھے گا اور چین کے اپنے حقوق اور مفادات کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خارجہ امور سے متعلق مرکزی کانفرنس کا بیجنگ م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خارجہ امور کے بارے میں مرکزی کانفرنس منعقد ہوئی۔

چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی ، وانگ ہوننگ ، چھائی چھی ، ڈینگ شوئے شیانگ،  لی شی اور نائب صدر ہان ژینگ نے کانفرنس میں شرکت کی۔

چینی صدر شی نے اپنے خطاب میں نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ممالک سے سفارتکاری کی تاریخی کامیابیوں اور قیمتی تجربے کا ایک جائزہ پیش کیا۔ نئے سفر میں چین کے بیرونی امور کے عالمی ماحول اور تاریخی مشن پر تفصیلی وضاحت دی اور موجودہ اور آمدہ ادوار میں چین کے بیرونی امورکے بارے میں جامع منصوبے بنائے۔

کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے لی چھیانگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی سفارتکاری کے بارے میں سوچ کی رہنمائی میں نئے سفر پر ٹھوس بیرونی امور یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم خطاب کے رہنما اصولوں کے مطالعے اور ان پر عمل درآمد کے تقاضوں کا تعین کیا۔

کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے تاریخی کامیابیاں ملی ہیں اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا مقصد آگے بڑھانے کے عظیم سفر پر چین کے بیرونی امور میں تاریخی تبدیلیاں ہوئیں۔

پہلا یہ کہ ہم نے سفارت کاری پر چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کا تعین کیا اور اسے فروغ دیتے ہوئے چینی سفارت کاری کے نظریہ اور عمل میں کھلے پن اور چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ممالک سے سفارت کاری آگے بڑھانے میں بنیادی رہنما اصول فراہم کئے۔

دوسرا یہ کہ ہم نے اپنی سفارتکاری میں مختلف چینی خصوصیات، انداز اور اقدار کا مظاہرہ کیا ہے اور عالمی وژن کے ساتھ ایک پراعتماد، خود کفیل، کھلے اور جامع بڑے ملک کا تشخص قائم کیا۔

تیسرا یہ کہ ہم نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برداری کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے انسانی معاشرے کے لئے درست سمت کی نشاندہی کی ہے جس سے مشترکہ ترقی، دیرپا امن و سلامتی اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کی راہ ہموار ہوئی۔

چوتھا یہ کہ ہم نے سربراہ مملکت کی سفارت کاری کے بارے میں اسٹریٹجک رہنمائی پرعمل کیا ہے اور عالمی امور میں تیزی سے اہم اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

پانچواں یہ ہم نے تمام فریقوں کے ساتھ اپنے تعلقات کےبارے میں ایک جامع نقطہ نظراپنایا ہے جس کا مقصد پرامن بقائے باہمی، مجموعی استحکام اور متوازن ترقی پر مبنی بڑے ممالک کی جامع خوصیات کو فروغ دیا۔

چھٹا یہ کہ ہم نے ایک جامع اسٹریٹجک خاکے کووسعت دی اور شراکت داری کا ایک وسیع، اعلیٰ معیار کا عالمی نیٹ ورک قائم کیا۔

ساتواں یہ کہ ہم نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا اور عالمی تعاون کے لیے دنیا کا سب سے وسیع البنیاد اور سب سے بڑا پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔

آٹھواں یہ ہم نے ترقی و سلامتی دونوں کو فروغ دیا اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے مضبوط ارادے اور ناقابل تسخیر لڑائی کے جذبے کو بھی مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ۔

نویں یہ کہ ہم نے عالمی حکمرانی میں فعال طریقے سے حصہ لیا اور عالمی نظام اور نظم و نسق کی اصلاح کا راستہ دکھایا۔

دسواں یہ کہ ہم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی، متحد قیادت کو مضبوط کیا اور چین کے بیرونی امور میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی لائی گئی ہے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی میانمار کی صورتحال میں بہتری کے لیے مت...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ میانمار میں متعلقہ فریق شمالی میانمار کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ کی پریس بریفنگ میں میانمار میں چین کے سفارت خانے کی طرف سے لاؤکائینگ میں موجود تمام چینی شہریوں کو جلد انخلا کی ہدایت کے بعد مزید معلومات فراہم کرنے کے سوال پر کہی۔

ماؤ نے کہا کہ میانمار میں کوکانگ کے خود مختار انتظامی علاقے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سنگین اور پیچیدہ ہے اور ہم چینی شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ شمالی میانمار کا سفر نہ کریں اور اس علاقے میں خاص طور پر لاؤکانگ ٹاؤن شپ میں پہلے سے موجود چینی شہریوں کو چاہیئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوں  یا جلد از جلد چین واپس لوٹیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنا میانمار کے متعلقہ فریقوں کے مفاد میں ہے اور چین-میانمار سرحدی علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ میانمار میں متعلقہ فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے سمیت کشیدہ صورتحال کو فعال طور پر کم کریں گے، مل کر شمالی میانمار کی صورتحال کو  بہتر  کریں گے اور میانمار میں چینی منصوبوں اور اہلکاروں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ 

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی میانمار کی صورتحال میں بہتری کے لیے مت...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ میانمار میں متعلقہ فریق شمالی میانمار کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ کی پریس بریفنگ میں میانمار میں چین کے سفارت خانے کی طرف سے لاؤکائینگ میں موجود تمام چینی شہریوں کو جلد انخلا کی ہدایت کے بعد مزید معلومات فراہم کرنے کے سوال پر کہی۔

ماؤ نے کہا کہ میانمار میں کوکانگ کے خود مختار انتظامی علاقے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سنگین اور پیچیدہ ہے اور ہم چینی شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ شمالی میانمار کا سفر نہ کریں اور اس علاقے میں خاص طور پر لاؤکانگ ٹاؤن شپ میں پہلے سے موجود چینی شہریوں کو چاہیئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوں  یا جلد از جلد چین واپس لوٹیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنا میانمار کے متعلقہ فریقوں کے مفاد میں ہے اور چین-میانمار سرحدی علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ میانمار میں متعلقہ فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے سمیت کشیدہ صورتحال کو فعال طور پر کم کریں گے، مل کر شمالی میانمار کی صورتحال کو  بہتر  کریں گے اور میانمار میں چینی منصوبوں اور اہلکاروں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ 

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر شی نے بڑے ممالک کی سفارت کاری کی تاریخی...

بیجنگ (آئی این پی)صدر شی جن پنگ نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ تاریخی کامیابیوں اور بڑے ممالک کی سفارت کاری کے قیمتی تجربے کا ایک منظم جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے نئے سفر میں چین کے بیرونی کام کے بین الاقوامی ماحول اور تاریخی مشن پر بھی گہرائی سے روشنی ڈالی اور موجودہ اور آنے والے ادوار کے لیے چین کے بیرونی کام کے لیے جامع منصوبہ بندی کی۔ وہ بیجنگ میں منعقدہ خارجہ امور سے متعلق مرکزی کانفرنس کی صدارت کر رہے تھے۔ شنہوا کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہننگ، کائی کیو، ڈنگ زیو شیانگ اور لی ژی اور نائب صدر ہان ژینگ نے کانفرنس میں شرکت کی۔

لی کیانگ نے سفارت کاری کے تحت نئے سفر میں بیرونی کام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کے اہم خطاب کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کرنے اور ان پر عمل درآمد کے لیے تقاضے طے کیے۔ کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ 18ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے مقصد کو آگے بڑھانے کے عظیم سفر پر چین کے بیرونی کام میں تاریخی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ سب سے پہلے، ہم نے ڈپلومیسی کے بارے میں شی جن پنگ کی سوچ کو قائم اور تیار کیا ہے، جس سے چین کی سفارت کاری کے نظریہ اور عمل میں نئے راستے کھلے ہیں اور چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے بنیادی رہنما اصول فراہم کیے ہیں۔ دوسرا، ہم نے اپنی سفارت کاری میں چینی خصوصیات، انداز اور اخلاقیات کو نمایاں کیا ہے، اور عالمی وژن کے ساتھ ایک پراعتماد، خود انحصار، کھلے اور جامع بڑے ملک کی تصویر قائم کی ہے۔

تیسرا، ہم نے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی وکالت کی ہے، جو انسانی معاشرے کے لیے صحیح سمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مشترکہ ترقی، دیرپا امن و سلامتی، اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کا باعث بنتی ہے۔ چوتھا، ہم نے ریاست کے سربراہ کی سفارت کاری کی حکمت عملی کی پیروی کی ہے، اور بین الاقوامی معاملات میں تیزی سے اہم اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ پانچویں، ہم نے پرامن بقائے باہمی، مجموعی استحکام اور متوازن ترقی کو نمایاں کرنے والے بڑے ملک کی حرکیات کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے۔ چھٹا، ہم نے ایک جامع اسٹریٹجک ترتیب کو بڑھایا ہے، اور شراکت داری کا ایک وسیع، اعلیٰ معیار کا عالمی نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ ساتویں، ہم نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھایا ہے، اور بین الاقوامی تعاون کے لیے دنیا کا سب سے وسیع البنیاد اور سب سے بڑا پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔

آٹھویں، ہم نے ترقی کو آگے بڑھانے اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کو مضبوط ارادے اور ناقابل شکست جنگی جذبے کے ساتھ مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ہے۔ نویں، ہم نے عالمی نظم و نسق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اور بین الاقوامی نظام اور نظام کی اصلاح کا راستہ دکھایا ہے۔ دسواں، ہم نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی، متحد قیادت کو مضبوط کیا ہے اور چین کے بیرونی کام میں زیادہ ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نئے دور کی دہائی میں ہم نے چین کے بیرونی کام میں مختلف مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پایا ہے۔ ہم نے چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ممالک کی سفارت کاری میں نئے امکانات کھولے ہیں، اور اپنی سفارت کاری میں بہت زیادہ تزویراتی خود مختاری اور پہل حاصل کی ہے چین بین الاقوامی اثر و رسوخ میں اضافہ، نئی کوششوں کو آگے بڑھانے کی مضبوط صلاحیت اور زیادہ اخلاقی اپیل کے ساتھ ایک ذمہ دار بڑا ملک بن گیا ہے۔

کانفرنس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ چینی سفارت کاری کے نئے دور میں بہت سے قیمتی تجربات حاصل ہوئے ہیں۔ اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔ انسانیت کے مستقبل اور دنیا کی سمت سے متعلق اہم مسائل پر، ہمیں ایک واضح اور مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے، بین الاقوامی اخلاقی بلندی پر فائز ہونا چاہیے، اور اپنی دنیا کی غالب اکثریت کو متحد اور اکٹھا کرنا چاہیے۔ چین کو ایک بڑے ملک کی حیثیت سے ذمہ داری نبھانا ناگزیر ہے۔ ہمیں آزادی کے جذبے کی وکالت کرنے، پرامن ترقی کے چیمپیئن بننے اور عالمی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاریخ اور بڑی تصویر کی صحیح تفہیم کے ساتھ، ہمیں مروجہ رجحانات کو نیویگیٹ کرنا چاہیے، ایک مربوط انداز اپنانا چاہیے، اور پہل کو پکڑنا چاہیے۔ بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنا اور نئی بنیادوں کو توڑنا ضروری ہے۔ ہمیںچین کی سفارت کاری کی عمدہ روایت اور بنیادی سمت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ بتدریج کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی صحت ردعمل ٹیمیں تمام صوبائی علاقوں کا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی ہنگامی صحت ردعمل ٹیمیں تمام صوبائی سطح کے علاقوں کا احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ اور قومی امراض روک تھام و تدارک انتظامیہ کے سربراہ وانگ ہی شینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام صوبائی اور 90 فیصد بلدیاتی امراض روک تھام مراکز میں نیوکلیک ایسڈ کا پتہ لگانے اور وائرس کو الگ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدی بیماریوں کو اب آن لائن براہ راست اطلاع نظام میں اوسطاً 4  گھنٹے میں رپورٹ کردیا جاتا ہے جبکہ اس قبل اس کی اوسط مدت 5 یوم تھی۔

عہدیدارنے مزید کہا کہ قومی سطح پر ملک نے ایک تکنیکی نظام قائم کردیا ہے جو 72 گھنٹے میں 300 پیتھوجینز کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں محکموں کے درمیان تعاون کو مضبوط بناکر امراض کی روک تھام اور تدارک کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور متعدی امراض کی روک تھام اور تدارک کے بارے میں ایک جامع طریقہ پرعملدرآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں امراض کی روک تھام اور تدارک نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنشی ۔ پرندوں کا تحفظ ۔ پاکستانی طالب...

چین کے شمالی صوبے شنشی کی کاؤنٹی پھنگ لو میں پاکستانی طالب علم انیس الرحمان پرندوں کے لیے ماحول بہتر بنانے کی چینی کوششوں کے تناظر میں ہنس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنشی ۔ پرندوں کا تحفظ ۔ پاکستانی طالب...

چین کے شمالی صوبے شنشی کی کاؤنٹی پھنگ لو میں پاکستانی طالب علم انیس الرحمان پرندوں کے لیے ماحول بہتر بنانے کی چینی کوششوں کے تناظر میں ہنس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، زلزلے زدہ کاؤنٹی کے 12 ویں جماعت کے طل...

جی شی شان ،صوبہ گانسو( شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں زلزلے زدہ کاؤنٹی جی شی شان میں 12 ویں جماعت کے تمام طلباء کو جلد ہی معمول کی تدریس کے لئے 40 کلومیٹر سے زیادہ مسافت پر واقع دوسرے اسکول میں منتقل کردیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتےلین شیا ہوئی خودمختار پریفیکچر کے علاقے جی شی شان کے بونان ۔ ڈونگ شیانگ ۔ سالار خودمختار کاؤنٹی میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

کاؤنٹی کےمحکمہ تعلیم نے  بتایا کہ جی شی شان کاؤنٹی میں 3 سینئر ہائی اسکول ہیں اور اگلے جون میں کالج داخلہ امتحان میں شرکت کرنے والے 12 ویں جماعت کے تمام 1ہزار 498 طالب علموں کو ہفتہ تک لین شیا ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل اسکول میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ان میں سے ایک طالب علم چھائی چھنگ لونگ نے بتایا کہ ہم 6 بستروں والے ہاسٹل میں رہتے ، اسکول کینٹین سے کھانا کھاتے ہیں اور میرے والدین اختتام ہفتہ مجھ سے ملنے آسکتے ہیں۔

چھائی نے کہا کہ وہ جس نئے اسکول میں منتقل ہوئے ہیں اس میں پہلے سے تیار کردہ کمروں میں آن لائن کلاسوں کے لئے اچھی سہولیات موجود ہیں اور یہ روبرو کلاسز سے کہیں زیادہ مؤثر ہیں۔

گزشتہ جمعے کو کاؤنٹی جی شی شان میں ہائی اسکول کے تمام سینئر طالب علموں کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا جبکہ پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں میں آن لائن یا آف لائن کلاسز کا آغاز پیر سے ہوا تھا۔

کاؤنٹی کے 244 اسکولوں میں سے کچھ کو محفوظ قرار دیا گیا ہے جہاں رواں ہفتے سے کلاسز بحال ہورہی ہیں۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز لبریشن آرمی تائیوان کی فوج کے ہر اقدام...

بیجنگ(شِنہوا)پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) تائیوان کی فوج کے ہر اقدام سے بخوبی آگاہ ہے اور چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات  پریس کانفرنس میں تائیوان میں آئندہ قیادت کے انتخابات سے قبل تائیوانی فوج کے بیان کےحوالے سے میڈیا کے استفسار کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے جان بوجھ کر نام نہاد "مین لینڈ ملٹری خطرے" کو بڑھاوا دیا اور انتخابی فوائد حاصل کرنے کی خاطر تناؤ کو بڑھایا۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین و امریکہ کے سینئر فوجی افسروں کے درمیان...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ سینئر چینی اور امریکی فوجی افسران کے درمیان حالیہ ویڈیو کال میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے۔

چینی وزارت  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے رکن اور سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لیو ژین لی اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس براؤن نے  ایک ویڈیو کال پر بات چیت کی۔

وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر دونوں فوجی افسران کے درمیان واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وو نے کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

 تبادلے کے پروگراموں پر وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی دفاعی محکمے رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مناسب وقت پر پیش رفت کا اعلان کریں گے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین و امریکہ کے سینئر فوجی افسروں کے درمیان...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ سینئر چینی اور امریکی فوجی افسران کے درمیان حالیہ ویڈیو کال میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے۔

چینی وزارت  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے رکن اور سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لیو ژین لی اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس براؤن نے  ایک ویڈیو کال پر بات چیت کی۔

وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر دونوں فوجی افسران کے درمیان واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وو نے کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

 تبادلے کے پروگراموں پر وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی دفاعی محکمے رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مناسب وقت پر پیش رفت کا اعلان کریں گے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ ریاست میئن میں ابتدائی ووٹنگ کے لئے ناا...

سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکی ریاست میئن کی ریاستی سیکرٹری شینا بیلوز نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 2021 میں امریکی کیپیٹل پر حملے میں ملوث ہونےپر  اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات  کی ابتدائی ریاستی رائے شماری کے لئے نااہل قرار دیاہے۔ 

ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بیلوز کے فیصلے کے خلاف میئن کی ریاستی عدالت میں اپیل دائرکریں گے جبکہ بیلوز اپنے فیصلے عدالتی فیصلے تک معطل کرچکی ہیں۔

حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کرے گی کہ آیا ٹرمپ کا نام میئن اور دیگرریاستوں میں بیلٹ پیپر ہوگایانہیں۔

ادھر ریاست کولوراڈو کی ریاستی سیکرٹری جینا گریسوولڈ نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ریاست میں 2024 کے صدارتی ابتدائی رائے شماری رہے گا تاہم اس کا انحصار ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے کولوراڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے سے مشروط ہے۔

کولوراڈو ریپبلکن پارٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کی نااہلی بارے کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔ گریسوولڈ نے ایک بیان میں کہا کہ دائر کردہ اپیل کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کانام کولوراڈو میں 2024 کے صدارتی ابتدائی رائے شماری میں امیدوار کے طور پر شامل ہوگا اور اس بارے سرٹیفکیٹ 5 جنوری 2024 کو جاری ہوگا تاہم یہ فیصلہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے یا کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کی توثیق نہ ہونے مشروط ہے۔

تاہم گریسوولڈ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ٹرمپ انتخابات 2020 میں خلل ڈالنے کی کوششوں اور خاص کر 14 ویں ترمیم کی دفعہ 3 کے تحت  6 جنوری 2021 کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت میں ملوث تھے اور انہیں آئین کے تحت کولوراڈو رائے شماری میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ کولوراڈو سپریم کورٹ نے اسے درست فیصلہ قرار دیا۔ اب اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔ میں امریکی سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آئندہ صدارتی ابتدائی رائے شماری کے پیش نظر اس پر فوری کارروائی کرے۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مانیٹری پالیسی پر عمل درآمد تیز کرے گا،...

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی نافذ کردہ مانیٹری پالیسیوں پر عمل درآمد تیز کرے گا۔

چینی مرکزی بینک  پیپلز بینک آف چائنہ نے ایک اجلاس میں کہا کہ ضرورت کے مطابق معقول سرمایہ برقرار رکھنے، قرض کی شرح نمو میں معقول رہنمائی، متوازن قرض کی فراہمی ، سماجی قرض اور رقم کی فراہمی کی سطح کو معاشی شرح نمو اور قیمت کے تحت متوقع اہداف کے مطابق رکھنے کے بارے میں پالیسیوں پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا۔

چینی معیشت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے رفتار پکڑرہی ہے اور اس نے اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیشرفت حاصل کی ہے تاہم اسے ناکافی مؤثر طلب اور کمزور سماجی توقعات جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ایک دانش مند مانیٹری پالیسی کو درست اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش کرنا، کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ پر زیادہ توجہ دینا،مانیٹری پالیسی ٹولز کے مجموعہ اور ساخت دونوں کا بہتراستعمال  کرنا، مقامی طلب میں اضافے کی کوشش کرنا، اعتماد کو فروغ دینا اور ایک بہتر معاشی نظام کو فروغ دینا چاہئے۔

اجلاس کے مطابق اس سے مارکیٹ کے مطابق مبنی شرح سود رکھنے اور ٹرانسمیشن میکانزم میں بہتری ہوگی اور کاروباری اداروں اور رہائشیوں کے قرض اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔

اس کے علاوہ جامع قرض ،ماحول دوست منتقلی ، سائنسی اور تکنیکی اختراع ، ڈیجیٹل معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے شعبوں کے لئے تعاون میں اضافہ جاری رہے گا۔

اجلاس میں مختلف تعمیراتی قرض پالیسیوں کا درست طریقے سے نفاذ ، بنیادی رہائش اور بہتر حالات میں عوامی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے، مختلف ملکیت کے ڈھانچے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ انٹرپرائزز کی معقول مالی ضروریات بغیر کسی امتیاز پورا کرنے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مضبوط ترقی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کا نئے سال کے پیغام میں ا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 2024 پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں دنیا سے خطاب میں  ختم ہونے والے برس کی آزمائشوں اور مصائب کی عکاسی کرتے ہوئے آمدہ سال کے لیے اتحاد اور امید کا نظریہ پیش کیا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ 2023 بہت زیادہ مصائب، تشدد اور ماحولیاتی افراتفری کا سال رہا۔ انسانیت تکلیف میں اور ہمارا سیارہ خطرے میں ہے۔ 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال تھا ۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے دنیا کو درپیش مشکلات کو مزید پیچیدہ بنانے والے اہم عالمی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غربت اور بھوک بے شمار افراد کو متاثر کر رہی ہے جبکہ تنازعات اور جنگوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام عالم اور برادریوں دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے۔

انتونیو گوتریس نے الزام تراشی کرنے اور تشدد کا سہارا لینے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انگلیاں اور بندوقیں اٹھانے سے کچھ نہیں ہوتا جب ہم متحد ہوں تو انسانیت سب سے مضبوط ہوتی ہے۔

مستقبل پر نگاہ ڈالتے ہوئے اقوام متحدہ کے اعلی ترین عہدیدار نے 2024 کو "اعتماد اور امید کی بحالی" کے لئے وقف سال قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں مشترکہ حل کے لئے تقسیم سے بالاتر ہو کر یکجا ہونا ہوگا جس میں موسمیاتی تبدیلی پر فیصلہ کن کارروائی کرنا، معاشی مواقع پیدا کرنا اور زیادہ مساوی عالمی مالیاتی نظام قائم کرنا شامل ہے جو سب کے لئے مفید ہو۔

انتونیو گوتریس نے امتیازی سلوک اور نفرت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاجس سے اقوام عالم اور برادریوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ٹیکنالوجیز کو انسانیت کی وسیع تر بھلائی کے لئے استعمال کیا جائے۔

گوتریس نے امن، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے لیے دنیا کو متحد کرنے کے اقوام متحدہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں 2024 کو اعتماد اور امید پیدا کرنے کا سال بنانے کا عہد کریں جو ہم ملکر کرسکتے ہیں۔

پیغام کے آخر میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے پوری دنیا کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں کے نمٹنے کےلئے جامع حل تلا...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستانی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے جامع اور متحرک حل تیار کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک سیمینار میں ماہرین اور حکام نے زوردے کر کہا کہ عالمی برداری آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے مل کر کام کرے۔

اس موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سینئر عہدیدار محمد فاروق نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب اور ہیٹ ویو سمیت دیگر موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والا نقصان مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) کے 8 فیصد کے مساوی ہے اور یہ موسمیاتی بحران کی حد کو عبور کرکے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں سے ملکر ملک میں موسمیاتی آفات کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے کام کررہی ہے اور اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی سطح پر نگران سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔

فائل فوٹو، کراچی میں موسم گرما کے دوران پانی کی پائپ لائن میں رساؤ سے خارج پانی سے ایک شخص گرمی کی شدت کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

جدید تکنیک پر مبنی بیس لائن ڈیٹا میں بہتری کے بارے میں بتاتے ہوئے فاروق نے کہا کہ ہائی ریزولوشن موسمیاتی اعداد و شمار کے لئے ملٹی ہیزرڈ ولنریبلٹی اینڈ رسک اسسمنٹ کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیویلپمنٹ میں زرعی ماہر اور رہن سہن اور نقل مکانی کی سینئر ماہر امینہ مہرجان نے موسمیات کی لچک دار ترقی میں حائل خامیاں دور کرنے کے لئے مستقبل کا نقطہ نگاہ اپنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دور اندیشی، منظر نامے کے فروغ ، مؤثرحکمت عملی کی ترویج کے اعتبار سے مستقبل کی راہ کھوجنے کے طریقے موجود ہیں اور دوراندیش کو سمجھنے کے لئے پیشگوئیوں سے آگے جانا ہوگا۔

ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شفقت منیر نے کہا کہ پیشگی اعتبار سے ایسے نظام کی ضرورت ہے جو آفات کا خطرہ کم کرنے، موسمیاتی تبدیلی کے پیشگی انتباہ اور دور اندیش ماڈل پر کام کرنے کے قابل ہوں۔

منیر نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ برادریوں اور افراد کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی حساسیت پر دلائے۔

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ حکومت اور پالیسی سازوں کوبڑھتےماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے ایک جامع نقطہ نگاہ اپنانا چاہیئے۔

 
 
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے اثاثوں کی تفص...

قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،راجا ریاض احمد نے کاغذاتِ نامزدگی میں 4کروڑ 87لاکھ 52ہزار کے اثاثے ظاہر کیے ہیں،دستاویزات کے مطابق راجا ریاض کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ 15لاکھ روپے اضافہ ہوا اور انہوں نے مالی سال 2023 میں 44 لاکھ 92ہزار کل انکم ٹیکس جمع کرایا۔ ان کی مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ 49لاکھ 80ہزار روپے رہی،سابق اپوزیشن لیڈر نے2021 میں 3ہزار اور 2022 میں ایک لاکھ 17ہزار روپے ٹیکس دیا جبکہ 2023 میں 3لاکھ روپے زرعی آمدن پر ٹیکس جمع کرایا،راجا ریاض کے 2018 کے اثاثوں کے مقابلے میں 5سالوں کے دوران 3کروڑ 71لاکھ روپے کا اضافہ ہوا،دستاویزات کے مطابق راجا ریاض کے پاس 205کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے، گزشتہ 3سال میں انہوں نے یورپ کے تین دورے کیے۔ راجا ریاض نے آخری بیرونی دورہ 8دن کا کیا جس پر 17لاکھ روپے خرچہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا سڑکوں پر چھڑکا ئوکیلئے نہر...

لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو سڑکوں پر چھڑکا ئوکے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈا فوری انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کرے، سڑکوں پر چھڑکا ئوکے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا،عدالت نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئیسال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں، نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ دنیا کے ماحول کوکس طرح صاف رکھنا ہے، اللہ تعالی نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں سے بھرا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کاایف آئی اے کو منظور پش...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے منظور پشتین کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اور ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں ہی تفتیش کا حکم دیا،عدالت نے کہا قانون یہ ہے کہ جب ایک بندہ پہلے ہی گرفتار ہو تو بس مقدمہ آگے چلائیں، یہ نہیں ہوتا کہ ملزم ایک مقدمے میں چھوٹ کر باہرآئے تو پھر گرفتار کریں، ایک کیس میں گرفتار شخص پردوسرے کیس میں گرفتاری ڈال کرجیل میں تفتیش ہوسکتی ہے،جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایک کیس میں گرفتار فرد کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری پرفیصلہ دے چکی، اس عدالت کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوا تو وہ حتمی ہوگیا، پولیس ایسے اقدام نہ کرے کہ حکومت بدلے اور انکوائری ہو تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے، ایف آئی اے جیل میں تفتیش کرے ورنہ مقدمہ ختم کرنے کا آرڈر دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این اے 127،بلاول بھٹو کے کاغذات پر عائد اعتر...

ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بلاول بھٹو کے وکیل نے تحریری دستاویزات اور دلائل ریٹرننگ افسر کو جمع کرادیے اور جواب میں کہا ہے کہ الیکشن رولز کے مطابق یہ اعتراض درست کیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات پر اعتراضات مسترد کیے جائیں،بلاول بھٹو کی قانونی ٹیم کاکہنا ہے کہ بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھاجانا انسانی غلطی ہے، ان کے کاغذات نامزدگی میں غلطی کو درست کررہے ہیں، بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے، صرف پنجاب میں مسئلہ بنا،دوسری جانب این اے 127سے بلاول بھٹو کے کورنگ امیدوار اسلم گل کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری اعتماد...

ملک میں منفی معاشی حالات کے بعد اب کاروباری اداروں کے اعتماد کی بحالی شروع ہوگئی ہے جس سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری اعتماد 42فیصد بڑھ گیا ہے،گیلپ بزنس کانفیڈینس انڈیکس 2023کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق 2023کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بہت کم کاروباری مالکان مستقبل کے حالات اور ملک کی سمت سے متعلق مایوسی کا شکار ہیں،سروے کے نتائج کے مطابق اگرچہ موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے کاروباری عدم تحفظ برقرار ہے لیکن مستقبل کے بارے میں کاروباری ادارے زیادہ پرامید ہیں۔ مہنگائی، یوٹیلٹی بلز اور سیاسی عدم استحکام کاروباری اداروں میں بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث ہیں لیکن گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم کاروباری اداروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق مستقبل کے کاروباری حالات کے متعلق توقعات کے حوالے سے سوال کے جواب میں حیرت انگیز طور پر 61فیصد کاروباری اداروں نے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے جبکہ 38فیصد نے حالات مزید خراب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے،سروے کے مطابق مستقبل کے کاروباری اعتماد کا نیٹ اسکور 42فیصد بہتری کے ساتھ 22فیصد مثبت رہا۔ ملک کی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کے تاثرات میں بھی گزشتہ 2سہ ماہی کے مقابلے میں بہتری آئی ہے اور 26فیصد جواب دہندگان کے مطابق پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔ ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد کا نیٹ اسکور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 30فیصد بہتری کے ساتھ منفی 47فیصد ہوگیا ہے تاہم 2022سے جاری معاشی بحران عروج پر ہونے کی وجہ سے کاروباری اداروں کا مجموعی اعتماد کم ہے،اس سال کے آغاز سے ملک میں معاشی عدم تحفظ مزید بڑھ گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس سہ ماہی میں کاروباری صورتحال کے اسکور میں 25فیصد بہتری آئی ہے۔ دوسری سہ ماہی کے سروے کے نتائج کی طرح اس سہ ماہی میں بھی زیادہ تر کاروباری اداروں کا مسئلہ مہنگائی ہے اور 10میں سے 3کاروباری ادارے چاہتے ہیں کہ حکومت قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ حل کرے،سروے کے مطابق تیسری سہ ماہی میں زیادہ تر جواب دہندگان سیاسی عدم استحکام کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ایک طرف گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ایندھن کی قیمتوں کے بارے میں تشویش میں کمی آئی ہے جبکہ دوسری طرف کاروباری ادارے اب ملک میں ٹیکسز اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہیں،ملازمین کی چھانٹی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں 10میں سے 4شرکا نے اثبات میں جواب دیا کہ کاروباری حالات کی وجہ سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں ان کی افراد قوت 11فیصد کم ہوئی ہے۔ سروے میں شامل نصف سے زائد کاروباری اداروں نے بتایا کہ کہ ان کی پیداوری قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سہ ماہی میں زیادہ کاروباری اداروں نے پیداواری قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ اس کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں کم کاروباری اداروں نے اپنی پیداواری قیمت میں کمی کی ہے،کاروباری اداروں کی اکثریت 73فیصد کو امید نہیں ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی نگراں حکومت کاروباری مسائل حل کرے گی جبکہ 25فیصد کاروباری ادارے پر امید ہیں کہ نگراں حکومت ان کے کاروباری مسائل حل کرے گی۔ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اس سہ ماہی میں 38فیصد کاروباری اداروں نے مثبت جواب دیا جوکہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 31فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے،گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور گیلپ بزنس کانفیڈنس انڈیکس پاکستان کے چیف آرکیٹکٹ بلال اعجاز گیلانی نے کہا کہ گیلپ بزنس کانفیڈنس کی اس سہ ماہی رپورٹ میں یہ مثبت خبر ہے کہ ملک میں کاروباری جذبات میں مسلسل کمی دیکھنے کے بعد بہتری آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ اور مستقبل کا کاروباری اعتماد بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک کی سمت کے حوالے سے کاروباری برادری کے نقطہ نظر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کی کارکردگی، کرنٹ اکانٹ خسارے میں بہتری، آئی ایم ایف کے قرض کی قسطوں کے مثبت نتائج اور اسمگلنگ کے حوالے سے پالیسی میں نسبتا مستقبل مزاجی وہ بنیادی عوامل ہیں جو آنے والی سہ ماہی میں کاروباری اعتماد میں بہتری کا باعث بن سکتے ہیں،موجودہ سروے کاروباری اعتماد کا گیارہواں سروے ہے جوکہ گیلپ پاکستان نے ملک بھر میں کیا ہے۔ بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے اور اسے پوری دنیا میں پالیسی ساز ادارے استعمال کرتے ہیں۔ یہ سروے 2023کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان بھر کے تقریبا 530 کاروباری اداروں کے ساتھ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 34بلوچ مظاہرین رہا ہو...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کا کیس نمٹا دیا،درخواست گزار کے وکیل عطا کنڈی نے سماعت کے دوران کہا کہ انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے الفاظ کا پاس رکھتے ہوئے تمام گرفتار بلوچ رہا کر دیئے، اسلام آباد انتظامیہ نے عدالتی حکم پر گزشتہ روز 34 بلوچ مظاہرین رہا کر دیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں امید کی کرن عدالتیں ہی ہیں، جس پر جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں امید کی کرن ہیں؟ نہیں، پتا نہیں،وکیل عطا کنڈی نے کہا کہ یہ جو فرق پڑا ہے ان کے موڈ میں وہ قانون پر عمل درآمد سے ہوا ہے، پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جو غیر قانونی اقدام کئے وہ عدالت کو دیکھنے چاہیے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نہیں چاہتی کہ کوئی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کے خلاف جارحیت شروع ہو جائے، دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو،وکیل عطا کنڈی نے کہا کہ انتظامیہ بلوچ خواتین کو 24 گھنٹے گرفتار رکھنے پر معافی مانگے، انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہیے کہ بلوچ خواتین کو گرفتار کیوں کیا گیا، اس وقت اچھی بات یہ ہے کہ تمام گرفتار افراد کو چھوڑ دیا گیا، پولیس کو تنبیہ کی جائے کہ آئندہ ایسی کسی ڈائریکشن پر ایسا غیر قانونی اقدام نہ اٹھائے،جسٹس میاں گل نے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ رہا ہوگئے ہیں تو اچھی بات ہے ہمیں اچھے کی توقع کرنی چاہیے، ایس ایس پی صاحب آپ کا عدالت کے ساتھ تعاون کا شکریہ اب آئندہ بھی ایسے ہی ہونا چاہیے،اس موقع پر وکیل عطا کنڈی نے کہا کہ سفید ویگو آتی ہے رات 3بجے اور لائوڈ سپیکر اٹھا کر لے جاتی ہے،جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ کنڈی صاحب بس چھوڑیں آپ کا شکریہ، بعدازاں عدالت نے بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں کا کیس نمٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایل ٹی 20 نے بہترین ماحول فراہم کیا ہے:...

متحدہ عرب امارات کے نوجوان فاسٹ بولر سنچت شرما گلف جائنٹس کے نمایاں کھلاڑی تھے جنہوں نے زمبابوے کے لیجنڈ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں 2022 میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا۔ انہوں نے 9 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور ٹرافی حاصل کرنے والے ٹیم کا حصہ تھے۔جائنٹس نے آئی ایل ٹی 20 کے افتتاحی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد جیتی تھی۔ سنچت نے کہا کہ جب مجھے گلف جائنٹس نے چنا تو یواے ای سے منتخب تمام کھلاڑی اس بات پر متفق تھے کہ ٹیم کے لئے ٹورنامنٹ جیتنا تو دور ایلیمنیٹر میں کوالیفائی کرنا بھی مشکل ہوگا۔ لیکن ہمیں بہترین ماحول ملا کھلاڑی ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے ہم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ سنچت کو گلف جائنٹس نے اگلے ایڈیشن کے لئے برقرار رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایل ٹی 20 نے اعتماد پیدا کیا: محمد جواد...

ٹینس بال کرکٹ میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے محمد جواد اللہ پروفیشنل کرکٹ سرکٹ میں اس وقت تک ایک اجنبی شخصیت تھے جب تک انہوں نے اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ رابن سنگھ کی نگرانی میں منعقدہ ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ فار بولرز میں حصہ نہیں لیا۔انہوں نے 2023 میں متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے لئے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میچوں میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا سہرا ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تجربے کو قرار دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے بغیر کسی تجربے کے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے پہلے سے زیادہ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے نہ صرف میرا اعتماد بڑھا بلکہ اس تجربے نے مجھے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں متحدہ عرب امارات کے لئے کھیلنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے پہلے ایڈیشن کے لئے شارجہ واریئرز نے منتخب کیا تھا۔ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے لئے شارجہ واریئرز نے محمد جواد اللہ برقرار رکھا وہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسی فرنچائز کا حصہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تین یرغمالیوں کو چیخ چیخ کر مدد مانگنے کے با...

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ہی 3اسرائیلی یرغمالیوں کو فلسطینی سمجھتے ہوئے مکمل بہیمانہ انداز میں ہلاک کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں یرغمالیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے اس کے باوجود امن نہ دیا کہ وہ سفید پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور چیخ چیخ کر اپنی بیگناہی کا اعلان اور فوجیوں سے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے، واضح رہے کہ یہ واقعہ 10دسمبر کو پیش آیا تھا۔ جس میں بیس اور پچیس سال کے درمیان کے تین اسرائیلی یرغمالی اکٹھے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ یہ اسرائیلی یرغمالی 7اکتوبر سے غزہ میں حماس کی قید میں تھے، کئی ہفتے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس بہیمانہ واقعے کے بارے میں باضابطہ تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے،رپورٹ میں کہا گیا فوجیوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ تینوں اسرائیلی یرغمالی عبرانی زبان میں چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے ہم اسرائیلی ہیں، ہم یرغمالی ہیں۔ ہمیں نہ مارو۔ لیکن فوجیوں کو عبرانی زبان کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے ترجمان نے عبرانی کا ترجمہ کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ یہ فلسطینی ہیں اور دھوکہ دینے کے لیے عبرانی زبان بول رہے ہیں۔ جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے انھیں غزہ میں ہلاک کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فوجی یہ سمجھتے تھے کہ اس بلڈنگ کو حماس نے دھماکہ خیز مواد لگا رکھا ہے اور فوجیوں کو دھوکے ساتھ اس بلڈنگ تک لے جا کر دھماکہ کرنا چاہتے ہیں اور حماس کے پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جو بچ نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسی دوران امکانی طور پر یرغمالی بھی اسی بلڈنگ کی طرف بھاگے ہوں گے اور نتیجتا اسرائیلی فوجیوں نے انھیں اپنا فلسطینی دشمن سمجھتے ہوئے غلطی سے ہلاک کر دیا،دو یرغمالی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تیسرا یرغمالی بچنے کے لیے بھاگا تو اسے ایک اسرائیلی ٹینک نے نشانے پر لے لیا۔ رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ تینوں یرغمالیوں نے اپنی شرٹس اتار رکھی تھیں جبکہ ایک کے ہاتھ میں سفید جھنڈا بھی تھا۔اسرائیلی فوجی سربراہ ہرزی حلوی نے تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا فوج یرغمالیوں کی رہائی کے مشن میں ناکام رہی ہے۔ ان تینوں یرغمالیوں کو ہلاک ہونے سے بچایا جاسکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ، اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی عدالت...

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بچوں نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ، فلسطین کے ساتھ تعاون اور غزہ میں جاری جنگی جرائم کی تحقیق کے لئے، عالمی عدالت انصاف کی طرف مارچ کیا،بچوں کی مارچ کے عنوان سے کیے گئے اس مارچ میں مظاہرین دی ہیگ ٹرین اسٹیشن پر جمع ہوئے اور پورے مارچ کے دوران "بین الاقوامی تعزیراتی عدالت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے"، " آزاد فلسطین"، "دریاوں سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا" اور "فائر بندی فائر بندی" کے نعرے لگائے،مظاہرین نے، "قتل کئے گئے 9ہزار بچوں کے لئے انصاف"، "آزاد فلسطین"، "بچوں کا قتل بند کرو"، "نسل کشی بند کرو"اور فلسطینی بچوں کو تحفظ دو" کے نعروں والے، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رومانیہ اور بلغاریہ شینگن میں شامل ہو گئے

رومانیہ کی حکومت نے اعلان کیا کہ رومانیہ اور بلغاریہ آسٹریا کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق مارچ 2024میں، بحری اور ہوائی راستے سے یورپ میں آزادانہ نقل و حرکت کے تحت شینگن میں شامل ہو جائیں گے،رومانیہ کے وزیر اعظم مارسل کیولاکو نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا سیاسی معاہدہ ہیرومانیہ بالآخر 13سال بعد شینگن میں شامل ہو جائے گا ،ومانیہ کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ان تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق، مارچ 2024تک شینگن علاقے کی توسیع فضائی حدود کو شامل کرنے کے حوالے سے ایک "سیاسی معاہدہ" طے پا گیا ہے۔اگلے سال ہونے والے مذاکرات میں زمینی سرحدیں کھولنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا،آسٹریا نے ایک سال قبل ہونے والی ووٹنگ میں شینگن کے علاقے میں دونوں ممالک کے داخلے کو ویٹو کر دیا تھا، اور اس کے بجائے صرف فضائی راستے سے ان دونوں ممالک تک رسائی کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی تھی،رومانیہ اور بلغاریہ 2007سے یورپی یونین کے رکن ہیں،شینگن جو 1985میں وجود میں آیاتھا، اس میں یورپی یونین کے 23رکن ممالک اور ان کے ہمسایہ ممالک سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیچٹنسٹائن شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف نیویارک میں...

سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین جمعرات کو نیویارک کی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی پر مسلسل اور شدید بمباری کے خلاف کفن پوش مظاہرہ کیا، ،فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے کارکنان بینرز اٹھائے ہوئے مین ہٹن کے برائنٹ پارک میں جمع ہو گئے جبکہ کچھ نیویارک کے مڈ ٹائون ڈسٹرکٹ کے قلب میں مصروف مقام سکستھ ایونیو کے وسط میں مختصر وقت کے لیے کھڑے رہے، سیاہ کپڑوں میں ملبوس کئی خواتین نے سفید کپڑوں میں لپٹی ہوئی کھلونا گڑیا اٹھا رکھی تھیں،فرضی جنازے کا جلوس نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرف روانہ ہوا جہاں ایک پس منظر کے طور پر بڑے الیکٹرانک اشتہارات کے ساتھ احتجاج جاری رہا۔64سالہ آرکائیوسٹ گریس لِل نے کہا کہ آج کی کارروائی اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے ہے کہ اب تک غزہ میں تقریبا 10,000بچے، صرف بچے، ہم ہر ایک کو شمار نہیں کرتے، تمام فلسطینیوں کو شمار نہیں کرتے، اپنی جان سے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حوثیوں کی فنڈنگ کرنیوالے ایرانی نیٹ ورک پر ا...

امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان پر یمنی حوثی گروپ کو ایرانی مالی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ایکسچینج کمپنیاں ترکی اور یمن میں قائم ہیں،وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی حوثیوں کے لیے فنڈز کے غیر قانونی بہا کو محدود کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ حوثی حملے کرکے خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے کی طرف جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،پناہ گزین کمیپ میں پناہ لینے والی فلسطین...

اسرائیلی حملوں سے شمالی غزہ سے دربدر ہو کر دیرالبلاح کے پناہ گزین کمیپ میں پناہ لینے والی فلسطینی خاتون کے ہاں چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے،نومولود ننھے فرشتوں کے والدین کو مسلسل اسرائیلی حملوں نے خوشیاں منانے سے بھی روک دیا ہے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 50ہزار فلسطینی حاملہ خواتین مناسب خوراک اور صحت کی سہولیات کے بغیر غیرانسانی حالات کا سامنا کرتے ہوئے جان جانے کے شدید خطرات سے دوچار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو ، کسانوں نے بھتہ مانگنے والے مافیا ل...

میکسیکو میں کسانوں نے بھتہ مانگنے والے مافیا لیڈر سمیت گینگ کے 10ارکان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا،میکسیکو کی مقامی عدالت نے گینگ اراکین کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے کسانوں کو سیلف ڈیفنس کے قانون کے تحت بری کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مقامی افراد طویل عرصے سے فامیلیا میکوکنا نامی گینگ کے نشانے پر تھے اور وہ علاقے میں دکانداروں کے علاوہ کسانوں سے بھی ان کی فصلوں کے فی اسکوائر میٹر کے حساب سے بھتہ وصول کرتے تھے،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کسانوں نے رواں برس فصلوں کی پیداوار کم ہونے پر گینگ کے سربراہ کو بھتہ معاف کرنے کی درخواست کی تھی جس پر گینگ کے سربراہ نے واقعے کے روز تمام کسانوں کو فٹبال اسٹیڈیم میں طلب کیا تھا،پراسیکیوٹر کے مطابق میٹنگ میں کسانوں اور گینگ سربراہ میں اتفاق نہ ہونے پر گینگ سربراہ مشتعل ہو گیا جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کسانوں نے میٹنگ کے آخری لمحے میں گینگ سے ہمیشہ کیلئے پیچھا چھڑانے کیلئے دوبدو لڑنے کا فیصلہ کیا اور مل کر سربراہ سمیت گینگ کے 10ارکان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا،واقعے میں 4کسان بھی ہلاک ہوئے جبکہ 7سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی میڈیا حماس قیادت کیخلاف کارروائی میں ا...

عالمی میڈیا بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کیخلاف کارروائیوں میں اسرائیلی ناکامی کا تمسخر اڑانے لگا،ایک ٹی وی پروگرام میں اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے رپورٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے جوتے اور دیگر سامان اٹھاتے ہوئے بولی اسرائیلی فوج کے لیے اہم کامیابی، اہلکار یحیی سنوار کے جوتے تک پہنچ گئے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 7اکتوبر سے غزہ میں جاری بدترین حملوں میں اب تک 21ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 55ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، اپنے مقاصد اور حماس کے خلاف فتح حاصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا پیگاسس ویئر صحافیوں اور انسانی حق...

اسرائیل کے پیگاسس اسپائی ویئر کا درجنوں ممالک میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پیگاسس اسپائی ویئر ایک سافٹ ویئر ہے جسے کسی کی جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، پیگاسس سے نہ صرف کسی کے فون میں موجود پیغامات اور ای میلز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ کالز کو خفیہ طورپر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور اس شخص کی موجودگی کے مقام کو بھی جانا جاسکتا ہے،یہی نہیں متعلقہ شخص کے فون میں موجود کیمرے سے اسی شخص کی ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے، یہ اسپائی ویئر عموما حکومتوں اور خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کیا جاتا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار نے مشترکہ تحقیقات کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے لیے گئے پیگاسس اسپائی ویئر کی مدد سے صحافیوں کی ایک بارپھر جاسوسی کی ہے،دی وائر (The Wire)کے صحافی سدھارتھ ورداراجن اور آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ سے وابستہ آنند منگنالے کی اکتوبر میں بھارتی حکومت نے جاسوسی کی،میڈیا سے وابستہ ایک بڑے ادارے نے 2021میں انکشاف کیا تھا کہ پیگاسس سوفٹ ویئر سیکڑوں سیاستدانوں، تاجروں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن ائیرپورٹ پر تیز ہوائوں نے جہاز کو ہلا ک...

تیز ہوا کے باعث امریکی جہاز لندن ائیرپورٹ پر ڈول گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس سے اڑان بھرنے والے امریکی جہاز کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا۔اس حوالے سے جہاز کی ویڈیو پر بھی گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بھاری بھرکم جہاز کو ہوا نے ہلا کر رکھ دیا، جہاز تیز ہوا کے باعث ڈولتا رہا اور لینڈنگ کے وقت ہچکولے بھی کھائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو باحفاظت لینڈ کروایا اور جہاز سمیت اس میں سوار مسافر ناخوشگوار حادثے سے بچ گئے، خراب موسم کے سبب برطانیہ بھر میں کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جب کہ ٹرین کے نظام کو بھی روک دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کا یہودی بستیوں کے سابق مئیرکو بطور اسر...

اٹلی نے متنازع یہودی بستیوں کے میئرکی بطور سفیر نامزدگی قبول کرنے سے انکار کردیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی نے اسرائیل کی جانب سے بینی کیچاریل کی بطور سفیر نامزدگی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بینی کیجاریل یہودی بستی کے 31سال تک میئر رہے ہیں۔ روم میں سفیر کے طورپر ان کی تعیناتی مناسب نہیں ہے،رپورٹس کے مطابق غیر ملکی سفیروں کی اسناد موصول کرنے والے اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے نامزد اسرائیلی سفیرسے اتفاق نہیں کیا تھا۔ کیچاریل نے القدس کے قریب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں سے ایک کے میئر کے طور پر 31سال تک کام کیا ہے،اطالوی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم انتونیو تیانی اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کو پہلے بھی اس ناپسندیدہ نامزدگی کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔ بینی کیچاریل کو اسرائیلی کابینہ نے گزشتہ موسم گرما میں روم میں نامزد سفیر کے طور پر منظور کیا تھا۔جارجیا میلونی کی قیادت میں موجودہ اطالوی حکومت کو اسرائیل نواز سمجھا جاتا ہے۔ اٹلی نے دیگر 20سے زیادہ ملکوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی پچھلی قرارداد کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا، اس قرار داد میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال،مسافر طیارہ گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ سام...

نیپال میں رواں سال جنوری میں ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کا ذمہ دار پائلٹوں کو قرار دے دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق نیپالی ائیر لائن کا مسافر طیارہ پائلٹوں کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا،تحقیقاتی پینل کی رپورٹ کے مطابق پائلٹوں نے غلطی سے طیارے کی بجلی منقطع کرنے والا لیور دبا دیا تھا، معلومات نہ ہونا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی کمی حادثے کی وجہ بنی،واضح رہے کہ نیپالی ائیر لائن کا اے ٹی آر مسافر طیار 15جنوری کو نیپال کے شہر پوکھرا میں ائیرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا، افسوسناک حادثے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت تمام 72افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی منصوبہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی ط...

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،عالمی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا،سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ امریکا بین الااقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا میں کیا تھا،روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی اس مہم جوئی کی وجہ سے افغانستان، عراق اور لیبیا تباہ ہوگئے لیکن امریکی وژن پھر بھی کامیاب نہ ہوسکا اور اب غزہ میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا،روسی وزیر خارجہ نے غزہ کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری تحریک کا بنیادی مطالبہ یرغمالیوں کی بخ...

نوجوان اسرائیلی رہنما ایلون لی گرین نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کا بنیادی مطالبہ یرغمالیوں کی بخیریت واپسی، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ اور جنگ بندی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ایک کے بعد ایک جنگ سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہو سکا، اس سے صرف تباہی اور موت آئی ہے اور دونوں طرف نفرت کی دیواریں مضبوط ہوئی ہیں۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جس تحریک کا حصہ ہوں وہ اس نئی جنگ کے آغاز کے بعد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اس کے مطالبات میں اسرائیلیوں کیلئے بھی امن کی بات کرتے ہیں، لاکھوں غیر اسرائیلی شہریوں کو کنٹرول کرنے کی کوششوں سے اسرائیل میں امن نہیں آ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک کوئی معاہدہ نہیں...

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک یرغمالیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے نیوز بریفنگ میں بتایا ہے کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے، ہمارے لوگ اس جارحیت سے سر اٹھا کر نکلیں گے، اب تک 825اسرائیلی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں،دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، یرغمالیوں کی واپسی کی احتجاجی تحریک کے رہنما نے کہا کہ اسرائیلیوں کیلئے مستقل امن فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے ناجائز قبضوں کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت اورمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے...

امریکا کے بعد کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں،ترجمان کے مطابق اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے،دوسری جانب مصر کی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ سے فی الحال عوام کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور موجودہ ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ اور دیگر انفیکشن اس موسم سرما میں بڑھ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں