• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

یورپی خاتون رکن پارلیمنٹنے یورپی یونین کمیشن...

یورپی پارلیمنٹ میں آئرش بائیں گروپ کی رکن کلیئر ڈالی نے یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین کو 'میڈم نسل کشی' کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کی جنرل کمیٹی میں یورپی یونین کی سول سوسائٹیوں کے لئے تیار کئے جانے والیڈیموکریسی پیکیج پر تنقید کی ہے انہوںنے کہا کہ یورپی یونین، جمہوریت کا قلعہ نہیں جمہوریت کی تحقیر کرنے والا ادارہ بن چکا ہے،ڈالی نے مذکورہ پیکیج کے وان ڈر لئین کی زیرِ قیادت تیار ہونے کا ذکر کیا اور لئین کے اسرائیل کے ساتھ تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہریوں سے ایک بھی ووٹ لئے بغیر اقتدار میں آنے والی اور حالیہ دو مہینوں کو منتخب حکومتوں کی خارجہ پالیسی کو مفلوج کرنے میں خرچ کرنے والی یہ شخصیت ایک ایسی وحشی اور امتیاز پسند انتظامیہ کی تعریف و تحسین کر رہی اور اسے حقیقی جمہوریت قرار دے رہی ہے جس نے بچوں سے بھرے شہر کو نیست ونابود کر دیا ہے۔ بہت بہت شکریہ ہمیں جمہوریت کے ایسے محافظ نہیں چاہیئں۔ڈالی نے کہا کہ "وان ڈر لیئن کو "میڈم نسل کشی" کا خطاب دے کر میں سمجھتی ہوں کہ میں نے بہت سے یورپی شہریوں کی ترجمانی کر رہی ہوں"یورپی یونین کی آئرش رکن ' کلیئر ڈالی' کا یہ خطاب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ڈالی نے ڈر لیئن کے منتخب ہوئے بغیر اقتدار میں آنے پر اور یورپی یونین اور رکن ممالک کی طرف سے بات کرنے پر تنقید کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیر...

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شدت لائیں گے، غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے، یہ ایک طویل لڑائی ہوگی، غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کے حق میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں مزید شدت...

اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں ، غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں مزید شدت آ گئی،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 250فلسطینی شہید جبکہ 500زخمی ہوگئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی جنگ کے 80ویں دن اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں شدید بمباری کی، مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں فلسطینیوں کے لیے کرسمس کی ایک اداس رات کے بعد شہری فاقہ کشی کا شکار ہیں،فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے کسی فوری جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آ رہے، غزہ میں قحط کا منظر ہے اور پٹی میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور تمام مکینوں کے اسرائیلی جارحیت یا بھوک کے باعث ختم ہوجانے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں، حالیہ پیش رفت میں فلسطینی طبی حکام نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہدا کی تعداد 106ہو گئی ہے، یہ اعلان اتوار کی شب المغازی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے فضائی حملے کو غزہ پر مہلک ترین فضائی حملوں میں شامل کر رہا ہے،گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے وادی غزہ کے قریب البریج کیمپ کے مکینوں سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا، غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع بستیوں پر دوبارہ میزائلوں کی بمباری کی اطلاع دی،کرسمس کے موقع پر غزہ کی پٹی میں بمباری ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکی ، پیر کی صبح فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 23افراد شہید ہوگئے جبکہ الزوائدہ کے چھوٹے سے گائوں کے قریب بھی ایک بم دھماکے میں 12افراد چل بسے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بالاکوٹ،جیپ کھائی میں جاگری، مقامی کونسلر سم...

بالاکوٹ میں گھنول تھانواں کے مقام پر جیپ حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں مقامی جنرل کونسلر سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا میں تعلیم سب...

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تعلیم سب کے لییمہم کامیابی سے جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے تعلیم سب کیلیے مہم کے تحت یتیم بچوں کے لیے مالاکنڈ میں کفالت یتیم خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں یتیم بچوں کا تعلیمی اداروں میں داخلہ کروانے کے ساتھ انہیں تمام اخراجات بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کفالت یتیم خانہ میں بچیوں کے لئے کلاسز کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئیں۔ گرلز کمیونٹی سینٹر میں خواتین اساتذہ کی مدد سے بچیوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا "علم ٹولو دا پارہ" یعنی (تعلیم سب کیلیے) پروگرام کے تحت 9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،تدارک سموگ کی درخواستیں 29 دس...

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم 29 دسمبر کو شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ درخواستوں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مزار بی بی پاکدامن کو 31 دسمبر تک زائرین کیل...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مزار بی بی پاکدامن کو 31دسمبر تک زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا، انہوں نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبدوں کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا، مزار کی چھت اور گنبدوں کا معائنہ بھی کیا۔ محسن نقوی نے دئیے جلانے کیلئے علیحدہ جگہ مختص کرنے اور مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کی تزئین و آرائش کے تمام کام اعلی معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں، مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے، راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ وزیراعلی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں، محسن نقوی نے مزار پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی، استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔ صوبائی وزرا منصور قادر، اظفر علی ناصر، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹریز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ٹی او لاہور، چیف انجینئر بلڈنگز محکمہ تعمیرات و مواصلات، ڈائریکٹر پراجیکٹس محکمہ اوقاف، آغا شاہ حسین قزلباس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹینڈر کے ذریعے پی آئی اے کی نجکاری کی جائے،...

مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل(ر)فرحت حسین نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ٹینڈر کے ذریعے نجکاری کی جائے، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ستمبر میں نجکاری کمیشن کے سپرد کر دیا گیا ، کابینہ کی منظوری سے تمام پراسیس ہو رہا ہے،انڈونیشیا سے ایک جہاز واپس آگیا ہے ایک اگلے ماہ واپس آجائے گا،پی آئی اے ائیر لائن کی سب سے پہلے نجکاری کی جائے ، پی آئی اے کے اثاثوں کو الگ رکھا جائے گا ، سابقہ حکومت کی پالیسی کے تحت 3 ائیر پورٹ کی آوٹ سورسنگ ہونی ہے، اوپن بڈز کے ذریعے ائیر پورٹ کی آوٹ سورسنگ کی جا رہی ہے۔ پیر کو سینیٹ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ((پی آئی اے ) کی نجکاری کا معاملہ زیر بحث آیا ۔ سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی نے سوال کیا کہ پی آئی اے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، ہمارے جہاز باہر انڈونیشیا میں کھڑے ہیں، جرمنی کے حوالے سے بھی بات کی گئی کہ جہاز کھڑے ہیں جن پر لاکھوں ڈالرز خرچ ہو رہے ہیں؟ ان کے سوالات پر مشیر برائے سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ جو جہاز ہائر کیے جاتے ہیں ان کا رینٹ ہوتا ہے، یہ جہاز 2015 میں لیے گئے، یہ دونوں جہاز 20 کروڑ ڈالرز کے تھے، ہم نے 2.6 کروڑ ڈالرز ادا کیے ہیں، ایک جہاز واپس آگیا ہے ایک جہاز اگلے ماہ واپس آجائے گا، یہ دونوں جہاز اب پی آئی اے کا حصہ ہیں۔ مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل(ر)فرحت حسین کا کہنا تھا کہ 7 اگست تک پی آئی اے کو نجکاری کی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ستمبر میں نجکاری کمیشن کے سپرد کر دیا گیا ، کابینہ کی منظوری سے تمام پراسیس ہو رہا ہے، 31 دسمبر تک نجکاری کے حوالے سے فریم ورک دیا جانا ہے ، پی آئی اے کی ائیر لائن اور اثاثے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ائیر لائن کی سب سے پہلے نجکاری کی جائے ، پی آئی اے کے اثاثوں کو الگ رکھا جائے گا اور ٹینڈر کے ذریعے اس کی نجکاری کی جائے، ائیر پورٹ مینیجمنٹ پیچیدہ معاملہ ہے، دہلی ائیر پورٹ بھی آوٹ سورس ہے، سابقہ حکومت کی پالیسی کے تحت 3 ائیر پورٹ کی آوٹ سورسنگ ہونی ہے، اوپن بڈز کے ذریعے ائیر پورٹ کی آوٹ سورسنگ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جہلم سے امیدواروں کے 15 تائید کنندگان اور تج...

جہلم سے امیدواروں کے 15 تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جہلم پولیس نے بتایا کہ فواد چوہدری، چوہدری ظفر اقبال اور فوق شیر باز کے تائید کنندگان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دوران آپریشن چوہدری ثقلین کے تائید کنندہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ چوہدری طیب ایڈووکیٹ کو رات گئیگرفتاری کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کی گرفتاریوں کے لیے آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین کی 2 مقدمات میں...

ا سلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )کے سربراہ منظور پشتین کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کی جانب سے منظور پشتین کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین کی 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) ) کے سربراہ منظور پشتین کو رواں ماہ چمن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کو ہٹا...

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے، وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نےآئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کے تبادلے کے لیے اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نیکہا ہے ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے، الیکشن کمیشن افسران کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر چیف الیکشن کمیشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے، آپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز مین ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن...

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے وکلا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے استدعا کی ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور رہیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی توہین عدالت کا کیس دائر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ ہو گا۔ بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول ریگنگ ہو رہی ہے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی۔ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہوگی، انٹرا پارٹی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی سکروٹنی روکی گئی گئی ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک سکروٹنی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی خواتین آر او سے تحریری طور پر سکروٹنی نہ کرنے کا لکھوا کر واپس جانے لگی، صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی خواتین نے شدید احتجاج بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسان برادری کاپنجاب کے آبپاشی کے نظام کی اصل...

فیصل آباد کی کاشتکار برادری کو نہری پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ اس متنازعہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے آبپاشی کے موجودہ نظام کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے چک لاشاریاں کے ایک کاشتکار کاشف حسین نے بتایا کہ ان کے علاقے کے کئی لوگ بجلی، ڈیزل یا شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی مدد سے اپنی زمینوں کو سیراب کر رہے ہیں لیکن اس پر انہیں بہت زیادہ خرچہ آ رہا ہے۔نہری پانی کی قیمت ہمارے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ ہمیں معمولی سالانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے لیکن ٹیوب ویل کی صورت میں ایک کسان کو صرف ایک ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کے لیے دس ہزارروپے سے زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ میرے گاوں میں، پرانا ڈرین سسٹم کام کر رہا ہے لیکن پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اسے از سر نو بنانے کی ضرورت ہے۔ریکارڈ کے مطابق، پنجاب کا میگا ایریگیشن نیٹ ورک 21.71 ملین ایکڑ 8.79 ملین ہیکٹرقابل کاشت کمانڈ ایریا کو پورا کرتا ہے۔ 50فیصدسے زیادہ زرعی پیداوار دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی کے نظاموں میں سے ایک کے ذریعے سیراب ہونے والی کھیتوں سے حاصل ہوتی ہے۔حکومت کو نہری پانی کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ایک سروے شروع کرنا چاہیے۔ کاشف حسین نے مزید کہا کہ یہ طریقہ یقینا کاشتکار برادری کے پانی سے متعلق مسائل کو حل کرے گا اور پیداوار میں اضافہ کرے گا۔سرگودھا روڈ کے ایک کسان عبدالحق نے کہا کہ پانی کی کمی اور اس کی چوری کسانوں کو مختلف مسائل سے دوچار کر رہی ہے

۔جب ایک کسان کو اپنی زمین کو بروقت سیراب کرنے کے لیے پانی نہیں ملتا تو وہ اچھی فصل کیسے حاصل کر سکتا ہے؟ یہ صورت حال کسانوں کو خراب معاشی حالت کی طرف دھکیل دے گی اور انہیں اپنی روزی کمانے کے لیے متبادل طریقوں کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ریکارڈ سے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ پانی کی تقسیم ان لوگوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنی ہوئی ہے جن کی زمینیں ان کی سرحدیں بانٹتی ہیں۔ متعدد بار، اس مسئلے کی وجہ سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ، پانی کی تقسیم غیر مساوی ہے، اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ کسان زراعت پر توجہ دے سکیں۔زرعی ماہر شاہد اقبال نے کہا کہ پانی کی کمی کسانوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنڈر سب سے زیادہ کمزور ہیں، جنہیں فصل کی پیداوار سے سمجھوتہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ زمینی حدود بھی مسائل پیدا کر رہی ہیں، جو اکثر پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کو جنم دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان بعض اوقات جان بوجھ کر قریبی کھیتوں کے پل کو نقصان پہنچاتے ہیں تاکہ انہیں جلد زیادہ پانی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی پانی کی فراوانی تھی لیکن اب صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔لگتا ہے لوگ اس مسئلے سے نمٹنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ زیادہ تر کام عملی طور پر کرنے کے بجائے کاغذ پر کیے جاتے ہیں۔ایک اور کسان، سبی نے کہا کہ آبپاشی کا موجودہ نظام ان کی ضروریات کو پورا نہیں کر رہا ہے، حالانکہ بڑھتی ہوئی ہاوسنگ کالونیوں کی وجہ سے زرعی زمین کا حجم ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ہمارا آبپاشی کا نظام دہائیوں پرانا ہے، پانی کے ناقص انتظام اور رساو کی وجہ سے نمایاں نقصانات کا شکار ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے، ہم پانی کا ایک بڑا حصہ کھو رہے ہیں، جو آبپاشی کے لیے بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں خامیوں کو دور کرنے کے لی...

ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نظام میں گہرائیوں سے خامیاں سرایت کر گئی ہیں جو ٹیکس وصولی کے اہداف کو پورا کرنے میں حکومت کی صلاحیت کو مسلسل محدود کر رہی ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ندیم الحق نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے زور دیاکہ ضروری پالیسی اصلاحات کے ذریعے خامیوں سے نمٹنا مناسب ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست کے مطابق، مجموعی طور پر 3,376,699 ٹیکس دہندگان نے اگست 2022 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔ سب سے نمایاں خامی یہ ہے کہ کاروبار اور کارپوریٹ ادارے آسانی سے اپنی لاگت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر سکتے ہیں یا کم ٹیکس ادا کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کر سکتے ہیں۔انہوں نے ٹیکس کے نظام میں شعبہ جاتی عدم توازن پر بھی روشنی ڈالی۔ مختلف شعبوں کو مختلف ٹیکس کی شرحوں یا چھوٹ کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ممکنہ بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، مینوفیکچرنگ سیکٹر سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے، جب کہ رئیل اسٹیٹ اور خدمات کے شعبوں کا حصہ سب سے کم ہے۔ایک اہم غیر رسمی معیشت کی موجودگی، اس کے علاوہ، ٹیکس کے رساو میں حصہ ڈال رہی ہے۔ غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے کاروبار جنرل سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہیں، جس کی وجہ سے حکومت کو ریونیو کا نقصان ہوتا ہے۔ندیم الحق نے ملک کے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل پالیسی اصلاحات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ٹیکس قوانین کو آسان اور واضح کریں تاکہ انہیں کاروبار اور ٹیکس دہندگان کے لیے مزید قابل رسائی اور قابل فہم بنایا جا سکے۔ واضح اور سیدھے ضابطے غلط تشریح اور ہیرا پھیری کے مواقع کو کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلیٹ ٹیکس سسٹم پر اکثر بات کی جاتی ہے لیکن اس پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا۔انصاف کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کی ٹیکس کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ایک فلیٹ ٹیکس سسٹم کے نفاذ پر غور کرے، اس طرح امتیازی سلوک کے تاثرات کو کم کیا جائے اور ٹیکس کی ادائیگی میں شرکت میں اضافہ کو فروغ دیا جائے۔اسی طرح، انہوں نے حکومت کو ٹیکس چوری سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تجویز پیش کی، جیسے کہ ڈیٹا کی کراس ریفرنسنگ کو بہتر بنانا، ٹیکس آڈٹ کے عمل کو مضبوط بنانا اور مالیاتی لین دین میں بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ حکومت کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ناگزیر ہو گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایگریٹیک لمیٹڈ کو مالی سال23 میں 2.7 بلین رو...

ایگریٹیک لمیٹڈ کا خالص نقصان 2022 کی اسی مدت کے دوران 2.42 بلین روپے کے بعد از ٹیکس نقصان سے 2023 کے پہلے نو مہینوں میں 13.9 فیصد بڑھ کر 2.76 بلین روپے ہو گیا۔تاہم، فروخت میں اضافے کی وجہ سے خالص نقصان کا مارجن گر کر 19.85فیصدہو گیا۔ کمپنی کی خالص فروخت 12.01 بلین روپے سے بڑھ کر 13.9 بلین روپے ہو گئی، جس میں فاسفیٹس اور یوریا کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے 15.8 فیصد اضافہ ہوا۔ایگریٹیک کا مجموعی منافع 79 فیصد بڑھ کر 2.38 بلین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.33 بلین روپے تھا۔ نتیجے کے طور پر، مجموعی منافع کا مارجن 17.15فیصد تک بڑھ گیا۔کمپنی 141.9 ملین کی دیگر آمدنی پیدا کرنے میں کامیاب رہی، جس میں 187.60 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔اسی طرح، آپریٹنگ منافع 166.55 فیصد بڑھ کر 1.5 بلین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 566 ملین روپے تھا۔کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا خسارہ 3.029 بلین روپے تک بڑھ گیا جو 2.62 بلین روپے تھا۔کھاد بنانے والی کمپنی کو فی حصص نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو 7.03 روپے تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 6.17 روپے کے مقابلے میں تھا۔کمپنی کے کل اثاثے 3.07 فیصد بڑھ کر 83.9 بلین روپے ہو گئے جو کہ خالص نقصانات کے باوجود دسمبر 2022 میں 81.47 بلین روپے تھے۔ ستمبر 2023 میں، کمپنی کے غیر موجودہ اثاثوں میں 1.71 کی کمی واقع ہوئی، لیکن اس کے موجودہ اثاثوں میں موازنہ مدت کے دوران 42.05 کا نمایاں اضافہ ہوا۔غیر موجودہ اثاثے دسمبر 2022 میں 72.56 بلین روپے سے کم ہو کر ستمبر 2023 میں 71.3 ارب روپے رہ گئے۔تاہم، موجودہ اثاثے دسمبر 2022 میں 8.9 بلین روپے سے ستمبر 2023 میں 12.65 بلین روپے تک پہنچ گئے۔ کمپنی کے ذخائر اور حصص کیپٹل 9.22 بلین روپے رہے، جو دسمبر 2022 میں 11.98 بلین روپے سے کم ہے، جو 23.03 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔کمپنی کی نان کرنٹ واجبات 13.02 بلین روپے سے کم ہو کر 12.25 بلین روپے ہو گئی، جس میں 5.89 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے طویل مدتی قرض کا ایک حصہ طے ہو گیا تھا۔دوسری جانب، قلیل مدتی وعدوں میں اضافے کی وجہ سے، کمپنی کی موجودہ واجبات ستمبر 2023 میں 10.68 فیصد بڑھ کر 62.49 بلین روپے ہو گئیں جو کہ دسمبر 2022 میں 56.46 بلین روپے تھیں، جو کمپنی کی جانب سے مزید قلیل مدتی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتی ہیں۔زیر جائزہ مدت کے دوران، ایگریٹیک لمیٹڈ کی کل ایکویٹی اور واجبات 3.07 فیصد بڑھ کر 83.97 بلین روپے ہو گئے۔ 2019 میں فی حصص کی آمدنی مثبت رہی اور 2021 میں، کمپنی نے 2020 میں 559.64 فیصد اور 2022 میں 10.25 فیصد کا بڑا نقصان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی معیشت کی بحالی میں مدد کے لیے ایش...

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2002 کے سیلاب سے تباہ ہونے والے اسکولوں کی بحالی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافے جیسے ترقیاتی منصوبوں کو انجام دینے کے لیے 659 ملین ڈالر کے قرضہ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ قرض کا مقصد جامع اقتصادی ترقی کو سپورٹ کرنا اور ملک کے بنیادی ڈھانچے، توانائی کی حفاظت، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس اور دیگر سماجی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ ان قرضوں میں سے 80 ملین ڈالرز زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ کو بڑھایا جا سکے۔منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے زرعی شعبے کے ماہر شہزاد عامر نوید نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے 80 ملین ڈالر مختص کرنے کا ایشیائی ترقیاتی بینک کا فیصلہ اقتصادی بحالی کے لیے ایک قابل تعریف جامع نقطہ نظر ہے۔فنڈز کی تقسیم زرعی شعبے پر خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جان بوجھ کر زور دینے کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس فنڈنگ سے چھوٹے کاشتکاروں کو ضروری وسائل اور تربیت فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جس میں خواتین پر توجہ دی جائے گی۔یہ پہل موسمیاتی تبدیلی کے سیکٹر کے خطرے سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دیہی برادریوں کو بھی ترقی دے گی۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور کمزور آبادیوں کی روزی کے تحفظ کے لیے ان مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔حالیہ برسوں میں، ملک کو اہم مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو کہ حالیہ سیلابوں سے مزید بڑھ گیا ہے جس نے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فعال طور پر آگے بڑھانے سے معاشی بحالی کے امکانات موجود ہیں۔تاہم، کامیاب نفاذ کا انحصار حکومتی تنظیموں، مقامی کمیونٹیز اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان موثر ہم آہنگی پر ہوگا۔فنڈز کے استعمال اور ہدفی نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور تشخیص ضروری ہے۔ اگر مستعدی سے عمل کیا جائے تو یہ اقدام مثبت ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے مزید لچکدار، جامع اور معاشی طور پر متحرک پاکستان کی راہ ہموار ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا جس کے بعد ان...

مسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے قائدین کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں مگر ان کے بڑے ایجنڈے پر گفتگو کرنا ابھی باقی ہے۔ ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے، ٹکٹوں کے حوالے سے تقریبا 20 نشستوں پر تنازع ہے جو تین چار دن میں حل ہو جائے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ٹکٹوں کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد دیکھے گی کہ کہاں اسپیس دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ جاری، کم...

لاہور کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی۔ پہلے روز مسلم لیگ(ن)کے رہنما حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کے رہنماں کے کاغذات چیک کیے گئے جب کہ این اے 125 سے آزاد امیدوار حنان حیات کے کاغذات کم عمری کی بنیاد پر مسترد کردیے گئے۔ کمشنر آفس لاہور میں ریٹرننگ افسران نے این اے 118 اور این اے 121 کے امیدواروں کی اسکروٹنی کی۔ این اے 118 کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذات کی جانچ پڑتال ان کے وکیل علی رضا نے کرائی، اسی حلقے سے میاں مجتبی شجاع الرحمان کے کاغذات بھی چیک کیے گئے جب کہ پی ٹی آئی کے فیصل رضا، رضوان ضیا اور پیپلز پارٹی کے شاہد عباس کے کاغذات بھی چیک کیے گئے۔ این اے 121 سے رانا احسن شرافت اور منظور بٹ نے ایاز صادق کے کاغذات جانچ پڑتال کیلئے پیش کیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی ہوئی، پی پی 162 سے ذوالفقار علی بدر اور پی پی 155 سیحافظ سعید کے صاحبزادے طلحہ سعید کے کاغذات کی جانچ کی گئی۔واضح رہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا اور مخصوص اقلیتی و خواتین امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل کا پیپلز...

عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل اسی ہفتے آصف زرداری سے ملاقات میں پارٹی میں شامل ہونیکا اعلان کریں گے جب کہ ایاین پی نے بھی مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹے عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگہ بھیجا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عدنان جلیل نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے پیار اور عزت دی، ان دونوں کے پیارکے سبب پی پی میں جانیکا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے دوران ایمل ولی نیکرپٹ افسرکو سپورٹ کرنیکا کہا جس پر انکارکیا، کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پرپارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزرات سے ہٹادیا گیا۔ واضح رہے کہ عدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور چند روز قبل آصف زرداری نے ان سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما چوہدری نعیم ابراہیم ملتان ای...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے ) چوہدری نعیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عارف والا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسبلی چوہدری نعیم ابراہیم کو پولیس نے ملتان ایئر پورٹ سے حراست میں لیا۔ چوہدری نعیم ابراہیم نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا رکھے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چوہدری نعیم کے خلاف پلاٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے پرویزخٹک کے بیان کو "بلے" کا نش...

پاکستان تحریک انصاف نے پرویزخٹک کے بیان کو "بلے" کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا۔ سابق وزیردفاع پرویزخٹک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرویزخٹک کے بیان پر چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف زیرِالتوا ریفرنس پرکارروائی کی جائے۔ اس سازش میں مرکزی کردارچیف الیکشن کمشنرہیں جوپوری تاریخ رکھتے ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو جبر سے انتخابات سے باہر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، نشان ہتھیانے کی سازش کی جامع تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ ترجمان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ بلے کے نشان پر الیکشن کمیشن کے متنازعہ ترین فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو بلے کا انتخابی نشان فراہم کیا جائے، جمہوریت اور دستور کے خلاف سازشوں کے کلیدی کردار چیف الیکشن کمشنر کے ملک و قوم کے خلاف سنگین جرائم کا حساب قوم ضرور لے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے بلے کی آفر ہوئی تھی میں نے لینے سے انکار کیا ہے بلا ہو یا نہ ہو ہم نے اپنا پروگرام دینا ہے صوبے کے ضبط حقوق کے لیے جدوجہد کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، خ...

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ ٹریفک کا پہلا حادثہ شدید دھند کے باعث منچن آباد کے علاقے مین ہائی وے روڈ پر پیش آیا جہاں کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کی وجہ سے کار میں سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی اور 2 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔ احمدپورشرقیہ کے علاقے پل صدیق آباد نوشہرہ جدید روڈ پر ہونے والا دوسرا حادثہ بھی دھند کے باعث ہوا جہاں 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، لاکھ...

کراچی کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل گئیں، دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی صدر شاہ جہاں موبائل مارکیٹ میں موجود ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی اور متعدد دکانوں کو پلیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ کر بھی آگ بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم طویل جدوجہد کے بعد عملے نے آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی، قلات...

بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھ گئی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 2، کوئٹہ اور سبی میں5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی، گوادر اور جیونی میں 11، تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود اور سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور کی فضا بدستور مضر صحت

صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا بدستور مضر صحت ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 205 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ا نٹربینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر پہنچ...

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی کمی واقع ہو ہو گئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 03 پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 1000 س...

پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1070 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار 634 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے...

غزہ (شِنہوا) وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم 70 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملے میں اموات بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ فضائی حملے میں ایک گنجان آباد رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی افواج وسطی خطے میں کیمپوں کے درمیان مرکزی سڑکوں پر بمباری کر رہی ہیں جس سے ایمبولینسوں اور سول گاڑیوں کو متاثرہ مقامات تک پہنچنے سے رکاوٹ کا سامنا ہے۔

مقامی ذرائع نے شِںہوا کو بتایا کہ جاں بحق افراد زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور اس وقت مقامی اسپتال مزید زخمیوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ المغازی پناہ گزین کیمپ کے علاوہ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ اور جنوبی شہر خان یونس پر بھی حملے کئے ہیں۔

فلسطین ہلال الحمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں بتایا کہ فوجی قابضین کی جانب شدید فضائی حملوں سے البریج، المغازی اور النصراۃ کیمپوں کے درمیان اہم شاہراہیں بند ہوچکی ہیں جس سے ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کا کام متاثر ہورہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان دفتر کے مطابق وہ حملے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ہنگامی صورتحال کی ابتدائی وارننگ بڑھا...

بیجنگ(شِنہوا)چینی قانون ساز ایک مسودہ قانون پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد قومی ہنگامی صورت حال سے قبل وارننگ جاری کرنے کے پلیٹ فارم کو قائم کرنا اور اسے بہتر بنانا ہے۔

ہنگامی ردعمل اور انتظام سے متعلق قانون کا مسودہ پیر کو نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے جاری اجلاس میں  پیش کیا گیا۔

مسودے کے مطابق وارننگ جاری کرنے میں انتباہ کی قسم، کلاس، مواد، وقت شروع ہونے، اثرات کی ممکنہ گنجائش، ردعمل کے اقدامات کے ساتھ ساتھ انتباہ جاری کرنے والے ادارے اور جاری کرنے کا وقت جیسی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ براڈکاسٹر، ٹیلی ویژن اسٹیشن، پریس، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اور ٹیلی کام آپریٹرز کو متعلقہ قومی ضوابط کے مطابق قبل از وقت وارننگ کی معلومات پھیلانے کے لیے تیز رفتارذرائع قائم کرنے چاہئیں۔

مسودہ کے مطابق خصوصی اہلکاروں کوعوامی مقامات اور دوسرے پرہجوم علاقوں میں قبل از وقت وارننگ کی معلومات حاصل کرنے اور بروقت آگے پہنچانے کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سرکاری کمپنیوں کی کم کاربن ترقی پر پیشر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی زیر انتظام سرکاری اداروں (ایس او ایز) نے کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے ملک گیر کوششوں کے تناظر میں 2022 میں ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی پر نئی پیش رفت کی ہے۔

مرکزی ایس او ایز کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی کارکردگی پر حال ہی میں جاری کردہ بلیو پیپر کے مطابق13ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2016-2020) کے اختتام پر 2022 میں مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کے حساب سے مرکزی  ایس او ایز کی توانائی کی کھپت فی 10 ہزار یوآن (تقریباً 1 ہزار 409 ڈالر) میں 6.09 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2016-2020) کے اختتام کے مقابلے میں 2022 میں جی ڈی پی کے فی10 ہزار یوآن میں کاربن کا اخراج 11.5 فیصد کم ہوا۔ بلیو پیپر کے مطابق ماحول دوست ترقی ان نو شعبوں میں سے ایک ہے جن میں مرکزی ایس او ایز نے 2022 میں پیش رفت کی۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ش...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے متعدد مسودہ قوانین اور قانون پر نظرثانی کے لیے پیر کو اپنے ساتویں اجلاس کا آغاز کیا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ریاستی کونسل کے نامیاتی قانون پر نظرثانی کے مسودے کا جائزہ لینا، کمپنی قانون میں ترمیم کا مسودہ، چیریٹی قانون میں ترمیم کا مسودہ، تحفظ خوراک کے قانون کا مسودہ، فوجداری قانون میں ترمیم کا مسودہ، ہنگامی صورتحال رسپانس مینجمنٹ قانون کا مسودہ  اور دیہی اجتماعی اقتصادی تنظیموں پر ایک مسودہ قانون شامل ہیں۔

قانون ساز تمام سطحوں پر عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹیوں کی نگرانی سے متعلق قانون میں ترمیم کے مسودے کا بھی جائزہ لینے سمیت فرنٹیئر ہیلتھ اینڈ قرنطینہ قانون کے مسودے پر نظرثانی اور معدنی وسائل کے قانون میں ترمیم کے مسودے کا بھی جائزہ لیں گے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ویئرایبل آلات کی ترسیل رواں سال کی ت...

بیجنگ(شِنہوا) رواں برس 2023 کی تیسری سہ ماہی  میں چین میں پہننے والے آلات کی ترسیل گزشتہ سال  کی نسبت 7.5 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 47 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹاکارپوریشن (آئی ڈی سی)  کی طرف سے شائع کردہ ایک صنعتی رپورٹ کے مطابق  جولائی سے ستمبر کے عرصے میں چین نے کان پر پہننے والے آلات کے 1 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار یونٹ بھیجے جو گزشتہ سال کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہیں۔

چینی مارکیٹ میں سمارٹ واچز کی ترسیل کردہ کھیپ گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ 14 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ کلائی پر پہنے جانے والے بینڈز کی کھیپ  گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد بڑھ کر 39 لاکھ 80 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔

آئی ڈی سی کے مطابق چین میں مجموعی طور پر ویئر ایبل آلات کی مارکیٹ میں مستحکم بحالی درج کی گئی ہے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اناج کے کاشتکاروں کی آمدنی کو مزید یق...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تحفظ خوراک کا نظام مضبوط بنانے سے متعلق ایک مسودہ قانون پیر کو چینی قانون سازوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

مسودہ، اناج کے کاشتکاروں کی آمدنی کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ کے علاوہ تیسرے جائزے کے لیے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں پیش کیا گیا۔

مسودے کا تازہ ترین ورژن، جس میں 11 ابواب میں 74 مضامین شامل ہیں، زرعی کارکردگی کو بڑھانے اور اناج کے کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کرتا ہے جبکہ ان کو فراہم کی جانے والی سماجی خدمات کی سطح کو بلند کرنے کے لیے اضافی دفعات بھی مسودے میں شامل ہیں۔

مسودہ کے مطابق ریاست کو کھیتوں کے قبضے کے لیے معاوضے کا نظام نافذ کرنا چاہیے اور تمام قسم کے کھیتوں کے قبضے پر سختی سے پابندی لگانی چاہیے۔

اس مسودے میں لوگوں کی بھرپور، متنوع اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے خوراک کی فراہمی کے متنوع نظام کی تعمیر کے لیے بھی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری کو سائنس ٹیک سپورٹ فراہم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

خوراک کے معیار کو اجاگر کرتے ہوئے مسودے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ فوڈ پروسیسنگ آپریٹرز کو متعلقہ قومی معیارات پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور وہ جس خوراک  کی پراسیسنگ  کرتے ہیں اس کے معیار اور حفاظت کی پوری ذمہ داری اور نگرانی قبول کریں۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان ۔ ٹوکیو۔ کرسمس

جاپان، ٹوکیو کے علاقے جنزا میں لوگ کرسمس درخت کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے چار موسمیاتی سیٹلائٹس خلاء میں بھیج د...

جیوچھوان(شِنہوا)چین نے پیر کو شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے چار موسمیاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے۔

تیان مو-1 موسمیاتی کونسٹیلیشن سے تعلق رکھنے والے سیٹلائٹس کو کوائی ژو-1اے کیریئر راکٹ کے ذریعے صبح 9:00 بجے (بیجنگ وقت) پر خلاء میں بھیجا گیا جو مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل بنیادوں پر موسمیاتی ڈیٹا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

 یہ کوائی ژو-1اے راکٹوں کا 23 واں پروازمشن تھا۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیوچھوان ۔ موسمیاتی سیٹلائٹس ۔ لانچ

چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی ژو 1 اے کیریئرراکٹ 4 موسمیاتی سیٹلائٹس لے کرخلاء کی جانب روانہ ہور ہا ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہوبے۔ ہان جیانگ عظیم پل ۔ تعمیر

چین، وسطی صوبے ہوبے کے علاقے شی یان میں ہان جیانگ عظیم پل کے پی 4 مرکزی ٹاور کا تعمیراتی مقام۔ (شِنہوا)

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہوبے۔ ہان جیانگ عظیم پل ۔ تعمیر

چین، وسطی صوبے ہوبے کے علاقے شی یان میں ہان جیانگ عظیم پل کا تعمیراتی مقام۔ (شِنہوا)

 

۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ننگ شیا۔ دریائے زرد ۔ بہتی برف

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختارخطے میں دریائے زرد پر بہتی برف کا دلکش کا نظارہ۔ (شِنہوا)

 

۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی تنازعات کے حل میں فعال کردار نبھا...

تہران (شِنہوا) ایرانی ماہرین نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی چینی کوششوں سے باہمی مفید صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس سے تمام فریقین کو فائدہ ہورہا ہے اور وہ دنیا کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

چین گزشتہ برسوں خاص کر 2023 میں فعال طریقے سے ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے مختلف خطوں میں تنازعات کم کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

اس طرح کی کوششوں کی ایک مثال مارچ میں چینی دارالحکومت میں ایران۔ سعودی عرب معاہدہ تھا جس کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی بارے عراق میں میں تہران۔ ریاض مذاکرات کے متعدد دور ہوئے تھے۔

یوکرین تنازع کے سیاسی حل بارے چینی موقف و تجویز اور غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے حصول کی اس کی کوششیں یہ سب قیام امن کے لئے ہیں جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے جان لیوا تنازع جاری ہے۔

ایران کے بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار حسن بہشتی پور نے شِںہوا کو بتایا کہ اس طرح کی چینی کوششوں سے متعلقہ فریقوں، دیگر علاقائی ریاستوں اور دنیا کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ثالثی میں تہران ۔ ریاض تعلقات بحال ہوئے جس سے صرف ایران اور سعودی عرب بلکہ عراق، شام، یمن اور لبنان جیسے علاقائی ممالک کو بھی فائدہ پہنچا۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی تنازعات کے حل میں فعال کردار نبھا...

تہران (شِنہوا) ایرانی ماہرین نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی چینی کوششوں سے باہمی مفید صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس سے تمام فریقین کو فائدہ ہورہا ہے اور وہ دنیا کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

چین گزشتہ برسوں خاص کر 2023 میں فعال طریقے سے ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے مختلف خطوں میں تنازعات کم کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

اس طرح کی کوششوں کی ایک مثال مارچ میں چینی دارالحکومت میں ایران۔ سعودی عرب معاہدہ تھا جس کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی بارے عراق میں میں تہران۔ ریاض مذاکرات کے متعدد دور ہوئے تھے۔

یوکرین تنازع کے سیاسی حل بارے چینی موقف و تجویز اور غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے حصول کی اس کی کوششیں یہ سب قیام امن کے لئے ہیں جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے جان لیوا تنازع جاری ہے۔

ایران کے بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار حسن بہشتی پور نے شِںہوا کو بتایا کہ اس طرح کی چینی کوششوں سے متعلقہ فریقوں، دیگر علاقائی ریاستوں اور دنیا کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ثالثی میں تہران ۔ ریاض تعلقات بحال ہوئے جس سے صرف ایران اور سعودی عرب بلکہ عراق، شام، یمن اور لبنان جیسے علاقائی ممالک کو بھی فائدہ پہنچا۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2023 ء کے دوران کپاس کی پیداوار 56 ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کپاس کی پیداوار 56 لاکھ 18 ہزار ٹن رہی جو 2022 کی نسبت معمولی کم ہے اس کمی کی وجہ بڑے پیداواری خطے میں خراب موسمی حالات ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں سالانہ پیداوار میں 6.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ کپاس کے کھیتوں کا مجموعی رقبہ 7.1 فیصد کم ہوکر 27 لاکھ 88 ہزار 100 ہیکٹر رہا۔ فی ہیکٹر قومی اوسط پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے عہدیدار وانگ گوئی رونگ نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے کپاس پیدا کرنے والے علاقے سنکیانگ میں کم درجہ حرارت ، موسم بہار میں زیادہ بارش اور موسم گرما میں گرمی کی طویل لہر جیسے غیر متوقع موسمی حالات کے سبب کھیتوں میں پیداوار کم ہوئی اور فی ہیکٹر پیداوار میں معمولی کمی واقع ہوئی۔

وانگ نے کہا کہ گزشتہ برس مسلسل زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کے سبب دریائے یانگسی طاس میں فی ہیکٹر فصل بڑھ گئی جبکہ دریائے زرد کے کنارے کاشتکاری علاقے میں بھی بہتر انتظامات کے سبب فی ہیکٹر پیداوار میں اضافہ ہوا۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں باقیات کی دریافت کے بعد شاہراہ کے سر...

کُن مِنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں شاہراہ کے زیرتعمیر سروس زون سے قدیم باقیات کی دریافت کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔

یہ باقیات چھوجنگ شہر کے ضلع مالونگ میں ایک زیرتعمیر سروس ایریا میں اس وقت دریافت ہوئے تھے جب نومبر کے اختتام پر باقیات جمع کرنے والے ایک شخص نے انکشاف کیا کہ اس مقام پر ممکنہ طور پر قدیم مخلوق کی باقیات موجود ہیں۔

باقیات جمع کرنے والے شخص یانگ نے اس بارے میں مقامی حکام کو جلد مطلع کیا بعد ازاں ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملبے میں مالونگیا لیویگاٹا، آئسوکسیز، ناراویا، بریڈوریڈز اور ہیولیتھائیڈ سمیت کئی فوسل موجود ہیں جو تقریباً 50 کروڑ برس قدیم ہیں۔

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر چھوجنگ کے ضلع مالونگ میں  شاہراہ کے زیرتعمیر سروس زون سے قدیم باقیات دریافت ہونے والے مقام پریون نان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیلیانٹولوجی کے محقق لیو یو کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

یوننان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیلیانٹولوجی کے محقق لیو یو نے بتایا کہ یہ فوسل سائنسی مطالعہ میں بہت اہمیت کے حامل ہیں زیادہ تر فوسلز میں نسبتا اچھی طرح سے محفوظ ایکسوسکیلیٹن پائے گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ مالونگ میں فوسلز کی دریافت حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ مالونگ جانوروں کا نام اس ضلع کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس نے برسوں قبل کئی محققین اور فوسل جمع کرنے والوں کو اپنی سمت راغب کیا تھا۔

یانگ 2015 سے باقیات جمع کررہے ہیں اور وہ پہلے ہی ایک ہزار سے زائد مالونگیا لیویگاٹا سے منسلک فوسل دریافت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چٹانوں میں 20 ایسی مخلوقات موجود ہیں۔ وہ اب مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان فوسلز کو کسی مقام پر رکھا جاسکے۔

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر چھوجنگ کے ضلع مالونگ میں شاہراہ کے زیرتعمیر سروس زون کا ایک منظر جہاں قدیم باقیات دریافت ہوئیں۔ (شِنہوا)

شاہراہ کے تعمیراتی منصوبے کے منیجر لینگ تاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے نومبر کے اختتام سے تعمیراتی مقام پر اپنا کام معطل کر رکھا ہے ۔ اس سے یقینی طور پر تعمیراتی کام متاثر ہورہا ہے تاہم یہ پیلیوٹولوجیکل فوسلز کے تحفظ کے لئے بہت اہم ہے۔

ماہرین کی رائے میں اس مقام پر نئی دریافتیں ممکن ہیں۔ یون نان کے محکمہ قدرتی وسائل کے مطابق اس مقام  پرجلد کھدائی کی شروع کی جائے گی۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں 2050 تک 25 پریفیکچرز میں بزرگ شہری...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں ایک مقامی ادارے کے تازہ ترین اندازے کے مطابق 2050 تک جاپان کے 47 میں سے 25 پریفیکچرز میں 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی آبادی 40 فیصد سے زائد ہوجائے گی۔

جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سکیورٹی ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق اکیتا پریفیکچر میں معمرشہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہونے کی توقع ہے جہاں تقریباً نصف آبادی یعنی 49.9 فیصد عمر کی اس درجہ بندی میں ہوگی۔

جاپان کی آبادی بارے 2050 اس پیشگوئی میں 2020 سے دیگر تمام پریفیکچرز کے لئے تنزلی کے رجحان کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ دارالحکومت میں آبادی کی منتقلی کو بھی اجاگر کردی ہے۔ کیونکہ اس پیش گوئی اس میں ٹوکیو شامل نہیں ہے۔

جاپان، ٹوکیو میں ایک معمر خاتون اپنی پھلوں کی دکان پر بیٹھی ہے۔ (شِنہوا)

یہ تخمینہ 2020 کی مردم شماری پر مبنی ہیں اور یہ 5 سال کے وقفے سے 30 سال سے زیادہ عرصے میں ہر پریفیکچر، شہر، وارڈ، قصبے اور گاؤں میں آبادی بارے تفصیلات مہیا کرتے ہیں۔

جاپان کی مجموعی آبادی 2050 تک 10 کروڑ 46 کروڑ 86 ہزار نفوس پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی کی گئی جو 2020 کی نسبت 17 فیصد کم ہے۔ یہ کمی 2018 کی گزشتہ پیش گوئی کے مقابلے میں کم شدید ہے۔ جس کی وجہ غیر جاپانی آبادی میں متوقع اضافہ ہے۔

تاہم 2020 سے 2050 کے دوران ٹوکیو کے علاوہ تمام پریفیکچرز میں آبادی میں کمی کا امکان ہے۔ ٹوکیو کے اندر بھی 2040-2045 اور 2045-2050 مدت میں آبادی میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق 2020 سے 2050 تک 11 پریفیکچرز کی آبادی میں 30 فیصد یا اس سے زیادہ کمی متوقع ہے۔ اکیتا میں سب سے زیادہ 41.6 فیصد کمی کا امکان ہے اس کے بعد اوموری پریفیکچر میں 39 فیصد اور ایواٹے پریفیکچر میں 35.3 فیصد کمی متوقع ہے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن ، حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی ا...

صنعا (شِنہوا) یمن کے حوثی باغیوں نے امریکی افواج کو پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر کے "جہنم " بننے سے قبل فوری طور پر یہاں سے نکل جائیں۔

حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے گروپ کے المسیرہ ٹی وی پر نشر ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے غنڈہ گردی جاری رکھی تو بحیرہ احمر "جہنم " بن جائے گا۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے حوثیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گیبون کی ملکیت بھارتی پرچم بردار خام تیل کے ٹینکر ایم وی سائی بابا پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔ عبدالسلام نے اس کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بحیرہ احمر کے جنوبی سرے پر ہونے والے اس ناکام میزائل حملے میں امریکی بحریہ کا جہاز ملوث تھا۔

عبدالسلام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری بحریہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کی نگرانی کررہا تھا ایک امریکی جنگی بحری جہاز نے متعدد ہتھیار فائر کئے ان میں سے ایک میزائل ایم وی سائی بابا کے قریب پھٹا۔ یہ جہازروسی بندرگاہوں سے آرہا تھا اور جنوب کی طرف جا رہا تھا۔

ترجمان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں عسکریت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سمندری جہاز رانی خطرے میں ہے اور ہم ان سے کہتے کہ وہ یہ جگہ چھوڑدیں۔

حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے  واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے ملیشیا کے خلاف جنگ شروع کی تو ان کا گروپ مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی بحری جہازوں اور مفادات پر مہلک حملے کرے گا۔

امریکہ نے گذشتہ ہفتے بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے روکنے کے لیے 10 ملکی اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے گزرنے والے اسرائیلی تجارتی جہازوں پر حملے بڑھادیئے ہیں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے اور علاقے میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

دارالحکومت صنعاء اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع اسٹریٹجک بندرگاہی شہر حدیدہ سمیت شمالی یمن کے بڑے حصے پر حوثیوں کا قبضہ ہے یہاں سے دنیا کا 12 فیصد تجارتی سامان گزرتا ہے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چینی صدر کی کتاب...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی کتاب "شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو " کا 2023 ایڈیشن شائع ہوگیا ہے۔ یہ کتاب سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کی ہے۔

کتاب میں ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر 78 اہم تقریریں شامل ہیں۔ اسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب کیا ہے۔

چینی صدر کا پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو امن و ترقی کے لیے مختلف ممالک کے لوگوں کی مشترکہ امیدوں پر توجہ مرکوز کرتا اور دنیا کو مشترکہ خوشحالی اور ترقی کا ایک راستہ فراہم کرتا ہے۔

اس انیشی ایٹو کو عالمی برادری، خاص کر شریک ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ یہ تہذیبوں، ثقافتوں، سماجی نظام اور ترقی کے مراحل میں اختلافات سے بالاتر ہے، اور اس کا عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے جو عالمی تعاون کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

چینی صدر شی نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے رہنما اصولوں، بھرپور تصورات، اہداف اور راستوں کی تفصیل سے وضاحت دی ہیں۔ یہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ دنیا بھر کے ممالک میں جدیدیت ، کھلے پن، جامع پن، رابطے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ دنیا کی تعمیر اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کے قیام میں بہت اہمیت کا حامل ہیں۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور چین ٹیکنالوجی و توانائی کےشعبوں می...

بیجنگ (شِنہوا) ترکیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مارکیٹ کے وسیع امکانات کے پیش نظر ترکیہ اور چین کو ٹیکنالوجی، توانائی اور سیاحت میں تعاون اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔

ترکیہ کے ایوان صدر میں سرمایہ کاری دفتر کے صدر احمد براک داغلی اوغلو نے دورہ بیجنگ میں شِںہوا سے گفتگو میں کہا کہ چینی کمپنیوں نے خدمات، بنیادی ڈھانچے اور ترسیل سمیت شعبوں میں ترکیہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

دورے میں داغلی اوغلو نے بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ژو سمیت متخلف شہروں میں ٹیکنالوجی اور ای- موبلٹی کےشعبوں میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

داغلی اوغلو نے کہا کہ وہ اس دورے بارے کافی پرجوش ہیں۔ ان چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے ملاقاتوں کی امید ہے جو یورپ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ انہیں ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ ترکیہ میں سرمایہ کاری کریں۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین ترکیہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔ 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اشیاء کی مجموعی مالیت 38.55 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2022 کے اختتام تک ترکیہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری 2.4 ارب ڈالر سے زائد ہوچکی تھی۔

داغلی اوغلو نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ٹیکنالوجی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے جو ترکیہ میں چینی سرمایہ کاری کا مسابقتی مقام ہوسکتا ہے اور اس میں صارفین کے لئے الیکٹرانکس ، سیمی کنڈکٹر ، بیٹری کی فراہمی اور ای موبلٹی کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور چین ٹیکنالوجی و توانائی کےشعبوں می...

بیجنگ (شِنہوا) ترکیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مارکیٹ کے وسیع امکانات کے پیش نظر ترکیہ اور چین کو ٹیکنالوجی، توانائی اور سیاحت میں تعاون اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔

ترکیہ کے ایوان صدر میں سرمایہ کاری دفتر کے صدر احمد براک داغلی اوغلو نے دورہ بیجنگ میں شِںہوا سے گفتگو میں کہا کہ چینی کمپنیوں نے خدمات، بنیادی ڈھانچے اور ترسیل سمیت شعبوں میں ترکیہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

دورے میں داغلی اوغلو نے بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ژو سمیت متخلف شہروں میں ٹیکنالوجی اور ای- موبلٹی کےشعبوں میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

داغلی اوغلو نے کہا کہ وہ اس دورے بارے کافی پرجوش ہیں۔ ان چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے ملاقاتوں کی امید ہے جو یورپ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ انہیں ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ ترکیہ میں سرمایہ کاری کریں۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین ترکیہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔ 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اشیاء کی مجموعی مالیت 38.55 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2022 کے اختتام تک ترکیہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری 2.4 ارب ڈالر سے زائد ہوچکی تھی۔

داغلی اوغلو نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ٹیکنالوجی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے جو ترکیہ میں چینی سرمایہ کاری کا مسابقتی مقام ہوسکتا ہے اور اس میں صارفین کے لئے الیکٹرانکس ، سیمی کنڈکٹر ، بیٹری کی فراہمی اور ای موبلٹی کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلیٰ چینی قانون ساز کا عوامی کانگریس کے نظا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نےعوامی کانگریس کے نظام کی بالادستی اور اسے بہتر بنانے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اہم سوچ  کا مکمل مطالعہ کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے یہ بات گزشتہ روز بیجنگ میں منعقدہ فکر کے مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کے لیے منعقدہ ایک سیمینار میں کہی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژاؤ نے 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس اور سنٹرل پیپلز کانگریس ورک کانفرنس کے رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور چینی جدیدیت کو فروغ دینے میں فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ژاؤ نے عوامی کانگریس سے متعلق کام کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے اور چینی جدیدیت کے ذریعے قومی تجدید کو حاصل کرنے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

 
۲۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں