• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

نارووال،احسن اقبال اور دانیال عزیز نے کاغذات...

عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں نارووال میں این اے 75شکر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور این اے 76 نارووال سے احسن اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے،نارووال میں 2قومی اور 5صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 170کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے،این اے 75نارووال 1شکر گڑھ سے 13امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے،این اے 76نارووال 2سے 16امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے،پی پی 54ظفر وال سے 22، پی پی 55شکر گڑھ سے 50اور پی پی 56سے 17کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے گئے،پی پی 57سے 32اور پی پی 58سے 20امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے،پی پی 58میں 1امیدوار محمد اکمل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

(ن)لیگ کی تہمینہ دولتانہ اور کنول لیاقت نے م...

مسلم لیگ  (ن)کے اراکین کی جانب سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلسہ جاری ہے،مسلم لیگ (ن)کی جانب سے تہمینہ دولتانہ اور کنول لیاقت نیقومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لییکاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کی سعدیہ سہیل رانا نے بھی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین ایف بی آر سے ایرانی سفیرکی ملاقات،...

پاکستان اورایران نے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بارٹر ٹریڈ سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے،ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے  ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور اس میں آسانیاں لانے کے لئے کسٹمز اور کراس بارڈر تجارت و مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بارٹر ٹریڈ سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے تاجروں کی سہولت اور سرحد پار تجارت کو بڑھانے کے لئے رمدان۔گبد کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ کو جلد آپریشنل کرنے پر بھی اتفاق کیا،ایرانی سفیر نے کہا کہ تفتان کی جانب پارکنگ ایریا کی توسیع سے ایرانی ٹرکوں کو سہولت ملے گی۔انہوں نے ایرانی ٹرکوں کو کوئٹہ تک آزاد نقل و حرکت کی اجازت دینے کا بھی کہا۔ چیئرمین ایف بی آر نے انہیں اس ضمن میں درپیش قانونی رکاوٹوں سے آگاہ کیا اوریقین دلایا کہ اس معاملہ پر غور کیا جائے گا،اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج سسٹم کے ذریعے تجارت سے متعلق ڈیٹا کو ڈیجیٹل طور پر شیئر کرنے پر بھی کام کریں گے۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کسٹمز اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام پر مشتمل ایک وفد کو ملاقات کے لئے ایران آنے کی دعوت دی تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام سرحدی مسائل کو حل کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق دائر د...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لئے دائر کی جانے والی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نہ ہی نااہل ہیں اور نا  ہی سزا یافتہ ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنے اور اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے،جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حسان نیازی کو سزا ہوچکی ہے؟ جس پر وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ ملزم کا ٹرائل چل رہا ہے ابھی وہ نااہل نہیں ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہلی ہوسکتی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اس قانونی نقطے کی تشریح ضروری ہے،بعدازاں، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت جمعہ(آج) تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اکنامک کونسلر یانگ گوانگ یوان کی نگ...

چین کے نئے تعینات ہونے والے اکنامک کونسلر  یانگ گوانگ یوان نے نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی،کونسلر گوانگ یوان نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے مثبت اقدامات کو سراہا،اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ چین کا بنیادی مقصد پاکستانی برآمدات کیلیے نئی منڈیوں کی تلاش کرنا تھا، 5سالہ وژن میں پاکستان کی چین کو برآمدات کیلیے 25ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا،کونسلر گوانگ یوان نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے وزیر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور چین کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان آئرن برادرز کے طور پر گہری دوستی پر زور دیا،انھوں نے چین کے تجارتی حجم کو موجودہ 27ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر آنے والے سالوں میں 32ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف سے آگاہ کرتے ہوئے اس تجارتی توسیع میں پاکستان کو شامل کرنے پر چین کی رضامندی کی تصدیق کی، ملاقات میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز پر دونوں ممالک کے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حم...

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے،جمعرات کے روز واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ریٹائرڈ کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کسی کی ایما پر گرینیڈ سے حملہ کیا جبکہ گھر کے گیراج میں بم پھٹنے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے،متن کے مطابق گیراج میں کھڑی دو گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ گھر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور جائے وقوعہ سے گرینیڈ کے ٹکڑے قبضے میں لیے گئے ہیں اور کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ 20دسمبر کی رات سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے گھر کے باہر سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے،دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر پر موجود تھے، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دھماکے کی...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے جاری کر دی،پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستی بم دھماکے میں 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے،رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گھر دستی بم دھماکا 8بج کر 40منٹ پر ہوا، ثاقب نثار کے گھر کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں،پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار کی گلی سے بھی کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں مل سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے ماسٹرمائنڈ اور سہول...

سکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 7سہولت کاروں سمیت 9دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،نجی ٹی وی   کے مطابق دہشتگرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے ہے جبکہ حملے میں ملوث 6دہشتگرد افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے، جس نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حملے میں ہلاک دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے،خودکش حملہ آور صفت اللہ کے والد نے بیٹے کے امارت اسلامی سے تعلق کی بھی تصدیق کردی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے 5دہشتگرد بھی اس حملے میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے پاس سے امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں 22اہلکار شہید جبکہ 29زخمی ہوئے تھے جبکہ حملے میں 2خودکش حملہ آوروں سمیت دیگر 2دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے مزید ایک ہزار 769غیر قانونی افغان...

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 20 دسمبر کو مزید ایک ہزار 769غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 478مرد، 286خواتین اور ایک ہزار 05بچے شامل ہیں،یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 20دسمبر تک مجموعی طور پر 4لاکھ 41ہزار 893افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں،واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنکی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کابل پاکستان کیلئے پیچیدہ اور مستقل چیلنج،پا...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین خطرات لاحق ہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں، کابل پاکستان کیلئے پیچیدہ اور مستقل چیلنج ہے،منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملوث پائی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے، آر...

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے،نجی ٹی وی کے مطابق جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کہاہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے،آرمی چیف نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سی پی سی آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے زلزلے...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو اور چھنگ ہائی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے سی پی سی کی رکنیت کے  فنڈز سے 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ40 لاکھ 90 ہزار ڈالر) مختص کیے ہیں۔

محکمے کے مطابق یہ فنڈز نچلی سطح کے پارٹی ممبران، آفیشلز اور آفات میں ریلیف کے فرنٹ لائنز پر کام کرنے والے لوگوں،زلزلے کی وجہ سے مشکلات کا شکار  پارٹی ممبران اوردیگرلوگوں کی امداد پر خرچ کیے جائیں گے۔ مختص شدہ رقم ابتدائی سطح کے پارٹی ممبران کے لیے تباہ شدہ تعلیمی سہولیات کی مرمت پربھی استعمال کیے جائیں گے۔

محکمے  نے زلزلہ زدہ علاقوں میں نچلی سطح کی پارٹی تنظیموں اور ارکان پر زور دیا کہ وہ ایک مثالی کردار ادا کریں، لوگوں کی جان و مال کی  حفاظت کے لیے پوری کوشش کریں اور زلزلے کے بعد امداد اور  تعمیر نو کو مناسب طریقے سے انجام دیں۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی کو اولین ترجیح دی جائے ، چی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا حصول اس وقت سب سے اہم ترجیح ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے سلامتی کونسل کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول فلسطین کے مسئلے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اولین شرط ہے۔ صرف جنگ بندی ہی یرغمالیوں سمیت شہری  اموات اور علاقائی تنازع کو قابو سے باہر ہونے سے روک سکتی ہے اورصرف جنگ بندی سے ہی سیاسی حل کے امکانات کو مکمل طور پر ختم ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بار بار اور بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل اپنی بمباری اور گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہےاور اسکولوں، اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو فوجی کارروائیوں میں بار بار نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ حملوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ اس بات کی نشاندہی ہونا چاہیئےکہ غزہ میں زیادہ شہری اموات سے یرغمالیوں کو بچانے کا حل نہیں نکلے گا اور نہ ہی اس سے کسی فریق کو زیادہ تحفظ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اقدامات پر نظرثانی کرے اور غزہ کے عوام کے خلاف اندھا دھند فوجی حملے اور انہیں اجتماعی سزا دینا بند کرے۔

ژانگ نے مغربی کنارے بارے کہا کہ مغربی کنارے میں صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیئے۔ 

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ کائی چھی۔ ثقافتی ورثہ۔ تحفظ او...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں ثقافتی ورثہ تحفظ اور وراثت کے موضوع پرمنعقدہ ایک سمپوزیم سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن تسائی چھی خطاب کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو اور چھنگ ہائی ۔ ژانگ گوچھنگ ۔ زل...

چینی نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ گوچھنگ  شمال مغربی صوبے گانسو کی لن شیا ہوئی خوداختیار پریفیکچر کے شہر جی شی شان کی بونان -ڈونگ شیانگ- سالارخوداختیارکاؤنٹی کے زلزلے سے متاثرہ قصبے شی یوآن کا  دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں چین کی تعمیر کردہ بجلی ترسیل...

پھاٹھالونگ، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے پھاٹھالونگ میں چین کی تعمیر کردہ بجلی ترسیل لائن کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔

تھنگ سونگ-سونگ کھلا 500 کے وی ترسیل لائن منصوبہ جسکی تعمیر 2 برس لگے جنوبی تھائی لینڈ میں پہلی 500 کے وی ترسیل لائن ہے۔ اسےس تھنگ سونگ منصوبہ بھی کہا جاتا ہے۔جنوبی تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون سی تھمارات سے صوبہ پھاٹھالونگ تک 105 کلومیٹر پر پھیلے اس حصے پر کام ہی نان الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن کنسٹرکشن نے مکمل کیا ہے۔

تھائی لینڈ میں بجلی پیدا کرنے والی اتھارٹی کے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے ٹرانسمیشن سسٹم کنسٹرکشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بون ما فوچن نے منصوبے کی تکمیل پر منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں بجلی کی قلت تھی اور ملک جنوبی اقتصادی راہداری کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور ان صوبوں میں صنعتی پارک قائم کرے گا۔ اس لئے یہ منصوبہ جنوبی تھائی لینڈ میں بجلی نظام کے استحکام اور اس پر بھروسہ بہتر بنانے اور ان صوبوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے میں بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیل لائن کے مستقبل میں فعال ہونے کے بعد لاکھوں افراد اس سے مستفید ہوں گے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نکاراگوا کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیو...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان نئی اعلان کردہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

نکاراگوا کے صدر اورٹیگا کے ساتھ فون پر گفتگو میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ یکجہتی، تعاون، باہمی فائدے اور باہمی طور پر مفید نتائج کی مثال قائم کرنے میں نکاراگوا کے رہنما کے ساتھ شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نکاراگوا کا قابل اعتماد دوست بننے کو تیار ہے اور نکاراگوا کی قومی آزادی اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے اس سے بھرپورتعاون جاری رکھے گا۔  چین بیرونی مداخلت کو مسترد کرنے میں بھی نکاراگوا کی حمایت کرتا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نکاراگوا کے ساتھ ملکر بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنے اور زیادہ منصفانہ و معقول عالمی نظام کی ترقی کے فروغ کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی امور میں نکاراگوا کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیرممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو تیار ہے۔

بات چیت کے دوران نکاراگوا کے صدر اورٹیگا نے کہا کہ چین کی ترقی میں قابل ذکر کامیابیوں نے عالمی امن میں کردارادا کیا اور دنیا میں امید پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک کے عوام کے ساتھ ترقیاتی کامیابیاں بانٹنے اور ان کی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاراگوا ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے اتحاد کے عظیم مقصد کی حمایت کرتا ہے جبکہ نکاراگوا چینی صدر شی کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سمیت عالمی تعاون کے اقدامات میں بھی بھرپور تعاون کررہا ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی روسی وزیراعظم سے ملاقات،باہمی تع...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے روسی فیڈریشن کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی صدر نے رواں سال روسی صدرپیوٹن سے 2 مرتبہ ملاقاتوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں، قانون ساز اداروں اور سیاسی جماعتوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط اور مستحکم انداز میں فروغ دیا۔

چینی صدر شی نے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ  کے دوران چین۔ روس نے 200 ارب امریکی ڈالر کے سالانہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ یہ ہدف دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر طے کیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون میں مضبوط لچک اور وسیع امکانات کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین روس تعلقات کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا دونوں فریقوں کا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کی بنیاد پر کیا جانے والا اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے توقع ظاہر کی کہ چین ۔ روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کو اعلیٰ سطح کے سیاسی تعلقات کو مسلسل وسیع کرنے ، معاشی و سماجی ترقی کے جامع فروغ  و قومی مقاصد کی تجدید  کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے میں ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زلزلے کے بعد تعمیر نو کے لیے مالی ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے زلزلے سے متاثرہ صوبوں گانسو اور چھنگ ہائی میں بحالی کے کاموں کے لیے  فنڈنگ کی  اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔

چینی وزارت خزانہ نے وزارت زراعت اور دیہی امور اور وزارت آبی وسائل کے ساتھ مل کرپیرکی رات آنے والے  6.2 کی شدت کے زلزلے کے بعد تباہ شدہ زرعی اور آبی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں مدد کے لیے کل 22 کروڑ یوآن (3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر) فنڈز مختص کیے ہیں۔ 

وزارتوں کے مطابق یہ فنڈز بنیادی طور پر گرین ہاؤسز، مویشیوں ،  ڈیموں، آبپاشی کے نظام، دیہی پانی کی فراہمی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے پر آبی ذخائر کی بحالی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس۔ یوکرین ۔ تنازع

یوکرین کے ڈونیٹسک میں حالیہ روسی گولہ باری سے تباہ شدہ عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ آتوش ۔ زلزلہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کی کیزیل سو کرغیزخوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی آک چھی کے آگ بجھانے والے سٹیشن پرامدادی کارکن زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانگی کے لیے جمع ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ رفح ۔ اسرائیل ۔ فضائی حمل...

غزہ پٹی کے جنوبی شہررفح میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لوگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کا بہترین مرحلہ ابھی باقی ہے ، مشاہد...

 سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جب ہم اگلے دور کی بات کرتے ہیں تو میرے خیال میں سی پیک کا بہترین مرحلہ ابھی باقی ہے ،اگلے مرحلے میں ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے انفراسٹرکچر میں بڑی تبدیلی لائے گا، 28 ہزار پاکستانی طالب علم چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق آٹھویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے گزشتہ ایک دہائی میں سی پیک کی کامیابیوں کا جائزہ لیا اور سی پیک کے خلاف مغرب کے پراپیگنڈہ کو واضح کیا۔ انہوں نے 2022 کے اختتام تک پاکستان میں 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری، 236,000 ملازمتوں کے مواقع، 8،000 میگاواٹ بجلی اور 510 کلومیٹر شاہراہوں کا حوالہ دے کر سی پیک کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 ہزار پاکستانی طالب علم چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے 8 ہزار چین میں ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔

لہٰذا میرے خیال میں یہ پوری ترقی کا ایک بہت اہم پہلو ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے انفراسٹرکچر میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کی مزید ترقی، زراعت بشمول بیج کی نئی ٹیکنالوجی اور آبپاشی کی نئی ٹیکنالوجی اور ریگستانوں کی بحالی کی کوششیں پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکہ کے بارے میں بالترتیب دو متضاد بیانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مغرب سے جعلی خبروں جیسے چیلنجوں کو حل کیا جانا چاہئے۔ گوادر پرو کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں 3000 سے زائد منصوبوں میں تقریبا ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ میں 40 ملین افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ نے پاکستان، افغانستان، شام، لیبیا، صومالیہ اور یمن کی جنگوں میں 6.5 ٹریلین ڈالر ضائع کیے۔

گوادر پرو کے مطابق چین جدید کاری کی بات کرتا ہے جبکہ امریکہ بین الاقوامی تعلقات کو فوجی بنانے کی بات کرتا ہے۔ چین ایران اور سعودی عرب کے ساتھ پل بنانے کی بات کرتا ہے اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکہ رکاوٹیں، محصولات اور تحفظ پسندی پیدا کرتا ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے تعاون اور رابطے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ امریکہ تنازعات، محاذ آرائی اور نئی سرد جنگ کی بات کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہم تاریخ کے دائیں جانب کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ چین ہمارے تمام بنیادی مفادات پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ اہم عنصر ہے کیونکہ یہ باہمی طور پر مضبوط تعلقات ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے جعلی خبروں کی روک تھام میں سی پیک میڈیا فورم کے اہم کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے لیے امریکی کانگریس نے 40 0 ملین ڈالر مختص کیے ہیں جسے کاؤنٹنگ چائنا انفلوئنس فنڈ کہا جاتا ہے، جو پروپیگنڈا، انفارمیشن وار فیئر، جعلی خبروں اور غلط معلومات کے لیے شارٹ ہینڈ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق آٹھویں سی پیک میڈیا فورم، جس کا عنوان "سی پیک کی اگلی دہائی: پچھلی دہائی سے مواقع اور سیکھنا" تھا، کی میزبانی پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کی اور چائنا اکنامک نیٹ اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے 20 دسمبر کو بیجنگ، اسلام آباد اور گوادر میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی...

پاکستانی قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 41 برسی(آج)21دسمبر منائی جائے گی۔ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔حفیظ جالندھر ی معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی۔حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان، گھریلو تنازع پر ملزم نے بھابھی اور اس...

ملتان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے 2 خواتین کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ چکی لوہاراں میں پیش آیا جہاں ملزم کی بھابھی اور اس کی بہن کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بھابھی اور اس کی بہن ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -بیجنگ-ہی لی فینگ-کلیکٹیو فاریسٹ ٹینور-ٹ...

چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ  کلیکٹیو فاریسٹ ٹینورمیں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے حوالے سےبیجنگ میں منعقدہ  ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا چین میں زلزلے س...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین میں آنے والے زلزلے پر انتہائی افسوس کااظہار کیا ہے۔

ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل المناک زلزلے سے جانی و مالی  نقصانات اور لوگوں کے زخمی ہونے پر شدید غمزدہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل چین کےعوام اورحکومت کے ساتھ  یکجہتی اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کابھی اظہار کیا ہے۔  

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویت کے نئ...

کویت سٹی(شِنہوا)  شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بدھ کو کویتی قومی اسمبلی کے سامنے حلف لیتے ہوئے باضابطہ طور پر کویت کے امیر کا عہدہ سنبھال لیا۔

شیخ مشعل  مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے جانشین ہیں، جو 16 دسمبر کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ شیخ مشعل تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست کے 17ویں حکمران ہیں۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے شیخ مشعل نے شہریوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے والے اقدامات کے لیے قانون کے دائرہ کار میں احتساب کی اہمیت پر زور دیا۔

 83 سالہ امیر نے اپنے خطاب میں سلامتی، معیشت اور معیار زندگی کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے پر زور دیتے ہوئے  خلیج اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلائی جہازشینژو-17کا عملہ خلا میں چہل ق...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن پرموجود خلائی جہاز شینژو-17 کے عملے کے ارکان اگلے چند دنوں میں پہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہرنکل کراپنی سرگرمیاں(ای وی اے) انجام دیں گے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے)نے بدھ کو بتایا کہ  خلاباز 54 دنوں سے  خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں جو ان کے چھ ماہ کے خلائی مشن کا تقریباً ایک تہائی ہے۔ 

سی ایم ایس اے کے مطابق، خلابازوں نے شینژو -16 کے خلابازوں کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنےکے بعد خلائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال،لائف اینڈ ہیلتھ سپورٹ،  اسپیس سوٹ کا معائنہ  وجانچ، تیان ژو-6 کارگو جہاز کے سازوسامان کا معائنہ اور آئندہ کی اسپیس واک کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات کوفروغ دینا...

کابل(شِنہوا) افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان کے لیے برطانوی مشن کے انچارج رابرٹ چیٹرٹن ڈکسن کے ساتھ ملاقات کی ہے،جس میں قائم مقام وزیر خارجہ نےعالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات کوفروغ دینے پرزور دیا ۔

سرکاری نیوز ایجنسی  باختر کے مطابق افغان نگراں حکومت کے وزیرخارجہ نے کابل میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک، خطے اور پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ متقی نے کہا کہ افغانستان ہر ملک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیارہے انہوں نے افغانستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں اضافے پر زوردیتے کہا کہ یہ صورت حال اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کے لیے بھی سازگار ہے۔  افغانستان کے لیے برطانوی مشن کے ناظم الامور جو فی الحال دوحہ میں مقیم ہیں نے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی مقاصد کے لیے تشدد کی مذمت کی۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس کا انع...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں دوروزہ سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس بدھ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگئی جس میں 2024 کے لیے دیہی امور کی ترجیحات کاتعین کیاگیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدرشی جن پھنگ نے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق امورکے بارے میں اہم ہدایات دیں۔ صدر شی نے کہا کہ 2023 میں ملک میں نسبتاً شدید قدرتی آفات اور دیگر منفی حالات پر قابو پایا گیا، اناج کی پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ، کسانوں کی آمدنی میں نسبتاً تیزی سے اضافہ اور دیہی علاقوں میں ہم آہنگی اور استحکام برقراررہاہے۔

صدر شی نے کہا کہ چینی جدیدیت کو فروغ دینے، زرعی شعبے کی بنیاد کو مضبوط اور دیہی احیاء کو ہر لحاظ سے آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کرنا ہوں گی۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2023 کے بہترین کریکٹر اور لفظ کا اجر...

بیجنگ (شِنہوا) چینی لفظ "ژین" جس کا مطلب پرعزم رہنا اور"اعلیٰ معیار کی ترقی" کوچین میں سال 2023 کے کریکٹر اور لفظ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

 "چائنیز لینگویج ریویو 2023" کے تحت  بدھ کو جاری کردہ سالانہ سروے کے مطابق کریکٹر اور لفظ کا انتخاب انٹرنیٹ صارفین اور ماہرین کی سفارشات سے کیا گیا ہے۔ انتخاب کے عمل میں چینی حروف پر مبنی ایک الگورتھم بھی استعمال کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ "ژین" کا کریکٹراس وقت لاگو ہوتا ہے جب کوئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے نظریات پر قائم رہے ، حالات جیسے بھی ہوں اپنی پیش قدمی جاری رکھے اور ہر قدم ترقی کرنے پر خوشی محسوس کرے۔ مسلسل 18 سال سے منعقد ہونے  والے  بزورڈ سلیکشن کا مقصد عوام کو اپنی زندگیوں اور سماجی تبدیلیوں کو ریکارڈ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-دیر البلاح- ہلاکتیں

 وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح کے ایک اسپتال میں زخمی لڑکے کوطبی امداد کے لیے لایاگیا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ فلسطین-اسرائیل جنگ بندی کے لیے اقوام...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ  امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو یکطرفہ طورپر روکنا بند کرتے ہوئے فوری طور پر فلسطین-اسرائیل جنگ بندی  کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہار  ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں  بروکنگز انسٹی ٹیوشن میں چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین مشرق وسطیٰ میں زیادہ بااثر بننے کا خواہاں ہے لیکن تنازعہ کو ختم کرنے کا کام حقیقت میں صرف امریکی کندھوں پر ہے۔

وانگ نے کہا کہ فلسطینی اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے چین جنگ بندی کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نومبر میں سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر، چین نے  فلسطینی اسرائیل  کے درمیان موجودہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سلامتی کونسل کی پہلی قرارداد کی منظوری میں کردار ادا کیا، فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل کے بارے میں  پوزیشن پیپرپیش کیا اورسلامتی کونسل کی جانب سے مزید حمایت اور کارروائی کے لیے کوشش کی ۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-اسرائیل-بارڈر-تصادم

اسرائیلی علاقے المطلہ میں  حزب اللہ کی طرف سے گولاباری  کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے(شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا ملکی وے کا 3 ڈی نقشہ بنانے کے لیے نیا م...

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا ستاروں کے درمیان خلا کو دیکھنے اور ہماری کہکشاں ،ملکی وے کا 3 ڈی نقشہ بنانے کے لیے نیا مشن بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔

ناسا کے مطابق گلیکسیز/ ایکسٹرا گلیکسیز یو ایل ڈی بی سپیکٹروسکوپک ٹیرا ہرٹز آبزرویٹری یا گسٹو مشن 21 دسمبر سے پہلے امریکی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کےانٹارکٹیکا کے مک موردو ریسرچ بیس کے قریب روز آئس شیلف سے لانچ کیا جائے گا۔

انٹارکٹیکا کے اوپر فضا میں انتہائی بلندی پر، گسٹومشن میں ایک غبارے سے بندھی  دوربین، ستاروں کے درمیان خلا انٹر اسٹیلر میڈیم کا جائزہ لے گی۔

ناسا کے مطابق، یہ دوربین سائنسدانوں کوانتہائی ہائی فریکوئنسیز ریڈیو لہروں میں ملکی وے کا 3 ڈی نقشہ بنانے میں مدد دے گی۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے شی ژانگ کے بورڈنگ اسکولوں کے خلاف یو...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے کہا ہے کہ شی ژانگ خوداختیارعلاقے کے بورڈنگ اسکولوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی الزام تراشی اور بہتان بازی  حقیقت میں بچوں کے تعلیمی حق کی خلاف ورزی ہے،جس سے خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو نقصان پہنچا ہے۔  وزارت خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کیا کہ  یورپی پارلیمنٹ نے چینی حکومت کی جانب سے شی ژانگ کے بورڈنگ اسکولوں کے ذریعے تبتی بچوں کے جبری انضمام پر تنقید کرتے ہوئے ایک قرار داد منظوراور یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک سے اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی اس قرارداد میں جو کچھ کہا گیا وہ غلط معلومات پر مبنی  ہے اس سے چین کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا  اوریہ ہمارے ملک کے اندرونی امور میں مداخلت ہے ہم اس کی مذمت اور بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔  

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فائیو جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد32 لاک...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت جاری ہے اور  نومبر کے آخر تک ملک میں فائیو جی بیس سٹیشنوں کی تعداد32 لاکھ 80 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔

 بدھ کو چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد ملک کے کل موبائل بیس سٹیشنوں کا 28.5 فیصد ہے۔

 چین میں زیادہ سے زیادہ موبائل فون صارفین نے فائیو جی سروسز کو اپنا لیا ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر کے آخر تک ملک کی تین ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کے موبائل فون صارفین کی تعداد تقریباً 1 ارب 73 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

ان میں سے77 کروڑ 10 لاکھ فائیو جی موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین شامل ہیں جن کی تعداد میں گزشتہ سال کے آخر سے اب تک  21 کروڑ 4 لاکھ کا خالص اضافہ ہوا ہے جوکل موبائل فون صارفین کا 44.7 فیصد ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس جے این۔ون کوعلی...

جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی جے این۔ون قسم کے پھیلاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قسم  بی اے۔2.86 کی سابقہ قسم سے بالکل مختلف ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پرجے این۔ون سے عالمی آبادی کولاحق اضافی خطرہ فی الحال کم  نوعیت کا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ موجودہ ویکسین  جے این۔ون اورکورونا  کی دیگر مختلف اقسام کے باعث شدید بیماری اور موت سے تحفظ فراہم کرنے میں بدستور سود مند ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ صحت  نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام دستیاب اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن اور شدید بیماری سے بچنے کے لیے اقدامات کریں اور ہجوم یا خراب ہوادار علاقوں میں ماسک پہنیں، سماجی دوری برقرار رکھیں اور ہوا کی آمد و رفت کوبہتر بنائیں۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی شراکت دارممالک کے...

سان جوز(شِنہوا)کوسٹا ریکا  کے اقتصادی اور مالیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے اپنے شراکت دار ممالک کے لیے ترقی کے زبردست مواقع فراہم کیے ہیں۔

کوسٹا ریکا کے اقتصادی اور مالیاتی تجزیہ کار محمد اویلا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شنہوا کو بتایا کہ چین کا شراکت دار ہونا کسی بھی ملک کے لیے اہم ہے کیونکہ چین جانتا ہے کہ ترقی کرنے کے لیے چینیوں کو اپنے شراکت داروں کے ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) جیسے متعدد اقدامات کی تجویز پیش کی ہے جو لاکھوں لوگوں کو اس کی اختراع پر مبنی اورماحول دوست ترقی کے ذریعے لائے گئے مواقع سے جوڑتے ہیں۔

محمد اویلا نے کہا کہ چین خاص طور پرالیکٹرانک وہیکلز(ای ویز)جیسی ماحول دوست ٹیکنالوجیزمیں "عالمی فیکٹری" سے عالمی تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) میں ایک سرکردہ رہنما ملک میں تبدیل ہو گیا ہے اوراس طرح عالمی اقتصادی منظر نامے میں ایک متحرک چینی معیشت پائیدار منتقلی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اویلا نے کہا کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا محرک اس کا یہ فلسفہ ہے کہ لوگوں کو اولین ترجیح دی جائے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-آلتے-اسکی-ریزورٹ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے جیانگ جون ماؤنٹین اسکی ریزورٹ میں اسکیئرزاسکی کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ -کیلیفورنیا-سان کارلوس-کرسمس

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان کارلوس میں ایک خاتون کرسمس کی سجاوٹ دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آم...

تل ابیب میں سفیروں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بیرونی ثالثوں کے ذریعے ایک جنگ بندی کی طرف جا رہا ہے ،اس صورت میں فلسطینیوں کے لیے غزہ کے اندر مزید امدادی سامان کی رسائی بھی آسان ہو سکے گی،اسرائیلی صدر کی طرف سے یہ آمادگی کا یہ عندیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے اندر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عوامی دبائو بڑھا ہے، اسرائیلی صدر نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ذمہ داری کلی طور پر حماس کے رہنما یحی سنوار اور دوسروں پر ہوگی کہ وہ کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں۔صدر ہرتصوغ کا کہنا تھا اسرائیل انسانی بنیادوں پر ایک اور جنگی وقفے کے لیے تیار ہے تاکہ ہم اپنے یرغمالیوں کو رہا کرا سکیں، دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں،خیال رہے کہ قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی بربریت کی انتہا، ایک روز می...

عارضی جنگ بندی کی کوششوں کے ساتھ غزہ میں خونریزی بھی جاری ہے ، صیہونی فوج نے ایک روز میں 100فلسطینیوں کوشہید کردیا، جس کے بعد اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 20ہزارہوگئی ہے ،اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں ہرطرف بمباری کررہی ہے، رفاح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے50افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد فلسطینی ملبے تلے دب گئے ہیں ،بمباری سے زخمی ہونیوالوں کو الاقصی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ صیہونی فوج کی جبالیہ میں پناہ گزین کیمپ پرحملے میں 13فلسطینی شہید ہوگئے ،جبالیہ غزہ میں موجود آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک بڑا کیمپ ہے جس میں 116000رجسٹرڈ مہاجرین رہائش پذیر ہیں ، ان کی اکثریت اس وقت خوراک اور پانی سے محروم ہو چکی ہے اوراوپر سے آئے روز بمباری کی جارہی ہے،فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے العدوان ہسپتال سے 80میڈیکل سٹاف سمیت 240افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جنگ کی وجہ سے غزہ کے بیشتر ہسپتالوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور شمالی غزہ میں صحت کی خدمات سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش یورپی یونین کو گارمنٹس برآمد کرنے...

بنگلہ دیش یورپی یونین کو گارمنٹس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا،بنگلہ دیش کی معیشت نے اس قدر تیزی سے ترقی کررہی ہے دیگر اشاریوں میں پاکستان اور بھارت کے بعد گارمنٹس کی برآمد میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، بنگلہ دیش پہلی بار یورپی یونین کو گارمنٹس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا،میٹس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے جنوری سے ستمبر 2023کے دوران یورپی یونین کو نٹ ویئر کی برآمدات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے لیے بنگلہ دیش کی نٹ ویئر کی درآمدات ڈالر کی قیمت اور وزن کے لحاظ سے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ 9ماہ کے عرصے میں یورپی یونین نے بنگلہ دیش سے 9ارب ڈالر کے نٹ ویئر درآمد کیے، جو چین سے ہونے والی 8.96ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہیں،بنگلہ دیش گارمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ وزن کے لحاظ سے بنگلہ دیش نے یورپی یونین کے ممالک کو چین کے 442ملین کلوگرام کے مقابلے میں 571ملین کلوگرام نٹ ویئر برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نٹ ویئر میں یورپی یونین کے ممالک میں بنگلہ دیش کی شاندار کارکردگی کی ایک وجہ ہائی ویلیو ایڈڈ اشیا، خاص طور پر ایکٹو ویئر میں حالیہ سرمایہ کاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے ناا...

کیپیٹل ہل حملہ کیس میں امریکی عدالت کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، سابق صدر کو 4جنوری تک اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے،امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں، سابق صدر کو بغاوت یا بغاوت میں ملوث افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی امریکی آئین میں موجود شق کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو، ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5مارچ 2024کو ہونا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے فیصلے کو 'غیر جمہوری' قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقی ایشیا میں گینڈے کی ایک کروڑ 40 لاکھ بر...

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے پہلی بار مشرقی ایشیا میں ایک کروڑ 40 لاکھ برس قدیم  گینڈے کا فوسل دریافت کیا ہے جس سے ان جانوروں کی مشرقی ایشیا کی جانب نقل مکانی کے اہم شواہد ملے ہیں۔

پروسنٹورائنس چھوٹے معدوم شدہ ٹیلیوسیراٹین گینڈوں کی ایک نسل ہے جس کے اعضاء کی ہڈیاں چھوٹی ہوتی ہیں جو یورپ میں بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے۔

تاہم متعلقہ  باقیات ریکارڈ کی کمی کے سبب اس نسل کا ایشیائی ارتقاء غیر واضح رہا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف ورٹی بریٹ پیلینٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کے محققین نے چین کے ننگ شیا ہوئی خوداختیارخطے میں مورفولوجیکل تحقیق کی اور ایک گینڈے کی نئی باقیات دریافت کیں جو وسط مایوسین دور سے تعلق رکھتا ہے۔

فائلو جینٹک تجزیہ 282 مارفولوجیل کریکٹرپر مبنی ہے میں 36 ٹیکسا سے انکشاف ہوا یہ نسل پروسنٹورائنس سے تعلق رکھتی ہے۔

محققین نے اس نئی نسل کا نام پروسنٹورائنس یی ایس پی نوو رکھا ہے۔

نئے نمونے کی خصوصیت ،اچھی طرح سے محفوظ مکمل کھوپڑی ہے جس میں موٹی اور اونچی ناک کی ہڈیاں ایک چھوٹے سینگ کو سہارا دیتی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق ڈینگ تاؤ کے مطابق اس دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پروسنٹورائنس کی جغرافیائی تقسیم بہت وسیع ہے جو یورپ سے لیکر جنوبی پاکستان اور چین تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کی ہجرت یوریشیا میں ماحولیاتی اور جغرافیائی رکاوٹوں کی وجہ سے محدود نہیں تھی۔

یہ تحقیق لین نیان سوسائٹی کے زولوجیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولوراڈو سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی پرائمر...

ڈینور (شِنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 2024 کے ریپبلکن صدارتی پرائمری بیلٹ کے نااہل قرار دیدیا ہے۔

ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ فوری طور پر امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

عدالتی فیصلہ چار تین سے آیا جس میں امریکی آئین کی شاذ و نادر استعمال شق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ عدالتی اکثریت کی رائے میں ٹرمپ 14 ویں ترمیم کی دفعہ 3 کے تحت صدارتی عہدے کے لئے نااہل ہیں۔

کولوراڈو کی عدالت کہا ہے کہ 4 جنوری 2024 تک اپیل کی جاسکتی ہے اس لئے اس وقت اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 14 ویں ترمیم کی دفعہ 3 کو کسی صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اوریہ بھی پہلا موقع ہے جب کسی امریکی ریاستی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے نااہل ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ کو 2024 کے ریپبلکن نامزدگی کے مقابلے میں وسیع برتری حاصل ہے۔

ڈینور پوسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ معاملہ امریکی سپریم کورٹ میں جائے گا۔  ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررہے ہیں۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و روسی وزرائے اعظم کی سربراہان حکومت کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور روسی فیڈریشن کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے بیجنگ میں چین ۔ روس سربراہان حکومت کے 28 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔ روس تعلقات اعلیٰ سطح پر فروغ پا رہے ہیں جس میں زیادہ سیاسی باہمی اعتماد، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنا، زیادہ لچکدارعملی تعاون اور قریبی بین الاقوامی ہم آہنگی شامل ہے جو بڑے ممالک کے تعلقات میں ایک نئے ماڈل کی مثال قائم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، نسل در نسل چین ۔ روس دوستی آگے بڑھانے اور چین ۔ روس تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی پر زور دیتے ہوئے روس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر روسی وزیراعظم میشوسٹن نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی کاؤنٹی جی شی شان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر چین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، ثقافتی و عوامی تبادلے گہرا کرنے ، اقوام متحدہ اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں رابطے اور ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت چین اور روس دونوں ترقی اور بحالی کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے چین ۔ روس تعلقات کے فروغ ، دوطرفہ تجارت اور زرعی تعاون کو وسعت دینے، ایک دوسرے کے کاروباری اداروں کو اپنے ممالک میں سرمایہ کاری کا بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے ، دونوں ممالک کی توانائی کی سلامتی کا مشترکہ طور پر تحفظ، رابطے مضبوط بنانے، اہلکاروں کے تبادلے ، مقامی تعاون میں اضافہ ، صنعتی اور سپلائی چین کا  تحفظ و استحکام یقینی بنانے کے لئے داخلی محرک قوت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

چینی و روسی وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر 2022-2023  سالوں کے کھیلوں کے تبادلوں کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا۔ دونوں فریق 2024-2025  کو چین - روس ثقافتی سال کے طور پر منائیں گے۔

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان حکومت کی موجودگی میں کسٹمز، انسپکشن اور قرنطینہ، مارکیٹ نگرانی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوئے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و روسی وزرائے اعظم کی سربراہان حکومت کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور روسی فیڈریشن کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے بیجنگ میں چین ۔ روس سربراہان حکومت کے 28 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔ روس تعلقات اعلیٰ سطح پر فروغ پا رہے ہیں جس میں زیادہ سیاسی باہمی اعتماد، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنا، زیادہ لچکدارعملی تعاون اور قریبی بین الاقوامی ہم آہنگی شامل ہے جو بڑے ممالک کے تعلقات میں ایک نئے ماڈل کی مثال قائم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، نسل در نسل چین ۔ روس دوستی آگے بڑھانے اور چین ۔ روس تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی پر زور دیتے ہوئے روس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر روسی وزیراعظم میشوسٹن نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی کاؤنٹی جی شی شان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر چین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، ثقافتی و عوامی تبادلے گہرا کرنے ، اقوام متحدہ اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں رابطے اور ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت چین اور روس دونوں ترقی اور بحالی کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے چین ۔ روس تعلقات کے فروغ ، دوطرفہ تجارت اور زرعی تعاون کو وسعت دینے، ایک دوسرے کے کاروباری اداروں کو اپنے ممالک میں سرمایہ کاری کا بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے ، دونوں ممالک کی توانائی کی سلامتی کا مشترکہ طور پر تحفظ، رابطے مضبوط بنانے، اہلکاروں کے تبادلے ، مقامی تعاون میں اضافہ ، صنعتی اور سپلائی چین کا  تحفظ و استحکام یقینی بنانے کے لئے داخلی محرک قوت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

چینی و روسی وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر 2022-2023  سالوں کے کھیلوں کے تبادلوں کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا۔ دونوں فریق 2024-2025  کو چین - روس ثقافتی سال کے طور پر منائیں گے۔

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان حکومت کی موجودگی میں کسٹمز، انسپکشن اور قرنطینہ، مارکیٹ نگرانی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوئے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں