• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

چین کی صومالیہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے ل...

موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ میں چینی سفارت خانے نے  صومالیہ کی حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 لاکھ  ڈالر کی امداد دی ہے  جس کا مقصد قرنِ افریقہ کے ملک میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنا ہے۔

 صومالیہ میں چین کے سفیرفی شانگ چھاؤنے اس موقع پر کہا کہ بیجنگ کی طرف سے تازہ ترین انسانی امداد سے موسمیاتی تغیر کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے متاثرین کو کچھ حد تک سہولت فراہم  ہو  گی۔

انہوں نے کہا کہ جب صومالیہ میں سیلاب آیا تو چین اس سال پہلا ملک تھا جس نے صومالیہ تک امدادپہنچائی ۔ یہ اس سال پہلے ہی چوتھا موقع ہے کہ چینی حکومت ضرورت کے وقت صومالیہ تک پہنچی جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی طویل تاریخ ہے۔

 صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے کمشنر محمد معلم عبدل نے سیلاب متاثرین کی بروقت امداد پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت صومالیہ کی براہ راست مدد کرتی ہے جبکہ  یہ امداد ٹھوس ہے جولوگوں تک پہنچ رہی ہے۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اور وسطی صومالیہ میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 17 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 131 تک پہن...

جی شی شان ، گانسو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے سے بدھ کی صبح 9 بجے تک  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 782 تک پہنچ گئی ہے ۔

بدھ کی صبح ایک پریس کانفرنس میں مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ چھنگ ہائی میں زلزلے سے 18 افراد لقمہ اجل بنے ۔

صبح 5:30 بجے تک چھنگ ہائی میں زلزلے کی وجہ سے 198 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 16 دیگر لاپتہ ہیں۔

چائنہ ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ پیر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیاجس کی گہرائی 10 کلومیٹر ہے اور اس کا مرکز لیوگو ٹاؤن شپ صوبہ گانسو میں جی شی شان  کی بونان-ڈونگ شیانگ-سالار خود مختار کاؤنٹی سے تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آرآئی اور کمبوڈین پانچ نکاتی حکمت عملی می...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک سینئر سینیٹر اور ماہر نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور کمبوڈیا کی پانچ نکاتی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کے قیام کے عمل نئی رفتار مہیا کرے گی۔

چین کے 2013 میں شروع کردہ بی آر آئی کا مقصد ایشیا کو یورپ اور افریقہ اور اس سے آگے کے خطوں جوڑنے والے تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کی تعمیر ہے جبکہ رواں سال اگست میں اوائل میں شروع کردہ پانچ نکاتی حکمت عملی انسانی سرمائے کی ترقی، مختلف معاشی اقدامات ، مسابقت میں اضافے، نجی شعبے اور روزگار میں اضافے، پائیداری اور ڈیجیٹل ترقی پر مرکوز ہے۔

سینیٹ آف کمبوڈیا کے دوسرے نائب صدر ٹیپ نگورن نے کمبوڈیا میں چین کے تعاون سے دیہی معاش میں بہتری کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر آئی کو ایک دہائی ہوچکی ہے اس نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی، رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تحفیف غربت میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کی بی آر آئی اور کمبوڈیا کی پانچ نکاتی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے سے چین ۔ کمبوڈیا برادری کا قیام مشترکہ مستقبل اسٹریٹجک اہمیت، باہمی فوائد اور باہمی طور پر مفید نتانج کے ساتھ فروغ پائے گا۔

کمبوڈیا، صوبہ کاندل میں چین کے تعمیر کردہ تیسرے رنگ روڈ کا منظر۔ (شِنہوا)

نگورن نے مزید کہا کہ "ڈائمنڈ ہیکساگون" تعاون خاکہ 6 ترجیح شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں سیاسی تعاون ، پیداواری صلاحیت و معیار ، زراعت ، توانائی، سلامتی اور عوام کے درمیان تبادلے شامل ہیں جو کمبوڈیا کی ترقی کے فروغ کے لئے بہت ضروری ہے۔

سینئرسینیٹر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اور قریبی تعاون پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات چٹان کی مانند مضبوط اور اٹوٹ ہیں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمبوڈیا اور چین نے ستمبر میں بی آر آئی اور پانچ نکاتی حکمت عملی کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی  کووسعت دینےپر اتفاق کیا تھاجس کا مقصد اعلیٰ معیار اور پائیدار مشترکہ ترقی کا حصول ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آرآئی اور کمبوڈین پانچ نکاتی حکمت عملی می...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک سینئر سینیٹر اور ماہر نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور کمبوڈیا کی پانچ نکاتی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کے قیام کے عمل نئی رفتار مہیا کرے گی۔

چین کے 2013 میں شروع کردہ بی آر آئی کا مقصد ایشیا کو یورپ اور افریقہ اور اس سے آگے کے خطوں جوڑنے والے تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کی تعمیر ہے جبکہ رواں سال اگست میں اوائل میں شروع کردہ پانچ نکاتی حکمت عملی انسانی سرمائے کی ترقی، مختلف معاشی اقدامات ، مسابقت میں اضافے، نجی شعبے اور روزگار میں اضافے، پائیداری اور ڈیجیٹل ترقی پر مرکوز ہے۔

سینیٹ آف کمبوڈیا کے دوسرے نائب صدر ٹیپ نگورن نے کمبوڈیا میں چین کے تعاون سے دیہی معاش میں بہتری کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر آئی کو ایک دہائی ہوچکی ہے اس نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی، رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تحفیف غربت میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کی بی آر آئی اور کمبوڈیا کی پانچ نکاتی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے سے چین ۔ کمبوڈیا برادری کا قیام مشترکہ مستقبل اسٹریٹجک اہمیت، باہمی فوائد اور باہمی طور پر مفید نتانج کے ساتھ فروغ پائے گا۔

کمبوڈیا، صوبہ کاندل میں چین کے تعمیر کردہ تیسرے رنگ روڈ کا منظر۔ (شِنہوا)

نگورن نے مزید کہا کہ "ڈائمنڈ ہیکساگون" تعاون خاکہ 6 ترجیح شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں سیاسی تعاون ، پیداواری صلاحیت و معیار ، زراعت ، توانائی، سلامتی اور عوام کے درمیان تبادلے شامل ہیں جو کمبوڈیا کی ترقی کے فروغ کے لئے بہت ضروری ہے۔

سینئرسینیٹر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اور قریبی تعاون پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات چٹان کی مانند مضبوط اور اٹوٹ ہیں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمبوڈیا اور چین نے ستمبر میں بی آر آئی اور پانچ نکاتی حکمت عملی کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی  کووسعت دینےپر اتفاق کیا تھاجس کا مقصد اعلیٰ معیار اور پائیدار مشترکہ ترقی کا حصول ہے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق صوبائی رکن اسمبلی پر رشوت خوری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صوبے ہیبے کی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شوئی فینگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے مطابق نگران قومی کمیشن کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد  چین کے شمالی صوبہ شنشی کے شہر تائی یوان کی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے وانگ کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دائر کیا۔

استغاثہ نے وانگ پر اپنے مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھانے اور دوسروں کے لیے منافع حاصل کرنے کی غرض سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور بدلے میں خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی اشیاء وصول  کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا ، ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کے دلائل سنے۔

 
۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان صنعت اور تعلیمی ان...

پاکستان اور چین کے درمیان صنعت اور تعلیمی انضمام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ،پاکستان نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (این سی اے آئی)کے ڈائریکٹر اور پاکستانی ماہر ڈاکٹر یاسر ایاز نے کہا ہے کہ چین کے دورے کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانا ہے، دستخط شدہ معاہدوں اور نتیجہ خیز بات چیت سے جدت طرازی کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے مستقبل کو تشکیل دیں گے اور عالمی تکنیکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر یاسر ایاز چین کے دو ہفتوں کے دورے پر گئے، جہاں انہوں نے معروف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں پاک چین تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے کانفرنسوں میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی کے دورے کے دوران ڈاکٹر یاسر ایاز نے ٹونگجی یونیورسٹی کے شنگھائی خود مختار انٹیلی جنس بغیر پائلٹ سسٹم سائنس سینٹر میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ مستقبل کی تبدیلی کے عنوان سے ایک تعلیمی پریزنٹیشن پیش کی اور مرکز اور این سی اے آئی کے مابین صنعت اور تعلیمی انضمام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، مشترکہ تکنیکی تحقیق اور ٹیلنٹ ٹریننگ میں مزید تعاون قائم کیا گیا۔ چائنا یونیورسٹی آف مائننگ اینڈ ٹیکنالوجی (بیجنگ)میں یاسر ایاز نے این سی اے آئی کی اہم تحقیقی پیش رفت متعارف کروائی، جس میں صحت کی دیکھ بھال، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہجوم کی نگرانی، گاڑیوں کی شناخت کے نظام اور آتشیں اسلحے کا پتہ لگانے کے نظام میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ انٹرایکٹو سیشن کے دوران ، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جیسے اے آئی بڑے پیمانے پر ماڈل ، مصنوعی ذہانت(اے جی آئی) اور توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی جدید ایپلی کیشنز۔ انہوں نے ورلڈ فائیو جی کانفرنس اور فائیو جی اینڈ انٹیلیجنٹ مائننگ فورم میں شرکت کے دوران چائنا یونیورسٹی آف مائننگ اینڈ ٹیکنالوجی (بیجنگ)کی جانب سے سینسر پر مبنی انٹیگریٹڈ مائننگ سیفٹی مانیٹرنگ پروڈکٹ کے باضابطہ اجرا کا بھی مشاہدہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق شیامن میں اعلی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی فورم 2023 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ، ڈاکٹر یاسر ایاز اور چائنا ہائر ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈو یوبو نے ڈیجیٹل دور میں اعلی تعلیم کی پائیدار ترقی ، صنعت اور تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت کے انضمام اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر یاسر ایاز نے کہا کہ چین کے دورے کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانا ہے۔ دستخط شدہ معاہدوں اور نتیجہ خیز بات چیت سے جدت طرازی کو فروغ ملے گا اور مصنوعی ذہانت کے حل کی ترقی کو فروغ ملے گا جو دونوں ممالک کے مستقبل کو تشکیل دیں گے اور عالمی تکنیکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس بحال کردی...

پاکستان ریلویز کی جانب سے پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس ٹرین بحال کردی گئی۔ ریلوے ڈی ایس مسعود احمد جان نے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا، ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ ٹرین 360 مسافروں کو لیکر 36 گھنٹوں میں کراچی پہنچے گی ، عوام ایکسپریس اگست 2022 میں سیلاب کے باعث بند کردی گئی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جعلی ڈگری اور کرپشن کا الزام، سابق چیئرمین ڈ...

وفاقی تحقیقاتی (ادارے ایف آئی اے ) نے سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر کو جعلی ڈگری اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے کورٹ سینٹرل کے جج شاہ رخ ارجمند نے شیخ اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر پر ڈھائی ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای او کی تعیناتی حاصل کی تھی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملازمت کے لیے ملزم کی پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے سمیت دیگر کو دوبار...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )سمیت دیگر کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشری بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، معروف قانون دان اعتزاز احسن اور ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے وزیر اعظم آفس کی رپورٹ پیش کی اور موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو پہلے دیکھنا ہے کہ کس نے کال ریکارڈ کی ، عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے ٹیلی کام کمپنیوں کو لکھ رہا ہے ، ایف آئی اے کو آئی پی ایڈریسز تک رسائی چاہیے ہو گی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ریکارڈنگز کر رہا ہے تو وہ غیر قانونی طریقے سے کر رہا ہے، ان کو وزیراعظم آفس کے ذریعے رپورٹ فائل کرنی چاہیے تھی۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف اطلاعات تک رسائی اور دوسری طرف پرائیویسی ہے، یہ معاملہ کیسے بیلنس ہونا چاہیے ، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائے۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ اعتزاز صاحب آپ بتائیں کیسے اس کیس کو اب آگے بڑھایا جائے جس پر معروف قانون دان نے کہا کہ سیلف ریگولیشنز ہونی چاہیے یہاں تو آئین پر عمل نہیں کیا جاتا، آئین نے 90 دن الیکشن کا کہا عمل نہیں ہوا۔ جسٹس بابر نے ریمارکس دیئے کہ اب پھر ہم کسی اور طرف نکل جائیں گے واپس آتے ہیں ۔ عدالت عالیہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں جبکہ ایف آئی اے سمیت دیگر کو بھی دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ تماشا بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں ، اب وفاقی حکومت پر ہے کہ وہ کیسے چلانا چاہتے ہیں ، اگر حکومت نے نہیں بتایا تو پھر ہم نیشنل اور انٹرنیشنل عدالتی معاون مقرر کریں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ چیک کیجئے گا کوئی خبر تھی کہ آئی بی کو ریکارڈنگ کی اتھارٹی دی گئی کیا ایسا ہے؟ جس پر منصور اعوان نے کہا کہ میں چیک کرکے بتا دوں گا۔ سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہاں نام لینے پر تو پابندی ہے لیکن میری تصویر پورا دن چلتی رہی ہے جس پر جسٹس بابر ستار نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ تو آپ کے الیکشن میں بھی پھر آپ کی مدد کرے گی ، بہرحال یہ ایک سیریس ایشو ہے اس کو ایڈریس کریں گے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر مزید سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 2...

ڈالر کی تنزلی جاری ، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی ، د کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 26 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر 283 روپے ایک پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈسکہ گیپکوسب ڈویژن میں چور17 لاکھ روپے کا سا...

ڈسکہ میں گیپکو سب ڈویژن ستراہ میں نامعلوم چورلاکھوں روپیمالیت کے ٹرانسفارمر اور سرکاری سامان سمیت گیپکو اہلکاروں کا ذاتی سامان چرا کر رفوچکر ہو گئے۔ ڈسکہ سب ڈویژن ستراہ میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی ہے جہاں چور ڈیوٹی پر سرکاری ملازمین کو باندھ کر 10 ٹرانسفارمرکا کاپر،لیپ ٹاپ،2 موٹرسائیکل اورموبائل سمیت200 میٹر،1عددبیٹری اوردیگرقیمتی سامان لے اڑے،چور حفاظتی تاروں کو کاٹ کردفترمیں داخل ہوئے اور 4 گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے،چوروں کی جانب سے ملازمین پر تشدد بھی کیا ۔ واردات میں چوری ہونیوالے سامان کی مجموعی طورپرمالیت17لاکھ روپیبتائی جا رہی ہے۔تھانہ ستراہ پولیس نے واقعیکامقدمہ درج کرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم چوروں کی تلاش جاری ہے،جلد تلاش کرکے گرفتارکرکے پابندِسلاسل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین دو قدیم تہذیبیں ہیں، سفیر خل...

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ دو ہزار سال قبل شاہراہ ریشم نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا پل تعمیر کیا، یہ دو قدیم تہذیبیں ہیں،تخلیقی ڈیزائن مقابلہ ہر ملک کی منفرد ثقافت اور رسم و رواج کی نمائش کرتا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر ے گا ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شی آن پہلا "سلک روڈ کلچر اسٹوری" تخلیقی ڈیزائن مقابلہ شانسی کے ایک آرٹ میوزیم میں ایک عظیم الشان ایوارڈ تقریب اور فاتح فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دو ہزار سال قبل شاہراہ ریشم نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا پل تعمیر کیا تھا جو دو قدیم تہذیبیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ مقابلہ ہر ملک کی منفرد ثقافت اور رسم و رواج کی نمائش کرتا ہے، اور حیرت انگیز کاموں کے ذریعے باہمی تفہیم کو فروغ دیتا ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جیتنے والے فن پاروں کی نمائش میں نہ صرف اس مقابلے کے شاندار شاہراہ ریشم کے تخلیقی کاموں کی نمائش کی گئی بلکہ پاکستان، قازقستان، کرغزستان، نیپال، ایران اور دیگر ممالک کے غیر معمولی ثقافتی ورثے کے کام، ڈن ہوانگ ثقافتی تخلیق اور بہترین فن پارے بھی پیش کیے گئے۔ یہ نمائش شاہراہ ریشم کی متنوع ثقافت کے ساتھ ساتھ جدید ڈیزائن کی جدت طرازی اور انضمام کی عکاسی کرتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق الماتی، قازقستان میں چین کے قونصل جنرل جیانگ وی نے نوٹ کیا کہ یہ مقابلہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تبادلوں کا ایک اور روشن عمل ہے، اور ہر کام مصنف کی دانش مندی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے، اور ثقافتی اور فنکارانہ تبادلوں کے ذریعے دوستی اور دوستی کی وراثت میں اضافے کا احساس کرتا ہے.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انجن آئل کی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں 30 سے 5...

پاکستان کسٹمز نے درجنوں اقسام کے انجن آئل کی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی نے چین، ترکیہ، کوریا، مشرق وسطی، تھائی لینڈ، روس اور ایران سے 46 اقسام کے انجن آئل کی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا جس کے بعد پاکستان میں انجن آئل مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ قیمتوں کا دوبارہ تعین اس طرح کیا گیا کہ انجن آئل کی درآمد پر انڈر انوائسنگ کے واقعات کو کافی حد تک کم کیا جاسکے، کسٹمز ویلیوز (سی اینڈ ایف ) فی لیٹر اور فی کلو گرام کی بنیاد پر امریکی ڈالر میں طے کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشاہدہ کیا گیا کہ زیادہ تر برانڈز کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا مارکیٹ سروے میں ذکر نہیں جب کہ قیمتوں کے تعین کا عمل طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کا شکار ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ سبجیکٹ سامان کی کسٹم اقدار کا دوبارہ تعین کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، مذکورہ اجلاس میں اشیا کی ویلیو ایشن سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک آرمی کی ٹیکنیکل آرمز پاکستان کی تعمیر و...

پاک آرمی کی ٹیکنیکل آرمز پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ضامن، جنگ کا میدان ہو یا امن کی صورتحال پاکستان آرمی دفاع وطن اور قوم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت پاکستان آرمی کا طرہ امتیاز ہے، پاکستان آرمی کی ٹیکنیکل آرمز بشمول انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ میکنیکل اور سگنلز کور ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پاک آرمی ملک کے طول و عرض میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان آرمی باصلاحیت نوجوانوں کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چار سالہ سپانسرڈ ڈگری پروگرام بھی مہیا کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پاکستان، ایران سہ فریقی تعلقات پر مبنی...

چین، پاکستان، ایران سہ فریقی تعلقات پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔ مقررین نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مصنف کی بصیرت اور دور اندیشی کا بھی اعتراف کیا۔ تفصیلات کے مطابق مصنف رضا علی خان کی کتاب "بدلتی ہوئی دنیا میں چین پاکستان ایران کے سہ فریقی تعلقات" کی تقریب رونمائی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تھنک ٹینکس، ماہرین تعلیم، سول وملٹری افسران اور مختلف یونیورسٹیز کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد خان چیئرمین شعبہ سیاست و بین الاقوامی تعلقات نے مصنف کی علمی جستجو کو سراہا،انہوں نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مصنف کی بصیرت اور دور اندیشی کا بھی اعتراف کیا۔ ڈاکٹر آمنہ محمود نے مصنف کے علمی تحقیقی کام کو مبارکباد پیش کی جبکہ ڈاکٹر محمد ریاض شاد نے مصنف کی علمی کاوشوں اور کتاب کے سماجی تناظرکوسراہا۔ ڈاکٹر محمد طارق نیازی نے مصنف کی سابقہ دو کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی علمی جستجو کے سفر کو سراہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ سہ فریقی تعلق اس خطے کیلئے جغرافیائی سیاسی گیم چینجر ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سفیر سہیل محمود ڈی جی آئی ایس ایس آئی نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصنف نے سہ فریقی تعاون کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمارتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کریک ڈاون ک...

فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عمارتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے اقدامات میں تیزی لاتے ہوئیاہم فیصلہ کیا ہے، سی ای او بابرصاحب دین کا کہنا ہے کہ ملبہ پھینکنے والوں کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا،تعمیراتی ملبے اٹھانے کے اخراجات متعلقہ مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کیمطابق شہربھرمیں350 سے زائدملبہ پوائنٹس علم میں آئے ہیں، غیرقانونی طورپرملبہ پھینکنے والوں کوملبہ ہٹانے کے اخراجات کیساتھ ساتھ جرمانے اور ایف آئی آر کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، ایک ہفتے کے دوران 330سے زائد پوائنٹس کو کلیئر کروا چکے ہیں ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ لاہورئیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 4...

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر کو مزید ایک ہزار 748 سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان جانے والے تہتر خاندانوں کو 65 گاڑیوں پر روانہ کیا گیا۔ وطن واپس جانے والوں میں میں 466 مرد، 315 خواتین اور 967 بچے شامل تھے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگ...

عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بدھ کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 کیلئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 24 دسمبر کو طلب بھی کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال نے گوادر کے منظر نا...

گوادر میں پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا افتتاح خطے کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جسے سی پیک نے آگے بڑھایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ باہمی تعاون نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ دینے بلکہ مقامی آبادی کی صحت اور بہبود کو ترجیح دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔سی پیک کے تحت مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے سینٹر آف ایکسی لینس، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ماہر عدنان خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ایک تاریخی ترقی میں، چین اور پاکستان نے تین تبدیلی کی راہداریوں کا منصوبہ بھی بنایا - گرین کوریڈور، ڈیجیٹل کوریڈور اور ہیلتھ کوریڈور۔ یہ تزویراتی اقدام پاکستان کے لیے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا، جس میں خاص طور پر ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور جدید بنانے پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا قیام عوامی فلاح کے اہم پہلووں کو حل کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی تبدیلی کی طاقت کا ثبوت ہے۔یہ سہولت جدید ترین طبی ٹکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا عملہ انتہائی ہنر مند صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کے ذریعہ ہے۔عدنان خان نے کہا کہ اس سہولت سے گوادر میں صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے میں مدد ملے گی، جس سے رہائشیوں کو خصوصی طبی علاج کے لیے طویل فاصلے تک سفر کرنے کی ضرورت میں کمی آئے گی۔

ہسپتال کی جامع خدمات، بنیادی دیکھ بھال سے لے کر خصوصی علاج تک، توقع کی جاتی ہے کہ خطے کے مجموعی صحت کے نتائج میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 68 ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔اسپتال کے چھ بلاکس ہیں: میڈیکل، رہائشی، نرسنگ، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، میڈیکل کالج اور سنٹرل لیبارٹری۔ ہر بلاک میں دیگر سہولیات، سازوسامان اور مشینری بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے 100 ملین ڈالر کی کل لاگت سے یہ ہسپتال 4 دسمبر کو فعال ہو گیا۔چین اور پاکستان روایتی دائرے میں تعاون کر کے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ سندھ میں صحت کے حکام نے ایک پہل شروع کی ہے جس کے تحت چین نوجوان ڈاکٹروں کو مہارت کے ساتھ تربیت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی طبی ٹیموں نے بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی ضرورت کے وقت مدد کی ہے۔ چین پاکستان میں تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے میں فعال طور پر سرمایہ کاری کر رہا ہے، سکولوں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور طبی تحقیقی مراکز کی تعمیر کے لیے فنڈنگ اور مہارت فراہم کر رہا ہے۔ اس سرمایہ کاری کو پاکستان کے انسانی ترقی کے اشاریہ کو بہتر بنانے کے طریقے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو اس وقت تعلیم اور صحت کے اشاریوں کے لحاظ سے کم درجہ پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو سبسڈیز کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کن...

پاکستان کو رجعت پسند سبسڈیز کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔ مالی امداد فراہم کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور سماجی مساوات کو فروغ دینے میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ان سبسڈیوں کی تنظیم نو ضروری ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، ظفر الحسن، جوائنٹ چیف اکانومسٹ، منسٹری آف پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل نے دلیل دی کہ رجعت پسند سبسڈیز مسابقت کی ضمانت نہیں دے سکتیں اور صنعتی شعبے کی بلند ترقی کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔سبسڈی اور رعایتوں کے ذریعے سالانہ برآمدات پر مبنی صنعتی شعبوں میں خاطر خواہ رقم لگانے کے باوجود، ملک کی برآمدات توقعات سے کم ہوتی جارہی ہیں۔حکومت کو صنعتوں کے لیے سبسڈیز کی تنظیم نو پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ضرورت ہو تو صنعت کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز اور ٹیکس میں چھوٹ دی جانی چاہیے، اور وہ بھی مختصر مدت کے لیے۔نگران حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ گھریلو وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ساختی اصلاحات پر سنجیدگی سے کام جاری رکھے۔پاکستان کی معیشت کو کئی ساختی مسائل کا سامنا ہے جو مجموعی شرح نمو کو سست کر دیتے ہیں۔معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس میںبرآمدی شعبہ، ریگولیٹری ماحول، نجکاری اور سرکاری اداروں کی ڈی ریگولرائزیشن ٹیکس انتظامیہ، شمولیت غیر رسمی معیشت، اور ڈیجیٹل معیشت شامل ہیں۔معروف ماہر اقتصادیات اور اقتصادی امور اور قومی ترقی کے ڈائریکٹر، سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز ڈاکٹر عثمان چوہان نے کہا کہ تمام سبسڈیز کو یکساں طور پر نہیں بنایا جا رہا ہے۔

ترقی کو فروغ دینے، معاشی بوجھ کو کم کرنے اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کے ارادے سے، رجعت پسند سبسڈیز کو ان کے غیر ارادی نتائج کے لیے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ سبسڈیز، جو اکثر ضرورت مندوں سے زیادہ آمدنی والے گروپوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں، دولت کے فرق کو بڑھانے اور معاشی انصاف کے حصول میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ 2015 سے 2020 تک حکومت نے شوگر ملوں کو 29 ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ اسی شعبے نے اس مدت کے دوران ٹیکسوں میں 22 ارب روپے کا حصہ ڈالا۔ اس نکتے پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں جیسے متمول شعبوں کو سبسڈی فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید خبردار کیا کہ پاکستان بلند قرضوں کے چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔اصلاحاتی پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ مالیاتی انتظامی اصلاحات زیادہ ٹیکس محصولات کی پیداوار کو یقینی بنائیں گی جس سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ ہوگا۔ آمدنی کی بنیاد، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بہتر لوگ اپنا حصہ ادا کریں۔ایکوئٹی، جامعیت اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک اچھی طرح سے ترقی یافتہ ٹیکسیشن انفراسٹرکچر ضروری ہے۔ اسی خطوط کے ساتھ، ٹیکس اصلاحات کو بالواسطہ ٹیکس کی بجائے براہ راست کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میںغنی گلاس لمیٹڈ کی آمدنی، مناف...

غنی گلاس لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 22 میں 30.8 بلین روپے کے مقابلے میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 32.1 فیصد اضافے کے ساتھ 40.7 بلین روپے ہو گئی۔ یہ اضافہ طویل مدتی ٹھوس نمو کی حکمت عملیوں کے نفاذ کی بدولت تھا، جس کی وجہ سے آپریشنل کارکردگی بہتر ہوئی۔کمپنی نے مجموعی منافع میں 25.13 فیصد اضافہ دیکھا، جو مالی سال 22 میں 9.015 بلین روپے سے مالی سال 23 میں بڑھ کر 11.28 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم، مجموعی مارجن مالی سال 22 میں 29.25 فیصد سے کم ہو کر 27.71 فیصد رہ گیا۔ کمپنی نے اس کمی کی وجہ فروخت کی لاگت میں اضافے کو قرار دیا۔گلاس مینوفیکچرنگ کمپنی کے عمومی اور انتظامی اخراجات مالی سال 22 میں 954.16 ملین روپے سے مالی سال 23 میں 21.98 فیصد بڑھ کر 1.16 بلین روپے ہو گئے۔دریں اثنا، کمپنی کی دیگر آمدنی مالی سال 23 میں 5.05 فیصد کم ہوکر 342.28 ملین روپے ہوگئی۔آپریٹنگ منافع مالی سال 23 میں 8.08 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال رجسٹرڈ 6.34 بلین روپے سے 27.41 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح، مالی سال 23 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 8.53 بلین روپے تھا جو مالی سال 22 میں 6.23 بلین روپے تھا، جس میں 36.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔خالص منافع مالی سال 22 میں 6.04 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 8.09 بلین روپے تک 33.9 فیصد بڑھ گیا۔خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 19.61 فیصد سے مالی سال 23 میں 19.89 فیصد تک بڑھ گیا۔

فی حصص آمدنی مالی سال 22 میں 6.05 روپے کے مقابلے میں 8.10 روپے رہی۔مجموعی منافع کا تناسب 2018 اور 2023 میں 28فیصد رہا۔ تاہم، یہ درمیان میں اتار چڑھا کے ساتھ 2022 میں سب سے زیادہ 29فیصد اور 2020 میں سب سے کم 15فیصد تک پہنچ گیا۔ٹیکس سے پہلے منافع کا تناسب 2023 میں 21فیصد تک پہنچ گیا جو 2018 میں 22فیصد تھا۔ کمپنی نے 2020 میں ایک بڑی کمی دیکھی، جو اگلے سالوں میں ٹھیک ہونے سے پہلے 9فیصد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔انوینٹری ٹرن اوور ریشو، جو کمپنی کی فروخت کی لاگت کے مقابلے انوینٹری کی تبدیلی کی فریکوئنسی کا حساب لگاتا ہے، 2018 میں زیادہ سے زیادہ 10.97 سے 2020 میں کم سے کم 2.83 تک کمی کے رجحان کے بعد، 2021 میں 7.99 تک بہتر ہونے سے پہلے، تاہم، انوینٹری میں ٹرن اوور کا تناسب اگلے سالوں میں پھر سے کم ہونے والے رجحان کی پیروی کرتا ہے۔عام طور پر، زیادہ تناسب والی قیمت کو بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کمپنی کی زیادہ فروخت کی عکاسی کرتا ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 2023 میں سب سے زیادہ 8.10 روپے اور 2020 میں سب سے کم 1.63 روپے درج ہوئی۔کمپنی کی قیمت اور آمدنی کا تناسب 2023 میں 3.12 اور 2020 میں 20.37 کے درمیان تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینرجائیکوکی آمدنی میں29فیصدکمی واقع ہوئی

سینرجائیکونے 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے اپنے سہ ماہی مالیاتی نتائج جاری کیے ہیںجس میں اہم مالیاتی میٹرکس میں نمایاں کمی کی وجہ سے ایک چیلنجنگ سہ ماہی کا انکشاف ہوا ہے۔2023 کی تیسری سہ ماہی کے لیے کمپنی کی آمدنی 40.36 بلین روپے تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 56.60 بلین کے مقابلے میں سال بہ سال میں 29فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی کاروباری سرگرمیوں میں سکڑا وکی تجویز کرتی ہے، جس سے مارکیٹ کے حالات یا ممکنہ آپریشنل چیلنجوں کے اثرات کے بارے میں خدشات بڑھتے ہیں۔سینرجائیکونے سہ ماہی کے لیے 131.50 ملین کے مجموعی منافع کی اطلاع دی، جو 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 4.86 بلین کے مجموعی نقصان سے بالکل الٹ ہے۔ جبکہ یہ لاگت کے ڈھانچے میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔مجموعی منافع میں بہتری کے باوجود480.99 ملین روپے کے آپریٹنگ نقصان کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ یہ 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 5.38 بلین روپے کے آپریٹنگ نقصان کے مقابلے میں کافی 91 فیصد کمی کی نمائندگی کرتا ہے۔ آپریٹنگ نقصانات میں کمی کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ آپریشنز کو ہموار کرنے کے لیے کمپنی ایک چیلنجنگ پوزیشن میں ہے۔سہ ماہی کے لیے ٹیکس سے پہلے کا نقصان 2.93 بلین روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.66 بلین روپے کے نقصان سے 56 فیصد سالانہ کمی ہے۔ کمپنی نے 2.78 بلین روپے کے بعد ٹیکس کے خسارے کی اطلاع دی، جو کہ 59 فیصد سالانہ کمی کو ظاہر کرتا ہے۔تیسری سہ ماہی کے لیے فی حصص نقصان 0.51 روپے پر رپورٹ کیا گیا،

جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں روپے 1.23 سے 59 فیصد کی نمایاں کمی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ فی حصص کے نقصان میں کمی ایک مثبت علامت ہے لیکن کمپنی منافع کو برقرار رکھنے کے بنیادی مسئلے سے دوچار ہے۔ آپریٹنگ نقصانات کو کم کرنے اور مجموعی منافع کو تبدیل کرنے کے لیے کمپنی کی کوششیں قابل ذکر ہیں، لیکن پائیدار بحالی کے لیے بنیادی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی ضروری ہے۔سینرجائیکو شدید منافع بخش چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے، جیسا کہ اس کے بگڑتے مالیاتی تناسب سے ظاہر ہوتا ہے۔ مجموعی منافع کا مارجن، پیداوار اور لاگت کے انتظام کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے، مالی سال 23 میں تقریبا 5.03 فیصد تک گر گیا، جس سے ممکنہ ناکارہیاں یا پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح، خالص منافع کا مارجن بھی اسی کی پیروی کرتا ہے، منفی 6.53 فیصد ریکارڈ کرتا ہے، جو مجموعی اخراجات کو کنٹرول کرنے اور منافع کے حصول میں چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ فی حصص آمدنی کی نمو میں خطرناک حد تک 362.92 فیصد تک گراوٹ تشویش پیدا کرتی ہے، جو کمپنی کو مثبت فی شیئر آمدنی کو برقرار رکھنے میں درپیش اہم رکاوٹوں کو اجاگر کرتی ہے۔0.00 کا پی ای جی تناسب مستقبل کی کمائی میں اضافے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، کمپنی کے منافع میں کمی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔کمپنی کو اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 09 جنوری 1995 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی فی الحال دو کاروباری حصوں یعنی آئل ریفائنری کا کاروبار اور پیٹرولیم مارکیٹنگ کا کاروبار چلا رہی ہے۔ پیٹرولیم مارکیٹنگ کے کاروبار کا باقاعدہ آغاز 2007 میں ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق...

باغ کورنگی پل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے میں زخمیوں کی شناخت محمد علی،افضل علی اور مظہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 63 ہزارپوائنٹس کی...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کا رجحان ۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی، کے ایس 100 انڈیکس کی 269 پوائنٹس بڑھکر 63103 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 62 ہزار 833 پہ بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب،بغیر لائسنس پرندوں، جنگلی جانوروں کے ک...

پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں ڈیلر لائسنس کے بغیر فینسی پرندوں سمیت جنگلی پرندوں اور جانوروں کی خرید فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمے کی جانب سے پہلے مرحلے میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ سمیت دیگر برڈ مارکیٹس کو انتباہی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں فینسی اور جنگلی پرندوں کی خرید وفروخت کرنے والے دکانداروں نے 2016 سے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا، جسے اب خارج کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضاکارانہ تجاوزات ہٹانے کی مہلت ختم، گرینڈ آ...

شہر لاہور میں تجاوزات کے خلاف بڑے کریک ڈاون کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر کی 6 بڑی شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن تکمیل تک پہنچانے کیلئے بڑے کریک ڈاون کی تیاریاں مکمل کر لیں، صوبائی دارالحکومت میں انسداد تجاوزات آپریشن شروع ہو گیا ۔ ڈی سی لاہور کے مطابق شاہدرہ موڑ سے امامیہ کالونی پھاٹک تک تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، مال روڈ اسمبلی چوک تا انار کلی چوک میں بھی آپریشن ہو گا، رائیونڈ روڈ سے بابوصابو اور عبدالستار ایدھی روڈ تک تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ فیروز پورڈ تا قینچی امرسدھو تک تجاوزات ختم کی جائیں گی، کینال روڈ تا ہربنس پورہ اور علامہ اقبال روڈ تک بھی آپریشن ہو گا جبکہ چوبرجی تا یتیم خانہ چوک تک بھی تجاوزات کا صفایا کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن 5 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی ہو گا، آپریشن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 700 سے زائد ریگولیشن اہلکار حصہ لیں گے، پولیس، ریسکیو، ایل ڈی اے، ایل ڈبلیو ایم سی اور پارکنگ کمپنی کے اہلکار بھی آپریشن کے وقت موجود ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آج 20 دسمبر سے شروع ہو گا، تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا، نگران وزیر اعلی کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز، زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خان...

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری،نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان بھولا اور سہیل عارف بھی عدالت پیش ہوئے ۔ کیس میں عام شہریوں کی جانب سے دائر درخواستیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ نوازشریف جائیداد نیلامی کے عدالتی احکامات پر مذکورہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کیاعتراضات تھے قانون میں ترمیم کے بعد ان پر سماعت ملتوی کردی گئی ، چھ درخواستیں ہیں، ان پر احکامات جاری کردیں جبکہ پانچ متفرق درخواستیں بھی ہیں درخواستوں کی تفصیل عدالت کوفراہم کردیں گے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ان کو دیکھ لیتے ہیں ، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ برآمدگی کا نوٹس کردیں، باقی آئندہ سماعت پر کرلیں، آج ضمنی ریفرنس فائل کرنا تھا ہم شامل تفتیش ہوگئے۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی کا تبادلہ ہوگیاتھا، اب تیاری کیلئے کچھ وقت چاہیئے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سیحاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی ، عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم چلانے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت نمبر3 کا کیس ہے جلد جج صاحب بھی آجائیں گے، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔پارک لین ریفرنس سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ؟، آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ کردیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،شاہراہ فیصل پرعمارت میں دوبارہ بھڑکنے...

شاہراہ فیصل پارساٹاورمیں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد سے آگ پر قابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈحکام کاکہنا ہے کہ عمارت کی نویں ، تیسری اور دسویں منزل پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ، عمارت کے مختلف فلورپرآگ وقفے وقفے سے پھیلی، آگ قابومیں ہے،جسے پھیلنے سے روک دیاہے ۔ فائربریگیڈ حکام کاکہنا ہے دوبارہ بھڑکنے والی آگ کے بعدعمارت میں جانیوالے10افرادکوریسکیوکیاگیا ہے،عمارت سے ریسکیو کیے گئے افراد میں 1122کے رضاکاربھی شامل تھے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں آگ کی اطلاع پر ابتدائی طور پر دو گاڑیاں روانہ کی گئیں لیکن فائر فائٹرز نے مزید مدد طلب کی جس کے بعد مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئندہ عام انتخابات،کاغذات نامزدگی وصول و جمع...

ا لیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری جبکہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدوار 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرو اسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطر...

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں۔ ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی، انہیں مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض...

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معیشت میں استحکام کیلئے ریفارمز کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا، مستحکم گروتھ کیلئے مالیاتی نظم و نسق پر عملدرآمد ضروری ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ رقم ادارہ جاتی اصلاحات اور مستحکم گروتھ اور ہدف حاصل کرنے کیلئے استعمال ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ کا سمارٹ پولیس سٹیشنز کیلئے اراضی...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں سمارٹ پولیس سٹیشنز کیلئے اراضی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 737 تھانوں کی تعمیر ومرمت، بحالی اور سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولتوں بارے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی محسن نقوی نے ہر بیزمین تھانے کے لئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی اور سمارٹ پولیس سٹیشنز کے لئے اراضی کی منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 40 سمارٹ پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 سمارٹ پولیس سٹیشنز پہلے فیز میں بنیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی 17 سمارٹ پولیس سٹیشنز قائم ہوں گے، صوبہ بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے سمارٹ پولیس سٹیشن میں بدل دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں پولیس افسروں اور ملازمین کے لئے 313 گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس حکام اجلاس میں شریک تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے 20 کروڑ ی...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی حکومت نے ملک میں زلزلے سے متاثرہ  گانسو اور چھنگ ہائی صوبوں میں آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے 20 کروڑ یوآن (تقریباً2 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار ڈالر) مالیت کی رقم مختص کر دی ہے۔

منگل کو چینی ہنگامی انتظام کی وزارت اور وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر15 کروڑ یوآن گانسو کی مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے جبکہ 5 کروڑ یوآن چھنگ ہائی کوامداد و بچاوٗ کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریڈ کراس نے امدادی کارکنان 6.2 شدت کے زلزلے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی (آر سی ایس سی ) نے اپنے لیول دو کا ہنگامی ردعمل شروع کرتے ہوئے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد آفت زدہ علاقوں میں ٹاسک فورسز کو روانہ کر دیا ہے۔

آر سی ایس سی نے کہا کہ چین کے شمال مغربی علاقے میں ہنگامی رابطہ کاری کے لیے ایک طریقہ کار کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، اور تلاش اور بچاؤ ٹیمیں، طبی ٹیمیں اور ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

تنظیم نے اب تک ڈیزاسٹر ریلیف فنڈز  کے لیے 50 لاکھ یوآن (تقریباً 7 لاکھ 4 ہزار  ڈالر) مختص کیے ہیں اور 7 سو کاٹن خیمے،2 ہزارفولڈنگ بیڈ، 12 ہزار 7سو لحاف،  4ہزار 5سو کاٹن پیڈڈ کوٹ اور1 ہزارفیملی پیکج فراہم کیے ہیں۔

آر سی ایس سی نے کہا ہے کہ آفات سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین 2023 کے اہم معاشی اہداف کے حصول کی راہ پ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے کہا ہے کہ چین اقتصادی اور سماجی ترقی سے متعلق 2023 کے اہم اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان لی چھاؤ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ معاشی بحالی کا عمل جاری ہے اور ترقی دوست پالیسیوں کے اثرات کی بدولت  ملک کے پاس معاشی سرگرمیوں میں اضافے ، حوصلہ افزائی، عوامی توقعات بہتر بنانے اور خطرات سے نمٹنے کے لئے سازگار حالات اور صلاحیت موجود ہے۔

لی کے مطابق چین کے کنزیومر پرائس انڈیکس میں 2024 کے دوران معمولی اضافہ متوقع ہے جو  افراط زر کا ایک اہم پیمانہ ہے۔

لی نے کہا کہ نومبر کے اختتام تک  چین کی مقامی حکومتوں کو قرض کا اجرا عمومی طور پر مکمل ہوچکا ہے۔

لی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 10 کھرب یوآن (تقریباً 141 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے اضافی مرکزی حکومتی بانڈز جاری کئے ہیں اور مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی پہلی کھیپ کا افتتاح کردیا ہے جس میں قدرتی آفات کی روک تھام اور تدارک کے مربوط نظام کی تعمیر جیسے شعبوں میں تقریباً 2 ہزار 900 منصوبے شامل ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روانڈا کے وزیراعظم اور سینئرچینی سیاسی مشیر...

کیگالی (شِنہوا) روانڈا کے وزیر اعظم ایڈورڈ نگیرنٹے نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرپرسن موہونگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہوئی جس میں نگیرنٹے نے روانڈا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں طویل مدتی اور بے لوث تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

روانڈا کے وزیراعظم نے چین کو روانڈا اور دیگر افریقی ممالک کا قابل بھروسہ شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو عملی اور مؤثر طریقے سے مستحکم کرنے کے بارے  میں اپنے ملک کا عزم دہرایا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چائنہ افریقہ دوستی گروپ کے سربراہ مو نے کہا کہ برسوں سے چین ۔ روانڈا تعلقات مضبوط رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین ۔ روانڈا تعلقات کو اسٹریٹجک و طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا اور ترقی دی اور  وہ روانڈا کے عوام کے فائدے کے لئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے مابین طے شدہ اہم اتفاق رائے کو فعال طریقے نافذ کرنے میں روانڈا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

مو نے چین کی جدیدیت اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون  کے بارے میں بھی نگیرنٹے کو آگاہ کیا۔

مو اور ان کے وفد نے روانڈا کے اپنے 4 روزہ دورے میں چیمبر آف ڈپٹیز کے اسپیکر مکابلیسا ڈوناٹیل اور حکمراں جماعت روانڈا پیٹریاٹک فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ویلارس گاسامگیرا سے بھی ملاقات کی۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روانڈا کے وزیراعظم اور سینئرچینی سیاسی مشیر...

کیگالی (شِنہوا) روانڈا کے وزیر اعظم ایڈورڈ نگیرنٹے نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرپرسن موہونگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہوئی جس میں نگیرنٹے نے روانڈا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں طویل مدتی اور بے لوث تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

روانڈا کے وزیراعظم نے چین کو روانڈا اور دیگر افریقی ممالک کا قابل بھروسہ شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو عملی اور مؤثر طریقے سے مستحکم کرنے کے بارے  میں اپنے ملک کا عزم دہرایا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چائنہ افریقہ دوستی گروپ کے سربراہ مو نے کہا کہ برسوں سے چین ۔ روانڈا تعلقات مضبوط رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین ۔ روانڈا تعلقات کو اسٹریٹجک و طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا اور ترقی دی اور  وہ روانڈا کے عوام کے فائدے کے لئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے مابین طے شدہ اہم اتفاق رائے کو فعال طریقے نافذ کرنے میں روانڈا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

مو نے چین کی جدیدیت اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون  کے بارے میں بھی نگیرنٹے کو آگاہ کیا۔

مو اور ان کے وفد نے روانڈا کے اپنے 4 روزہ دورے میں چیمبر آف ڈپٹیز کے اسپیکر مکابلیسا ڈوناٹیل اور حکمراں جماعت روانڈا پیٹریاٹک فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ویلارس گاسامگیرا سے بھی ملاقات کی۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کاسرکاری اث...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے سابق نائب وزیر سطح کے عہدیدار لوو یولِن کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

منگل کو  ایس پی پی کے مطابق نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد کیس کو جانچ پڑتال اور پراسیکیوشن کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلزلے سے متاثرہ چینی صوبے گانسو میں طبی ماہر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی صحت کمیشن نے زلزلے سے متاثرہ صوبے گانسو میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم بھیج دی ہے جہاں  پیر  اور منگل کی درمیانی شب 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

کمیشن نے گانسو اور اس کے ہمسایہ صوبے چھنگ ہائی میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے سیچھوان، شانشی اور ننگ شیا سمیت مختلف علاقوں سے ہنگامی طبی ٹیموں کو مربوط کردیا ہے۔

کمیشن کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد گانسو صوبائی صحت کمیشن نے 33 ایمبولینسوں اور 173 افراد کے طبی عملے پر مشتمل ایک ٹیم سمیت گاڑیاں زلزلے زدہ علاقوں میں زخمیوں کے علاج اور منتقلی کے لیے روانہ کردی ہیں جبکہ چھنگ ہائی نے 68 ایمبولینسیں اور 40 سے زائد ماہرین کو صوبے کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ منگل کی صبح 6 بجکر 30 منٹ تک 300 سے زائد زخمیوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا تھا۔

کمیشن نے ضرورت کے مطابق مزید طبی امدادی دستے بھیجنے کا عزم دہرایا ہے تاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جاسکے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارر...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زلزلہ زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی تمام کوششوں اور لوگوں کے لیے مناسب انتظامات پر زور دیا ہے، پیر  کی نصف شب چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی کاؤنٹی جی شی شان میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

زلزلے سے اب تک صوبہ گانسو میں 100 اور صوبہ چھنگ ہائی میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جہاں پانی، بجلی، نقل و حمل اور مواصلات جیسے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بروقت ملبے سے نکالیں اور ان کا علاج کریں تاکہ اموات کم سے کم ہوسکیں  اور زلزلے اور موسمی تبدیلیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ثانوی آفات سے بچا جاسکے۔

انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد امدادی سامان کی فراہمی، بجلی، مواصلات، نقل و حمل اور ہیٹنگ جیسے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور متاثرہ افراد کی مناسب رہائش پر زور دیا تاکہ ان کی بنیادی ضروریات زندگی کو پورا کیا جاسکے۔

ریاستی کونسل سے کہا گیا ہے کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں رہنمائی کے لئے ان علاقوں میں ایک ورکنگ گروپ بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کو ہنگامی ریسکیو اور آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی حکومتوں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنا اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا چاہیے۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی زخمیوں کو بچانے اور علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایات جاری کی ہے تاکہ اموات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

ریاستی کونسل نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ بھیج دیا ہے۔ گانسو اور چھنگ ہائی صوبوں نے متاثرہ علاقوں میں خیموں اور فولڈنگ بستر جیسے امدادی سامان کی فوری تقسیم کے ساتھ دیگر امداد کا انتظام کیا ہے جبکہ زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں منظم انداز میں جاری ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مسلح افواج زلزلے سے متاثرہ گانسو میں ا...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس (پی اے پی ایف) نے  چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے کے پیش نظر متعدد امدادی دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیے ہیں۔

پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے مطابق منگل کی صبح 4 بجے کمانڈ کے تقریباً 300 فوجی گانسو کی  شدید متاثرہ جی شی شان کاؤنٹی  پہنچے۔ انہیں سونپی گئی امدادی ذمہ داریوں میں متاثرین کی تلاش، امدادی کارروائیاں، اور سڑک کی صفائی شامل ہیں۔

پی اے پی ایف گانسو کور نے 300 سے زیادہ افسروں اور سپاہیوں کو متحرک کیا ہے اور 40 سے زائد گاڑیاں جی شی شان میں تعینات کی ہیں۔ ان کے تفویض کردہ کاموں میں افراد کو تلاش کرنا ، بچانا، زخمیوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا، سڑکوں پر رکاوٹیں صاف کرنا اور پناہ گاہوں کے طور پر خیموں کا قیام شامل ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین معاملہ چین کو قا...

بیجنگ (شِنہوا) منیلا کے ایک ماہر نے کہا کہ امریکہ فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو چین کے خلاف اپنی اسٹریٹجک مسابقت اور اسے روکنے کی حکمت عملی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

منیلا میں قائم تھنک ٹینک ایشین سینچری فلپائن اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی نائب صدر اینا مالین ڈوگ یوئے نےشِنہوا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلپائن کو ایک مہرے اور پراکسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری تنازع فلپائن اور چین کے درمیان ہے جس میں امریکہ فریق نہیں ہے اس لئے اسے اس معاملے میں مداخلت یا ثالثی سے گریز کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن کے امریکہ کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پیش نظر، کشیدگی میں اضافہ بحیرہ جنوبی چین اور وسیع تر ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں امریکی فوجی مداخلت کا باعث بن سکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر امریکہ ۔ چین درمیان براہ راست تصادم کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین تنازع میں امریکی مداخلت آگ بھڑکانے کے مترادف ہے جو پہلے سے ہی پیچیدہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔"

مالین ڈوگ یوئے نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین تنازع میں  امریکہ کی شمولیت کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے جس سے تنازع کو عملی، سفارتی اور پرامن طریقےسےحل کرنے کی سفارتی کوششوں پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بحیرہ جنوبی چین میں بین الاقوامی قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانون سمندر (یو این سی ایل او ایس) کے احترام پر زور دینا منافقانہ ہے کیونکہ اس نے یو این سی ایل او ایس پر دستخط نہیں کئے ہیں ۔ اگرچہ امریکہ نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاہم اس نے اس کی توثیق نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحیرہ جنوبی چین تنازع سے نمٹنے میں آسیان اتحاد اور مرکزیت کو کمزور کرتا ہے اور اس سے تنازعات کے حل کے مقصد سے آسیان کی سطح پر کثیر الجہتی فورمزکی افادیت بھی کم ہوگی۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین معاملہ چین کو قا...

بیجنگ (شِنہوا) منیلا کے ایک ماہر نے کہا کہ امریکہ فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو چین کے خلاف اپنی اسٹریٹجک مسابقت اور اسے روکنے کی حکمت عملی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

منیلا میں قائم تھنک ٹینک ایشین سینچری فلپائن اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی نائب صدر اینا مالین ڈوگ یوئے نےشِنہوا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلپائن کو ایک مہرے اور پراکسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری تنازع فلپائن اور چین کے درمیان ہے جس میں امریکہ فریق نہیں ہے اس لئے اسے اس معاملے میں مداخلت یا ثالثی سے گریز کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن کے امریکہ کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پیش نظر، کشیدگی میں اضافہ بحیرہ جنوبی چین اور وسیع تر ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں امریکی فوجی مداخلت کا باعث بن سکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر امریکہ ۔ چین درمیان براہ راست تصادم کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین تنازع میں امریکی مداخلت آگ بھڑکانے کے مترادف ہے جو پہلے سے ہی پیچیدہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔"

مالین ڈوگ یوئے نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین تنازع میں  امریکہ کی شمولیت کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے جس سے تنازع کو عملی، سفارتی اور پرامن طریقےسےحل کرنے کی سفارتی کوششوں پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بحیرہ جنوبی چین میں بین الاقوامی قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانون سمندر (یو این سی ایل او ایس) کے احترام پر زور دینا منافقانہ ہے کیونکہ اس نے یو این سی ایل او ایس پر دستخط نہیں کئے ہیں ۔ اگرچہ امریکہ نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاہم اس نے اس کی توثیق نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحیرہ جنوبی چین تنازع سے نمٹنے میں آسیان اتحاد اور مرکزیت کو کمزور کرتا ہے اور اس سے تنازعات کے حل کے مقصد سے آسیان کی سطح پر کثیر الجہتی فورمزکی افادیت بھی کم ہوگی۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریہ کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک...

سیئول (شِنہوا) امریکہ اور جنوبی کوریا کے بڑھتے فوجی خطرات کا سخت ترین جواب دینے اور زبردست طاقت دکھانے کے لیے عوامی جمہوریہ کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا نے "ہواسونگ فو-18" آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا ہے جس نے 6 ہزار 518.2 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ بلندی پر سفر کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی کھلے پانیوں میں پہلے سے طے شدہ ہدف  کو نشانہ بنانے سے قبل پہلے 4 ہزار 415 سیکنڈ میں1 ہزار 2.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یہ مشق امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں منعقدہ جوہری مشاورتی گروپ کے دوسرے اجلاس کے ردعمل میں کی گئی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے عوامی جمہوریہ کوریا کے خلاف "جوہری جوابی حملے" کی حقیقی جنگ کی شرائط کے تحت بڑے پیمانے پر مشترکہ مشقیں کرنے اور ایک بار پھر حکومت ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ واشنگٹن اجلاس کے فوری بعد جزیرہ نما کوریا میں جوہری توانائی سے چلنے والی مسوری آبدوز کی تعیناتی کے امریکی اقدام کے خلاف جوابی کارروائی بھی تھی۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ تازہ ترین اقدامات عوامی جمہوریہ کوریا کی اسٹریٹجک مسلح افواج کی تیز رفتار جوابی پوزیشن اور عوامی جمہوریہ کوریا کی فوج کے سب سے طاقتور اسٹریٹجک کور اسٹرائیکنگ ذرائع کے قابل اعتماد ہونے کی ایک اور تصدیق ہے۔

رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے مشق دیکھی اور میزائل کی کارکردگی پر "انتہائی اطمینان" ظاہر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشق ایک بار پھر اور حیرت انگیز طور پر سخت ترین جوابی کارروائی کے لیے عوامی جمہوریہ کوریا کی خواہش اور اس کی زبردست قوت کا مظاہرہ ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی ڈزنی ریزورٹ میں دنیا کی پہلی زوٹوپیا...

شنگھائی(شِنہوا)  شنگھائی ڈزنی ریزورٹ میں منگل کو دنیا کی پہلی زوٹوپیا  لینڈ  کا افتتاح کردیا گیا، جو  والٹ ڈزنی کمپنی کی بڑھتی ہوئی چینی ٹریول مارکیٹ کو مزید استعمال کرنے  کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شنگھائی ڈزنی ریزورٹ نے اعلان کیا کہ والٹ ڈزنی اینی میشن اسٹوڈیوز کی مشہور فلم "زوٹوپیا" پر مبنی نئی تھیمڈ لینڈ  بدھ کو باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

اس سے قبل نومبر میں ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ میں دنیا کی پہلی "  فروزن " تھیمڈلینڈ  کا افتتاح  کیا گیا تھا۔ شنگھائی اور ہانگ کانگ میں نئی تھیمڈ لینڈز مشرقی ایشیا میں نئے سال کی ٹریول مارکیٹ کو فروغ دیں گی۔

زوٹوپیا شنگھائی ڈزنی لینڈ میں آٹھویں  تھیمڈ لینڈ ہے۔ اس کی تعمیر دسمبر 2019 میں شروع کی گئی تھی۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیانجن اور بیجنگ کے ڈاشنگ ہوائی اڈے کو جوڑنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی شمالی  تیانجن میونسپلٹی کو بیجنگ کے ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملانے والا ایک ریلوے لائن کھول دی گئی ہے  جو بیجنگ-تیانجن اور ہیبے علاقے کی مربوط ترقی کا  تازہ ترین اقدام ہے۔

نئی لائن کے افتتاح کے بعد جی 8842 فو شنگ بلٹ ٹرین صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تیانجن ویسٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی اور صبح8 بج کر 50 منٹ پر ڈا شنگ ایئرپورٹ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔ 

چائنہ ریلوے ڈیزائن کارپوریشن کے مطابق 101 کلومیٹر طویل لائن پر تیز ترین ٹرین کو ایک طرفہ سفر کرنے میں 41 منٹ لگتے ہیں۔ یہ لائن چھ اسٹیشنوں  اور 47 کلومیٹر کے نئے  سیکشن پر مشتمل ہے جس کی ڈیزائن کی گئی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منگولیا ،اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلا...

اولان باتور(شِنہوا) منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

منگل کو منگولیا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق  آگ بجھانے والے عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل مقامی وقت کے مطابق صبح7 بج کر 2 منٹ ( پاکستانی وقت صبح 4 بج کر 2 منٹ) کے قریب جنوبی ضلع خان اول میں 10 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایمرجنسی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ  بدقسمتی سے اس واقع میں چار بچوں سمیت ایک خاندان کے پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایمرجنسی ایجنسی سروس کے ایک کارکن سمیت دو دیگر افراد نے ایک مقامی ہسپتال میں دم توڑا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے چین کے علاقے  تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر انتہائی غیر مطمئن اور اس کی سختی سے مخالف کرتا ہے۔

یہ بات چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے تائیوان کو 30 کروڑ  ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی کے حالیہ اعلان کے جواب میں منگل کو  کہی۔

وو نے کہا کہ  اسلحے کی فروخت نے ون چائنہ کے اصول اور چین وامریکہ کے درمیان طے کردہ تین مشترکہ معاہدوں خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے  کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام نے چین کی خودمختاری اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے اور "تائیوان کی آزادی" کی حمایت کرنے والے علیحدگی پسند عناصر کو ایک غلط پیغام  بھیجا ہے۔

وو نے کہا کہ   تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکہ  کے درمیان سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے۔

ترجمان نے  کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے، "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کا احترام کرے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کی چین پر قابو پانے کی  کوئی بھی کوشش ناکام ہو جائے گی اور فوجی ذرائع سے "تائیوان کی آزادی" کی تلاش سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

وو نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی نے چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور آبنائے کے پار امن و استحکام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے لیے فوجی تربیت اور تیاری کو تیز کر دیا ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ سازادارے کی زلزل...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ سازادارے نے  کہا ہےکہ اس نے صوبہ گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے کے  بعد توانائی، بجلی اور روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی ردعمل کو فعال کر دیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان لی چھاؤ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس  میں بتایا کہ کمیشن پاور گرڈ انٹرپرائزز کو تباہ شدہ بجلی کی سہولیات کی مرمت، ہنگامی بجلی کی فراہمی کو منظم کرنے، اور لوگوں کے روزگار کے تحفظ اور بجلی کی اہم مانگ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن رہنمائی کر رہا ہے۔ 

لی نے کہا کہ  خیموں، لحاف اور اوور کوٹ  سمیت ڈیزاسٹر ریلیف کا سامان صوبے کو  بھیج دیا گیا  ہے  جبکہ  کمیشن امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں اور کاروباری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے گا۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منیلا کی بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگیزی ع...

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی محقق نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی اشتعال انگیزی چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے درمیان تعاون کو کمزور کررہی ہے اور اس کا ایشیا بحرالکاہل خطے کے استحکام اور ترقی پرمنفی اثر پڑسکتا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کی محقق ژانگ جئی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے اکسانے پر فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں اپنی اشتعال انگیزی میں نمایاں اضافہ کردیا ہے جس سے یہ علاقہ ایک ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھرا ہے۔

محقق کے مطابق امریکہ نے ہمیشہ غلط طریقے سے چین کو واحد ملک کے طور پر دیکھا ہے جو اسے چیلنج کرنے کی خواہش اور صلاحیت رکھتا ہے اور چین کے ساتھ براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے اس نے چین کے اطراف اسٹریٹجک ماحول کو تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکہ براہ راست اپنے آپ کو شامل کرنے سے اتنا قانونی جواز حاصل نہیں کرسکتا جتنا فلپائن جیسے ممالک کو آگے کرکے حاصل کرسکتا ہے۔

ماہر کے مطابق امریکہ بحیرہ جنوبی چین کا معاملہ گرم رکھنا چاہتا ہے تاہم وہ مکمل ٹوٹ پھوٹ بھی نہیں چاہتا  اس لیے اس نے حالیہ واقعات کو قانون نافذ کرنے والے اقدامات  قرار دیا ہے جس پر امریکہ ۔ فلپائن باہمی دفاعی معاہدے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر صورتحال کے تناظر میں یہ واضح ہے کہ فلپائن کی طرف سے اشتعال انگیزی چین-آسیان تعاون کی مجموعی پیشرفت میں خلل پیدا کرسکتی ہے۔

 
۱۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں