• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے سے متعلق غو...

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا بلے کا نشان دینے پر غور کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا بلے کا نشان دینے پر غور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اے این پی کارکنان کا ایمل ولی کیخلاف توہین ع...

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان توہین عدالت کے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل محمد خان کے ساتھ لڑ پڑے۔پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور گزشتہ صبح وہ درخواست پر سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ پہنچے تھے۔اے این پی کارکنان نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فضل محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے مداخلت کر کے فضل محمد خان کو بچالیا۔فضل محمد خان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ہائیکورٹ کے احاطے ہجوم کی جانب سے ان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شہزاد اکبر نے شہباز شریف اور بیٹوں کی بریت چ...

شہزاد اکبر نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کی جانب سے ایف آئی اے سینٹرل کورٹ نمبر ون کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کی گئی ہے۔ شہزاد اکبر نے ایڈوکیٹ ہارون الیاس کی وساطت سے سینٹرل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا، ایڈوکیٹ ہارون الیاس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کی درخواست بھی دائر کر دی جس میں ایف آئی اے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں شہزاد اکبر کا موقف ہے کہ ایف آئی اے سینٹرل کورٹ کا فیصلہ حقائق سے ہٹ کر ہے کیونکہ دوران انکوائری 28 بے نامی اکائونٹ سامنے آئے، 15 ہزار ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی موجود تھا جس کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے اور چالان میں 100لوگوں کی گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی۔درخواست گزار کے مطابق 15ہزار ٹرانزیکشن سے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور اس کے باوجود 22 دسمبر کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں کنفرم کی گئیں، ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کو اس وقت کے بننے والے وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن کمشنر مقرر کر دیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دوران سماعت ٹرائل کورٹ نے 27سوالات اٹھائے اور ایف آئی اے سے جوابات طلب کیے جو کہ غیر آئینی ہے، ٹرائل کورٹ کس طرح سوالات اٹھا سکتی ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا، ٹرائل کورٹ نے جن ملزمان کو بری کیا ان کے خلاف دستاویزات ثبوت موجود تھے۔ملزمان کے خلاف 4ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوت درخواست کے ساتھ جمع کروایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے ٹرائل سینٹرل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان ٹی ٹی پی سے بات چیت میں میں کوئی دلچ...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، افغان حکومت سے ہمارے مطالبے یہی ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ، فضل الرحمان اپنے مرضی سے گئے ہیں حکومت پاکستان کی ترجمانی نہیں کررہے، ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں،ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو چ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 15سے 19جنوری کو سوئزرلینڈ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم وہاں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اور سائیڈ لائنز پر کاروباری حضرات اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پہلی بار گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد ہوا ہے جہاں ہیلتھ سمٹ میں 70سے زائد وفود نے شرکت کی ہے، نگران وزیر خارجہ نے افتتاحی تقریر میں مستقبل کے وبائی امراض کے خلاف عالمی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی کانفرنس کا اختتام اسلام آباد اعلامیے کے ساتھ ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقا کی جانب سے غزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے، پاکستان اس حوالے سے جنوبی افریقا کی حمایت کرتا ہے، ہم جنوبی افریقا کے اس قانونی عمل کو بروقت سمجھتے ہیں

پاکستان دوسرے خودمختار ممالک کے تعلقات یا اختلافات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ترجمان کے مطابق ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، ایسا حل جس میں فلسطین 1967 سے قبل کی سرحدوں پر القدس بطور دارالحکومت ہو۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان نے کرمان ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 70برس سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے، ہم نے اجے بساریہ کی کتاب نہیں دیکھی صرف اس پر سوشل میڈیا تبصرے دیکھے ہیں، بھارت پلوامہ واقعہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، بالاکوٹ بھارت کے لیے ایک ڈراونا خواب ثابت ہوا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے۔انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان حکومت پاکستان یا دفتر خارجہ کی جانب سے نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کو دورہ پر جانے سے پہلے دفتر خارجہ نے بریفنگ دی تھی، فضل الرحمان اپنے مرضی سے گئے ہیں حکومت پاکستان کی ترجمانی نہیں کررہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، ٹی ٹی پی نے پاکستان میں کئی دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی، افغان حکومت سے ہماری ڈیمانڈ وہی ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات،مسلم لیگ(ن)نے پنجاب کے امیدوارو...

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا،چیئرمین سنٹرل الیکشن سیل مسلم لیگ(ن)اسحاق ڈار کی جانب سے پارٹی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ٹکٹ جاری ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں دانیال عزیز کا نام شامل نہیں، لاہور کے حلقوں کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان اور این اے 48 سے ڈاکٹر فضل چودھری کو مسلم لیگ (ن)کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔حلقہ این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور، این اے 52 راجہ محمد جاوید اخلاص، این اے 53 راجہ قمر الاسلام، این اے 55 ملک ابرار احمد، این اے 56 محمد حنیف عباسی، این 57 دانیال چودھری، اٹک کے حلقہ این اے 49 سے شیخ آفتاب احمد، این اے 50 ملک سہیل خان، چکوال کے حلقہ این اے 58 سے میجر(ر)طاہر اقبال، تلہ گنگ کے حلقہ این اے 59 سے سردار غلام عباس کو میدان میں اتارا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 سے جہانگیر خانزادہ، پی پی 2 افتخار احمد خان، پی پی 3 حمید اختر، پی پی 4 شیر علی خان، پی پی 5 ملک اعتبار خان، راولپنڈی کے حلقہ پی پی 6 سے محمد بلال یاسین، پی پی 7 راجہ صغیر احمد، پی پی 8 افتخار احمد، پی پی 9 شوکت راجہ، پی پی 10 چودھری نعیم اعجاز، پی پی 11 عمران الیاس چودھری اور پی پی 13 سے ملک عمر فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی 14 سے ملک افتخار، پی پی 15 ملک منصور افصر، پی پی 16 ضیا اللہ شاہ، پی پی 17 راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سجاد خان، پی پی 19 حاجی پرویز خان، پی پی 20 سلطان حیدر علی خان، پی پی 21 تنویر اسلم ملک، تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23 سے شہریار ملک، جہلم کے حلقہ پی پی 25 سے چودھری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ہوں گے۔گجرات کے حلقہ این اے 62 سے چودھری عابد رضا، این اے 63 نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 چودھری نصیر احمد عباس سدھو، وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ، حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ، مندی بہاالدین کے حلقہ این اے 68 سے مشاہد رضا، این اے 69 ناصر اقبال بوسال، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 سے چودھری ارمغان سبحانی اوراین اے 71 خواجہ محمد آصف میدان میں اتریں گے۔سیالکوٹ کے ہی حلقہ این اے 72 سے علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان، نارووال کے حلقہ این اے 75 سے چودھری انوار الحق، این اے 76 احسن اقبال، گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 سے چودھری محمد بشیر ورک، این اے 78 خرم دستگیر خان، این اے 79 ذوالفقار علی بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان اور این اے 81 سے اظہر قیوم نیہرا کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے

۔گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 شبیر احمد، پی پی 29 نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 میجر(ر)معین نواز وڑائچ، پی پی 33 محمد علی، پی پی 34 میاں طارق محمود، وزیر آباد کے حلقہ پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ، حافظ آباد کے حلقہ پی پی 37 سے میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 شیخ گلزار احمد، پی پی 39 محمد عون جہانگیر، پی پی 40 حمیدہ میاں، پی پی 42 خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چودھری اختر عباس بوسال مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 44 سے عارف اقبال، پی پی 45 طارق سبحانی، پی پی 47 منشا اللہ بٹ، پی پی 48 رانا لیاقت علی، پی پی 49 رانا محمد افضل، پی پی 50 چودھری نوید اشرف، پی پی 51 ذیشان رفیق، پی پی 52 چودھری ارشد جاوید وڑائچ، پی پی 53 رانا عبدالستار، نارووال کے حلقہ پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 منان خان، پی پی 57 خواجہ محمد وسیم اور پی پی 58 سے بلال اکبر خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 60 معظم رف مغل، پی پی 61 عمران خالد بٹ، پی پی 62 محمد نواز چوہان، پی پی 63 محمد توفیق بٹ، پی پی 64 عمر فاروق ڈار، پی پی 65 صاحبزادہ غلام فرید، پی پی 66 قیصر اقبال سندھو، پی پی 67 اختر علی خان، پی پی 68 چودھری محمد اقبال، پی پی 69 عرفان بشیر گجر اور پی پی 70 سے امان اللہ وڑائچ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ہوں گے،چنیوٹ کے حلقہ این اے 93 سے سید محمد رضا بخاری، این اے 94 قیصر احمد شیخ، فیصل آباد کے حلقہ این اے 95 آزاد علی تبسم، این اے 97 علی گوہر خان، این اے 98 چودھری محمد شہباز بابر، این اے 99 محمد قاسم فاروق، این اے 100 رانا ثنا اللہ خان، این اے 101 عرفان منان، این اے 102 چودھری عابد شیر علی، این اے 103 حاجی محمد اکرام انصاری اور این اے 104 سے راجہ ریاض احمد امیدوار ہوں گے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ 105 سے چودھری خالد جاوید، این اے 106 محمد جنید انور چودھری، این اے 107 چودھری اسد الرحمان، جھنگ کے حلقہ این اے 108 سے مخدوم سید فیصل صالح حیات اور این اے 110 سے محمد آصف معاویہ کو مسلم لیگ(ن)کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94 سے مہر شاہ بہرام برال، پی پی 95 محمد الیاس، پی پی 97 محمد ثقلین انور سپرا، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 99 سے محمد شعیب ادریس، پی پی 102 جعفر علی ہوچا، پی پی 103 محمد صفدر شاکر، پی پی 104 عارف محمود گل، پی پی 105 را کاشف رحیم خان، پی پی 107 خالد پرویز گل، پی پی 108 محمد اجمل، پی پی 109 سے چودھری ظفر اقبال ناگرا کو مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی 110 سے مہر حمید رشید، پی پی 111 چودھری فقیر حسین ڈوگر، پی پی 112 اسرار احمد خان، پی پی 113 علی عباس خان، پی پی 114 شیخ محمد یوسف، پی پی 115 محمد طاہر پرویز، پی پی 116 احمد شہریار، پی پی 117 ملک محمد نواز اور پی پی 118 سے شیخ اعجاز احمد میدان میں اتریں گے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ پی پی 119 سے عبقہ علی، پی پی 120 عبدالقدیر علوی، پی پی 121 امجد علی، پی پی 122 کرنل (ر)محمد ایوب، پی پی 123 نازیہ راحیل، پی پی 124 سید قطب علی شاہ، جھنگ کے حلقہ پی پی 125 سے مخدوم سید فیصل صالح حیات، پی پی 126 مہر محمد اسلم بھروانہ، پی پی 128 خالد محمد سرگانہ، پی پی 129 خالد غنی، پی پی 130 امیر عباس سیال اور پی پی 131 سے فیصل حیات امیدوار ہوں گے۔ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 111 سے چودھری محمد برجیس طاہر، این اے 112 ڈاکٹر شیزا منصب علی خان کھرال، شیخوپورہ کے حلقہ این اے 113 سے احمد عتیق انور، این اے 114 رانا تنویر حسین، این اے 115 میاں جاوید لطیف، این اے 116 سردار محمد عرفان ڈوگر، قصور کے حلقہ این اے 131 سے سعد وسیم شیخ، این اے 133 رانا محمد اسحاق خان اور این اے 134 سے رانا محمد حیات خان کو مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 132 سے میاں اعجاز حسین بھٹی، پی پی 133 رانا محمد ارشد، پی پی 134 مہر کاشف، پی پی 135 آغا حیدر علی خان، شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 136 سے محمد حسن ریاض، پی پی 137 محمد ارشد، پی پی 138 پیر محمد اشرف رسول، پی پی 139 رانا تنویر حسین، پی پی 140 میاں عبدالرئوف، پی پی 141 امجد لطیف، پی پی 142 محمود الحق، پی پی 143 ممتاز محمود خان اور پی پی 144 سے چودھری سجاد حیدر گجر میدان میں اتریں گے۔قصور کے حلقہ پی پی 176 چودھری محمد الیاس خان، پی پی 177 محمد نعیم صفدر، پی پی 178 ملک احمد سعید خان، پی پی 179 ملک محمد احمد خان، پی پی 181 شیخ علائوالدین، پی پی 182 محمود انور، پی پی 183 رانا سکندر حیات اور پی پی 184 سے رانا محمد اقبال خان امیدوار ہوں گے۔ ملتان کے حلقہ این اے 144 سے سید محمد مختار حسین، این اے 145 محمد خان ڈاہا، این اے 146 پیر محمد اسلم بودلہ، این اے 147 چودھری افتخار نذیر، این اے 148 احمد حسین، این اے 151 عبدالغفار اور این اے 152 سے سعید جاوید علی شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 153 سے رانا محمد قاسم نون، این اے 154 عبدالرحمان خان کانجو، این اے 155 صدیق بلوچ، این اے 156 چودھری نذیر احمد، این اے 157 ساجد مہدی، این اے 158 تہمینہ دولتانہ اور این اے 159 سے سعید احمد منہیس میدان میں اتریں گے۔بہاولپور کے حلقہ این اے 160 سے محمد عبدالغفار وٹو، این اے 161 عالم داد لالیکا، این اے 162 چودھری احسان الحق باجوہ، این اے 163 نورالحسن تنویر، این اے 164 ریاض حسین پیرزادہ اور این اے 166 سے سمیع الحسن گیلانی مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ہیں۔این اے 167 سے محمد عثمان اویسی، این اے 168 محمد اقبال چنڑ، این اے 169 سید مبین احمد، این اے 170 شیخ فیاض الدین، این اے 172 میاں امتیاز احمد، این اے 173 عزیر طارق، این اے 174 سے محمد اظہر خان لغاری الیکشن لڑیں گے۔ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 175 سے حماد نواز خان، این اے 176 مخدوم زادہ سید باسط بخاری، این اے 177 سیدہ شیر بانو بخاری، این اے 178 عامر طلال گوپانگ، این اے 179 ملک غلام قاسم، این اے 180 عبدالخالق کھر اور این اے 181 سے فیض الحسن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 182 محمد ثقلین بخاری، این اے 183 امجد فاروق کھوسہ، این اے 184 عبدالقادر خان کھوسہ، این اے 186 اویس احمد خان لغاری، این اے 187 عمار احمد خان لغاری، این اے 188 حفیظ الرحمان خان دریشک، اور این اے 189 سے سردار ریاض خان مزار مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ہوں گے۔سرگودھا کے حلقہ این اے 82 سے ڈاکٹر مختار احمد ملک، این اے 83 محسن نواز رانجھا، این اے 84 ڈاکٹر لیاقت علی، این اے 85 ذوالفقار علی بھٹی، این اے 86 سید جاوید حسین اور خوشاب کے حلقہ این سے 87 میں ملک شاکر بشیر اعوان امیدوار ہوں گے۔ این اے 135 سے ندیم عباس رابڑا، این اے 136 ریاض الحق، این اے 137 را محمد اجمل خان، این اے 138 محمد معین وٹو، این اے 139 احمد رضا مانیکا، این اے 140 رانا ارادت شریف، این اے 141 سید عمران احمد شاہ اور 142 سے چودھری محمد اشرف کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 185 سے جاوید علائوالدین، پی پی 192 غلام رضا رابڑا، پی پی 190 میاں یاور زمان، پی پی 191 میاں محمد منیر، پی پی 186 سید عاشق حسین کرمانی، پی پی 189 علی عباس اور پی پی 187 سے چودھری افتخار حسین چاچڑ امیدوار ہوں گے۔پی پی 188 سے نور الامین وٹو، پی پی 197 سردار منصب علی ڈوگر، پی پی 195 کاشف علی چشتی، پی پی 196 فرخ جاوید، پی پی 198 ولایت شاہ، پی پی 199 قاسم ندیم، پی پی 200 محمد ارشد ملک اور پی پی 201 سے نوید اسلم خان لودھی کو مسلم لیگ(ن)کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا چین۔ روس اسٹریٹجک تعاون ب...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ذمہ دار 2 بڑے ممالک کی حیثیت سے چین۔ روس  کو اسٹریٹجک رابطے مضبوط بنانا ، زیادہ اسٹریٹجک اتفاق رائے پیدا کرنا ، انسانیت اور دنیا کے مستقبل پر زیادہ اسٹریٹجک تعاون کرنا چاہئے۔

وانگ نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی جس کے دوران سال نو کی مبارکباد کا بھی تبادلہ ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں ایک نئے دور میں چین۔ روس مربوط جامع اسٹریٹجک شراکت داری عروج پر پہنچی۔

وانگ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی اسٹریٹجک تعاون سے دونوں فریقین نے نہ صرف اپنے اپنے ممالک کے امور اچھے طریقے سے منظم کئے بلکہ عالمی میدان میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے اور عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھا۔

فریقین نے برکس تعاون اور فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر روسی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا کہ روس وسیع تر نتائج حاصل کرنے کے لئے برکس تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر رابطے اور تعاون مضبوط بنانے میں چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

 
۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا چین۔ روس اسٹریٹجک تعاون ب...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ذمہ دار 2 بڑے ممالک کی حیثیت سے چین۔ روس  کو اسٹریٹجک رابطے مضبوط بنانا ، زیادہ اسٹریٹجک اتفاق رائے پیدا کرنا ، انسانیت اور دنیا کے مستقبل پر زیادہ اسٹریٹجک تعاون کرنا چاہئے۔

وانگ نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی جس کے دوران سال نو کی مبارکباد کا بھی تبادلہ ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں ایک نئے دور میں چین۔ روس مربوط جامع اسٹریٹجک شراکت داری عروج پر پہنچی۔

وانگ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی اسٹریٹجک تعاون سے دونوں فریقین نے نہ صرف اپنے اپنے ممالک کے امور اچھے طریقے سے منظم کئے بلکہ عالمی میدان میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے اور عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھا۔

فریقین نے برکس تعاون اور فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر روسی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا کہ روس وسیع تر نتائج حاصل کرنے کے لئے برکس تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر رابطے اور تعاون مضبوط بنانے میں چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

 
۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کی چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) انٹرنیشنل ایڈوائزری کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔

چینی نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے کہا کہ چین کی اقتصادی بحالی اور طویل مدتی بہتری کا مجموعی رجحان بدستور برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی سرمائے کی منڈی میں اصلاحات اور دو طرفہ کھلے پن کو مزید وسعت دیتا رہے گا، سرحد پار سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا اور مزید غیر ملکی مالیاتی اداروں اور طویل مدتی سرمائے کو چین کی طرف راغب کرے گا۔

انٹرنیشنل ایڈوائزری کونسل جون 2004 میں قائم کی گئی چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن  ایک ماہر مشاورتی ادارہ ہےجو بیرون ملک مقیم مالیاتی ریگولیٹری حکام، مالیاتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز، اور معروف ماہرین اور اسکالرز پر مشتمل ہے۔

 
۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دیوقامت بندر کیسے معدوم ہوئے، محقیقین نے راز...

بیجنگ (شِںہوا) زمین پر اب تک کا سب سے بڑا بندر کب اور کیسے معدوم ہوا۔ چین، آسٹریلیا اور امریکہ کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی ٹیم نے اس راز سے پردہ اٹھالیا ہے۔

جرنل نیچر میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق 300 کلوگرام وزنی 3 میٹر لمبا گیگنٹوپیتھیکس بلیکی یا جی بلیکی 2 لاکھ 95 ہزار سے 2 لاکھ 15 ہزار برس قبل کے عرصے کے دوران اس خطے میں انسانوں کی آمد سے پہلے مرگیا تھا۔ یہ کبھی چین کے جنوبی کارسٹ میدانوں میں گھومتے تھے۔

اس دریافت نے کچھ مشہورداستانوں میں اس مفروضے کو مسترد کر دیا کہ اورنگوٹان کے قریبی رشتہ دار نےاس بڑے بندر کو کبھی انسانوں نے جنگلوں میں دیکھا تھا۔

جی بلیکی کا نام 1935 ء میں پیلیو اینتھروپولوجسٹ رالف وان کوئنگسوالڈ نے تقریباً 2 سینٹی میٹر لمبائی کی ایک داڑھ کی بنیاد پر رکھا تھا۔

کینیڈین ایناٹومسٹ ڈیوڈسن بلیک کے اعزاز میں اسے "بلیکی" کا نام دیا گیا تھا جنہوں نے چین میں انسانی ارتقا ء کی تحقیقات کی تھیں۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختارخطے میں کھدائی کے دوان  1950 کی دہائی سے اب تک اس دیو قامت بندر کے تقریباً 2 ہزار دانت اور جبڑے کی 4 ہڈیاں دریافت ہوچکی ہیں۔ تاہم گردن سے نیچے یا جبڑے سے اوپر تک کا حصہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف ورٹی بریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی (آئی وی پی پی) سے وابستہ اور مقالے کے شریک مصنف ژانگ ینگ چھی نے کہا ہے کہ جی بلیکی کی کہانی پیلیو اینتھروپولوجی میں ایک معمہ ہے۔ اس کے غائب ہونے کی وجہ کا علم نہ ہونا اس شعبے میں ایک "ہولی گریل" بن چکا ہے۔

ژانگ اور ان کے ساتھیوں نے 2015 میں اس پر ایک بڑے پیمانے پر تحقیق شروع کی جس میں انہوں نے گوانگ شی کے پہاڑیوں کی مکمل طور پر چھان بین کی گئی محققین نے 22 غاروں سے شواہد اکٹھے کئے جن میں سے آدھے میں جی بلیکی کی باقیات موجود تھیں جبکہ اسی عہد کے دیگر 11 میں جی بلیکی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

اس پر کام کیا گیا اور  ٹیم نے غار کی تہہ اور فوسلز پر 6 مختلف ڈیٹنگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے 157 ڈیٹنگ نتائج اخذ کئے جن سے پتہ لگا کہ 2 لاکھ 95 ہزار سے 2 لاکھ 15 ہزار برس قبل معدومیت کے دہانے پر تھی۔

 
۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کا کوئی خوف نہیں، اگر ان میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں، دہشت گرد اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہے،یہ لوگ اپنے بلوں سے باہر تو نکلیں، جو پاکستان کے قانون کو نہیں مانتا وہ یہاں سے چلا جائے، دہشتگردی کی جنگ جیت چکے ہیں، جیت کے اعلان میں صرف کچھ وقت لگے گا۔پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے باہمت، غیرت مند اور باوفا جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک سعد، صفت غیور جیسے افسران خیبرپختونخوا پولیس کا اثاثہ ہیں، شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں ، آپ لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا قرضہ ہے ، بعض اوقات ہم لوگ آپ کو مالی امداد نہیں دے پاتے جو دینی چاہیئے،کے پی پولیس کے شہداء کے ورثاء معمولی لوگ نہیں بلکہ بہت بڑے لوگ ہے،انہوں نے کہا کہ اے پی ایس میں بدبختوں نے معصوم بچوں کے ٹکڑے کئے، یہ سانحہ اے پی ایس میں اپنے وحشی پن کے عروج پر آئے تھے، بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں، ان دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں، دہشت گردی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں، یہ لوگ اپنے بلوں سے باہر تو نکلیں، بزدل بغیرت چھپ چھپ کر حملہ کرتے ہیں،انوار الحق کاکڑ نے اعلان کیا کہ یہ 10حملے کریں گے، ہم ہزار بار جواب دیں گے، شرپسند خدا کی زمین پر فساد برپا کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی خوف نہیں، آپ اعتماد اور یقین کے ساتھ شرپسندوں کا مقابلہ کریں۔نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق کے راستے میں جان دینے والوں کا اعلی مقام ہے، زندگی اور موت اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، حق کی راہ میں قانون اور معاشرہ آپ کے ساتھ ہے، دہشت گرد کسی ہمدردی کے لائق نہیں، ان درندوں کیلئے 20سال قبل ہمارے معاشرے میں ایک ہمدردی تھی، اب وہ ہمدردی کہاں ہے؟نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ جو جو جڑا ہے ہم ان کے ساتھ لڑیں گے، ہم اے پی ایس کے پھولوں کو تو واپس نہیں لاسکتے لیکن جو دہشتگردوں کے ساتھ ہیں ان کے ہاتھ ضرور روکیں گے، دہشتگردی کی جنگ جیت چکے ہیں، جیت کے اعلان میں صرف کچھ وقت لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مہنگے توانائی کے بل، بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت ٹ...

خام مال کی قیمتوں میں اتار چڑھا واور گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی وجہ سے ٹیکسٹائل کا شعبہ اپنے بین الاقوامی حریفوں سے مقابلہ کرنا مشکل محسوس کر رہا ہے۔یہ شعبہ بنیادی معاشی محرک ہے، جو جی ڈی پی کا 8.5 فیصد ہے اور لاکھوں لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عزیز اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال حکومت سے فوری توجہ کا مطالبہ کرتی ہے، کیونکہ ٹیکسٹائل کا شعبہ دم توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ملک کے لیے کمائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو لاکھوں لوگوں کو روزگار اور خوراک فراہم کرتا ہے۔ ہمیں مسلسل منفی راستے کا سامنا ہے، کیونکہ پیداوار کی زیادہ لاگت اور مطلوبہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے برآمدات کم ہو رہی ہیں۔ .انہوں نے دعوی کیا کہ نومبر 2023 میں برآمدات میں سال بہ سال 7.21 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ مالی سال 2024 کے 5 ماہ کی مدت میں مجموعی طور پر 6.5 فیصد سالانہ کمی دیکھنے میں آئی۔پاکستان کے تجارتی حریف بھارت، ویتنام اور بنگلہ دیش کو پاکستان کے مقابلے میں سستی بجلی مل رہی ہے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخ تقریبا دوگنا ہو چکے ہیں۔ کاروبار کرنے کی مہنگی لاگت کی وجہ سے پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔حکومت کو بجلی اور گیس کے موجودہ ٹیرف پر نظرثانی کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد کنندگان کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے اور خریداروں کی موثر خدمت کرنے کے قابل بنانا چاہیے۔

ایک مضبوط معیشت اور مضبوط صنعت موجودہ مسائل کا واحد حل ہے۔سیلز ٹیکس کی واپسی کا حجم اربوں روپے کو چھو رہا ہے، جس سے برآمد کنندگان کے لیے مالی بحران پیدا ہو رہا ہے اور ترقی اور پیداوار کو نقصان پہنچا ہے۔"انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں کاروبار کی نئی راہیں کھل رہی ہیں جہاں پاکستان کے کاروباری حریفوں کو اچھا حصہ مل رہا ہے لیکن پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو توانائی اور خام مال کے مسائل کا سامنا ہے۔کاروبار کرنے کی لاگت بڑھ رہی تھی، جس سے برآمد کنندگان کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا تھا۔ تقریبا 30-40% پیداواری اخراجات بجلی کے مہنگے ہونے کی وجہ سے بڑھ گئے ہیں جس سے ٹیکسٹائل کی برآمدات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔پی ٹی ای اے کے سیکرٹری نے حکومت سے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو تباہی جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کے ایک اور برآمد کنندہ نعیم نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ قومی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے لیکن اسے موجودہ بحران سے بچانے کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔یہ بات قابل تعریف ہے کہ نگراں حکومت نے گوہر اعجاز کو وزیر تجارت مقرر کیا ہے، وزیر ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، لیکن ٹیکسٹائل سیکٹر کو توانائی کے بحران اور مہنگے اخراجات سے بچانے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔موجودہ بحران سے بین الاقوامی خریداروں کا پاکستان پر اعتماد ختم ہو جائے گا، کیونکہ انہیں شیڈول کے مطابق اپنے آرڈرز پر کارروائی کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اتوار کو ایک بڑا غزہ ملین مارچ ہو گا، حافظ ن...

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  نے کہاہے کہ اتوار کو ایک بڑا غزہ ملین مارچ ہو گا،کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تمام ورکرز مارچ میں شریک ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ مارچ کسی پارٹی کا نہیں، مارچ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخص کا ہے، اس وقت ملک میں ٹکٹوں اور سیٹوں کی تقسیم ہو رہی ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ کیا، حالانکہ یہ کام اسلامی ممالک کو کرنا چاہیے تھا۔مفتی منیب الرحمن  نے کہا کہ اسلامی ممالک کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم غزہ ملین مارچ کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس اقتدار اور اختیار ہوتا تو عملی اقدامات بھی کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلوچستان حکومت نے 1.85 بلین روپے کے بااختیار...

بلوچستان حکومت نے 1.850 بلین روپے کے بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دے دی ہے جو کہ ورلڈ بینک کی طرف سے مکمل طور پر فنڈ فراہم کرتا ہے۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان سماجی و اقتصادی ترقی میں دوسرے صوبوں سے پیچھے ہے۔ورکنگ پیپر کے مطابق یہ منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کو یقینی بنائے گا اور پاکستان بھر کے نوجوان گریجویٹس کو 60,000 بامعاوضہ انٹرن شپ دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔تعلیمی اداروں میں لمبے عرصے کے باوجود، نوجوان گریجویٹس کے درمیان قابلِ بازار مہارت اور عملی تجربے کے حوالے سے خلا باقی ہے۔ یہ ملازمت کے بازار تک ان کی رسائی میں رکاوٹ ہے اور ان کی بے روزگاری کی بلند شرح میں حصہ ڈالتا ہے۔انٹرن شپ پروگرام نوجوان گریجویٹس کے لیے ان رکاوٹوں کو ختم کر رہا ہے جو انہیں آف جاب اور آن جاب ٹریننگ کے ذریعے مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کر رہا ہے، اور انہیں وہ کام کا تجربہ فراہم کر رہا ہے جس کی انہیں جاب مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے درکار ہے۔ جاب مارکیٹ کی حرکیات میں مسلسل تبدیلی کے ساتھ، کیریئر کونسلنگ کو معاشرے کا ایک لازمی حصہ بنایا جانا چاہیے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں، کیونکہ وہ تبدیلی اور ارتقا کے اس گھنے دور میں اپنی سمت کا احساس کھو چکے ہیں۔کیرئیر کانسلنگ معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو بیان کرتی ہے جس پر ملک کی اقتصادی ترقی کا بہت زیادہ انحصار ہوتا ہے۔ یہ ریاست کی خوشحالی کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔بلوچستان کا موجودہ منظرنامہ بھی اس حوالے سے مطابقت رکھتا ہے، کیونکہ بہت سے نوجوانوں کی زندگی میں سمت اور اہداف کی کمی ہے، جس کی وجہ سے وہ شورش میں شامل ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ان میں سے باقی طب یا انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کرتے ہیں، جو کہ سماجی دبا کی وجہ سے ایک غیر صحت مند فکسشن بن چکے ہیں۔اس سے مارکیٹ میں عدم مماثلت کا مسئلہ ظاہر ہوتا ہے جو صوبے کو پریشان کرتا ہے۔ نوجوان بے روزگار ہیں کیونکہ وہ تیزی سے بدلتی جاب مارکیٹ کے مطابق نہیں ہو پا رہے ہیں اور اس وجہ سے کہ تعلیمی نظام انہیں ضروری ہنر سے آراستہ نہیں کرتا ہے۔اس خطے میں شعور کی کمی ہے۔ اس سلسلے میں محدود معلومات کے ساتھ، طلبا اپنی دلچسپیوں کا اظہار کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور آخر کار صرف ایک آپشن رہ جاتا ہے: اپنے بزرگوں کی تجاویز پر عمل کرنا۔ اس طرح، ایسے شعبوں میں کام کرنے والے طلبا کوئی حوصلہ افزائی یا عدم دلچسپی ظاہر نہیں کرتے، جو ان کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اور ان کی پیداوار میں سمجھوتہ کرتا ہے۔ لہذا، طلبا کو ان کی دلچسپی کے شعبوں کو سمجھنے اور انہیں اپنے کیریئر کے راستوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دیا جانا ضروری ہے۔پاکستان، خاص طور پر بلوچستان میں تعلیمی تعلیم طلبا کو پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار نہیں کرتی۔ وہ تعلیمی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں لیکن ملازمت کے بازار میں مطلوبہ مہارتیں حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ یہ ملک کے تعلیمی اداروں کی سب سے بڑی ناکامی ہے، جو نوجوانوں کو مارکیٹ کے لیے مشغول یا تربیت نہیں دیتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کوئٹہ،امیر جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ قاری مہرا...

جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ، قاری مہراللہ محفوظ رہے۔قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ(ن)کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا جسٹس مظاہر کا استعفی...

بطور جج سپریم کورٹ استعفی دینے والے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے جج کے استعفے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کا استعفی پوری قوم اور وکلا کی جیت ہے تاہم ابھی منزل باقی ہے،میاں داؤد ایڈووکیٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف شاہ محمود...

لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر الیکشن کمیشن سے (آج) جواب طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے حلقہ این اے 150، این اے 151اور پی پی 218میں کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کیے،پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست پر بھی عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کرلیا،صنم جاوید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایک قومی اور 2صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ عدالت ٹربیونل اور ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے برآمدات کے لح...

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران برآمدات کے لحاظ سے ملک کے تمام ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کو پیچھے چھوڑ دیا۔تمام ای پی زیڈز سے کل برآمدات صرف 891 ملین ڈالر رہیں جبکہ سال کے دوران کے ای پی زیڈ میں 665.50 ملین ڈالر تھے۔کراچی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، رسالپور، سیندک، دودر اور ریکوڈک میں کل سات ای پی زیڈز کام کر رہے ہیں۔ ان زونز کو مختلف طریقوں کے تحت تیار کیا گیا تھا جیسے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان، صوبائی محکموں کے ساتھ جوائنٹ وینچر اور کسی کمپنی کے سنگل یونٹی زون۔کراچی ای پی زیڈ کے فیز-I اور فیز-II کو بالترتیب 211 اور 94 ایکڑ پر تیار کیا گیا تھا، اور دونوں پر مکمل طور پر قبضہ کیا گیا تھا اور کوئی زمین دستیاب نہیں تھی۔ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کا کل 68.32 ایکڑ فیز III منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کے مرحلے میں ہے، اور دسمبر 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔یہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے تحت کام کر رہے ہیں، ایک حکومتی ملکیتی منصوبہ جس کا تصور اور ڈیزائن ملک کی برآمدات کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد ملک میں صنعت کاری کی رفتار کو تیز کرنا اور برآمدات کے حجم کو بڑھانا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو زونز میں برآمدات پر مبنی منصوبے شروع کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گیاور ٹیکنالوجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون برآمدی اکائیوں سے برآمد شدہ اشیا کی فری آن بورڈ قیمت کے 1فیصد کی شرح سے ایک فرضی ٹیکس وصول کرتا ہے، اور مالی سال 23 میں 2.4 بلین روپے سے زیادہ کا تخمینہ ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔1980 میں قائم کیا گیا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے تیزی سے بڑھتے ہوئے منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے زبردست اپیل کرتا ہے۔

اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین نے کہاکہ ہم 'ترقی کے لیے برآمد' کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے معیاری خدمات فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "اس منصوبے میں ہماری کامیابی کی وجہ سادہ ہے کیونکہ ہم ایک مشن کے ساتھ خدمت فراہم کرتے ہیںاور یہ کامیابی کچھ دوسرے شعبوں کے فعال تعاون اور شراکت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی تھی، جنہوں نے 'ہمارے ساتھ مل کر کام کیا اور ہماری مدد کی۔"انہوں نے کہا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پاکستان میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کا نیٹ ورک بنانے کے لیے ایک وسیع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ یہ قریبی تعاون یا نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کیے جا رہے ہیں۔"اتھارٹی کے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیف الدین نے کہا کہ سکھر میں ای پی زیڈ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ بالائی سندھ میں صنعت کاری اور روزگار کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سے اس مقصد کے لیے 200 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زون نے صنعتی اور تجارتی اکائیوں کو خام مال، آلات اور مشینری کی درآمد پر کسٹم اور دیگر ڈیوٹیز سے استثنی کی پیشکش کی ہے، جب کہ درآمدی برآمدات، زرمبادلہ، لیبر اور بینکنگ سے متعلق قوانین و ضوابط ای پی زیڈز میں لاگو نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر ماضی کی پابندیوں نے ای پی زیڈز میں قائم تجارتی یونٹس کو متاثر نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر...

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر عدالتی حکم امتناع ختم ہو گیا،14دسمبر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کے حکم کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو سائفر کیس میں 14دسمبر کے بعد کی کارروائی ازسرنو کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم امتناع خارج کر دیا،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ سائفر کیس سے متعلق دستاویزات طلب کی تھیں وہ کدھر ہیں؟ جس پر منصور عثمان نے جواب دیا ریکارڈ آچکا ہے، صرف نمبرنگ ہو رہی ہے، کچھ دیر میں پیش کردیں گے،بانی تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ 14دسمبر کے آرڈر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے، انہوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ 14دسمبر کا آرڈر درست نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ریاست نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر اپنے جرم...

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرحوم ارشد شریف کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریاست  نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ارشد شریف پر کتنے مقدمات تھے؟وکیل شعیب رزاق نے جواب دیا کہ آخری اطلاع کے مطابق ارشد شریف پر 16مقدمات تھے، ان پر دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے مقدمات تھے، گوادر اور ملک کے دور دراز علاقوں میں یہ مقدمات درج ہو رہے تھے، ہمیں تو نہ مقدمات کی کاپی اور نہ ہی تفصیلات دی جا رہی تھیں۔عدالت نے سوال کیا کہ ایک اینکر یا صحافی کے انٹرویو کی بنیاد پر بہت سے مقدمات درج ہو جاتے ہیں، کیا 25کروڑ عوام نے انٹرویو کے الفاظ سنے تو 25کروڑ مقدمات درج ہوں گے؟ کیا ایک گوادر، ایک سبی، ایک حیدرآباد میں مقدمہ درج کروائے جائیں گے؟ اس طرح ملک بھر میں مقدمات کا اندراج اختیارات سے تجاوز ہے، جو پہلی ایف آئی آر کسی ایکٹ پر ہو گی اس کی ہی پیروی ہو گی، یہ کام تو بھیڑ بکریوں والا ہی ہے، ایسے ہی عوام کو ٹریٹ کیا جاتا ہے، ایک انٹرویو پر اتنے مقدمات کیسے درج ہوں گے؟

یہی کرنا تھا تو پہلے ہی شخصی آزادی نہیں دینی تھی، ریاست کو ایسے کام کرنے ہی نہیں چاہئیں کہ اس پر لوگ ٹویٹ کریں یا بولیں، گوادر، سبی اور پسنی میں مقدمات درج کرا دیے گئے، کسی کے خلاف اتنے مقدمات درج کرنا قانون کا مذاق ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تو ایک واقعے پردوسری ایف آئی آر نہیں ہو سکتی، اگر کوئی غلط کام ہوا ہے تو غلط کام پر پراسیکیوٹ ہونا چاہیے، ریاست کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں کہ لوگ کمنٹ کریں اور پھر اس کے نتائج نکلیں، جرنلسٹس کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے مگر اس کا طریقہ کار موجود ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر بتائیں کہ ایف آئی آرز کا اسٹیٹس کیا ہے؟ کیا ایک ہی ٹویٹ یا انٹرویو پر مقدمات درج ہوئے؟ تمام ایف آئی آرز کو ریکارڈ پر رکھیں، تربت اور پسنی والے ہی با خبر ہیں صرف، اسلام آباد والے نہیں؟اس کا دوسرا نکتہ بھی ہے کہ  ریاست وہاں پروٹیکٹ نہیں کر سکتی، یہ کہنا بہت آسان ہے کہ بھارت اور اسرائیل فنڈنگ کر رہے ہیں، ریاست کا کام ہے کہ قانونی کارروائی کرے، کہنا بڑا آسان ہے کہ کوئی کسی سے پیسے لے کر یہاں بیٹھا ہوا ہے،ریاست نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، اغوا پر 7سال قید ہو جاتی ہے، یہاں  ریاستی  ادارے اغوا کر رہے ہیں مگرکوئی بات ہی نہیں، عدلیہ پر بھی تنقید ہوتی ہے، عدالتوں نے اپنا کام کر کے دکھانا ہے اور یہی سب باتوں کا جواب ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مرچ کی پیداوار میں پاک چین تعاون کی فراہمی ش...

سندھ میں متحرک رنگوں کی زیادہ پیداوار دینے والی سرخ مرچ کی کاشت کے لیے پاکستان اور چین کے اشتراک سے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں، سرخ مرچ کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کر دی گئی ہے۔ایک چینی کمپنی کی مہارت کی مدد سے کنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے مرچ کی کنری اور نگینہ اقسام تیار کیں جو پچھلی کی نسبت 25-30 فیصد زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈمقبول باقر نے پہلی کھیپ روانہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت، تعاون اور صنعت کی سطح پر شراکت داری کے وسیع امکانات ہیں۔مرچ 143,000 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر اگائی جاتی ہے جو تقریبا 144,000 ٹن پیدا کرتی ہے۔ سندھ قومی پیداوار میں تقریبا 80 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، جامشورو، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، دادو اور شکارپور کے اضلاع سرخ مرچ کی پیداوار کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔کنٹریکٹ فارمنگ میں چین کی شمولیت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اور مقامی کسانوں کو تربیت فراہم کرنے سے پاکستان کی اعلی معیار کی مرچ کی پیداوار کے امکانات کو کھولنے میں مدد ملی ہے۔ماڈل فارمز پر پروجیکٹ کی کامیابی، 700 ٹن خشک مرچیں پیدا کرتی ہیں، اس تعاون کے امید افزا امکانات کو واضح کرتی ہے۔زراعت، جو پاکستان کی جی ڈی پی کا 23 فیصد ہے اور قومی لیبر فورس کا 37.4 فیصد کام کرتی ہے، ایک اہم شعبہ ہے۔ چاول کے دنیا کے چوتھے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر اس کی پوزیشن سے ملک کی زرعی اہمیت کی نشاندہی ہوتی ہے، اب چین کو خشک سرخ مرچوں کو شامل کرنے کے لیے اپنی برآمدات کو بڑھا رہا ہے۔حالیہ برسوں میں پاکستان سے خشک سرخ مرچ کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔ پاکستان میں مرچ کی کاشت کے ٹیسٹنگ 2021 کے پائلٹ پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ نے اس شاندار کامیابی کی بنیاد رکھی۔پچھلے سال سندھ میں سیلاب نے مرچ کے کاشتکاروں کو بہت بڑا دھچکا پہنچایا۔ ایک ایسے صوبے میں جس کا بہت زیادہ انحصار زراعت پر ہے، انتہائی موسمی حالات دیہی معیشتوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مشیر زراعت اور خوراک، ڈاکٹر مبارک احمد نے کہا کہ جدید تکنیکوں کے استعمال سے ہمیں فائٹو سینیٹری کا انتظام کرنے اور افلاٹوکسین کے مسائل کو حل کرکے درآمد کرنے والے ممالک کی خوراک کی حفاظت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی مزید مرچ ڈرائر یونٹس لگانے میں مقامی کسانوں کی مدد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

9مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ...

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نو مئی کے 12مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی،اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں  سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹرمپ کا ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش...

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے ڈکٹیٹر کہہ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگوں میں شامل نہیں رہا، ہم اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائے، جوبائیڈن اسے سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں دو کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں امریکا میکسیکو سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے اور توانائی کے منصوبوں کو تقویت دینا شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکا کا ویز ا شرائط میں نرمی کا اعلان، تم...

امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں،امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے امریکا نے ویز ا شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تمام نان امیگرنٹ انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دی ہیں،تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے لیے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔واشنگٹن نے بین الاقوامی طلبا کی ایک بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اوراپنے بہترین تعلیمی اداروں، متنوع تعلیمی پروگراموں اور تحقیق کے مواقع کی وجہ سے اعلی تعلیم کے لیے سرفہرست مقامات میں شامل ہے،محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں۔ بی ویزا کے علاوہ اور وہ اپنے آخری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 4سال کے اندر درخواست دے رہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی،حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزا درخواست کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے کی ویب سائٹس چیک کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کیخلاف شکایات ک...

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے)کے پراسیکیوٹر آفس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم عوامی شکایات کیلئے کھول دیا،ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کراسکیں گے۔عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کو پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800سے زائد دانشوروں، بین الاقوامی ماہرین قانون کی حمایت حاصل ہے،جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف دائر کی ہے، مقدمے کی سماعت 11اور 12جنوری کو ہوگی،عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانیکی درخواست کی ہے،جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سابق برطانوی پولیس اہلکار ریبیکا کلام جنسی ا...

برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈ پولیس کی سابق اہلکار ریبیکا کلام نے جنسی امتیاز کے خلاف مقدمہ جیت لیا،سابقہ خاتون پولیس افسر ریبیکا کلام نے ویسٹ مڈلینڈز پولیس پر 2012میں دوران تربیت اپنے ساتھ صنفی امتیاز برتنے، مرد پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کرنے اور ذاتی حفاظتی سامان نہ دینے کے الزامات عائد کیے تھے،ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں الزامات ثابت ہونے پر ویسٹ مڈلینڈز پولیس، افسران کی جانب سے صنفی امتیاز برتنے پر سابقہ خاتون پولیس افسر کو 8لاکھ 20ہزار پاؤنڈ کا ہرجانہ ادا کرے گی،خیال رہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس پر اس نوعیت کا یہ اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کا خوف، نیتن ی...

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے)کے پراسیکیوٹر آفس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم عوامی شکایات کیلئے کھول دیا،ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کراسکیں گے۔عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کو پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800سے زائد دانشوروں، بین الاقوامی ماہرین قانون کی حمایت حاصل ہے،جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف دائر کی ہے، مقدمے کی سماعت 11اور 12جنوری کو ہوگی،عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانیکی درخواست کی ہے،جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل کا حوثیوں سے بحری جہازوں پر حمل...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حوثیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا،رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے 15مستقل اراکین ممالک میں سے 11نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور چین سمیت 4ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، کسی ملک نے بھی قرار داد کی مخالفت نہیں کی،سلامتی کونسل کی قرارداد میں جہازوں کو حملوں سے بچانے کے لیے امریکی قیادت میں ٹاسک فورس کی توثیق کی گئی ہے،قرار داد میں اسرائیلی تاجر کے بحری جہاز Galaxy Leaderاور اس کے عملے کے 25افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،واضح رہے کہ یمنی حوثیوں نے 19نومبر کو جہاز پر قبضہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سعودی عرب،منفرد اقامے کیلئے 5نئی 5نئی کیٹگری...

سعودی عرب کے منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ منفرد اقامے کی 5نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں،عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ملک کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں، 5نئی کیٹگریز میں پہلی غیر معمولی کارکردگی کے حامل افراد کے لیے ہوگی جو ادارتی، صحت، علمی یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔دوسری کیٹگری ہنر مندی کی بنا پر ہوگی اور اس میں وہ لوگ ہوں گے جو ثقافتی یا کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنر مندی دکھانے کے قابل ہوں گے۔تیسری کیٹگری انویسٹرز، چوتھی تجارتی اور پانچویں غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے ہوگی،انہوں نے کہا کہ منفرد اقامہ کے حامل افراد کو سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں حاصل ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکا،شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5افرا...

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، گھر، گاڑیاں، سڑکیں  برف سے ڈھک چکی ہیں،نیویارک سمیت 12ریاستوں میں 4لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں،نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور850سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ کے علاقہ دیر البلاح میں الاقصی ہسپتال کے...

وسطی غزہ کے علاقہ دیر البلاح میں الاقصی ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 40افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں بمباری اور زمینی حملے تیز کر دیئے ہیں، رفاہ شہر میں ایک ہی خاندان کے 15افراد کو بمباری کر کے شہید کر دیا گیا، اسرائیلی حکام کی جانب سے رفاہ کے پناہ گزین کیمپ کو محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا،گزشتہ 24گھنٹوں میں صیہونی بربریت کے نتیجے میں مزید 147فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا، قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی جنگجوں کی طرف سے دھماکہ خیز آلات اور گولیوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے،فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 23ہزار 357افراد شہید اور 59ہزار 410سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 9 ہزار 600بچے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملتان، ایپلٹ ٹریبونل میں 219اپیلیں دائر، 84...

ملتان میں اپیلیٹ ٹریبونل میں مجموعی طور پر 219اپیلیں دائر ہوئیں،ملتان میں 135امیدواروں کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا گیا جبکہ 84اپیلیں خارج کر کے امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا،اپیلیٹ ٹریبونل نے الیکشن شیڈول کے مطابق 10جنوری تک سماعت کی،الیکشن کمیشن کے مطابق  12جنوری (آج) تک  کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں جبکہ13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

گجرات این اے 64،ن لیگ کی چوہدری سالک سے سیٹ...

گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64سے مسلم لیگ ن کی ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی،گجرات سے مسلم لیگ ن نے انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،این اے 62سے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے،ن لیگ نے این اے 63سے نوابزادہ غضنفر علی گل کو ٹکٹ جاری کیا ہے،این اے 65سے چوہدری نصیر احمد عباس سندھو کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ جاری ہوا ہے،مسلم لیگ ن نے پی پی 27سے ملک محمد حنیف اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی پنجاب کا جناح ہسپتال میں تعمی...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال میں تعمیراتی کاموں میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے،وزیراعلی پنجاب نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے کاموں میں سست روی اور کم لیبر فورس لگانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزدوروں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا،نگران وزیراعلی نے کہا کہ ہر شفٹ میں 500مزدور اور 2شفٹ میں ایک ہزار مزدور کام کرتے نظر آنے چاہئیں، لیبر فورس کی تعداد کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور تصدیق کرائی جائے گی،محسن نقوی تعمیراتی کامو ں کے دوران بیڈز اور دیگر سامان کوریڈور میں پڑا دیکھ کر برہم ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ کو بیڈز اور دیگر سامان کو محفوظ جگہ پر رکھنے کا حکم بھی دیا، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو رات کو دورہ کر کے تمام صورتحال کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی،اس موقع پر وزیراعلی محسن نقوی نے ایک مریض کے تیماردار کی جانب سے ادویات باہر سے منگوانے کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، سپیشل سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حکومت کا شمسی توانائی کے شعبے کو مراعات دینے...

حکومت کی جانب سے شمسی توانائی کے شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت صنعت و پیداوار کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شمسی توانائی کے شعبے کو مراعات دینے سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے آئندہ اجلاس میں شمسی شعبے کیلئے مراعات کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)وزارت تجارت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور وزارت صنعت و پیداوار سے ملاقات کرے گی تاکہ ٹیرف پالیسی بورڈ (ٹی پی بی)کے لئے پی وی سولر مینوفیکچرنگ کے لئے مراعات کو حتمی شکل دی جاسکے،اجلاس میں میسرز سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ، پاور ڈویژن، کامرس ڈویژن، بورڈ آف انویسٹمنٹ، ایف بی آر، ایس آئی ایف سی اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو فہرستیں، ایک پہلے ہی ٹی پی بی کی جانب سے منظور شدہ ہے اور دوسری اضافی اشیا(مشینری اور ان پٹ آئٹمز)جو کمپنی کی جانب سے ان کی درآمدات پر ڈیوٹی استثنی کے لیے درخواست کی گئی ہیں، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)تیار کرے گا،کمپنی کے درآمد کردہ پینلز پر آنے والے اخراجات اور برآمد کیے جانے والے اور مقامی فروخت ہونے والے پینلز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی سرمایہ کاری کی لاگت اور فائدے کو جانچا جائے گا،انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)کمپنی کے مقامی تیارکردہ اشیاہ کی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنی دینے کے لیے ان اشیا کی نشاندہی کرے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے درآمد شدہ پینلز پر اور مقامی طور پر تیار کردہ پینلز پر آنے والی لاگت کو دیکھے گا اور اس کے ذریعے کمپنی کی سرمایہ کاری کی لاگت اور فائدے کا تفصیلی جائزہ لے گا،ای ڈی بی کا جائزہ سولر پینل کی مقامی مینوفیکچرنگ میں کمپنی کی جانب سے ویلیو ایڈیشن کا جائزہ لے گا۔ اس جائزے کو ایس آئی ایف سی ورکنگ گروپ کے ساتھ اس کے اگلے اجلاس میں شیئر کیا جائے گا تاکہ ٹیرف پالیسی بورڈ (ٹی پی بی)کو سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مظاہر نقوی...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفی منظور کر لیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے دو روز قبل   اپنا استعفی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا تھا،جسٹس مظاہر نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا تھا کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے متعلق بیان پر قائ...

اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان  نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے متعلق بیان پر اب بھی قائم ہوں، توہینِ عدالت کیس میں پیشی سے قبل پشاورسے جاری کیے گئے بیان میں ایمل ولی خان  نے کہا کہ عدالت کے نوٹس پر  پیش ہوں گا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان اور دھمکی آمیز انٹرویو دینے پر انہیں توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے اورانہیں عدالت طلب کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انتخابات2024،ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار فائنل کر لئے ہیں،تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے ایم کیو ایم نے این اے 232سے آسیہ اسحاق، این اے 233جاوید حنیف، این اے 234ابو بکر، این اے 235اقبال محسود، این اے 236حسان صابر، این اے 237رف صدیقی، این اے 238صادق افتخار اور این اے 240سے ارشد ووہرہ کے نام فائنل کیے ہیں،این اے 241اور این اے 244سے ڈاکٹر فاروق ستار، این اے 242اور 247مصطفی کمال، این اے 243ہمایوں عثمان، این اے 245حفیظ الدین، این اے 246امین الحق، این اے 248خالد مقبول صدیقی، این اے 249احمد سلیم صدیقی اور این اے 250سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے ک...

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کے سیکشن 232کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میاں شبیر اسماعیل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے، یہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی سیکشن 232کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دانیال عزیز کا مسلم لیگ (ن)کے خلاف الیکشن لڑ...

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن)کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میں دانیال عزیز کو نظر انداز کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،مسلم لیگ ن نے نارووال کے حلقے سے دانیال عزیز جبکہ گجرات سے چودھری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہیں کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہسپتال میں تھا اس لئے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکا تھا، انجان آدمی کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے،  یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کر کے دکھانی ہے، اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا، میں این اے 75سے الیکشن لڑوں گا۔دانیال عزیز نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان-کوہاٹ-حملہ-پولیس اہلکار- نمازجنازہ

کوہاٹ میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ کے بعد دعا مانگی جارہی ہے۔(شِنہوا) 

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں موسم بہار کے تہوار کے سفری رش میں ری...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ٹریول حکام اور سیاحتی صنعت کے  اداروں کو موسم بہارکے تہوار کے دوران ریکارڈ توڑسفری دوروں کی توقع ہے، اس بھرپور سفری سیزن سے ملک کی اقتصادی بحالی میں نیا اضافہ ہو گا۔ موسم بہار کا تہوار، جو اس سال 10 فروری کو آرہا ہے،چین کا سب سے بڑا تہواراور خاندانوں کے آپس میں ملنے کا دن ہے۔ یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں کاروبار اور صارفین کے اعتماد کی سطح کو دیکھنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ سفر کی ریکارڈ طلب کے ساتھ، اس سال کے موسم بہار کے تہوار کی تعطیل حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ متحرک اور خوشحال بننے کاموقع ہوگی۔

  چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس سال کے موسم بہار کے تہوار کے26جنوری سے 5مارچ کو ختم ہونے والے سفری رش کے دوران ایک اندازے کے مطابق 8 کروڑمسافر فضائی سفر کریں گے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ اعداد و شمار 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.9 فیصد اور 2019 میں موسم بہار کے تہوار کے سفری رش کے دوران ریکارڈ کی گئی سطح سے 9.8 فیصد زیادہ ہیں۔ 

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں 2023 کے دوران مسافر کاروں کی فروخت م...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں  2023 کے دوران مجموعی طور پر2کروڑ17لاکھ  مسافر کاریں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔

چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں   23لاکھ50ہزارمسافر کاریں فروخت ہوئیں جو سالانہ 8.5 فیصد زیادہ ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49 فیصد بڑھ کر گزشتہ ماہ3لاکھ 85ہزاریونٹس تک پہنچ گئیں، جس میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں کل تعداد کا 26.6 فیصد ہیں۔مسافر گاڑیوں کی پیداوار 26لاکھ 80ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین 2025 تک تمام سرحدی علاقوں تک 5جی انٹرنیٹ...

بیجنگ(شِنہوا) چین 2025 کے آخر تک ملک کے سرحدی علاقوں کی تمام کاؤنٹیز اور ٹاؤن شپ کے صدرمقامات تک1ہزارمیگابائٹس فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس)کی رفتار کے ساتھ 5جی موبائل نیٹ ورک اور آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو توسیع دے گا۔    وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدھ کو ایک سرکلر میں کہا کہ  تمام دیہاتوں، سرحدی انتظام اور تجارتی  مراکزکے ساتھ ساتھ آبادی والے جزیروں پربراڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔    سرکلر میں سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ کوریج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے موبائل اور کیبل نیٹ ورکس کو مقامی ترقی کے لیے "معلومات کا بنیادی ذریعہ" قرار دیا گیا ہے۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بات چیت اور تعاون چین-امریکہ تعلقات کی بنیاد...

اٹلانٹا،امریکہ (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ بات چیت اور تعاون پر توجہ دیتے ہوئے نشیب وفراز کے باوجود دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ طورپرآگے بڑھائیں۔ چین-امریکہ تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے کارٹر سنٹر فورم میں  ویڈیو خطاب میں  چینی سفیر نے کہا کہ  چین امریکہ تعلقات ایک بار پھر ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے حوصلہ افزاچیز یہ ہے کہ دونوں ممالک کو تعاون سے فائدہ اورچپقلش سے نقصان کا ادراک ہوچکا ہے،اور مل کر کام کرنا ہمارا واحد صحیح انتخاب ہے۔

   سفیر نے کہا کہ ممالک کے درمیان مقابلہ دوڑکے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی طرح ہونا چاہئے، ریسلنگ کے رنگ میں ایک دوسرے کو ہرانا نہیں ہونا چاہئے۔ 

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بات چیت اور تعاون چین-امریکہ تعلقات کی بنیاد...

اٹلانٹا،امریکہ (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ بات چیت اور تعاون پر توجہ دیتے ہوئے نشیب وفراز کے باوجود دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ طورپرآگے بڑھائیں۔ چین-امریکہ تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے کارٹر سنٹر فورم میں  ویڈیو خطاب میں  چینی سفیر نے کہا کہ  چین امریکہ تعلقات ایک بار پھر ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے حوصلہ افزاچیز یہ ہے کہ دونوں ممالک کو تعاون سے فائدہ اورچپقلش سے نقصان کا ادراک ہوچکا ہے،اور مل کر کام کرنا ہمارا واحد صحیح انتخاب ہے۔

   سفیر نے کہا کہ ممالک کے درمیان مقابلہ دوڑکے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی طرح ہونا چاہئے، ریسلنگ کے رنگ میں ایک دوسرے کو ہرانا نہیں ہونا چاہئے۔ 

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ترک پولیس نے ناکام بغاوت کے الزام میں 38 مشت...

انقرہ (شِنہوا) ترک پولیس نے ملک بھر سے 2016 کی ناکام بغاوت کے نیٹ ورک سے مبینہ روابط کے الزام میں 38 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

 وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان میں بتایاکہ  ترک پولیس نے بیک وقت 12 صوبوں میں "پنچھ-3" کے نام سے کارروائیاں کیں۔

مشتبہ افراد کا مبینہ طور پر گولن تحریک سے تعلق تھا، جس پر ترک حکومت نے 15 جولائی 2016 کو بغاوت کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ 

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں اندرونی منگولیا کے سابق عدالتی عہدید...

تائی یوآن (شِنہوا) چین میں اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے کی اعلیٰ عوامی عدالت کے سابق صدر ہو یی فینگ کو رشوت ستانی کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ شمالی صوبے شنشی کی شِن ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق   ہو پر32لاکھ یوآن (تقریباً 4لاکھ 50ہزارڈالر) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور رشوت سے حاصل ہونے والی تمام غیر قانونی رقم کو برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیاگیا ہے۔

عدالت میں یہ بات ثابت ہوئی کہ  ہو نے 1997 اور 2018 کے درمیان اندرونی منگولیا میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں اور افراد کو پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، ذاتی ترقی اور عدالتی ٹرائلز سے متعلق معاملات میں مدد کی۔ ہو نے اس کے بدلے میں 3کروڑ55لاکھ 40ہزاریوآن سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی سامان لیا۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی بنگلہ دیش کی عوامی لیگ کو انتخابات جی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بنگلہ دیش کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد  اورعوامی لیگ (اے ایل) کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ مبارکباد باقاعدہ نیوزبریفنگ میں7 جنوری کو منعقد ہونے والے بنگلہ دیش کے 12ویں پارلیمانی انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دی۔

 ترجمان نے کہا کہ ایک دوست اور پڑوسی کے طور پر، چین بنگلہ دیش کی انتخابات کے بعد کے سیاسی ایجنڈے کو قانون کے مطابق آگے بڑھانے میں بھرپورحمایت کرتا ہے۔ ماؤ نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ باہمی احترام، برابری، باہمی مفاد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ہماری روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جا سکے، اعلیٰ معیارکے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید مضبوط اورچین-بنگلہ دیش تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری میں نئی پیشرفت کی جاسکے۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے تیز رفتار ریلوے ڈیٹا کے تجزیہ میں کام...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیز رفتار ٹرینوں کے لیے ڈیٹا کے بڑے پیمانے پر تجزیہ اور پروسیسنگ میں ایک پیش رفت حاصل کی ہے۔

 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا متعدد ذیلی نظامات کی اہم معلومات پر مشتمل ہے جیسے ٹریکشن، بریک لگانا، ایکسل کا درجہ حرارت، ٹرین کے دروازے اور ایئر کنڈیشنگ  جبکہ یہ  یہ ہائی سپیڈ ریلوے سیفٹی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ لائف سائیکل مینجمنٹ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں ڈیزائن، مینوفیکچرنگ،آپریشن اور دیکھ بھال شامل ہیں۔

تجزیہ اور پروسیسنگ سسٹم نئی نسل کے فائیو جی کمیونیکیشن اور ایک بڑے ڈیٹا تجزیاتی نظام جیسی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے اور آن بورڈ ڈیٹا اور تیز رفتار ٹرینوں کی زمینی نگرانی کے لیے ایک موثر پروسیسنگ اور مربوط حکمت عملی بناتا ہے۔

اس نظام کو ملک بھر میں تیز رفتار ٹرینوں کے آپریشن کے دوران حفاظتی نگرانی میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نوجوان ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے باہمی دوروں سے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیبل ٹینس ٹیموں کے باہمی دوروں سے چین-امریکہ  دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے اور لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کو نئی  تحریک ملی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ پریس بریفنگ میں سان فرانسیسکو میں سربراہ اجلاس کے بعد چینی اور امریکی یونیورسٹیوں کے درمیان دوستانہ تبادلے کے طور پر پی کنگ یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے دورہ امریکہ اور ورجینیا یونیورسٹی کے ٹیبل ٹینس وفد کے دورہ چین کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ پی کنگ یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے اس کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کیا اور یو ایس اے ٹی ٹی ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور حال ہی میں امریکہ میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی جانب سے تاریخی پنگ پونگ ڈپلومیسی کی یادگاری تقریب میں حصہ لیا اور ٹیم نے ٹیبل ٹینس کھیلی اور امریکی دوستوں کے ساتھ بات چیت کی جو ذاتی طور پر پنگ پونگ ڈپلومیسی، نوجوان طلباء اور مقامی لوگوں میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ورجینیا کے ٹیبل ٹینس کے وفد نے دعوت پر چین کا دورہ کیا اور سنگ ہوا یونیورسٹی میں چین-امریکہ یوتھ پنگ پونگ تبادلے پروگرام میں شرکت کی ۔

  ماؤ نے کہا کہ باہمی دوروں نے چین امریکہ کی دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا جو پنگ پونگ ڈپلومیسی سے شروع ہوئی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کی نئی تحریک پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ "چین امریکہ تعلقات کی امید لوگوں میں ہے، اس کی بنیاد ہمارے معاشروں میں ہے، اس کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور اسے قومی سطح پر ہونے والے تبادلوں سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔"

 
۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں