• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین میں قومی اقتصادی مردم شماری کے لیے 21 ل...

بیجنگ( شِنہوا)  چین میں  یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والی قومی اقتصادی مردم شماری  میں  رجسٹریشن کے لیے   تقریبا 21  لاکھ  شمارکنندگان خدمات سرانجام دیں گے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے سربراہ  کانگ یی نے مردم شماری کے لیے ایک تشہیری تقریب  میں بتایا کہ  مردم شماری کے یہ کارکن کاروباری  اداروں  اور کمیونٹیز میں جا کر تقریبا چار ماہ میں  11 لاکھ0 6 ہزار مردم شماری والے علاقوں میں ڈیٹا اکٹھا اور رجسٹریشن مکمل کریں گے۔

چین کی قومی اقتصادی مردم شماری ہر پانچ سال بعد ہوتی ہے۔ یہ میکرو اکنامک گورننس کو بہتر بنانے اور سائنسی انداز میں درمیانی اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبے بنانے کے لیے سائنسی اور درست شماریاتی معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ڈیجیٹل ورکشاپس اور سمارٹ فیکٹریوں ک...

نانجنگ(شِنہوا) چین  میں ڈیجیٹل ورکشاپس اور سمارٹ فیکٹریوں کی تعداد 10ہزار سے زیادہ  اور وہ دنیا کی سب سے بڑی ذہین مینوفیکچرنگ ایپلی کیشن مارکیٹ بن گئی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شن گوبن نے مشرقی صوبے  جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں بدھ سے جمعہ تک منعقدہ عالمی ذہین مینوفیکچرنگ کانفرنس 2023 میں اپنے خطاب کے  دوران اعداد و شمار کے  حوالے سے بتایا کہ  ذہین مینوفیکچرنگ تیزی سےایک کلیدی قوت بن گئی ہے جو صنعتی نظام کی اصلاح اور مینوفیکچرنگ موڈ کی تبدیلی کو فروغ  دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف 2022 میں، چین میں ذہین مینوفیکچرنگ آلات، صنعتی سافٹ ویئر، اور سسٹم سلوشنز جیسی معاون صنعتوں کی کل مالیت 40 کھرب یوآن (تقریبا 559 ارب ڈالر)سے تجاوز کر گئی  تھی ، اور 5جی  ٹیکنالوجیز کا اطلاق ملک بھر میں تقریبا 2ہزار فیکٹریوں میں کیا گیا ہے۔

جیانگ سو کی صوبائی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چائنہ  ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مشترکہ میزبانی میں، ہونے والی اس سال کی کانفرنس کا موضوع ذہین، ڈیجیٹل، اور منسلک تبدیلی اور ڈیجیٹل حقیقی معیشت کا  انضمام اور اختراع ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نئی توانائی کی16لاکھ 40 ہزار گاڑیاں...

ہائیکو(شِنہوا) چین میں کمرشل آپریشن میں  شامل نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 16لاکھ 40 ہزار ہے جن میں تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار بسیں،3 لاکھ ٹیکسیاں  اور8لاکھ اربن ڈیلیوری وینز شامل ہیں۔

نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ  وانگ گانگ نے  ہائی نان صوبے کے دارالحکومت ہائیکو میں  نئی تونائی سے چلنے والی گاڑیوں کی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے بتایا کہ چین میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایکسپریس ویز کے ساتھ چارجنگ کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

آج تک، ملک بھر میں 6ہزار 257 ایکسپریس وے سروس سنٹرز میں چارجنگ کی سہولیات  موجو دہیں، جو ایکسپریس وے سروس سنٹرز کی کل تعداد کا 94 فیصد ہے۔

وانگ نے کہا کہ گیارہ صوبائی سطح کے علاقوں بشمول بیجنگ، جیلن اور ژیجیانگ میں ہر ایکسپریس وے سروس سنٹر میں چارجنگ پائلز  نصب ہیں، جو عوام کے لیے آسان نقل و حمل کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

مستقبل کی ترقی کے  حوالے سے نائب وزیر نے کہا کہ ملک ٹرانسپورٹ صنعت میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ اور اطلاق کو مزید تیز کرنے کے لیے متعلقہ صنعتی معاون پالیسیوں کا جائزہ  لیتے ہوئے انہیں  حتمی شکل دے گا۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلیڈیٹرز نے ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردی...

دکن گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اور کپتان نکولس پورن اور کوہلر ٹام کیڈمور نے بنگلہ ٹائیگرز کو شکست دیکر ابوظہبی ٹی 10 کے ایلیمنیٹر میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔پورن نے صرف 25 گیندوں پر 8 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے جبکہ کوہلر کیڈمور نے 16 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے پہلا میچ کھیلتے ہوئے گلبدین نائب کی مدد سے 26 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں گلیڈئٹرز کو آخری پانچ اوورز میں صرف 16 رنز درکار تھے۔ پورن نے 7 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چوکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی ساتھ ہی ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیویارک اسٹرائیکرز نے فائنل میں جگہ بنالی

نیویارک اسٹرائیکرز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیویارک اسٹرائیکرز ابوظہبی ٹی 10 کے فائنل میں پہنچ گئی۔عقیل حسین نے 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے نصف سنچری بنائی ۔نیو یارک اسٹرائیکرز نے 10 گیندوں پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جواب میں مورس ویل اسمپ آرمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز ہی بناسکی۔ یوں اسے 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حسین نے تیسری گیند پر اینڈریز گوس کو چوتھی گیند پر ڈیوالڈ بریوس اور پانچویں گیند پر ابراہیم زدران کو کلین بولڈ کیا یوں وہ ابوظبی ٹی 10 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے 8ویں کھلاڑی بن گئے۔ انہیں کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد اسٹرائیکرز فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ گلیڈیٹرز سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی این ای ویز کی فروخت دنیا بھرمیں مجموع...

ہائیکو ( شِنہوا)ورلڈ نیو انرجی وہیکل کانگریس 2023  کے مطابق  رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی  کے دوران دنیا بھرمیں فروخت ہونے والی  نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی تعداد97 لاکھ 50ہزار  رہی جس میں چین کا حصہ 62 لاکھ80ہزار یونٹ   یا 64 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ کانگریس 7 سے 9 دسمبر تک چین کے جنوبی  صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہو رہی ہے۔

ورلڈ نیو انرجی وہیکل کانگریس 2023   میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  چین میں این ای ویز کی فروخت ملک کی کل نئی کاروں کی فروخت کا 29.8 فیصد ہے۔ 2023 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، این ای ویز کی مجموعی عالمی فروخت تقریبا3 کروڑ77 لاکھ یونٹ رہی ،جس میں چین کا حصہ تقریبا 60 فیصد ہے۔

نائب وزیر برائے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شن گووبن  نے کہا کہ  چین این  ای ویز کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ  ہے، جس نے ایک موثر اور باہمی تعاون پر مبنی صنعتی نظام قائم کیا ہے، اور وہ  آٹو انڈسٹری کی عالمی تبدیلی کا طاقتور محرک ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے شنشی میں 5جی بیس اسٹیشن کی تعداد...

تائی یوان(شِنہوا) چین میں کوئلہ پیدا کرنے والے ایک بڑے شمالی صوبے شنشی میں 93ہزار سے زیادہ 5جی  بیس اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صنعت وٹیکنالوجی کے مطابق  صوبے بھر میں ٹاون شپ کی سطح پر یا اس سے اوپر کے علاقوں میں 5جی کوریج کی سہولت موجود ہے۔ محکمے کے مطابق، نومبر کے آخر تک، شنشی کے ہر 10ہزارباشندوں نے 5جی کے  تقریبا 26.7  بیس اسٹیشن شیئر کیے ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  شنشی میں زیر زمین کوئلے کی کانوں کے لیے چین کے خصوصی 5جی  بیس اسٹیشنز کا پہلا سیٹ کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے اور ذہین کانوں کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششوں کے  تحت کوئلے کی کانوں کے لیے ملک کا پہلا زیر زمین 5جی ٹیسٹ نیٹ ورک بنایا  گیاہے۔

چین نے 5جی  ٹیکنالوجیز اور نیٹ ورک تیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ 2025 تک، چین کا مقصد تمام شہروں اور قصبوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر دیہاتوں میں 5جی نیٹ ورک کوریج حاصل کرنا ہے، جو کہ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر ترقیاتی منصوبے کے مطابق ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے فولاد سے بھرپور مکئی کا ج...

بیجنگ( شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک اہم جین دریافت کیا ہے جو مکئی  کے گودے میں فولاد کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے، یہ جین فولاد سے بھرپور مکئی کی اقسام کو کاشت کرنے کے لیے سائنسی بنیاد فراہم اور ممکنہ طور پر فولاد کی کمی سے خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس دریافت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسدان ایسی  مکئی کی کاشت کر سکتے ہیں جس کے دانوں کے گودے میں فولاد کی مقدار بڑھ کر 70.5 ملی گرام فی کلو گرام  ہو جو کہ مکئی کی عام اقسام میں فولاد کی مقدار سے دو گنا زیادہ ہے۔

یہ مطالعہ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور ہینان زرعی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے کیا جسے سائنسی جریدے سائنس کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع کیا گیا ہے۔

عالمی آبادی کا تقریبا ایک تہائی فولاد کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی سے متاثر ہے۔ تحقیقی ٹیم کے ایک سرکردہ سائنسدان لی وین شیو نے کہا کہ سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 20.1  فیصد چینی باشندوں میں خون کی کمی ہے، جن میں سے نصف  فولاد کی کمی کے باعث خون کی کمی کا شکار ہیں۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےژوچھیو-2 راکٹ سے تین سیٹلائٹس مدار میں...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے ہفتے  کو کامیابی سے ژوچھیو-2 وائی-3کیریئر راکٹ کوخلا میں بھیج دیا ہے۔

کیریئرراکٹ  شمال مغربی  جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے صبح7بج کر39 منٹ(بیجنگ وقت) پرتین سیٹلائٹس  ہونگھو، ہونگھو-2 اور ٹی وائی -33 کو لے کر روانہ ہوا جو بعد ازاں مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔ ژوچھیو-2 وائی-کیریئر راکٹ کا یہ تیسرا فلائٹ مشن تھا۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاغزہ میں انسانی جانیں بچانے کے لیے سلام...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین سے غزہ میں انسانی جانیں بچانے کے لیے کونسل کی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرسلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ چین تمام اراکین سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ انداز اپنائیں، جنگ اور امن اور زندگی اور موت کے درمیان صحیح فیصلہ کرنے کے لیے کونسل کی حمایت کریں۔ژانگ نے کہا کہ ہمیں امن اور انسانی جانیں بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

   انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا نفاذکیا اور غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی،جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے موجودہ خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔

ژانگ نے زور دے کر کہا کہ کونسل کے سامنے صورت حال اور کام بہت واضح اور حتمی  ہے جس میں"جنگ بندی کاحصول، شہریوں کی حفاظت اور بڑے پیمانے پر انسانی تباہی سے بچنے کے لیے فوری کوششیں شامل ہیں۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحرالکاہل کے جزائر پرمشتمل ممالک کے ساتھ قا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ قانون کے نفاذ اور سیکورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے تمام شرکاء کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں  اوربحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کی  پیشہ ورانہ قانون کے نفاذ، جرائم کے خلاف جنگ اور آپریشن کمانڈ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریاستی کونسلر اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاؤہونگ نے بیجنگ میں چین اور بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کے درمیان پولیس کی صلاحیت میں اضافے اور تعاون پر ہونے والے دوسرے وزارتی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ اور ساموا کے وزیر برائے پولیس و جیل خانہ جات فاولو ہیری جیفری شسٹر نے کی۔ سولومن جزائر، ٹونگا، کریباتی، وانواتو، پاپوا نیو گنی اور جزائر کوک کے وفود نے ڈائیلاگ میں شرکت کی۔  وانگ نے کہا کہ چین بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ طور پر پیشہ ورانہ مہارت، کارکردگی اور دوستی اور فراخدلی  ، شفافیت اور خیر سگالی کے اصولوں کے مطابق سیکورٹی کے حوالے سے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ قریبی برادری کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔ 

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دیوارِ چین کے تحفظ کی کوششوں کو تیز...

بیجنگ(شِنہوا) چین  کے قومی ثقافتی ورثہ  کے ادارے( این سی ایچ اے) نے  ملک کی علامت،دیوارِ چین  کے تحفظ کی کوششوں کو تیزکرنے کااعلان کیا ہے۔

این سی ایچ اے کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ملک بھر کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ دیوارِ چین  کے موجودہ حصوں  کی صورتحال  کا مناسب سروے کریں، اور ان کی ساختی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کی تاریخی خصوصیات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں۔

دیوارِ چین  ایک دوسرے سے جڑی ہوئی کئی ایک دیواروں پر مشتمل ہے، جن میں سے کچھ 2ہزار سال پرانی ہیں۔ موجودہ حصوں کی کل لمبائی 21ہزارکلومیٹر سے زیادہ ہے۔

این سی ایچ اے نے مقامی محکموں سے کہا کہ وہ گرے ہوئے گریٹ وال حصوں کی جگہوں  کو ایسے ہی چھوڑ دیں ، اوروہاں پر  دیواروں کو دوبارہ تعمیر نہ کریں یا وہاں بڑے پیمانے پر بحالی کا کام نہ کریں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ  دیوارِ چین کے مختلف مقامات پر موجود سہولیات کی منصوبہ بندی اور حفاظت اور استعمال کی بنیادی ضروریات کے مطابق احتیاط سے تعمیر کی جانی چاہیے، جبکہ سیاحتی مقامات، پارکنگ لاٹس، سیاحتی مراکز اور عجائب گھروں کی ضرورت سے زیادہ ترقی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن سمندری تنازعات کو بڑھا چڑھا کر پیش...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  فلپائن پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سمندری تنازعات کو بڑھا چڑھا  کر پیش کرنے  سے باز رہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں  فلپائن کے ایوان نمائندگان کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے مسائل کے حوالے سے ایک قرارداد کی منظوری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس قرارداد میں بے بنیاد تنقید، غلط بیانی اور چین پر الزام تراشی کی گئی جسے ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ چین کو نان ہائی ژوداؤ پر ناقابل تردید خودمختار حقوق حاصل ہیں جو دونگشا چھونداؤ، شیشا چھونداؤ، ژونگشا چھونداؤ اور نانشا چھونداؤ، اور ملحقہ پانیوں پر مشتمل ہے اور یہ کہ چین کی بحیرہ جنوبی چین پرخود مختاری،حقوق اور مفادات طویل عرصے سے قائم  ہیں جن کا تاریخ اور قانون میں مضبوط ثبوت موجود ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو تجارتی چیل...

سست عالمی اقتصادی ترقی کے درمیان، افتتاحی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو اور گلوبل سپلائی چین انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم، جو 2 دسمبر کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا، نے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت سے دنیا کی پہلی قومی سطح کی سپلائی چین ایکسپونے سپلائی چین سروس نمائش کے علاقے کے ساتھ ساتھ سمارٹ وہیکل، گرین ایگریکلچر، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اور صحت مند زندگی سمیت پانچ کلیدی سپلائی چین ڈومینز پر توجہ مرکوز کی۔ اس اقدام کا مقصد ایک انقلابی کھلا پلیٹ فارم قائم کرنا تھا جس نے عالمی کاروباری برادری کے اندر سپلائی چین کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر تجارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر غلام صمد نے کہاکہ چین کی شاندار اقتصادی ترقی کو دنیا بھر میں سپلائی چین کے فریم ورک میں اس کی مرکزی حیثیت سے منسوب کیا گیا ہے جو ایک زبردست مینوفیکچرنگ کے طور پر کام کرتا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ کثیر القومی کارپوریشنوں کے ایک ہجوم کو اپنی سرمایہ کاری کے مواقع اور اس کی پیش کردہ وسیع صارفی منڈی کی طرف راغب کیا ہے۔یہ دنیا بھر میں خام مال کے سپلائرز اور صارفین کی منڈیوں کے درمیان ایک اہم ثالث کے طور پر کام کرتا ہے۔ عالمی سپلائی چینز میں اس انضمام نے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے

بلکہ بین الاقوامی تجارتی حرکیات کو بھی نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔سی پیک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن داود بٹ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چین اب جدت کے ذریعے ویلیو چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جسے تجارت سے چین کے فائدے اور اس کی طویل مدتی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم حکمت عملی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔سرمایہ کاری کے بہاو، تجارت کے ذریعے مواقع، سرحد پار روزگار کے مواقع اور تکنیکی ترقی کی وجہ سے، اس عالمی توسیع اور انضمام سے نہ صرف چین بلکہ باقی دنیا کو بھی اقتصادی ترقی کے مثبت اثرات کے ذریعے فائدہ پہنچا ہے۔ .انہوں نے کہا کہ افتتاحی سی آئی ایس سی ای کی میزبانی نے معاشی بحالی کو متحرک کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اقتصادی ترقی کے نتائج عالمی سطح پر ان کے فوائد کو بڑھاوا دینے میں کافی وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی غیر یقینی صورتحال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی حرکیات کے پس منظر کے درمیان، ایکسپو نے دنیا بھر سے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتے ہوئے، تعاون کی روشنی کا کام کیا ہے۔پانچ روزہ ایکسپو نے کل 515 کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جن میں 53 فارچیون 500 کمپنیاں اور 57 فارچیون چائنا 500 کمپنیاں، نیز 55 ممالک اور خطوں کی 132 بین الاقوامی کمپنیاں، جن میں امریکہ، جاپان، برطانیہ، اور جرمنی کے ساتھ ساتھ دو بین الاقوامی تنظیمیں افریقی یونین اور لیگ آف عرب اسٹیٹس شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک نے پاکستان کے انجینئرنگ گڈز سیکٹر میں...

سی پیک نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر، خاص طور پر انجینئرنگ سامان کی پیداوار میں جان ڈال دی ہے۔ چینی سرمایہ کاری کی آمد نے جدید ترین مشینری اور آٹومیشن ٹیکنالوجیز سے لیس جدید مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کیے ہیں۔یہ بات ڈاکٹر طاہر ممتاز، ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر، کامسیٹس، اسلام آباد نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سی پیک اور بی آر آئی کے تحت، پاکستان اور چین جدت اور کاروباری شخصیت کے فروغ، لوگوں کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی، مشترکہ تحقیقی لیبارٹریوں کے قیام اور ٹیکنالوجی اور ہائی ٹیک پارکس کے قیام پر تعاون پر توجہ دے رہے ہیں۔چین کی ہائی ٹیک صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور دونوں ممالک کے پاس مل کر کام کرنے کے بہت سے مواقع ہیں۔درآمدات پر انحصار کو کم کرنا پاکستان کی طویل المدتی اقتصادی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ہے۔ گھریلو پیداوار پر زور ملک کے صنعتی منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔چین کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، پاکستان کا مقصد نہ صرف اپنی فوری مینوفیکچرنگ ضروریات کو پورا کرنا ہے بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی بڑھانا ہے۔ تیار مصنوعات کی درآمد سے ایک مضبوط گھریلو مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پرورش کی طرف اس اسٹریٹجک تبدیلی کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان غیر ملکی کاروباروں کو پھلنے پھولنے اور خوشحال ہونے کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔ اقتصادی زون 10 سال کی انکم ٹیکس چھوٹ اور پلانٹس اور مشینری کے لیے ایک بار کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کے جامع پروگراموں کا نفاذ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے کہ پاکستانی افرادی قوت جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہے۔ اس میں ایک کثیر جہتی نقطہ نظر شامل ہونا چاہئے جو مہارت میں اضافے کے مختلف پہلوں پر توجہ دے، جس میں بنیادی توجہ جدید ترین مشینری کو چلانے اور برقرار رکھنے پر ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سینئر وائس چیئرمین نے کہاکہ عالمی تجارت اور ٹیکنالوجی کے متحرک منظر نامے میں، پاکستان چین کے تکنیکی صلاحیتوں کے ذخائر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر خود کو پوزیشن میں لے رہا ہے۔سی پیک اور چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے انجینئرنگ کی استعداد کار بڑھانے، انجینئرنگ کی تعلیم اور ہنر کے معیار میں بہتری، اور انجینئروں کی باہمی شناخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون اور تبادلہ میکانزم قائم کرنے کے لیے بہت سے ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرن...

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اپنے زبردست تعاون کی وجہ سے دنیا بھر میں اہمیت حاصل کی ہے۔تاہم، اس کی اہمیت کے باوجودپاکستان کو ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا ہے۔ اس لیے اسے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر مجید نے کہا کہ پاکستان میں دنیا بھر کے کاروباروں کو آئی ٹی خدمات فراہم کرنے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے نمو کے اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال 2022-23 کے پہلے سات ماہ کے دوران، پاکستان نے مختلف ممالک کو متنوع آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے 1,523.280 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ یہ پچھلے مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.38 فیصد کی شرح نمو کی نشاندہی کرتا ہے۔ماجد نے مزید کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کی سست رفتار ملک میں آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ میں رکاوٹ ہے۔ "22فیصد کی پالیسی کی شرح کے درمیان، اعلی سرمایہ کاری سے جی ڈی پی تناسب حاصل کرنے کی امید غیر حقیقی ہے۔فوری ممکنہ حل کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بیرونی سرمایہ لائے گی جس سے آئی ٹی کے شعبے میں خاطر خواہ مالی سرمایہ کاری کی اجازت ملے گی۔

فنڈز کا یہ انفیوژن موجودہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے، نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور آئی ٹی کی مجموعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے دوران 3.2 بلین ڈالر کی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد درج کی۔ اس کے برعکس، بھارت نے اسی مدت کے دوران 59.6 بلین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی آمد کا تجربہ کیا۔پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے نے مالی سال 22 میں 73.4 ملین ڈالر کی نسبتا معمولی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد کو راغب کیا، جس میں اہم حصہ آئی ٹی خدمات کے حصے کی طرف تھا۔بین الاقوامی سرمایہ کار اکثر اپنے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، مہارت اور بہترین طریقہ کار لاتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے زور دے کر کہا کہ علم کی یہ منتقلی پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، آئی ٹی انفراسٹرکچر کے مجموعی معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ماجد نے ذکر کیا کہ پاکستان میں موجودہ نامساعد مالی حالات کے پیش نظر، حکومت کے پاس آزادانہ طور پر آئی ٹی پراجیکٹس کو فنانس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹرل ترقی کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی منڈیوں، خاص طور پر بینکوں کے لیے، ملک میں آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے آسان قرضے فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی صنعتی تعاون میں مدد کے لیے چائنا انٹرن...

چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے صنعتی اور سپلائی چینز کے رابطے کے لیے بیجنگ اقدام کی نقاب کشائی کی۔ یہ اقدام دنیا کی پہلی ریاستی سطح کی سپلائی چین ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران شروع کیا گیاجس کا مقصد بین الاقوامی تجارت کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کے درمیان گہرے عالمی صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس اقدام میں مارکیٹ کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور صنعتی اور سپلائی چینز پر بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی وکالت پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری کو لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے متحد کوششوں پر زور دیا گیا ہے، عالمی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔بیجنگ انیشی ایٹو کے آغاز نے 90 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1,100 سے زائد نمائندوں کی توجہ مبذول کرائی۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو اور یوراگوئے کے صدر لوئس لاکالے پا سمیت عالمی رہنماوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریریں کیں، اس اقدام کی حمایت اور عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔بیجنگ انیشی ایٹو بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، ہموار مواصلات کو قابل بناتا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔یہ سپلائی چین کے استحکام اور عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت کے بارے میں ایک مضبوط پیغام بھیجتا ہے۔

بیجنگ انیشی ایٹو تعاون بڑھانے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے مسلسل ابھرتے ہوئے منظرنامے میں رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے مشترکہ عزم کی منزلیں طے کرتا ہے۔سی پیک سپورٹ یونٹ کے ماہر معاشیات محمد ظہیر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چونکہ عالمی اقتصادی منظر نامے کو بے مثال چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں بیجنگ انیشی ایٹو کا آغاز عالمی صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے اور دنیا بھر میں سپلائی چینز میں بڑھتے ہوئے خطرات اور رکاوٹوں کے پیش نظر تعاون کی اہم اہمیت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور ٹھوس اقدامات کی وکالت پر پہل کا زور صنعتی اور سپلائی چین پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ "ایک ایسے وقت میں جب جغرافیائی سیاسی تنا، تحفظ پسندی، اور وبائی امراض کے دیرپا اثرات عالمی تجارت کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، بیجنگ انیشیٹو ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے متحد کوششوں کے لیے ایک روشنی کا کام کرتا ہے۔ظہیر نے مزید وضاحت کی کہ یہ اقدام ایک نازک موڑ پر آتا ہے کیونکہ دنیا غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جسے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین گڈز ٹریڈ بیرومیٹر میں نمایاں کیا گیا ہے جبکہ عالمی تجارتی سامان کی تجارت کا حجم بحالی کے آثار دکھاتا ہے، ملے جلے معاشی نتائج اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنا نے ایک انتہائی غیر یقینی قریب المدت نقطہ نظر پیدا کیا ہے۔ اس پس منظر میں، بیجنگ انیشی ایٹو ایک زیادہ مستحکم اور لچکدار عالمی تجارتی ماحول کی تعمیر کی جانب ایک فعال قدم کے طور پر نمایاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی 75ویں سا...

سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی 75ویں سالگرہ 12دسمبر کوہوگی وہ 2005ء سے 2013ء تک پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس رہے ہیں۔افتخار محمد چوہدری12دسمبر1948ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد چیف جسٹس ہیںجو کہ سب سے زیادہ سوموٹو ایکشن لینے کی وجہ سے منفرد سمجھے جاتے تھے وہ گیارہ دسمبر2013ء کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوار محمد حسین شہید کا52 واں یوم شہادت(آج) م...

نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا52 واں یوم شہادت (آج)10دسمبراتوار کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سوار محمد حسین شہید17جون1949ء کو ڈھوک پیر بخش (ضلع راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔وہ3ستمبر1966ء کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے۔71ء کی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے فوج میں اگرچہ وہ ڈرائیور تھے لیکن انہوں نے یونٹ کے ہر کام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971ء کو ظفر وال(شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے۔10دسمبر1971ء کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔سوار محمد حسین شہید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے جوان تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن(آج) منا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن(آج) 10دسمبر اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانی حقوق کی قدر و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموںاورسماجی اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے،تقریبات اور مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیاجائے گا۔انسانی حقوق کا عالمی دن ہر برس دس دسمبر کو منایا جاتا ہے پہلی مرتبہ یہ عالم  دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1948ء کو منایا گیا تھا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلاس، بچوں اور شوہر کو فائرنگ سے بچانے والی...

چلاس میں بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے دوران بچوں اور شوہر کی جان بچانے کے لیے خود گولیوں سے زِخمی ہونے والی روشن بی بی کو علاج کیلئے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ گزشتہ رات قومی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے روشن بی بی کو کراچی منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایمبولینس میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ روشن بی بی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال میں فوری طور پر ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے، ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد طبی ماہرین آپریشن کر کے ان کے جسم سے مزید گولیاں نکالیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہیلتھ انشورنس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخوا...

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یکم جنوری سے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی ہوگی۔ سیکریٹری خزانہ مجاہد شیردل کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری ہوچکی ہے۔ ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے پریمیئم کی کٹوتی ہوگی، میاں بیوی کے سرکاری ملازم ہونے پر ایک کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز کی مشق فجر ال...

مشترکہ کثیرالجہتی سپیشل فورسز کی5ویں مشق فجر الشرق کی اختتامی تقریب نیشنل کانٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی،مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اورکویت کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو نیشنل کانٹر ٹیررازم سنٹر پبی ہوا،انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (IGT&E) نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق میں شریک فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی،شرکا دوست ممالک کی سپیشل فورسز نے مشق کے دوران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے علاوہ مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی بھی کرنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈی...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ ججز ڈیوٹی روسٹر 11 دسمبر سے تاحکمِ ثانی جاری کیا گیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی رخصت پر چلے گئے ہیں، وہ 11 دسمبر سے شروع عدالتی ہفتے سے رخصت پر ہوں گے۔ پیر سے 7 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ روسٹر میں کہا گیا ہے کہ پیر سے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیش...

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔درخواست میں مزید استعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک خفیہ ٹرائل کے ذریعے فرد جرم کی کارروائی روکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی...

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایو...

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی راہنماں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات ہوئی ۔ شہباز شریف نے شہزادہ افتخار الدین کے والد شہزادہ محی الدین مرحوم کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا ، شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد نواز شریف کی بریت پر مبارک دی ۔ حماد نواز ٹیپو، راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی صدر ملک ابرار، نائب صدر شاہ محمد شاہ،ملک رشید، ملک احمد خان اور ملک علی احمد کی بھی پارٹی صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا، راہنماں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)قوم کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی، نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) قوم کو امن، ترقی اور معاشی خوشحالی دے گی، ان شااللہ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں10 سال کی حکومت نے عوام کو کچھ نہ دیا، عوام کے وسائل کو صرف بے دردی سے لوٹا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کو متحد ہو کر پوری یکسوئی اور عزم سے کام کرنا ہوگا، نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی سب کا خاتمے کریں گے ۔ ملاقات میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ ک...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی۔ اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کرنی ہوتی ہے، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے، نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے۔ نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ریجن نے انٹر زونل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ...

خیبرپختونخوا میں انٹر زونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ پشاور ریجن نے اپنے نام کرلی۔ شہید بینظیر ویمنز یونیورسٹی پشاور میں تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے خواتین کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ انٹر زونل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے بنوں ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ میں بنوں ریجن نے دوسری جبکہ مردان ریجن نے مالاکنڈ ریجن کو ایک رنز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کھلاڑیوں نے خیبرپختونخوا میں چیمپئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے جامعات کی سطح پر کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام لائق تحسین ہے، ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے میچز تسلسل سے ہونے چاہیے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ویمز کرکٹ کو جامعات کی سطح پر لانے سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینبر،پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر ال...

کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہوگیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔ کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے۔ پرائم منسٹر الیون کے میٹ رنشا 136، کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی کا مزید ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹ...

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے مزید 11 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ڈومیسٹک کانٹریکٹ حاصل کرنے والی ویمن کرکٹرز کی تعداد 80 ہو گئی۔ پی سی بی کی جانب سے 11 ویمن کرکٹرز میں انڈر 19 کی 10 اور 1 ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق انڈر 19 کرکٹرز میں سے ڈومیسٹک کانٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مریدکے میں ہونے والے ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کیا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے جن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں اقصی یوسف، عریشہ انصاری، حمیرا غلام حسین، کائنات ایمان، میمونہ خالد، مبین احمد، مقدس بخاری، مسکان عابد، صبا شیر، سمیعہ افسر، اور شمیر راجپوت شامل ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مزید ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، ان کرکٹرز نے حال ہی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس عمل سے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسی بھی بلے باز کو مشکل نہیں سمجھتا،خرم شہزا...

قومی کرکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی بلے باز کو مشکل نہیں سمجھتے۔ کینبرا میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کنڈیشنزسے خود کو ہم آہنگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میچ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بہت مدد ملے گی، وارم اپ میچ میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی۔ قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں اپنی بنیادی چیزوں پر عمل کر کے بالنگ کروں، کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، اگر ٹیسٹ میں موقع ملا تو بہترین پرفارمنس دیکر ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کامی...

پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز نے جیت لیا۔ بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہ ہو سکا اور گرین کیپس کو چھ وکٹوں سے شکست ہوگئی لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوئنز ٹاون نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر سدرہ امین رہیں جنہوں نے 38 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔ اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز اسکور کر کے نمایاں رہیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنالیے تھے جس کے بعد ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کی کھلاڑی سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جب کہ پاکستانی بولر فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی کپتان ندا ڈار سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چشتیاں،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ج...

چشتیاں میں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بچہ محفوظ رہا۔ افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے حاصل پور روڈ پر پیش آیا جہاں کار میں سوار فیملی جا رہی تھی کہ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی ہونے والے بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والوں کی شناخت زبیدہ بی بی اور یونس کے نام سے ہوئی ہے، کار سوار فیملی وہاڑی سے چشتیاں آ رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے...

پشاور میں کم عمر افرادکو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق 18سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائے گا اور دوسری بار بھی ارتکاب جرم کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہوگا۔ پولیس نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ سیالکوٹ : مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں...

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مقدمہ کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقررکرلیں۔ لاہور ہائیکورت کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیا باجوہ 14 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے ، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشتعال انگیز گفتگو مقدمہ، مریم اورنگزیب کے و...

اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے، عدالت نے لیگی رہنما کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹان پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ نہ کھلنے پر برطان...

سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ وقت پر نہ کھلنے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا، نیدر لینڈ کے وزیر اعظم بھی دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے نیدر لینڈ کے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھولا گیا، دروازہ تاخیر سے کھلنے پر رشی سونک اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم پہلے انتظار کرتے رہے پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ دیر کی تاخیر سے دروازہ کھلا تو دونوں وزرائے اعظم اندر داخل ہوئے، واضح رہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ باہر سے کھولا ہی نہیں جا سکتا اسے محافظ ہمیشہ اندر سے ہی کھولتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 650 سال پرانی الع...

اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کردی۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں تاریخی اہمیت اور قومی ورثے کی حیثیت کی حامل کئی مساجد کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ سوا سو سے زائد مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد کو شہید کردیا، یہ مسجد 650 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔سماجی سوشل سائٹ ایکس پر قدس نیوز نیٹ ورک نے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والی العمری مسجد کی تصاویر شائع کردی ہیں جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری مگر دنیا اسے ترج...

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کے ایک گروپ نے کہا کہ حماس کے عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فلسطینی انکلیو میں ہونے والی لڑائی کو فوری طور پر روکنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہمارا موقف مستقل اور بالکل واضح ہے کہ لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنا ضروری ہے جب کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی ختم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ترجیح کا نہ ہونا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکا میں ہمارے شراکت دار اس مسئلے کے حل کیلئے مزید کام کریں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ناقابل قبول ہے کہ امداد کو بیوروکریٹک رکاوٹوں کی وجہ سے محدود کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے ہمارے لوگوں کی نسل کشی میں اسرائیل...

حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔امریکا کی جانب سے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس کے رہنما عزت الرشق نے ردعمل میں کہا کہ امریکا نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی موقف اپنایا، امریکا نے ہمارے لوگوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مددکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، انسانی بحران کا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ حماس کی بربریت کبھی بھی فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی۔ ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کا سنگین خطرہ لاحق ہے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری جنگ بندی کی جائے۔ حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے وسیع علاقے ویران اور 80 فیصد آبادی بیگھرہوچکی ہے، غزہ میں خوراک،ایندھن، پانی اور ادویات کی کمی، بیماریوں کیخطریکا بھی سامنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی ہے۔ اس سے قبل امریکا نے رواں برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ بندی کے لیے برازیل کی قرارداد کو بھی ویٹو کردیا تھا۔ برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 15 میں سے 13 ووٹ پڑے،برطانیہ ووٹنگ کے عمل سے باہر رہا، امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر متحدہ عرب امارات نے مایوسی کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا، امریکا اس مسئلے میں دیرپا قیام امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس سے دونوں فریق یعنی اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔ نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ نے مزید کہا ہیکہ قراردادکو بہتر بنانے کیلئے اس میں حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کی مذمت کو شامل کیا جائے جس میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 سے زائد یرغمالی بنا لیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ موسمیات کی دسمبرمیں بہت زیادہ بارشیں ن...

محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں۔صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزیدکم ہوگا۔ ملک میں خشک سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور ہرکوئی بے صبری سے بارشوں کی امید لگائے بیٹھا ہے لیکن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے میں ہی نہیں آ رہا۔ خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کے امراض میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4...

ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،مزید 2 ہزار 55 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔ افغانسان جانے والوں میں 426 خواتین اور ایک ہزار 45 بچے شامل تھے۔ گزشتہ روز 126 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ گزشتہ روز یعنی 7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ اٹھارہ ہزار 980غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس واپس جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کررہے ہیں، ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک (آج)بھی کھل...

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کرنے والے افراد سے درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک (آج)اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے اوردرخواست گزاروں کی سہولت کیلئے (آج) اتوار بھی بینک کھلے رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا،ریگولر یا اسپانسرشپ اسکیم میں درخواست کیلئے بینکوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی منگل 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وگھیرا وکیس،اسدعمرسمیت دیگرکوجے آئی ٹی ک...

جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کو اے ٹی سی نے پیر چار بجے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاملزمان کی تفتیش نامکمل ہے،عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں نوجنوری تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑونگا، این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر سے 500 سے زائد منشیات فروش گرفتار،40...

ملک بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلر کیخلاف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے، کریک ڈاون کے دوران اب تک مجموعی طور پر 500 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق 26 نومبر سے 3 دسمبر تک ملک بھر میں ملزمان سے مزید 716 کلو منشیات ضبط کرلی گئی جبکہ اس دوران 43 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 35 مقدمات درج کرلیے گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، کے پی سے 28 کلوگرام، گلگت سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں ۔واضح رہے کہ یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈان کے دوران ملک بھر سے 40764 کلو منشیات برآمد اور 539 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی، اس کے علاوہ پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی۔ اب تک کے کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جاچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں سموگ کا روگ برقرار، تدابیر کے باوج...

لاہور میں سموگ کا روگ برقرار ہے، تدابیر کے باوجود فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی۔ ہفتہ کو بھی صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے، اے کیو آئی 231 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں