• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

یوکرینی فضائیہ نے روس کے 41ڈرونز اور 1لڑاکا...

یوکرینی فضائیہ نے 41روسی ڈرونز تباہ کر د یئے اور ایک Su-24Mطیارے کو مار گرایاہے،یوکرین کی فضائیہ کی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ رات کریمیا اور روسی کورسک علاقے سیڈرونز کے ذریعے یوکرین کی سرزمین پر حملہ کیا،بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے حملے میں 48ڈرونز کا استعمال کیا جبکہ یوکرین کے فضائی دفاع کی جانب سے کی گئی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں 41ڈرونز تباہ ہو گئے،اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں، یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر نکولائی اولیسچک نے بتایا کہ ایک روسی Su-24Mطیارہ، جو اودیسہ کے جنوب میں ایک Su-30SMکی حفاظت میں میزائل اور بم سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا،یہ طیارہ کل بحیرہ اسود میں اسنیک آئی لینڈ کے قریب مار گرایا گیا تھا،یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے بیان میں روسی طیارے کو مار گرانے پر فضائی دفاعی فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ طیارہ اودیسہ کے علاقے پر بمباری کرنے والا تھا،صدرنے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ لیکن نمایاں طور پر بالخصوص اودیسہ کے لیے اپنے فضائی دفاع کو مضبوط کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں ہر اس ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس مشن کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کی۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی ،ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ میں مطلوب بر...

اماراتی حکام نے برطانیہ کے شہری سنجے شاہ کو ٹیکس اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ڈنمارک کے حوالے کر دیا ہے ۔ سنجے شاہ ایک سال سے امارات میں زیر حراست تھا، تاہم ڈنمار میں ایک ٹیکس فراڈ میں مطلوب ملزم تھا،سنجے شاہ کو ڈنمارک کی ٹیکس اتھارٹی نے ایک ارب ڈالر پچیس کروڑ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا بھی سنا رکھی ہے۔ اماراتی حکام نے قانونی پراسس مکمل ہونے کے بعد سنجے شاہ کو ڈنمارک کے حکام کے سپرد کیا ہے،جہاں اس ے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا،امارات کی سرکاری میڈیا کے مطابق سنجے شاہ نے 2012اور 2015کے درمیان ایک بڑے فراڈ میں ماسٹر مائنڈ کے طور پر دھوکہ دہی کر کے ایک بڑی رقم ڈنمارک میں ری فنڈ کرائی تھی جس کا وہ حق نہیں رکھتے تھے۔ سنجے شاہ نے خود کو ڈنمارک کی کمپنیوں سے ساتھ منسلک ظاہر کیا تھا،اسے دبئی میں پولیس نے ایک سال پہلے اسی طرح کے الزامات میں گرفتار کیا تھا، ملزم کے کئی دوسرے ساتھی بھی ان مقدمات میں مطلوب ہیں،ستمبر 2022میں سنجے شا کو ڈنمارک کی ٹیکس اتھارٹی نے ایک ارب 25کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ وہ کئی سال سے ڈنمارک میں قانون کو مطلوب تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیلنسکی ٹوکیو میں G7اجلاس میں بذریعہ وڈیو لن...

جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی گروپ سیون ممالک کے رہنمائوں کی ایک ویڈیو میٹنگ میں شرکت کریں گے جو ٹوکیو میں ہو رہی ہے،حکومتی ترجمان ہیروکازو ماتسونو نے صحافیوں کو بتایا کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ "جی 7 "سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس کا انعقاد ویڈیو کے ذریعے کیا جائے گا۔ اجلاس میں جی 7ممالک کے رہنمائوں کے علاوہ یوکرین کے صدر بھی خطاب کریں گے۔جاپانی حکومت کے ترجمان کے مطابق جی 7 ممالک کے رہنما اپنے سربراہی اجلاس میں "عالمی برادری کے لیے اہم موضوعات، جیسے یوکرین، مشرق وسطی کے حالات اور مصنوعی ذہانت کے مسئلے پر بات کریں گے، یوکرین کے صدر نے اچانک امریکی سینیٹ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں ویڈیو کے ذریعے اپنی طے شدہ شرکت منسوخ کر دی،سینیٹ کے ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صحافیوں کو ایک بیان میں کہا کہ "زیلینسکی ہمارے ساتھ بریفنگ میں حصہ نہیں لے سکتے،واشنگٹن نے فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے بیشتر ممالک کے ساتھ ملک کر کیئف کو فوجی امداد فراہم کی ہے،لیکن ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کا یوکرین کی مالی مدد جاری رکھنے کا عہد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ کیئف کو خدشہ ہے کے جوابی حملے سے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے 17افراد ہلاک...

مغربی فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے کم از کم سترہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے،فلپائن کے صوبے اینٹیک میں مسافربس بریک فیل ہونے کے بعدتوازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوگئی ،تیس میٹر گہری کھائی میں گرنے والی بس میں درجنوں افراد سوار تھے،حکام کے مطابق آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک جبکہ چار کی حالت مستحکم ہے، صوبہ اینٹیک کے حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے لاشوں کو نکال لیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی بمباری سے لبنانی فوجی کی ہلاکت پر ا...

امریکی حکام نیغزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک لبنانی فوجی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، امریکی حکام نے اس امرکا اظہار لبنان میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکت پرعرب میڈیا سے گفتگو میں کیا ، امریکی ذمہ دار کا کہنا تھا امریکہ نے اسرائیل کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ امریکہ غزہ جنگ کا لبنان کی طرف پھیلا نہیں دیکھنا چاہتا، نیلی لکیر کے ساتھ امن کو قائم رکھنا امریکہ کے لیے بہت اہم ہے، اس لیے اسرائیل اور لبنان کی بھی یہ اہم ترین ترجیح رہنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک خطے میں دیر پا...

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست ہی خطے میں پائیدار امن اور سلامتی ، ترقی اور خوشحالی ہی کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے، قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز کے ساتھ ملاقات کے دوران السیسی نے بین الاقوامی برادری پر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر فلسطینی ریاست کے قیام میں عالمی برادری اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے،مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں السیسی نے پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری کوششوں پر بات کی،قبرصی صدرنے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے مصر کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت کی الکحل اورمیٹھے مشروبات پر...

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے الکحل اورمیٹھے مشروبات پرعالمی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ دنیا بھر میں ہر سال 2.6ملین افراد شراب نوشی کی وجہ سے اور 80لاکھ سے زائد افراد غیر صحت بخش خوراک کی وجہ سے مرتے ہیں، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ الکحل اور غیر الکوحل مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے سے ان اموات کی شرح پر قابو پائیں ،بیان میں کہا گیا کہ ایسے مشروبات پر ٹیکس لگانے والے نصف ممالک پینے کے پانی پر بھی ٹیکس لگاتے ہیں اور ڈبلیو ایچ او اس کے برعکس تجویز کرتا ہے،بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ 108ممالک ان مشروبات پر ٹیکس عائد کرتے ہیں، تاہم یہ بات نوٹ کی گئی کہ دنیا بھر میں اوسط استعمال پر ٹیکس مشروبات کی قیمتوں کا صرف 6.6فیصد بنتا ہے،ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ڈاکٹر روڈیگر کریچ نے بیان میں کہا، "غیر صحت مند مصنوعات پر ٹیکس لگانے سے صحت مند آبادی پیدا ہوتی ہے۔ بیماری اور وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتوں کو عوامی خدمات فراہم کرنے کے لیے آمدنی پیدا ہوتی ہے۔ تشدد اور ٹریفک حادثات کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے،بیان میںکہا گیا ہے کہ الکحل سے متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات لتھوانیا جیسے ممالک میں کم ہوئیں، جنہوں نے شراب نوشی کو کم کرنے کے لیے 2017میں الکحل ٹیکس میں اضافہ کیا،یہ تجویز کرتے ہوئے کہ تمام چینی میٹھے اور الکوحل والے مشروبات پر کھپت ٹیکس لاگو کیا جانا چاہیے، ڈبلیو ایچ او نے ممالک کی مدد کے لیے الکحل ٹیکس کی پالیسیوں پر تکنیکی رہنمائی شائع کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک اور جمہوریت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،...

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ہم اپنی سیاست اپنی عوام کے زریعے کریں گے آئین،جمہوریت اور پارلیمان کی بالا دستی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوامی حمایت سے وزیر اعظم پاکستان منتخب کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما و امید وار قومی اسمبلی حلقہ این اے 134پتوکی سید رضا عباس کاظمی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ ،صدر امن پریس کلب پتوکی محمد نوید بھٹی،،صدر الیکٹرانک میڈیا سید شاہین شاہ بخاری،سینئر صحافی عثمان ساجد اور پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما ملک مقصود کھوکھرسمیت دیگر موجود تھے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عام انتخابات قریب آتے ہی پیپلز پارٹی عملی طور پر میدان میں آچکی ہے جنرل الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں شفاف الیکشن ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں بلاول بھٹو زرداری بھاری اکثریث سے انشاء اﷲ ملک پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے پیپلز پارٹی پاکستان کی مقبول عوامی جماعت ہے دوسری پارٹی کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو پیپلز پارٹی کا بیانیہ ووٹ سے عزت لو پوری قوم کے سامنے جو سب سے جو بڑا ٹاسک ہے صاف شفاف غیر جانبدارانتخابات ہیں صاف شفاف انتخابات سے منتخب حکومت ملک کی بھاگ دوڑ سنبہالے منتخب حکومت ملک میں جاری درپیش چیلنجز کا سامنا کرے اور پاکستان عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جب پتوکی پہنچے تو پیپلز پارٹی کے مقامی کارکنان نے انکا بھر پور اور شاندار طریقہ سے استقبال کیا اور پیپلز پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کو شہریوں ک...

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کرمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ایس پی سی آر او کو ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ایس پی سی آر او نے افسران سے ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہیکہ عدالت پولیس کو کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ تحریری حکم کے مطابق سی ٹی او نے بتایا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے لائسنس حاصل کیے۔ تحریری حکم کے مطابق ایس پی آپریشن نے بتایا کہ بغیر لائسنس گرفتار ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہریوں کو ہراساں نہ کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علاقائی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مت...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیلنجنگ عالمی منظر نامے میں پاکستان کو علاقائی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے متحرک اندازِ فکر اپنانے کی ضرورت ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی)کے زیر اہتمام اسلام آباد کانکلیو 2023 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو اس وقت محبت، ہمدردی اور معافی کا نقطہ نظر اپنانا چاہئے، غزہ کی صورتحال دنیا کی بے حسی کی تشویشناک علامت ہے جو خواتین اور بچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل عام کو نہیں روک سکی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو سپر پاورز کی دشمنیوں اور پڑوسی ریاستوں کی مداخلت کے تناظر میں شعوری طور پر اپنے وژن کو دوبارہ دریافت کرنا ہوگا، انہوں نے اس سلسلہ میں سیاست دانوں اور اراکین پارلیمنٹ، وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے درمیان موثر گفت و شنید اور پالیسی سازی کے لیے قریبی رابطے پر زور دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامک کی طرف سٹریٹجک تبدیلی اور بھارت کی جارحیت کے تناظر میں پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مہذب دنیا اخلاقیات کے اصولوں کو فراموش کرچکی ہے اور طاقتور کی طرف سے کمزور طبقات کے خلاف لڑی جانے والی جنگوں کا مشاہدہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال دنیا کی بے حسی کی تشویشناک علامت ہے جو خواتین اور بچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل عام کو نہیں روک سکی۔ غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی دلخراش تصویریں بھی عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نہیں سکتیں۔ صدر مملکت نے یاد دلایا کہ کئی دہائیوں قبل یورپ میں جنگ سے ہونے والے قتل عام کے بعد دنیا میں امن معاہدوں کے ساتھ ساتھ لیگ آف دی نیشنز اور اقوام متحدہ جیسے ادارے معرض وجود میں آئے، انہوں نے نشاندہی کی کہ اب مہذب دنیا کی طرف سے کئی جنگوں کے بعد سیکھے گئے سبق کے طور پر بنائے گئے ہر اصول کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چند ریاستوں کو ویٹو پاور کا حق دینا درحقیقت ذاتی مفادات کے سامنے جھکنے میں بنی نوع انسان کی پہلی ناکامی ہے، جنگ کسی بھی تنازع کے تصفیہ کا حل نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیرپور میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکا...

خیرپور میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطاق خیرپور کے تھانہ بی سیکشن حدود میں ڈکیتی کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر ڈاکوں کی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے، ڈاکوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال منقل کردیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز...

کینٹ کچہری کی عدالت نے لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ رابعہ ریاض نے مختلف مقدمات پر فیصلہ جاری کیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی گئی۔ فیصلے کے مطابق مقدمات میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ذکر نہیں ہے، ایسے شواہد موجود نہیں جس سے ملزمان کو جرم کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف تمام دفعات قابل ضمانت ہیں لہذا پولیس کی جانب سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے اور ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر ملزمان کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے 100 کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کروائے تھے اور تمام کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کینٹ سرکل کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شعیب شاہین کا این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ...

پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب شاہین نے کہا کہ عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کیعلاوہ وکلا کی بڑی تعداد کو ٹکٹیں دی جائیں گی، ٹکٹ کیلیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلا میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگا، ٹکٹ ہولڈرکے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہوجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلا...

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا،کیس کی سماعت 13دسمبر کو ہوگی۔بدھ کے روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا گیا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت 13دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم کی کارروائی کرے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکا...

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم سرحد بند کر دی جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کر رہے تھے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے اعتراض کرتے ہوئے طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ جس سے درآمد ، برآمد ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بھی طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جس کے باعث تقریبا 10 روز کیلئے دو طرفہ آمدورفت اور تجارت معطل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں پاک افغان حکام کے درمیان مسلسل مذاکرات کے بعد سرحد کو کھول دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانیوں سے شادیاں کرنے والے افغان باشندوں...

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستانیوں سے شادیاں کرنے والے افغان باشندوں کیلیے رولز میں نرمی کا حکم دیدیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین جنہوں نے پاکستانی مرد یا خواتین سے شادی کی ہے ان کے لئے رولز میں نرمی کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ 33 صفحات پر مشتمل ،جسٹس وقار احمد نے تحریر کیا۔ عدالت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنہوں نے پاکستانی شہری سے شادی کی ہے ان کیلئے رولز میں نرمی کرنی چاہئے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی صورت میں پی او سی کارڈ کے لئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی قرار نہ دیا جائے، شادی کرنے والوں کی نکاح رجسٹرڈ کرنے میں آسانی پپدا کریں، سیکیورٹی کلیرنس کے بعد کارڈ ایشو کیے جائے، کلیرنس نہ ہونے کی صورت میں نادرا درخواست مسترد کریں اور وجوہات کو تحریری طور پر درخواست گزار کو فراہم کیا جائے۔ یاد رہے کہ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مقف پیش کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیر ملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم اس کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ نہیں بنوا سکتا اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک کے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو رقوم کی ادائیگی کے ایک ڈیجیٹل نظام 'راست' کو وسعت دے دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مرچنٹ اور کاروباری ادارے بذریعہ راست صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔ صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹو ایم سے ملک میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن مزید تیز ہو گی اور اس مقصد کیلیے ریگولیٹڈ اداروں کو یکم مارچ 2024 تک پی ٹو ایم فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو رقوم کی ادائیگی کا ایک ڈیجیٹل نظام 'راست' کے تحت فرد تا فرد (پی 2 پی) رقم کی مفت منتقلی کی سہولت بھی شروع کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا چولستان کے بے زمین کاشتکا...

وزیراعلی پنجاب کا چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کیلئے تاریخ ساز اقدام سامنے آیا ہے۔45سال سے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا رکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل کر لیا گیا۔ چولستان کے 27 ہزار کاشتکاروں کو3لاکھ 44ہزار ایکڑ اراضی قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کی گئی۔،وزیراعلی محسن نقوی نیالاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا آغازکیا۔ اس موقع پروزیراعلی محسن نقوی نے کہا 27ہزار کاشتکاروں کوساڑھے 12 ایکڑ فی کس اراضی 5سالہ لیزپردی جائیگی۔آج کا دن چولستان کے باسیوں کے لئے یاد گار دن ہے۔جلد چولستان آکرقرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو الاٹمنٹ کے کاغذات دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا 1978 سے چولستان کے لوگوں کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل زیرالتوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس کا 2013 میں بطور ہائیکورٹ جج جسٹس م...

ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہائیکورٹ کیسے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا سپریم کورٹ نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 کا سیکشن 3 اے 2011 میں درست قرار دیا، 2013 میں سندھ ہائیکورٹ نے اسی نوٹیفکیشن کو غیر آئینی کیسے قرار دیا؟ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسیکالعدم قرار دے سکتی ہے؟ دوران سماعت چیف جسٹس کا بیرسٹر خالد جاوید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا سندھ ہائیکورٹ نے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی نظرانداز کر دیا۔ وکیل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کیس کی سماعت میں التوا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ بار بار بیرسٹر فروغ نسیم کی بات کیوں کر رہے ہیں؟ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا فروغ نسیم کی جانب سے التوا کی درخواست دائر کی گئی، فروغ نسیم اپنی التوا کی درخواست میں کہتے ہیں بیمار ہوں ڈیڑھ ماہ بعد سماعت کی جائے، یہ انتہائی نامعقول درخواست ہے، یہ ایک سینئر وکیل کا رویہ ہے جنہیں معلوم ہیکہ وہ ڈیڑھ ماہ بعد تندرست ہو جائیں گے، جیسی درخواست فروغ نسیم نے دائر کی یہ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ یاد رہے کہ ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 میں سیکشن 3 اے کو2007 میں شامل کیا گیا لیکن صدر مملکت کی منظوری کے بغیر ہی سیکشن 3 اے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ صدر کی منظوری کے بغیر نوٹیفکیشن کا اجرا سندھ اور لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن درست قرار دیا جسے سپریم کورٹ نے بھی 2011 میں برقرار رکھا لیکن 2013 میں سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس منیب اختر نے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں...

ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 95 ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبہ بھر میں گزشتہ روز 95 ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب اور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو آسان بنادیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا وژن ہے کہ ہر وہ شہری جو ڈرائیونگ کرتا ہے اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے اس کو پورا کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایل آئی ایم ایس پوائنٹ 2 سسٹم کے تحت تمام ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس پنجاب نے گزشتہ 4 دن میں 3 لاکھ 15ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں ۔ پاکستان کے کسی بھی صوبہ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں ۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈان کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش تھا ۔ ڈی ایل آئی ایم ایس سسٹم پرانا تھا جس میں شہریوں کو لائسنس حاصل کرنے میں زیادہ وقت درکار ہوتا تھا۔ ڈی ایل آئی ایم ایس پوائنٹ زیرو 2 سسٹم کے تحت جلدی اور کم وقت میں شہریوں کو ڈرائیونگ لرننگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اے جی...

سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے بلوچستان میں مردم شماری کے خلاف درخواست کی سماعت کی. جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے مشترکا مفادات کونسل میں نگران وزرا اعلی کی شمولیت پر اعتراض کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے عدالت کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے واضح ہیں۔ مردم شماری پر کسی متعلقہ شخص نے اعتراض نہیں کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل کامران مرتضی کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حل اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ لوگ اس وزیر اعلی کو دوبارہ ووٹ نہ دیں جس پرکامران مرتضی نے کہا کہ بلوچستان میں جس طریقے سے وزرا منتخب ہوتے ہیں وہ ایک الگ بحث ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ8 فروری کو انتخابات سے متعلق کیس میں بھی مشترکا مفادات کونسل کا ذکر ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ8 فروری کو عام انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر دیکھ لیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا ح...

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے۔ ضمانت کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت عظمی نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری قانون کے تحت اگر ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے صادر کیے گئے فیصلے کے مطابق ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیر کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔جن قانونی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست خارج ہو، انہی وجوہات کو بنیاد بنا کر دوبارہ ضمانت نہیں دی جاسکتی اور اگر کسی گرانڈ پر عدالت میں دی گئی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی جائے، اسی گرانڈ پر دوبارہ ضمانت کی درخواست نہیں دی جاسکتی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی جاسکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے قتل کے واقعے میں گرفتار ملزم محمد عثمان کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل میں بطور م...

جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج کردی گئی۔ میاں داود ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی جگہ دوسرے سینئر جج کو سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بنایا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو جسٹس مظاہر کے خلاف شکایت سننے والی کونسل سے الگ ہونا چاہیے۔ درخواست گزار کے مطابق جسٹس مظاہر کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کا ریفرنس جوڈیشل کونسل میں زیرِ سماعت ہے، سائل کی شکایت پر جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا شوکاز جاری کرچکا ہے جس میں 3 آڈیو لیکس کے بارے میں سوال کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں آڈیو لیکس مقدمات کی فکسنگ اور غلام محمود ڈوگر کیس سے متعلق ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن اس بنچ کا حصہ تھے جس نے غلام محمود ڈوگر کیس سنا، قانونی اور اصولی طور پر غلام محمود ڈوگر کا مقدمہ سننے والا کوئی جج جوڈیشل کونسل کا ممبر نہیں رہ سکتا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ممبر رہنا آئین کے آرٹیکل 10 اے اور 9 کے خلاف ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کا جوڈیشل کونسل کا حصہ رہنا مفادات کے ٹکرا اور شفافیت کے اصول کے خلاف ہے۔ درخواست گزار کے مطابق شکایت کنندہ اور عوام کو یہ تاثر ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کونسل میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرسکیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن کا جسٹس مظاہر کو شوکاز جاری کرنے سے دو بار اختلاف جانبداری کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے اور درخواست کے ساتھ سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مقدمے کی آرڈر شیٹ بھی منسلک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ اسپتال سے ڈسچارج،...

گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ رضوانہ نے صحتیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، سب نے میرا بہت خیال رکھا، پہلے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن ڈاکٹروں اور نرسوں نے میرا بہت خیال رکھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کو جنرل اسپتال سے ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے سپرد کیا گیا ہے۔ واضح رہے اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کے ساتھ سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کیمطابق بروقت علاج نہ ہونے سے رضوانہ کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے، بچی کیسر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشان تھے اور بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پاب...

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹالیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں ہے۔ حکام کے مطابق حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان میں داخلے کیلئے کووڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سفری پابندیاں ہٹانیکا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز کی روشنی میں کیا گیا، پاکستانی ائیرپورٹس، پوائنٹس آف اینٹری پر 2 فیصدکورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کردی گئی ہے تاہم ائیرپورٹس پر وبائی امراض سیمتعلق نگرانی جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خوا...

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں میں گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے جو بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ خواتین کے مختلف منشیات اسمگلنگ گروہوں کے ساتھ تعلق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کیے جب کہ ملتان ائیرپورٹ پر خاتون اور ایک شخص گرفتار کیا گیا جن کے بیگ سے 855گرام آئس برآمد ہوئی۔ اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک اور کارروائی کی گئی جس میں خاتون کے بیگ سے 1.942 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جب کہ اورنگی ٹان میں 2 خواتین کو گرفتار کرکے کے ان کے قبضے سے 22.8کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ اے این ایف نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے قریب چونگی نمبر 26 پر خاتون کو گرفتار کرکے 750 گرام چرس اور آئس برآمد کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معا...

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی، جج کو اسی بنا پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا لیکن سزا بحال رکھی گئی۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی ایک حلقے کی وجہ سے ہے، جب ایک ایک ٹکٹ پر 13، 13 امیدوار ہوں گے تو پھر چھوٹی موٹی ناراضی یا احتجاج ہو تو ہو گا لیکن پارلیمانی بورڈ میرٹ پر حلقے میں ٹکٹ کافیصلہ کرے گا تو معاملہ حل ہو جائے گا۔ سیاستدانوں کے بچوں کو ہی ٹکٹ دینے پر رانا ثنا اللہ نے کہا سیاستدان کے بچے اگر سیاست میں دلچسپی لیں تو اس میں اچھنبے کی کیا بات ہے، جب ایک ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور ایک انجینئر کا بیٹا انجینئر بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بچہ سیاست میں کیوں نہیں آ سکتا، اور ہم نے تو صرف ٹکٹ جاری کرنا ہے، جیت کا فیصلہ تو حلقے کے عوام نے کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے ناراضی سے متعلق سوال پر صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کبھی ناراضی کا اظہار نہیں کیا البتہ بطور سیاسی کارکن اور رہنما ان کا مقف ہے کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لینا، پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو کسی معاملے میں پیچھے نہیں رکھا۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا تھیں ایک میں ضمانت ہو چکی ہے جبکہ دوسری اپیل کی تاریخ بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، میرا نہیں خیال کہ اس میں ایک دو سے زیادہ دن لگیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس اپیل میں نواز شریف کو سزا تو ایک مذاق ہے، سزا دینے والے جج نے باقاعدہ گھر آکر معافی مانگی اور کہا کہ میں بہت دبا میں تھا اور پھر اسی بنیاد پر جج ملک ارشد مرحوم کو سروس سے بھی نکالا گیا لیکن یہ سزا بحال رکھی گئی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ سزا ختم ہونے کے بعد نواز شریف پوری طرح سے الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے اور کامیابی کی صورت میں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے چوتھی بار وزیراعظم کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج کردی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ یاد رہے کہ 13 ستمبرکو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبرکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے21 اکتوبر 2022 کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا جس کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیرِ التوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی کرپشن کے اختیارات کم کرنے پر فریقین کو...

لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے اختیارات کم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری سردار شمین گل کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس آرڈیننس کے ذریعے اینٹی کرپشن کو ختم ہی کر دیا گیا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت اس آرڈیننس کو چیلنج کیا جا سکتا ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیوروکریسی اگر اجازت دے گی تو ہی گرفتاری ہو سکتی ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ تو ٹھیک ہے، وہ اجازت دے دیں گے، وکیل درخواست گزار بولے کہ انہوں نے 2014 میں بھی ایسا قانون بنایا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ شہری نے درخواست میں گورنر اور اینٹی کرپشن پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ یہ آرڈیننس خلاف قانون جاری کیا گیا، عدالت اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس پالتو جانوروں...

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری عنیزہ آصف کی درخواست پر سماعت کی جبکہ بیرسٹر عزت فاطمہ نے درخواست گزار کی طرف سے دلائل دیئے۔ عدالتی حکم پر واسا، ایل ڈی اے، سمیت اداروں کے افسران پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلتی ہے، کیمپ جیل سمیت علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ٹولنٹن مارکیٹ کے نالے میں جانوروں کی باقیات پھینک دی جاتی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سن کر عدالت نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی صفائی کا بھی حکم دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے کا ٹولنٹن مارکیٹ کی باقاعدہ صفائی کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر کو بھی درخواست میں فریق بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ آئندہ سماعت پر واسا، ایل ڈی اے سمیت اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔ قبل ازیں درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیاگیا تھا کہ ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی گئی، ٹولنٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کیا جارہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ متعلقہ حکام کو ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی کے احکامات جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جعلی اکاونٹس بنا کرانتشار پھیلانا پی ٹی آئی...

رہنمامسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اکاونٹس بناکر انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ لاہور میں رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کی ہے، ہم نے 2300 اکاونٹس کو سرچ کیا تو 1700 پی ٹی آئی کے تھے ، فیک اکاونٹس چلانے سے پہلے ان کی تصاویر تو تبدیل کردیتے، ٹوئٹر پول کسی کے بھی حق میں کرواسکتے ہیں ۔ عطاتارڑ نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے پول کروانے کی روایت بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ عدت پوری کی نہ مدت پوری کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کاایک کے بعد ایک کیس ثابت ہورہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہناتھا کہ 190ملین پانڈوز کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے، 190ملین پاونڈز سکینڈل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا بدترین وزیراعظم تھا، ہمارے اوپر جب مشکل وقت تھا تو کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا، انہیں عمر قید کی سز اہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

حکومتی ایما پر ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ 19 تا 26 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر سے 3.85 بلین روپے وصول اور 325 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ 19 سے 26 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 198 افراد گرفتار اور 1.86 بلین روپے وصول کیے گئے۔ خیبر پختونخوا سے 24 افراد گرفتار جبکہ 0.81 بلین روپے وصول کیے جاچکے ہیں،بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان میں سندھ سے 103 افراد گرفتار اور 1 بلین روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔ ماہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2023 تک بجلی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات میں 12 بلین روپے کی کمی واقع ہوئی، یکم ستمبر سے 26 نومبر تک ملک بھر سے 29299 افراد کی گرفتاری جبکہ 46.71 بلین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔متعلقہ ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریے کی...

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔ تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے اور بجری، سیمنٹ، سریا، اینٹیں مہنگی ہونے سے تعمیر کا ٹھیکہ بھی غیر معمولی بڑھتا جا رہا ہے جبکہ بڑے اور چھوٹے شہروں میں تعمیرات کا کام بھی پہلے کی طرح دکھائی نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی ماہر کا چین اور پاکستان کے درمیان م...

پاکستانی ماہر نے چین اور پاکستان کے درمیان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان جدید اے آئی ٹیکنالوجیز کو اپنا نے کے اپنے سفر کو تیز کرسکتا ہے،مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اسٹریٹجک، اقتصادی اور تکنیکی اہمیت کا حامل ہے۔ چین مصنوعی ذہانت کی تحقیق، ترقی اور تعیناتی میں نمایاں سرمایہ کاری اور پیش رفت کے ساتھ عالمی مصنوعی ذہانت کے منظرنامے میں ایک اہم کھلاڑی رہا ہے۔ پرو اے آئی تھنک ٹینک کی بانی عمارہ آفتاب نے گوادر پرو کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد کی جانب اپنے سفر کو تیز کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پرو اے آئی تھنک ٹینک کا مقصد دنیا کے صف اول کے مصنوعی ذہانت کے ماہرین کو ایک متحرک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، پرو اے آئی تھنک ٹینک ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتا ہے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذہین ترین دماغ خیالات کا تبادلہ کرنے، معلومات کا تبادلہ کرنے اور مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرنے کے لئے یکجا ہوتے ہیں جو مصنوعی ذہانت کے حصول کی حدود کو آگے بڑھاتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انڈسٹری میں اپنے سالوں کے تجربے کے دوران، عمارہ آفتاب نے محسوس کیا کہ وسیع پیمانے پر تکنیکی تبادلہ خیال کے باوجود، مصنوعی ذہانت سے متعلق واقعات کی ایک واضح غیر موجودگی تھی. انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اسٹریٹجک، اقتصادی اور تکنیکی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ تعاون اس فرق کو پر کر سکتا ہے اور دونوں ممالک کے لئے باہمی فوائد کو فروغ دے سکتا ہے اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے عالمی منظر نامے میں حصہ ڈال سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مصنوعی ذہانت کو ابھرتے ہوئے شعبے کے طور پر ترقی دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے رواں ماہ اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی نے بھی اپریل میں تسلیم کیا تھا کہ مختلف سرکاری شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی شمولیت سے بہتر فیصلہ سازی کے عمل، ذاتی طبی علاج، اور سیکھنے کے بہتر تجربات اور حل پیدا ہوں گے جو پہلے حاصل نہیں کیے جا سکتے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق عمارہ آفتاب نے کہا کہ چین نے مصنوعی ذہانت میں عالمی رہنما بننے کے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے صحت کی دیکھ بھال، فنانس، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل سمیت صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے نفاذ میں پیش رفت کی ہے۔ اسمارٹ شہروں میں مصنوعی ذہانت کے انضمام اور 5 جی انفراسٹرکچر کی ترقی نے اے آئی ایپلی کیشنز کو وسیع پیمانے پر اپنانے میں مزید کردار ادا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق "اس کے علاوہ، چین مصنوعی ذہانت کی تحقیق اور ترقی میں بین الاقوامی تعاون میں فعال طور پر شامل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت نے علم کے تبادلے کو آسان بنایا ہے اور عالمی مصنوعی ذہانت کی برادری میں اپنا کردار ادا کیا ہے، "مصنوعی ذہانت میں چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون علم کی منتقلی اور مہارت کی ترقی میں سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت میں چین کی مہارت پاکستان میں پیشہ ور افراد کی تربیت اور تربیت میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان کے تعلقات نے ترقی کی مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے اور دونوں ممالک نے سیاست، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں وسیع تعاون حاصل کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے سے اس طرح کے تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعاون کر کے چین متنوع ٹیلنٹ پول تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور پاکستانی پیشہ ور افراد کی مہارت اور علم سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق عمارہ آفتاب نے نشاندہی کی کہ عام رجحانات اور مصنوعی ذہانت کے تعاون میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی بنیاد پر، دونوں ممالک تعلیمی شراکت داری، کارپوریٹ تعاون، حکومتی اقدامات، بین الاقوامی کانفرنسوں اور ورکشاپس، تربیت اور صلاحیت سازی، اسٹارٹ اپ اور جدت طرازی کے مراکز کے شعبوں میں تعاون کرسکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مصنوعی ذہانت میں ممکنہ چیلنجز جیسے ریگولیٹری انحراف، ڈیٹا پرائیویسی اور سیکیورٹی، اخلاقی معاملات، دانشورانہ املاک کے تحفظ اور سرحد پار تعاون کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں ممالک مصنوعی ذہانت کی تحقیق اور ایپلی کیشن کے شعبوں میں چین اور پاکستان کی تکمیلی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس سے وسیع تر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک وسیع تعاون کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ وہ مشترکہ تحقیقی اقدامات، ہنرمندی کی ترقی اور تربیت، پالیسی صف بندی، مارکیٹ تک رسائی، عالمی اثر و رسوخ، مشترکہ معاشی فوائد میں تعاون کر سکتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کے خیبر پختوخوا کے دوردراز علاقوں تک...

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختوخوا کے دور دراز علاقوں تک تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک ہیں۔ آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کی ہدایات پر تعلیم سب کے لئے جیسے اہم اقدامات کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال میں تعلیم کے فروغ کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ان اضلاع کے دوردراز علاقوں میں عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلوائیں۔ ان اضلاع میں پہلے سے قائم سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی نہ صرف تزئین و آرائش کی جا رہی ہے بلکہ ان سکولوں میں کلاسز کے باقاعدہ اجرا کے لئے تمام ضروری سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سکولوں میں ضرورت مند طلبا اور طالبات کو سکول یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور سٹیشنری بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ سوات میں گورنمنٹ ماڈل کالج کی بلڈنگ میں آگ لگنے کے بعد پاک فوج نے عارضی ٹینٹوں میں کلاسز کا اجرا شروع کیا جبکہ باجوڑ، خیبر، دیر اور بونیر میں مختلف سکولوں میں تزین و آرائش مکمل کر کے انہیں مکمل فعال کر دیا گیا۔ ان اضلاع کی عوام تعلیم کے فروغ کے لئے ان اہم اقدامات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ بھی ادا کررہی ہے۔ ان اضلاع کی عوام نے تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 75 کروڑ ڈالر سے زا...

ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی )نے پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے اور یہ رقم تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جبکہ فنڈز کی فراہمی کا مقصد پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کا حصول ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق فنڈز مقامی وسائل بڑھانے اور سیلاب سے تباہ حال اسکولوں کی بحالی پرخرچ ہوں گے۔ فنڈز سے غذائی تحفظ کیلئے زرعی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا اور پاکستان کو حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کا مقصد پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، اس میں سے 30 کروڑ ڈالر مقامی وسائل بڑھانے کیلئے پالیسی اصلاحات پر خرچ کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی کے مطابق پروگرام کا مقصد ٹیکس انتظامی امور، اخراجات مینجمنٹ، سرمایہ کاری میں بہتری لانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قصور،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں ب...

قصور میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ٹریفک کے پہلے حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بائی پاس کے قریب ہونے والے دوسرے حادثے میں ایک اور ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوکاڑہ،ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل...

اوکاڑہ میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کسی کام کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، امریکی...

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 87 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 284 روپے کا ہو گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 38 پیسے بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے ایس ای 100 انڈیکس ہزار 291 پوائنٹس کی نئی...

رواں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 بنائی تھی جبکہ بازار میں کل 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کنٹریکٹ فارمنگ ،50 ٹن تل کا پہلاکارگو رواں م...

کنٹریکٹ فارمنگ پر مبنی 50 ٹن وزنی پہلا تل کارگو رواں ماہ چین پہنچ جائے گا۔ چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں شروع ہونے والے ٹیسٹنگ فارم سے دونوں ممالک کے درمیان جدید کاشتکاری اور زرعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ سی ایم ای سی پاکستان میں کنٹریکٹ فارمنگ کے پروجیکٹ منیجر شی جیان لونگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ "50 ٹن کا پہلا کارگو ہماری کنٹریکٹ فارمنگ سے جمع کیا گیا تھا، یہ 25 دسمبر سے پہلے چین پہنچ جائے گا"۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے سیزن میں پاکستان میں تل کی کنٹریکٹ فارمنگ کو 30000 ایکڑ تک بڑھانا چاہتے ہیں اور چین کو 10000 ٹن برآمد کریں گے۔ ہماری کمپنی کے سندھ اور پنجاب میں بہت سے کنٹریکٹ پر مبنی فارمز ہیں جن میں خشک سرخ مرچ اور جوار کے کھیت شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کنٹریکٹ فارمنگ پر ہمارا پہلا منصوبہ خشک سرخ مرچ کا تھا، ہمارے سرخ مرچ فارم ملتان، خانیوال، لودھراں اور مظفر گڑھ میں واقع ہیں۔ تل کے بعد تیسرا منصوبہ جوار کی کنٹریکٹ فارمنگ ہے، اس کے فارم لاہور، اوکاڑہ اور خانیوال میں واقع ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے شی جیان لونگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین کو سرخ مرچ اور جوار برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلی چینی کمپنی ہیں جس نے پاکستان میں کنٹریکٹ فارمنگ کی ہے جس سے مقامی کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے پاکستان کی سالانہ پیداوار اور تجارتی حجم میں بہتری آئے گی جس سے برآمدات کو فروغ ملے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا اس سے قبل اگست میں کمپنی نے پائیدار خوراک کے نظام میں انقلاب لانے، چھوٹے کاشتکاروں کو جوڑنے اور بہتر کارکردگی اور غذائی تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ ویلیو چینز کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ پاکستان میں کنٹریکٹ فارمنگ کے مقامی کاشتکاروں کے لئے بہت سے فوائد ہیں ، جیسے چھوٹے کاشتکاروں کو بہتر ان پٹ اور ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ، مارکیٹ کے خطرات کو کم کرنا ، آمدنی کے استحکام کو بہتر بنانا ، اور زرعی جدیدکاری کو فروغ دینا ہے ۔ پاکستان میں کنٹریکٹ فارمنگ نے کسانوں کو زرعی کاروبار یا کمپنیوں سے جوڑنے کے ایک طریقہ کار کے طور پر توجہ حاصل کی ہے ، خاص طور پر کپاس ، پھل ، سبزیوں اور ڈیری جیسے شعبوں میں۔ اس انتظام کو زرعی پیداوار کو بڑھانے، معیار کے معیار کو بہتر بنانے اور چھوٹے کاشتکاروں کو مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے ایک طریقے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورسک روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں...

پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تو نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تخریب کاروں نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے دھماکا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا ، جس میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ،توسی...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش اور توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا، مزار اور مرکزی گنبد کے کام کے آخری مراحل کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا اور مزار بی بی پاکدامن کے اندرمعیاری لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے وضو خانے کی جگہ میں مزید توسیع کی ہدایت کی اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ اس موقع پر نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دیئے جلانے اور چراغاں کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے، زائرین کی سہولت کے لئے مزار کے راستے کو مزید کشادہ کیا جائے، تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام، سالمیت اور امن کے لیے دعا کی، وزیراعلی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر فریقین...

لاہور ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلا ف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں الیکشن کمیشن اور ڈی لیمیٹیشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں گوجرانوالہ اور لاہور سے دو حلقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں حلقوں کی حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں ٹھیک کرنے کا حکم جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ بحال رکھے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد اس معاملے پر عدالتی معاونت کے لیے کوئی افسر مقرر کرے۔ عدالت نے حکم میں لکھا ہے شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کے بار بار وارنٹ گرفتاری اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں افسران عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا، عدالت مزید سماعت 18 دسمبر کو کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگ...

سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔ سپریم کورٹ نے 6 سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ اور قانونی چارہ جوئی کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 6جی ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام تیز کردی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی ) نے6 جی ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدت کو تیز کرنے کے اقدامات کا اعلان کیاہے۔  ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر ژانگ یون منگ نے کہا کہ وزارت ترقی کے اہداف طے کرنے، تکنیکی تحقیق اور ترقی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سپورٹ کے تحت  وزارت نے آئی ایم ٹی -2030 (6جی) پروموشن گروپ کی تشکیل میں بھی سہولت فراہم کی اور 5جی اور 6جی  سسٹمز کے لیے 6گیگا ہرٹز سپیکٹرم مختص کیا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اس کے بعد کے اقدامات میں، وزارت 6جی  ایپلیکیشن کی بنیادوں کو مضبوط  کرتے ہوئے  ایک مضبوط 6جی نظام کو فروغ دینے کے لیے شعبہ جات کے درمیان تعاون کو آسان بنائے گی، جبکہ عالمی سطح پر یکساں 6جی معیارات کی تشکیل کو ترقی دے گی۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدیم ترین آبی ذخیرہ صوبہ ہوبے میں د...

ووہان(شِنہوا) چین میں ایک 5ہزار100سال پرانے ڈیم کوملک کا قدیم ترین آبی تحفظ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے، جس میں باقاعدہ جھیل اور سپل ویز بھی موجود تھے۔

سیلاب پر قابو پانے اور آبپاشی مقاصد کے لیے بنایا گیا شیاؤنگ جیالنگ ڈیم،وسطی  صوبے ہوبے کے شہر جنگ مین میں چھوجیالنگ آثار قدیمہ میں واقع ہے جہاں چاول کی کاشت کے لیے معروف  نویلیتھک ثقافت اپنے عروج پر تھی۔

ہوبے پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ریلیکس اینڈ آرکیالوجی کے تاؤ یانگ نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ تقریباً 5ہزار100 سال قبل دریائے چھنگ مودانگ کی ایک معاون ندی پر تعمیر کیا گیا تھا اور بعد میں اسے اونچائی اور چوڑائی دونوں طرف سے وسیع کیا گیا۔ 

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےآف شورٹربائنوں کے مطالعہ اورجانچ کے لی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فوجیان کے مشرقی صوبے میں سمندری ہوا سے چلنے والی ٹربائنوں کے مطالعہ اور جانچ کے لیے پہلے قومی  مرکزکی تعمیرشروع کر دی ہے۔

 سائنس وٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق یہ مرکز ملک کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) میں شامل بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جو لینڈ ٹیسٹنگ مرکز اور ٹیسٹ ونڈ فارم پر مشتمل ہے۔ اس کے اہم کاموں میں ونڈ ٹربائنز کے فل سائز زمینی ٹیسٹ کی صلاحیت، انتہائی بڑی صلاحیت کے ساتھ ایک پیچیدہ پاور گرڈ کی سیمولیشن ، لوڈنگ ٹیسٹ اور الٹرا لانگ بلیڈ پر تحقیق شامل ہے۔   لینڈ ٹیسٹنگ مرکز  فوجیان کے شہر فوچھنگ میں واقع ہے۔ ٹیسٹ ونڈ فارم کی منصوبہ بندی چھ لینڈ ٹیسٹ سلاٹس اور 20 سے 40 آف شور ٹیسٹ سلاٹس کے ساتھ کی گئی ہے۔ 20 آف شور ٹیسٹ سلاٹس کی پہلی  کھیپ  فوژو شہر کے چھانگلے ڈسٹرکٹ کے ساحل پر واقع ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیم نے آکٹوپس طرزکا لچکدار روبوٹک بازو...

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی ٹیم نے آکٹوپس  طرز کا ایک لچکدار روبوٹک بازو تیار کیا ہے جوتنگ جگہوں اور پانی کےاندرموجود اشیاء کا پتہ لگانے اورکنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس روبوٹکس کے تازہ ترین ایڈیشن میں شائع  تحقیق کے مطابق، آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے انسان نے روبوٹ کے بازو کی  مدد سے انگلی کے دستانے کے ذریعے کھلونا شارک اور ایک ہموار دھاتی گیند سمیت مختلف اشیاء کو اٹھایا۔   یہ نئی ایجاد محققین کی ایک ٹیم کی طرف سے کی گئی ہے جس کی سربراہی بیہانگ یونیورسٹی کے محقق  وین لی نے کی ،یہ ایجاد  آکٹوپس کی طرح  شکارکو پکڑنے کے لیے اپنے نرم بازوؤں سے مدد لیتا ہے۔ اس طرح کی ایک سادہ حکمت عملی کو روبوٹک گرفت کے لیے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جسے چند ہدایات کے ساتھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں