• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین کی ویزا فری پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  چھ ممالک کے مسافروں کے لیے چین کی ویزا فری پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، وزارت خارجہ سرحد پار سفر کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ویزا پالیسی کو بہتر بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان وانگ وین بن نے منگل کو چین کی نئی یکطرفہ ویزا فری پالیسی  سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا، جو یکم دسمبر کو چھ ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے شروع کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے نیشنل امیگریشن  محکمہ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق، چھ ممالک سے تقریباً 18ہزار افراد یکم سے 3 دسمبر تک چین میں آئے، جو 30 نومبر کے مقابلے میں یومیہ 39 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویزہ فری پالیسی کے ذریعے تقریباً 7ہزار افراد ملک میں آئے اور یہ تعداد چھ ممالک سے آنے والوں کی کل تعداد کا 39 فیصد ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2024 میں یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2024 میں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد کی تعداد1کروڑ17لاکھ 90ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے، جو گزشتہ سال کی تعداد  میں2لاکھ 10ہزار کا اضافہ ہے۔

وزارت تعلیم کے حکام  کا کہنا ہے پالیسیاں چینلزکو وسیع کرنے اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد کے روزگار کو فروغ دینے کے لیے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کی جائیں گی۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کاہنری کسنجر کے انتقال پر تع...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے میں جا کر سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے تعزیتی کتاب میں  اپنے تاثرات تحریر کیے اور ڈاکٹر کسنجر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وانگ نے  کہا کہ ڈاکٹر کسنجر چینی عوام کے دیرینہ دوست تھے اور چینی عوام چین-امریکہ  تعلقات کو معمول پر لانے میں ان کی تاریخی خدمات کو یاد رکھیں گے۔ وقت نے ثابت کیا  کہ اس وقت ڈاکٹر کسنجر اور چینی رہنماؤں نے جو سیاسی فیصلہ کیا وہ دونوں ملکوں کے بنیادی مفادات، وقت کے رجحان اور عالمی برادری کی توقعات کے عین مطابق تھا۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فوڈ ریزرو ادارے کے سابق سربراہ کو10...

چھنگ دو (شِنہوا) چین میں نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے سابق ڈائریکٹر ژانگ ووفینگ کو رشوت ستانی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔   ژانگ کو سیچھوان صوبے  کےشہردیانگ  کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے 1کروڑ64لاکھ 70ہزار

 یوآن (تقریباً23لاکھ 20ہزار ڈالر) سے زیادہ رشوت لینے کا مجرم ٹھہرایاگیا۔فیصلے کے مطابق  2003 اور 2022 کے درمیان شانڈونگ صوبے میں ژانگ نے  نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن میں اپنے سابقہ عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے  پروجیکٹ کنٹریکٹنگ اور کیریئر پروموشنز سے متعلق معاملات میں دیگر افراد اور اداروں کی مدد کی۔

عدالت نے ژانگ کو10 لاکھ یوآن جرمانہ عائد  اور رشوت سے حاصل ہونے والے غیر قانونی منافع کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

5ویں ورلڈ میڈیا سمٹ کے متوازی اجلاس چین میں...

کُن منگ(شِنہوا)5ویں عالمی میڈیا سمٹ (یوننان، چین) اور دوسرے یوننان بین الاقوامی کمیونیکیشن فورم کی افتتاحی تقریب منگل کو  چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر کُن منگ میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی یوننان کی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ نِنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں یوننان کی کوریج کرنے والے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے یوننان کو باقی دنیا کے قریب لایا گیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صوبہ ایک قابل بھروسہ، دلکش اور قابل احترام چین کو سمجھنے کا ایک ذریعہ ہے، وانگ نے مہمانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس سمٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس جگہ کے بارے میں مزید دلچسپ کہانیاں دریافت کریں۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر لیو یان سونگ نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ شِنہوا نے چینی جدیدیت کی پیشرفت اور فلسفہ کو دکھانے کے لیے تفصیلی خبریں پیش کیں، نئے دور میں چین کی ترقی اور کامیابیوں کی کہانیاں بیان کیں اور دنیا بھر کے ممالک کی جدیدیت کے سفر میں انکی عملی کوششوں کے بارے میں رپورٹ کیا۔

انہوں نے مشترکہ کوششوں کے ذریعے پورے انسانی معاشرے کی جدید یت کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا بھر کی میڈیا تنظیموں کے ساتھ تعاون اور گہری مفاہمت کو بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

چین میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر سدھارتھ چٹرجی نے ویڈیو کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا۔ روزیہ سیگودنیا انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل دمتری کسلیف اور دیگر بین الاقوامی مہمانوں نے بھی تقریب میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ ان مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا کی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انسانی معاشرے پر جدیدیت کے ادراک میں اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی معشیت کی ترقی کے حوالے سے موڈی کے خدشات...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  ریٹنگ ایجنسی موڈی کی جانب سے ملک کی سرکاری کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک تبدیل کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ عالمی اقتصادی بحالی کی کمزوررفتارکے باوجود  اس کی معیشت مسلسل اورمستحکم بحالی کے راستے پر ہے۔

موڈیز کی جانب ے چینی آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی میں تبدیل کیے جانے پر،وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کی ترقی کے امکانات اور مالیاتی استحکام کے بارے میں موڈیز کے خدشات غیر ضروری ہیں۔ عہدیدارنے کہا کہ 2023 چینی معیشت کے لیے کوویڈ وبا کے اثرات سے بحالی کا پہلا سال ہے۔  ملک نے بیرون ملک سے آنے والے خطرات اور چیلنجز اور اندرون ملک متعدد عوامل کی وجہ سے معاشی سست رفتاری  کے دباؤ کا مقابلہ کیا ہے، جس سے اس کی مجموعی گھریلو پیداوار میں پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےانفلوئنزا ویکسینیشن سے متعلق آگاہی کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے امراض کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (چائنہ سی ڈی سی) نے ایک ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں  موسم سرما میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے پیش نظر انفلوئنزا کی ویکسینیشن کی تجویز دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں اس بات پر زور دیا گیا ہے  کہ انفلوئنزا ویکسینیشن انفلوئنزا وائرس سے پیشگی نمٹنے اور انفلوئنزا سے متعلق شدید انفیکشن اور اموات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک کار آمداور موثر طریقہ ہے۔

 ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ انفلوئنزا سے متعلقہ صحت کے مسائل کی وجہ سے طبی اداروں پر پڑنے والے دباؤ کو نمایاں طور پر کم کرے گی۔

ایڈوائزری میں ویکسینیشن کے لیے موزوں وقت کے بارے میں عوامی خدشات کو دور کیا گیا ہے  جبکہ انفلوئنزا ویکسینیشن کے لیے موزوں تین وقت انفلوئنزا کے موسم کے عروج سے پہلے ہے جبکہ لوگ پورے سیزن میں ویکسین لگوا کراستفادہ کرسکتے ہیں۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر ۔ قاہرہ ۔ چین ۔ غزہ ۔ انسانی امدادی ساما...

غزہ کے لیے چینی حکومت کا فراہم کردہ  امدادی سامان سے بھرا ایک ٹرک قاہرہ میں روانگی کا منتظر ہے۔ (شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر ۔ قاہرہ ۔ چین ۔ غزہ ۔ انسانی امدادی ساما...

غزہ کے لیے چینی حکومت کا فراہم کردہ  امدادی سامان سے بھرا ایک ٹرک قاہرہ میں روانگی کا منتظر ہے۔ (شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر ۔ قاہرہ ۔ چین ۔ غزہ ۔ انسانی امدادی ساما...

غزہ کے لیے چینی حکومت کا فراہم کردہ امدادی سامان سے بھرا ایک ٹرک قاہرہ میں روانگی کا منتظر ہے۔ (شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ وانگ یی ۔ یورپی یونین ۔ سفارتی...

چینی وزیر خارجہ وانگ یی یورپی یونین  اور اس کے رکن ممالک کے سفیروں سے بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ ٹینکنکل ۔ تعاون ۔ چین ۔ جنو...

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختار خطے کے شہر لیو ژو میں واقع گوانگ شی لیوگونگ مشینری کمپنی لمیٹڈ میں ایک تھائی طالب علم ( بائیں دوسرے) اپنے ساتھیوں سے کان کنی کی مشینری کے استعمال پر بات کر رہا ہے ۔ (شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- ہنری کسنجر- اظہار تعزیت

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں امریکی سفارت خانے میں سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- یوننان-کنمنگ- ورلڈ میڈیا سمٹ- یوننان بی...

انٹرنیوز پاکستان کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم خان چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر کنمنگ میں منعقدہ 5ویں عالمی میڈیا سمٹ (یوننان، چین) اور دوسرے یوننان انٹرنیشنل کمیونیکیشن فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ- رفح - اسرائیل- حملہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں ایک شخص اسرائیلی حملے  میں مارے جانے والے بچے کی لاش اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- یوننان- کنمنگ - ورلڈ میڈیا سمٹ- یوننان...

 چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کنمنگ میں 5ویں ورلڈ میڈیا سمٹ (یوننان، چین) اور دوسرے یونان انٹرنیشنل کمیونیکیشن فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافی اپنے کام میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- یوننان- کنمنگ- ورلڈ میڈیا سمٹ- یوننان ب...

چین کے  جنوب مغربی صوبے یوننان کےشہرکنمنگ میں 5ویں ورلڈ میڈیا سمٹ (یوننان، چین) اور دوسرے یوننان بین الاقوامی کمیونیکیشن فورم کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیوچھوان ۔ کیرئیر راکٹ ۔ سیٹلائٹ لانچ

چین، شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے سی ای آر ای ایس -1 وائی 9 کیریئر راکٹ 2 نئے سیٹلائٹ لیکر خلاء میں روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےسکولوں میں بیماریوں پر قابو پانے کے لی...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے سردیوں کے موسم میں سکولوں میں بیماریوں کی روک تھام  کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

چینی وزارت تعلیم کے مطابق اس کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ ایک نوٹس میں ملک بھر میں تعلیمی حکام اورسکولوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وبائی امراض کی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور اساتذہ اور طلباء میں روزمرہ تحفظ اور صحت کی نگرانی کے بارے میں آگاہی بڑھا ئیں۔

 نوٹس میں طلبا کی صحت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کے بیمار ہونے پرانہیں  تعلیمی کام کی ضروریات سے استسنیٰ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

نوٹس میں تعلیمی منصوبوں کو بہتر بنانے سمیت آن لائن اور آف لائن تدریس کے درمیان ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زوردیا گیا ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کئی اونچے پلوں اور سرنگوں پر مشتمل...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ اور صوبہ شانشی کو ملانے والی ایک ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہےجس کا 91 فیصد حصے پلوں یا سرنگوں پر مشتمل ہیں۔

اس ایکسپریس وے کی طوالت 48.7 کلومیٹر ہے اور یہ چھونگ چھنگ کی کاونٹی ووشی کو شانشی کی کاونٹی ژین پھنگ سے جوڑتی ہے۔ یہ چھونگ چھنگ کو اس کے شمالی ہمسایہ شانشی سے منسلک کرنے والا پہلا براہ راست ایکسپریس وے ہے۔

چھونگ چھنگ ٹریفک بیورو کے مطابق اس میں  20 پل اور 11 سرنگیں ہیں اور یہ ملک کے ایکسپریس پر پل اور سرنگ کا سب سے بڑا تناسب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اس کی تعمیر "انتہائی مشکل" کام تھا۔

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی کاؤنٹی ووشی میں ووشی- ژین پھنگ ایکسپریس وے کا ایک حصہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

نئی ایکسپریس وے پر رفتار کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ توقع ہے کہ دونوں کاؤنٹیز کے درمیان سڑک کا سفر کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم ہو کر ایک گھنٹے رہ جائے گا۔

عہدیدار پرامید ہیں کہ ایکسپریس وے اپنے راستے کے ساتھ متعدد خوبصورت مقامات کو جوڑ کر علاقائی انضمام اور ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کو فروغ دے گی۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورتیا اروند، متحدہ عرب امارات کرکٹ کا ابھرتا...

ٹی 10 لیگ فرنچائز چنئی بریوز کے ورتیا اروند 6 برس کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ یواے ای منتقل ہوئے تھے جو دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) میں الیکٹریکل انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔ بچپن میں انہیں کرکٹ سے زیادہ ٹینس میں دلچسپی تھی اور وہ اپنا وقت اسکول میں ٹینس کھیلنے میں گزارنا پسند کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ چنئی تھے ان کے والدین نے کرکٹ کے علاوہ ہر کھیل سے متعارف کرایا تھا۔ کرکٹ میں دلچسپی یواے ای منتقل ہونے کے بعد ہوئی۔ ورتیا نے یواے ای کی طرف سے 55 ون ڈے اور 45 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 9 دسمبر 2019 کو شارجہ میں امریکہ کے خلاف ٹی 20 میچ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ اپنے مختصر کیریئر میں وکٹ کیپر بلے باز پہلے ہی 2 ون ڈے سنچریاں اور 5 ٹی 20 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ اور دیگر معروف کرکٹ لیگز متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، گزشتہ چند برس میں یہ خطہ اس کھیل میں ترقی کر رہا ہے۔وہ انگلینڈ کی لافبورو یونیورسٹی سے نفسیات اور کرمنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ساتھ برمنگھم کے ایک کلب کے لیے برطانیہ میں کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیانگ ژو کا مقام چینی تہذیب کی 5 ہزار سالہ ت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پہلے لیانگ ژو فورم نام  ایک مبارکبادی خط میں  کہاہے کہ لیانگ ژو سائٹ چینی تہذیب کی 5 ہزار سالہ تاریخ کی نمائندگی کرتی ہے۔

 شی نے اس جگہ کو عالمی تہذیبوں کا خزانہ بھی قرار دیا۔

 گزشتہ کئی سالوں کے دوران شی نے لیانگ ژو سائٹ کے تحفظ پر مسلسل توجہ دی اور متعدد مواقع پر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

 چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ میں لیانگ ژو سائٹ پہلی بار 1936 میں منظر عام پر آئی جب مٹی کے برتنوں اور پتھر کے نمونے دریافت ہوئے، اس کے بعد 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں قابل ذکر تعداد میں مقبروں اور بڑے پیمانے پر محل کی بنیادیں دریافت ہوئیں۔

2000 کی دہائی کے اوائل میں، اس جگہ کے ارد گرد تقریباً 30 کان کنی کی جگہیں تھیں جن سے ضرورت سے زیادہ صنعتی فضائی اور صوتی آلودگی پیدا ہو رہی تھی جس نے ایک ماہر آثار قدیمہ کے مطابق "پورے علاقے کوجنگ زدہ علاقے کے حال میں  تبدیل کر دیا''۔

صورتحال 2003 کے موسم گرما تک تبدیل نہیں ہوئی، جب ژی جیانگ صوبے کے اس وقت کے پارٹی سربراہ شی جن پھنگ نے لیانگ ژو سائٹ کا دورہ کیا۔

   لیانگ ژو ثقافت کے تحفظ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دیکھنے اور مقامی صورتحال پر بریفنگ لیے کے بعد صدر شی نے کہا کہ لیانگ ژو سائٹ چینی تہذیب کے کم از کم 5 ہزار سال کے وجود کی گواہی دیتی ہے،اور ایک انمول خزانے کے طور پر کھڑی ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اسے اچھی طرح سے محفوظ کرنے پر زور دیا۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی سٹار محمد زاہد ٹی 10 کے بعد پی ایس...

ٹی 10 لیگ نئے کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں میں بھی گزشتہ 3 برس سے ٹی 10 کھیل رہا ہوں اور پر عزم ہوں کہ اچھا کھیل پیش کرکے کیریئر بناﺅں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی نئے ابھرتے کرکٹ اسٹار کرنل آف کرکٹ محمد زاہد نے ابوظبی میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوران اپنے انٹرویرمیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 ایک اچھا فارمیٹ ہے اور بطور باولر وہ اسے انجوائے کررہے ہیں۔ ٹی 10 ایک مختصردورائیے کا تیز ترین کھیل ہے اس میں بہترین باﺅلنگ کرنا ہوتی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ باﺅلنگ میں بہترین مہارت کا استعمال کروں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی موجودگی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ پی ایس ایل بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنا ایک خواب ہے کیونکہ اپنے ملک کی لیگ میں شہولیت کی بات ہی الگ ہے لاہورز قلندر کی ٹیم نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور ٹی 10 میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیلا تھا۔ تاہم اگر موقع ملا تو پی ایس ایل میں بہترین کاردگی دکھاﺅں گا۔ واضح رہے کہ کرنل زاہد اس سے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کا نام آئندہ پی ایس ایل کی ڈرافنٹنگ لسٹ میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےسیرس -1 وائی 9 کمرشل راکٹ کے ذریعےدونئ...

جیوچھوان (شِںہوا) چین نے شمال مغربی جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے سیرس-1 وائی 9 کیریئر راکٹ  کے ذریعے 2 نئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے جو اپنے مقررکردہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں۔

کمرشل راکٹ نے لانچ مرکز سے منگل کی صبح 7 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔

سیرس -1 راکٹ سیریز یہ 11 واں پرواز مشن تھا۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں بس حادثہ، 14 افراد ہلاک، 35 ز...

بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے پراچوپ کِھری خان میں سیاحوں کی بس سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سےکم 14 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے منگل کوبتایا کہ یہ بس قومی دارالحکومت بنکاک سے صوبہ سونگخلا کے ضلع نتھاوی جا رہی تھی۔

حادثے کی وجہ جاننے کے  لیے سرکاری سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ایکسپریس ترسیل کا حجم رواں سال 120 ارب...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے رواں سال 120 ارب واں ایکسپریس پارسل نمٹایا جس کے ساتھ ہی سالانہ ایکسپریس ڈیلیوری حجم کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق پھولوں پر مشتمل تاریخی پارسل جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کُن منگ سے شام 6 بجکر 26 منٹ پر بھیجا گیا تھا۔اس پارسل کو تیزرفتارٹرین میں فوری لاد دیا گیا جو منگل کی سہ پہر چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں اپنے خریدار تک پہنچے گا۔

مستحکم معاشی بحالی اور خاص طور پر کھپت میں اضافے کی بدولت ترسیل کی طلب بڑھی ہے جس سے رواں سال چین کی ایکسپریس ترسیل میں تیررفتار ترقی ریکارڈ کی گئی۔

مارچ کے بعد سے ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم مسلسل 10 ارب پارسل سے اوپر رہا ہےجس سے اوسط کاروباری آمدن 90 ارب یوآن (12 ارب 65 کروڑ ڈالر) سے زائد رہی ۔نومبر میں شروع ہونے والے پیک سیزن میں اس شعبے نے سالانہ "ڈبل 11" آن لائن خریداری کی بدولت مضبوط رجحان جاری رکھا۔ اس مدت میں  یومیہ ترسیل 43 کروڑ سے زائد رہی۔

بیورو نے بتایا کہ نئے سالانہ ریکارڈسے اعلیٰ معیار کی ایک متحرک ایکسپریس ترسیل مارکیٹ ، ابھرتی مقامی صارفین کی مارکیٹ اور ایک مستحکم ترقی کرتی معیشت کی عکاسی ہوتی ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ کی یورپی یونین کے سفیروں سے م...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یوریی یونین اور اس کے رکن ممالک کے سفیروں سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ  دونوں اطراف کے رہنماؤں کی سٹرٹیجک رہنمائی میں چین اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بحالی اور مستحکم پیشرفت ہوئی ہے۔

وانگ نے رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں اطراف کے رہنما آئندہ 24 ویں چین ۔ یورپی یونین سربراہ اجلاس میں چین۔ یورپی یونین تعلقات کے بارے میں سٹرٹیجک اور عالمی امور پر تفصیلی  تبادلہ کرکے دوطرفہ تعلقات کی سمت کاتعین کریں گے جس سے اعتماد میں اضافہ اور حوصلہ افزائی ہوگی۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین اور یورپی یونین کو سربراہ اجلاس کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کے علاوہ  چین ۔ یورپی یونین تعلقات کو نئے امکانات کے ساتھ ایک نئی سطح پر لے جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چین ۔ یورپی یونین تعلقات 3 روشن اصولوں پر مبنی ہونے چاہیئں ۔  اول ، فریقین ایک دوسرے کا احترام کریں ۔ دوم ، دونوں فریق پرسکون رہیں اور عملی تعاون پر توجہ مرکوز کریں اور سوم یہ کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک نقطہ نظر سے دیکھیں۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین  کےبارے میں چینی پالیسی مستحکم ہے اور کسی ایک واقعے سے یہ تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ یہ دنیا میں کثیر قطبیت اور بین الاقوامی تعلقات میں عظیم تر جمہوریت کے رجحان سے مطابقت رکھتی ہے۔

چین میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ اور چین میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں نے وانگ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین تعمیری اور مستحکم یورپی یونین ۔ چین تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے اور چین کے ساتھ باہمی احترام کی پاسداری ، رابطے اور بات چیت برقرار رکھنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا چین سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور متوازن اقتصادی وتجارتی تعلقات قائم کرنے بارے میں پرامید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سربراہ اجلاس فریقین کے درمیان ایک اہم اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر مبنی ہےجس میں یورپی یونین۔ چین تعلقات میں تعمیری پیشرفت پر زور دیا جائے گا۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ڈی آئی عالمی جنوب کے ساتھ تعاون کو فروغ د...

گوانگ ژو (شِںہوا) انڈراسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس (گوانگ ژو) 2023 کے شرکاء نے کہا ہے کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ دے گا۔

یہ تقریب چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں اختتام پذیر ہوئی جس میں جی ڈی آئی اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون پر ایک موضوعاتی فورم کی میزبانی کی گئی۔

ایتھوسپیا کے سابق صدر مولاتو ٹیشوم نے کہا ہے کہ جی ڈی آئی عالمی شراکت داری میں تجدید عہد کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ پائیدار ترقی کے مختلف اہداف حاصل کرنے کے لئے جی ڈی آئی پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ جی ڈی آئی کا ڈیزائن انتہائی عملی ہے اور یہ بامعنیٰ نتائج پیدا کرنے پر زور دیتا ہے جو ترقی پذیر ممالک کے لئے مفید ہیں اور جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان تعاون میں مشترکہ ترقیاتی مقاصد کو اس طرح کی تکمیل اور باہمی فائدہ مند کوششوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مصر کے سابق وزیراعظم عصام شرف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں ترقی کے لئے عالمی برادری کی تعمیر اور قیام انتہائی ضروری ہے جہاں دنیا کی بڑی آبادی موجود ہے۔ ان ترقی پذیر ممالک میں انسانی حقوق کا اہم ترین مسئلہ ترقی ہے۔

شرف نے کہا کہ اگرچہ دیگر چیلنجز موجود ہیں تاہم بنیادی مقصد ترقی کا حصول ہے۔  جی ڈی آئی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو عالمی مساوات ، توازن اور استحکام کے فروغ  میں اہم اور مثبت اثرات کاحامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدیدیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ایک ترقی پذیر ملک جدیدیت کا اپنا راستہ خود طے کرسکتا ہے اور چین کی کامیابی نے اسے جدیدیت کی کوششوں میں دوسرے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کے قابل بنایا ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ میڈیا سمٹ سے چین-افریقہ تعاون کو وسعت...

آکرا (شِنہوا) گھانا کے ایک میڈیا ایگزیکٹیو نے کہا ہےکہ جاری عالمی میڈیا سربراہ اجلاس جس میں افریقی میڈیا کے کئی نمائندے اکٹھے ہوئے ہیں، چین-افریقہ تعاون کے بارے میں عالمی میڈیا کے اداروں کی آگاہی میں اضافہ کرے گا۔

گھانا کی ایک معروف نیوز ویب سائٹ نیوز گھانا کے منیجنگ ڈائریکٹر راجر آگانا نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس افریقی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لیے دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

چینی شہر گوانگ ژو میں پانچویں عالمی میڈیا سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے آگانا  نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ گھل مل جانے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک حقیقی افریقہ اور ایک حقیقی چین کو جاننےسمیت یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ دونوں طرف کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کس طرح تعاون کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پہلوؤں میں چین-افریقہ تعاون نے پوری دنیا کے لیے ایک اچھی مثال قائم کی ہے اور اس لیے افریقی میڈیا کے طور پر ہم یہ سب بیان کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چین ایک دوست ملک کی حیثیت سے تعاون کے لیے تیار ہے۔

آگانا نے کہا کہ براعظم میں تجارت کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چینی کردار کی وجہ سے افریقہ کو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے بہت زیادہ فائدہ ہواہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ میڈیا سمٹ سے چین-افریقہ تعاون کو وسعت...

آکرا (شِنہوا) گھانا کے ایک میڈیا ایگزیکٹیو نے کہا ہےکہ جاری عالمی میڈیا سربراہ اجلاس جس میں افریقی میڈیا کے کئی نمائندے اکٹھے ہوئے ہیں، چین-افریقہ تعاون کے بارے میں عالمی میڈیا کے اداروں کی آگاہی میں اضافہ کرے گا۔

گھانا کی ایک معروف نیوز ویب سائٹ نیوز گھانا کے منیجنگ ڈائریکٹر راجر آگانا نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس افریقی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لیے دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

چینی شہر گوانگ ژو میں پانچویں عالمی میڈیا سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے آگانا  نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ گھل مل جانے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک حقیقی افریقہ اور ایک حقیقی چین کو جاننےسمیت یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ دونوں طرف کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کس طرح تعاون کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پہلوؤں میں چین-افریقہ تعاون نے پوری دنیا کے لیے ایک اچھی مثال قائم کی ہے اور اس لیے افریقی میڈیا کے طور پر ہم یہ سب بیان کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چین ایک دوست ملک کی حیثیت سے تعاون کے لیے تیار ہے۔

آگانا نے کہا کہ براعظم میں تجارت کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چینی کردار کی وجہ سے افریقہ کو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے بہت زیادہ فائدہ ہواہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشترکہ چیلنجز کے تناظرمیں عرب۔ چین میڈیا کا...

قاہرہ (شِنہوا) مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (ایس آئی ایس) کے سابق انڈر سیکرٹری احمد سلام نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کے پیش نظر عرب اور چین ے میڈیا کا تعاون ضروری ہے۔

بیجنگ میں مصری سفارت خانے کے سابق میڈیا کنسلٹنٹ سلام نے یہ بات 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانگی سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر بہت اہمیت کا حامل ہے کہ چین  اور عرب دنیا کے میڈیا ادارے ایک دوسرے کو معروضی اور غیر جانبدارانہ طور پر متعارف کرائیں  جبکہ مغربی میڈیا زیادہ تر عرب ممالک اور چین بارے میں متعصبانہ اور غیر مثبت خیالات پیش کرتا ہے۔

میڈیا کے ماہرنے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہونے سے عرب ۔ چینی میڈیا تعاون ، خاص طور پر عرب عوام اور نوجوانوں میں چین کی عزت کے حوالے سے رجحان کو تقویت ملی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دبئی میں قائم تعلقات عامہ کی فرم اے ایس ڈی اے بی سی ڈبلیو کے جون میں کیے گئے ایک سروے کا حوالہ بھی دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 18 عرب ریاستوں کے 80 فیصد سے زیادہ نوجوان چین کو اپنے ممالک کے شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے سماجی و ثقافتی رابطے کو عربی بولنے والے چینی میڈیا اداروں کی بڑھتی تعداد کا نتیجہ قرار دیا۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشترکہ چیلنجز کے تناظرمیں عرب۔ چین میڈیا کا...

قاہرہ (شِنہوا) مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (ایس آئی ایس) کے سابق انڈر سیکرٹری احمد سلام نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کے پیش نظر عرب اور چین ے میڈیا کا تعاون ضروری ہے۔

بیجنگ میں مصری سفارت خانے کے سابق میڈیا کنسلٹنٹ سلام نے یہ بات 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانگی سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر بہت اہمیت کا حامل ہے کہ چین  اور عرب دنیا کے میڈیا ادارے ایک دوسرے کو معروضی اور غیر جانبدارانہ طور پر متعارف کرائیں  جبکہ مغربی میڈیا زیادہ تر عرب ممالک اور چین بارے میں متعصبانہ اور غیر مثبت خیالات پیش کرتا ہے۔

میڈیا کے ماہرنے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہونے سے عرب ۔ چینی میڈیا تعاون ، خاص طور پر عرب عوام اور نوجوانوں میں چین کی عزت کے حوالے سے رجحان کو تقویت ملی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دبئی میں قائم تعلقات عامہ کی فرم اے ایس ڈی اے بی سی ڈبلیو کے جون میں کیے گئے ایک سروے کا حوالہ بھی دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 18 عرب ریاستوں کے 80 فیصد سے زیادہ نوجوان چین کو اپنے ممالک کے شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے سماجی و ثقافتی رابطے کو عربی بولنے والے چینی میڈیا اداروں کی بڑھتی تعداد کا نتیجہ قرار دیا۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی و چینی محققین کی اعلیٰ سرجیکل امپلا...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی اور چینی محققین نے گھٹنے اور کولہے کو تبدیل کرنے میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔

منگل کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ساؤتھ آسٹریلیا میں فلنڈرز یونیورسٹی اور شان ڈونگ فرسٹ میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی آرتھوپیڈک امپلانٹ ٹیکنالوجی انفیکشن سے بچنے اور سرجری کے بعد ہڈیوں کی نشوونما کو تیز کرنے کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی سلور-گیلیم (اے جی-جی اے) نینو-املگیمیٹڈ ذرات پر مشتمل ہے جو طبی آلات کی سطح پر لاگو ہوتے ہیں جہاں یہ چاندی اور گیلیم آئنز کے آہستہ آہستہ اخراج کو یقینی بناتا ہے۔

تحقیق میں کہاگیاہےکہ جانوروں کی جانچ کے دوران ٹیکنالوجی نے بیکٹیریل تناؤ کے خلاف مضبوط اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔

 فلینڈرز یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ میں مطالعہ کے سینئر مصنف اور بایومیڈیکل نینو انجینیئرنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر کرسیمیر واسیلیف نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ یہ پیش رفت امپلانٹ سے منسلک انفیکشن کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو پورا کر سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ "نئے مواد کو بہت سے طبی آلات پر سپرے کاسٹنگ کے ذریعے آسانی سے اور کنٹرول کے ساتھ لاگو کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کو انفیکشن سے بچایا جا سکے،سوزش کو روکنے والا اثر بھی فراہم کیا جائے اور ہڈیوں کی نشوونما کو تیز کیا جا سکے۔"

انہوں نے کہا کہ ہماری تازہ ترین جانچ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اینٹی بیکٹیریل تحفظ اور بافتوں کے انضمام کی خصوصیات کا یہ مجموعہ آرتھوپیڈک، ٹراما اور دانتوں کے طبی شعبوں  میں بہت سے آلات کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اورپاکستان کا مقصد ٹشو کلچر کے ذریعے چین...

چین اور پاکستان نے جدید ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گنے کی پیداوار بڑھانے اور اسے دنیا بھر میں برآمد کرنے کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کرنا ہے۔ یہ مشترکہ اقدام زرعی منظر نامے میں انقلاب لانے اور اختراعی طریقوں کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرے گا۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر ایک ماہر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ گنا ایک اہم نقد آور فصل ہے، جو چین اور پاکستان دونوں کی معیشتوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جو چینی کی صنعت میں خاطر خواہ حصہ ڈالتی ہے اور خوراک، توانائی اور بائیو فیول کی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی جزو کے طور پر کام کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعاون کے باہمی فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں ممالک کو علم کے تبادلے، تکنیکی ترقی اور وسائل کے تبادلے کے اقدامات کے ذریعے گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔اس مشترکہ کوشش کا ایک بنیادی فائدہ بہترین طریقوں اور جدید کاشتکاری تکنیکوں کے تبادلے کے ذریعے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اپنی جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ساتھ، چین پاکستان میں گنے کی کاشت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے قابل قدر بصیرت اور مہارت فراہم کر سکتا ہے۔ اس علم کی منتقلی کے نتیجے میں زیادہ پیداوار، بہتر فصل کے معیار، اور وسائل کے زیادہ موثر استعمال کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹشو کلچر ایک ایسی تکنیک ہے جس میں لیبارٹری میں پودوں کے ٹشو کے چھوٹے ٹکڑوں سے پودے اگائے جاتے ہیں۔ اس تکنیک کا استعمال اعلی قسم کے گنے کے پودے تیار کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحم ہیں۔ ٹشو کلچر سے فائدہ اٹھا کر، پاکستان اپنی گنے کی پیداوار کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے اور چینی کی برآمدات کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔مزید برآں، ٹشو کلچر مطلوبہ خصائص کے ساتھ گنے کے پودوں کی تیزی سے افزائش کے قابل بناتا ہے۔ یہ نہ صرف افزائش کے عمل کو تیز کرتا ہے بلکہ پودے لگانے کے مواد کی مسلسل اور اعلی معیار کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔

کسانوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت اور بہتر فصل کی لچک سے فائدہ پہنچے گا، جس سے زرعی پائیداری میں اضافہ ہو گا۔چین اور پاکستان کے درمیان تعاون گنے کی پیداوار کو بڑھانے، فصل کے معیار کو بہتر بنانے اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے گا۔اس تعاون کے اہم پہلووں میں سے ایک ٹشو کلچر کی تکنیکوں میں علم اور مہارت کا تبادلہ ہوگا۔ چین، جو کہ زرعی اختراعات میں عالمی رہنما ہے، پاکستانی کسانوں اور محققین کو قابل قدر بصیرت اور تربیت فراہم کر سکتا ہے، جس سے وہ گنے کی کاشت میں جدید ترین ٹشو کلچر کے طریقوں کو اپنانے اور لاگو کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ اس علم کی منتقلی سے مقامی کسانوں کو بیماری سے پاک، زیادہ پیداوار دینے والی گنے کی اقسام پیدا کرنے کی مہارتوں سے بااختیار بنانے کی امید ہے۔پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر معظم گھرکی نے کہا کہ پاکستان اور چین اعلی درجے کی چینی وافر مقدار میں پیدا کر سکتے ہیں اور اسے دنیا بھر میں برآمد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گنے کا تعاون ایک انقلاب لائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کو گنے کی پیداوار اور پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے مل کر اعلی درجے کی چینی پیدا کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹشو کلچر گنے کی پیداوار میں انقلاب لا سکتا ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچر سائنس دنیا بھر کے سائنسدانوں کو تربیت دے رہی ہے۔ اس نے 90 سے زائد ممالک کے 4,000 شرکا کے لیے 100 تربیتی کورسز متعارف کرائے ہیں۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 40 سے زیادہ نوجوان سائنسدان درمیانی اور طویل مدتی دوروں اور تبادلوں کے لیے آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے میں ایچ آئی وی / ایڈز پر کانفرنس کا...

ہرارے (شِنہوا)  افریقہ میں ایڈز اور ایس ٹی آئی (جنسی طور پر منتقل شدہ انفیکشن) پر بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے ایس اے) کا 22 واں ایڈیشن ہرارے میں شروع ہوا۔

یہ علاقائی کانفرنس ایچ آئی وی اور اس سے پھیلنے والی دیگر وبائی امراض کا ردعمل جدید شواہد اور اسباق کے تبادلے اور تجربے کا ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق یہ سب سے بڑی کانفرنس ایک علاقائی ایونٹ ہے جو 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔

زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہ کہا یہ تقریب افریقہ کو ایچ آئی وی / ایڈز کے خلاف اپنے جاری ردعمل پر سوچ وبچار کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پرسکون نہیں ہونا چاہیئے۔ ایڈز ختم نہیں ہوا ہے ۔ وبائی مرض پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے خاموش خطرات میں سے ایک ہے۔

منانگاگوا نے کہاکہ تاہم یہ قابل ستائش ہے کہ ہم نے اپنی مضبوط کوششوں سے پیشرفت اور مثبت نتائج حاصل کئے ہیں جس سے یہ امید ہے کہ ہم واقعی ایڈز ختم کرسکتے ہیں۔

منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے نے نئے ایچ آئی وی انفیکشن کے ساتھ ساتھ ایڈز سے اموات کم کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان موسمیاتی لچکدار منصوبوں پر پیش رفت ک...

وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے موسمیاتی لچکدار منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے سیکرٹری ظفر علی شاہ نے کہا کہ 2022 کے سیلاب سے پہلے ہی معیشت مضبوطی کے راستے پر چل رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے غریب ترین اضلاع کے غریب ترین گھرانوں کے ساتھ ساتھ ملک کے ایسے طبقات کو بھی متاثر کیا جہاں انسانی ترقی کے نتائج پہلے ہی کم تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سٹریٹجک بحالی کے مقاصد اور ریاستی نظم و نسق کو مضبوط بنانے اور متاثرہ لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو بحال کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے پر کام کر رہی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سب سے زیادہ کمزور علاقوں میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم انسانی سرمائے اور لچک پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں، خاص طور پر دیہی سندھ اور بلوچستان میں، جہاں سیلاب کی تباہی زیادہ ہوئی ہے۔ظفر نے مزید کہا کہ حکومت نے موسلا دھار بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی بے مثال تباہی کے جواب میں فریم ورک تیار کیا، جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور گزشتہ سال 30 بلین ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک کے تحت، بنیادی ڈھانچے کی لچک کو بڑھانے کے لیے ترقیاتی منصوبے پورے ملک میں نافذ کیے جا رہے ہیں۔

منصوبہ بندی کے سکریٹری نے کہاکہ کابینہ نے حال ہی میں 2023 کے قومی موافقت کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس میں بنیادی توجہ آب و ہوا کے خطرے سے دوچار کمیونٹیز کی حفاظت پر مرکوز ہے۔ اس اسٹریٹجک اقدام میں حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو لاگو کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں شامل ہیں، جس میں قبل از وقت انتباہی نظام اور ہنگامی حالات کے لیے موثر ردعمل شامل ہیں۔دریں اثنا، کلائمیٹ ریسورسنگ کوآرڈینیشن سینٹر کے ماہر سہیل ملک نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران موسمیاتی طور پر پیدا ہونے والی آفات کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سامنا کیا ہے، جن میں 1993 سے 2002 تک خشک سالی، 2010 اور 2022 میں سیلاب، وقفے وقفے سے شدید گرمی شامل ہیں۔ ان واقعات کے پاکستان کے معاشی اور سماجی تانے بانے پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے 2010 کے سپر فلڈ کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا جس کے نتیجے میں 20 ملین افراد بے گھر ہوئے اور 10 بلین ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔ اسی طرح، 2022 کے سیلاب کی وجہ سے 21 ملین افراد بے گھر ہوئے اور 30 بلین ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے دور رس اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ مستقبل کی قدرتی آفات سے لچک پیدا کرنے کے لیے، پاکستان کو طویل المدتی تکنیکی مدد پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اپنی اندرونی صلاحیت پیدا کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مارکیٹ میں جرمن کار ساز کمپنی کی نئی ت...

شین یانگ(شِنہوا)جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیوگروپ نے  کہا ہے کہ اس نے خالص الیکٹرک  کاروں کےماڈلز کی فروخت میں مضبوط ترقی کی رفتار کے ساتھ چینی مارکیٹ میں3 لاکھ سے زائد  نئی توانائی گاڑیاں (این ای وی) فروخت کی ہیں۔

2023 کے پہلے 10 مہینوں میں بی ایم ڈبلیوکی چین میں خالص الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 211 فیصد بڑھ کر78 ہزار 568 یونٹس تک پہنچ گئی۔

چین میں بی ایم ڈبلیوگروپ کے مشترکہ منصوبے بی ایم ڈبلیو بریلینس آٹو موٹیو لمیٹڈ جس کا صدر دفتر لیاوننگ صوبے کے دارالحکومت شین یانگ میں ہے، نے 22 نومبر کو ایک نئے بیٹری پروڈکشن پلانٹ کی مرکزی عمارت کی تعمیر مکمل کی جس پر کل 10 ارب یوآن (تقریباً 1 ارب 40 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی برآمدی منڈی کو تنوع کی ضرورت ہے،و...

چودہ سال پہلے، مالی سال 10 میں، پاکستان کے برآمدی منظرنامے میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، افغانستان، چین اور برطانیہ کو اس کے پانچ اعلی مقامات کے طور پر نمایاں کیا گیا تھا۔امریکہ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتا ہے، اس کے بعد چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔ امریکہ اور چین کی برآمدات نے برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور جرمنی سے حاصل ہونے والی آمدنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر امانت علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقتصادی کمپنیوں کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کے برآمد کنندگان کے امریکی اور چینی منڈیوں میں کامیابی کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیاں، جیسا کہ یوکرائن کا بحران اور اسرائیل فلسطین تنازعہ، پاکستان کی کمزور بیرونی معیشت کے ساتھ مل کر، نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جس کے لیے اسلام آباد کو مغرب کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو متناسب اور متوازن جغرافیائی سیاست کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔پائیداری کے لیے برآمدی منڈیوں کو متنوع بنانا ناگزیر ہے، اس لیے کہ پاکستان کی برآمدی آمدنی کا تقریبا نصف صرف پانچ مقامات سے آتا ہے۔ اگرچہ سب سے اوپر کی پانچ مارکیٹیں اہم ہیں، ان پر زیادہ انحصار سے گریز کرنا اگلی پانچ بڑی منڈیوں اور تمام برآمدی منڈیوں کے انفرادی حصہ دونوں کی توسیع کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے روشنی ڈالی کہ چیلنج برآمدی مسابقت میں ہے۔ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور تکنیکی خلا کی وجہ سے روایتی برآمدات کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اقتصادی پاور ہاوسز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے مخصوص مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ،ایک ایسا علاقہ جہاں پاکستان کو اس وقت اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی اگلی پانچ اہم برآمدی منڈیوں اسپین، اٹلی، بنگلہ دیش، بیلجیم اور افغانستان کی تلاش دونوں ممکنہ رکاوٹوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اسپین، اٹلی اور بیلجیم کو برآمد کرنا ،مغربی منڈیوں میں مصنوعات کی تنوع اور بہتر معیار کا مطالبہ کرنے کے چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے۔انٹرا ایشیائی تجارت کے مواقع موجود ہیں۔ مخصوص مصنوعات پر سرمایہ کاری کرنا یا مغربی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو روایتی برآمدات تلاش کرنا ممکنہ راستے ہیں۔ تاہم، کھانے پینے کی اشیا پر غیر متناسب انحصار سے بچنے کے لیے محتاط غور و فکر بہت ضروری ہے، جو گھریلو اشیائے خوردونوش کی افراط زر کو بڑھا سکتا ہے۔بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو معمول پر لانا اور ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ برآمدات کی راہیں تلاش کرنا پاکستان کی اقتصادی تنوع کے لیے اہم حکمت عملی کے طور پر ابھرتا ہے۔اس پیچیدہ منظر نامے کو نیویگیٹ کرنا معاشی عملیت پسندی، جغرافیائی سیاسی نفاست اور بین الاقوامی قرض دینے والے اداروں کی طرف ایک اچھی طرح سے نظم و ضبط کے ساتھ طرز عمل کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے درمیان ایک نازک توازن کا مطالبہ کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صنعت کاروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے ل...

بوآؤ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ساحلی قصبے بوآؤ میں باؤ فورم برائے کاروباری افراد 2023 منعقد ہوا جس میں شرکاء نے نئی پیداواری صلاحیت اور نئے ترقی کے محرکات پر بات چیت کی۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر ان چیف لیو یان سونگ نے کہا کہ نئی پیداواری صلاحیت، اعلیٰ معیار کی ترقی کی ضروریات کے تحت ہے اسے اعلیٰ ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز اور نئی صنعتوں اور نئے فارمیٹس کی مدد حاصل ہے۔

شِںہوا اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ اور تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کو آگے بڑھانے میں خاطر خواہ کردار ادا کرنے کے لئے کاروباری افراد اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ہائی نان کے گورنر لیو شیاؤمنگ نے کہا کہ ہائی نان اپنی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے ہائی نان کو چننے والے کاروباری افراد کو مزید مواقع اور بہتر خدمات پیش کرے گا۔

باؤ فورم برائے کاروباری افراد کا قیام 2016 میں ہوا تھا جب سے اب تک اس کے 7 اجلاس ہوچکے ہیں۔ رواں سال کے فورم کی میزبانی شنہوا نیوز ایجنسی، صوبہ ہائی نان کی عوامی حکومت اور چائنہ کونسل فار برانڈ ڈیویلپمنٹ مشترکہ طور پر کررہی ہے۔

 
۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد کے رہائشیوں کا ٹیکسٹائل یونٹس کو ر...

فیصل آباد کے شہری اپنے علاقے میں کام کرنے والے ٹیکسٹائل پروسیسنگ یونٹس کی جانب سے علاقے میں خارج کیے جانے والے زہریلے مواد سے کافی پریشان ہیں جس سے صحت اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اکرم علی نے کہا کہ آنے والی حکومتوں نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسے یونٹس رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کیے جائیں گے، لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔رہائشی علاقوں بشمول اوڈین سٹریٹ، سمندری روڈ، مقبول روڈ اور دیگر علاقوں میں صنعتی مداخلت مکینوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث ہے۔ تاہم، ان فیکٹریوں کے مالکان خوش ہیں کیونکہ وہاں کام کرنے پر انہیں صنعتی علاقوں یا شہر سے دور کی نسبت بہت کم لاگت آتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، ایک یونٹ کے مالک سرفراز نے کہا کہ زیادہ مہنگائی کے وقت فیکٹری کو رہائشی علاقے سے باہر منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی مشینیں دہائیوں پرانی ہیں اور شفٹ ہونے سے ان کے پرزے خراب ہو جائیں گے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ شہر کے علاقوں سے باہر جانے کا مطلب مزدوروں کی نقل و حمل اور ان کے کھانے کا خصوصی انتظام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مقبول اور سمندری سڑکوں پر صنعتی یونٹس قائم کیے گئے تھے تو اس وقت کوئی رہائشی کالونیاں موجود نہیں تھیں۔سمندری روڈ کے رہائشی شہباز احمد نے بتایا کہ فیکٹریوں سے نکلنے والا گندہ نالہ علاقے سے گزرنے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جس سے بدبو پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری اسکول کے طلبا کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نالہ ان کے انسٹی ٹیوٹ کے سامنے سے گزرتا ہے جس سے بدبو پیدا ہوتی ہے۔احمد نے کہا کہ رہائشیوں کو ان کے علاقے میں فیکٹریوں کے کاموں کی وجہ سے ماحولیاتی انحطاط کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی طویل عرصے سے صنعتی یونٹوں کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کرنے پر زور دے رہے ہیںلیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔سمندری روڈ کے رہائشی نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں بشمول ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے بار بار وعدہ کیا تھا کہ ایسے یونٹس کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کیا جائے گا لیکن پھر بھی کوئی اثر نہیں ہوا۔فیصل آباد فانڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریز گروپ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ واساکے حکام فیکٹری مالکان کے خلاف کھلے عام فضلہ خارج کرنے پر کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں مختلف پروسیسنگ یونٹس کیمیکل آلودہ پانی کو خارج کر رہے ہیںجس سے زمینی پانی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔مقبول روڈ کے رہائشی اکرم علی نے بتایا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات اور واسا کے حکام اب تک رہائشی علاقوں میں فیکٹریوں کی کارروائیوں سے مقامی ماحول کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں زیر زمین پانی اس میں زہریلے فضلے کی آمیزش کی وجہ سے استعمال نہیں کر سکتے۔ضلعی حکومت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ رہائشی علاقوں میں فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے یونٹس کو آسانی سے ضلع کے چھوٹے اور بڑے صنعتی علاقوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ واضح پالیسی کے بغیر وہ رہائشی علاقوں میں کام کرنے والے یونٹوں کے خلاف حرکت نہیں کر سکتے۔سمندری روڈ کے رہائشی احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہم اپنے علاقوں سے صنعتی یونٹوں کو منتقل کرنے کے لیے آوازیں لگاتے رہے ہیں، لیکن وہ لوگ نہیں سنتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں6 ہزار روپے کمی ریکا...

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کی ہوئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے اور 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار539 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار36 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سرفہرست، مجمو...

لاہور دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآ گیا۔ لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈکیا گیا، آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے۔ کراچی میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں دالوں کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر...

ملک میں دالوں کی قیمت میں نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹل قیمت 320.98 روپے فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں دال مسور اوسط ریٹل قیمت 323.01 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر میں دال مونگ کی اوسط ریٹل قیمت 276.47 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.11 فیصد کم ہے ۔ اکتوبر میں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 520.96 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.68 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 529.88 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح نومبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 229.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 2.31 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر مزید 53 پیسے سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں...

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار678 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام،...

پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر(ر)عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔ برطانوی حکام نے میجر (ر)عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیک...

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کورکمیٹی نے قومی انتخابات کے لیے فنڈز کے عدم اجرا پر اظہار تشویش کیا ہے۔ تحریک انصاف نے نگران حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری فنڈز جاری کرنیکا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راول ڈیم پکنک پوائنٹ پر 14 سالہ لڑکے سے مبین...

اسلام آباد میں راول ڈیم پکنک پوائنٹ پر 14 سال کے لڑکے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صادق آباد کے رہائشی لڑکے سے 2 افراد نے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نازیبا وڈیو ریکارڈ کرکے ڈراتے دھمکاتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا میڈیکل کراکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ، گرین بس کی تعداد بڑھائی نہ جاسکی، مسا...

کوئٹہ میں گرین بس سروس منصوبے کو شروع ہوئے چار ماہ گزر گئے لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔ اعلانات کے باوجود نہ تو ایک روٹ پر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکا اور نہ ہی کسی دوسرے روٹ پر نئی بسیں چلائی جاسکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صرف ایک ہی روٹ پر 8 بسیں چلائے جانے کے باعث رش بڑھنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ م...

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کو خطرات بڑھ گئے ۔ بینظیر بھٹو اسپتال کا طبی عملہ آکسیجن کی کمی کے باعث پریشان ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں حکومت نے 4 بیڈ دیے ہیں، پانچواں مریض کہاں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو سہولتیں دی ہیں اس میں دو گنا زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے سے اتار کر دینی پڑتی ہے۔ بینظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ والدین ہم سے لڑنے کے بجائے حکام سے شکایت کریں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی تعمیرِ نو کے باعث بینظیر بھٹو اسپتال میں رش بڑھ گیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں نرسری وارڈ بھر گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، ورسک روڈ پر دھماکا، 2بچے زخمی، ریسکیو

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں