• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے ب...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کے روز اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی اور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران کیس گواہ اور خاورمانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف کا بیان قلمبند کرایا گیا جس کے بعد کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے۔ بعدازاں، عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل جمعہ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہستان،غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، پولیس نے...

کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں لڑکی کے قتل کے الزام میں مفرور چچا کوگرفتارکرلیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں کوہستان سے متصل ضلع کولئی پالس سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں کی فیس بک پر ایک لڑکے کی آئی ڈی سے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر گھر والوں نے طیش میں آکر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ لڑکی کے قتل میں باپ، چچا سمیت ایک اور رشتے دار شامل تھا، بعدازاں پولیس نے تصویر کے حوالے سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے قتل کے الزام میں مفرور چچا کوگرفتارکرلیا گیا ہے جسے عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ واضح رہے کہ تصاویروائرل ہونے پرلڑکی کے قتل کی خبر27 نومبر کو سامنے آئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصنوعی بارش برسانے والے طیارے ہی نہیں، پنجاب...

پنجاب حکومت کا دن بدن بڑھتی اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا۔ ملک میں مصنوعی بارش برسا نے والے طیارے ہی موجود نہیں ہیں۔ پلانٹ پروٹیکشن کے چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر اسپرے کرنے والے طیارے ہیں۔ والٹن ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کے طیارے ناکارہ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے کوپ 28 میں ف...

دبئی ایکسپو میں ماحولیات پر جاری عالمی کانفرنس کوپ 28 میں پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ جیت لیا۔ ڈاکٹر عالیہ نے 2022 میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے، سیلاب متاثرین کو مفت طبی سہولتیں فراہم کیں، ڈاکٹر عالیہ کو ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عالیہ حیدر کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں نسل نو ہزارہ اسکول سے حاصل کی اور انہوں نے ایف ایس سی اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ سے کیا جس کے بعد وہ ایم بی بی ایس کرنے چین چلی گئیں۔ چین سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ڈاکٹر عالیہ حیدر نے لاہور میں باقاعدہ میڈیکل شعبے میں خدمات کی ادائیگی شروع کردی، اس دوران وہ ماحولیات اور سماجی شعبے میں کافی سرگرم رہیں۔ ڈاکٹر عالیہ حیدر اس وقت لاہور میں ہی مقیم ہیں تاہم ان کی فیملی کوئٹہ میں مقیم ہے، ان کی ایک بہن جلیلہ حیدر معروف وکیل، سماجی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوپ 28 میں پاکستانی اسکول کے طالب علم بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیر...

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی افغانستان واپسی کا عمل جاری ،خیبرپختونخوا سے اب تک 2 لاکھ55 ہزار 29 غیرقانونی مقیم غیر ملکی افغانستان واپس جاچکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں جب کہ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 516 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ محکمہ داخلے کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 2 لاکھ 55 ہزار 29 تارکین وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی...

پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کی طرف ایک اور اہم قدم سامنے آیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری ہیں،اس سلسلہ میں جنوبی وزیرستان کے علاقے سام کے مکینوں کو بہتر معاشی واقتصادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید طرز کی مارکیٹیں تعمیر کی گی ہیں۔ پروجیکٹ میں 70 سیزائد دکانیں شامل ہیں،جن میں روزمرہ زندگی کی تمام سہولیات دستیاب ہیں،پاک فوج علاقہ میں معاشی واقتصادی بحالی کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلئے دیگر شعبوں بشمول سیاحت اور زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پاک فوج کے ان اقدامات کی بدولت یہ علاقے اب خوشحالی کی ایک نئی مثال بن رہے ہیں۔علاقے کی عوام پاک فوج کے ترقی اور خوشحالی کی جانب کئے جانے والے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاض...

انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی، ملک افضل کھوکھر، عرفان شفیع کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹان پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا میو ہسپتال کا دورہ، اپ گری...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی رات گئے میوہسپتال پہنچے، انہوں نے چلڈرن ایمرجنسی اور مین ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کاجائزہ لیا، وزیراعلی نے چلڈرن ایمرجنسی میں موجود خواتین سے بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی چلڈرن ایمرجنسی میں گئے تو وہاں فلورز پر مزدور غائب تھے اور کوئی کام نہیں ہو رہا تھا، وزیراعلی نے چلڈرن ایمرجنسی کے فلورز کی اپ گریڈیشن کا کام 3 شفٹ میں کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں وزیراعلی پنجاب میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے چاروں فلورز پر گئے اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایمرجنسی بلاک کو رواں ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ بلاک میں فرشوں پر ٹائلز لگانے اور وائرنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، ایئر کنڈیشن سسٹم کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی ہے، اپ گریڈیشن کا کام رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سر سے گیند کو مارنے والے فٹبالرز کے دماغی اف...

فٹ بال کے کھلاڑی جو اپنے سر سے گیند کو مارتے ہیں ان کے دماغی افعال میں قابل قدر کمی واقع ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں اس حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ سامنے آئی ہے جو ریڈیولاجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی۔مطالعے کے سینئر مصنف اور کولمبیا یونیورسٹی کے ویجیلوس کالج آف فزیشنز میں ریڈیولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل ایل لپٹن کہتے ہیں کہ سر پر کسی شے کے بار بار ٹکرا سے پیدا ہونے والے اثرات بعد میں زندگی میں طبی مسائل پیدا کر سکتا ہے یہاں تک کہ جب کوئی واضح چوٹ بھی نہ ہو۔ڈاکٹر مائیکل جو بایومیڈیکل انجینئرنگ کے پروفیسر بھی ہیں، نے کہا کہ کئی سالوں سے کھیلوں میں مسلسل سر پر اشیا کے ٹکرا کا نیوروڈیجینریٹیو بیماری اور ڈیمنشیا کا باعث بننا دنیا بھر میں بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان دماغی فعالیت میں تبدیلیوں کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جو طویل مدتی نقصان کے امکانات کو ظاہر کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھ...

سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہو گیا۔ پاکستانی چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے کنسلٹنٹ مقرر کیے جانے سے ایک روز قبل سابق کپتان کو افغانستان بورڈ نے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ ہونے پر افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے سے سلمان بٹ نے کہاکہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا، آئندہ سیریز سے قبل 25 روزہ کیمپ کیلیے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، اسی دوران پی سی بی میں بطور مشیر تقرری ہوگئی، میں نے اپنے ملکی کے بورڈ کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی تک دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض نے بھی ان کی خدمات نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی حارث رف کو شوکاز...

حارث رف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پی سی بی نے حارث رف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا، انھیں ٹیسٹ ٹیم سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا سے سیریز کیلیے حارث رف کو اسکواڈ میں شمولیت کا کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا، پیسر کو بگ بیش لیگ کیلیے بھی این او سی نہیں دیا جا رہا تھا مگر گذشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وارنر کیلئے یہ سیریز مختلف چیلنجز سے بھرپور...

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ممالک کے فینز کو پرجوش کرے۔ پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، اگر بالرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بالنگ میں کافی آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، اس وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں جبکہ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔ شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔ ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں تاہم یہ سیریز انکے لیے مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، پاکستان نے...

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالحنان اور دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے...

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ )نے ڈریپ نے شوگر ، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ڈریپ کی جانب سے شوگر ، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اینستھیزیا ، انفلوئنز اویکسینز ، ہیپارن اور اینو کسیپارن انجیکشنز کی رجسٹریشن بھی منظور کر لی گئی ہے۔ ڈریپ کی جانب سے نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی گئی۔ نگران وزیر صحت ندیم جان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رجسٹریشن سے کینسر ، شوگر اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور ہم ان ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر ادویات کی تیاری اور فروغ کیلئے فارما پارک بنا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس افسران کی معافی منظور، پرویز الہی کی ت...

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی غیر مشروط معافی منظور کر لی۔ واضح رہے کہ چودھری پرویز الہی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، دونوں پولیس افسران نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ...

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔ کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سیجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔ وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس،مجھے خاور مانیکا کہت...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں گواہ محمد لطیف نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مبینہ غیرشرعی نکاح کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار وکیل رضوان عباسی اور گواہ محمد لطیف بھی عدالت میں پیش ہوئے،گواہ محمد لطیف خاور مانیکا کے گھریلو ملازم رہے ہیں۔ گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے گھر آتے تھے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کیساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے،میں بشری بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے،مجھے بشری بی بی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس،ملزم رفاقت انجم کی...

پاکستان مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پاکستان مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی،عدالت نے ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی، عدالت نے 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی مقدمات،شاہ محمود کی عبوری ضمانتیں بحال...

انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاس سمیت 9 مئی کو جلا گھیرا کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاس حملے سمیت دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر جناح ہاس حملہ و دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما...

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوے کی زد میں آکر 11 مقامی کوہ پیما ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔ انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں پہاڑ ماراپی میں9،485 فٹ بلند آتش فشاں پھٹ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے آتش فشاں پھنٹے والے پہاڑ پر اس وقت 75 مقامی کوہ پیما بھی موجود تھے، پیر کو ان میں سے 11افراد مردہ پائے گئے جبکہ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن میں اس علاقے سے 52 کوہ پیماں کو بچالیا گیا، 12 اب بھی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ زندہ بچائے گئے کئی افراد جھلس گر زخمی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ماراپی سماٹرا پر سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور کچھ عرصے کے بعد یہ پھٹتا رہتا ہے۔ خیال رہے کہ اپریل 1979 میں اس مقام پر آتش فشاں پھٹنے سے 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سال بھی جنوری اور فروری کے درمیان ماراپی پہاڑ میں آتش فشاں پھٹا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپ میں برڈ فلو پھیل گیا، لاکھوں مرغیاں تلف

فرانس ، جرمنی ، بیلجیم اوریورپ کے دیگر ملکوں میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ملک بیلجیم کے شمال مغربی حصے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی متعدی برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یہ وبا بیلجیم میں فرانس کی سرحد پر قائم شہر ڈکس مائیڈ میں پھیلی جس سے 95 پرندے ہلاک ہو گئے۔ ماہرین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فارم پر موجود 20 ہزار 100 مرغیوں کو تلف کر دیا۔اس سے پہلے فرانس میں بھی مرغیوں کے ایک فارم میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث مرغیوں کو تلف کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوا...

برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے کنزرویٹو حکومت نے کریک ڈاون شروع کردیا ۔ ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاونڈ کردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنی ہوں گے۔ وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ قریبی عزیزوں کو بھی برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائیوں میں کئی اسر...

اسرائیل کیخلاف حماس کے القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائیوں میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ چار اسرائیلی ٹینکوں کو یاسین میزائلوں سے تباہ کیا گیا، عسقلان، سدیروت اور تل ابیب پر راکٹ حملے بھی کئے گئے۔ القسام کا کہنا ہے کہ الفالوجہ میں اسرائیلی کانوائے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، بیت الحنون میں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال عمارت کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جبکہ غزہ شہر میں اسرائیلی فوج پر مارٹر حملے بھی جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس کے القسام بریگیڈ کے حملوں میں ایک میجر سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

19 سالہ برطانوی شہری اسرائیلی فوج کی جانب سے...

برطانوی شہری بنیامین نیدھم اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سال کا بنیامین 8 سال کا تھا جب وہ برطانیہ سے اسرائیل منتقل ہوا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم اتوار کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔ دوسری جانب لیبرپارٹی کے رکن جیریمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا برطانوی فوجی بھی غزہ میں موجود ہیں؟ جس پر برطانوی وزیر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ القسام بریگیڈ نے کہاکہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کیا، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی سے حماس کو نشانہ بنایا جاسکے گا، حماس جان بوجھ کر اپنے آپ کو عام شہریوں میں شامل کرتی ہے تاکہ غزہ کے لوگ حماس کے مظالم کا خمیازہ بھگتیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر...

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کیمطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.55 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیوستہ ہفتے میں بھی جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1250 ، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1260، لاہور 1370، فیصل آباد 1270، سرگودھا 1280، ملتان 1291، بہاولپور 1304، پشاور 1231 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157 ، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور کے نثار احمد کی ہی...

کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نثار احمد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت لاہور بلیوز نے سپر ایٹ میں اپنی پہلی کامیابی رجسٹر کرالی اور راولپنڈی کو 64 رنز سے مات دی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلیوز کے نثار احمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف صرف پانچ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ نثا ر احمد نے اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کے سبب لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 64 رنز سے مات دے دی، نثار احمد کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی...

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں۔نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کے بھائی عبید شاہ جو کہ انڈر 19 میں شامل ہیں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ تو نسیم شاہ کے ساتھ ہی شروع کی تھی خواہش ہے کہ بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں، سولہ سالہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں اور وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کراچی میں یننگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کپ میں بہترین کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام سرخرو کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بالنگ پر نسیم شاہ سے مشورہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلی بار نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے پر بہ...

قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، کسی بڑی ٹیم کو ہرانے کا خواب بالآخر پورا ہوگیا، کافی عرصے سے کوشش میں تھے کہ کسی بڑی ٹیم کو ہرائیں۔ عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران یہی کوشش تھی کہ جو بھی گیند ملے اسے چوکے اور چھکے میں بدل دوں، جو میرا نمبر ہے اس میں کوشش یہی ہوتی ہے کہ تیزی سے رنز بناں اور ٹیم کیلئے کچھ کر سکوں، کوشش ہوگی کہ سیریز کو تین صفر پر ختم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی ویمنز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرت...

پاکستانی ویمنز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت لی،سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔ پاکستانی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 137 رنز بنائے، منیبہ علی نے 35،عالیہ ریاض نے 32 رنز بنائے، بسمہ معروف نے 21، کپتان ندا ڈار نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب نیوزی لینڈ کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہینا روئے نے 33، جارجیا پلمر نے 28 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ویمنز نے فاطمہ ثنا کی شاندار بالنگ کے نتیجے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 7 وکٹوں سے جیتا تھا جو اس کی نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلد پتا چل جائے گا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطین...

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نو سٹرائیک زونز پر حملے نہیں کرے گا، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دبا وجاری رکھیں گے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے غزہ میں جہاں حماس کی پناہ گاہیں نہیں وہاں اسرائیل حملے نہ کرے، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا مگر امریکا غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دبا وجاری رکھے گا۔ دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا جائزہ لے رہا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسرائیل امریکا کے مطالبات نہیں مان رہا، جلد پتا چل جائے گا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے تحفظ کے مطالبات مان رہا ہے یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والے اسرائیلی فوجی خط...

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے اسرائیل کے فوجی اہلکار خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق جنگ کے دوران ملنے والے غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے غیرمناسب انتظامات کی وجہ سے بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث اسرائیلی فوجی تیز بخار اور پیچش سمیت مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی شہری اپنی فوج کیلئے کھانا بھجوا رہے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہو جاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے، بیماری میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی طبی ماہرین کے مطابق بیمار ہونے والے فوجی شیگلا نامی بیکٹیریا سے متاثر ہوئے ہیں، یہ انتہائی خطرناک بیکٹیریا ہے جو کہ تیزی سے فوجیوں کو بیمار کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے یو این او سی ایچ اے کے مطابق جنوبی غزہ میں بھی بڑے پیمانے پر انفیکشنز کا پھیلا ہو رہا ہے، جس میں ایک سے دوسرے کو لگنے والے انفیکشنز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہیضہ اور جِلد کے انفیکشنز کے بھی متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا امریکا کے کئی حساس مقامات کی...

شمالی کوریا کی جاسوس ملٹری سیٹلائٹ نے دشمن کی حرکات کا جائزہ لینے کیلئے عملی طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے دشمن کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کا آپریشن ایک آزاد فوجی انٹیلی جنس تنظیم کے طور پر کام کرے گا اور حاصل کردہ معلومات فوج اور دیگر متعلقہ یونٹس کو فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے یونٹس کو بہتر اور اچھی تیاری میں مدد ملے گی، شمالی کوریا نے مئی اور اگست کے فیل تجربات کے بعد 21 نومبر 2023 کو جاسوس سیٹلائٹ میلی گیونگ ون خلا میں بھیجی تھی۔ دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے خلا میں شمالی کوریا کی سیٹلائٹ کے پہنچنے کی تصدیق کی تاہم ان ممالک کو سیٹلائٹ کی صلاحیتوں پر شکوک و شبہات ہیں۔ شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ سیٹلائٹ نے وائٹ ہاس اور پینٹاگون سمیت کئی بڑے حساس اہداف کی تفصیلی تصاویر بھیجی ہیں، امریکا کی جانب سے جاسوس سیٹلائٹ میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا حملہ جنگ تصور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی غزہ میں 2 سکولوں پر بمباری، 50 سے زائد...

غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، صیہونی فوج کی شمالی غزہ میں 2 سکولوں پر بمباری سے 50 سے زائد پناہ گزین فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے الدرج کے 2 سکولوں کو نشانہ بنایا، حملے میں 50 سے زائد پناہ گزین فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، سکولوں میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ، خان یونس، شجاعیہ اور رفاہ میں بھی فلسطینیوں کی پناہ گاہوں، سکولوں، تجارتی مال اور رہائشی عمارتوں پر بھی بمباری کی۔ صیہونی فورسز نے غزہ سپریم کورٹ کی عمارت بھی تباہ کر دی، ہسپتال اور ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آ گئی ہے، دو روز میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں حماس کے سیکڑوں ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے، اسرائیل نے مین فائبر روٹس کاٹ دیں، غزہ میں لینڈلائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔ بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔ نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، خان پور، رحیم یار خان اورڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں میں دھندرہے گی۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کو بھی دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضا کاروں کا عالمی...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا ، ہر سال 5 دسمبر کو مدد گاروں کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کار خیر میں حصہ ڈالنے پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ دن ہو یا رات، آفات ہوں یا سانحات، حب الوطنی اور جذبہ انسانیت سے سرشار ریسکیو رضا کاروں کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے لیکن 5 دسمبر کے دن خصوصی طور پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، پہلی بار اقوام متحدہ کی جانب سے 1985 میں یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا۔ رضاکار کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے ہاں متعدد رضا کار تنظیمیں منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ رضا کار تنظیموں سے منسلک افراد کا بنیادی مقصد مفید شہری کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دینا اور لوگوں کی بے لوث مدد کرنا ہے، مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے رضاکار جو کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں وہ انتہائی قابلِ تعریف ہیں، ان کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،رہائشی عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں...

شہر قائد کراچی میں رہائشی عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ رہائشی عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں ٹوٹنے کا واقعہ کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب پیش آیا، زینہ گرنے سے عمارت کی چوتھی منزل پر فیملی پھنس گئی۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور عمارت میں پھنسی فیملی کو نکال لیا، فائر بریگیڈ کی سنارکل نے 3 خواتین اور بچے کو ریسکیو کیا، اس دوران کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسل...

غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،گزشتہ روز مزید دوہزار چار سو چھہتر افغان شہری واپس روانہ ہوئے۔ 4 دسمبرکو اپنے وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں پانچ سو چھتیس خواتین اور ایک ہزار دوسو باسٹھ بچیشامل تھے۔افغانستان روانگی کے لیے ایک سو پانچ گاڑیوں میں دو سو چونتیس خاندانوں کی وطن روانہ کیا گیا۔ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ دس ہزار ایک سو چھپن ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی...

سال 2024 میں حجاج کرام کیلئے خوشی خبر سامنے آئی ہے، عازمین حج کیلئے کورونا کی شرط کو ختم کردیا گیا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کیلیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے،وزارت مذہبی امورکاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا میڈیکل گودام خالی کروانے کے لیے چ...

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ تیدروس ادھانوم گیبرائسس نے کہا ہے کہ زمینی کارروائی سے پہلے اسرائیل نے میڈیکل گودام خالی کروانے کے لیے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تیدروس ادھانوم نے لکھا کہ آج اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو نوٹس موصول ہوا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر جنوبی غزہ میں واقع میڈیل گودام سے طبی سامان ہٹا لیں کیونکہ زمینی کارروائی کی وجہ سے یہ استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اسرائیل سے اپنے احکامات واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کریں۔حماس کے خلاف فوجی کارروائیاں وسیع کرتے ہوئے پیر کو متعدد اسرائیلی ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہوئے جبکہ پورے علاقے میں مواصلاتی نظام منقطع ہو گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں ساٹھ دن کے عرصے میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی تعداد 36 سے کم ہو کر 18 رہ گئی ہے جن میں سے تین صرف بنیادی ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں جبکہ دیگر معمولی سروسز دینے کے قابل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا غزہ میں زیرِزمین سرنگوں میں سمندر...

اسرائیل غزہ میں حماس کے زیرِ زمین سرنگوں کے نیٹ ورک کو سمندری پانی سے بھرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومبر کے وسط تک اسرائیل نے الشاتی کیمپ کے شمال میں پانچ بڑے پائپ بچھانے کا کام مکمل کر لیا تھا جن کے ذریعے فی گھنٹہ ہزاروں کیوبک میٹر سمندری پانی سرنگوں میں بہایا جائے گا۔ تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کیا اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی سے قبل اس منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔ اس سے قبل حماس کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ یرغمالیوں کو محفوظ مقامات اور سرنگوں میں چھپایا ہوا ہے۔امریکی حکام سے جب اس رپورٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے سرنگوں کو ناقابل استعمال بنانا ہی مناسب ہے اور ایسا کرنے کے لیے مزید طریقوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی وزارت دفاع نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیل دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے حکام نے سرنگوں میں پانی بہانے کے منصوبے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حماس کی دہشت گردی کی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لیے ملٹری اور ٹیکنالوجی کے مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔اسرائیل نے اس منصوبے کے حوالے سے امریکہ کو گزشتہ ماہ آگاہ کیا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسرائیل اس پر عمل درآمد کرنے کے کس حد تک قریب ہے۔امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے فی الحال اس پر عمل درآمد یا منصوبہ ترک کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا حکمرانی میں آئین کے کردار کو بہت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی حکمرانی میں آئین کے اہم کردار کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ایک ہدایت نامے میں شی جن پھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے آئین کی مزید بہتری اور ترقی کو فروغ دیتے ہوئے اس کی بالادستی اور تقدس کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

یہ ہدایات  پیر کو چین کے 10ویں قومی یوم دستورکے موقع پر جاری کی گئیں۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی میڈیا سمٹ تجربات اور خیالات کے اشتراک...

بغداد (شِنہوا) عراقی میڈیا نیٹ ورک کے صدرکے مشیر ڈاکٹر محمد رشق نے کہا ہے کہ چین میں جاری پانچویں عالمی میڈیا سربراہی کانفرنس بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے درمیان تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہو گی۔

ڈاکٹر محمد رشق نے کہا کہ یہ  میڈیا سمٹ بلاشبہ شریک ممالک کو ایک دوسرے کو جاننے اور میڈیا کے شعبے میں معلومات اور خیالات کے تبادلوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

"عالمی اعتماد میں اضافہ ، میڈیا ترقی کو فروغ دینا" کے موضوع پر چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس میں دنیا بھر کے مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کے سینکڑوں سربراہان، سرکاری حکام اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

رشق نے شِنہوا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سمٹ  مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یہ خیالات اور آراء کے تبادلوں اور میڈیا کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے اشتراک کے لیے ایک اہم موقع  فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اب ملٹی میڈیا، سوشل میڈیا اور اسی طرح کے شعبوں میں نمایاں اور تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔  یہ سربراہی کانفرنس  عالمی میڈیا کو اپنے مستقبل کے لیے ایک مخصوص اور واضح وژن کے ساتھ آنے کے لیے ایک مناسب ماحول بھی فراہم کرے گی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں 10 میں سے 9 ایشیائی نژاد امریکیوں...

سیکرامینٹو، امریکہ(شِنہوا)ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں 10 میں سے 9 ایشیائی نژاد امریکیوں کو ذاتی طور پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور اس مسئلے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔

یہ سروے جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک 7ہزار چھ ایشیائی افراد  سے کیا گیا تھا جسکے نتائج پیو ریسرچ سینٹر نے جاری کیے ہیں۔

محققین نے امتیازی سلوک کے 17 واقعات کی نشاندہی کی، جن میں ناموں کا غلط تلفظ، ریستورانز یا اسٹورز میں دوسرے صارفین کے مقابلے میں کم تر سروس ملنا  یا جارحانہ ناموں سے پکارا جانا شامل ہے۔

محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ 10 میں سے 9  ایشیائی امریکیوں کو ذاتی طور پر کم از کم 17 امتیازی واقعات میں سے ایک کا سامنا ہوا۔ تقریباً نصف ایشیائی نژاد افراد نے کہا کہ انہوں نے چار یا اس سے زیادہ بار ایسے واقعات کا سامنا کیا۔

سروے کے مطابق، 10 میں سے 6 ایشیائی بالغوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے ایشیائیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ایک بڑا مسئلہ ہے، 63 فیصد نے کہا کہ ملک میں ایشیائی باشندوں سے متعلق نسلی مسائل پر بہت کم توجہ دی جا رہی ہے۔

ان میں سے اکثر کا خیال تھا کہ ایشیائی امریکیوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک قومی رہنما کا ہونا بہت ضروری ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی عوام پر مبنی جدیدیت مغربی نظام کا متب...

گوانگژو(شِنہوا) برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے  کہا ہے کہ مغرب کے برعکس چین کی لوگوں پر مبنی جدیدیت کی پالیسی نے جدیدیت کو نئے معنی دیے ہیں۔

شِنہوا کے زیر اہتمام پانچویں عالمی میڈیا سمٹ کے موقع پر شِنہوا نیوز ایجنسی کی  " نئے دور میں ہیومنکس"کے عنوان سے رپورٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی جدیدیت کا مقصد جدیدیت کو انسان بنانا، لوگوں کی ضروریات اور مفادات کو تنگ مادی فائدے پراور لوگوں کی روحانی ضروریات کو تنگ نظرصارفیت پر ترجیح دیناہے۔

برطانوی اسکالر نے کہا کہ چین کے خود اعتمادی اور مختلف طریقے سے سوچنے اور نئے امکانات تلاش کرنے کی جستجو سے یہ ظاہر ہوتاہےکہ  یہ  ایک جدیدیت سے بہت  آگے ہے اورہر ملک کو اپنی جدیدیت کا انتخاب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سوچ کی جڑیں گزشتہ چاردہائیوں میں تبدیلی اور چینی تہذیب کے دنیا سے متعلق "طاقتور تصور"کی عظیم خود اعتمادی میں پوست ہیں۔

انہوں نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ چین ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور ایک دوسرے سے سیکھنے کی وکالت کرتا ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے لاجسٹک سیکٹر میں نومبرکے دوران تیز رف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹک سیکٹر میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران  تیز ترتوسیع ریکارڈ کی گئی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ ( سی ایف ایل پی) کے پیر کو جاری اعداد وشمارکےمطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی جانچنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 53.3 فیصد رہا جس سے اکتوبر کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

50 سے اوپر انڈیکس توسیع جبکہ اس سے نیچے سکڑن کو ظاہر کرتا ہے۔

سی ایف ایل پی کے چیف اکنامسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ نئی  طلب میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے اور کاروبار کیلئے مستحکم توقعات کی بدولت نومبر میں سیکٹر کی کارکردگی بہتر رہی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم اور سنگاپور کے نائب وزیر...

بیجنگ(شِنہوا) سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ 5 سے 8 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گے، انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے دورہ کی دعوت دی تھی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو بتایا کہ  ڈنگ اور وونگ 7دسمبر کو تیانجن میں  چین-سنگاپور مشترکہ کونسل برائے دوطرفہ تعاون کے 19ویں اجلاس،چین-سنگاپور سوژو انڈسٹریل پارک جوائنٹ اسٹیئرنگ کونسل (جے ایس سی) کے 24 ویں اجلاس،چین-سنگاپور تیانجن ایکو سٹی جے ایس سی کے 15 ویں اجلاس اوراسٹریٹجک رابطے پر چین-سنگاپور (چھونگ چھنگ) ڈیمانسٹریشن انیشی ایٹو کے 7ویں اجلاس جے ایس سی  کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو سمارٹ کلاس روم ک...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین بنگلہ دیش فرینڈشپ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت چینی سفارتخانے نے بنگلہ دیش کو دوسرا سمارٹ کلاس روم عطیہ کر دیا ہے۔

مشرقی شہر سلہٹ کے سفیرالدین ہائی سکول اینڈ کالج میں سمارٹ کلاس روم عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سمارٹ کلاس روم مقامی نوجوانوں کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مواقع  کھولیں گے انہوں نے  طلباء پر زور دیا کہ وہ ایک سمارٹ بنگلہ دیش کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے محنت سے مطالعہ کریں۔

سفیرالدین ہائی سکول اینڈ کالج کے سربراہ محمد رشید احمد نے سمارٹ کلاس روم کے عطیہ کے ساتھ ساتھ چینی عوام کی طرف سے طلباء کے لیے دوستانہ تعاون پر چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو سمارٹ کلاس روم ک...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین بنگلہ دیش فرینڈشپ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت چینی سفارتخانے نے بنگلہ دیش کو دوسرا سمارٹ کلاس روم عطیہ کر دیا ہے۔

مشرقی شہر سلہٹ کے سفیرالدین ہائی سکول اینڈ کالج میں سمارٹ کلاس روم عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سمارٹ کلاس روم مقامی نوجوانوں کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مواقع  کھولیں گے انہوں نے  طلباء پر زور دیا کہ وہ ایک سمارٹ بنگلہ دیش کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے محنت سے مطالعہ کریں۔

سفیرالدین ہائی سکول اینڈ کالج کے سربراہ محمد رشید احمد نے سمارٹ کلاس روم کے عطیہ کے ساتھ ساتھ چینی عوام کی طرف سے طلباء کے لیے دوستانہ تعاون پر چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصرنے چین کی معاونت سے نیا سیٹلائٹ خلا میں ب...

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے پیر کو اپنے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مصر کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مدار میں بھیجنےمیں معاونت کی۔

سیٹلائٹ مسرسات۔2 پیر کو دوپہر12 بج کر 10 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا جسےمصر کی زمین اور وسائل کے استعمال، آبی تحفظ، زراعت، اور دیگر شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق مسرسات۔2 چین اور مصر کے درمیان ایرو اسپیس ہائی ٹیک کے شعبے میں وسیع تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان ایرو اسپیس تعاون میں سنگ میل کی اہمیت کا حامل ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کشتی کے حادثے میں 4 افراد ہلاک، 3 لا...

دالیان(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی شہر دالیان میں سمندر میں کانٹے سے مچھلی کا شکار کرنے والے چار افراد کی ڈوبنے سے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی،تین دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔

دالیان میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر کو اتوار کی رات 11 بجے لیاؤننگ صوبے کے شہر دالیان کے قریب سمندر میں ایک کشتی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں  سات افراد سوار تھے۔ سنٹر کی جانب سے امدادی جہاز روانہ کیے گئے اور قریب موجود  جہازوں کو بھی تلاش میں مدد کا کہا گیا، پیر کی صبح تک، چار افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ تین دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں