• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

شی بائیڈن ملاقات نے مستقبل کے چین امریکہ تعل...

نیویارک (شِنہوا) کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان کیلی فورنیا میں ہونے والی حالیہ ملاقات نے امریکہ اور چین کے تعلقات کے مستقبل کا وژن متعین کیا ہے۔

کوہن نےشِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ صدر شی اور صدر جو بائیڈن نے یہ معیار قائم کیا ہے کہ یکساں مفاد اور باہمی تعاون امریکہ چین تعلقات کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہم لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ اس وژن کو عملی جامہ پہنائیں اور ہم اسے ہر سطح پر عوامی تعاون اور تبادلوں کے ذریعے، حکومتی سطح سے لے کر افراد تک اور کاروبار اور اقتصادیات سے لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی سے لے کر ثقافت تک کرسکتے ہیں۔اور جب دنیا دیکھے تو اس بات کا اعتراف  کرے کہ سان فرانسسکو کا وژن مستقبل ہے۔

30 سال سے زیادہ عرصے تک امریکہ اور چین کے تعلقات پر نظر رکھنے والے کوہن نے کہا کہ کئی سالوں میں پہلی بار، انہیں ایک پرامید احساس حاصل ہوا ہے۔ اور یہ یقینی طور پر شی بائیڈن ملاقات کا نتیجہ ہے  جو ایک اہم ملاقات تھی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ28 میں چائنہ پویلین میں گلیشیئرز کے تحفظ...

دبئی (شِنہوا) دبئی میں جاری موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ28 میں چینی پویلین میں دنیا میں گلیشیئرز کے تحفظ کے ایک منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔کوپ28 کے موقع پر ہونے والی تقریب میں مندوبین اور سائنسدانوں نے گلیشیئرز پگھلنے کے خطرات اور اس عمل کو سست کرنے کے طریقوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دبئی میں کوپ28 کانفرنس کے گرین زون میں زائرین چینی پویلین کے سامنے تصویریں بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

"میموری آف گلیشیئرز: گلوبل ایکسپلوریشن انیشی ایٹو" کے نام سے شروع کیے گئے اس  منصوبے کا مقصد گلیشیئرز کی تحقیق اور ان کے تحفظ کی کوششوں کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

مندوبین نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلی کی تاریخ کے گواہ ہیں، اور گلیشیئر پگھلنے سے سمندر کی سطح میں اضافے کے علاوہ کئی خطرات لاحق ہوں گے۔

مندوبین کا کہنا تھا کہ ممکنہ خطرات میں بلند پہاڑی ماحولیاتی نظام کو پہنچنے والے نقصانات، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کے ساتھ ساتھ سیاحت اور ثقافتی اثاثوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو چی...

ہرات (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں زلزلے سے متاثرہ 280 سے زائد خاندانوں کو چین کی طرف سے عطیہ کردہ خیمے موصول ہوگئے ہیں۔

صوبے میں نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے فنانس اور مینجمنٹ کے انچارج عبدالسلام بارکزئی نے پیر کو بتایا کہ زنداجان ضلع میں زلزلہ سے متاثرہ ہر خاندان کو ایک خیمہ ملا جبکہ امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

 امداد حاصل کرنے والے ایک متاثرہ شخص عبد الکریم نے شِنہوا کو بتایا کہ "میں انسانی ہمدردی کی بنیاد خاص طور پر زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد بھیجنے پر چین کا شکر گزار ہوں جبکہ اس امداد سے ہمارے مسائل کسی حد تک حل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ  میرا گھر تباہ ہو چکا ہے اور یہ (خیمہ) ہمارے لیے پناہ گاہ بن سکتا ہے۔

اہلکار کے مطابق چین نے حال ہی میں انسانی امداد پر مبنی 41 کنٹینرز بھیجے ہیں  اور تقسیم کا عمل اتوار کو زنداجان میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کو خیمے فراہم کرنےکے ساتھ شروع ہوا جبکہ متاثرہ علاقے میں مکمل سروے کے بعد کپڑوں سمیت دیگر اشیاء ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

24واں چین- یورپی یونین سربراہ اجلاس 7 دسمبر...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق 24واں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس 7 دسمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

 اس بات کا اعلان چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون  ایِنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کریں گے۔ ہوا نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ،یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین مشترکہ طور پر سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل انجینئر کواعز...

بیجنگ(شِنہوا) چین انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے80 سے زائد افراد اور 50 ٹیموں کو نیشنل انجینئر ایوارڈز دے گا۔

یہ فیصلہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے کیا گیا، جس کا مقصد انجینئرنگ اور تکنیکی صلاحیتوں کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں بروئے کار لاتے ہوئے تمام شعبوں میں قومی تجدید کو آگے بڑھانا ہے۔

ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کی فہرست پیر کو جاری کی گئی، جس میں 83 افراد اور 50 ٹیمیں شامل ہیں، جن میں سے ایک 5جی معیارات اور صنعتی جدت کے لیے کام کررہی ہے۔

نامزد افراد کی فہرست 4 سے 8 دسمبر 2023 تک عوامی رائے کے لیے پیش کی جائے گی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ د...

دبئی (شِںہوا) اقوام متحدہ کے ایک سابق سینئرعہدیدار نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ کے ذمہ دار ہیں انہیں موسمیاتی تبدیلی بارے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیئے۔

اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک سولہیم نے شِںہوا کو بتایا کہ یورپ، شمالی امریکہ، جاپان اور دنیا کے چند دیگر ترقی یافتہ ممالک نے اس مسئلے کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے جاری کوپ 28 ماحولیاتی مذاکرات کے دوران کہا کہ تاریخ ان کے کاربن مشن کو مدنظر رکھے گی۔ یہ وہ امیر ترقی یافتہ ممالک ہیں جنہوں نے دنیا میں گرین ہاؤس گیسز کا بڑا حصہ پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی امریکہ میں فی کس کاربن کا اخراج کچھ ایشیائی اور افریقی ممالک کی نسبت کئی گنا زائد ہے۔

انہوں نے ان ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ذمہ داریوں کا سامنا کریں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ چیلنجز سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کو مزید مدد کی پیشکش کریں۔

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں کوپ 28  کے گرین زون میں خواتین سیاحوں کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِںہوا)

متحدہ عرب امارات میں کوپ 28 یا موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی کانفرنس کا 28 واں اجلاس 30 نومبر کو شروع ہوا ہے جو 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق سی...

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن جیاؤ شیاؤ پھنگ کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق قومی نگراں کمیشن کی جانب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے استغاثہ نے جیاؤ کا مقدمہ چھونگ چھنگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نمبر 5 میں دائر کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جیاؤ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مختلف سابق عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو فائدہ پہنچایا اور اس کے عوض بڑی رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا۔ تفتیش کی اور وکیل صفائی کی رائے سنی۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم...

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ  امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم 2023 کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے قیام سے لیکر اب تک امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم نے دنیا بھر سے بصیرت رکھنے والے افراد کو یکجا کیا تاکہ عالمی امن و استحکام، پائیدار معاشی ترقی، ثقافتی تبادلوں اور باہمی تعلیم کو متاثر کرنے والے بہت سے امور پر تفصیل کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ یہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور عوام سے عوام قریبی تعلقات بڑھانے میں مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا، وقت اور تاریخ میں بے مثال تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے انسانی معاشرے کو متحد ہونا ہوگا، باہمی سیکھنے، کھلے پن، جامع پن  اور باہمی فائدے مند تعاون کو برقرار رکھنا ، انسانیت کی مشترکہ اقدار کی حمایت اور مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہوگی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ تمام معزز مہمان اپنے خیالات پر غورکریں گے، حقیقی کثیر الجہتی عمل پر بات کریں گے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم  2023 کا آغاز چینی پیپلزایسوسی ایشن فار فرینڈزشپ ود فارن کنٹری، آسٹریلیا چائنہ فرینڈشپ اینڈ ایکسچینج ایسوسی ایشن، گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت اور ورلڈ لیڈرشپ الائنس کلب ڈی میڈرڈ کے اشتراک سے گوانگ ژو میں ہوا ہے۔

اس فورم کا موضوع "کثیر الجہتی، مزید تبادلے، زیادہ جامع پن اور تعاون" ہے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس سے دنیا نے چین کو...

اسلام آباد (شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر نے کہا کہ گوانگ ژو میں جاری انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس نے دنیا کو یہ سمجھنے میں مدد دی ہے کہ چین اندرون و بیرون ملک ترقی، امن، استحکام، رواداری اور ہم آہنگی کو کیسے فروغ دے رہا ہے۔

پاکستان میں قائم تھنک ٹینک انڈراسٹینڈنگ چائنہ فورم کے صدر ظفر الدین محمود نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اس سے دنیا کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سمیت انسانیت کی فلاح و بہبود بارے چین کے اہم اقدامات کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

ماہر نے کہا کہ 2013 میں شروع ہونے والی یہ کانفرنس حکومتی رہنماؤں، سیاست دانوں، اسکالرز اور ماہرین تعلیم کے لئے چین بارے اپنی سمجھ بوجھ بڑھانے اور ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2023 جمعہ سے اتوار تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے صدرمقام گوانگ ژو میں ہوئی جس کا موضوع "بے مثال عالمی تبدیلیوں کے درمیان چین کی نئی کوششیں ، مفادات میں ہم آہنگی کا فروغ اور مشترکہ مستقبل کی معاشرے کی قیام " تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قیادت کی متعارف کردہ پالیسیوں نے چینی عوام اور عالمی برادری کو نمایاں فائدے دیئے ہیں۔ ظفر الدین محمود 1978 سے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کا مشاہدہ کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی سے عام افراد کی زندگی، معاشی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی تبدیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی اپنے شفاف ڈھانچے، مالی وسائل اور جامع نقطہ نظر کے تحت پرامن عالمی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے والا ایک انوکھا اینشی ایٹو ہے جس میں تمام ممالک کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

محمود نے کہا کہ بی آر آئی مناسب مالی وسائل کی دستیابی کے ساتھ ایک سوچا سمجھا اینشی ایٹو ہے اور یہ اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جو پرامن عالمی ترقی کے واحد مقصد سے شروع کیا گیا تھا تاکہ انسانیت کے لئے مشترکہ خوشحالی کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

ظفر الدین محمود پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ظفر الدین محمود نے کہا کہ پاکستان بی آر آئی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہے جس سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کاری ہوئی۔  توانائی اور رابطے کے اہم مسائل حل ہوئے اس کی طویل مدتی اور پائیدار ، معاشرتی ترقی اور انسانی وسائل میں ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھی اور روزگار کے مواقع پیدا کئے۔

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان ۔ اسرائیل ۔ سرحد ۔ کشیدگی

لبنان میں رمیہ اور القظہ کے درمیان اسرائیلی بمباری سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِںہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مختلف مالی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھت...

بیجنگ (شِںہوا) چین ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرنے والے طویل مدتی بنیادی اصولوں کی بدولت پراعتماد، اچھی پوزیشن اور مختلف مالیاتی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے سربراہ لی یون زے نے شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوط لچک، وسیع صلاحیت، پائیدار توانائی اور مستحکم بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور یہ مالیاتی خطرات کو روکنے اور کم کرنے میں سب سے زیادہ اعتماد، ضمانت اور تعاون فراہم کرتی ہے۔

لی نے کہا کہ چین کے مالیاتی شعبے نے بغیر کسی دقت کام  اور خطرات کے خلاف مجموعی طور پر مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی کے اختتام تک تجارتی بینکوں کے غیرفعال قرض کا تناسب 1.61 فیصد تھا جبکہ ان کی سہولیات کی کوریج کا تناسب 207.89 فیصد رہا جو مناسب حدود میں ہے۔

لی کے مطابق اگلے مرحلے میں درمیانے اور چھوٹے درجے کے مالیاتی اداروں میں خطرات کم کرنے میں اصلاحات اور ترقی کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز دی جائے گی۔

لی نے اس ضمن میں صوبے کے مخصوص یا بینک کے مخصوص خطرے میں کمی کا منصوبے بنانے جیسے ہدف اور درست اقدامات کی تشکیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

لی نے کہا کہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے بینکاری اداروں کا ڈھانچے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اثاثوں کے انتظام اور غیر بینکاری اداروں کو اپنی راہ پر رہنے اور مختلف طریقے سے ترقی میں رہنمائی کی بھی ضرورت ہے۔

 
۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ مارپی آتش...

چین کا برف توڑنے والا جہاز شوئے لونگ 2 (قریب) برف توڑ کر مال بردار جہاز تیان ہوئی کے لیے آبی گزرگاہ بنارہا ہے۔ (شِںہوا)

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ مغربی سماترا۔ مراپی ۔ آتش فشاں پ...

انڈونیشیا، مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ مارپی آتش فشاں لاوا اگل رہا ہے۔ (شِنہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلجیئم ۔ برسلز ۔ موسمیاتی تبدیلی ۔ مارچ

بیلجیئم ، برسلز میں لوگ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر کارروائی کی یاد دہانی بارے ایک مارچ میں شریک ہیں۔ (شِںہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ فضائی حملے ۔ اموات

غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دار البلاح میں فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں لوگ سوگ منارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوانگ ڈونگ میں منعقدہ 5 ویں عالمی میڈیا سربر...

گوانگ ڈونگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے ضلع نان شا میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب اور مکمل سیشن ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس اور عالمی تنظیموں سمیت تقریباً 200 اداروں کے 450 سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

پانچویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے مشترکہ اجلاس کے مطابق  " عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کا فروغ " کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکاء نے 4 مختلف امور پر وسیع اور تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جن میں "اعتماد میں اضافہ، انسانی ترقی وسلامتی کے فروغ میں میڈیا کا کردار"، "تبدیلیوں کی قبولیت ، نئے تکنیکی مواقع اور چیلنجزپر میڈیا ردعمل"، "اختراع ، ڈیجیٹل دور میں میڈیا کی نئی مارکیٹ " اور "ترقی کی کھوج ، بہتر مستقبل کے لئے میڈیا کا عالمی تعاون" شامل ہیں اس موضوعات پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے تلاش کئے جائیں گے۔

اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ آج دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں سے گزررہی ہے۔ غیر یقینی صورتحال اور غیر متوقع عوامل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شرکاء نے عالمی میڈیا پر زور دیا کہ وہ دنیا ، وقت اور تاریخ کے سامنے آنے والے سوالات کا جواب دینے کے لئے رابطوں کے پل تعمیر کریں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی میڈیا تحفیف غربت ، غذائی تحفظ، ترقی میں مالی تعاون اور صنعت کاری جیسے شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کے ضروریات پر زیادہ توجہ دے گا اور ترقی میں عدم توازن اور کوتاہیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔

عالمی میڈیا سربراہ اجلاس اعلیٰ سطح کے میڈیا تبادلوں اور تعاون کا ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے۔ 2 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ اجلاس 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ شِںہوا نیوز ایجنسی اور گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اس کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔

 
۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی کو جدید سوشلسٹ بین الاقوامی شہر بنان...

شنگھائی/ یان چھانگ (شِںہوا) چینی  صدر شی جن پھنگ نے معیشت، مالیات، تجارت، جہاز رانی اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے بین الاقوامی مراکز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شنگھائی کو ایک جدید، سوشلسٹ اور بین الاقوامی شہر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات شنگھائی میں منگل سے ہفتہ تک جاری رہنے والے معائنہ دورے میں کہی۔

چینی شی جن پھنگ نے شنگھائی پر زور دیا کہ وہ عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ خود کو ایک جدید، سوشلسٹ اور بین الاقوامی شہر کے طور پر تعمیر کرنے میں تیزی لائے اور چینی جدیدیت آگے بڑھانے میں قائدانہ اور مثالی کردار ادا کرے۔

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ شنگھائی فیوچر ایکسچنج  کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے منگل کی سہ پہر شنگھائی فیوچر ایکسچینج کا معائنہ کیا تھا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے تبادلے پر زور دیا کہ وہ عالمی معیار کے تبادلے میں تیزی لائے اور چینی خصوصیات کے ساتھ مستقبل کے ریگولیٹری نظام اور کاروباری ماڈل کی تلاش اور ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ  شامل کرے۔

چینی صدر شی جن پھنگ پوڈونگ نیو ایریا میں ژانگ جیانگ سائنس سٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں جدیدیت کے فروغ کو سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور صلاحیت سے الگ نہیں کیا جاسکتا اور شنگھائی کو اس ضمن قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ حکومتی سبسڈی سے قائم رہائشی علاقے کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چینی صدر شی جن پھنگ نے بدھ کی سہ پہر ضلع من ہانگ میں ایک رہائشی بستی کا دورہ کیا جو نئے شہری رہائشیوں، نوجوانوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو سستے کرائے کے مکانات فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ملک بھر کے شہروں کے معمار خوشی اور اطمینان سے رہ رہے اور کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی میں آکر کام کرنے والے تارکین وطن کارکن بھی شہر کے مالک ہیں۔

چینی صدر شی نے جمعہ کی صبح کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ شنگھائی بلدیاتی کمیٹی اور شنگھائی بلدیاتی حکومت کے شہر میں ہونے والے کام بارے بریفنگ دی گئی۔

چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی کو معیشت، مالیات تجارت، جہاز رانی اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے بین الاقوامی مراکز کے طور پر تعمیر میں تیزی لانا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شہر کو سونپا گیا ایک اہم کام ہے۔

 
 
۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یونیسکو ورثہ میں شامل قدیم شہر پھنگ...

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبے شنشی کے قدیم شہر پھنگ یاؤ کی یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل ہونے کی 26 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کردیا ہے۔

تین ڈاک ٹکٹوں اور ایک منی ایچر شیٹ کا سیٹ قدیم شہر کے مجموعی مناظر اور نمائندہ فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

اس پورے سیٹ کی قیمت فروخت 9 یوآن (تقریباً 1.27 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔ 

پھنگ یاؤ 2 ہزار 700 برس سے زائد کی تاریخ رکھتا ہے اور یہ اپنے اچھی طرح سے محفوظ قدیم فن تعمیر کے لئے مشہور ہے۔ یونیسکو نے اسے 1997 میں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

پھنگ یاؤ کاؤنٹی کے ایک عہدیدار فینگ یوچھوان پرامید ہیں کہ ڈاک ٹکٹوں سے قدیم شہر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

 
۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد پہاڑوں کی اہمیت اور ان کے لوگوں کے طرز زندگی کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع ''پہاڑی ماحولیاتی نظام کی بحالی'' منتخب کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں 11 دسمبر کو ''انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے'' کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔پہاڑ اپنی جمالیات سے ہٹ کر ہمارے سیارے کی فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جو عالمی ماحولیاتی نظام، آب و ہوا اور کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلوکارہ روشن آرا ء بیگم کی41ویں برسی 6دسمبر...

گلوکارہ روشن آرا ء بیگم کی41ویں برسی 6دسمبر کو منائی جائے گی۔ روشن آرا ء بیگم 1917 کو بھارت کے شہر کلکتہ میں استاد عبدالحق خان کے گھر میں پیدا ہوئیں اوران کا اصل نام وحید النسا ء بیگم تھا۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے قریبی عزیز استاد عبدالکریم خان سے حاصل کی جن کی وساطت سے ان کا تعلق موسیقی کے کیرانا گھرانے سے بنتا ہے۔وہ استاد عبدالکریم سے 15سال تک موسیقی کی تعلیم حاصل کرتی رہیں اور انہوںنے آل انڈیا ریڈیو سے گانے شروع کیے۔ بعد ازاں پاکستا ن آکر لالہ موسی میں رہائش اختیار کی،وہ لالہ موسی سے ریڈیو پاکستان لاہور مرکز میں گانے کے لئے آتی تھیں ان کے گائے ہوئے گانے ریڈیو پاکستان میں آج بھی محفوظ ہیں۔ انہوں نے بطور گلوکارہ پہلی نظر، جگنو، قسمت، روپ متی،باز،بہادر اور نیلا پربت سمیت سیکڑوں فلموں میں گانے گا کر بھرپور شہرت حاصل کی۔ انہیں ملکہ موسیقی کے خطاب سے نوازا گیا، انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اورستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔وہ 6دسمبر کو 65سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی23...

بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی23ویںبرسی 6دسمبر کو منائی جائے گی۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔بھاری بھرکم اور طاقت ور آواز کے مالک عبدالعزیز المعروف عزیز میاں قوال 17اپریل 1942ء کو پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی وہ پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں شمار ہوتے تھے انہیں ''اللہ ہی جانے کون بشر ہے'' ''یا نبیۖ یا نبی ۖ'' اور ''میں شرابی شرابی'' جیسی قوالیوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔قوالی کی دنیا میں شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 1989ء میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا انہیں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا وہ اپنی قوالیوں کی شاعری خود لکھتے تھے انہوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا وہ قوال کے ساتھ ساتھ عظیم فلسفی بھی تھے ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جبکہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔عزیز میاں قوال 6دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ نگران حکومت پیپلزپارٹی کے زیر اثر ہے ،...

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں نگران حکومت موجود نہیں ، سندھ نگران حکومت پیپلزپارٹی کے زیر اثر ہے۔ پیر کے روز فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر ایم کیوایم رہنماوں نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔ الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے تمام اعتراضات ای سی پی نے منظور کیے ، پیپلز پارٹی نے 15 سال سے سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا ہے ، شہری اداروں پر بھی پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی پی کا پیسہ پانی کی طرح بہہ رہا ہے شاید وہ ای سی پی تک پہنچ گیا ہے، سکھر کا اربن ایریا توڑ کر دوحصوں کو دیہی علاقوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے لیکن پرانے وزیر ہی سندھ میں سرکاری اداروں پر اثر انداز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ای سی پی میں ہمارے اعتراضات اور شکایات بہت واضح تھے ، سب نے ہمارے خدشات کو درست قرار دیا ، ای سی پی نے پی پی کے علاوہ کسی کے اعتراضات کو درست نہیں کیا ، سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر 12...

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونے کی قیمت میں 4100 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہو گئی، فی تولہ قیمت دو لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 3515 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 88 ہزار 186 روپے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار روز 223600روپے فی تولہ تھی اور دس گرام 191701روپے کا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے جانیوالے 9...

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان فلائٹ نمبر پی اے 870 سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کی ہمراہ جارہی تھی، ملزمان کے پاس کسی ہوٹل کی بکنگ نہیں تھی، اس گروپ میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے، مسافروں کی سخت اسکرینگ کی جاری ہے، بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کے بعد مولانا فضل الرحمان صدر مملکت ب...

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔ پی پی اور ن لیگ سے متعلق حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ باپ اوربیٹے، باپ اوربیٹی کی بلوچستان پرنظر ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کیساتھ ہیں پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔ تحریک انصاف انٹرپارٹی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا، ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، کیا پی ٹی آئی میں گوہرخان کے علاوہ کوئی اوردیرینہ کارکن نہیں تھا؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کا ر...

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویزالہی سمیت دیگر کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا جس کے مطابق پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہی نے بطور وزیراعلی پنجاب عہدے کاغلط استعمال کیا۔ پیر کے روز پرویزالہی سمیت دیگر کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج نسیم احمد کی جانب سے ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ فاضل جج نے ریفرنس کو سماعت کیلئے زبیر شہزاد کیانی کی عدالت میں بھجوایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر...

بجٹ میں عام انتخابات 2024 کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا، وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کے لیے تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی، رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رقم فراہمی سے متعلق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس(ر)مظہر عالم مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل کے چی...

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ سابق سپریم کورٹ جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی وزارت قانون انصاف نے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2025 تک چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ وفاقی کابینہ نے جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل کی بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل گزشتہ 10 سال میں سے ساڑھے 7 سال غیر فعال رہا ہے، ٹربیونل میں اس وقت 212 اپیلیں زیر التوا ہیں، اپیلوں پر فیصلے میں تاخیر سے چینی، سیمنٹ، کھاد، ٹیلی کام اور بینکوں سمیت اہم شعبوں میں سی سی پی آرڈرز کے نفاذ پر منفی اثر پڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیو کے خاتمے کیلئے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے...

پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے اہم کامیابی مل گئی،پاکستان نے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو ملین ڈالر کی اسپورٹ حاصل کر لی۔ دبئی میں انسداد پولیو کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک نے موذی مرض کے خاتمے کیلئے سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک،یوایای اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کیخاتمے کیلئے دی جانے والی گرانٹ ذمہ داری سے خرچ کر رہے ہیں۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوگوں کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کیخلاف شکنجہ...

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا، نیب کو ایک پروفیشنل ادارہ بنائیں گے، خوف و ہراس کا تاثر ختم کرنا ہوگا، نیب قوانین کے بننے سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، امید ہے التوا کے کیسز کو حل کر لیں گے، کرپشن ایک ناسور ہے، ہم نے صرف چور کو پکڑنا ہے، پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا، نیب پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے، اگر آپ میں خوف کی فضا ہے تو نیب اپنا کام نہیں کر سکتا، ماضی میں مہذب رویے کی کمی رہی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ لوگوں سے مہذب طریقے سے پیش آئیں گے ۔ انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کر رہے ہیں، ہر 10 میں سے 7 افراد ہاسنگ سوسائٹیوں کے متاثرہ ہیں، کوشش کر رہے ہیں کم سے کم وقت میں متاثرین کی داد رسی ہو، متاثرین کی داد رسی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں ملزم کو ملزم نہ کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے نیب قوانین میں متواتر تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں، نیب کے حوالے سے چند تحفظات رہتے ہیں، ابھی بھی ہیں، نیب سست روی اور حصول انصاف میں تاخیر کا شکار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ سوسائٹیز کے متاثرین کو ان کی رقوم اور پراپرٹیز کی واپسی ہی نیب کا فلسفہ ہے، ابھی بھی منزل بڑی دور ہے، کافی متاثرین حق کے انتظار میں بیٹھے ہیں، ہم یہ کام بڑی تاخیر سے کر رہے ہیں، بڑی جلدی کر لینا چاہیے تھا، یونیورسٹیز میں طلبا میں آگاہی پھیلارہے ہیں، لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی کا بڑا مثبت رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انویسٹر کی رقوم اور حقوق کو محفوظ بنائیں گے، کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکہ دہی کا شکار نہ بنیں، لوگ اپنی رقوم مناسب جگہ پر مشاورت کے بعدانویسٹ کریں، آئے روز لوگ اس جھانسے کا شکار ہو رہے ہیں۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فرد واحد یا ادارہ ملک کو کرپشن سے آزاد نہیں کر سکتا، معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر بدعنوانی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا ہوگا، چاہوں گا تمام سٹیک ہولڈر اکٹھے ہو کر اس خیر کے کام میں حصہ ڈالیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف نے ایک بار پھر چارٹر آف اکانومی ک...

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کردی۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانومی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہو گی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔ قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ(ن)لاتی ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جبکہ سٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قصور،تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ما...

قصور میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ نجمہ بی بی اور 25 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھر،تیز رفتار کوچ نے پولیس ناکے پر کھڑے ہیڈ...

سکھر میں تیز رفتار کوچ نے پولیس ناکے پر کھڑے ہیڈ کانسٹیبل کو کچل کر جان سے مار ڈالا۔ حادثہ سکھر کے علاقے انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ناکے پر کھڑے کانسٹیبل کو تیز رفتار کوچ نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، زیادہ چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار تھانہ تماچانی میں تعینات تھا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی،گوشت ک...

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت میں اتار چڑھا کے بعد 20 روپے کی کمی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریٹیل میں زندہ مرغی 10روپے سستی ہونے کے بعد 345 روپے کلو پر آگئی ہے جبکہ گوشت کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 510 روپے پر فی کلو ہو گئی ہے۔ زندہ مرغی کے سرکاری ریٹ 324 روپے جبکہ گوشت کی سرکاری قیمت 250 روپے فی کلو ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح کم...

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح کم ہو سکتی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 25.5 سے 26.5 فیصد تک آنے کی توقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، توانائی سیکٹر میں پیداواری لاگت کو کم جبکہ ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جولائی تا اکتوبر تک ترسیلات زر میں 13.3 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ اسی دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدن میں 114.7 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا ستمبر بجٹ خسارہ 17.6 فیصد بڑھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعد...

سرکاری حج اسکیم متوقع ردعمل حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، آئندہ حج کیلئے درخواست گزاروں کی تعداد توقع سے بہت کم رہی ہے۔ وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق بینکوں کو درخواستیں موصول ہونے کے بعد سے ملک بھر سے صرف 7000 عازمین نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ اسپانسرشپ اسکیم میں بھی بہت ہی کم دلچسپی دیکھی گئی ہے، اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ اسکیم میں 20 ہزار سے زائد نشستوں کے کل کوٹے کے مقابلے میں اب تک صرف 400 درخواستیں ہی موصول ہو پائیں ہیں۔ حکومت کی جانب سے حج درخواستں وصول کرنے کا سلسلہ 27 نومبر سے شروع کیا گیا ہیجو 12 دسمبر تک جاری رہے گا، اس سال پاکستان کیلئے حج نشستوں کی کل تعداد 1 لاکھ 80 ہزار ہے،اور تقریبا 90 ہزار پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت سالانہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،...

مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے تنقید کررہے ہیں، وہ نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا، ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے لیکن نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس...

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کندھ کوٹ، انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک...

انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کیڈٹ کالج کے مقام پر دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت علی اکبر اوگاہی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں اپنی بہن عافیہ...

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوگئی۔ امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے، عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی اور میرے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، اس مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کر کے میرا دل بیٹھا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔ فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی، دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کیلئے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کی ٹال مٹول کے باعث ان کی اپنی بہن سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا، شوکت یوسفزئی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئی ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لئے شانگلہ پولیس نے چھاپے مارے مگر وہ ہاتھ نہ آئے۔ شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دیا، شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔ شوکت یوسفزئی کے خلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 کے تحت شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا، سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، شوکت یوسفزئی کے گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خصوصی عدالت کی ایف آئی اے کو مونس کی اشتہاری...

اسپیشل سنٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔ پرویزالہی اور مونس الہی سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامہ کے مطابق وزیرخارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ سے مطمن نہیں۔ تحریری حکم کے مطابق مونس کیاشتہاری کینوٹسزکی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے، ڈائر یکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقہ کارپرعملدرآمد کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی میں عالمی دوست شہر تعاون فورم 2...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں شنگھائی عالمی دوست شہر تعاون فورم 2023 کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "دوست شہروں میں تعاون گہرا کرنا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ" تھا۔

فورم میں شنگھائی کے 13 دوست شہروں، صوبوں یا ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کے 2 سیشن تھے جن میں سے ایک اسمارٹ شہر کی ترقی اور دوست شہروں میں تعاون کو گہرا کرنے جبکہ دوسرا اقتصادی و تجارتی تعاون اور دوست شہروں میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر مرکوز تھا۔

نیوزی  لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے میئر جولس ریڈچ نے تقریب کے دوران کہاکہ وہ یہاں ایک ساتھ مواقع پیدا کرنے، ایک ساتھ کاروبار کرنے اور ایک ساتھ کامیاب ہونے کے لئے موجود ہیں۔ آج ہم نے جو کوششیں کی ہیں وہ کل کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ شنگھائی نے تقریباً 3 دہائی قبل نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے ساتھ سسٹر سٹی کا رشتہ قائم کیا تھا۔

امریکہ میں لاس اینجلس کے بین الاقوامی تعلقات، پالیسی اور پروٹوکول کے ڈائریکٹر وجینڈا چمبیشی نے تقریب کے دوران اعلان کیا کہ لاس اینجلس نے سبزی جہاز رانی راہداری کی تعمیر کے لئے شنگھائی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا ہے جس کا مشترکہ ہدف  2030 تک جہاز رانی سے کاربن کا خاتمہ ہے۔

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپلائی چین پر دنیا کی پہلی قومی نمائش عالمی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حال ہی میں ختم ہونےوالی چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش سپلائی چین پر دنیا کی پہلی قومی نمائش تھی جس کے متعدد نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ۔ نمائش میں شرکت کرنے والے کئی اداروں نے کہا کہ وہ سپلائی چین تعاون کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کے میزبان چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے وائس چیئرمین ژانگ شاؤ انگ نے بتایا کہ 5 روزہ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 200 سے زائد تعاون کے معاہدوں اور عبوری سمجھوتوں پر دستخط ہوئے جن کی مجموعی مالیت 150 ارب یوآن (تقریباً 21.1 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

ژانگ نے کہا کہ نمائش کے نتیجہ خیز نتائج کے ساتھ میڈیکل ٹیکنالوجی فرم جی ای ہیلتھ کیئر، انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر فراہم کنندہ ایس اے پی اور اے آئی کمپنی آئی فلائیٹیک سمیت تقریباً 50 کثیرالقومی کمپنیوں نے اگلے سال چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کے لئے دستخط کیے ہیں۔ وہ کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع پیدا کرنے کے منتظر ہیں۔

تقریب میں سرکاری محکموں، کاروباری برادریوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1 ہزار 100 سے زائد نمائندگان نے متعلقہ فورمز میں شرکت کی اور عالمی صنعتی اور سپلائی چینز پر تبادلہ خیال کیا۔

اس نمائش میں 510 سے زائد ملکی اور غیر ملکی اداروں نے اسمارٹ کاروں، سبز زراعت، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، صحت اور طرززندگی سے متعلق اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز نمائش کے لئے پیش کیں۔ ان میں دنیا کے سرفہرست 500 کاروباری اداروں سے لیکر اختراع پر مبنی "لٹل جائنٹ " ادارے شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ادارے تسلیم کرتے ہیں کہ چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش دنیا بھر کے ممالک کو وسائل کا اشتراک کرکے اور صنعتی و سپلائی چین پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے کام میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فوٹو وولٹک۔ گیس فلم مربوط بجلی گھر جلد...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے پہلے الٹرا لارج فوٹو وولٹک اور گیس فلم مربوط بجلی گھر کے جلد فعال ہونے کی توقع ہے  کیونکہ مشرقی صوبے جیانگ سو شہر کی بندرگاہ چھانگ ژو کی لوآن ژو گودی پراس کے 4 گیس فلم گرین ہاؤسز کی کمیشننگ مکمل ہوچکی ہے۔

اسٹیٹ گرڈ جیانگ سو الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گیس فلم گرین ہاؤسز کی چھتوں پر شمسی توانائی کے پینل نصب ہیں جو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں جو گودی کی سالانہ بجلی کی کھپت کا 52 فیصد بنتا ہے۔

یہ منصوبہ 2 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 9 ہزار 500 ٹن سے زائد کی کمی ہونے کی توقع ہے۔

چار گیس فلم گرین ہاؤسز بجلی گھر منصوبے کا حصہ ہیں  جسے گودی کے بڑے ذخیرہ گودام کے طور پر استعمال کیا جائے گا جہاں جہاز اپنے سامان کو اتار  نے، لاد نے اور نقل و حمل کا کام کرسکیں گے۔

سامان اتارنے، لادنے ، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کے دوران بندرگاہوں میں بڑے پیمانے پر مواد دھول اور فضلہ گیس پیدا کرنے کا خطرہ ہوتا ہے تاہم نئی گیس فلم گرین ہاؤسز اس طرح کی پیدا شدہ دھول کے مسئلے سے مؤثر طریقے سے بچ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق گرین ہاؤسز میں بارش کا پانی جمع کرنے اور ٹریٹمنٹ کی سہولیات سے سالانہ تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ٹن گندے پانی کا اخراج کم ہونے کی توقع ہے۔

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ گوانگ ژو ۔ ڈرون شو

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے ضلع نان شا میں ڈرون شو کا ایک دل کو چھو لینے والا نظارہ ۔ (شِنہوا)

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای ۔ دبئی ۔ ورلڈ کلا ئمیٹ ایکشن سمٹ

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں   ورلڈ کلا ئمیٹ ایکشن سمٹ کی افتتاحی تقریب میں اداکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای ۔ دبئی ۔ ڈینگ شوئے شیانگ ۔ بل گیٹس ۔...

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن  ڈینگ شوئے شیانگ نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ (شِنہوا)

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای ۔ دبئی ۔ ڈینگ شوئے شیانگ ۔ بل گیٹس ۔...

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن  ڈینگ شوئے شیانگ نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ (شِنہوا)

 

۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں