• Columbus, United States
  • |
  • ١١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین ۔ بغیر ڈرائیور ڈیلیوری گاڑی ۔ آن لائن خر...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں نیولیکس ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کی بغیر ڈرائیور ڈیلیوری گاڑیوں کی روڈ آزمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلغاریہ میں چینی ثقافت و ٹیکنالوجی دن کے حوا...

صوفیہ (شِںہوا) بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں "چینی ثقافت و ٹیکنالوجی دن" کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب 6 گھنٹے جاری رہی جس کا اہتمام صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔

18 ویں جامع اسکول کے ہال میں سامعین روایتی چینی آلات موسیقi ، چینی گیتوں ، رقص اور چینی مارشل آرٹس سے لطف اندوز ہوئے۔

چینی روایتی دستکاریوں جیسے کاغذ کاٹنا اور چینی ناٹ نے بھی بہت سے افراد کو بھی اپنی سمت متوجہ کیا۔

ہال کے باہراسکول کے صحن میں چینی ساختہ گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔

صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر لیو شیومنگ اور انسٹی ٹیوٹ کی بلغارین ڈائریکٹر اکسینیا کولیوا نے اپنی اپنی زبانوں میں ایک مشترکہ تقریر میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہزاروں برس قدیم چینی روایتی ثقافت اور چین کی معاصر تکنیکی ترقی کو منظم طریقے سے یکجا کرنا ہے جس سے بلغاریہ کے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس ثقافت بارے جاننے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی وہ جدید چین میں تیزی سے رونما تبدیلیوں کا تجربہ کرسکیں گے۔

دونوں ڈائریکٹرز نے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمیں امید ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی ترقی چینی زبان سیکھنے کے امکانات اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں اعلیٰ سطح کی تدریس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلغاریہ میں چینی ثقافت و ٹیکنالوجی دن کے حوا...

صوفیہ (شِںہوا) بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں "چینی ثقافت و ٹیکنالوجی دن" کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب 6 گھنٹے جاری رہی جس کا اہتمام صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔

18 ویں جامع اسکول کے ہال میں سامعین روایتی چینی آلات موسیقi ، چینی گیتوں ، رقص اور چینی مارشل آرٹس سے لطف اندوز ہوئے۔

چینی روایتی دستکاریوں جیسے کاغذ کاٹنا اور چینی ناٹ نے بھی بہت سے افراد کو بھی اپنی سمت متوجہ کیا۔

ہال کے باہراسکول کے صحن میں چینی ساختہ گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔

صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر لیو شیومنگ اور انسٹی ٹیوٹ کی بلغارین ڈائریکٹر اکسینیا کولیوا نے اپنی اپنی زبانوں میں ایک مشترکہ تقریر میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہزاروں برس قدیم چینی روایتی ثقافت اور چین کی معاصر تکنیکی ترقی کو منظم طریقے سے یکجا کرنا ہے جس سے بلغاریہ کے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس ثقافت بارے جاننے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی وہ جدید چین میں تیزی سے رونما تبدیلیوں کا تجربہ کرسکیں گے۔

دونوں ڈائریکٹرز نے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمیں امید ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی ترقی چینی زبان سیکھنے کے امکانات اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں اعلیٰ سطح کی تدریس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اکتوبر میں ایکسپریس ڈیلیوری شعبے میں ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران کورئیر شعبے میں توسیع ہوئی ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو نے بتایا کہ ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈیو یلپمنٹ انڈیکس اکتوبر میں 383.5 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 7.1 فیصد زائد ہے ۔

خدمات کے معیار کا ذیلی انڈیکس ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.7 فیصد بڑھا جبکہ ترقیاتی پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 14.4 فیصد اور ترقیاتی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔

بیورو نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ایکسپریس ڈیلیوری میں تیزی سے توسیع نے اس شعبے کے عروج کے سیزن کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھ کر ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کردی ہے۔

یہ انڈیکس ڈیلیوری خدمات مہیا کرنے والے بڑے ترسیلی اداروں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ یہ ملک کے کورئیر شعبے میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا 900 برس قدیم غیرمادی ثقافتی ورثہ...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی میلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی نمائش کنندہ حبیب الرحمان نے اونٹ کی کھال کی لالٹین متعارف کرائی جو 900 برس پرانا پاکستان کا غیر مادی ثقافتی ورثہ ہے۔

اونٹ کی کھال سے تیار کردہ چراغ پاکستان کا ایک قومی غیر مادی ثقافتی ورثہ ہے جس کی تاریخ 900 برس پرانی ہے تاہم وقت، طلب اور سخت محنت کے سبب بہت سے نوجوان اس ہنر کو سیکھنے کے لئے تیار نہیں ہیں جس کے سبب خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ یہ چراغ بتدریج معدوم ہورہا ہے۔

حبیب الرحمان نے بتا یا کہ رواں سال چین کے ساتھ سرحد پار تجارت میں رین من بی کے استعمال کی بدولت انہوں نے پاکستان سے اونٹ کی کھال سے تیار کردہ چراغ منگوائے اور پہلے دن ادائیگی کی۔ پاکستان میں تاجر دوسرے دن اسے وصول کرسکتے ہیں۔

حبیب رواں سال اونٹ کی کھال سے تیار کردہ لالٹین لائے ہیں جو نہ صرف سی آئی آئی ای میں پہلی بار متعارف ہوئی بلکہ چینی مارکیٹ میں بھی پہلی بار پیش کی گئی ہیں ۔ "یہ ایک امتحان ہے، اگر یہ سی آئی آئی ای میں مقبول ہوجاتی ہے  تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے ایک وسیع مارکیٹ کھول دی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے اس غیر مادی ثقافتی ورثہ کی  ٹیکنالوجی کو دوبارہ پھلنے پھولنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ اعتماد بے بنیاد نہیں ہے۔ حبیب نے پہلی بار 2021 کے سی آئی آئی ای میں شرکت کی تھی،  یہ واقعی غیر متوقع تھا کہ پاکستان سے لائے گئے ہمالیائی نمک  سے تیار کردہ چراغ اچانک مقبول ہو گئے تھے۔ 5 روزہ نمائش کے دوران موقع پر ہی بڑی تعداد میں بکنگ کی گئی۔ صرف 2 سے 3 ماہ  میں تقریباً 50 ہزار نمک کے چراغ کے 3 کنٹینرز فروخت ہوگئے۔

حبیب نے کہاکہ "اس معاملے نے نہ صرف ہمیں معاشی طور پر بہت مدد کی، بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہم نے سیکھا کہ سی آئی آئی ای میں دونوں ممالک کے لئے نئے مواقع کیسے بہتر طریقے سے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

حبیب سی آئی آئی ای میں اونٹ کی کھال سے تیار کردہ  200 لالٹینیں لائے تھے جن میں سے 80 فیصد نمائش کے آخری دن تک فروخت ہو گئیں "مجھے بہت فخر ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی صارفین نے اپنی پسند کے ڈیزائن اور رنگ کا آرڈر دیا ہے۔

سی آئی آئی ای میں شرکت سے ہمیں بڑی تعداد میں آردڑز ملے اور آخر کار ہم نے  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حقیقی فوائد کو محسوس کیا۔ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس سے مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ چین اور پاکستان ترقی کے راستے پر چل رہے ہیں۔

اونٹ کی کھال سے بنا چراغ پاکستان کا غیرمادی ثقافتی ورثہ ہے  جو 900 برس سے زائد کی تا ریخ کا حامل ہے۔ (شِںہوا)

چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں مجموعی طور پر 78.41 ارب امریکی ڈالر مالیت کے سودے ہوئے جو اشیاء اور خدمات کی ایک سال کی خریداری میں ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔

ساتویں سی آئی آئی ای کے لئے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔ تقریباً 200 کاروباری اداروں نے اگلے سال شرکت کے لئے معاہدہ کیا ہے اور ایک لاکھ مربع میٹر سے زائد نمائشی رقبہ پیشگی بک کرلیا ہے۔

حبیب نے بوتھ پر "پاکستان کیمل لیدرلیمپ فیملی اینڈ فرینڈز سرکل" کے نام سے ایک وی چیٹ گروپ قائم کیا۔ چمڑے کے لیمپ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی فرد اس میں شامل ہوسکتا ہے۔ اس گروپ کے ارکان کی تعداد تقریباً 200 تک پہنچ چکی ہے اور اس میں لوگ مسلسل شامل ہورہے ہیں۔

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ پاکستانی مصن...

اونٹ کی کھال سے بنا چراغ پاکستان کا غیرمادی ثقافتی ورثہ ہے  جو 900 برس سے زائد کی تا ریخ کا حامل ہے۔ (شِںہوا)

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ پاکستانی مصن...

 چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستانی نمائش کنندہ حبیب الرحمان کے بوتھ میں ہمالیہ کے نمک سے بنا چراغ مقبول ترین اشیا ء میں سے ایک ہے۔  (شِںہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ پاکستانی مصن...

پاکستانی نمائش کنندہ حبیب الرحمان چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستان کے غیر مادی ثقافتی ورثہ  اونٹ کے کھال سے بنی لالٹین دکھارہا ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ پاکستانی مصن...

پاکستانی نمائش کنندہ حبیب الرحمان چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستان کے غیر مادی ثقافتی ورثہ  اونٹ کے کھال سے بنی لالٹین دکھارہا ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شان ڈونگ ۔ برفباری

چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ژو کے ایک پارک میں لوگ برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قومی ہیرو سن یات سین کی 157 ویں سالگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے عظیم قومی ہیرو، عظیم محب وطن اور چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم پیشرو سن یات سین کی 157 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب اتوار کے روز چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے بیجنگ کے ژونگ شان پارک میں منعقد کی جسے سن کے نام پر منسوب کیا گیا ہے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، چینی کومن تانگ انقلابی کمیٹی کی مرکزی کمیٹی ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ اور بیجنگ بلدیاتی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے سن کے مجسمے کے سامنے پھول رکھے۔

غیر کمیونسٹ جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور پارٹی وابستگی نہ رکھنے والے افراد کے نمائندوں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سن چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 1866 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں 1911 کے انقلاب کے دوران اپنے قائدانہ کردار کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس نے بادشاہت کے چھنگ دور (1911-1644) کا تختہ الٹ کر چین میں 2 ہزار سے زائد عرصے سے جاری جاگیردارانہ حکمرانی کا خاتمہ کیا تھا۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا اسرائیل،فلسطین میں فوری جنگ بن...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین ۔ اسرائیل صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ژانگ نے کہا کہ جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ جنگ بندی کسی بھی طرح سے سفارتی بیان نہیں ہے۔ یہ غزہ کے عوام کے زندہ رہنے کی واحد امید ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا  کہ تنازع کا موجودہ دور 35 دن سے جاری ہے اور صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ "ہم تمام فریقین ، خاص طور پر فریقین پر بھرپور اثر و رسوخ رکھنے والی بڑی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ وہ تمام جغرافیائی سیاسی پہلوؤں اور دوہرے معیارکو بالائے طاق رکھتے ہوئے جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں۔ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو روکے تاکہ تنازع کو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  16 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔23 لاکھ افراد پانی، بجلی، ایندھن، خوراک اور ادویات سے محروم ہیں اور ہسپتالوں، اسکولوں، پناہ گزین کیمپس اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کو اکثر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی اس بارے میں بتا چکے ہیں کہ یہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ انسانیت کا بحران ہے ۔

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم "ڈبل 11" خری...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے اختتام سے نومبر کے وسط تک جاری رہنے والے "ڈبل 11" آن لائن خریداری میلے کے دوران ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم بلند ترین  سطح پر پہنچ گیا۔

ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق یکم نومبر سے 11 نومبر تک ملک بھر میں ایکسپریس ڈیلیوری اداروں نے مجموعی طور پر تقریباً 5.26 ارب پیکجز نمٹائے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 23.22 فیصد زائد ہے۔

بیورو نے مزید بتایا کہ ہفتہ کو مجموعی طور پر 63 کروڑ 90 لاکھ ایکسپریس پیکجز نمٹائے گئے جو معمول کے کاروباری حجم سے 1.87 گنا اور گزشتہ برس کی نسبت 15.76 فیصد زائد ہے۔

بیورو نے کہا کہ بڑھتا ہوا ایکسپریس ڈیلیوری کاروبار صارفین کی مارکیٹ کی بحالی اور توسیع میں حصہ دار اور چینی معیشت کی لچک اور قوت کا مکمل اظہار ہے۔

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اینی میشن صنعت سرمایہ کاری کا مرکز بن...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اینی میشن صنعت کئی برس کی ترقی کے بعد سرمایہ کاری کا مرکز بن گئی ہے جس کی وجہ یہاں نمایاں معاشی فوائد اور مارکیٹ کے وسیع امکانات کی موجودگی ہے۔

چائنہ اینی میشن ایسوسی ایشن کی صدر ما لی نے فنانشل اسٹریٹ فورم 2023 کی سالانہ کانفرنس کے دوران متوازی فورم میں بتایا کہ 2023 میں مجموعی پیداواری مالیت 300 ارب یوآن (تقر یباً 41.8 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

ما نے کہاکہ اینی میشن نے ڈیجیٹل دور میں انسانی زندگی کو گہرائی سے منسلک کرکے سماجی ترقی سے قریبی طور پر منسلک کیا ہے جس سے صنعتی مالیت میں بڑا اضافہ ہوا۔

سال 2019 میں سالانہ باکس آفس آمدن کے چارٹ میں سرفہرست رہنے والی مقامی فکشن "نی ژا" کی مقبولیت سے لیکر "لازوال شاعر" لی بائی کی کہانیوں کی عکاسی کرتی "چھانگ این" کی کامیابی تک حالیہ برسوں میں بلاک بسٹر اینی میشنز نے وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے جس سے چینی صنعت کی توقعات میں اضافہ ہوا ۔

معروف لوک داستانوں سے ماخوذ اور چینی ثقافت میں گہری جڑیں رکھنے والی ان اینیمیٹڈ فلمز نے کہانی سنانے کا ایک انوکھا انداز دیا جس سے انہیں عالمی اینی میشن مارکیٹ میں قدم جمانے میں کافی مدد ملی ہے جس پر کبھی امریکہ اور جاپان کا غلبہ تھا۔

اعداد و شمارکے مطابق چین کی اینی میشن صنعت کی مجموعی آمدن آسمان کو چھو رہی ہے، یہ 2013 میں 88.2 ارب یوآن سے بڑھ کر 2020 میں 221.2 ارب یوآن تک پہنچ چکی ہے جو اس کی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے 5 ممالک مشترکہ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج نومبر کے وسط سے اختتام تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں کمبوڈیا، لاؤ، ملائیشیا، تھائی اور ویتنامی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرے گی۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق انسداد دہشت گردی اور سمندری تحفظ کو برقرار رکھنے کے موضوع پر ہونے والی اس مشق میں انسداد دہشت گردی اور بحری قذاقی کے خلاف مشترکہ مشقیں کی جائیں گی۔

وزارت نے کہا کہ مشق کا مقصد شہری و سمندری انسداد دہشت گردی اور قذاقی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دینا اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں فوجی باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنا ہے۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،شیامن چین- آسیان سمندری گھاس تعاون فورم...

شیا من (شِںہوا) چین- آسیان سمندری گھاس تعاون فورم کا آغاز ہفتہ کے روز چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں ہوا۔

اس فورم میں چین، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن کے حکام، ماہرین اور کاروباری افراد کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 90 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

چین ، انڈونیشیا ، فلپائن اور ملائیشیا دنیا کے معروف سمندری گھاس پیدا کرنے اور تجارت کرنے والے مما لک میں شامل ہیں جنہوں نے برسوں سے تکنیکی ، صنعتی اور تعلیمی تعاون کیا ہے۔

فورم میں صنعت کی موجودہ صورتحال ، سمندری گھاس کی پیداوار اور تجارتی امکانات ،سمندری گھاس پر سائنس و ٹیکنالوجی تعاون میں پیشرفت ، اور علاقائی سمندری گھاس صنعت کی ترقی سمیت موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شرکاء نے کہا ہے کہ چین اور آسیان خطے میں سمندری گھاس صنعتوں کا فروغ ، صحت مند خوراک اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ، آمدن میں اضافہ اور ماحولیاتی تحفظ کا فروغ باہمی طور پر مفید ہے۔

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،شیامن چین- آسیان سمندری گھاس تعاون فورم...

شیا من (شِںہوا) چین- آسیان سمندری گھاس تعاون فورم کا آغاز ہفتہ کے روز چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں ہوا۔

اس فورم میں چین، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن کے حکام، ماہرین اور کاروباری افراد کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 90 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

چین ، انڈونیشیا ، فلپائن اور ملائیشیا دنیا کے معروف سمندری گھاس پیدا کرنے اور تجارت کرنے والے مما لک میں شامل ہیں جنہوں نے برسوں سے تکنیکی ، صنعتی اور تعلیمی تعاون کیا ہے۔

فورم میں صنعت کی موجودہ صورتحال ، سمندری گھاس کی پیداوار اور تجارتی امکانات ،سمندری گھاس پر سائنس و ٹیکنالوجی تعاون میں پیشرفت ، اور علاقائی سمندری گھاس صنعت کی ترقی سمیت موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شرکاء نے کہا ہے کہ چین اور آسیان خطے میں سمندری گھاس صنعتوں کا فروغ ، صحت مند خوراک اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ، آمدن میں اضافہ اور ماحولیاتی تحفظ کا فروغ باہمی طور پر مفید ہے۔

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں اعل...

شنگھائی (شِںہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں دنیا بھر سے متعدد اعلیٰ معیار کی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

 

چین، مشرقی شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پیرو کے کاریگر اوسوالڈو مامانی وارمپاکا کے ایک بوتھ پر الپاکا کھلونوں کی تشہیر کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی  شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں میڈٹرونک کا ایک بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

چین، مشرقی  شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ چیک جمہوریہ کا چھت پر نصب کیا جانے والا ایک کرسٹل لیمپ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین، مشرقی  شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک یمنی نمائش کنندہ (دائیں) دستکاریاں متعارف کرارہا ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی معیشت میں تیسری سہ ماہی کے دورا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کی معیشت میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران بحالی کا سلسلہ برقرار رہا اور اس میں گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی جاری کردہ 2023 کی تیسری سہ ماہی کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق شرح نمو دوسری سہ ماہی سے 1.5 فیصد زائد تھی۔

 

فائل فوٹو، چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لوگ وسط خزاں لالٹین میلہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے کھپت پر مبنی مختلف اقدامات کے سبب تیسری سہ ماہی کے دوران نجی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی طور پر سرمایہ کاری 18.4 فیصد بڑھی۔

اشیاء کی بیرونی طلب میں کمی کے سبب تیسری سہ ماہی کے دوران اشیاء کی مجموعی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 8.6 فیصد کی مزید کمی ہوئی۔

تیسری سہ ماہی کے دوران لیبر مارکیٹ میں مزید بہتری ہوئی ۔سیزن کے اعتبار سے ایڈجسٹ شدہ بے روزگاری کی شرح دوسری سہ ماہی میں 2.9 فیصد سے گھٹ کر 2.8 فیصد رہ گئی اور بیروزگاری کی شرح 1.1 فیصد سے کم ہو کر 1 فیصد ہوگئی۔

 

فائل فوٹو، چین کے جنوبی ہانگ کانگ کی وکٹوریہ بندرگاہ میں ایک کنٹینر جہاز رواں دواں ہے۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے 2023 کے لئے حقیقی جی ڈی پی کی شرح بارے پیش گوئی 4 فیصد سے کم کرکے 3.2 فیصد کردی ہے۔

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دریائے یانگسی طاس میں قرض توازن میں 13...

شنگھائی (شِنہوا) چین میں دریائے یانگسی طاس کے علاقے میں ستمبر کے اختتام تک قرض توازن گزشتہ برس کی نسبت 13.1 فیصد بڑھ کر 634.5 کھرب یوآن (تقریباً 88.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔

پیپلز بینک آف چائنہ شنگھائی صدردفترکے مطابق چینی یوآن میں قرض توازن مجموعی طور پر 624.1 کھرب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 13.9 فیصد زائد ہے۔

خطے میں غیر ملکی کرنسی میں قرض توازن 144.5 ارب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی مقابلے میں 21.5 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے اختتام تک خطے کا ڈپازٹس توازن 749.1 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.8 فیصد زائد ہے۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آن لائن خریداری کے دوران اخراجات میں ن...

بیجنگ (شِنہوا) نوجوان چینی صارفین مقامی برانڈز میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ درآمد شدہ مصنوعات بھی مقبول ہورہی ہیں۔

چینی ای کامرس کمپنی JD.com کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے سالانہ آن لائن خریداری میلے "ڈبل 11" کے دوران اعدادوشمار کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1990 اور 2000 کی دہائی میں پیدا ہونے والے صارفین تقریباً 62 مقامی برانڈز کی مصنوعات پر خرچ کرتے ہیں۔

یہ آن لائن خریداری میلہ عام طور پر اکتوبر کے اختتام سے نومبر کے وسط تک جاری رہتا ہے جس کا عروج 11 نومبر کو ہوتا ہے۔ اس میلے میں بڑے پیمانے پر بڑی رعایت پیش کی جاتی ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارم پر بیرونی ملک کی مقامی خصوصیات کی حامل درآمد شدہ مصنوعات فروخت کرنے والے اداروں اور درآمد شدہ مصنوعات فروخت کرنے والی آن لائن سپرمارکیٹس کے مجموعی لین دین میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوا۔

JD.comکے اعداد و شمار کے مطابق یورپی ممالک کی مصنوعات خاص طور پر فرانس ، جرمنی ، ہالینڈ ، اٹلی اور اسپین کی مصنوعات کافی مقبول ہیں۔

اس کے علاوہ کاسمیٹکس ، زچہ و بچہ مصنوعات  اور صحت کی مصنوعات سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

"ڈبل 11" کو پہلی بار 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے دنیا کی سب سے بڑی کھپت مارکیٹس میں سے ایک تصور کیا جا تا ہے۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فورسٹ فوڈ کی سالانہ پیداوار20 کروڑ ٹن س...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں فورسٹ فوڈ  کی سالانہ پیداوار 20 کروڑ ٹن سے زائد ہوچکی ہے۔

قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ کے ایک عہدیدار گاؤ جن کائی نے بتایا کہ جنگلات کے وسائل چین میں مختلف اقسام کی خوراک مہیا کرنے کرنے ایک اہم جزو ہیں۔

گاؤنے مزید کہا کہ چین میں 3.4 ارب مو (تقریباً 22 کروڑ 67 لاکھ ہیکٹر) سے زائد جنگلات اور 8 ہزار اقسام کی لکڑی کے پودے ہیں جو بھرپورغذائی وسائل سے مالا مال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کی فورسٹ فوڈ صنعت کی ترقی میں اب بھی بہت گنجائش ہے۔ چین مختلف اقدامات کے ذریعے فورسٹ فوڈ صنعت کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے فروغ کے لئے کام کرے گا۔

فورسٹ سے مراد جنگلات یا ووڈ لینڈ میں پیدا ہونے والی خوراک ہے جس میں کھانے کے قابل پھل ، پھول ، پتے اور شاخیں شامل ہیں۔

 

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ژے جیانگ میں لکڑی کے کھلونوں کا میلہ ،...

لی شوئی (شِنہوا) 7 ویں یون ہی فیری ٹیل لکڑی کے کھلونا میلے نے 30 سے زائد ممالک اور خطوں سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

چین  کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی یون ہی میں لکڑی کے کھلونے بنانے والے اداروں  کی تعداد 1 ہزار 100 سے زائد ہے۔

 

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی یون ہی میں تاجر لکڑی کے کھلونے بنانے والے اداروں کی ایک نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی یون ہی میں 7 ویں فیری ٹیل لکڑی کے کھلونا میلے میں فن کا مظاہر کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی یون ہی میں 7 ویں فیری ٹیل لکڑی کے کھلونا میلے میں بچے لکڑی کے کھلونوں کے ساتھ کھیلنے کا مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قمة الشفافية والوضوح وفضح التأمر الامريكي وا...

قمة الشفافية والوضوح وفضح التأمر الامريكي والاسرائيلي على الشعب الفلسطيني.ولي العهد:فشل مجلس الأمن والعالم في وضع حد للانتهاكات الإسرائيلية الصارخة للقوانين والأعراف الدولية والقانون الدولي الإنساني برهن على ازدواجية المعايير والانتقائية في تطبيقه.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -غزہ-فلسطین-اسرائیل تنازعہ-انخلاء

فلسطینی عوام غزہ شہر سے جنوب کی طرف، غزہ کی وسطی پٹی منتقل ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -غزہ-فلسطین-اسرائیل تنازعہ-انخلاء

فلسطینی شہری غزہ شہر سے جنوب کی طرف، غزہ کی وسطی پٹی کوجاتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہیبے- شی جن پھنگ- سیلاب کے بعد تعم...

چینی صدر شی جن پھنگ شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژوژو کے ایک گاؤں میں مکانات کی تعمیر  کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی ہے، امریک...

امریکا کے ادارہ برائے مردم شماری نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی8ارب سے تجاوز کر چکی ہے، لوگوں کی عمر میں اضافہ ہوا اور بچوں کی پیدائش میں کمی آئی ہے، دنیا میں آبادی میں اضافے کے رجحان کی رفتار طویل عرصے سے مسلسل کم ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی مردم شماری بیورو کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی ستمبر 2023 کو مخصوص حد سے تجاوز کر چکی تھی۔ادارے نے بیان میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ آبادی کی تعداد 10 ماہ قبل ہی مخصوص حد سے آگے نکل چکی تھی، 22 نومبر 2022 کو 8ارب کا دن قرار دیا گیا تھا۔اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ مختلف ممالک لوگوں کو مختلف طریقے سے گنتے ہیں یا بالکل نہیں گنتے۔ بہت سے لوگوں کے پاس پیدائش اور اموات کو ریکارڈ کرنے کا نظام نہیں ہے۔ مردم شماری بیورو کے مطابق سب سے زیادہ آبادی والے چند ممالک جیسے کہ بھارت اور نائیجیریا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مردم شماری نہیں ہوئی۔اگرچہ دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور رواں صدی کے آغاز کے بعد سے آبادی کی تعداد 6 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ہو چکی ہے لیکن 1960 اور 2000 کے درمیان دگنی ہونے کے بعد اب یہ شرح سست پڑ گئی ہے۔ طویل عمر والے افراد کی تعداد بڑھ گئی ہے اور یہ آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ اس وقت دنیا میں اوسط عمر 32 سال ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ 2060 تک اوسط عمر 39 سال تک پہنچ جائے گی۔کینیڈا جیسے ممالک میں بڑھاپے تک پہنچنے والے افراد کی تعداد زیادہ اور ان میں اموات کی شرح کم ہے جبکہ نائیجیریا جیسے ممالک میں5سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ دریں اثنا شرح پیدائش یا بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین کے ہاں کم بچے پیدا ہو رہے ہیں۔

یہ شرح پیدائش اس سطح سے کم ہے جو موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری ہے۔ ایسا دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے مجموعی آبادی میں اتنا اضافہ نہیں ہو رہا جتنا ہو رہا تھا۔ماہرین آبادی کا کہنا ہے کہ دنیا کی آبادی میں استحکام کے لیے باپ اور ماں دونوں کی جگہ لینے کے لیے ایک جوڑے کے ہاں2.1بچے پیدا ہونا ضروری ہے لیکن تقریبا تین چوتھائی لوگ اس وقت ان ممالک میں رہ رہے ہیں جہاں شرح پیدائش اس سطح کے قریب یا اس سے کم ہے۔ وہ ملک جہاں شرح پیدائش موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری سطح کے قریب ہے ان میں تیونس اور ارجنٹائن شامل ہیں۔تقریبا 15 فیصد لوگ ایسے مقامات پر رہتے ہیں جہاں شرح پیدائش دنیا کی موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے درکار سطح سے نیچے ہے۔ کم شرح پیدائش والے ممالک میں برازیل، میکسیکو، امریکا اور سویڈن شامل ہیں جبکہ بہت کم شرح پیدائش والے ممالک میں چین، جنوبی کوریا اور سپین شامل ہیں۔اسرائیل، ایتھوپیا اور پاپوا نیو گنی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں شرح پیدائش موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری سطح یعنی پانچ سے زیادہ ہے۔ ایسے ممالک میں دنیا کی آبادی کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ رہتا ہے۔دنیا کی صرف چار فیصد آبادی ایسے ممالک میں رہتی ہے جہاں شرح پیدائش پانچ سے زیادہ ہے۔ یہ سب لوگ افریقہ میں رہتے ہیں۔ادارہ مردم شماری کے مطابق 2060 تک عالمی سطح پر شرح پیدائش میں کمی کا امکان ہے اور اس وقت تک کسی بھی ملک میں یہ شرح چار سے زیادہ نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئس لینڈ ، 24 گھنٹوں میں 1000 سے زائد زلزلے...

آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آئس لینڈ کے بلیو لیگون کا شمار دنیا کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے، بلیو لیگون ایک آتش فشاں والا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح رخ کرتے ہیں۔ بلیو لیگون کو خوبصورت گرم پانی کے تلاب بناتے ہیں جن کی دلکشی ان کا دودھیا نیلا رنگ بڑھا دیتی ہے جو تیراکی کے شوقین افراد کا مسکن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1400 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 اور اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سب سے شدید زلزلہ 4.8 شدت کا تھا جو جمعرات کی دوپہر بلیو لیگون کے جنوب میں تقریبا ایک میل کے فاصلے پر واقع ایک پہاڑ orbjrn کے مغرب میں محسوس کیا گیا جسے 25 اکتوبر کو سرگرمی شروع ہونے کے بعد سے یہ سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے افریقی ممالک میں 25 ارب ڈالر کی...

سعودی عرب افریقی ممالک میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر دارالحکومت ریاض میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہاعلان ریاض کے عنوان سے جاری کردیا گیا۔ رہنماں نے سعودی عرب کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت، مشترکہ مفادات اور جغرافیائی و تاریخی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق رہنماں نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ عالمی برادری غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیلی حملے بند کرانے کے لیے دبا ڈالے اور انسانی تنظیموں کو غزہ کے شہریوں تک بنیادی انسانی ضروریات کا سامان پہنچانے کا موقع دیا جائے۔ افریقی قائدین نے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 50 برس کے دوران 45 ارب ڈالر سے زیادہ افرقی ممالک کے انتہائی اہم شعبوں کی ترقی پر خرچ کیے جس سے 46 افریقی ممالک کو فائدہ ہوا۔ سربراہ کانفرنس میں شریک قائدین نے صنعت و کانکنی کے شعبے میں اقتصادی تعلقات بڑھانے، تیل کے ماسوا برآمدات میں اضافے کا عزم ظاہر کیا۔ کانفرنس کے دوران سیاحت، سرمایہ کاری، مالیاتی امور، توانائی، تجدد پذیر توانائی، کانکنی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک خدمات، کھیتی باڑی، پانی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے متعدد اقتصادی شعبوں میں پچاس سے زیادہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا میں کوئی جہنم ہے تو وہ غزہ ہے ،شمالی غز...

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے غزہ کو دنیا میں جہنم قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق تعاون کے ادارے کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔ امدادی سامان کے ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچ چکے ہیں تاہم غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں لاکھوں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ امدادی سامان بروقت نہ پہنچنے سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ اسرائیل نیکئی روز سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان جس میں کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں بھی شامل ہیں محصور افراد تک پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔اقوام متحدہ کے ایک گروپ نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہزاروں فلسطینی ملبے کے نیچے اب بھی لاپتہ ، ا...

فلسطین کی وزارت صحت نیکہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی بمباری میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں فلسطین کی وزارت صحت نے کہا غاصب اسرائیل کے بمبار طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں کے نیچے ابھی بھی ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ستائیس سو میں سے پندرہ سو بچے ہیں جو ملبوں کے ڈھیر میں دبے ہوئے ہیں۔گذشتہ روز بھی فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار پچیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں کہ جن میں سے چار ہزار پانچ سو بچے اور تین ہزار ستائیس عورتیں ہیں اور چھ سو اڑسٹھ سن رسیدہ افراد ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ستائیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہیبے- شی جن پھنگ- سیلاب کے بعد تعم...

چینی صدرشی جن پھنگ شمالی صوبے ہیبے کے شہر ژوژو میں ایک  گروسری سٹورکا دورہ کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-اتاترک-وفات -برسی-تقریب

ترک صدر رجب طیب ایردوان (درمیان) انقرہ میں اتاترک مصطفی کمال کی 85 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے:سربراہ عالمی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیس نے کہا ہے کہ غزہ میں جہاں صحت کا نظام تباہی کے دھانے پرہے وہاں کوئی بھی کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ زمینی صورتحال سنگین ہے، ہسپتالوں میں بے ہوش کئے بغیر آپریشن کرنے سے لے کر اس حقیقت تک کہ ہر دس منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی بھی کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں ہے اور یہ کہ  طبی عملہ 23 لاکھ افراد کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

ٹیڈروس نے کہا کہ تعاون  کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ طبی عملے کی جان بچانے کے لیے  ضروریات کو پورا کیا جائے۔ تقریباً 63 میٹرک ٹن اس طرح کی امداد بھیجی گئی ہے، لیکن ان شہریوں تک پہنچنے کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت ہے جو بحران کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ سی آئی ٹی آئی سی بینک کے سابق صدر کو ر...

جینان (شِنہوا) چائنہ سی آئی ٹی آئی سی بینک کے سابق صدر سن دیشون کورشوت لینے کے جرم میں دو سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنادی گئی ہے۔ سن دیشون کو یہ سزا چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے جینان شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کی جانب سے سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ 2003 اور 2019 کے درمیان، سن نے مختلف مالیاتی اداروں میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری اداروں کو قرضوں کے حصول میں مدد فراہم کی اور بدلے میں 97کروڑ95 لاکھ  یوآن (تقریباً13کروڑ65 لاکھ ڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور پر قبول کیں۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرکشش قیمتوں کے ساتھ چینی این ای ویزنے بہت ز...

دی ہیگ (شِنہوا) ہالینڈ کے ایک ماہر معاشیات نے کہا ہے کہ یورپی مارکیٹ میں چین کی نئی انرجی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ صرف پرکشش قیمتیں نہیں بلکہ چینی کار سازوں کی جانب سے معیار میں بہتری کے حوالے سے بہت زیادہ پیش رفت ہے۔

آئی این جی بینک کے سینئر سیکٹر اکانومسٹ ریکو لومن نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  کہا کہ یورپ میں 10 فیصد درآمدی محصول کے باوجود چینی الیکٹرک کاروں کی قیمتیں پرکشش ہیں جس کی وجہ سے وہ  صارفین کا اولین انتخاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سستی ہونے کے علاوہ، چینی این ای ویزمتنوع ماڈلز کی حامل ہیں جس کی مثال بی وائی ڈی اور ایم جی جیسے برانڈز نے پیش کی ہے۔

 جرمنی  کے شہر میونخ میں انٹرنیشنل موٹر شو2023 میں لوگ  ایکس پھینگ بوتھ کا دورہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چینی این ای ویز کی موثر لاگت کوسراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کاروں کی مقبولیت کا باعث نہ صرف پرکشش قیمتیں ہیں ، بلکہ قابل ذکربات  یہ بھی ہے کہ سروے کے مطابق  یورپ میں ڈرائیور بھی ان کے معیار کے حوالے سے مثبت رائے رکھتے ہیں۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا بیجنگ اور ہیبے میں سیلاب سے متا...

بیجنگ/باؤدنگ،ہیبے (شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ اور ہیبے کے صوبے میں موسم گرما میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

صدر شی نے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کی مسلسل کوششوں پر زور دیا تاکہ مقامی لوگ آرام دہ زندگی گزار سکیں اور موسم سرما کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔

صدر شی  نے عوام پر مبنی نقطہ نظر کو برقرار رکھنے اور تحفظ کے اقدامات میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور کمزور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے دوگنا کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں اور ہنگامی انتظامات کے نظام کو بہتر بنانے اور آفات سے بچاؤ، تخفیف اور امدادی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے پر زور دیا۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت م...

یروشلم(شِنہوا)  اسرائیل میں قید فلسطینیوں کے بدلے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔  

اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  یرغمالیوں کے معاملے سے واقف حال  ذرائع نےان اطلاعات کی تصدیق کرتے بتایا کہ امریکہ اور قطر اس معاہدے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 239 سے زیادہ  ہے، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برآمد کنندگان کا ادارہ لیپیڈری کو کاٹیج انڈس...

لیپڈری ماہرین کی کمی کی وجہ سے پاکستان زیادہ تر قیمتی پتھر خام شکل میں برآمد کرتا ہے جو بین الاقوامی منڈی میں منافع بخش قیمت پر قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی قدر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی معمور خان نے کہاہے اگر معدنیات سے مالا مال حصوں میں غیر ہنر مند آبادی کو لیپیڈری فراہم کی جائے تو اس سے نہ صرف کاروباری مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی برادریوں کو تربیت فراہم کر کے معدنیات پر مبنی بنجر زمینوں میں کاٹیج انڈسٹری کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی اور نیم قیمتی جواہرات کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پاکستان اپنی صلاحیت سے بہت کم کما رہا ہے۔ معمور خان نے کہا کہ اے پی سی ای اے لیپڈری ٹریننگ سینٹرز قائم کرنے کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپیڈیری قیمتی پتھروں کو کاٹنے اور پالش کرنے کا فن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قیمتی پتھروں کی پالش مشینوں کے ذریعے کی جاتی تھی، لیکن صدیوں پرانے ہاتھ کے اوزار اب بھی استعمال میں ہیں، خاص طور پر ہندوستان میں، جواہرات کی خامیوں کو دور کرنے اور انہیں پالش کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو تربیت دے کر لیپڈری کو کاٹیج انڈسٹری کا باقاعدہ حصہ بنانے کی اہمیت کے حوالے سے ویلتھ پی کے سے بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین ذاکر اللہ نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپیڈیری میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نوجوانوں کی کم از کم میٹرک تک تعلیم ہو کیونکہ پتھر کاٹنے میں جیومیٹری کا صحیح علم ضروری تھا۔ ذاکر اللہ نے کہا کہ اے پی سی ای اے جواہرات کی صنعت میں لیپیڈری کو مقبول بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ جواہرات کی صنعت کے اس حصے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فروغ دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں آغا اسٹیل انڈسٹریز کے منافع...

جون 2023 کو ختم ہونے والے سال کے دوران آغا سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا خالص کاروبار 19.8 فیصد کم ہو کر 20.58 بلین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کے 25.6 بلین روپے تھا۔کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال 22 میں 5.49 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 12.21 فیصد کم ہو کر 4.82 بلین روپے ہو گیا۔ اس نقصان کے پیچھے اہم عوامل اعلی افراط زر، توانائی کی قلت، اور خام مال کی ادائیگی کے لیے غیر ملکی کرنسی کی کمی تھی۔ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی کمی اور ترسیلات زر کی روک تھام کی وجہ سے حکومت نے کرنسی کی قدر میں کمی کی اجازت دی جس کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا۔اس سے زیر جائزہ مدت کے دوران صنعتی سرگرمیوں میں کمی آئی۔ نتیجتا، فروخت کی لاگت میں بھی کمی آئی، جس کی وجہ سے کمپنی کے مجموعی منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 21.41 فیصد سے FY23 میں 23.42% تک پہنچ گیا۔اخراجات کی طرف، کمپنی کے انتظامی اخراجات مالی سال 22 میں 334.6 ملین روپے سے مالی سال 23 میں 7.08 فیصد کم ہوکر 310.9 ملین روپے رہ گئے۔ کمپنی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 23 کے دوران اس کا آپریٹنگ منافع مالی سال 22 کے 2.66 بلین روپے سے 63.22 فیصد کی کمی سے 980.5 ملین روپے تک گر گیا۔اسی طرح، کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 میں 2.28 بلین روپے سے مالی سال 23 کے دوران 48.95 فیصد کم ہو کر 1.16 بلین روپے رہ گیا۔آغا اسٹیل انڈسٹریز کا خالص منافع مالی سال 23 میں 904.89 ملین روپے رہا جبکہ مالی سال 22 میں 1.85 بلین روپے تھا، جس میں 51.2 فیصد کی نمایاں کمی درج کی گئی۔ نتیجتا، اسٹیل کمپنی کا خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 7.23 فیصد سے کم ہو کر رواں مالی سال میں 4.405% ہو گیا۔

نتیجتا، فی شیئر آمدنی مالی سال 22 میں 3.07 روپے سے کم ہو کر مالی سال 23 میں 1.5 روپے رہ گئی۔منافع کے تناسب کا تجزیہآغا اسٹیل انڈسٹریز کا مجموعی مارجن نسبتا مستحکم رہا کیونکہ یہ 2019 سے 2023 تک 19% اور 25% کے درمیان تھا۔آپریٹنگ مارجن 2019 اور 2023 میں 5% پر ایک جیسا رہا۔ تاہم، 2020 سے 2022 تک اس میں اتار چڑھا آیا، 2021 میں سب سے زیادہ آپریٹنگ مارجن 13% ریکارڈ کیا گیا۔خالص مارجن نے اسی طرز کی پیروی کی، جو کہ 2019 اور 2023 میں 4% پر وہی رہی، لیکن درمیان میں اتار چڑھا رہا۔ سب سے زیادہ 10% خالص مارجن 2021 میں ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کا ٹیکس کے بعد ایکویٹی پر منافع 2019 میں 14% سے بڑھ کر 2021 میں 25% ہو گیا، لیکن 2023 میں کافی حد تک کم ہو کر -25% ہو گیا۔ یہ خالص مارجن میں کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔اسٹیل کمپنی نے 2022 میں ٹیکس کے بعد اثاثوں پر سب سے زیادہ 11 اور 2023 میں سب سے کم 2 کا منافع ریکارڈ کیا۔ اسی طرح، ٹیکس کے بعد ملازم کیپٹل پر منافع 2019 میں 8 سے بڑھ کر 2022 میں سب سے زیادہ 21 ہو گیا، لیکن پھر 2023 میں 4 فیصد تک گر گیا۔ موجودہ تناسب اس بات کا اندازہ کرتا ہے کہ ایک کاروبار اپنی مختصر مدتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے اپنے موجودہ اثاثوں کو کس حد تک استعمال کر سکتا ہے۔ موجودہ تناسب جو 1.2 اور 2 کے درمیان ہے اسے محفوظ سمجھا جاتا ہے، جب کہ 1.2 سے نیچے کا تناسب کمپنی کو اپنی قلیل مدتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے قابل نہ ہونے کے زیادہ خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ سالوں کے دوران، اسٹیل کمپنی نے موجودہ تناسب 1.2 سے نیچے دیکھا، جو اپنے اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موڈی نے امریکی معاشی درجہ بندی کو مستحکم سے...

نیویارک (شِنہوا)ریٹنگ ایجنسی موڈی کی انویسٹرزسروس نے مالیاتی خسارے کے بڑھتے ہوئے خطرات اور قرضوں اور وسائل میں بڑھتے ہوئے فرق  کی وجہ سے امریکی حکومت کے بارے میں اپنے آوٹ لک کو  "مستحکم" سے "منفی" کر دیاہے۔ ایسے وقت میں جب کانگریس کو ایک بار پھر حکومتی امور ٹھپ ہونے کے خطرے کا سامنا ہے موڈی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی کانگریس کے اندر مسلسل سیاسی پولرائزیشن اس خطرے کو بڑھاتی ہے کہ پیش رو حکومتیں قرض اور وسائل  میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کے لیے کسی مالیاتی منصوبے پر اتفاق رائے تک نہیں پہنچ پائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ  اعلیٰ شرح سود کے تناظر میں، حکومتی اخراجات کو کم کرنے یا محصولات میں اضافے کے لیے موثر مالیاتی پالیسی اقدامات کے بغیر، موڈیز کو توقع ہے کہ امریکی مالیاتی خسارہ بہت زیادہ رہے گا، جس سے قرض افورڈ ایبلٹی میں نمایاں کمی آئے گی۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی کاٹیج انڈسٹری اپنی صلاحیت سے کم ک...

پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر معظم گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاٹیج انڈسٹری اپنی صلاحیت سے کم کام کر رہی ہے۔ انہوںنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اس شعبے سے حقیقی سماجی و اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے لیے دیہی اور شہری دونوں سطحوں پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ دیہی اور شہری ایس ایم ایز کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اپنی بڑی افرادی قوت کو مستحکم آمدنی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا شہری اور دیہی مربوط ترقی کا ماڈل ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے ماڈل کو انفرادی اور اجتماعی اقتصادی سرگرمیوں کا مجموعہ قرار دیا جس میں چھوٹے فارمز اور گھریلو کاروبار شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ماڈل کو کام کرنے کے لیے سیاست، حکومت، منصوبہ بندی، انتظامیہ اور معیشت میں مختلف اصلاحات نافذ کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد زرعی میکانائزیشن، علاقائی منصوبہ بندی، صنعتی زونز، زمین کے استعمال کے حقوق اور خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی مساوات کو بہتر بنانا ہے۔معظم نے 2007 میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیڈاکے ذریعہ شروع کیے گئے مثال کے طور پر 'ایک ہنر، ایک نگرآہان پروجیکٹ کا حوالہ دیا۔ یہ ایک بہترین پلیٹ فارم تھا جس نے دیہی کاریگروں کو فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ جوڑا تاکہ ان کے ہاتھ سے تیار کردہ چیزوں کی قدر میں اضافہ ہو سکے۔ اس کے نتیجے میں پاکستانی دیہی مصنوعات مقامی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں مقبول ہوئیں۔ لیکن، بدقسمتی سے یہ اب کام نہیں کر رہا ہے ۔دیہی علاقوں میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے اس موڈ کو بحال کرنا ضروری ہے۔

پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فانگ یولونگ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ عوامی خوشحالی چینی جدیدیت کا ایک اہم ہدف ہے جس کا مقصد روشن سماجی و اقتصادی مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور دیگر دیہی برادریوں میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا غربت کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔شہری اور دیہی مربوط ترقی کے چینی ماڈل کو نقل کرنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر حمزہ خالد نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اقتصادی ترقی کو ترجیح دے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی توجہ ایک ایسا فریم ورک بنانے پر ہونی چاہیے جو دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کو سپورٹ کرے اور انہیں شہری کاروباری مراکز سے جوڑے۔انہوں نے مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کے گاوں پشان کی کامیابی کی کہانی بھی شیئر کی، جہاں ایک کسان کی آمدنی دو سالوں میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ایسے نتائج حاصل کر سکتا ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کی طرف سے رپورٹ کردہ ڈیجیٹل مردم شماری، 2023 کے مطابق، پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہے جس کی سالانہ شرح نمو 2.55 فیصد ہے۔مردم شماری کے مطابق 61 فیصد سے زیادہ آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ تاہم ملک کی زرعی معیشت کے باوجود بہت سی دیہی برادریاں غریب ہیں۔ پاکستان کو فوری طور پر اپنی شہری اور دیہی اقتصادی سرگرمیوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاٹیج صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا اور ایک پائیدار اقتصادی سائیکل کا آغاز ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کے امریکی وزیر خزانہ سے م...

سان فرانسسکو(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی امورکے لیے چینی رہنما ہی لائی فینگ نے سان فرانسسکو میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے ساتھ مذاکرات کئے۔

ہی لائی فینگ امریکی فریق کی دعوت پر امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش اورسان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات کے اقتصادی نتائج کی تیاریوں اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم ٹریک پر واپس لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقت میں چین امریکہ اقتصادی تعلقات،دونوں ممالک کے معاشی حالات،عالمی میکرو اکنامک صورتحال،عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں اور ایک دوسرے کے خدشات پر بات چیت کی گئی۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کے امریکی وزیر خزانہ سے م...

سان فرانسسکو(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی امورکے لیے چینی رہنما ہی لائی فینگ نے سان فرانسسکو میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے ساتھ مذاکرات کئے۔

ہی لائی فینگ امریکی فریق کی دعوت پر امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش اورسان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات کے اقتصادی نتائج کی تیاریوں اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم ٹریک پر واپس لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقت میں چین امریکہ اقتصادی تعلقات،دونوں ممالک کے معاشی حالات،عالمی میکرو اکنامک صورتحال،عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں اور ایک دوسرے کے خدشات پر بات چیت کی گئی۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے براہ راست غیر ملکی سرما...

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک مشن کا آغاز کیا ہے جس میں بنیادی مقصد کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کے اصولوں اور جدید تکنیکی آلات کو پیچیدہ طریقے سے ملایا گیا ہے تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی نے کہاکہ مسلسل ابھرتے ہوئے عالمی معاشی منظر نامے میںبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تلاش ان قوموں کے لیے ایک اسٹریٹجک ضرورت بن گئی ہے جو اپنی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اس کوشش میں مرکزی حیثیت اختیار کی ہے، شراکت دار ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے، سفارتی رسائی میں مشغول ہونے اور عالمی سطح پر پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے۔علی نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، جیسے کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، قابل تجدید توانائی کے منصوبے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے ہیں۔ یہ شعبے نہ صرف بے شمار مواقع کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ ملک کے وسیع تر اقتصادی ترقی کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہوتے ہیں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں ٹیکنالوجی نے کاروباری لین دین کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹیکنالوجی ٹولز کا انضمام محض سہولت کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ عالمی سرمایہ کاری کی شدید مسابقتی دنیا میں ایک ضرورت ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اہلکار نے کہا کہ استعمال کیے جانے والے کلیدی ٹیکنالوجی ٹولز میں سے ایک آن لائن سرمایہ کاری پورٹل ہے، جو ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے ون اسٹاپ شاپ کے طور پر کام کرے گا، جو انہیں سرمایہ کاری کی پالیسیوں، قانونی فریم ورک، مراعات اور دستیاب منصوبوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرے گا۔ مزید برآں، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی خدمات، جیسے کہ فاسٹ ٹریک بزنس رجسٹریشن، ویزا کی سہولت، اور سرمایہ کاروں کے سوالات اور خدشات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق مدد فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔علی نے اس بات پر زور دیا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے جس سے برآمدات پر مبنی طبقات میں ایف ڈی آئی کو راغب کیا جائے جس سے ویلیو ایڈڈ برآمدات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور برآمدات کی قیادت میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں پیچھے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں خزاں سیزن کے دوران 4 کروڑٹن سے زیاد...

بیجنگ  (شِنہوا) چین میں خزاں سیزن  کے اناج کی خریداری کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور ملک کے اناج پیدا کرنے والےاہم علاقوں میں کمپنیاں اب تک 4 کروڑٹن سے زیادہ اناج خرید چکی ہیں۔

نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق  بازار میں خریداری کی سرگرمیاں تیز اور اناج کی قیمتیں نسبتا مستحکم ہیں۔ انتظامی ادارے  کی ہدایات کے مطابق  مقامی حکومتوں کو کسانوں کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی اور مارکیٹ کی ترتیب کو برقرار رکھنے اور کسانوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی بے ضابطگیوں کے خلاف کریک ڈان کو سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں خزاں سیزن کے دوران 4 کروڑٹن سے زیاد...

بیجنگ  (شِنہوا) چین میں خزاں سیزن  کے اناج کی خریداری کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور ملک کے اناج پیدا کرنے والےاہم علاقوں میں کمپنیاں اب تک 4 کروڑٹن سے زیادہ اناج خرید چکی ہیں۔

نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق  بازار میں خریداری کی سرگرمیاں تیز اور اناج کی قیمتیں نسبتا مستحکم ہیں۔ انتظامی ادارے  کی ہدایات کے مطابق  مقامی حکومتوں کو کسانوں کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی اور مارکیٹ کی ترتیب کو برقرار رکھنے اور کسانوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی بے ضابطگیوں کے خلاف کریک ڈان کو سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیمنٹ کی پرچون قیمتوں میں کمی ہو گئی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔ اسی طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گوجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1230، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1203، بہاولپور 1230، پشاور 1180 اور بنوں میں 1160 ، کراچی 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1150، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ رو...

جارج ٹاؤن، ملائیشیا(شِنہوا) چین اور ملائیشیا نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ نے ہفتہ کو اپنا ملائیشیا کا دورہ مکمل کرلیا۔ اپنے دورے کے دوران ہان نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے سپریم ہیڈ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اور پتراجایا میں وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہان نے کہا کہ چین اور ملائیشیا، سمندر پار دوست ہمسایوں کے طور پر، دوستی کی ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں اور یہ کہ چین مشترکہ طور پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور ملائیشیا کے ساتھ اعلیٰ سطح پر کام کرے گا اپنے متعلقہ قومی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرے گا۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور ملائیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے رکن ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے تاکہ خطے میں پائیدار خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ 

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں